PDA

View Full Version : کشتاج کا انٹرویو



KishTaj
12-10-2009, 10:32 PM
السلامُ علیکم

لیجیئے حاضرین و ناظرین مجبور ہوکر اپنا ہی انٹرویو شروع کررہی ہوں کہ جس سے انٹرویو کی درخواست کرتی ہوں جواب یہی ہوتا ہے کہ پہلے آپ اپنا انٹرویو تو دیجیئے۔

سوچا کہ چلو ایک بار اپنا انٹرویو دے ہی ڈالوں تاکہ آگے سے کوئی ایسا نا کہے۔ ;d;d

تو جناب آپ سب سوالات کیجیئے لیکن مجھ معصوم پر ہاتھ ہلکا رکھیئے گا تاکہ میں کسی اور کا انٹرویو کرنے کے قابل رہ سکوں، ایسا نا ہو کہ سب بدلہ لینے لگیں~۔;d~

شکریہ

Noor-ul-Ain Sahira
12-10-2009, 11:07 PM
ہاہاہاہاہاہ سو کیوٹ کشتاج
تو چلو شاباش شروع جاؤ پھر اپنے سوال خود ہی جواب

HJaved
12-10-2009, 11:17 PM
و علیکم السلام!
:cool:بہت اچھا کیا سب کی فرمائش پوری کی۔

چند سوالات:

1:اصل نام۔بتانا چاہو تو۔

2:جائے رہائش۔۔۔بتانا چاہو تو ورنہ خیر ہے۔

3:بہن بھائیوں کی تعداد؟

4:تمہارا نمبر کون سا ہے بہن بھائیوں میں؟

کس نمبر کی بہن یا بھائی سے زیادہ بنتی ہے؟

6:ماں باپ میں کس سے زیادہ قریب ہو؟

7:گھر کے کاموں میں کس کام کا شوق ہے؟

8:سگھڑ ہو کہ پھوہڑ؟

9:تعلیمی قابلیت؟

:cool:10:کون سے گھر کے کام ناپسند ہیں؟

KishTaj
13-10-2009, 02:07 AM
al[QUOTE=ہما جاوید;1120599]و علیکم السلام!



بہت اچھا کیا سب کی فرمائش پوری کی۔



جی جی آپ بھی مجھے کبھی ایسا جملہ لکھنے کا موقع دیجیئے نا~!



چند سوالات:


1:اصل نام۔بتانا چاہو تو۔


کشور مرزا محمد رحمٰن



2:جائے رہائش۔۔۔بتانا چاہو تو ورنہ خیر ہے۔


کراچی میں رہتی ہوں ،اب پتہ تو نہیں بتانا ہے ناں



3:بہن بھائیوں کی تعداد؟


ہم تین بہنیں اور دو بھائی ہیں۔



4:تمہارا نمبر کون سا ہے بہن بھائیوں میں؟


میرا نمبر تیسرا ،بڑی بہن پھر بھائی کے بعد ہوں پھر چھوٹی سس اور چھوٹا بھائی ،بالکل درمیان میں ہوں۔



کس نمبر کی بہن یا بھائی سے زیادہ بنتی ہے؟


چھوٹی بہن تاجور سے۔



6:ماں باپ میں کس سے زیادہ قریب ہو؟


بڑا مشکل سوال ہے شاید پاپا کے ذیادہ قریب ہوں بلکہ امی کہ :confused: ،پتا نہیں



7:گھر کے کاموں میں کس کام کا شوق ہے؟


مجھے صفائی ستھرائی کا بہت شوق ہے۔



8:سگھڑ ہو کہ پھوہڑ؟


الحمدُ اللہ سگھڑ ہوں:)،آخر اصغری بیگم کی پڑ پوتی ہوں۔



9:تعلیمی قابلیت؟


بی کام پارٹ ون کی طالبہ ہوں۔



10:کون سے گھر کے کام ناپسند ہیں؟

مجھے کپڑے سکھانا اور دستر خوان لگانا اور اٹھانا پسند نہیں۔

Wish
13-10-2009, 02:20 AM
السلام علیکم کش۔ بہت اچھا کیا جو اپنا انٹرویو دے دیا۔

یہ کچھ سوالات میری طرف سے بھی ہیں۔ پھر آہستہ آہستہ ان شاء اللہ مزید سوالات بھی کریں گے۔



تعلیمی قابلیت/پسندیدہ مضمون/ استاد/تعلیمی دور
پسندیدہ مشروب/سویٹ ڈش/ فاسٹ فوڈ/ فروٹ/ ویجیٹیبل
پسندیدہ پرندہ/جانور/عجوبہ/وقت/موسم
پسندیدہ شخصیت/ ٹی وی چینل/ اسلامی اور انگریزی مہینہ/ٹرانسپورٹ
آپکی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد
کیسے لوگ پسند/ناپسند ہیں
کیسے لوگوں کو بھول نہیں سکتیں
لوگوں کی نیچر کا اندازہ کس حد تک لگا پاتی ہیں، اور کیسے؟

Wish
13-10-2009, 02:23 AM
لوگوں کی کس بات سے متاثر ہوتی ہیں
خوبصورت لوگوں کو دیکھ کر کیا خیال آتا ہے
اگر کسی ایک شخص کو قتل کرنے کا موقع ملے تو
خود کو تین لفظوں میں ڈیفائن کریں
زندگی میں کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے
آپکی زندگی میں کس چیز کی زیادتی ہے
ماضی، حال یا مستقبل کس کے بارے میں زیادہ سوچتی ہیں
آپکی کمزوری
زندگی کا مقصد/ کتنی مذہبی ہیں
کن باتوں پر غصہ آتا ہے

KishTaj
13-10-2009, 03:36 AM
[QUOTE=Wish;1120746]
السلام علیکم کش۔ بہت اچھا کیا جو اپنا انٹرویو دے دیا۔
اچھا جی ،اب آپ بھی کبھی اچھاکیجئے نا ۔ ۔ ۔
یہ کچھ سوالات میری طرف سے بھی ہیں۔ پھر آہستہ آہستہ ان شاء اللہ مزید سوالات بھی کریں گے۔



تعلیمی قابلیت
بتاچکی ہوں خیر ایک بار پھر سہی، پری انجینئیرنگ سے انٹر کے بعد بی کام کررہی ہوں۔
پسندیدہ مضمون
اردو ، اسلامیات اور میتھ
استاد
میرے اکاؤنٹنگ کے ٹیچر سر آصف،انٹر کے فزکس کے ٹیچر سر عمران اور میٹرک کے میتھ کے ٹیچر سر رحیم
تعلیمی دور
کیا مطلب یعنی تعلیمی دور کیسا گزرا
تعلیمی دور اچھا نہیں گزرا ،کوئی دوست نہیں ،بہت کم انجوائے کیا بس تعلیمی دور میں تعلیم ہی حاصل کی ہے۔
پسندیدہ مشروب
آم کا جوس اور میٹھی لسّی
سویٹ ڈش
رس ملائی ،شاہی ٹکڑے اور آئسکریم فالودہ
فاسٹ فوڈ
فرینچ فرائز ،پزا
فروٹ
انگور اور انناس
ویجیٹیبل
بھنڈی،چقندر ،گاجر اور توری
پسندیدہ پرندہ
فاختہ اور مٹھو طوطا
جانور
خرگوش
عجوبہ
احرامِ مصر
وقت
طلوع۔ آفتاب اور غروب۔ آفتاب کا وقت
موسم
بہار کا موسم یا پھر ایسا موسم کہ جو نا ذیادہ سرد ہو نا ذیادہ گرم
پسندیدہ شخصیت
ہمارے پیارے نبی صلی اللہُ علیہ وسلم کے بعد والدین اور میرے استاد سر آصف
ٹی وی چینل
جیو ٹی وی،کیو ٹی وی اور اسٹار ون
اسلامی اور انگریزی مہینہ
رمضان مبارک اور دسمبر
ٹرانسپورٹ
ہائی روف اور ہوائی جہاز
آپکی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد
کمپیوٹر ود میڈیا
کیسے لوگ پسند/ناپسند ہیں
مخلص اور مثبت سوچ رکھنے والے لوگ پسند ہیں۔جھوٹے اور ضدی لوگ سخت ناپسند ہیں
کیسے لوگوں کو بھول نہیں سکتیں
جو بات کلئیر کیئے بغیر روٹھ کر چلے جائیں ایسے لوگوں کو بھلا نہیں پاتی
لوگوں کی نیچر کا اندازہ کس حد تک لگا پاتی ہیں، اور کیسے؟
کافی حد تک بلکہ بہت صحیح اندازہ لگالیتی ہوں ، چہرے کےتاثرات اورآنکھوں سے۔

