PDA

View Full Version : »¦« نعتوں کا مقابلہ »¦«



حنا
22-08-2009, 12:14 AM
نعتوں کا مقابلہ

ماہِ رمضان کا خصوصی سلسلہ ہے

اس میں آپ کو نعتیں پوسٹ کرنی ہے

آڈیو یا ویڈیو
یونی کوڈ میں لکھ کر
ڈزائین میں
آپ کی اپنی ڈزائین کردہ

پوائنٹ سسٹم کچھ اس طرح سے ہے

آڈیو یا ویڈیو +یونی کوڈ میں لکھ کر 30 پوائنٹس
آڈیو یا ویڈیو +ڈزائین 30 پوائنٹس
آڈیو یا ویڈیو +یونی کوڈ + ڈزائین 40 پوائنٹس
آڈیو یا ویڈیو +آپ کی اپنی ڈزائین کردہ 50 پوائنٹس
آڈیو یا ویڈیو +یونی کوڈ +آپ کی اپنی ڈزائین کردہ 60 پوائنٹس
صرف آڈیو یا ویڈیو ،یونی کوڈ ، ڈزائین کے کوئی پوائنٹس نہیں

ٹوٹل پوائنٹس کی بنیاد پر پہلی تین پوزشن ہوگی
پہلا انعام گولڈ ممبر شپ یا 1000 پوائنٹس
دوسرا انعام 600 پوائنٹس
تیسرا انعام 400 پوائنٹس

قوانین

ہر ممبر جتنی چاہے نعتیں پوسٹ کر سکتا ہے
پہلے سے شامل نعت دوبارہ پوسٹ نہ کریں
ایڈیٹ کر کے نعت تبدیل نہ کریں
ایک پوسٹ میں ایک ہی نعت ہو اور اس کے تمام فارمیں ایک ہی پوسٹ میں ہو
اپنی ڈزائین کردہ نعت پر آپ کا نام اور ون اردو کا یہ لنک ضرور ہو
http://www.oneurdu.com/forums/index.php

گولڈ ممبر شپ محترم احمد لون صاحب کی طرف سے رمضان المبارک کا خصوصی تحفہ ہے

مقابلے میں حصّہ لینے کی آخری تاریخ 11 ستمبر رات 12 بجے تک پاکستانی وقت

Maria Masood
22-08-2009, 04:02 AM
YouTube - Khuda Ka Zikr Kare- Qari Waheed Zafar Qasmi (http://www.youtube.com/watch?v=6qPnWoPQ6tU)

Maria Masood
22-08-2009, 04:06 AM
YouTube - URDU NAAT(Dar-e-Nabi Par)ZULFIQAR ALI.BY GHAFOOR (http://www.youtube.com/watch?v=EnxNNSh9jQE)

Maria Masood
22-08-2009, 04:07 AM
http://i25.tinypic.com/t9jvbc.gif

Maria Masood
22-08-2009, 04:07 AM
http://i27.tinypic.com/21ca0c2.jpg

Maria Masood
22-08-2009, 04:15 AM
http://i30.tinypic.com/mrdddt.jpg

Ajnabii
22-08-2009, 04:37 AM
YouTube - Multazim Par - Junaid Jamshed (http://www.youtube.com/watch?v=a6peJuVH_G0&feature=related)


الہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں


ظاہر کی آنکھ سے نہ تماشا کرے کوئی
وہ دیکھنا تو دیدہِ دل واہ کرے کوئی
اڑ بیٹھوں کیا سمجھ کے بھلا تو اوپر کریم
طاقت ہو دید کی تو تقاضا کرے کوئی

الہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں
الہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں

بھکاری وہ جس کے پاس نہ جھولی ہے نہ پیالہ ہے
بھکاری وہ جیسے حرص و ہوس نے مار ڈالا ہے
مَتَائے دین و دانش نفس کے ہاتھوں سے لُٹوا کر
سکونِ قلب کی دولت ہوس کی بھینٹ چڑھوا کر

لٹا کر ساری پونجی غفلتوں و عسیاں کی دلدل میں
سہارا لینے آیا ہوں تیرے کعبے کے آنچل میں
گناہوں کی لِپٹ سے کائناتِ قلب افسردہ
ارادے مضمحل ہمت شکستہ حوصلے مردہ

کہاں سے لاؤں طاقت دل کی سچی ترجمانی کی
کہ کس جھنجال میں گزری ہیں گھڑیاں زندگانی کی
خلاصہ یہ کے بس جل بھون کے اپنی روسیاہی سے
سراپا فکربن کر اپنی حالت کی تباہی سے

تیرے دربار میں لایا ہوں اپنی اب ذبوں حالی
تیری چوکھٹ کے لائق ہر عمل سے ہاتھ ہیں خالی
یہ تیرا گھر ہے تیرے مہر کا دربار ہے مولا
سراپا نور ہے ایک مُہبت انوار ہے مولا

تیری چوکھٹ کے جو آداب ہیں میں ان سے خالی ہوں
نہیں جسکو سلیقہ مانگنے کا وہ سوالی ہوں
زبان غرقِ ندامت دل کی ناکِس ترجمانی پر
خدایا رحم میری اس زبانِ بے زبانی پر

یہ آنکھیں خشک ہیں یارب انہیں رونا نہیں آتا
سلگتے داغ ہیں دل میں جنہیں دھونا نہیں آتا


الہی تیری چوکھٹ پر بھکاری بن کے آیا ہوں
سراپا فقر ہوں عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں
سراپا فقر ہوں عجز و ندامت ساتھ لایا ہوں

Ajnabii
22-08-2009, 04:40 AM
YouTube - Muhammad Ka Roza - Junaid Jamshed (http://www.youtube.com/watch?v=0Q56zqrFe-c&feature=related)

محمّد کا روضہ قریب آرہا ہے



بائز کمالِ ترک سے ملتی ہے یاں مراد
دنیا جو چھوڑ دی ہے، تو عقبہ بھی چھوڑ دے
تقلید کی روش سے، تو بہتر ہے خود کشی
راستہ بھی ڈھونڈ خضر کا سودا بھی چھوڑ دے

