PDA

View Full Version : ساحل بھائی کا انٹرویو

KishTaj
19-02-2010, 05:38 PM
السلامُ علیکم
کشور مرزا آج ساحل بھائی کے انٹرویو کے ساتھ حاضر ہیں۔
ساحل بھائی بہت چھپ لیئے اب ذرا اس سرپرائز انٹرویو "ٹیسٹ" کے لیئے جلدی سے تشریف لے آیئے۔۔۔۔۔۔
شکریہ
نوٹ:۔ مندرجہ ذیل میں سے تمام سوالات کے جوابات حل کریں۔۔ تمام سوالات کے نمبر مساوی ہیں۔
دیر سے جواب دینے پر 10 نمبر نفی کردیئے جائیں گے۔

KishTaj
19-02-2010, 05:39 PM
آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زنانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

یہ پہلا پرچہ ہے۔۔۔۔ اگلا پرچہ اس سے بھی ذیادہ لمبائی اختیار کرسکتا ہے اسی لیئے پالے سے ساحل بھائی ذرا جلدی سے یہاں تشریف لایئے اور کمر باندھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔~;d;d۔

Saahil
23-02-2010, 07:04 PM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

آپ کا پورا نام؟

ساحل شاہ

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟

26 سال

آپکی تعلیم کتنی ہے؟

ایم بی بی ایف ۔۔۔

کونسے ادیب پسند ہیں؟

حالات کو جو اپنے الفاظ مین ڈھال لیں

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟

امپورٹ ایکسپورٹ تھا (لیکن آجکل فری ھوں )

کہاں رہتے ہیں؟

گھر میں ہی ۔۔۔۔۔۔۔ سمندر کے پاس تھوڑئی

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
-----

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟

میرا نمبر آخری ھے

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟

جہاں دل لگ جائے

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

جانے والا کل اچھا تھا

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

محنت لگن اور جذبہ

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

لبرا ۔۔۔ کسی نے کہا سب ایویں ہی ھے تو چھوڑ دیا یقین کرنا

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

خاص نہیں اتنی ۔۔۔۔

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟

کوئی خاص دلچسپی نہیں

کتنے مذہبی ہیں؟

جتنا ھونا چاہیئے اس سے کم ۔۔۔

قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟

11 سال میں شاید

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟

شاعری پڑھنا اور سنوکر کھیلنا اینڈ کرکٹ

زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟

سوچا تو بہت کچھ ھے مگر آج صرف انسان بننے کی کوشش کرتا ھوں

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

زندگی میں زندگی کا فلسفہ بیان کرنا تھوڑا مشکل ھے

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟

محبت طاق دل پر جلنے والا وہ چراغ آخر شب ھے کہ
اس کی لو اگر مدھم بھی پڑجائے تو اندر کا اجالا کم نہیں ھوتا

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟

دوست وہ جو خوشی کے ساتھ ساتھ
دکھوں میں بھی ساتھ ساتھ ھو

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں

ڈھیڑ سارے تھے اب کم ھیں کچھ خاص نہیں دیکھتا راہ چلتے چلتے جو مل جاتے ھیں جن سے دل مل جائے ان کو دوست بنالیتا ھوں

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟

چھوٹا کوئی ھے نہیں تو ان چیزوں سے دور دور ھوں

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟

انسان ہی دیکھ لوں انسانیت ھو بس کافی ھے نا

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
------

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

جتنا ھونا چاہیئے اتنا بھی نہیں ھوں

گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟

ممی کے

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟

کسی سے نہیں

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

جی
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟

ذیادہ دیر نہیں ایک دو دن بس اس کے بعد خود ہی سوری کرلیتا ھوں

ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟

ففٹی ففٹی

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟

کچھ نہیں ہنسی آئے گی یا انتظار کرونگا اس کے ریلکس ھونے تک

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

جیسا مزاج ھے ویسا ہی سمجھتے ھیں

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟

نہیں

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟

کبھی کبھی آس پاس کا بھی نہیں دکھتا ۔۔۔

مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟

کافی حساس ھوں

کتنی زنانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟

اردو اور اس سے محبت بھی ھے
جاپانی زباں سیکھنی ھے

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟

ذیادہ سے ذیادہ دو گھنٹے

کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟

نہیں مل پاتا ۔۔۔۔ جتنی توجہ کا حق ھے

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟

پرندوں کو دانا ڈالنے میں

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟

لیٹ جاتا ھوں یا پھر دعا کرتا ھوں

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟

پہلے ناک پر رہتا تھا اب کنٹرول ھے کافی

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟

نصیحت کرنے والوں پر جو خود عمل نہیں کرتے

غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟

;dکچھ نہیں کرتا اب۔۔۔۔ پہلے کافی برتن توڑیں ھیں

بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

ففٹی ففٹی

یہ پہلا پرچہ ہے۔۔۔۔ اگلا پرچہ اس سے بھی ذیادہ لمبائی اختیار کرسکتا ہے اسی لیئے پالے سے ساحل بھائی ذرا جلدی سے یہاں تشریف لایئے اور کمر باندھ لیں۔۔۔۔۔۔۔۔;d

:oھیں پہلا پرچہ بھی تو اتنا لمبا ھے مش کش جی ۔۔۔۔۔
تھوڑا ہاتھ ہولا رکھیں جی کالج کے امتحان میں کیا کرونگا پھر میں ۔۔۔۔۔
:pآخری میں بتایا کمر باندھنے کا ۔۔۔۔

KishTaj
24-02-2010, 02:22 AM
السلامُ علیکم
پالےشے ساحل بھائی کو اگر پہلے ہی کمر باندھنے کا بتادیتی تو امتحان کا مزہ کیسے آتا جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے آپ نے یہ امتحان تو پاس کر ہی لیا ہے مبارک ہو پالے شے ساحل بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت مزہ آیا پڑھ کر

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

بچپن میں کیسے تھے؟ معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

Saahil
24-02-2010, 04:59 PM
السلامُ علیکم
پالےشے ساحل بھائی کو اگر پہلے ہی کمر باندھنے کا بتادیتی تو امتحان کا مزہ کیسے آتا جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے آپ نے یہ امتحان تو پاس کر ہی لیا ہے مبارک ہو پالے شے ساحل بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت مزہ آیا پڑھ کر

وعلیکم السلام ۔۔۔۔
دھوکہ کیا نا تم نے;) ویسے کمر باندھتے کیسے ھیں اب یہ تو بتادو::) ۔۔۔۔۔شکریہ شکریہ اچھا رپورٹ کارڈ تو دو تاکہ میںاپنی ممی کو بتاکر کوئی گفٹ شفٹ ہی لے ;dلوں
:pمزہ آیا نا چلو پھر اور مزے کرو ۔۔۔۔

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
مس عروسہ

کونسا مضمون پسند ہے؟
اردو
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اردو
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی عادات کا میں خود کیسے بتاؤں

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟

یقین جلدی کرلیتا ھوں سب پر ۔۔

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
میٹھے میں رس ملاہی
نمکین میں دال چاول /پلاؤ

کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پہلے کچھ تھیں لین اب سب اچھی لگتی ھیں

پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
سارے رنگ اچھے لگتے ھیں
مگر پرپل کچھ ذیادہ ھے

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
جس میں صرف ہلکی پھلکی مہک ھو
جو ماحول کو معطر کردے

پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
جینز اینڈ ٹی شرٹ /شرٹ

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
موڈپر ڈیپنڈ ھے یہ تو موڈ
اچھا تو ہر وقت اچھا

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
شام کو جب ساحل سمندر پر سورج آرام کرنے جاتا ھے
پھر آہستہ آہستہ ڈوب جاتا ھے

کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
وہ علم جو خود سے خود کو ملادے

آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
ہمممممم۔۔۔

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
بہن بھائی اور دوست کا

پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
ہمممممم۔۔۔۔
پتا پوچھے کوئی میرا عدم تو اس سے کہہ دینا
میں سچے اور بھولے بھالے انسانوں میں رہتا ہوں

گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
وہ کرسی جس پر بیٹھ کر جھولا کھاتا ھوں

ون اردو پر کیسے آئے؟
بذریعہ نیٹ

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
بس اچھا لگا ۔۔۔شاید ماحول

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
یاد نہیں

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
کسی سے مزاج ملا تو کسی سے طبیعت ملی
ھیں بہت سے۔۔۔

ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
جی بہت سیکھا کافی تبدیلی آئی

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟

فی الحال تو یہی ۔۔۔۔۔۔۔اس سے قبل کہا تو کرکٹ اینڈ سنوکر یا بقول پالی شی بہنا بونگیاں مارتا تھا
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
سارے ہی خصوصی طور پر اردو شاعری بیت بازی

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو
کن سے؟
ٹیم بھائی
(بڑی سے بڑی بات سادگی سے کہہ دیتے ھیں;) )

یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
یاد نہیں

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
سب ہی پسند ھیں

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
اسکی خوبیاں اتنی ھیں کہ چھوٹی موٹی خامیاں نظر نہیں آتی
خیر محسوس نہیں ھوئی کبھی

ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
گھر جیسا ماحول

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
ڈھیر سارے اگر ہم سمجھے تو ۔۔۔

بچپن میں کیسے تھے؟ معصوم یا شرارتی؟
معصوم (گل آپیاا سے بھی ذیادہ)

بچپن کیسا گزرا؟
اچھا گزرا

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟

ایک دفعہ کی بات ھے جب میں چھوٹا تھا ۔۔۔۔ میرے انکل تھے ایک ان کے پیچھے میں رسی باندھ دی جو کہ دم نما لگ رھی تھیں آہا وہ پورے محلے علاقے میں گھومتے رھے اس کو لے لے کر پھر کسی نے بتا دیا ان کو کہ یہ حرکت میری ھے
بابا نے جو کلاس لی پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
ٹھیک ہی رھی ۔۔۔

کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟
پالا شا ھوں نا سنڈے کو بھی چلا جاتا تھا

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
جب بابا اللہ میاں کے پاس چلے گئے تھے

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟

آہا ۔۔۔۔ ھیں تو سہی
لیکن آخری میں دونگا جواب ۔۔۔۔

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟

نہیں اب تک تو نہیں کیا۔۔۔۔۔۔

ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

---------

Nesma
24-02-2010, 05:38 PM
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
وہ کرسی جس پر بیٹھ کر جھولا کھاتا ھوں

جھولا کھاتے ہیں کیا???

Saahil
24-02-2010, 05:43 PM
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
وہ کرسی جس پر بیٹھ کر جھولا کھاتا ھوں

جھولا کھاتے ہیں کیا???

آپ بھی نا ۔۔۔۔
:pجھولتا ھوں بھئییییییییی۔۔۔

Saahil
26-02-2010, 04:27 PM
ایم بی بی ایف کونسی ڈگری ہے، (اپنی نالائقی کے لئے بہت معذرت خواہ ہوں۔)

اوکے مجھے بھی جاننا ہے یہ ایم بی بی ایف کیا ہے؟
:confused:

;)کوئی بات نہیں میں بتادیتا ھوں ۔۔۔۔
یہ وہ ڈگری ھے جو سب کو نہیں ملتی ۔۔۔
صرف ساحل جیسے کیوٹ کیوٹ لوگوں کو ملتی ھے
ایم بی بی ایف ۔۔۔۔
بولے تو ۔۔۔۔۔۔
;d;dمیٹرک بہت بار فیل نا ۔۔۔

اسماء
26-02-2010, 05:23 PM
ساحل بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ ناولز پڑھتے ہیں؟؟

اسماء
26-02-2010, 05:24 PM
افواج پاکستان کے بارے میں آپ کی رائے؟؟ ائرفورس،آرمی،نیوی میں سے کون سی زیادہ اچھی لگتی ہے۔۔؟؟جانے کا موقع ملتا تو جاتے فوج میں؟

اسماء
26-02-2010, 05:25 PM
آپ کو پاکستان میں کوئی ایک ڈویلپمنٹ کرنے کا موقع ملے تو کیا کریں گے؟؟

اسماء
26-02-2010, 05:26 PM
14 اگست کیسے سلیبریٹ کرتے ہیں؟

اسماء
26-02-2010, 05:27 PM
میں اپنے گھر انوائٹ کروں تو آئیں گے؟؟
;d

اسماء
26-02-2010, 05:27 PM
ایکٹنگ کر سکتے ہیں آپ؟؟؟
اچھی یا بری؟؟

اسماء
26-02-2010, 06:58 PM
ساحل بھائی آپ کو کبھی ڈیزائننگ کرنے کا خیال آیا؟؟

اسماء
26-02-2010, 06:59 PM
آپ کو کوکنگ آتی ہے؟؟ اگر آتی ہے تو کیا بنا لیتے ہیں؟؟
گول گپے اور چاکلیٹ کیسی لگتی ہے؟؟

Saahil
26-02-2010, 06:59 PM
ساحل بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ ناولز پڑھتے ہیں؟؟

نہیں بالکل نہیں ۔۔۔

افواج پاکستان کے بارے میں آپ کی رائے؟؟ ائرفورس،آرمی،نیوی میں سے کون سی زیادہ اچھی لگتی ہے۔۔؟؟جانے کا موقع ملتا تو جاتے فوج میں؟

سرحدوں کی حفاظت پر معمور وہ جوان
جو جاگتے ھیں ۔۔۔۔ تو ہم سو پاتے ھیں

اہیر فورس ذیادہ اچھی لگتی ھے

جی میں اب بھی جاسکتا ھوں ویسے ۔۔۔۔۔
لیکن حالات ایسے نہیں ھیں ۔۔۔

آپ کو پاکستان میں کوئی ایک ڈویلپمنٹ کرنے کا موقع ملے تو کیا کریں گے؟؟

موقع کی کوئی امید ھو تب سوچیں نا کچھ ۔۔۔۔

14 اگست کیسے سلیبریٹ کرتے ہیں؟

آہا ۔۔۔۔ صبح جلدی
اٹھ کر قومی ترانہ
;)پھر گھومنا پھرنا ۔۔۔۔

میں اپنے گھر انوائٹ کروں تو آئیں گے؟؟
;d

;dکوشش کی جاسکتی ھے ویسے ۔۔۔۔

ایکٹنگ کر سکتے ہیں آپ؟؟؟
اچھی یا بری؟؟

کر تو لیتا ھوں ۔۔۔
اچھی یا بری کا پتا نہیں ۔۔۔۔

Saahil
01-03-2010, 12:41 PM
ساحل بھائی آپ کو کبھی ڈیزائننگ کرنے کا خیال آیا؟؟

نہیں ۔۔۔

آپ کو کوکنگ آتی ہے؟؟ اگر آتی ہے تو کیا بنا لیتے ہیں؟؟
گول گپے اور چاکلیٹ کیسی لگتی ہے؟؟

