PDA

View Full Version : »¦« بذریعہ شعر تصویر کو عنوان دیں 6 »¦«



حنا
05-10-2009, 11:59 PM
بذریعہ شعر تصویر کو عنوان دیں کے سلسلے کے چھٹا مقابلہ ہے


جیسا کے آپ سب جانتے ہیں اس مقابلے میں آپ نے تصویرکی مناسبت سے شعر لکھنا ہے
تصویر کی مناسبت سے بہترین شعر پوسٹ کریں

قوانین

شاعر کا نام لکھنا ضروری ہے
ایک ممبر زیادہ سے زیادہ 3 شعر پوسٹ کرسکتا ہے۔۔
آپ اشعار یا قطعات پوسٹ کرسکتے ہیں نظمیں یا غزلیں مقابلے میں شامل نہیں ہے
ایک پوسٹ میں صرف ایک شعر یا قطعہ پوسٹ کریں
اشعار یا قطعات صرف اردو زبان میں ہونے چاہیں
ایڈیٹنگ کی کی اجازت نہیں

انعامات

پہلا انعام 400 پوائنٹس
دوسرا انعام 300 پوائنٹس
تیسرا انعام 200 پوائنٹس
چوتھا انعام 100 پوائنٹس
ایک ممبر ایک انعام کی پالیسی ہوگی

مقابلے میں حصّہ لینے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر رات 12 بجے تک پاکستانی وقت


تصویر یہ ہے

http://i34.tinypic.com/x3edtc.jpg

Rubi
06-10-2009, 12:37 AM
میں ہوں تیرا خیال ہے اور چاند رات ہے-
دل درد سے نڈھال ہے اور چاند رات ہے۔
آنکھوں میں چبھ گئی تیری یادوں کی کرچیاں-
کاندھوں پہ غم کی شال ہے اور چاند رات ہے
وصی شاہ

-

Noor-ul-Ain Sahira
06-10-2009, 01:10 AM
بہت ہی خوب روبی۔
کیا حسب حال شعر لکھا ھے۔ مجھے نہیں لگتا کسی اور کا اس سے بہتر ہو پائے گا اس سچوئیشین کے لئے;d

اجالا
06-10-2009, 01:30 AM
میری آنکھوں میں آنسو پگھلتا رہا،چاند جلتا رہا
تیری یادوں کا سورج نکلتا رہا چاند جلتا رہا
رات بھر میری پلکوں کی دہلیز پر خواب گرتے رہے
دل تڑپتا رہا،ہاتھ ملتا رہا،چاند جلتا رہا

وصی شاہ

Hina Rizwan
06-10-2009, 01:47 AM
تم سے دل لگایا تھا ہم نے چاند راتوں میں
اک فریب کھایا تھا ہم نے چاند راتوں میں
جب بڑھے اندھیرے تو یاد آئی اُن کی بھی
وہ جنھیں بھلایا تھا ہم نے چاند راتوں میں

نویدؔ ہاشمی

Hina Rizwan
06-10-2009, 01:55 AM
کس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنی
جی جلاتی رہی رات بھر چاندنی
ٹمٹماتے رہے حسرتوں کے دیئے
مسکراتی رہی رات بھر چاندنی

ساغرؔ صدیقی

اجالا
06-10-2009, 01:56 AM
ایک سا مقدر ھے،ایک سے مسافر ہیں
میں زمین پر تنہا،چاند آسمانوں میں

پروین شاکر

اجالا
06-10-2009, 02:04 AM
آج پھر ستائے گی رات پورے چاند کی
دربدر پھرائے گی رات پورے چاند کی
بام و در کی قید میں روح پھڑپھڑائے گی
وحشتیں بڑھائے گی رات پورے چاند کی

اعتبار ساجد

Galaxy
06-10-2009, 04:17 AM
ایک سے مُسافر ہیں
ایک سا مقدر ہے
میں زمین پر تنہا!
اور وہ آسمانوں میں

پروین شاکر

Kashfeen
06-10-2009, 05:01 AM
ہماری پیاس جہاں تک بھی لے گئی ہم کو
پیالا بن کے کھنکتا چلا گیا وہ بھی
قتیل صرف ہمیں نے کہاں ستارے گنے
اُداس چاند کو تکتا چلا گیا وہ بھی




قتیل شفائی

Kashfeen
06-10-2009, 05:06 AM
چاند کے ساتھ کئی درد پُرانے نِکلے
کتنے غم تھے جو ترے غم کے بہانے نِکلے
دشتِ تنہائی ہجراں میں کھڑا سوچتا ہوں
ہائے کیا لوگ مِرا ساتھ نبھانے نِکلے

امجد اسلام امجد

Kashfeen
06-10-2009, 05:07 AM
پھیلتے جاتے ہیں ہر سمت وہ اُڑتے گیسو
رات کے ساتھ کہاں تک کوئی جا سکتا ہے
راستے عِشق کے آسان نہیں ہیں، امجد
ہاں مگر جاں کے زیاں تک کوئی جا سکتا ہے




امجد اسلام امجد

SadiaMuhammad
06-10-2009, 09:25 AM
مجھے معلوم ہے وہ مِل نہیں سکتا پھر بھی
نہ جانے کیوں چاند کو پانے کی خواہش ہے
نظر جب سے اُس نے میرے چہرے پہ ڈالی ہے
مجھے خود کو ستاروں میں گنوانے کی خواہش ہے

