PDA

View Full Version : رائزنگ مون کا انٹرویو

KishTaj
01-03-2010, 05:19 PM
السلامُ علیکم
معزز ممبران!
رائزنگ مون آپی انٹرویو کے لیئے تیار ہیں اسی لیئے پہلا سوالنامہ جاری کررہی ہوں۔۔
آپ سب ساتھ دیجیئے گا۔۔۔
شکریہ

KishTaj
01-03-2010, 05:19 PM
آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
کتنی مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتی ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتی ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتی ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتی ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟
بہت ذیادہ بولتی ہیں یا کم گو ہیں؟

Raising Moon
01-03-2010, 05:28 PM
السلامُ علیکم
معزز ممبران!
رائزنگ مون آپی انٹرویو کے لیئے تیار ہیں اسی لیئے پہلا سوالنامہ جاری کررہی ہوں۔۔
آپ سب ساتھ دیجیئے گا۔۔۔
شکریہ
وعلیکم السلام ،
پہلے سوالنامہ میں ہی کافی کچھ پوچھ لیا اور آج کے دن ایک نیا سوالنامہ ملا ہے جب خبر ملی کہ میں پاس ہوگئی ہوں یہ پہلی دفعہ ہوگا کہ پاس ہونے کے بعد کوئی سوالنامہ حل کررہا ہو، خیر خیر سسپنس ختم میرا ایم اے پریویس کی مارک شیٹ آئی ہے آج اور میرے پریویس کے پیپر کلیر ہرگئے ہیں ان کی بات کررہی ہوں اب آتی ہوں اس سوالنامہ کی طرف تھوڑا آہستہ آہستہ جواب دوں گی کش

Raising Moon
01-03-2010, 06:05 PM
آپ کا پورا نام؟
میرا پورا نام ویسے تو حناناز ہے مگر مجھے عائشہ اور فاطمہ نام
اچھے لگتے ہیں کاش کہ میرے ہوتے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
یار صحیح کونسی والی بتاؤں لڑکیوں والی صحیح یا پیدائش والی صحیح???
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
ماسٹرز ان اکنامکس کے فائنل ایر کے رزلٹ کا انتظار ہے اس کے علاوہ آئی سی ایم اے کے فاؤنڈیشنز کلیر کیے ہیں میں نے، پروفیشنل میں ڈینجرس گڈز کا کورس کیا ہوا ہے
کونسے ادیب پسند ہیں؟
جاسوسی ادب کو اردو ادب میں شامل نہیں کیا جاتا مگر میں نے چونکہ جاسوسی ادب بہت پڑھا ہے اسی لیۓ سچی بتاؤں تو ابنِ صفی سے بہت متاثر ہوں اس زمانے میں اتنی جدید سوچ کی پرواز بہت متاثر کرتی ہے اس کے علاوہ اردو ادب میں مجھے اشفاق احمد بہت اچھے لگتے ہیں اور ابھی پچھلے دنوں منشی پریم چند کو پڑھ رہی تھی ان کا بھی اندازِ تحریر اچھا لگا، خواتین ڈائجسٹ کی جو رائٹرز ہیں ان میں عمیرہ احمد، فرحت اشتیاق اور نمرہ احمد بہت اچھی لگتی ہیں
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
میں بنیادی طور پر فنانس کے شعبے سے وابستہ ہوں
کہاں رہتی ہیں؟
رہتی میں کراچی میں ہوں اور مجھے کراچی بہت ہی اچھا لگتاہے
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
مما، پاپا، تین بھائی، دو بہنیں، میں اور ایک میرا مانو
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ہم چھ بہن بھائی ہیں میرا نمبر سیکنڈ ہے یعنی بہنوں میں سب سے بڑی ہوں مگر بھائیوں میں صرف ایک ہی مجھ سے بڑے ہیں مگر وہ بھی نہ ہونے کہ برابر افسوس!!!!!!!!!!!:(
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
پہلے زیادہ ٹائم اسکول، کالج، کوچنگ سینٹر میں گذرتا تھا پھر اب آفس میں گذرتا ہے۔
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
جو وقت گذر جائے سب ہی اچھا ہوتا ہے بس ایک وقت جو میرا بچپن تھا اس کو ایک دفعہ پھر سے جینا چاہتی ہوں جانتی ہوں ممکن نہیں ہے اسی لیۓ خود کو تسلی دے لیتی ہوں8)
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
قسمت، ایمانداری، نیک نیتی ، کڑی محنت اور سچی لگن( یہ سیلف ایکسپیرینس سے بتارہی ہوں)
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
میرا اسٹار کینسر(سرطان) ہے اور ساری خوبیاں خامیاں ہیں، ستاروں پر ڈیلی بیسسز پر تو کوئی یقین نہیں ہے مگر بنیادی باتیں جو کہی جاتی ہیں ان کو جاننے کا بہت شوق ہے کیونکہ میں نے نوٹس کیا ہے کافی باتیں صحیح ہوتی ہیں۔
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
پہلے تھی مگر اب تھوڑی بہت، زیادہ نہیں
اخبارکونسا پڑھتی ہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
آفس آتی ہوں تو دو تین نیوز پیپر کو سرسری سا کھنگال لیتی ہوں سب سے پہلے اسپورٹس کا پیچ دیکھتی ہوں
کتنی مذہبی ہیں؟
سوچوں کی حد تک بہت زیادہ، عمل کی حد تک بہت ہی کم ( ویسے یہ میرا خیال ہے ورنہ گھر والے کہتے ہیں کافی مذہبی ہوں)
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
کافی کم ایج تھی شائد سات یا آٹھ سال
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
مشاغل ویسے تو کچھ خاص نہیں بس سارا دن آفس میں گذرتا ہے اور آفس میں مشاغل ہیں کام کرنا اور فری ٹائم میں نیٹ سرفننگ کرنا اور شام میں جب گھر جاتی ہوں تو کچھ خاص نہیں کرتی ٹی وی دیکھتی ہوں اسپورٹس چینل دیکھتی ہوں ناولز پڑھ لیتی ہوں
کبھی کبھی شاعری پڑھ لیتی ہوں اور اچھی شاعری کو ڈائیری میں اتار لیتی ہوں کبھی کبھار کڑھائی کی شرٹ کو دیکھ لیتی ہوں ایسے ہی بور ہونے کی صورت میں شرٹ لگالیتے ہیں ہم بہنیں (آری کا کام آتا ہے کافی سارا) اور بس یہی مشاغل ہیں ایگزم کی صورت میں پڑھائی کرلیتی ہوں ہی ہی ہی ہی ;d
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
زندگی میں جب چھوٹی تھی تب لیکچرار بنانا چاہتی تھی مگر پھر اکاؤنٹس کی فیلڈ میں آگئی فلسفہ ضرورت کے تحت جب اکاؤنٹ اسسٹنٹ تھی تو خواہش تھی کہ اکاؤنٹنٹ بنوں جب اکاؤنٹنٹ بنی تو خواہش تھی کہ فنانس مینجر بنوں جب فنانس کنٹرولر بنی تو ایک بڑی کمپنی میں کریڈٹ کنٹرولر بن گئی اب خواہش ہے کہ ایم بی اے کرکے اپنی ہی کمپنی کے ایشیا پیسفک ریجن آفس میں فنانس کی جاب حاصل کروں ویسے بتاتی چلوں میری کمپنی دنیا کی تئیسویں بڑی کمپنی ہے اسی لیۓ یہ ایک بڑی سی خواہش ہے۔ اور ہاں سب سے پہلے ایک اچھا انسان بنا چاہتی ہوں

سوبی
02-03-2010, 02:02 AM
گھر میں سب سے زیادہ کس سے پیار کرتی ہیں۔۔?

کھانا سب کے ساتھ کھاتی ہیں کہ اکیلے۔?

جب آپ تیار ہوتی ہیں آفس کے لیے تو تیاری کہاں سے شروع کرتی ہیں۔?

آفس سے گھر آتے ہی سب سے پہلے کیا کرتی ہیں?

ابھی اتنے سوال کافی ہیں باقی پھر پوچھوں گی۔:)

Raising Moon
02-03-2010, 11:03 AM
یہ لیجیے جناب دوسری قسط حاضرِ خدمت ہے

زندگی کا فلسفہ بتائیں؟
زندگی کا فلسفہ کیا بتاؤں یار ابھی تو خود زندگی میں الجھی ہوئی ہوں بہرحال پھر بھی میرے حساب سے زندگی بے لوث محبت کرنا ہے اور آگے کی تیاری کرنا ہے باقی رہا فلسفہ تو فلسفہ یونانی لفظ فلوسوفی یعنی حکمت سے محبت سے نکلا ہے۔ اسی لیۓ بس یہی فلسفہِ زندگی ہے میرا کہ پرخلوص محبت کرو اور کسی کو کوئی زر نہ پہنچاؤ۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
محبت، ایک احساس ہے جو ہمیں ہر وہ کام کرنے کی طاقت دیتی ہے جو شائد عام حالت میں کبھی بھی نہ کرسکیں تو محبت ایک طاقتور احساس کا نام ہے جو ہم پر حاوی ہوجاتا ہے۔
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست، دوست ہے یعنی خوشی ہو یا غم ہو ہر پل میں ساتھ نبھائے، جس سے انسان دل کی بات شیر کرسکتا ہو
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں؟
اگر نارمل دوستی کی بات کریں تو بہت سارے ہیں مگر اگر قریبی دوست کی بات کریں تو دو ہی ہیں ، دوستی کرتے ٹائم میں دو چیزیں دیکھتی ہیں بندہ کا مزاج دوسرا اسکا خلوص۔
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
چونکہ مجھ سے چھوٹے کافی ہیں تو کبھی کبھی ضرورت کے مطابق رعب جما ہی لیتی ہیں مگر بڑا مشکل لگتا ہے رعب جمانا۔
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتی ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟
میں خود کو ٹھنڈے مزاج کا انسان دیکھنا چاہتی ہوں اور ایک عادت کہ فورا پریشان ہونے نہ کی ہوا کروں ایسی عادت خود میں ڈیولپ کرنا چاہتی ہوں۔
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
تکیہ کلام تو پتا نہیں ہاں یہ دو الفاظ کثرت سے بولتی ہوں ابے یار، اور کیا مصیبت ہے
کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
صفائی پسند کافی ہوں کبھی کبھی تو یہ صفائی پسندی وہم کی بیماری جیسی صورتحال اختیارکرنے کی کوشش کرتا ہے تو میں کنڑول کرلیتی ہوں۔ چیزوں میں اور کام میں نفاست کو بہت پسند کرتی ہوں۔ بناء نفاست سے کیا کام مجھے عموما بالکل پسند نہیں آتاہے
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟
میں گھر میں سب سے زیادہ قریب اپنی بہن کے ہوں۔
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟
اپنی بہن سے۔
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
بالکل سوائے آفس کے میرا رویہ ہر جگہ ایک جیسا ہی ہوتا ہے بس آفس میں لوگوں کے حساب سے ڈیل کرتی ہوں ورنہ بہت پرابلمز ہونے لگتی ہے
ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ہاں بالکل ناراض ہوتی ہوں موڈی ہوں تو پتا بھی نہیں چلتا اور بہت معمولی معمولی باتوں پر ہرٹ ہوجاتی ہوں مدت وعدت کچھ نہیں ہوتی میری ناراضگی کی بس جس سے ناراض ہوں اگر وہ نارملی بات کرلے تو میں بھی نارمل ہوجاتی ہوں۔
ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
میں مزاج کی خاموش طبع ہوں مگر آس پاس لوگ ایسے ہیں کہ زیادہ بولنا پڑجاتاہے جس سے کبھی کبھی جھنجھلا بھی جاتی ہوں۔
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
کچھ بھی نہیں میں ہی بحث ختم کردوں گی اگر پھر بھی کوئی باز نہ آرہا ہو تو ٹھیک ٹھاک بحث کرکے اس کی تشفی کروادوں گی۔
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتی ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
میرے خیال میں میرا مزاج بہت نرم ہے بہت پرخلوص ہے تھوڑا تھوڑا زدورنج ہے مگر میں ضدی بہت ہوں جبکہ لوگ کہتے ہیں کہ میں بہت زیادہ غصہ والی ہوں اسکی مین وجہ یہ ہے کہ مجھے لوگ آسانی سے نہیں جان پاتے میں اپنے آپ کو اپنے مزاج کو بہت چھپا کررکھتی ہوں تو بظاہر جو لوگوں کو نظر آتا ہے وہی سمجھ لیتے ہیں۔
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
سیاست سے دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
ہاں اللہ کا شکر ہے کافی دور اندیش ہوں اور اندازے لگاتے ہوئے پوزیٹیو اور نیگیٹو پوائنٹس کو بہت اوپنلی دیکھتی ہوں تو اندازے عام طور پر صحیح ہی ہوتے ہیں۔
مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟
یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ جو حساس ہو وہ مضبوط اعصاب کا مالک نہیں ہوتا۔ میں ایکسٹرا سنیسٹو ہوں مگر میرے اعصاب اتنے ہی مضبوط ہیں حالات و واقعات سے جلدی پریشان ضرورہو جاتی ہوں مگر اعصاب کو مکمل کنٹرول میں رکھتی ہوں۔ اور پرابلز کو فیس کرتی ہوں
کتنی زبانیں جانتی ہیں؟
تھوڑی بہت اردو، انگلش اور پنجابی جانتی ہوں۔
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
اردو سے بہت محبت ہے اور چاہتی ہوں کہ فرینچ سیکھوں
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟
اگر مجھے کھلی چھوٹ دی جائے تیاری کی تو بامشکل پندرہ سے بیس منٹ لونگی مگر ہائے ری میری مجبوریاں مما اور بہن اپنی نگرانی میں تیاری کرواتی ہیں تو کوئی پینتس، چالیس منٹ لگ ہی جاتے ہیں
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتی ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتی ہیں؟
نہیں میں تقریبات تو کیا کہیں بھی جلدی گھلتی ملتی نہیں ہوں اور میزبان میزبان پر ڈیپنڈ کرتا ہے اگر میں میزبان کو اچھے سے جانتی ہوں تو خود ہی توجہ لے لیتی ہوں اور اگر نہیں جانتی تو جتنی ایک میزبان کو دینی چاہیے اتنی ضرور توجہ چاہتی ہوں۔
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟
ایک تو نماز پڑھ کر کیونکہ جب میں نماز پڑھتی ہوں تو درود شریف بھی لازمی پڑھتی ہوں تو اسی لیے نماز پڑھ کر بہت خوشی ہوتی ہے اور دوسرا تب بہت خوشی ہوتی ہے جب میرے کسی کام کو کرنے سے میرے گھر والے خوش ہوتے ہیں۔
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟
ٹینشن میں ریلیکس ہونا میرا بہت مشکل ہوتا ہے اسی لیۓ اللہ کے ناموں کا ورد شروع کردیتی ہوں اور اپنی بہن سے بات کرتی ہوں اور اس سے اپنی ٹینشن ڈسکس کرتی ہوں تو ریلیکس ہوجاتی ہوں
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
غصہ کی کافی تیز ہوں بہت جلدی غصہ آجاتا ہے اور کوشش کرتی ہوں کنٹرول کرنے کی مگر کبھی کبھی کنٹرول نہ ہو تو کافی پرابلم ہوجاتی ہے ویسے بھی میرا غصہ بہت ہی خراب ہوتا ہے ہمیشہ غصہ کی حالت میں کچھ نہ کچھ نقصان کردیتی ہوں۔
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
کسی صحیح بات سے گھر والوں کو منع کروں اور وہ وہی کام کریں تو بہت غصہ آتا ہے دوسرا لوگوں کی فضول حرکتوں اور باتوں پر غصہ آتا ہے
غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟
یا تو بالکل خاموش ہوجاتی ہوں کئی کئی گھنٹے کچھ نہیں بولتی یا پھر خوب سارا چیختی چلاتی ہوں سامان کی توڑ پھوڑ کرتی ہوں اور غصہ اتار دیتی ہوں ۔
بہت ذیادہ بولتی ہیں یا کم گو ہیں؟
یار کافی کم گو ہوں بعض اوقات سمجھ نہیں آتا کہ کیا باتیں کروں

Raising Moon
02-03-2010, 11:08 AM
گھر میں سب سے زیادہ کس سے پیار کرتی ہیں۔۔?

کھانا سب کے ساتھ کھاتی ہیں کہ اکیلے۔?

جب آپ تیار ہوتی ہیں آفس کے لیے تو تیاری کہاں سے شروع کرتی ہیں۔?

آفس سے گھر آتے ہی سب سے پہلے کیا کرتی ہیں?