کوکنگ نہیں آتی ۔۔۔۔
;)دونوں اچھے لگتے ھیں ۔۔۔

Saahil
01-03-2010, 01:00 PM
اپنی سہی ڈگری بھی بتا دیں

:eek: :eek:

ٹھیک ٹھیک بتائیں۔

:)

آپ کہیں۔۔۔شاید بتا دیں۔۔۔
پتہ نہیں کیوں سسپنس کرئیٹ کر رہے ہیں۔۔۔
کیا پتہ میں بھی وہی کر لوں جو ساحل بھائی نے پڑھا ہوا ہے۔۔۔
میرا بھلا ہو جائے گا ساحل بھائی۔۔بتا دیں ناں پلیز

;)گریجویٹ ۔۔

اسماء
01-03-2010, 01:27 PM
اگلا سوال:

ساحل بھائی آپ بھی کمال کرتے ہیں؟

کمال کرنا کیا ہوتا ہے؟؟

~

Saahil
01-03-2010, 01:38 PM
اگلا سوال:

ساحل بھائی آپ بھی کمال کرتے ہیں؟

کمال کرنا کیا ہوتا ہے؟؟

~

کوئی اپنی سوچ میں ھو اور
پیچھے سے جاکر
بھوؤ کردینا کمال ھوتا ھے
کسی روتے ھوئے کو
ہنسا دینا کمال ھے
کوئی بہت اپنا جو
ناراض ھو ہم سے
سوری میں پہل کرنا کمال ھوتا ھے ۔۔۔۔
اور اور سب کے سوالوں کے جوابات
دینا بھی تو کمال ہی ھوتا ھے نا ۔۔۔۔
اور جو کوئی نہیں کرتا
وہ ساحل کر کے کمال کرتا ھے ۔۔۔
:cool::cool:

Rizwan
01-03-2010, 01:58 PM
اسلام و علکیم ساحل بھائی ، کیا حال چال ہے ۔ پھر ہو جائے تھوڑے سے کھٹے میٹھے اور آساں سے سوال میری طرف سے بھی۔

تھینکو تھینکو اجازت دینے کا ۔
میرا سوالنامہ کچھ یوں ہے

1۔ آپ کی نظر میں وہ کون سی عادت ہے جو دنیا کے تمام مردوں میں موجود ہوتی ہے ؟

2۔ کبھی گھر سے بھاگے ہیں میرا مطلب امی ابو یا بڑے بھائی کی مار پیٹ کے ڈر سے یا مار کھا کر ۔ اگر آپ کا جواب "ہاں" ہے تو پھر بھاگ کر کدھر گئے تھے؟

3۔ہماری زندگی بہت سے مواقع "Opportunities" آتے ہیں آگے بڑھنے کے کچھ کرنے کے کیا ابھی تک آپ کی زندگی میں کوئی ایسا موقع آیا ہے ۔ اگر آیا ہے تو کہاں تک آپ نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے؟

4-آپ کو سموسہ کھاتے ہوئے آلو بخارے کی چٹنی مزیدار لگتی ہے یا املی کی ؟

6-کبھی کسی شخص کو دیکھ کر جلن ہوئی ہے یا حسرت ہوئی کہ کاش میں بھی اس جیسا ہوتا؟

7- فیصلہ کرتے وقت پیدا ہونے والے منفی /مثبت اثرات ذہن میں رکھتے ہیں یا بس کر دیا کچھ سوچے بغیر ہی جو ہو گا بعد میں دیکھا جائے گا؟

8- ہر انسان کے ذہن میں ایک سوچ ہوتی ہے کہ وہ اگر اس مقام پر پہنچ جائے گا تو وہ اپنی نظر میں ایک کامیاب انسان کہلائے گا۔ کیا کہتے ہیں اس بارے میں کیا کوئی ایسی سوچ رکھنی چاہے اگر آپ کے ذہن نے بھی کچھ ایسا سوچا ہے تو ذرا بتائیں کہ آپ مستقبل میں کس مقام پر کھڑے ہوں تو آپ کو دل کو اپنے بارے میں تسلی ہو گی کہ میں ایک کامیاب انسان ہوں؟

9- کبھی لوٹے بنے ہیں ہی ہی ہی ۔ میرا مطلب کرکٹ کھیلتے ہوئے آپ کو باری نہیں ملی یا آپ کو باولنگ کا چانس نہیں ملا اور آپ لڑ کر ٹیم چھوڑ کر دوسری ٹیم میں چلے گئے پھر وہاں سے کسی اور ٹیم میں چلے گئے؟

10۔ ساحل کی اب تک کی زندگی میں کوئی ایسا ہے کہ جس کے لئے وہ کوئی بھی قربانی دے سکتا ہے (فیملی کو چھوڑ کر ) سمجھ گئے نا ‘‘‘اگر ہم کہیں اور وہ مسکرا دیں ، ہم ان کے لئے زندگانی لٹا دیں۔ ‘"بس اس وہ کی تشریح چاہے " آپ کی طرف سے ؟

Saahil
01-03-2010, 02:05 PM
کہاں رہتے ہیں آپ؟
اب یہ نا کہئے کہ گھر میں رہتا ہوں یہ مجھے پتا پے
کونسے شہر میں؟

میرا یعنٰی ساحل کا اس شہر عداوت میں بسیرا ھے
جہاں لوگ سجدوں میں بھی دوسروں کا برا سوچتے ھیں

Saahil
01-03-2010, 02:18 PM
:(:(:(
پھر گھما پھرا کر جواب

میرا پیارا شہر کراچی ۔۔۔۔
اب ٹھیک ھے آپیاا جی ۔۔۔۔
گھمایا بھی نہیں اور پھرایا بھی نہیں ۔۔۔
;)سیڈی مت ھوں اب ۔۔

اسماء
01-03-2010, 02:25 PM
میرا پیارا شہر کراچی ۔۔۔۔
اب ٹھیک ھے آپیاا جی ۔۔۔۔
گھمایا بھی نہیں اور پھرایا بھی نہیں ۔۔۔
;)سیڈی مت ھوں اب ۔۔

گڈ گڈ
مجھے پتا نہیں تھا کہ آپ کراچی سے ہیں لیکن پھر بھی پتا نہیں کیوں مجھے لگتا تھا کہ آپ کراچی سے ہیں
میرا پیارا شہر بھی کراچی ہی ہے

lallaaalllaaaaa

سیدھا جواب مل جانا ،حنا سس کو مبارک ہو؟؟

میرا اگلا سوال:

ساحل بھائی! آپ میں جاسوس ہونے کی کتنی صلاحیتیں ہیں؟؟
کراچی میں فرحت اشتیاق سے ملیں ہیں آپ؟؟

اوہ حنا آپ کراچی سے کہاں کینیڈا چلی گئیں۔۔۔ فرحت اشتیاق کو تو ڈھونڈتیں۔۔

ساحل بھائی آپ تو پتہ ہے،آپ میم آپا کے شہر میں رہتے ہیں؟؟

Saahil
01-03-2010, 03:04 PM
اسلام و علکیم ساحل بھائی ، کیا حال چال ہے ۔ پھر ہو جائے تھوڑے سے کھٹے میٹھے اور آساں سے سوال میری طرف سے بھی۔

وعلیکم السلام ۔۔۔۔
جی جی کیوں نہیں ۔۔۔۔

تھینکو تھینکو اجازت دینے کا ۔
میرا سوالنامہ کچھ یوں ہے

;)جی دیکھتا ھوں کہ کیوں ھے ۔۔۔

1۔ آپ کی نظر میں وہ کون سی عادت ہے جو دنیا کے تمام مردوں میں موجود ہوتی ہے ؟

عزت کے لیئے جان دے دینا ۔۔۔

2۔ کبھی گھر سے بھاگے ہیں میرا مطلب امی ابو یا بڑے بھائی کی مار پیٹ کے ڈر سے یا مار کھا کر ۔ اگر آپ کا جواب "ہاں" ہے تو پھر بھاگ کر کدھر گئے تھے؟

نہین ایسا تو کبھی نہیں ھوا ۔۔۔۔

3۔ہماری زندگی بہت سے مواقع "Opportunities" آتے ہیں آگے بڑھنے کے کچھ کرنے کے کیا ابھی تک آپ کی زندگی میں کوئی ایسا موقع آیا ہے ۔ اگر آیا ہے تو کہاں تک آپ نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے؟

آیا تھا مگر کچھ مجبوری کی بناء پر فائدہ نا اٹھا سکا ۔۔۔

4-آپ کو سموسہ کھاتے ہوئے آلو بخارے کی چٹنی مزیدار لگتی ہے یا املی کی ؟

املی کی

6-کبھی کسی شخص کو دیکھ کر جلن ہوئی ہے یا حسرت ہوئی کہ کاش میں بھی اس جیسا ہوتا؟

نہیں

7- فیصلہ کرتے وقت پیدا ہونے والے منفی /مثبت اثرات ذہن میں رکھتے ہیں یا بس کر دیا کچھ سوچے بغیر ہی جو ہو گا بعد میں دیکھا جائے گا؟

یہ تو فیصلے پر منحصر ھے
ویسے میرے فیصلے اکثر
دل کے سودے والے حساب ھوتے ھیں
جوھوگا بعد میں دیکھا جائے گا

8- ہر انسان کے ذہن میں ایک سوچ ہوتی ہے کہ وہ اگر اس مقام پر پہنچ جائے گا تو وہ اپنی نظر میں ایک کامیاب انسان کہلائے گا۔ کیا کہتے ہیں اس بارے میں کیا کوئی ایسی سوچ رکھنی چاہے اگر آپ کے ذہن نے بھی کچھ ایسا سوچا ہے تو ذرا بتائیں کہ آپ مستقبل میں کس مقام پر کھڑے ہوں تو آپ کو دل کو اپنے بارے میں تسلی ہو گی کہ میں ایک کامیاب انسان ہوں؟

نہیں میں نہیں سوچتا ایسا کچھ بھی ۔۔۔۔
میں سمجھتا ھوں کہ دوسرے جب کہئے کہ دیکھو
وہ کامیاب انسان ھے تو پھر مزہ ھے ۔۔۔۔

9- کبھی لوٹے بنے ہیں ہی ہی ہی ۔ میرا مطلب کرکٹ کھیلتے ہوئے آپ کو باری نہیں ملی یا آپ کو باولنگ کا چانس نہیں ملا اور آپ لڑ کر ٹیم چھوڑ کر دوسری ٹیم میں چلے گئے پھر وہاں سے کسی اور ٹیم میں چلے گئے؟

نہیں ہار ھو یا جیت ھو
باری آئے کہ نا آئے
بوؤلنگ ملے کے نا ملے
بس تیرے ہی سنگ ھو

10۔ ساحل کی اب تک کی زندگی میں کوئی ایسا ہے کہ جس کے لئے وہ کوئی بھی قربانی دے سکتا ہے (فیملی کو چھوڑ کر ) سمجھ گئے نا ‘‘‘اگر ہم کہیں اور وہ مسکرا دیں ، ہم ان کے لئے زندگانی لٹا دیں۔ ‘"بس اس وہ کی تشریح چاہے " آپ کی طرف سے ؟

اب کوئی نہیں ۔۔۔

Saahil
01-03-2010, 03:07 PM
میرا اگلا سوال:

ساحل بھائی! آپ میں جاسوس ہونے کی کتنی صلاحیتیں ہیں؟؟

ففٹی ففٹی ۔۔۔

کراچی میں فرحت اشتیاق سے ملیں ہیں آپ؟؟

نہیں ۔۔۔
;dاُن کو ملنا چائے نا مجھ سے ۔۔۔

ساحل بھائی آپ تو پتہ ہے،آپ میم آپا کے شہر میں رہتے ہیں؟؟

بولے تو ۔۔۔

KishTaj
01-03-2010, 04:56 PM
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
ہمممممم۔۔۔

اسکا جواب کہاں ہے۔۔۔۔

ون اردو پر کیسے آئے؟
بذریعہ نیٹ

اففف ساحل بھائی آپ بھی ناا۔۔۔۔ کس چیز کی تلاش میں۔۔۔۔۔

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
ڈھیر سارے اگر ہم سمجھے تو ۔۔۔

کوئی ایک تو بتائیں۔۔۔۔

کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟
پالا شا ھوں نا سنڈے کو بھی چلا جاتا تھا

پھر وہاں جا کر کیا کرتے تھے؟

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟

آہا ۔۔۔۔ ھیں تو سہی
لیکن آخری میں دونگا جواب ۔۔۔۔

یہ تو یاد ہے نا ساحل بھائی۔۔۔کہ اس کا جواب دینا ہے۔۔

ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
---------

اس کا جواب بھی غائب ہے۔۔۔

Nesma
02-03-2010, 01:19 AM
کچھ سوال میری طرف سے پر پلیز انکے سیدھے سیدھے جواب دیجئے گا
اور دے بھی دیجئے گا کہیں میں سوال پوچھ پچھتاو ہی نا~
اوکے پالے شے بھیا سے پہلا سوال;)

صبح کتنے بجے اٹھتے ہیں اور اٹھ کہ پہلا کام
رات کو کتنے بجے سوتے ہیں اور سونے سے پہلے آخری کام
اگر آپکو چراغ ملے تو چراغ کے جن سے کیا تین خواہشیں کریں گے(صرف تین خواہشیں بتانی ہیں آئیں بائیں شائیں نہیں کرنا)
ایسی کونسی خواہش ہے جسکے پورا ہونے تک آپ زندہ رہنا چاہیتے ہیں
اپنی تین بری اور تین اچھی عادتیں بتائیں
اور تین وہ بھی بتائیں جو دوسروں کو بہت اچھی لگتی ہیں اور وہ بھی جو بہت بری لگتی ہیں آپکی~

