PDA

View Full Version : ای شاپ کا افتتاح 10 فروری 2010 ، 10 بجے صبح

1UM-SiteAdmins
28-01-2010, 12:40 PM
محترم ممبر السلام علیکم
میری آرزو ھے کہ یہ پیام آپ کو بہترین حال میں ملے

مجھے یہ بتاتے ھوئے نہایت خوشی ھو رھی ھے کہ ون اردو ای شاپ کا باقاعدہ افتتاح 10 فروری 2010 ، 10 بجے صبح بدست جناب یاز یازغل (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=1933) ھونا قرار پایا ھے۔ سب کے لیے اطلاع کی جا رھی ھے۔ امید واثق ھے کہ یہ مبارک افتتاح اردو کی ترویج و ترقی میں ایک نئے سنگ میل کے طور پر پہچانا جائے گا۔

نوٹ : جن ممبران کو ابھی اس سارے پروجیکٹ کا سر پیر سمجھ نہیں آیا وہ بالکل پریشان نہ ھوں۔ تمام نئے کاموں میں ایسا ھونا فطری سی بات ھے۔ ھمیں لمبے چوڑے تعارفی مضامین لکھ کر سمجھانے کی بجائے عملی آغاز کرنا زیادہ آسان لگ رھا ھے۔ آغاز ھوتے ھی ساری اسکیم سمجھ آ جائے گی اور پھر ان شااللہ اس کام میں حصہ لینے کا مزہ بھی بہت آئے گا۔

اپنی خاص دعا میں یاد رکھیے
اگر میں آپ کی کچھ بھی اور مدد کر سکوں تو ضرور حُکم کیجیے گا
بصد خلوص
ٹیم اردو
مدیر اعلٰی
ون اردو

Ahsan_Yaz
29-01-2010, 08:44 AM
وعلیکم السلام
ہائیں،،،،،،،، یہ کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
باقی سب تو ٹھیک ہے۔ پر مجھ حقیر، فقیر، سراپائے تقصیر، بلا تاثیر، بے اکسیر، نہ نام نہ تصویر :cool: وغیرہ وغیرہ سے کچھ غلطی ہو گئی ہے کیا؟
مجھے ہی کیوں مرید پور کا پیر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بنانے کا تہیہ کر ڈالا ہے آپ نے؟

اور افتتاح ہو گا کیسے۔ کیا سب سے پہلے میں شاپنگ کر کے ڈیمانسٹریشن دوں گا۔ لو جی پھر میرے پوائنٹس کو
"دیکھ لو آج ان کو جی بھر کے"
"کوئی آتا نہیں ہے پھر مر کے"
وغیرہ وغیرہ
شکریہ

Kazmi
29-01-2010, 08:55 AM
ٹیم بھائی، یازغل بھائی اور تمام ون اردو انتظامیہ و ارکان کو بہت بہت مبارک۔

یقیناً یہ ای شاپ "دلوں کو قریب" کرنے اور ایک دوسرے کی مہارت سے استفادہ کرنے میں بہت ممد و معاون ہو گی۔

یاز بھائی ! آجکل کی "پیری" در اصل سیدھی سیدھی انجنئیرنگ ہے۔ آپ کا انتخاب بالکل درست ہے، ہمارا ووٹ اور تعاون پیش خدمت ہے۔

ہمیں بھی ایک فخر تو حاصل ہے، ای شاپ کا پہلا گاہک ہونے کا ۔ ۔ ۔
اور ماشاءاللہ بہت اچھا کام اور مشورے مل رہے ہیں۔

Fozan
29-01-2010, 09:04 AM
وعلیکم السلام
ہائیں،،،،،،،، یہ کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
باقی سب تو ٹھیک ہے۔ پر مجھ حقیر، فقیر، بلا تاثیر، بے اکسیر، نہ نام نہ تصویر ;) وغیرہ وغیرہ سے کچھ غلطی ہو گئی ہے کیا؟
مجھے ہی کیوں مرید پور کا پیر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بنانے کا تہیہ کر ڈالا ہے آپ نے؟

اور افتتاح ہو گا کیسے۔ کیا سب سے پہلے میں شاپنگ کر کے ڈیمانسٹریشن دوں گا۔ لو جی پھر میرے پوائنٹس کو
"دیکھ لو آج ان کو جی بھر کے"
"کوئی آتا نہیں ہے پھر مر کے"
وغیرہ وغیرہ
شکریہ

