PDA

View Full Version : محترم عتیق ماسٹر کا تفصیلی انٹرویو

KishTaj
13-08-2009, 02:57 PM
السلامُ علیکم
معزز ممبران
آج میں عتیق بھائی کے انٹرویو کا سلسلہ شروع کررہی ہوں امید ہے
آپ اسے دلچسپ بنائیں گے۔
عتییق بھائی تیار رہیئے سوال نامہ اگلے ہی پیغام میں پہنچنے والا ہے۔
شکریہ
اس انٹرویو کے ختم ہونے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے

KishTaj
13-08-2009, 03:01 PM
بنیادی سوالات کے جوابات دیجیئے.
آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
کتنے مذہبی ہیں؟
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
کتنی زنانیں جانتے ہیں؟
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟
کونسا مضمون پسند ہے؟
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ون اردو پر کیسے آئے؟
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟

بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
بچپن کیسا گزرا؟
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔

Muhammad Atique
13-08-2009, 04:21 PM
اسلام علیکم:

ارے اتنے زیادہ سوالات!!! افففففففففف

لگتا ہے اس پر مجھے تین گھنٹے سے زیادہ وقت لگانا پڑے گا۔

گزارش ہے تین گھنٹے سے پہلے پیپر نہ چھینا جائے۔

ہاہاہاہاہاہا۔

کچھ سوالات کے جوابات میں اگلی پوسٹ میں دوں گا۔

شکریہ

Muhammad Atique
13-08-2009, 04:30 PM
آپ کا پورا نام؟
عتیق الرحمٰن
آپکی صحیح عمر کیا ہے؟
کاغذی کاروائی مطلب تعلیمی اسناد کے مطابق 24 سال اور اصلی والی عمر ہے 26 سال۔
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
بی- کام
کونسے ادیب پسند ہیں؟
ویسے تو ادب کے لحاظ سے میں تقریبا" انجان ہوں لیکن احمد ندیم قاسمی کا لکھا ہوا پسند ہے۔
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
ایکسپورٹ مینجمنٹ
کہاں رہتے ہیں؟
سیالکوٹ کے ایک گاؤں میں۔
آپکے فیملی ممبرز کون کون ہیں؟
کوئی مشہور شخصیت میرے فیملی ممبرز میں نہیں۔ ویسے میں اپنے امی ابو کے ساتھ رہتا ہوں۔
کتنے بہن بھائی ہیں؟ آپکا نمبر کونسا ہے ؟
ہم الحمد اللہ سات بہن بھائی ہیں۔ تین بھائی اور چار بہنیں اور میرا نمبر پانچواں ہے

Muhammad Atique
13-08-2009, 05:02 PM
ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

ذیادہ تر وقت کہاں گزارتے ہیں؟
ویسے تو زیادہ تر وقت دفتر میں ہی گزرتا ہے گھر والوں اور دوستوں کے لئے تو بچا کھچا وقت ہی رہ جاتا ہے۔ گھر والوں میں میرا دو چار گھنٹے ہی رہنا ان کے لئے کافی ہوتا ہے۔ کیونکہ میں گھر میں اکثر اوقات مزاحیہ باتیں کرتا ہوں جس کی وجہ سے انہیں میرا کم وقت دے پانا زیادہ محسوس نہیں ہوتا۔

اور جہاں تک بات ہے دوستوں کی تو دفتر سے چھٹی کے بعد زیادہ سے زیادہ جو وقت انکو ملتا ہے وہ دو گھنٹے کے ارد گرد ہی گھومتا ہے۔

اور اگر آپ کا وقت گزارنے کا مطلب چھٹی کے دن سے مراد ہے تو چھٹی کے دن پر اکثر بہت سے کام پہلے ہی سے ڈالے جا چکے ہوتے ہیں اسی وجہ سے کہیں جانا عموما" محال ہوتا ہے
کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

میرا ماننا ہے زندگی کا ہر لمحہ ہی قیمتی ہے اگر ایک وقت کو ضائع کر کے دوسرے وقت میں اس پر پچھتایا جائے گا تو ایک وقت آئے گا جب اس وقت پر بھی پچھتاوا اور ندامت ہو گی۔ اس لئے زندگی میں کوئی بھی لمحہ ضائع مت کریں تو بہت بہتری کے مواقع ہوتے ہیں۔

ہاں وہ لمحات جو اچھے لوگوں کے ساتھ گزرے ہوں، اسکول اور کالج میں گزرے ہوں ان لمحات کے لوٹ آنے کی حسرت ہوتی ہے۔ کیونکہ اسکول اور کالج میں جس طرح سے بیسیوں دوست ایک وقت میں موجود ہوتے ہیں وہ لمحات زندگی میں واپس آنے مشکل ہوتے ہیں۔

