PDA

View Full Version : تصویر کو عنوان دیں ۔ ۔ ۔ بذریعہ شعر



Ahsan_Yaz
14-01-2010, 11:55 AM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم


اس بورڈ کی رونقیں کافی عرصہ سے ماند پڑی ہوئی ہیں۔ انہی کو پھر سے بحال کرنے کے سلسلہ کا آغاز کرتے ہیں۔
تو جناب یہ مقابلہ ہے تصویر کو عنوان دینے کا ۔ ۔ ۔ ۔ اور وہ بھی بذریعہ شعر

اصول و ضوابط
۔ ۔ ۔ شعر جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 جنوری ہے۔
۔ ۔ ۔ ایک ممبر زیادہ سے زیادہ تین شعر شیئر کر سکتا ہے۔
۔ ۔ ۔ پوسٹ کو ایڈیٹ کرنے کے لئے پوسٹ کے ذریعے اعلان کر کے ایڈیٹ کر دیں، یا پی ایم کر کے بتا کر کریں۔
۔ ۔ ۔ مقابلے کا نتیجہ ججز کی رائے سے بنایا جائے گا۔
۔ ۔ ۔ کچھ اور پوچھنا ہو تو پیسج کر کے یا یہیں پوسٹ کر کے پوچھ سکتے ہیں۔

شکریہ

اور تصویر یہ رہی۔


http://i610.photobucket.com/albums/tt188/yazghil/misc%20files%20for%20oneurdu/BGh.jpg

Ghalib e Khasta
14-01-2010, 12:02 PM
سلوٹیں ہیں میرے چہرے پہ تو حیرت کیوں ہے
مجھے زندگی نے تم سے کچھ ذیادہ پہنا ہے

Sehar Azad
14-01-2010, 12:02 PM
سارے رشتوں کی لذت پا کر
دیکھ کے دکھ سکھ دنیا کے سارے

پھر بھی اسکے ساتھ میں ہوں گا
سوچتا ہوں وہ پل کیسا ہو گا

Ghalib e Khasta
14-01-2010, 12:08 PM
چہرے پہ بکھری سلوٹوں کــو دیکھـ غور سے
حــــالت بـتـــــا رہــی ہیــں دلِ ســوگــــوار کی

فائزہ صدف
14-01-2010, 12:47 PM
پہچـانتے نہیں اسے محفـــل میں دوست بھی
چــہرہ ہو جــس کــا گـــردِ الــــم سے اٹا ہوا

Kashfeen
14-01-2010, 01:13 PM
شعر نمبر ۱

چاہتا ہوں میں منیر اس عمر کے انجام پر
ایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو۔



شعر نمبر ۲


پڑھنے کی تمنا ہے تو پڑھیے وہ عبارت
جو وقت کے ہاتھوں نے جبینوں پر لکھی ہے

Ahsan_Yaz
14-01-2010, 01:18 PM
بہت خوب بھئی۔
اتنے اچھے اشعار فورا" ہی آ گئے۔
ایسے لگ رہا ہے جیسے سب اسی انتطار میں تھے کہ میں کب اس تصویر پہ مقابلہ شروع کرواتا ہوں۔

Ahsan_Yaz
20-01-2010, 04:05 PM
اس مقابلے پہ بھی توجہ دیجئے۔

Rizwan
20-01-2010, 04:14 PM
چہرے پہ ہے عمر گزشتہ کی مسافت
ہونٹوں پہ ہے پھر بھی اک جواں مسکراہٹ

Sajjad_Sarwar
20-01-2010, 04:59 PM
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں
ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

Pardaisi
20-01-2010, 05:06 PM
مسکراتے چہروں کو رلا دیتے ہیں لوگ
خلوصِ اُلفت کی کچھ ایسی سزا دیتے ہیں لوگ
چھین کر ہر سہارا زندگی کا
پھر جینے کی دعا دیتے ہیں لوگ