ابھی اتنے سوال کافی ہیں باقی پھر پوچھوں گی۔:)

گھر میں سب سے زیادہ کس سے پیار کرتی ہیں۔۔?
یار کبھی سمجھ نہیں آیا کہ حقیقت میں سب سے زیادہ پیار کس سے کرتی ہوں کبھی لگتا ہے کہ بہنوں سے کبھی لگتا ہے بھایؤں سے تو کبھی مما پپا سے، پیار کو کیلکلیٹ کرنہیں سکتے اسی لیے میں بھی نہیں بتاسکتی کہ کس سے سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں ہاں یہ بتا سکتی ہوں کہ گھر والوں سے بہت شدید قسم کی محبت کرتی ہوں۔

کھانا سب کے ساتھ کھاتی ہیں کہ اکیلے۔?
یار اکیلے توکھانا کھایا ہی نہیں جاتا اسی لیۓ سب کے ساتھ کھاتی ہوں ہمیشہ سے یہی عادت ہے

جب آپ تیار ہوتی ہیں آفس کے لیے تو تیاری کہاں سے شروع کرتی ہیں۔?
منہ دھو کر کپڑے چینج کرکے عبایا پہن کر بال بنا کر لوش لگا کر میں تیار ہوجاتی ہوں۔

آفس سے گھر آتے ہی سب سے پہلے کیا کرتی ہیں?
آفس سے آتے ہی سب سے پہلے سلام کرتی ہوں تین مرتبہ قل ھو اللہ پڑھتی ہوں پھر ہی کچھ کرتی ہوں۔

ابھی اتنے سوال کافی ہیں باقی پھر پوچھوں گی۔
جب دل کرے ڈئیر پوچھ لینا کوئی پرابلم نہین ہے
:):):):)

Sehar Azad
02-03-2010, 11:18 AM
بالکل برووو کیوں نہیں جتنے مرضی سوال کریں اجازت کی کیا ضرورت ہے

اجازت کے لیے بہت بہت شکریہ
تو بہنا بتائیے کہ۔
۱۔ آپ بطور عورت خود کو کتنا مضبوط مانتی ہیں۔
۲۔ کیا آپ پانچ سال سے چھوٹے بچے کی ماں کی جاب کو اچھا سمجھتی ہیں یا برا۔
۳۔ اگر آپ کے راستے میں سانپ آ جائے تو کیا کرین گی۔
الف) راستہ بدل دیں گی
یا پھر
ب) پہلے اس سانپ کو ختم کرکے اسی راستے کو محفوظ بنائیں گی
نا صرف اپنے لیے بلکہ دوسرون کے لیے بھی

Raising Moon
02-03-2010, 11:31 AM

بطور عورت میں خود اپنے آپ کو بہت مضبوط سمجھتی ہوں مگر وقتا فوقتا ہمارے معاشرہ میں ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ میں اتنی مضبوط نہیں ہوں جتنا خود کو سمجھتی ہوں یا میری مضبوطی میری خام خیالی ہے۔ محنت کرنے کے حوالے سے، قربانی دینے کے حوالے سے بہت مضبوط مگر بہت زیادہ جذباتی ہونے کی وجہ سے مضبوطی کبھی کبھی ڈول جاتی ہے۔ میرے اندر ایک ہٹ ہے جو مجھے مضبوط کرتی ہے اسی لیۓ کچھ باتوں میں کمزور ہونے کے باوجود کافی مضبوط ہوں
۲۔ کیا آپ پانچ سال سے چھوٹے بچے کی ماں کی جاب کو اچھا سمجھتی ہیں یا برا۔
جب بچے چھوٹے ہوں تو ماں کی پہلی ترجیح اس کے بچے ہی ہونے چاہیے مگر اگر حالات ایسے ہیں کہ ماں کا بناء جاب کیے گھر کی گاڑی نہیں چل سکتی تب بھی کوشش یہی ہونی چاہیے کہ جاب ایسی ہو جس میں بچوں کو ٹائم مل سکے المختصر ایک ماں کی پہلی ترجیج صرف اور صرف بچے ہی ہونے چاہیے ہیں۔
۳۔ اگر آپ کے راستے میں سانپ آ جائے تو کیا کرین گی۔
الف) راستہ بدل دیں گی
یا پھر
ب) پہلے اس سانپ کو ختم کرکے اسی راستے کو محفوظ بنائیں گی
نا صرف اپنے لیے بلکہ دوسرون کے لیے بھی
پتا نہیں اس بارے میں سچائی سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی کیونکہ ایسی صورتحال سے کبھی واسطہ نہیں پڑا،
برووو دعوا کرنا اور بڑی بڑی باتیں کرنا بہت آسان کام ہوتا ہے اصل امتحان تو تب ہوتا ہے جب کچھ عمل کرنے کی بات آتی ہے اورمیں وہ نہیں ہوں جو پہلے سے پہلے دعوے کرتے رہیں

Sehar Azad
02-03-2010, 11:34 AM
فرض کریں اگر میں سانپ والے سوال میں سانپ کی بجائے لفظ مشکل /خطرناک/ بری جاب استعمال کروں تو آپ کا جواب کیا ہو گا۔؟؟؟

Raising Moon
02-03-2010, 11:37 AM
فرض کریں اگر میں سانپ والے سوال میں سانپ کی بجائے لفظ مشکل /خطرناک/ بری جاب استعمال کروں تو آپ کا جواب کیا ہو گا۔؟؟؟
برووو تھوڑا سا سوال واضح کردیں مجھے ایسا لگ رہا ہے آپ پوچھنا چاہ رہے ہیں کہ جاب کرتے ہوئے اگر کوئی پرابلم ہو تو میں کیا کروں گی یہی ناں ذرا کنفرم تو کریں

Sehar Azad
02-03-2010, 11:42 AM
برووو تھوڑا سا سوال واضح کردیں مجھے ایسا لگ رہا ہے آپ پوچھنا چاہ رہے ہیں کہ جاب کرتے ہوئے اگر کوئی پرابلم ہو تو میں کیا کروں گی یہی ناں ذرا کنفرم تو کریں

اوکے۔ کوشش کرتا ہوں۔

میں پچھلے سات سالوں سے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہا ہوں۔ میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ ہر کمپنی میں ہر قسم کےلوگ ہوتے ہیں۔ اچھے،بہت اچھے، برے، اور بہت ہی زیادہ برے۔

مرد تو عام طور پر ان کا سامنا کر لیتے ہیں۔ مگر عورتوں کو بہت دشواری ہوتی ہے۔ اور وہ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کو بھی پتہ نہیں کیوں مطلع نہیں کرتیں۔

اگر آپ کے سامنے ایسا کوئی شخص/عورت آئی تو آپ کا ردعمل کیا ہو گا۔

کیاآپ کے خلاف رپورٹ کریں گی یا پھر وہ جگہ ہی چھوڑ دیں گی۔

Raising Moon
02-03-2010, 11:53 AM

ہاں اب سوال ایک دم کلیر ہے میں اپنا ذاتی ایکسپیرینس بتارہی ہوں جاب کرتے ہوئے مجھے کوئی آٹھ سال ہونے والے ہیں شروع کہ چھ سال میں میرا واسطہ صرف ایک ہی قسم کے لوگوں سے پڑا ہے اور وہ ہیں اچھے اور بہت اچھے لوگ مگر لاسٹ ٹو ایر میں میرا واسطہ کچھ ایسے لوگوں سے پڑا جن میں کچھ برے اور کچھ بہت ہی برے ہیں۔
میرے ہی ڈیپارٹمنٹ میں ایک صاحب ایسے ہیں جن کے لیۓ عورت صرف ایک عورت ہے زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤنگی مگر یہ جان لیں یہ صاحب بے غیرت ترین لوگوں میں شامل ہونے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں جب میں نے جاب اسٹارٹ کی تو یہ محترم میرے ساتھ بہت اچھے بہت ہی اچھے تھے مگر کچھ ٹائم کے بعد انھوں نے اپنے رنگ ڈھنگ دیکھانے شروع کیے تو میں نے پہلے خود وارن کیا سمجھایا کہ تم مجھ سے بات نہ کیا کرو تم اس طرح کے انسان نہیں ہو جس سے میں بات کروں مگر ڈھیٹ ابنِ ڈھیٹ کی مثال بنتے ہوئے یہ صاحب باز نہیں آئے اپنی حرکتوں سے تو پھران کی کمپلین میں نے مینجمنٹ کوکردی اوروہ دن ہے اور آج کا دن ہے انتہائی ضرورت کے تحت ہی ہماری آپس میں بات ہوتی ہے ورنہ ایک ہی روم میں بیٹھنے کے باوجود ہم بات نہیں کرتے اور مجھے یہاں جاب کرتے ہوۓ کوئی دو سال ہوگئے ہیں اب کوئ بھی نئی لڑکی آتی ہے میں اس کو ان صاحب کی خصلت سمجھا دیتی ہوں اور پوری کوشش کرتی ہوں کہ کسی کو کوئ پرابلم نہ ہو۔

Raising Moon
02-03-2010, 12:03 PM
بالکل صحیح کیا آپ نے۔

سوالات کا جواب دینے کے لیے بہت بہت شکریہ۔
بالکل ایسے لوگوں کے لیے راہ کو آسان نہیں مشکل بنانا چاہیے ایسے لوگ بزدل ہوتے ہیں ان سے ڈرنا نہیں چاہیے یہ میرا موقف ہے۔
اور برووو جوابات دینےکا میرا کیا شکریہ میں یہاں ہوں ہی جوابات دینےکے لیۓ آپ کا شکریہ اتنے مشکل مشکل سوالات کرنے کے لیۓ;d

Sehar Azad
02-03-2010, 12:05 PM
اگر سوال پوچھنے پر شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔ تو پھر اور سوالات حاضر ہیں۔
۱۔ آپ اللہ تعالیٰ سے ڈرتی ہیں یا محبت کرتیں ہیں؟؟؟

Sehar Azad
02-03-2010, 12:06 PM
۲۔ کون سی نماز پڑھتےوقت سب سے زیادہ مزا آتا ہے اور کیوں؟

Raising Moon
02-03-2010, 12:07 PM
اگر سوال پوچھنے پر شکریہ ادا کیا جارہا ہے۔ تو پھر اور سوالات حاضر ہیں۔
۱۔ آپ اللہ تعالیٰ سے ڈرتی ہیں یا محبت کرتیں ہیں؟؟؟
میں اللہ سے محبت کرتی ہوں ڈرتی تب ہوں جب کوئی گناہ سرزد ہوجاتا ہے

Raising Moon
02-03-2010, 12:10 PM
۲۔ کون سی نماز پڑھتےوقت سب سے زیادہ مزا آتا ہے اور کیوں؟
گرمیوں میں عشاء کی نماز پڑھتے ہوئے مجھے بہت مزہ آتا ہے کیونکہ جب گرمیاں ہوتی ہیں تو عشاء میں چھت پر پڑھتی ہوں بہت پرسکوں ماحول ہورہا ہوتا ہے تو بہت دل لگا کر پڑھتی ہوں اس کے بعد تسبیح کرتی رہتی ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور بہت اچھا لگتا ہے

Sehar Azad
02-03-2010, 12:11 PM
۳۔ میرے لیےاور فورم کے دوسرے بھائیوں کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی پیغام؟
۴۔کوئی ایسی کوالٹی جو آپ فورم کی تمام بہنوں میں دیکھنا چاہتی ہیں؟

Sehar Azad
02-03-2010, 12:13 PM
گرمیوں میں عشاء کی نماز پڑھتے ہوئے مجھے بہت مزہ آتا ہے کیونکہ جب گرمیاں ہوتی ہیں تو عشاء میں چھت پر پڑھتی ہوں بہت پرسکوں ماحول ہورہا ہوتا ہے تو بہت دل لگا کر پڑھتی ہوں اس کے بعد تسبیح کرتی رہتی ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور بہت اچھا لگتا ہے

ماشااللہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کے نماز میں خشوع و خضوع کو اور زیادہ پختہ اور قائم رہنے والا کرے۔
اور نماز کو تا حیات آپ کا ساتھی رکھے۔(آمین)۔

Sehar Azad
02-03-2010, 12:16 PM
۳۔ میرے لیےاور فورم کے دوسرے بھائیوں کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی پیغام؟
۴۔کوئی ایسی کوالٹی جو آپ فورم کی تمام بہنوں میں دیکھنا چاہتی ہیں؟

Raising Moon
02-03-2010, 12:19 PM
۳۔ میرے لیےاور فورم کے دوسرے بھائیوں کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی پیغام؟
۴۔کوئی ایسی کوالٹی جو آپ فورم کی تمام بہنوں میں دیکھنا چاہتی ہیں؟
پیغام کیا دوں بس اپنے ساتھ سب کے لیۓ یہی کہوں گی کہ اچھے بچے بن جائیں برداشت کو اپنی ذات کا خاصا بنائے اور کبھی کبھی خاص طور پر اہم معاملوں میں عقل کو آواز ضرور دیں اور کیا کہوں:)

Sehar Azad
02-03-2010, 12:25 PM
آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی جس کے لیے آپ نے سخت محنت کی ہو۔؟؟؟

Raising Moon
02-03-2010, 12:30 PM
آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی جس کے لیے آپ نے سخت محنت کی ہو۔؟؟؟
کچھ خواہشیں ہیں کہ خانہ کعبہ کواپنی آنکھوں سے دیکھوں روضہ رسول ﷺ کا دیدار کرسکوں خواب میں حضورﷺ کو دیکھ سکوں کعبہ کی جالی کو چھولو حجرہ اسود کو بوسہ دے لوں مقامِ ملتزم پر دو رکعت نماز ادا کرلوں غارِ حرا میں کچھ وقت بسر کروں بس یہی وہ کامیابی ہے جو ابھی تک نہیں ملی ابھی بس محنت کررہی ہوں دعا کریں وہ کامیابی مل جائے
اور ایک کامیابی یہ چاہتی ہوں کہ اپنے گھر والوں کو ایک اچھی پرسکون عزت کی زندگی دے سکوں کچھ کرسکوں ان کے لیۓ، میری زندگی کی بڑی کامیابیاں یہییں ہیں ۔
باقی جو کامیابیاں ملی ہیں وہ سب میرے رب کی دیں ہیں میں تو اس قابل نہ تھی نہ ہوں نہ ہی شائد کبھی ہوسکوں

Sehar Azad
02-03-2010, 12:37 PM
سبحان اللہ۔ اللہ یہ آپ کی ان تمام نیک خواہشات کو قبول کرے۔ اور آپ کے لیے شہر مدینہ میں رہائش کر دے۔

اگر آپ کو ایک دن کے لیے آصف لیے زرداری کا استاز مقرر کر دیا جائے۔ تو آپ اس سے کیا "سیکھنے "کی کوشش کریں گی؟

Raising Moon
02-03-2010, 12:41 PM

آمین ثم آمین
آصف زرداری میں جو کوئی ایک آدھ اچھی چیز ہوگئی وہی سیکھ لوں گی اور کیا:)

Sehar Azad
02-03-2010, 12:44 PM
خیرآپ حکیم لقمان نہیں بن سکتیں۔ وہ لوگوں کی خامیوں سے سیکھتا تھا۔

آپ کی ایسی کوئی ناکامی جس کی یاد آج بھی آپ کو دھکی کر دیتی ہو۔؟؟؟

KishTaj
02-03-2010, 12:45 PM
السلامُ علیکم
اللہ تعالٰی آپ کی ان تمام نیک خواہشات پوری فرمائے۔ آمین ثمہ آمین
اگلا سوال نامہ حاضر ہے۔
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتی ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئیں؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئیں؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

Raising Moon
02-03-2010, 12:47 PM
خیرآپ حکیم لقمان نہیں بن سکتیں۔ وہ لوگوں کی خامیوں سے سیکھتا تھا۔

آپ کی ایسی کوئی ناکامی جس کی یاد آج بھی آپ کو دھکی کر دیتی ہو۔؟؟؟
بالکل ہم تو ابھی طفلِ مکتب ہیں اور استادوں کا ہی کمال ہوتا ہے کہ وہ ہر ہر چیز سے سیکھنے کی اہلیت رکھتے ہیں
اس چیز کو ناکامی تو نہیں کہوں گی مگر زندگی میں ایک ٹائم ایسا گذرا ہے جس کو سوچوں تو آج میں کہیں ٹیس اٹھتی ہے

Raising Moon
03-03-2010, 10:05 AM
السلامُ علیکم
اللہ تعالٰی آپ کی ان تمام نیک خواہشات پوری فرمائے۔ آمین ثمہ آمین
اگلا سوال نامہ حاضر ہے۔

وعلیکم السلام
آمین ثم آمین، شکریہ کش
نیو قسط حاضرِ خدمت ہے

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
میری فیورٹ ٹیچر میری میتھ کی ٹیچر مس فیروزہ ہیں بہت ہی نائیس بہت ہی سوبر اور بہت ہی پیاری لیڈی ہیں سب ان سے ڈرتے تھے اور مجھے ان سے محبت تھی۔
کونسا مضمون پسند ہے؟
اب اکاوئنٹنگ مگر پہلے میتھ تھا
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
مضمون ناپسند تو نہیں مگر کچھ خاص جچتا جو نہیں تھا وہ تھا جغرافیہ
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
بہت سوفٹ ہارٹیٹڈ ہوں
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
بہت سوفٹ ہارٹیٹڈ ہوں
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
میٹھا میں بہت زیادہ تو نہیں پسند کرتی مگر پھر بھی ایک چیز میں بہت شوق کھاتی ہوں وہ ہے گجریلا جبکہ نمکین کھانا مجھے بہت پسند ہے اور اس میں میری مرغوب غذا ہے اسیپیگٹی۔ ویسے اور بھی ہیں کہو تو بتاؤں
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
یار کھانے پینے میں بہت نخریلی ہوں تو بہت ساری چیزیں میں کھاتی نہیں ہوں۔
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
پسندیدہ رنگ میرا رائل بلیو، بلیک اور ٹرکوائش ہے جبکہ ناپسندیدہ کوئی نہیں، میں سارے کلرز یوز کرتی ہوں
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
بھینی بھینی سی معطر معطر سی جو پاکیزگی کا احساس دے جیسے موتیا کی خوشبو
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
گھر کے اندر ٹراؤزر ود لونگ ٹی، گھر س باہر ٹراؤزر ود شرٹ، دوپٹہ اینڈ اسکارف
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
مجھے صبح فجر کا ٹائم بہت اچھا لگتا ہے اس وقت موسم بہت ہی پیارا ہورہا ہوتا ہے۔
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
سمندروں کے مناظر مجھے بہت اچھے لگتے ہیں
کس علم کو سب سے بہترین جانتی ہیں؟
علم کوئی سا بھی سب ہی بہترین ہوتے ہیں ہاں مگر ایک ٹائم پر خواہش تھی کہ ٹیلی پیتھی کا علم آجائے مجھے، ہی ہی ہی ہی ہی ہی;)
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
میری بہن۔
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
بہنوں کا۔
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
حضرت علیؓ کا ایک قول ہے
" میں نے اپنے رب کو اپنے ارادوں کی شکستگی سے پہچانا ہے"
مجھے بہت اچھا لگتا ہے
جہاں تک بات ہے پسندیدہ شعر کی تو جناب ہیں تو بہت سارے مگر وہ یہ والا کافی پسند ہے
تم بھی خفا ہو، لوگ بھی برہم ہیں دوستو
اب ہو چلا یقین کہ برے ہم ہیں دوستو
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
ہمارے گھر میں اللہ محمدﷺ کے ناموں کے طغرے لگے ہوئے ہیں مجھے وہ بہت پسند ہیں
ون اردو پر کیسے آئیں؟
ون اردو پر ایک ناول کو ڈھونڈھتی ڈھونڈھتی آگئی تھی۔
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئیں؟
وجہ تو بہت ساری ہیں جیسے ون اردو کا پیٹرن بہت سادہ سا ہے، ون اردو سے پہلے میں نے بہت ساری سائٹ پر اکاونٹ بنائے مگر ان کو یوز کیسے کرنا ہوتا ہے تھریڈ کیا ہوتا ہے فورم میں کیا کرتے ہیں سب ون اردو پر سیکھا اور دوسری وجہ ساحر ہے شائد میں ون اردو کی وہ ممبر ہوتی جو مہینے دو مہینے بعد جھانکتے ہیں مگر ساحر نے مجھے گپ شپ کی لت لگا دی ڈھونڈ ڈھونڈ کر گپ شپ میں کھینچ لاتا تھا پھر جب سب لوگوں کا اتنا خلوص دیکھا تو روز آنے لگی اب تو ون اردو میری زندگی کا ایک حصہ سا بن گیا ہے جس دن نہ آؤنگی کچھ کمی لگتی ہے۔
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ساحر بدتمیز انسان سے۔
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟
امیدِ صبح، سوبی، اور وش کچھ کچھ مجھے میرے ہی مزاج والی لگتی ہیں
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا ہے وہ بتانا تو مشکل ہے ہاں سیکھا بہت یہ سچ ہے،
اور شخصیت میں تبدیلی یہ ہوئی کہ سڑا ہوا مزاج اب کچھ اچھا رہنے لگا ہے
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
جیسا کہ میں نے بتایا کہ نیٹ سرفنگ میرا شوق ہے تو نیٹ سرفنگ کرتے ہوئے جس سائٹ پر جاتی تھی اگر اکاؤنٹ بنانا ضروری ہوتا تو بنادیتی اور بعد میں یاد بھی نہیں ہوتا تھا ون اردو ہی واحد سائٹ ہے جہاں پر میں نے فورم کیا ہوتا ہے اس بات کو سمجھا ہے لوگوں سے انٹرایکٹ کیا ہےاور بس ، صرف ون اردوپر ہی سارا دن ہوتی ہوں میں اور کہاں جانا ہے۔
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے؟
شعر و شاعری
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
کافی سارے لوگ ہیں جن کو میں ایڈمائر کرتی ہوں جیسے عروسہ آپی،ٹیم بھائی، عمران بھیا، مونا، گل آپی، لبنی آپی، وش، ساحل، فرخ بھائی
اوربھی ہیں سب کے نام لکھے تو جگہ کم پڑ جائے گی
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ساحل سے اور ساحر سے دونوں سے ہی ایک ساتھ دوستی ہوئی تھی ساحر کا چلبلا انداز اور ساحل کا دھیما میٹھا میٹھا انداز دونوں ہی اچھے لگے تھے۔ اب تو ساحل کڑوا کریلا ہوگیا ہے، >:(
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
سارے ہی پسند ہیں مگر زیادہ شعر وشاعری والے فورم اور ناپسندیدگی تو کسی کے لیۓ بھی نہیں۔ سب فورم میں ہی کچھ ناں کچھ ایسا موجود ہے جو کچھ سیکھاتا ہے۔
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
یہاں پر سب کا آپس میں خلوص کا رشتہ اور پاکیزہ سا ماحول
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ بلا جھجک اپن پرابلمز کو شئیر کرسکتے ہیں سب ہی پرخلوص ہیں دوسرا یہ کہ آپ اپنے سب گھر والوں کو ون اردو کی لت لگا سکتے ہیں کبھی کسی کے بھی سامنے کوئی شرمندگی نہیں اٹھانا پڑے گی جبکہ اور سائیٹس پر سوچنا پڑے گا

سوبی
03-03-2010, 04:17 PM
بارش ہو رہی ہوں تو اس وقت آپ بارش کو کیسے انجوائے کرتے
ہیں۔?

