PDA

View Full Version : ون اردو ای شاپ کا افتتاح

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 08:49 AM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
معزز ممبران السلام علیکم

جیسا کہ کچھ دن پہلے ٹیم بھائی نے اعلان کیا تھا کہ مورخہ دس فروری کو دس بجے ای شاپ کا باقاعدہ افتتاح ہو گا۔
تو وہی ہو رہا ہے۔~
بلکہ ہو چکا ہے۔:)
(میری لکھی ہوئی تقریر کہیں گم ہو گئی ہے، اس لئے فی البدیہہ پہ گزارا کریں)۔

کچھ چیزیں ابتدا میں کافی عجیب لگتی ہیں اور غیر اہم بھی۔ لیکن ضروری نہیں کہ جو بات آج غیر اہم یا عجیب ہے، وہ کل بھی ایسی ہی لگے۔

ای شاپ بھی ایسی ہی ایک سوچ، تجویز، مہم یا تصور ہے۔ مستقبل میں اس کی کس حد تک اہمیت ہو گی، کتنے لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، یا یہ بھی ایک خواب و خیال ہی بن کے رہ جائے گا۔ یہ نہ میں اندازہ لگا سکتا ہوں، نہ آپ اور شاید نہ ہی ٹیم بھائی۔
تاہم وہی بات کہ
تجربہ کرنے میں کیا حرج ہے۔ ::)
امید ہے کہ یہ ایک مثبت اور کار آمد تجربہ ہو گا۔

شکریہ
اللہ حافظ

1UM-SiteAdmins
10-02-2010, 10:05 AM
بہت بہت شکریہ یازغل بھائی۔
کیمرہ مین میں خود کے ساتھ ٹیم اردو ، ون اردو نیوز آن لائن۔

Sehar Azad
10-02-2010, 10:09 AM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
معزز ممبران السلام علیکم

جیسا کہ کچھ دن پہلے ٹیم بھائی نے اعلان کیا تھا کہ مورخہ دس فروری کو دس بجے ای شاپ کا باقاعدہ افتتاح ہو گا۔
تو وہی ہو رہا ہے۔~
بلکہ ہو چکا ہے۔:)
(میری لکھی ہوئی تقریر کہیں گم ہو گئی ہے، اس لئے فی البدیہہ پہ گزارا کریں)۔

کچھ چیزیں ابتدا میں کافی عجیب لگتی ہیں اور غیر اہم بھی۔ لیکن ضروری نہیں کہ جو بات آج غیر اہم یا عجیب ہے، وہ کل بھی ایسی ہی لگے۔

ای شاپ بھی ایسی ہی ایک سوچ، تجویز، مہم یا تصور ہے۔ مستقبل میں اس کی کس حد تک اہمیت ہو گی، کتنے لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے، یا یہ بھی ایک خواب و خیال ہی بن کے رہ جائے گا۔ یہ نہ میں اندازہ لگا سکتا ہوں، نہ آپ اور شاید نہ ہی ٹیم بھائی۔
تاہم وہی بات کہ
تجربہ کرنے میں کیا حرج ہے۔ ::)
امید ہے کہ یہ ایک مثبت اور کار آمد تجربہ ہو گا۔

شکریہ
اللہ حافظ

معزز صاحب محفل

وہ جو اسٹیج پر پراڈکٹ پڑی ہوئی اس پر سے پردہ تو ہٹائیں۔

مُون
10-02-2010, 10:13 AM
مبارک ہو افتتاح پر۔۔۔۔۔۔۔ جناب فیتہ کاٹنے والے صاحب۔۔۔۔۔۔۔ ذرا ای شاپ سے پہلا تحفہ خرید کر میری نظر کر دیں۔۔۔۔۔ برکت پڑے گی۔۔۔

Arain
10-02-2010, 10:14 AM
عوم کو بھول گئے ٹیم بھائی وہ بھی آپ کے ساتھ تھے~ ۔

Arain
10-02-2010, 10:15 AM
سب کو ای شاپ کے افتتاح پر بہت بہت مبارک ہو :)۔

مُون
10-02-2010, 10:19 AM
آپ کو بھی۔

Fozan
10-02-2010, 10:25 AM
السلام علیکم۔

بہت مبارک ہو سب ممبران اور خاص طور پر ٹیم بھائی اور یازغل بھائی کو۔۔۔

یازغل بھائی یہ تقریر لگتا ہے بغیر گولڈن پوائنٹس کے معاوضے کے کی ہے آپ نے اور ٹیم بھائی نے آپ کا ایک ایک لفظ سونے میں تولنے سے انکار کر دیا شاید۔۔۔

مجھے تو ویسے بھی انتظار ای میگزین کا تھا، تو کیا اسکا جلوہ دیکھنے کو ملے گا یا ابھی کوئی اور چلہ کاٹنا پڑے گا ہمیں۔

اسماء
10-02-2010, 10:25 AM
شکر ہے اللہ کا افتتاح خیر خیریت سے ہو گیا ہے۔۔۔
سب کو میری جانب سے بھی بہتت مبارک ہو۔۔۔ان شاءاللہ ہماری یہ ای شاپ بہتت ترقی کرئے گی۔۔۔
:) :)

Bani.
10-02-2010, 10:27 AM
وعلیکم السلام
سب ممبران کو مبارک ہو

مُون
10-02-2010, 10:30 AM
السلام علیکم۔

بہت مبارک ہو سب ممبران اور خاص طور پر ٹیم بھائی اور یازغل بھائی کو۔۔۔

یازغل بھائی یہ تقریر لگتا ہے بغیر گولڈن پوائنٹس کے معاوضے کے کی ہے آپ نے اور ٹیم بھائی نے آپ کا ایک ایک لفظ سونے میں تولنے سے انکار کر دیا شاید۔۔۔

مجھے تو ویسے بھی انتظار ای میگزین کا تھا، تو کیا اسکا جلوہ دیکھنے کو ملے گا یا ابھی کوئی اور چلہ کاٹنا پڑے گا ہمیں۔
آپ کو بھی مبارک ہو۔۔۔

کیا کرتی ہیں فوزان جی۔۔۔۔۔ اندر کی بات باہر مت نکالا کرو سوہنیو۔۔۔۔ حکومت کے جانے کے بعد ان کے پول کھولے جاتے ہیں۔۔۔ ;d

Fozan
10-02-2010, 10:42 AM
آپ کو بھی مبارک ہو۔۔۔

کیا کرتی ہیں فوزان جی۔۔۔۔۔ اندر کی بات باہر مت نکالا کرو سوہنیو۔۔۔۔ حکومت کے جانے کے بعد ان کے پول کھولے جاتے ہیں۔۔۔ ;d
ہائیں ، اچھا ، ۔۔۔۔غلطی ہوگئی۔۔۔۔۔۔ کہیں اندر ہونے کا خدشہ تو نہیں بہن۔۔۔۔ضمانت کروا دینا میری اگر کچھ گڑ بڑ ہو جائے۔

Hina Rizwan
10-02-2010, 10:52 AM
سب کو ای شاپ کے افتتاح پر بہت بہت مبارک ہو:)

Sagar
10-02-2010, 10:53 AM
السلام علیکم
سب کو مبارک ہو افتتاح

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 10:56 AM
اور ہاں، فیتہ کاٹنے کی رسم تو رہ ہی گئی۔ رضوان بھائی کے تعاون سے وہ بھی پوری ہو رہی ہے۔ شکریہ رضوان بھائی۔

http://i820.photobucket.com/albums/zz126/Rizwan123/ribbencutitng.jpg

Amaan
10-02-2010, 11:01 AM
السلام علیکم
پہلے تو میں صدر انجمن مفتا مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

جیسا کہ فیتہ کٹائی چھپ چھپا کر ہوگئی اور ابھی تک انجمن مفتا کے مطالبے پورے تو دور کی بات اس کا ذکر تک نہیں آیا۔

پوری انجمن پرزور مذمت کرتی ہے۔

میری درخواست ہے تمام انجمن مفتا کے مفت خوروں سے کہ صبر کا دامن پکڑے رکھیں اور اشتعال انگیزی سے پرہیز کریں۔

انجمن سے درخواست ہے کہ وہ باہر لائن لگا کر کھڑی رہے۔ (جانتا ہوں کہ دھوپ تیز ہے مگر قربانیاں تو دینی پڑیں گی)۔ میں اندر خفیہ ڈیل کرکے آتا ہوں۔

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 11:05 AM

جی بالکل آپ خفیہ ڈیل کے لئے تشریف لائیں۔ ہم "امان آر او" جاری کرنے پہ غور کرتے ہیں۔;)

مُون
10-02-2010, 11:09 AM
ہائیں ، اچھا ، ۔۔۔۔غلطی ہوگئی۔۔۔۔۔۔ کہیں اندر ہونے کا خدشہ تو نہیں بہن۔۔۔۔ضمانت کروا دینا میری اگر کچھ گڑ بڑ ہو جائے۔
نہیں نہیں آپ غالبا” انجمن مفتا کی ممبر ہو۔۔۔۔۔۔ انجمنوں سے تو حکومتیں اکثر ڈرتی ہیں۔۔۔۔ ویسے میرے پاس کافی سونے چاندی کی اشرفیاں ہیں۔۔۔۔۔۔ وقت پر کام آجائیں گی۔۔۔ فکر ناٹ۔ "میں ہوں ناں";d

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 11:11 AM
نہیں نہیں آپ غالبا” انجمن مفتا کی ممبر ہو۔۔۔۔۔۔ انجمنوں سے تو حکومتیں اکثر ڈرتی ہیں۔۔۔۔ ویسے میرے پاس کافی سونے چاندی کی اشرفیاں ہیں۔۔۔۔۔۔ وقت پر کام آجائیں گی۔۔۔ فکر ناٹ۔ "میں ہوں ناں";d