یہ تو مسئلہ ہے۔ تو مشورہ کریں نا مقابلہ حسن منعقد کروانے والوں سے۔۔۔۔۔::)۔

1UM-SiteAdmins
29-01-2010, 11:15 AM
وعلیکم السلام
ہائیں،،،،،،،، یہ کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
باقی سب تو ٹھیک ہے۔ پر مجھ حقیر، فقیر، سراپائے تقصیر، بلا تاثیر، بے اکسیر، نہ نام نہ تصویر :cool: وغیرہ وغیرہ سے کچھ غلطی ہو گئی ہے کیا؟
مجھے ہی کیوں مرید پور کا پیر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بنانے کا تہیہ کر ڈالا ہے آپ نے؟

اور افتتاح ہو گا کیسے۔ کیا سب سے پہلے میں شاپنگ کر کے ڈیمانسٹریشن دوں گا۔ لو جی پھر میرے پوائنٹس کو
"دیکھ لو آج ان کو جی بھر کے"
"کوئی آتا نہیں ہے پھر مر کے"
وغیرہ وغیرہ
شکریہ

بھائی اگر نہ چلی تو کسی پر تو ملبہ ڈالنا ھے ناں۔
بعد میں میں کہہ سکتا ھوں : ھوشربا بہن کی تجویز تھی ۔ یازغل بھائی نے افتتاح کیا۔ مجھے کیا پتہ تھا آئیڈیا فیل ھو جائے گا۔
;d

اور اگر چل گئی تو وھی آپ کے اسٹائل میں دونوں اطراف کے بیانات تیار رکھے ھیں۔

ای شاپ شروع سے ھی ھمارے مد نظر تھی۔ کیونکہ ھمیں علم تھا کہ اردو میں ڈیجیٹل اکانومی کی داغ بیل ڈالنا ترقی کے نئے ابواب کھولنے کے مترادف بن جائے گا۔

افتتاح کیسے ھو گا اس کا بھی کوئی انتظام کر لیتے ھیں۔ مہمان خصوصی بیٹھے تو سہی۔

Wish
29-01-2010, 12:13 PM
السلام علیکم۔ ٹیم اور انتظامیہ سمیت تمام ون اُردو ممبران کو ایک اور مثبت اور بڑھتے قدم کی میری طرف سے بھی مُبارکباد۔ اللہ تعالیٰ مزید کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔ آمین

ویسے ای شاپ کا افتتاح ایسے بھی ہو سکتا ہے کہ یاز بھائی پہلی ای شاپ کی پہلی پراڈکٹ کو فروخت کریں۔ ۔ ۔ اور ٹیم بھائی خرید لیں۔ آخر ون اُردو کے خزنچی جو ٹھہرے۔ ۔ ۔;):)

Kazmi
29-01-2010, 12:23 PM

۔ ۔ ۔ ۔ پہلی، دوسری اور تیسری خریداری تو ہو چکی ہے، ادائیگی بھی چاندی کے سکوں میں ہو چکی ہے کیونکہ سونے کے سکے ابھی ٹکسال سے آئے نہیں۔

یہ چونکہ باضابطہ افتتاح ہے اس لئے میری تجویز ہے کہ دس منتخب اشیاء کی نمائش لگائی جائے اور بولی لگائی جائے۔

بعد ازاں کامیاب بولی دہندگان کو 50٪ رعائیت دے دی جائے اور فروخت کنندگان کو ڈبل ادائیگی کر دی جائے۔

میں بھی کچھ اشیاء اس نمائش میں پیش کر سکتا ہوں مگر یہ تمام کام پی ایم کے ذریعے ہونا چاہئیے تاکہ صرف 10 فروری ہی کو نقاب کشائی ہو۔

فائزہ صدف
29-01-2010, 12:24 PM
وعلیکم السلام
ہائیں،،،،،،،، یہ کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
باقی سب تو ٹھیک ہے۔ پر مجھ حقیر، فقیر، سراپائے تقصیر، بلا تاثیر، بے اکسیر، نہ نام نہ تصویر :cool: وغیرہ وغیرہ سے کچھ غلطی ہو گئی ہے کیا؟
مجھے ہی کیوں مرید پور کا پیر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بنانے کا تہیہ کر ڈالا ہے آپ نے؟

