PDA

View Full Version : ایک انٹرویو ایسا بھی۔ (تخلیلات پر مبنی)۔

Muhammad Atique
02-01-2010, 03:51 PM
کش: کیسے ہیں ون اردو کے ممبران، آج ہم اپنے ایک ممبر سے انٹرویو لینے کے لئے ان کے گاؤں پہنچ چکے ہیں۔ ان کے تعارف کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ون اردو کے ممبر ہیں اور ان میں کوئی خاص بات بتانے والی نہیں۔ یہ اکثر ہماری سر دردی کا باعث بنے رہتے ہیں اور بلا وجہ اور بنا سر پیر کے شعر ہمیں مارتے رہتے ہیں۔ تو وقت کو ضائع کیے بغیر چلیے چلتے ہیں ان کے گھر اور کرتے ہیں ان سے ڈھیر ساری مزے مزے کی باتیں۔ تو دل کو تھام کہ بیٹھیے کہ ہم ان کے گھر کی بیل بجا کر بھاگنے والے نہیں بلکہ ان سے باتیں کرنے والے۔

بیل بجتی ہے اور عتیق ماسٹر (یعنی کے میں ) باہر آتا ہوں۔ کش سس کو دیکھ کر ہی حیرانگی اور مسرت کے ملے جلے تاثرات سے کہتا ہوں۔ "اوئے تسی (او آپ)" ذہن میں خیال آتا ہے کہ اف اب تو چالیس پچاس پوائنیٹس سے انکی تواضع کرنی پڑے گی۔ کش جی میرے خیالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہتی ہیں۔ "بھئی ایک سو پوائینٹس لگے گیں۔ انٹرویو شروع کرنے کے لئے، اور مہمان نوازی کے زیادہ نہیں تو ستر پوائینٹس تو ہونے ہی چاہئیں" حواس باختہ ہو کر اور پھر سنبھل کر میں اسی وقت کش سس کو پوائنیٹس دے دیتا ہوں اور اس طرح سے باقاعدہ انٹرویو کا آغاز ہوتا ہے۔

کش: آپ کا نام، گاؤں کا نام اور فیملی بیک گراؤنڈ بتا دیں۔
میں : میرا نام تو آپ پہلے سے ہی جانتے ہیں، گاؤں میں آپ پہنچ چکے ہیں اور فیملی بیک گراؤنڈ یہی ہے کہ کوئی مشہور شخصیت نہیں ہے۔ یا میرے علم میں ابھی تک نہیں آئی۔

کش: یہ بتائیں کہ مزاحیہ شاعری کیسے شروع کی
میں : یہ بھی محبت کی طرح ہے۔ اپنے آپ شروع ہوئی اور مجھے خود بھی پتا نہیں لگا کہ کب۔ لیکن جب یہ سر چڑھ کر بولنے لگی تب اس پر محنت شروع کی۔

کش: آپ محنت کی بات کر رہے ہیں جبکہ ون اردو پر اکثر لوگ آپکی شاعری میں موجود بے ربطگی سے خاصے پریشان ہیں۔
میں: آپ میری بات کو نہیں سمجھ پائیں شاید۔ میرا مطلب تھا کہ میں نے کاپی پر لکھنی شروع کر دی تھی شاعری۔

کش: اچھا ساحل بھائی کو آپ جانتے ہیں یا اتنا یقین ہے کہ ساحل بھائی آپ کو جانتے ہوں گے۔
میں : صحیح پوچھیں تو ساحل بھائی کو ہی مجھے جاننے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اور مجھے تو وہ اسقدر جانتے ہیں کہ میں جس تھریڈ میں بھی داخل ہو جاؤں وہ تالا لیکر فٹا فٹ وہاں پہنچ جاتے ہیں۔

کش: شادی کا کب تک ارادہ ہے۔
میں : جب تک شادی نہیں ہو جاتی

کش: میرا مطلب تھا کہ آپ کے ذہن میں کون سا ٹائم فریم ہے کہ فلاں ٹائم تک شادی کر لیں گے۔
میں : اچھا تو یہ پوچھ رہی تھیں۔ اصل میں گھر والوں سے اجازت درکار ہے۔ اور امی اس معاملے میں "سرخ" سگنل دے دیتی ہیں۔ کبھی دل کرتا ہے کہ ان کے پاس جو بورڈ ہے سرخ والا اس کو سبز رنگ کر دوں۔ لیکن پھر نہ جانے کیون ارادہ بدل جاتا ہے۔

کش: آپ بیویوں کو حقوق کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے۔
میں : کیا۔ مجھے تو لگ رہا ہے کہ ایک منظم طریقے سے مہم کی ضرورت ہے شوہروں کے حقوق اجاگر کرنے کے لئے۔
کش: آپ کہنا کیا چاہتے ہیں۔ کیا آپ شادی سے پہلے ہی بیوی سے ڈر رہے ہیں
میں : ایسی کوئی بات نہیں۔ دراصل ہمارے ایک دوست جو کہ شادی شدہ ہیں وہ ایک دن ہمیں لیکچر دے رہے تھے۔کہ بیویوں سے نہیں ڈرنا چاہئیے۔ وغیرہ وغیرہ لیکن ساتھ ہی وہ بار بار اپنی گھڑی کی طرف نظر دوڑا رہے تھے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے چہرے سے پریشانی کے آثار رونما ہونے شروع ہو گئے تھے پوچھنے پر معلوم ہوا کہ رات آٹھ بجے کہ بعد گھر سے باہر رہنے پر انکی بیگم نے پابندی عائد کر رکھی ہے اور اگر دیر ہو جائے تو ساری رات باہر۔

