PDA

View Full Version : قریش کی بیٹیاں



ام حازم
14-08-2009, 06:00 PM
السلام علیکم

یہاں بہت سارے مشاہدات اور واقعات پڑھے ـ کچھ نے بلیو کیا اور کچھ نے سائنسی کرشمہ قرار دیا ـ اپنے اپنے عقیدے کی بات ہے لیکن کچھ باتیں ایسی ہوتیں ہیں جنہیں عقل تسلیم نہ بھی کرے تو ماننا پڑتاہے ـ ایسا ہی کچھ مکہ مکرمہ میں ہے ـ مسجدالحرام کے اردگرد تمام پہاڑ ہی پہاڑ تھے جنہیں کاٹ کر بہت سارے پراجیکٹس بن گئے ہیں اور کچھ بن رہے ہیں ـ جبل عمر جو کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے نام سے معروف ہے اسے بھی کاٹ کر ایک بہت بڑا پراجیکٹ بنایا جا رہا ہے ـ کتنی حیرت کی بات ہے کہ جہاں پر پہاڑ کٹ رہے ہوں تعمیرات ہو رہی ہو وہاں ایک قدرے ہموار جگہ پر آکر بلڈوزرز کے بلیڈز ٹوٹ جاتے ہیں ـ ہے نہ حیرت کی بات ـ لاکھ کوششوں کے باوجود مسجدالحرم سے کچھ فاصلے پر موجود اس زمین پر کھدائی یا تعمیر کا کوئی کام نہ ہو سکا تو وہاں باڑھ لگا کر اس زمین کو ایسے ہی چھوڑ دیا گیا ہے ـ


آپ لازماً جاننا چاہیں گے کہ اس زمین میں ایسا کیا ہے کہ وہاں پر کھدائی ممکن نہ ہو سکی ـ نزول اسلام سے پہلے قریش مکہ وہاں اپنی بیٹیاں زندہ دفن کر دیا کرتے تھے ـ یہی وہ زمین ہے ـ انسانوں نے تو ان بیٹیوں کی حرمت نہ رکھی اور انہیں زندہ دفن کر دیا لیکن اﷲ تعالیٰ جو بڑا رحم کرنے والا ہے اس کا یہ معجزہ ہے کہ اب اس زمین کو کوئی کھود نہیں سکتا ـ

Biya
15-08-2009, 06:36 PM
وعلیکم السلام !

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
وہ جس کو چاہے عزت سے نواز دے جس کو چاہے زلت دے دے ۔

لیکن یہ بات کیسے ثابت ہوئی کہ وہاں کھدائی اسی وجہ سے ممکن نہیں ؟

ام حازم
18-08-2009, 02:00 PM
وعلیکم السلام !

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
وہ جس کو چاہے عزت سے نواز دے جس کو چاہے زلت دے دے ۔