کیا پتا، یہی فکر ہو۔

Amaan
10-02-2010, 11:11 AM
وعلیکم السلام
جی بالکل آپ خفیہ ڈیل کے لئے تشریف لائیں۔ ہم "امان آر او" جاری کرنے پہ غور کرتے ہیں۔;)

جی جی مگر "امان آر او" کے بجائے "کے ایچ کے" (KHK) زیادہ مناسب ہوگا

مُون
10-02-2010, 11:11 AM
وعلیکم السلام
جی بالکل آپ خفیہ ڈیل کے لئے تشریف لائیں۔ ہم "امان آر او" جاری کرنے پہ غور کرتے ہیں۔;)

کیا:o آپ لوگوں کو نہیں پتہ خفیہ ڈیل کے لیے ہر بات خفیہ رکھی جاتی ہے۔"ایسے کاکے تو ہو نہیں ویسے" :p۔۔ورنہ عوام "چمک" کا الزام لگا کر حکومت گرانے کے پروگرامز بنانے لگتی ہے۔۔۔

مُون
10-02-2010, 11:13 AM
کیا پتا، یہی فکر ہو۔
ایہہ تے فیر ہے۔۔۔۔ یعنی اگر یہ "فکر" کسی کو نا ہوئی تو پھر مُجھے "فکر" ہوگی۔ ;d

کوثر بیگ
10-02-2010, 11:14 AM
میری طرف سے قیس بھائی یاز بھائی اور سارے ممران کو ون اردو کی ای شاپ کا افتتاح بہت بہت مبارک ہو ئی ۔اللہ اس ای شاپ کو دن دونی رات چوگنی ترقی دیے اور ہم سب کے لئے فائدہ مند ثابت فرماے کرئے ۔۔ ۔اٰمین

IN Khan
10-02-2010, 11:16 AM
ای شاپ کے افتتاح پر سب کو بہت بہت مبارک:)
امید ہے کہ کلائنٹس کی چِھیل نہیں اتاری جائے گی;)

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 11:17 AM
جی جی مگر "امان آر او" کے بجائے "کے ایچ کے" (KHK) زیادہ مناسب ہوگا
یہ کیا ہوتا ہے جی؟

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 11:18 AM
ای شاپ کے افتتاح پر سب کو بہت بہت مبارک:)
امید ہے کہ کلائنٹس کی چِھیل نہیں اتاری جائے گی;)
شکریہ جناب

اگر آپ چاہتے ہیں کہ نہ اتاری جائے چھیل
تو کر لیں امان بھائی کی طرح کوئی ڈیل

Amaan
10-02-2010, 11:19 AM
یہ کیا ہوتا ہے جی؟

"کرتے ہیں کچھ"

;d
;d

Amaan
10-02-2010, 11:20 AM
کیا:o آپ لوگوں کو نہیں پتہ خفیہ ڈیل کے لیے ہر بات خفیہ رکھی جاتی ہے۔"ایسے کاکے تو ہو نہیں ویسے" :p۔۔ورنہ عوام "چمک" کا الزام لگا کر حکومت گرانے کے پروگرامز بنانے لگتی ہے۔۔۔
خفیہ ڈیل میں ڈیل کے علاوہ سب خفیہ ہوتا ہے
;d

Khuloos
10-02-2010, 11:23 AM
میں اندر خفیہ ڈیل کرکے آتا ہوں۔
فوزان جی۔ ۔ ! جاگتے رہنا۔ ۔ ۔ ساڈے تے نہ رہنا۔ ۔ ۔ ۔
اور بھئی میری طرف سے خیر مبارک۔ ۔ ۔ بجلی کی دکان کا افتتاح۔ ۔ ۔

Arain
10-02-2010, 11:25 AM
شکریہ جناب

اگر آپ چاہتے ہیں کہ نہ اتاری جائے چھیل
تو کر لیں امان بھائی کی طرح کوئی ڈیل

ہر جگہ ڈیل ہو رہی ہے ہم غریب لوگوں کا کیا ہو گا ؟:(

IN Khan
10-02-2010, 11:25 AM
شکریہ جناب

اگر آپ چاہتے ہیں کہ نہ اتاری جائے چھیل
تو کر لیں امان بھائی کی طرح کوئی ڈیل

کوئی ڈیل ڈول نہ کریں گے ہم
نہ بِکیں گے اور نہ جُھکیں گے ہم

گر آپ نے دیں تجویزیں ایسی
پھر لانگ مارچ ہی کریں گے ہم

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 11:31 AM
کوئی ڈیل ڈول نہ کریں گے ہم
نہ بِکیں گے اور نہ جُھکیں گے ہم

گر آپ نے دیں تجویزیں ایسی
پھر لانگ مارچ ہی کریں گے ہم

آپ کریں مارچ، چاہے ماریں بم
ڈیل کرنے والے نہ ہوں گے کم

ابھی بھی کر لیں نظرِ ثانی جناب
کہیں کرتے نہ رہیں بعد میں غم

IN Khan
10-02-2010, 11:32 AM
ہر جگہ ڈیل ہو رہی ہے ہم غریب لوگوں کا کیا ہو گا ؟:(

اشرف بھائی یہ ڈیلیں غربت مکاؤ مہم کا ہی ایک حصہ ہوتی ہیں۔۔
یہ اور بات کہ اپنی ہو یا عوام کی;)

کوثر بیگ
10-02-2010, 11:33 AM
کوئی ڈیل ڈول نہ کریں گے ہم
نہ بِکیں گے اور نہ جُھکیں گے ہم

گر آپ نے دیں تجویزیں ایسی
پھر لانگ مارچ ہی کریں گے ہم

بہت خوب عمران میاں بہت خوب

IN Khan
10-02-2010, 11:37 AM
آپ کریں مارچ، چاہے ماریں بم
ڈیل کرنے والے نہ ہوں گے کم

ابھی بھی کر لیں نظرِ ثانی جناب
کہیں کرتے نہ رہیں بعد میں غم

اِس بات پہ اب میں کہوں بھی کیا
جب بگڑا ہو آوا تو کروں بھی کیا

نظرِ اول کے تیر سہیں جی!!
نظرِ ثانی پھر کروں بھی کیا

IN Khan
10-02-2010, 11:41 AM
بہت خوب عمران میاں بہت خوب

آداب آداب آپا جی

دعائیں چاہیئیں آپ کی:)

کوثر بیگ
10-02-2010, 11:42 AM
آپ کریں مارچ، چاہے ماریں بم
ڈیل کرنے والے نہ ہوں گے ک

ابھی بھی کر لیں نظرِ ثانی جناب
کہیں کرتے نہ رہیں بعد میں غم

کیا بات ہے یاز بھائی

مُون
10-02-2010, 11:43 AM
اشرف بھائی یہ ڈیلیں غربت مکاؤ مہم کا ہی ایک حصہ ہوتی ہیں۔۔
یہ اور بات کہ اپنی ہو یا عوام کی;)
;dپائی جی۔۔۔۔ غربت کی جگہ اصل میں "غریب" آتا ہے۔

IN Khan
10-02-2010, 11:45 AM
;dپائی جی۔۔۔۔ غربت کی جگہ اصل میں "غریب" آتا ہے۔

وہی تو۔۔۔
پین جی کچھ باتیں نہ کہہ کر بھی تو کہی جاتی ہیں نا۔۔;d

Farrukh
10-02-2010, 11:54 AM
ای شاپ کے افتتاح پر سب کو بہت بہت مبارک

مُون
10-02-2010, 11:54 AM
اچھاااا۔۔۔ میں سمجھی آپ بھی "اصل" بات گول کر رہے ہو;d۔

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 11:55 AM
اِس بات پہ اب میں کہوں بھی کیا
جب بگڑا ہو آوا تو کروں بھی کیا

نظرِ اول کے تیر سہیں جی!!
نظرِ ثانی پھر کروں بھی کیا
کہئے ڈیل، ڈیل اور کہنا ہے کیا
بنا سنہری نقاط کے رہنا ہے کیا

اب جلدی سے ہاں بھی کر دیں
نہیں تو، سوچیں پیا تے بندا گیا

Wish
10-02-2010, 11:57 AM
بہت بہت مُبارک ہو جناب۔
اللہ کرے یہ تجربہ کامیاب رہے۔ ۔ ۔

لیکن پہلی پراڈکٹ کہاں ہے؟ افتتاح کا مطلب اندر آوٴ اور چیزیں لے لو۔ ۔ ۔ ۔ چیزیں کہاں ہیں اس شاپ کی۔ ۔ ۔ ???