شاعر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بقلم خود

حنا
06-10-2009, 11:16 AM
ہماری پیاس جہاں تک بھی لے گئی ہم کو
پیالا بن کے کھنکتا چلا گیا وہ بھی
قتیل صرف ہمیں نے کہاں ستارے گنے
اُداس چاند کو تکتا چلا گیا وہ بھی


پھیلتے جاتے ہیں ہر سمت وہ اُڑتے گیسو
رات کے ساتھ کہاں تک کوئی جا سکتا ہے
راستے عِشق کے آسان نہیں ہیں، امجد
ہاں مگر جاں کے زیاں تک کوئی جا سکتا ہے


شاعر کا نام لکھنا ضروری ہے

Misbah94
06-10-2009, 11:24 AM
اللہ توبہ نام نہ بھی پتہ ہوتو;d

حنا
06-10-2009, 11:08 PM
اللہ توبہ نام نہ بھی پتہ ہوتو;d


بہت آسان ہے
عمران بھائی امان بھائی ساحل بھائی خسرو بھائی کی مدد حاصل کریں

Muhammad Atique
07-10-2009, 09:01 AM
میں ہوں تنہائی ہے اور چاند رات
مجھے تیری یاد آئی ہے اور چاند رات

وہ بھی پل تھے جب پاس تھے تم
اور اب پاس جدائی ہے اور چاند رات

شاعر: عتیق الرحمٰن

Misbah94
07-10-2009, 10:19 AM
[]بہت آسان ہے
عمران بھائی امان بھائی ساحل بھائی خسرو بھائی کی مدد حاصل کریں]


شکریہ ، بتانے کا

IN Khan
07-10-2009, 11:38 AM
ہماری پیاس جہاں تک بھی لے گئی ہم کو
پیالا بن کے کھنکتا چلا گیا وہ بھی
قتیل صرف ہمیں نے کہاں ستارے گنے
اُداس چاند کو تکتا چلا گیا وہ بھی


یہ قتیل شفائی کے اشعار ہیں

IN Khan
07-10-2009, 11:38 AM
پھیلتے جاتے ہیں ہر سمت وہ اُڑتے گیسو
رات کے ساتھ کہاں تک کوئی جا سکتا ہے
راستے عِشق کے آسان نہیں ہیں، امجد
ہاں مگر جاں کے زیاں تک کوئی جا سکتا ہے


اس کے شاعر امجد اسلام امجد ہیں

Kainat
07-10-2009, 12:11 PM
میں ستاروں کی سفارش بھی گر لے آتی
یہی لکھی تھی میرے خوابوں کی تعبیرسو ہے

پروین شاکر

Nesma
19-10-2009, 12:16 AM
بس اک خوابوں کی دنیا اور میں تنہا
رات سمندر چاند ہوا اور میں تنہا
کوئی تو کاش میرا بھی غم ساز ہوتا
مجھ سے سارے لوگ خفا اور میں تنہا

abu baker

Ghalib e Khasta
19-10-2009, 12:44 AM
آپ کی یاد آتی رہی رات بھر
چشمِ نم مسکراتی رہی رات بھر

درد کے چاند دِل میں اترتے رہے
چاندنی جگمگاتی رہی رات بھر

مخدوم معین الدین

oodas_adami
21-10-2009, 05:16 AM
نمبر 1

چاند راتوں کا ڈھب نہیں معلوم
کوئی آئے گا کب نہیں معلوم
ہم تو وہ ہیں جنھیں خود اپنی
وحشتوں کا سبب نہیں معلوم

(فرحت عباس شاہ)

oodas_adami
21-10-2009, 05:42 AM
نمبر 2

چاند میری طرح پگھلتا رہا
نیند میں ساری رات چلتارہا
جانے کس دُکھ سے دل گرفتہ تھا
مُنہ پہ بادل کی راکھ ملتا رہا

(پروین شاکر)

oodas_adami
21-10-2009, 05:43 AM
نمبر 3

آنگن میں آکے اترا نہ اوجھل ہوا کبھی
بن بن کے آرزو رہا آنکھوں کے پار چاند
کتنی شبیں گزاردیں ترے بعد اس طرح
لمحوں کے پار تو رہا آنکھوں کے پار چاند

(فرحت عباس شاہ)

mirza1236
20-02-2010, 12:59 AM
bohat hi khob sorat tasver ha lakin out sid cuntery panting ha :):):)

mirza1236
20-02-2010, 01:02 AM
vah vah bohat khob pory 100 point mary taraf sa

Mehr Fatima
02-03-2010, 10:03 PM
تصویر یہ ہے

http://i34.tinypic.com/x3edtc.jpg
[/CENTER]


شہرِ دل کی گلیوں میں
شام سے بھٹکتے ہیں
چاند کے تمنّائی
بے قرار سودائی

ابنِ انشاء

مقابلہ تو ختم ہو چکا ہے لیکن میں نے اسے آج ہی دیکھا ہے تو ایویں ہی مجھے یہ اشعار یاد آگئے سو میں نے لکھ دیا:)