PDA

View Full Version : جاسوسی مقابلہ 4۔۔گڑیا پر اصل حق کس کا ہے؟۔



سلمان سلّو
04-10-2009, 04:19 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم

جاسوسی مقابلے کے سلسلے کا چوتھا مقابلہ ہے۔۔آسان مقابلوں کا سلسلہ آپکو پسند آیا ہے تو لیجئے جناب ایک اور آسان اور دلچسپ مقابلہ،خدمت اقدس میں پیش کر رہا ہوں ،امید کرتا ہوں پچھلے مقابلے کی طرح آپ لوگ اس مقابلے میں بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کرو گے۔۔۔۔شکریہ۔۔۔۔

قواعد و ضوابط

اپنے جوابات یہاں پوسٹ نہ کریں بلکہ مجھکو بذریعہ ذاتی پیغام بھیج دیجئے ۔۔
تُکے سے ایک نام بتا دینا کافی نہیں،آپ نے تفصیل سے جواب دینا ہوگا یعنی وجہ بھی بتانی ہوگی،کہ گڑیا پر کسی کا حق کیونکر ہے
جو کوئی مقابلے میں شرکت کا خواہشمند ہو وہ اپنا نام یہاں ضرور تحریر کرے تاکہ سند رہے۔
ایک ممبر ایک جواب ہی دے سکتا ہے۔

انعامات

انعامات کی تعداد 5 عدد ہیں جیتنے والے پانچویں افراد کو برابر 300 ،300 پوائنٹس کے انعامات دیئے جاینگے
اگر درست جوابات کی تعداد 5 سے زیادہ ہوئی تو پھر قرعہ اندازی کے زریعے 5 لکی ویئنر کو چنا جائے گا۔۔

مقابلے میں شرکت کرنے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر2009 ہے۔

***************

گڑیا پر اصل حق کس کا ہے؟۔۔

تین دوست سفر پر نکلے ان میں ایک بڑھی تھا۔۔دوسرا درزی اور تیسرا زرگر۔راستے میں وہ ایک جگہ رکے وہ جگہ انہیں خطرناک لگی تو ان لوگوں نے صلاح مشورہ کرکے فیصلہ کیا کہ باری باری ایک ایک آدمی پہرہ دے گا تاکہ باقی دو آرام سے سو سکیں۔پہلے بڑھئی کو پہرہ دینا تھا پھر درزی کو اور آخر میں زرگر کو ،اکیلے جاگ کر پہرہ دینے سے بڑھئی اکتا گیا۔اس نے سوچا کہ کیوں نہ کوئی چیز بنانے لگ جائے اس طرح وقت آسانی سے گزر جائے گا۔اس نے ایک لکڑی لی اور اس سے ایک خوبصورت گڑیا بنا ڈالی۔اس کے پہرے کا وقت ختم ہوا تو وہ درزی کو جگا کر خود سو گیا۔درزی کی نظر گڑیا پر پڑی تو اس نے سوچا کہ ایسی خوبصورت گڑیا کے کپڑے کیوں نہ سی دے۔اس طرح وقت بھی آسانی سے کٹ جائے گا۔درزی نے کپڑے گڑیا کو پہنا دیئے۔اتنی دیر میں اس کے پہرے کا وقت ختم ہوگیا تو اس نے زرگر کو جگایا اور خود سو گیا۔زرگر نے خوبصورت سی گڑیا کو اچھے سے کپڑے پہنے دیکھا تو اس کا دل چاہا کہ اسے کوئی زیور بھی پہنا دے۔اور اس نے خوبصورت زیور بنا کر گڑیا کو پہنا دیا۔۔اب تو گڑیا بہت ہی پیاری لنگے لگی۔صبح ہوئی تو تینوں بیٹھ کر گڑیا کے حسن کی تعریف کرنے لگے اور کہنے لگے کہ اگر اللہ تعالٰی اس گڑیا میں جان ڈال دے اور اسے لڑکی بنا دے تو کیسی پیاری لگے گی۔اتنے میں ایک فقیر ادھر آنکلا۔گڑیا اسے بھی پیاری لگی اور اس نے دعا کی کہ یا اللہ اسے جیتی جاگتی لڑکی بنا دے۔دعا قبول ہوگئی اور گڑیا انگڑائی لیکر ایک جوان خوبصورت لڑکی بن کر کھڑی ہوگئی۔اس لڑکی کو دیکھ کر ہر ایک اسے اپنانے کی خواہش کرنے لگا۔بڑھئی بولا یہ میری ہے اس لئے کہ اسے لکڑی سے میں نے تراشا ہے درزی بولا نہیں یہ میری ہے کیونکہ میں نے اسے خوبصورت پوشاک پہنائی ہے۔زرگر بولا۔یہ تم دونوں کی نہیں بلکہ میری ہے کیونکہ میں نے اسے قیمتی اور خوبصورت گہنے پہنائے ہیں۔فقیر بولا اس پر صرف میرا حق ہے کیونکہ میری دعا سے یہ جیتی جاگتی لڑکی بنی ہے۔۔۔۔

اب آپ بتایئے گڑیا پر اصل حق کس کا ہے؟ ۔۔۔۔۔

Maria Masood
04-10-2009, 05:05 AM
افف کتنا مشکل سوال ہےے۔۔کافی ذہن لڑانا پڑے گا تب ہی نام لکھواوں گی