Sagar
10-02-2010, 11:57 AM
کہئے ڈیل، ڈیل اور کہنا ہے کیا
بنا سنہری نقاط کے رہنا ہے کیا

اب جلدی سے ہاں بھی کر دیں
نہیں تو، سوچیں پیا تے بندا گیا

واہ یاز اور عمران بھائی آپ نے تو مقابلا ہی شروع کردیا

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 12:00 PM
واہ یاز اور عمران بھائی آپ نے تو مقابلا ہی شروع کردیا
مقابلا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سے تو "اقابلا" کی یاد آ گئی۔:p

ندیم بھائی، یہ ہم سب کا پرانا شغل ہے۔:)

مُون
10-02-2010, 12:04 PM
مقابلا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سے تو "اقابلا" کی یاد آ گئی۔:p

ندیم بھائی، یہ ہم سب کا پرانا شغل ہے۔:)

;d"جی جی وہی تو" چھٹتی نہیں ظالم۔

Amaan
10-02-2010, 12:04 PM
کوئی ڈیل ڈول نہ کریں گے ہم
نہ بِکیں گے اور نہ جُھکیں گے ہم

گر آپ نے دیں تجویزیں ایسی
پھر لانگ مارچ ہی کریں گے ہم

یوں سرعام بدنام نہ کر اپنی یاری
آج میری باری تو کل تیری باری
جانتا ہوں نہیں مانو گے تم یار
پر ایسے تو ہوتی نہیں وفا داری

Amaan
10-02-2010, 12:09 PM
آپ کریں مارچ، چاہے ماریں بم
ڈیل کرنے والے نہ ہوں گے کم

ابھی بھی کر لیں نظرِ ثانی جناب
کہیں کرتے نہ رہیں بعد میں غم

ایک صف میں آ جائیں تو نہ رہے جواز
نہ کوئی گھر "داری" نہ کوئی بندہ "نواز"

Amaan
10-02-2010, 12:14 PM
اِس بات پہ اب میں کہوں بھی کیا
جب بگڑا ہو آوا تو کروں بھی کیا

نظرِ اول کے تیر سہیں جی!!
نظرِ ثانی پھر کروں بھی کیا
جمہوری بچہ بغل میں دبائے بیٹھا ہے
قوی، قومی بن، نہ جھکا تو ٹوٹ جائے گا

IN Khan
10-02-2010, 12:15 PM
کہئے ڈیل، ڈیل اور کہنا ہے کیا
بنا سنہری نقاط کے رہنا ہے کیا

اب جلدی سے ہاں بھی کر دیں
نہیں تو، سوچیں پیا تے بندا گیا

ڈیل کر کے بھی اکثر مارے گئے
جب ایسے نہیں تو ویسے لتاڑے گئے

اب دھمکیاں تو نہ لگائیں جناب!!
نہ ڈیل ، نہ ڈھیل، کیوں سوچیں سارے پئے؟

ہمیں سنہری نقاط کا کرنا ہے کیا!!
نئی فکر و سوچ کے ہیں دھارے بہے

اخلاقی قدروں کا گراٹھا جنازہ !
تو سمجھیں! پھرسارے کے سارے گئے

مُون
10-02-2010, 12:16 PM
ایک صف میں آ جائیں تو نہ رہے جواز
نہ کوئی گھر "داری" نہ کوئی بندہ "نواز"

تھی مت سب کی ماری
جو کر بیٹھے یہاں شاعری۔
کر لیں آج آپ ڈیل
کبھی آئے گی ہماری بھی باری۔
;d

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 12:19 PM
یوں سرعام بدنام نہ کر اپنی یاری
آج میری باری تو کل تیری باری
جانتا ہوں نہیں مانو گے تم یار
پر ایسے تو ہوتی نہیں وفا داری
آہا
بات کی ہے آپ نے کتنی پیاری
عیاں ہے ڈیل کے لئے بے قراری

کوئی کیسے سمجھائے ان سب کو
کہ ایک زرداری سب پر بھاری

IN Khan
10-02-2010, 12:20 PM
تھی مت سب کی ماری
جو کر بیٹھے یہاں شاعری۔
کر لیں آج آپ ڈیل
کبھی آئے گی ہماری بھی باری۔
;d

کیوں ایسا الزام رکھ دیا ایویں ہی
ہم نے تو کسی کی مت نہ ماری

شاعری ہی فقط گناہ ہے اپنا
اب لٹھ لے کر نہ آئے زرداری

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 12:23 PM
ڈیل کر کےبھی اکثر مارے گئے
جب ایسے نہیں تو ویسے لتاڑے گئے

اب دھمکیاں تو نہ لگائیں جناب!!
نہ ڈیل ، نہ ڈھیل، کیوں سوچیں سارے پئے؟

ہمیں سنہری نقاط کا کرنا ہے کیا!!
نئی فکر و سوچ کے ہیں دھارے بہے

اخلاقی قدروں کا گراٹھا جنازہ !
تو سمجھیں! پھرسارے کے سارے گئے

یہ کس نے کہا کہ ڈیل والے مارے گئے
لوٹ کے وہ سب پیسے ہمارے گئے

نہ کی ڈیل تو دیکھنا ان پوائنٹس کو
کہ آنا" فانا" سارے کے سارے گئے

IN Khan
10-02-2010, 12:23 PM
یوں سرعام بدنام نہ کر اپنی یاری
آج میری باری تو کل تیری باری
جانتا ہوں نہیں مانو گے تم یار
پر ایسے تو ہوتی نہیں وفا داری

تم جان بھی مانگو تو وفا داری کریں گے
پر ڈیل کے پردے میں نہ ہم یاری کریں گے

یہ ڈیل جو اک لفظ ہے، سجتا ہی انہی پر
یہ صرف اپنے دور کے زرداری کریں گے

Amaan
10-02-2010, 12:24 PM
ڈیل کر کےبھی اکثر مارے گئے
جب ایسے نہیں تو ویسے لتاڑے گئے

اب دھمکیاں تو نہ لگائیں جناب!!
نہ ڈیل ، نہ ڈھیل، کیوں سوچیں سارے پئے؟

ہمیں سنہری نقاط کا کرنا ہے کیا!!
نئی فکر و سوچ کے ہیں دھارے بہے

اخلاقی قدروں کا گراٹھا جنازہ !
تو سمجھیں! پھرسارے کے سارے گئے
بات اگرچہ سچ پر سوچنا کاہے
زخم کھا کر اپنے زخم نوچنا کاہے
تم بھی ہوجاؤ شامل نہیں تو
جو کرتا ہے کرنے دو روکنا کاہے
محنت کی ساری کمائی حلال
حکومت کو ٹیکس سونپنا کاہے
شپ کلو میاں کے پان کھاتے ہو
پھر کالے پر سرخ تھوکنا کاہے
چرا لے گیا کوئی سچ کا میزان
اس سچ سے پھر منہ موڑنا کاہے

IN Khan
10-02-2010, 12:25 PM
ایک صف میں آ جائیں تو نہ رہے جواز
نہ کوئی گھر "داری" نہ کوئی بندہ "نواز"

ہائے اسی صف نے تو صفِ ماتم بچھائی گھر گھر
اب کون بجھائے آگ جو خود ہی لگائی گھر گھر

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 12:27 PM
تھی مت سب کی ماری
جو کر بیٹھے یہاں شاعری۔
کر لیں آج آپ ڈیل
کبھی آئے گی ہماری بھی باری۔
;d
اپنی باری کا انتطار تو فضول ہے
ہٹنا قطار سے کس کو قبول ہے

اور ڈیل نہ کرنے والے دیکھنا کہ
کیسا عجب یہاں کا معمول ہے

نکل گئی جو گاڑی پوائنٹس کی
اور پیچھے تو فقط دھول ہے

Wish
10-02-2010, 12:27 PM
چھوڑ چھاڑ سب بیوپاری
یہاں تو چل پڑی ہے شاعری

یہی رہا سلسلہ تو
تو کیسے نبھے گی ذمہ داری

>:(>:(>:(

Sajjad_Sarwar
10-02-2010, 12:27 PM
ہیں جی

یہ افتتاح کے موقع پر شعر و شاعری شروع ھوگئی۔
چلیں ہم صرف واہ واہ پر گزارا کر لیتے ہیں
واہ واہ واہ واہ

مُون
10-02-2010, 12:30 PM
تھا افتتاح مبارک آج ای شاپ کا
مگر پڑ گیا رولا زرداری دے کھڑاگ کا

کوئی کرے ڈیل تو کوئی ڈالے رولا چمک کا
کرنا چاہیے مک مُکا اب کیا خیال ہے آپ کا

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 12:32 PM
کیوں ایسا الزام رکھ دیا ایویں ہی
ہم نے تو کسی کی مت نہ ماری

شاعری ہی فقط گناہ ہے اپنا
اب لٹھ لے کر نہ آئے زرداری
لیکن آپ کو کیوں ڈیل سے پرہیز ہے
آج کل تو ڈیل شیل کا ہی بھاؤ تیز ہے

کشش ہے کیسی ای شاپ میں لیکن
پھر بھی آپ کا انکار حیرت انگیز ہے

ای شاپ میں تو ہر چیز ڈیل کی ہے
ڈیل کی کرسی، ڈیل ہی کی میز ہے

آپ کچھ پانی شانی لگا کے نم تو کریں
دیکھئے گا کہ مٹی کتنی "زر"خیز ہے

IN Khan
10-02-2010, 12:32 PM
اپنی باری کا انتطار تو فضول ہے
ہٹنا قطار سے کس کو قبول ہے

اور ڈیل نہ کرنے والے دیکھنا کہ
کیسا عجب یہاں کا معمول ہے

نکل گئی جو گاڑی پوائنٹس کی
اور پیچھے تو فقط دھول ہے

پوائنٹس جائیں پر اصول نہ جائیں
اپنا یہ کہا اب تک تو وہیں ہے

اب دُھول ملے یا پھول کھلیں
جینا بھی یہیں، مرنا بھی یہیں ہے

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 12:35 PM
چھوڑ چھاڑ سب بیوپاری
یہاں تو چل پڑی ہے شاعری

یہی رہا سلسلہ تو
تو کیسے نبھے گی ذمہ داری

>:(>:(>:(

آپ کیوں غصہ کرتی ہو بہن وِش
ذرا پک تو لینے دیں ڈیل کی ڈش

ڈیل کے مرغ میں ڈیل کا مصالحہ
ڈیل کے پکوڑے، ڈیل کی فرائی فش

اور اگر زیادہ ہی غصہ ہے تو پھر
باہر جا کے کہیں کھیل لیں کِش

Sajjad_Sarwar
10-02-2010, 12:36 PM
آپکے ھر شعر پہ ہماری نگاہ ھے
ہماری طرف سے قفط واہ واہ ھے

واہ واہ واہ واہ

Amaan
10-02-2010, 12:39 PM
ناسمجھ حکمراں کی نادان ہے یہ رعایا
اپوزیشن بھی پلے حکومت کے زیرٍ سایہ

