PDA

View Full Version : [Product 0003] - Advertising



1UM-SiteAdmins
28-01-2010, 12:32 PM
آج کا بلاگ پروڈکٹ یہاں (http://www.oneurdu.com/forums/xperience.php?go=shop&item=6&do=details&cat=1) دستیاب ھے۔

مین ھیڈر پر ون اردو لوگو کے قریب’’آج کا بلاگ‘‘ کے نام سے ایک بٹن بنایا جائے گا۔ اس پروڈکٹ کی مدد سے آپ ایک دن کے لیے اپنے بلاگ کا لنک اس بٹن میں دے سکیں گے اور یوں ایک دن کے لیے آپ کو کئی گنا زیادہ قارئین میسر آ سکیں گے۔


چونکہ ایک بلاگ اور دوسرے بلاگ میں زمین، آسمان کا فرق ھے اس لیے گولڈن پوائنٹس ھونے کے باوجود یہ ایسے بلاگز کے لیے دستیاب نہیں ھو گی جن کا مجموعی تاثر مثبت نہ ھو۔ چنانچہ اگر آپ کے بلاگ کا وزٹ کرنے سے اکثر افراد کو کوئی مثبت بات اور تعمیری یا تفریحی نکتہ ملتا ھے تو پھر ھی آپ اس پروڈکٹ کو خریدئیے۔ شک کی صورت میں سوال کیجیے۔


تعارفی قیمت : 1000 گولڈن پوائنٹس

پروڈکٹ تجرباتی بنیادوں پر ریلیز کی جا رھی ھے اور مفید ثابت ھونے کی صورت میں جاری رکھا جائے گا۔

Wish
10-03-2010, 11:20 PM
ٹیم بھائی اس پر بھی کام کریں۔
اب تو اتنے بلاگ پوسٹ ہوتے ہیں کہ اس کی اشد ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

کیونکہ کوئی اتنی محنت سے خود سے کچھ لکھ کر پوسٹ کرتا ہے۔ ۔ ۔
اور جو کلیکشن پوسٹرز ہیں وہ فٹافٹ بلاگ اینٹری آوٴٹ ہی کر دیتے ہیں۔ ۔ ۔

Rubab
11-03-2010, 10:05 PM
میں بھی وش کی بات سے متفق ہوں۔ اس پراڈکٹ کی کافی ضرورت ہے۔

1UM-SiteAdmins
11-03-2010, 10:28 PM
اس میں ٹیکنیکل مشکل درپیش ھے جس کی بناء پر تمام کام سائٹ ایڈمن کو کرنے پڑیں گے جو ممکن نہیں ھے۔ کوئی ایڈورٹائزنگ سسٹم ڈھونڈ رھا ھوں جس کی مدد سے کچھ یا تمام ممبران آٹومیٹک اس کام کو کر سکیں۔ ایڈورٹائزنگ اسپیس ویسے بھی ھمارے تمام ویب سائٹس پر بہت زیادہ ضائع ھو رھی ھے۔ شاید پانچ لاکھ ایڈ روزانہ ضائع ھو رھے ھیں۔ ان کو بھی ایک ایڈسرور کی صورت میں یکجا کر کے اپنے پروجیکٹس کی آگاھی بہت زیادہ بڑھائی جا سکتی ھے۔ ان سب چیزوں پر ساتھ ساتھ کام جاری ھے دیکھیں کب تک ممکن ھوتا ھے۔