Maria Masood
13-10-2009, 03:47 AM
اہو اپنی کش کا انٹرویو چل رہا ہےےے ہمم چلو اب کچھ سوال میری طرف سے بھی

کوکنگ کا شوق ہے؟ اگر ہے تو کس حد تک؟
سب سے اچھی چیز کیا بنا لیتی ہیں آپ کے خیال میں؟
اگر موقع ملے کہ دنیا کے کسی بھی ملک کا سیاحتی دورہ کرنے کا۔۔ تو کس ملک میں جانا پسند کریں گی اور اپنے ساتھ کس ایک بندے کو لے جانا پسند کریں گی؟
اکیلا رہنا کیسا لگے گا؟
اکیلے پن میں سب سے زیادہ کیا چیز یاد آتی ہے یا آئے گی؟
کسی کے خوبصورت ہونے کو کیسے ڈیفائن کریں گی؟
کوئی ایسی بات اپنے بارے میں جس کے سننے کے لیے آپ انتظار کر رہی ہیں؟
اگر آپ کو موقع ملے کہ دنیا کی کوئی بھی تین چیزوں کا اپنے لیے انتخاب کریں تو وہ تین کیا ہوں گی۔۔۔ (مادی چیزیں)؟
کس بات سے متاثر ہوتی ہیں؟
اب تک کتنے لوگوں سے متاثر ہو چکی ہیں؟
کوئی ایسی عادت یا بات جو آپ اپنے اندر پیدا کرنا چاہیں اور جس کی کمی آپ کو محسوس ہوتی ہو؟

پہلے ان کے جوابات دو پھر ہم مزید پوچھیں گیں

KishTaj
13-10-2009, 04:13 AM
[QUOTE=Wish;1120747]
لوگوں کی کس بات سے متاثر ہوتی ہیں
بہت کم متاثر ہوتی ہوں۔
یا تو کسی کی ذہانت سے یا کوئی اگر کسی ایسےشخص کی بھی تعریف کرے یا اسکے لیئے دعا کرے کہ "جس سے اسے
کوئی تکلیف پہنچی ہو" اس سے یا اسکی اس بات سے۔
خوبصورت لوگوں کو دیکھ کر کیا خیال آتا ہے
خیال کیا آنا ہے جی اللہ کی یہ شان دیکھ کر ماشااللہ پڑھ لیتی ہوں۔
اگر کسی ایک شخص کو قتل کرنے کا موقع ملے تو
صرف ایک:o،۔۔۔دشمنانِ دین توبہت ہیں۔
خود کو تین لفظوں میں ڈیفائن کریں
حساس، مخلص ،سمندر
زندگی میں کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے
کچھ رشتے ہیں جنکے خلوص اور پیار کی کمی محسوس ہوتی ہے۔
آپکی زندگی میں کس چیز کی زیادتی ہے
احساس کی ،بہت محسوس کرتی ہوں گہرائی تک سوچتی ہوں۔

ویسے تو;d آیوڈین کی کمی اور ;d;dآئرن کی ذیادتی لگتی ہے۔
ماضی، حال یا مستقبل کس کے بارے میں زیادہ سوچتی ہیں
مستقبل
آپکی کمزوری
میں جلد رو جاتی ہوں۔
زندگی کا مقصد
میرا سگنیچر کہ

اپنے لیئے تو سب ہی جیتے ہیں اس جہاں میں
ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا
یہ امی نے مجھے میری سالگرہ پر میری ڈائری میں گفٹ کیا
تھا۔
کتنی مذہبی ہیں
کسی حد تک ،بہت ذیادہ ہونے کی کوشش ہے۔
کن باتوں پر غصہ آتا ہے
جھوٹ ،الزام اور ناانصافی پر خواہ کسی کے ساتھ ہو۔

KishTaj
13-10-2009, 04:40 AM
[QUOTE=Me Mano;1120833]
اہو اپنی کش کا انٹرویو چل رہا ہے ہمم چلو اب کچھ سوال میری طرف سے بھی

کوکنگ کا شوق ہے؟ اگر ہے تو کس حد تک؟
باجی کی شادی کے بعد ہوا ہے ،بہت
سب سے اچھی چیز کیا بنا لیتی ہیں آپ کے خیال میں؟
فی الحال روٹی
ویسے دماغ کی دہی بھی اچھی بنالیتی~~ ہوں۔
اگر موقع ملے کہ دنیا کے کسی بھی ملک کا سیاحتی دورہ کرنے کا۔۔ تو کس ملک میں جانا پسند کریں گی اور اپنے ساتھ کس ایک بندے کو لے جانا پسند کریں گی؟
امی کے ساتھ سعودیہ عرب
اکیلا رہنا کیسا لگے گا؟
ذیادہ تر اکیلی رہ جاتی ہوں جب سب کسی تقریب میں جائیں تو میں گھر میں اکیلی رہ جاتی ہوں۔
اکیلے پن میں سب سے زیادہ کیا چیز یاد آتی ہے یا آئے گی؟
لوگوں کے ستم ،اسی لیئے خود کو اکیلا نہیں چھوڑتی میرا بہترین دوست ون اردو جہاں سب بھول جاتی ہوں ،پھر اکیلی کہاں۔۔
کسی کے خوبصورت ہونے کو کیسے ڈیفائن کریں گی؟
کیا مطلب،بھئی دل کی خوبصورتی کی بات کررہی ہیں یا صورت کی۔
کوئی ایسی بات اپنے بارے میں جس کے سننے کے لیے آپ انتظار کر رہی ہیں؟
ہاہاہا ،بڑی چالاک ہو مانو،تمہارا انٹرویو ہوگیا اسی لیئے اتنے مشکل سوالات کررہی ہو،خیر تم بھی کیا یاد کرو گی
میرے بارے میں کوئی ایسا کہے کہ کش کا سرپرائز دینا بہت پسند آیا،میں تم لوگوں کو آئے دن سرپرائز دیتی رہتی ہوں اچھے اچھے لوگوں;) کے انٹرویوز شروع کرکے لیکن کوئی بھی یہ نہیں کہتا::)8)۔
اگر آپ کو موقع ملے کہ دنیا کی کوئی بھی تین چیزوں کا اپنے لیے انتخاب کریں تو وہ تین کیا ہوں گی۔۔۔ (مادی چیزیں)؟
مدینہ شریف میں گھر،ایک بہترین قلم اور بس اتنی دولت کہ انسانیت اور خدا کو نا بھول سکوں۔
کس بات سے متاثر ہوتی ہیں؟
جواب دے چکی ہوں۔
اب تک کتنے لوگوں سے متاثر ہو چکی ہیں؟
پتا نہیں تقریباً دس تو ہونگے۔
کوئی ایسی عادت یا بات جو آپ اپنے اندر پیدا کرنا چاہیں اور جس کی کمی آپ کو محسوس ہوتی ہو؟
ہر اچھی عادت جس کی میرے پاس کمی ہو چاہتی ہوں۔

پہلے ان کے جوابات دو پھر ہم مزید پوچھیں گیں

Diya
17-10-2009, 11:04 PM
چلو کش اب اب شروع ہو جاو۔۔:)۔

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتی ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
کتنی مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا تھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتی ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتی ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟
بہت ذیادہ بولتی ہیں یا کم گو ہیں؟



آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھی؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟



ون اردو پر کیسے آئیں؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کی ہوکر رہ گئیں؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟



بچپن میں کیسی تھیں معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتی تھیں؟



زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گی؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستی ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

Siddiqui
18-10-2009, 11:47 AM
لیجئے کش جی، دیا نے بتی دکھادی اب اندھیرے میں میرامطلب ہے دیاکی روشنی میں فٹافٹ جوابات دیناشروع کردیجئے۔

KishTaj
18-10-2009, 05:15 PM
[QUOTE=Diya;1129166]
چلو کش اب اب شروع ہو جاو۔۔:)۔

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
20 سال
کونسے ادیب پسند ہیں؟
ابن ِصفی ، مرزا غالب ،علامہ اقبال، میر انیس،الطاف حسین حالی اورسید ضمیر جعفری۔
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
طالب ِ علم ہوں۔
کہاں رہتی ہیں؟
گھر میں ۔۔۔۔۔۔۔;d کراچی میں
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتی ہیں؟
گھر میں ہی گزارتی ہوں۔
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
بچپن کے کچھ لمحات ہونگے۔
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
میرے خیال میں احکام ِ خداوندی کی پیروی ،سچی لگن اور محنت
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
میرا ستارہ جوزا ہے ،بہت ہی کم یقین ہے وہ بھی صرف اسی لیئے کہ میرے ستارے کی بہت ساری خصوصیات مجھ میں ہیں۔
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتی ہیں؟
جنگ،لیکن بہت کم پڑھتی ہوں۔
کتنی مذہبی ہیں؟
نارمل
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا تھا؟
سات سال کی عمر میں۔
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
میرا ایک مشغلہ تھا ابن ِ صفی کے جاسوسی ناولز پڑھنا اب سب پڑھ چکی بس ایک ون اردو مشغلہ رہ گیا ہے۔
زندگی میں کیا بننا چاہتی ہیں یا چاہتی تھیں اور کیا ہیں؟
بچپن میں تو پائیلٹ بننا چاہتی تھی پر جب سے ہوش سنبھالا ایک اچھی انسان ہی بننا چاہتی ہوں اور میرے خیال سے کچھ کامیاب بھی ہوں۔
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

اللہ تعالٰی نے جس جس کو زندگی عطا کی ہے اسکا کوئی نا کوئی مقصد بھی ہے بس اسے تلاش کیا جائے اور پورا کردیا جائے۔
ویسے بھی
زندگی تو بے وفا ہے ایک دن ٹھکرائے گی
موت محبوبہ ہے آخر ساتھ لے کر جائے گی


فی الحال اتنے ہی جوابات دے سکی ہوں،انشااللہ مکمل کرے کے لیئے پھر حاظر ہونگی۔
اللہ حافظ
میری کسی بات سے کسی کو کوئی اعتراض ہو تو معذرت

KishTaj
18-10-2009, 10:30 PM
[QUOTE=Diya;1129166]

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
ہر انسان کی زندگی سے یہ پاکیزہ رشتہ جڑا ہوتا ہے اور ہونا بھی چاہیئے۔
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
خلوص،وفا اور راز کی پاسداری کا نام
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتی ہیں۔
دوست بس نا ہونے کے برابر،بہت ہی کم ہیں ،دوست بناتے وقت خلوص ہی دیکھتی ہوں ۔
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتی ہیں؟
یہ رعب کیا ہوتا ہے;) جی
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو
اپنانا چاہتی ہوں؟
سب کا خیال رکھنے والا انسان مطلب والی انسان ہی ہی۔۔۔۔ ہر اچھی عادت اپنانا چاہتی ہوں۔
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
شاید کچھ بھی نہیں
کتنی صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
بہت ہی ذیادہ
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھیں یا ہیں؟
چھوٹی بہن تاجور کے
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتی ہیں ؟
ذیادہ تر تاج کے ساتھ ہی ورنہ جیسی بات ہو اسی حساب سے۔ ۔ ۔
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
نہیں۔۔۔ہر جگہ محفل اور صحبت کے حساب سے فرق آجاتا ہے۔۔۔تبدیلی کی شائق ہوں ایک ہی جیسے کسی بھی فعل سے جلد اکتاجاتی ہوں۔
ناراض ہوتی ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ہاں جی انسان ہوں،کوئی مجھ پر جھوٹے الزام لگائے یا کسی کے ساتھ ناانصافی کرے یا جھوٹ بولے، مدت ۔۔۔بس جب تک بات کلئیر نا ہوجائے یا دوسرا اپنی غلطی جان لےتب تک۔
ذیادہ بولتی ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
موڈ پر منحصر ہے یا پھر نارمل سے تھوڑا ذیادہ بولتی ہوں۔
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا ہوگا؟
پہلے تو اچھی طرح سمجھا نے کی کوشش کرتی ہوں پھر بھی نا مانے تو "آپ صحیح میں غلط" ۔ ۔ ۔بس پھر بحث ختم اور دوسرا میرے دیئے گئے دلائل پر اپنے آپ غور کرکے خود ہی رہ پر آجاتا ہے۔
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے
مزاج کو کیسا سمجھتی ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
میرے خیال سے میرا مزاج بہت سادہ ہے لیکن لوگ عموماً اس سادگی کو فریب سمجھنے لگتے ہیں کہ بھلا ایسے کون کہتا ہے۔
سیاست سے دلچسپی ہے؟ کتنی ہے؟
بہت کم
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
جی بہت ،ذیادہ تر درست ہی نکلتے ہیں۔
مظبوط اعصاب کی مالک ہیں یا حساس ہیں؟
بہت حساس ہوں۔
کتنی زبانیں جانتے ہیں؟
اردو،انگلش بس نصاب کی حد تک۔
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق
ہے؟
اردو ابان سے محبت ہے،پاکستان کی علاقائی زبانوں کے علاوہ دنیا بھر کی زبانیں سیکھنے کا شوز ہے بس موقع نہیں مل سکا آج تک۔
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ہیں؟
آدھا گھنٹہ یا اس سے بھی کم
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی
توجہ چاہتی ہیں؟
نہیں،جلد نہیں گھل مل جاتی ، کچھ خاص نہیں،میزبان سب کے ساتھ انصاف کرے یہی بہتر ہے۔
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتی ہیں؟
دوسروں کی مدد کرکے ،بزرگوں کی تیمارداری کرکے۔
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتی ہیں؟
بہت پریشان ہوجانے کے بعد اچانک خود سے کہتی ہوں کہ بس کش بہت ہوگیا اب کچھ اور سوچو۔۔۔اور ایک دم موڈ چینج
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
یہ تو بات پر منحصر ہے۔
غصہ آئے تو کیا کرتی ہیں؟
یا رونے لگتی ہوں یا پھر ہنسنے لگتی ہوں;d

KishTaj
27-10-2009, 01:40 PM
[QUOTE=Diya;1129166]


کونسا مضمون پسند ہے؟
اسلامیات،اردو اور میتھ
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
کیمسٹری
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
سب کا خیال رکھنے کی عادت۔
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
اکثر موقع دیکھے بغیر کچھ کہ دینا۔
پسندیدہ ڈش کونسی ہے؟
نہاری اور اچار گوشت
کونسی ڈش پسند نہیں کرتیں؟
سادے چاول نہیں کھاپاتی۔
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
ہلکا جامنی،ہلکا گلابی۔ہلکا ہرا،لیمن اور پیازی کلر اور ناپسند کالا،لال،پیلا،زرد، کتھئی۔
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
گیلی مٹی کی خوشبو
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
شلوار قمیض اور ساری
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
آبشار،غروب اور طلوع آفتاب کا منظر۔
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
انسانوں کا علم یعنی قرآن پاک کا علم۔
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
میری آج تک ون اردو کے سوا کسی سے بہترین دوستی نہیں اسی لیئے یہیں پر سب سے اچھی دوستی ہے لیکن کچھ بہت اچھی دوست ہیں گاڈٹ،لبنٰی علی ۔۔۔۔
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
میرے خیال سے والدین کے بعد کوئی رشتہ مخلص نہیں شادی نہیں ہوئی تو میاں بیوی کے رشتے کا پتہ نہیں:)
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
صوفہ

