PDA

View Full Version : عامر جہاں بھائی کا انٹرویو

KishTaj
02-10-2009, 12:20 AM
السلامُ علیکم
معزز ممبران میں آج اُن صاحب کا انٹرویو کرنے جارہی ہوں جو دوسروں کے انٹرویوز دیکھ کر کہتے ہیں کہ پھنسائے جاؤ یا پھنس گیا بیچارا ہاہا
کیوں نا آج انیہں ہی پھنسادیا جائے۔
سمجھ تو گئے ہونگے آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ اپنے عامر بھائی ہیں۔
اب لمبی چوڑی سوالات کی فہرست بھیج رہی ہوں ،سوچا تھا اس بار پانچ پانچ سوالات کا سیٹ بنا کر پوچھوں گی لیکن عامر بھائی سے تو سارے سوالات ایک ساتھ ہی پوچھ لینے ہیں تاکہ انہیں پتا تو چلے کہ پھنستے کیسے ہیں ۔
شکریہ

Aamir Jahan
02-10-2009, 12:24 AM

یا اللہ خیر ۔ مجھے ابھی وہ محاورہ بےساختہ یاد آگیا ۔

بکرے کی ماں آخر کب تک خیر منائے گی ;d

KishTaj
02-10-2009, 12:29 AM
آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زنانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

KishTaj
02-10-2009, 12:32 AM
یا اللہ خیر ۔ مجھے ابھی وہ محاورہ بےساختہ یاد آگیا ۔

بکرے کی ماں آخر کب تک خیر منائے گی ;d
عامر بھائی "خیر" کا املا اب بھی یاد ہے تو کچھ اور سوالات بھیجوں:p
;)۔
ویسے آپ کی خیریت کا سوچ کر صرف چند سوالات ہی تو پوچھے ہیں ابھی میں نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب سونے جارہی ہوں ورنہ چھوٹی بہن سے;) پٹائی ہوجائے گی ۔۔۔ اوکے اللہ حافظ

Aamir Jahan
02-10-2009, 12:33 AM
کشتاج جی ۔ ہتھ ہولا رکھو ۔ شروع میں ہی اتنے جارحانہ سوالات کی بوچھاڑ :( ہی ہی

Maria Masood
02-10-2009, 12:36 AM
واہ کیا بات ہے
آج آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے

Aamir Jahan
02-10-2009, 12:45 AM
واہ کیا بات ہے
آج آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے

ہاہا ۔ ماریہ شرم کر لو ۔ بجائے ہمدردی کے تم میرے زخم پہ نمک چھڑک رہی ہو
:(

Misbah94
02-10-2009, 12:48 AM
بھائ جی جلدی سے جواب دیں۔۔

پھر میں نے اور بھی پوچھنے ہیں:)~

Aamir Jahan
02-10-2009, 12:51 AM
بھائ جی جلدی سے جواب دیں۔۔

پھر میں نے اور بھی پوچھنے ہیں:)~

اب صبر بھی کر لو ۔ مجھے ٹائپ تو کرنے دو ۔ ???

Aamir Jahan
02-10-2009, 12:57 AM
میں یک دم سارے جوابات پوسٹ نہیں کروں گا ۔ قسطوں میں کروں گا :)

Maria Masood
02-10-2009, 12:59 AM
ہاہا ۔ ماریہ شرم کر لو ۔ بجائے ہمدردی کے تم میرے زخم پہ نمک چھڑک رہی ہو
:(

ہاں جی بلکل چھڑکوں گی۔۔۔۔۔ہاہاہا

Silversand.
02-10-2009, 12:59 AM
ارےےےےےےےےےےے واہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ۔ عامر میں تمہارے جوابات کا انتظار کروں گا ;)

Aamir Jahan
02-10-2009, 01:06 AM
آپ کا پورا نام؟
"عامر جہان" ۔ جہان میرا تخلص کہ لیجئے۔ دراصل میرا تعلق جہانیاں سے ہے اسی نسبت سے عامر جہان رکھ لیا۔ وہ الگ بات ہے کہ تخلص رکھ لیا ہے ورنہ کم سے کم شاعری واعری کرنا میرے بس کی بات نہیں

آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
۲۵ سال

آپکی تعلیم کتنی ہے؟
ماسٹرز کر رہا ہوں ۔ پنجاب یونورسٹی سے ایم اس سی ٹورزم اینڈ ہاسپٹلاٹی منیجمنٹ

کونسے ادیب پسند ہیں؟
عمیرہ احمد
قانتہ رابعہ
اشفاق احمد
نسیم حجازی
ابن صفی
فرحت اشتیاق
نگہت سیما
فائزہ افتخار
رفعت سراج
راحت جبیں
فاخرہ جبیں
نگہت عبداللہ
رُخسانہ نگار
ثمرہ بخاری
اشتیاق احمد
اور کافی سارے ہیں ابھی یاد نہیں آ رہے ہیں ۔

کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
فی الحال تو باقاعدگی سے کوئی نوکری نہیں کر رہا ۔ حال ہی میں میرا پنجاب یونورسٹی میں داخلہ ہوا ہے اور کافی عرصہ ٹوارزم فیلڈ سے وابستہ رہا ہوں مگر چھوٹے موٹے پراجیکٹس کرتا رہتا ہوں جو کہ آئی ٹی خصوصاً کمپیوٹر / ڈیٹا اینٹری ، اکاٶنٹنگ وغیرہ سے متعلقہ ہوتے ہیں

کہاں رہتے ہیں؟
فی الحال لاھور میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں قیام ہے مگر انشاءاللہ جلد ہی ہاسٹل منتقل ہو جاٶں گا

آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
میری فعملی مطلب خاندان کافی بڑا ہے ، زیادہ تفصیل میں جاؤن گا تو تھریڈ فل ہو جاے گا

کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
دو بھائی اور ایک بہن۔ میں سب سے بڑا ہوں

زیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی مخصوص جگہ نہیں ہے ۔ میری فطرت میں ایک جگہ ٹک کر بیٹھنا ہے ہی نہیں ۔ مجھے مستقل گھومنے پھرنے کا شوق ہے ۔ ہاں اگر کوئی کام ہو تو اس کام کی نوعیت کے حساب سے جگہ منتخب کر کے ٹک جاتا ہوں۔ اب تو ہاسٹل میں ہی گزرا کرے گا ۔

کوئی ایسےلمحات یا دور جسکے لوٹ آنےکی خواہش ہو؟
بچپن کا :(

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
اللہ وحدہ لا شریک کی بندگی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت، ماں باپ کی خدمت، لوگوں سے صلہ رحمی، اور اپنے کام میں پوری ایمانداری کے ساتھ ڈٹ جانا، محنت کرنا اور مستقل مزاجی سے کام سرانجام دینا

آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حمل۔ Aries ستاروں پہ یقین نہیں ہے ۔

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
بہت

اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
نوائے وقت، جنگ اور جو مل جائے

کتنے مذہبی ہیں؟
ہممم ۔ کافی حد تک مگر میانہ روی اختیار کرتا ہوں
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
یاد نہیں ۔ امی سے کل پوچھ کر بتا دوں گا

آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
بہت۔ نیٹ سرفنگ، ناولز، مطالعہ، گھومنا پھرنا وغیرہ

جاری ہے

Aamir Jahan
02-10-2009, 01:08 AM
ارےےےےےےےےےےے واہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ہ ۔ عامر میں تمہارے جوابات کا انتظار کروں گا ;)

اللہ رحم کرنا ;d

Silversand.
02-10-2009, 01:48 AM
او ہووووووووووووو تو موصوف وہ گائے والے اسٹار سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہمممممممم میرا بھی وہی ہے گائے والا۔

چلو آگے جوابات دو تو دیکھتے ہیں مزید ۔آئی انجوائڈ اٹ;)

KishTaj
02-10-2009, 01:52 AM
میں یک دم سارے جوابات پوسٹ نہیں کروں گا ۔ قسطوں میں کروں گا :)
نہیں جی آپ پر تو یہ ہابندی بھی لگائی جارہی ہے کہ ایک ساتھ ہی پوسٹ کرنے ہیں وہ بھی بغیر سانس لیئے اور ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر۔ ۔ ۔

Aamir Jahan
02-10-2009, 01:53 AM
او ہووووووووووووو تو موصوف وہ گائے والے اسٹار سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہمممممممم میرا بھی وہی ہے گائے والا۔

چلو آگے جوابات دو تو دیکھتے ہیں مزید ۔آئی انجوائڈ اٹ;)

thanks:)

Misbah94
02-10-2009, 01:53 AM
بھائ جی آپ تو ہمارے پڑوسی نکلے~~

Silversand.
02-10-2009, 01:53 AM
بھائ جی آپ تو ہمارے پڑوسی نکلے~~

آپ کا ستارہ کون سا ہے؟ دم دار کیا؟

Aamir Jahan
02-10-2009, 01:55 AM
نہیں جی آپ پر تو یہ ہابندی بھی لگائی جارہی ہے کہ ایک ساتھ ہی پوسٹ کرنے ہیں وہ بھی بغیر سانس لیئے اور ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر۔ ۔ ۔

میں پوری کوشش کر رہا ہوں ۔ اس وقت لیپ ٹاپ پر بیٹھا اندھیرے میں ٹائپ کر رہا ہوں

Silversand.
02-10-2009, 01:55 AM
میں پوری کوشش کر رہا ہوں ۔ اس وقت لیپ ٹاپ پر بیٹھا اندھیرے میں ٹائپ کر رہا ہوں

بھائی میرے کوئی کرسی لے لو، لیپ ٹاپ پر ایسا ظلم نہیں کرتے ~

ننھی سی جان ہے بیچارہ

Aamir Jahan
02-10-2009, 01:56 AM
بھائ جی آپ تو ہمارے پڑوسی نکلے~~

مطلب?

Misbah94
02-10-2009, 02:00 AM
مطلب?

ہم خانیوال سے ہیں یہ مطلب

Aamir Jahan
02-10-2009, 02:01 AM
بھائی میرے کوئی کرسی لے لو، لیپ ٹاپ پر ایسا ظلم نہیں کرتے ~

ننھی سی جان ہے بیچارہ

ہا ہا ہا ہا ہا ۔ حد ہے یار ہاہاہا

Aamir Jahan
02-10-2009, 02:03 AM
ہم خانیوال سے ہیں یہ مطلب

ماشآ ء اللہ

KishTaj
02-10-2009, 02:03 AM
آپ کس چیز کی پوری کوشش کررہے ہیں ایک ٹانگ پر کھڑے ہونے کی یا اندھیرے میں ٹائپ کرنے کی?;d;d;d

Misbah94
02-10-2009, 02:05 AM
ماشآ ء اللہ

جی شکریہ

Silversand.
02-10-2009, 02:13 AM
آپ کس چیز کی پوری کوشش کررہے ہیں ایک ٹانگ پر کھڑے ہونے کی یا اندھیرے میں ٹائپ کرنے کی?;d;d;d

میرا خیال ہے یہ لیپ ٹاپ پر بیٹھنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

;d

Aamir Jahan
02-10-2009, 02:16 AM
Khwateen w hazrat. Hamain inthaye afsos k sath ye ailan kerna par raha hay k is wqt yhan light rukhst ho chuki hay.jis ki wja se yeh interview tauttl ka shikar hogya hay. Main inshallah kal subh ya dopher ko continue krnga. Abi mob se itna hi bta skta tha.so bta dia. Taklif k liye mazrat khwah hun.

KishTaj
02-10-2009, 02:19 AM
میرا خیال ہے یہ لیپ ٹاپ پر بیٹھنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

;d
ہاہاہا ارے عامر بھائی لیپ ٹاپ پر اتنا ظلم نا کریں کہ آپ کا ساتھ چھوڑ دے وہ بیچارا

Aamir Jahan
02-10-2009, 02:19 AM
Haha. Jarrar bhai. Abhi aap k pas mera ya mere interview ka post martm k liye hay hi kia? Thora sabr kijye kal sbh tak.haha.

KishTaj
02-10-2009, 02:23 AM
ہاہاہا ارے عامر بھائی لیپ ٹاپ پر اتنا ظلم نا کریں کہ آپ کا ساتھ چھوڑ دے وہ بیچارا
کہیں بہانہ تو نہیں کررہے بھائی
خیر بھائی پربھروسہ کرکے مان لیتی ہوں ۔اوکے اور میں عامر بھائی کے انٹرویو میں کی گئی گپ شپ کو ڈیلیٹ کررہی ہوں۔کسی کو اگر کچھ برا لگے تو بتادیں
معذرت
شکریہ

Aamir Jahan
02-10-2009, 02:26 AM
Aray delete q ? Rehne dijye na. Mazay ki hay.

Silversand.
02-10-2009, 02:28 AM
نو پرابلم یار۔ آرام سے جواب دو مین بھی بہت آرام سے پڑھوں گا ;)

KishTaj
02-10-2009, 02:30 AM
Aray delete q ? Rehne dijye na. Mazay ki hay.
یعنی کوئی آپ کا انٹرویو کرنے آئے اور مفت میں مزے کرے اور چلے جائے

Aamir Jahan
02-10-2009, 02:33 AM
Muft main q? Ticket rakh lijye. Hehe

KishTaj
02-10-2009, 02:40 AM
Muft main q? Ticket rakh lijye. Hehe
بڑی باتیں ہورہی ہیں ابھی اور پابندیاں لگاتی ہیں
جب تک کہ سارے سوالات کے جوابات نہیں دے دیتے تب تک ایک ٹانگ پر کھڑے رہیں،اب ہمیں نہیں پتا کہ آپ کے ہاں لائٹ ہے یا نہیں۔۔۔

Aamir Jahan
02-10-2009, 02:43 AM
بڑی باتیں ہورہی ہیں ابھی اور پابندیاں لگاتی ہیں
جب تک کہ سارے سوالات کے جوابات نہیں دے دیتے تب تک ایک ٹانگ پر کھڑے رہیں،اب ہمیں نہیں پتا کہ آپ کے ہاں لائٹ ہے یا نہیں۔۔۔

ks tara ki pabndian? Jawabat inshallah kal juma k bad se dena start hojaonga. Abhi light ni ha.3 bajay chali gye thi. Abhi 3;40 hogye hain. Subh meri 9 bje class b ha.so main to chla sonay.kal mulakat hoti hay inshallah. Khush rehye.fee amanillah

KishTaj
02-10-2009, 02:47 AM

اوکے بھائی اللہ حافظ

Swan
02-10-2009, 02:51 AM
بھائی میرے کوئی کرسی لے لو، لیپ ٹاپ پر ایسا ظلم نہیں کرتے ~

ننھی سی جان ہے بیچارہ

ُاف توبہ;d

Aamir Jahan
02-10-2009, 05:40 PM
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
میں ڈاکٹر یا آرمڈ فورسز میں جانا چاھتا تھا ۔ مگر پاکستان نہ آنے کی وجہ سے اینٹری ٹیسٹ نہیں دے سکا۔ پھر جدہ سعودیہ عرب میں مختلف جابز کیں اور آخری سال عمرہ کمپنی میں ایک سال جاب کی وجہ سے اسی فیلڈ کا ہو کر رہ گیا۔ اب ماسٹرز کر کے انشاء اللہ اسی فیلڈ میں نام پیدا کرنا چاھتا ہوں۔اس کے علاوہ اچھا مسلمان اوراچھا انسان بننا چاھتا ہوں

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
زندگی کا سفر کاٹنا ہے اگر
آگ پر رقص کرنے کا فن سیکھ لے

آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
محبت ایک پاکیزہ رشتہ ہے اور محبت ہر انسان کو کسی نا کسی سے ضرور ہوتی ہے

آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
کسی کا قول ہے غالباً شیخ سعدی کا کہ دوست ہیرے کی مانند ہوتا ہے اور بھائی سونے کی مانند ۔ دوستی میں پڑھنے والی دراڑ کبھی دور نہیں ہو سکتی جبکہ بھائی سے معاملہ دوبارہ درست ہو سکتا ہے

دوست کتنے ہیں ؟
بہت کم۔ نا ہونے کے برابر۔ اسی بات کا دکھ ہے مجھے

دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
اس کا خلوص

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
بہت کم

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
خود کو اچھا انسان دیکھنا چاھتا ہوں اور عادت کے طور پر شرافت، ایماندار اور خوش اخلاق وغیرہ

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کوئی خاص نہیں۔ اکثر صورتحال کی مناسبت سے بولتا رہتا ہوں مثلاً کوئی بات اچھی لگی تو ماشآء اللہ۔ یا الحمد للہ وغیرہ

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
کافی مگر جنون کی حد تک نہیں

گھر میں سب سے زیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
امی کے۔ امی اب بھی سب سے زیادہ مجھ ہی سے شئیر کرتی ہیں

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
یہ تو بات پر منحصر ہے۔ اگر امی کو بتانے والی بات ہوتی ہے تو بتا دیتا ہوں نہیں تو اپنے اندر ہی رکھتا ہوں۔ اب کوئی دوست ایسا ہے نہیں جس کے ساتھ اپنی باتیں شئیر کروں۔

جاری ہے

Aamir Jahan
02-10-2009, 06:09 PM
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ہاں۔ کیونکہ میں ایک ہی شخصیت رکھتا ہوں۔ اور میرا رویہ بھی یکساں ہوتا
ہے

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
جھوٹ پر یا اگر کوئی مجھے چیٹ کرے۔ ویسے لوگ عموما ایسا ہی کرتے آئے ہیں میرے ساتھ۔ ناراضگی کی مدت بہت ہی کم ہوتی ہے ۔ عموما منٹوں میں ہی ختم ہو جاتی ہے ۔ مثال کے طور پر ایک مرتبہ ہمارے ایک ملازم کے ساتھ میں تھوڑا ریوڈ ہو گیا اور کسٹمرز کے سامنے اسے اچھا بھلا جھاڑ دیا۔ پھر وہ فورا ہی وہاں سے چلا گیا۔ کچھ منٹ کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مجھ سے زیادتی ہو گئی ہے ۔ میں نے فورا ہی اوپر جا کر اس سے معذرت کر لی

زیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
نارمل سے تھوڑا سا زیادہ بولتا ہوں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے بچپن سے ہی لکنت تھی۔ جس کی وجہ سے مجھے مشورہ دیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ بولنے کی پریکٹس کیا کروں۔ پھر میں نے جب بولنا شروع کیا تو
اب وہ مشورہ دینے والے پچھتا رہے ہیں

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یاہوگا؟
میں اسے پہلے تو آرام سے سمجھاوں گا ۔ اگر باز نہیں آیا تو پھر چپکے سے وہاں سے کھسک جاوں گا

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
میرا مزاج بہت ٹھنڈا ہے۔ میں بہت نرم مزاج ہوں جس کی وجہ سے لوگ اس بات کا غلط استعمال کرتے ہیں اور اکثر اوقات حد سے گزر جاتے ہیں اور مجھے ٹیز کرتے ہیں

سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کافی حد تک۔ آئے روز ان کے ڈرامے دیکھتا رہتا ہوں

کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
اتنا نہیں ہوں ۔ اندازے اکثر غلط نکلتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ میں اکثر لوگوں سے توقعات وابستہ کر لیتا ہوں ۔ اور جب پوری نہ ہوں تو دکھ ہوتا ہے

مضبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
حد سے زیادہ حساس جس کی وجہ سے ہمیشہ سے نقصان اٹھایا آتا ہوں اور اٹھا رہا ہوں

کتنی زنانیں جانتے ہیں؟
آپکا سوال شاید زبان کے متعلق ہے ۔ زنانیوں کو تو نہیں جانتا ۔ ہی ہی ۔
اردو، پنجابی، انگریزی، عربی اور تھوڑی بہت سرائیکی

کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
عربی سے محبت ہے اور انگریزی، پشتو اور فرینچ سیکھنے کا شوق ہے

کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ

جاری ہے

Aamir Jahan
03-10-2009, 12:54 AM
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
تقریبات میں بہت کم جانا ہوتا ہے۔ اور اگر جاوں بھی تو بہت عجیب سا فیل ہوتا ہے۔ کیونکہ کوئی دوست نہیں ہوتا ساتھ اس لیے اکیلے جانا عجیب سا لگتا ہے۔ میزبان سے بس سلام دعا ہو جائے، یہی بہت ہے

کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
جب میری وجہ سے کسی بھی انسان کا تھوڑا سا بھلا ہو جائے اور میری ذات سے کسی کو فائدہ پہنچے تو دل کو سکون ملتا ہے اور خوشی محسوس ہوتی ہے

ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
سب سے چھپ کر کسی جگہ اکیلا بیٹھ کر سوچتا رہتا ہوں۔ پھر یہ سوچ کر صبر کر لیتا ہوں کہ جہاں ہمیشہ سے میرے ساتھ برا ہوتا رہا ہے، وہاں اگر تھوڑا سا اور برا ہو جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔ آخرت میں اللہ تعالی خود ہی حساب برابر کر دیں گے

غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
بہت کم۔ یہ بات کی نوعیت پر ہے

سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
جب میں حق پر ہوتے ہوئے بھی قصوروار ٹھہرایا جاتا ہوں اور جب کوئی میرے ساتھ جھوٹ بولے اور مجھے نشانہ تضحیک بنائے

غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
صبر کر لیتا ہوں

بہت زیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟
پہلے بولتا تھا۔ مگر اب کل سے یونیورسٹی کے علاوہ مسلسل خاموشی۔ اب کچھ نہیں بولتا۔ صرف ہاں ہوں میں جواب۔ مگر کلاس میں خوب بولتا ہوں اور ٹیچر سے سوال پہ سوال پوچھتا رہتا ہوں

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
سعودیہ عرب میں کافی سارے تھے اور یہاں پر یونیورسٹی میں سر مرید اور سر قمر عباس

کونسا مضمون پسند ہے؟
صحافت، اردو، اسلامیات اور عربی
آج کل نئے مضامین میں ٹوارزم سے متعلقہ مضامین پسند ہیں

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
کیمسٹری، فزکس، بیالوجی، انگلش

اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
ایمانداری، مخلص اور سادگی

اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
حد سے زیادہ حساس ہونا

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
شملہ مرچ مع قیمہ اور البیک بروسٹ، جو لوگ سعودیہ عرب میں رہتے ہیں یا جن لوگوں کا عمرہ یا حج کے موقع پر اس کو کھانے کا موقع ملا ہے وہ لوگ میری اس بات پہ اتفاق کریں گے کہ البیک کنٹاکی سے لاکھ درجہ بہتر ہے اور میٹھے میں رس ملائی اور حافظ کا ملتانی سوہن حلوہ

کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
کریلے اور کلیجی

پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کالا، نیلا، گرے پسند ہیں جبکہ سرخ ناپسند ہے

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
جو من کو بھا جائے

پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
پینٹ شرٹ

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
صبح سویرے کا جب سورج طلوع ہوتا ہے اور شام کا جب سورج غروب ہوتا ہے

قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
گرینری اور تقریبا سارے قدرتی مناظر ہی اٹریکٹ کرتے ہیں

کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
کوئی خاص نہیں۔ کافی سارے ہیں

آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
تنہائی

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
بہن بھائی

پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
جیسی کرنی ویسی بھرنی نہ مانے تو کر کے دیکھ
جنت بھی ہے دوزخ بھی ہے نہ مانے تو مر کے دیکھ

گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
بستر

ون اردو پر کیسے آئے؟
عمیرہ احمد کو سرچ کرتے کرتے آیا وہ تو نہیں ملیں البتہ اچھے لوگ ضرور مل گئے

کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
یہاں کے لوگ ہیں ہی اتنے اچھے کہ چھوڑ کر جانے کا دل ہی نہیں کرتا۔ فیملی والا ماحول ہے یہاں

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
صحیح سے یاد نہیں شاید شہزاد بھائی تھے

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
کوئی نہین ہے۔ میرا مزاج ہے ہی اتنا عجیب

Aamir Jahan
03-10-2009, 01:27 AM
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
ایک تو اردو کا ذوق بہتر ہوا، جہاں تک تبدیلی کی بات ہے ، تو as such کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی

اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھر اور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
اب تو جب بھی موقع ملتا ہے ون اردو پر آجاتا ہوں، پہلے ناولز پڑھا کرتا تھا اور چیٹنگ کیا کرتا تھا اور گھومنا پھرنا لگا رہتا تھا۔

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
کوئی فکس نہیں۔ یہ تو ٹاپک پہ منحصر ہے جونسا ٹاپک سامنے نظر آجائے، اس میں گھس جاتا ہوں

ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
رضوان بھائی، جرار بھائی، احمد بھائی، شہزاد بھائی اور کچھ خواتین بھی ہیں ۔ معذرت اگر خواتین کہ دیا ۔ ہی ہی

یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
کافی سارے ممبرز ہیں، سب سے پہلے کا تو یاد نہیں البتہ شروع کے کچھ ممبرز ہیں جن میں مون، سمارا، ثمین، اشتباہ نظر، عبد المالک، شہزاد بھائی۔ فیصل مرزا بھائی، غزل، سیڈ فئیری، یازغل، وغیرہ شامل ہیں۔ اب اکثر کے نام یاد نہیں آ رہے

ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
سب پسند ہیں، گھر کے سارے حصے پسند ہوتے ہیں

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
خامی تو نہیں کہ سکتا البتہ اس میں مزید اپروومنٹ کی ضرورت ہے

ون اردو کی کیا چیز سب زیادہ پسند ہے؟
یہاں کا ماحول

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
یہ تو ممبران پر منحصر ہے کہ وہ ون اردو سے کس قسم کا فائدہ یا فوائد حاصل کرتے ہیں

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
معصوم

بچپن کیسا گزرا؟
بہت اچھا۔ اب بھی وہ زمانہ یاد آتا ہے تو اداس ہو جاتا ہوں

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
امی بتاتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے ایک سال کی عمر میں بجلی کے پلگ یا شو میں قینچی ڈال دی تھی تو اس سے شارٹ سرکٹ ہو گیا اور ہم جس پلازہ کے اوپر رہائش پذیر تھے، اس پورے پلازا کی لائٹ اڑ گئی۔ وہ تو شکر ہے کہ قینچی کے سرے میں پلاسٹک یا ربڑ تھی جس کی وجہ سے بچت ہو گئی۔ ویسے شرارتی بالکل بھی نہیں تھا۔

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
آٹھویں تک پہلی دو پوزیشن لیتا رہا جب تک امی نے پڑھایا ۔ اس کے بعد ٹاپ ۱۰ میں۔ پھر اس کے بعد درمیانے درجے کا سٹوڈنٹ رہا، اب انشاء اللہ پوزیشن لینے کا ارادہ ہے

کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟
نہیں

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
یہ غالبا سن دو ہزار چھ کی بات ہے جب میں جدہ، سعودیہ عرب میں دو دو جگہ جاب کرتا تھا۔ ایک نیٹ کیفے میں رات کو جاب ہوتی تھی، ایک مرتبہ رات کو پولیس شرطہ نے چھاپا مارا ۔ وہاں پر رات بارہ کے بعد دکان کھولنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ وہ لوگ ایک بجے آئے۔ اور سب کسٹمرز کو نکال کر مجھے لاک اپ میں بند کر دیا ایک رات کے لیے۔ وہ رات میرے لیے ، میری زندگی کی بدترین رات تھی۔

کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
یاد نہیں۔ ایسا بہت کم ہوا ہے

کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
بی اے کا اور پھر یونیورسٹی میں ماسٹرز میں ایڈمیشن اور الحمد للہ بہت اچھا اثر پڑا

ایک ایسا واقعہ جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
بہت سے ہیں۔ ایک ایکسیڈینٹ کو دیکھ کر کبھی بھی بائیک کو تیز رفتاری سے نہیں چلاتا۔ اور بھی ہیں۔ مگر بتانا مناسب نہیں سمجھتا

Aamir Jahan
03-10-2009, 01:28 AM
السلام علیکم ۔ میرے خیال میں ، میں نے کشتاج کے پوچھے گئے تمام سوالات کے جوابات دے دیے ہیں۔ اگر کوئی رہ گیا تو بتا دیجئے۔ شکریہ

Aamir Jahan
03-10-2009, 09:55 AM
کمال ہے۔ لوگوں کے پاس شاید سوالات ہی ختم ہو گئے ہیں ؟ ???

Seewa
03-10-2009, 10:01 AM
acha je
per main apse kuch swal pochon;)?

Noma
03-10-2009, 10:07 AM
لیں پھر اللہ کا نام لیکر شروع ھو جائیں

1) عا مربھائی آپ کا نام کیا ہے؟;d

2)گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

3)اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

4)تلیم (تعلیم)کتنی ہے آپ کی؟

5)پاکستان میں کہاں سے ہیں ؟گھر کا ایڈریس نہیں چاہیے،

6)کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا کیا نمبر ہے؟

7)جو چھوٹے ہیں ان پر رعب شعب ہے کہ نہیں؟

گھر میں سب سے زیادہ کس سے قریب ہیں؟

9)دوست کتنے ہیں ؟اور خاص دوست کتنے؟

10)دوست بناتے وقت کیا بات یا کیا خوبی دیکھتے ہیں کسی میں؟

11)فارغ وقت میں کیا کرتے ہیں ،و ن اردو پر سمائیلیز پوسٹ کرنے کے علاوہ؟

12)کوئی پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں جس کو بہت بار پڑھا ہو ،کورس کی کتاب کے علاوہ؟

13)غصہ کتنا آتا ہے،آتا بھی ہے یا نہیں؟

14)اگر آتا ہے تو کن باتوں پر؟

15)غصے میں کیسے ری ایکٹ کرتے ہیں ؟

16) اس سائٹ کا کیسے پتا چلا؟

17)پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟

1سب سے پہلے کس سے بات ہویٔی تھی یہاں؟

19)پسندیدہ شخصیت کون سی ہے ؟

20) پسندیدہ ڈش میٹھے میں اور نمکین میں؟

21)اپنی کون سی عادتیں اچھی لگتی ہیں ؟

22)کون سی عادتیں بری لگتی ہیں اپنی؟

23)آپ کی یادداشت کیسی ہے ؟

24) مٹھائی کون سی زیادہ پسند ہے؟

25)لباس کون سا پسند ہے ؟

26)دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

27)پسندیدہ گانا؟

2پسندیدہ گلوکار؟

29)پسندیدہ ڈرامہ؟

30)پسندیدہ فلم؟

31)پسندیدہ اداکار و اداکارہ؟

قرآن کتنی عمر میں ختم کیا تھا؟

کون سی چيز شوق سے نہیں کھاتے ؟

پسندیدہ ملک اور شہر ؟ اور کیون ؟

کن جگہوں کی سیر کرنا چآہہں گے؟

جھوٹ بولتے ہیں؟

مذاق میں یا سنجیدگی میں ؟

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

اخبارکون سا پڑھتے ہیں؟

اور کون سا صفحہ سب سے پہلے دیکھتے ہیں؟

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟

اور کتنا وقت دیتے تھے پڑھائی کو؟

پڑھائی میں کیسے تھے؟

کیسے پڑھتے تھے ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتے تھے؟

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟

پسندیدہ مضمون؟اور کیوں؟

پسندیدہ استاد؟

ناپسندیدہ مضمون اور کیوں؟

گھر سے دور ہوں تو کس چیز کی کمی زیادہ محسوس کرتی ہیں؟

یہاں فورم پر کون اپنا ہم مزاج لگتا ہے زیادہ

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیے گے ؟

مالٹا کیسے چھیلتے ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟

تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا اپ کا؟

کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہے ہین ؟

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟ ؟

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دییں گے؟(تیاری میں )