سب سے زیادہ غصہ کس بات پر آتا ہیں۔?

گھومنے پھرنے کا کس حد تک شوق ہے۔?

کوئی ایسا گانا ،فلم ،جو بار بار سن کر دیکھ کر آپ بور نہیں ہوتیں۔?

باقی سوالات کے لیے انتظار کریں۔:)

Muhammad Atique
03-03-2010, 04:28 PM
جی جناب تو میں حاضر ہوں (بن بلائے) حسب معمول مشکل مشکل سے سوال لیکر۔

1- اگر آپ کسی انسان کو بہت برا تصور کرتی ہیں تو کیا اس کا برملا اظہار کرتی ہیں۔ جبکہ عموما" دیکھا گیا ہے کہ انسان جن کے متعلق اچھی سوچ رکھتا ہے ان سے حال دل کہنے میں عموما" گھبراتا ہے (یہ آپ کے فیملی میمبرز اور دوست بھی ہو سکتے ہیں)۔

2- ون اردو پر کون سی شخصیت آپ کے لئے "نا قابل یقین" ہے۔ یا اس کی کوئی عادت یا کام-

3- اگر ون اردو اور اپنے کسی قریبی دوست میں سے کسی ایک کو چننا پڑے تو آپ کیا چنیں گی۔ ( فیصلہ تو مشکل ہی ہو گا)۔

4- کیا کبھی ایسا محسوس ہوا کہ ون اردو نہ ملتا تو کیا ہوتا??

5- میرے سوالوں پر آپ اتنا چونک کیوں گئیں ہیں۔ ہاہاہاہاہاہاہاہا

باقی سوالات بعد میں پوچھوں گا۔

Raising Moon
03-03-2010, 04:37 PM
بارش ہو رہی ہوں تو اس وقت آپ بارش کو کیسے انجوائے کرتے
ہیں۔?

سب سے زیادہ غصہ کس بات پر آتا ہیں۔?

گھومنے پھرنے کا کس حد تک شوق ہے۔?

کوئی ایسا گانا ،فلم ،جو بار بار سن کر دیکھ کر آپ بور نہیں ہوتیں۔?

باقی سوالات کے لیے انتظار کریں۔:)

بارش ہو رہی ہوں تو اس وقت آپ بارش کو کیسے انجوائے کرتے
ہیں۔?
تھوڑی دیر بارش میں خود کو بھگو کر اور پھر پکوڑے یا آلو کے پراٹھے کھا کر ویسے سچ بتاؤں بارش تھوڑی دیر کو ہی اچھی لگی ہے گھنٹوں ہو تو پھر نہیں اچھی لگتی۔ وجہ وجہ یہ ہے کہ میری بہنیں پانی کا کیڑا بن جاتی ہیں اور جب تک بارش رکتی نہیں ہے اور بارش میں ہی رہتی ہے جو مجھے پسند نہیں

سب سے زیادہ غصہ کس بات پر آتا ہیں۔?
کسی صحیح بات سے گھر والوں کو منع کروں اور وہ وہی کام کریں تو بہت غصہ آتا ہے دوسرا لوگوں کی فضول حرکتوں اور باتوں پر غصہ آتا ہے

گھومنے پھرنے کا کس حد تک شوق ہے۔?
بہت زیادہ نہیں بس کبھی کبھار کی حد تک ہی ہے۔

کوئی ایسا گانا ،فلم ،جو بار بار سن کر دیکھ کر آپ بور نہیں ہوتیں۔?
گانا تو نہیں مگر مہدی حسن کی یہ غزل باربار سن کر کبھی بھی بور نہیں ہوتی
زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں

اور فلم جو میں بار بار دیکھ سکتی ہوں وہ ہے
Die Hard 2 & 4
Bruce Wills

Raising Moon
03-03-2010, 04:44 PM
جی جناب تو میں حاضر ہوں (بن بلائے) حسب معمول مشکل مشکل سے سوال لیکر۔

1- اگر آپ کسی انسان کو بہت برا تصور کرتی ہیں تو کیا اس کا برملا اظہار کرتی ہیں۔ جبکہ عموما" دیکھا گیا ہے کہ انسان جن کے متعلق اچھی سوچ رکھتا ہے ان سے حال دل کہنے میں عموما" گھبراتا ہے (یہ آپ کے فیملی میمبرز اور دوست بھی ہو سکتے ہیں)۔

2- ون اردو پر کون سی شخصیت آپ کے لئے "نا قابل یقین" ہے۔ یا اس کی کوئی عادت یا کام-

3- اگر ون اردو اور اپنے کسی قریبی دوست میں سے کسی ایک کو چننا پڑے تو آپ کیا چنیں گی۔ ( فیصلہ تو مشکل ہی ہو گا)۔

4- کیا کبھی ایسا محسوس ہوا کہ ون اردو نہ ملتا تو کیا ہوتا??

5- میرے سوالوں پر آپ اتنا چونک کیوں گئیں ہیں۔ ہاہاہاہاہاہاہاہا

باقی سوالات بعد میں پوچھوں گا۔

اور حسبِ معمول آپ کو خوش آمدید بھی کہا جارہا ہے چاہے مشکل سے ہی سہی:confused:

1- اگر آپ کسی انسان کو بہت برا تصور کرتی ہیں تو کیا اس کا برملا اظہار کرتی ہیں۔ جبکہ عموما" دیکھا گیا ہے کہ انسان جن کے متعلق اچھی سوچ رکھتا ہے ان سے حال دل کہنے میں عموما" گھبراتا ہے (یہ آپ کے فیملی میمبرز اور دوست بھی ہو سکتے ہیں)۔
دیکھیں میں منافقت نہیں کرتی جس انسان کو میں برا تصور کرتی ہوں اس کو بہت اچھی طرح سے پتا چل جاتا ہے، میں چاہے منہ سے کہوں یا نہیں کہوں میرا کترایا ہوا انداز ہی اس کو بتادیتا ہے ۔
میں صرف ایک شخص سے ہی دل کا حال آسانی سے کہ پاتی ہوں اور وہ ہے میری بہن باقی کسی سے دل کی بات شئیر مشکل سے ہی کرتی

2- ون اردو پر کون سی شخصیت آپ کے لئے "نا قابل یقین" ہے۔ یا اس کی کوئی عادت یا کام-
ناقابل یقین تو نہیں مگر میں ون اردو میں ایک شخص کو دیکھنا چاہتی ہوں وہ ہیں ٹیم بھائی، اس کی وجہ یہ ہے کہ میں دیکھنا چاہتی ہوں اس گلستان کا مالی خود کیسا دیکھتا ہے۔

3- اگر ون اردو اور اپنے کسی قریبی دوست میں سے کسی ایک کو چننا پڑے تو آپ کیا چنیں گی۔ ( فیصلہ تو مشکل ہی ہو گا)۔
پہلے مجھے چنیں کی وجہ بتائیں

4- کیا کبھی ایسا محسوس ہوا کہ ون اردو نہ ملتا تو کیا ہوتا??
تو شاید ابھی بھی میں اپنے خول میں بند ہی رہتی، جیسا کہ میں بتا چکی ہوں کہ آفس میں اپنے روم میں ، میں بات کرتی نہیں تو سارا دن تنہا بیٹھنا پڑتا تو میرا خول اور مضبوط ہوتا اب میں خود کو ایکسپریس کردیتی ہوں پہلے ایسا نہیں تھا۔

5- میرے سوالوں پر آپ اتنا چونک کیوں گئیں ہیں۔ ہاہاہاہاہاہاہاہا
ہیں اچھا میں چونک گئی ???مگررررررررر مجھے تو کسی نے بتایا ہی نہیں;d

Muhammad Atique
03-03-2010, 05:09 PM
[B][COLOR=Red]
پہلے مجھے چنیں کی وجہ بتائیں

وجہ یہی لگا لیں۔ کہ وہ آپ کا دوست کہتا ہے کہ یا مجھے رکھو یا ون اردو کو (یہ مثال دے رہا ہوں)

Raising Moon
03-03-2010, 05:11 PM
وجہ یہی لگا لیں۔ کہ وہ آپ کا دوست کہتا ہے کہ یا مجھے رکھو یا ون اردو کو (یہ مثال دے رہا ہوں)
اور ایسی فضول کی وجہ پر دوست کو دو زور کی لگاؤں گی ایک دم ٹھیک ہوجائےگایا گی ویسے اتنی آسانی سے میں ون اردو چھوڑنے والی نہیں ہوں۔

Muhammad Atique
03-03-2010, 05:12 PM
اور ایسی فضول کی وجہ پر دوست کو دو زور کی لگاؤں گی ایک دم ٹھیک ہوجائےگایا گی ویسے اتنی آسانی سے میں ون اردو چھوڑنے والی نہیں ہوں۔

تو میں کونسا مشورہ دے رہا ہوں۔ میں بھی تو بس پوچھ ہی رہا ہوں۔ ہاہاہاہاہاہا

Raising Moon
03-03-2010, 05:13 PM
تو میں کونسا مشورہ دے رہا ہوں۔ میں بھی تو بس پوچھ ہی رہا ہوں۔ ہاہاہاہاہاہا
اچھا میں تو سمجھی تھی کہ مشورہ بناء فیس دے رہے ہیں;d

Muhammad Atique
03-03-2010, 05:19 PM
اچھا میں تو سمجھی تھی کہ مشورہ بناء فیس دے رہے ہیں;d

فیس کے بغیر مشورہ!!!!!!!!! ایسا تو آپ سوچنا بھی مت۔ آپکو پتا نہیں میں دو گھنٹہ ایک وکیل کے پاس بیٹھا ہوں۔;d;d;d

Raising Moon
03-03-2010, 05:25 PM
فیس کے بغیر مشورہ!!!!!!!!! ایسا تو آپ سوچنا بھی مت۔ آپکو پتا نہیں میں دو گھنٹہ ایک وکیل کے پاس بیٹھا ہوں۔;d;d;d
تب ہی تو
دیکھ رہی ہوں کرید کرید کر کیس بنانے کی کوشش کررہے ہیں

Muhammad Atique
03-03-2010, 05:48 PM
لیں جی کچھ اور سوال۔

1- کونسے جانور سے زیادہ ڈرتی ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔

2- کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔

3- اگر کوئی پرانی دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس سے لیٹ ہو رہیں ہوں تو کیا کریں گی۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گی یا آفس بتا دیں گی کہ آپ لیٹ ہو جائیں گی۔

4- کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔

5- کیا کبھی دل کیا کہ دفتر کے کمپیوٹر کو اٹھا کر "باس کے سر میں مار دوں"۔ ہاہاہاہاہا

بے تکے سوالوں کا سلسلہ ہو سکتا ہے مزید آگے جائے۔ لیکن فی الحال انہی کا جواب دیں۔

Rizwan
04-03-2010, 01:31 PM
اسلام و علکیم رائزنگ مون آپ کا انٹرویو بہت اچھا چل رہا ہے
کچھ میں بھی آساں آساں سے اور نیم کے پانی کے جیسے میٹھے سوال کر لوں؟

واہ واہ آپ تو بہت اچھی نکلی فورا ہی اجازت دے دی میں اویں ہی آپ کو ۔ ۔ ۔ سمجھتا تھا ہی ہی ہی مذاق کر رہا ہوں ۔

شکریہ قبول فرمائیں اجازت دینے کا ۔

لو جی پھر میرے سوالات کچھ یوں ہیں

1۔تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے
بہت مایوس ہوتی ہیں؟

یا

پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتی ہیں ؟

2۔ ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکیں؟

اور کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکیں؟

3۔ آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتی ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتی ہیں)

4۔ اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گی ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گی)

5۔ آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔

اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟

جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟

6۔ انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتی ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟

7۔ وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟

8۔ کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتی ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )

9۔ آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟

10۔ اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گی؟

جیتی رہیں

سوبی
04-03-2010, 03:13 PM
ون اردو پر سب سے پہلے کس کو پوائنٹس دئے تھے۔۔?

آپ کے نیل کتنے بڑے ہیں۔?

جوتا ہیل والا ہوتا ہیں آپ کا کے بغیر ہیل۔?

جب رات کو سونے کے لیے لیٹتی ہیں تو اس وقت کیا باتیں آپ کے
ذہن میں ہوتی ہیں یا وہ کیا باتیں ہیں جو سوچتے سوچتے سو جاتی ہیں۔?

باقی سوال پھر...

Rubab
04-03-2010, 04:20 PM
کچھ سوالات میری طرف سے بھی۔

ون اردو پر کیسے آنا ہوا۔

آپ کو نثر زیادہ پسند ہے یا نظم

آپ کے خیال میں فورم پر نثر کے ماہرین زیادہ ہیں یا نظم کے۔ کچھ متعلقہ ماہرین(فورم ممبرز) کے نام تو بتائیے زرا۔

رائزنگ مون کا نک رکھنے کا کیسے خیال آیا۔

ون اردو کے اگر کسی سیکشن کی ذمہ داری اٹھانے کا موقع ملے تو کونسا سیکشن لیں گی۔

اپنے آپکو ایک جملے میں بیان کریں۔

آپ سوال ہیں یا جواب

ان کے جواب دیں پھر اور بھی پوچھتی ہوں۔ :)

Muhammad Atique
04-03-2010, 05:27 PM
سمارا سس، عتیق بھائی اور رضوان بھائی میں سارے سوالوں کے جوابات کل ہی دوں گی آج بری طرح سے کام میں بزی ہوں سر تک کھجانے کی فرصت نہیں مل رہی ہے:)~ ابھی ایک کولیگ کو بولا ہے کہ پلیز یار میرا سر تو کھجانا ہاہاہاہا;d

بڑی بات ہے جی کولیگ کو "جوئیں;d" نکالنے پر لگا دیا۔ تاکہ اس کا کام کل تک ملتوی ہو جائے اور خود اپنا کام ختم کرنے لگے ہو۔ بڑی بات ہے جی۔

imported_Dilpasand
05-03-2010, 11:52 AM
اچھا کھانا پکانے کے لیے ۔ بندے کو کس چیز میں ماہر ہونا چاہیے ۔ کوکنگ جواب نہیں اس کا

اگر گھر میں محمان آجائیں ۔اور ان کی محمان نوازی کے لیے آپ فوری طور پر کیا کریں گی۔ جبکہ گھر میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اب یہ نہ کہہ دینا کہ بازار سے منگا لوں گی۔

Raising Moon
05-03-2010, 04:49 PM
لیں جی کچھ اور سوال۔

1- کونسے جانور سے زیادہ ڈرتی ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔

2- کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔

3- اگر کوئی پرانی دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس سے لیٹ ہو رہیں ہوں تو کیا کریں گی۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گی یا آفس بتا دیں گی کہ آپ لیٹ ہو جائیں گی۔

4- کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔

5- کیا کبھی دل کیا کہ دفتر کے کمپیوٹر کو اٹھا کر "باس کے سر میں مار دوں"۔ ہاہاہاہاہا

بے تکے سوالوں کا سلسلہ ہو سکتا ہے مزید آگے جائے۔ لیکن فی الحال انہی کا جواب دیں۔

لیجیے جناب فرصت کے لمحوں سے وقت نکال کر جوابات حاضر ہیں
سوری کہ لیٹ ہوگئی

کونسے جانور سے زیادہ ڈرتی ہیں۔ چھپکلی اور چوہے کے علاوہ۔
بہت سارے جانور میں نے دیکھے نہیں ہیں جو کامن جانور ہمارے آس پاس ہوتے ہیں اس سے مجھے کوئی ڈر نہیں لگتا بس کیڑے مکوڑوں سے کراہیت آتی ہے۔
2- کیا بچپن میں پڑی ہوئی والدین کی کوئی پٹائی یاد ہے۔ جس کے ساتھ کوئی یاد جڑی ہو اور وہ پٹائی یادگار ہو گئی ہو(یہی کوئی شرارت یا چھوٹی کو مارنے کی وجہ سے)۔
ہاں صرف ایک دفعہ ہے پڑی ہے مار، اس ٹائم میں 4 کلاس میں تھی میری ایک فرینڈ ہوا کرتی تھی ساجدہ نام کی، ایک دن اس کی طبعیت تھوڑی سی ڈل تھی تو چھٹی کے ٹائم میں نے کہا کہ چلو میں تمھارا بیگ میں اٹھا لیتی ہوں اور تمھارے گھر تک چھوڑ کر آجاتی ہوں۔ اس کا گھر اسکول سے پانچ سے دس منٹ کی دوری پر تھا اور میرا صرف دو تین منٹ کی، اب ہم مسیحا گھر میں بنا بتائے اس کو چھوڑنے چلے گئےدو دو بیگز کندھوں پر ہونے کی وجہ سے میرا کندھا دکھ گیا اور ایک ریڈ اسٹریپ کا نشان بھی پڑ گیا پر خیر جب ہم ان محترمہ سے کو چھوڑ کر گھر آئے تو پتا چلا کہ مما، پاپا ہمیں ڈھونڈیں گئے ہیں اور جب وہ دنوں آئے تو پھر مما نے ہم کو خدمتِ خلق کا وہ ثواب دیا کہ بس وہ دن اور آج کا دن فرینڈز کے گھر جانے سے ڈر لگتا ہے آج بھی دوستوں کو یہی شکایت ہوتی ہے کہ میں ان کے گھر آتی نہیں ہوں مگر وہ کیا جانے ہمارے بچپن کی اس تکلیف کو

3- اگر کوئی پرانی دوست راستے میں مل جائے اور آپ آفس سے لیٹ ہو رہیں ہوں تو کیا کریں گی۔ اس کو ملنے کا کوئی دوسرا وقت دیں گی یا آفس بتا دیں گی کہ آپ لیٹ ہو جائیں گی۔
مزہ کی بات ہے ہمارے آفس میں لیٹ آنے پر کچھ خاص نہیں ہوتا اور میں آئے روز دیر سے آتی ہوں اس لیۓ نو ٹینشن کہ ساتھ دوست سے باتیں کروں گی اور اس کو گھر بھی بلاؤں گی۔:p
ہاں اگر آفس میں ٹائمنگ کا ایشو ہوتا تو آفس انفارم کردیتی کہ میں تھوڑا لیٹ آؤنگی مگر دوست سے بات ضرور کرتی۔

4- کبھی دل کیا کہ کسی کو بہت ماریں۔ (مطلب پٹائی کریں)۔
ہاں ایک بندہ کو بہت بہت بہت مارنے کو دل کرتا ہے مگر افسوسسسسسسسسسسس:(>:(:(
5- کیا کبھی دل کیا کہ دفتر کے کمپیوٹر کو اٹھا کر "باس کے سر میں مار دوں"۔ ہاہاہاہاہا
نہیں اللہ کا شکر ہے میرے باس ایسے نہیں ہیں، کسی بھی آفس میں ایسے باس نہیں ملے~

Severus
05-03-2010, 05:00 PM
یہ سوال اختیاری نہیں ہے

ماسٹرز ان اکنامکس کے فائنل ایر کے رزلٹ کا انتظار ہے اس کے علاوہ آئی سی ایم اے کے فاؤنڈیشنز کلیر کیے ہیں میں نے، پروفیشنل میں ڈینجرس گڈز کا کورس کیا ہوا ہے

صرف چمٹا، جھاڑو ،بیلن وغیرہ یا ساتھ میں کوسنے بھی دینے آتے ہیں;)۔نیز کیا دوہتڑ کا استمعال مشاقی سے کر سکتی ہیں؟(اس کے نمبر اضافی نہیں ہوں گے)۔

Raising Moon
05-03-2010, 05:24 PM
ون اردو پر سب سے پہلے کس کو پوائنٹس دئے تھے۔۔?