Muhammad Atique
13-08-2009, 05:13 PM
آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟
اللہ عزوجل کا فضل و کرم اور مستقل مزاجی
آپکا ستارہ کیاہے ،کیا ستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟
میں اس پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی کبھی اپنا ستارہ معلوم کرنے کی کوشش کی ہے۔
حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
تھوڑی بہت۔
اخبارکونسا پڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟
نوائے وقت، آیت کا ترجمہ پڑھنے کے بعد پہلے صفحہ پر ایک نظر اور پھر سر راہے۔
کتنے مذہبی ہیں؟
بہت زیادہ نہیں۔ لیکن الحمداللہ لگاؤ ہے۔
قرآن پاک کتنی عمر میں پڑھ لیا تھا کیاتھا؟
تقریبا" سات سال کی عمر میں۔ لیکن صحیح پڑھنا اسی کو کہتے ہیں جب تجوید کے ساتھ پڑھا جائے کہ الفاظ کی ادائیگی اچھے طریقے سے ہوتی ہے۔ اسی لئے کوشش کر رہا ہوں کہ تجوید کے ساتھ سیکھوں۔
آپ کے مشاغل کیا ہیں؟
اسلامی کتب کا مطالعہ

شاعری (جو خود کی ہو) دوسرے شعراء کی کتابیں بہت کم پڑھیں ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ میرے اکثر اشعار کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا۔

کرکٹ

Muhammad Atique
15-08-2009, 01:43 PM
زندگی میں کیا بننا چاہتے ہیں یا چاہتے تھے اور کیا ہیں؟
سچ پوچھئے تو میں فوج جوائن کرنا چاہتا تھا لیکن اب میں ایک پرائیوٹ فرم میں ایکسپورٹ مینجر کے فرائض سر انجام دے رہا ہوں۔
زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
زندگی خوبصورت ہے لیکن ان کے لئے جو خود سے بہتر نظر نہ آنے والوں کو بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
آپ کی نظر میں محبت کیا ہے؟
محبت ایک ایسا جذبہ ہے کہ بسا اوقات ایسا لگتا ہے کہ محبت ہی اس سارے جہاں کو سنبھالے ہوئے ہے ورنہ جتنی نفرتیں نظر آتی ہیں انکی بنیاد پر تو یہ دنیا کب کی ویران ہو گئی ہوتی۔
آپ کی نظر میں دوست کیا ہے؟
دوست کا مطلب ایک ایسا انسان ہے کہ جب آپ ہنسیں تو اسے معلوم ہو کہ آپ اپنا کون سا دکھ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں
دوست تو میرے بس تین چار ہی ہیں لیکن جو مجھ سے بہت اچھے طریقے سے ملتے ہیں اور جن کے لئے میری موجودگی معنی رکھتی ہے ان کی تعداد کا اندازہ نہیں۔

دوستی کرتے وقت میں زیادہ تر اس انسان میں وہ خوبیاں ڈھونڈتا ہوں جو مجھ میں نہ ہوں۔ مثلا" اگر کوئی ہر نماز بڑھے اہتمام کے ساتھ پڑھتا ہے تو وہ میری توجہ کا مرکز ہو گا کیونکہ کبھی کبھی نماز میں سستی کا سامنا ہو جاتا ہے۔
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
مجھ سے چھوٹے میری سنیں تو رعب جماؤں نہ۔ ویسے بھی مجھے علم ہے کہ چھوٹوں کو کتنی مصیبتیں جھیلنی پڑتی ہیں۔ ہاں کبھی کبھار اپنے بھانجے بھانجیوں کو غصے میں سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ لیکن جیسے ہی وہ معصومانہ انداز میں میری طرف دیکھ کر ہنسنے لگتے ہیں تو سارا رعب غائب ہو جاتا ہے۔ ہاں کبھی کبھی میں کچھ تلخ ضرور ہو جاتا ہوں ان سے۔
خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
خامیاں تو مجھ میں بہت سی ہیں لیکن میں چاہتا ہوں کہ میری وجہ سے کسی کی دل آزاری نہ ہو۔ جو عادت میں اپنانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے میں قرآن شریف کو پورے ذوق و شوق سے پڑھوں اور تفسیر کا بھی مطالعہ روزانہ بلا ناغہ کروں

Muhammad Atique
15-08-2009, 01:55 PM
کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟
میرا کوئی محسوس تکیہ کلام نہیں۔ لیکن کبھی کبھار "اللہ والیو" اور مذاقا"سوہنیو کی تکلیف جے" کہتا ہوں۔

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟
صفائی پسند بہت زیادہ نہیں ہوں۔
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
میں سبھی گھر والوں کے قریب ہوں لیکن میرے ابو سے بہت زیادہ بنتی ہے۔
اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
پہلے تو جس دوست کو بھی زیادہ اپنا سمجھتا تھا اس کے ساتھ تقریبا" ہر بات شئیر کرتا تھا لیکن جب سے یہ شعر سنا ہے بہت زیادہ باتیں خود سے بھی شئیر نہیں کرتا۔

