PDA

View Full Version : منہا ملک کا انٹرویو



KishTaj
25-02-2010, 12:14 AM
السلامُ علیکم
آخر کار منہا آپی کے مان جانے کے بعد یہ انٹرویو شروع کررہی ہوں۔
یہ سوالات جلدی میں کاپی پیسٹ کررہی ہوں اسی لیئے اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال آئے کہ میں لڑکا ہوں کیا تو سمجھ جایئے گا کہ کش نے کتنی جلدی دکھائی انٹرویو شروع کرنے میں۔۔۔۔۔۔۔ویسے ابھی لائٹ چلی گئی تھی اسی لیئے فوری طور پر تو نہیں کرسکی۔
شکریہ

آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زنانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟


آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟


ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟


بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟


زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

Minha Malik
25-02-2010, 01:20 AM
السلامُ علیکم
آخر کار منہا آپی کے مان جانے کے بعد یہ انٹرویو شروع کررہی ہوں۔
یہ سوالات جلدی میں کاپی پیسٹ کررہی ہوں اسی لیئے اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال آئے کہ میں لڑکا ہوں کیا تو سمجھ جایئے گا کہ کش نے کتنی جلدی دکھائی انٹرویو شروع کرنے میں۔۔۔۔۔۔۔ویسے ابھی لائٹ چلی گئی تھی اسی لیئے فوری طور پر تو نہیں کرسکی۔
شکریہ

وعلیکم السلام کش مش۔۔۔
ماشاءاللہ بڑی کوئیک سروس ہے۔۔ ۔۔ ۔
جی تو مابدولت کو چونکہ رپورٹ کارڈ پر سے کوئی سروکار نہیں۔۔ لہذا جواب گوووووووووول کرنے کی کوشش کرنا جائز ہے نا۔۔۔


آپ کا پورا نام؟
منہا ملک۔۔نہیں ہے۔۔ ۔
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
ہممم۔۔۔ 26 سال اور پانچ ماہ۔ ۔
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
گریجویشن۔ ۔ ۔
کونسے ادیب پسند ہیں؟
ادیب بولے تو۔ ۔۔رائٹر نا?۔ ۔ ۔قدسیہ بانو۔۔
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
ہوں نہیں۔۔ تھی ۔ ۔۔ لیکچرر شپ۔۔ ۔
کہاں رہتے ہیں؟
لاہور میں۔ ۔ ۔
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
جو سب کے ہوتے ہیں بھئی۔ ۔۔
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
چھ بہن بھائی، میں چوتھے نمبر پر ہوں۔
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
گھر میں۔۔ ;)
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
ہمممم۔۔ ۔۔۔ہاں۔۔ ۔ کئی ایسے وقت ہیں۔ ۔ ۔لیکن اس صورت میں کہ مجھے اس سے اگلا وقت بدلنے کی بھی پرمیشن مل جائے۔۔
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
خلوص۔ ۔ محنت اور امید
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
لبرا۔ ۔ ہاہاہا۔۔نہیں۔۔ لیکن کبھی کبھی ستاروں کی خصوصیات کا کریڈٹ لینے میں مزہ آتا ہے۔۔
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
ہاں بہت ۔ ۔ ۔ لیکن۔ ۔امی نہیں واقف ہونے دیتیں ۔ ۔~
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
اخبار۔ بہت شوق سے اور ۔ ۔پہلا صفحہ ہی پہلے پڑھتی ہوں۔ ۔۔کیونکہ بقول امی کے میں نے اخبار کو چاٹنا ہوتا ہے۔۔ ۔
کتنے مذہبی ہیں؟
جتنا ہونا چاہیئے اتنی بھی نہیں ہوں۔ ۔ ۔
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
ہمممم۔ ۔ ۔ یاد نہیں۔۔۔۔۔۔لیکن بمعہ ترجمہ و تفسیر پڑھا تب مکمل کیا تھا تلفظ کے ساتھ۔۔بیس سال کی عمر میں۔ ۔
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
مشاغل کچھ نہیں۔ ۔ ۔ بس ون اردو۔ ۔اور نوٹ بک لے کر پڑھتے رہنا۔۔ ۔
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
سائنس دان بننا چاہتی تھی۔۔ ۔لیکن انسان بھی نہیں بنا گیا ابھی تک تو۔۔
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
زندگی وہ نہیں ہے جو ہم گزار رہے ہین۔۔ بلکہ زندگی وہ ہے جسے ہم گزارنا نہیں چاہتے۔ ۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
ایک خوبصورت جذبہ۔۔ ۔بانٹو تو بڑھتا جاتا ہے۔۔ ۔
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست وہ کہ جس سے بات کرتے ہوئے آپ کو سوچنا نہ پڑے کہ کیاکہوں۔ ۔
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
بہت دوست ہیں۔ ۔۔اور کچھ نہین۔ ۔اچھا اخلاق۔۔ ۔یا پھر کچھ انوکھا پن ۔۔خاص طور پر ذہانت یا مزاح۔۔ ۔
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
مجھ سے چھوٹی دو بہنیں ہیں۔ ۔لیکن وہ مجھ پر رعب جماتی ہیں۔۔ ۔میں تو بس اپنے اسٹوڈنٹس پر ہی رعب جمایا کرتی تھی۔ ۔:(
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
خود کو انسان دیکھنا چاہتی ہوں بس۔۔۔
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
ہاہاہا۔۔۔نہیں بھئی ۔ ۔ بالکل نفاست پسند نہیں ہوں ۔ نہ ہی صفائی پسند۔۔ ۔
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
امی سے ۔ ۔۔
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
ہمممم ۔ ۔۔۔زیادہ تر وش سے۔ ۔۔
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
رویہ۔۔۔۔ ۔ڈیپینڈز۔ ۔۔باہر کبھی ہنسے تو گھر آ کے رو دئیے۔ ۔۔بس کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ ۔۔
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ناراض ۔ ۔۔ بہت کم ہوتی ہون۔ ۔۔ اور تب جب کوئی مجھے جانتے ہوئے بھی میرے بارے میں غلط سوچ کا اظہار کرے۔۔ ۔لیکن میں زیادہ دیر ناراض نہیں ہوتی۔۔ ۔سامنے والا مسکرا کر دیکھے تو میری بے اختیار ہنسی چھوٹ جاتی ہے۔۔
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
بہت زیادہ بولتی ہوں ۔۔۔۔
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
تو میں بھی بحث کرتی رہتی ہوں جب تک سامنے والا سیزفائر نہ کر دے۔ ۔
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
میرا مزاج۔۔ ۔۔پتہ نہیں۔ ۔ ۔ دوسروں کو کیسا لگتا ہے۔۔ ۔ ٹھیک ہی لگتا ہو گا۔۔ ۔
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کافی دلچسپی ہے ۔ ۔لیکن امی۔۔ ۔ ~
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
دور اندیش۔۔ ۔کبھی ہوا کرتی تھی۔ ۔ ۔اور اندازے بھی اچھے ہوا کرتے تھے۔۔ اب تو میں کوشش بھی نہیں کرتی کہ کوئی اندازہ لگاؤں۔ ۔۔
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
ہاہاہا۔۔۔بہت کمزور اعصاب ہیں۔ ۔۔ ۔ ۔لیکن اپنی تکلیف کے لئے بہت مضبوط۔ ۔ ۔
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
جاننے کی بات کروں تو ۔ ۔کوئی نہیں۔ ۔
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
اردو ہی سے۔۔ ۔لیکن پنجابی پہ بھی کبھی کبھی بڑا پیار اتا ہے۔۔ ۔
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
وقت۔ ۔ ۔تو بہت لیتی ہوں۔ ۔۔ ایک آدھ گھنٹا۔۔ ۔
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
نہیں گھلتی ملتی جلدی کیا۔۔۔دیر سے بھی نہیں۔ ۔ اور میزبان جتنی توجہ سہولت سے دے سکے۔ ۔بس اتنی ہی۔ ۔
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ہممممم ۔۔ ۔ ۔ ۔جب میری وجہ سے کوئی بے اختیار ہنس دے۔ ۔ ۔۔
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
نوٹ بک پر اڑی ترچھی لکیریں کھینچ کر۔ ۔ ۔
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
غصہ ۔ ۔ ۔پہلے تو بالکل نہیں آیا کرتا تھا۔۔اب تھوڑا جلدی اتا ہے لیکن منٹوں میں ختم بھی ہوجاتا ہے۔۔
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
پتہ نہیں۔ ۔۔کبھی کبھی بے وجہ ہی اجاتا ہے۔۔ اور کبھی بڑی سے بڑی بات پر بھی نہیں آتا۔۔
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
ڈائری پکڑ کر چھت پہ چلی جاتی ہوں۔ ۔