KishTaj
27-10-2009, 04:02 PM
[QUOTE=Diya;1129166]

ون اردو پر کیسے آئیں؟
ابن ِ صفی کی جاسوسی ناولزکی تلاش میں
کیا وجہ تھی جو یہیں کی ہوکر رہ گئیں؟
سب ہی جانتے ہیں،یہاں کے ممبران کا خلوص ،یہاں کا گھر جیسا ماحول،یہاں کے تمام سیکشنز بہت دلچسپ ہیں۔
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
حمیدی بھائی سے
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتی ہیں؟
ہممم پہلے کسی کو نہیں سمجھتی تھی،لیکن عامر بھائی کے انٹرویو کے بعد پتا چلا کہ میرے ہم مزاج بھی دنیا میں ہوسکتے ہیں۔
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ
تبدیلی ہوئی؟
بہتت کچھ سیکھا،بہتر اردو،اردو ٹائپنگ،گرافک سیکھ رہی ہوں۔۔۔۔یہ میرے لیئے ایک دنیا ہے اور انسان دنیا میں ہر وقت کچھ نہ کچھ سیکھ ہی رہا ہوتا ہے۔
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتی تھیں؟
جی یہی مشغلہ ہے اب۔۔۔اس سے پہلے ابنِ صفی کے جاسوسی ناولز پڑھا کرتی تھی۔
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ممبران کے انٹرویو کا ہی ہی ہی:p۔۔۔اجی سارے ہی بورڈ پسند ہیں بھئی
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
کسی ممبر سے نہیں۔۔۔۔ساحرہ آپا کے کھانوں سے ، دعا ٹیچر کی ڈیزائننگ سے اور یاز بھائی کی بے تکی شاعری سے
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
لبنٰی علی سے
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
اب تو گرافک ڈیزائننگ والا بہت پسند ہے اور ناپسند ۔۔۔سوچنا پڑے گا۔
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور
کونسی؟ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
ہاں کچھ ممبران میں صبر نا ہونے کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی باتوں کا پتنگڑ بن جاتا ہے پر ون اردو کی مینیجمنٹ صبر سے کام لے کر معاملے کو حل کرلیا کرتے ہیں۔
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
یہ ممبران ہی جانتے ہیں کہ وہ کیا فوائد حاصل کررہے ہیں ۔۔۔مجھے جو فوائد ہوئے بتادیئے۔
شکریہ

Maria Masood
29-10-2009, 03:57 AM
چلو کش ریڈی سٹیڈی اینڈ گووووووووو

اگر اسلام میں وجہ بتا کے قتل جائز ہوتا تو آپ کے ہاتھوں پہلے پانچ مقتول کون کون ہوتے
کلاس میں بیک بنچر ہیں یا آگے بیٹھتی ہیں
کلاس میں سوتی ہیں کے نہیں
کلاس میں پٹائی ہوتی ہے کے نہیں
کونسا نک ہے جس سے کسی نے بلایا ہو اور وہ آپکو بالکل پسند نا ہو
آپکے کمرے کی خاص بات یعنی کوئی پہلی بار داخل ہو تو کیا چیز نوٹ کرے گا گند بلا، کتابیں، بکھرے ہوے کھلونے یا کچھ اور ہاہا
اگر وزارت پانی و بجلی مل جائے تو سب سے پہلے کیا کریں گی
آپ کتنی اچھی ہیں (اپنے بقول بھی اور باقیوں کے بقول بھی)
اپنے نک کا پس منظر بتایئے

KishTaj
19-02-2010, 05:32 PM
السلامُ علیکم
دیر سے جوابات دینے کی وجہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امتحانات دے رہی تھی۔

[QUOTE=Me Mano;1144933]
چلو کش ریڈی سٹیڈی اینڈگووووووووو

جی جی شروع کریں بس۔۔۔
اگر اسلام میں وجہ بتا کے قتل جائز ہوتا تو آپ کے ہاتھوں پہلے پانچ مقتول کون کون ہوتے
ایسے لوگ جو کالا جادو کرکے دوسرے کی زندگی برباد کرتے ہیں ۔
کلاس میں بیک بنچر ہیں یا آگے بیٹھتی ہیں
ویسے تو ہمیشہ ہی آگے بیتھتی ہوں لیکن یہ بھی اتفاق کی بات ہے کہ پیپرز میں بھی سب سے آگے ہی ہوتی ہوں۔۔
کلاس میں سوتی ہیں کے نہیں
کبھی نہیں سوتی، انٹر میں ایک ٹیچر تھیں فزکس کی انکی کلاس میں شاید اونگھی تھی ،لیکن یہ بھی کم تھا دوسری لڑکیاں باقاعدہ سو ہی جاتی تھیں۔
کلاس میں پٹائی ہوتی ہے کے نہیں
کیوں جی کس خوشی میں پٹائی ہوگی۔۔۔۔اتنی پیاری سی بچی ;);dکو
کونسا نک ہے جس سے کسی نے بلایا ہو اور وہ آپکو بالکل پسند نا ہو
یہ نہیں بتاؤں گی۔۔۔کچھ لوگ چڑ بنالیتے ہیں۔۔
آپکے کمرے کی خاص بات یعنی کوئی پہلی بار داخل ہو تو کیا چیز نوٹ کرے گا گند بلا، کتابیں، بکھرے ہوے کھلونے یا کچھ اور ہاہا
میرا رویہ ۔۔۔۔ میرا فیس ریڈ کرنے کی کوشش کرے گا یا پھر میرے کسی بھی کام کرنے کا طریقہ۔
اگر وزارت پانی و بجلی مل جائے تو سب سے پہلے کیا کریں گی
ظاہر ہے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور کیا
آپ کتنی اچھی ہیں (اپنے بقول بھی اور باقیوں کے بقول بھی)
بقول اپنے بہت ذیادہ اچھی نہیں ہوں ۔۔۔۔۔انسان اگر خود کو اچھا سمجھنے لگے تو سیکھنے کا عمل ختم ہوجائے۔
دوسرے اچھا کہتے ہیں ۔۔۔بہت اچھا کا پتہ نہیں،۔۔۔منہ پر کون بتاتا ہے آج کل
اپنے نک کا پس منظر بتایئے
اوہو مانو ۔کتنی بار بتاؤں۔۔۔۔۔۔۔۔کشتاج میں کش میرا ہے اور تاج ہے تاجور کا ۔تاجور میری چھوٹی بہن ہے جو مجھ سے ایک سال چھوٹی ہے لیکن ہر نیا دیکھنے والا اسے میری بڑی بہن سمجھ لیتا ہے۔۔۔کچھ لوگ جڑواں بھی سمجھ لیتے ہیں۔ مجھے بہت پیاری ہے اسی لیئے میرے نک میں میرے ساتھ اسکا نام شامل کرلیا۔۔۔۔اور بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ

Samia Ali
23-02-2010, 06:46 PM
اسلام علیکم
میرے بھی کچھ سوالات ھیں
1-ایگزیمز کی ٹینشن ھوتی ھے؟
2- تیاری کس طرح کرتی ھیں؟سمجھ سمجھ کر یاد کرتی ھیں یا رٹا؟
3- اگر کسی سوال کا جواب نہ آتا ھو اور چوائس میں چھوڑا نہ جا سکتا ھو تو کیا کریں گی:
-چھوڑ دیں گی؟
-کچھ بھی لکھ دیں گی کہ کچھ نہ لکھنے سے کچھ لکھنا بہتر ھے؟
-کسی سے پوچھ لیں گی؟
4- پیپر کے درمیان کوئی کچھ پوچھے تو بتا دیتی ھیں؟
5- اپنے کالج کی سب سے اچھی بات کیا لگتی ھے؟
6- کالج میں کیا کھانا پسند کرتی ھیں؟
7- ٹیوشن سینٹر جاتی ھیں؟