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟

اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟

خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتے ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟
۔

اپنے کام خود کیا کرتے ہیں؟

وعدہ فورا کرلیتے ہیں؟

قسم کھانے میں کتنے ماہر ہیں ؟

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

کویٔی فیوریٹ شعر اور کہاوت سنایٔیں؟

سٹارز پر یقین کرتے ہیں؟

اور آپ کے خیال میں اپ کے برج کی خصوصیت اور برائی کیا ہے۔ ۔

اور کیا آپ میں یہ چيزيں ہیں ؟

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گے؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟

اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتے تھے؟

جیب خرچ ملتا تھا؟

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتے تھے؟

کتنے صفائی پسند ہیں؟

کتنے نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتے تھے کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟

موڈی ہیں ؟

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتے ہیں؟

کیا آپ اچھا رازدان ہیں ؟

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گے؟

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتے ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟

وقت کی کتنے پابند ہیں ؟

کیا اعتبار جلدی کر لیتے ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟

خودغرض ہیں؟

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتے ہیں ؟

ناراض ہوتے ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟

کیا جلدی معاف کر دیتے ہیں؟

روتے ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟
؟

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟

کبھی قبرستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے یا کسی میت کو جاتا دیکھ کر دل میں کیا خیال آیا؟

کوشش پر کتنا یقین رکھتے ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟

کس سفر سے خوف آتا ہے؟
رانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

سفر کون سا اچھا لگتا ھے؟

زندگی کیا ہے آپ کی نظر میں؟

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گے؟

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟

کسی کا انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

کوئی آپ کو ٹائم دے کر وقت پر نہ پہنچے تو انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتے ہیں؟

زیادہ بولتے ہیں یا خاموش رہتے ہیں؟

انگلش ناولز پڑھتے ہیں؟

ادھار دے کر بھول جاتے ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتے رہتے ہیں ؟

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟

اگر ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتے؟
: کبھی کسی کو ووٹ دیا ، دیا تو کس کو ، کیوں ، کب ،
کبھی سیاست میں آنے کا سوچا ،

نوٹ !!!بہت مشکل سے چرائے ہیں سوال میری محنت کی قدر کی جائے

Seewa
03-10-2009, 10:21 AM
کنجوس ہیں کہ سخی؟
کبھی کسی سے مار کھایئ؟
کسے دیکھ کر جی چاہتا ہے کہ "ناکوں چنے چبوا دوں۔؟
آئینہ دیکھ کر کیا سوچتے ہیں؟

اپنے چہرے میں کیا چیز سب سے اچھی لگتی ھے؟

میرے ان سوالوں کا جواب دیں

Fozan
03-10-2009, 10:49 AM
او ہووووووووووووو تو موصوف وہ گائے والے اسٹار سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہمممممممم میرا بھی وہی ہے گائے والا۔

چلو آگے جوابات دو تو دیکھتے ہیں مزید ۔آئی انجوائڈ اٹ;)

گائے نہیں ہے - سینگھوں والا بکرا ہے

Aamir Jahan
03-10-2009, 07:50 PM
acha je
per main apse kuch swal pochon;)?

بس اتنے سے ؟ ;d

Lubna Ali
03-10-2009, 08:01 PM
میں بھی کچھ سوال کر سکتی ہوں
???
اگر برا نا لگے تو
کیونکہ پہلے سے ہی کافی سوالات باقی ہیں

Aamir Jahan
03-10-2009, 08:11 PM
میں بھی کچھ سوال کر سکتی ہوں
???
اگر برا نا لگے تو
کیونکہ پہلے سے ہی کافی سوالات باقی ہیں

ضرور آپی ۔ کیجئے

Lubna Ali
03-10-2009, 08:30 PM
۱۔۔۔خواتین کے رسالے پڑھنا کب سے شروع کیا یعنی کس عمر
۲۔۔۔۔۔۔ گھر والے آسانی سے اجازت دے دیتے تھے یہ سب پڑھنے
۳۔۔۔۔۔ آپکے پسندیدہ رائیٹرز میں زیادہ تر خواتین ہیں تو کیا آپ زیادہ تر خواتین رائیٹرز کو ہی پڑھنا پسند کرتے ہیں ۔
۴۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور خواتین کی تحریر پڑھ آپ نے صنف نازک کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے کیا ان کی کہانیاں خواتین کے احساسات کی صحیح ترجمانی کرتی ہیں ۔
۵۔۔۔۔۔۔ان رائیٹرز کے کردار آپ پر کس حد تک اثر کرتے ہیں یعنی جس طرح کے مرد ان کہانیوں میں ہوتے ہیں ،کبھی بہت کیئرینگ بہت لونگ کبھی بہت شوخ اور کبھی کبھار بہت ظالم ۔اور جب مستقبل میں آپ کسی کے جیون ساتھی بنے تو یہ سب کردار کس حد تک آپ کے مدد گار ثابت ہونگے ،یا یہ سوچ کر یہ سب تو کہانیوں میں ہوتا ہے تو آپ جیسے ہیں ویسے ہی رہے گیں ۔

ابھی کے لئے اتنا ہی باقی آئیندہ

KishTaj
03-10-2009, 09:43 PM
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
خامی تو نہیں کہ سکتا البتہ اس میں مزید اپروومنٹ کی ضرورت ہے

کس طرح کی ،کیا کوئی مشورہ دینا چاہیں گے۔۔

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
یہ تو ممبران پر منحصر ہے کہ وہ ون اردو سے کس قسم کا فائدہ یا فوائد حاصل کرتے ہیں

ارے آپ بھی تو ایک ممبر ہیں ،اپنا بتایئے نا بھائی

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
معصوم

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
امی بتاتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے ایک سال کی عمر میں بجلی کے پلگ یا شو میں قینچی ڈال دی تھی تو اس سے شارٹ سرکٹ ہو گیا اور ہم جس پلازہ کے اوپر رہائش پذیر تھے، اس پورے پلازا کی لائٹ اڑ گئی۔ وہ تو شکر ہے کہ قینچی کے سرے میں پلاسٹک یا ربڑ تھی جس کی وجہ سے بچت ہو گئی۔ ویسے شرارتی بالکل بھی نہیں تھا۔

ہائے کتنی معصومیت سے کہ رہے ہیں شرارتی بالکل بھی نہیں تھا

KishTaj
03-10-2009, 09:46 PM
میں بھی کچھ سوال کر سکتی ہوں
???
اگر برا نا لگے تو
کیونکہ پہلے سے ہی کافی سوالات باقی ہیں
ضرور لبنٰی جی انہیں تو خاص طور پر پھنسایا ہے یہ برا مانیں یا نہیں اس کی آپ پرواہ نا کریں۔۔۔;d;d;);d

Seewa
03-10-2009, 09:52 PM
بس اتنے سے ؟ ;d

اچھا پہلے ان سوالوں کا تو جواب دیں
باقی سوال بھی آرہے ہیں جناب

Rizwan
04-10-2009, 11:32 AM
واہ بھئی عملو بھائی کا انٹرویو ہے اور مجھے پتہ ہی نہیں چلا خیر میرے بھی کچھ سوال ہیں میں ذرا تھوڑا سا فری ہو جاؤں تو پھر کرتا ہوں

Mehero Ul Nisa Dar
05-10-2009, 02:02 AM
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
کیمسٹری، فزکس، بیالوجی، انگلش

:o:o:o:o

Mehero Ul Nisa Dar
05-10-2009, 02:03 AM
واہ بھئی عملو بھائی کا انٹرویو ہے اور مجھے پتہ ہی نہیں چلا خیر میرے بھی کچھ سوال ہیں میں ذرا تھوڑا سا فری ہو جاؤں تو پھر کرتا ہوں
لو جی جناب آج پڑھ ہی ڈالا آپکا انٹرویو۔ ۔ ۔۔ ویسے مزید معلومات اکٹھی ہو گئی تمہارے بارے میں مزہ آیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔اور جوابوں کا انتظار رہے گا۔ ۔ ۔۔

Aamir Jahan
05-10-2009, 04:52 AM
Shukria mehro. Sorry khwateen w hazrat. Mujhe kch masrufiat ki wja se time ni mil ska jske liye ma3zrt khwah hn.aaj time nikal kr cntinue krnga

Maria Masood
05-10-2009, 05:10 AM
السلام علیکم عامر بھائی،
بہت خوب آپکا انٹرویو مزے کا تھااا
مگر مجھے جوابات میں تھوڑی نمک مرچی کی کمی لگی۔۔
اوہ سوری بھول گئ آپ تو بہت معصوم ہیں۔۔صرف میٹھے جواب دیتے ہیں ہاہاہا
اب باقی جو سوالات ہیں انکے جوابات انتظار ہے۔۔

Seewa
09-10-2009, 08:47 AM
amir bhai kahan gaye aap?
jawab kab degay?

Aamir Jahan
09-10-2009, 09:59 PM
عامر بھائی کب جواب دیں گے؟

amir bhai kahan gaye aap?
jawab kab degay?

السلام علیکم ۔ جی سوری وہ کچھ دن سے اسائینمنٹس کے سلسلے میں مصروف تھا ۔ آج رات تک کوشش کرتا ہوں ۔ ویک اینڈ ہے ۔ انشاء اللہ آج سے شروع کر دوں گا ۔

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:04 AM
السلام علیکم ،۔ لیں جی پھر سے کنٹینیو کر رہا ہوں اپنا انٹرویو، تاخیر کے لیے معذرت خواہ۔ کچھ سوالات ریپیٹ ہوئے ہیں۔ ان کے اسی طرح سے جواب دے دیے ہیں، شکریہ

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:05 AM
عامر بھائی آپ کا نام کیا ہے؟
میرا نام مہ جبیں نور خان ۔ہی ہی ۔ یہ سوال ریپیٹ ہوا ہے۔ میرا نام عامر جہان ہے۔ اور کتنی مرتبہ بتاٶں؟

2)گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟
عامی

3)اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟
عامر کے بچے

4)تلیم (تعلیم)کتنی ہے آپ کی؟
ماسٹرز کر رہا ہوں۔پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی ان ٹوارزم اینڈ ہاسپٹلیٹی منیجمنٹ

5)پاکستان میں کہاں سے ہیں ؟گھر کا ایڈریس نہیں چاہیے،
جہانیاں

6)کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا کیا نمبر ہے؟
دو بھائی ایک بہن۔ میرا نمبر ایک ہے

7)جو چھوٹے ہیں ان پر رعب شعب ہے کہ نہیں؟
نہیں

8(گھر میں سب سے زیادہ کس سے قریب ہیں؟
امی کے
9)دوست کتنے ہیں ؟اور خاص دوست کتنے؟
بہت کم۔ نہ ہونے کے برابر۔ خاص دوست کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
10)دوست بناتے وقت کیا بات یا کیا خوبی دیکھتے ہیں کسی میں؟
اس کا مخلص ہونا

11)فارغ وقت میں کیا کرتے ہیں ،و ن اردو پر سمائیلیز پوسٹ کرنے کے علاوہ؟
یہ آپ کو کس نے کہہ دیا کہ میں ون اردو پر صرف سمائلیز پوسٹ کرتا ہوں؟ فارغ وقت ملتا ہی نہیں آج کل۔ ون اردو کے لیے بھی بڑی مشکل سے وقت نکالتا ہوں۔ اب ایک مرتبہ ہاسٹل شفٹ ہو جاٶں، پھر وقت ہی وقت ہو گا انشاءاللہ

12)کوئی پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں جس کو بہت بار پڑھا ہو ،کورس کی کتاب کے علاوہ؟
پیر کامل، امربیل

13)غصہ کتنا آتا ہے،آتا بھی ہے یا نہیں؟
بہت کم

14)اگر آتا ہے تو کن باتوں پر؟
جب میں حق پر ہوتے ہوئے بھی قصوروار ٹھہرایا جاتا ہوں اور جب کوئی میرے ساتھ جھوٹ بولے اور مجھے نشانۂ تضحیک بنائے

15)غصے میں کیسے ری ایکٹ کرتے ہیں ؟
صبر کر لیتا ہوں

16) اس سائٹ کا کیسے پتا چلا؟
عمیرہ احمد کو سرچ کرتے کرتے آیا وہ تو نہیں ملیں البتہ اچھے لوگ ضرور مل گئے

17)پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟
کالا، نیلا، گرے پسند ہیں جبکہ سرخ ناپسند ہے

18 (سب سے پہلے کس سے بات ہویٔی تھی یہاں؟
صحیح سے یاد نہیں شاید شہزاد بھائی تھے

19)پسندیدہ شخصیت کون سی ہے ؟
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم

20) پسندیدہ ڈش میٹھے میں اور نمکین میں؟
شملہ مرچ مع قیمہ اور البیک بروسٹ، جو لوگ سعودیہ عرب میں رہتے ہیں یا جن لوگوں کا عمرہ یا حج کے موقع پر اس کو کھانے کا موقع ملا ہے وہ لوگ میری اس بات پہ اتفاق کریں گے کہ البیک کنٹاکی سے لاکھ درجہ بہتر ہے اور میٹھے میں رس ملائی اور حافظ کا ملتانی سوہن حلوہ

21)اپنی کون سی عادتیں اچھی لگتی ہیں ؟
ایمانداری، مخلص اور سادگی ، دل کا اچھا ہوں

22)کون سی عادتیں بری لگتی ہیں اپنی؟
حد سے زیادہ حساس ہونا

23)آپ کی یادداشت کیسی ہے ؟
بری مگر اتنی بھی بری نہیں کہ بالکل ھی بھول جاٶں۔ یاد دلانے پر یاد آجاتا ہے

24) مٹھائی کون سی زیادہ پسند ہے؟
جہانیاں کی برفی، حافظ کا ملتانی سوہن حلوہ اور رس ملائی

25)لباس کون سا پسند ہے ؟
پینٹ شرٹ

26)دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
طلوع آفتاب + طلوع غروب

27)پسندیدہ گانا؟
مدر از سامی یوسف

28(پسندیدہ گلوکار؟
سامی یوسف

29)پسندیدہ ڈرامہ؟
تنہایاں، الفا براوو چارلی، اور وہ حسنیہ معین کا ایک ڈرامہ تھا جس میں چوہدری صاحب ہوتے تھے ، نام یاد نہیں آرہا ۔ کافی پرانا کلاسیکل ڈرامہ ہے اور کافی سارے ہیں

30)پسندیدہ فلم؟
کافی ساری انگلش اور انڈین فلمیں جن کے بےشمار نام ہیں۔

31)پسندیدہ اداکار و اداکارہ؟
ہمممم کس کس کا بتاٶں؟

قرآن کتنی عمر میں ختم کیا تھا؟
یاد نہیں

کون سی چيز شوق سے نہیں کھاتے ؟
کریلے اور کلیجی

پسندیدہ ملک اور شہر ؟ اور کیون ؟
سعودیہ عرب ، مکہ مدینہ جدہ، کیوں؟ اس لیے کہ اپنی زندگی کے پہلے قیمتی بائیس سال وہاں رہا ہوں

کن جگہوں کی سیر کرنا چآہہں گے؟
دبئی، ملایشیا

جھوٹ بولتے ہیں؟
بہت کم۔

مذاق میں یا سنجیدگی میں ؟
سنجیدگی میں۔ کسی فساد سے بچنے کے لیے

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
بہت زیادہ

اخبارکون سا پڑھتے ہیں؟
نوائے وقت کالمز کے لیے اور جنگ کالمز اور اشتہار دونوں کے لیے

اور کون سا صفحہ سب سے پہلے دیکھتے ہیں؟
پہلا اور کالمز والا

پڑھائی کے زمانے میں کیا مشاغل ہوتے تھے؟
پڑھائی کا زمانہ بیتے ہوئے عرصہ ہو گیا لہذا یاد نہیں ۔ ہی ہی ویسے کم ہو پڑھتا تھا

اور کتنا وقت دیتے تھے پڑھائی کو؟
بہت کم، عموما آخر میں آکر ہی پڑھتا تھا جب امتحان سر پہ آن پہنچتے تھے۔ اففف کیا یاد دلا دیا ظالمو !!!!!!!!!!!