کش :آپ سے باتیں کرنے کا بہت مزا آ رہا تھا لیکن کیا کریں کہ ہمارے پروگرام کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ آپ سے اجازت چاہتے ہیں اور ہمیں پتا ہے کہ آپ ہمیں الوداعی تخفے کے طور پر ایک ہزار پوائینٹس دیں گے جس کے لئے میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اور اسی کے ساتھ عتیق یعنی مجھے کھانسی لگ جاتی ہے (پوائنٹس والی بات جو ہضم نہیں ہوتی)۔

اگر کسی دوست کی اس تخیلاتی انٹرویو سے دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں۔

Diya
02-01-2010, 04:25 PM
[/COLOR][/SIZE]

کش: اچھا ساحل بھائی کو آپ جانتے ہیں یا اتنا یقین ہے کہ ساحل بھائی آپ کو جانتے ہوں گے۔
میں : صحیح پوچھیں تو ساحل بھائی کو ہی مجھے جاننے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اور مجھے تو وہ اسقدر جانتے ہیں کہ میں جس تھریڈ میں بھی داخل ہو جاؤں وہ تالا لیکر فٹا فٹ وہاں پہنچ جاتے ہیں۔

;d;dبہت خوب۔۔۔۔

Muhammad Atique
02-01-2010, 04:27 PM

بہت شکریہ کوشش کو سراہنے کا۔

Hina Rizwan
02-01-2010, 04:34 PM
ہاہاہا
بہت زبردست
تالے والی لائن تو بہت مزے کی ہے
:)

Muhammad Atique
02-01-2010, 05:01 PM
ہاہاہا
بہت زبردست
تالے والی لائن تو بہت مزے کی ہے
:)

بہت شکریہ حنا بہن۔

Maria Masood
05-01-2010, 03:41 AM
ہاہاہا بہت خوب عتیق بھائی۔۔تالے والی بات دل کو لگی۔۔ہی ہی ہی

Muhammad Atique
07-01-2010, 10:30 AM
ہاہاہا بہت خوب عتیق بھائی۔۔تالے والی بات دل کو لگی۔۔ہی ہی ہی

بہت شکریہ مانو سسٹر

Misbah94
07-01-2010, 10:54 AM
اسلام علیکم۔۔۔جی عتیق بھائ۔۔بہت اچھا لکھا۔۔۔بس یہ بات اور کہ شادی والی بات میں کوئ ڈرنے کی ضرورت نھیں۔۔۔بسم اللہ کریں۔۔۔اور ہمیں ضرور بلائیے گا۔۔۔۔

عتیق بھائ ،کپھے
۔
عتیق بھائ ،کپھے۔

عتیق بھائ ،کپھے۔

(نوٹ یہ کپھے پنجابی والا نھیں);d;d;d

Muhammad Atique
07-01-2010, 12:22 PM
اسلام علیکم۔۔۔جی عتیق بھائ۔۔بہت اچھا لکھا۔۔۔بس یہ بات اور کہ شادی والی بات میں کوئ ڈرنے کی ضرورت نھیں۔۔۔بسم اللہ کریں۔۔۔اور ہمیں ضرور بلائیے گا۔۔۔۔

عتیق بھائ ،کپھے
۔
عتیق بھائ ،کپھے۔

عتیق بھائ ،کپھے۔

(نوٹ یہ کپھے پنجابی والا نھیں

);d;d;d
;d;d

Mehero Ul Nisa Dar
10-01-2010, 08:42 PM
;d

Muhammad Atique
11-01-2010, 11:59 AM
;d

شکریہ مہرو جی کوشش کو سراہنے کا

Sagar
17-01-2010, 08:50 PM
کش :آپ سے باتیں کرنے کا بہت مزا آ رہا تھا لیکن کیا کریں کہ ہمارے پروگرام کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ آپ سے اجازت چاہتے ہیں اور ہمیں پتا ہے کہ آپ ہمیں الوداعی تخفے کے طور پر ایک ہزار پوائینٹس دیں گے جس کے لئے میں آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اور اسی کے ساتھ عتیق یعنی مجھے کھانسی لگ جاتی ہے (پوائنٹس والی بات جو ہضم نہیں ہوتی)۔

;d;d;dھا ھا

KishTaj
18-01-2010, 05:24 PM
Assalam-o-Alaikum
wah ateeq bhai main nahi thi tu apna interview khud hi karwadia.......very nice

wesay yeh buri baat hay ufffff itnay saray sawal tu nahi karti main jesay aap nay kish say karwaaye hain...8););d~
shaandaar
aap kay liye points

Saahil
18-03-2010, 05:12 PM
کش: اچھا ساحل بھائی کو آپ جانتے ہیں یا اتنا یقین ہے کہ ساحل بھائی آپ کو جانتے ہوں گے۔
میں : صحیح پوچھیں تو ساحل بھائی کو ہی مجھے جاننے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اور مجھے تو وہ اسقدر جانتے ہیں کہ میں جس تھریڈ میں بھی داخل ہو جاؤں وہ تالا لیکر فٹا فٹ وہاں پہنچ جاتے ہیں۔

;d:cool:;d

Raising Moon
19-03-2010, 05:13 PM
ھاھاھاھاھا;d;d
عتیق بھائی ویری نائیس بہت بہت مزہ آیا پڑھ کر واہ کیا عالم تھا روانی کا زبردست کافی ٹینس تھی ابھی میں مگر پڑھ کر کافی ٹینشن فری ہوئی ہوں شکریہ شکریہ
اب اسی بات پر پانچ سو پوائنٹ تو ذرا مجھے ارسال کریں ;)