PDA

View Full Version : دیہاتی اسکول کے لئے لوگو، بروشر، سرٹیفیکیٹ، بینر اور شیلڈ وغیرہ ڈیزائن کروانی ہے۔

Kazmi
26-01-2010, 09:56 AM
السلام علیکم
-
جی شاپ کھل گئی ہے؟ مجھے تھوڑا سا کام کروانا ہے۔
ہم دیہاتی علاقے میں ایک سکول چلا رہے ہیں جہاں بچوں کو جدید تعلیم دی جاتی ہے۔
www.care.edu.pk (http://www.care.edu.pk)

اب وہاں سے بچیوں کے لئے تربیت کا ایک کورس شروع کر رہے ہیں۔
اس کے لئے لوگو، بروشر، سرٹیفیکیٹ، بینر اور شیلڈ وغیرہ ڈیزائن کروانی ہے۔

اگر کسی کو دلچسپی ہو تو جلد از جلد رابطہ کریں۔
کورس 15 فروری سے شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
--
تفصیلات درج ذیل ہیں۔
۔

سلوگن: رفعت میں مقاصدکو ہمدوش ثریا کر ﴿اقبال﴾

کورس کا نام: مثالی خانہ داری کورس

دورانیہ: 8 ہفتے، 4 گھنٹے روزانہ

کورس : گھریلو مشینوں کا استعمال اور سیفٹی، بنیادی کمپیوٹر ، شرعی مسائل، غذا اور غذائیت، کھانا پکانا اور پیش کرنا، سلائی کڑھائی، گھریلو سجاوٹ، بیوٹیشن، حفظان صحت، بچے کی نگہداشت، بنیادی صحت، بیمار کی نگہداشت، ابتدائی طبی امداد، آگ بجھانا، مہمان نوازی اور سفر۔

ٹیم: پرنسپل، کورس کو آرڈینیٹر، اساتذہ، ماہرین، ڈیمانسٹریٹرز، بزرگ تجربہ کار مہمان۔

شرائط: عمر کی حد 15 سے 25 سال، غیر شادی شدہ بچیاں، میٹرک یا کم از کم مڈل پاس، میرٹ لسٹ۔

فیس: کوئی نہیں

وظائف: ضروری اخراجات میں امداد کے لئے حق دار بچیوں کو 500 روپے یکمشت، کورس مکمل ہونے پر ۔

انعامات: اول 2000 روپے، دوم 1000 روپے، سوم 500 روپے۔

ایوارڈ: 5 عدد۔ مثالی بیٹی ایوارڈ، 500 روپے فی بچی ، بمع تعریفی سند، کورس کے دوران بہتر کارکردگی، گفتگو، لباس، وقت کی پابندی، دوسروں کی مدد اور اچھے آئیڈیاز پر۔

اسناد: 80 فیصد نمبر حاصل کرنے والی تمام کامیاب بچیوں کو۔

تحائف: خصوصی تحائف، جن بچیوں کی شادی کورس کے دوران یا تین ماہ کے اندر ہونا قرار پا ئی ہو۔

Sehar Azad
26-01-2010, 10:01 AM
السلام علیکم
-
جی شاپ کھل گئی ہے؟ مجھے تھوڑا سا کام کروانا ہے۔
ہم دیہاتی علاقے میں ایک سکول چلا رہے ہیں جہاں بچوں کو جدید تعلیم دی جاتی ہے۔
www.care.edu.pk (http://www.care.edu.pk)

اب وہاں سے بچیوں کے تربیت کا ایک کورس شروع کر رہے ہیں۔
اس کے لئے لوگو، بروشر، سرٹیفیکیٹ، بینر اور شیلڈ وغیرہ ڈیزائن کروانی ہے۔

اگر کسی کو دلچسپی ہو تو جلد از جلد رابطہ کریں۔
کورس 15 فروری سے شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
--
تفصیلات درج ذیل ہیں۔
۔

سلوگن: رفعت میں مقاصدکو ہمدوش ثریا کر ﴿اقبال﴾

کورس کا نام: مثالی خانہ داری کورس

دورانیہ: 8 ہفتے، 4 گھنٹے روزانہ

کورس : گھریلو مشینوں کا استعمال اور سیفٹی، بنیادی کمپیوٹر ، شرعی مسائل، غذا اور غذائیت، کھانا پکانا اور پیش کرنا، سلائی کڑھائی، گھریلو سجاوٹ، بیوٹیشن، حفظان صحت، بچے کی نگہداشت، بنیادی صحت، بیمار کی نگہداشت، ابتدائی طبی امداد، آگ بجھانا، مہمان نوازی اور سفر۔

ٹیم: پرنسپل، کورس کو آرڈینیٹر، اساتذہ، ماہرین، ڈیمانسٹریٹرز، بزرگ تجربہ کار مہمان۔

شرائط: عمر کی حد 15 سے 25 سال، غیر شادی شدہ بچیاں، میٹرک یا کم از کم مڈل پاس، میرٹ لسٹ۔

فیس: کوئی نہیں

وظائف: ضروری اخراجات میں امداد کے لئے حق دار بچیوں کو 500 روپے یکمشت، کورس مکمل ہونے پر ۔