پڑھائی میں کیسے تھے؟
نارمل

کیسے پڑھتے تھے ٹہل کر؟ بیٹھ کر؟ کیسےیاد کرتے تھے؟
بیٹھ کر۔ اور کس طرح یاد کرتا تھا؟ اسکا جواب تو نہیں ہے میرے پاس ، مجھے آج بھی یاد کرنے پر حیرانگی ہوتی ہے کہ میں امتحان میں اتنا کچھ کیسے لکھ آتا تھا؟؟؟ عام طور پر اپنی طرف سے ہی لکھ کر آتا تھا۔

لکھائی کیسی ہے اردو اور انگلش کی؟
اچھی ہے مگر جب تیزی سے لکھنا پڑتا ہے تو بےڈھنگی ہو جاتی ہے جیسے بھاگتے وقت انسان کی حالت ہو جاتی ہے

پسندیدہ مضمون؟اور کیوں؟
اسلامیات اور اس لیے کہ میری دلچسپی تھی اس میں اور ہے

پسندیدہ استاد؟
آج کل تو سر مرید اور سر قمر عباس ہیں

ناپسندیدہ مضمون اور کیوں؟
کیمسٹری بیالوجی فزکس انگلش کیوں کہ مشکل تھے

گھر سے دور ہوں تو کس چیز کی کمی زیادہ محسوس کرتے ہیں؟
گھر والوں کی

یہاں فورم پر کون اپنا ہم مزاج لگتا ہے زیادہ
کوئی نہیں

کس کے ساتھ رہنے سے تنہا رہنے کو ترجیح دیے گے ؟
یہ ون اردو کے ممبرز کے بارے میں پوچھا ہے یا میری روزمرہ کی روٹین کے لوگوں کے بارے میں؟ اگر تو روز مرہ کے لوگوں کا پوچھا ہے تو اپنے ایمپلائرز سے

مالٹا کیسے چھیلتے ہیں ؟ہاتھ سے یا چھری سے ؟
اگر کنو ہو تو ہاتھ سے اور اگر مسمی ٹائپ کا کوئی پھل ہو تو چھری یا چاقو سے

اردو کے علاوہ اور کس زبان کے ادب کا مطالعہ کیا ہے ؟
انگریزی اور وہ بھی اسٹڈیز کی وجہ سے مجبوری کے عالم میں

تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا اپ کا؟
آٹھویں تک ٹاپ اس کے بعد نارمل

کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہے ہین ؟
بی اے کے علاوہ

کہیں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟ ؟
آدھ گھنٹے سے بھی کم

بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دییں گے؟(تیاری میں )
اپنے حلیے پر

آیس کریم زیادہ پسند ہے کے چاکلیٹ؟
دونوں مگر چاکلیٹ زیادہ پسند ہے

اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟
شملہ مرچ قیمہ اور پراٹھے

خود کون سی ڈش زیادہ اچھی بنالیتے ہیں۔ ۔ آپ کے خیال میں۔ ۔ اور دوسروں کے خیال میں کون سی؟
دماغ کی دھی

کبھی نقل کی یا کروائی ہے ؟
اللہ نا کرے ۔ ایک مرتبی پریلیم مطلب بورڈ سے پہلے والے امتحان جو شاید تیاری کے سلسلے میں ہوتے ہیں، اس میں پیپر حل کرنے کے بعد فارغ بیٹھا ہوا تھا تو ایک کلاس فیلو نے بوٹی میری طرف پھینکی، جیسے ہی میں نے وہ ہاتھ میں لے کر کھول کر دیکھنی چاہی تو میرے ہاتھ پاٶں اور ٹانگیں بری طرح کانپنا شروع ہو گئیں۔ میں نے فورا ہی پھینک دی اور توبہ کر لی ۔ ہاں البتہ سکیل پر اکثر ہیڈنگز لکھ لیا کرتا تھا۔ شششش بتانا نہیں کسی کو

اپنے کام خود کیا کرتے ہیں؟
ہاں۔

وعدہ فورا کرلیتے ہیں؟
نہیں، سوچ سمجھ کر

قسم کھانے میں کتنے ماہر ہیں ؟
نہیں کھاتا

شرطیں لگانے کی اوسط کیا ہے ؟
نہیں لگاتا

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
جو من کو بھا جائے، ویسء بلیو فار مین پسند ہے

کویٔی فیوریٹ شعر اور کہاوت سنایٔیں؟
آج کل یہ ہے :-
مجھےگماں ہے کہ چاہا ہے بہت زمانے نے مجھے فراز
میں عزیز تو سب کو ہوں ، مگر ضرورتوں کی طرح

سٹارز پر یقین کرتے ہیں؟
نہیں

اور آپ کے خیال میں اپ کے برج کی خصوصیت اور برائی کیا ہے۔ ۔
پتا نہیں، کبھی غور نہیں کیا ان پر اور نا ہی کرنا ہے

اور کیا آپ میں یہ چيزيں ہیں ؟
پتا نہیں

ان میں سے کس جگہ رہائش کو اولین ترجیح دیں گے؟
1:- پہاڑوں کے دامن میں
2:- سمندر کے کنارے
3:-شہر کے بیچ
4:- کسی کھلے میدانی علاقے میں؟
ایک ایسی جگہ جہاں پر چاروں جگہوں کو یکجا کیا گیا ہو، ایک ہی جگہ رہ رہ کر اکتا جاٶں گا ۔ ویسے بھی مجھے گھومنے پھرنے کا شوق ہے

اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتے تھے؟
ہاں

جیب خرچ ملتا تھا؟
ہاں

کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتے تھے؟
کتنا تو یاد نہیں شاید تین یا چار ریال اور کینٹین سے ایک سموسہ یا سینڈویچ مع سوفٹ ڈرنک لے لیا کرتا تھا جو کافی ہوتا تھا

کتنے صفائی پسند ہیں؟
بہت

کتنے نازک طبع اور نفاست پسند ہیں ؟
بہتتتتتتتتت

کس قسم کے کھیل کھیلے ہیں بجپن میں، لڑکپن میں، نوجوانی میں۔ ؟
بچپن میں فٹبال، لڑکپن میں بھی فٹبال اور آجکل کوئی نہیں مگر ارادہ ہے بیڈمنٹن کا یا فٹبال کا

بچپن میں اپنی چیزیں کسی سے شیٔر کرنا پسند کرتے تھے کے ۔۔۔ جو چیز آپ کی تھی بس آپ کی ہی تھی ؟
شیئر کرتا تھا، مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ عیدی ملنے پر اکثر اپنے سے چھوٹوں کو چیزیں دلایا کرتا تھا جس پر ڈانٹ بھی پڑتی تھی، امی کہتی تھیں کہ میں ابھی چھوٹا ہوں، جب بڑا ہو جاٶں تب کر لیا کروں اس طرح

موڈی ہیں ؟
اب ہو گیا ہوں

حلقہ احباب کتنا وسیع ہے؟
یہ پوچھیے کہ کتنا کم ہے، آج کل صرف تین چار دوست ہیں جو کلاس فیلو ہیں جن میں سے دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں مگر بیسٹ فرینڈ وہی دو لڑکے ہیں

خود سے دوستی کرنے میں پہل کرتے ہیں؟
کوشش کرتا ہوں

کیا آپ اچھا رازدان ہیں ؟
ہاں

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
امی سے ، باتوں کی نوعیت پہ منحصر ہے

کوئي آئیڈیل ؟اور کس شخصیت سے ملنا چاہیں گے؟
جو ہیں ان کے لیے مجھے دوسرے جہاں جانا ہو گا

نفع نقصان سے بےپروا ہوکر سچ بولتے ہیں۔ ۔ ۔ سچ کے باعث کوئی نقصان اٹھایا ہو؟
ہاں، ہمیشہ سے سچ پہ قائم رہا ہوں اور بہت نقصان بھی اٹھایا ہے مگر نقصان کی کوئی پرواہ نہیں کی

وقت کی کتنے پابند ہیں ؟
کوشش کرتا ہوں پابندی کرنے کی

کیا اعتبار جلدی کر لیتے ہیں؟کبھی کسی نے دھوکہ دیا؟
جلدی کر لیتا تھا اور توقعات وابستہ کر لیتا تھا اور پوری نا ہونے کی وجہ سے دکھ ہوتا تھا اور ہوتا ہے، یہ کہنا چاہیے کہ دھوکہ کس کس نے نہیں دیا

خود غرض ہیں؟
بالکل نہیں

گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ہاں

فیصلہ کرنے میں کتنی دیر لگاتے ہیں ؟
بہت کم

جاری ہے

Misbah94
10-10-2009, 01:08 AM
یہ سوال کچھ جانے پہچانے پرانے لگے ۔۔ یہ کچھ اور معاملہ ہے۔۔ عامر بھائ ، بی کئیر فل۔۔;d;d~

Noma
10-10-2009, 01:21 AM
یہ سوال کچھ جانے پہچانے پرانے لگے ۔۔ یہ کچھ اور معاملہ ہے۔۔ عامر بھائ ، بی کئیر فل۔۔~

مصباح ابھی جادوگرنی آپی کے پھیلائے ہوئے سوالات ان میں شامل نہیں کیے گئے کیونکہ وہ زمہ داری آپکی تھی یاد ہےنا;d;d;d

Misbah94
10-10-2009, 01:23 AM
مصباح ابھی جادوگرنی آپی کے پھیلائے ہوئے سوالات ان میں شامل نہیں کیے گئے کیونکہ وہ زمہ داری آپکی تھی یاد ہےنا;d;d;d

;d;d

Misbah94
10-10-2009, 01:23 AM
4)تلیم (تعلیم)کتنی ہے آپ کی؟
;d;d;d;d

Noma
10-10-2009, 01:24 AM
وعلیکم السلام

عامر بھائی جوابات کا شکریہ کچھ پوائینٹس کا نذرانہ آپ کے لیے

Misbah94
10-10-2009, 01:25 AM
عامر بھائی جوابات کا شکریہ کچھ پوائینٹس کا نذرانہ آپ کے لیے

پہلے بات بتا کر جاو~

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:26 AM
ناراض ہوتے ہیں ۔ ۔ تو کن باتوں پر ۔۔ کتنی مدت کے لیے؟
جھوٹ پر یا اگر کوئی مجھے چیٹ کرے۔ ویسے لوگ عموما ایسا ہی کرتے آئے ہیں میرے ساتھ۔ ناراضگی کی مدت بہت ہی کم ہوتی ہے ۔ عموما منٹوں میں ہی ختم ہو جاتی ہے ۔ مثال کے طور پر ایک مرتبہ ہمارے ایک ملازم کے ساتھ میں تھوڑا ریوڈ ہو گیا اور کسٹمرز کے سامنے اسے اچھا بھلا جھاڑ دیا۔ پھر وہ فورا ہی وہاں سے چلا گیا۔ کچھ منٹ کے بعد مجھے احساس ہوا کہ مجھ سے زیادتی ہو گئی ہے ۔ میں نے فورا ہی اوپر جا کر اس سے معذرت کر لی

کیا جلدی معاف کر دیتے ہیں؟
ہاں

روتے ہیں؟کتنی جلد رونا آجاتا ہے؟کن باتوں پر؟؟
کبھی کبھی، ویسے کہنا عجیب لگتا ہے کہ لڑکا پو کر اس طرح کی حرکتیں ۔رونا تب اتا ہے جب اپنے ساتھ ہونی والی ناانصافیاں یا بے ایمانی یا چیٹنگ ہوتے دکھتا ہوں، جب لوگ اپنے لیے کچھ اور، اور میرے لیے کچھ اور سوچتے ہیں، ان کو اتنا سوچنا چاہیے کہ اگر وہ میری جگہ ہوتے تو پھر وہ لوگ کیا کرتے ؟

کس چیز سے زیادہ خوف اور ڈر لگتا ہے؟
موت سے اور جہنم سے

کبھی غلط کام کرتے ہوئے ضمیر کی آواز پر دھیان دیا یا سنی ان سنی کردی؟
کوشش پوری کرتا ہوں، ویسے ضمیر کی بات مان لیتا ہوں

کبھی قبرستان کے سامنے سے گزرتے ہوئے یا کسی میت کو جاتا دیکھ کر دل میں کیا خیال آیا؟
کہ ہم سب نے بھی لوٹ کر ادھر ہی آنا ہے
کوشش پر کتنا یقین رکھتے ہیں۔؟ یا آپ کے نزدیک سب کچھ تقدیر سے ہوتا ہے۔ خواہ بندہ کوشش کرے یا نہ کرے۔؟
بہت، سب کچھ کوشش کرنے سے ہی ملتا ہے ، انسان کو اپنی طرف سے پوری کوشش کرنی چاہیے ، آگے اللہ پہ چھوڑ دینا چاہیے، تقدیر کا عمل دخل بھی ہوتا ہے مگر انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ سعی اور جستجو کرے

کبھی خود اپنا احتساب کیا ہے ؟
ہاں

اعلی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
انگریزی زبان ۔
اعلی تعلیم ۔
دولت ۔
یا صلاحیتیں؟
اللہ وحدہ لا شریک کی بندگی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت، ماں باپ کی خدمت، لوگوں سے صلہ رحمی، اور اپنے کام میں پوری ایمانداری کے ساتھ ڈٹ جانا، محنت کرنا اور مستقل مزاجی سے کام سرانجام دینا، ضروری نہیں کہ ان چاروں چیزوں کی بدولت ہی آپ اعلی مقام حاصل کریں

کس سفر سے خوف آتا ہے؟
سمندری سفر سے

پرانی باتیں خوشی کی یا دکھ کی۔ دوبارہ یاد آئیں تو کیا تاثرات ہوتے ہیں ؟۔
عموما دکھ ہی ہوتا ہے۔

صبح اٹھ کر پہلے ضروری کام۔ ؟
منہ ہاتھ دھونا اور ریمائنڈرز چیک کرنا

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ٹاپک پہ منحصر ہے

سفر کون سا اچھا لگتا ھے؟
ریل اور ہوائی اور اگر پہاڑی علاقے میں ہوں تو جیپ کا

زندگی کیا ہے آپ کی نظر میں؟
زندگی کا سفر کاٹنا ہے اگر
آگ پر رقص کرنے کا فن سیکھ لے

موجوہ دور میں اپنا رول ماڈل کسے کہیں گے؟
کسی کو نہیں

کوئی ایسا کام جو بار بار آپ کا کرنے کو دل کرے؟
عمرہ اور حج

کسی کا انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟
بہت تکلیف دہ

کوئی آپ کو ٹائم دے کر وقت پر نہ پہنچے تو انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟
بہت برا

گھر میں زیادہ کون سی زبان بولتے ہیں؟
اردو

زیادہ بولتے ہیں یا خاموش رہتے ہیں؟
نارمل سے تھوڑا سا زیادہ بولتا ہوں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مجھے بچپن سے ہی لکنت تھی۔ جس کی وجہ سے مجھے مشورہ دیا گیا کہ زیادہ سے زیادہ بولنے کی پریکٹس کیا کروں۔ پھر میں نے جب بولنا شروع کیا تو
اب وہ مشورہ دینے والے پچھتا رہے ہیں

