PDA

View Full Version : جاسوسی مقابلہ 2 کا رزلٹ۔



سلمان سلّو
01-09-2009, 06:39 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم



السلام علیکم



''جاسوسی مقابلہ نمبر 2 قاتل کی تلاش میں انسپکٹر صاحب کی مدد کیجئے''کے عنوان سے جو مقابلہ منعقد ہوا تھا آج اس کارزلٹ اناونس کیا جارہا ہے۔رزلٹ میں تھوڑی تاخیر ہوئی جس کے لئے بہت معذرت۔


اس مقابلے میں بذریعہ ذاتی پیغام جن ساتھیوں نے شرکت کی اور مجھکو اپنے جوابات ارسال کیں ان پارٹیسیپنٹ کے اسم گرامی یہ ہیں

ھوشربا ،kishtaj ،Sajjad_Sarwar
۔۔۔آپ سبکا بہت شکریہ۔۔

اس مقابلے کا درست جواب تھا۔۔



ملزم نمبر 1لارنس بٹلر ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے
ملزم نمبر2 بیکی شوفر ہمیشہ سچ بولتا ہے
ملزم نمبر 3 راشیل باورچن کبھی جھوٹ بولتی ہے کبھی سچ
ملزم نمبر 4 ڈک باغبان ہمیشہ سچ بولتا ہے
ملزم نمبر 5 رینڈی اوپر منزل کی ملازمہ ہمیشہ جھوٹ لولتی ہے۔



درست جوابات دینے والوں کے نام




ھوشربا، kishtaj




سجاد بھائی آپکی کوشش بھی اچھی تھی۔۔کشتاج،آپکا جواب تو مکمل نہیں تھا لیکن پھر بھی اسکو درست تسلیم کرتا ہوں۔۔۔ھوشربا،آپ نے جس عرق ریزی سے جواب تلاش کیا ہے وہ کافی متاثرکن رہا۔ ویری ویل ڈن۔




حنا سسٹر،سجاد بھائی کو مقابلے میں شرکت کرنے پر 100 پوائنٹس،کشتاج کو درست جواب پر 300 پوائنٹس،اور ہوشربا کو درست جواب اور سب سے پہلے جواب بھیجنے پر 500 پوائنٹس کی ادائیگی کردیجئے۔شکریہ۔

جوابات٫٫٫٫



Sajjad_Sarwar

اپنی طرف سے تو پوری کوشش کی ھے۔ لیکن اپنے
جواب سے پوری طرح مطمیئن نہیں ھوں۔ مگر کیا کریں اس سے زیادہ وقت نہیں ھے اس کیس کو دینے کے لئے۔

{اس کیس میں قاتل کا نام تو آپ نے لازمی بتانا ہی ہے
قاتل ھے بیکی جو کہ شوفر ھے

،دیگر تفصیلات میں آپ نےتمام ملازمین کے نام، انکے ملازمت کی نوعیت یا حثیت اور سچ اور جھوٹ کا بھی بتانا ہوگا کہ وہ کونسے دو ملازم ہیں جو ہمیشہ سچ بولتے ہیں
راشیل باورچن اور ڈک باغبان ہمیشہ سچ بولتے ہیں۔

اور وہ کونسے دو ملازم ہیں جو ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں
لارنس بٹلر اور رینڈی اوپری منزل کی ملازمہ

اور وہ کونسا ملازم ''جو حقیقت میں قاتل بھی ہے''ہے جو یا تو ہمیشہ سچ بولتا ہے یا ہمیشہ جھوٹ۔۔یعنی وہ سچ یا جھوٹ مسلسل دو مرتبہ بولنے سے گریز کرتا ہے۔}

بیکی شوفر


kishtaj


السلامُ علیکم
قاتلہ راشیل باورچن ہے۔اس طرح سمجھنے کی کوشش کیجیئے اور نا سمجھ آئے تو بتایئے میں تفصیل بھیج دوں گی ابھی تفصیل لکھنے کا وقت نہیں ہے ،صرف سمجھ لی ہے جب ٹائم ملا تو سمجھا دوں گی،ویسے سمجھ تو آہی گئی ہوگی۔
ملزم ،ملزمہ ، جھوٹا ، سچا
ہر ملزم کے بیان کے بعد نیوی بلو اور براؤن کلر سے اسکا نام اور حیثیت تحریر کی گئی ہے۔