اور افتتاح ہو گا کیسے۔ کیا سب سے پہلے میں شاپنگ کر کے ڈیمانسٹریشن دوں گا۔ لو جی پھر میرے پوائنٹس کو
"دیکھ لو آج ان کو جی بھر کے"
"کوئی آتا نہیں ہے پھر مر کے"
وغیرہ وغیرہ
شکریہ

;d;d

Kazmi
29-01-2010, 12:29 PM
بھائی اگر نہ چلی تو کسی پر تو ملبہ ڈالنا ھے ناں۔
بعد میں میں کہہ سکتا ھوں : ھوشربا بہن کی تجویز تھی ۔ یازغل بھائی نے افتتاح کیا۔ مجھے کیا پتہ تھا آئیڈیا فیل ھو جائے گا۔
;d

اور اگر چل گئی تو وھی آپ کے اسٹائل میں دونوں اطراف کے بیانات تیار رکھے ھیں۔

ای شاپ شروع سے ھی ھمارے مد نظر تھی۔ کیونکہ ھمیں علم تھا کہ اردو میں ڈیجیٹل اکانومی کی داغ بیل ڈالنا ترقی کے نئے ابواب کھولنے کے مترادف بن جائے گا۔

افتتاح کیسے ھو گا اس کا بھی کوئی انتظام کر لیتے ھیں۔ مہمان خصوصی بیٹھے تو سہی۔

حضور فکر نہ کریں
بقول دختری "فکر ناٹ"

ای شاپ چلنے کے لئے بنی ہے اور ایسی چلے گی بلکہ دوڑے گی کہ دنیا اس کی دھول دیکھتی رہ جائے گی۔

ایسے ایسے ماہرین فن یہاں موجود ہیں کہ انشاء اللہ سب کی مشاورت سے یہ ایک مثالی ورچؤل مارکیٹ بن جائے گی۔

میری تجویز ہے کہ سنہری سکوں کی کچھ مالی حیثیت بھی وضع کر دی جائے، روپے یا ڈالر میں، تو آگے چل کر ہم باقائدہ معاوضہ دے کر اشیاء اور خدمات لے اور دے سکیں گے۔ ای بے کی طرح۔

1UM-SiteAdmins
29-01-2010, 12:48 PM
میری تجویز ہے کہ سنہری سکوں کی کچھ مالی حیثیت بھی وضع کر دی جائے، روپے یا ڈالر میں، تو آگے چل کر ہم باقائدہ معاوضہ دے کر اشیاء اور خدمات لے اور دے سکیں گے۔ ای بے کی طرح۔

اچھی تجویز ھے۔ یہ کام کچھ عرصہ چل جائے تو پھر بہتر اندازہ ھو سکتا ھے۔

HJaved
30-01-2010, 05:47 AM
ارے واہ یہ تو میں نے اب دیکھا۔یعنی کہ بنک کا افتتاح اور مجھے ہی پتا نہیں۔گل کو بھی پتا نہیں شاید;d۔

بہت اچھا قدم ہے مگررررررررررررررر ٹیم بھائی افتتاح ایک بہت کفایت شعار کے ہاتھوں~۔اب پوائنٹی پیسے جانے کیسے ملیں گے،ہیں جی۔

Kazmi
30-01-2010, 07:06 AM
ارے واہ یہ تو میں نے اب دیکھا۔یعنی کہ بنک کا افتتاح اور مجھے ہی پتا نہیں۔گل کو بھی پتا نہیں شاید۔

بہت اچھا قدم ہے مگررررررررررررررر ٹیم بھائی افتتاح ایک بہت کفایت شعار کے ہاتھوں۔اب پوائنٹی پیسے جانے کیسے ملیں گے،ہیں جی۔

لیں جی بنک ابھی پڑا نہیں اور لوٹنے والوں تک خبر پہنچ بھی گئی !!