انگلش ناولز پڑھتے ہیں؟
لو جی ، کورس کی انگریزی کتابیں ہی پڑھ لوں، وہی بہت ہے

ادھار دے کر بھول جاتے ہیں ؟ ؟یا صبح شام یاد کرواتے رہتے ہیں ؟
بہت ہی کم دینے کی نوبت آتی ہے

۔۔نصیحت جو بری لگتی ہے؟
پہلے لگتی تھی، اب یاد آتا ہے تو سوچتا ہوں کہ صحیح کرتے تھے، عموما پڑھنے کی

اگر ایک قتل کی اجازت ہوتی تو کس کو کرتے؟
پتہ نہیں، مگر اسلام کے دشمن کو ہی کرتا

کبھی کسی کو ووٹ دیا ، دیا تو کس کو ، کیوں ، کب ؟
نہیں دیا

کبھی سیاست میں آنے کا سوچا ؟
ہاں جب بی اے ہو گیا، مگر اس کے لیے تقریریں کرنی پڑتی ہیں جس سے مجھے الجھن ہوتی ہے۔

جاری ہے

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:28 AM
یہ سوال کچھ جانے پہچانے پرانے لگے ۔۔ یہ کچھ اور معاملہ ہے۔۔ عامر بھائ ، بی کئیر فل۔۔;d;d~

مصباح ابھی جادوگرنی آپی کے پھیلائے ہوئے سوالات ان میں شامل نہیں کیے گئے کیونکہ وہ زمہ داری آپکی تھی یاد ہےنا;d;d

اف ہو ۔ کیا مطلب؟ میں سمجھا نہیں

Misbah94
10-10-2009, 01:30 AM
اف ہو ۔ کیا مطلب؟ میں سمجھا نہیں

پہلے پوائنٹ دیں پھر۔ سمجھاوں گی،،~~

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:31 AM
4)تلیم (تعلیم)کتنی ہے آپ کی؟
;d;d;d;d

اس میں ہنسنے والی کونسی بات ہے ؟ ;d

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:31 AM
وعلیکم السلام

عامر بھائی جوابات کا شکریہ کچھ پوائینٹس کا نذرانہ آپ کے لیے

شکریہ

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:31 AM
پہلے بات بتا کر جاو~
ارے کونسی بات ؟ ???

Noma
10-10-2009, 01:32 AM
اف ہو ۔ کیا مطلب؟ میں سمجھا نہیں
بھائی ایک دفعہ کچھ انٹرویوز میں مصباح سس نے عباللہ بھائی کے دیے کچھ سوالات آگے پہنچائے تھے توا سی لیے انکو یاد دلایا کہ اس انٹرویو کا کچھ حصہ میں نے کاپی کر کے یہاں آپ سے پوچھ لیا لیکن انہوں نے اپنا کام کرنا ہے ابھی چراغ آپی ہے اور اس نے سب بھاءی بہنو کو جادوگرنی آپی بنا دیا تھا;d;d;d

Misbah94
10-10-2009, 01:32 AM
اس میں ہنسنے والی کونسی بات ہے ؟ ;d

بنت حوا بتاو نا بھائ کو پلیز

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:32 AM
پہلے پوائنٹ دیں پھر۔ سمجھاوں گی،،~~
یہ کیا بات ہوئی ؟ :(

Misbah94
10-10-2009, 01:33 AM
بھائی ایک دفعہ کچھ انٹرویوز میں مصباح سس نے عباللہ بھائی کے دیے کچھ سوالات آگے پہنچائے تھے توا سی لیے انکو یاد دلایا کہ اس انٹرویو کا کچھ حصہ میں نے کاپی کر کے یہاں آپ سے پوچھ لیا لیکن انہوں نے اپنا کام کرنا ہے ابھی چراغ آپی ہے اور اس نے سب بھاءی بہنو کو جادوگرنی آپی بنا دیا تھا;d;d;d

یہ سارے سوال وہی ہیں

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:34 AM
حد ہوتی ہے >:(

خیر نور جی تشریف رکھتی ہیں ،۔ آپ بھی تو سوالات کیجئے نا :cool:

Misbah94
10-10-2009, 01:34 AM
1)ثمرین آپ کا نام کیا ہے؟

2)گھر والے پیار سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

3)اور غصے سے کس نام سے بلاتے ہیں؟

4)تلیم (تعلیم)کتنی ہے آپ کی؟

5)پاکستان میں کہاں سے ہیں ؟گھر کا ایڈریس نہیں چاہیے،

6)کتنے بہن بھائی ہیں اور آپ کا کیا نمبر ہے؟

7)جو چھوٹے ہیں ان پر رعب شعب ہے کہ نہیں؟

;d

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:36 AM

ہاہاہاہا ۔ ;d

Misbah94
10-10-2009, 01:36 AM
یہ سارے سوال وہی ہیں ;d;d;d

شکریہ جی پوائینٹ تو دیں

Noma
10-10-2009, 01:41 AM
یہ سارے سوال وہی ہیں ;d;d;d

مصباح صرف یہی نہیں کاپی کیے بلکہ وہ والا جملہ بھی وہی ہے کہ میری محنت کی قدر کی جائے لیکن فر وی میں نے انکو جادوگرنی باجی تو نہیں لکھا نا::)

Misbah94
10-10-2009, 01:42 AM
مصباح صرف یہی نہیں کاپی کے بلکہ وہ والا جملہ بھی وہی ہے کہ میری محنت کی قدر کی جائے لیکن فر وی میں نے انکو جادوگرنی باجی تو نہیں لکھا نا::)

;d;d;d

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:46 AM
کنجوس ہیں کہ سخی؟
درمیانہ

کبھی کسی سے مار کھایئ؟
ہاں، ایک مرتبہ شرطہ سے ایک تھپڑ کھایا تھا، جس کو میں نے دل میں بےتحاشہ)شریفانہ(گالیاں دی تھیں۔ الو کا پٹھا ۔ :mad:

کسے دیکھ کر جی چاہتا ہے کہ "ناکوں چنے چبوا دوں۔؟
ہممم ۔ بہت سارے لوگ ہیں، نام بتاوں گا تو کٹ پڑے گی

آئینہ دیکھ کر کیا سوچتے ہیں؟
الحمد للہ، اللہ نے اچھا بنایا ہے اور پورا بنایا ہے، کوئی نقص نہیں ہے

اپنے چہرے میں کیا چیز سب سے اچھی لگتی ھے؟
ہونٹ
;)

۱۔۔۔خواتین کے رسالے پڑھنا کب سے شروع کیا یعنی کس عمر
صحیح سے یاد نہیں مگر اتنا یاد ہے کہ جدہ میں جب پانچویں چھٹی میں تھا تو اس وقت ایک آنٹی کے گھر جاتے تھے جہاں پر اخبار جہاں رکھا ہوتا تھا جس میں تین خواتین تین کہانیاں شوق سے پڑھتا تھا

۲۔۔۔۔۔۔ گھر والے آسانی سے اجازت دے دیتے تھے یہ سب پڑھنے
نہیں، ڈانٹ پڑتی تھی

۳۔۔۔۔۔ آپکے پسندیدہ رائیٹرز میں زیادہ تر خواتین ہیں تو کیا آپ زیادہ تر خواتین رائیٹرز کو ہی پڑھنا پسند کرتے ہیں ۔
جی

۴۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور خواتین کی تحریر پڑھ آپ نے صنف نازک کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے کیا ان کی کہانیاں خواتین کے احساسات کی صحیح ترجمانی کرتی ہیں ۔
کافی حد تک اور ان کے بارے میں رائے کیا دوں؟ رائے دوں گا تو چھتر پینے ایں مینوں ایتھوں

۵۔۔۔۔۔۔ان رائیٹرز کے کردار آپ پر کس حد تک اثر کرتے ہیں یعنی جس طرح کے مرد ان کہانیوں میں ہوتے ہیں ،کبھی بہت کیئرینگ بہت لونگ کبھی بہت شوخ اور کبھی کبھار بہت ظالم ۔اور جب مستقبل میں آپ کسی کے جیون ساتھی بنے تو یہ سب کردار کس حد تک آپ کے مدد گار ثابت ہونگے ،یا یہ سوچ کر یہ سب تو کہانیوں میں ہوتا ہے تو آپ جیسے ہیں ویسے ہی رہے گیں ۔
میں عام مردوں کی طرح نہیں ہوں مطلب ظالم، رعب رکھنے والے، اناپرست ۔ البتہ بہت کیئرینگ بہت لونگ اور سمپل ہوں اور یقینا میری ہونے والی بیگم اس لحاظ سے خوش قسمت ہو گی انشاءاللہ ، ہااااااائے ۔ کون ہو گی وہ خوش قسمت ؟ اور کب آئے گی ؟؟؟
:(

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:49 AM
میرے خیال میں ، سارے سوالات کے جوابات دے دیے ہیں ، اگر کوئی رہ گیا ہے تو بتا دیجئے اور مزید سوالات کیجئے۔ یہ تو کچھ بھی نہیں ہے، میں تو ایسے ہی خوامخواہ میں پریشان ہو رہا تھا ۔ ہاہاہاہا ;d;d

Misbah94
10-10-2009, 01:53 AM
میرے خیال میں ، سارے سوالات کے جوابات دے دیے ہیں ، اگر کوئی رہ گیا ہے تو بتا دیجئے اور مزید سوالات کیجئے۔ یہ تو کچھ بھی نہیں ہے، میں تو ایسے ہی خوامخواہ میں پریشان ہو رہا تھا ۔ ہاہاہاہا ;d;d

بھائ جی آپ کیا شادی کے بارے میں کیا فلسفہ ہے ۔۔ کرنی چاہئے یا نھیں۔۔ آپ کب کریں گے ۔۔ جب کریں گے تو لڑکی کی کیا خصوصیات دیکھیں گے۔سوال سنجیدہ ہے

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:58 AM
بھائ جی آپ کیا شادی کے بارے میں کیا فلسفہ ہے ۔۔ کرنی چاہئے یا نھیں۔۔ آپ کب کریں گے ۔۔ جب کریں گے تو لڑکی کی کیا خصوصیات دیکھیں گے۔سوال سنجیدہ ہے

مصباح، آپ نے میری دکھتی رگ پہ ہاتھ رکھ دیا ہے، خیر شادی کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ انسان کو جلد سے جلد کر لینی چاہیے، ہمارے ہاں عموما لڑکے کی شادی دیر سے کی جاتی ہے ، جب تک لڑکا کچھ کرنے لائق نہیں ہوتا، اس کی شادی نہیں کی جاتی۔ میں جس لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا اس میں درج ذیل خصوصیات ہونی چاہیں،
خوب سیرت
دین کی سمجھ بوجھ رکھنی والی، نہ زیادہ ماڈرن اور نہ ہی زیادہ سیدھی
خوبصورت
مالدار بے شک نا ہو

Misbah94
10-10-2009, 02:03 AM
اللہ کامیاب کرے جی

Aamir Jahan
10-10-2009, 02:06 AM
اللہ کامیاب کرے جی
آمین

Aamir Jahan
10-10-2009, 02:10 AM
Quote:

Originally Posted by . o 0 Aamir 0 o .

کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟

خامی تو نہیں کہ سکتا البتہ اس میں مزید اپروومنٹ کی ضرورت ہے

کس طرح کی ،کیا کوئی مشورہ دینا چاہیں گے۔۔

مشورہ ۔ یہ تو ٹیکنکل ہورڈ والوں سے کہیے نا۔ لے آوٹ مزید بہتر بنایا جائے۔ کچھ فیچرز کو اپڈیٹ کیا جائے اور نئے فیچرز ایڈ کیے جائیں وغیرہ

Quote:

Originally Posted by . o 0 Aamir 0 o .

آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

یہ تو ممبران پر منحصر ہے کہ وہ ون اردو سے کس قسم کا فائدہ یا فوائد حاصل کرتے ہیں

ارے آپ بھی تو ایک ممبر ہیں ،اپنا بتایئے نا بھائی

میں نے کیا فائدہ اٹھایا ہے ؟٫ اچھے لوگ ملے ہیں، اور پڑھنے کو بہت کچھ ملا ہے، نئے رویے دیکھنے کو ملے ہیں وغیرہ

Quote:

Originally Posted by . o 0 Aamir 0 o .

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟

معصوم

کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟

امی بتاتی ہیں کہ ایک مرتبہ میں نےایک سال کی عمر میں بجلی کے پلگ یا شو میں قینچی ڈال دی تھی تو اس سے شارٹ سرکٹ ہو گیااور ہم جس پلازہ کے اوپر رہائش پذیر تھے، اس پورے پلازا کی لائٹ اڑ گئی۔ وہ تو شکر ہے کہ قینچی کے سرے میں پلاسٹک یا ربڑ تھی جس کی وجہ سے بچت ہو گئی۔ ویسے شرارتی بالکل بھی نہیں تھا۔

ہائے کتنی معصومیت سے کہ رہے ہیں شرارتی بالکل بھی نہیں تھا

ارے اس مِیں شرارت کا کون سا پہلو ہے ؟ یہ بتائیے مجھے ???

مروہ ڈار
10-10-2009, 02:18 AM
اچھا۔۔۔۔بھیا۔۔۔ون اردو پر کچھ ممبر اچھے بھی لگتے ہیں اور برے بھی۔برے کو چھوڑیں۔۔۔اچھے بتائیں کون کون ہیں۔۔اور وجہ۔۔۔
کیا سوچتے ہیں۔۔شادی خاندان میں ہونی چاہئیے یا باہر اور کیوں
مزہبی ہیں یا۔۔۔۔جدید دور کے خیالات کے۔۔۔
ایسی کون سی شخصیت ہے(کوئی بھی،۔۔۔۔دنیا کا کوئی بھی بندہ)جس کو دیکھ کر لگتا ہے۔۔یہ میرے جیسا ہے
ایسی کونسیی چیز ہے۔۔جو چاہتے ہیں۔۔آپ میں آ جائے۔۔۔
گھر میں جب ہوتے ہیں۔۔تو کیا بالکل ویسے ہوتے ہیں۔۔۔جیسے ون اردو پر،۔۔
بچہ کا ورڈ میرے علاوہ۔۔کس کے لئے استعمال کرتے ہیں۔۔اور مجھ کو بچہ کہ کر کیوں پکارتے ہیں
دوسروں کو دیکھ کر۔۔۔اندازہ لگا لیتے ہیں کیا۔۔یا بات کر کے اندازہ لگا لیتے ہیں کیا۔۔کہ۔۔۔یہ بندہ کیسا ہے۔۔۔

ابھی ان کے جواب دیں اور بھی ہیں۔۔جناب۔۔بھیا جی

مروہ ڈار
10-10-2009, 02:22 AM
کوئی ایسی شرارت۔۔۔جو یاد ہو۔۔اور ہمیشہ سوچ کر ہنسی آتی ہو۔۔۔
ون اردو پر ایسا کونسا بندہ ہے۔۔جس سے ملنے کا اشتیاق ہو۔۔اب اشتیاق ورڈ بڑی مشکل ملا مجھے۔۔۔ہاہاہا
کوئی ایسی۔۔بات یا چیز۔۔جو نہ پسند ہو۔۔اور ہو جائے۔۔تو ری ایکشن۔۔۔
بہنیں پسند ہیں۔۔یا بھائی۔۔۔۔۔
اگر آپ کو کہیں جانے کا موقع ملے۔۔تو اپنے ساتھ کس بندے کو لے جائیں گے۔۔صرف ایک ہی بندہ۔۔۔جس کی کمپنی پسند ہو۔۔اور کیوں۔۔۔