فائزہ صدف
25-02-2010, 01:37 AM
آپ کا پورا نام؟
منہا ملک۔۔نہیں ہے۔۔ ۔


اب تو ٹھیک والا بتا دو

Minha Malik
25-02-2010, 01:50 AM
آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟ مس لبنی۔ ۔میری سٹیٹ ٹیچر۔ ۔
کونسا مضمون پسند ہے؟ میتھس۔ ۔اینڈ سائیکولوجی۔ ۔
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
سب ہی پسند ہیں۔ ۔ ہاں اکنامکس کی فرسٹ کلاس کے بعد دوبارہ نہیں گئی۔ ۔ ۔بڑی بورنگ لگی تھی ۔ ۔ ۔
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
صلح جُو ہوں بہت۔ ۔
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
بہت جلد رودینے والی۔ ۔
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
میٹھے میں گجریلا۔۔ ۔ اور نمکین میں بیف پلاؤ۔ ۔۔
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
بھنڈی اور پالک گوشت۔ ۔ ۔
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
بلیو فیورٹ۔ ۔اور ناپسند۔۔کوئی بھی نہیں ۔۔ہاں پہننے میں چُوزی ہوں کلرز کے معاملے میں۔ ۔
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
موتیے کی۔ ۔ ۔اگر پرفیوم وغیرہ کی بات کر رہی ہو تو۔۔ ۔کبھی لگایا نہیں۔ ۔ امی کہتی ہیں نہیں لگاتے۔۔ ۔
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
ہممم۔ ۔ ۔ گھسا پٹا ڈریس کوئی بھی ہو چاہے۔ ۔۔
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
شام کا۔۔ ۔لیکن تب اگر میں اکیلی ہوںاور وہ بھی چھت پر۔۔ ۔
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
سب ہی۔ ۔
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
اپنی ذات کے علم کو۔۔۔اگر اس کو جان جائیں تو ہر علم آجاتا ہے۔ ۔ ۔
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
کچھ دن پہلے تک تو میرا پین تھا۔۔ مگر اب قدیرہ اینڈ وش۔ ۔
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
بہن بھائی کا۔ ۔
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
ویسے تو بہت سارے۔ ۔۔لیکن آج کل جو یاد رہتا ہے۔ ۔۔
زندگی میں کسی سے توقع مت رکھو۔۔ کیونکہ توقعات کا پیالہ ہمیشہ ٹھوکروں کی زد میں رہتا ہے ۔۔
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
اپنی بُکس۔۔ ڈائریز۔ ۔۔

فائزہ صدف
25-02-2010, 02:53 AM
مزید جوابات کا انتظار رہے گا

Maria Masood
25-02-2010, 03:05 AM
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
ویسے تو بہت سارے۔ ۔۔لیکن آج کل جو یاد رہتا ہے۔ ۔۔
زندگی میں کسی سے توقع مت رکھو۔۔ کیونکہ توقعات کا پیالہ ہمیشہ ٹھوکروں کی زد میں رہتا ہے