محمّد کا روضہ قریب آرہا ہے
بلندی پہ اپنا نصیب آرہا ہے
فرشتوں یہ دے دو پیغام ان کو
خبر جا کے دے دو ان کو فرشتوں
کے خادم تمہارا سعید آرہا ہے
مدینہ، مدینہ، مدینہ ، مدینہ
بڑا لطف دیتا ہے نامِ مدینہ

وفا تم نہ دیکھو گئے ہرگز کسی میں
زمانہ وہ ایسا قریب آرہا ہے
حفاظت کرو تم اپنے ایمان و دین کی
زمانہ وہ ایسا عجیب آرہا ہے
محمّد کا روضہ قریب آرہا ہے
بلندی پہ اپنا نصیب آرہا ہے
فرشتوں یہ دے دو پیغام ان کو
خبر جا کے دے دو ان کو فرشتوں
کے خادم تمہارا سعید آرہا ہے
مدینہ، مدینہ، مدینہ ، مدینہ
بڑا لطف دیتا ہے نامِ مدینہ

تمہیں کچھ خبر ہے کہاں جا رہا ہوں
رسول خدا ہےوہاں جا رہا ہوں
تمہیں کچھ خبر ہے میں کیا پا رہا ہوں
محبّت کا انکی مزہ پا رہا ہوں
چَلو جا کے رہنا مدینے میں اب تو
قیامّت کا منظر قریب آرہا ہے
فرشتوں یہ دے دو پیغام ان کو
خبر جا کے دے دو ان کو فرشتوں
کے خادم تمہارا سعید آرہا ہے
مدینہ، مدینہ، مدینہ ، مدینہ
بڑا لطف دیتا ہے نامِ مدینہ


نگاہوں میں سلطانیت ہیچ ہوگی
جو پائے گا دل میں پیام مدینہ
سکون جہاں تم کہاں ڈھونڈتے ہو
سکون جہاں ہے نظامِ مدینہ

Ajnabii
22-08-2009, 04:42 AM
YouTube - YouTube Kabe Ki Ronaq (http://www.youtube.com/watch?v=FwOB7xY0sVo)

کعبے کی رونق کعبے کا منظر


کعبے کی رونق کعبے کا منظر
الله اکبر الله اکبر
دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر
الله اکبر الله اکبر
حمد خدا سے تر ہیں زبانیں
کانوں میں رس گھولتی ہیں اذانیں
بس ایک صدا آتی ہے برابر
بس ایک صدا آتی ہے برابر
الله اکبر الله اکبر

تیرے کرم کی کیا بات مولا
تیرے حرم کی کیا بات مولا
تا عمر کر دے آنا مقدر
الله اکبر الله اکبر

یاد آ گئیں جب اپنی خطائیں
اشکوں میں ڈھلتی رہیں التجائیں
رویا غَلافِ کعبہ پکڑ کر
الله اکبر الله اکبر

بھیجا ہے جنّت سے تجھ کو خدا نے
چوما ہے تجھ کو میرے مصطفیٰ نے
اے سنگِ اسود تیرا مقدر
الله اکبر الله اکبر
الله اکبر الله اکبر

کعبے کے اوپر جاتے نہیں ہیں
کس کو آدب یہ سکھاتے نہیں ہیں
کتنے مؤدب ہیں یہ کبوتر
الله اکبر الله اکبر
الله اکبر الله اکبر

دیکھا صفا بھی مروہ بھی دیکھا
رب کے کرم کا جلوہ بھی دیکھا
دیکھا روائق سروں کا سمندر
الله اکبر الله اکبر
الله اکبر الله اکبر

کعبے کی رونق کعبے کا منظر
الله اکبر الله اکبر
دیکھوں تو دیکھے جاؤں برابر
الله اکبر الله اکبر

Ajnabii
22-08-2009, 04:43 AM
YouTube - naat - hum faqiron ko madine ki gali (http://www.youtube.com/watch?v=-EfQlb39lCs)


ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی


خسروی اچھی لگی نہ سروری اچھی لگی
خسروی اچھی لگی نہ سروری اچھی لگی
ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی

دور تھے تو زندگی بےرنگ تھی بے کیف تھی
ان کے کوچے میں گئے تو زندگی اچھی لگی
ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی

میں نہ جاؤں گا کہیں بھی در نبی کا چھوڑ کر
مجھ کو کوئے مصطفیٰ کی چاکری اچھی لگی
ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی

ناز کر تو اے حلیمہ سرورے کونین پر
گر لگی اچھی تو تیری جھونپڑری اچھی
ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی

رکھ دیئے سرکار کے قدموں پی سلطانوں نے سر
سرورے کونوں مکاں کی سادگی اچھی لگی
ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی

محروما کی روشنی مانا کے اچھی ہے مگر
سبز گمبد کی مجھے تو روشنی اچھی لگی
ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی

آج محفل میں نیازی نعت جو میں نے پڑھی
عاشقانے مصطفیٰ کو وہ بڑی اچھی لگی
ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی

خسروی اچھی لگی نہ سروری ا چھی لگی
ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی
ہم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی

Ajnabii
22-08-2009, 04:48 AM
http://www.hallagulla.com/urdu/photo/data/2024/karam_hai_aaqa_786.jpg



YouTube - koye saleka ya arzoo ka Naat (http://www.youtube.com/watch?v=oXLeldpPvec&feature=related)

Ajnabii
22-08-2009, 04:54 AM
YouTube - Faslon Ko Takalluf Hai - Qari Waheed Zafar Qasmi (http://www.youtube.com/watch?v=WQ2J7MRaewc&feature=related)


فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر


فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر
ہم بھی بے بس نہیں ، بے سہارا نہیں
خود اُنہی کو پکارینگے ہم دور سے
راستے میں اگر پاؤں تھک جائینگے

ہم مدینے میں تنہا نکل جائینگے
اور گلیوں میں قصدًا بھٹک جائینگے
ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئینگے
ڈھونڈتے ، ڈھونڈتے لوگ تھک جائینگے

جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا
بندگی کا قرینہ بدل جائیگا
سر جھکانے کی فرصت ملیگی کسے
خود ہی پلکوں سے سجدے ٹپک جائینگے

نام آقا جہاں بھی لیا جائے گا
ذکر اُن کا جہاں بھی کیا جائے گا
نور ہی نور سینوں میں بھر جائیگا
ساری محفل میں جلوے لپک جائینگے

اے مدینے کے ظاہر خدا کے لیے
داستانِ سفر مجھ کو یوں مت سُنا
بات بڑ جائیگی دل تڑپ جائیگا
میرے محتاط آنسو چھلک جائینگے

اُن کی چشمِ کرم کو ہے اس کی خبر
کس مسافر کو ہے کتنا شوقِ سفر
ہم کو اقبال جب بھی اجازت ملی
ہم بھی آقا کے دربار تک جائینگے

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر
ہم بھی بے بس نہیں ، بے سہارا نہیں
خود اُنہی کو پکارینگے ہم دور سے
راستے میں اگر پاؤں تھک جائینگے

Ajnabii
22-08-2009, 04:59 AM
http://www.hallagulla.com/urdu/photo/data/2411/naat27.jpg


YouTube - Main Behak Sakoon Yeh (http://www.youtube.com/watch?v=SAGqHupIbMM)

Hina Rizwan
22-08-2009, 05:31 AM
http://www.hallagulla.com/urdu/photo/data/1772/naat_e_Rasool_e_Maqbool_PBUH_.jpg
YouTube - Best Ever and beautiful salam TAJDAR E HARAM By Owais Qadri (http://www.youtube.com/watch?v=zPyrjX7JZxI)

Hina Rizwan
22-08-2009, 05:37 AM
YouTube - Maula Ya Salle Wasallim - Naat (http://www.youtube.com/watch?v=58d2efL20Ro&feature=PlayList&p=A477AE61114C8CEA&playnext=1&playnext_from=PL&index=66)

http://2.bp.blogspot.com/_AKiB6AkwQ6I/SAjBpAV_d7I/AAAAAAAAAEg/zp8WXVaqvLs/s400/Qasida+Burda.bmp

Hina Rizwan
22-08-2009, 05:41 AM
YouTube - Ramazan Asalaam - Dr Amir Liaquat Hussain (http://www.youtube.com/watch?v=8_0JuiSyqOQ)

اسلام،اسلام،اسلام،اسلام
اے رحمتِ عظیم کے مہمان اسلام
قران کے نزول کے سامان اسلام
رمضان اسلام،اے رمضان اسلام

انوارِمصطفیٰ کا اُجالا لیے ہوئے
ہمدے خدا کا ساتھ حوالہ لیے ہوئے
تو آ گیا ہے اے ماہِ رمضان اسلام
رمضان اسلام،اے رمضان اسلام

کیوں نہ تجھے سلام کریں عرش اور زمین
تیرے سبب سے سجدوں میں جھکنے لگیں جبیں
جزدان میں رہے نہیں قران اسلام
رمضان اسلام،اے رمضان اسلام

پنجگانہ ہو نماز کہ حج ہو زکوت ہو
ہم سب رجوع کرتے ہیں رحمان کی طرف
لیکن کرم کی حد ہے یہ ربِ کریم کی
رمضان چل کے آتا ہے انسان کی طرف

پھر مسجدوں میں رونقیں آباد ہو گئیں
بھولی ہوئی عبادتیں پھر یاد ہو گئیں
ہم پر بڑا ہے تیرا یہ احسان اسلام
رمضان اسلام،اے رمضان اسلام

صدِ شکر تیرے ساتھ ہے پیغامِ عید بھی
یعنی کہ تیرے بعد ہے روزِ سعید بھی
کہتا ہے تجھ کو عامر و ریحان اسلام
رمضان اسلام،اے رمضان اسلام

Muhammad Atique
22-08-2009, 09:06 AM
اسلام علیکم حنا سس۔


ماشاءاللہ بہت ہی پیارا سلام آپ نے شئیر کیا ہے۔ مجھے اس کی تلاش تھی تو اس مقابلے کے توسط سے آپ نے شئیر کر دیا۔ بہت بہت شکریہ۔


سس صرف ایک تصیح کر لیں ۔ پہلے شعر کا دوسرا مصرع کچھ یوں ہونا چاہیئے۔


ہو نگاہ کرم ہم پہ سلطان دیں، تم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام۔


بہت بہت شکریہ پھر سے

حنا
22-08-2009, 10:32 AM
صرف آڈیو یا ویڈیو ،یونی کوڈ ، ڈزائین کے کوئی پوائنٹس نہیں

آپ جو نعت پوسٹ کر رہے ہیں اس کے کم از کم دو فارمیٹ ایک ساتھ ایک ہی پوسٹ میں ہوں اگر آپ آپ کی اپنی ڈزائین کردہ نعت ہو تو بھی اس کے ساتھ آڈیو یا ویڈیو ضروری ہے اور اپنی ڈزائین کردہ نعت پر آپ کا نام اور ون اردو کا یہ لنک ضرور ہو
http://www.oneurdu.com/forums/index.php

پوائنٹ سسٹم کچھ اس طرح سے ہے

آڈیو یا ویڈیو +یونی کوڈ میں لکھ کر 30 پوائنٹس
آڈیو یا ویڈیو +ڈزائین 30 پوائنٹس
آڈیو یا ویڈیو +یونی کوڈ + ڈزائین 40 پوائنٹس
آڈیو یا ویڈیو +آپ کی اپنی ڈزائین کردہ 50 پوائنٹس
آڈیو یا ویڈیو +یونی کوڈ +آپ کی اپنی ڈزائین کردہ 60 پوائنٹس
صرف آڈیو یا ویڈیو ،یونی کوڈ ، ڈزائین کے کوئی پوائنٹس نہیں

حنا
22-08-2009, 10:38 AM
اس طرح سے پوسٹ کرنی ہے اس کے تیس پوائنٹس ہے اگر اس کے ساتھ ڈزائین بھی ہوتی تو چالیس پوائنٹس ہوتے