Ahsan_Yaz
30-01-2010, 01:12 PM
ارے واہ یہ تو میں نے اب دیکھا۔یعنی کہ بنک کا افتتاح اور مجھے ہی پتا نہیں۔گل کو بھی پتا نہیں شاید;d۔

بہت اچھا قدم ہے مگررررررررررررررر ٹیم بھائی افتتاح ایک بہت کفایت شعار کے ہاتھوں~۔اب پوائنٹی پیسے جانے کیسے ملیں گے،ہیں جی۔

یہ تریف کی ہے کسی کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یا کچھ اور اشارہ ہے۔

ہے بس کہ ان کے ہر اشارے میں نشاں اور

Saahil
30-01-2010, 01:35 PM
ترقی کی طرف اٹھنے والے اس مثبت اقدام پر ٹیم بھائی اور انتظامیہ سمیت تمام ون اردو کے ممبران کو بہتت مبارک ڈھیڑساری نیک خواہشات کے ساتھ۔۔۔۔کہ اللہ تعالٰی مزید کامیابیوں و کامرانیوں اور ترویج و ترقیوں سے اس فورم کو :)ہمکنار کرے ۔۔۔۔۔۔آمین

جب افتتاح اتنے اچھے ہاتھوں ھوگا تو انشاء اللہ یہ ای شاپ تو ;)دن دگنی رات چوگنی ترقی ہی کرے گی:) ۔۔۔۔۔ٹو گڈ ٹیم بھائی

Kazmi
30-01-2010, 01:45 PM

تالــــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــــــــہ

اوہ، معذرت !

تالیـــــــــــــــــــــ ــــــــــــــــــــــاں

HJaved
30-01-2010, 03:23 PM
لیں جی بنک ابھی پڑا نہیں اور لوٹنے والوں تک خبر پہنچ بھی گئی !!

لو جی نیا الزام۔~;dآپ بڑے ہیں ورنہ میں کہتی کہ
"آپ سب کا تھوڑی کہہ رہی ہوں،میں تو اپنا کہہ رہی ہوں۔میں تو سیکیورٹی عملے میں شامل ہوں،ہیں جی:cool:۔'

;dویسے کہہ نہیں رہی۔

HJaved
30-01-2010, 03:24 PM
یہ تریف کی ہے کسی کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یا کچھ اور اشارہ ہے۔

ہے بس کہ ان کے ہر اشارے میں نشاں اور

ہاں ہاں تعریف ہے نا بس کن۔۔۔۔۔جوس لکھتے لکھتے رہ گئی۔کہ نئے ;dممبرز پر امپریشن نہ خراب ہو نا آپ کا۔

Amaan
31-01-2010, 03:10 AM
السلام علیکم

بہت بہت مبارک ہو ٹیم بھائی، دعا ہے کہ یونہی ترقی کرتے جائیں آپ اور یہ فورم۔ اور یہ نیا قدم کامیابیوں کی اور نئی وسعت کی راہیں کھولے۔

Amaan
31-01-2010, 03:15 AM
اور یازغل بھائی کے ہاتھوں فیتہ کٹائی کی رسم ختم ہوتے ہی ممبران اپنی اپنی بکری کی فکر کریں، دو تین مشہور و معروف سریلے گیت و جملے، یا پھر خود سے کوئی بنا لیں!

قلفی شاپ:
کھوئے والی ہے ملائی والی ہے

چنا کارنر:
چنا چور گرم بابو، میں لایا مزیدار چنا چور گرم

ریلوے اسٹیشن:
"انڈے گرم

سبزی والا:
آلو بھی ہیں، گوبھی بھی ہے، ٹماٹر بھی ہی یں یں یں یں

HJaved
31-01-2010, 03:20 AM

31-01-2010, 03:22 AM
اور مفتوں کا خاص خیال رکھا جائے ورنہ میں غریب کہاں جاؤں گا! جس کی شاپ پر اس بات کا خیال نہیں رکھا جائے گا، اس شاپ کے مالک کے گولڈن پوائنٹس کو ضبط کرلیا جائے گا جسے پھر مفتوں میں منصفانہ طور پر تقسیم کردیا جائے گا۔۔

یعنی سارے مجھے مل جائیں گے

Kazmi
05-02-2010, 11:41 AM
خواتین و حضرات توجہ فرمائیں !
ای شاپ کے افتتاح میں 5 دن رہ گئے ہیں مگر ابھی تک تیاریوں کی ہِل جُل نظر نہیں آ رہی۔
???