Pardaisi
20-01-2010, 05:08 PM
شعر نمبر ۲


ایک قیامت کی خراشیں تیرے چہرے پہ سجیں
ایک محشر میرے اندر سے اُٹھا تیرے بعد

Fatima Noor
20-01-2010, 05:23 PM
وقت انسان کو کیا کیا دیتا ہے
وقت کی آگ میں جل ک دیکھو

Mehr Fatima
20-01-2010, 07:41 PM
ا

اب جو پڑھتا ہوں انہیں، تو میں ہنس دیتا ہوں
عمرِ رفتہ نے جو ماتھے پہ لکھی ہیں تحریریں

Maria Masood
20-01-2010, 10:08 PM
کچھ تو ہی میرے درد کا مفہوم سمجھ لے
یہ ہنستا ہوا چہرہ تو زمانے کیلئے ہے

Maria Masood
20-01-2010, 10:13 PM
ہنس ہنس کہ زخم کھائے ہیں محسن تمام عمر
جن میں ہو ذکرِ یاس میری داستاں نہیں۔۔۔

Mohsina
20-01-2010, 10:16 PM
ہنس کر اپنے چہرے کی ہر سلوٹ پر
شیشے کو شرمندہ کرنا پڑتا ہے

Fatima Noor
23-01-2010, 07:49 PM
وقت کے پاس نہ آنکھیں ہیں نہ احساس نہ دل
اپنے چہرے پر کوئ درد تحریر نہ کرو

Ahsan_Yaz
28-01-2010, 04:02 PM
اس مقابلے کا آج آخری دن ہے۔ اگر کسی کا دھیان اس طرف نہ گیا ہو تو ابھی بھی وقت ہے رات بارہ بجے تک۔ بلکہ صبح تک بھی چلے گا۔

سوبی
28-01-2010, 04:09 PM
1


بتاتا ہے مجھے آئینہ کیسی بے رخی سے
کہ میں محروم ہوتا جا رہا ہوں روشنی سے

سوبی
28-01-2010, 04:15 PM
2


ابھی عرفان آنکھوں کو بہت کچھ دیکھنا ہے
تمہیں بے رنگ کیوں لگنے لگا ہے سب ابھی سے

Kazmi
28-01-2010, 04:27 PM
زندگانی کی حقیقت کوہ کن کے دل سے پوچھ
جوئے شیر و تیشہ و سنگ گراں ہے زندگی

Kazmi
28-01-2010, 04:28 PM
چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موج حوادث سے
اگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے

Kazmi
28-01-2010, 04:35 PM
اول و آخر فنا، باطن و ظاہر فنا
نقش کہن ہو کہ نو، منزل آخر فنا

Mehr Fatima
28-01-2010, 04:38 PM
پڑتی ہیں دل پہ غم کی اگر سلوٹیں تو کیا
چہرے پہ تو خوشی کے کچھ آثار لے چلو

سوبی
29-01-2010, 04:31 AM
3


اب جا کے آہ کرنے کے آداب آئے ہیں
دنیا سمجھ رہی ہے کہ ہم مسکرا رہے ہیں

Taaliah
29-01-2010, 05:03 AM
لے کر کسی نے ہاتھ میں کشکول وقت کا
ایسا سفر کیا کہ کہیں پر نہیں رکا

Taaliah
29-01-2010, 05:05 AM
وہ نانی کی باتوں میں پریوں کا ڈیرہ
وہ چہرے کی جھریوں میں صدیوں کا پہرہ

Taaliah
29-01-2010, 05:17 AM
انقلاب دہر سے یا گردش تقدیر سے
اب نہیں ملتی مری صورت مری تصویر سے

Ahsan_Yaz
29-01-2010, 09:16 AM
اس کے ساتھ ہی یہ مقابلہ کلوز ہوتا ہے۔ اب انتظار فرمائیے کا بورڈ دیکھیں تاوقتیکہ نتائج کا اعلان کر دیا جائے۔
سب شرکت کنندگان کا شکریہ

Ahsan_Yaz
08-02-2010, 02:57 AM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
معزز ممبران السلام علیکم