انعامات: اول 2000 روپے، دوم 1000 روپے، سوم 500 روپے۔

ایوارڈ: 5 عدد۔ مثالی بیٹی ایوارڈ، 500 روپے فی بچی ، بمع تعریفی سند، کورس کے دوران بہتر کارکردگی، گفتگو، لباس، وقت کی پابندی، دوسروں کی مدد اور اچھے آئیڈیاز پر۔

اسناد: 80 فیصد نمبر حاصل کرنے والی تمام کامیاب بچیوں کو۔

تحائف: خصوصی تحائف، جن بچیوں کی شادی کورس کے دوران یا تین ماہ کے اندر ہونا قرار پا ئی ہو۔
میں اس مقصد کے لیے فری کام کرنا پسند کروںگا۔ اگر آپ کی اجازت ہو تو۔
میرے پاس کافی تجربہ بھی ہے ان کاموں کا۔

اگر آپ کہیں تو آج کچھ فارمیٹ بنا کر سینڈ کر دیتا ہوں۔

Kazmi
26-01-2010, 10:04 AM
میں اس مقصد کے لیے فری کام کرنا پسند کروںگا۔ اگر آپ کی اجازت ہو تو۔
میرے پاس کافی تجربہ بھی ہے ان کاموں کا۔

اگر آپ کہیں تو آج کچھ فارمیٹ بنا کر سینڈ کر دیتا ہوں۔

ست بسم اللہ۔
نیکی اور پوچھ پوچھ۔
براہ کرم اسی تھریڈ پر پوسٹ کریں تاکہ باقی احباب بھی مشورہ دے سکیں۔
پہلے لوگو بنا لیں تو بہتر ہو گا۔
جزاک اللہ۔

Sehar Azad
26-01-2010, 10:05 AM
بس آپ مجھے بروشر کے سائز بتا دیں

Kazmi
26-01-2010, 10:10 AM
بس آپ مجھے بروشر کے سائز بتا دیں

A4, Single Page, Tri Fold
Like this Example

http://www.kinggraphicdesign.com/gallery/albums/Brochures/Echo_Brochure_v_6_Page_1.sized.jpg

Kazmi
26-01-2010, 10:14 AM
تمام بہنوں اور بیٹیوں سے التماس ہے کہ اس کورس میں بہتری کے لئے تجاویز دیں۔

پہلی پانچ قابل عمل تجاویز پر 100 پوائنٹس فی کس نذرانہ پیش کیا جائے گا۔

http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=1261329&postcount=18

ھوشربا
26-01-2010, 08:34 PM
السلام علیکم،

کاظمی انکل بہت اچھا کام کر رہے ہیں آپ، اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔

میں نے ایک لوگو ٹرائی کیا ہے ، اگر یہ پاس ہوتا ہے تو پھر آگے کا کام کیا جا سکتا ہے۔

http://img2.pict.com/9a/d6/05/2649326/0/logo.jpg

Sehar Azad
27-01-2010, 10:46 AM
http://i46.tinypic.com/13zx5ba.jpg

اس کو پرنٹ کر کے چیک کر لیں۔ اگر پسند آئے تو مطلوبہ معلومات اور مزید موڈیفیکشین کی ضروت ہو تو مطلع فرمائیں۔

Sehar Azad
27-01-2010, 01:38 PM
یہ صرف ویو کے لیے ہے اوریجنل سائز پچھلی پوسٹ میں ہے۔
http://i50.tinypic.com/2dcikpv.jpg

Kazmi
27-01-2010, 01:50 PM
اس کو پرنٹ کر کے چیک کر لیں۔ اگر پسند آئے تو مطلوبہ معلومات اور مزید موڈیفیکشین کی ضروت ہو تو مطلع فرمائیں۔

بہت خوب احسان بھائی، جزاک اللہ۔

Kazmi
27-01-2010, 01:54 PM
السلام علیکم،

کاظمی انکل بہت اچھا کام کر رہے ہیں آپ، اللہ آپ کو اس کا اجر دے۔

میں نے ایک لوگو ٹرائی کیا ہے ، اگر یہ پاس ہوتا ہے تو پھر آگے کا کام کیا جا سکتا ہے۔

زندہ باد بیٹا جی۔
بہت ہی اچھا آئیڈیا ہے۔

اوپر چائلڈ کیئر سکول اردو میں لکھیں۔
چائلڈ کیئر کا نیلا لوگو نکال دیں اور اقبال کا مصرع نیچے والی گول پٹی میں دیں۔

شکریہ۔
جزاک اللہ۔

Kazmi
27-01-2010, 02:43 PM
فلیکس بینر کا آئیڈیا یہ ہے، اس میں بہتری تجویز کریں۔

http://care.edu.pk/Banner.gif

Sehar Azad
27-01-2010, 02:48 PM
فلیکس بینر کا آئیڈیا یہ ہے، اس میں بہتری تجویز کریں۔

http://care.edu.pk/Banner.gif
الفاظ بہت چھوٹے ہیں جب کہ کافی زیادہ خالی جگہ موجود ہے۔

1UM-SiteAdmins
27-01-2010, 03:54 PM
یہ کام اچھا چل رھا ھے اور ھمارے مقصد کے عین مطابق ھے۔ دو ترامیم تجویز کرنا چاھوں گا۔
1۔ ھر نئی سروس کی ڈیمانڈ ایک نئے ٹاپک میں واضح عنوان بنا کر کیجیے تاکہ چیزوں کو ڈھونڈنے میں آسانی ھو اور ایک ھی تھریڈ کے اندر کئی موضوعات گڈ مڈ نہ ھوں۔
2۔ ای شاپ کے اندر مفت کام نہ خود کیجیے نہ کسی سے لیجیے۔ پوائنٹس کو بطور کرنسی استعمال کرنے سے یہ کام زیادہ دلچسپ ھو جائے گا۔