KishTaj
24-02-2010, 02:58 AM
[QUOTE=Shella;1296654]اسلام علیکم
وعلیکم السلام
میرے بھی کچھ سوالات ھیں
جی ضرور
1-ایگزیمز کی ٹینشن ھوتی ھے؟
پہلے بہت ہوتی تھی اب نہیں ہوتی ۔
2- تیاری کس طرح کرتی ھیں؟سمجھ سمجھ کر یاد کرتی ھیں یا رٹا؟
بغیر سمجھے کچھ یاد نہیں ہوتا ،رٹا اگر لگا بھی لوں تو یاد نہیں رہتا ، ہر چیز کو سمجھ کر یاد کرتی ہوں ،یہاں تک کہ اسلامیات کی عربی کا ترجمہ اور انگلش مضمون وغیرہ بھی سمجھ کر ۔۔۔۔۔۔
3- اگر کسی سوال کا جواب نہ آتا ھو اور چوائس میں چھوڑا نہ جا سکتا ھو تو کیا کریں گی- چھوڑ دیں گی؟۔
پوری کوشش کروں گی کہ کم از کم اس حد تک اسے سمجھ سکوں کہ یاد ہوجائے۔۔۔اور اگر بالکل بھی نا آتا ہو تو خود کو سب سے بڑی بیوقوف سمجھوں گی کہ لازمی سوال ہی اب تک کسی سے نہیں سیکھا تو کیا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔اور اگر ایسا ہو یا نا بھی ہو تو اللہ پر تو بھروسہ ہوتا ہے۔۔۔۔۔ کہ وہ ہی مددگار ہے۔
-کچھ بھی لکھ دیں گی کہ کچھ نہ لکھنے سے کچھ لکھنا بہتر ھے؟
کچھ بھی تو نہیں لیکن اس سے متعلق ہی لکھنے کی کوشش ضرور کروں گی۔
-کسی سے پوچھ لیں گی؟
نا بابا۔۔۔۔۔بس پوچھنے میں ہی جان جاتی ہے۔۔۔خواہ ڈرپوک سمجھو یا کچھ بھی۔۔۔۔۔۔
4- پیپر کے درمیان کوئی کچھ پوچھے تو بتا دیتی ھیں؟
افف اللہ کیا دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا۔۔۔۔ اس بار میرے اکاؤنٹنگ کے پیپر میں ایک لڑکی سب سے آخری ڈیسک پر تھی شاید ۔۔۔ اور کچھ گڑبڑ ہی کررہی تھی شاید جو ٹیچر نے اسے سب سے آگے میرے پاس بٹھال دیا ۔۔ا فف اتنا پریشان کیا ہے کہ کیا بتاؤں۔۔ اب ٹیچر سے کہ کرکون وقت ضائع کرے۔۔۔ شروع میں کچھ بتادیا اور بعد میں جم کر بیٹھ گئی کہ کرلو جو کرنا ہے بھئی۔۔۔۔ آخر مجھے بھی پیپر دینا ہے۔۔لیکن سچ میں بہت غصہ آرہا تھا اس پر۔۔۔
5- اپنے کالج کی سب سے اچھی بات کیا لگتی ھے؟
ارے بھئی کالج کا وقت نکل گیا اور ایک نہیں دو کالجوں سے پڑھا ہے اصل کالج دور تھا اسی لیئے قریب والے میں تبادلہ کروالیا ۔۔یہاں کلاسس لیتی تھی تو وہاں سے فارم وغیرہ فل کرتی تھی۔۔۔۔۔۔ کس کالج کی بات بتاؤن ۔۔۔دو دو کالجوں کے چکر میں پس گئی تھی تو کالج کیا خاک اچھا لگتا۔
6- کالج میں کیا کھانا پسند کرتی ھیں؟
کالج میں برگر ہی لے لیتی تھی اگر بھوک لگتی تھی تو ۔۔۔
7- ٹیوشن سینٹر جاتی ھیں؟
اففف اللہ شیلہ سس ۔۔ آپ کو پتہ ہے جب بندہ امتحانات دے کر فارغ ہوجائے تو پڑھائی لکھائی کی باتیں کرکے اس کو بور نہیں کرنا چاہیئے۔۔۔ ارے آپ تو بس الف سے ایگزیمز سے جو شروع ہوئی ہیں پتہ نہیں کب ;dپیچھا چھوٹتا ہے۔

جی ہاں جاتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب مجھے لگ رہا ہے کہ آپ کے اگلے سوالات کچھ ایسے ہونگے
کس کوچنگ سینٹر میں جاتی ہیں، نام اور پتہ بتائیں۔ اسکول کا زمانہ کیسا تھا۔۔۔اسکول میں رٹا لگاتی تھیں یا نہیں،امتحان کے بعد کیا آثار ہوتے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ بچائے آپ کے ~?????????ان سوالوں سے
شکریہ

Samia Ali
24-02-2010, 03:11 AM
شکریہ جناب میں نے سوچا کہ پڑھائی سے شروع کرتے ھیں اس سے زیادہ پڑھائی کے بارے میں پوچھنے کا ارادہ نہیں تھا کوئی بات بری لگی ھو تو معذرت:)
شکر کریں آپ کی جان چھوٹ تو گئ ھے ایک میں ھوں ٹیچرز دوسرے اسٹوڈنٹس کے کاموں کے لیے فون کیییییے چلےےے جا رھے ھیں

Samia Ali
24-02-2010, 03:24 AM
پاکستان میں اگر سیر کرنے کا ارادہ ھوا تو کہاں جانا پسند کریں گی اور کیوں؟
اگر آپ کو صدر پاکستان بنا دیا جائے تو سب سے پہلے تین کام کیا کریں گی؟
کون کون سے ممالک پسندیدہ ھیں اور کس وجہ سے؟
سیاست سے دلچسپی ھے؟
ووٹ ڈالا ھے؟
اگر موقعہ ملے تو کس کو دیں گی؟
کھیلوں سے دلچسپی ھے، ھے تو کن کھیلوں سے (ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں) ؟
پاکستان انڈیا کا کرکٹ میچ دیکھتی ھیں؟

KishTaj
24-02-2010, 05:38 PM
[QUOTE=Shella;1297389]شکریہ جناب میں نے سوچا کہ پڑھائی سے شروع کرتے ھیں اس سے زیادہ پڑھائی کے بارے میں پوچھنے کا ارادہ نہیں تھا کوئی بات بری لگی ھو تو معذرت:)
ارے نہیں بہن ۔۔۔۔ معذرت کی کیا بات ہے جی۔۔۔ کوئی بات نہیں۔۔۔۔
شکر کریں آپ کی جان چھوٹ تو گئ ھے ایک میں ھوں ٹیچرز دوسرے اسٹوڈنٹس کے کاموں کے لیے فون کیییییے چلےےے جا رھے ھیں

آپ کا یہ آخری جملہ سمجھ نہیں آیا۔۔۔۔

KishTaj
24-02-2010, 05:50 PM
[QUOTE=Shella;1297396]
السلامُ علیکم
پاکستان میں اگر سیر کرنے کا ارادہ ھوا تو کہاں جانا پسند کریں گی اور کیوں؟
کشمیر ۔۔۔۔۔۔۔۔خوبصورت مناظر سے دلچسپی ہے۔۔۔ اسی لیئے وہی دیکھنے جاؤں گی خاص طور پر کشمیر کی وادیاں۔۔۔۔
اگر آپ کو صدر پاکستان بنا دیا جائے تو سب سے پہلے تین کام کیا کریں گی؟
اب کیا بتاؤں ۔۔ہم عام سے لوگ تو یہی سوچتے ہیں کہ ملک سے غربت مٹادیں گے ۔۔۔۔۔۔۔ پانی ، بجلی اور سیوریج کا نظام درست کردیں گے اور ہر امیر اور غریب کو میرٹ پر جاب ملا کرے گی اور ملک میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں بھی ایسا ہی سوچتی ہوں۔۔۔۔
کون کون سے ممالک پسندیدہ ھیں اور کس وجہ سے؟
سعودیہ عرب ۔۔۔۔۔۔۔وہاں خانہ کعبہ جو ہے ، دیدار کے لیئے۔