اس مقابلے کے نتائج کا اعلان کرنے کا وقت آ چکا ہے۔

سب سے پہلے ججز کا تعارف۔
تو ججز میں شامل ہیں عمران نیئر بھائی، ساحل بھائی اور میں خود تو ہوں ہی۔ میں عمران بھائی اور ساحل بھائی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے نتیجہ بنانے میں مدد کی۔ آپ کے لئے بھی کچھ پوائنٹس۔

سب سے پہلے تیسرا انعامی شعر۔
اور وہ ہے فاطمہ سس کا۔ آپ کے لئے 100 پوائنٹس کا انعام



وقت کے پاس نہ آنکھیں ہیں نہ احساس نہ دل
اپنے چہرے پر کوئ درد تحریر نہ کرو


اس کے بعد دوسرے نمبر کا شعر اور وہ ہے غالبِ خستہ بھائی کا۔ ویسے غالب بھائی کے دو شعر ٹاپ تھری میں شامل ہو رہے تھے، لیکن چونکہ فی ممبر ایک انعام کی پالیسی ہے، اس لئے صرف ایک ہی انعام ملے گا یعنی 200 پوائنٹس۔ دونوں اشعار البتہ ملاحظہ کئے جا سکتے ہیں۔ اوپر والا شعر انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔

چہرے پہ بکھری سلوٹوں کــو دیکھـ غور سے
حــــالت بـتـــــا رہــی ہیــں دلِ ســوگــــوار کی

- - - - - - - - -

سلوٹیں ہیں میرے چہرے پہ تو حیرت کیوں ہے
مجھے زندگی نے تم سے کچھ ذیادہ پہنا ہے







اور اس مقابلے میں اول انعام حاصل کیا ہے مہر فاطمہ جی کے شعر نے۔ اس پہ ان کو مبارک باد کے ساتھ 300 پوائنٹس کا انعام۔


اب جو پڑھتا ہوں انہیں، تو میں ہنس دیتا ہوں
عمرِ رفتہ نے جو ماتھے پہ لکھی ہیں تحریریں



ایک بار پھر تمام ججز اور شرکت کنندگان کا بہت شکریہ اور جیتنے والوں کو مبارک باد۔ امید ہے کہ اگلے مقابلے میں شرکت کچھ زیادہ ہو گی۔
اللہ حافظ

سوبی
08-02-2010, 03:07 AM
جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک باد:)

زبردست اشعار منتخب کیے

یاز بھائی عمران بھائی ساحل بھائی کا کا بہت شکریہ رزلٹ بنانے کے لیے۔۔

Taaliah
08-02-2010, 03:11 AM
جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک
اور رزلٹ بنانے والوں کا شکریہ۔

HJaved
08-02-2010, 03:14 AM
میری طرف سے بھی جیتنے والوں کو بہت بہت پوائنٹی مبارک ہو۔

اور تمام جج حضرات کا بھی پوائنٹی شکریہ۔

Maria Masood
08-02-2010, 03:17 AM
اسلام علیکم ۔۔۔۔۔۔
تمام جیتنے والے میمبران کو بہت بہت مبارک

Ahsan_Yaz
08-02-2010, 05:01 AM
میری طرف سے بھی جیتنے والوں کو بہت بہت پوائنٹی مبارک ہو۔

اور تمام جج حضرات کا بھی پوائنٹی شکریہ۔
پوائنٹی شکریے کا شکریہ ہما جی۔

Hina Rizwan
08-02-2010, 05:06 AM
جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک:)

فائزہ صدف
08-02-2010, 09:04 PM
جیتنے والوں کو مبارکباد

Mohsina
08-02-2010, 09:14 PM
میری جانب سے بھی جیتنے والوں کو مبارکباد۔ ۔ ۔:)

Fatima Noor
13-02-2010, 08:08 PM
جیتنے والوں کو مبارکباد:)
اور ججز حضرات کا شکریہ:)

Kazmi
13-02-2010, 08:13 PM
سب کو بہت بہت مبارک

کوثر بیگ
13-02-2010, 08:56 PM
جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک باد