بلکل ٹھیک کہا۔۔۔۔مزید جوابات کا انتظار رہے گا۔۔۔۔

Minha Malik
25-02-2010, 04:20 AM
ون اردو پر کیسے آئے؟
شاعری کی تلاش کرتے کرتے۔۔۔
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
مزاج کے مطابق۔۔ اورماحول۔۔
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
یازبھائی سے شاید۔۔۔
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
گُل آپی۔ ۔اور ساحل۔ ۔۔
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
ہمممم۔ ۔۔تبدیلی تو کافی آئی۔ ۔۔لیکن لفطوں میں بیان کرنا تھوڑا مشکل ہے۔۔ ۔
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
اب۔۔۔اب تو وہ بھی نہیں رہے جو پہلے ہواکرتے تھے۔ ۔۔ڈائری لے کر پرانے وقت کی سیر کرنا۔ ۔۔
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
گفتگو کا۔۔۔۔بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔۔ ۔
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
کوئی ایک نہیں ہے۔۔ ۔
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
یاد نہیں۔ ۔۔۔
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
ناپسند تو کوئی بھی نہیں۔۔ ۔اور پسند ہے مقابلہ بازی کا۔۔۔
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور
کونسی؟
پتہ نہیں۔۔۔۔پرفیکٹ تو کچھ نہیں ہوتا نا۔۔۔
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
یہ اسمائیلی۔ ۔۔:mad:
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
بہت سارے۔ ۔۔۔

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
شرارتی نہیں تھی۔ ۔۔۔معصوم ہی ہوں گی۔۔ کیونکہ چالاک بھی نہیں تھی۔۔ ۔
بچپن کیسا گزرا؟
ہمممم ۔۔۔اچھا گزرا۔ ۔
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
ہاہاہا۔۔۔شرارت تو نہیں خیر۔۔ ۔۔مجھے مخول کرنے کی بہت عادت ہے بچپن ہی سے۔ ۔۔
تو میں شاید فورتھ میں پڑھتی تھی۔ ۔۔امی بازار سے درجن مگ لے کر آئیں۔ ۔سب ایک دھاگے سےے بندھے ہوئے تھے۔۔ ۔مجھے پکڑائے کہ کچن مین رکھ آؤ۔۔ میں نے کہا۔۔اگر یہ میرے ہاتھ سے گر جائیں تو۔ ۔۔اتنا کہہ کر مین دوقدم ہی چلی تھی کہ دھاگا میرے ہاتھ میں۔ ۔اور مگ نیچے۔ ۔ایک بھی نہیں بچا تھا۔۔۔۔اور پھر امی جو نیا چمچ لائیں تھیں پکانے والا۔۔ اسی سے خوب پٹائی کی۔ ۔۔;d
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
آؤٹ اسٹینڈنگ تو نہیں۔ ۔۔لیکن ایوریج سے بہتر۔ ۔
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟
میں اسکول جانے کی بہت شوقین تھی۔ ۔۔سنڈے تو گزارا ہی نہیں جاتا تھا۔ ۔۔

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
ہممم ۔۔ مجھ سے کوئی واقعہ فراموش نہیں کیا جاتا۔۔۔سب یاد رہتا ہے۔۔ اچھا بھی بُرا بھی۔ ۔۔
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
ہاہاہاہا۔۔۔بہت سارے ہیں بھئی۔ ۔جب لطیفہ پروجیکٹ شروع کیا تھا ٹیم بھائی نے۔ ۔تو مین سوچ رہی تھی کہ اپنے ہی لطیفے پوسٹ کرنا شروع کر دوں آرام سے ایک سو ایک ہوجائیں گے۔۔ ;d
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ہممم۔ ۔۔ ۔
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
ہمممم۔ ۔۔

Minha Malik
25-02-2010, 12:38 PM
مزید سوال لاؤ بھئی۔ ۔۔وقت کم ہے میرے پاس۔۔
ٌپھر مت کہنا کہ پورا نہین کرایا انترویو۔ ۔~~~~

Ahsan_Yaz
25-02-2010, 01:11 PM
کونسا منظر اچھا لگتا ہے؟
کونسا ۔ ۔ ۔ ۔ اچھا نہیں لگتا؟

KishTaj
25-02-2010, 01:12 PM
السلامُ علیکم منہا آپی
یہ لیجیئے ایک اور امتحانی پرچہ ۔۔۔۔ ویسے رپورٹ کارڈ تو تیار کرنا ہی ہے۔ :pاسی لیئے کوئی سوال گول کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔
چلیں جی پھر سے تشریف لے آیئے۔۔۔ میں کاپی پیسٹ میں ایکسپرٹ ہوگئی ہوں۔۔۔۔~
ماں باپ میں کس سے زیادہ قریب ہیں؟
گھر کے کاموں میں کس کام کا شوق ہے؟
سگھڑ ہیں کہ پھوہڑ؟
کون سے گھر کے کام :cool:ناپسند ہیں؟
کوکنگ کا شوق ہے؟ اگر ہے تو کس حد تک؟
سب سے اچھی چیز کیا بنا لیتی ہیں آپ کے خیال میں؟
اگر موقع ملے کہ دنیا کے کسی بھی ملک کا سیاحتی دورہ کرنے کا۔۔ تو کس ملک میں جانا پسند کریں گی اور اپنے ساتھ کس ایک بندے کو لے جانا پسند کریں گی؟
اکیلا رہنا کیسا لگے گا؟
اکیلے پن میں سب سے زیادہ کیا چیز یاد آتی ہے یا آئے گی؟
کسی کے خوبصورت ہونے کو کیسے ڈیفائن کریں گی؟
کوئی ایسی بات اپنے بارے میں جس کے سننے کے لیے آپ انتظار کر رہی ہیں؟
اگر آپ کو موقع ملے کہ دنیا کی کوئی بھی تین چیزوں کا اپنے لیے انتخاب کریں تو وہ تین کیا ہوں گی۔۔۔ (مادی چیزیں)؟
کس بات سے متاثر ہوتی ہیں؟
اب تک کتنے لوگوں سے متاثر ہو چکی ہیں؟
کوئی ایسی عادت یا بات جو آپ اپنے اندر پیدا کرنا چاہیں اور جس کی کمی آپ کو محسوس ہوتی ہو؟
لوگوں کی کس بات سے متاثر ہوتی ہیں
خوبصورت لوگوں کو دیکھ کر کیا خیال آتا ہے
اگر کسی ایک شخص کو قتل کرنے کا موقع ملے تو
خود کو تین لفظوں میں ڈیفائن کریں
زندگی میں کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے
آپکی زندگی میں کس چیز کی زیادتی ہے
ماضی، حال یا مستقبل کس کے بارے میں زیادہ سوچتی ہیں
آپکی کمزوری
زندگی کا مقصد؟
ایگزیمز کی ٹینشن ھوتی ھے؟
تیاری کس طرح کرتی ھیں؟سمجھ سمجھ کر یاد کرتی
ھیں یا رٹا؟
اگر کسی سوال کا جواب نہ آتا ھو اور چوائس میں چھوڑا نہ جا سکتا ھو تو کیا کریں گی-چھوڑ دیں گی؟
-کچھ بھی لکھ دیں گی کہ کچھ نہ لکھنے سے کچھ لکھنا بہتر ھے؟
کسی سے پوچھ لیں گی؟
اگر آپ کو صدر پاکستان بنا دیا جائے تو سب سے پہلے تین کام کیا کریں گی؟
کون کون سے ممالک پسندیدہ ھیں اور کس وجہ سے؟
سیاست سے دلچسپی ھے؟
ووٹ ڈالا ھے؟
اگر موقعہ ملے تو کس کو دیں گی؟
کھیلوں سے دلچسپی ھے، ھے تو کن کھیلوں سے (ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں) ؟
پاکستان انڈیا کا کرکٹ میچ دیکھتی ھیں؟
آسمان دیکھ کر کیا خیال آتا ھے؟
کس مشھور شخصیت سے ملنا پسند کریں گی؟
اپنی ڈریسنگ ٹیبل پر کیا کیا چیزیں ضرور رکھتی ھیں؟
سونے سے پہلے ناول وغیرہ پڑھنے کی عادت ھے؟
سوتے وقت کیا چیزیں بیڈ سائیڈ ٹیبل پر رکھ کر سوتی ھیں؟
اگر کوئی آپ کے استعمال کی چیز مانگے تو دے دیتی ھیں؟
خریداری کرنے کا شوق ھے؟
جب کپڑے خریدتی ھیں تو بے اختیار کس رنگ کو دیکھ کر فوراً لینے کا دل چاھتا ھے؟
پیپر کے درمیان کوئی کچھ پوچھے تو بتا دیتی ھیں؟
اپنے کالج کی سب سے اچھی بات کیا لگتی ھے؟
کالج میں کیا کھانا پسند کرتی ھیں؟
ٹیوشن سینٹر جاتی ھیں؟
جن سوالات کے جوابات دے چکی ہیں انہیں اگنور کردیجیئے گا۔
شکریہ