لیکن یہ بات کیسے ثابت ہوئی کہ وہاں کھدائی اسی وجہ سے ممکن نہیں ؟



وہاں پر صرف ایک بار زمین کھودنے کی کوشش نہیں کی گئی ہے ـ بلکہ کافی وقت لگا کر بھی جب یہ کام نہ ہو سکا تو اس زمین کو باڑھ لگا کر بند کر دیا گیا ہے ـ سعودی حکومت ایک حقیقی اسلامی حکومت ہے ـ یہاں پر یہ لوگ کوئی مزار ، درگاہ اور خوامخواہ کے ایمان بگاڑنے والی یادگار نہیں رہنے دیتے ـ یہاں تک کے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے نام سے جو پہاڑ منسوب ہے اگر یہی پہاڑ پاکستان میں ہوتا تو کیا آپ سوچ سکتی ہیں کہ اسے کوئی توڑنے دیتا ـ لیکن یہاں پر وہ پہاڑ بھی کاٹ کر توسیعی کام جاری ہے ـ یہاں پر موجود عربی دیہاتی جنہیں بدو کہتے ہیں ان کے پاس ایسی جگہوں کے بارے میں تمام تفاصیل موجود ہیں ـ جو سینہ در سینہ چلی آرہی ہیں ـ کچھ ایسی احادیث تک ہیں جو آپ کو کسی کتاب میں نہیں ملیں گی لیکن ان قبیلوں کے تمام لوگوں کو علم ہے ـ اور اس متعلق میں مزید بات نہیں کروں گی کیونکہ میں سائنس پر بلیو نہیں کرتی ہوں ـ ::)ـ بدوؤں کا اس بارے میں یہی کہنا ہے اور ان کی وجہ سے سب یہ بات جانتے ہیں ـ اگر یہ بات سچ نہ ہوتی تو یقین کیجئے سعودی حکومت کچھ بھی کرکے اس زمین کو ہموار کر دیتی ـ جو لوگ سعودی عرب میں نہیں رہتے ہیں انہیں یہاں کی حکومت اور لوگوں کے عقیدے کے بارے میں کچھ اتنا اندازہ نہیں ہوتا ہے ـ لیکن یہاں بسنے والے جانتے ہیں کہ ایسی کسی بھی بات کی ہوا حکومت کو اگر شک ہو تو باہر نہیں نکل سکتی ہے ـ اور اگر کوئی غلط بات ہوتی تو حکومت خود اخبار میں اس متعلق اعلان کر دیتی کہ یہ سب من گھڑت ہے ـ مزید میں قاصر ہوں اس بارے میں لکھنے سے ـ

Biya
20-08-2009, 06:47 PM
مزید لکھنے کی ضرورت ہی نہیں آپ نے ماشاءاللہ کافی تفصیل سے بتا دیا ہے ۔
میں بھی سعودیہ میں چار سال رہی ہوں لیکن بہت ہی چھوٹی تھی تب اسلیے اتنی معلومات نہیں ہیں جتنی آپ نے بتا دیں ۔بہت شکریہ ۔
:)

ام حازم
23-08-2009, 12:47 AM
مزید لکھنے کی ضرورت ہی نہیں آپ نے ماشاءاللہ کافی تفصیل سے بتا دیا ہے ۔
میں بھی سعودیہ میں چار سال رہی ہوں لیکن بہت ہی چھوٹی تھی تب اسلیے اتنی معلومات نہیں ہیں جتنی آپ نے بتا دیں ۔بہت شکریہ ۔
:)


چار سال صرف ؟؟؟؟ بیہ یقین کیجئے یہاں بعض پاکستانی تیس تیس سال سے رہتے آرہے ہیں لیکن انہوں نے یہاں کی کمیونیٹی میں موو ہی نہیں کیا ہے ـ یعنی بس پاکستانیوں کے ساتھ ہی رہتے ہیں اور تعلقات نہیں بناتے ہیں سعودیوں سے ـ ہماری خوش قسمتی کے یہاں آنے کے کچھ عرصے میں ہمیں ایسے پاکستانی ملے جن کی بیٹیاں سعودی بدوؤں سے بیاہی ہوئیں تھیں یا پھر کچھ کے کفیل ہی بدو ہیں ـ جس کی وجہ سےہماری معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ـ ورنہ یقین کیجئے جب ہم یہاں آرہے تھے تو کچھ عجیب سے تاثرات تھے یہاں کے لوگوں کے بارے میں ـ لیکن یہاں پر رہنے اور یہاں کے لوگوں سے میل جول بڑھنے کی وجہ سے وہ تمام شکوک وشبہات دور ہو گئے ہیں ـ اب سوچتے ہیں کہ ایک محاورہ ہے کہ دور کے ڈھول سہانے تو اس کا الٹ بھی کچھ ہونا چاہیے ـ کیونکہ ہم نے یہاں کے بارے میں جو کچھ بچپن سے سنا تھا ویسا بالکل نہیں پایا ـ

Sayien
14-09-2009, 04:28 AM
Aslam-o-Alekam
app ne bilkul sahi btaya hai jo bi btaya hai
aor main ne wo jaga khod dekhi hai
ALLAH ne kafi dafa harmen ki ziyarat ka moqa diya hai to wo jaga bi dekhi hai jhan saoidi gov be bas ho gai thhe
SUBHAN ALLAH