YouTube - Faslon ko Takalluf Hai humse Agar - Qari Waheed Zafar Qasmi (http://www.youtube.com/watch?v=G-oW8BGjh0g)

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر
ہم بھی بے بس نہیں ، بے سہارا نہیں
خود اُنہی کو پکارینگے ہم دور سے
راستے میں اگر پاؤں تھک جائینگے

ہم مدینے میں تنہا نکل جائینگے
اور گلیوں میں قصدًا بھٹک جائینگے
ہم وہاں جا کے واپس نہیں آئینگے
ڈھونڈتے ، ڈھونڈتے لوگ تھک جائینگے

جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا
بندگی کا قرینہ بدل جائیگا
سر جھکانے کی فرصت ملیگی کسے
خود ہی پلکوں سے سجدے ٹپک جائینگے

نام آقا جہاں بھی لیا جائے گا
ذکر اُن کا جہاں بھی کیا جائے گا
نور ہی نور سینوں میں بھر جائیگا
ساری محفل میں جلوے لپک جائینگے

اے مدینے کے ظاہر خدا کے لیے
داستانِ سفر مجھ کو یوں مت سُنا
بات بڑ جائیگی دل تڑپ جائیگا
میرے محتاط آنسو چھلک جائینگے

اُن کی چشمِ کرم کو ہے اس کی خبر
کس مسافر کو ہے کتنا شوقِ سفر
ہم کو اقبال جب بھی اجازت ملی
ہم بھی آقا کے دربار تک جائینگے

فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر
ہم بھی بے بس نہیں ، بے سہارا نہیں
خود اُنہی کو پکارینگے ہم دور سے
راستے میں اگر پاؤں تھک جائینگے

حنا
22-08-2009, 10:45 AM
اس طرح سے پوسٹ کرنی ہے اس کے تیس پوائنٹس ہے اگر اس کے ساتھ یونی کوڈ بھی ہو تو چالیس پوائنٹس ہوتے اور آپ کی اپنی ڈزائینگ کے بیس پوائنٹس اضافی ہے


YouTube - Lab Par Naat-e-Pak - (Qari Waheed Zafar Qazmi)-(nAAT sHARIF) (http://www.youtube.com/watch?v=FtUBy0UZmPE)

http://www.muhammadiya.com/images/Lyrics/Lap%20Pe%20Naat-e-Pak%20Ka.JPG

ماھیر
22-08-2009, 11:31 AM
ASSLAM_0_ALYKUM
main hisa nahi lay rahi just is thread main sub k liye yeh linkz day rahi hon plz listn it

YouTube - (Exclusive) Punjabi Maa Ki Shan (http://www.youtube.com/watch?v=W3LkY46H5lo&feature=related)
listen it must

YouTube - Maawan Jado Mar Jandiyan--Maa ki Shaan (http://www.youtube.com/watch?v=hqZAyRBBE3A)


Regardz

Manshaa
22-08-2009, 09:14 PM
YouTube - Marhaba Aaj Chalein Geh Shah-e-Abraar - Huriya Rafiq Qadri (http://www.youtube.com/watch?v=fAWp8hl7BCE)

http://i29.tinypic.com/14dixpf.jpg

Jannat
22-08-2009, 10:36 PM
[QUOTE=حنا;1035654]
نعتوں کا مقابلہ

ماہِ رمضان کا خصوصی سلسلہ ہے

اس میں آپ کو نعتیں پوسٹ کرنی ہے

آڈیو یا ویڈیو
یونی کوڈ میں لکھ کر
ڈزائین میں
آپ کی اپنی ڈزائین کردہ

پوائنٹ سسٹم کچھ اس طرح سے ہے

آڈیو یا ویڈیو +یونی کوڈ میں لکھ کر 30 پوائنٹس
آڈیو یا ویڈیو +ڈزائین 30 پوائنٹس
آڈیو یا ویڈیو +یونی کوڈ + ڈزائین 40 پوائنٹس
آڈیو یا ویڈیو +آپ کی اپنی ڈزائین کردہ 50 پوائنٹس
آڈیو یا ویڈیو +یونی کوڈ +آپ کی اپنی ڈزائین کردہ 60 پوائنٹس
صرف آڈیو یا ویڈیو ،یونی کوڈ ، ڈزائین کے کوئی پوائنٹس نہیں

ٹوٹل پوائنٹس کی بنیاد پر پہلی تین پوزشن ہوگی
پہلا انعام گولڈ ممبر شپ یا 1000 پوائنٹس
دوسرا انعام 600 پوائنٹس
تیسرا انعام 400 پوائنٹس

قوانین

ہر ممبر جتنی چاہے نعتیں پوسٹ کر سکتا ہے
پہلے سے شامل نعت دوبارہ پوسٹ نہ کریں
ایڈیٹ کر کے نعت تبدیل نہ کریں
ایک پوسٹ میں ایک ہی نعت ہو اور اس کے تمام فارمیں ایک ہی پوسٹ میں ہو
اپنی ڈزائین کردہ نعت پر آپ کا نام اور ون اردو کا یہ لنک ضرور ہو
http://www.oneurdu.com/forums/index.php

گولڈ ممبر شپ محترم احمد لون صاحب کی طرف سے رمضان المبارک کا خصوصی تحفہ ہے

مقابلے میں حصّہ لینے کی آخری تاریخ 11 ستمبر رات 12 بجے تک پاکستانی وقت
[/Q
boht acha hai hin aap ko to Allah is ka Seab bhi de ga inshaAllah

ZEE.SHAN
22-08-2009, 10:38 PM
YouTube - Excellent Naat Pukaro Ya Rasool Allah(S.A.W) Owais Qadri (http://www.youtube.com/watch?v=nSuQEK7TiwQ)

KishTaj
23-08-2009, 12:42 AM
رمضان السلام
YouTube - Ramazan Assalam (http://www.youtube.com/watch?v=qjkuZln1JfQ)