KishTaj
25-02-2010, 01:21 PM
[QUOTE=MinhaMalik;1298903]

ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
یہ اسمائیلی۔ ۔۔:mad:
اففف ۔۔۔۔۔۔ توبہ ہے منہا آپی،۔۔۔۔


کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
ہاہاہاہا۔۔۔بہت سارے ہیں بھئی۔ ۔جب لطیفہ پروجیکٹ شروع کیا تھا ٹیم بھائی نے۔ ۔تو مین سوچ رہی تھی کہ اپنے ہی لطیفے پوسٹ کرنا شروع کر دوں آرام سے ایک سو ایک ہوجائیں گے۔۔ ;d
اور وہ سب آپ کب شئیر کرنے والی ہیں۔۔۔۔۔۔ سب نا سہی کچھ ہی سہی پر کیجیئے گا ضرور۔۔۔۔۔ انتظار رہے گا۔
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ہممم۔ ۔۔ ۔


ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
ہمممم۔ ۔۔

آخر کے ان دونوں سوالات میں ہمم سے کیا مراد ہے؟

Minha Malik
25-02-2010, 02:16 PM
کونسا منظر اچھا لگتا ہے؟
کونسا ۔ ۔ ۔ ۔ اچھا نہیں لگتا؟



ہمممم ۔۔۔اگر تو قدرتی مناظر کی بات کر رہے ہیں تو۔۔۔
۔رئیل میں تو نہیں دیکھا آج تک ۔۔ خواب میں دیکھا تھا ایک بار اور آج تک ذہن میں جب بھی آتا ہے تو فریش فریش ہو جاتی ہوں۔۔ ۔
کھلا میدان جس میں تاحد نگاہ سبزے کا فرش۔۔ ہلکی ہلکی بوندا باندی جیسے اوس پڑ رہی ہے۔ ۔۔اور درمیان میں ایک بنچ پر میں بیٹھی ہوں آنکھیں بند کیے۔ ۔
تو قدرتی مناظر میں نا پسند تو کچھ بھی نہیں ۔۔۔ہر ایک پر دل عش عش کر اٹھتا ہے بے اختیار، ،