جان سے پیارے لوگوں سے بھی کچھ کچھ پردہ لازم ہے
ساری بات بتانے والے کچھ کچھ پاگل ہوتے ہیں
کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
زیادہ تر نہیں کیونکہ گھر میں اکثر اوقات میں ہنسی مذاق کی باتیں کرتا ہوں جبکہ باہر دوسرے لوگوں کے حساب سے باتیں کرتا ہوں۔
ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟
کبھی کبھار ناراض ہوتا ہوں اور میری ناراضگی زیادہ تر اصولی ہوتی ہے۔ لیکن اکثر رات کو سونے سے پہلے سبھی کو معاف کر کے سوتا ہوں اور ناراضگی بھلا دیتا ہوں۔
ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
دفتر میں تو عموما" خاموش رہتا ہوں۔ لیکن اگر گھر میں کوئی بات پوچھ لے یا کوئی دوست کوئی بات کرے تو اکثر سمجھاتے سمجھاتے آدھ گھنٹہ سے زیادہ بولتا رہتا ہوں۔

Muhammad Atique
17-08-2009, 11:41 AM
اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا

ہوگا؟

ایسے معملات میں پھر اس کو سلام کر کے وہاں سے چلے جانا ہی بہتر ہے

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا

سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟
میرا مزاج بسا اوقات مجھے خود سمجھ میں نہیں آتا۔ ویسے میرا خیال ہے اگر میں کم بولنا شروع کردوں تو بہت بہتری آ جائے گی۔
سیاست سے دلچسپی ہے؟کتنی ہے؟
دلچسپی ہے لیکن جنون کی حد تک نہیں۔
کیا آپ دور اندیش ہیں؟ اندازے کیسے ہیں؟
جی ہاں۔ حالات کو مدنظر رکھ کر۔ ایسے معملات میں میرا زیادہ تر دھیان مستقبل میں اس کے اثرات پر ہوتا ہے۔
مظبوط اعصاب کے مالک ہیں یا حساس ہیں؟
الحمداللہ مضبوط اعصاب کا مالک ہوں۔
کتنی زنانیں جانتے ہیں؟
تین۔ اردو، پنجابی اور انگریزی، ویسے آپس کی بات ہے ان تینوں پر کسی ایک پر بھی عبور حاصل نہیں۔ صرف سادہ الفاظ تک ہی اکثر محدود ہوتا ہوں۔
کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟
عربی سیکھنے کا بہت شوق ہے۔
کسی تقریب میں جانا ہو تو تیاری میں کتنا وقت لیتے ہیں؟
یہی کوئی ایک گھنٹہ۔(غسل کرنا۔ کپڑے پریس کرنا اور شوز پالش کرنا اس ایک گھنٹے میں شامل ہیں)
کیا تقریبات میں جلد گھل مل جاتے ہیں اور میزبان سے کتنی توجہ چاہتے ہیں؟
میں گھل مل جانے میں تھوڑا وقت لیتا ہوں۔ اور جہاں تک میزبان سے توجہ چاہنے کی بات ہے تو کبھی بھی دل میں یہ خیال نہیں لیکر گیا کہ مجھے کوئی خاص توجہ دی جائے گی۔ کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جو دوسرے مہمان بلائے جاتے ہیں وہ بھی میزبان سے توجہ پانے کے حقدار ہیں۔
کونسے کام کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں؟
کسی کی مدد کرکے۔ اور خصوصا" عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوس میں شرکت کر کے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔
ٹینشن میں ہوں تو خود کو کیسے ریلیکس کرتے ہیں؟
بس کوئی نہ کوئی بہانہ مل ہی جاتا ہے ٹینشن سے نکلنے کا
غصہ کتنی جلدی آتا ہے؟
کچھ زیادہ نہیں یہی کوئی پانچ منٹ
سب سے زیادہ کس بات پر غصہ آتاہے؟
اصولی باتیں جتنی بھی مجھے معلوم ہیں۔
غصہ آئے تو کیا کرتے ہیں؟
کبھی کبھی تو بہت غصے میں بولتا ہوں لیکن ایک دو منٹ ہی۔ یا پھر کبھی خاموش رہتا ہوں۔ اکثر اوقات سامنے والے انسان کے حساب سے۔
بہت ذیادہ بولتے ہیں یا کم گو ہیں؟