سیاست سے دلچسپی ھے؟








کچھ خاص نہیں



ووٹ ڈالا ھے؟
نہیں
اگر موقعہ ملے تو کس کو دیں گی؟
سوری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے سوالات یا ایسے سوالات کے جوابات فساد کا باعث بن سکتے ہیں۔
کھیلوں سے دلچسپی ھے، ھے تو کن کھیلوں سے (ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں) ؟
پہلے کرکٹ سے بہت دلچسپی تھی ۔۔۔۔۔۔ بھائی بہنوں کے ساتھ کھیلتی بھی تھی اور دیکھتی بھی تھی پر پاکستانی ٹیم کے ساتھ جو جو واقعات رونما ہوئے اور ان کی کارکردگی ۔۔۔بس اب جی اکتاگیا کرکٹ سے۔۔۔۔۔
ہممم اس کے علاوہ لڈو ، کیرم ۔۔۔۔ بس ان سے دلچسپی ہے۔
پاکستان انڈیا کا کرکٹ میچ دیکھتی ھیں؟




جی ہاں ۔۔۔

Samia Ali
24-02-2010, 07:15 PM
میری پروفائل دیکھ لیں پتہ چل جائے گا کہ کیوں ابھی تک ٹیچرز بلا رھے ھیں:):
گھر سے نکلتے ھوئے کیا کیا چیزیں لیے بغیر نہیں نکلتی ھیں؟
اپنے کمرے میں کن کن چیزوں کا اضافہ کرنا چاھیں گی؟
کسی تقریب میں جانا ھو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ھیں؟
کیا کیئے بغیر لگتا ھے کہ آج کا دن پورا نہیں ھوا؟
کوئی ایسی خواھش جو پوری نہ ھوئی ھو؟

Samia Ali
24-02-2010, 08:24 PM
آسمان دیکھ کر کیا خیال آتا ھے؟
کس مشھور شخصیت سے ملنا پسند کریں گی؟
اپنی ڈریسنگ ٹیبل پر کیا کیا چیزیں ضرور رکھتی ھیں؟
سونے سے پہلے ناول وغیرہ پڑھنے کی عادت ھے؟
سوتے وقت کیا چیزیں بیڈ سائیڈ ٹیبل پر رکھ کر سوتی ھیں؟
اگر کوئی آپ کے استعمال کی چیز مانگے تو دے دیتی ھیں؟
خریداری کرنے کا شوق ھے؟
جب کپڑے خریدتی ھیں تو بے اختیار کس رنگ کو دیکھ کر فوراً لینے کا دل چاھتا ھے؟

Samia Ali
24-02-2010, 08:38 PM
اگر آپ کو ھاتھی دیا جائے تو کہاں چھپائیں گی؟
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گی؟
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں (کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟

KishTaj
01-03-2010, 04:20 PM
[QUOTE=Shella;1298218]میری پروفائل دیکھ لیں پتہ چل جائے گا کہ کیوں ابھی تک ٹیچرز بلا رھے ھیں
:):
پروفائل سے کچھ سمجھ نہیں آیا۔۔۔۔۔۔۔۔سوری
گھر سے نکلتے ھوئے کیا کیا چیزیں لیے بغیر نہیں نکلتی ھیں؟
پرس ،گھڑی اور پین
اپنے کمرے میں کن کن چیزوں کا اضافہ کرنا چاھیں گی؟
کمپیوٹر کا
کسی تقریب میں جانا ھو تو تیاری میں کتنا وقت لیتی ھیں؟
آدھا گھنٹہ
کیا کیئے بغیر لگتا ھے کہ آج کا دن پورا نہیں ھوا؟
سب گھر والوں میں سے کسی ایک بھی صورت دیکھے بغیر لگتا ہے کہ آج کا دن پورا نہیں ہوا۔۔۔ کچھ کمی رہ گئی کہیں نا کہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی ایسی خواھش جو پوری نہ ھوئی ھو؟
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔۔۔۔۔
مدینہ منورہ جانے کی خواہش

KishTaj
01-03-2010, 04:29 PM
[QUOTE=Shella;1298289]
آسمان دیکھ کر کیا خیال آتا ھے؟
کچھ نہیں ۔۔۔ آسماں سے متعلق اشعار وغیرہ کبھی کبھی
کس مشھور شخصیت سے ملنا پسند کریں گی؟
حوریہ رفیق سے۔۔۔۔دل چاہتا تھا۔۔۔۔مل چکی ہوں ۔
اپنی ڈریسنگ ٹیبل پر کیا کیا چیزیں ضرور رکھتی ھیں؟
میری ڈریسنگ ٹیبل نہیں ہے وہ سب کا ڈیوائیڈر ہے ۔سب کی مرضی وہ کچھ بھی رکھیں۔۔۔۔
سونے سے پہلے ناول وغیرہ پڑھنے کی عادت ھے؟
نہیں نیند نہیں آتی تو یا تو یہاں آجاتی ہوں یا تاجور(چھوٹی بہن) سے باتیں کرتی ہوں۔
سوتے وقت کیا چیزیں بیڈ سائیڈ ٹیبل پر رکھ کر سوتی ھیں؟
پانی کا گلاس
اگر کوئی آپ کے استعمال کی چیز مانگے تو دے دیتی ھیں؟
فی الحال ہمارے گھر میں کوئی چیز میری تیری نہیں ۔۔۔دے ہی دیتی ہوں۔
خریداری کرنے کا شوق ھے؟
ذیادہ نہیں۔۔۔۔۔بہت کم ۔۔۔۔ صرف بوریت کے وقت جب کچھ سوجھ نا رہا ہو تو شوچتی ہوں کہ خریداری ہی کرلوں۔
جب کپڑے خریدتی ھیں تو بے اختیار کس رنگ کو دیکھ کر فوراً لینے کا دل چاھتا ھے؟
لائٹ کلرز۔۔۔۔۔۔پنک ،گرین وغیرہ

KishTaj
01-03-2010, 04:38 PM
[QUOTE=Shella;1298292]
اگر آپ کو ھاتھی دیا جائے تو کہاں چھپائیں گی؟
اسے ماردوں گی ۔۔۔ کیوں کہ مرا ہوا ہاتھی سوا لاکھ کا ہوتا ہے ۔۔۔۔۔اب زندہ کا تو پتہ نہیں نا ہاہاہا
اجی پہلے ہاتھی تو دیجیئے پھر رکھنے کی سوچوں گی۔۔۔۔کیسے سوال کرتی ہیں۔۔۔;d~
اگر آپ کو ایک دن کے لیے ایک ویران جزیرے پر بھیجا جائے تو کیا تین چیزیں لے کر جائیں گی؟
دانہ پانی ، قلم اور کاپی
جب سنڈریلا کا گھنٹہ (لوڈ شیڈنگ) بجتا ھے تو سنڈریلا کے گھر والوں
(کے ای ایس سی) کے لیے کیا القابات منہ سے نکلتے ھیں؟
کچھ نہیں۔۔۔۔۔۔۔ پہلے کہتی تھی اب پتہ نہیں کب آئے گی۔۔۔۔۔۔۔پر اب تو ٹائم بھی پتہ پتا ہے نا۔۔۔

KishTaj
01-03-2010, 04:41 PM
اور کوئی تو سوال نہیں۔۔۔۔ شیلہ سس لاک کردوں کیا؟

Samia Ali
01-03-2010, 04:53 PM
امممم چلیں کر دیں بھت بھت شکریہ جواب دینے کا!