KishTaj
23-08-2009, 12:52 AM
السلامُ علیکم
مہماں بن کر آیا ہے۔ ۔ ۔


YouTube - Mehmaan Ramadan - Dr. Aamir Liaquat / Geo TV (http://www.youtube.com/watch?v=NalPryTPNNk)

NaziNazi
23-08-2009, 01:06 AM
YouTube - Marhaba Aaj Chalein Geh Shah-e-Abraar - Huriya Rafiq Qadri (http://www.youtube.com/watch?v=fAWp8hl7BCE)

http://i29.tinypic.com/14dixpf.jpg
اوووووو یہ تو میں کرنے لگی تھی اب مجھے کو ئی اور ڈھونڈنی پڑےگی۔چلیں کو بات نھی میں کچھ اورڈھونڈتی ھوں۔:)

حنا
23-08-2009, 01:21 AM
آپ سب پوسٹ نمبر1،18،19 دیکھ لیں

Ajnabii
23-08-2009, 01:52 AM
YouTube - Beautiful Clip.Ya Rab Madinay Paak Mein Jana Naseeb ho (http://www.youtube.com/watch?v=DQO1NUns2H8&feature=related)



http://www.muhammadiya.com/images/Lyrics/Taiba%20Ki%20Arzoo.jpg

Hina Rizwan
23-08-2009, 06:03 AM
YouTube - Ya Muhammad Noor-e-Mujasim - Dr. Amir Liaquat Ali (http://www.youtube.com/watch?v=5jk87n2FJHc&feature=PlayList&p=4904E4D026031075&playnext=1&playnext_from=PL&index=13)


http://www.nafseislam.com/en/Naats/Naats/Urdu/YaMuhammadNoorMujassam.gif

SadiaMuhammad
23-08-2009, 07:16 AM
بہت بہت شکریہ بہت بہتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت تتتتتتتتتتتتتتتتتتتتت ہی لا جواب شئرنگ

ھوشربا
23-08-2009, 07:21 AM
YouTube - Shah-e-Madina - Farhan Ali Qadri Latest Album (http://www.youtube.com/watch?v=beRX8wZG2Ds)


شاہ مدینہ

یسرب کے والی سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ شاہ مدینہ شاہ مدینہ شاہ مدینہ

جلوے ہیں سارے تیرے ہی دم سے
آباد عالم تیرے کرم سے
باقی ہر اک شے ہے نقش خیالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ شاہ مدینہ

تیرے لیے ہی دنیا بنی ہے
نیلے فلک کی چادر تنی ہے
تو اگر نہ ہوتا تو دنیا تھی خالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ شاہ مدینہ

تو نے جہاں کی محفل سجائی
تاریکیوں میں شمع جلائی
ہر سمت چھائی تھی رات کالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ شاہ مدینہ

مزہب ہے تیرا سب کی بھلائی
مسلک ہے تیرا مشکل کشائی
دیکھ اپنی امت کی خستہ حالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ شاہ مدینہ

ہے نور تیرا شمس و قمر میں
تیرے لبو ںکی لالی سحر میں
پھولوں نے تیری خشبو چرالی
سارے نبی تیرے در کے سوالی
شاہ مدینہ شاہ مدینہ

ھوشربا
23-08-2009, 07:40 AM
YouTube - Main To Ashiq Hon Nabi Ka Farhan Ali Qadri (Tahir ali) (http://www.youtube.com/watch?v=zvLOrNmiGYs&feature=related)


میں تو عاشق ہو ں نبی کا


میں تو عاشق ہو ں نبی کا
میں تو عاشق ہو ں نبی کا


ذکر سرور میں مجھے کھویا ہوا رہنے دو
اس پہ دنیا جوخفا ہے تو خفا رہنے دو
ذکر سرور میں مجھے کھویا ہوا رہنے دو
اس پہ دنیا جوخفا ہے تو خفا رہنے دو
یا محمدکا وظیفہ ہے لبوں پر ہر دم
یا محمدکا وظیفہ ہے لبوں پر ہر دم
مجھ کو بس یاد محمدمیں فنا رہنے دو


میں تو عاشق ہو ں نبی کا
میں تو عاشق ہو ں نبی کا


دل میں نبی کی یاد نے ڈیرہ جما لیا
سارے غموں سے آپ کے غم نے بچا لیا
قربان جاﺆں یا نبی تیرے مقام پر
تو نے تو پتھروں کو بھی کلمہ پڑھا دیا
ویرانیاں نہ آہیں گیں آنکھوں میں اب کبھی
خاک در رسول کا سرمہ لگا لیا
سینے میں ہےبہار سا میلہ لگا ہوا
جب سے تمہارے دردکو مہماں بنا لیا


میں تو عاشق ہو ں نبی کا
میں تو عاشق ہو ں نبی کا


غلامی رسول کا تحفہ سجا کے دیکھ
نادان ان کے در پہ سر کو جھکا کے دیکھ
آتی ہے کیسے جوش میں رحمت حضورﷺ کی
تو داستان غم ذرا ان کو سنا کے دیکھ
قدموں میں تیرے ہوں گے خزانے جہان کے
اک بار ان کے نام پر سب کچھ لٹا کے دیکھ


میں تو عاشق ہو ں نبی کا
میں تو عاشق ہو ں نبی کا


درد و آلام کے مارے ہوے کیا دیتے ہیں
ہم تو بس ان کی نگاہوں کو دعا دیتے ہیں
بندہ بننا ہے خدا کا تو گدا بن ان کا
جوفقیروں کو شہنشاہ بنا دیتے ہیں
عقل والوں کے نصیبوں میں کہاں ذوق جنوں
عشق والے ہیں جو ہر چیز لٹا دیتے ہیں


میں تو عاشق ہو ں نبی کا
میں تو عاشق ہو ں نبی کا


جب لیا نام نبی میں نے دعا سے پہلے
میری آواز وہاں پہنچی صبا سے پہلے
دم آخر مجھے آقا کی زیارت ہوگی
ایک دن آہیں سرکارقضا سے پہلے
رب سے کرتا ہوں دعا پڑھ کے محمد پہ درود
یہ وسیلہ بھی ضروری دعا سے پہلے
ہم نے اس در اقدس پہ جمائی نظریں
جس جگہ ملتا ہے منگتوں کو صدا سے پہلے