کبھی کبھی بہت زیادہ اور کبھی بہت کم

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟

سر احسان الٰہی جن کے پاس میں میٹرک تک پڑھا ہوں۔ ہمارے گاؤں کے ہی رہائشی ہیں وہ۔

کونسا مضمون پسند ہے؟

میتھ اور انگریزی

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اکنامکس
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
کھانے میں عیب تلاش نہیں کرتا۔ اور اگر کبھی نمک مرچ کم یا زیادہ ہو جائے تو بولتا نہیں اور شریف بچوں کی طرح کھا لیتا ہوں
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
بعض اوقات بلا وجہ ہی بہت زیادہ بولنا
پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
میٹھے میں گاجر کا حلوہ اور نمکین میں دال چاول
کونسی ڈش پسند نہیں کرتے؟
ایسی کوئی ڈش نہیں۔ میں گھر میں پکی ہوئی ہر ڈش کھا لیتا ہوں۔
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
پسندیدہ رنگ سبز ہے اور نا پسند کا ابھی پتا نہیں
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
میں عموما" خوشبو استعمال نہیں کرتا۔
پسندیدہ لباس کونسا ہے؟
شلوار قمیض۔ ویسے میں آجکل پتلون شرٹ زیادہ استعمال کر رہا ہوں
دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
وقت ہر ایک ہی اچھا ہوتا ہے بس ہمارا گزارنے کا انداز اسے اچھا یا برا بنا دیتا ہے۔
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
سر سبز میدان
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
علم دین کو۔
آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
فرمان علی
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
بہن بھائی
پسندیدہ شعر یا کہاوت؟

میرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر

"اپنے رب کو مت بتاؤ کے تمہاری مشکل کتنی بڑی ہے بلکہ اپنی مشکل کو بتاؤ کہ تمہارا رب کتنا بڑا ہے"

گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

ایک چارپائی۔ جس کی عمر اس وقت نوے سال سے زیادہ ہے۔

ون اردو پر کیسے آئے؟

مت پوچھیں بہت لمبی داستان ہے۔
کیا وجہ تھی جو یہیں کے ہوکر رہ گئے؟

ماحول بہت اچھا ہے یہاں کا۔ ہر بات اخلاق کے دائرے میں رہ کر ہوتی ہے یہاں پر۔

Muhammad Atique
17-08-2009, 12:08 PM
ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟
شائد مہر سس سے

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
صحیح طرح سے نہیں کہہ سکتا لیکن اپو بھائی لگتے ہیں کہ میرے جیسے ہیں
ون اردو کی بدولت کیا کچھ سیکھا یا آپ کی شخصیت میں کچھ تبدیلی ہوئی؟
بہت مثبت تبدیلیاں آئی ہیں میرے مزاج میں۔
اب ون اردو ہی مشغلہ ہے یا پھراور بھی ہیں اس سے قبل کیا کرتے تھے؟
ابھی تو ون اردو ہی ہے۔ پہلے "ایس ایم ایس" سائیٹس وزٹ کیا کرتا تھا۔
ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟
معلومات عامہ
ون اردو کی کسی شخصیت سے متاثر ہیں؟اگر ہیں تو کن سے؟
ٹیم بھائی، عمران بھائی۔ سخنور بھائی، ماظق بھائی، ساحل بھائی، جاوید بھٹی بھائی، باروی بھائی، ہاشمی بھائی، اپو بھائی، حفیظ بندھانی بھائی اور حنا رضوان سس
یہاں سب سے پہلے دوستی کس ممبر سے ہوئی؟
شائد جاوید بھٹی بھائی سے
ون اردو کا کونسا فورم پسند ہے اور کونسا نہیں؟
لطائف اور مزاحیہ شاعری اس سے ریفریشمنٹ ہو جاتی ہے۔
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟
کبھی کبھی ایک کمی محسوس ہوتی ہے اور وہ یہ کہ یہاں پر جس کسی کو بھی کسی دوسرے سے کوئی ناراضگی ہوتی ہے وہ ڈائرکٹ ایک تھریڈ بنا دیتا ہے۔ میرے خیال میں ایسے دوستوں کے لئے ایک علیحدہ سیکشن بنایا جانا چاہئے جس میں وہ اپنی شکایات درج کروائیں اور متعلقہ دوست کو اس کا پی ایم کر دیں۔
ون اردو کی کیا چیز سب ذیادہ پسند ہے؟
بہت ڈیسنٹ ماحول ہے یہاں کا
آپ کی نظر میں ون اردو سے ممبران کو کیا فوائد حاصل ہیں؟
اگر ممبران فوائد حاصل کرنا چاہئیں تو بیش بہا ہیں۔
بچپن میں کیسے تھے معصوم یا شرارتی؟
زیادہ کچھ یاد نہیں لیکن اسکول سے کبھی کبھی مار کھا کر آتا تھا دوستوں سے
بچپن کیسا گزرا؟
اچھا
کبھی کوئی ایسی شرارت کی کہ جس پر والدین سے پٹائی ہوئی ہو یا سخت ڈانٹ پڑی ہو؟
اب کون کون سی بتاؤں۔
پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی؟
الحمداللہ بہت اچھی۔
کیا اسکول جانے میں ضد کرتے تھے؟
بالکل نہیں
زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
ابھی ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا
کوئی ایسا خوشگوا واقعہ جسے یاد کرکے آپ ہنستے ہوں یا آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ضرورآجاتی ہو؟
ایک دفعہ پتا نہیں کیا ہوا تھا کہ امی غصے میں آ گئیں۔ اصل میں انکو غصہ مجھے سے دونوں چھوٹی بہنوں پر تھا لیکن کیونکہ اسوقت میں بھی ان کے پاس بیٹھا تھا تو اس وجہ سے میری بھی پٹائی ہو گئی۔ اور اس وقت میں رونے کی بجائے ہنس پڑا تھا کہ لو جی مجھے فری میں ہی مار پڑ گئی ہے۔
کوئی ایسا اہم فیصلہ جو آپ نے لیا ہو اور اسکا آپ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟
فوج جوائن کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن امی کی رضامندی نہ ہونے کے باعث میں نہیں جا سکا تھا اور اسی وجہ سے میں نے بی- کام کیا

