PDA

View Full Version : چار کالے بلے



ام حازم
15-08-2009, 02:27 PM
یہ آج سے کچھ سال پہلے کی بات ہے ـ میری بڑی بہن معمار پلازہ گلشن میں رہا کرتیں تھیں ـ چھٹیاں ہوئیں تو میں بھی ان کے گھر رہنے چلی گئی ـ انہوں نے مجھے سونے کے لئے بالکنی والا بیڈروم دیا ـ کافی دیر تک تو ہم لوگ باتیں ہی کرتے رہے پھر وہ سونے چلی گئیں تو مجھے چونکہ بالکل اندھیرے میں سونے کی عادت تھی اسلئے میں نے لائٹ بند کی اور سونے کے لئے لیٹ گئی ـ لیکن جیسے ہی آنکھیں بند کیں تو کمرے کے چاروں کونوں میں چار بڑے بڑے کالے بلے بیٹھے ہوئے نظر آئے میں نے ڈر کے مارے آنکھیں کھول دیں پھر آیتہ الکرسی پڑھ کر دوبارہ آنکھیں بند کیں لیکن پھر وہی منظر تھا ـ کمرے کے چار کونوں میں چار بڑے بڑے کالے بلے بیٹھے نظر آرہے تھے ـ میں نے سوچا یہاں سونا تو مشکل ہے اس لئے میں ان کے گھر کے ڈرائنگ روم میں چلی گئی اور وہاں صوفے پر جا کر سونے کی کوشش کی تو کچھ نظر نہ آیا اور میں سو گئی ـ اگلی صبح جب بہن نے مجھے ڈرائنگ روم میں سوتے دیکھا تو سخت خفا ہوئیں کہ یہ کیا بات ہوئی تو ساری رات اس طرح کیسے سوئیں ـ میں نے کہا کہ بھئی تمہارے اس کمرے میں جن ہیں ـ بہن بالکل بھی یقین نہیں رکھتی تھیں اس بات پر اس لئے بولیں کہ بالکل بیکار بات ہے ـ ہمارے گھر مین کچھ نہیں ہے میں نے کہا کہ نہیں میں نے خود دیکھا تھا جیسے ہی میں آنکھیں بند کرتی تھی چاروں کونوں میں چار بڑے کالے بلے نظر آتے تھے ـ اسی لیے میں یہاں آکر سو گئی ـ اس بات پر وہ چونکیں اور کہنے لگیں کہ اس کمرے میں بلیاں تو واقعی بہت آتی ہیں ـ ہم نے گرل میں جالی لگائی تھی تو اسے بھی توڑ کر آگئی تھی بلی ـ خیر وہ ان باتوں پر یقین نہیں رکھتی تھیں اس لئے اس بات کو اہمیت نہ دی ـ پھر کچھ دنوں کے بعد وہ بتانے لگیں کے ایک رات ان کے بلاک میں چیخنے کی آوازیں آنے لگیں ـ دیکھا تو چوتھی منزل پر رہنے والا لڑکا اپنا گلہ پکڑے گرتا ہوا سیڑھیوں سے آرہا تھا ـ بعد میں معلوم ہوا کہ پہلے تو اسے کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کمرے میں کوئی ہے لیکن اس دن لائٹ گئیں تو اسے لگا کہ کوئی اس کے سینے پر چڑھ کر ان کا گلہ دبا رہا ہے ـ اس لئے وہ اندھا دھند بھاگا اور کسی طرح گھر کا دروازہ کھول کر اندھیرے میں گرتا پڑتا نیچے آگیا ـ بہن کو بعد میں اس کی والدہ نے بتایا کہ ہم نے کسی روحانی علاج کرنے والے سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ اس پوری عمارت پر جنات کا قبضہ ہے اور وہ یہاں پر ہی رہتے ہیں اور کمرہ وہی تھا یعنی بالکنی والا ـ پھر میں نے اپنی بہن کو یاد دلایا کہ یاد کرو میں نے بھی تو اس کمرے میں آنکھیں بند ہوتے ہیں چاروں کونوںمیں کالے بلے دیکھے تھے ـ خیر میرے بہنوئی کے علم میں یہ بات آئی تو انہوں نے کچھ مہینوں میں ہی وہ گھر چھوڑ دیا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ چھوٹے بچوں کا ساتھ ہے کہیں ان پر کوئی اثر نہ ہو جائے ـ

Wish
15-08-2009, 02:55 PM
آپ کی کہانی پڑھ کر تو مجھے ناول ٰخالی گھرٰ یاد آ گیا۔ اس میں بھی جن ایک کالے بلے کی شکل میں ہی آتا ہوتا تھا۔
پتہ نہیں اس وسیع کائنات میں کیا کیا پوشیدہ باتیں ہیں۔
اللہ پاک ہم سب کو ہر قسم کے شر اور شیطان مردود سے محفوظ رکھے۔
آمین