Kazmi
27-01-2010, 04:01 PM

بہت شکریہ ٹیم بھائی۔ الگ تھریڈ بنانے سے بڑی سہولت ہو گئی ہے۔

لیں جی احسان بھائی اور ہوشربا بٹیا، آپ کو پوائنٹس قبول کرنے پڑیں گے۔
-
یعنی ثواب بھی اور انعام بھی۔

Sehar Azad
27-01-2010, 04:09 PM
چلیں آپ ہمیں اعلان کردہ پوائنٹ سے آدھے دےدیں۔ ثواب کے کام میں پچاس فیصد رعائیت۔ لیکن کام مکمل ہونے کے بعد۔

ابھی تو آپ نے مطلوبہ معلومات کو بھیجی ہی نہیں اور ڈیزائن کے بارے بھی نہیں بتایا کہ اس میں کیا بدلائو کیا جا سکتا ہے۔

ھوشربا
27-01-2010, 09:54 PM
زندہ باد بیٹا جی۔
بہت ہی اچھا آئیڈیا ہے۔

اوپر چائلڈ کیئر سکول اردو میں لکھیں۔
چائلڈ کیئر کا نیلا لوگو نکال دیں اور اقبال کا مصرع نیچے والی گول پٹی میں دیں۔

شکریہ۔
جزاک اللہ۔

یہ ٹھیک ہے انکل جی

http://img2.pict.com/7e/2c/19/2659192/0/logo.jpg

Khuloos
28-01-2010, 06:31 AM
اچھا لگ رہا ہے ہوشربا جی۔ ۔ ! اگر سلوگن کو بھی اسی طرح لکھیں۔ ۔ ۔ جیسے اوپر نام لکھا ہے ۔ ۔ ۔ مطلب۔ ۔ ۔ دائرہ نیچے سے بھی کاٹ دیں۔ ۔ تو کیسا لگے؟۔ ۔ ۔ (نمایاں نہیں ہورہا ہے نا کیونکہ۔ ۔ )

ھوشربا
28-01-2010, 11:55 AM
اچھا لگ رہا ہے ہوشربا جی۔ ۔ ! اگر سلوگن کو بھی اسی طرح لکھیں۔ ۔ ۔ جیسے اوپر نام لکھا ہے ۔ ۔ ۔ مطلب۔ ۔ ۔ دائرہ نیچے سے بھی کاٹ دیں۔ ۔ تو کیسا لگے؟۔ ۔ ۔ (نمایاں نہیں ہورہا ہے نا کیونکہ۔ ۔ )

ohh acha idea hai, ghar ja kar try karoun gi

Sajda Sehr
28-01-2010, 12:20 PM
بہت اچھا لگ رہا ہے
انکل آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں
مجھے گرافکس وغیرہ تو نہیں آتیں اگر کچھ اور ہوتا تو مجھے آپ کی مدد کر کے بہت خوشی ملتی
وہ نیلا والا بیچ میں سے ہٹا کیوں دیا ہے ہوش وہ اچھا تھا نا

ھوشربا
28-01-2010, 01:15 PM
بہت اچھا لگ رہا ہے
انکل آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں
مجھے گرافکس وغیرہ تو نہیں آتیں اگر کچھ اور ہوتا تو مجھے آپ کی مدد کر کے بہت خوشی ملتی
وہ نیلا والا بیچ میں سے ہٹا کیوں دیا ہے ہوش وہ اچھا تھا نا
جی وہ انکل نے بولا تھا کہ وہ نکال دیں۔

ھوشربا
28-01-2010, 10:21 PM
میں نے خلوص آپ کا ائیڈیا ٹرائی کیا ہے مگر وہ چھ اچھا نہیں لگا،
یہ میرے خیال میں ٹھیک لگ رہا ہے

http://img2.pict.com/5c/1e/4c/2670078/0/logo.jpg

Noor-ul-Ain Sahira
28-01-2010, 10:30 PM
بہت بہت نیک کام کر رھے ہیں کاظمی بھائی۔
پلیز جہاں اتنا کچھ اور سکھا رھے ہیں میری طرف سے بھی ایک دو باتیں سکھا دیجیئے گا پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔~۔
1 پرسنل اسپیس
2پرسنل ہائی جین
شکریہ

Khuloos
28-01-2010, 11:23 PM
ہاں یہ اب ۔ ۔۔ ۔ پیلا رنگ نمایاں ہورہا ہے ہوشربا جی۔ ۔ !
مگر کتھئی کے ساتھ یہ رنگ۔ ۔ ۔ انکل جی کو پسند آتا ہے یا نہیں۔ ۔ ۔ یہ دیکھیں اب۔ ۔