ایک ایسا واقعی جس نے آپ کی زندگی کو متاثر کیا ہو۔
ابھی تک کوئی نہیں

Muhammad Atique
18-08-2009, 10:14 AM
کش سس اب اور کوئی سوال تو نہیں ہے نا۔

Raising Moon
18-08-2009, 11:05 AM
السلام وعلیکم
عتیق بھائی یہ کچھ سوالات ہیں یہ سوالات میرے خود کے ترتیب دیے ہوئے نہیں ہیں کسی اور انٹرویو میں پڑھے تھے اچھے لگے تو سوچا کہ آپ سے میں پوچھ لوں
زندگی کیا ہے کم سے کم لفظوں میں بتائیں؟
محبت کیا ہے آپ کے نزدیک؟
اور کیا محبت کا اظہار ضروری ہے؟
غصہ کتنا کرتے ہیں؟
کیا غصے میں کبھی کسی کو مارا؟
ناراض ہوتے ہیں؟
اگر ہاں تو اظہار کیسے کرتے ہیں؟
اور اگر آپ کا کوئی بہت پیارا آپ کو ناراض کر دے تو کیا خود مان جائیں گے یا اس کے منانے کا انتظار کریں گے۔؟
کسی کی بات بری لگی لیکن اس کا دل توڑنا نہیں چاہتے تو کیا کہیں گے؟
کبھی منافقت کی ہے؟
مطلب کسی سے بات کرنے کا دل نہیں لیکن ہنس کر بولنا پڑا ہو؟
اپنے آپ پر کبھی غصہ کیا؟
اور غصے میں کبھی اپنے آپ کو تکلیف دی ہے؟
جون کے مہینے میں کبھی شوقیہ دھوپ میں کھڑے ہوئے ہیں؟شوقیہ پر زور ہے
اور سردی کے موسم میں بغیر گرم کپڑوں کے رہے ہیں کبھی؟
کلر کون سا پسند ہے کپڑوں میں؟
کون سا ڈریس پہنتے ہیں عام طور پر؟
اچھا کبھی تاروں سے باتیں کی ہیں؟
تارے گنے کبھی؟
دن میں نظر ٓئے کبھی تارے؟
قدرت کے خوبصورت نظارے دیکھ کے کیا خیال آتا ہے
تحقیق کی کبھی کسی موضوع پر؟
اور کبھی الٹے سیدھے سوال آئے دماغ میں کہ اس چیز کو ایسا کیوں بنایا گیا؟
اگر آپ کو پتہ ہو کہ آپ غلط ہیں تو کیااپنی بات پر اڑے رہتے ہیں یا معافی مانگ لیتے ہیں یہ دیکھے بغیر کہ کوئی چھوٹا ہے یا بڑا؟
آپ کے نزدیک دنیا کا سب سے مخلص رشتہ کون سا ہے؟
جنات وغیرہ پر یقین رکھتے ہیں؟
اگر ایک دم سے جن سامنے آجائے چراغ والا نہیں دوسرا تو ڈر کر بھاگ جائیں گے یا آیت الکرسی یاد رہے گی؟
اسپورٹس سے دلچسپی ہے؟
ہے تو کس کھیل سے؟
ہاں یاد آیا کبھی کسی کو الو بنایا؟
یا کسی نے آپ کو الو بنایا؟
اور جب آپ کو پتا چلا کہ آپ الو بنائے گئے ہیں تو کیا کیفیت تھی؟