بات ڈیل کی نہیں بات ہے انصاف کی
مہمان بھوکا، میزبان نے پیٹ بھر کھایا

یہ بات جھوٹی باتیں ہیں الزام ہے ہم پر
انجمنٍ مفتا تو ہے حکومتی تخت کا پایہ

Amaan
10-02-2010, 12:42 PM
تھا افتتاح مبارک آج ای شاپ کا

مگر پڑ گیا رولا زرداری دے کھڑاگ کا

کوئی کرے ڈیل تو کوئی ڈالے رولا چمک کا

کرنا چاہیے مک مُکا اب کیا خیال ہے آپ کا

خیال تو بڑا ہی نیک ہے
پر لگ گیا اس پہ بریک ہے

Sagar
10-02-2010, 12:42 PM
مقابلا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سے تو "اقابلا" کی یاد آ گئی۔:p

ندیم بھائی، یہ ہم سب کا پرانا شغل ہے۔:)

چلو فر "اقابلا" ہی ٹھیک ہے;d;d

IN Khan
10-02-2010, 12:43 PM
چھوڑ چھاڑ سب بیوپاری

یہاں تو چل پڑی ہے شاعری

یہی رہا سلسلہ تو
تو کیسے نبھے گی ذمہ داری

>:(>:(>:(

کس ذمہ داری کی بات کرتی ہو وش کنیا
ہم شاعری کرتے ہوئے بھی ڈیل نہ کریں

ایسے ہی غصہ کرنے سے تم کو بھی کیا ملا
کچھ کرنا ہے تو باتوں کو پھر فِیل نہ کریں

Sajjad_Sarwar
10-02-2010, 12:44 PM
ای شاپ اک مارکیٹ کا نام ھے
دکانیں بہت ہیں گاھک کم ھے

ویلے رھنا تو ہمارے بس میں نہیں
اور ایسی شاعری بھی آتی نہیں

ویلے دکانداروں کے شعر سن سن کر
ہم کرتے ہیں فقط واہ واہ واہ واہ واہ

Amaan
10-02-2010, 12:45 PM
پوائنٹس جائیں پر اصول نہ جائیں
اپنا یہ کہا اب تک تو وہیں ہے

اب دُھول ملے یا پھول کھلیں
جینا بھی یہیں، مرنا بھی یہیں ہے
جینا یہاں مرنا یہاں اس کے سوا جانا کہاں
مل جائیں گر ڈالرز ہمیں یہاں پھر آنا کہاں

Kainat
10-02-2010, 12:48 PM
لگتا ہے دکان اندر خالی ہے

سیلزمین کی چرب زبانی ہے

مُون
10-02-2010, 12:48 PM
خیال تو بڑا ہی نیک ہے
پر لگ گیا اس پہ بریک ہے
ہر اچھے کام پر لیتے بریک ہیں۔
آپ کے بھی عجیب ہی ٹریک ہیں۔ :p

Amaan
10-02-2010, 12:50 PM
لگتا ہے دکان اندر خالی ہے
سیلزمین کی چرب زبانی ہے

تعجب ہے کیوں گر دکاندار چرب زباں ہے
یونہی تو بنا اس کا عالیشان مکان ہے

مُون
10-02-2010, 12:50 PM
جینا یہاں مرنا یہاں اس کے سوا جانا کہاں
مل جائیں گر ڈالرز ہمیں یہاں پھر آنا کہاں
سونا یہاں چاندی یہاں
اس کے سوا کُچھ نا ملے گا یہاں
کر لیں اسی سب پر گُزارا
ڈالرز کا آپ نے بنانا ہے کیا ؟

Amaan
10-02-2010, 12:52 PM
ہر اچھے کام پر لیتے بریک ہیں۔
آپ کے بھی عجیب ہی ٹریک ہیں۔ :p
جڑواں ہو کر بھی تعجب کیوں
ہم آدھے تو آپ پورے کریک ہیں

IN Khan
10-02-2010, 12:53 PM
جینا یہاں مرنا یہاں اس کے سوا جانا کہاں
مل جائیں گر ڈالرز ہمیں یہاں پھر آنا کہاں

ڈالر کی بات کیجئے، پونڈوں کی آس کیجئے
للہ مگر کبھی تو روایت کا پاس کیجئے

اتنا بھی نہ سواری کریں مادہ پرستی پر
بات چھوڑیئے ہماری،خودی کو شناس کیجئے

Amaan
10-02-2010, 12:55 PM
سونا یہاں چاندی یہاں
اس کے سوا کُچھ نا ملے گا یہاں
کر لیں اسی سب پر گُزارا
ڈالرز کا آپ نے بنانا ہے کیا ؟
ایک ڈالر کے عوض ملے جو پچاسی روپے
کیوں نہ پھر پاکستان کھپے پاکستان کھپے

مُون
10-02-2010, 12:58 PM
ایک ڈالر کے عوض ملے جو پچاسی روپے
کیوں نہ پھر پاکستان کھپے پاکستان کھپے
:o:o
نومبر تک تھے ڈالر کے بدلے روپے بیاسی
کیوں ڈبوتے ہیں اپنے یہ دھرتی ماں سی

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 01:00 PM
ایک ڈالر کے عوض ملے جو پچاسی روپے
کیوں نہ پھر پاکستان کھپے پاکستان کھپے
آج کا ریٹ ستاسی روپے فی ڈالر ہے
زرداری پھر بھی مسٹر وائٹ کالر ہے

ای شاپ پہ بھی رش کچھ بڑھ گیا ہے
لٹکائی جب سے ڈیل کی جھالر ہے۔

IN Khan
10-02-2010, 01:00 PM
لگتا ہے دکان اندر خالی ہے
سیلزمین کی چرب زبانی ہے

وہ سیلز مین ہی کیا کہ جو چرب زباں نہ ہو
گاہک نہ پھنسیں جھانسے میں، گر خوش بیاں نہ ہو

آپ آیئے اندر، بتایئں چاہیئے کیا آپ کو
سب کچھ ملے دکاں میں ،اگر کم نگاہ نہ ہو

Amaan
10-02-2010, 01:01 PM
ڈالر کی بات کیجئے، پونڈوں کی آس کیجئے
للہ مگر کبھی تو روایت کا پاس کیجئے

اتنا بھی نہ سواری کریں مادہ پرستی پر
بات چھوڑیئے ہماری،خودی کو شناس کیجئے
خلافٍ روایت تو قبلہ آپ بات کرتے ہیں
کیوں الگ ہم سے اپنی ذات کرتے ہیں

مادہ پرستی کا ناحق الزام لگایا سیاستداں پر
اول کام ان کا، عمرہ سے خود کو پاک کرتے ہیں

مُون
10-02-2010, 01:04 PM
جڑواں ہو کر بھی تعجب کیوں
ہم آدھے تو آپ پورے کریک ہیں
شرم کریں بہن کو کریک کہتے ہیں>:(۔
ڈیل کر کے خود ہم کو بدنام کرتے ہیں۔

Amaan
10-02-2010, 01:04 PM
آج کا ریٹ ستاسی روپے فی ڈالر ہے
زرداری پھر بھی مسٹر وائٹ کالر ہے

ای شاپ پہ بھی رش کچھ بڑھ گیا ہے
لٹکائی جب سے ڈیل کی جھالر ہے۔

ڈالر بڑھتا ہے یورو گھٹتا جاتا ہے
یورو بڑھتا ہے ڈالر گھٹتا جاتا ہے
لڑائی ہے امریکا و یورپی یونین کی
پاکستان بلاوجہ ٹانگ کاٹتا جاتا ہے

IN Khan
10-02-2010, 01:06 PM
خلافٍ روایت تو قبلہ آپ بات کرتے ہیں
کیوں الگ ہم سے اپنی ذات کرتے ہیں

مادہ پرستی کا ناحق الزام لگایا سیاستداں پر
اول کام ان کا، عمرہ سے خود کو پاک کرتے ہیں

کب ذات سے ہٹ کر کبھی چاہا آپ کو
اب آپ ہی نہ رہِ راست پر آئیں تو کیا کریں

ناحق تو خیر نہ تھا، پر یہ بات تو سچ ہے
عمرہ کریں یا حج وہ، ہمی واہ واہ کریں

Amaan
10-02-2010, 01:07 PM
شرم کریں بہن کو کریک کہتے ہیں>:(۔
ڈیل کر کے خود ہم کو بدنام کرتے ہیں۔
شرمسار تو ہوں بہن مگر بات تو سچ ہے
میں نے کی ڈیل تو آپ نے کونسا کیا حج ہے
;d

Kainat
10-02-2010, 01:10 PM
ڈالر پونڈ سے کیا دل بہلائیں کب تک کریں انتظار
چھ بجے سے آئے بیٹھے ہیں سمجھا ہمیں کیا بیکار

IN Khan
10-02-2010, 01:10 PM
شرمسار تو ہوں بہن مگر بات تو سچ ہے
میں نے کی ڈیل تو آپ نے کونسا کیا حج ہے
;d

لو جی یہاں بھی بات وہی ہوگئی شروع
سچ ہی کہا کسی نے کہ خواجے کا گواہ ڈڈو;d

مُون
10-02-2010, 01:10 PM
شرمسار تو ہوں بہن مگر بات تو سچ ہے
میں نے کی ڈیل تو آپ نے کونسا کیا حج ہے
;d
شرم کیوں کرو جب نہیں میں نے ڈیل کی
;dجب آپ نے ہی نا پوچھا تے فیر فیدہ کی۔۔۔

Amaan
10-02-2010, 01:12 PM
کب ذات سے ہٹ کر کبھی چاہا آپ کو
اب آپ ہی نہ رہِ راست پر آئیں تو کیا کریں