آپ کے نیل کتنے بڑے ہیں۔?

جوتا ہیل والا ہوتا ہیں آپ کا کے بغیر ہیل۔?

جب رات کو سونے کے لیے لیٹتی ہیں تو اس وقت کیا باتیں آپ کے
ذہن میں ہوتی ہیں یا وہ کیا باتیں ہیں جو سوچتے سوچتے سو جاتی ہیں۔?

باقی سوال پھر...

ون اردو پر سب سے پہلے کس کو پوائنٹس دئے تھے۔۔?
سچی میں یہ مجھے بالکل یاد نہیں ہے

آپ کے نیل کتنے بڑے ہیں۔?
بڑے ہوئے نیلز مجھے اچھے نہیں لگتے ہیں ہاں مگر تھوڑےسے ضرور بڑھے ہوئے :)

جوتا ہیل والا ہوتا ہیں آپ کا کے بغیر ہیل۔?
زیادہ تر بناء ہیل کی سینڈل ہی یوز کرتی ہوں مگر کبھی کبھی ٹیسٹ بدلنےکے لیۓ تھوڑی سے ہیل والی سینڈل استعمال کرلیتی ہوں۔ ویسے فلیٹ ہیل میں بہت ریلکس رہتی ہوں
اور کبھی کبھی تو آفس میں دو پٹی کی سلیپر بھی پہن کر گھوم لیتی ہوں وضو کے لیۓ رکھی ہے جب وضو کرتی ہوں تو پھر دو تین گھنٹے پہن کر گھومتی ہوں بہت مزہ آتا ہے;)

جب رات کو سونے کے لیے لیٹتی ہیں تو اس وقت کیا باتیں آپ کے
ذہن میں ہوتی ہیں یا وہ کیا باتیں ہیں جو سوچتے سوچتے سو جاتی ہیں۔?
جب میں سونے کے لیے لیٹی ہوں تو باتیں نہیں سوچتی بلکہ اکیس مرتبہ بسم اللہ، چار مرتبہ الحمداللہ، تین مرتبہ قل ھو اللہ، چار مرتبہ تیسرا کلمہ، اور تین مرتبہ آیتہ الکرسی پڑھتی ہوں پڑھتی ہوں اگر پھر بھی نیند نہ آرہی ہوں تو یااللہ یارحمن یارحیم یاودود کا ورد کرتی رہتی ہوں اور یہ سب بہت بچپن سے میری عادت ہے
نوٹ: یہ سب کسی بڑائی کے مقصد سے نہیں بتارہی بالکہ اس لیۓ بتارہی ہوں کہ اس سب کو پڑھنے کا بہت بہت ثواب ہے اگر کوئی بہن بھائی اس عادت کو اپنا لیۓ تو مجھے بھی صدقہ جاریہ کے طور پر ثواب ملتا رہے گا

باقی سوال پھر...
مجھے انتظار ہے جانو

KishTaj
05-03-2010, 05:27 PM
السلامُ علیکم
معزز ممبران۔۔۔ پلزز گپ یہاں لگایئے،۔۔۔
http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=70423&page=21 (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=70423&page=21)
میں کب تک آپ لوگوں کی انٹرویو میں گپ شپ کو اس پر موو کرتی رہوں گی ۔۔۔۔۔۔۔مجھ عصوم کا کچھ تو خیال کرین۔۔۔

Raising Moon
05-03-2010, 05:35 PM
اسلام و علکیم رائزنگ مون آپ کا انٹرویو بہت اچھا چل رہا ہے
کچھ میں بھی آساں آساں سے اور نیم کے پانی کے جیسے میٹھے سوال کر لوں؟

واہ واہ آپ تو بہت اچھی نکلی فورا ہی اجازت دے دی میں اویں ہی آپ کو ۔ ۔ ۔ سمجھتا تھا ہی ہی ہی مذاق کر رہا ہوں ۔

شکریہ قبول فرمائیں اجازت دینے کا ۔

لو جی پھر میرے سوالات کچھ یوں ہیں

1۔تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے
بہت مایوس ہوتی ہیں؟

یا

پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتی ہیں ؟

2۔ ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکیں؟

اور کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکیں؟

3۔ آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتی ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتی ہیں)

4۔ اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گی ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گی)

5۔ آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔

اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟

جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟

6۔ انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتی ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟

7۔ وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟

8۔ کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتی ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )

9۔ آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟

10۔ اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گی؟

جیتی رہیں

اسلام و علکیم رائزنگ مون آپ کا انٹرویو بہت اچھا چل رہا ہے
وعلیکم السلام اور بہت بہت شکریہ
کچھ میں بھی آساں آساں سے اور نیم کے پانی کے جیسے میٹھے سوال کر لوں؟
بالکل بالکل میں بھی جوابات کو شہد میں ڈبو کو دوں گی ;)

واہ واہ آپ تو بہت اچھی نکلی فورا ہی اجازت دے دی میں اویں ہی آپ کو ۔ ۔ ۔ سمجھتا تھا ہی ہی ہی مذاق کر رہا ہوں ۔
لو آپ کو اب پتا چلا بہت لاپرواہ ہیں آپ ، اپنے ارد گرد کی کوئی خبر ہی نہیں

شکریہ قبول فرمائیں اجازت دینے کا ۔
آپ کا شکریہ قبول کرلیا جی
لو جی پھر میرے سوالات کچھ یوں ہیں

1۔تعلیم اور جاب ساتھ ساتھ ہوں تو بہت مشکل ہوتا ہے ٹائم کو مینج کرنا اور بعض دفعہ سخت محنت اور کوشش کے باوجود کہیں کمی رہ جاتی ہے اور جسکا نتیجہ ناکامی ہوتا ہے اگر کبھی ایسا پل آیا ہے تو اس وقت آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے
بہت مایوس ہوتی ہیں؟
یا
پہلے سے زیادہ محنت کرنے کا عزم کرتی ہیں ؟
ہاں بالکل ایسا ہوا ہے کہ کسی کام کو بہت محنت، محبت اور لگن سے شروع کرتی ہوں مگر ٹائم کی کمی کی وجہ سے کوئی کمی رہ جاتی ہے تو بعض اوقات نیتجہ سوچ کے برطرف نکلتا ہے فاردا ٹائم بینگ تھوڑا افسوس اور دکھ تو ہوتا ہے مگر میں پیچھے نہیں ہٹتی اور مزید محنت کرکے خاطر خواہ نیتجہ حاصل کرہی لیتی ہوں۔

2۔ ہر انسان میں بہت سی عادتیں ہوتی ہیں کچھ اچھی اور کچھ بری ذرا یہ بتائیں کہ کون ایسی عادت ہے جو اب تک آپ کوشش کے باوجود نہیں ترک نہیں کر سکیں؟
میری ایک عادت جو مجھے بالکل پسند نہیں ہے اور کوشش کے باوجود اس پر کنٹرول نہیں کرپاتی ہوں وہ یہ ہے کہ کوئی ذرا سی بھی ٹینشن کی بات ہو میں جلدی پینک یاگھبرا جاتی ہوں جب کہ تھوڑی دیر بعد بے شک گھبراہٹ کو کنٹرول کرلیتی ہوں مگر وہ جو جلدی گھبراتی ہوں وہ میرے لیۓ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ بہت کٹھن لمحات ہوتے ہیں میرے وہ دل کی دھڑکن معمول سے کئی حد تک بڑھ جاتی ہو بی پی لو ہوجاتا ہے :(

اور کون سی عادت ہے جو اب تک کوشش کے باوجود اپنا نہیں سکیں؟
تحمل کی،

3۔ آج کے حالات و واقعات کی بیس پر اپنے آنے والے کل کے بارے میں کچھ سوچتی ہیں؟ (میرا مطلب فیوچر پلاننگ کرتی ہیں)
سوچتی تو ہوں مگر یہ بھی جانتی ہوں کہ ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے تو دعا ساتھ میں کرتی ہوں کہ اللہ میرے ساتھ وہ ہو جو میرے حق میں بہتر ہو۔

4۔ اگر آپ کبھی ایسی پوزیشن (انشاءاللہ ) پر پہنچ جائیں کہ آپ کو اس پر اختیار حاصل ہو جائے جس نے کبھی آپ کے ساتھ کوئی بدتمیزی یا آپ کا حق مارا ہو تو آپ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں گی ؟ (آسان الفاظ میں اگر کسی سے بدلہ لینے کا موقعہ مل جائے تو آپ اس موقعہ سے فائدہ اٹھائیں گی)
میں اس پوزیشن میں رہی ہوں اور کچھ ایسے لوگوں سے سابقہ بھی پڑا ہے جو میرے سامنے میرا حق مارنے کی کوشش کررہے تھے مگر میں نے ان کے ساتھ کچھ نہیں کیا کیونکہ کوئی کسی کا حق نہیں مار سکتا جو جس کا حق ہوتا ہے وہ اس کو ملتا ہے۔ اور کبھی بھی اپنی پوزیشن کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ بعض اوقات میرے جونیر میرے ساتھ بدتمیزی کربھی جائیں تو معاف کردیتی ہوں۔

5۔ آپ کی نظر میں بیوی کا شوہر کو کھانہ پکا کر دینا عورت کی اخلاقی ذمہ داری نہ کہ مذہبی ذمہ داری۔ اس پر مزید روشنی درکار ہے۔
مذہبی طور پر ایسا کچھ نہیں ہے کہ یہ عورت کی ذمہ داری ہے کیونکہ مذہب کے پوائنٹ آف ویو سے اگر عورت ایسا کرتی ہے تو وہ ذمہ داری نہیں بلکہ مرد پر احسان کرتی ہے مگر اخلاقی طور پر عورت یہ ذمہ داری ہے کہ جب مرد سارا دن محنت مزدوری کرکے گھر کے لیۓ کما کر لارہا ہے تو اس کو اچھا کھانا پکا کر کھلائے

اب ذرا یہ بتائیں کہ اخلاقی ذمہ داری اور مذہیبی ذمہ داری میں سے اگر انسان کسی ایک سے کنارہ کشی اختیار کرتا ہے تو اسکا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے؟
اخلاق مذہب کا حصہ ہے مذہب اخلاق کا حصہ نہیں ، مگر اخلاق سے مذہب کی پہچان ہوتی ہے اسی لیۓ کسی ایک سے بھی کنارہ کشی خودکشی کرنے کے مترادف ہے۔

جب اتنے کلوذ رشتے ہوں تو کیا انکو یوں ایسی وجہ بیاں کر کے راہ فرار اختیار کی جائے تو کیا پھر بھی خوشخال زندگی گزاری جاسکتی ہے ؟
بالکل بھی نہیں رشتے توڑنا اور رشتوں سے فرار حاصل کرنا بہت آسان کام ہوتا ہےمگر ان کو نبھانا اور لیکر چلنا بہت مشکل۔ مگر ان کے بنا زندگی خوشحال ہوگی یہ کبھی بھی نہیں ہوسکتا ہے زندگی کی رونق رشتوں سے اور ان کے مان سے ہے

6۔ انسانی زندگی ایک بہت سادہ اصول کے تحت چلتی ہے Give and Take کیا کہتی ہیں اس اصول کے بارے میں کیا یہ تین لفظوں کے اصول پر عمل کرنا اتنا ہی سادہ اور آساں ہے ؟
کہنا بہت آسان اور کرنا بہت مشکل ، ویسے میں پرسنلی گیو اینڈ ٹیک کو نہیں مانتی ہوں ہر ہر عمل میں یہ سوچ ہمیں خودغرض کردیتی ہے اس لیۓ

7۔ وہ کون سی جگہ/مقام/ کام/ ایسا ہے جس/جہاں کو/پر کرنے /جانے کو آپ کا کبھی دل نہیں کیا مگر مجبورا جانا پرٹا ہے ؟
میرے پاپا کی ایک کزن ہیں جو ہمارے گھر کے نزدیک ہی رہتی ہیں رشتے میں میری پھپھو لگتی ہیں ان کا ایک بیٹا میرے بھائی کا بچپن سے بہت اچھا دوست ہے اسی لیۓ بچپن سے وہ ہمارے گھر زیادہ اور اپنے گھر کم رہتا تھا ایون ہماری مما کو مما اور پاپا کو پاپا کہتا ہے اور اس نے مجھے اپنی باجی بنایا ہوا ہےایکدم پکی والی، مجھے اپنے اس بھائی سے بہت بہت بہت محبت ہے میری پھپھو کے شوہر دوبئی میں ہوتے تھے جب وہاں سے لوٹ کر بزنس اسٹارٹ کیا تو اللہ نے کرم کیا اور ان کے گھر ہن برسنے لگا اب مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ میرا بھائی (سگا نہین) وہ اپنے گھر کی ہر ہر چیز میں مجھے لازمی بلاتا ہے جبکہ میری پھپھو وغیرہ کے مزاج بہت ہوگئے ہیں مگر کیا کروں بھائی کی محبت میں مجھے نہ چاہتے ہوئے بھی ہر بار جانا پڑتا ہے وہ بھی یہ بات جانتا ہے مگر وہ اتنا ہم سب کو چاہتا ہے کہ ہمارے بناء اس کی کوئی تقریب نہیں ہوتی ہے :(

8۔ کیا آپ سچ میں بہادر ہیں یا کبھی کبھی ڈر بھی جاتی ہیں ویسے آپ کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے آئینہ دیکھنے کے علاوہ ہی ہی ہی ۔ ۔ ۔ ؟ (وہ اتنے خشک سوال کئے تھے نہ تو تھوڑا سی تڑکا لگایا ہے سیرئس نہیں ہونا )
میں بہادر کس نے کہا نہیں تو بالکل نہیں ، ڈر مجھے کسی بھی بات سے لگ سکتا ہے میں ایک عجیب کمبینشن ہوں بزدل بہادر

9۔ آپ کنجوس ہیں یا فراغ دل ہیں ؟
مجھے لگتا ہے کہ میں کنجوس ہوں جبکہ گھر والے کہتے ہیں کہ بہت سوچ سمجھ کر ضرورت کے مطابق خرچ کرتی ہوں اور ضرورت کے سامنے کبھی ہاتھ نہیں روکتی ہوں پتا نہیں میں کنجوس ہوں یا فراخ دل ہاں مگر اوہی تباہی پر پیسا نہیں لٹاتی

10۔ اپنے آپ کو سب کے سامنے کوئی مشورہ یا کوئی نصیحت یا صلاح دینا چاہیں گی؟
سدھر جاؤ اب بھی سدھر جاؤ ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیتی رہیں
شکریہ بروووووووو

Raising Moon
05-03-2010, 05:38 PM
ہاۓ ہاۓ انپڑھ ہونا بھی عذاب ہے:(۔
کاش میں پڑھ لکھ گیا ہوتا آج آپ سے کھل کے بات تو کر سکتا۔۔۔:'(۔
پیاری بہن دراصل ہمارے گاؤں میں میٹرک کو ہی تعلیم سمجھا جاتا تھا ۔اس لحاظ سے میں نیم تعلیم یافتہ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے بچپن میں میرا شوق تھا کہ ڈاکٹر بنوں اور اس کے لئے میں بی اے کرنے پہ بھی تیار تھا مگر والد صاحب نے پٹواری بنانا چاہا تو پھڈا ہو گیا اور میں اردن بھاگ آیا۔۔۔۔۔۔
ویسے ہمارے گاؤں میں اور یہاں بھی پارلمانی زبان میں انہی اشیاؑ کو خطر ناک سمجھا جاتا ہے جو مذکورہ بالا لسٹ میں ہوں اور عورتیں اگر ان کے استمعال میں تاک ہوں تو ان سے جھک کر ملا جاتا ہے۔۔۔۔۔خود اللہ بخشے ابا جی مرحوم بڑے ٹھسے کے آدمی تھے مگر جب ماں جی کے ہاتھ میں مذکورہ بالا ہتھیاروں میں سے کچھ ہوتا تو خاموشی سے چارپائ پہ لیٹ کے سو جاتے
ھاھاھاھاھاھاھا;d
بہت خوب چھوٹے میاں بہت خوب
ابھی میں اس پوزیشن میں نہیں آئی ہوں ناں کہ ان چیزوں میں تاک ہوجاؤں ویسے بے فکر رہو جیسے ہی وقت آیا کسی سے پیچھے نہیں ہونگی میں اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے مجھے~;d

Raising Moon
05-03-2010, 05:57 PM
کچھ سوالات میری طرف سے بھی۔

ون اردو پر کیسے آنا ہوا۔

آپ کو نثر زیادہ پسند ہے یا نظم

آپ کے خیال میں فورم پر نثر کے ماہرین زیادہ ہیں یا نظم کے۔ کچھ متعلقہ ماہرین(فورم ممبرز) کے نام تو بتائیے زرا۔

رائزنگ مون کا نک رکھنے کا کیسے خیال آیا۔

ون اردو کے اگر کسی سیکشن کی ذمہ داری اٹھانے کا موقع ملے تو کونسا سیکشن لیں گی۔

اپنے آپکو ایک جملے میں بیان کریں۔

آپ سوال ہیں یا جواب

ان کے جواب دیں پھر اور بھی پوچھتی ہوں۔ :)

کچھ سوالات میری طرف سے بھی۔
باللکل کیوں نہیں سس

ون اردو پر کیسے آنا ہوا۔
ایک ناول ڈھونڈ رہی تھی "زرد زمانوں کا سویرا" نبیلہ ابر راجہ کا اس کی دو قسطیں پڑھی رکھی تھیں لاسٹ مس تھی بس وہی ڈھونڈتی ڈھونڈتی آگئی تھی