Biya
15-08-2009, 06:39 PM
آپ کو اس رات نیند کیسے آگئی خرد ؟
میں تو جا کر بہن کو اٹھا دیتی سب سے پہلے ۔
::)
ویسے سنا ہے جن وغیرہ کا بلیوں سے خاص کر کالی بلیوں اور بلوں سے بہت واسطہ ہوتا ہے۔

سخنور
15-08-2009, 08:28 PM
کاش میں بھی کوئی جن دیکھ سکوں۔
:confused:

ام حازم
18-08-2009, 01:46 PM
آپ کو اس رات نیند کیسے آگئی خرد ؟
میں تو جا کر بہن کو اٹھا دیتی سب سے پہلے ۔
::)
ویسے سنا ہے جن وغیرہ کا بلیوں سے خاص کر کالی بلیوں اور بلوں سے بہت واسطہ ہوتا ہے۔



نیند تو سولی پر بھی آجاتی ہے ـ یہ تو بس آنکھیں بند کرنے کا معاملہ تھا ـ پھر کراچی میں جس گھر میں ہم لوگ پلے بڑھے ہیں وہ 1947 کا بنا ہوا تھا اور وہاں پر ہماری والدہ بہت کچھ دیکھ چکی تھیں اسی لیے ہم چھوٹے چھوٹے تھے جب سے ہی انہوں نے آیتہ الکرسی اور بسمہ اللہ الذی والی آیت یاد کروا دی تھی اور ہم لوگ صبح شام پڑھنے کے عادی ہیں ـاور ایسی باتوں کو درگزر کرنے کے بھی ـ لیکن ہمارے پرانے گھر میں ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا کرتا تھا بس نظر آتے تھے کبھی کہیں سے گزرتے ہوئے کہیں بیٹھے ہوئے ـ نہ مخاطب کرتے تھے اور نہ کوئی نقصان ـ

ام حازم
18-08-2009, 01:48 PM
کاش میں بھی کوئی جن دیکھ سکوں۔
:confused:


آپ ایک بار مجھ سے مل لیں گے تو جنات خود بخود آپ کو نظر آنے لگیں گے ـ :)

Sad_Fairy
24-09-2009, 10:07 PM
:eek:Oh no mene to billiyan pali hoi hain

Maria Masood
24-09-2009, 11:33 PM
اوئے ہوئے مجھے تو بلیاں ویسے ہی بری لگتی ہیں اور میری عادت ہے کہ رات کو چھت پر اکیلے بیٹھ کر fm سنتی ہوں۔۔۔اور میرے ارد گرد کافی بلیاں منڈلا رہی ہوتی ہیں

Mehero Ul Nisa Dar
24-09-2009, 11:36 PM
اوہ یہ تو واقع ۔ ۔ ۔ ۔ ذرا ڈراؤنا واقعہ ہے لیکن ۔ ۔ ۔ ۔ ۔لیکن مجھے بلیاں بہت پسند ہیں اور میں پالتی بھی ہوں۔ ۔ ۔ویسے کالی بلیوں میں ذرا ہوتا ہے۔۔ ۔ ۔;)

سخنور
07-10-2009, 10:57 PM
آپ ایک بار مجھ سے مل لیں گے تو جنات خود بخود آپ کو نظر آنے لگیں گے ـ :)

اب میں سعودی عرب آنے سے رہا۔ زندگی میں آج تک پاسپورٹ نہیں بنوایا۔ اس لئے آپ کو ہی لاہور آنے کی تکلیف کرنا پڑے گی۔
:)

ام حازم
12-10-2009, 03:47 AM
اب میں سعودی عرب آنے سے رہا۔ زندگی میں آج تک پاسپورٹ نہیں بنوایا۔ اس لئے آپ کو ہی لاہور آنے کی تکلیف کرنا پڑے گی۔
:)

آپ تو ویسے بھی میرے ننھیالی پڑوسی ہیں ـ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ـ اﷲ کرے کی نصیب میں لہور کا سفر ہو اور میں آپ سے ملنے کا شرف بھی حاصل ہو جائے ـ یقین کریں سر یو آر دی انسپریشن فار می ـ

سخنور
12-10-2009, 02:50 PM
آپ تو ویسے بھی میرے ننھیالی پڑوسی ہیں ـ کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ـ اﷲ کرے کی نصیب میں لہور کا سفر ہو اور میں آپ سے ملنے کا شرف بھی حاصل ہو جائے ـ یقین کریں سر یو آر دی انسپریشن فار می ـ

بہت بہت شکریہ اس عزت افزائی کے لئے۔ میں بسر و چشم حاضر ہوں۔
:)

glow_life
17-11-2009, 04:17 PM
یہ تو خاصا خوفناک سا واقیا ہے، اور یہ بات اپنی جگہ سہی ہے کے نا آپ ان چیزو کے راستے میں آیئں اور نا وہ آپ کو تنگ کریں گے اور سب سے بری بات الله کا نام تو بڑے بڑے جنّات کو بھاگا سکتا ہے
الله تاللہ سب کو اپنے امان میں رکھیں
آمین...