۔۔ملزم نمبر 1۔۔بیکی باغبان ہے۔مجھے علم ہے کہ وہی قاتلہ ہے۔ملزم نمبر2 ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے۔۔میں شوفر ہوں،لارنس،بٹلر۔
۔۔ملزم نمبر 2۔۔میں سچ گو ہوں۔بٹلر ہمیشہ سے دروغ گو ہے۔اوپری منزل کی ملازمہ نے سرتھامس کو قتل نہیں کیا۔اوپری منزل کی ملازمہ کا نام رینڈی ہے،بیکیشوفر۔
۔۔ملزم نمبر 3۔۔باغبان کے بعد مجھ سے پوچھ گچھ ہوئی تھی۔ملزم نمبر1 بٹلر ہے۔لارنس ہمیشہ سچ بولتا ہے۔میں شوفر نہیں ہوں،راشیل،باورچن۔
۔۔ملزم نمبر 4۔۔راشیل باورچن ہے۔قاتل ملزم نمبر 1 یا ملزم نمبر 3 دونوں میں سے کوئی ہے۔میرا نام ڈک ہےباغبان،

ملزم نمبر 5۔۔میں اوپری منزل کی ملازمہ نہیں ہوں۔ملزم نمبر 4 ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے۔میں اس بات کا اقرار کرتی ہوں کہ قاتل میں ہوں۔۔رینڈی،ملازمہ

شکریہ
اللہ حافظ


ھوشربا


السلام علیکم سلمان بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔
میں تو تحقیقات کے بعد مندرجہ ذیل نتیجے پر پہینچی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کو سمجھانے کی کوشش کرتی ہوں۔۔۔۔۔


قاتل سچ اور جھوٹ آگے پیچھے بولتا ہے، دو ملزم سچے ہیں اور دو جھوٹے۔۔۔۔
ملزم نمبر 2 کے مطابق "میں سچ گو ہوں" اگر اسے سچا سمجھا جائے تو اس کا مکمل بیان درست ہو گا اور اگر جھوٹا سمجھا جائے تو سارا کا سارا جھوٹ۔ اور اگر اسے قاتل سمجھا جائے۔۔۔

میں سچ گو ہوں (غلط)
بٹلر ہمیشہ سے دروغ گو ہے (صحیح)
اوپری منزل کی ملازمہ نے سرتھامس کو قتل نہیں کیا۔اوپری منزل کی ملازمہ کا نام رینڈی ہے۔ (غلط)

اگر اس طرح دیکھا جائے تو ملازمہ رینڈی قاتلہ ہوتی ہے جو کہ غلط ہے کیونکہ ہم نے یہاں ملزم کو خود قاتل تصور کیا ہے۔
اسطرح یہ تو پتہ چل گیا کہ ملزم نمبر 2 قاتل نہیں ہو سکتا وہ یا تو سچا ہے یا جھوٹا۔

اگر تو اسے جھوٹا سمجھیں تو اس کا مکمل بیان غلط ہو گا اور اس کے مطابق رینڈی قاتلہ ہے۔
اب اگر ہم ملزم نمبر 5 کا بیان دیکھیں اور اسے قاتلہ تصور کریں تو

میں اوپری منزل کی ملازمہ نہیں ہوں (غلط)
ملزم نمبر 4 ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے (صحیح)
میں اس بات کا اقرار کرتی ہوں کہ قاتل میں ہوں (غلط)

یہ تو پتہ چلا کہ وہ خود قاتلہ نہیں ہے

اور اگر دوسری طرح کریں

میں اوپری منزل کی ملازمہ نہیں ہوں (صحیح)
ملزم نمبر 4 ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے (غلط)
میں اس بات کا اقرار کرتی ہوں کہ قاتل میں ہوں (صحیح)