آپ کو نثر زیادہ پسند ہے یا نظم
نثر سے مراد ناولز وغیرہ ہے اور نظم مراد اگر شاعری ہے تو مجھے نظم زیادہ پسند ہے۔

آپ کے خیال میں فورم پر نثر کے ماہرین زیادہ ہیں یا نظم کے۔ کچھ متعلقہ ماہرین(فورم ممبرز) کے نام تو بتائیے زرا۔
میرے خیال میں نظم ے ماہر کم ہیں بانسبت نثر کے ماہرین کی۔ کیونکہ عموما نظم وغیرہ کے ماہر میری نظر میں عمران بھائی، فرخ بھائی ہیں جبکہ ساحل ہے تو نہیں ماہر مگر اریب قریب کی کوئ چیز ہے ;)
جبکہ نثر کے لیۓ ماشاء مونا، سمارا سس، فوزان سس، وش، نایاب سس، ساحرہ آپی ، دانیہ سس سب ہی کسی نے کسی طرح سے ماہر ہی ہیں۔~

رائزنگ مون کا نک رکھنے کا کیسے خیال آیا۔
رائزنگ مون کا نک رکھنے کی وجہ میرا برتھ سائن اور برتھ ایر ہے رائزنگ مون 84 مکمل نک ہے رائزنگ کا مطلب ابھرتاہوا، مون کا مطلب چاند اور 84 کا مطلب 19ۤ84 میں ، یعنی مطلب ہوا 1984 میں ایک ابھرتا ہوا چاند
برتھ سائن کینسر ہے اور کینسر کا رولنگ پلانیٹ مون ہے جبکہ 1984 میرا برتھ ایر ہے تو بس اس طرح میں نے یہ نک رکھا ویسے یہ نک ون اردو سے بہت پہلے کا ہے میرا

ون اردو کے اگر کسی سیکشن کی ذمہ داری اٹھانے کا موقع ملے تو کونسا سیکشن لیں گی۔
ون اردو کے جس بھی سکشن کی ذمہ داری اٹھانے کو کہی جائے گی بخوشی اٹھالوں گی کیونکہ یہ میرے لیۓ اعزاز کی بات ہے پھر بھی اگر میری خود کی پریفرینس پوچھی جائے شعر و شاعری کو پریفرینس ہوگی
اپنے آپکو ایک جملے میں بیان کریں۔
بہت جذباتی اور بیوقوفی کی حد تک مخلص
آپ سوال ہیں یا جواب
بہت سے لوگوں کے لیۓ میں جواب ہوتی ہوں مگر حقیقت میں میں ایک سوال ہی ہوتی ہوں مگر وہ یہ نہیں جانتے

ان کے جواب دیں پھر اور بھی پوچھتی ہوں۔
بالکل بالکل کیوں نہیں

Raising Moon
05-03-2010, 06:00 PM
اچھا بھئی ابھی مزید کچھ سوالات رہ گئے ہیں تو انشاءاللہ ان کے جوابات کل دوں گی
تب تک کے لیۓ اللہ حافظ

Raising Moon
06-03-2010, 11:45 AM
اچھا کھانا پکانے کے لیے ۔ بندے کو کس چیز میں ماہر ہونا چاہیے ۔ کوکنگ جواب نہیں اس کا

اگر گھر میں محمان آجائیں ۔اور ان کی محمان نوازی کے لیے آپ فوری طور پر کیا کریں گی۔ جبکہ گھر میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اب یہ نہ کہہ دینا کہ بازار سے منگا لوں گی۔
اچھا کھانا پکانے کے لیے ۔ بندے کو کس چیز میں ماہر ہونا چاہیے ۔ کوکنگ جواب نہیں اس کا۔
اچھا کھانا پکانے کے لیۓ بندہ کے اندر شوق کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ شوق لگن دیتا ہے اور لگن سے انسان اچھا کام کرتاہے اسی لیۓ میرے خیال میں اچھا کھانا وہی پکاتا ہے جس کو کھانا پکانے کا شوق ہوتاہے۔

اگر گھر میں محمان آجائیں ۔اور ان کی محمان نوازی کے لیے آپ فوری طور پر کیا کریں گی۔ جبکہ گھر میں کچھ بھی نہیں ہے۔ اب یہ نہ کہہ دینا کہ بازار سے منگا لوں گی۔
اگر ایسی صورتحال ہو تو پھر میں یہ دیکھوں گی کہ کچن میں کیا رکھا ہے جس سے کچھ اچھا سا بنا لوں، ویسے میں کھیر بہت جلدی بنا لیتی ہوں تو پھر گھر میں رکھے ہوئے سامان سے اچھی سی کھیر بنالون گی او اسی سے تواضع کروں گی

imported_Dilpasand
06-03-2010, 11:50 AM
بہت خوب آپ نے میرے سوالوں کے اچھے جواب دیئے۔

کسی کو اک نظر دیکھ کر اس کی خوبی یا خامی کا اندازہ کس چیز سے لگایا جا سکتا ہے۔؟؟

Raising Moon
06-03-2010, 11:55 AM
بہت خوب آپ نے میرے سوالوں کے اچھے جواب دیئے۔

کسی کو اک نظر دیکھ کر اس کی خوبی یا خامی کا اندازہ کس چیز سے لگایا جا سکتا ہے۔؟؟
شکریہ

ایک نظر میں تو مشکل ہے ہاں تھوڑی سی بات چیت سے اندازہ کیا جاسکتا ہے وہ بھی تھوڑا بہت کہ مزاج کیسا ہے

Sehar Azad
06-03-2010, 12:02 PM
شکریہ

ایک نظر میں تو مشکل ہے ہاں تھوڑی سی بات چیت سے اندازہ کیا جاسکتا ہے وہ بھی تھوڑا بہت کہ مزاج کیسا ہے

السلام علیکم! آپ اور میرا سن ایک ہی ہے اس لیے نو باجی اور نو اپیا۔
تو بہنا میں پھر سے کچھ سوالوں کے ساتھ حاضر ہوں۔
۱۔ آپ کو مٹھائی کون کون سی پسند ہے اور ایک وقت میں کتنے کلو تک کھا لیتی ہیں۔

۲۔ پروموشن ملنے پر کس طرح سے سیلیبریٹ کرتیں ہیں۔ یا کنجوسوں کی طرف کچھ نہیں کرتیں۔

۳۔ کیا اپنی سالگرہ مناتیں ہیں یا ایویں ایک سال وڈی ہو جاتیں ہیں۔

Raising Moon
06-03-2010, 12:14 PM

وعلیکم السلام ۔ہاں تو اور کیا اور کہا کس نے کہ میں اپیا یا باجی کہیں ایویں خوامخواہ مجھے اتنا بڑا بنا دیے ہیں ہی ہی ہی ہی

تو بہنا میں پھر سے کچھ سوالوں کے ساتھ حاضر ہوں۔
بالکل کیوں نہیں بروووو
۱۔ آپ کو مٹھائی کون کون سی پسند ہے اور ایک وقت میں کتنے کلو تک کھا لیتی ہیں۔
مٹھائی مجھے کوئی بھی خاص پسند نہیں بس گلاب جامن ایک ہیں جو تھوڑے اچھے لگتے ہیں ایکچولی مجھے میٹھا ہی کچھ زیادہ پسند نہیں ہے اور ایک وقت میں ایک پیس سے زیادہ نہیں کھا سکتی کجا کہ کلو اللہ معاف کرے کلو کہیں میں کھا ہی نہ لوں۔

۲۔ پروموشن ملنے پر کس طرح سے سیلیبریٹ کرتیں ہیں۔ یا کنجوسوں کی طرف کچھ نہیں کرتیں۔
پروموشن ملنے پر گھر والوں کو ٹریٹ دیتی ہوں اور کنجوسی نہیں کرتی بالکل بھی

۳۔ کیا اپنی سالگرہ مناتیں ہیں یا ایویں ایک سال وڈی ہو جاتیں ہیں۔
ہمارے گھر میں سالگرہ کا سیزن شروع ہوتا ہے جون سے اور دسمبر تک ہر مہینے کسی نہ کسی کی سالگرہ ہوتی ہے اور جس کی بھی سالگرہ ہو کیک ہمیشہ میں ہی گھر لیکر جاتی ہوں تو جب میری بھی ہوتی ہے کیک لے جاتی ہوں اور بس ایک نیا سوٹ مل جاتا ہے برتھ ڈے والے دن اور گفٹ کافی سارے ملتے ہیں تھوڑا سا ہلا گلا ہوتا ہے جب کہ کیک میں بالکل نہیں کھاتی ہوتی ہوں
__________________

Sehar Azad
06-03-2010, 12:20 PM
۴۔ کیا آپ فوک میوزک سنتی ہیں۔ اگر سنتی ہیں تو کون سا فوک سنگر فیورٹ ہے۔

۵۔ کیا آپ لوک رقص دیکھتیں ہیں اور ان میں سے فیورٹ کون سا ہے۔

۶۔ اگر آپ کے لیے شادی کی دو آپشن ہوں جس میں ایک کشتی کا پہلوان ہو اور دوسرا ملاکھڑے کا تو آپ کس کو پسند کریں۔ (پتہ نہیں پہلوانوں کی شادی ہوتی بھی ہے یا نہیں۔)

Raising Moon
06-03-2010, 12:31 PM

فوک میوزک سنتی ہوں مگر بہت زیادہ نہیں مگر پھر بھی عابدہ پروین کو سنا اچھا لگتا ہے کیونکہ گھر والے شور مچانے لگتے ہیں کیا لگایاہوا ہے ویسے غزل بہت اچھی لگتی ہیں مجھے

۵۔ کیا آپ لوک رقص دیکھتیں ہیں اور ان میں سے فیورٹ کون سا ہے۔
لوک رقص نہیں کبھی ایسے ہی چلتے پھرتے دیکھ لیا تو دیکھ لیا ویسے مجھے بلوچی لوگ جو کرتے ہیں وہ کافی انٹرسٹنگ لگتا ہے

۶۔ اگر آپ کے لیے شادی کی دو آپشن ہوں جس میں ایک کشتی کا پہلوان ہو اور دوسرا ملاکھڑے کا تو آپ کس کو پسند کریں۔ (پتہ نہیں پہلوانوں کی شادی ہوتی بھی ہے یا نہیں۔)
:eek::oایں کشتی کا پہلوان اور ملاکھڑے کا پہلوان، نہ جی کسی سے بھی نہیں کروں

Sehar Azad
06-03-2010, 12:34 PM
۷۔ "ونڈ کھاؤ تے کھنڈ کھاؤ" پر آپ کا کتنا یقین ہے۔ اگر یقین ہیں تو آپ اپنے پوائنٹ کو کب اور کیوں میٹھا کرتیں ہیں۔ آسان لفظوں میں کسی کو آپ اگر پوائنٹ گفٹ کرتیں ہیں تو اسی وجہ کیا ہوتی ہے۔

Raising Moon
06-03-2010, 12:35 PM
۷۔ "ونڈ کھاؤ تے کھنڈ کھاؤ" پر آپ کا کتنا یقین ہے۔ اگر یقین ہیں تو آپ اپنے پوائنٹ کو کب اور کیوں میٹھا کرتیں ہیں۔ آسان لفظوں میں کسی کو آپ اگر پوائنٹ گفٹ کرتیں ہیں تو اسی وجہ کیا ہوتی ہے۔
پوائنٹس گفٹ کرنا سے مراد ون اردو پر سلور پواینٹس ہیں تو اس کی مین وجہ کسی کی ایفرٹ اور اچھا کام ہوتا ہے

Sehar Azad
06-03-2010, 12:40 PM
اور کیا ون اردو کے غریبوں کے لیے کچھ نہیں آپ کے پاس (سلور پوائنٹس کی شکل میں)۔

Raising Moon
06-03-2010, 12:41 PM
اور کیا ون اردو کے غریبوں کے لیے کچھ نہیں آپ کے پاس (سلور پوائنٹس کی شکل میں)۔
ھاھاھاھا
غریبوں کو پوائنٹس کا کیا کرنا ہے

Sehar Azad
06-03-2010, 12:54 PM
کچھ خاص نہیں صرف ای۔شاپ سے کچھ کھانے پینے کے لیے خریدنا پڑھ سکتا ہے۔ خیر اللہ مالک ہے۔

۱۔ اللہ تعالیٰ تمام انسانوں کے لیے جوڑیاں بنادی ہوئی ہے۔ جو کہ فائنل ہیں۔ اب اگر آپ کی شادی کسی ایسے آدمی سے ہو جاتی ہے جو کہ آپ سے بالکل زہنی مطابقت نہیں رکھتا تو آپ کیا کریں گی۔
الف۔ اسے بدلنے کی کوشش کریں گی۔
ب۔ خود کو بدلنے کی کوشش کریں گی۔
ج۔ کچھ نہیں کریں گی بس آپ اپنے حالت میں مست رہیں گی اور انہیں ان کے حال میں مست رہنے دیں گی۔
د۔ کچھ اور کریں گی

Raising Moon
06-03-2010, 01:07 PM

میں تھوڑا خود کو بدلنے کی کوشش کروں گی اور تھوڑا اسے بدلنے کی تب ہی زندگی کی گاڑی چلے گی ناں

Sehar Azad
06-03-2010, 01:09 PM
اللہ تعالیٰ آپ کے ہمسفر کو آپ کے حق میں بہتریں بنائیں۔

۱۔ آپ کو پاکستانی کھانوں کے علاوہ اور کون سے کھانے پسند ہیں۔

۲۔ کیا آپ کے پاس کوئی پالتو جانور ہے۔

۳۔ آپ جوتے کون سے پہنتی ہیں(یہ سوال حفظ ماتقدم کے طور پر پوچھا ہے۔)۔

Saahil
06-03-2010, 01:31 PM
ھاھاھاھا
غریبوں کو پوائنٹس کا کیا کرنا ہے

;)ٹیکس بھرنا ھے ۔۔۔

Raising Moon
06-03-2010, 01:32 PM
اللہ تعالیٰ آپ کے ہمسفر کو آپ کے حق میں بہتریں بنائیں۔

۱۔ آپ کو پاکستانی کھانوں کے علاوہ اور کون سے کھانے پسند ہیں۔

۲۔ کیا آپ کے پاس کوئی پالتو جانور ہے۔

۳۔ آپ جوتے کون سے پہنتی ہیں(یہ سوال حفظ ماتقدم کے طور پر پوچھا ہے۔)۔
اللہ تعالیٰ آپ کے ہمسفر کو آپ کے حق میں بہتریں بنائیں۔
آمین اور شکریہ

۱۔ آپ کو پاکستانی کھانوں کے علاوہ اور کون سے کھانے پسند ہیں۔
پاکستانی کھانوں کے علاوہ میں اٹالین بہت شوق سے کھاتی ہوں:)

۲۔ کیا آپ کے پاس کوئی پالتو جانور ہے۔
ہاں ہے ناں میرا کیوٹ کیوٹ مانو شونا۔ میرا بلا

۳۔ آپ جوتے کون سے پہنتی ہیں(یہ سوال حفظ ماتقدم کے طور پر پوچھا ہے۔)۔
ہاہاہاہا
میں بند شوز تو نہیں پہن پاتی کافی پرابلم ہوتی ہے ہاں سینڈل پہنتی ہوں بس ایک آدھ انچ کی ہیل والی یا فلیٹ

Raising Moon
06-03-2010, 01:32 PM
;)ٹیکس بھرنا ھے ۔۔۔

غریبوں کو کیا ضرورت ہے ٹیکس بھرنے کی ان کے پاس کہاں اتنا ہوتا ہے کہ ٹیکس بھر سکیں:p

Saahil
06-03-2010, 01:35 PM
غریبوں کو کیا ضرورت ہے ٹیکس بھرنے کی ان کے پاس کہاں اتنا ہوتا ہے کہ ٹیکس بھر سکیں:p

:pتم بھی نا بہت بھولی ھو ۔۔۔۔
ٹیکس صرف غریب ہی تو بھرتے ھیں
;d:p;dاس لیئے کہ ان کے پاس کچھ نہیں ھوتا ۔۔۔۔

Raising Moon
06-03-2010, 01:36 PM
:pتم بھی نا بہت بھولی ھو ۔۔۔۔
ٹیکس صرف غریب ہی تو بھرتے ھیں
;d:p;dاس لیئے کہ ان کے پاس کچھ نہیں ھوتا ۔۔۔۔
ھاھاھاھاھا
اچھا ا چھا تم یہ والے ٹیکس کی بات کررہے ہو میں سمجھی انکم ٹیکس کا کہہ رہے ہو

Sehar Azad
06-03-2010, 01:40 PM
اوکے۔ یہ تو سوال گیا۔

۱۔ کیا آپ کا این۔ٹی۔این نمبر ہے۔اگر ہے تو سالانہ کتنا ٹیکس بھرتی ہیں۔

Saahil
06-03-2010, 01:41 PM
ھاھاھاھاھا
اچھا ا چھا تم یہ والے ٹیکس کی بات کررہے ہو میں سمجھی انکم ٹیکس کا کہہ رہے ہو

:pامیر لوگ ھو نا تُم اس لیئے ۔۔۔
;dانکم ٹیکس ۔۔۔سیلز ٹیکس ۔۔۔۔کا ہی پتا ھوگا نا ۔۔۔۔

Raising Moon
06-03-2010, 01:45 PM
اوکے۔ یہ تو سوال گیا۔

۱۔ کیا آپ کا این۔ٹی۔این نمبر ہے۔اگر ہے تو سالانہ کتنا ٹیکس بھرتی ہیں۔
این ٹی این تو نہیں مگر سالانہ انکم ٹیکس میں کئی سال سے پے کررہی ہوں اب سوچ رہی ہوں کہ این ٹی این بنوالوں کیونکہ اس سال ویلتھ ریٹرن فائل کرنا ہوگا اور ٹیکس کتنا ادا کررہی ہوں تو لاسٹ جون کا ایک سال کا میں نے بھرا تھا کچھ 12000 روپیے مگر اس دفعہ جون تک اس سے کہیں زیادہ ہوگا

Raising Moon
06-03-2010, 01:46 PM
:pامیر لوگ ھو نا تُم اس لیئے ۔۔۔
;dانکم ٹیکس ۔۔۔سیلز ٹیکس ۔۔۔۔کا ہی پتا ھوگا نا ۔۔۔۔
ہاں ناں اور کیا
اب ہمیں تو کچھ یہی ٹیکس پڑھائے گیۓہیں مگر جو برتے ہیں وہ کچھ اور ہیں:(

Sehar Azad
06-03-2010, 01:50 PM
۱۔کبھی رشوت دی

Raising Moon
06-03-2010, 01:55 PM
۱۔کبھی رشوت دی
رشوت نہیں میں نے نہیں دی،
بس فارم وغیرہ بھراونے کے لیے ہماری طرف ایک بک اسٹال والے دو سو روپیے لیتے ہیں، گھر بیٹھے ہی فارم فل ہوجاتا ہے بس اسی کام کے لیۓ بس تھوڑے زیادہ اماؤنٹ دیا ہے اور تو کبھی رشوت نہیں دی۔ ایون آفس کے کام کے سلسلے میں بھی نہیں دی ۔

Sehar Azad
06-03-2010, 01:58 PM

بہت خوب۔ بہت اچھا کیا آپ نے۔

اگر آپ رائزنگ مون نہ ہوتیں بلکہ رائزنگ مون ہوتے۔ تو زیادہ خوشی ہوتی یا ابھی زیادہ خوش ہیں۔