میں تو عاشق ہو ں نبی کا
میں تو عاشق ہو ں نبی کا


غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں
غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے
جو ہو نہ عشق مصطفی تو زندگی فضول ہے
جو ہو نہ عشق مصطفی تو زندگی فضول ہے
میرے تو آپ ہی سب کچھ ہیں رحمت عالم
میں جی رہا ہوں زمانے میں آپ ہی کے لیے


میں تو عاشق ہو ں نبی کا
میں تو عاشق ہو ں نبی کا


ہر وقت تصور میں مدینے کی گلی ہے
اب در بدری ہے نہ غریب الوطنی ہے
وہ شمع حرم جس سے منور ہے مدینہ
کعبے کی قسم رونق کعبہ بھی وہی ہے
اس شہر میں بک جاتے ہیں خود آکے خریدار
یہ مصر کا بازار نہیں شہر نبی ہے


میں تو عاشق ہو ں نبی کا
میں تو عاشق ہو ں نبی کا

ھوشربا
23-08-2009, 08:00 AM
YouTube - sab se owla owa la hamara nabi by owais qadri (http://www.youtube.com/watch?v=4sHtOiaeI5A&feature=related)


http://i254.photobucket.com/albums/hh103/hosharba/001-1.jpg
http://i254.photobucket.com/albums/hh103/hosharba/002.jpg

ھوشربا
23-08-2009, 08:20 AM
YouTube - FARHAN ALI QADRI(TAJDAR E HARAM (MARHABA YA RASOOL ALLAH NEW ALBUM) (http://www.youtube.com/watch?v=0vHNyfo1x74)



تاجدارِ حرم



تاجدارِ حرم اے شہنشاہِ دیں
تُم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام

ہو نگاہِ کرم ہم پہ سلطانِ دیں
تُم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام

دور رہ کر نہ دم ٹُوٹ جائے کہیں
کاش طیبہ میں اے میرے ماہِ مُبیں

دفن ہونے کو مِل جائے دو گز زمیں
تُم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام

تاجدارِ حرم اے شہنشاہِ دیں
تُم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام

کوئی حُسنِ عمل پاس میرے نہیں
پَھس نہ جا وں قیامت میں مولا کہیں


اے شفیعِ اُمم لاج رکھنا تُمہی
تُم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام

تاجدارِ حرم اے شہنشاہِ دیں
تُم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام


ہو نگاہِ کرم ہم پہ سلطانِ دیں
تُم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام

پِھر بُلا لو مدینے میں عطار کو
یہ تڑپتا ہے طیبہ کے دیدار کو

کوئی اس کے سوا آرزو ہی نہیں
تُم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام


تاجدارِ حرم اے شہنشاہِ دیں
تُم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام


ہو نگاہِ کرم ہم پہ سلطانِ دیں
تُم پہ ہر دم کروڑوں درود و سلام

ھوشربا
23-08-2009, 08:22 AM
YouTube - Noori Mukhra Te Zulfaan Ne Kaaliyaan-In the super (mashallah) voice of M. Farhan Ali Qadri! (http://www.youtube.com/watch?v=2Nq9qKYv_7w)


نوری مکھڑا تے زلفاں نیں کالیاں



نوری مکھڑا تے زلفاں نیں کالیاں
رب بھیجدا دروداں دیاں ڈالیاں

پیار میرے آقا دا سینے وچ ہوے
جھگی اوتھے رہن لئی مدنیے وچ ہوے

بندہ رجھ رجھ کے چُمے تیری جالیاں
رب بھیجدا دروداں دیاں ڈالیاں


نوری مکھڑا تے زلفاں نیں کالیاں
رب بھیجدا دروداں دیاں ڈالیاں

بیلیا حضور دیاں محفلاں سجایا کر
دن رات سوہنے تے درود پہنچایا کر

گھر رہن گیاں سدا خوش حالیاں
رب بھیجدا دروداں دیاں ڈالیاں


نوری مکھڑا تے زلفاں نیں کالیاں
رب بھیجدا دروداں دیاں ڈالیاں

پاک قرآن دے اکھراں نوں ویکھ لو
صورتاں نوں ویکھ لو سطراں نوں ویکھ لو

جیویں آقا دیاں زلفاں نیں کالیاں
رب بھیجدا دروداں دیاں ڈالیاں


نوری مکھڑا تے زلفاں نیں کالیاں
رب بھیجدا دروداں دیاں ڈالیاں


صدقہ نواسیاں دا سد لو مدینے وچ
ٹھنڈ پا لواں آقا بلدے میں سینے وچ

چماں جیوندے جیوندے روضے دیاں جالیاں
رب بھیجدا دروداں دیاں ڈالیاں


نوری مکھڑا تے زلفاں نیں کالیاں
رب بھیجدا دروداں دیاں ڈالیاں

ھوشربا
23-08-2009, 08:28 AM
YouTube - FARHAN ALI QADRI Haleema loori deti hai(MARHABA YA RASOOL ALLAH NEW ALBUM) (http://www.youtube.com/watch?v=UbR3clhSv5c&feature=related)


حلیمہ لوری دیتی ہے


اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے
میرے نورِ نظر سو جا حلیمہ لوری دیتی ہے

چمک چندا سے ہے زیادہ مہک پھولوں سے ہے زیادہ
کشش سورج سے ہے زیادہ چمک تاروں سے ہے زیادہ
دمک تاروں سے ہے زیادہ

کوئی تجھ سا کہاں دوجا حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے

رخِ انور پہ آقا کے دل و جاں سے فدا ہو کر
کبھی بوسہ لے ہاتھوں پَر کبھی بوسہ لے چہرے پَر