Aamir Jahan
10-10-2009, 02:40 AM
ون اردو پر کچھ ممبر اچھے بھی لگتے ہیں اور برے بھی۔برے کو چھوڑیں۔۔۔اچھے بتائیں کون کون ہیں۔۔اور وجہ۔۔۔
اچھے سارے کافی سارے ہیں۔ اور اچھے کیوں لگتے ہیں؟ کیونکہ ہو ہیں ہی اچھے۔

کیا سوچتے ہیں۔۔شادی خاندان میں ہونی چاہئیے یا باہر اور کیوں
کہیں بھی ہو جائے ۔ ہو تو سہی
:(

مزہبی ہیں یا۔۔۔۔جدید دور کے خیالات کے۔۔۔
درمیانہ

ایسی کون سی شخصیت ہے(کوئی بھی،۔۔۔۔دنیا کا کوئی بھی بندہ)جس کو دیکھ کر لگتا ہے۔۔یہ میرے جیسا ہے
کوئی نہیں۔ میرا نہیں خیال کہ میرے جیسا انٹیک پیس کوئی دنیا میں ہو گا

ایسی کونسیی چیز ہے۔۔جو چاہتے ہیں۔۔آپ میں آ جائے۔۔۔
خوش قسمتی

گھر میں جب ہوتے ہیں۔۔تو کیا بالکل ویسے ہوتے ہیں۔۔۔جیسے ون اردو پر،۔۔
ہاں

بچہ کا ورڈ میرے علاوہ۔۔کس کے لئے استعمال کرتے ہیں۔۔اور مجھ کو بچہ کہ کر کیوں پکارتے ہیں
صرف آپ کے لیے کونکہ آپ بہت بچوں جیسی حرکتیں کرتی رہتی ہو۔ بچوں کی طرح معصومیت بھری :)

دوسروں کو دیکھ کر۔۔۔اندازہ لگا لیتے ہیں کیا۔۔یا بات کر کے اندازہ لگا لیتے ہیں کیا۔۔کہ۔۔۔یہ بندہ کیسا ہے۔۔۔
میرے اندازی اکثر غلط نکلتے ہیں اسی لیے اب اندازہ لگانے چھوڑ دیے ہیں

کوئی ایسی شرارت۔۔۔جو یاد ہو۔۔اور ہمیشہ سوچ کر ہنسی آتی ہو۔۔۔
نہیں، شرارتی نہیں تھا۔ شریف اور معصوم بچہ تھا

ون اردو پر ایسا کونسا بندہ ہے۔۔جس سے ملنے کا اشتیاق ہو۔۔اب اشتیاق ورڈ بڑی مشکل ملا مجھے۔۔۔ہاہاہا
شہزاد بھائی۔

کوئی ایسی۔۔بات یا چیز۔۔جو نہ پسند ہو۔۔اور ہو جائے۔۔تو ری ایکشن۔۔۔
بڑا اوکھا سوال کتا ای بچہ ۔ ہی ہی ۔ مشکل ہو گیا جواب دینا ۔ تھوڑی مدد کرو میری ;d

بہنیں پسند ہیں۔۔یا بھائی۔۔۔۔۔
دونوں

اگر آپ کو کہیں جانے کا موقع ملے۔۔تو اپنے ساتھ کس بندے کو لے جائیں گے۔۔صرف ایک ہی بندہ۔۔۔جس کی کمپنی پسند ہو۔۔اور کیوں۔۔۔
اکیلے جانا پسند کروں گا

KishTaj
10-10-2009, 02:59 AM
کیا سوچتے ہیں۔۔شادی خاندان میں ہونی چاہئیے یا باہر اور کیوں
کہیں بھی ہو جائے ۔ ہو تو سہی
:(

ہاہاہا
کہیں جلدی کے چکر میں ایسا نا ہو کہ کہیں کی بجائے کسی
سے بھی ہوجائے ۔۔ ۔

کوئی ایسی۔۔بات یا چیز۔۔جو نہ پسند ہو۔۔اور ہو جائے۔۔تو ری ایکشن۔۔۔
بڑا اوکھا سوال کتا ای بچہ ۔ ہی ہی ۔ مشکل ہو گیا جواب دینا ۔ تھوڑی مدد کرو میری ;d

ارے بھائی کوئی ناپسند حرکت یا کام کونسا ہے اور وہ کوئی کردے تو آپ کا رد عمل کیا ہوتا ہے ۔

کوئی نہیں۔ میرا نہیں خیال کہ میرے جیسا انٹیک پیس کوئی دنیا میں ہو گا

لو بھئی۔۔۔ میرا خیال بھی کچھ ایسا نہیں ہے۔

ون اردو پر ایسا کونسا بندہ ہے۔۔جس سے ملنے کا اشتیاق ہو۔۔اب اشتیاق
ورڈ بڑی مشکل ملا مجھے۔۔۔ہاہاہا
شہزاد بھائی۔

کیا وجہ ہے؟

Aamir Jahan
10-10-2009, 03:08 AM
ہاہاہا
کہیں جلدی کے چکر میں ایسا نا ہو کہ کہیں کی بجائے کسی
سے بھی ہوجائے ۔۔ ۔

کسی سے بھی مطلب ؟

ارے بھائی کوئی ناپسند حرکت یا کام کونسا ہے اور وہ کوئی کردے تو آپ کا رد عمل کیا ہوتا ہے ۔

بہت کچھ۔ مثلا اگر کوئی میری سب کے سامنے انسلٹ کر دے تو برا لگتا ہے ۔ میرا ردعمل کیا یونا ہے ۔ وہاں سے کھسکنے کے علاوہ میں کیا کر سکتا ہوں

Aamir Jahan
10-10-2009, 03:11 AM
مجھے یہ بتائے کہ یہاں کون ایسا بندہ ہو گا جو اتنی بڑی شخصیت سے ملنا نہیں چایے گا ۔ شہزاد بھائی میرے نزدیک بہت بڑے آدمی ہیں اور عظیم کام کر رہے ہیں

KishTaj
10-10-2009, 03:47 AM
ہاہاہا
کہیں جلدی کے چکر میں ایسا نا ہو کہ کہیں کی بجائے کسی
سے بھی ہوجائے ۔۔ ۔

کسی سے بھی مطلب ؟

کسی سے بھی مراد آپ نے تو بھئی بہت سی خوبیاں سوچ رکھی ہیں ،اب اتنی جلدی جلدی کریں گے کہ کہیں بھی ہوجائے تو ہوسکتا ہے نا کہ کسی ایسی سے ہوجائے جس میں یہ خوبیاں نا ہوں کدا نا کرے
یہ مطلب تھا بھائی

Aamir Jahan
10-10-2009, 03:54 AM
کسی سے بھی مراد آپ نے تو بھئی بہت سی خوبیاں سوچ رکھی ہیں ،اب اتنی جلدی جلدی کریں گے کہ کہیں بھی ہوجائے تو ہوسکتا ہے نا کہ کسی ایسی سے ہوجائے جس میں یہ خوبیاں نا ہوں کدا نا کرے
یہ مطلب تھا بھائی

میں شادی کرنے سے پہلے اس میں یہ خوبیاں دیکھوں گا ۔اور بالفرض اس میں اگر ایک دو خوبیوں کی کمی ہوئی بھی تو میں اس میں یہ خوبیاں پیدا کر دوں گا ،۔ مجھے پکا یقین ہے کہ میں نے اسے اتنا پیار دینا ہے کہ وہ میری اتنی بات تو مان ہی لے گی نا ۔۔۔۔

Faisal Mirza
10-10-2009, 03:55 AM
السلام عليکم ـ

ماشاءاللہ کافی سارے سوالات ہو چکے ہيں , سوچا کہ ہم بھی عامر بھائی سے کچھ سوالات پوچھ ليں جن کے جوابات جان کر ممبرز کو مذيد ان کے بارے ميں جاننے کی سعادت حاصل ہو ـ
عامر بھائی پليز اپنی سيٹ پر بيٹھ جائيے اور ٹھنڈے پانی کی بوتل اور ساتھ ايک عدد گلاس بھی رکھ ليجئے شايد آپکو اس کی ضرورت پڑ جاۓ ـ
تو آئيے اب عامر بھائی سے سوالات پوچھتے ہيں

اچھا تو يہ بتائيے اسکول جاتے ہوۓ کيسا لگتا تھا ـ کيا شوق سے جاتے تھے يا کبھی پيٹ يا سر ميں درد بھی ہوجاتا تھا اسکول جانے کے ٹائم پر ــ

اسکول ميں کبھی مار شار تو نہيں پڑی اور اسکول سے سيدھے گھر واپس آتے تھے يا پھر راستے ميں کوئی دال چھولے اڑاتے ہوۓ موج مستی کرتے ہوۓ آتے تھے ـــ

اسکول ميں جب آپ کينٹين سے سموسے وغيرہ لے کر کھاتے تھے تو اپنے دوستوں کو آتا ھوا ديکھ کر آپ پيچھے کيوں چھپا ليا کرتے تھے اسکی کوئی وجہ ــــــ

کيا آپ پانچ وقت کی نماز پابندی کيساتھ پڑہتے ہيں يا ايک دو وقت کی يا پھر جمعہ کی يا پھر سال والی ـــ

کھيل کونسا پسند ھے ـ ميرے خيال ميں کرکٹ ہی ہوگا ـ ان کے علاوہ چور سپاھی, بنٹے , کيرم بورڈ , کمپيوٹر گيم , مار دھاڑ اسٹريٹ فائٹ وغيرہ کيا ان کا بھی شغل فرماتے ہيں ـــ

فارغ اوقات ميں دل بہلانے کيلئے کچھ ککڑ , بٹير , کبوتر وغيرہ تو پالے ہوۓ ھونگے ــــ

پہلوانی کا شوق تو نہيں ھوگا البتہ کھانے پر خوب پہلوانی ھوتی ھوگی ـ سويٹ ڈش ميں کيا پسند ھے جس ميں ڈوبنے کو دل کرتا ھو ـــ

جب غصہ آۓ تو کيا کرتے ہيں ـ سنا ھے کہ آپ غصے ميں ھنسنا شروع کر ديتے ہيں ــــ
سنا ھے آپکو دھوتی کرتا بہت اچھا لگتا ھے کيا يہ بات سچ ھے ـــ

بچپن ميں آپ دکانداروں سے فارمی انڈے خريد کر ان پر ديسی رنگ و روغن کر کے پھر انہی دکانداروں کو بيچ ديتے تھے کيا يہ بات سچ ھے ـــ

Aamir Jahan
10-10-2009, 04:19 AM
وعليکم السلام ـ

مجھے آپ کے سوالات پڑھ کر ٹھنڈا پانی تو نہیں البتہ گرم کھولتا ہوا پانی اپنے سر پہ انڈیلنے کا دل کر رہا ہے ۔ ہی ہی ۔
خیر اب آپ کے سوالات کی طرف چلتے ہیں

اچھا تو يہ بتائيے اسکول جاتے ہوۓ کيسا لگتا تھا ـ کيا شوق سے جاتے تھے يا کبھی پيٹ يا سر ميں درد بھی ہوجاتا تھا اسکول جانے کے ٹائم پر ــ
شوق سے جاتا تھا ۔ شروع کے کچھ دن امی ساتھ گئی تھیں اپنی تسلی کے لیے۔ اور نا جانے کے لیے بہانے کبھی نہیں کیے

اسکول ميں کبھی مار شار تو نہيں پڑی اور اسکول سے سيدھے گھر واپس آتے تھے يا پھر راستے ميں کوئی دال چھولے اڑاتے ہوۓ موج مستی کرتے ہوۓ آتے تھے ـــ
مار تو نہیں ایک مرتبہ پھڈا ہو تھا ۔ میں کالج میں اسسٹنٹ چیف پریفکٹ / پراکٹر تھا۔ مجھ سے ایک لڑکے نے بدتمیزی کی اور ہاتھا پائی تک نوبت آگئی ، میں نے اسے ایکسپل کروا دیا کالج سے۔ پھر اس کے والد اور وہ معافی مانگنے آ گئے ۔
اور میں ہاکستان میں تو تھا نہیں جو راستے میں دال چھولے کھاتا ہوا آتا

اسکول ميں جب آپ کينٹين سے سموسے وغيرہ لے کر کھاتے تھے تو اپنے دوستوں کو آتا ھوا ديکھ کر آپ پيچھے کيوں چھپا ليا کرتے تھے اسکی کوئی وجہ ــــــ
نہیں جی ایسا نہیں تھا

کيا آپ پانچ وقت کی نماز پابندی کيساتھ پڑہتے ہيں يا ايک دو وقت کی يا پھر جمعہ کی يا پھر سال والی ـــ
میں اس کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا اور نا ہی ایسے سوال پوچھنے چاہییں ۔ یہ اللہ کا اور انسان کا آپس کا معاملہ ہوتا ہے

کھيل کونسا پسند ھے ـ ميرے خيال ميں کرکٹ ہی ہوگا ـ ان کے علاوہ چور سپاھی, بنٹے , کيرم بورڈ , کمپيوٹر گيم , مار دھاڑ اسٹريٹ فائٹ وغيرہ کيا ان کا بھی شغل فرماتے ہيں ـــ
بنٹے سعودیہ میں نہیں ہوتے، اس کے علاوہ چھوٹے ہوتے ہوئے چعر سپاہی بہت کھیلا ہے، کیرم ، کمپیوٹر گیم اسٹریٹ فائٹر بھی

فارغ اوقات ميں دل بہلانے کيلئے کچھ ککڑ , بٹير , کبوتر وغيرہ تو پالے ہوۓ ھونگے ــــ
نہیں جی ایسا کوئی شوق نہیں میرا

پہلوانی کا شوق تو نہيں ھوگا البتہ کھانے پر خوب پہلوانی ھوتی ھوگی ـ سويٹ ڈش ميں کيا پسند ھے جس ميں ڈوبنے کو دل کرتا ھو ـــ
پہلوانی اور میں ؟ ہاہاہا میرا وزن ساٹھ کلو سے کم ہی ہوتا ہے عموما ۔ اور کھانے کا کوئی اتنا خاس شوق نہیں ہے۔ پہلوانی تو آپ کرتے ہوں گء کھانے کے ساتھ ;d

جب غصہ آۓ تو کيا کرتے ہيں ـ سنا ھے کہ آپ غصے ميں ھنسنا شروع کر ديتے ہيں ــــ
نہیں جی ۔ ایسا کچھ نہیں کرتا ۔

سنا ھے آپکو دھوتی کرتا بہت اچھا لگتا ھے کيا يہ بات سچ ھے ـــ
نہیں، صرف پینٹ شرٹ

بچپن ميں آپ دکانداروں سے فارمی انڈے خريد کر ان پر ديسی رنگ و روغن کر کے پھر انہی دکانداروں کو بيچ ديتے تھے کيا يہ بات سچ ھے ـــ
ہاہاہا۔ یہ کہیں آپ اپنے پول تو نہیں کھول رہے ;d

KishTaj
10-10-2009, 04:25 AM
پہلوانی کا شوق تو نہيں ھوگا البتہ کھانے پر خوب پہلوانی ھوتی ھوگی ـ سويٹ ڈش ميں کيا پسند ھے جس ميں ڈوبنے کو دل کرتا ھو ـــ
پہلوانی اور میں ؟ ہاہاہا میرا وزن ساٹھ کلو سے کم ہی ہوتا ہے عموما ۔ اور کھانے کا کوئی اتنا خاس شوق نہیں ہے۔ پہلوانی تو آپ کرتے ہوں گء کھانے کے ساتھ ;d

