PDA

View Full Version : مجھے نھیں بھولتا



Misbah94
28-08-2009, 10:28 PM
مجھے یہ واقعہ آج بھی اسی طرح یاد ہے۔ جیسے کل کی بات ہو ، لیکن جب میں بڑوں سے شئیر کرنا چاہتی ہوں۔۔۔ تو وہ سب مجھے گھورتے ہوئے خاموش رہنے کی تلقین کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ پتہ نہیں کیوں۔۔۔۔۔۔۔ یہ سچا واقعہ سنیے۔۔۔
ہماری خالہ جو ) ایک گاوں میں رہتی ہیں ہم سب ان کے ہاں اکثر جاتے تھے ۔ تو اسی طرح ایک بار گرمی کی چھٹیو ں میں انکے گاوں جانے کے لیے نکلے ۔۔ تو
امی جان کی طبعیت کافی خراب ہوگئ ۔۔ لیکن امی نےہمارا خیال کرتے ہوئے
جانے کا پروگرام کینسل نہ کیا سفر کے دوران حالت مزید بگڑ گئ خیر وہاں پہنچنے پر خالہ نے دوا دی اور گاوں کے ایک بزرگ سے دم بھی کروایا ، انھیں سب تایا جی کہتے ۔۔۔ تایا جی نے امی کے لیے ایک تعویذ بنانے کے لیے بھی کہا کہ گھر سے بجھوا دونگا۔۔۔
شام کے تقریبا 4 بجے انکا بیٹا وہ تعویذ لایا
امی کے پاس بیٹھ کر کافی باتیں کیں اور دعا لیکر چلا گیا
۔بس 20 منٹ کی دیر ہوئ ہوگی کہ گاوں میں شور مچا کہ حیاتو کے گھر فائرنگ ہوئ

حیاتو۔ نے ا ن بھائ کوقتل کردیا۔۔۔ سب بھاگے جارہے کہ کب، کیا ہوا ہم سب بڑوں کے پیچھے ۔ بس جاکر انکے گھر تک پہنچے۔۔ دروازہ کھلاتھا کچھ نظر نہ آیا ۔۔ بڑے چچا جی نے دیکھ لیا زبردست جھاڑ پلا کر واپس بھیجا ۔۔ لیکن انکے گھر کی ایک جھلک دیکھنے کے تجسس نے ٹکنے نہ دیا۔۔ سب کی نظروں سے چھپ کر اس گھر کے ساتھ والی چھت پر چڑھنے کی کوشش میں پکڑے گئے پھر بھی ہمت نہ ہاری تو بڑے بھائ کے حوالے کیا گیا۔۔ لیکن آج بھی دل میں خیال آتا ہے کہ کیا ہوا تھا ۔۔۔ کیوں نوبت یہاں آئ ۔۔ وہ بھائ اپنی 6 بہنوں کے اکلوتے بھائ تھے

رفعت
07-09-2009, 07:48 PM
مصباح مجھے سمجھ نہیں آئی دوبارہ بتاؤ

شہزاد
11-09-2009, 11:44 PM
مصباح مجھے سمجھ نہیں آئی دوبارہ بتاؤ
ہاں انہوں نے صاف نہیں بتایا کچھ