کیا بہت غصے والے ہیں ( ویسے لگتے تو نہیں) غصہ کتنی جلدی آتا ہے کتنی دیر رہتا ہے اور غصے میں کس کا سر توڑنے کو دل کرتا ہے(اپنے علاوہ)
جواب ٹھیک ٹھیک دینے ہیں تاکہ سمجھ بھی آجائیں~:mad:

Saahil
02-03-2010, 01:35 PM
اسکا جواب کہاں ہے۔۔۔۔

;)بہترین دوست لیپ ٹاپ ۔۔۔

اففف ساحل بھائی آپ بھی ناا۔۔۔۔ کس چیز کی تلاش میں۔۔۔۔۔

آہا ۔۔۔ شاعری کے لیئے

کوئی ایک تو بتائیں۔۔۔۔

یہ فائدہ کم ھے کہ یہاں ساحل کا بھی انٹرویو لیا جاتا ;dھے ۔۔۔۔
ہممممممم ۔۔۔۔۔ یہاں سے اتنا کچھ سیکھا جاسکتا ھے
جو کہ عملی زندگی میں بہت کام آسکتا ھے ۔۔۔۔

پھر وہاں جا کر کیا کرتے تھے؟

تم بھی نا ۔۔۔۔
وہاں کلوز کا بورڈ پڑھ کر واپس آجاتا تھااا ۔۔۔۔۔

یہ تو یاد ہے نا ساحل بھائی۔۔۔کہ اس کا جواب دینا ہے۔۔

جی جی ۔۔۔۔
ھوا کچھ یوں کہ ایک بار میں ایکسرسائز کرنے پارک گیا وہاں معمول کے مطابق سب ٹھیک ھورھا تھااا ۔۔۔۔۔۔۔ میں بھاگ رھا تھا کہ ساتھ ہی ایک بچہ بھاگتا ھوا آیا اور بولا کہ کیا ڈھونڈ رھے ھو ۔۔۔۔۔ میں ہنس پڑا کہنے لگا ہاں نا میں کب سے دیکھ رھا ھوں کہ تم گول گول چکر لگا رھے ھو کچھ گھوم ھوگیا ھے تو بتاؤ ;)میں بھی تمہاری مدد کروں ۔۔۔۔۔۔

اس کا جواب بھی غائب ہے۔۔۔

جب میرا روڈ ایکسیڈنٹ ھوا تھاا ۔۔۔۔

Saahil
02-03-2010, 01:51 PM
کچھ سوال میری طرف سے پر پلیز انکے سیدھے سیدھے جواب دیجئے گا

:pلیں تو میں کیا ٹیڑھے ٹیڑھے جواب دیتا ھوں کیااا۔۔۔۔

اور دے بھی دیجئے گا کہیں میں سوال پوچھ پچھتاو ہی نا

کسی کو پچھتاوے میں ساحل نہیں دیکھ سکتا ۔۔۔
:cool:اس لیئے جواب حاضر ھیں ۔۔۔

اوکے پالے شے بھیا سے پہلا سوال

صبح کتنے بجے اٹھتے ہیں اور اٹھ کہ پہلا کام
رات کو کتنے بجے سوتے ہیں اور سونے سے پہلے آخری کام

صبح کبھی جلدی کبھی دیر سے ۔۔۔۔
پہلا کام ہممممم آنکھیں سہی سے کھولتا ھوں
رات کو دیر سے ہی عموما ۔۔۔
;)سونے سے پہلے آنکھیں بند کرتا ھوں ۔۔۔

اگر آپکو چراغ ملے تو چراغ کے جن سے کیا تین خواہشیں کریں گے(صرف تین خواہشیں بتانی ہیں آئیں بائیں شائیں نہیں کرنا)
ایسی کونسی خواہش ہے جسکے پورا ہونے تک آپ زندہ رہنا چاہیتے ہیں

:cool:چراغ کس زمانے کی بات کرتے ھو ۔۔۔
خیر ۔۔۔۔ تھری وشز
مُلک سے لوڈ شیڈنگ ختم ھوجائے
سب خوشحال ھوجائیں
اور اور اور کہیں کوئی غریب بھوک وافلاس سے
زندہ نا مرجائے ۔۔۔۔
خواہشیں اتنی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

اپنی تین بری اور تین اچھی عادتیں بتائیں
اور تین وہ بھی بتائیں جو دوسروں کو بہت اچھی لگتی ہیں اور وہ بھی جو بہت بری لگتی ہیں آپکی

بری عادتیں ۔۔۔
بھروسہ کرلیتا ھوں سب پر
رات کو دیر سے سونا
صبح دیر سے اٹھنا

اچھی عادتیں
سب کو سلام کرتا ھوں
اپنے کام سے کام رکھتا ھوں
کسی کو روتا ھوا نہیں دیکھ سکتا

دوسروں کو ہی اچھی اور بری لگتی ھیں ورنہ مجھے تو سب اپنی عادتیں اچھی لگتی ھیں ۔۔۔۔۔

کیا بہت غصے والے ہیں ( ویسے لگتے تو نہیں) غصہ کتنی جلدی آتا ہے کتنی دیر رہتا ہے اور غصے میں کس کا سر توڑنے کو دل کرتا ہے(اپنے علاوہ)

کبھی تھا بہت غصے والا ۔۔۔۔ مگر اب نہیں
برتن توڑیں ھیں بس سر توڑنا مشکل بھی ھوتا ھے نا ۔۔۔۔
;dاور پھر دوسرا کہاں سے ملے گا سر ۔۔۔۔

جواب ٹھیک ٹھیک دینے ہیں تاکہ سمجھ بھی آجائیں

امید کرتا ھوں کہ جواب سمجھ میں آگئے ھونگے
جو کہ ٹھیک بھی لگے گے ۔۔۔۔

Saahil
02-03-2010, 02:19 PM
آپ نے جواب اچھے سے دے دیے
لیکن اس پہ میں آپکا شکریہ نہیں کروں گی کیونکہ جواب دینا آپکا فرض تھا;d;d

آپ کا انٹرویو جو چل رہا ہے;)

جی جی باجا فرمایا ۔۔۔

سعد
02-03-2010, 02:56 PM
السلام علیکم سپاہی! مزاج کیسے ہیں؟
عقل کا بہترین مصرف کیا ہے؟
آپ کا مزاج ہمیشہ سے شاعرانہ رہا ہے یا "اب" ہو گیا ہے؟
اگر ہمیں دوسروں کا خیال رکھنا چاہیے تو دوسروں کو کیا کرنا چاہیے؟

Shama
02-03-2010, 04:45 PM
اسلام و علیکم کیوٹ بھیا
انٹرویو بہت اچھا جارہا ھے
اگر اجازت ھو تو ایک دو سوال میں بھی کر لوں
آپکا نام کس نے رکھا تھا?
شاعری کا شوق کب سے ھے?
ھمیشہ سے اپنی خود کی شاعری لکھنے کا شوق تھا یا یہ شوق بعد میں ھوا?
آپکو نہیں لگتا آپکی شاعری آپکو زندگی میں بہت آگے لے جاسکتی ھے?

Saahil
02-03-2010, 06:25 PM
السلام علیکم سپاہی! مزاج کیسے ہیں؟

وعلیکم السلام کیپٹن ۔۔۔
;)شاعرانہ سا۔۔۔

عقل کا بہترین مصرف کیا ہے؟

اچھی سوچ ۔۔۔۔
کیونکہ اچھی سوچ ہی ایک اچھے زہن کی تعمیر میں معاون کردار ادا کرتی ھے ۔۔۔۔

آپ کا مزاج ہمیشہ سے شاعرانہ رہا ہے یا "اب" ہو گیا ہے؟

اب ھوگیا ھے ۔۔۔

اگر ہمیں دوسروں کا خیال رکھنا چاہیے تو دوسروں کو کیا کرنا چاہیے؟

دوسروں کو جو کرنا ھے کرنے دیا جائے ۔۔۔۔

Saahil
02-03-2010, 06:38 PM
اسلام و علیکم کیوٹ بھیا
انٹرویو بہت اچھا جارہا ھے

وعلیکم السلام ۔۔۔
شکریہ جی شکریہ ۔۔۔
:)پرنسپل صاحبہ ۔۔۔

اگر اجازت ھو تو ایک دو سوال میں بھی کر لوں

جی جی ۔۔۔۔

آپکا نام کس نے رکھا تھا?

میرا نام کس نے رکھا ھے ۔۔۔
ہمممممم۔۔۔۔۔۔ شاید امی نے ہی

شاعری کا شوق کب سے ھے?

یہی کوئی تین چار سال سے ۔۔۔۔

ھمیشہ سے اپنی خود کی شاعری لکھنے کا شوق تھا یا یہ شوق بعد میں ھوا?

نہیں یہ تو ابھی ھوا ھے ۔۔۔
آڑھی ترچھی لکیریں کھینچنے کا ۔۔۔۔

آپکو نہیں لگتا آپکی شاعری آپکو زندگی میں بہت آگے لے جاسکتی ھے?

نہیں اب اتنی بھی ہائی فائی شاعری نہیں ھے کہ
:)ایسا لگے ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہممم ۔۔۔۔۔ ویسے شاعری روک دیتی ھے انسان کو ایک جگہ پرایک ہی نقطہ محور ھوجاتا ھے ۔۔۔۔۔۔

KishTaj
02-03-2010, 06:48 PM
ایگزامز شاندار جارہے ہیں۔۔۔ یہ لیجیئے اگلا پرچہ
رشتوں کو پرکھنے کا کبھی تجربہ کیا ہے ، اور آپ کی نظر میں کیا پیمانہ ہے انسان کو رشتوں کی پہچان کا؟
دولت کی آپ کی نظر میں کیا اہمیت ہے اور اسکو کس حد تک اہم شمار کیا جانا چاہئے؟
کیا کبھی کسی کا بہت انتظار کیا ہے؟ انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟ اگر آپ کو کوئی وقت دے کر نا آئے تو آپ کا کیا ردِ عمل ہوگا یا ہوتا ہے؟
بچے کیسے لگتے ہیں؟ بچوں سے کس حد تک لگاؤ ہے؟
بچپن میں کیا شوق تھے ،کس طرح کے کھیل کھیلے اور اب کبھی موقع ملتا ہے تو کس طرح کے گیمز کھیلتے ہیں؟
کسی کی کوئی ایسی نصیحت جو بری لگتی ہو؟
آپ کا پسندیدہ نظم غزل اور ناول
کوئی ایسا کام جو زندگی میں کرنے کی شدید خواہش ہو کر چکے یا باقی ہے۔
کام کے لئے پلاننگ کرتے ہیں یا شروع ہو جاتے ہیں۔
موڈی کتنے ہیں یا بالکل نہیں ہیں
جلد بدگمان ہوتے ہیں یا موقع دیتے ہیں۔
کچھ غلط فہمی تو کلئیر کرتے ہیں یا ناراض ھو جاتے ھیں۔

KishTaj
02-03-2010, 06:50 PM
جی جی باجا فرمایا ۔۔۔
ساحل بھائی یہ باجا کیسے فرمایا جاتا ہے:p;d؟
کیا اس کے لیئے ایک عدد باجے کی ضرورت پڑتی ہے:cool:؟

Saahil
02-03-2010, 06:54 PM
ساحل بھائی یہ باجا کیسے فرمایا جاتا ہے:p;d؟
کیا اس کے لیئے ایک عدد باجے کی ضرورت پڑتی ہے:cool:؟

جب کوئی خود سے ہی کہہ دے کہ میں ہی ٹھیک ھوں
;dتو اس فرمان کو باجا کہتے ھیں ۔۔۔۔
نہیں باجے کی ضرورت نہیں پڑتی بس باجا بجانے والا ;dبھی چلے گا ۔۔۔۔۔

Kashfeen
02-03-2010, 06:58 PM
السلام علیکم

میرے بھی کچھ سوال ہیں۔آسان سے۔۔

فیورٹ شاعر؟
فیورٹ شعر
فیورٹ ںظم؟
زندگی میں کسی نے بہت متاثر کیا ہو؟
سب سے آسان کام کیا ہے تمھارے خیال سے؟
اور سب سے مشکل بھی؟

Gul Rehna
02-03-2010, 07:06 PM
السلام علیکم

کچھ سوال میری طرف سے بھی

بس اداس شاعری کیوں کرتے ہو

اگر ساحل کو ساحل ہی کو کوئی نصحیت کرنی ہو تو کیا کرے گا

کوئی ایسا لمحہ آیا کہ تم نے سوچا کاش وقت یہی پہ تھم جائے

شادی کب کرو گے (اس سوال کا جواب ضروری ہے)

کیا تمہارے خیال میں بچھڑے ہوؤں کی وجہ سے باقیوں کو دکھ دینا اچھا ہوتا ہے اس پر اپنے کمنٹس دو

Saahil
02-03-2010, 07:35 PM
السلام علیکم

میرے بھی کچھ سوال ہیں۔آسان سے۔۔

وعلیکم السلام ۔۔۔
جی جی آپ نے سوال کرکے
;)انٹرویو کو چار چاند لگا دیئے ۔۔۔

فیورٹ شاعر؟

محسن نقوی ، گلزار ، پروین شاکر

فیورٹ شعر

وہ مرے در کی روایت سے بہت واقف تھا
میرا سر مانگ لیا بن کے سوالی اس نے

فیورٹ ںظم؟

میں شاعر ھوں تو
اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ھیں
اس حسین اسرار کے بارے میں
بتاؤ تو کیا ھے
بتاؤ تو بھلا کیا ھے
محبت آخرش ھے کیا ۔۔۔
محبت آخرش ھے کیا
میں ہنس کر کہتا ھوں
میں ہنس کر کہتا ھوں
کسی پیارے کو اپنے حصے کا پانی پلانا بھی محبت ھے
بھنور میں ڈوبتے کو ساحل تک لے آنا محبت ھے
کسی کے واسطے ننھی سی قربانی محبت ھے
کہیں ہم راز کھول سکتے ھو مگر پھر بھی
کسی کی بے بسی کو دیکھ کر
خاموش رے جانا بھی محبت ھے
ھو دل میں درد ویرانی مگر پھر بھی
کسی کے واسطے جبرا ہی ہونٹوں پر ہنسی لانا
اور زبردستی ہی مسکانا محبت ھے