ناحق تو خیر نہ تھا، پر یہ بات تو سچ ہے
عمرہ کریں یا حج وہ، ہمی واہ واہ کریں
اچھی تو ہیں یہ باتیں راہ راست کی
مگر باتیں نہیں ہوتی یہ براہ راست کی

مُون
10-02-2010, 01:12 PM
ڈالر پونڈ سے کیا دل بہلائیں کب تک کریں انتظار
چھ بجے سے آئے بیٹھے ہیں سمجھا ہمیں کیا بیکار

آئیے کائنات جی کریں ہم ملکر ان کو ٹھیک
یہ ڈیل کرنے والے ہوتے ہیں بڑے ڈھیٹ۔ ;d

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 01:14 PM
لگتا ہے دکان اندر خالی ہے
سیلزمین کی چرب زبانی ہے

دکان تو خالی ہی ہے، آپ نے ہے اسے بھرنا
لیکن پہلے ختم تو ہونے دیں مفتگان کا دھرنا

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 01:17 PM
شرم کریں بہن کو کریک کہتے ہیں>:(۔
ڈیل کر کے خود ہم کو بدنام کرتے ہیں۔
ارے ارے، کیوں ڈراتی ہیں لہرا کے چھرا
ہم بھی تو کہتے ہیں، بد اچھا بدنام برا

Amaan
10-02-2010, 01:17 PM
ڈالر پونڈ سے کیا دل بہلائیں کب تک کریں انتظار
چھ بجے سے آئے بیٹھے ہیں سمجھا ہمیں کیا بیکار
وقت جو تھا دس کو کیا تھی ایسی بے چینی
نہ ہی ملنا تھا آٹا یہاں نہ لگنی تھی قطارٍ چینی

Amaan
10-02-2010, 01:20 PM
شرم کیوں کرو جب نہیں میں نے ڈیل کی
;dجب آپ نے ہی نا پوچھا تے فیر فیدہ کی۔۔۔
محاورہ ہے، کوئی جب جھٹلائے سچ کو
نو سو چوہے کھا کر بلی چلی حج کو
;d

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 01:21 PM
ڈالر پونڈ سے کیا دل بہلائیں کب تک کریں انتظار
چھ بجے سے آئے بیٹھے ہیں سمجھا ہمیں کیا بیکار
آپ بے کار کہاں، آپ کے پاس تو فراری ہے
یہاں تو بس افتتاح کی رسم جاری ہے

آئے ہیں بڑے بڑے شعرا ای شاپ میں
تک بندی کے ماہرین اور ڈیل ہماری ہے

Kainat
10-02-2010, 01:24 PM
آئیے کائنات جی کریں ہم ملکر ان کو ٹھیک
یہ ڈیل کرنے والے ہوتے ہیں بڑے ڈھیٹ۔ ;d

درست فرمایا آپ نے مون ، کرنا ان کو ٹھیک ہے
ہمیشہ یہ کہتے آئے سب ٹھیک ہے سب ٹھیک ہے

Amaan
10-02-2010, 01:25 PM
دکان تو خالی ہی ہے، آپ نے ہے اسے بھرنا
لیکن پہلے ختم تو ہونے دیں مفتگان کا دھرنا

انجمن مفتا کی بس اک ہی عرض ہے
ہر لین دین پر کچھ ہمیں دینا فرض ہے
ہر دکان کے آگے اک کشکول ہمارا ہو
اتار دیں گے اسطرح جو قومی قرض ہے

Sajjad_Sarwar
10-02-2010, 01:30 PM
رسم افتتاح کا اک خاص انداز ھوتا ھے
کبھی تقریر تو کبھی شاعری کا اہتمام ھوتا ھے

اور ایسی تقریبات کا جو انجام ھوتا ھے
حاضرین کے لئے کھانے کا انتظام ھوتا ھے

یاز گل بھائی کھانے میں کتنا ٹائم باقی ھے۔ بہت بھوک لگی ھے

Amaan
10-02-2010, 01:31 PM
درست فرمایا آپ نے مون ، کرنا ان کو ٹھیک ہے
ہمیشہ یہ کہتے آئے سب ٹھیک ہے سب ٹھیک ہے

حضرت بند آنکھ میں صرف ایک رنگ آتا ہے
جو آنکھ کھلے تو چینی غائب مضر آٹا ہے
کہتے نہیں حکمراں واقعی کر دکھاتے ہیں
غریب دال سبزی نہیں مرغی تو کھاتا ہے

Ramz
10-02-2010, 01:31 PM
واہ واہ واہ

Amaan
10-02-2010, 01:33 PM
رسم افتتاح کا اک خاص انداز ھوتا ھے
کبھی تقریر تو کبھی شاعری کا اہتمام ھوتا ھے

اور ایسی تقریبات کا جو انجام ھوتا ھے
حاضرین کے لئے کھانے کا انتظام ھوتا ھے

یاز گل بھائی کھانے میں کتنا ٹائم باقی ھے۔ بہت بھوک لگی ھے

حضرت مولانا کو پڑی حلوے کھانے کی
لگتا ہے بھول گئے ہیں ریت زمانے کی
کچھ پانے کو کچھ کھونا بھی پڑتا ہے
جیب ہلکی کیجئے گر توقع کھانے کی

مُون
10-02-2010, 01:34 PM
اچھی تو ہیں یہ باتیں راہ راست کی
مگر باتیں نہیں ہوتی یہ براہ راست کی
چھوڑیں دھرنے کا پیچھا اک بات ہے سو بات کی
کیوں کاٹیں آپ وہ فصل جو نہیں آپ نے کاشت کی۔

Kainat
10-02-2010, 01:36 PM
آپ بے کار کہاں، آپ کے پاس تو فراری ہے
یہاں تو بس افتتاح کی رسم جاری ہے

آئے ہیں بڑے بڑے شعرا ای شاپ میں
تک بندی کے ماہرین اور ڈیل ہماری ہے

دکان کا شٹر اٹھاتے نہیں دیدار دکاں کراتے نہیں
شعرا کی عزت میں کیمرہ مین کیوں بلاتے نہیں

Ramz
10-02-2010, 01:37 PM
اگر بھول جاہیں وہ حلوہ کھانا
تو کہلاے گے کیسے وہ مولانا

مُون
10-02-2010, 01:40 PM
محاورہ ہے، کوئی جب جھٹلائے سچ کو
نو سو چوہے کھا کر بلی چلی حج کو
;d
بلی بھی آپ چوہے بھی آپ
انکار نہیں کروں گی لیکن حج کو جناب
بتلا دیجیے گا ہم کو بھی سارا حساب
گر کر چُکے ہو سب خزانے کا خانہ خراب۔;d

مُون
10-02-2010, 01:42 PM
دکان کا شٹر اٹھاتے نہیں دیدار دکاں کراتے نہیں
شعرا کی عزت میں کیمرہ مین کیوں بلاتے نہیں

کرنی ہے ہم کو شاپنگ مگر یہاں دھرنے ختم ہونے میں آتے نہیں;d۔
اب کیا جانیں یہ بھولے بھائی کہ دل کے سبھی ارماں بھر آتے نہیں۔

مُون
10-02-2010, 01:45 PM
ارے ارے، کیوں ڈراتی ہیں لہرا کے چھرا
ہم بھی تو کہتے ہیں، بد اچھا بدنام برا

نا دکان کھلتی ہے نا ڈیل کی مصیبت مُکتی ہے
;dیازغل آپ کے ہوتے ہوئے کیسی یہ سُستی ہے

Amaan
10-02-2010, 01:46 PM
چھوڑیں دھرنے کا پیچھا اک بات ہے سو بات کی
کیوں کاٹیں آپ وہ فصل جو نہیں آپ نے کاشت کی۔
ضرور چین کی نیند تم سو گے
سوچ لو گر وہی کاٹو گے جو بو گے

مُون
10-02-2010, 01:46 PM
اچھا بھائیو میری ٹوٹی پھوٹی تُک بندیاں ہضم کرنے کا شکریہ۔۔۔۔۔ اب میں سونے جارہی ہوں۔ اللہ آپ سب کے زورقلم میں دم خم اور ڈالے۔ کل ان شاء اللہ بات ہوگی بشرط زندگی۔
اللہ حافظ

Amaan
10-02-2010, 01:47 PM
دکان کا شٹر اٹھاتے نہیں دیدار دکاں کراتے نہیں
شعرا کی عزت میں کیمرہ مین کیوں بلاتے نہیں

بےتکے شعراء کے لیے کیمرہ مین بلاتے نہیں
بہن کیا اس شہر میں آلو ٹماٹر اور انڈے نہیں

مُون
10-02-2010, 01:47 PM
اوہو یہاں بہن بھی ہیں میرے ساتھ سوری لکھنا بھول گئ۔۔۔ کائنات۔۔۔ آپ کو بھی اللہ ھافظ۔ اور ٹیک کئیر۔

Amaan
10-02-2010, 01:50 PM
اگر بھول جاہیں وہ حلوہ کھانا
تو کہلاے گے کیسے وہ مولانا
گویا مولانا بننا ہوا حلوے سے مشروط
جیسے روح افزا ہوا مشرق کا مشروب

Amaan
10-02-2010, 01:52 PM
بلی بھی آپ چوہے بھی آپ
انکار نہیں کروں گی لیکن حج کو جناب
بتلا دیجیے گا ہم کو بھی سارا حساب
گر کر چُکے ہو سب خزانے کا خانہ خراب۔;d
کھانے والے کے پاس بھلا کب ہوتا ہے حساب
نیب والو کرنا ہے تو کرو کھلانے والے کا احتساب

Kainat
10-02-2010, 01:53 PM
نام بڑے اور درشن چھوٹے سنتے تھے پر دیکھ لیا
اونچی دکان اور پھیکا پکوان یہ بھی آخر جان لیا