بہت اچھا لگ رہا ہے
انکل آپ بہت اچھا کام کر رہے ہیں
مجھے گرافکس وغیرہ تو نہیں آتیں اگر کچھ اور ہوتا تو مجھے آپ کی مدد کر کے بہت خوشی ملتی
وہ نیلا والا بیچ میں سے ہٹا کیوں دیا ہے ہوش وہ اچھا تھا نا
ہاں۔ ۔ مجھے بھی وہ اچھا لگ رہا تھا۔ ۔ ۔ یہ غیر ماہر کی رائے ہے ویسے۔ ۔ ۔ یعنی ناظر کی فقط۔ ۔ ۔
جگہ کی وجہ سے کچھ گڑبڑ ہو شاید۔ ۔ ۔ پورے بیک گراؤنڈ میں بھی۔ ۔ عکس کے انداز میں دے کر دیکھ سکتے ویسے۔ ۔

Kazmi
29-01-2010, 07:48 AM
میں نے خلوص آپ کا ائیڈیا ٹرائی کیا ہے مگر وہ چھ اچھا نہیں لگا،
یہ میرے خیال میں ٹھیک لگ رہا ہے

بہت شکریہ بٹیا رانی !
اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ کامیابیاں عطا کرے، دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔
تھوڑے سے پوائنٹس، حوصلہ افزائی کے لئے، قبول کریں۔

Kazmi
29-01-2010, 07:56 AM
بہت بہت نیک کام کر رھے ہیں کاظمی بھائی۔
پلیز جہاں اتنا کچھ اور سکھا رھے ہیں میری طرف سے بھی ایک دو باتیں سکھا دیجیئے گا پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔~۔
1 پرسنل اسپیس
2پرسنل ہائی جین
شکریہ

شکریہ ساحرہ بہن۔

اس کورس کا مقصد بیٹیوں کو "مستقبل" کے لئے تیار کرنا ہے۔

دیہاتی بچیوں کا مشاہدہ بہت محدود ہوتا ہے اس لئے ان کے لئے جامع کورس بنایا گیا ہے تاکہ اگر وہ شادی کے بعد کسی جدید شہر میں بھی جائیں تو اعتماد اور وقار سے حالات کا سامنا کر سکیں۔

اس کے لئے جہاں تک ہو سکے رہنمائی فراہم کرنا فائدہ مند ہو گا۔

آپ کی تجویز بہت اچھی ہے، براہ کرم کچھ تفصیل، اور ہو سکے تو کوئی متعلقہ آرٹیکل بھیج دیں، چاہے انگلش میں ہو، ہم ترجمہ کر لیں گے۔

اچھی تجویز پر تھوڑے سے پوائنٹس کا ہدیہ قبول فرمائیں

Kazmi
29-01-2010, 08:01 AM
یہ صرف ویو کے لیے ہے اوریجنل سائز پچھلی پوسٹ میں ہے۔

احساب بھائی، بہت بہت شکریہ

آپ کا بروشر بہت پسند کیا گیا ہے، خصوصاً جس طرح آپ نے مختلف سیکشن بنا کر وضاحت کی، بہت متاثر کن ہے۔

ٹیم بھائی کے حکم کے مطابق چونکہ "مفت خوری" کی ممانعت ہے اس لئے آپ کو کچھ پوائنٹس کا ہدیہ قبول کرنا پڑے گا

Fozan
29-01-2010, 08:09 AM
السلام علیکم

پرابلم سولونگ اور کنفلکٹ ریزولیوشن پر بھی بچیوں سے بات چیت ہونی چاہئے۔

ساحرہ کی تجاویز بہت اچھی ہیں۔ ساحرہ اس پر کچھ کہیں گی آپ۔ آپ پوسٹ کریں تو پھر میں بھی کچھ اضافہ کروں اس میں۔

Kazmi
29-01-2010, 08:21 AM
السلام علیکم

پرابلم ریزولیوشن پر بھی بچیوں سے بات چیت ہونی چاہئے۔

ساحرہ کی تجاویز بہت اچھی ہیں۔ ساحرہ اس پر کچھ کہیں گی آپ۔ آپ پوسٹ کریں تو پھر میں بھی کچھ اضافہ کروں اس میں۔

وعلیکم السلام بہن جی۔

اس کے لئے لیکچر کی بجائے تجربہ کار خواتین مدعو ہوں گی اور مختلف مسائل پر اوپن ڈسکشن ہو گی۔

براہ کرم کچھ تفصیلی تجاویز عنائیت کریں تاکہ اس پراجیکٹ کو زیادہ سے زیادہ مفید بنایا جا سکے۔

اس پراجیکٹ میں ایک مستقل مشاورتی شعبہ بھی شامل ہے جہاں بچیاں جب چاہیں اپنے مسائل پر رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں۔ اس میں ضروری مشورہ و اخلاقی رہنمائی، اثر و رسوخ، قانونی رہنمائی اور مالی امداد بھی شامل ہے۔

مشاورتی بورڈ کے ممبران کا تعارف ان کی اجازت کے بعد یہاں پیش کر دوں گا۔

جو بچیاں کاروبار کرنا چاہیں ان کو قرض حسنہ بھی دیا جا رہا ہے۔

Sehar Azad
30-01-2010, 03:46 PM
احساب بھائی، بہت بہت شکریہ

آپ کا بروشر بہت پسند کیا گیا ہے، خصوصاً جس طرح آپ نے مختلف سیکشن بنا کر وضاحت کی، بہت متاثر کن ہے۔

ٹیم بھائی کے حکم کے مطابق چونکہ "مفت خوری" کی ممانعت ہے اس لئے آپ کو کچھ پوائنٹس کا ہدیہ قبول کرنا پڑے گا
آپکا بہت بہت شکریہ کاظمی بھائی،