Durre Nayab
07-02-2010, 01:50 PM
ایسا کریں ای شاپ کی افتتاح والے دن ہی میگزین ریلیز کردیں۔ اور میگزین کی کچھ قیمت رکھیں۔ اس طرح لکھنے والوں کو اسی قیمت سے ادائیگی ہوگی اور حوصلہ افزائی بھی۔

Ahsan_Yaz
08-02-2010, 01:08 AM
ایسا کریں ای شاپ کی افتتاح والے دن ہی میگزین ریلیز کردیں۔ اور میگزین کی کچھ قیمت رکھیں۔ اس طرح لکھنے والوں کو اسی قیمت سے ادائیگی ہوگی اور حوصلہ افزائی بھی۔

ہمممم
آئیڈیا اچھا ہے۔
تو اپنی اپنی کاپی ایڈوانس بک کرانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟

Fozan
08-02-2010, 01:22 AM
ایسا کریں ای شاپ کی افتتاح والے دن ہی میگزین ریلیز کردیں۔ اور میگزین کی کچھ قیمت رکھیں۔ اس طرح لکھنے والوں کو اسی قیمت سے ادائیگی ہوگی اور حوصلہ افزائی بھی۔
:mad::(

ہمممم
آئیڈیا اچھا ہے۔
تو اپنی اپنی کاپی ایڈوانس بک کرانے کے بارے میں کیا خیال ہے؟
>:(>:(

میرے جیسے ممبرز کہاں جائیں گے؟؟

Taaliah
08-02-2010, 01:33 AM
میرے جیسے ممبرز کہاں جائیں گے؟؟

فکر نہ کریں۔ہم انہیں کہیں نہیں جانے دیں گے۔

Ahsan_Yaz
08-02-2010, 01:37 AM
:mad::(

میرے جیسے ممبرز کہاں جائیں گے؟؟
اولڈ بک شاپ۔ ;d;d

Fozan
08-02-2010, 01:48 AM
اولڈ بک شاپ۔ ;d;d

:(:( کوئی قدر ہی نہیں اولڈ لوگوں میرا مطلب ہے اولڈ ممبرز کی۔ اب پھر میں کسی تگڑے پیسے والے ممبر کو ڈھونڈ لوں جو مجھے پرنٹ سکرین کر کے میگزین بھیجے۔???۔

Khuloos
08-02-2010, 01:51 AM
:(:( کوئی قدر ہی نہیں اولڈ لوگوں میرا مطلب ہے اولڈ ممبرز کی۔ اب پھر میں کسی تگڑے پیسے والے ممبر کو ڈھونڈ لوں جو مجھے پرنٹ سکرین کر کے میگزین بھیجے۔???۔
خیر ہے فوزان جی۔ ۔ ۔ ۔ انجمن مفتاں بھی کسی چیز کا نام ہے شاید۔ ۔ ۔

Fozan
08-02-2010, 01:53 AM
خیر ہے فوزان جی۔ ۔ ۔ ۔ انجمن مفتاں بھی کسی چیز کا نام ہے شاید۔ ۔ ۔
پھر آپ سے امید لگا لوں۔۔۔

Zainab
08-02-2010, 02:00 AM
پھر آپ سے امید لگا لوں۔۔۔

فکر نہں فوزان جی
ہم کہیں سے انتظام کرلیں گے میگزین کا
ایک اوریگنل ،
باقی فوٹو کاپیز۔۔۔۔۔;d

Khuloos
08-02-2010, 02:32 AM
پھر آپ سے امید لگا لوں۔۔۔
مجھ سے کیوں بھئی۔ ۔ ۔ صدر انجمن مفتاں سے۔ ۔ ۔ میں تو کارکن ہوں گی خود۔ ۔ ۔ عام سی۔ ۔ عوام بےچاری۔ ۔ ۔ ۔

فکر نہں فوزان جی
ہم کہیں سے انتظام کرلیں گے میگزین کا
ایک اوریگنل ،
باقی فوٹو کاپیز۔۔۔۔۔;d
شاباش زہرہ جی۔ ۔ ! آپ بڑی ہو کر خوب ترقی کریں گی۔ ۔ ۔ان شاء اللہ۔ ۔ ۔ ماشاءاللہ۔ ۔ ۔ ۔ ؛d

Fozan
08-02-2010, 02:38 AM
انجمن کا صدر کون ہے؟???۔

زینب سس آپکی معا ملہ فہمی کا شکریہ

Amaan
08-02-2010, 09:33 AM
انجمن کا صدر کون ہے؟???۔

زینب سس آپکی معا ملہ فہمی کا شکریہ
آہم
:cool:

Fozan
08-02-2010, 10:16 AM
آہم
:cool:
تو آخر کار آپ منظر عام پر آ ہی گئے ڈنکے کی چوٹ پر۔