Minha Malik
25-02-2010, 02:33 PM
السلامُ علیکم منہا آپی
یہ لیجیئے ایک اور امتحانی پرچہ ۔۔۔۔ ویسے رپورٹ کارڈ تو تیار کرنا ہی ہے۔ :pاسی لیئے کوئی سوال گول کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔
چلیں جی پھر سے تشریف لے آیئے۔۔۔ میں کاپی پیسٹ میں ایکسپرٹ ہوگئی ہوں۔۔۔۔~
ماں باپ میں کس سے زیادہ قریب ہیں؟
امی سے ہی ۔
گھر کے کاموں میں کس کام کا شوق ہے؟
ہممم ۔ ۔ویسے تو کسی کام کا نہیں۔ ۔لیکن کپڑے شوق سے دھوتی ہوں
سگھڑ ہیں کہ پھوہڑ؟
شوق نہیں ہے لیکن جو کام کرتی ہوں اچھا ہی کرتی ہوں۔ ۔
کون سے گھر کے کام :cool:ناپسند ہیں؟
کام۔ ۔۔کام تو مجھے کوئی بھی پسند نہیں ہے۔۔ ۔بس کرنے پڑتے ہیں تو کر لیتی ہوں۔۔ کبھی خوش ہو کے تو کبھی رو کر۔۔
کوکنگ کا شوق ہے؟ اگر ہے تو کس حد تک؟
بالکل بھی نہیں۔ ۔۔۔امی آجکل صبح شام اسی فکر میں رہتی ہیں۔ ۔۔
سب سے اچھی چیز کیا بنا لیتی ہیں آپ کے خیال میں؟
ہممم ۔۔ جو بناتی ہوں اچھا ہی بنتا ہے۔ ۔۔لیکن۔ ۔سب سے اچھا۔ ۔۔چاولوں کی ہر ڈش آؤٹ کلاس ہی بنتی ہے۔۔ ماشاءاللہ۔۔ ۔~
اگر موقع ملے کہ دنیا کے کسی بھی ملک کا سیاحتی دورہ کرنے کا۔۔ تو کس ملک میں جانا پسند کریں گی اور اپنے ساتھ کس ایک بندے کو لے جانا پسند کریں گی؟
ملک۔ ۔۔۔? ۔۔۔۔۔۔ہممم۔ ۔۔جنگل کا پوچھتی نا۔ ۔۔میں جنگل میں جانا چاہتی ہوں سیر کے لئے کم سے کم ایک ویک۔ ۔۔۔
اور ویسے بات کروں تو مصر جانا پسند کروں گی ۔
اکیلا رہنا کیسا لگے گا؟
اکیلے رہنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے۔
اکیلے پن میں سب سے زیادہ کیا چیز یاد آتی ہے یا آئے گی؟
کچھ خاص نہیں۔ ۔۔میں نے کہا تھانا۔۔ میں یاد ڈے مناتی رہتی ہون۔ ۔تو جب اکیلی ہوتی ہوں تو گزرے وقت کو ہی یاد کرتی ہوں۔ ۔۔
کسی کے خوبصورت ہونے کو کیسے ڈیفائن کریں گی؟
ہمممم۔ ۔۔۔میرا خیال ہے کہ چہرے کبھی خوبصورت نہیں ہوتے۔ ۔۔۔ ۔محبت کی نظر سے دیکھیں تو خوبصورتی ہی خوبصورتی لگتی ہے ہر طرف۔ ۔
کوئی ایسی بات اپنے بارے میں جس کے سننے کے لیے آپ انتظار کر رہی ہیں؟
ہممم۔ ۔کوئی نہیں ۔۔
اگر آپ کو موقع ملے کہ دنیا کی کوئی بھی تین چیزوں کا اپنے لیے انتخاب کریں تو وہ تین کیا ہوں گی۔۔۔ (مادی چیزیں)؟
ہممم ۔۔۔۔ ۔بُک۔ ۔۔ڈائری اور پین
کس بات سے متاثر ہوتی ہیں؟
حساسیت۔۔ اور ذہانت۔ ۔
اب تک کتنے لوگوں سے متاثر ہو چکی ہیں؟
لوگوں سے۔ ۔۔۔ہممم ۔۔۔ہر کسی کی کوئی نہ کوئی بات ضرور متاثر کرتی ہے۔ ۔اس لئے بے شمار کہہ سکتی ہوں۔ ۔
کوئی ایسی عادت یا بات جو آپ اپنے اندر پیدا کرنا چاہیں اور جس کی کمی آپ کو محسوس ہوتی ہو؟
ہممم۔ ۔۔۔ ۔خوشی یا دکھ کابے اختیار اظہار مجھ سے نہیں ہوتا۔ ۔۔مجھے کسی کے سامنے اظہار نہیں کرنا آتا۔۔۔جس سے اکثر لوگ ہرٹ ہوتے ہیں۔ ۔
لوگوں کی کس بات سے متاثر ہوتی ہیں
بتا یا تو ہے۔ ۔۔کسی نہ کسی بات سے ضرور متاثر ہو جاتی ہوں۔ ۔
خوبصورت لوگوں کو دیکھ کر کیا خیال آتا ہے
بے اختیار ماشاءاللی نکلتا ہے دل سے ۔ ۔
اگر کسی ایک شخص کو قتل کرنے کا موقع ملے تو
کسی کو نہیں۔ ۔

SadiaMuhammad
25-02-2010, 02:37 PM
السلام علیکم
بہت اچھا لگا انٹرویو۔۔۔
اور بہت اداسی بھی ہوئی۔۔۔
نہ جانے کیوں۔۔۔

میری منہا سے اتنی بات چیت نہیں ہوئی لیکن میں نے ان کی اکثر پوسٹس پڑھی ہیں۔۔۔
جو کہ اچھی لگیں۔۔۔
اللہ میاں منہا کو اپنے گھر میں خوش و خرّم رکھیں امین۔۔۔۔

Minha Malik
25-02-2010, 02:54 PM
خود کو تین لفظوں میں ڈیفائن کریں
سُست۔ ۔۔ ڈھیٹ۔ ۔۔سُست
زندگی میں کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے
ہممم۔ ۔سکون کی۔ ۔۔
آپکی زندگی میں کس چیز کی زیادتی ہے
سُستی کی۔ ۔۔;d
ماضی، حال یا مستقبل کس کے بارے میں زیادہ سوچتی ہیں
ماضی۔۔ ۔
آپکی کمزوری
میری فیملی۔ ۔
زندگی کا مقصد؟
۔ اب تو ۔ ۔انسان بننا ہی مقصد ہے۔ ۔
ایگزیمز کی ٹینشن ھوتی ھے؟
ہوتی تھی ۔ ۔
تیاری کس طرح کرتی ھیں؟سمجھ سمجھ کر یاد کرتی
ھیں یا رٹا؟
لکھ لکھ کر یاد کرتی تھی۔ ۔۔یہ رٹا کہلائے گا کیا? ۔۔???
اگر کسی سوال کا جواب نہ آتا ھو اور چوائس میں چھوڑا نہ جا سکتا ھو تو کیا کریں گی-چھوڑ دیں گی؟
-کچھ بھی لکھ دیں گی کہ کچھ نہ لکھنے سے کچھ لکھنا بہتر ھے؟ کسی سے پوچھ لیں گی؟
ہاہاہا۔۔ جب آتا ہی نہیں تو لکھنا کیا ہے بھئی۔ ۔ ۔۔بونگیاں بھی نہیں ماری جا سکتیں وہاں تو ۔میرا خیال ہے کہ نہ لکھنا بہتر ہے کیونکہ چیک کرنے والے کو جوابی جگہ خالی ہو تو غصہ نہیں آتا۔ جتنا کہ غلط ملط محض جگہ پُر کرنے کولکھے پر آتا ہے۔۔ ۔