اگر آپ کو مزید بھی کوئی خدمت درکار ہوتو بنا پوائنٹ کی فکر رابطہ کر لیجئے گا۔

میں آپ کی خدمت کر کے بہت فخر محسوس کروں گا۔

جہاں تک ادارے کی بہتری کے لیے تجاویز کی بات ہے تو

ادارے کے بہترین مفاد کے لیے۔

1۔ ایسی تمام نئی شادی شدہ لڑکیوں کو بھی سیکھنے کا موقع دیا جائے جن کو ان علوم کی ضرورت ہے۔

2۔ صحت مند جسم صحت مند دماغ کی نشانی ہوتا ہے۔
اسی طرح صحت مند عورت صحت مند معاشرے کی ضامن ہوتی ہے۔ اس لیے اپنے کورس میں شامل طلبات کو اگر صبح خیزی اور جسمانی ورزش کی تربیت بھی دی جائے تو بچیاں زیادہ آسانی سے تعلیم حاصل اور اس کا استعمال کر سکیں گی۔

Noor-ul-Ain Sahira
30-01-2010, 05:14 PM
جی ضرور بھائی آرٹیکل کا تو مجھےنہیں پتہ شایدنٹ پر ہزاروں مل جائیں گے لیکن اسکی ضرورت نہیں میں اپنی طرف سے چیدہ چیدہ پوائینٹس بتا دیتی ہوں جو مجھے لگتا ھے زندگی میں ہر کسی کو معلوم ہونا بہت ضروری ہوتا ھے، جب اپنے ارد گرد گرد ایسے لوگوں کو دیکھتی ہوں تو افسوس ہوتا ھے۔باقی فوزان بھی لکھ دیں گی تفصیل اور دوسرے بہن بھائی بھی اگر چاہیں گے تو تفصیل لکھ دیں گے۔
مجھے بہت خوشی ہو گی اگر کسی کی مدد ہو گی میں پوائینٹ کے لئے نہیں بتا رھی۔ پلیز پوائینٹ نہیں چاھیئں مجھے:)۔ شکریہ،

اگلی پوسٹ میں تفصیل بتاتی ہوں

Noor-ul-Ain Sahira
30-01-2010, 06:29 PM
پرسنل اسپیس

فزیکل
جب آپ آفس میں ہوں یا گھر سے باہر کہیں بھی ہوں تو ان باتوں کا بہت خیال رکھیں۔،
اگر کوئی انسان کہیں بیٹھا ھے ،کھڑا ھے یا لیٹا ھے ،ہر حالت میں اس انسان کے ارد گرد دائرے کی صورت میں تین فٹ تک اس کی پرسنل اسپیس ہوتی ھے۔ مطلب یہ کہ یہ تین فٹ اس انسان کی اپنی ذاتی ملکیت ہوتی ھے جس پر صرف اسکا ہی حق ہوتا ھے کسی دوسرے کا نہیں۔۔جب بھی ھم کسی انسان سے بات کر رھے ہوں اسکے قریب جائیں تو ھمیں اس بات کا خاص خیال رکھنا چاھیئے کہ بات کرتے کرتے ھم اس اسپیس کو کھبی کراس نا کریں۔ مطلب اتنے فاصلے سے ہی دوسرے سے بات کریں کسی کی ملکیت میں زبردستی گھس کر اسکو تباہ نہ کریں۔ بہت سے لوگوں کو آپ نے دیکھا ھے وہ بڑی دید دلیری سے نا صرف اس حد کو کراس کرتے ہیں بلکہ دوسروں کے ساتھ دھول دھپا کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ بے شک دوسرا بندہ مسکرا مسکرا کر آپ کے وار سہنے کی کوشش کر رہا ھوتا ھے مگر اندر اندر سے بہت ناراض ہوتا ھے۔ آپکو اسکو فرینکنس اور پیار سمجھتے ہیں مگر سچ میں ایسا نہیں ہوتا بلکہ ٓاداب کے بہت خلاف ہوتا ھے۔
پلیز اپنی حد میں رہیں اور کسی کی ملکیت میں گھس کر اسکو بے زار کرنے سے مکمل احتراز کریں۔ یا کچھ لوگ ہر بات میں ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہیں وغیرہ تو یہ سب عادتیں اچھی نہیں ہوتی۔ ذرا دور کھڑے ہو کر بات کرنا مناسب ہوتا ھے۔

رویے
کسی بھی سخت ضرورت کے تحت بھی بہت کلوز فرینڈ کے بیگ، پریس یا والٹ وغیرہ کو ہر گز ہاتھ مت لگائیں چاھے آپکو لاکھ یقین ہو دوسرا ہرگز مائینڈ نہیں کرے گا بلکہ اسی کا انتظار کریں وہ آ کر خود نکال دے۔۔

اگرآپ کسی کے آفس میں یا کمرے میں یا گھر میں داخل ہوتے ہیں اور وہ کھانا کھا رہا ھے تو اگر ممکن ھے تو اسکو معلوم ہوئے بنا پیچھے سے چپکے سے کھسک لیں تاکہ اسے کسی قسم کی زحمت یا تکلف یا الجھن کا سامنا نہیں کرنا پڑے اور اس وقت تک وآپس نہیں آئیں جب تک یہ یقین نا ہو جائے کہ وہ کھانا کھا چکا ہو گا۔،