Amaan
10-02-2010, 01:55 PM
نا دکان کھلتی ہے نا ڈیل کی مصیبت مُکتی ہے
;dیازغل آپ کے ہوتے ہوئے کیسی یہ سُستی ہے
غور کریں بات یہ ہے حق کی
ڈیل کی بات آپ نے ناحق کی

Amaan
10-02-2010, 01:57 PM
اچھا بھائیو میری ٹوٹی پھوٹی تُک بندیاں ہضم کرنے کا شکریہ۔۔۔۔۔ اب میں سونے جارہی ہوں۔ اللہ آپ سب کے زورقلم میں دم خم اور ڈالے۔ کل ان شاء اللہ بات ہوگی بشرط زندگی۔
اللہ حافظ
اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے
اچھا کھلائے اچھے مکان میں رکھے
یونہی کھل کھلاتے رہیں خوش رہیں
خوشیاں آپ کے سامان میں رکھے

اللہ حافظ

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 01:59 PM
رسم افتتاح کا اک خاص انداز ھوتا ھے
کبھی تقریر تو کبھی شاعری کا اہتمام ھوتا ھے

اور ایسی تقریبات کا جو انجام ھوتا ھے
حاضرین کے لئے کھانے کا انتظام ھوتا ھے

یاز گل بھائی کھانے میں کتنا ٹائم باقی ھے۔ بہت بھوک لگی ھے

لو جی آپ کو پڑی ہے کھانا کھانے کی
یاں سب کو فکر ہوئی ہے زمانے کی

ای کھانا تو ابھی بھجوا دیتا ہوں جناب
آپ تیاری کریں پوائنٹس بھجوانے کی

کائنات کا سوال بھی بجا ہے کہ یہاں
وجہ کیا ہوئی آخر شٹر نہ اٹھانے کی

کیسے بتائیں ان کو کہ خالی ہے دکاں
ٹیم جی سے امید ہے پراڈکٹ آنے کی

Amaan
10-02-2010, 02:00 PM
نام بڑے اور درشن چھوٹے سنتے تھے پر دیکھ لیا
اونچی دکان اور پھیکا پکوان یہ بھی آخر جان لیا

گر ہے اعتراض میٹھی دکان پھیکے پکوان پر
تو باجو میں چلیے پھیکی دکان میٹھے پکوان پر

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 02:01 PM
اچھا بھائیو میری ٹوٹی پھوٹی تُک بندیاں ہضم کرنے کا شکریہ۔۔۔۔۔ اب میں سونے جارہی ہوں۔ اللہ آپ سب کے زورقلم میں دم خم اور ڈالے۔ کل ان شاء اللہ بات ہوگی بشرط زندگی۔
اللہ حافظ
کہاں کو جا رہی ہو تقریب کو چھوڑ کے مون
اچھا چلو جاتی ہو تو اللہ حافظ، گڈ آفٹر نون

اللہ حافظ

Sajjad Rao
10-02-2010, 02:01 PM
ٹیم بھائی، ای شاپ ٹیم اور تمام ممبران کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد ۔

Kainat
10-02-2010, 02:07 PM
گر ہے اعتراض میٹھی دکان پھیکے پکوان پر
تو باجو میں چلیے پھیکی دکان میٹھے پکوان پر

کدھر ہے کدھر ہے ، تو ہمیں جانے دو
باجو میں گر دکاں اسے بھی آزمانے دو

Amaan
10-02-2010, 02:10 PM
کدھر ہے کدھر ہے تو ہمیں جانے دو
باجو میں گر دکاں اسے بھی آزمانے دو

سنیے تو سہی بڑی جلدی جانے کی
وہاں چار آنے کی چیز ملے بار آنے کی

Sehar Azad
10-02-2010, 02:15 PM
سنیے تو سہی بڑی جلدی جانے کی
وہاں چار آنے کی چیز ملے بار آنے کی
زمانے کے اصولوں کی کیوں پروا کریں
سنا ہے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا

Kainat
10-02-2010, 02:17 PM
سنیے تو سہی بڑی جلدی جانے کی
وہاں چار آنے کی چیز ملے بار آنے کی

یہاں سے کوچ کر چلے ہیں اب تب ہی آئیں گے
جب سیل لگے گی یہاں یا ٹیم بھائی منائیں گے

Sajjad_Sarwar
10-02-2010, 02:21 PM
کھانے کے آثار معدوم تھے
سو ہم کھانا کھانے چل دئیے

اب واپس آئے ہیں لنچ سے
چلیئے اب چائے ھی پلا دیجئے

Amaan
10-02-2010, 02:21 PM
زمانے کے اصولوں کی کیوں پروا کریں
سنا ہے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا
چلو مان لیا شوق کا ہوتا نہیں مول
شوق کو مگر آمدنی سے تو تول
آمدنی چار آنے خرچہ ایک روپیہ
گول گول ہے جی دنیا گول گول

Amaan
10-02-2010, 02:24 PM
یہاں سے کوچ کر چلے ہیں اب تب ہی آئیں گے
جب سیل لگے گی یہاں یا ٹیم بھائی منائیں گے

روٹھنے کی بات اچھی نہیں بہن
ڈیل کی باتیں سچی نہیں بہن

Kainat
10-02-2010, 02:28 PM
کھانے کے آثار معدوم تھے
سو ہم کھانا کھانے چل دئیے

اب واپس آئے ہیں لنچ سے
چلیئے اب چائے ھی پلا دیجئے

اچھا کیا آپ نے بھروسہ ، نہ کیا یاز پہ
چلئے بھائی میرے ساتھ باجو کی دکان پہ

Amaan
10-02-2010, 02:31 PM
کھانے کے آثار معدوم تھے
سو ہم کھانا کھانے چل دئیے

اب واپس آئے ہیں لنچ سے
چلیئے اب چائے ھی پلا دیجئے
چلیں کھانے کا جو لے لیا نام
ہم بھی کرتے ہیں اب طعام
بےتکی کرتا رہ گیا آفس میں
بعد طعام ہوجائے کچھ کام
اللہ حافظ

Durre Nayab
10-02-2010, 02:40 PM
چلیں کھانے کا جو لے لیا نام
ہم بھی کرتے ہیں اب طعام
بےتکی کرتا رہ گیا آفس میں
بعد طعام ہوجائے کچھ کام
اللہ حافظ

لیجئے اب بریک اور
طعام ہی کر لیجئے کچھ
جتنا ڈیل ڈیل کرتے رہیں
بات نہ بنے گی کچھ
پکے ہیں سیاست دان
یاز بھاءی بھی
کہتے رہیں گے وہ بھی
کرتے ہیں کچھ، کرتے ہیں کچھ::)

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 03:35 PM
کھانے کے آثار معدوم تھے
سو ہم کھانا کھانے چل دئیے

اب واپس آئے ہیں لنچ سے
چلیئے اب چائے ھی پلا دیجئے
چائے تو پلائیں گے ہی آپ کو جناب
ساتھ کیا کھائیے گا، چپل کباب؟

اور اگر کباب نہیں تو صرف چپل؟
جلدی سے دیجئے گا اسکا جواب

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 03:40 PM
اچھا کیا آپ نے بھروسہ ، نہ کیا یاز پہ
چلئے بھائی میرے ساتھ باجو کی دکان پہ

باجو کی دکان پہ لگی ہے کیا لوٹ سیل
یا رچایا ہے انہوں نے ڈسکاؤنٹ کا کھیل

ہماری شاپ کا بھی ابھی تو افتتاح ہے
چند دن میں ہو گی اشیا کی ریل پیل

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 03:44 PM
چلیں کھانے کا جو لے لیا نام
ہم بھی کرتے ہیں اب طعام
بےتکی کرتا رہ گیا آفس میں
بعد طعام ہوجائے کچھ کام
اللہ حافظ
جی آفس میں کام بھی بڑا ضروری ہے
کہ اس کے بنا تنخواہ ملنی ادھوری ہے

باس نے دیکھ لیا تو آنی ہے پھر شامت
ہو جانی پھر ای شاپ سے دوری ہے

اللہ حافظ

Sajjad_Sarwar
10-02-2010, 03:46 PM
چائے تو پلائیں گے ہی آپ کو جناب
ساتھ کیا کھائیے گا، چپل کباب؟

اور اگر کباب نہیں تو صرف چپل؟
جلدی سے دیجئے گا اسکا جواب

لگتا ھے سامان تھوڑا اور مہمان کافی ہیں
ہماری طرح کھانے شوقین کافی ہیں۔

چپل مقریرن کے لئے رکھیں جناب
چائے کے ساتھ صرف کباب کافی ہیں

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 03:50 PM
لگتا ھے سامان تھوڑا اور مہمان کافی ہیں
ہماری طرح کھانے شوقین کافی ہیں۔

چپل مقریرن کے لئے رکھیں جناب
چائے کے ساتھ صرف کباب کافی ہیں

ارے بھائی آپ بنا چپل کے جائیں
یہ تو آدابِ ای شاپ کے منافی ہے

آپ شوق سے لے لیجئے چپل
ہمارے پاس ایک چپل اضافی ہے

Muhammad Atique
10-02-2010, 03:53 PM
یہ کیا ہوا کہ دوکان پر لگی شاعری کی سیل
اصل کی ہے کاپی، پر اس سے کھاتی نہیں ہے میل

اور دوستو ذرا ہاتھ "ہولا" رکھنا یہاں
ورنہ ساحل بھائی نے تھریڈ کو "کروا دینی ہے جیل"

آئیے متعارف کرواتے ہیں ہم اشیاء یہاں اپنی
اور دلاتے ہیں یقین نہیں ہوں گی کبھی بھی فیل