اگر آپ کو صدر پاکستان بنا دیا جائے تو سب سے پہلے تین کام کیا کریں گی؟
بنوں گی تو ہی پتہ چلے گا نا۔ ۔
کون کون سے ممالک پسندیدہ ھیں اور کس وجہ سے؟
ہممم ۔ ۔
پہلے تو پیارا پاکستان۔۔ کہ یہ میرا وطن ہے۔۔
پھر۔ ۔
۔افریقہ۔۔ جنگلات کی وجہ سے
مصر۔ ۔تاریخ کی بناء پر۔۔ ۔
سیاست سے دلچسپی ھے؟
بہت۔ ۔ تھی۔ ۔۔
ووٹ ڈالا ھے؟
ہاں۔ ۔خواب میں ڈالا ہے ایک بار۔ ۔
اگر موقعہ ملے تو کس کو دیں گی؟
جسے امی یا بھائی کہیں گے۔۔
کھیلوں سے دلچسپی ھے، ھے تو کن کھیلوں سے (ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں) ؟
ان ڈور۔ ۔۔بیڈ منتن ۔ ۔۔اور آؤٹ ڈور۔ ۔کرکٹ اینڈ ہاکی
پاکستان انڈیا کا کرکٹ میچ دیکھتی ھیں؟
دیکھا کرتی ہوں جب ریموٹ میرے ہاتھ میں ہو۔ ۔بہت شوق سے ۔۔
آسمان دیکھ کر کیا خیال آتا ھے؟
اس کے اوپر کیا ہے۔ ۔
کس مشھور شخصیت سے ملنا پسند کریں گی؟
ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ۔۔
اپنی ڈریسنگ ٹیبل پر کیا کیا چیزیں ضرور رکھتی ھیں؟
ہاہاہا۔۔ ڈریسنگ ٹیبل تو ہے ہی نہیں۔ ۔۔
سونے سے پہلے ناول وغیرہ پڑھنے کی عادت ھے؟
تھی۔ ۔۔کچھ پڑھے یا لکھے بغیر مجھے نیند نہیں آتی ۔۔
سوتے وقت کیا چیزیں بیڈ سائیڈ ٹیبل پر رکھ کر سوتی ھیں؟
تھی۔ اپنی ڈائری۔۔ پین۔ ۔اور کوئی بُک۔ ۔۔

Ibrahim
25-02-2010, 02:56 PM
اصل نام جو مجھے لگتا ہے .....ماہا ملک ................................خراج تحسین ہے جی ..

Ahsan_Yaz
25-02-2010, 03:07 PM
خوف اور غم سے چھٹکارا پانے کا طریقہ کیا ہے؟

اگر خواب نہ رہیں تو؟

خواہشات پہ قابو پانا چاہئے یا نہیں؟

Rizwan
25-02-2010, 03:31 PM
اسلام و علکیم منہا سسڑ کچھ سوال کر لوں اگر اجازت دیں تو ۔ فکر نہ کریں کچھ زیادہ نہیں پوچھتا اور آپ کو پتہ ہے میرے سوالات بھی جلیبی جیسے سیدھے ہوتے ہیں۔

شکریہ آپ نے اجازت دے دی لو جی میرا سوالنامہ کچھ یوں ہے

1۔فرض کریں اگر آپ کو یہ اختیار دیا جائے کہ اپنے ماضی میں واپس جا کر دوبارہ سے اپنی زندگی پھر سے ایک مقام سے شروع کریں ۔ تو کیا آپ جانا پسند کریں گی اور وہ مقام یا عمر کا کون سا حصہ ہو گا ؟

2۔کبھی کسی سے کوئی توقع یا امید رکھی اور اگر آپ کو جواب ہاں ہے تو کیا آپ کو ویسا ہی نتیجہ ملا جیسا آپ سوچ رہیں تھیں؟

3۔کچھ چیزیں انسان ہمیشہ تجربات و مشاہدات سے سیکھتا ہے۔ ذرا بتائیں اب تک کی زندگی میں تجربات سے آپ نے کیا سیکھا؟

4-کیا دوسروں کی خوشی کے لئے آپ قربانی دینا جاتی ہیں؟ (اپنی خواہش کی ، اپنی کسی چیز کی وغیرہ وغیرہ)

6- معاف کر دینے کے حق میں ہیں چاہے کسی کی غلطی کی وجہ سے آپ کو بہت بڑا ذہینی صدمہ بھی کیوں نہ پہنچا ہو؟


7-کہتے ہیں اچھا اور غمگین لکھنے کہ لیے ایک خاص موڈ ہوتا ہے اور یہ موڈ تب تک نہیں بنتا جب تو ہم اس فیلنگز سے گزر نہ جائیں۔ آپ کی شاعری میں جو رنگ جھلکتا ہے ، اور شاید آپ سے پہلے بھی میری چیٹ روم میں اس ٹاپک پر بات ہوئی تھی۔ کیا یہ واقعی سچ ہے محبت پر لکھنے کے لئے محبت کرنا ضروری ہوتا ہے؟


8- اگر دل کو تسلی دینی ہو یا کسی چیز سے باز رکھنا ہو تو آپ کی نظر میں اسکا کیا طریقہ ہے ؟( دل ہے کہ مانتا نہیں )

9- آپ کی نظر میں زندگی کے ساتھی میں کون سی ایک ایسی خوبی ہونی چاہے کہ اس خوبی کی وجہ سے اس کے ساتھ ساری عمر خوشی خوشی رہا جا سکتا ہے ؟

10- زندگی میں آگے بڑھنے کی کسی مقام پر پہنچنے کی خواہش ہے یا صرف زندگی گزارنے کی خواہش ہے ؟ (میرا مطلب آرام پسند ہیں یا کچھ کرنے کے لئے تکلیفیں برداشت کر سکتی ہیں )

بس کافی ہیں شاید

Minha Malik
25-02-2010, 04:09 PM
اگر کوئی آپ کے استعمال کی چیز مانگے تو دے دیتی ھیں؟
فوراً۔ ۔۔۔