اگر آپ نے کسی کو اداس یا روتے دیکھا ھے تو ایک بار ضرور ہیلپ کا پوچھیں مگر اگر وہ بتانے میں ہچکچائے اور جانے کا کہے تو اس وقت فورا چلے جائیں۔ کھبی کھبی اس وقت اس انسان کا اکیلا ہونا یا رونا ہی اسکے تمام مسائل کا حل ہوتا ھے، جانے کی بجائے اسکے سر پر سوار ہو کر بار بار زبردستی وجہ مت پوچھیں، ان لیس کہ بعد میں وہ خود آپ سے ڈسکس نا کرنا شروع کر دے۔

کسے کے ذاتی معاملات میں کھبی دخل نا دیں جب تک کہ وہ خود آپ سے ڈسکس نا کرنے لگے۔ جو جتنی بات بتائے سن لیں مزید پر اصرار مت کریں ۔نا کریدنے کی کوشش کریں۔

اگر کسی کی مدد کرنے لگیں تو اسکی انا اور خودداری کو نقصان پہنچائے بغیر اس سے مدد کی خاص مدت اور اپنے حالات زندگی ضرور سامنے رکھیں ایسا نا ہو وہ کسی غلط فہمی کی وجہ سے زندگی بھر آپ پر انحصار کرنا شروع کر دے اور آپکے لئے کچھ بھی پرسنل نہ بچے۔ یہ اصول ابھی ابھی میں نے بنایا ھے،

اور سو آن ایسا بہت کچھ جس پر فوزان روشنی ڈالیں گی اب

پرسنل ہائی جین

میں نے عام زندگی کے علاوہ جاب پر کھبی کھبی بڑے بڑے اہم لوگوں کو دیکھا ھے جنکے پاس سے پسینے، موزوں یا سانس سے بدبو آ رھی ہوتی ھے۔
سو ایمبریسینگ۔
اس میں لڑکیاں بھی شامل ہوتی ہیں اور لڑکے بھی۔ میری ایک فی میل باس ھے، صبح صبح اس سے بات کرنا اتنا مشکل ہوتا ھے کہ حد نہیں کیونکہ اسکے منہہ سے بہت بری بو آ رھی ہوتی ھے حالانکہ وہ خود انتہائی صاف ستھری ھے۔

منہہ کی بدبو کا تعلق اکثر دانتوں کی صفائی سے نہیں ہوتا بلکہ کچھ لوگوں کو معدے میں کچھ پروبلم ہوتا ھے، آپ احتیاط کے طور پر منہہ میں کوئی گم یا ہری الائچی ضرور رکھا کریں،اور اپنی جیب یا پرس میں بھی ہر وقت ہونی چاھیئے۔ خاص طور پر جب ٓاپ کسی میٹینگ میں جانے لگیں یا کسی کے ساتھ بیٹھ کر کوئی مسئلہ ڈسکس کرنا ہو تو اس سے پہلے یہ اپنے منہہ میں رکھنا کھبی مت بھولیں،

آپکے کپڑے ایک لاکھ ڈالر کے ہیں مگر آپکے پاس سے کسی بھی قسم کی بو آ رھی ھے تو بےکار ھے سب۔ یہاں پر پاکستانی خاص طور پر بے حد بدنام ہیں ڈوڈرینٹ کے استعمال نا کرنے پر۔۔۔۔۔حالانکہ وہ صرف دو سے تین ڈالر میں آ جاتا ھے۔
اتنا ذیادہ برا محسوس ہوتا ھے اگر کسی کے پاس سے پسینے کی بو ٓاتی ہو۔ پسینے کی بدبو سے بچنے کو پرفیوم ہو یا نا ہو مگر ڈیوڈرینٹ کا استعمال اتنا ہی ضروری ھے جتنا روز کھانا یا سونا۔
اگر ممکن ھے تو موزوں کے سات جوڑے لیں۔ روزانہ ایک نیا جوڑا اور ویک اینڈ پر سارے دھو لئے بالکل ایسے ہی باقی انڈر گارمنٹس بھی، نو ٹینشین۔ اگلے ویک کے لئے پھر سے سب تیار ھے دھلا ہوا خوشبودار، اگر ایک سوکس کا جوڑا دوسرے دن پہننے کی کوشش کریں تو سخت بو آنے لگتی ھے۔ کسی مجبوری سے پہننا پڑ بھی جائے تو پہلے دن اتار کی کھلی ہوا میں ڈال دیں ناکہ جوتے کے اندر۔
ناخن ھمیشہ کاٹ کر رکھیں۔ میلے کچیلے ناخن نفرت کا احساس دلاتے ہیں۔ روکھے سوکھے ہاتھ اور پیر بھی آپکا مجموعی تاثر بہت خراب کر دیتے ہیں۔

کوشش کریں روزانہ نہائیں۔ لڑکیوں کے ہاتھوں پر اکثر مجھے آدھی نیل پالش نظر آتی ھےاتری ہوئی۔ میرا خیال ھے آپکی پوری شخصیت کو تباہ کرنے کا اس سے برا طریقہ ہو ہی نہیں سکتا۔ جس بھی موقعے کے لئے لگائی ھے فورا گھر آ کر صاف کردیں۔ ہر وقت پالش کی ضرورت نہیں ھے۔ صاف ستھرے ہاتھ ویسے ہی اچھے لگتے ہیں۔