ساتھ اس بھروسے کے کہ ہوں سبھی خوش
ڈنڈی نہیں ہے مارنی نہیں ہے کھیلنا کوئی کھیل

Sehar Azad
10-02-2010, 03:53 PM
چلو مان لیا شوق کا ہوتا نہیں مول
شوق کو مگر آمدنی سے تو تول
آمدنی چار آنے خرچہ ایک روپیہ
گول گول ہے جی دنیا گول گول
اس قیمت سےہمیں کوئی پریشانی نہیں
جو قسمت میں نہیں وہ وہی کھانی نہیں

Muhammad Atique
10-02-2010, 03:57 PM
اس قیمت سےہمیں کوئی پریشانی نہیں
جو قسمت میں نہیں وہ وہی کھانی نہیں

پر یاد رکھنا کہ الٹی تدبیر نہ ہو جائے
جو مانگے رانجھا اسے ڈیلیور ہیر نہ ہو جائے

ہاہاہاہاہا

Sehar Azad
10-02-2010, 04:03 PM
پر یاد رکھنا کہ الٹی تدبیر نہ ہو جائے
جو مانگے رانجھا اسے ڈیلیور ہیر نہ ہو جائے

ہاہاہاہاہا

اس لے تو دو نمبر کمپینوں سے دور ہیں
اور صرف کرتے ہیں ای شاپ پر بھروسہ

Muhammad Atique
10-02-2010, 04:10 PM
اس لے تو دو نمبر کمپینوں سے دور ہیں
اور صرف کرتے ہیں ای شاپ پر بھروسہ

وہ تو بات ٹھیک ہے پر احتیاط ہے لازم
کیونکہ ڈنڈی مار جاتے ہیں ہر جگہ پر ظالم

Dua Ahmed
10-02-2010, 04:11 PM
اسلام و علیکم
سب کو ای شاپ کھلنے کی خوشی میں مبارکباد
اور یہ جو پہلی شاعری کی پروڈکٹ پیش کی گئی ھے مجھے بہت پسند آئی
میں اسے خریدنے کو تیار ہوں پرائیس بتا دیں یاز بھائی?
;d;d;d;d;d

Sehar Azad
10-02-2010, 04:16 PM
وہ تو بات ٹھیک ہے پر احتیاط ہے لازم
کیونکہ ڈنڈی مار جاتے ہیں ہر جگہ پر ظالم
ہنس کے پی جا تو اپنے کے ستم
دھوپ میں نہیں رکھتے دے کے زخم

Muhammad Atique
10-02-2010, 04:18 PM
ہنس کے پی جا تو اپنے کے ستم
دھوپ میں نہیں رکھتے دے کے زخم

زخم تو پئے جا سکتے ہیں میرے دوست آج
پر جو پیسے پی جاتے ہیں، کرنا ہے انکا علاج

Sehar Azad
10-02-2010, 04:23 PM
زخم تو پئے جا سکتے ہیں میرے دوست آج
پر جو پیسے پی جاتے ہیں، کرنا ہے انکا علاج

تلخی ایام کو بھی تو ہنس کے پی جا ناصر
غم کے سہنے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 04:42 PM
اسلام و علیکم
سب کو ای شاپ کھلنے کی خوشی میں مبارکباد
اور یہ جو پہلی شاعری کی پروڈکٹ پیش کی گئی ھے مجھے بہت پسند آئی
میں اسے خریدنے کو تیار ہوں پرائیس بتا دیں یاز بھائی?
;d;d;d;d;d
وعلیکم السلام
ہماری اس شاعری کی قیمت لگانا مشکل ہے
کہ یہ تو یارانِ زندہ دل کی بے تکی محفل ہے

آپ بھی ایک عدد بنائیے دیوان اسی جیسا
اگر اس محفل میں شریک ہونے کا اتنا دل ہے

Muhammad Atique
10-02-2010, 04:48 PM
وعلیکم السلام
ہماری اس شاعری کی قیمت لگانا مشکل ہے
کہ یہ تو یارانِ زندہ دل کی بے تکی محفل ہے

آپ بھی ایک عدد بنائیے دیوان اسی جیسا
اگر اس محفل میں شریک ہونے کا اتنا دل ہے

بھاگنا پڑے گا ہمیں جو کی انہوں نے شرکت
بہتر رہے گا نہ دیں شاعری کی اغیار کو دعوت

ہاہاہاہاہاہاہا

Sehar Azad
10-02-2010, 04:56 PM
ارے ایسا کیوں فرمایا جا رہا ہے
یہ کس کو نہ آزمایا جا رہا ہے
شاعری تو زبان دل کو کہتے ہیں
کیا دل والوں کا ون اردو بنایا جا رہا ہے۔

Kainat
10-02-2010, 04:58 PM
ہم سادہ دل مخلص لوگ ہمیں کیا لارے لگانے تھے
جب نہیں تھا افتتاح نو بورڈ کے سائن لگانے تھے

Muhammad Atique
10-02-2010, 05:01 PM
ارے ایسا کیوں فرمایا جا رہا ہے
یہ کس کو نہ آزمایا جا رہا ہے
شاعری تو زبان دل کو کہتے ہیں
کیا دل والوں کا ون اردو بنایا جا رہا ہے۔

ارے یہ کیا سمجھ گئے آپ
کہ یہاں کیا بتایا جا رہا ہے

ون اردو تو پہلے ہی دل والوں کا ہے
اور انہی کا اب بھی بتایا جا رہا ہے

کسی کو مخصوص کرنا نہیں ہے
ہر اک کو عام بنایا جا رہا ہے

ہر کوئی خریدے گا اشیاء و خدمات
اسی لئے دوکان کو سجایا جا رہا ہے

Sehar Azad
10-02-2010, 05:05 PM
نہیں اچھی لگی دل کو یہ بات
کیوں کیا جا رہا ہے ون اردو کو چاک

کئی گروپ کئی خانے بنائے جا رہے ہیں
سمجھ میں نہیں آئی یہ تقسیم کی بات

Kainat
10-02-2010, 05:14 PM
حبیبی حئ حئ ، یہ کیا کیا بھیا
لگا کے ہمیں لارا یہ کہاں گیا میا

Sehar Azad
10-02-2010, 05:24 PM
حبیبی حئ حئ ، یہ کیا کیا بھیا
لگا کے ہمیں لارا یہ کہاں گیا میا

بھجوا دیے ہیں ہرکارے تلاش کے لیے
پھر رہے مارے معاش کے لیے
کمر میں ہو رہی ہے شدید
زرا مدد کرو میری خراش کے لیے

Muhammad Atique
10-02-2010, 05:27 PM
نہیں اچھی لگی دل کو یہ بات
کیوں کیا جا رہا ہے ون اردو کو چاک

کئی گروپ کئی خانے بنائے جا رہے ہیں
سمجھ میں نہیں آئی یہ تقسیم کی بات

ہے بات ایسی کی کس نے
یہ مجھکو بھی آپ بتاؤ گے

کون ہے وہ جو توڑے گا
اس کا آئی ڈی مجھے دکھاؤ گے

میری طرف سے اسے کہہ دینا
تم ٹانگیں اپنی تڑواؤ گے

ٹانگیں تڑوا کر آرام کرنا نہیں
"ای شاپ- کے لئے پھیری لگاؤ گے

Sehar Azad
10-02-2010, 05:30 PM
ہے بات ایسی کی کس نے
یہ مجھکو بھی آپ بتاؤ گے

کون ہے وہ جو توڑے گا
اس کا آئی ڈی مجھے دکھاؤ گے

میری طرف سے اسے کہہ دینا
تم ٹانگیں اپنی تڑواؤ گے

ٹانگیں تڑوا کر آرام کرنا نہیں
"ای شاپ- کے لئے پھیری لگاؤ گے

پیغام
جو آپ کا ہے
میں کوشش تو کروں گا
محترم تک پہچاؤں
میں ڈر لگتا ہے
نہیں ہو جاؤں
بین

HJaved
10-02-2010, 07:13 PM
میری طرف سے بھی سب کو 'ای شاپ'کے افتتاح پر بہت سی مبارکباد ۔

مہمان خصوصی اور تمام مہمانوں کے لیے بہت سے خیالی ~گولڈن پوائنٹس۔ہیں جی۔

اور بالکل کامیابی ناکامی تو بعد کی باتیں ہوتی ہیں۔کسی نئے کام کی داغ بیل ڈالنا بذات خود ایک بڑا کام ہوتا ہے۔

*HURD*
10-02-2010, 07:30 PM
السلام علیکم
میری طرف سے بھی سب ون اردو ممبرز کو ای۔شاپ کے افتتاح کی بہہہت بہہہت مبارک ھو۔

اللہ کرے کہ یہ شاپ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔ آمین

ویسے یہاں کی پراڈکٹس کافی مہنگی ھیں کسی کی قیمت ھزار سنہری سکوں سے کم تو ھے ھی نہیں۔

1UM-SiteAdmins
10-02-2010, 08:17 PM
نہیں اچھی لگی دل کو یہ بات
کیوں کیا جا رہا ہے ون اردو کو چاک

کئی گروپ کئی خانے بنائے جا رہے ہیں
سمجھ میں نہیں آئی یہ تقسیم کی بات
تمام لوگ کبھی ایک گھر میں رھتے نہیں
ھر ایک شخص کا اپنا مکان ھوتا ھے

زمانہ آگے کو جائے گا یہ یقین کرو
نئے خیال سے گلشن جوان ھوتا ھے

1UM-SiteAdmins
10-02-2010, 08:19 PM
السلام علیکم
میری طرف سے بھی سب ون اردو ممبرز کو ای۔شاپ کے افتتاح کی بہہہت بہہہت مبارک ھو۔