خریداری کرنے کا شوق ھے؟
نہیں۔ ۔ ۔
جب کپڑے خریدتی ھیں تو بے اختیار کس رنگ کو دیکھ کر فوراً لینے کا دل چاھتا ھے؟
وائٹ۔ ۔۔
پیپر کے درمیان کوئی کچھ پوچھے تو بتا دیتی ھیں؟
ہاں۔ ۔۔کیوں نہیں۔ ۔امداد باہمی بھی کوئی چیز ہوتی ہے بھئی ۔۔;)
اپنے کالج کی سب سے اچھی بات کیا لگتی ھے؟
لگتی تھی۔۔ ۔کہ ڈسپلن پر بہت توجہ دی جاتی تھی۔ ۔ ۔اب تو بالکل بدل گیا ہے۔ ۔۔
کالج میں کیا کھانا پسند کرتی ھیں؟
کچھ بھی۔ ۔۔زیادہ تر سموسے ۔۔
ٹیوشن سینٹر جاتی ھیں؟
ہممم ۔ ۔جایا کرتی تھی کالج لایئف میں۔ ۔لیکن پڑھانے ۔۔

Minha Malik
25-02-2010, 04:13 PM
خوف اور غم سے چھٹکارا پانے کا طریقہ کیا ہے؟

اگر خواب نہ رہیں تو؟

خواہشات پہ قابو پانا چاہئے یا نہیں؟


ہمممم ۔ ۔ ۔ ۔طریقہ۔ ۔۔کوئی نہیں ملا مجھے تو آج تک۔ ۔۔


تو میں بھی نہ رہوں شاید۔۔ ۔ کیونکہ زندگی کے ان چھبیس سالوں میں سے دس سال کا عرصہ صرف خوابوں پر مشتمل ہے۔ ۔۔۔جاگتی آنکھوں کے بھی اور بند آنکھوں والے بھی۔ ۔۔

پانا چاہیئے۔ ۔ ۔لیکن یہ بھی سچ ہے کہ زندگی۔ خواہشات ہی کا دوسرا نام ہے۔۔ جب تک سانس چلتی ہے تب تک خواہش بھی زندہ رہتی ہے۔۔

Minha Malik
25-02-2010, 04:47 PM
اسلام و علکیم منہا سسڑ کچھ سوال کر لوں اگر اجازت دیں تو ۔ فکر نہ کریں کچھ زیادہ نہیں پوچھتا اور آپ کو پتہ ہے میرے سوالات بھی جلیبی جیسے سیدھے ہوتے ہیں۔

وعلیکم السلام بھائی۔ ۔ ۔
مجھے یہ اسمائیلی بالکل پسند نہیں ہے لیکن۔ ۔۔ ۔بے اختیار ایسے ہی آنکھیں کھل گئیں۔ :eek:۔۔اس لئے۔ ۔
میں نے تو سنا تھا کہ صرف بنیادی سوالات ہوں گے۔۔ ۔
بچی کی جان لیں گے کیا۔۔ ۔
جی جی۔ ۔ ۔وہ تو مجھے پتہ ہے۔ ۔۔

شکریہ آپ نے اجازت دے دی لو جی میرا سوالنامہ کچھ یوں ہے

1۔فرض کریں اگر آپ کو یہ اختیار دیا جائے کہ اپنے ماضی میں واپس جا کر دوبارہ سے اپنی زندگی پھر سے ایک مقام سے شروع کریں ۔ تو کیا آپ جانا پسند کریں گی اور وہ مقام یا عمر کا کون سا حصہ ہو گا ؟

ہاہاہا۔۔ ۔ ۔۔
اچھا سوال ہے۔ ۔۔تو سیریسلی ہی جواب دوں گی۔ ۔
میرا دل چاہتا ہے کہ میں اپنی امی کی زندگی بدل دوں واپس جا کر۔۔ ۔ان کے ابا جی کو فوت ہونے سے روک دوں۔ ۔۔

2۔کبھی کسی سے کوئی توقع یا امید رکھی اور اگر آپ کو جواب ہاں ہے تو کیا آپ کو ویسا ہی نتیجہ ملا جیسا آپ سوچ رہیں تھیں؟

ہممم۔۔ ۔
ہاں نا۔۔ ۔ا سی لئے تو کہتی پھرتی ہوں کہ۔ ۔زندگی میں کسی سے توقع مت رکھو کیونکہ توقعات کا پیالہ ہمیشہ ٹھوکروں کی زد میں رہتا ہے۔۔ لیکن ایک بات۔ ۔۔۔کہ توقع توڑنے والے سے میرا دل بُرا نہیں ہوتا۔۔ بس یہی سوچ کر رہ جاتی ہوں کہ میری ہی غلطی ہو گی کوئی۔ ۔

3۔کچھ چیزیں انسان ہمیشہ تجربات و مشاہدات سے سیکھتا ہے۔ ذرا بتائیں اب تک کی زندگی میں تجربات سے آپ نے کیا سیکھا؟

تجربات سے۔ ۔ ۔۔
میں نے سیکھا ہے کہ دودھ بوائل کرنے کے لئے چولہے پر رکھیں تو ایک لمحے کے لئے بھی ادھر اُدھر نہ ہوں۔ ۔۔;d


4-کیا دوسروں کی خوشی کے لئے آپ قربانی دینا جاتی ہیں؟ (اپنی خواہش کی ، اپنی کسی چیز کی وغیرہ وغیرہ)

ہاں اکثر۔ ۔۔۔۔۔ ۔اگر کسی کو خوشی مل رہی ہے اور اس کی وجہ میں بن رہی ہوں تو۔ ۔۔اس چیز کی کمی مجھے زیادہ تنگ نہیں کرتی۔ ۔

6- معاف کر دینے کے حق میں ہیں چاہے کسی کی غلطی کی وجہ سے آپ کو بہت بڑا ذہینی صدمہ بھی کیوں نہ پہنچا ہو؟

بالکل۔ ۔۔۔میرا اس بارے میں ایک ہی نظریہ ہے۔ ۔ کہ ہم خود اتنی خامیوں کے باوجود چاہتے ہیں کہ ہمیں صحیح سمجھا جائے۔۔۔۔معاف کیا جائے۔ ۔۔تو دوسرے بھی اس کے حقدار ہیں نا۔۔