بیویاں اچھا کھانا پکا کر یہ نا سمجیں کہ فرض پورا ہوا بس اب کام ختم، اس بھول میں مت رھنا میری بہنو بلکہ اچھا کھانا اور اسکے ساتھ ہی اچھی ہنستی مسکراتی بیوی جسکے پاس سے صرف لہسن پیاز اور گرم مصالحوں کی بو ہی نا آتی ھو بلکہ اچھی سی خوشبو بھی آ رھی ہو سے ملکر ہی اچھا امپیکٹ بنے گا۔

وغیرہ وغیرہ

Kazmi
31-01-2010, 05:06 PM
الفاظ بہت چھوٹے ہیں جب کہ کافی زیادہ خالی جگہ موجود ہے۔

احسان بھائی!
یہ ڈیزائن ملاحضہ کریں، سائز 5x13 فٹ

http://care.edu.pk/Banner2.jpg

Sehar Azad
31-01-2010, 05:24 PM
السلام علیکم کاظمی بھائی۔

میرے خیال میں نیچے ایڈریس والے بارڈر کو تھوڑا اور چھوٹا کرنا چاہیے۔

اور پانچ بہترین بچیوں کو نقد انعام والی لائن ضرور ہونی چاہیے

Sehar Azad
31-01-2010, 05:30 PM
میں کل آپ کو ڈیزائن بنا کر سینڈ کرتا ہوں

Ibrahim
31-01-2010, 06:03 PM
کاظمی بھائی..کوئی خدمات تو پیش نہیں کی جاسکتیں کیونکہ کمپوٹر اور ڈیزاننگ وغیرہ سے متعلق شعبوں میں میری معلومات زیادہ نہیں..پوسٹ اسلیے کی ہے کہ آپکو کہوں کہ بہت اچھا نیکی کا کام کر رہے ہیں ....الله بہترین جزا دے اور مزید توفیق دے....ہم سب کو بھی.... آمین ....

Sehar Azad
01-02-2010, 11:09 AM
زیل میں ایک خاکہ ہے۔

http://i50.tinypic.com/2z8sor8.jpg

Sagar
01-02-2010, 01:44 PM
زیل میں ایک خاکہ ہے۔

http://i50.tinypic.com/2z8sor8.jpg

بھائی بھت اچھی پر کلر ملاتے تو اور اچھا لگتا

Sehar Azad
01-02-2010, 02:16 PM
بھائی بھت اچھی پر کلر ملاتے تو اور اچھا لگتا
آپ کی سجیشن کپڑے کے لیے بہترین ہے لیکن

یہ اسکیچ فلیکس بینر کے لیے ہے۔ جس میں اگر کسی مخصوص حصے کو علیحدہ رنگ دینے کے لیے پہلے پوری زمین یعنی بیک گروانڈ کو کرنل کرنا پڑا ہے۔ ورنہ اوپر لگائے گئے علیحدہ علیحدہ پیچ از اکھڑ جاتے ہیں۔

ابھی یہ فائنل نہیں ہوا۔ ابھی تو کاظمی بھائی نے الفاظ وغیرہ بھی چیک کرنے ہیں اس لیے جو کلرز وہ ریکمینڈ کریں گے۔ ہم وہی کلرز دے دیں گے۔

اس لیے اگر کوئی تجویز بھی ہے تو براہ مہربانی ضرور شئیر کریں۔ کاظمی بھائی کی تائید کے ساتھ اس تجویز پر عمل کر دیا جائے گا۔

Kazmi
01-02-2010, 02:26 PM

بہت شکریہ احسان بھائی۔
آئیڈیاز فلیکس پرنٹر کو بھیج دیئے ہیں، مناسب ردوبدل اور "رنگ بازی" وہ خود ہی کر لیں گے۔

Noor-ul-Ain Sahira
01-02-2010, 03:23 PM
کاظمی بھائی ۔ آپ نے میری سجیشینز کو چیک کیا یا نہیں؟ کچھ بتایا ہی نہیں کہ وہ ہیلپ فل ہیں بھی یا نہیں :(؟

Kazmi
01-02-2010, 03:29 PM
کاظمی بھائی ۔ آپ نے میری سجیشینز کو چیک کیا یا نہیں؟ کچھ بتایا ہی نہیں کہ وہ ہیلپ فل ہیں بھی یا نہیں :(؟

بہت اچھی باتیں بتائی ہیں آپ نے، میں نے اسی وقت سکول کو ای میل کر دی تھیں۔

مزید رہنمائی کرتی رہیں، اللہ تعالی آپ کو بہترین جزا عطا کرے۔ آمین۔

Sehar Azad
02-02-2010, 12:36 PM
کاظمی بھائی ادارے کی تشہیر کے لیے اگر ٹاور بینرز استعمال کر سکتے ہیں جو بہت کار آمد ہوتے ہیں۔
جو "6'2 بائے "6'1 کے ہوتے ہیں۔

Kazmi
06-02-2010, 01:25 PM
السلام علیکم

پرابلم سولونگ اور کنفلکٹ ریزولیوشن پر بھی بچیوں سے بات چیت ہونی چاہئے۔

ساحرہ کی تجاویز بہت اچھی ہیں۔ ساحرہ اس پر کچھ کہیں گی آپ۔ آپ پوسٹ کریں تو پھر میں بھی کچھ اضافہ کروں اس میں۔

انتظـــــــــــــــــــــ ـــــــــــــار ہے !