Bani.
01-03-2010, 05:40 PM
حوریہ رفیق سے۔۔۔۔دل چاہتا تھا۔۔۔۔مل چکی ہوں ۔


یہ کون ہیں؟

KishTaj
01-03-2010, 05:45 PM
یہ کون ہیں؟
یہ ایک مشہور نعت خواں ہیں یہاں۔۔۔۔

Bani.
01-03-2010, 06:00 PM
میں یاز بھائی کے انٹرویو میں سے خلوص آپی کے سوال چرا کر لائی ہوں



آپ اس سائٹ پر کیسے آئیں؟

آپ زیادہ سے زیادہ کتنے گھنٹے جاگ سکتی ہیں اور کتنے گھنٹے سو سکتی ہیں؟

اخبار پڑھتی ہیں؟

بیک وقت کتنے کام کر سکتی ہیں؟

کوئی یادگار مار اور انعام؟

اسنکیس میں کیا پسند ہے ؟

ڈرائیونگ آتی ہیں؟

Bani.
01-03-2010, 06:11 PM
خواتین میں کیا خصوصیات اچھی لگتی ہیں؟

فورم پر سب سے مشکل شخصیت کونسی ہے آپ کے خیال میں؟


ایک لفظ میں بیان کریں
٭ ون اردو
٭ ٹیم بھائی
٭ یازبھائی
٭ فراز بھائی
٭ مالک بھائ
٭ امان بھائی
٭ سائرس بھائی
٭ خلیفہ جی
٭ خلوص
٭ ہما
٭ عائلہ
٭ اشتباہ
٭ کشش
٭ مون
٭ حوریہ
٭ سمارا
٭صبا
٭ رائزنگ مون
٭ عامر جہاں
٭ سوبی
٭ اور اپنے آپ کو بھی ایک لفظ میں بیان کریں

KishTaj
01-03-2010, 06:29 PM
[QUOTE=ماہ رخ;1304716]میں یاز بھائی کے انٹرویو میں سے خلوص آپی کے سوال چرا کر لائی ہوں



آپ اس سائٹ پر کیسے آئیں؟
بتا چکی ہوں۔۔۔ ابنِ صفی کے جاسوسی ناولز کی تلاش میں

آپ زیادہ سے زیادہ کتنے گھنٹے جاگ سکتی ہیں اور کتنے گھنٹے سو سکتی ہیں؟
میں ذیادہ سے ذیادہ چار دن یعنی 96 گھنٹے بھی جاگ چکی ہوں یا جاگ سکتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔ اور ذیادہ سے ذیادہ سارا دن یعنی لگ بھگ 13 گھنٹے بھی سوچکی ہوں یا سو سکتی ہوں۔

اخبار پڑھتی ہیں؟
بہت شوق سے نہیں

بیک وقت کتنے کام کر سکتی ہیں؟
ہاہا یہ تو میری عادت ہی ہے بیک وقت دو یا تین کام ایک ساتھ کرلیتی ہوں۔۔۔۔ چار بھی کرلیتی ہوں۔۔۔۔لیکن کیسے پلزز یہ مت پوچھنا۔۔۔

کوئی یادگار مار اور انعام؟

مار تو نہیں لیکن ایک انعام یاد ہے۔۔۔
بچپن میں جب میں شاید ون کلاس میں تھی ۔۔۔۔میں نے اپنی کلاس میں پوزیشن لی تھی ، رزلٹ کا دن تھا اور میٹرک سے شروع کرکے تمام کلاسس کو نعامات تقسیم کیئے جارہے تھے جب ہماری کلاس کی باری آئی تو شاید مائیک خراب ہوگیا تھا یا کوئی اور مسئلہ جس کی وجہ سے باقی بچوں کو ایسے ہی کلاس میں لے جاکر انعامات تقسیم کردیئے گئے۔
میں گھر میں روتی ہوئی پہنچی تو امی بھی پریشان ہوگئیں کہ کیا ہوگیا، پوچھنے پر بتایا کہ امی کسی نے تالیاں ہی نہیں بجائیں جب مجھے انعام ملا تو۔۔۔۔۔۔۔ امی کے اسکول والوں سے بہت دوستانہ تعلقات تھے امی وہاں گئیں اور ہیڈ سر کو بتایا ۔۔۔وہ خوب ہنسے اور انہوں نے ایک بار پھر سارا سسٹم سیٹ کروایا ، بچے تو جاچکے تھے لیکن ٹیچرز تھے سب ،انہوں نے سب ٹیچرز کوکھ ڑا کیا، باقاعدہ مائیک میں اعلان کیا اور پھر سب نے تالیاں بجائیں تب جاکر میں نے انعام لیا ہاہاہاہا۔۔۔۔اب تک سوچ سوچ کر ہنسی آتی ہے مجھے اس بات پر۔۔۔۔
ڈرائیونگ آتی ہیں؟
نہیں

KishTaj
01-03-2010, 06:31 PM
خواتین میں کیا خصوصیات اچھی لگتی ہیں؟

فورم پر سب سے مشکل شخصیت کونسی ہے آپ کے خیال میں؟


ایک لفظ میں بیان کریں
٭ ون اردو
٭ ٹیم بھائی
٭ یازبھائی
٭ فراز بھائی
٭ مالک بھائ
٭ امان بھائی
٭ سائرس بھائی
٭ خلیفہ جی
٭ خلوص
٭ ہما
٭ عائلہ
٭ اشتباہ
٭ کشش
٭ مون
٭ حوریہ
٭ سمارا
٭صبا
٭ رائزنگ مون
٭ عامر جہاں
٭ سوبی
٭ اور اپنے آپ کو بھی ایک لفظ میں بیان کریں
اففف کافی مشکل ہوگا یہ میرے لیئے ، چلیں اطمئنان سے جواب دیتی ہوں اسکا۔۔۔

Bani.
01-03-2010, 06:43 PM
۔۔۔لیکن کیسے پلزز یہ مت پوچھنا۔۔۔
نہیں پوچھتی :)

ہاہاہاہا۔۔۔۔اب تک سوچ سوچ کر ہنسی آتی ہے مجھے اس بات پر۔۔۔۔
:)
بہت مزے کا واقعہ ہے

اففف کافی مشکل ہوگا یہ میرے لیئے ، چلیں اطمئنان سے جواب دیتی ہوں اسکا۔۔۔ٹھیک ہے :)

Muhammad Atique
04-03-2010, 02:44 PM
1- کش سس کیا کوئی ایسا بھی سوال ہے جو آپ نے کسی ممبر سے پوچھا ہو اور آپکو اس کا جواب آپکی سوچ کے عین مطابق ملا ہو۔

2- بچپن میں گھر والوں سے کتنی دفعہ پٹائی ہوئی۔ آپ تعداد سیکنڑوں میں بتا سکتی ہیں۔

3- کیا کبھی ایسا ہوا کہ کمرے میں کوئی چیز رکھی۔ بھول جانے پر اسی سے ٹکرا کر گر پڑیں۔

4- کوئی ایسا ممبر جس کا انٹرویو لیکر آپ بہت بور ہوئی ہوں۔ میرے علاوہ بتانا۔ میں تو لسٹ میں پہلی جگہ سنبھالے ہوئے ہوں اور نہیں چاہتا کہ یہ "عہدہ" کسی اور کے نام ہو جائے

5- کیا کبھی ایسا بھی ہوا کہ کسی ممبر سے آپ نے کوئی سوال کیا اور اس نے بالکل الٹ جواب دیا۔

KishTaj
05-03-2010, 11:17 AM
[QUOTE=ماہ رخ;1304743]خواتین میں کیا خصوصیات اچھی لگتی ہیں؟