اور یہ کچھ سوالات جو میرے ذہن میں گردش کررہے ہیں

وہ کیا محرکات ہیں جو آپ کو مزاحیہ شاعریی لکھنے پر اکساتے ہیں؟
ر مذہبی امور پر تو آپ گہری نظر رکھتے ہیں یہ بتائیں کہ اس کے علاوہ اور کون سے موضوعات ہیں جن پر لکھنے اور بات کرنے کو جی چاہتا ہے؟
ہمارے سسٹم کی بنیادی خامیاں آپ کی نظر میں؟
اکستان کا دوہرا نظام تعلیم جس میں پڑھایا تو اردو میں جاتا ہے لیکن ملازمت کے لیےامیدوار سے انٹرویو انگریزی میں لیا جاتا ہے کیا آپ سمجھتے ہیں اس سے نوجوان نسل میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے؟
کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟
کسی سے متاثر ہونے میں جلدی کرتے ہیں یا سرے سے متاثر ہی نہیں ہوتے؟
آپ کا بچپن زیادہ کہاں گزرا؟
کچھ یاد ہے کہ بچپن میں آپ کیسے ہوا کرتے تھے۔۔؟ بہت شرارتی یا باادب قسم کے معصوم بچے؟
چپن کی کوئی شرارت جو اب تک یاد ہو؟
کبھی امی ابو سے پٹائی لگی۔؟
دوستوں کے ساتھ وقت کیسا گزرا؟
کیا آپ کا پرانے دوستوں سے اب بھی رابطہ ہے یا وقت کے ساتھ ساتھ نئے دوست بنتے گئے اور پرانے دوستوں سے ساتھ چھوٹتا گیا؟
کلاس میں اور اساتذہ کی نظر میں کیسے اسٹوڈنٹ تھے؟
پڑھائی کا ذمانہ کیسا گزرا۔۔؟ رٹے لگانے بچے تھے یا لاجیک سے سیکھتے تھے؟
اپنے دکھ چھپا کر رکھتے ہیں یا شیئر کرتے ہیں؟
کوئی ایسی خواہش جس کے پورے ہونے کی تمنا آج بھی ہو؟
زندگی کا کوئی خوشگوار موڑ جہاں لوٹ جانے کو جی چاہے؟
بہت زیادہ خوشی کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟
کیا لوگ آپ کو آسانی سے سمجھ لیتے ہیں؟

Muhammad Atique
18-08-2009, 03:54 PM
زندگی کیا ہے کم سے کم لفظوں میں بتائیں؟
محبت کیا ہے آپ کے نزدیک؟
ان دونوں سوالوں کا جواب میں پہلے تحریر کر چکا ہوں۔
اور کیا محبت کا اظہار ضروری ہے؟
کہتے ہیں کہ محبت ایسی کرو کہ اظہار کی ضرورت ہی پیش نہ آئے۔ مطلب سب کو پتا ہو کہ آپ کس کو چاہتے ہیں۔
غصہ کتنا کرتے ہیں؟
جواب دیا جا چکا ہے پہلے۔
کیا غصے میں کبھی کسی کو مارا؟3
بہت کم۔
ناراض ہوتے ہیں؟
کیوں میں انسان نہیں ہوں۔
اگر ہاں تو اظہار کیسے کرتے ہیں؟
کبھی غصہ کر کے اور کبھی خاموش رہ کر۔ انسان کے حساب سے اظہار کرتا ہوں۔
اور اگر آپ کا کوئی بہت پیارا آپ کو ناراض کر دے تو کیا خود مان جائیں گے یا اس کے منانے کا انتظار کریں گے۔؟
اگر وہ واقعی میں مجھے پیارا ہے تو میں خود مان جاؤں گا کیونکہ وہ میری ضرورت ہے ضروری نہیں کہ میں بھی اسکی ضرورت ہوں۔
کسی کی بات بری لگی لیکن اس کا دل توڑنا نہیں چاہتے تو کیا کہیں گے؟
ہو سکے تو علیحدگی میں سمجھانے کی کوشش کروں گا۔ ورنہ اس سے بات کو ختم کرنے کا کہوں گا۔
کبھی منافقت کی ہے؟
مطلب کسی سے بات کرنے کا دل نہیں لیکن ہنس کر بولنا پڑا ہو؟
شاید
اپنے آپ پر کبھی غصہ کیا؟
ہاں۔ لیکن پھر معاف کر دیا خود کو۔
اور غصے میں کبھی اپنے آپ کو تکلیف دی ہے؟
شاید۔
جون کے مہینے میں کبھی شوقیہ دھوپ میں کھڑے ہوئے ہیں؟شوقیہ پر زور ہے
نہیں۔
اور سردی کے موسم میں بغیر گرم کپڑوں کے رہے ہیں کبھی؟
ہاں۔
کلر کون سا پسند ہے کپڑوں میں؟
اللہ لوک سا انسان ہوں جو کپڑا مل جاتا ہے پہن لیتا ہوں۔ اور موسٹلی میری شاپنگ میری امی یا میرے بڑے بھائی کرتے ہیں۔ خود کبھی کبھی
کون سا ڈریس پہنتے ہیں عام طور پر؟
شلوار قمیض اور پتلون شرٹ
اچھا کبھی تاروں سے باتیں کی ہیں؟
کوشش کی ہے لیکن جواب نہ ملنے پر پھر نہیں کی۔
تارے گنے کبھی؟
ہاں لیکن پھر یاد نہیں رہتا تھا کہ اس کو پہلے گن لیا ہے کہ نہیں۔
دن میں نظر ٓئے کبھی تارے؟
جب گھر والوں سے مار پڑتی تھی تو ہر وقت تارے نظر آتے تھے۔
قدرت کے خوبصورت نظارے دیکھ کے کیا خیال آتا ہے
بنایا ہے جس نے تمہیں وہ خود کتنا خوبصورت ہو گا۔
تحقیق کی کبھی کسی موضوع پر؟
ہاں۔ کچھ باتوں کے نچوڑ نکالنے کی۔ جن میں اپنے والدین کو "اولڈ" سمجھنے والوں پر سر فہرست ہے۔

