PDA

View Full Version : بے خوابی



اسماء
24-10-2009, 05:45 PM
السلام علیکم

میری مما کی فرینڈ کو آج کل بے خوابی کا پرابلم ہے۔ ۔وہ آج کل دن میں سوتی اور رات میں جاگتی ہیں۔ ۔جس کی وجہ سے ان کی فیملی لائف بہت ڈسٹرب ہو رہی ہے۔ ۔وہ آج مما کے پاس آکر اپنا پرابلم بیان کر رہی تھی ۔ ۔بہت پریشان تھی۔۔تو میں نے سوچا آپ کی مدد سے ان کا مسئلہ حل کیا جائے۔۔

آپ کی تجاویز کا انتظار رہے گا
شکریہ

Nosheen Qureshi
26-10-2009, 09:03 AM
بے خوابی کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں، انکی نیند کا سائیکل الٹ ہو گیا ہے جو مسائل کا سبب بن رہا ہے، رات کی بجائے دن میں نیند تو آ رہی ہے اور پوری بھی کی جارہی ہے، اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں، جتنی معلومات آپ نے مجھے دی ہیں ان کی روشنی میں تو میں کچھ عمومی وجوہات اور ان کے مطابق حل ہی بتا سکتی ہوں۔
عمر کے ساتھ ہماری نیند میں کمی واقع ہو جاتی ہے، کچھ قسم کی ادویات کا استعمال، عمر کے ساتھ آنے والی ہارمونز کی تبدیلیاں، شدید پریشانی، تشویش، صدمہ، موت کا خوف، رات کے وقت چائے یا کافی کا استعمال، جگہ کی تبدیلی، اچانک پیدا ہونے والے گھریلو مسائل جن کا حل سمجھ میں نہ آ رہاہو اسکی وجہ بن سکتے ہیں، تھائیرائیڈ کی خرابی بھی نیند میں تبدیلی لا سکتی ہے اسلئے اسے بھی چیک کرا لیں۔ ایک اور وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کسی کو رات میں نیند نہیں آئی اور ایسا اتفاقًا ایک سے زیادہ دن ہوا تو نفسیاتی طور پر وہ اس چیز کو سوچتے رہیں گے کہ آخر انھیں نیند کیوں نہیں آئی اور شاید آج بھی انھیں نیند نہ آئے اور ساری رات یہی پریشانی انھیں بےچین رکھے گی جس کے بعد انھیں صبح نیند تو آئے گی لیکن سارا دن تھکن محسوس ہوتی رہے گی اور اٹھنے پر جو تروتازگی محسوس ہوتی ہے اس کی جگہ تھکن اور پریشانی لے لے گی،
سب سے پہلے تو جائزہ لیں کہ ان کی نیند کی خرابی کا کیا سبب ہے، اس کے مطابق ہی علاج کریں، اگر کوئی نئ دوا استعمال کرنی شروع کی ہے تو معالج سے مشورہ کریں کہ اس سے نیند پر کوئی اثر تو نہیں ہوتا، اگر گھر یا سونے کا کمرہ تبدیل کیا ہے تو جگہ کی تبدیلی کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہو گا اور آھستہ آھستہ ٹھیک ہو جائے گا، اگر یہ کسی گھریلو الجھن یا پریشانی کے باعث ہے تو کوشش کریں کہ رات سونے سے پہلے ایسے مسائل سے متعلق خیالات کو ذھن میں جگہ نہ دیں ان پریشانیوں کو خود پر سوار کرنے کی بجائے کسی سے ڈسکس کر لیں، سونے کا کمرہ تبدیل کر کے دیکھیں، اگر اندھیرے میں نیند نہیں آرہی یا عجیب سا خوف محسوس ہوتا ہے تو لائٹ جلا کر سونے کی کوشش کریں، کسی اپنے کی بیماری کی وجہ سے لاشعوری طور پر ایک عدم تخفظ کا احساس بھی نیند کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے، اس کا جائزہ لیں اور اپنے خوف سے نکلنے کی کوشش کریں، رات کی ایک روٹین بنائیں اور اگر پہلے کوئی خاص روٹین تھی تو دیکھیں کہ اس میں کوئی تبدیلی تو نہیں آئی، کھانے کے فوراً بعد نہ سوئیں بلکہ کچھ دیر کے بعد سوئیں، اگر لیٹنے کے بعد آدھ گھنٹہ تک نیند نہیں آتی تو پھر بستر چھوڑ دیں، اس بات کو بہت زیادہ نہ سوچیں کہ صبح جلدی اٹھنا ہے تاکہ یہ یہ کام کئے جاسکیں کیونکہ ذھن اس صورت میں الرٹ رہے گا اور پرسکون نیند نہیں آئے گی، الارم لگا لیں اور سونے سے پہلے اسے چیک کر لیں تاکہ زھن پرسکون ہو کہ اب اطمینان سے سویا جا سکتا ہے۔

jasmin22
27-10-2009, 03:53 PM
Asabi tanao bhi eik bari wagha hai Sis Ap ki aunty ko agar aur koi masla nahi hai i mean ghar main paraishani ya tension waghira tu un sai kahain kai raat ko sony sai pehly eik cup garam doodh sahi wala garam with suger agar suger nahi hi hai tu pi kar sony k koshish karain iss sai muscles relax ho jaty hain parhny waly bachhon kai sath bhi aisa hi hota hai aksar tu mere mother mughe garam doodh must deti thi aur bahut acchi neend aati hai :)