وہ مجھ سے پوچھتے ھیں اکثر
محبت آخرش ھے کیا ۔۔۔
میں ہنس کر کہتا ھوں
کہ کہیں بارش میں سہمے بھیگتے بلی کے بچے کو
زرا سی دیر گھر پہ لانا بھی محبت ھے
کوئی چڑیا جو کمرے میں بھٹکتی آن نکلی ھو
تو ا س چڑیا کو پنکھے بند کرکے راستہ باھر کا دکھلانا محبت ھے
کسی کے زخم سہلانا کسی روتے ھوئے دل کو بہلانا محبت ھے
کہ میٹھا بول میٹھی بات میٹھے لفظ سب کیا ھے
محبت ھے ۔۔۔
محبت ایک ہی بس ایک ہی انسان کی خاطر مگن رہنا
اس کی باتوں اس کو خوشبوؤں میں ڈھولنا تو نہیں
اس کی باتوں اس کو خوشبوؤں میں ڈھولنا کب ھے
محبت اس کی زلف کے بل کھولنا تو نہیں
محبت اس کی زلف کے بل کھولنا کب ھے
محبت کے ہزاروں رنگ ہزاروں استحارے ھیں
کسی بھی رنگ میں ھو یہ مجھے اپنا بناتی ھے
یہ میرے دل کو بھاتی ھے

میں شاعر ھوں تو
اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ھیں
اس حسین اسرار کے بارے میں
بتاؤ تو بھلا کیا ھے
محبت آخرش ھے کیا
میں ہنس کر کہتا ھوں
محبت کسی ایک ہی شخص کی باتوں میں
اس کی خوشبوؤں می مگن رہنا تو نہیں ھے
محبت کسی شخس کی زلف کے بل کھولنا تو نہیں

زندگی میں کسی نے بہت متاثر کیا ہو؟

ملا تھا راہ چلتے ایک ۔۔۔

سب سے آسان کام کیا ہے تمھارے خیال سے؟

سونا ( نیند والا ہاں )

اور سب سے مشکل بھی؟

وہ بھی سونا ( نیند والا ہاں )

Saahil
02-03-2010, 07:44 PM
السلام علیکم

کچھ سوال میری طرف سے بھی

وعلیکم السلام ۔۔۔
آپیاا آپ بھی ۔۔۔

بس اداس شاعری کیوں کرتے ہو

اس لیئے کہ انسان کے پاس جو ھوتا ھے
وہی دیتا ھے وہی تحریر کرتا ھے ۔۔۔۔۔

وہ شعر ھے نا ۔۔۔۔۔

کہتی ھے سدا تیری ساتھ رھونگی
بہت پیار کرتی ھے مجھ سے اداسی میری

اگر ساحل کو ساحل ہی کو کوئی نصحیت کرنی ہو تو کیا کرے گا

زندگی کے خوبصورت حاشیئے پر موت آوارہ کھڑی ھے
تو بس جو کرنا ھے آج کرلو ۔۔۔۔

کوئی ایسا لمحہ آیا کہ تم نے سوچا کاش وقت یہی پہ تھم جائے

جی ایک لمحہ آیا تھا ایسا کہ دل ھوا مگر جو دل چائے وہی کہاں ھوتا ھے ۔۔۔۔

شادی کب کرو گے (اس سوال کا جواب ضروری ہے)

کرلونگا جب وقت آئے گا تب ۔۔۔۔

کیا تمہارے خیال میں بچھڑے ہوؤں کی وجہ سے باقیوں کو دکھ دینا اچھا ہوتا ہے اس پر اپنے کمنٹس دو

نہیں ۔۔۔۔ کمنٹس کیا دوں اب چھوڑیں نا جانے دیں نا آپیاا ۔۔۔

Saahil
02-03-2010, 08:05 PM
ایگزامز شاندار جارہے ہیں۔۔۔ یہ لیجیئے اگلا پرچہ

:pشاندار کو بے شان کردیا نا اگلا سوالنامہ دے کر ۔۔۔۔

رشتوں کو پرکھنے کا کبھی تجربہ کیا ہے ، اور آپ کی نظر میں کیا پیمانہ ہے انسان کو رشتوں کی پہچان کا؟

نہیں میں نہیں پرکھتا ۔۔۔۔ سُنا ھے کہ پرکھنے سے کوئی اپنا نہیں رہتا

دولت کی آپ کی نظر میں کیا اہمیت ہے اور اسکو کس حد تک اہم شمار کیا جانا چاہئے؟

ویسے تو زندگی بہت قیمتی ھے مگر اس کو بچانے کے لیئے اس کو چلانے کے لیئے دولت کی ضرورت پڑتی ھے اس حد تک ہی اہمیت ھے

کیا کبھی کسی کا بہت انتظار کیا ہے؟ انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟ اگر آپ کو کوئی وقت دے کر نا آئے تو آپ کا کیا ردِ عمل ہوگا یا ہوتا ہے؟

گزرے دنوں کی بات ھے یہ تو ۔۔۔۔۔۔ اب کسی کا نہیں کرتا انتظار
اچھا لگتا تھا ۔۔۔۔ کبھی ایسا نہیں ھوا کہ کوئی نا آیا ھو کہہ کر

بچے کیسے لگتے ہیں؟ بچوں سے کس حد تک لگاؤ ہے؟

اچھے لگتے ھیں ۔۔۔۔ بہت لگاؤ ھے

بچپن میں کیا شوق تھے ،کس طرح کے کھیل کھیلے اور اب کبھی موقع ملتا ہے تو کس طرح کے گیمز کھیلتے ہیں؟

بچپن میں آنکھ مچولی دوپہر کی گرمی میں بہت کھیلی ۔۔۔۔
اور بھی بہت تھے اب یاد نہیں نا ۔۔۔۔
اب کمپیوٹر گیمز جو مل جائے

کسی کی کوئی ایسی نصیحت جو بری لگتی ہو؟

نصیحتیں کہاں بُری لگتی ھے بس پوری نہیں ھوتی ۔۔۔

آپ کا پسندیدہ نظم غزل اور ناول

نظم لکھ دی ھے اوپر ناولز پڑھتا نہیں

کوئی ایسا کام جو زندگی میں کرنے کی شدید خواہش ہو کر چکے یا باقی ہے۔

ماں جی کو حج وعمرہ کروانا ھے بس ۔۔۔

کام کے لئے پلاننگ کرتے ہیں یا شروع ہو جاتے ہیں۔

بڑا کام پلاننگ سے ۔۔۔۔چھوٹا کام ایویں

موڈی کتنے ہیں یا بالکل نہیں ہیں

موڈی تو ھوں

جلد بدگمان ہوتے ہیں یا موقع دیتے ہیں۔

موقع دیتا ھوں

کچھ غلط فہمی تو کلئیر کرتے ہیں یا ناراض ھو جاتے ھیں۔

کلیئر کرنے کی کوشش ۔۔۔۔ناراض نہیں ھوتا

KishTaj
03-03-2010, 10:54 AM
کوئی ایسا لمحہ آیا کہ تم نے سوچا کاش وقت یہی پہ تھم جائے

جی ایک لمحہ آیا تھا ایسا کہ دل ھوا مگر جو دل چائے وہی کہاں ھوتا ھے ۔۔۔۔

شئیر کرنا پسند کریں گے۔۔۔

زندگی میں کسی نے بہت متاثر کیا ہو؟

ملا تھا راہ چلتے ایک ۔۔۔

کیسے متاثر کیا۔۔۔۔

Saahil
03-03-2010, 12:50 PM
ارے واہ۔ ۔ ۔ ۔ سوال جواب کھیلا جارہا ہے یعنی۔ ۔ ۔ میں بھی ناخن کٹوالوں پھر۔ ۔ ۔
اچھا تو ساحل بھائی۔ ۔ ! ایسا ہوا۔ ۔ ۔ آپ کی عملداری سے باہر کسی سیکشن میں۔ ۔ ۔ سوچا ہو کبھی آپ نے کہ۔ ۔ ۔ کرتے یہ سب کچھ گفتگو/ گپ شپ میں۔ ۔ ۔ پھر دیکھتے۔ ۔ ۔ (تالا)۔ ۔ ۔ ۔ ؛d
اچھا یہ۔ ۔ ۔ چند متضاد سوالوں میں۔ ۔ ۔ جواب مشترک دیا آپ نے۔ ۔ ۔ کیسے؟۔ ۔ کس بنیاد پر؟۔ ۔ جیسے۔ ۔ پسندیدہ مضمون اور ناپسندیدہ مضمون۔ ۔ ۔ دونوں اردو۔ ۔ ۔ اور آسان اور مشکل کام۔ ۔ دونوں سونا۔ ۔ ۔ ؟
اور۔ ۔ ۔کیا یاد ہے آپ کو کہ۔ ۔ آخری بار بھلا کب پوائنٹ دیے تھے آپ نے مجھے۔ ۔ ۔ :P

جس کا تھا ہم کو انتظار
;):)وہی شخصیت جلوہ افروز ھوچکی ھیں ۔۔۔۔۔

سوبی
03-03-2010, 04:18 PM
بارش ہو رہی ہوں تو اس وقت آپ بارش کو کیسے انجوائے کرتے ہیں۔?

سب سے زیادہ غصہ کس بات پر آتا ہیں۔?

گھومنے پھرنے کا کس حد تک شوق ہے۔?

کیا ساحل بھائی آپ کی مونچھیں ہیں۔;d?

Saahil
03-03-2010, 06:52 PM
ارے واہ۔ ۔ ۔ ۔ سوال جواب کھیلا جارہا ہے یعنی۔ ۔ ۔ میں بھی ناخن کٹوالوں پھر۔ ۔ ۔
اچھا تو ساحل بھائی۔ ۔ ! ایسا ہوا۔ ۔ ۔ آپ کی عملداری سے باہر کسی سیکشن میں۔ ۔ ۔ سوچا ہو کبھی آپ نے کہ۔ ۔ ۔ کرتے یہ سب کچھ گفتگو/ گپ شپ میں۔ ۔ ۔ پھر دیکھتے۔ ۔ ۔ (تالا)۔ ۔ ۔ ۔ ؛d
اچھا یہ۔ ۔ ۔ چند متضاد سوالوں میں۔ ۔ ۔ جواب مشترک دیا آپ نے۔ ۔ ۔ کیسے؟۔ ۔ کس بنیاد پر؟۔ ۔ جیسے۔ ۔ پسندیدہ مضمون اور ناپسندیدہ مضمون۔ ۔ ۔ دونوں اردو۔ ۔ ۔ اور آسان اور مشکل کام۔ ۔ دونوں سونا۔ ۔ ۔ ؟
اور۔ ۔ ۔کیا یاد ہے آپ کو کہ۔ ۔ آخری بار بھلا کب پوائنٹ دیے تھے آپ نے مجھے۔ ۔ ۔ :P

جی جی ۔۔۔
اس لیئےکہ اردو مجھے بہت پسند ھے ۔۔۔۔
ناپسند اس لیئے ھے کہ ایسا ھوتا ھے نا کبھی کہ ۔۔۔۔۔۔۔جو چیز پسند ھو وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کبھی کبھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ناپسند ۔۔۔۔۔۔۔لگتی ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایسا تب ھوتا ھے جب ۔۔۔۔۔۔۔ہماری پسند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسرے کی پسند بھی ھو نا ۔۔۔۔۔۔تب اس لیئے کہہ دیا
سونا آسان۔۔۔۔۔۔ اس لیئے ھوتا ھے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب سونا ھوتا ھے تب نیند آجاتی ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔او ر سونا مشکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس لیئے ھوتا ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب نیند کی شہزادی صرف جھلک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دکھا کر چلی جاتی ھے ۔۔۔۔۔۔

یاد نہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کب دیئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پوائنٹس آخری بار ۔۔۔۔۔۔بس اتنا یاد ھے کہ اب میرے پوائنٹس کا پاکٹ خالی خالی ھوگیا ۔۔۔۔۔مختصرا غریب شریب ھوگیا :(ساحل ۔۔۔

Sony
03-03-2010, 06:59 PM
"?ایک میرا سوال "ساحل کو ایک لفظ میں بیان کریں

Saahil
03-03-2010, 07:00 PM
:pاہو تو سوبی تم بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بارش ہو رہی ہوں تو اس وقت آپ بارش کو کیسے انجوائے کرتے ہیں۔?

پیدل چل کر پانی میں تیز تیز پاؤں مار کر اور چلتے چلتے کسی ریڑھی والے کے پاس رک کر پکوڑے شکوڑے/فرائی چپس کھالیئے ۔۔۔۔۔یا پھر ٹیرس پر چڑھ کر بارش اور موسم کو دیکھتا ھوں ۔۔۔

سب سے زیادہ غصہ کس بات پر آتا ہیں۔?

;dاپنی باتوں پر ۔۔۔۔

گھومنے پھرنے کا کس حد تک شوق ہے۔?

ففٹی ففٹی ۔۔۔

کیا ساحل بھائی آپ کی مونچھیں ہیں۔;d?