Diya
18-08-2009, 04:08 PM
ناراض ہوتے ہیں؟
کیوں میں انسان نہیں ہوں۔
ی۔
تارے گنے کبھی؟
ہاں لیکن پھر یاد نہیں رہتا تھا کہ اس کو پہلے گن لیا ہے کہ نہیں۔

ہاہاہہا۔۔۔;d

بہت مزے کا انٹرویو لگا عتیق بھائی۔۔۔۔رئیل رئیل سا۔۔۔مطلب آرٹیفیشل نہیں۔;)۔۔

Muhammad Atique
18-08-2009, 04:11 PM
اور کبھی الٹے سیدھے سوال آئے دماغ میں کہ اس چیز کو ایسا کیوں بنایا گیا؟
جی ہاں۔ بہت سی چیزوں کے بارے میں۔
اگر آپ کو پتہ ہو کہ آپ غلط ہیں تو کیااپنی بات پر اڑے رہتے ہیں یا معافی مانگ لیتے ہیں یہ دیکھے بغیر کہ کوئی چھوٹا ہے یا بڑا؟
اکثر معافی مانگ لیتا ہوں۔
آپ کے نزدیک دنیا کا سب سے مخلص رشتہ کون سا ہے؟
ماں باپ اور ان کے بعد بہن بھائی
جنات وغیرہ پر یقین رکھتے ہیں؟
یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے
اگر ایک دم سے جن سامنے آجائے چراغ والا نہیں دوسرا تو ڈر کر بھاگ جائیں گے یا آیت الکرسی یاد رہے گی؟
دعا کرتا ہوں کہ سامنا ہی نہ ہو۔ اگر خدا نخواستہ ہو جائے تو آیت الکرسی پڑھنا یاد ہو۔
اسپورٹس سے دلچسپی ہے؟
جی ہاں
ہے تو کس کھیل سے؟
کرکٹ میں خود بھی کھیلتا ہوں۔
ہاں یاد آیا کبھی کسی کو الو بنایا؟
ہاں لیکن زیادہ دیر نہیں۔ صرف اتنی دیر جتنا وہ برداشت کر سکے۔
یا کسی نے آپ کو الو بنایا؟

جی ہاں
اور جب آپ کو پتا چلا کہ آپ الو بنائے گئے ہیں تو کیا کیفیت تھی؟
ہنسنے کے سوا اور کوئی چارہ نہیں ہوتا اس وقت

Muhammad Atique
18-08-2009, 04:13 PM
ہاہاہہا۔۔۔;d

بہت مزے کا انٹرویو لگا عتیق بھائی۔۔۔۔رئیل رئیل سا۔۔۔مطلب آرٹیفیشل نہیں۔;)۔۔

وہ اس لئے کہ میں خود بھی ریئل ہوں۔

Smiling Eyes
18-08-2009, 08:52 PM
اسلام و علیکم عتیق بھائی
ماشاءاللہ بہت اچھا انٹرویو لگا۔۔:)
آپ کے خیالات جان کر بہت خوشی ہوئی ۔۔جیسا دیا سس نے کہا ۔۔ میں بھی یہی کہوں گی ۔۔اٹس جسٹ سو رئیل;)
خوش رہیں۔۔

