PDA

View Full Version : ون اردو ای شاپ میں خوش آمدید



1UM-SiteAdmins
23-01-2010, 08:20 PM
ون اردو ای شاپ
نئے سرور پر آج ھمارا پہلا دن ھے تو اس لیے ایک نیا اور دلچسپ تجربہ کرنے کا پروگرام ھے۔ ان شااللہ اگر یہ کامیاب ھو گیا تو ھم سب کو بہت سی نئی پروڈکٹس اور سروسز فراھم ھو سکیں گی۔



کریڈٹ
ون اردو ای شاپ کا مرکزی خیال ون اردو گرافکس ڈیزائننگ شاپ (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=64994) سے ماخوذ ھے اور اس کا کریڈٹ ھوشربا (http://www.oneurdu.com/forums/member.php?u=1693) بہن کو جاتا ھے۔



طائرانہ جائزہ
ای شاپ پر کوئی بھی ایسی پروڈکٹ یا سروس فروخت کے لیے پیش کی جا سکے گی جسے الیکٹرونیک طریقے سے ٹرانسفر کیا جا سکتا ھو۔
ای شاپ کے لیے نئی کرنسی گولڈن پوائنٹس وضع کی جائے گی۔



پروڈکٹس کی مثالیں
اگر آپ گرافیک ڈیزائنر ھیں تو 12 وال پیپرز کا ایک سیٹ تیار کر کے 300 گولڈن پوائنٹس فی سیٹ کی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کر سکتے ھیں اگر 300 کاپیاں فروخت ھو گئیں تو 90,000 گولڈن پوائنٹس آپ کے لیول میں اضافہ ھو جائیں گے۔
اگر آپ کو درد بھری غزلیں اچھی لگتی ھیں تو 101 درد بھری غزلیں اکٹھی کر کے انہیں ای شاپ پر فروخت کر سکتے ھیں۔ شاید یوں درد کو کچھ آرام مل سکے۔
اگر آپ کچھ خاص قسم کے کھانوں میں کوکنگ ایکسپرٹ ھیں تو اپنی کتاب شائع کر کے گولڈن پوائنٹس حاصل کر سکتے ھیں۔
اپنی صلاحیت کو مدنظر رکھیں تو ھر ایک کچھ نہ کچھ مفید تخلیق کر سکتا ھے۔ مضامین ، آڈیو ، ویڈیو لیکچرز، ٹریننگ ویڈیوز ، نایاب تصاویر سمیت ھر چیز جس کی ون اردو شاپ میں فروخت ھو سکے وہ مارکیٹ میں فراھم کی جا سکتی ھے۔



پروڈکٹ کی شمولیت کا طریقہ کار
سب سے پہلے آپ اعلان کریں گے کہ آپ کیا تیار کرنا چاھتے ھیں۔
پھر ایک سروے ٹائپ کر کے ھم نتیجہ نکال لیں گے کہ لوگ اس چیز کو حاصل بھی کرنا چاھتے ھیں یا نہیں تاکہ پروڈکٹ ناکام نہ ھو۔
اس کے بعد آپ پروڈکٹ تیار کریں گے۔
اگر پروڈکٹ کا پروموشنل میٹیریل آپ خود تیار کر سکیں تو وہ بھی ساتھ ھی تیار کر لیں تاکہ واقعی کوئی ای پروڈکٹ لگے ورنہ اس میں مدد کر دی جائے گی۔
اس کے بعد پروڈکٹ کو شامل کر کے ون اردو پر اناؤنس کر دیا جائے گا۔ اگر ممکن ھوا تو کوئی ایڈورٹائزنگ سسٹم بھی انسٹال کر لیں گے۔ شاید ایسا بھی ممکن ھو سکے کہ جو ممبر خریدنا چاھے صرف ایک کلک سے پروڈکٹ ڈاؤن لوڈ کر سکے۔