:pنہیں ۔۔۔

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2010, 07:09 PM
10۔ ساحل کی اب تک کی زندگی میں کوئی ایسا ہے کہ جس کے لئے وہ کوئی بھی قربانی دے سکتا ہے (فیملی کو چھوڑ کر ) سمجھ گئے نا ‘‘‘اگر ہم کہیں اور وہ مسکرا دیں ، ہم ان کے لئے زندگانی لٹا دیں۔ ‘"بس اس وہ کی تشریح چاہے " آپ کی طرف سے ؟

اب کوئی نہیں ۔۔۔

:o:p~:(

Saahil
03-03-2010, 07:12 PM
"?ایک میرا سوال "ساحل کو ایک لفظ میں بیان کریں

صرف ایک ہی سوال بس ۔۔۔۔
اوکے ۔۔
::)اور لفظ بھی ایک ۔۔۔

ساحل ۔۔۔۔۔لاحاصل

Noor-ul-Ain Sahira
03-03-2010, 07:26 PM
کچھ نہیں کھائیں گے ۔ کچھ نہیں پئیں گے۔ بس اس اب کی وضاحت چاہیئے~۔

Muhammad Atique
04-03-2010, 11:08 AM
1- ساحل بھائی آپ نے بتایا کہ آپ ایکسپورٹ مینجمنٹ سے ریلیٹڈ ہیں یا رہے ہیں۔ کیا کبھی اپنا بزنس شروع کرنے کی کوشش کی (ایکسپورٹ کا)۔

2- کہتے ہیں کہ دوست اور دشمن میں فرق رابطے کا ہوتا ہے۔ آپ اس بات کو کس حد تک صحیح سمجھتے ہیں۔

3- کوئی ایسی شرارت جس کے ساتھ زندگی کی کوئی انمول یاد جڑی ہو۔

4- اللہ عزوجل آپ کے ابو کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے (آمین ثم آمین)۔ والد کی کمی تو تمام عمر ہی محسوس ہوتی ہے لیکن کبھی کوئی ایسا موقع آیا کہ آپ کہ دل میں آیا کہ آج ابو یہاں ہوتے تو کچھ خالات کچھ اور ہی ہوتے۔

5- اگر کبھی کوئی آپ کو دکھی کر دے (جانے انجانے میں) تو آپ کا رد عمل کیا ہوتا ہے۔

Sony
04-03-2010, 11:38 AM
صرف ایک ہی سوال بس ۔۔۔۔
اوکے ۔۔
::)اور لفظ بھی ایک ۔۔۔

ساحل ۔۔۔۔۔لاحاصل

خوب کافیہ ملایا ہے

Raising Moon
04-03-2010, 11:43 AM
اچھا بھئی ساحل اب آجاؤ ذرا کٹھرے میں کچھ سوالات میرے بھی ہیں (سنجیدگی کے ساتھ رنجیدگی کی ذرا بھی اجازت نہیں ہے)

تمھارا بچپن زیادہ کہاں گزرا؟
کچھ یاد ہے کہ بچپن میں کیسے ہوا کرتے تھے۔۔؟ بہت شرارتی یا باادب قسم کے معصوم بچے؟
دوستوں کے ساتھ وقت کیسا گزرا اور یہ گذرا وقت تم کو کیسا لگتا ہے؟
کیا پرانے دوستوں سے اب بھی رابطہ ہے یا وقت کے ساتھ ساتھ نئے دوست بنتے گئے اور پرانے دوستوں سے ساتھ چھوٹتا گیا؟
کلاس میں اور اساتذہ کی نظر میں کیسے اسٹوڈنٹ تھے؟
پڑھائی کا ذمانہ کیسا گزرا۔۔؟ رٹے لگانے بچے تھے یا لاجیک سے سیکھتے تھے؟
تم نے بلاگنگ کی دنیا میں کب اور کیسے قدم رکھا؟
بلاگ لکھنے سے پہلے تم اور کسی فورم یا کمیونٹی کے رکن تھے ۔۔اور اب بھی ہیں؟
اردو ٹائپنگ پہلے سے جانتے تھے یا ون اردو کا اعجاز ہے؟
کمپیوٹر سے کس حد تک دوستی ہے؟
بلاگ پر کوئی موضوع پوسٹ کرتےہوئے آپ کے ذہن میں کیا خیال ہوتا ہے؟
کیا تمھاری تحریریں اثر رکھتی ہیں، تم کولکھنے کی عادت شروع سے تھی؟
وہ کیا محرکات ہیں جو تم کو لکھنے پر اکساتے ہیں؟
پاکستان میں وہ کونسے صحافی اور کالم نگار ہیں* جن کی تحریروں* پر آنکھ بند کرکے اعتماد کیا جاسکتا ہے ؟
2- پاکستان کے حالات صحیح طور پر جاننے کے لئے ، کس پاکستانی اخبار پر اعتماد کیا جاسکتا ہے ؟
کسی سے متاثر ہونے میں جلدی کرتے ہو یا سرے سے متاثر ہی نہیں ہوتے؟
کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ تمھاری کی نظر میں؟
کوئی ایسا شخص جسے تم اپنے بہت قریب سمجھتے ہو؟
کیا لوگ تم کو آسانی سے سمجھ لیتے ہیں؟
کیا تم لوگوں کو آسانی سے سمجھ لیتے ہو؟

اچھا ساحل سوالات اور بھی ہیں ابھی کے لیۓ بس اتنا ہی;)

Saahil
04-03-2010, 02:42 PM
----:)----

Saahil
04-03-2010, 03:40 PM
میں بھی آ گئی سوال چرا کر

کہاں سے چرائے مجھے بھی بتاؤنا
تاکہ میں بھی جواب آہم آہم ۔۔۔

فورم پر سب سے مشکل شخصیت کونسی ہے آپ کے خیال میں؟

یاز بھائی ۔۔۔۔

ایک لفظ میں بیان کریں
٭ ون اردو
٭ ٹیم بھائی
٭ یازبھائی
٭ فراز بھائی
٭ مالک بھائ
٭ امان بھائی
٭ سائرس بھائی
٭ خلیفہ جی
٭ خلوص
٭ ہما
٭ عائلہ
٭ اشتباہ
٭ کشش
٭ مون
٭ حوریہ
٭ سمارا
٭صبا
٭ رائزنگ مون
٭ عامر جہاں
٭ سوبی

اتنی بڑی شخصیات ایک لفظ میں کہاں مقید ھونگی ۔۔۔۔۔

آپ زیادہ سے زیادہ کتنے گھنٹے جاگ سکتے ہیں اور کتنے گھنٹے سو سکتے ہیں؟

24 گھنٹے
24 گھنٹے

بیک وقت کتنے کام کر سکتے ہیں؟

ایک وقت میں ایک ہی کام ۔۔۔

کوئی یادگار مار اور انعام؟

مار کا بتا دیا تھا ۔۔۔
انعام ویڈیو گیم ۔۔۔

اسنکیس میں کیا پسند ہے ؟

سینڈویچ

ڈرائیونگ آتی ہیں؟

جی ۔۔۔

Saahil
04-03-2010, 03:50 PM
1- ساحل بھائی آپ نے بتایا کہ آپ ایکسپورٹ مینجمنٹ سے ریلیٹڈ ہیں یا رہے ہیں۔ کیا کبھی اپنا بزنس شروع کرنے کی کوشش کی (ایکسپورٹ کا)۔

نہیں ۔۔۔

2- کہتے ہیں کہ دوست اور دشمن میں فرق رابطے کا ہوتا ہے۔ آپ اس بات کو کس حد تک صحیح سمجھتے ہیں۔

بالکل صحیح کہتے ھیں ۔۔۔۔

3- کوئی ایسی شرارت جس کے ساتھ زندگی کی کوئی انمول یاد جڑی ہو۔

::)ہمممم۔۔۔۔۔

4- اللہ عزوجل آپ کے ابو کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے (آمین ثم آمین)۔ والد کی کمی تو تمام عمر ہی محسوس ہوتی ہے لیکن کبھی کوئی ایسا موقع آیا کہ آپ کہ دل میں آیا کہ آج ابو یہاں ہوتے تو کچھ خالات کچھ اور ہی ہوتے۔

آمین ۔۔۔
جی بالکل ۔۔۔

5- اگر کبھی کوئی آپ کو دکھی کر دے (جانے انجانے میں) تو آپ کا رد عمل کیا ہوتا ہے۔

کچھ نہیں اسے احساس تک نہین ھونے دونگا اور کیا ۔۔۔۔

Saahil
04-03-2010, 04:14 PM
اچھا بھئی ساحل اب آجاؤ ذرا کٹھرے میں کچھ سوالات میرے بھی ہیں (سنجیدگی کے ساتھ رنجیدگی کی ذرا بھی اجازت نہیں ہے)

جی جی آگیا کٹہرے میں مگر ۔۔۔۔
;dپلیززززز پنکھا تو چلادو کتنی گرمی ھے یہاں ۔۔۔۔۔

تمھارا بچپن زیادہ کہاں گزرا؟

گھر میں۔۔۔

کچھ یاد ہے کہ بچپن میں کیسے ہوا کرتے تھے۔۔؟ بہت شرارتی یا باادب قسم کے معصوم بچے؟

ففٹی ففٹی ۔۔۔

دوستوں کے ساتھ وقت کیسا گزرا اور یہ گذرا وقت تم کو کیسا لگتا ہے؟

اچھا گزرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اچھا لگتا ھے

کیا پرانے دوستوں سے اب بھی رابطہ ہے یا وقت کے ساتھ ساتھ نئے دوست بنتے گئے اور پرانے دوستوں سے ساتھ چھوٹتا گیا؟

کچھ کچھ ایسا ھے ورنہ کافی پرانے دوست ابھی تک رابطے میں ھیں ۔۔۔۔

کلاس میں اور اساتذہ کی نظر میں کیسے اسٹوڈنٹ تھے؟

کیوٹ اینڈ سوئیٹ ۔۔۔

پڑھائی کا ذمانہ کیسا گزرا۔۔؟ رٹے لگانے بچے تھے یا لاجیک سے سیکھتے تھے؟

آہا اچھا گزرا ۔۔۔ رٹے کے ساتھ ساتھ لاجیک بھی
اور کبھی کبھی آہم آہم ۔۔۔

تم نے بلاگنگ کی دنیا میں کب اور کیسے قدم رکھا؟
ابھی تو قدم رکھا ھے تمہارے سامنے ہی ۔۔۔

بلاگ لکھنے سے پہلے تم اور کسی فورم یا کمیونٹی کے رکن تھے ۔۔اور اب بھی ہیں؟

نہیں ۔۔۔۔ رُکا نہیں کہیں بھی

اردو ٹائپنگ پہلے سے جانتے تھے یا ون اردو کا اعجاز ہے؟

ون اردو کا اعجاز

کمپیوٹر سے کس حد تک دوستی ہے؟
یہ مجھ سے باتیں کرتا ھے اور میں اس سے ۔۔۔۔

بلاگ پر کوئی موضوع پوسٹ کرتےہوئے آپ کے ذہن میں کیا خیال ہوتا ہے؟

اتنا خاص تو لکھتا نہیں ۔۔۔۔۔اس لیئے کوئی خاص خیال نہیں آتا ۔۔۔

کیا تمھاری تحریریں اثر رکھتی ہیں، تم کولکھنے کی عادت شروع سے تھی؟

پتا نہیں ۔۔۔ اب ھوئی ھے

وہ کیا محرکات ہیں جو تم کو لکھنے پر اکساتے ہیں؟
پتا نہیں ۔۔۔

پاکستان میں وہ کونسے صحافی اور کالم نگار ہیں* جن کی تحریروں* پر آنکھ بند کرکے اعتماد کیا جاسکتا ہے ؟

پتا نہیں ۔۔۔

2- پاکستان کے حالات صحیح طور پر جاننے کے لئے
، کس پاکستانی اخبار پر اعتماد کیا جاسکتا ہے ؟
پتا نہیں ۔۔۔

کسی سے متاثر ہونے میں جلدی کرتے ہو یا سرے سے متاثر ہی نہیں ہوتے؟
نہیں ۔۔۔

کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ تمھاری کی نظر میں؟
خود ابھی اس قابل نہیں ھوا ۔۔۔۔

کوئی ایسا شخص جسے تم اپنے بہت قریب سمجھتے ہو؟
نہیں ۔۔۔

کیا لوگ تم کو آسانی سے سمجھ لیتے ہیں؟
پتا نہیں۔۔۔

کیا تم لوگوں کو آسانی سے سمجھ لیتے ہو؟
تھوڑا تھوڑا ۔۔۔

اچھا ساحل سوالات اور بھی ہیں ابھی کے لیۓ بس اتنا ہی;)
:pتوبہ ھے مون یہ بس اتنے سے ھیں کیا ۔۔۔۔

Rubab
04-03-2010, 04:32 PM
دوسرے ممبرز کے انٹرویو پڑھتے ہیں

انٹرویو پڑھتے وقت کیا تاثرات ہوتے ہیں۔

کیا کسی ممبر کا انٹرویو پڑھ کر اس کا امیج آپ کے ذہن میں موجود امیج سے تبدیل ہوا۔

گریجویشن کس سبجیکٹ میں کی ہے۔

Saahil
04-03-2010, 08:05 PM
;d;d

یاز بھائی آپ کو کس وجہ سے مشکل لگتے ہیں۔

:pکیونکہ ان کا نام مشکل ھے ۔۔۔

آپ سوال ہیں یا جواب

::)یہ بھی سوال ھے کیااا۔۔۔۔

Saahil
04-03-2010, 08:07 PM
دوسرے ممبرز کے انٹرویو پڑھتے ہیں

جی کچھ کچھ ۔۔۔

انٹرویو پڑھتے وقت کیا تاثرات ہوتے ہیں۔

کچھ خاص تاثر نہیں ۔۔۔۔
سوچتا ھوں کہ اتنا اچھا انٹرویو کیسے دے دیتے ھیں ۔۔۔۔

کیا کسی ممبر کا انٹرویو پڑھ کر اس کا امیج آپ کے ذہن میں موجود امیج سے تبدیل ہوا۔

نہیں ۔۔۔

گریجویشن کس سبجیکٹ میں کی ہے۔

کامرس (بی کام )

Lubna Ali
04-03-2010, 08:45 PM
کچھ سوال میری طرف سے

آخری پٹائی کس عمر میں پڑی تھی؟

گھر میں سب سے زیادہ کس سے جھگڑا ہوا کرتا تھا؟

اپنے کس بہن یا بھائی کو سب سے زیادہ تنگ کرتے تھے؟

کبھی کسی بھائی یا بہن کے موزے وغیرہ چپکے سے استعمال کر لیتے تھے؟

چیزیں رکھ کر یاد رہتی ہیں کہ کہاں رکھی یا بھول جاتے ہو؟

پانی پی کر گلاس دھو کر رکھتے ہو یا ایسے جہاں پیا وہیں گلاس رکھ دیا ؟

یا کسی کو کہتے ہو میرے لیئے پانی لاو؟

گھر آتے ہی پہلا کام کیا ہوتا ہے ؟دھڑام سے کہیں بیٹھ جاتے ہو یا پہلے ہاتھ منہ دھوتے ہو؟

کبھی کوئی ایک سوال بار بار کرے تو غصہ آتا ہے یا تحمل سے جواب دیتے رہتے ہو؟

ڈرائیونگ کے دوران جب آپ گاڑی ڈرائیو کر رہے ہوں اور ساتھ بیٹھا بندہ آپکو مسلسل مشورے دے رہا ہو کہ یہاں پارک کرو یا ایسے کرو یا وہ کچھ بھی تو اس وقت غصہ آتا ہے یا اسکے مشورے پر عمل کرتے ہیں ؟