Kazmi
17-02-2010, 09:38 PM
الحمد للہ۔

آپ سب کی تجاویز اور تعاون سے مثالی خانہ داری کورس کا پہلا سیشن پندرہ فروری سے شروع ہو گیا ہے۔

فیصل آباد سٹی لائنز کلب نے اس پراجیکٹ کے لئے چائلڈ کیئر سکول کے ساتھ الحاق کر لیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند امر ہے۔

سولہ فروری کو پاکستان کے لائنز کلبز نارتھ-ون اور ساؤتھ-ون کے گورنرز نے وزٹ کیا اور خواہش و ارادہ ظاہر کیا کہ اس پراجیکٹ کو ماڈل بنا کر اسے پاکستان کے دیگر پسماندہ علاقوں تک توسیع دی جائے۔

ہم اپنا تجربہ ہر اس شخص، تنظیم یا ادارے کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں جو اسے عوامی فلاح کے لئے پھیلانے میں ممد و معاون ہو سکتا ہو۔

چراغ سے چراغ جلتا ہے۔

http://kazmi.pk/Kazmi160210.jpg

مزید تصاویر یہاں ملاحظہ کریں (http://www.care.edu.pk/albums/4/album4.htm)۔

ھوشربا
17-02-2010, 09:50 PM
ماشاءاللہ انکل جی بہت بہت مبارک ہو، اللہ آپ کو اس مشن کو جاری رکھنے کی ہمت و طاقت عطا کرے ۔
میرے لائق کوئی کام ہو تو ضرور بتائیے گا، جتنا ممکن ہو سکا مدد کی کوشش کروں گی۔

Taaliah
17-02-2010, 10:46 PM
بہت مبارک ہو کاظمی بھائ۔اللہ تعالی' آپ کو اپنے مشن میں کامیاب کرے اوراسے اور ترقی دے ۔ آمین

Fozan
22-02-2010, 11:07 AM
السلام علیکم۔

کاظمی بھائی معذرت کہ کچھ مصروفیت کی بنا پر میرے ذہن سے بالکل نکل گیا کہ مجھے یہاں کچھ لکھنا تھا۔

پرابلم سولونگ اور کنفلکٹ ریزولیوشن ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر "اکبری،اصغری" سے لیکر ہمارے سب افسانوں کے کردار بات کرتے نظر آتے ہیں مگر حقیقی زندگی میں ہمیں اسکا کوئی وجود نظر نہیں آتا۔

تہذیب کی آڑ لیکر ہم بچوں کو ادب کا ایسا کرینہ سیکھانے کی کوشش کرتے ہیں جو حقیقی زندگی میں ہمارے لئے صرف مسائل ہی لیکر آتا ہے۔

ایسے میں ہمیں اپنی بچیوں کو تہذیب و اخلاق کے ساتھ ساتھ دوسرے کی بات سننے اور سمجھنے کی ٹریننگ دینے کی بھی اشد ضرورت ہے۔کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کیلئے اسے پہلے سمجھنا بہت ضروری ہے۔ ہمارے ہاں عام گھروں میں جھگڑے کی وجہ بات کو نا سمجھنا، بات کو غلط یا اپنی مرضی کا رنگ دینا، بات کو بڑا چڑھا کر پیش کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

بچیوں کی یہ ضرور بتایا جائے کہ بات اتنی کریں ، جتنی سنیں ۔ نا ذیادہ نا کم۔۔۔۔
کوشش کریں کہ بات کو آگے نا پہنچائیں
اگر بات کو صاف کرنا ہو تو اس وقت کا انتظار کریں جب ماحول ساز گار ہو۔۔۔۔۔۔مگر انتظار اتنا لمبا بھی نا ہو کہ آپ اپنے جائز حق سے محروم ہو جائیں
بات کو طول نا دیں

بہت سی صورتوں میں بچیاں شادی کے بعد اپنے سسرال والوں پر ان باتوں کا اطلاق نہیں کر پائیں گی اور سوچیں گی کہ یہ سب لفاظی ہے اور کتابی باتیں ہیں۔ ایسا نہیں ہے۔۔۔۔۔بیشک کہ یہ باتیں منوانا سسرال میں مشکل ہے مگر آپ اسکا اطلاق اپنے بچوں اور بہن بھائیوں پر تو کر سکتی ہیں۔

خود سے ابتدا کریں
اپنی والدہ اور بہنوں کو اسکی ترغیب دیں
جن کے گھر میں بھابھیاں ہیں وہ خود سے اس بات کی ابتدا کریں اور اپنے گھر میں ناجائز رویوں کی حوصلہ شکنی کریں
اپنے بہن بھائیوں اور بچوں کی بات سنیں اور انکے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں
اپنے بہن بھائیوں اور بچوں کی بات کو اہمیت دیں
اپنے بچوں اور بہن بھائیوں کو اس بات کی تر غیب دیں کہ وہ مسئلے کو بات چیت سے حل کریں ، ناکہ ہاتھا پائی یا گالی گلوچ کے

جیسے ہی کچھ اور نقاط ذہن میں آئیں گے تحریر کر دوں گی، ان شاءاللہ۔