سروسز کی مثالیں
آپ اپنی کمپوزنگ ، ڈیزائننگ ، کوکنگ ، ایڈیٹنگ ، پروف ریڈنگ ، مینیجنگ صلاحیت سمیت کسی بھی صلاحیت کے لیے کوئی مناسب اکائی وضع کر کے اسے آفر کر سکتے ھیں۔ جو بھی اس صلاحیت سے استفادہ کرنا چاھے گا وہ گولڈن پوائنٹس میں ادائیگی کر کے ایسا کر سکتا ھے۔ سامنے کی مثالیں تو اپنی جگہ ھیں لیکن فرض کریں کینیڈا میں رھنے والے کسی ممبر کو مزار قائد کی تازہ تصاویر یا ویڈیو چاھیے تو کراچی کا کوئی ممبر ان کے لیے ایسا کر سکتا ھے۔ اسی طرح اگر کراچی کے کسی ممبر کو نیاگرا فال کی تصاویر چاھییے تو وہ ایسا کر سکتا ھے۔ یہ چیزیں انٹرنیٹ پر بھی مل سکتی ھیں لیکن ایک تو اس میں اتنا مزہ تو نہیں آئے گا دوسرے غیر معروف مقامات جیسے کوئی اپنے پرانے گھر کی تصویر منگوانا چاھے تو ایسا کیا جا سکتا ھے۔ اس طرح کے بے شمار آئیڈیاز ھو سکتے ھیں۔



گولڈن پوائنٹس
گولڈن پوائنٹس ون اردو ای شاپ میں استعمال ھونے والی کرنسی ھو گی اور اسے مندرجہ ذیل طریقوں سے حاصل کیا جا سکے گا۔
1۔ کسی مشن میں تعاون کر کے۔ مختلف مشن ممبران کے لیے گولڈ ممبرشپ کا تعین ھو چکا ھے اسی تناسب سے جو بھی گولڈ ممبرشپ کی پوائنٹس میں قیمت بنے گی اتنے گولڈن پوائنٹس ارسال کر دئیے جائیں گے۔
2۔ کوئی پروڈکٹ ای شاپ پر فروخت کر کے۔
3۔ ھر نئی گولڈ ممبرشپ کے ساتھ کچھ گولڈن پوائنٹس دستیاب ھوں گے۔
گولڈن پوائنٹس لیول پوائنٹس میں شامل ھوں گے اور ان کی وجہ سے ممبر کا مجموعی درجہ ون اردو کے لیے اس کی خدمات کو زیادہ واضح طور پر ظاھر کرے گا۔


کوئی سوال ھو تو فرمائیے؟

Saz
24-01-2010, 11:09 AM
اگر آپ کو درد بھری غزلیں اچھی لگتی ھیں تو 101 درد بھری غزلیں اکٹھی کر کے انہیں ای شاپ پر فروخت کر سکتے ھیں۔ شاید یوں درد کو کچھ آرام مل سکے۔



ٹیم بھائی! آپ کے جملے نے ہی درد کا درماں کر دیا۔ اب 101 کیا 1001 غزلیں اکٹھی کر سکتا ہوں۔ اگر موقع ملا تو

Rubab
24-01-2010, 06:39 PM
بہت اچھا آئڈیا ہے قیس بھائی! اس کے لئے کرتے ہیں کچھ۔:)

Ahsan_Yaz
25-01-2010, 05:53 AM
جب شاپ پہ سیل لگی تو مجھے بھی بلا لیجئے گا۔

SAMgul
25-01-2010, 08:31 AM
ٹیم بھائی کیا غزلیں سمپلی کمپوز کرنی ہیں یا کسی اور طرح سے
آئی مین ڈئزائنگ شزائنگ؟