بنائے تکیہ بانہوں کا حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے

ادب سے پاس بِٹھلا کر حلیمہ پیار کرتی ہے
گلے سے خوب چمٹا کر حلیمہ پیار کرتی ہے

میرے لختِ جگر سو جا حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے

امانت آمنہ کی ہے حلیمہ سعدیہ کے گھر
وہ جس کے حسن کے صدقے ہوا عالم اُجالا تَر

وہ میرے گھر کا رکھوالا حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے

ہوازن کے قبیلے خوش نصیبی ہے تیری واللہ
ہُوا ہے آمِنہ کا لَعَل تُجھ میں جلوہ گر سو نَاں

زمانے بھر میں ہے شُہرہ حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے

فَضائیں گیت گاتی ہیں ہوائیں ڈَف بجاتی ہیں
زمیں کی مُسرتیں دیکھو خوشی سے گُنگُناتی ہے

فضائے دل پہ ہے نغمہ حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے

حلیمہ سعدیہ اس لعل کی ایسی ہوئی شیدا
سِوا اُس کے زمانے میں دکھائی کچھ نہیں دیتا

اُجاگر چوم کر چہرہ حلیمہ لوری دیتی ہے
اُجالا تُو میرے گھر کا حلیمہ لوری دیتی ہے

ھوشربا
23-08-2009, 08:41 AM
YouTube - Ae shahenshah-e-madina assalat-o-wassalam (http://www.youtube.com/watch?v=x7X2tTBpm_Q)

http://i254.photobucket.com/albums/hh103/hosharba/AeShehenshah-e-Madina.jpg

ھوشربا
23-08-2009, 08:48 AM
YouTube - FARHAN ALI QADRI ---balaghal-ula-bekamal----(SIALKOT) (http://www.youtube.com/watch?v=Bkq3W3BzaD4&feature=related)

http://i254.photobucket.com/albums/hh103/hosharba/BalaghalUlaBekamalayhiPart1.jpghttp://i254.photobucket.com/albums/hh103/hosharba/BalaghalUlaBekamalayhiPart2.jpg

Ajnabii
23-08-2009, 04:08 PM
YouTube - Aj Ashk mere Naat by Hooria Faheem (http://www.youtube.com/watch?v=3Jx8ljQUTfo)


http://www.mediaislam.com/media/fck/images/Lyrics/Urdu_Naats/Aaj_Ashk_Mere_Naat_Sana.jpg

Ajnabii
24-08-2009, 02:29 AM
YouTube - Meetha Meetha Hai mere Mohammad Ka Naam (http://www.youtube.com/watch?v=GSezfRpj4so)



http://www.mediaislam.com/media/fck/images/Lyrics/Mitha_Mitha_Hai_Mere.jpg

Ajnabii
24-08-2009, 02:42 AM
YouTube - Tala-Badroo-alaina(URDU)NAAT (http://www.youtube.com/watch?v=4HsAjkOZQn0&feature=related)

Alina22
24-08-2009, 06:21 AM
YouTube - Wohi Khuda Hai (http://www.youtube.com/watch?v=wksDW8-MuiM)

وہی خدا ہے


کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے نظر بھی جو آ رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے

نظر بھی رکھے سماعتیں بھی وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانہ لاشعور میں جگمگا رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے

تلاش اس کو نہ کر بتوں میں وہ ہے بدلتی ہوئی رتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے

کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے نظر بھی جو آ رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے

Alina22
24-08-2009, 06:23 AM
mujay ye naat bhat pasand ha ..specialy ye lines

تلاش اس کو نہ کر بتوں میں وہ ہے بدلتی ہوئی رتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے

is ko sun kar rongte khare ho jatte hain ....

Raising Moon
24-08-2009, 09:08 AM
YouTube - Wohi Khuda Hai (http://www.youtube.com/watch?v=wksDW8-MuiM)

وہی خدا ہے




کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے نظر بھی جو آ رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے



نظر بھی رکھے سماعتیں بھی وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانہ لاشعور میں جگمگا رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے

تلاش اس کو نہ کر بتوں میں وہ ہے بدلتی ہوئی رتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے

کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے نظر بھی جو آ رہا ہے
وہی خدا ہے وہی خدا ہے






mujay ye naat bhat pasand ha ..specialy ye lines

تلاش اس کو نہ کر بتوں میں وہ ہے بدلتی ہوئی رتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے

is ko sun kar rongte khare ho jatte hain ....



السلام وعلیکم
برا نہ مانیے گا سس یہ نعت نہیں ہے یہ حمد ہے پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔عربی زبان میں نعت کیلئے لفظ "مدحِ رسول" استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ حمد ایک عربی لفظ ہے،جس کے معنی‘‘تعریف‘‘ کے ہیں۔ اللہ کی تعریف میں کہی جانے والی نظم کو حمد کہتے ہیں۔

ام حمزہ
24-08-2009, 10:18 AM
YouTube - Naat by Younas Shahzad Seyal # 3 Khusravi (http://www.youtube.com/watch?v=7nyj8iMaFyQ)




خسروی اچھی لگی نہ سروری اچھی لگی
ھم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی
دور تھے تو زندگی بے رنگ تھی بے کیف تھی
ان کے کوچے میں گئے تو زندگی اچھی لگی
ھم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی
رکھ دیے سرکار کے قدموں پہ سلطانوں نے سر
سرور کون ومکاں کی سادگی اچھی لگی
ھم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی
میں نہ جاونگا کبھی کبھی در نبی کا چھوڑ کر
مجھ کو کوئے مصطفی کی چاکری اچھی لگی
ھم فقیروںکو مدینے کی گلی اچھی لگی
ناز کر تو اے حلیمہ سرور کونین پر
گر لگی اچھی تو تیری جھوںپڑی اچھی لگی
ھم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی
آج محفل میں نیازی نعت جو میں نے پڑھی
عاشقان مصطفی کو وہ بڑی اچھی لگی
ھم فقیروں کو مدینے کی گلی اچھی لگی

