PDA

View Full Version : خوشبو والا کمرہ



ام حازم
29-10-2009, 04:29 AM
یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں اسکول نہیں جاتی تھی ـ اور امی کے ساتھ گھر پر ہی ہوتی تھی ـ ہمارے گھر کے ایک روم سے کبھی کبھی بہت اچھی خوشبو آیا کرتی تھی ـ اس لیے والدہ قرآن نماز کا اہتمام زیادہ تر وہیں کیا کرتیں تھیں ـ ویسے بھی ہم لوگ اسے سٹنگ روم کے طور پر استعمال کرتے تھے ـ اور دن میری بڑی بہن وہاں صوفہ پر ہی سو گئیں ـ ہم لوگ شام کی چائے لان میں پی رہے تھے کہ بہت ڈری ہوئی آئیں اور آکر بالکل خاموش بیٹھ گئیں ـ امی نے پوچھا کہ بیٹا کیا بات ہے کوئی خواب دیکھا ہے کیا ـ تو انہوں نے کہا کہ جی میں سو رہی تھی تو میں نے دیکھا کہ دو تین لوگ ہیں صاف ستھرے سے اور مجھے کہہ رہے ہیں کہ اس کمرے کو صاف ستھرا رکھا کرو ـ ہم دن میں دو بار فجر اور عصر کے وقت نماز کے لئے یہیں سے گزر کر جاتے ہیں ـ تم لوگ یہاں پر گانے بھی لگا دیتے ہو ـ یہ غلط ہے اس لئے اس کمرے میں صفائی کا خاص خیال رکھو اور گانے نہ بجایا کرو یہاں ـ بجو نے بتایا کہ پھر وہ لوگ غائب ہو گئے اور وہ جاگی تو ایک دم سن تھیں ہلا بھی نہیں جا رہا تھا ـ امی نے غور سے سنا لیکن میرے بھائی بہت شریر ہیں ـ ان میں سے ایک تو قطعی ایسی باتوں کو نہیں مانتا تھا بولا " ہاں سب خواب تمہیں ہی آتے ہیں ـ ہمیں کیوں نہیں کوئی کہتا کہ ہفتہ صفائی مناؤ ـ ہمارا گھر ہے جہاں جی میں آئے گا گائیں گے جہاں جی میں آئے گا بجائیں گے ـ " اور پھر وہ ہٹ دھرم لڑکا ایک دن وہاں ڈیک لگا کر گانے سنتے سنتے سو گیا ـ ہم لوگ اس دن کے بعد ہنسی مذاق میں بجو کے خواب کو لے گئے تھے ـ لیکن گانے سنتے ہوئے میرا راجہ بھیا جب وہاں سو گیا تو پھر کمرے سے بھاگتا ہوا نکل رہا تھا ـ ہاہاہاہاہا ـ اسکے اتنے اچانک بھاگ کر آنے کی وجہ سے سب پریشان ہو گئے ـ امی نے پوچھا بیٹا کیا بات ہے کیا ہوا آپ تو سو رہے تھے ـ تو ککو بولا کہ ہاں میں گانے سنتے ہوئے سو گیا تھا ـ لیکن میں نے دیکھا کہ ایک آدمی دیوار کراس کرکے آیا ہے اور اس نے ڈیک کے تار کو بے طرح کھینچ کر سوکٹ سے نکالا تو دیوار میں آگ لگ گئی ہے ـ اور میں جاگ گیا ـ بجو نے سچ دیکھا تھا ـ اس آدمی نے مجھ سے کوئی بات نہیں کی لیکن وہ بہت غصہ میں تھا ـ امی نے کہا دیکھو اگر اب تمہیں بھی ایسا کچھ نظر آیا ہے تو میں اس روم میں اب کوئی گانے نہیں لگانے دوں گی تم لوگوں کو ـ بس وہ دن تھا اور ہمارے سعودیہ آنے تک اس روم میں کوئی گانا بجانا نہں ہوتا تھا ـ بہت باقاعدگی کے ساتھ صفائی کا خیال رکھا جاتا تھا ـ ککو بھی اس روز کے بعد سے ان باتوں پر یقین کرنے لگاـ اب اگر اسے کوئی ایسی بات بتاتا ہے تو وہ مذاق نہیں اڑاتا ہے ـ