;dیہ خاص اتنا خاص کیوں لکھ دیا بھائی
ہمیں ایسے بھی آپ کی بات پر یقین آجاتا

Aamir Jahan
10-10-2009, 04:29 AM
[/RIGHT]
;dیہ خاص اتنا خاص کیوں لکھ دیا بھائی
ہمیں ایسے بھی آپ کی بات پر یقین آجاتا

ہاہاہا ۔ ارے اگر میں کھاتا ہوتا تو میں موٹا نا ہو جاتا ؟ میں تو اتنا سلم ہوں کہ لڑکیاں رشک کرتی ہیں کہ میں اتنا سلم اینڈ سمارٹ کیسے ہوں ،۔ ہاہاہا ۔ خیر وہ صرف ٹائپنگ مسٹیک تھی

Maria Masood
10-10-2009, 05:10 AM
بہت مزے دار جوابات

Lubna Ali
10-10-2009, 06:25 AM
:(:(:(
میرے سوالات کے جوابات نہیں دیئے

Aamir Jahan
10-10-2009, 01:32 PM
:(:(:(
میرے سوالات کے جوابات نہیں دیئے

ارے آپی ، دیے تو ہیں میں نے ، یہ دیکھیے

۱۔۔۔خواتین کے رسالے پڑھنا کب سے شروع کیا یعنی کس عمر
صحیح سے یاد نہیں مگر اتنا یاد ہے کہ جدہ میں جب پانچویں چھٹی میں تھا تو اس وقت ایک آنٹی کے گھر جاتے تھے جہاں پر اخبار جہاں رکھا ہوتا تھا جس میں تین خواتین تین کہانیاں شوق سے پڑھتا تھا

۲۔۔۔۔۔۔ گھر والے آسانی سے اجازت دے دیتے تھے یہ سب پڑھنے
نہیں، ڈانٹ پڑتی تھی

۳۔۔۔۔۔ آپکے پسندیدہ رائیٹرز میں زیادہ تر خواتین ہیں تو کیا آپ زیادہ تر خواتین رائیٹرز کو ہی پڑھنا پسند کرتے ہیں ۔
جی

۴۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور خواتین کی تحریر پڑھ آپ نے صنف نازک کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے کیا ان کی کہانیاں خواتین کے احساسات کی صحیح ترجمانی کرتی ہیں ۔
کافی حد تک اور ان کے بارے میں رائے کیا دوں؟ رائے دوں گا تو چھتر پینے ایں مینوں ایتھوں

۵۔۔۔۔۔۔ان رائیٹرز کے کردار آپ پر کس حد تک اثر کرتے ہیں یعنی جس طرح کے مرد ان کہانیوں میں ہوتے ہیں ،کبھی بہت کیئرینگ بہت لونگ کبھی بہت شوخ اور کبھی کبھار بہت ظالم ۔اور جب مستقبل میں آپ کسی کے جیون ساتھی بنے تو یہ سب کردار کس حد تک آپ کے مدد گار ثابت ہونگے ،یا یہ سوچ کر یہ سب تو کہانیوں میں ہوتا ہے تو آپ جیسے ہیں ویسے ہی رہے گیں ۔
میں عام مردوں کی طرح نہیں ہوں مطلب ظالم، رعب رکھنے والے، اناپرست ۔ البتہ بہت کیئرینگ بہت لونگ اور سمپل ہوں اور یقینا میری ہونے والی بیگم اس لحاظ سے خوش قسمت ہو گی انشاءاللہ ، ہااااااائے ۔ کون ہو گی وہ خوش قسمت ؟ اور کب آئے گی ؟؟؟
:(

اب خوش ؟ اس کا مطلب تو یہ ہوا نا کہ آپ نے میرا انٹرویو دھیان سے نہیں پڑھا :(

Seewa
10-10-2009, 05:11 PM
تھینکس امر بھای
بھت مز؁ کے جواب ھیں

Seewa
10-10-2009, 05:12 PM
سچ میں مازھ اگیا اپ کا انترویو پر کر

Aamir Jahan
10-10-2009, 07:41 PM
سچ میں مازھ اگیا اپ کا انترویو پر کر

تھینکس امر بھای
بھت مز؁ کے جواب ھیں

ایمن ۔ کچھ تو خوف کرو ۔ :(

Aamir Jahan
10-10-2009, 07:44 PM
ہیں کوئی بندہ یا بندی سوال کرنے کے لیے ؟ ;)

Rubab
10-10-2009, 07:49 PM
اس انٹرویو کے بعد آپ کے کیا تاثرات ہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے آپ کی شخصیت کا کتنے فیصد حصہ سامنے آیا ہے۔

اس انٹرویو کا کتنے فیصد حصہ سچ پر ہے۔

Aamir Jahan
10-10-2009, 07:54 PM
اس انٹرویو کے بعد آپ کے کیا تاثرات ہیں۔ آپ کا کیا خیال ہے آپ کی شخصیت کا کتنے فیصد حصہ سامنے آیا ہے۔

اس انٹرویو کا کتنے فیصد حصہ سچ پر ہے۔

ارے اتنی بڑی شخصیت کی طرف سے اتنا ننھا سا سوال ۔ ہی ہی خیر میرے تاثرات تو عام سے ہیں۔ شاید آپ لوگ بور ہی ہوئے ہوں گے میرا انٹرویو پڑھ کر ۔ اور یہ بلا مبالغہ ۱۰۰ فیصد سچ پر مبنی ہے

Ahmed Lone
10-10-2009, 10:44 PM
ہمم عامر بھائی
چند سوالات
ون اردو کے کون کون سے ممبرز سے مل چکے ہیں؟
ون اردو کے کون کون سے ممبرز کو ملنے کا شوق ہے؟
ون اردو کا کون سا ممبر ہے جس کو دیکھ کر آپ بھاگ جائیں گے؟
ون اردو کا کون سا ممبر ہے جو آپ کو دیکھ کر بھاگ جائے گا؟

جلدی جواب دینا

Aamir Jahan
11-10-2009, 12:00 AM
آپ کا کیا خیال ہے آپ کی شخصیت کا کتنے فیصد حصہ سامنے آیا ہے۔

بہت معمولی ۔ ابھی تو کافی سارے حصے پوشیدہ ہیں ۔ جو میرے خیال میں آپ لوگوں کے سوالات کرنے سے ہی منظر عام پر آئیں گے۔

Aamir Jahan
11-10-2009, 12:04 AM
احمد لون بھائی کے سوالات

ون اردو کے کون کون سے ممبرز سے مل چکے ہیں؟
عبد المالک اور احمد لون یعنی کہ آپ بذات خود اور شاید کوئی ہو مجھے یاد نہیں آرہا

ون اردو کے کون کون سے ممبرز کو ملنے کا شوق ہے؟
کافی سارے ، اب کس کس کے نام لوں ؟

ون اردو کا کون سا ممبر ہے جس کو دیکھ کر آپ بھاگ جائیں گے؟
کون ہو سکتا ہے ؟

ون اردو کا کون سا ممبر ہے جو آپ کو دیکھ کر بھاگ جائے گا؟
سارے ہی

Ahmed Lone
11-10-2009, 12:17 AM

اچھا میں تو سمجھا شائد میں ہی اکیلا ایسا بندہ ہوں جو آپ سے مل چکا ہوں
ایک اور بھی تھے معلوم نا تھا

دوسرے سوال کا جواب لکھ دیں پلیز سب کے نام لکھو

تیسرے سوال کے جواب سے مجھے اندازہ ہوا کہ آپ واقعی کبھی سیاست میں جانے کا شوق رکھتے تھے
کافی ڈپلومیٹک جواب ہے نام ہی لکھ اس کا کچھ نہیں ہوگا

اور آخری سوال کا جواب بلکل غلط ہے
اتنا پیارا لاہوری ٹائپ کا لڑکا ;d
کون ہوگا جو نہ ملنا پسند کرئے گا؟

Aamir Jahan
11-10-2009, 12:24 AM
اچھا میں تو سمجھا شائد میں ہی اکیلا ایسا بندہ ہوں جو آپ سے مل چکا ہوں
ایک اور بھی تھے معلوم نا تھا
جی ۔ تھے نہیں ہیں :)

دوسرے سوال کا جواب لکھ دیں پلیز سب کے نام لکھو
اف ہو نا ۔ سمجھا کریں ۔ کس کس کا نام لکھوں ؟ بہت سارے ہیں :(

تیسرے سوال کے جواب سے مجھے اندازہ ہوا کہ آپ واقعی کبھی سیاست میں جانے کا شوق رکھتے تھے
کافی ڈپلومیٹک جواب ہے نام ہی لکھ اس کا کچھ نہیں ہوگا
سچی میں نہیں پتا ۔

اور آخری سوال کا جواب بلکل غلط ہے
اتنا پیارا لاہوری ٹائپ کا لڑکا ;d
کون ہوگا جو نہ ملنا پسند کرئے گا؟
ارے جھوٹ تو مت بولا کریں احمد بھائی ۔ میں آپ کو پیارا لگا کیا ؟
;)

نور
11-10-2009, 01:31 AM
السلام علیکم
تو جناب کا انٹرویو ہو رہا ہے
چلیے لگے ہاتھوں کچھ سوالات ہی کر لئے جائیں
سب سے پہلے تو یہ بتائیے کہ آپ کا کیا خیال ہے، کیا آپ حقیقت پسند ہیں? یا پھر کسی عجائب دنیا میں رہتے ہیں?
کوئی ایسا انسان ہے جس کی خصوصیات اپنانا چاہتے ہوں?
آپ اس فورم میں شاید عمیرہ صاحبہ کو تلاش کرتے ہوئے آئے تھے، آپ کے لئے عمیرہ صاحبہ کیا ہیں? پسندیدہ مصنفہ? یا ایک رول ماڈل? مطلب صرف ان کی کہانیاں کہانیوں کی حیثیت سے پسند ہیں یا پھر ان کے خیالات سے بھی اتفاق کرتے ہیں?
عمیرہ صاحبہ کی یا پھر کسی بھی مصنف یا مصنفی کی کہانی میں کبھی اپنے آپ کو دیکھا? مطلب کوئی اپنے جیسا کردار کبھی کسی تحریر میں نظر آیا? اگر ہاں تو کون?
فی الحال اس کا جواب دیجئے، باقی سوالات بعد میں

نور
11-10-2009, 01:42 AM
مطالعہ کرنے کے لئے عام طور سے کس قسم کی کتابیں پسند کرتے ہیں? صرف ناول یا اس کے علاوہ کچھ اور بھی? اور شاعری سے کس حد تک دلچسپی ہے? پسندیدہ شاعر کون ہے?
آپ کی زندگی میں مندرجہ ذیل چیزوں کی کیا حیثیت ہے?
مال ودولت، خوبصورتی، عزت، شہرت، محبت، دوستی، کتابیں، کمپیوٹر، موبائل، قلم۔

Ahmed Lone
11-10-2009, 02:19 AM
اور آخری سوال کا جواب بلکل غلط ہے
اتنا پیارا لاہوری ٹائپ کا لڑکا ;d
کون ہوگا جو نہ ملنا پسند کرئے گا؟
ارے جھوٹ تو مت بولا کریں احمد بھائی ۔ میں آپ کو پیارا لگا کیا ؟
;)

سچی واقعی میں اچھے لگے
قسم سے
صرف اچھے ہی نہیں خوش اخلاق مہذب اور معصوم بھی۔
ہماری تھوڑے سے وقت کی ملاقات میں میں نے بہت سی باتوں کا مشاہدہ کیا

میں تو حیران ہوں کون ہو گا جو آپ دے دوستی نہیں کرنا چاہتا ہوگا
ایک مہزب لاہوری سٹائل کا لڑکا تو ڈھونڈنے سے بھی نہ ملے انہیں
میرا آپ کو دیکھ کر یہ حال ہے تو
لڑکیوں کا کیا ہوگا;d

Lubna Ali
11-10-2009, 11:34 PM
ارے آپی ، دیے تو ہیں میں نے ، یہ دیکھیے

اب خوش ؟ اس کا مطلب تو یہ ہوا نا کہ آپ نے میرا انٹرویو دھیان سے نہیں پڑھا
:(
اوپسسسسسسسسس
سوری سوری
ایک تو مین اسس دن جلدی سے آئی بس یہی دیکھ کر چلی گئی کے میرے سوالات کے جوابات آئے ہیں کہ نہیں
میں سمجھی ایک الگ سے پوسٹ ہوگی
کیونکہ اس پوسٹ میں وہی پرانے سوالات ریپیٹ ہوئے تھے
تو میں سمجھی کے میں نے تو پڑھ لیا
~

Seewa
12-10-2009, 01:31 PM
ایمن ۔ کچھ تو خوف کرو ۔ :(

hahahahaha;d
acha main kion khof KARON GE
BAS AB NAHI LIKHNA URDU MAIN

KIA karon main abi to shoro kia hai likhna:(

Aamir Jahan
12-10-2009, 08:44 PM
hahahahaha;d
acha main kion khof KARON GE
BAS AB NAHI LIKHNA URDU MAIN

KIA karon main abi to shoro kia hai likhna:(

ہاہاہا ۔ ارے سوری نا ۔ اب نہیں کہتا ۔ چلو اب واپس اردو میں آجاو ۔ چلع شاباش ۔ بات مانتے ہیں اچھے بچوں کی طرح ;)

Seewa
12-10-2009, 08:48 PM
ہاہاہا ۔ ارے سوری نا ۔ اب نہیں کہتا ۔ چلو اب واپس اردو میں آجاو ۔ چلع شاباش ۔ بات مانتے ہیں اچھے بچوں کی طرح ;)

اچھا اب ٹیک ھے نا۔۔۔؟

KishTaj
18-10-2009, 09:46 PM
السلام علیکم
تو جناب کا انٹرویو ہو رہا ہے
چلیے لگے ہاتھوں کچھ سوالات ہی کر لئے جائیں
سب سے پہلے تو یہ بتائیے کہ آپ کا کیا خیال ہے، کیا آپ حقیقت پسند ہیں? یا پھر کسی عجائب دنیا میں رہتے ہیں?
کوئی ایسا انسان ہے جس کی خصوصیات اپنانا چاہتے ہوں?
آپ اس فورم میں شاید عمیرہ صاحبہ کو تلاش کرتے ہوئے آئے تھے، آپ کے لئے عمیرہ صاحبہ کیا ہیں? پسندیدہ مصنفہ? یا ایک رول ماڈل? مطلب صرف ان کی کہانیاں کہانیوں کی حیثیت سے پسند ہیں یا پھر ان کے خیالات سے بھی اتفاق کرتے ہیں?
عمیرہ صاحبہ کی یا پھر کسی بھی مصنف یا مصنفی کی کہانی میں کبھی اپنے آپ کو دیکھا? مطلب کوئی اپنے جیسا کردار کبھی کسی تحریر میں نظر آیا? اگر ہاں تو کون?
فی الحال اس کا جواب دیجئے، باقی سوالات بعد میں
السلامُ علیکم
عامر بھائی آپکا ان سوالات کے جوابات دینے کا کب تک کا ارادہ ہے جی۔۔۔؟

Aamir Jahan
19-10-2009, 08:03 PM
السلامُ علیکم
عامر بھائی آپکا ان سوالات کے جوابات دینے کا کب تک کا ارادہ ہے جی۔۔۔؟

انشاء اللہ کل تک ۔ آپ لوگ اور سوالات تیار کر لیجئے اگر ہیں تو ۔ آج ہاسٹل میں ڈی ایس ایل کے لیے اپلائی کر رہا ہوں ۔ شکریہ