اس حساب سے تو مجھے انجمن مفتاں کے نائب صدر کا نا سہی، خزانچی کاشعبہ تو مل ہی سکتا ہے۔۔;d۔

Sehar Azad
08-02-2010, 10:37 AM
ایک بات پوچھنا تھی کیا یہاں پر سب اشیاء صرف ون اردو کے حوالے سے ہی بیچی، خریدی جائیں گی۔ یا یہاں پر کمپوزنگ شاپ بھی چلائی جا سکتی ہے۔
مثلاً ممبران آرڈر پر مندرجہ زیل قسم کی چیزیں کا آرڈر دے کر بنوا سکتے ہیں۔
http://i45.tinypic.com/k1fh91.jpg

Ahsan_Yaz
08-02-2010, 10:41 AM
تو آخر کار آپ منظر عام پر آ ہی گئے ڈنکے کی چوٹ پر۔

اس حساب سے تو مجھے انجمن مفتاں کے نائب صدر کا نا سہی، خزانچی کاشعبہ تو مل ہی سکتا ہے۔۔;d۔
شریک چیئرمین کا عہدہ بھی تو ہو گا۔
ویسے ایک اور طرح کا "شریک" بھی ہوتا ہے پنجابی میں۔

Khuloos
08-02-2010, 10:46 AM
تو آخر کار آپ منظر عام پر آ ہی گئے ڈنکے کی چوٹ پر۔

اس حساب سے تو مجھے انجمن مفتاں کے نائب صدر کا نا سہی، خزانچی کاشعبہ تو مل ہی سکتا ہے۔۔;d۔
بھئی مجھے تو یہ۔ ۔ عہدہ کرسی ورسی ۔ ۔ کچھ نہیں چاہیے۔ ۔ ۔ بس ثمرات میں میرا حصہ یاد سے ۔ ۔ ۔ ۔ یعنی۔ ۔ ۔ سلور پوائنٹس کی ایک پیٹی۔ ۔ ۔ ۔ سنہرے پوائنٹس کے آموں کی ایک بوری۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ۔ ۔ ۔ ۔

Ahsan_Yaz
08-02-2010, 10:50 AM
بھئی مجھے تو یہ۔ ۔ عہدہ کرسی ورسی ۔ ۔ کچھ نہیں چاہیے۔ ۔ ۔ بس ثمرات میں میرا حصہ یاد سے ۔ ۔ ۔ ۔ یعنی۔ ۔ ۔ سلور پوائنٹس کی ایک پیٹی۔ ۔ ۔ ۔ سنہرے پوائنٹس کے آموں کی ایک بوری۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ۔ ۔ ۔ ۔
تم یہاں بھی آ گئیں لکنت بی بی۔
اب تو ہو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ چ ۔ ۔ ۔ ۔ک ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ا ۔ ۔ ۔ف ۔ ۔ ت ۔ ۔ ۔ ۔ت ۔ ۔ ۔ ۔ا ۔ ۔ ۔۔ ۔ح۔
ای شاپ کی بجائے اب تو اوئی شاپ ہو کے رہے گی۔;d;d;d

Amaan
08-02-2010, 11:02 AM
تو آخر کار آپ منظر عام پر آ ہی گئے ڈنکے کی چوٹ پر۔

اس حساب سے تو مجھے انجمن مفتاں کے نائب صدر کا نا سہی، خزانچی کاشعبہ تو مل ہی سکتا ہے۔۔;d۔
خزانچی۔۔۔۔۔۔
جی جی میں تو آستانے کے پیچھے مسجد میں اللہ اللہ کرنے کو بنا ہوں نا صدر
>:(

Ahsan_Yaz
08-02-2010, 11:03 AM
خزانچی۔۔۔۔۔۔
جی جی میں تو آستانے کے پیچھے مسجد میں اللہ اللہ کرنے کو بنا ہوں نا صدر
>:(
;d;d

Amaan
08-02-2010, 11:03 AM
شریک چیئرمین کا عہدہ بھی تو ہو گا۔
ویسے ایک اور طرح کا "شریک" بھی ہوتا ہے پنجابی میں۔

نہیں جناب، میں نے کوئی "قربانی" نہیں دی کہ شریک چیئرمین کا عہدہ بن سکے

کوثر بیگ
08-02-2010, 11:05 AM
میگزین مجھے بھی پڑھنی ہے مگر میرے پاس سونے کے سکہ نہیں ہیں کیا میں اپنے پوئیٹ استمعال کرسکتی ہوں ۔ اگر ہاں تو کتنے ?اور کیسے ?