NOSHEEN SIS uooper likaha hai kai ap kai shamil hony k lia ap ka psychologist hona bahut zarori hai main psychologist tu nahi hoon magar apna experience share kar laity hoon aur jitna mughe pata ho bata deti hoon tu isss main koi harj tu nahi hai

Nosheen Qureshi
29-10-2009, 07:49 AM
جی آپ بالکل اپنی رائے دے سکتی ہیں، مجھے تو اس میں کوئی حرج نہیں لگتا۔

اسماء
29-10-2009, 06:01 PM
بہت بہت شکریہ۔ ۔ ۔آپ نے تو بہت اچھی تجاویز دی ہیں
وہ آنٹی آپ کو بہت دعائیں دے رہی تھیں۔ ۔ویسے وہ آرتھرائٹس کی مریض ہیں۔ ۔اس کی دوائیں استعمال کرتی ہیں
میں بھی اپنا ایک پرابلم پوچھ لوں۔ ۔ ۔ویری کامن پرابلم
کیمسٹری کی بک کھولتے ہی نیند کے جھونکے'چکر اور سر درد ہو جاتا ہے
پڑھنے کو دل ہی نہیں کرتا کیمسٹری

Nosheen Qureshi
30-10-2009, 09:55 AM
شکریہ! اچھی بات ہے کہ انھیں فائدہ ہو، آرتھرائیٹس کے ساتھ نیند میں خلل واقع ہو جاتا ہے۔

واقعی یہ ایک عمومی مسئلہ ہے اور بہت سے طالب علموں کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ جب وہ حساب یا کیمسٹری پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں تو نیند مہربان ہو جاتی ہے، ایسا ہر اس مضمون کے ساتھ ہوتا ہے جو آپ کو انتہائی غیر دلچسپ محسوس ہوتا ہو اور آپ کا اسے پڑھنے کو بالکل دل نا چاہتا ہو، پڑھائی کا مقصد صرف پاس ہونا نہیں ہوتا بلکہ علم میں اضافہ کرنا ہوتا ہے، کیمسٹری پڑھنے سے پہلے آپ مکمل طور پر پر سکون ہو جائیں، اسے پڑھنے کیلئے بستر پر ہرگز نہ بیٹھیں، ٹیک بھی نہ لگائیں، الرٹ ہو کر بیٹھیں، اسے رٹنے کی بجائے ایک دفعہ پڑھیں اور سمجھیں کہ کیا بتانے کی کوشش کی گئی ہے پھر اسے یاد کرنے کی کوشش کریں، ایک ٹارگٹ رکھیں کہ آج اتنا تو ہر صورت سمجھ کر ہی سونا ہے، اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو خود کو ایپریشیٹ کریں کہ آپ نے اپنا گول حاصل کرلیا ہے، اسے چھوٹے چھوٹے سٹیپس میں تقسیم کر دیں کہ پہلے اتنا کرنا ہے پھر اتنی دیر کی بریک لینی ہے جس کے بعد اگلا حصہ کرنا ہے، کیونکہ یہ بہت ٹیکنیکل ہوتا ہے اور ہر کسی کا دماغ ٹیکنیکل نہیں ہوتا اوپر سے اساتذہ بھی کیمسڑی کو یاد کرانے کی کوشش کرتے ہیں اسلئے طلبا عموماً اسے سمجھ نھیں پاتے اور وہ نیند کی گولی بن کر رہ جاتی ہے۔ اس کے بنیادی کونسیپٹس کو سمجھیں تو یہ خود ہی آسان بن جائے گی اور نیند لانے کا سبب نہیں بنے گی۔:)

اسماء
30-10-2009, 04:06 PM
نیند کی گولی۔ ۔ http://www.dogmall.co.uk/smile/party/party0011.gif (http://www.dogmall.co.uk/dog-books/dog-training-books/)
بالکل درست کہا آپ نے۔ ۔مجھے سمجھ ہی نہیں آئی ہوئی۔ ۔حالانکہ کہ فزکس میرا فیورٹ سبجیکٹ ہے۔ اور کیمسٹری سے زیادہ ٹیکنکل ہے مگر میں ہر ٹائم فزکس پڑھ سکتی ہوں بٹ کیمسڑی تو واقعی نیند کی گولی ہے
آپ نے تو بہت اچھی ٹپس دی ہیں۔ ۔میں ان پر عمل کر کے آپ کو رزلٹس بتاوں گی۔ ۔ :)
آپ کے تھریڈ میں آکر بہت اچھا لگا۔ ۔آپ کے لیے پوائنٹس

اسماء
30-10-2009, 04:08 PM
Asabi tanao bhi eik bari wagha hai Sis Ap ki aunty ko agar aur koi masla nahi hai i mean ghar main paraishani ya tension waghira tu un sai kahain kai raat ko sony sai pehly eik cup garam doodh sahi wala garam with suger agar suger nahi hi hai tu pi kar sony k koshish karain iss sai muscles relax ho jaty hain parhny waly bachhon kai sath bhi aisa hi hota hai aksar tu mere mother mughe garam doodh must deti thi aur bahut acchi neend aati hai :)


تھینک یو سو مچ جیسمین۔ ۔آپ کو دودھ سے نیند آتی ہے اور مجھے کیمسٹری سے ;d