فورم پر سب سے مشکل شخصیت کونسی ہے آپ کے خیال میں؟
میں خود

ایک لفظ میں بیان کریں
٭ ون اردو
٭ ٹیم بھائی
٭ یازبھائی
٭ فراز بھائی
٭ مالک بھائ
٭ امان بھائی
٭ سائرس بھائی
٭ خلیفہ جی
٭ خلوص
٭ ہما
٭ عائلہ
٭ اشتباہ
٭ کشش
٭ مون
٭ حوریہ
٭ سمارا
٭صبا
٭ رائزنگ مون
٭ عامر جہاں
٭ سوبی
بہت کوشش کی ۔۔۔ایک لفظ میں سمیٹنے کی میں نے بھی۔۔۔ لیکن بقول ساحل بھائی ۔۔بھلا اتنی بڑی شخصیات ایک لفظ میں کہاں مقید ہونگی۔۔۔
٭ اور اپنے آپ کو بھی ایک لفظ میں بیان کریں
مشکل

KishTaj
05-03-2010, 11:24 AM
السلامُ علیکم

اففف۔۔۔۔اب آپ بھی۔۔۔۔۔۔ ناٹ فئیر عتیق بھائی۔۔۔۔۔:mad::(۔۔۔۔۔۔اچھا جی بدلہ لے رہے ہیں۔ لے لیجیئے۔۔۔۔میں معصونم جان اور کر بھی کیا سکتی ہوں۔۔۔۔۔۔




[QUOTE=عتیق الرحمٰن;1307894]
- 1 کش سس کیا کوئی ایسا بھی سوال ہے جو آپ نے کسی ممبر سے پوچھا ہو اور آپکو اس کا جواب آپکی سوچ کے عین مطابق ملا ہو۔



ایک نہیں کئی ہیں۔۔۔۔۔



2- بچپن میں گھر والوں سے کتنی دفعہ پٹائی ہوئی۔ آپ تعداد سیکنڑوں میں بتا سکتی ہیں۔
بچپن کی یادیں۔۔۔وہ بھی پٹائی کی باتیں۔۔کون یاد رکھتا ہے جی۔۔۔۔لیکن اس بات کا یقین ہے کہ اس سوال کا جواب ہر گز سینکڑوں میں نہیں دیا جاسکتا ۔۔۔اس سے کم ہی۔۔۔۔

3- کیا کبھی ایسا ہوا کہ کمرے میں کوئی چیز رکھی۔ بھول جانے پر اسی سے ٹکرا کر گر پڑیں۔



ہاہاہاہا۔۔۔۔صفائی ستھرائی اور چیزوں کو جگہ پر رکھنے کا کام میرا ہی ہے۔۔سب سے ذیادہ چلتے پھرتے میں ہی غریب اس سے ٹکراجاتی ہوں ۔۔۔۔۔ ذیادہ تر ہی ایسا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔ چیزیں تو جگہ پر ہی ہوتی ہیں ۔میں ہی صحیح جگہ نہیں چلتی شاید;d




4- کوئی ایسا ممبر جس کا انٹرویو لیکر آپ بہت بور ہوئی ہوں۔ میرے علاوہ بتانا۔ میں تو لسٹ میں پہلی جگہ سنبھالے ہوئے ہوں اور نہیں چاہتا کہ یہ "عہدہ" کسی اور کے نام ہو جائے

ہممم۔مشکل ہے بتانا۔۔۔۔۔میں خود کو کبھی بور نہیں رکھ سکتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی لیئے جو بور کررہا ہو ۔اسے ہی بور کردیتی ہوں۔۔۔۔۔ہی ہی ہی ۔۔۔اب یہ آپ ڈھونڈ لیں کہ میں نے کس کس کو بور کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔اجی میرے سوالات کو بور کرنا نا سمجھیئے گا سوالات تو سب ہی سے کرتی ہوں نا میں۔۔۔۔۔۔۔۔;d۔



5- کیا کبھی ایسا بھی ہوا کہ کسی ممبر سے آپ نے کوئی سوال کیا اور اس نے بالکل الٹ جواب دیا۔



ایسا یاد نہیں ۔ ہاں میری بات کا مطلب نا سمجھ کر لوگ اکثر الٹے ہی جواب دے دیتے ہیں۔۔???

imported_Dilpasand
05-03-2010, 11:46 AM
پیچھے کنواں آگے کھائی۔ جبکہ سائڈوں میں آگ ،، آپ کیا کریں گی۔ نکلنے کے لیے کونسا راستہ اختیار کریں گی۔

آپ کے نزدیک کون سا سچ اور کونسا جھوٹ ۔ سب اسےچھا اور برا ہے۔

بروقت قوت فیصلہ کتنی ہے آپ میں۔

آپ کتنی مستقل مزاج ہیں

imported_Dilpasand
06-03-2010, 08:26 PM
کشتاج کیا ہوا؟؟
میرے سوال کیا کچھ مشکل ثابت ہوئے ہیں تڑکالگاکے ؟؟؟

Maria Masood
06-03-2010, 09:03 PM
بہت اچھے جوابات ہیں کش اب تک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔

بعد میں اچھے ہونگے۔۔۔۔۔

KishTaj
06-03-2010, 09:56 PM
[QUOTE=Dilpasand;1308598]پیچھے کنواں آگے کھائی۔ جبکہ سائڈوں میں آگ ،، آپ کیا کریں گی۔ نکلنے کے لیے کونسا راستہ اختیار کریں گی۔
بھائی جان نکل جانے کا کوئی چارہ ہی کہاں چھوڑا ہے آپ نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔>:( اور کہتے ہیں کہ جواب مشکل لگے ہیں کیا تڑکا لگا کے ~۔۔۔۔اجی خود سے کہیں چھلانگ لگادی تو خود کشی ۔۔۔۔۔وہیں بیٹھ کر اللہ کو یاد کرلینا ہی بہتر رہے گا نا۔۔۔۔???آخری وقت میں ۔ہاں اگر کسی راستے کے ذخم کم ہوں یا امید ہو کہ اس میں کود کر زندگی مل سکتی ہے تو ظاہر ہے وہیں جاؤں گی۔۔۔

آپ کے نزدیک کون سا سچ اور کونسا جھوٹ ۔ سب اسےچھا اور برا ہے۔
میرے لیئے سب سے اچھا سچ اور سب سے برا سچ وہ کہ جس کے کہ دینے سے کسی کی جان چلی جائے ،۔۔۔۔۔ سب سے اچھا جھوٹ کہ جس سے کسی کی آپسی ناراضگی دور کروائی جاسکے ۔۔۔سب سے برا جھوٹ۔۔۔۔بھائی جھوٹ تین ہی جگہوں پر تھوڑا سا جائز ے اسلام میں۔۔۔۔ باقی ہر "جھوٹ" ہی برا ہے نا بھائی۔۔۔۔

بروقت قوت فیصلہ کتنی ہے آپ میں۔
اس کا جواب کیسے دوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پتہ نہیں ایسا کیوں ہے لیکن کبھی بروقت فیصلہ ایک پل میں کرجاتی ہوں اور کبھی تو یہ قوت مجھے خود میں بہت کم بلکہ نا ہونے کے برابر معلوم ہوتی ہے۔۔۔

آپ کتنی مستقل مزاج ہیں

بھائی ۔مجھ سے میری شخصیت کے بارے میں سوالات نا پوچھیں کیوں کہ سارے جوابات ایسے ہی ملیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں کہ میں مستقل مزاج بھی نہیں ہوں اور اور کبھی تو مزاج اتنا مستقل کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ :(

سوبی
08-03-2010, 02:11 AM
کش کل میں نے سارا انٹرویو پڑھ لیا بہت اچھا رہا ۔۔;)

KishTaj
08-03-2010, 03:14 AM
السلامُ علیکم
تھینکس ڈئیر پسندیدگی کے لیئے۔آج اسے تالا لگارہی ہوں۔۔۔۔۔۔

ختم شد