Raising Moon
25-08-2009, 12:26 PM
http://i25.tinypic.com/rcssv7.jpg

Raising Moon
25-08-2009, 12:29 PM
http://i32.tinypic.com/imkuv9.jpg

Raising Moon
25-08-2009, 12:31 PM
http://i30.tinypic.com/312im91.jpg

Raising Moon
25-08-2009, 12:34 PM
http://i29.tinypic.com/33xvgjp.jpg

Raising Moon
25-08-2009, 12:37 PM
http://i27.tinypic.com/2ic2w00.jpg

Raising Moon
25-08-2009, 12:39 PM
http://i30.tinypic.com/2cna0sw.jpg

Rubi
26-08-2009, 02:41 AM
http://i227.photobucket.com/albums/dd201/panicguyz/Naat3.jpg

Rubi
26-08-2009, 02:43 AM
http://i248.photobucket.com/albums/gg162/rubi4u/naatt2.png

Rubi
26-08-2009, 02:45 AM
http://i248.photobucket.com/albums/gg162/rubi4u/naat1.jpg

حنا
26-08-2009, 03:11 AM
http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=1036925&postcount=28

Mehero Ul Nisa Dar
26-08-2009, 11:01 PM
YouTube - SAARE NABIYON K OHDE {Yasir Soharwardi 0321-9211534} (http://www.youtube.com/watch?v=neu6N3ZVNeI)
میں اس کھیل میں حصہ نہیں لے رہی لیکن میں چاہتی ہوں کہ آپ سب یہ نعت سنیں بہت ہی خوبصورت نعت ہے۔ ۔ ۔۔ مجھے بے حد پسند ہے

سارے نبیوں کے عہدے بڑے ہیں
لیکن آقا کا منصب جدا ہے
وہ امامِ صفے انبیاء ہیں
ان کا رتبہ بڑوں سے بڑا ہے

کوئی لفظوں سے کیسے بتا دے
ان کے رتنے کی حد ہے تو کیا ہے

ہم نے اپنے بڑوں سے سنا ہے
صرف اللہ ان سے بڑا ہے

وہ جو اک شہر نور الخدا ہے
جلوہ گاہوں کا اک سلسلہ ہے

جس کی ہر صبح شمس و دہا
جس کی ہر شام بدر و دجا ہے

نام جنت کا تم نے سنا ہے
میں نے اس کا نظارہ کیا ہے

میں یہاں سے تمہیں کیا بتا دوں
ان کی نگری کی گلیوں میں کیا ہے

مستقل ان کی چوکھٹ عطا ہو
میری معبود یہ التجا ہے

کوئی پوچھے تو یہ کہ سکوں میں
بابے جبریل میرا پتہ ہے

سارے نبیوں کے عہدے بڑے ہیں
لیکن آقا کا منصب جدا ہے
وہ امامِ صفے انبیاء ہیں
ان کا رتبہ بڑوں سے بڑا ہے

Alina22
27-08-2009, 03:37 AM
السلام وعلیکم
برا نہ مانیے گا سس یہ نعت نہیں ہے یہ حمد ہے پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔عربی زبان میں نعت کیلئے لفظ "مدحِ رسول" استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ حمد ایک عربی لفظ ہے،جس کے معنی‘‘تعریف‘‘ کے ہیں۔ اللہ کی تعریف میں کہی جانے والی نظم کو حمد کہتے ہیں۔



OHHH ...SORRY ....maine kabhi pehle iss bat pe gor nahi kia k ye NAAT thi ya HUMD .... mujay b faraq pata ha ...naat or humd main ..lakin maine kabhi ye sunte hue gor nahi ..kia ...

muafi chahti hon........galati se ho giaaaaaaaaaaaaaa
or app ka bhat bhat shukaria ..dehan dilwane per...thankssssssss

SEEBEE
27-08-2009, 05:01 AM
http://www.muhammadiya.com/Naatein/Fasihuddin%20Soharwardi/Ishq-E-Ahmad%20Chahye.wmahttp://i304.photobucket.com/albums/nn176/seebee_07/vector-frames1.jpg
http://www.muhammadiya.com/Naatein/Fasihuddin%20Soharwardi/Ishq-E-Ahmad%20Chahye.wma

p.s. i cant find this naat on youtube and i dont know how to put an audio file from my pc onto the forum, thats y i am putting the link of this naat:)

KishTaj
28-08-2009, 07:12 AM
السلامُ علیکم
http://i995.photobucket.com/albums/af77/kishtaj_2009/naatji.jpg

Rubi
29-08-2009, 01:58 AM
http://i248.photobucket.com/albums/gg162/rubi4u/Naat-Shareef02.jpg

Rubi
29-08-2009, 01:59 AM
http://i248.photobucket.com/albums/gg162/rubi4u/naat-1.gif

حنا
11-09-2009, 12:32 AM
آج اس مقابلے کا آخری دن ہے

Ajnabii
17-09-2009, 06:51 AM
اس کا رزلٹ کب تک ہے گا.

حنا
19-09-2009, 10:41 AM
اس مقابلے کے نتائج کچھ اس طرح ہے

پہلی پوزشن حاصل کی ہے
Ajnabii
ان کے پوائنٹس کا ٹوٹل ہے 300
آپ کو انعام میں ملتی ہے احمد لون صاحب کی طرف سے گولڈ ممبر شپ

دوسری پوزشن حاصل کی ہے
ھوشربا
ان کے پوائنٹس کا ٹوٹل ہے 240
آپ کو انعام میں ملتے ہیں 600 پوائنٹس

تیسری پوزشن حاصل کی ہے
Hina_Rizwan
ان کے پوائنٹس کا ٹوٹل ہے 120
آپ کو انعام میں ملتے ہیں 400 پوائنٹس

آپ تینوں ونرز کو میری طرف سے مبارک باد

Hina Rizwan
19-09-2009, 11:13 AM
ہوش آپ کو بہت مبارک ہو
اور اجنبی آپ کو تو بہت ہی زیادہ مبارک ہو
اور تھوڑی سی مجھے بھی:)

حنا
19-09-2009, 08:08 PM
http://i35.tinypic.com/10fnl10.jpg

Ajnabii
21-09-2009, 11:15 AM
مجھے تو پتا ہی نہیں چلا، کچھ دن میں نہیں آیی تو دیکھا ہی نہیں کہ میں جیت گی ہوں

شکریہ ،