Raising Moon
06-03-2010, 02:01 PM
بہت خوب۔ بہت اچھا کیا آپ نے۔

اگر آپ رائزنگ مون نہ ہوتیں بلکہ رائزنگ مون ہوتے۔ تو زیادہ خوشی ہوتی یا ابھی زیادہ خوش ہیں۔
ہاں کبھی کبھی ایسا سوچتی ہوں کہ کاش میں لڑکا ہوتی مگر پھر یہ سوچ لیتی ہوں کہ لڑکی ہوں اس میں کوئی مصلحت ہوگی ۔
ایکچولی لڑکا ہونے کی خواہش کے پیچھے کچھ عوامل کار فرما ہیں جب ہی ایسا سوچتی ہوں ورنہ مجھے لڑکی ہونے پر کوئی پرابلم نہیں ہے

Sehar Azad
06-03-2010, 02:05 PM

یہ تو بہت بری بات ہے کہ عوامل آپ کو ایسا سوچنے پر مجبور کر دیں۔ عوامل ہی تو آزمائش ہوتی ہے۔ اور آزمائش یعنی گڈ پوائنٹس اکھٹے کرنے کا موقع اور جہنم کی آگ سے فاصلہ بڑھانے کا ایک اور چانس۔

سوال:۔ کیا کسی کتاب نے (مذہبی کے علاوہ) آپ کی زندگی میں کوئی حاصل عمل دخل دیا۔ اگر دیا تو اس کتاب کا کیا نام ہے۔

Raising Moon
06-03-2010, 02:10 PM

ارے نہیں وہ عوامل کچھ خاص نہیں بس میرا بچپن سے ٹام بوائے اسٹائل لونگ ہے اسی لیۓ سوچتی ہوں ورنہ اور تو کوئی بات نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

علیکم الحق حقی کی عشق کا عین سے سبق ملا کہ ماں باپ کی فرمانبرداری کرو بناء کچھ پوچھے کیونکہ وہ تو صرف اچھا ہی اچھا سوچتے ہیں

Sehar Azad
06-03-2010, 02:13 PM
آپ فلمیں دیکھتی ہیں اگر ہاں تو کون سی؟؟؟؟؟

Raising Moon
06-03-2010, 02:16 PM
آپ فلمیں دیکھتی ہیں اگر ہاں تو کون سی؟؟؟؟؟
ہاں بالکل فلمیں دیکھتی ہوں
ایکشن وایڈونچرس موویز کا مجھے کریز ہے وہ بھی ہالی وڈ کی
کچھ اچھے مووی کے نام یاد ہوں تو بتائیے گا
انڈین کچھ خاص پسند نہیں

Raising Moon
06-03-2010, 02:22 PM
اچھا بھئی اب میں جارہی ہوں اشاءاللہ منڈے کو بات ہوگی تب تک کے لیۓ اللہ حافظ

Sehar Azad
06-03-2010, 02:24 PM
بالکل صحیح بندے سے پوچھا ہے آپ نے۔
کچھ نام درج زیل ہیں۔

انڈیپینڈینس ڈے
دی کور
واٹر ورلڈ
ففتھ ایلیمنٹ
دی ڈے آفٹر ٹو مارو
انڈیا جونز کے تمام پارٹس
دی سکس سینتھ
جرنی ٹو دی سینٹر آف دا ورلڈ
10،000بی سی

دی کور میری فیورٹ ہے آپ کی کون سی موی فیورٹ ہے۔

Sehar Azad
06-03-2010, 02:25 PM
اوکے۔ انشااللہ ضرور ملاقات ہو گی۔ اگر اللہ تعالیٰ نے چاہا تھا۔

تب تک

رب راکھا

imported_Dilpasand
06-03-2010, 08:24 PM
کچھ سوال یہ ہیں تڑکا لگا کے۔

گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔میاں یا بیوی۔؟؟
بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ماں،باپ، یا معاشرہ۔

کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔
باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے

Samia Ali
08-03-2010, 01:34 PM
اسلام علیکم
کچھ سوالات میری طرف سے
اگر آپ کو ھاتھی دیا جائے تو کہاں چھپائیں گی؟
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گی؟
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟

Raising Moon
08-03-2010, 02:08 PM
السلام وعلیکم
کیسے ہیں سب لوگ

Raising Moon
08-03-2010, 02:08 PM
بالکل صحیح بندے سے پوچھا ہے آپ نے۔
کچھ نام درج زیل ہیں۔

انڈیپینڈینس ڈے
دی کور
واٹر ورلڈ
ففتھ ایلیمنٹ
دی ڈے آفٹر ٹو مارو
انڈیا جونز کے تمام پارٹس
دی سکس سینتھ
جرنی ٹو دی سینٹر آف دا ورلڈ
10،000بی سی

دی کور میری فیورٹ ہے آپ کی کون سی موی فیورٹ ہے۔
ان میں سے انڈیپینڈینس ڈے، ففتھ ایلیمنٹ، انڈیا جونز کے تمام پارٹس
دی ڈے آفٹر ٹو مارو، جرنی ٹو دی سینٹر آف دا ورلڈ تو دیکھی ہوئی ہیں
باقی دیکھتی ہوں ۔
ویسے تو میری فیورٹ مووی ڈائی ہارڈ اور ٹیرس آف دی سن ہے مگر پھر بھی ایکشن موویز مجھے ساری ہی اچھی لگتی ہیں اور دی کور کو دیکھنا پڑے گا کیا وجہ ہے جو آپ کی فیورٹ ہے یہ

Raising Moon
08-03-2010, 02:13 PM
کچھ سوال یہ ہیں تڑکا لگا کے۔

گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔میاں یا بیوی۔؟؟
بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ماں،باپ، یا معاشرہ۔

کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔
باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے
اور کچھ جوابات یہ ہیں تڑکا لگا کے۔

گھریلو جھگڑے میں آپ کے خیال میں زیادہ قصور وار کون ہوتا ہے ۔۔میاں یا بیوی۔؟؟
میرے خیال میں کوئی بھی ہوسکتا ہے ہر جھگڑے میں ایک ہی فرد قصور وار ہو ایسا ضروری نہیں ہوتا ہے، یہ تو ڈیپینڈ کرتا ہے سچوئشن پر۔
بچوں کو بگاڑنے یا سنوارنے میں زیادہ ہاتھ کس کا ہوتا ہے۔ماں،باپ، یا معاشرہ۔
سب سے پہلے ماں پھر باپ اور پھر معاشرہ اپنا رول پلے کرتا ہے۔

کون سے مہمان باعث رحمت اور کونسے باعث زحمت ہوتے ہیں۔
مہمان تو سارے ہی باعثِ رحمت ہوتے ہیں مگر کچھ لوگ اپنے مزاج اور عادات کی وجہ سے زحمت بن جاتے ہیں۔:(
باعث زحمت مہمانوں کو بھگانے کا کوئی تیر باہدف نسخہ بتائیے
بھئی جو لوگ ایسے ہوں تو میں ان کے سامنے صرف ہوں ہاں میں ہی بات کرتی ہوں اب سمجھ دار انسان تو سمجھ جاتے ہیں مگر جو ذرا ڈھیٹ ہوتے ہیں ان کو خاموشی سے برداشت کرنا پڑتا ہے:(

Raising Moon
08-03-2010, 02:19 PM
اسلام علیکم
کچھ سوالات میری طرف سے
اگر آپ کو ھاتھی دیا جائے تو کہاں چھپائیں گی؟
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گی؟
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
اسلام علیکم
کچھ سوالات میری طرف سے
وعلیکم السلام
اور سوالات کے لیۓ شکریہ

اگر آپ کو ھاتھی دیا جائے تو کہاں چھپائیں گی؟
مجھے جانوروں سے بہت پیار ہے تو اس لیۓ میں ہاتھی کو کہیں چھپاؤں گی نہیں بلکہ ساتھ ساتھ لے کر گھوموں گی۔;)

اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گی؟
چیزیں ناں کوئی انسان تو نہیں ناں۔
تو میں ایک لیب ٹاپ ود انٹرنیٹ کنکشن کے، ایک دن کا کھانا اور سیٹلائیٹ فون
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
ھاھاھاھاھاھا;d
بہت خوب بھئی۔
ویسے ہمارے گھر کی طرف بہت کم لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جب پورے شہر میں 5،5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو ہماری طرف صرف ایک گھنٹے کی اللہ کا کرم ہے جی ۔ ویسے جب بھی لائیٹ جاتی ہے تو بس دو الفاظ ہی منہ سے نکلتے ہیں کیا مصیبت ہے ان کو پھر سے موت پڑگیئی

Sehar Azad
08-03-2010, 02:20 PM
وعلیکم السلام بفضل تعالیٰ باخیریت ہوں۔ آپ کیسی ہو۔؟

Raising Moon
08-03-2010, 02:21 PM
وعلیکم السلام بفضل تعالیٰ باخیریت ہوں۔ آپ کیسی ہو۔؟
میں بھی اللہ کا کرم ٹھیک ٹھاک ہوں مزہ میں کہ آج منڈے ہے

Sehar Azad
08-03-2010, 02:24 PM
آپ کو منڈے کی دن کی سب سے اچھی اور سب سے بری بات کون سی لگتی ہے۔(صبح صبح جلدی اٹھنے کے علاوہ)

Raising Moon
08-03-2010, 02:26 PM
آپ کو منڈے کی دن کی سب سے اچھی اور سب سے بری بات کون سی لگتی ہے۔(صبح صبح جلدی اٹھنے کے علاوہ)
سب سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ تھوڑی فریش ہورہی ہوتی ہوں اور بری بات یہ لگتی ہے کہ سنڈے نائیٹ دیر تک جاگی ہوتی ہوں تو منڈے کو دوپہر میں نیند آنی شروع ہوجاتی ہے

Sehar Azad
08-03-2010, 02:26 PM
سب سے امپورٹنٹ سوال ۔ کیا آپ کو اوجھڑی پکانی آتی ہے۔؟؟؟؟؟؟؟

Sehar Azad
08-03-2010, 02:27 PM
آپ نے اپنی فیورٹ فلم کا نہیں بتایا ابھی تک۔

Raising Moon
08-03-2010, 02:28 PM
سب سے امپورٹنٹ سوال ۔ کیا آپ کو اوجھڑی پکانی آتی ہے۔؟؟؟؟؟؟؟
:eek: نہ بالکل نہیں

Raising Moon
08-03-2010, 02:29 PM
آپ نے اپنی فیورٹ فلم کا نہیں بتایا ابھی تک۔
میں نے بتایا ہے کہ میری فیورٹ مووی، ڈائی ہارڈ اور ٹیرس آف دی سن ہے
ویسے بلیک ڈائمنڈ بھی کافی اچھی لگتی ہے

Sehar Azad
08-03-2010, 02:38 PM
اوجھڑی پکانا نہیں آتی یہ تو بہت غلط بات ہے۔

خیر آپ ہارٹز وار دیکھے گا اور دیکھتے دیکھتے بتائیے گا کہ آپ کا فیورٹ ہیرو اور ہیروین کون سی ہے۔(پاکستانی)

Raising Moon
08-03-2010, 02:43 PM
اوجھڑی پکانا نہیں آتی یہ تو بہت غلط بات ہے۔

خیر آپ ہارٹز وار دیکھے گا اور دیکھتے دیکھتے بتائیے گا کہ آپ کا فیورٹ ہیرو اور ہیروین کون سی ہے۔(پاکستانی)
ہاں جانا ہی موویز لینے اچھی اچھی مویز کے نام مجھے پی ایم کردیں مگر شرط صرف اتنی ہے کہ ایکشن اور ایڈونچرس ہوں

پاکستانی ہیروین جو مجھے پسند ہیں وہ زیبا بیگم اور ہیرو وحید مراد ہیں
ویسے میڈیم دیبا بھی اچھی لگتی ہیں

Sehar Azad
08-03-2010, 02:54 PM
ہزاروں نام زہن میں آ رہے ہیں لیکن

Raising Moon
08-03-2010, 02:59 PM
ہزاروں نام زہن میں آ رہے ہیں لیکن
لیکن کیا:confused:

Sehar Azad
08-03-2010, 03:02 PM
شاید آپ نے پہلے ہی دیکھ رکھی ہوں۔ اس لیے کیا فائدہ صرف اتنا ہی کہوں گا کہ۔
ایکشن مویز دیکھنی ہیں تو۔
جیٹ لی
جیکی چن
آرنلڈ
جے۔سی۔ وان ڈیم۔

کی فلمیں دیکھ لیں۔

Raising Moon
08-03-2010, 03:07 PM
شاید آپ نے پہلے ہی دیکھ رکھی ہوں۔ اس لیے کیا فائدہ صرف اتنا ہی کہوں گا کہ۔
ایکشن مویز دیکھنی ہیں تو۔
جیٹ لی
جیکی چن
آرنلڈ
جے۔سی۔ وان ڈیم۔

کی فلمیں دیکھ لیں۔
:)
ان سب کی ہی کافی ساری موویز دیکھ رکھی ہیں

Sehar Azad
08-03-2010, 03:13 PM
اوکے۔ یہ سوال انٹرویو کا تو نہیں جنرل نالج کا ہے۔ پھر بھی اگر پسند کریں تو جواب ضرور دیجیے گا۔

جیکی چن کی تین ہیروئنز کے نام بتائیے۔

Saahil
08-03-2010, 03:13 PM
مجھے جانوروں سے بہت پیار ہے تو اس لیۓ میں ہاتھی کو کہیں چھپاؤں گی نہیں بلکہ ساتھ ساتھ لے کر گھوموں گی۔;)

;d;dاچھا سوچو کہ کیسی لگو گی ۔۔۔۔
اور ہاں ساتھ لے کر گھومو گی یا
اُس کے اوپر بیٹھ کر ۔۔۔۔
::);dیا اُس کو اپنے اوپر بٹھا کر ۔۔۔۔

Raising Moon
08-03-2010, 03:23 PM
اوکے۔ یہ سوال انٹرویو کا تو نہیں جنرل نالج کا ہے۔ پھر بھی اگر پسند کریں تو جواب ضرور دیجیے گا۔

جیکی چن کی تین ہیروئنز کے نام بتائیے۔
یہ تو نہیں پتا مجھے کبھی غور ہی نہیں کیا میں نے

Raising Moon
08-03-2010, 03:25 PM
;d;dاچھا سوچو کہ کیسی لگو گی ۔۔۔۔
اور ہاں ساتھ لے کر گھومو گی یا
اُس کے اوپر بیٹھ کر ۔۔۔۔
::);dیا اُس کو اپنے اوپر بٹھا کر ۔۔۔۔
ہاہاہاہاہا
ساتھ ساتھ لیکر گھوموں گی کتنا مزہ آئے گا ناں
ویسے مجھے ہاتھی کی سواری کا ایز سچ کوئی شوق ہے بھی نہیں
اور اگر وہ میرے اوپر بیٹھ کر گھوما تو میں اتنے پیسز میں گھوم جاؤں گی کہ مجھے اکٹھاکرنے کے لیۓ لوگوں کو گھومنا پڑے گا;d

سوبی
09-03-2010, 03:22 AM
کسی بچے پر بے تحاشہ پیار آ جائیں تو اظہار کیسے کرتی ہیں۔

کیا آپ میک اپ کا استعمال کرتی ہیں اگر ہاں تو کیا کیا?

پرفیوم کونسا استعمال کرتی ہیں?

کسی سے بات کرتے وقت آپ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی ہیں یا ادھر ادھر دیکھتی رہتی ہیں یا نظریں جھکا کر بات کرتی ہیں?

Raising Moon
10-03-2010, 12:12 PM

یار بہت مشکل لگتا ہے کہ اظہار کروں ویسے زیادہ تر میں پھر بچے کو دیکھتی رہتی ہوں اور اگر فیملی میں کسی کو ہو تو ٹھیک ٹھاک طریقے سے اس کو اٹھا کرچوم ڈالتی ہوں

کیا آپ میک اپ کا استعمال کرتی ہیں اگر ہاں تو کیا کیا?
میں میک اپ بہت ہی کم استعمال کرتی ہوں جسٹ لوشن اور لپ گلوز اس کے علاوہ اور کچھ نہیں

پرفیوم کونسا استعمال کرتی ہیں?
عموما میں پرفیوم میں عطر استعمال کرتی ہوں اور عطر ہوتا ہے میرا
ایٹرنیٹی اور بلیو فیلنگ
مگر جب پرفیوم یوز کرتی ہوں تو پرفیوم میں گوچی کا یوز کرتی ہوں

کسی سے بات کرتے وقت آپ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی ہیں یا ادھر ادھر دیکھتی رہتی ہیں یا نظریں جھکا کر بات کرتی ہیں?
نہیں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرتو بات نہیں کرتی ہاں جب بندہ اپنے آپ کو کچھ سمھجھ رہا تو پھر آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دماغ ٹھکانے لگا دیتی ہوں ورنہ نہیں ورنہ ادھر ادھر دیکھ کرہی بات کرتی ہوں۔
ویسے ایک چھوٹی سی ٹپ ہے سب بہن بھائیوں کے لیۓ جب بھی کبھی انٹرویو دینے جانا ہو تو ہمیشہ انٹرویو لینے والے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کریں یہ چیز آپ کے کونفیڈینس کو جچ کرواتی ہے۔ اور کونفیڈینس بہت امپورٹنٹ ہوتا ہے
__

KishTaj
10-03-2010, 01:28 PM

وعلیکم السلام مون آپی
ویسے فی الھال آپ بھی انٹرویو دے رہی ہیں ۔۔۔لیکن میری آنکھوں میں قطعی آپ کی آنکھیں نظر:p نہیں آرہیں~۔۔۔
اور ڈرا کیوں رہی ہیں۔۔۔یعنی میں آپ اپنے آپ کو کچھ بالکل نہیں سمجھ رہی اسی لیئے میرا دماغ ٹھکانے لگانے سے گریز کیجیئے گا;d~

Raising Moon
10-03-2010, 01:44 PM

چندا یہ ٹپ میں نے جاب وغیرہ والے انٹرویو کے پرپس سے دی تھی اور مجھے تو بالکل یاد ہی نہیں تھا کہ میں بھی انٹرویو دے رہی ہوں:cool:

KishTaj
17-03-2010, 12:41 AM
السلامُ علیکم
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

fiza_chillimilli
18-03-2010, 06:13 PM
السلام علیکم!

چند سوالات میری طرف سے

اگر آپ کو سزا دینی ھو تو?

لڑکے اور لڑکیوں کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ عاد ات?

زندگی کب خوبصورت لگی اور کب بدصورت?

ماں کیا ھے?

کون سا ملک بہت پسند ھے اور کون سا ناپسند? اور کیوں?

کبھی جھوٹ بولا? اگر ہاں تو کب?

کیا آپ سٹریٹ فارورڈ ھو?

کسی کو دعا دینی ھو تو کیا کہتی ہیں? (کیا الفاظ استعمال کرتی ہیں?)

دنیا میں سب سے پیارا رشتہ? وجہ?