انعم
25-10-2009, 03:42 PM
اسلام و علیکم
بھائی آپ کا انٹرویو بہت اچھا جا رہا ہے۔ بہت مزہ آیا پڑھ کر۔ چند سوال میرے طرف سے۔
موسم کو کس طرح انجوئے کرتے ہیں؟
اچانک چوٹ لگنے پر بے ساختہ کیا کہتے ہیں؟
کبھی غصے میں کھانا پینا چھوڑا؟
کن چیزوں پر زیادہ خرچ کرتے ہیں؟
کس چیز کے بغیر آپ نہیں رہ سکتے؟
دوسرے ملک جا کر کیا بات نوٹ کرتے ہیں؟
اگر آپ پاور میں آ جائے تو؟
حکومت سے کیا سہولت لینا چاہے گے۔پیٹرول۔ میڈیکل یا بجلی؟
کوئی گہری نیند سے اٹھا دے تو؟
آپ کی کس بات کی تعریف دوسرے کرتے ہیں؟
تھینکس

Aamir Jahan
01-11-2009, 12:11 AM
تو جناب کا انٹرویو ہو رہا ہے
جی میرے خیال میں میرا انٹرویو ہی ہو رہا ہے۔ آپ کے خیال میں، میں کیا یہاں نلکا لگانے آیا ہوا ہوں ؟ ;d

چلیے لگے ہاتھوں کچھ سوالات ہی کر لئے جائیں
جی جی ۔ کریے سوالات۔ سب نے کیے ، آپ بھی کر لیجئے :cool:

سب سے پہلے تو یہ بتائیے کہ آپ کا کیا خیال ہے، کیا آپ حقیقت پسند ہیں؟ یا پھر کسی عجائب دنیا میں رہتے ہیں؟
جی نور میں حقیقت پسند نہیں تھا، مگر زمانے کے تلخ حقائق نے مجھے حقیقت پسند بنا دیا۔

کوئی ایسا انسان ہے جس کی خصوصیات اپنانا چاہتے ہوں؟
یہ ضروری نہیں کہ کسی بھی انسان میں کوئی خامی نہ ہو، ہر انسان میں کوئی نہ کوئی خامی ضرور ہوتی ہے۔ میرے خیال میں جس کسی بھی انسان میں ہمیں کوئی بھی اچھی چیز نظر آئے تو ہمیں اس انسان میں موجود مثبت خصوصیات کوضرور اپنانا چاہیے۔

آپ اس فورم میں شاید عمیرہ صاحبہ کو تلاش کرتے ہوئے آئے تھے،
جی۔ انہی کو ڈھونڈتا ڈھونڈتا یہاں پر آیا۔

آپ کے لئے عمیرہ صاحبہ کیا ہیں؟ پسندیدہ مصنفہ؟ یا ایک رول ماڈل؟ مطلب صرف ان کی کہانیاں کہانیوں کی حیثیت سے پسند ہیں یا پھر ان کے خیالات سے بھی اتفاق کرتے ہیں؟
پسندیدہ مصنفہ، کہانیوں کی حد تک، اور کچھ خیالات سے متفق کرتا ہوں اور کچھ سے نہیں

عمیرہ صاحبہ کی یا پھر کسی بھی مصنف یا مصنفی کی کہانی میں کبھی اپنے آپ کو دیکھا? مطلب کوئی اپنے جیسا کردار کبھی کسی تحریر میں نظر آیا? اگر ہاں تو کون?
جی دیکھا ہے مگر بتاٶں گا نہیں

Aamir Jahan
01-11-2009, 12:24 AM
مطالعہ کرنے کے لئے عام طور سے کس قسم کی کتابیں پسند کرتے ہیں؟ صرف ناول یا اس کے علاوہ کچھ اور بھی؟
موڈ پہ منحصر ہے۔ ناول بھی پڑھ لیتا ہوں اور دوسری قسم کی کتابیں بھی۔

اور شاعری سے کس حد تک دلچسپی ہے؟ پسندیدہ شاعر کون ہے؟
شاعری بس کبھی کبھار پڑھ لیتا ہوں۔ پسندیدو شاعر کافی سارے ہیں۔

آپ کی زندگی میں مندرجہ ذیل چیزوں کی کیا حیثیت ہے؟
مال ودولت
کافی حد تک
خوبصورتی
ہونی چاہیے

عزت
جسے اللہ تعالی چاہتا ہے دیتا ہے

شہرت
شہرت بھی

محبت
ضرور ہونی چاہیے ۔ ہر کسی کو کسی نہ کسی سے ہوتی ہے، کسی کو دولت سے، کسی کو اپنے گھر والوں سے ۔۔۔۔

دوستی
ایک نہایت قیمتی تحفہ

کتابیں
بہترین دوست ثابت ہوتی ہیں

کمپیوٹر
میرے لیے تو بہت اہمیت رکھتا ہے، اگر یہ نہ ہو تو آپ لوگوں سے دووووور ہو جاٶں ۔۔

موبائل
نہایت ضروری چیز، جس کے بنا شاید سانس لینا بھی دشوار ہو جائے

قلم

یہ بھی ایک نہایت اہم چیز ہے، اگر یہ پاس نہ ہو تو آپ اپنا پرچہ حل نہیں کر سکتے

Aamir Jahan
01-11-2009, 12:36 AM
السلام علیکم
وعلیکم السلام انعم

بھائی آپ کا انٹرویو بہت اچھا جا رہا ہے۔ بہت مزہ آیا پڑھ کر۔
شکریہ انعم

چند سوال میرے طرف سے۔
جی جی ۔ ضرور

موسم کو کس طرح انجوئے کرتے ہیں؟
اکیلے آٶٹنگ کرنے نکل جاتا ہوں

اچانک چوٹ لگنے پر بے ساختہ کیا کہتے ہیں؟
حسبی اللہ اور کبھی کبھار ۔ “SShSShhhit”

کبھی غصے میں کھانا پینا چھوڑا؟
نہیں ۔ بھلا غصے کا کھانے پینے سے کیا تعلق؟

کن چیزوں پر زیادہ خرچ کرتے ہیں؟
کسی پر نہیں ۔ میں کفایت شعاری سے کام لیتا ہوں جسے دوسرے میری کنجوسی سمجھتے ہیں

کس چیز کے بغیر آپ نہیں رہ سکتے؟
آکسیجن، پانی، خوراک، میری فیملی، انٹرنیٹ اور موبائل

دوسرے ملک جا کر کیا بات نوٹ کرتے ہیں؟
جب ہر سال پاکستان آنا ہوتا تھا تو یہاں کے متعلق سوچتا تھا کہ لوگ یہاں کیسے زندہ رہ رہے ہیں اور اب جب خود رہنا پڑ رہا ہے تو عقل ٹھکانے آ گئی ہے۔

اگر آپ پاور میں آ جائے تو؟
کافی سارے پلینز ہیں، یہاں جگی کم پڑ جائے گی، مختصرا اتنا بتا دوں کہ کرپشن کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا اور "غیر ملکی قوتوں" کو یہاں سے مار بھگاٶں گا

حکومت سے کیا سہولت لینا چاہے گے۔پیٹرول۔ میڈیکل یا بجلی؟
تینوں، اور نہیں بتائیں آپ نے نہیں تو وہ بھی لے لیتا

کوئی گہری نیند سے اٹھا دے تو؟
کچھ نہیں ، اسے گھوروں گا

آپ کی کس بات کی تعریف دوسرے کرتے ہیں؟
کوئی نہیں کرتا سوائے میرے بھولپن اور سادگی کی

Aamir Jahan
01-11-2009, 09:45 AM
جی اب آپ لوگوں نے اگر سوالات کرنے ہیں تو کر لیجئے ۔ اب آپ لوگوں کو فورا ہی جواب مل جائیں گے ۔ شکریہ;)

انعم
01-11-2009, 06:56 PM
السلام علیکم
وعلیکم السلام انعم

بھائی آپ کا انٹرویو بہت اچھا جارہا ہے۔ بہت مزہ آیا پڑھ کر۔
شکریہ انعم

چند سوال میرے طرف سے۔
جی جی ۔ ضرور

موسم کو کس طرح انجوئے کرتےہیں؟
اکیلے آٶٹنگ کرنے نکل جاتا ہوں

اچانک چوٹ لگنے پر بے ساختہ کیاکہتے ہیں؟
حسبی اللہ اور کبھی کبھار ۔ “SShSShhhit”

کبھی غصے میں کھانا پیناچھوڑا؟
نہیں ۔ بھلا غصے کا کھانے پینے سے کیا تعلق؟

کن چیزوں پر زیادہ خرچ کرتےہیں؟
کسی پر نہیں ۔ میں کفایت شعاری سے کام لیتا ہوں جسے دوسرے میری کنجوسی سمجھتے ہیں

کس چیز کے بغیر آپ نہیں رہسکتے؟
آکسیجن، پانی، خوراک، میری فیملی، انٹرنیٹ اور موبائل

دوسرے ملک جا کر کیا بات نوٹکرتے ہیں؟
جب ہر سال پاکستان آنا ہوتا تھا تو یہاں کے متعلق سوچتا تھا کہ لوگ یہاں کیسے زندہ رہ رہے ہیں اور اب جب خود رہنا پڑ رہا ہے تو عقل ٹھکانے آ گئی ہے۔

اگر آپ پاور میں آ جائےتو؟
کافی سارے پلینز ہیں، یہاں جگی کم پڑ جائے گی، مختصرا اتنا بتا دوں کہ کرپشن کو ختم کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا اور "غیر ملکی قوتوں" کو یہاں سے مار بھگاٶں گا

حکومت سے کیا سہولت لینا چاہےگے۔پیٹرول۔ میڈیکل یا بجلی؟
تینوں، اور نہیں بتائیں آپ نے نہیں تو وہ بھی لے لیتا

کوئی گہری نیند سے اٹھا دےتو؟
کچھ نہیں ، اسے گھوروں گا

آپ کی کس بات کی تعریف دوسرےکرتے ہیں؟
کوئی نہیں کرتا سوائے میرے بھولپن اور سادگی کی

بہت شکریہ بھائی۔ بہت خوشی ہوئی کہ أپ نے آنسر کیا۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کی تمام جائز دوعائیں۔ ضرورتیں اور خوائشیں پوری کریں آمین
اللہ خافظ

Aamir Jahan
01-11-2009, 11:18 PM
بہت شکریہ بھائی۔ بہت خوشی ہوئی کہ أپ نے آنسر کیا۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کی تمام جائز دوعائیں۔ ضرورتیں اور خوائشیں پوری کریں آمین
اللہ خافظ

آمین

مروہ ڈار
03-11-2009, 10:55 AM
acha bhaiya...ik baat btaow....
ap hostel main hotay ho....to...ager kabhi dar lagay to?
or gher ki yaad ae or phone....na kar saktay hon tab?

انعم
03-11-2009, 04:39 PM
اسلام و علیکم
گھر کی یاد آنا تو مسٹ ہے۔ جو بھی اپنے گھر والوں سے دور ہو یہ تو اسے ہی پتہ ہوتا ہے۔ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں گھر والوں کے ساتھ ہی ہوتی ہو۔ انشا اللہ آپ کی دلی خوائش بھی پوری ہو گی آمین

Aamir Jahan
03-11-2009, 10:12 PM
acha bhaiya...ik baat btaow....
ap hostel main hotay ho....to...ager kabhi dar lagay to?
or gher ki yaad ae or phone....na kar saktay hon tab?

g main hostel main hota hun. Darr kis baat ka? Ghar walon ki yad to har waqt ati rehti hay. Awr agar in case kabi out of balance honay ki waja se call na sakta hun to at least unhe sms kar daita hun...

Noor-ul-Ain Sahira
03-11-2009, 10:17 PM
آپ اس فورم میں شاید عمیرہ صاحبہ کو تلاش کرتے ہوئے آئے تھے،
جی۔ انہی کو ڈھونڈتا ڈھونڈتا یہاں پر آیا۔

آپ کے لئے عمیرہصاحبہ کیا ہیں؟ پسندیدہ مصنفہ؟ یا ایک رول ماڈل؟ مطلب صرف ان کی کہانیاں کہانیوں کیحیثیت سے پسند ہیں یا پھر ان کے خیالات سے بھی اتفاق کرتے ہیں؟
پسندیدہ مصنفہ، کہانیوں کی حد تک، اور کچھ خیالات سے متفق کرتا ہوں اور کچھ سے نہیں

عمیرہ صاحبہ کی یا پھر کسی بھی مصنف یا مصنفی کی کہانی میں کبھی اپنے آپ کودیکھا? مطلب کوئی اپنے جیسا کردار کبھی کسی تحریر میں نظر آیا? اگر ہاں تو کون?
جی دیکھا ہے مگر بتاٶں گا نہیں

افففففففففففففففففففففففف ف
کیا لڑکے بھی افسانے پڑھا:confused: کرتے ہیں:o۔ معلومات میں نیا اضافہ پر شکریہ بھائی~۔

Aamir Jahan
06-11-2009, 02:46 AM
افففففففففففففففففففففففف ف
کیا لڑکے بھی افسانے پڑھا:confused: کرتے ہیں:o۔ معلومات میں نیا اضافہ پر شکریہ بھائی~۔

haha. Q sahira appiya? Larkon ko mana hain kia? Kbi larkiyun ko gari drive kerne pe kch kaha ham ne?
:p

KishTaj
19-02-2010, 05:41 PM
السلامُ علیکم
عامر بھائی کہاں غائب ہیں اور ۔۔۔کیا یہ انٹرویو لاک کردوں۔۔۔۔۔۔۔۔کوئی سوال کرنے والا نہیں یہاں پر؟
ویری سیڈ میں نہیں تھی تو کوئی سوال نامہ ہی نہیں۔۔۔۔
کیا کرنا ہے ۔۔۔۔۔:(

Aamir Jahan
23-04-2010, 06:53 PM
میرا مختصر تعارف

عامر جہان کے نام سے جانا جاتا ہوں ۔ آج کل پنجاب یونیورسٹی سے ایم ایس سی کر رہا ہوں۔

اپنے بارے میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ میں بہت ہی زیادہ حساس، خوش مزاج، مخلص، ایماندار اور صبر و تحمل سے کام لینے والا انسان ہوں ..... میرے شب و روز عام لوگوں کی نسبت کافی الگ تھلگ ہیں ...... میں عموما”صبح ایک ہی وقت پر نہیں اٹھتا ...... سب کچھ اس شیڈول پر منحصر ہوتا ہے جو کام میں نے اس دن سر انجام دینے ہوتے ہیں ...... میں اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں اور اپنی زندگی کا ایک ایک لمحہ یادگار بنانا چاہتا ہوں ......

اس وقت تو دوست احباب ہی بتا سکتے ہیں کہ میں کیسا ہوں ...... بس جیسا بھی ہوں ، الحمد للہ اپنے آپ کو صحیح سمجھتا ہوں ...... مجھے اس بات سے قطعا کوئی سروکار نہیں کہ کوئی مجھے غلط سمجھتا ہے۔ دلوں کے بھید تو اللہ خوب جانتا ہے۔ اس کے علاوہ مجھے اس بات سے بہت چڑ ہوتی ہے اور بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے جب میں غلطی پر نہ ہوں اور دوسرے جان بوجھ کر مجھے قصوروار ٹھراتے ہیں۔ ......مجھے لوگوں کی ناانصافی سے بہت دکھ ہوتا ہے جو اپنے لیے کوئی اور اصول مرتب کرتے ہیں اور دوسروں کے لیے کچھ اور ......

صاف گو، کھلے دل کے ملنسار لوگوں میں میرا شمار ہوتا ہے ......

ایک شعر میرے جذبات کی صحیح ترجمانی کرتا ہے جس کا حوالہ میں اکژ جگہوں پر دیتا ہوں :-

مجھےگماں ہے کہ چاہا ہے بہت زمانے نے مجھے فراز
میں عزیز تو سب کو ہوں ، مگر ضرورتوں کی طرح