اس سے پتہ چلا کہ ملزم نمبر 4 ہمیشہ سچ بولتا ہے اور اس کے بیان کے مطابق ملزم نمبر 1 یا 3 میں سے کوئی قاتل ہے۔

تو اسطرح ملزم نمبر 2، 4 اور 5 قاتل نہیں ہو سکتے۔

یہ بات تو کنفرم ہو گئی کہ ملزم نمبر 2 سچاہے

اب تک تپہ چلا
ملزم نمبر 2 سچا ہے
اوپری منزل کی ملازمہ رینڈی ہے(ملزم نمبر 5) اور قاتلہ نہیں ہے۔
ملزمہ نمبر 5 جھوٹی ہے اور اس سے پتہ چلا کہ
ملزم نمبر 4 سچا ہے اور اس کا نام ڈک ہے
راشیل باورچن ہے اور قاتل ایک یا تین میں سے کوئی ہے۔

اب اگر ملزم نمبر 1 کو جھوٹا کریں تو پتہ چلا

بیکی باغبان نہیں ہے اور نہ قاتل ہے
ملزم نمبر 2 ہمیشہ سچ بولتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کنفرم
ملزم نمبر 1 شوفر نہیں ہے

اور اگر ملزم نمبر 3 کو قاتل سمجھا جائے تو
باغبان کے بعد مجھ سے پوچھ گچھ ہوئی تھی (غلط)
ملزم نمبر1 بٹلر ہے (صحیح)
لارنس ہمیشہ سچ بولتا ہے۔ (غلط)
میں شوفر نہیں ہوں۔ (صحیح)

اسطرح ملزم نمبر 1 بٹلر ہوا اور اس کا نام لارنس ہے
دو ملزم جو جھوٹے ہیں وہ ہوئے
ملزم نمبر 5 ۔۔۔۔۔۔ رینڈی
اور ملزم نمبر 1 ۔۔۔۔۔۔لارنس

ملزم نمبر 3 کا بیان باغبان کے بعد مجھ سے پوچھ گچھ ہوئی غلط ہے یعنی اس سے پوچھ گچھ باغبان سے پہلے ہوئی اسطرح باغبان ہوا ملزم نمبر 4 اور اس کا نام ڈل ہے۔
ملزم نمبر 1 کے حساب سے بیکی باغبان ہے اور قاتل ہے جو کہ غلط ہے اسطرح بیکی ہوا ملزم نمبر 2 اور وہ شوفر ہے۔۔۔
اور ملزم نمبر 3 ہے راشیل اور وہی قاتلہ ہے۔۔۔

ملزم نمبر 1 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لارنس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بٹلر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھوٹا
ملزم نمبر 2 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شوفر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سچا
ملزم نمبر 3 ۔۔۔۔۔۔۔۔ راشیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باورچن ۔۔۔۔۔۔۔۔ قاتلہ
ملزم نمبر 4 ۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باغبان ۔۔۔۔۔۔۔۔ سچا
ملزم نمبر 5 ۔۔۔۔۔۔۔۔ رینڈی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملازمہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جھوٹی

اب اللہ کرے ٹھیک نتیجے پر پہنچی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ کافی محنت کی ہے اس دفعہ تو۔

Sajjad_Sarwar
01-09-2009, 11:13 AM
یہ کیس واقعی مشکل تھا۔ اور جتنا ٹائم چاہیے تھا۔ اتنا ٹائم میں اسے دے نہیں سکا۔
صرف تین لوگوں نے حصہ لیا۔ جس سے کچھ خاص مزا نہیں آیا۔
چلیں سلمان بھائی اب اگلا کیس دیں حل کرنے کے لئے۔ اور خصوصی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مقابلے میں حصہ لیں۔

ھوشربا
01-09-2009, 12:04 PM
ہاں جی سلمان بھائی، اگلا کیس دیں ، اور ذرا ھاتھ ہلکا رکھیں تا کہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ حصہ لیں، میرے خیال میں کیس نمبر ۲ کچھ ذیادہ مشکل تھا۔ ایک تو پہلی بار پڑھنے سے کچھ سمھج ہی نہیں آیا، دو چار بار پڑھ کر تھوڑا بہت سرا ہاتھ ایا تھا، اسی لیے شائد ذیادہ لوگوں نے صرف پڑھ کر ہی چھوڑ دیا.
اگلے مقابلے کا انتظار رہے گا.