7-کہتے ہیں اچھا اور غمگین لکھنے کہ لیے ایک خاص موڈ ہوتا ہے اور یہ موڈ تب تک نہیں بنتا جب تو ہم اس فیلنگز سے گزر نہ جائیں۔ آپ کی شاعری میں جو رنگ جھلکتا ہے ، اور شاید آپ سے پہلے بھی میری چیٹ روم میں اس ٹاپک پر بات ہوئی تھی۔ کیا یہ واقعی سچ ہے محبت پر لکھنے کے لئے محبت کرنا ضروری ہوتا ہے؟

نہیں بھئی۔۔ ۔لکھنے والا ایک حساس بین ہوتا ہے۔ ۔ تو بیتنا ضروری نہیں کچھ تحریر کرنے کے لئے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ حساسیت آنکھوں کے رستے دل میں محسوس کرنے کا نام ہے۔ ۔۔تو ۔ ۔::)

8- اگر دل کو تسلی دینی ہو یا کسی چیز سے باز رکھنا ہو تو آپ کی نظر میں اسکا کیا طریقہ ہے ؟( دل ہے کہ مانتا نہیں )

یہ سوچنا شروع کر دیں کہ۔ ۔ ۔ہم ہی اس قابل نہیں تھے شاید۔۔

9- آپ کی نظر میں زندگی کے ساتھی میں کون سی ایک ایسی خوبی ہونی چاہے کہ اس خوبی کی وجہ سے اس کے ساتھ ساری عمر خوشی خوشی رہا جا سکتا ہے ؟

دوسروں کو خوش رکھنے کی خواہش۔ ۔۔

10- زندگی میں آگے بڑھنے کی کسی مقام پر پہنچنے کی خواہش ہے یا صرف زندگی گزارنے کی خواہش ہے ؟ (میرا مطلب آرام پسند ہیں یا کچھ کرنے کے لئے تکلیفیں برداشت کر سکتی ہیں )

۔جب کوئی خواہش ہو گی تو کچھ بھی کر گزروں شاید۔ ۔۔کیونکہ اول تو میں فیصلہ لیتی نہیں۔ ۔اور اگر لے لوں تو اس سے پیچھے نہیں ہٹتی۔ ۔

Minha Malik
25-02-2010, 05:01 PM
اچھا جی۔ ۔۔
مزید سوالات ول ناٹ بی آنسرڈ۔ ۔۔۔ ۔~~۔۔
مینوں ہور وی کُج کرن دئیو۔ ۔۔۔:mad:

Ahsan_Yaz
25-02-2010, 05:33 PM
اچھا جی۔ ۔۔
مزید سوالات ول ناٹ بی آنسرڈ۔ ۔۔۔ ۔~~۔۔
مینوں ہور وی کُج کرن دئیو۔ ۔۔۔:mad:
تھوڑی دیر کے لئے سوچا کہ
اگر میں ساحل ہوتا تو
یہ بیان پڑھ کے
دل میں لڈو سے پھوٹ جاتے اور
جھٹ سے
یہی سوال کرتا کہ
"اچھا تو پھر یہ ٹاپک لاک کر دوں؟"۔

اسماء
25-02-2010, 05:35 PM
تھوڑی دیر کے لئے سوچا کہ
اگر میں ساحل ہوتا تو
یہ بیان پڑھ کے
دل میں لڈو سے پھوٹ جاتے اور
جھٹ سے
یہی سوال کرتا کہ
"اچھا تو پھر یہ ٹاپک لاک کر دوں؟"۔


;d ;d ;d ;d ;d

Minha Malik
25-02-2010, 05:39 PM
تھوڑی دیر کے لئے سوچا کہ
اگر میں ساحل ہوتا تو
یہ بیان پڑھ کے
دل میں لڈو سے پھوٹ جاتے اور
جھٹ سے
یہی سوال کرتا کہ
"اچھا تو پھر یہ ٹاپک لاک کر دوں؟"۔


;d;d;d

Saahil
25-02-2010, 08:26 PM
تھوڑی دیر کے لئے سوچا کہ
اگر میں ساحل ہوتا تو
یہ بیان پڑھ کے
دل میں لڈو سے پھوٹ جاتے اور
جھٹ سے
یہی سوال کرتا کہ
"اچھا تو پھر یہ ٹاپک لاک کر دوں؟"۔





:o::)توبہ ھے ۔۔۔
;d;d;dیاز بھائی آپ بھی ۔۔۔۔

Gul Rehna
25-02-2010, 08:30 PM
واہ کیا بات کی یاز بھیا نے
بالکل سچ کہا
ابھی بھی ساحل نے یہی کہنا تھا لیکن اب شرما گیا بیچارہ;d

KishTaj
25-02-2010, 10:19 PM
تھوڑی دیر کے لئے سوچا کہ
اگر میں ساحل ہوتا تو
یہ بیان پڑھ کے
دل میں لڈو سے پھوٹ جاتے اور
جھٹ سے
یہی سوال کرتا کہ
"اچھا تو پھر یہ ٹاپک لاک کر دوں؟"۔

ہاہاہا
یاز بھائی;d ;d ۔۔۔۔۔۔۔۔ پالے شے ساحل بھائی یہ ٹاپک ایسے کیسے لاک کردیں گے ۔۔۔۔۔ اگر ایسا سوچا بھی نا تو ان کا انٹرویو بھی چل رہا ہے اور رپورٹ کارڈ میں ہی تیار کرنے والی ہوں۔۔۔۔کیوں ساحل بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p

Ahsan_Yaz
25-02-2010, 11:49 PM
:oتوبہ ھے ۔۔۔
;d;dیاز بھائی آپ بھی ۔۔۔۔
جی جی توبہ تو ہے۔ :p
لیکن
کیا غلط کہا؟ 8)

Saahil
26-02-2010, 04:18 PM
جی جی توبہ تو ہے۔ :p
لیکن
کیا غلط کہا؟ 8)




:eek:نہیں نہیں آپ اور غلط ۔۔۔
:pکیسی باتیں کرتے ھیں ۔۔۔

Ibrahim
26-02-2010, 04:24 PM
;d;dhunsatay hunsatay uddas krdia aur udasi main hunsa dia.....jwab nahin aap sbka ....:(:(
sis minha ki rukhsti kay hwalay say hay uddasi ..



zindgi isi ka nam hay .........???