اللہ کرے کہ یہ شاپ دن دگنی رات چگنی ترقی کرے۔ آمین

ویسے یہاں کی پراڈکٹس کافی مہنگی ھیں کسی کی قیمت ھزار سنہری سکوں سے کم تو ھے ھی نہیں۔
میری آنکھیں غریب ھیں ورنہ
اس قدر قیمتی نہیں دنیا
محسن نقوی

ناکام انسان یہ سوچتا ھے کہ اس چیز کی قیمت کتنی ھے۔ کامیاب انسان یہ سوچتا ھے کہ اس کا فائدہ کتنا ھے۔
برائن ٹریسی

آپ کے پاس تو بہت سے گولڈن پوائنٹس موجود ھیں۔ ایک آدھ دن میں ارسال ھو جائیں گے تو آپ کو مہنگی نہیں لگیں گی :) ۔

Saahil
10-02-2010, 08:30 PM
میری آنکھیں غریب ھیں ورنہ
اس قدر قیمتی نہیں دنیا
محسن نقوی

ناکام انسان یہ سوچتا ھے کہ اس چیز کی قیمت کتنی ھے۔ کامیاب انسان یہ سوچتا ھے کہ اس کا فائدہ کتنا ھے۔
برائن ٹریسی

۔

~بہت ہی خؤب ۔۔۔۔

اففففففف۔۔۔۔۔ میں لیٹ ھوگیا نا
تمام چینلز پر مجھے یہ افتتاح لائیو دکھانا تھااا ۔۔۔۔۔
اینی وے نیکسٹ ٹائم جب دوسری برانچز کھلیں گی تب ;)سہی ۔۔۔۔
ای۔شاپ کے افتتاح کی نتظامیہ سمیت تمام ون اردو کے ممبران کو بہتت مبارک ڈھیڑساری نیک خواہشات :)کے ساتھ۔۔۔۔
دعا ھے کہ یہاں ہمارے ملک کی طرح مہنگائی نا ھو کہ پروڈکٹس خریدنا غریب (میرے جیسے لوگوں ) کی :(حد سے باھر ھوجائے ۔۔۔

*HURD*
10-02-2010, 08:33 PM
میری آنکھیں غریب ھیں ورنہ
اس قدر قیمتی نہیں دنیا
محسن نقوی

ناکام انسان یہ سوچتا ھے کہ اس چیز کی قیمت کتنی ھے۔ کامیاب انسان یہ سوچتا ھے کہ اس کا فائدہ کتنا ھے۔
برائن ٹریسی

آپ کے پاس تو بہت سے گولڈن پوائنٹس موجود ھیں۔ ایک آدھ دن میں ارسال ھو جائیں گے تو آپ کو مہنگی نہیں لگیں گی :) ۔

السلام علیکم
شہزاد بھائی کبھی تو آسان زبان میں سمجھایا کریں۔

آپ کی پوسٹ پڑھ کر اپنی پہلی پوسٹ پڑھی تو مجھے یہ لگا کہ
میں ایک ناکام انسان ھوں کیونکہ قیمتیں واقعی مجھے مہنگی لگی ھیں۔
ھاھاھاھاھاھ

گولڈن پوائنٹس تو نہیں میرے پاس تو سلور پوائنٹس ھیں۔
کیا انھی کو کنورٹ کرنا ھے گولڈن میں یا وہ الگ ھوں گے؟

1UM-SiteAdmins
10-02-2010, 08:52 PM

نہیں یہ صرف سوچنے کا زاویہ ھے۔ مہنگائی بڑھنے سے اکثر لوگ اپنے اخراجات روک لیتے ھیں جبکہ ذھین افراد آمدنی بڑھاتے ھیں۔ زاویہ تبدیل ھونے سے بہت سی چیزیں نئی نظر آنا شروع ھو جاتی ھیں۔

گولڈن پوائنٹس تو نہیں میرے پاس تو سلور پوائنٹس ھیں۔
کیا انھی کو کنورٹ کرنا ھے گولڈن میں یا وہ الگ ھوں گے؟
اپنی پروفائل میں ایکسپیرینس میں آخر پر دیکھیں آپ کے پاس ابھی 29000 سے زائد گولڈن پوائنٹس ھیں اسکیننگ کے ملا کر 70 ھزار سے زائد ھو جائیں گے اور جلد ھی ایک لاکھ تک پہنچ جائیں گے تو غربت کیسی۔

1UM-SiteAdmins
10-02-2010, 08:53 PM
دعا ھے کہ یہاں ہمارے ملک کی طرح مہنگائی نا ھو کہ پروڈکٹس خریدنا غریب (میرے جیسے لوگوں ) کی :(حد سے باھر ھوجائے ۔۔۔
ایسا بھی تو ھو سکتا ھے کہ یہاں سے کچھ ایسی چیزیں سیکھنے کو ملیں جن سے آپ کی عملی زندگی میں بھی مہنگائی ختم ھو جائے۔

Durre Nayab
10-02-2010, 09:01 PM
بھائی جی لیکن جو لوگ کسی بھی مشن میں نہیں ہیں ان کا کیا ہوگا۔ جیسے ساحرہ آپی ، فوزان، کوثر بیگ کسی بھی مشن میں نہیں ہیں تو وہ گولڈن پوائنٹس کہاں سے لائیں گی۔
ہم کچھ گولڈن پواءنٹس ڈونیٹ کرسکتے ہیں اپنے فیورٹ ممبرز کو??

1UM-SiteAdmins
10-02-2010, 09:31 PM
آپ بھی بڑی بھولی بہن ھیں۔ یہ سیانی آپیاں ھیں کوئی نہ کوئی رستہ نکال لیں گی۔ بے شک چند دن بعد ان کے اکاؤنٹس چیک کر لیجیے گا۔ آپ اپنی فکر کریں۔

ڈونیشن کی آپشن دستیاب نہیں ھے۔

*HURD*
10-02-2010, 09:37 PM
اپنی پروفائل میں ایکسپیرینس میں آخر پر دیکھیں آپ کے پاس ابھی 29000 سے زائد گولڈن پوائنٹس ھیں اسکیننگ کے ملا کر 70 ھزار سے زائد ھو جائیں گے اور جلد ھی ایک لاکھ تک پہنچ جائیں گے تو غربت کیسی۔

چیک کر لیا اور اتنی خوشی ھوئی یہ دیکھ کر کہ
میرے پوائنٹس تھوڑے سے ھی سہی لیکن آپ سے زیادہ ھیں۔

ھاھاھاھاھاھ

Fozan
10-02-2010, 09:41 PM
آپ بھی بڑی بھولی بہن ھیں۔ یہ سیانی آپیاں ھیں کوئی نہ کوئی رستہ نکال لیں گی۔ بے شک چند دن بعد ان کے اکاؤنٹس چیک کر لیجیے گا۔ آپ اپنی فکر کریں۔

ڈونیشن کی آپشن دستیاب نہیں ھے۔

:o:cool:.......

مُون
10-02-2010, 09:49 PM
آپ بھی بڑی بھولی بہن ھیں۔ یہ سیانی آپیاں ھیں کوئی نہ کوئی رستہ نکال لیں گی۔ بے شک چند دن بعد ان کے اکاؤنٹس چیک کر لیجیے گا۔ آپ اپنی فکر کریں۔

ڈونیشن کی آپشن دستیاب نہیں ھے۔
اصل سیانے تو آپ ہیں بھائی جی۔۔۔۔لفظوں کے ہیر پھیر سے بات بھی سُنا لی اور اگلے بھی خوش کہ کُچھ تعریف ہی ہوئی ہے۔ ;d

مُون
10-02-2010, 09:50 PM
:o:cool:.......
شُکر کریں کہ اب کوئی سونے کے پوائنٹس نہیں مانگے گا۔۔۔ ۔چاندی سستی ہے وہ دیتے رہیے گا۔

Shaam
10-02-2010, 10:23 PM
آپ بھی بڑی بھولی بہن ھیں۔ یہ سیانی آپیاں ھیں
کوئی نہ کوئی رستہ نکال لیں گی۔
بے شک چند دن بعد ان کے اکاؤنٹس چیک کر لیجیے گا۔ آپ اپنی فکر کریں۔
ڈونیشن کی آپشن دستیاب نہیں ھے۔

سلام میری طرف سے سب کو ای شاپ کی افتتاحی شاعرانہ تقریب کی بہت بہت مُبارک ھو;d
پہلے تو دیکھ کر یہی سوچا کے پتا نھی میری غیر موجودگی مین کیا کیا خریدا بیچا گئیا ھو گا:p
لیکن جب اندرونی حالات دیکھے تو زرا سکون ھوا کے افتتاحی تقریب مین شائیقین کیلیئے کوئی بھی نمائیشی اشئیا نھی رکھی گئی تھی
لیکن اس پوئیٹیری نے بہت مزہ دیا تقریب کا مزہ دوبالا کیا شاعرون نے;)
میری طرف سے سب کیلیئے صرف اعلانیہ پوائینٹس;d
اور اس کوٹڈ شُدہ بات کا مطلب کیا ھے مجھے بھی وہ طریقہ جاننا ھے~

Sagar
11-02-2010, 01:45 AM
بھائی جی لیکن جو لوگ کسی بھی مشن میں نہیں ہیں ان کا کیا ہوگا۔ جیسے ساحرہ آپی ، فوزان، کوثر بیگ کسی بھی مشن میں نہیں ہیں تو وہ گولڈن پوائنٹس کہاں سے لائیں گی۔
ہم کچھ گولڈن پواءنٹس ڈونیٹ کرسکتے ہیں اپنے فیورٹ ممبرز کو??

اور بہتوں کو تو کام کرنے کے باوجود پوائنٹس ابھی تک نہی ملے

Noma
11-02-2010, 02:07 AM
السلام علیکم
میری طرف سے بھی سب ون اردو ممبرز کو ای۔شاپ کے افتتاح کی بہہہت بہہہت مبارک ھو۔