گھر میں کوئی نا ہو لیکن آپکو بھوک لگے تو فریج سے کھانا نکال کر گرم کریں گے یا انڈے وغیرہ سے کام چلانے کہ کوشش کریں گے؟

ابھی بس یہی اوٹ پٹانگ سوال ہی باقی بعد میں
;d;d

Saahil
04-03-2010, 11:59 PM
کچھ سوال میری طرف سے

جی جی کیوں نہیں ۔۔۔۔۔

آخری پٹائی کس عمر میں پڑی تھی؟

16 سال کی عمر میں وہ بھی ماں جی نے مارا تھا ۔۔۔۔۔
پھر پیار بھی بہت کیا تھاا ۔۔۔۔

گھر میں سب سے زیادہ کس سے جھگڑا ہوا کرتا تھا؟

:pکسی سے نہیں ۔۔۔۔کیوٹ لوگ جھگڑتےنہیں نا

اپنے کس بہن یا بھائی کو سب سے زیادہ تنگ کرتے تھے؟

کسی کو نہیں ۔۔۔

کبھی کسی بھائی یا بہن کے موزے وغیرہ چپکے سے استعمال کر لیتے تھے؟

ہممممم نہیں ۔۔۔۔

چیزیں رکھ کر یاد رہتی ہیں کہ کہاں رکھی یا بھول جاتے ہو؟

عموما بھول جاتا ھوں ۔۔۔۔ایسے ہی میری بہت سی چیزیں
کھوجاتی ھیں ۔۔۔۔پھر مل بھی جاتی ھیں

پانی پی کر گلاس دھو کر رکھتے ہو یا ایسے جہاں پیا وہیں گلاس رکھ دیا ؟

دھوکر تو نہیں جگہ پر رکھ دیتا ھوں ۔۔۔۔۔

یا کسی کو کہتے ہو میرے لیئے پانی لاو؟

:(نہیں ۔۔۔۔کوئی ھے ہی نہیں سُننے والا ۔۔۔

گھر آتے ہی پہلا کام کیا ہوتا ہے ؟دھڑام سے کہیں بیٹھ جاتے ہو یا پہلے ہاتھ منہ دھوتے ہو؟

منہ ہاتھ دھوکر فریش ھوکر بیٹھتا ھوں ۔۔۔۔

کبھی کوئی ایک سوال بار بار کرے تو غصہ آتا ہے یا تحمل سے جواب دیتے رہتے ہو؟

بار بار جواب دیتا اگر کوئی ایسا کرتا تو ۔۔۔۔۔۔۔

ڈرائیونگ کے دوران جب آپ گاڑی ڈرائیو کر رہے ہوں اور ساتھ بیٹھا بندہ آپکو مسلسل مشورے دے رہا ہو کہ یہاں پارک کرو یا ایسے کرو یا وہ کچھ بھی تو اس وقت غصہ آتا ہے یا اسکے مشورے پر عمل کرتے ہیں ؟

لیں گاڑی چلاتے ھوئے میں ٹریفک کانسٹیبل نہیں سنتا ۔۔۔۔۔
سُنی ان سُنی کردیتا ھوں ۔۔۔۔۔

گھر میں کوئی نا ہو لیکن آپکو بھوک لگے تو فریج سے کھانا نکال کر گرم کریں گے یا انڈے وغیرہ سے کام چلانے کہ کوشش کریں گے؟

گھر پر کوئی نا ھو تو میں نہیں کھاتا کچھ بھی ۔۔۔۔۔۔
ہاں بھوک ذیادہ ھو تو باھر چلا جاؤنگا فاسٹ فوڈ وغیرہ ۔۔۔۔
مگر ایسا بہت کم ھوتا ھے کہ مجھے ایسی بھوک لگے

ابھی بس یہی اوٹ پٹانگ سوال ہی باقی بعد میں
;d;d

دیکھ لیں آپیاا اوٹ پٹانگ سوال کے بھی جواب
:pکیسے اچھے اچھے دیئے نا ۔۔۔

Muhammad Atique
05-03-2010, 11:03 AM
کامرس (بی کام )

عجیب اتفاق ہے بھئی۔ یعنی آپ بھی میری طرح بی-کام کر کے ایکسپورٹ مینجمنٹ میں چلے آئے۔ بڑی بات ہے ہم سے مقابلے;d;d۔ہاہاہاہاہاہا

imported_Dilpasand
05-03-2010, 11:47 AM
کیا آپ دوستی اور یاری میں فرق اور تعریف بیان کرسکتے ہیں

KishTaj
05-03-2010, 05:33 PM
کیا آپ دوستی اور یاری میں فرق اور تعریف بیان کرسکتے ہیں
سوال اچھا ہے ۔۔۔ پوائنٹس آپ کے لیئے۔۔۔۔

Saahil
06-03-2010, 12:17 PM
سوال اچھا ہے ۔۔۔ پوائنٹس آپ کے لیئے۔۔۔۔

واہ واہ ۔۔۔۔ایک سوال پر پوائنٹس
:(:p:(اور اتنے جواب پر کچھ نہیں ۔۔۔۔

Saahil
06-03-2010, 12:20 PM
عجیب اتفاق ہے بھئی۔ یعنی آپ بھی میری طرح بی-کام کر کے ایکسپورٹ مینجمنٹ میں چلے آئے۔ بڑی بات ہے ہم سے مقابلے;d;d۔ہاہاہاہاہاہا

نہیں نہیں آپ دل پر مت لیں ۔۔۔۔
;)میں نے دونوں کو چھوڑ دیا ھے ۔۔۔

Saahil
06-03-2010, 12:25 PM
کیا آپ دوستی اور یاری میں فرق اور تعریف بیان کرسکتے ہیں

::)کر تو نہیں کرسکتا مگر کوشش کی جاسکتی ھے ۔۔۔۔

دوستی کرنا اتنا آسان ھے جیسے مٹی پر مٹی لکھنا
دوستی نبھانا اتنا مشکل ھے جیسے پانی پر پانی سے پانی لکھنا (اور یہی یاری ھوتی ھے)

Sehar Azad
06-03-2010, 12:37 PM
بہت خوب جواب دیا آپ نے۔

کیا کبھی محبت پر سمجھوتا کیا۔ اگر کیا تو کیوں؟(اگر بتانا چاہیں تو)

Saahil
06-03-2010, 01:30 PM
بہت خوب جواب دیا آپ نے۔

کیا کبھی محبت پر سمجھوتا کیا۔ اگر کیا تو کیوں؟(اگر بتانا چاہیں تو)

بہت شکریہ ۔۔

زندگی کے بعض موڑ پر ایک مقام ایسا آتا ھے جہاں سمجھوتہ کرنا پڑتا ھے وہ مقام اب محبت میں آئے دوستی میں آئے یا کسی اور رشتے میں کافی بھاری لمحات ھوتے ھیں یہ زندگی کے لیکن بہرحال مقابلہ تو کرنا پڑتا ھے ان لمحات کا ۔۔۔۔صبر اور ہمت کا دامن کو تھام کر۔۔۔۔۔ اور کہتے ھیں نا کہ جو سمجھوتہ نہیں کرتا وہ ٹوٹ جاتا ھے بکھر جاتا ھے ۔۔۔۔

Sehar Azad
06-03-2010, 01:55 PM
ساحل بھائی۔ بہت اچھی کہی آپ نے۔ مگر جہاں محبت ہوتی ہے وہاں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوتا۔
(خیال اپنا اپنا)

اگلا سوال۔

۱۔ کیازندگی میں کبھی ایسا ہوا ہو کہ آپ نے اللہ سے کچھ مانگا ہو۔ اور وہ آپ کو نہ ملا ہو۔ مگر بعد میں آپ نے شکرادا کیا ہو کہ اچھا ہوا نہیں ملا۔

Raising Moon
06-03-2010, 01:58 PM
ساحل بھائی۔ بہت اچھی کہی آپ نے۔ مگر جہاں محبت ہوتی ہے وہاں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوتا۔
(خیال اپنا اپنا)

ا
ہاں مگر بعض اوقات محبت کے لیۓ سمجھوتا کرنا پڑتا ہے
(خیال اپنا اپنا);)

Sehar Azad
06-03-2010, 02:09 PM
محبت کے لیے سمجھوتے تو کرنے ہی پڑتے ہیں مگر "محبت پر"کوئی سمجھوتا نہیں ہوتا۔ کیونکہ محبت صرف کی جاتی ہے۔ اور کیے ہی جاتی ہے۔ اور خود کو اس سے روکا نہیں جا سکتا۔
(لیکن آ پ نے صحیح کہا۔ خیال اپنا اپنا)

Raising Moon
06-03-2010, 02:12 PM
محبت کے لیے سمجھوتے تو کرنے ہی پڑتے ہیں مگر "محبت پر"کوئی سمجھوتا نہیں ہوتا۔ کیونکہ محبت صرف کی جاتی ہے۔ اور کیے ہی جاتی ہے۔ اور خود کو اس سے روکا نہیں جا سکتا۔
(لیکن آ پ نے صحیح کہا۔ خیال اپنا اپنا)
میں بھی یہی کہہ رہی ہوں
(لیکن آ پ نے بھی صحیح کہا۔ خیال اپنا اپنا) ~

Sehar Azad
06-03-2010, 02:14 PM
میں بھی یہی کہہ رہی ہوں
(لیکن آ پ نے بھی صحیح کہا۔ خیال اپنا اپنا) ~

آپ تو کہہ رہی ہیں مگر ساحل بھائی کچھ نہیں کہہ رہے۔ کہیں کھانا کھانے تو نہیں چلے گئے۔اکیلے اکیلے

Raising Moon
06-03-2010, 02:17 PM
آپ تو کہہ رہی ہیں مگر ساحل بھائی کچھ نہیں کہہ رہے۔ کہیں کھانا کھانے تو نہیں چلے گئے۔اکیلے اکیلے
ہممم ہوسکتا ہے

Saahil
06-03-2010, 02:38 PM
میں نے وضاحت کی نا کہ بعض موڑ پر ایسے مقام :pآتے ھیں صرف محبت کا نہیں کہا میں نے۔۔۔۔۔
;)لیکن سوال محبت پر پوچھا ھے تو ۔۔۔۔۔
مزید وضاحت کردوں یوں سمجھ لیں کہ بعض لوگوں کی حاصل محبت اور لاحاصل محبت کے درمیاں ::)اکثر ایسے مراحل نظر آتے ھیں ۔۔۔۔
(یہ میرا خیال ھے:cool:)

Sehar Azad
06-03-2010, 02:40 PM
نیک خیا ل ہے اب سوال کا جواب بھی دے دیں کیونکہ رائزنگ مون تو گئیں کھانا کھانے (آپ کی طرح۔ اکیلے اکیلے)

Saahil
06-03-2010, 02:44 PM
???کونسے سوال کا جواب ۔۔۔۔۔
:pمیں کھانا کھانے نہیں گیا تھا ۔۔۔۔
اور مون بھی کھانا کھانے نہیں گئی اُس کی چُھٹی ::)ھوگئی ھوگی شاید ۔۔۔۔۔

Sehar Azad
06-03-2010, 03:16 PM
کھانا کا زکر میں نے اس لیے کیا تھا کہ میں جا رہا تھا کھانے۔ اکیلے اکیلے

اور سوال تھا کہ
۱۔ کیازندگی میں کبھی ایسا ہوا ہو کہ آپ نے اللہ سے کچھ مانگا ہو۔ اور وہ آپ کو نہ ملا ہو۔ مگر بعد میں آپ نے شکرادا کیا ہو کہ اچھا ہوا نہیں ملا۔

Saahil
06-03-2010, 03:28 PM
اور سوال تھا کہ
۱۔ کیازندگی میں کبھی ایسا ہوا ہو کہ آپ نے اللہ سے کچھ مانگا ہو۔ اور وہ آپ کو نہ ملا ہو۔ مگر بعد میں آپ نے شکرادا کیا ہو کہ اچھا ہوا نہیں ملا۔

معذرت میں نے دیکھا نہیں
:(پتا نہیں دھیاں کہاں ھے میرا ۔۔۔۔

ایسا کچھ نہیں ھوا ابھی تک جو مانگا مل گیا اور جو نہیں ملا اس کا نعم البدل مل گیا یعنی قرار مل گیا ۔۔۔خیر میں کوشش کرتا ھوں کہ ہر حال میں شکر ہی ادا کروں ۔۔۔

Sehar Azad
06-03-2010, 03:30 PM
بہت اچھا کرتے ہیں آپ۔

کیا کوئی زبردستی آپ کا مہمان بنا (اوہ۔ ۔ ۔ ۔ہائے۔ ۔ ۔ ۔)۔ اگر بنا تو اس کا کیا حل کیا۔؟؟؟

Saahil
06-03-2010, 03:52 PM
کیا کوئی زبردستی آپ کا مہمان بنا (اوہ۔ ۔ ۔ ۔ہائے۔ ۔ ۔ ۔)۔ اگر بنا تو اس کا کیا حل کیا۔؟؟؟

آپ کا وہ لطیفہ پڑھ کر ۔۔۔
میں زبردستی کسی کو مہمان بننے ہی نہیں دیتا ۔۔۔
;d;d;d

Sehar Azad
06-03-2010, 03:53 PM
لیکن اگر سچ میں ایسی سچوئچشن بن جائے تو کیا کریں گے۔

Saahil
06-03-2010, 03:56 PM
لیکن اگر سچ میں ایسی سچوئچشن بن جائے تو کیا کریں گے۔

بہت مشکل ھے ویسے۔۔
اگر بن گئی تو
;d;dبرداشت کروں گا ۔۔۔

Sehar Azad
06-03-2010, 03:58 PM
اگر کوئی انٹرویو کے لیے آپ سے سوال کرتا ہے تو آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔

Saahil
06-03-2010, 05:26 PM
اگر کوئی انٹرویو کے لیے آپ سے سوال کرتا ہے تو آپ کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔

ایسا محسوس ھوتا ھے کہ سامنے کوئی نیوز رپورٹر ;d;dھو جو بچے کی جان ہی لے لیگا ۔۔۔۔