سلمان سلّو
04-10-2009, 05:40 AM
افف کتنا مشکل سوال ہےے۔۔کافی ذہن لڑانا پڑے گا تب ہی نام لکھواوں گی

نام لکھواوں گی تو ہی زہن لڑنے پر آمادہ ہوگا نا:)۔۔ویسے سوال اتنا مشکل نہیں جتنا اس کا جواب مشکل ہے،اور وہ بھی صرف اسوقت جس وقت تک آپکو جواب معلوم نہیں ہوتا ایک دفعہ جواب معلوم ہوجاتا ہے پھر جواب بھی آسان ہی لگتا ہے۔۔:)۔۔۔

فائزہ صدف
04-10-2009, 07:28 AM
faiza

Siddiqui
04-10-2009, 05:37 PM
صرف جواب لکھناہے یاثابت بھی کرناہے؟

حنا
05-10-2009, 01:23 AM
سلمان بھائی اگر انعام کی تقسیم اس طرح ہو تو؟
جو سب سے پہلے جواب دے اس کو 500 پوائنٹس
مزید تین لکی ونرز کو تین سو تین سو پوائنٹس

Alina22
05-10-2009, 05:54 AM
mera nam b likh lein ....

alina

Hina Rizwan
05-10-2009, 09:54 AM
حنا رضوان

Siddiqui
05-10-2009, 02:08 PM
اسد صدیقی

حنا
06-10-2009, 02:32 AM
سلمان بھائی جواب ارسال کر دیا ہے

Galaxy
06-10-2009, 03:46 AM
میں بھی سوچوں گی

Galaxy
06-10-2009, 03:48 AM
سلمان بھائی اگر انعام کی تقسیم اس طرح ہو تو؟
جو سب سے پہلے جواب دے اس کو 500 پوائنٹس
مزید تین لکی ونرز کو تین سو تین سو پوائنٹس


یہ آئیڈیا اچھا ہے مگر کوئ کوئ یہ تھریڈ دیکھتا ہی دیر سے ہے اب جس نے پہلے دیکھ لیا وہ تو ۵۰۰ لے جائے گا ویسے خیر پہلے آئیے پہلے پائیے کے حساب سے یہ بھی ٹھیک ہی ہے:)

سلمان سلّو
06-10-2009, 06:00 AM
صرف جواب لکھناہے یاثابت بھی کرناہے؟

جی جواب بھی لکھنا ہے اور وجہ بھی بتانی ہوگی کہ گڑیا پر کسی کا حق کیونکر ہے۔۔۔




سلمان بھائی اگر انعام کی تقسیم اس طرح ہو تو؟
جو سب سے پہلے جواب دے اس کو 500 پوائنٹس
مزید تین لکی ونرز کو تین سو تین سو پوائنٹس



اوکے ۔۔:)۔۔۔

SEEBEE
06-10-2009, 08:26 PM
سی بی

shiekh_chilli
07-10-2009, 12:25 AM
yeh to sawal hi ghalat hai. bachon wala hai.

gurya par usi ka haq ho go jis se us ki shaadi ho gi. aur us ki shaadi usi se ho gi jis se gurya karna chahe gi. aur koi bewaqoof bhi kisi faqeer se shaadi nhn kare ga. barhai aur darzi bechare to faqeer se bhi ghareeb hon ge is liye gurya par زرگر ka haq hai.

مروہ ڈار
07-10-2009, 03:59 PM
murwa dar

Sajjad_Sarwar
07-10-2009, 04:11 PM
سجاد سرور

سوبی
08-10-2009, 03:07 AM
سوب

Sajjad_Sarwar
08-10-2009, 09:10 AM
سلمان بھائی
جواب پی ایم کر دیا ھے

Yasmeen
11-10-2009, 03:13 PM
naweem

ھوشربا
14-10-2009, 03:26 PM
ھوشربا

سلمان سلّو
21-10-2009, 05:31 AM
السلام علیکم
اس مقابلے کا وقت ختم ہوگیا ہے ،آپ سبکے پی ایمز کا بہت شکریہ رزلٹ کا اعلان انشاءاللہ جلد کر دیا جائے گا۔۔۔۔
شکریہ۔۔۔

ھوشربا
25-10-2009, 01:25 PM
سلمان بھائی رزلٹ:-\::)

سوبی
26-10-2009, 09:51 PM
رزلٹ ابھی تک نہیں آیا کیا?:o

سلمان سلّو
28-10-2009, 08:58 AM
سلمان بھائی رزلٹ:-\::)


رزلٹ ابھی تک نہیں آیا کیا?:o

بنا رہا ہوں نہ آپ لوگ زرا چھری تلے سانس تو لوں اور مجھکو بھی لینے دو۔۔:)۔۔۔رزلٹ آکر کیا کرے گا منہ چھپائے پھیر رہا ہے۔۔ہاہا۔

مروہ ڈار
29-10-2009, 06:17 AM
بنا رہا ہوں نہ آپ لوگ زرا چھری تلے سانس تو لوں اور مجھکو بھی لینے دو۔۔:)۔۔۔رزلٹ آکر کیا کرے گا منہ چھپائے پھیر رہا ہے۔۔ہاہا۔

سلمان۔۔۔۔پلیزز۔۔۔کب آئے گا رزلٹ
منہ چھپائے۔۔۔۔ہاہا۔۔کس سے۔۔۔آپ سے۔۔۔اوہو۔۔۔ہاہاہا
امید ہے جلد رزلٹ آ جائے گا۔۔۔۔
شکریہ