eemaaan
01-09-2009, 12:11 PM
ہو شربا اور کشتاج بہنوں کو بہت بہت مبارک ہو اور ہوشربا آپ تواب پا کستانی پو لیس جوائن کر ہی لیں شایداس سے ان میں تھوڑا فرق آ جائے:)

ھوشربا
01-09-2009, 12:16 PM
ہو شربا اور کشتاج بہنوں کو بہت بہت مبارک ہو اور ہوشربا آپ تواب پا کستانی پو لیس جوائن کر ہی لیں شایداس سے ان میں تھوڑا فرق آ جائے:)

میں نے تو کوشش کی تھی لیکن بس اسی لیے وہ لوگ مجھے جوائن نہیں کرنے دیتے کہ کہیں ان میں تھوڑا فرق نہ آ جائے

سوبی
01-09-2009, 10:52 PM
کشمش ہوشربا سس آپ دونوں کو بہت بہت مبارک باد

;)۔۔واقعی ماشاءاللہ بہت عقل مند ہیں آپ دونوں..;d

SadiaMuhammad
01-09-2009, 10:55 PM
ہو شربا اور کشتاج بہنوں کو بہت بہت مبارک ہو

Hina Rizwan
02-09-2009, 02:38 AM
ہوشربا سس اور کشتاج سس آپ دونوں کو بہت بہت مبارک

سلمان سلّو
02-09-2009, 06:07 AM
یہ کیس واقعی مشکل تھا۔ اور جتنا ٹائم چاہیے تھا۔ اتنا ٹائم میں اسے دے نہیں سکا۔
صرف تین لوگوں نے حصہ لیا۔ جس سے کچھ خاص مزا نہیں آیا۔
چلیں سلمان بھائی اب اگلا کیس دیں حل کرنے کے لئے۔ اور خصوصی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مقابلے میں حصہ لیں۔


واقعی 300 ایکٹیو ممبرز میں صرف تین لوگوں کی شرکت واقعی ایک مایوس کن صورت حال ہے۔۔اس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ ون اردو ممبران کافی سہل پسند ہیں۔۔۔اگلا کیس تیار ہے ۔۔۔واقعی اب تو خصوصی مہم چلانے کی ہی ضرورت محسوس ہو رہی ہے ،میں نے اگلا کیس کافی آسان تلاش کیا ہے امید ہے اس سے کافی فرق پڑے گا۔۔۔۔۔۔


ہاں جی سلمان بھائی، اگلا کیس دیں ، اور ذرا ھاتھ ہلکا رکھیں تا کہ ذیادہ سے ذیادہ لوگ حصہ لیں، میرے خیال میں کیس نمبر ۲ کچھ ذیادہ مشکل تھا۔ ایک تو پہلی بار پڑھنے سے کچھ سمھج ہی نہیں آیا، دو چار بار پڑھ کر تھوڑا بہت سرا ہاتھ ایا تھا، اسی لیے شائد ذیادہ لوگوں نے صرف پڑھ کر ہی چھوڑ دیا.
اگلے مقابلے کا انتظار رہے گا.
:)

اگلا کیس حاضر ہے۔۔ہاتھ تو ایسا ہلکا رکھا ہے میں خود کو ہلکا محسوس کرنے لگا ہوں۔۔۔ہاہا۔۔


میں نے تو کوشش کی تھی لیکن بس اسی لیے وہ لوگ مجھے جوائن نہیں کرنے دیتے کہ کہیں ان میں تھوڑا فرق نہ آ جائے
;d


کشمش ہوشربا سس آپ دونوں کو بہت بہت مبارک باد

;)۔۔واقعی ماشاءاللہ بہت عقل مند ہیں آپ دونوں..;d
:confused:۔

ابو لبابہ
05-09-2009, 01:50 PM
ھوشربا اور کشتاج کو دلی مبارکباد