Raising Moon
19-03-2010, 09:45 AM

وعلیکم السلام۔

بچپن کیسا گزرا؟
بچپن میرا بہت ہی پیارا اور بہت مزہ کا گذرہ میں نے ہر لڑکوں والا کھیل کھیلا اور بھائی کو ہر لڑکیوں والا کھیل کھلایا۔ مجھے بچپن میں پتنگ بازی اور کنچے کھلینا بہت اچھا لگتا تھا۔
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
نہیں مجھے بس ایک مرتبہ ہی پٹائی لگی ہے اور ایک دفعہ بہت سیریس ڈانٹ پڑی تھی ہوا کچھ یوں تھا کہ میرے پیرنٹس ہر سٹرڈے کو کیپری سینما میں جاکر پکچر دیکھتے تھے میں اور میرے بڑے بھائی دادی کے ساتھ روکتے تھے بہت چھوٹی تھی یہی کوئی تین یا چار سال کی ایک دن میں نے بھی ضد پکڑ لی کہ میں بھی ساتھ جاؤں گی ورنہ آپ لوگوں کو نہیں جانے دونگی خیر مما پاپا کو جانے تو نہیں دیا میں مگر مجھے دو سے تین گھنٹے کھڑا رہنے کی سزا ملی تھی۔
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
پڑھائی میں کارکردگی اچھی ہی رہی مگر میرا خود کا کبھی بھی بہت زیادہ دھیان پڑھائی کی طرف نہیں ہوتا تھا بس اللہ کی مہربانی سے ہر دفعہ بہت اچھے مارکس آتے تھے سب کہتے تھے کہ اگر تھوڑا دھیان لگا کر پڑھوں تو ٹاپ کرسکتی ہوں مگر نہ جی دھیان تو میرا کھیلوں میں ہوتا تھا اب اتنے سارے کھیل تھے کس کس سے دھیان ہٹاتی ہممممممم۔:p
کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟
اسکول جانے کی ضد یا نہ جانے کی ضد

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
زندگی کا ناقابلِ فراموش واقعہ اور تو کوئی نہیں بس میرے فادر کو دو تین دفعہ فالج کے اٹیک ہوچکے ہیں بہت ہائی نہیں مگر بہت ڈر لگتا ہے یہ سب سوچ کر ایک تو ابھی لاسٹ ایر ہی ہواتھا۔:(
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
ہاں کچھ باتیں میرے چھوٹے بھائی کی ہیں اس کوتقریبا میں نے پالا ہے مجھے سے تیرہ سال چھوٹا ہے تو اس کے بچپن کی کچھ باتیں ہیں ان کو جب بھی یاد کرتی ہوں تو بہت ہنسی آتی ہے۔
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ہاں ایک فیصلہ تو میرا کامرس کی فیلڈ میں آنے کا تھا ایکچولی گھر والوں کی وہی ٹپیکل سوچ تھی کہ لڑکی بی اے کرے تو اس کا بیاہ کردیں گے مگر شکر ہے کہ میں نے کامرس پڑھائی کیونکہ جب میں بی کام میں تھی تو گھر کے حالات کافی خراب ہوگئے تھے تب میری کامرس کی ایجوکیشن ہی کام آئی تھی ۔
اور ایک فیصلہ میں نے دو ڈھائی سال پہلے لیا تھا اس ٹائم میرے پاس تین جگہ سے جاب کی آفر تھی سعودی ایر لائن کے فنانس ڈیپارٹمنٹ میں میری اکاؤنٹ انالسٹ کی پرمیننٹ جاب جدہ سے کنفرم ہوکر آئی تھی لوگ سالوں انتظار کرتے ہیں اور میری جوائن کرنے سے پہلے ہی کنفرمیشن آگئی تھی مگر میں نے اپنی کرنٹ کمپنی کو چوز کیا آج سوچتی ہوں کہ آگر سعودی ایرلائن کی جاب ایکسپٹ کرلیتی تو اپنے پیرنٹس کو حج و عمرہ تو کروا چکی ہوتی اور خود بھی اس در کی زیارت کرلیتی مگر قسمت:(:((سعودی ایرلائن کے کنفرم ملازمین کو سال کی دو ٹکٹس فری ہوتی ہیں اور پیرنٹس کی الگ ہوتی ہیں)
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
ہاں ہے ایک ایسا واقعہ جس نے زندگی کو بہت بہت متاثر کیا مگر شئیر نہیں کرسکتی سوری

Fozan
19-03-2010, 09:58 AM
اچھا لگا آپکا انٹر ویو سس

Raising Moon
19-03-2010, 10:00 AM
السلام علیکم!

چند سوالات میری طرف سے

اگر آپ کو سزا دینی ھو تو?

لڑکے اور لڑکیوں کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ عاد ات?

زندگی کب خوبصورت لگی اور کب بدصورت?

ماں کیا ھے?

کون سا ملک بہت پسند ھے اور کون سا ناپسند? اور کیوں?

کبھی جھوٹ بولا? اگر ہاں تو کب?

کیا آپ سٹریٹ فارورڈ ھو?

کسی کو دعا دینی ھو تو کیا کہتی ہیں? (کیا الفاظ استعمال کرتی ہیں?)

دنیا میں سب سے پیارا رشتہ? وجہ?
السلام علیکم!
وعلیکم السلام

چند سوالات میری طرف سے
بالکل بالکل کیوں نہیں۔۔۔۔۔
اگر آپ کو سزا دینی ھو تو?
تو مجھے میرے گھر والوں سے دور کردو بہت کڑی سزا ہوگی یہ میرے لیۓ
لڑکے اور لڑکیوں کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ عاد ات?
لڑکیوں کی ناپسندیدہ عادات فضول چٹ چیٹ کرنا اور بلاوجہ دوسروں کے معاملات کی ٹوہ میں رہنا لگتا ہے جبکہ لڑکوں کی ناپسندیدہ عادت ان کی دہری شخصیت ہے عجیب سوچیں ہوتی ہیں لڑکوں۔ دوسری عادت صرف اپنے گھر کی خواتین کی عموما عزت کرنا اور دوسروں کو اس طرح سے عزت نہ دینا
نوٹ: میں یہ سب کے لیۓ نہیں بول رہی ہوں مگر مجیورٹی ہماری آجکل ایسی ہورہی ہے۔
زندگی کب خوبصورت لگی اور کب بدصورت?
زندگی مجھے مارننگ کے ٹائم میں فجر کے فورا بعد بہت خوبصورت لگتی ہے اور زندگی تب بدصورت لگتی ہے جب لوگوں کے بدصورت رویوں ہمارے دل کو چکنا چور کردیتے ہیں
ماں کیا ھے?
ماں وہ پناہ گاہ ہے جو زندگی کے ہر پڑاؤ میں، ہر مشکل میں تھام کررکھتی ہے (ماں کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی بہت مشکل ہے)
کون سا ملک بہت پسند ھے اور کون سا ناپسند? اور کیوں?
ویسے تو پاکستان بہت پسند ہے مگر گھومنے پھرنے کے لیۓ لندن اور مالدیپ ضرور جانا چاہوں گی لندن اس لیۓ کے مجھے وہاں موجود قدیم روایات کو دیکھنا ہے اور مالدیپ اس لیۓ کہ وہاں سمندر بہت بہت بہت خوبصورت ہے چھوٹے چھوٹے جزیرہ ہیں ۔ رئیلی ویری نائیس
ناپسند امریکہ اور فرانس ہے وہ بھی اپنی آزاد خیالی کی وجہ سے
کبھی جھوٹ بولا? اگر ہاں تو کب?
یار آجکل کون ہے جو جھوٹ نہیں بولتا ہاں مگر میں جھوٹ بولنے کی عادی نہیں ہوں عموما جو بات جیسی ہوتی ہے ویسی ہی کردیتی ہوں اور میری بہن کہتی ہے سیدھا سیدھا کہنے کے بجائے تھوڑا گھوما کر نہین کہہ سکتی تھیں مگر مجھ سے ہوتا ہی ہیں ہے ایسا
کیا آپ سٹریٹ فارورڈ ھو?
کافی اسٹریٹ فارورڈ ہوں مگر دیکھ لیتی ہوں کی میری اسٹریٹ فارورڈنیس کسی کا دل تو نہین دکھا رہی اسی حساب سے چلتی ہوں
کسی کو دعا دینی ھو تو کیا کہتی ہیں? (کیا الفاظ استعمال کرتی ہیں?)
اللہ تمھیں اپنی حفظ وامان میں رکھے اپنی رحمت اور کرم کا سایہ تم پر قائم رکھے اور تم کو وہ عطا کرے جو تمھارے حق میں بہتر ہو (آمین)
دنیا میں سب سے پیارا رشتہ? وجہ?
ویسےتو پیارا رشتہ ماں باپ کا ہوتا ہے مگر ان سے ہٹ کر مجھے سب سے پیارا رشتہ بہنوں کا لگتا ہے اگر میری بہنیں میرے ساتھ نہ ہوں تو بہت عجیب لگتا ہے لگتا ہے زندگی میں بہت کچھ کہیں کھو گیا ہے اور بہنوں کے ساتھ میری بے تحاشا دوستی ہے جی کھول کر ہر بات کرلیتی ہوں اس لیۓ میرے نزدیک بہنوں کا رشتہ بہت خوبصورت ہوتا ہے

fiza_chillimilli
19-03-2010, 12:19 PM

نائیس آنسرز
کیا یہ دعا میں اپنے لیئے بھی سمجھوں?????

fiza_chillimilli
20-03-2010, 12:12 AM
لڑکوں اور لڑکیوں کے پسندیدہ نام?

وہ کون سی عادتیں ہیں جو آپ میں ہیں، مگر دوسروں سے ان کے بارے میں سن کے غصہ آجاتا ھے۔?

پسندیدہ پھول اور ناپسندیدہ بھی?

کوئی دیرینہ خواہش?

کن پر ترس آتا ھے?

کن پر رشک آتا ھے?

گھر میں پسندیدہ جگہ اور ناپسندیدہ بھی?

کبھی لڑائی جھگڑا کیا? اگر ہاں تو ذرا حال احوال سنا دیجیئے۔

آپ کی نظر میں دنیا کا خوبصورت مرد?

آپ کی نظر میں دنیا کا بدصورت مرد?

آپ کی نظر میں دنیا کی خوبصورت عورت?

آپ کی نظر میں دنیا کی بدصورت عورت?

ویسے خوبصورتی اور بدصورتی کیا ہیں آپ کی نظر میں?

والدین کی کس نصیحت پر آج بھی عمل پیرا ہیں?

کوئی پچھتاوا?

اپنی زندگی پر نظر ڈالتی ہیں تو کیا خیال آتا ھے?

کبھی ڈر لگا اور کب?

کھانا سادگی سے کھاتی ہیں یا مکمل اہتمام سے?

دسترخوان پر کیا نہ ھو تو کھانے کا مزا نہیں آتا?

کس کی شادی کو انجوئے کیا?

fiza_chillimilli
20-03-2010, 12:14 AM
سالگرہ مناتیں ہیں?

آئینہ دیکھ کر کیا سوچتی ہیں?

کون سا موسم پسند ھے?

کبھی شرارت کی? اگر ہاں تو کیا سزا ملی?

پسندیدہ لطیفہ

پسندیدہ ڈرامہ

پسندیدہ کھیل

پسندیدہ مشغلہ

پسندیدہ کتاب

پسندیدہ سونگ

پسندیدہ ویب سائٹ

پسندیدہ رشتہ

پسندیدہ مشروب

پسندیدہ وقت

پسندیدہ رائٹر

Raising Moon
20-03-2010, 11:43 AM

لڑکوں کا نام مجھے عمر فاروق اور عبداللہ اچھے لگتے ہیں جبکہ لڑکیوں کے نام مجھے فاطمہ اور عائشہ پسند ہیں
وہ کون سی عادتیں ہیں جو آپ میں ہیں، مگر دوسروں سے ان کے بارے میں سن کے غصہ آجاتا ھے۔?
میرا غصہ اور جھنجھلاہٹ جب اس کے بارے میں لوگ بتاتے ہیں تو اور غصہ آتا ہے۔ اور ایک یہ کہ بات کرتے ہوئے میرے پتا نہیں کیوں ٹیڑے میڑے منہ کے زاویہ ہورہے ہوتے ہیں جب کوئی اس بات کو بتاتا ہے تھوڑی سی جھنجھلاٹ ہونے لگتی ہے
پسندیدہ پھول اور ناپسندیدہ بھی?
مجھے پھولوں میں موتیا پسند ہے اور ناپسندیدہ کوئی بھی نہیں۔
کوئی دیرینہ خواہش?
دیرینہ خواہش ہےکہ کعبہ شریف جاؤں مدینے کا دیدار کروں
کن پر ترس آتا ھے?
مجھے تو ہر بےبس اور لاچار انسان و جانور پر بہت ترس بہت آتا ہے
کن پر رشک آتا ھے?
رشک ان لوگوں پر آتا ہے جو اللہ کی نزدیک لوگ ہیں۔ مذہب کے نزدیک ہیں
گھر میں پسندیدہ جگہ اور ناپسندیدہ بھی?
گھر میں پسندیدہ جگہ چھت ہے اور ناپسندیدہ جگہ کوئی خاص نہیں بس پچھلا صحن ہے جہاں پر بھائیوں نے بہت پھیلاوا پھیلا کررکھا ہے۔
کبھی لڑائی جھگڑا کیا? اگر ہاں تو ذرا حال احوال سنا دیجیئے۔
لڑائی جھگڑے بہت ہوئے ہیں سیریس والے بہت کم اور کیا احوال سناؤں وہی ہوتا ہے جو سب کے ساتھ ہوتا ہے چیخم دھاڑ اور کیا۔۔۔۔۔۔
آپ کی نظر میں دنیا کا خوبصورت مرد?
خوبصورت مرد سے کیا مراد ہے ظاہری یا باطنی
آپ کی نظر میں دنیا کا بدصورت مرد?
میرا ایک کولیگ جس کا میں پچھلے صفحات میں ذکر کرچکی ہوں۔
آپ کی نظر میں دنیا کی خوبصورت عورت?
میری نظر میں دنیا کی خوبصورت عورت میری دادی تھیں
آپ کی نظر میں دنیا کی بدصورت عورت?
دنیا کی بدصورت عورت پتا نہیں یار میں بدصورت کسی کو سمجھ نہیں سکتی ہوں۔ لیکن پھر بھی خودغرض اور مطلبی عورتیں کبھی کبھی بد صورت لگتی ہے چاہے وہ کتنی ہی کیوں ناں خوبصورت ہوں
ویسے خوبصورتی اور بدصورتی کیا ہیں آپ کی نظر میں?
خوبصورتی وہ ہے جو عادات میں انداز میں جھلکے اور بدصورتی وہ ہے جو کسی کہ رویہ سے لوگوں کا دل دکھے۔
والدین کی کس نصیحت پر آج بھی عمل پیرا ہیں?
والدین کی بہت سی نصحیت ہیں جن پر عمل پیرا ہوں مگر ایک نصحیت ہے کہ ایمانداری اور محنت سے کام کرو بس اسی پر ہوں۔
کوئی پچھتاوا?
ہاں ایک ہے۔۔۔۔۔
اپنی زندگی پر نظر ڈالتی ہیں تو کیا خیال آتا ھے?
اللہ کا بہت کرم رہا ہے مجھ پر۔
کبھی ڈر لگا اور کب?
بہت دفعہ ڈر لگا اسپیشلی جب کبھی کوئی جھگڑا دیکھا تو ڈر لگا بھائی اور پاپا جب بائیک پر جاتے ہیں تو ڈر لگتا ہے بس یار بہت سی چیزوں سے ڈر لگتا ہے جب کبھی ایکسیڈینٹ دیکھتی ہوں تب بھی ڈر لگتا ہے
کھانا سادگی سے کھاتی ہیں یا مکمل اہتمام سے?
کھانا مزہ دار ہوتو سادگی سے کیااور اہتمام سے کیا آرام سے کھا لیتی ہوں مگر ایک کھانا ٹیسٹی نہ ہو تو پھر بہت شور ڈالتی ہوں
دسترخوان پر کیا نہ ھو تو کھانے کا مزا نہیں آتا?
پانی
کس کی شادی کو انجوئے کیا?
اپنی کزن کی شادی کو۔

Raising Moon
20-03-2010, 11:49 AM
سالگرہ مناتیں ہیں?

آئینہ دیکھ کر کیا سوچتی ہیں?

کون سا موسم پسند ھے?

کبھی شرارت کی? اگر ہاں تو کیا سزا ملی?

پسندیدہ لطیفہ

پسندیدہ ڈرامہ

پسندیدہ کھیل

پسندیدہ مشغلہ

پسندیدہ کتاب

پسندیدہ سونگ

پسندیدہ ویب سائٹ

پسندیدہ رشتہ

پسندیدہ مشروب

پسندیدہ وقت

پسندیدہ رائٹر
سالگرہ مناتیں ہیں?
سالگرہ میں تو نہین مناتی مگر گھر والے کیک لازمی منگواتے ہیں مجھ سے اور بس
آئینہ دیکھ کر کیا سوچتی ہیں?
اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ میری ڈیمج اسکن کتنی ٹھیک ہوئی
کون سا موسم پسند ھے?
مجھےمعتدل موسم پسند ہے نہ ہی بہت سردی اور نہ ہی بہت گرمی
کبھی شرارت کی? اگر ہاں تو کیا سزا ملی?
شرارتیں تو بہت کرتی تھی مگر کبھی سزا نہیں ملی بے ضرر شرارتیں ہوا کرتی تھیں
پسندیدہ لطیفہ
کوئی خاص نہیں
پسندیدہ ڈرامہ
پسندیدہ ڈرامہ ایک دیکھا تو تھا بہت ٹائم پہلے نام ابھی یاد نہیں آرہا ہے
پسندیدہ کھیل
کرکٹ
پسندیدہ مشغلہ
کرکٹ دیکھنا اور ایکشن موویز دیکھنا اور ناول پڑھنا
پسندیدہ کتاب
ایک تو نہیں ہے
پسندیدہ سونگ
زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں
پسندیدہ ویب سائٹ
ون اردو اور گوگل
پسندیدہ رشتہ
بہنوں کا
پسندیدہ مشروب
کوکاکولا اور لیموں کی سکنجبی
پسندیدہ وقت
جب گھر میں پندرہ بیس منٹ کو بالکل خاموشی ہوعموما میرے گھر میں خاموشی نہیں ہوتی ناں اس لیۓ
پسندیدہ رائٹر
ابنِ صفی اور اشفاق احمد

Raising Moon
20-03-2010, 11:50 AM
بہت اچھا انٹرویو ہے

بہت اچھا لگا پڑھ کر

شکریہ

بہت بہت شکریہ احمد بھائی

KishTaj
29-03-2010, 11:04 PM
السلامُ علیکم
مون سس میری طرف سے یہ مذید سوالات جن کے جوابات دے چکی ہیں انہیں اگنور کر دیجیئے گا۔

چوڑیاں، مہندی اور میک اپ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو تو کیا لیں گی۔
کیا کسی کا دیا دکھ جلد بھول جاتی ہیں۔۔۔یا کبھی نہیں بھول پاتی ہین۔۔۔مثال کےطور پر دھوکہ وغیرہ۔۔۔
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کتی ہیں؟
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکی ہیں۔۔۔؟
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں؟
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔پکنک پر جاتی ہیں؟
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
آپ کی نظر میں کراچی کی بہترین تفریح گاہ کونسی ہے ؟آپ ذیادہ تر پکنک منانے کہاں جاتی ہیں؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتی ہیں؟
کرکٹ دیکھتی ہیں؟ ۔۔۔کونسا کرکٹر پسند ہے؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔~۔
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔تو آپ کیا کرتی ہیں؟کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں یا وہاں سے چلی جاتی ہیں یا خاموشی سے سنتی رہتی ہیں یا مذید غصہ دلاتی ہیں;d؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گی؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے;d؟
پانی کیسے پیتی ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔یا۔۔

روزبیہ خواجہ
30-03-2010, 12:11 AM
ماشااللٌہ! مون جی اتنا لللمممبببا۔۔۔ انٹرویو کیا اوروں کا بھی لیا جاتا ہے یا بس آپ کو ہی یہ سعادت نصیب ہوئی ہے؟;d

KishTaj
30-03-2010, 12:34 AM
السلامُ علیکم
ارے بہن جی یہ کیا کہہ رہی ہیں۔۔۔۔یہ کہاں لمبا ہے جی۔۔۔۔ہمارے یاز بھائی کا انٹرویو پڑھ کر دکھادیں پورا۔۔۔۔۔اتنا بڑا ہے کہ آپ سے مہینے بھر میں بھی نا پڑا جائے گا اور حال ہی میں میم سے مونا آپی کا ہی دیکھ لیں لمبا انٹرویو دیکھنا ہے تو

روزبیہ خواجہ
30-03-2010, 12:54 AM
السلامُ علیکم
ارے بہن جی یہ کیا کہہ رہی ہیں۔۔۔۔یہ کہاں لمبا ہے جی۔۔۔۔ہمارے یاز بھائی کا انٹرویو پڑھ کر دکھادیں پورا۔۔۔۔۔اتنا بڑا ہے کہ آپ سے مہینے بھر میں بھی نا پڑا جائے گا اور حال ہی میں میم سے مونا آپی کا ہی دیکھ لیں لمبا انٹرویو دیکھنا ہے تو
اچھا جی مجھے تو اندازہ ہی نہیں تھا???۔ چلیں اچھی بات ہے:)۔

Raising Moon
30-03-2010, 10:02 AM
السلامُ علیکم
مون سس میری طرف سے یہ مذید سوالات جن کے جوابات دے چکی ہیں انہیں اگنور کر دیجیئے گا۔

چوڑیاں، مہندی اور میک اپ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو تو کیا لیں گی۔
کیا کسی کا دیا دکھ جلد بھول جاتی ہیں۔۔۔یا کبھی نہیں بھول پاتی ہین۔۔۔مثال کےطور پر دھوکہ وغیرہ۔۔۔
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کتی ہیں؟
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکی ہیں۔۔۔؟
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں؟
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔پکنک پر جاتی ہیں؟
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
آپ کی نظر میں کراچی کی بہترین تفریح گاہ کونسی ہے ؟آپ ذیادہ تر پکنک منانے کہاں جاتی ہیں؟
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتی ہیں؟
کرکٹ دیکھتی ہیں؟ ۔۔۔کونسا کرکٹر پسند ہے؟
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔۔
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔تو آپ کیا کرتی ہیں؟کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں یا وہاں سے چلی جاتی ہیں یا خاموشی سے سنتی رہتی ہیں یا مذید غصہ دلاتی ہیں؟
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں؟
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گی؟
کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟
پانی کیسے پیتی ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔یا۔۔
السلامُ علیکم
وعلیکم السلام
مون سس میری طرف سے یہ مذید سوالات جن کے جوابات دے چکی ہیں انہیں اگنور کر دیجیئے گا۔
اوکے۔

چوڑیاں، مہندی اور میک اپ میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہو تو کیا لیں گی۔
چوڑیاں ویسے پہلے مجھے مہندی بھی بہت اچھی لگتی تھی مگر اب جیسی آرہی ہے اس سے تو ہاتھ ہی خراب لگتے ہیں تو اسی لیے چوڑیاں۔
کیا کسی کا دیا دکھ جلد بھول جاتی ہیں۔۔۔یا کبھی نہیں بھول پاتی ہین۔۔۔مثال کےطور پر دھوکہ وغیرہ۔۔۔
نہیں یار میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میں نوسٹلیجک ہوں اور کسی کا دیا دکھ یا دھوکہ بھول نہیں پاتی ہاں معاف ضرور کردیتی ہوں
کس رنگ کے کپڑے آپ کی الماری میں سب سے ذیادہ ہیں؟
یار آج کل تو لائیٹ لائیٹ کلرز جن میں گولڈن کا شیڈ آرہا ہو میرے پاس بھرے پڑے ہیں
بارش پسند ہے؟ بارش کیسے انجوائے کتی ہیں؟
بارش اچھی لگتی ہے اور انجوائے کیسے کرتی ہوں تو بس تھوڑی سی دیر بارش میں بھیگنا پھر اس کے بعد سکون سے بیٹھ کر پکوڑے وغیرہ اڑانا اور اسٹوریز پڑھنا
اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکی ہیں۔۔۔؟
اندھیرے کیا میں تو روشنی میں بھی چیزوں سے ٹکراتی رہتی ہوں کئی بار تو دیوار سے جاکر ٹکرائی کبھی ٹیبل سے تو کبھی بائیک سے ہی ہی ہی
چھوٹے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہیں؟
نہ بالکل نہیں ، مجھ سے ٹیکل ہی نہیں ہونگے
کونسا جھولا پسند ہے۔۔۔پکنک پر جاتی ہیں؟
یار مجھے جھولا کوئی بھی پسند نہیں ہے اور پکنک پر بہت کم ہی گئی ہوں میں
کیا کبھی اونٹ ، بگی ،ہاتھی یا گھوڑے کی سواری کی ہے؟
اونٹ کی کی ہےہاتھی کی ہے مگر گھوڑے کی نہیں کی مگر چاہتی ہوں کہ ہارس رائیڈنگ سیکھوں اور مزہ سے کروں مگر آہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے:cool:
آپ کی نظر میں کراچی کی بہترین تفریح گاہ کونسی ہے ؟آپ ذیادہ تر پکنک منانے کہاں جاتی ہیں؟
کراچی کی بہترین تفریح گاہ میری نظر میں ہاکس بے سے پہلے ایک پوائنٹ آتا ہے زینب پوائنٹ کے نام سے بہت کم مشہور ہے مگر بالکل سیپریٹ جگہ ہے فیملی کے ساتھ انجوائے کرنے کی یا پھر فرینچ بیچ سے آگے نتھیا گلی کے نام سے ایک جگہ ہے وہاں کی پرمیش ایک ٹایم میں صرف ایک فیملی کو ملتی وہ بھی پاکستان نیوی سے وہ جگہ بھی بہت بہت اچھی۔ اور اگر فیملی کے ساتھ لنچ ڈنر وغیرہ کے حساب سے کلفٹن کا عثمانیہ بیسٹ ہے
بہت اچھا ماحول اچھا کھانا ایزی ہوکر انجوائے کرنا، مگر اگر دوستوں کے ساتھ ہو تو پھر پاک ٹاور کا فوڈ کورٹ کا چاچاپیرو کا فوڈ ساتھ میں ڈھیر ساری مستی;)
سوئمنگ آتی ہے۔۔۔۔ کب اور کتنی بار کی ہے؟
بالکل بھی نہیں آتی
ڈوبنے سے ذیادہ ڈر لگتا ہے یا آگ سے
ڈوبنے والا تجربہ تو ہوا نہیں ہاں آگ سے ہاتھ وغیرہ چھوٹی تھی تو جل جاتا تھا تو اسی لحاظ سے کہوں گی آگ سے
کونسا ٹوتھ پیسٹ استعمال کرتی ہیں؟
سینسوڈین
کرکٹ دیکھتی ہیں؟ ۔۔۔کونسا کرکٹر پسند ہے؟
کرکٹ ہی تو دیکھتی ہوں اور کرکٹر مجھے سعید انور اور وسیم اکرم پسند ہے مگر باحیثیت کپتان مجھےعمران خان اور موجودہ میں ویٹوری اور کولنگ ووڈ بہت اچھے لگتے ہیں بہت اچھے کیپٹن ہیں دونوں اپنی اپنی ٹیمیوں کے اس ٹائم۔
ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔۔
ہمارے معاشرہ کی سب سے بڑی برائی مجھے لوگوں میں منافقت لگتی ہے اور کوشش کرتی ہوں کہ میرے آس پاس کے لوگ کم سے کم منافقت سے بچ سکیں~
آپ کی کسی بات سے سامنے والے کو غصہ آجائے۔۔۔تو آپ کیا کرتی ہیں؟کیا اسکا غصہ کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں یا وہاں سے چلی جاتی ہیں یا خاموشی سے سنتی رہتی ہیں یا مذید غصہ دلاتی ہیں؟
عام طور پر میرا ردعمل بہت مختلف ہوتا ہے اگر میں صحیح ہوتی ہوں تو ڈیفینڈ کرتی ہوں اور اگر نہیں تو پھر خاموشی سے سنتی ہوں کچھ نہیں کہتی
کبھی کسی فقیر پر غصہ آیا؟
نہیں فقیر پر تو نہیں مگر رکشہ ڈرائیور پر ضرور آیا ہے جھوٹا بے ایمان تھا پیسے بولے کچھ اور لیکر کچھ اور فرار ہوگیا
راہ چلتے ہوئے کس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں؟
نہیں اپنے ہی دھیان میں گم رہتی ہوں
راستے میں کوئی ایسی نظروں سے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو تو آپ کیا کریں گی؟
کچھ نہیں میں کیا کروں گی وہ کوشش کررہا ہے تو کرتا ہے مجھے کیا ہاں اگر میں جانتی ہوں گی توبھی راستے میں بات کرنے کو مناسب نہیں سمجھو گی
کسی کے تھپڑ لگایا ہے؟
بہنوں کے لگایا ہے اور تو کسی کے بھی
پانی کیسے پیتی ہیں؟۔۔۔کیا سنت کے بتائے گئے طریقوں سے ۔۔۔یا۔۔
دونوں طرح سے جب یاد رہتا ہے تو پھر پانی پینے کی ساری سنیتیں پوری کرتی ہوں ورنہ ڈائریکٹ اتار لیتی ہوں (اللہ مجھے معاف کرے)

KishTaj
30-03-2010, 03:43 PM
السلامُ علیکم

اندھیرے میں کتنے بار کسی چیز سے ٹکراچکی ہیں۔۔۔؟
اندھیرے کیا میں تو روشنی میں بھی چیزوں سے ٹکراتی رہتی ہوں کئی بار تو دیوار سے جاکر ٹکرائی کبھی ٹیبل سے تو کبھی بائیک سے ہی ہی ہی

ہاہاہا;d یہ تو بالکل میرے ساتھ بھی ہوتا ہے سچی۔۔۔لوگ کہتے ہیں کہ آنکھوں کا استعمال بھی کرلیا کرو کبھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d;d

ہمارے معاشرے کی سب سے بڑی خرابی یا برائی کیا لگتی ہے؟۔۔۔کیا کبھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ۔۔ کم ہی سہی ۔۔
ہمارے معاشرہ کی سب سے بڑی برائی مجھے لوگوں میں منافقت لگتی ہے اور کوشش کرتی ہوں کہ میرے آس پاس کے لوگ کم سے کم منافقت سے بچ سکیں~

ہاہا یہ کیا بات ہوئی بھلا یا تو یہ لکھیں کہ کم سے کم منافقت کریں یا یہ لکھیں کہ ذیادہ سے ذیادہ بچ سکیں ۔۔۔۔۔~

Raising Moon
30-03-2010, 03:46 PM
السلامُ علیکم

[/SIZE][/FONT]

ہاہاہا;d یہ تو بالکل میرے ساتھ بھی ہوتا ہے سچی۔۔۔لوگ کہتے ہیں کہ آنکھوں کا استعمال بھی کرلیا کرو کبھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d;d
[/COLOR]

[COLOR=blue]ہاہا یہ کیا بات ہوئی بھلا یا تو یہ لکھیں کہ کم سے کم منافقت کریں یا یہ لکھیں کہ ذیادہ سے ذیادہ بچ سکیں ۔۔۔۔۔~
وہی تو۔۔۔۔
کبھی کہوں گھر میں درد ہورہا ہے تو گھر والے پوچھتے ہیں آج کس چیز سے ٹکرائی ہو
ہی ہی ہی ہی ;d

میرے کہنے کا مطلب تھا کہ کم سے کم میرے نزدیکی لوگ تو منافقت سے بچ سکیں سمجھیں

KishTaj
30-03-2010, 04:00 PM
السلامُ علیکم

یہ تھوڑے سے:p اور سوالات لیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔~ کچھ اور بعد میں کروں گی۔۔۔
ماشاللہ سے بہت اچھا اور زبردست جارہا ہے آپ کا انٹرویو۔۔۔۔

روٹی پکانا آتی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔روٹی پکانا کیسے سیکھی تجربات کیسے رہے۔۔۔کیا کیا گزری اگر
چاہیں تو شئر کریں؟
کارٹون دیکھتی ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
بچپن میں کہانیاں سنتی یا پڑھتی تھیں بچوں والی ۔۔۔
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گی؟
جب بیمار ہوتی ہیں تو کیا چڑچڑی ہوجاتی ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلتی ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
کچن میں ماچس استعمال کرتی ہیں یا لائٹر؟
گھر داری کے کونسے کاموں ے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گی؟
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹی رہتی ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتی ہیں یا ایسے ہی؟
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟

Raising Moon
30-03-2010, 04:16 PM

یہ تھوڑے سے اور سوالات لیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ اور بعد میں کروں گی۔۔۔
بالکل کیوں نہیں
ماشاللہ سے بہت اچھا اور زبردست جارہا ہے آپ کا انٹرویو۔۔۔۔
شکریہ ڈئیر
روٹی پکانا آتی ہے؟ کیسی شیپ بنتی ہے۔۔۔۔روٹی پکانا کیسے سیکھی تجربات کیسے رہے۔۔۔کیا کیا گزری اگر چاہیں تو شئر کریں؟
روٹی بہت اچھی بنانی آتی ہےکافی بڑی ہوتی ہے اور بالکل گول۔ہمارے گھر الٹا توا نہیں استعمال ہوتا بلکہ سیدھے توے پر ہی روٹی ہو یا پراٹھا سب بنتا ہے۔ پتلی بنانا چاہوں تو پتلی بنا سکتی ہوں موٹی بنانا چاہوں تو موٹی اور گذری کیا تھی تو جب روٹی بنانا شروع کیا تو تھوڑی کچی تھوڑی پکی روٹی بنتی تھی کوئی نہیں کھاتا تھا تو پاپا کھا لیتے تھے ایک دفعی دفعی روٹی بیل کر ہاتھ پر پھٹک رہی تھی تو روٹی بڑی تھی جیسے ہی توے پر ڈالنے لگی روٹی کھسک کر گرگئی نیچے اور میرا ہاتھ چپکا توے پر ۔ کافی بڑا آبلہ آیا تھا مگر اس کے علاوہ تو اور کچھ نہیں ہوا۔
کارٹون دیکھتی ہیں؟ کونسا پسند ہے؟
ہاں ابھی بھی کارٹون دیکھتی ہوں میرے فیورٹ کارٹون پوکیمون اور بین ٹین ہے اگر پیکاچو رئیل کوئی پیٹ ہوتا تو میں اس کو ضرور پالتی ۔ مجھے پیکاچو بہت بہت بہت پسند ہے۔
بچپن میں کہانیاں سنتی یا پڑھتی تھیں بچوں والی ۔۔۔
پڑھتی تھی مجھے تو یہ یاد نہیں ہے کہ کب اسٹوری پڑھنا شروع کیا مگر یہ پتا ہے جب سے پڑھنا آیا کہانیاں پڑھنے کا چسکا لگا ہوا تھا۔ اسکول بکس کو بھی نہیں بخشتی تھی۔ ادھر نیا کورس آتا میں سیم ڈے میں اردو بک ختم کردیتی تھی۔
صبح کے وقت سب سے اچھا کیا لگتا ہے؟۔۔۔ناشتہ ،صبح کا منظر ، پرندوں کی چہچہاہٹ یا تیار ہوکر کہیں جانا؟
صبح کے وقت سب سے اچھا بس مجھے سونا لگتا ہے اور کچھ نہیں۔ لیکن اگر بالکل فجر کے ٹائم اٹھوں تو مجھے صبح کا منظر ساتھ پرندوں کی چہچہاہٹ بہت اچھی لگتی ہے
اگر ذیادہ سے ذیادہ پھل کھانے کا مقابلہ کیا جائے تو کونسا پھل منتخب کریں گی؟
شائد آم۔ ویسے میں پھل کچھ خاص شوق سے نہیں خاتی ہوں
جب بیمار ہوتی ہیں تو کیا چڑچڑی ہوجاتی ہیں یا کوئی فرق نہیں پڑتا؟
بخار میں تو چڑچڑی ہوہی جاتی ہوں مگر اور کسی بیماری میں تنگ نہیں کرتی
کبھی بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور گیمز کھیلتی ہیں؟ اور ذیادہ تر کن مواقع پر؟
کئی دفعہ اور کوئی خاص موقع نہیں ہوتا بس موڈ پر منحصر کرتا ہے
کچن میں ماچس استعمال کرتی ہیں یا لائٹر؟
لائٹر۔
گھر داری کے کونسے کاموں ے بہت کم دلچسپی ہے اور کس میں ذیادہ؟
کچن کے کاموں میں دلچسپی بہت ہی کام ہے اور صفائی ستھرائی میں بہت زیادہ
بہت بوریت ہو ، گھر پر کوئی نا ہو، ،ون اردو یعنی نیٹ کی سہولت یا بجلی نا ہو تو کونسا کام کرکے بوریت دور کریں گی؟
کڑھائی کا کام کرلوں گی ورنہ موبائل پر سونگ سن لوں گی
نیند جلدی آجاتی ہے یا لیٹی رہتی ہیں نیند کے انتظار میں اور دیر سے آتی ہے؟
نیند جلدی ہی آجاتی ہے ویسے میرا ٹائم فکس ہے 12 بجتے ہی میں بستر پر ہوتی ہوں پھر جب نیند آجائے
قرآن پاک قرات کے ساتھ پڑھتی ہیں یا ایسے ہی؟
قرات کے ساتھ
اگر آپ کے گھر میں کوئی بھائی بہن وغیرہ کسی چیز سے ڈرے یا بزدلانہ حرکات کرے تو اسے آپ لیکچر دیتی ہیں یا؟
پہلے تو سمجھاتی ہوں جب نہیں سمجھتا ہے تو غصہ آجاتا ہے۔ جیسے میرا چھوٹا بھائی زلزلے کے نام سے ہی کانپنے لگتا ہے اب بہت سمجھایا کہ کچھ نہیں ہوتا مگر اس کی سمجھ میں ہی نہیں آتا تو پھر ڈانٹ لگا دیتی ہوں

KishTaj
01-04-2010, 09:25 PM
السلامُ علیکم
مون آپی کے انٹرویو کو آج ایک مہینہ ہوگیا ہے۔۔۔ اسی لیئے لاک کررہی ہوں۔ ۔ ۔
کسی کو سوال تو نہیں کرنا تھے نا اب۔ ۔ اجازت ہے نا مون آپی۔ ۔ ۔ ہی ہی شکریہ
اللہ حافظ
اپنا ڈھیروں خیال رکھیئے گا۔ ۔ ۔