سوبی
06-03-2010, 05:32 PM
ایسا محسوس ھوتا ھے کہ سامنے کوئی نیوز رپورٹر ;d;dھو جو بچے کی جان ہی لے لیگا ۔۔۔۔
............;d;d

Sehar Azad
06-03-2010, 05:39 PM
اوکے ساحل بھائی۔ اب میں چلتا ہوں۔ اپنا خیال رکھیے گا۔
اللہ تعالیٰ آپ نیوز رپورٹرز سے آپ کی حفاظت فرمائے۔

اللہ حافظ

imported_Dilpasand
06-03-2010, 08:19 PM
ساحل بھائی آپ نے میرے سوال کا بہت خوبصورت جواب دیا۔ یار اور دوستی کی بہت اچھی تعریف کی ہے آپ نے تڑکا لگا کے
اب ایک اور سوال

آپ ایک لڑکی سے پیار کرتے ہیں اور وہ لڑکی بھی آپ سے پیار کرتی ہے۔
ایک امیر اور خوبصورت ترین لڑکی آپ سے محبت کرتی ہے۔
آپ کے والدین اپنی مرضی سے آپ کی شادی ایک قبول صورت لڑکی سے کرنا چاہتے ہیں۔
آپ ان تین میں سے کس لڑکی سے شادی کریں گے۔

Maria Masood
06-03-2010, 08:57 PM
دوستی کرنا اتنا آسان ھے جیسے مٹی پر مٹی لکھنا
دوستی نبھانا اتنا مشکل ھے جیسے پانی پر پانی سے پانی لکھنا (اور یہی یاری ھوتی ھے)

اگر ساحل کو ساحل ہی کو کوئی نصحیت کرنی ہو تو کیا کرے گا

زندگی کے خوبصورت حاشیئے پر موت آوارہ کھڑی ھے
تو بس جو کرنا ھے آج کرلو ۔۔۔۔

بہت خوب جوابات

Saahil
08-03-2010, 02:01 PM
اب ایک اور سوال

آپ ایک لڑکی سے پیار کرتے ہیں اور وہ لڑکی بھی آپ سے پیار کرتی ہے۔
ایک امیر اور خوبصورت ترین لڑکی آپ سے محبت کرتی ہے۔
آپ کے والدین اپنی مرضی سے آپ کی شادی ایک قبول صورت لڑکی سے کرنا چاہتے ہیں۔
آپ ان تین میں سے کس لڑکی سے شادی کریں گے۔
:o

کسی سے بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔
;dیا پھر تینوں سے ۔۔۔۔
:pکسی کا دل نہیں توڑنا چاہیئے نا ۔۔۔
ویسے اس کے بعد بھی ایک کی گنجائش بچے گی
;d;dایک اور آپشن بھی بڑھادیں ۔۔۔۔

Sehar Azad
08-03-2010, 02:06 PM
:o

کسی سے بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔
;dیا پھر تینوں سے ۔۔۔۔
:pکسی کا دل نہیں توڑنا چاہیئے نا ۔۔۔
ویسے اس کے بعد بھی ایک کی گنجائش بچے گی
;d;dایک اور آپشن بھی بڑھادیں ۔۔۔۔
آپ کو ہسپتال کا سب سے اچھا کمرہ کونسا لگتا ہے۔؟؟؟
(تین کے بعد ضرورت پڑھ سکتی ہےتو پیشگی انتظام بھی ہونا چاہیے)

Saahil
08-03-2010, 02:09 PM
آپ کو ہسپتال کا سب سے اچھا کمرہ کونسا لگتا ہے۔؟؟؟
(تین کے بعد ضرورت پڑھ سکتی ہےتو پیشگی انتظام بھی ہونا چاہیے)

::)جہاں باھر کی ہوا اندر آسکے ۔۔۔
;)جی جی وہی تو ۔۔۔۔

Sehar Azad
08-03-2010, 02:13 PM
ہائیں۔ اب ایسا کمرہ کہاں سے ڈھونڈوں پاگل خانے میں۔
خیر چھوڑیں۔

آپ یہ بتائیں
محبت کی جاتی ہے یاہو جاری ہے۔؟

Saahil
08-03-2010, 02:19 PM
ہائیں۔ اب ایسا کمرہ کہاں سے ڈھونڈوں پاگل خانے میں۔
خیر چھوڑیں۔

آپ یہ بتائیں
محبت کی جاتی ہے یاہو جاری ہے۔؟

میں آئینہ دیکھتا ھوں تو پاگل نظر آتا ھے
مجھے میرا عکس نہین سارا جہاں نظر آتا ھے
:p;d:p

::)ہممممممممم محبت شاید ھوجاتی ھے ۔۔۔

Sehar Azad
08-03-2010, 02:23 PM
صرف تین شادیوں کا نام لینے سے ہی یہ حالات ہیں تو بعد میں کیا ہو گا۔

سوال:۔ محبت کی جاتی ہے یا ہو جاتی ہے۔؟ (آپ کا خیال)

Saahil
08-03-2010, 02:35 PM
صرف تین شادیوں کا نام لینے سے ہی یہ حالات ہیں تو بعد میں کیا ہو گا۔

سوال:۔ محبت کی جاتی ہے یا ہو جاتی ہے۔؟ (آپ کا خیال)

:pہاں نا انجوائے تو کرلوں نا سوال کو ۔۔۔۔
;d:cool:کیا پتا کل ھو نا ھو ۔۔۔

محبت بلکل اچانک ھوتی ھے ،آنکھوں سے دل تک کا سفر لمحوں میں کرتی ھے جب آپ کو محسوس ھوتا ھے کہ کوئی دوسرا آپ کے اندر اگنا شروع ھو گیا ھے۔محبت ایک دوسرے کے اندر اگنا ھے۔بھلے تو کسی بیج کی طرح دوسرے کے اندر فنا ھونا،اپنا آپ مٹا دینا،پھر اگنا۔جوں جوں محبت بڑھتی ھے ایک دوسرے کے اندر جڑیں گھری ھوتی چلی جاتی ھیں۔

Sehar Azad
08-03-2010, 02:42 PM
واہ۔ یعنی محبت امر بیل کی طرح ہوتی ہے جو باقی تمام خواہشوں کے پودوں کو مردہ کر کے زندہ رہتی ہے۔ (شاندار)

ا۔ کیا آپ ارینجنڈ میرج کریں گے۔؟؟؟

Saahil
08-03-2010, 02:43 PM
ا۔ کیا آپ ارینجنڈ میرج کریں گے۔؟؟؟

::)بعد کی بعد میں دیکھی جائے گی ۔۔۔۔

Sehar Azad
08-03-2010, 02:47 PM
اوکے۔ بعد میں دیکھیں لیجیے گا۔

آپ کی فیورٹ بک کون سی ہے۔ (اردو ادب سے)

Saahil
08-03-2010, 03:10 PM
آپ کی فیورٹ بک کون سی ہے۔ (اردو ادب سے)

کوئی خاص نہیں ۔۔۔

Sehar Azad
08-03-2010, 03:12 PM
فیورٹ بک انگلش ادب سے؟

Saahil
08-03-2010, 03:13 PM
فیورٹ بک انگلش ادب سے؟

کوئی خاص نہیں ۔۔۔

Sehar Azad
08-03-2010, 03:18 PM
کیا آپ کو اوجھڑی پکانی آتی ہے۔؟؟؟

Saahil
08-03-2010, 03:20 PM
کیا آپ کو اوجھڑی پکانی آتی ہے۔؟؟؟

???پہلے یہ بتائیں کہ یہ ھوتا کیا ھے ۔۔۔۔
;)دوسرا یہ کہ مجھے کچھ بھی پکانے نہیں آتا ۔۔۔۔

Sehar Azad
08-03-2010, 03:21 PM
یہ آفیشلی بکرے یا گائے کے معدے کی زبح شدہ شکل کو کہتے ہیں۔ اور اگر آپ کو کچھ بھی نہیں پکانا آتا تو بہت خوش قسمت ہیں

Saahil
08-03-2010, 03:28 PM
یہ آفیشلی بکرے یا گائے کے معدے کی زبح شدہ شکل کو کہتے ہیں۔ اور اگر آپ کو کچھ بھی نہیں پکانا آتا تو بہت خوش قسمت ہیں

-----;):)-----

KishTaj
08-03-2010, 11:18 PM
السلامُ علیکم
احسان بھائی آپ میرے پالے شے ساحل بھائی کو ایے سوالات پوچھ کر کیوں پریشان کررہے ہیں،۔۔۔۔۔۔۔:p۔۔۔سوالات ایسے پوچھتے ہیں۔۔۔۔۔
ساحل بھائی اگر راہ چلتے ہوئے کوئی شخص آپ کو ایسے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو یا پہچانگیا ہو۔۔۔۔۔۔۔یعنی اس کے چہرے پر شناسائی کی جھلک ہو اور اسے آپ جانتے تک نا ہوں تو آپ کیا کریں گے۔۔۔۔۔۔۔
کتنے بہادر ہیں۔۔۔
کیا ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
کن چیزوں سے ڈر لگتا ہے۔۔۔
کوئی اگر راہ چلتے آپ پر کیچڑ یا کچرا گراجائے یا پان کی پیک وغیرہ۔۔۔۔۔آپ کا کیا رویہ ہوگا۔۔۔یا ہوتا ہے۔۔۔۔
کس قسم کے لوگوں کی صحبت کو بہت برا جانتے ہیں۔۔۔
باقی بعد میں پوچھتی ہوں۔۔۔

Saahil
09-03-2010, 04:10 PM
----:);)----

Saahil
09-03-2010, 06:34 PM
السلامُ علیکم
احسان بھائی آپ میرے پالے شے ساحل بھائی کو ایے سوالات پوچھ کر کیوں پریشان کررہے ہیں،۔۔۔۔۔۔۔:p۔۔۔سوالات ایسے پوچھتے ہیں۔۔۔۔۔

وعلیکم السلام ۔۔۔
اچھا اچھا تو سوال پوچھنے کے لیئے زبان
;d;dباھر نکالنی پڑتی ھے ۔۔۔۔

ساحل بھائی اگر راہ چلتے ہوئے کوئی شخص آپ کو ایسے دیکھے جیسے آپ کو پہچاننے کی کوشش کررہا ہو یا پہچانگیا ہو۔۔۔۔۔۔۔یعنی اس کے چہرے پر شناسائی کی جھلک ہو اور اسے آپ جانتے تک نا ہوں تو آپ کیا کریں گے۔۔۔۔۔۔۔

کچھ نہیں میں کچھ دیر تک سوچونگا کہ کہا دیکھا ھے
یاد آیا تو ٹھیک ورنہ سلام دعا کرکے اللہ حافظ بول کر
اپنی راہ لونگا ۔۔۔(اگر اس نے یاد دلا دیا کہ کہاں ملے تھے تو رک جاؤنگا )

کتنے بہادر ہیں۔۔۔

آہم آہم جتنا ھونا چاہیئے اس سے تھوڑا کم کم ۔۔۔۔

کیا ڈراؤنے خواب دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

کہہ تو ایسے رھی ھو جیسے کوئی
ایکشن یا رومینٹک مووی نہ ھو ۔۔۔۔
خیر کبھی کبھی ۔۔۔۔

کن چیزوں سے ڈر لگتا ہے۔۔۔

--???---

کوئی اگر راہ چلتے آپ پر کیچڑ یا کچرا گراجائے یا پان کی پیک وغیرہ۔۔۔۔۔آپ کا کیا رویہ ہوگا۔۔۔یا ہوتا ہے۔۔۔۔

نارملی سا غصہ اور کیا ۔۔۔۔

کس قسم کے لوگوں کی صحبت کو بہت برا جانتے ہیں۔۔۔

جن کی صحبت میں خود کو بھول جائیں ۔۔۔۔

باقی بعد میں پوچھتی ہوں۔۔۔

جی جی ۔۔۔انکار کی صورت کہاں
:pورنہ رزلٹ خراب بنادو گی ۔۔۔۔

KishTaj
09-03-2010, 08:34 PM
[QUOTE=Saahil;1314323]

وعلیکم السلام ۔۔۔
اچھا اچھا تو سوال پوچھنے کے لیئے زبان
;dباھر نکالنی پڑتی ھے ۔۔۔۔

جی بالکل نہیں ساحل بھائی ۔۔آپ میری بات کا مطبل نہیں سمجھے نا در اصل۔۔۔۔۔ سوال ایسے کرنا چاہیئں جس سے میرے پالے شے ساحل بھائی پریشان نا ہوں یعنی پالے شے ساحل بھائی کے لیئے پالے شے سوالات جیسے میں کرتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:p۔;d

کن چیزوں سے ڈر لگتا ہے۔۔۔

-----

اس کا جواب کب دینے والے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کو پتہ ہے امتحان کی کاپی میں خالی جگہ چھوڑ دینے سے نمبر مائنس ہوجاتے ہیں

جی جی ۔۔۔انکار کی صورت کہاں
:pورنہ رزلٹ خراب بنادو گی ۔۔۔۔

ہاہاہا صحیح کہا ساحل بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:p

Saahil
10-03-2010, 12:41 PM
جی بالکل نہیں ساحل بھائی ۔۔آپ میری بات کا مطبل نہیں سمجھے نا در اصل۔۔۔۔۔ سوال ایسے کرنا چاہیئں جس سے میرے پالے شے ساحل بھائی پریشان نا ہوں یعنی پالے شے ساحل بھائی کے لیئے پالے شے سوالات جیسے میں کرتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:p۔;d

ایک تم پالی شی
ایک میں پالا شا
تمہارے سوال پالے شے
میرے جواب پالے شے ۔۔۔۔
:pرزلٹ بھی پالا شا ہی ھوگا ۔۔۔۔

کن چیزوں سے ڈر لگتا ہے۔۔۔

-----

اس کا جواب کب دینے والے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کو پتہ ہے امتحان کی کاپی میں خالی جگہ چھوڑ دینے سے نمبر مائنس ہوجاتے ہیں

ہاں مگر چیز بولے تو ۔۔۔۔
::)زرا ایکسپلین کرو نا ۔۔۔

Sehar Azad
10-03-2010, 12:48 PM
اوکے جی۔ نہیں پوچھوں گا ایسے بھیانک سوالات ساحل بھائی سے۔