1UM-SiteAdmins
25-01-2010, 08:49 AM
یہ ایک ورچوئل مارکیٹ ھے اور یہاں پروڈکٹ بنا کر اسے صارفین کو فروخت کے لیے پیش کرنا ھے۔ اب چاھے پوائنٹس میں ھی خریداری ھو رھی ھو تو کوئی خریدنے سے پہلے پروڈکٹ کے فوائد کا قیمت سے مقابلہ ضرور کرے گا۔ اس لیے جتنا بہتر ڈیزائن وغیرہ کر سکیں اتنا بہتر۔ اگلے چند دن تک کچھ نتائج آنے شروع ھو جائیں گے تو ساری صورت حال سمجھ آ جائے گی۔

1UM-SiteAdmins
25-01-2010, 08:50 AM
جب شاپ پہ سیل لگی تو مجھے بھی بلا لیجئے گا۔

آپ پہلے پروڈکٹ تیار کیجیے ناں۔ شمالی علاقہ جات کی 101 نادر تصاویر وغیرہ۔ پہلے کچھ پروڈکٹس ھوں گی پھر سیل لگے گی ناں

1UM-SiteAdmins
25-01-2010, 08:51 AM
بہت اچھا آئڈیا ہے قیس بھائی! اس کے لئے کرتے ہیں کچھ۔:)
جی ضرور کیوں کہ اگر کچھ نہ کیا تو یہ صرف اچھا آئیڈیا ھی رہ جائے گا۔

1UM-SiteAdmins
25-01-2010, 08:52 AM
ٹیم بھائی! آپ کے جملے نے ہی درد کا درماں کر دیا۔ اب 101 کیا 1001 غزلیں اکٹھی کر سکتا ہوں۔ اگر موقع ملا تو
بس سعید بھائی یہ تو اس بات پر منحصر ھے کہ آپ کو درد کے خریدار کتنے ملتے ھیں۔

کوثر بیگ
25-01-2010, 08:59 AM
کیا نیٹ سے کوئی چیز لے کر پیش کر سکتے ہیں ? اور کہاں اور کیسے رکھنی ہوگی یہ بھی بتادیے نا ذرا ?

Sajda Sehr
25-01-2010, 09:01 AM
مجھے تو کوئی سمجھ نہیں لگ رہی اس کی ابھی

Fozan
25-01-2010, 09:20 AM
مجھے تو کوئی سمجھ نہیں لگ رہی اس کی ابھی
میں آپکو مثال سے سمجھاتی ہوں۔ اگر مثال درست ہو تو ٹیم بھائی تائید کر دیں گے۔

ابھی جیسے تھوڑی دیر پہلے دانیہ سس نے پسندوں کی ریسیپی پوچھی تھی۔ جواب میں اگر ساحرہ سس کہیں کہ میرے پاس ہے اگرآپ خریدنا چاہیں 500 گولڈن پوائنٹس میں۔۔۔۔۔

ایک اور مثال۔۔۔
اگر میرا بلاگ لکھنے سے دل بھر جائے تو میں یہ اشتہار لگا دوں ، کرائے کیلئے خالی ہے ایک عدد بلاگ بعوض 1000 گولڈن پوائنٹس۔۔۔اب اگر سجدہ آپ بلاگ لکھنا چاہیں تو میرا بلاگ کرائے پر حاضر ہے (صرف مثال ہے ابھی تک)

abidalinoor
25-01-2010, 11:49 AM
hmmm. Impressive.
Very Good Idea.

ashamid
10-04-2010, 12:48 AM
اسلام علیکم یازغل بھائ

ای شاپ میں انٹری اور شاپنگ مال سونا سونا
ای شاپ کے لئے میں نے کچھ ڈیزائننگ کی ہے (سیل کے لئیے نہی )
ای شاپ کو تھوڑا سا چمکا نے کے لیئے۔۔ میری یہ اوقات تو نہی کہ میں چمکاؤں ایک بار دیکھ لیجے امید ہے پسند آے گا آپ کو

رفعت
16-04-2010, 12:38 AM
السلام علیکم

سب سمجھ میں آگیا بس یہ سمجھ نہیں آیا کہ گولڈن پوائنٹس لینے کیسے ہیں

پلیززززززززززززززززززز مجھے آسان اردو میں سمجھائیے گا ۔۔۔