Amaan
08-02-2010, 11:05 AM
بھئی مجھے تو یہ۔ ۔ عہدہ کرسی ورسی ۔ ۔ کچھ نہیں چاہیے۔ ۔ ۔ بس ثمرات میں میرا حصہ یاد سے ۔ ۔ ۔ ۔ یعنی۔ ۔ ۔ سلور پوائنٹس کی ایک پیٹی۔ ۔ ۔ ۔ سنہرے پوائنٹس کے آموں کی ایک بوری۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ۔ ۔ ۔ ۔
اس کا تو پتہ نہیں مگر یہاں کراچی میں بڑی زبردست بارش ہورہی ہے۔۔۔موسم سرما (گرما) کی پہلی بارش

Ahsan_Yaz
08-02-2010, 11:05 AM
نہیں جناب، میں نے کوئی "قربانی" نہیں دی کہ شریک چیئرمین کا عہدہ بن سکے
دی ہو گی امان بھائی
یاد کریں جب آپ کی سی ڈیز کی دکان تھی۔ میں آپ کے پاس آیا تھا اور کہا تھا کہ کوئی اچھی سی فلم دیں تو آپ نے فلم "قربانی" کی سی ڈی اٹھا کے دی تھی۔
یاد آیا کچھ۔

Amaan
08-02-2010, 11:06 AM
بھئی مجھے تو یہ۔ ۔ عہدہ کرسی ورسی ۔ ۔ کچھ نہیں چاہیے۔ ۔ ۔ بس ثمرات میں میرا حصہ یاد سے ۔ ۔ ۔ ۔ یعنی۔ ۔ ۔ سلور پوائنٹس کی ایک پیٹی۔ ۔ ۔ ۔ سنہرے پوائنٹس کے آموں کی ایک بوری۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ۔ ۔ ۔ ۔
اور یہ بھی یاد رکھیں ہماری روایت ہے کہ بغیر عہدے/کرسی والے کا ہی احتساب ہوتا ہے۔۔۔۔کرسی والے تو صاف بچ جاتے ہیں
~

Fozan
08-02-2010, 11:09 AM
شریک چیئرمین کا عہدہ بھی تو ہو گا۔
ویسے ایک اور طرح کا "شریک" بھی ہوتا ہے پنجابی میں۔

شریک چیئرمین کیلئے تو کسی ایک کو سیاسی شہید ہونا پڑے گا جو کہ میں تو ہونے کو تیار نہیں۔ خلوص سے پوچھ لیں، انہیں عہدہ نہیں چاہئے تو کیا یہ۔۔???۔۔

بھئی مجھے تو یہ۔ ۔ عہدہ کرسی ورسی ۔ ۔ کچھ نہیں چاہیے۔ ۔ ۔ بس ثمرات میں میرا حصہ یاد سے ۔ ۔ ۔ ۔ یعنی۔ ۔ ۔ سلور پوائنٹس کی ایک پیٹی۔ ۔ ۔ ۔ سنہرے پوائنٹس کے آموں کی ایک بوری۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ۔ ۔ ۔ ۔

پنچابی کا محاورہ اردو میں

گاؤں بسا نہیں، اچکے پہلے۔۔;d۔

Amaan
08-02-2010, 11:10 AM
دی ہو گی امان بھائی
یاد کریں جب آپ کی سی ڈیز کی دکان تھی۔ میں آپ کے پاس آیا تھا اور کہا تھا کہ کوئی اچھی سی فلم دیں تو آپ نے فلم "قربانی" کی سی ڈی اٹھا کے دی تھی۔
یاد آیا کچھ۔

آپ بھول رہے ہیں۔۔۔بکرے کی قربانی دی تھی
مگر "بکری" کی تو نہیں دی نا کہ شریک چیئر مین کا عہدہ بن سکے!
:p

Fozan
08-02-2010, 11:10 AM
دی ہو گی امان بھائی
یاد کریں جب آپ کی سی ڈیز کی دکان تھی۔ میں آپ کے پاس آیا تھا اور کہا تھا کہ کوئی اچھی سی فلم دیں تو آپ نے فلم "قربانی" کی سی ڈی اٹھا کے دی تھی۔
یاد آیا کچھ۔