بلکہ یہ سوالات پوچھتا ہوں ساحل بھائی۔

۱۔ ساحل بھائی اگر آپ لڑکے نہیں لڑکی ہوتے تو کیا ہوتا؟

۲۔ اگر آپ کو شادی و طلاق آفس میں پریزڈنٹ کی جاب ملے تو کتنے روپے کی مٹھائی بانٹیں گے۔؟

۳۔ کیا زیادہ مشکل ہے پیاز کاٹنا یا چرخہ کاتنا؟

KishTaj
10-03-2010, 01:00 PM

اوئی اللہ۔۔۔۔ اب تو واقعی بھیانک سوالات پوچھ بیٹھے ہیں جناب۔۔۔۔
اس کے جواب کے لیئے ساحل بھائی کو فی جواب 10 پوائنٹس۔۔۔۔

Saahil
10-03-2010, 01:33 PM
اوکے جی۔ نہیں پوچھوں گا ایسے بھیانک سوالات ساحل بھائی سے۔

آہا کیا گارنٹی ھے ۔۔۔

بلکہ یہ سوالات پوچھتا ہوں ساحل بھائی۔

لیں ابھی ابھی اپنی بات سے گھوم گئے نا ۔۔۔

۱۔ ساحل بھائی اگر آپ لڑکے نہیں لڑکی ہوتے تو کیا ہوتا؟

کیا ھوتا کچھ نہیں ھوتا
;d;dپھر میرا نام ساحلہ ھوتا

۲۔ اگر آپ کو شادی و طلاق آفس میں پریزڈنٹ کی جاب ملے تو کتنے روپے کی مٹھائی بانٹیں گے۔؟

::)میں وہاں اپلائی کرونگا تب نا ۔۔۔۔

۳۔ کیا زیادہ مشکل ہے پیاز کاٹنا یا چرخہ کاتنا؟

ہممممم۔۔۔میرے خیال میں پیاز ۔۔۔۔۔
کیونکہ قریب بیٹھے ھوئے کی آنکھوں میں بھی
;dپانی شانی آجاتا ھے ۔۔۔۔

Sehar Azad
10-03-2010, 01:36 PM
چلیں آپ کو تیس نمبر تو ملے۔ (بقول کشتاج)میرے بھیانک بھیانک سوالوں سے

اب زرا آسان اور ایویں سوال۔

۴۔ آپ اگر ون اردو پر نہ آتے تو آپ کیا نقصان ہوتا۔
۵۔ میں زیادہ اچھے سوال کر رہا ہوں یا کشتاج

Saahil
10-03-2010, 01:41 PM
السلامُ علیکم
اجی ایکسپلین کیا کروں۔۔۔۔ سیدھا سیدھا سوال ہے۔۔کہ کس چیز سے ڈر لگتا ہے۔۔۔
اب آپ کو ڈر لگنے کا مطلب بتاؤں یا چیز کا۔۔۔۔۔گول مٹول جواب دینے اور بہانے بنانے کے 10 پوائنٹ رپورٹ کارڈ سے مائنس (-) ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔

وعلیکم السلام ۔۔۔
اارے تو بھئی یہ چیزوں سے کیسے ڈرا جاتا ھے ۔۔۔۔
خیر ویسے مجھے ڈر لگتا ہر اس چیز سے مجھ میں ::)غرور پیدا کردے ۔۔۔۔
;dاور دوسرا لال بیگ سے چوہے سے چھپکلی سے ۔۔۔۔۔
مش مش ایسا تو نہیں کریں نا ہر بات پر بچے کو :pرپورٹ کارڈ سے بھی ڈراتی ھیں ۔۔۔۔۔

Saahil
10-03-2010, 01:44 PM
چلیں آپ کو تیس نمبر تو ملے۔ (بقول کشتاج)میرے بھیانک بھیانک سوالوں سے

تیس پوائنٹس سے کیا ھوتا ھے
آپ کو کیا لگتا ھے کہ آپ کے سوال اتنے سستے تھے ۔۔۔۔

اب زرا آسان اور ایویں سوال۔

:cool:

۴۔ آپ اگر ون اردو پر نہ آتے تو آپ کیا نقصان ہوتا۔

آپ جیسے لوگوں سے نہ ملنے کا نقصان جو ھوتا ۔۔۔۔

۵۔ میں زیادہ اچھے سوال کر رہا ہوں یا کشتاج

یہ تو آپ لوگ آپس میں ڈیسائڈ کرلیں نا ۔۔۔

KishTaj
10-03-2010, 01:49 PM
وعلیکم السلام ۔۔۔
اارے تو بھئی یہ چیزوں سے کیسے ڈرا جاتا ھے ۔۔۔۔
خیر ویسے مجھے ڈر لگتا ہر اس چیز سے مجھ میں ::)غرور پیدا کردے ۔۔۔۔
;dاور دوسرا لال بیگ سے چوہے سے چھپکلی سے ۔۔۔۔۔
مش مش ایسا تو نہیں کریں نا ہر بات پر بچے کو :pرپورٹ کارڈ سے بھی ڈراتی ھیں ۔۔۔۔۔
ہاہاہا
کچھ بچوں کو ڈرا ڈرا کر ہی کامیاب بنایا جاتا ہے:p۔۔۔۔
ویسے ابھی مش جی کو روٹی پکانے کی اجازت دیجیئے پھر آکر بات کرتی ہوں۔۔۔مجھے کچھ سوالات بھی کرنے ہیں یعنی کہ کمر بھی کس کر باندھ رکھیئے گا۔۔۔۔۔

نا جی ڈیسائڈ پہلے ہی سے ہے یعنی کشتاج ہی ہی ہی کیوں احسان بھائی:p

Sehar Azad
10-03-2010, 01:55 PM
بالکل بالکل کشتاج تم سوال اچھے کرتی ہو مگر جواب میرے لیے اچھے آتے ہیں۔ :p

صحیح کہا مجھ جیسے نادر لوگ بہت کم کم ملتے ہیں۔;)

سوال:۔ کیا زندگی میں کوئی ایسا آدمی ملا جس نے آپ کی زندگی ہی تبدیل کر کے رکھ دی ہو۔ اگر ملا تھا وہ کون تھا اور اس نے آپ کی زندگی کے کس شعبہ کو الٹ پلٹ یا صحیح کر دیا۔

Saahil
10-03-2010, 03:45 PM
سوال:۔ کیا زندگی میں کوئی ایسا آدمی ملا جس نے آپ کی زندگی ہی تبدیل کر کے رکھ دی ہو۔ اگر ملا تھا وہ کون تھا اور اس نے آپ کی زندگی کے کس شعبہ کو الٹ پلٹ یا صحیح کر دیا۔

جی ملا نا اس کا جواب تو دے دیا تھا ۔۔۔۔
جی کافی تبدیلی ھوئی ۔۔۔۔ کون تھا جانے کہاں گیا وہ
جی کچھ کچھ الٹ پلٹ ھوئی اور کچھ کچھ صحیح بھی :cool:ھوا ۔۔۔

Sehar Azad
10-03-2010, 03:54 PM
کوئی ایسا شعر یا نظم سنی ہو جس کو سن کو آپ کا دل چاہا ہو کہ پوئٹ کا قتل کر دوں؟؟ اگر کوئی ہے تو۔

(دراصل ایک آدمی بہت تنگ کر رہا ہے۔ اسےسنا کر ٹارچر کرنا ہے۔)

Saahil
10-03-2010, 04:03 PM
کوئی ایسا شعر یا نظم سنی ہو جس کو سن کو آپ کا دل چاہا ہو کہ پوئٹ کا قتل کر دوں؟؟ اگر کوئی ہے تو۔

(دراصل ایک آدمی بہت تنگ کر رہا ہے۔ اسےسنا کر ٹارچر کرنا ہے۔)

نہیں ایسی کوئی نظم نظر سے نہیں گزری۔۔۔۔

KishTaj
10-03-2010, 04:05 PM
کوئی ایسا شعر یا نظم سنی ہو جس کو سن کو آپ کا دل چاہا ہو کہ پوئٹ کا قتل کر دوں؟؟ اگر کوئی ہے تو۔

(دراصل ایک آدمی بہت تنگ کر رہا ہے۔ اسےسنا کر ٹارچر کرنا ہے۔)
ہاہاہا حد ہوتی ہے۔۔۔۔آپ کو لوگ بھی ایسے ہی نادر ملتے ہین کیا

KishTaj
10-03-2010, 04:07 PM
ساحل بھائی کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کو بہت بھول لگی ہو اور اتفاق سے گھر پر کھانے کو کچھ نا ہو اور آپ باہر سے لا بھی نہیں سکتے یعنی کہ یا تو ہڑتال ایسی کہ سب دوکانیں ہوٹل وغیرہ بند یا رات کا وہ پہر ہوکہ جس میں سب کچھ ہی بند ہوتا ہے۔
اگر اب تک نہیں ہوا۔۔۔اور ایسا ہوجائے تو۔۔۔آپ کیا کریں گے۔۔۔۔

Swan
10-03-2010, 04:16 PM
کتنے ایڈوینچر پسند ہیں

Saahil
11-03-2010, 02:23 PM
ساحل بھائی کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کو بہت بھول لگی ہو اور اتفاق سے گھر پر کھانے کو کچھ نا ہو اور آپ باہر سے لا بھی نہیں سکتے یعنی کہ یا تو ہڑتال ایسی کہ سب دوکانیں ہوٹل وغیرہ بند یا رات کا وہ پہر ہوکہ جس میں سب کچھ ہی بند ہوتا ہے۔
اگر اب تک نہیں ہوا۔۔۔اور ایسا ہوجائے تو۔۔۔آپ کیا کریں گے۔۔۔۔

:o
ون اردو کچن کی چیف ساحرہ آپیا
;d;dکو پی ایم کرونگا کہ کیا کیا جائے اب ۔۔۔۔

Saahil
11-03-2010, 02:24 PM
کتنے ایڈوینچر پسند ہیں

---------
80%
------

fiza_chillimilli
14-03-2010, 01:28 PM
کیا آپ پٹھان ھو????

Saahil
15-03-2010, 03:21 PM
کیا آپ پٹھان ھو????

نہیں ۔۔۔۔

Sagar
15-03-2010, 03:22 PM
نہیں ۔۔۔۔

سندھی ہو???

Saahil
15-03-2010, 03:31 PM
:(بے ایمانی مت کریں ۔۔۔۔
::)یہاں تو کسوٹی کھیلنا شروع کردی ۔۔۔
;d;dبھئییییییییی سیدھا سیدھا انٹریو لیں ۔۔۔

Sehar Azad
15-03-2010, 03:33 PM
۱۔ ساحل بھائی آپ کو کیسا موسم بہت ہی زیادہ برا لگتا ہے۔

۲۔ آپ پاکستانی سیاسیت کی کون سی ایک چیز بدلنا چاہتے ہیں۔

۳۔ آپ کونسا طریقہ علاج زیادہ پسند کرتے ہیں۔ دیسی۔ ہومیوپیتھی۔ یا الو پیتھک

Saahil
15-03-2010, 05:15 PM
۱۔ ساحل بھائی آپ کو کیسا موسم بہت ہی زیادہ برا لگتا ہے۔

موسم تو سارے اچھے ھوتے ھیں
بس خزاں کا موسم تھوڑا سا تڑپاتا ھے ۔۔۔
پریشان سا کرتا ھے ۔۔۔
جب پتے بکھرے ھوئے سے
پاؤں کے نیچے آکر
یہ احساس دلاتے ھیں
کہ ہم وہی ھیں جس سے باغ کی رونق تھی ۔۔۔۔
----------------------------------------------------------------------
خزاں پھر آنے والی بہار
اور اور اور بارش بھی بہت پسند ھے ۔۔۔۔
کیونکہ اس میں کوئی آنسو نہیں دیکھ پاتا ۔۔۔

۲۔ آپ پاکستانی سیاسیت کی کون سی ایک چیز بدلنا چاہتے ہیں۔

میں ایسی سیاست ہی کو بدلنا چاہونگا ۔۔۔۔

۳۔ آپ کونسا طریقہ علاج زیادہ پسند کرتے ہیں۔ دیسی۔ ہومیوپیتھی۔ یا الو پیتھک

پسند تو کوئی نہیں سب میں ہی کڑوی کڑوی دوائی :(:(شوائی پینی پڑتی ھیں
پھر بھی بیماری تو بیماری ھے نا ڈاکٹر والا طریقی ::)بہتر ھے کچھ کچھ ۔۔۔۔

Sagar
15-03-2010, 05:18 PM
:(بے ایمانی مت کریں ۔۔۔۔
::)یہاں تو کسوٹی کھیلنا شروع کردی ۔۔۔
;d;dبھئییییییییی سیدھا سیدھا انٹریو لیں ۔۔۔
اجی ساحل میاں اگر ہم نے سیدھا سیدھا انٹریو لینا شروع کیا تو آپ بھاگ جائیں گے اس تھریڈ سے

Sehar Azad
15-03-2010, 05:19 PM
واہ۔ واہ کیا جواب دیا ہے۔ میں نے نا پسندیدہ موسم کا پوچھا تھا۔

۱۔ اگر ساحل بھائی کی شاد ی ایسی جگہ ہو جائے کہ آپ کی بیوی کو اردو پڑھنا ہی نہ آتا ہو اور نہ ہی بولنا آتا ہو۔ تو ساحل بھائی کیا کریں۔

۱۔ سکھائیں گے۔
۲۔ ان کی زبان کے اشعار اور عزلیں یاد کریں گے۔

اللہ تعالیٰ کو یاد کریں گے۔

Saahil
15-03-2010, 06:45 PM

ااارے ہاں ۔۔۔۔
:cool:کردیتا ھوں ایڈٹ ۔۔۔
سیکھنا سکھانا کیا ۔۔۔۔۔
;dاشاروں میں بات کریں گے ۔۔۔۔۔
;dیا وہ اپنی بولے گی میں اپنی بولونگا ۔۔۔۔
میں اُسے دیکھ کر صبر کرونگا وہ مجھے دیکھ کر ;dشُکر ادا کرے گی ۔۔۔
~اللہ میاں کو تو ہر حال میں یاد رکھنا ہی چاہیئے نا ۔۔۔۔۔