اف اور میں سمجھتی رہی کہ سیاستدان بکرے گائے کی قربانی کی باتیں کرتے ہیں۔

Amaan
08-02-2010, 11:18 AM
اف اور میں سمجھتی رہی کہ سیاستدان بکرے گائے کی قربانی کی باتیں کرتے ہیں۔
جلدی کیوں سمجھ گئیں۔۔۔۔قومی روایت و عادت کے خلاف جائیں گی تو ایسا تو ہوگا ہی

Khuloos
08-02-2010, 11:22 AM
اور یہ بھی یاد رکھیں ہماری روایت ہے کہ بغیر عہدے/کرسی والے کا ہی احتساب ہوتا ہے۔۔۔۔کرسی والے تو صاف بچ جاتے ہیں
~
مجھے چھٹی کا چند ماہ کا تجربہ ہے۔ ۔ ۔فکر نیست۔ ۔ ۔ b-)

شریک چیئرمین کیلئے تو کسی ایک کو سیاسی شہید ہونا پڑے گا جو کہ میں تو ہونے کو تیار نہیں۔ خلوص سے پوچھ لیں، انہیں عہدہ نہیں چاہئے تو کیا یہ۔۔???۔۔

پنچابی کا محاورہ اردو میں

گاؤں بسا نہیں، اچکے پہلے۔۔;d۔ارے تو بھئی۔ ۔ ۔ ۔ ہم کارکنان ہیں۔ ۔ ۔ ۔ اور میں تو بڑی فعال رکن ہوں۔ ۔ ۔ پتا کرلیں بھلے۔ ۔ ۔ پچھلے سال لیبر پارٹی کو سب سے زیادہ فائدہ بھی میں نے پہنچایا تھا۔ ۔ ۔ چھٹیاں لینے کے سلسلے میں۔ ۔ ۔ ۔ ورنہ اکتا جاتے۔ ۔ ۔ مکھیوں سے لیبر پارٹی والے۔ ۔ ۔ اور مکھیاں لیبر پارٹی کے عہدےداران سے۔ ۔ ۔ ؛d
ہاں تو کیا ۔ ۔ ۔ ۔دور اندیشی بھی لغت میں کوئی لفظ ہوتا ہے یا نہیں۔ ۔ ۔ b-)

Amaan
08-02-2010, 11:29 AM
مجھے چھٹی کا چند ماہ کا تجربہ ہے۔ ۔ ۔فکر نیست۔ ۔ ۔

مشکوک اور سفید رنگ کو اجازت ہی نہیں یہ کھیل کھیلنے کی!

مُون
08-02-2010, 12:35 PM
:(

Amaan
08-02-2010, 12:53 PM
:(
جو نہ دھوئے ہاتھ بہتی گنگا میں
وہ پھر پچھتائے نہ تو کیا کرے

Khuloos
10-02-2010, 09:31 AM
ارے بھئی وہ کیا بنا۔ ۔ ۔ کوئی خیر خبر۔ ۔ افتتاح صاحب کی؟۔ ۔ ۔
کچھ "ونڈیا" بھی جائے گا یا نہیں؟۔ ۔ ۔ پرس تھوڑا اور جھاڑ لوں میں تاکہ۔ ۔ ۔ ۔ اور یہ انجمن مفتان ساری ٹک سورہی ہے ابھی تک۔ ۔ ۔

1UM-SiteAdmins
10-02-2010, 09:45 AM
جی میں بھی انتظار کر رھا ھوں کب یازغل بھائی تشریف لائیں اور کب افتتاح ھو

Ahsan_Yaz
10-02-2010, 09:47 AM
"کرتے ہیں کچھ" ایکسپریس چل چُکی ہی جناب۔

Sehar Azad
10-02-2010, 10:02 AM
ون اردو عوامی تبصرہ (یہ بڑے بڑے چیف گیسٹ لوگ بہت انتظار کرواتے ہیں۔ دیکھو آج بھی وقت ہوجانے کے باوجود افتتاح نہیں ہوا۔)۔

1UM-SiteAdmins
10-02-2010, 10:07 AM
ناظرین چونکہ افتتاح ھو چکا ھے اس لیے ھم آپ کو اس تھریڈ (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=69227) میں لیے جاتے ھیں تب تک کے لیے اجازت خدا حافظ۔