Muhammad Atique
19-08-2009, 09:40 AM
وہ کیا محرکات ہیں جو آپ کو مزاحیہ شاعریی لکھنے پر اکساتے ہیں؟
بس جی دوسروں کو ہنسانا ہی سب سے بڑی وجہ ہے اس کی۔ لیکن شعر کی سلیکشن میں صرف تب کرتا ہوں جب وہ شعر مجھے خود بھی پسند آ جائے ورنہ میں سوچتا ہوں کہ جو شعر مجھے خود امپریس نہیں کر پایا وہ دوسروں کو کیا خاک ہنسائے گا۔
ر مذہبی امور پر تو آپ گہری نظر رکھتے ہیں یہ بتائیں کہ اس کے علاوہ اور کون سے موضوعات ہیں جن پر لکھنے اور بات کرنے کو جی چاہتا ہے؟
تنقیدی اور اصلاحی موضوعات۔ اس کی جھلک میں شاعری میں بھی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
ہمارے سسٹم کی بنیادی خامیاں آپ کی نظر میں؟
ہم غلطی پر دوسروں کو قصوروار ٹھہراتے ہیں احساس ذمہ داری کا فقدان ہے۔ میرا ماننا ہے کہ جیسے عوام ہوتے ہیں ان پر حکمران بھی اسی حساب سے مسلط کیا جاتا ہے۔ اب ہمیں خود اپنا احتساب کرنا چاہئیے کہ ہم کس طرح کے انسان ہیں اور ہمیں کس طرح کا ہونا چاہئیے تھا۔
اکستان کا دوہرا نظام تعلیم جس میں پڑھایا تو اردو میں جاتا ہے لیکن ملازمت کے لیےامیدوار سے انٹرویو انگریزی میں لیا جاتا ہے کیا آپ سمجھتے ہیں اس سے نوجوان نسل میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے؟
میرے خیال سے تو نہیں۔ کیونکہ زیادہ زبانیں سیکھنا کوئی بری بات نہیں۔ ہاں اگر انگریزی کی بجائے عربی کو ترجیح دی جاتی تو بہت بہتر ہوتا۔
کسی کی قابلیت جانچنے کا بہترین ذریعہ آپ کی نظر میں؟
انو ویشن۔ نئے اور اچھوتے خیالات۔ اس طرح سے اس کی قابلیت کو بہتر طریقے سے پرکھا جا سکتا ہے۔ جیسے شاعری میں مکس شاعری جس میں اردو، پنجابی اور انگریزی کا استعمال ہو۔
کسی سے متاثر ہونے میں جلدی کرتے ہیں یا سرے سے متاثر ہی نہیں ہوتے؟
وہ انسان کی شخصیت پر منحصر ہوتا ہے۔ کہ اگر وہ انسان مذہبی ہونے کے ساتھ ساتھ مہذب بھی ہو تو متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ میرے خیال میں جو دوسروں سے متاثر نہیں ہوتے ان میں کسی اور کو متاثر کرنے کی صلاحیت کا فقدان ہوتا ہے۔
آپ کا بچپن زیادہ کہاں گزرا؟
سیالکوٹ کے ایک گاؤں میں جہاں میں رہتا ہوں۔
کچھ یاد ہے کہ بچپن میں آپ کیسے ہوا کرتے تھے۔۔؟ بہت شرارتی یا باادب قسم کے معصوم بچے؟
خیر اتنا بھی معصوم نہیں تھا۔ لیکن چونکہ پڑھائی میں اچھا تھا اور تقریری مقابلوں میں حصہ لیتا تھا اس وجہ سے بہت سوں کی نظروں میں بہت بہتر تھا میں۔
چپن کی کوئی شرارت جو اب تک یاد ہو؟
شرارت تو نہیں۔ لیکن ایک دن میں بنا بتائے تقریبا" سارا دن گھر سے باہر رہا۔ ہمارے گاؤں کے ساتھ ہی ایک میدان ہے وہاں کھیلتا رہا تھا۔ اور جب شام کو گھر آنے کی باری آئی تو مجھے معلوم تھا کہ آج خیر نہیں اس لئے میں دیوار پھلانگ کر چھت پر ایک چارپائی جو وہاں پر پہلے ہی سے موجود تھی اس پر جا کر سونے کا ناٹک کرنے لگا۔ گھر والے پہلے تو ڈھونڈتے رہے ادھر ادھر پھر ابو چھت پر آئے اور مجھے چارپائی پر موجود پا کر دوسرے گھر والوں کو یہ بتانے چلے گئے کہ "منڈا چھت تے ستا جے"۔ تب تو میری جان بخشی ہو گئی لیکن جب صبح اٹھا تو "اچھا خاصہ ناشتہ ہوا"
کبھی امی ابو سے پٹائی لگی۔؟
کوئی ایک دفعہ

Misbah94
19-08-2009, 09:45 AM
کوئی ایک دفعہ ;d;d

Muhammad Atique
19-08-2009, 09:53 AM
دوستوں کے ساتھ وقت کیسا گزرا؟
بہت اچھا وقت گزرتا ہے۔
کیا آپ کا پرانے دوستوں سے اب بھی رابطہ ہے یا وقت کے ساتھ ساتھ نئے دوست بنتے گئے اور پرانے دوستوں سے ساتھ چھوٹتا گیا؟
اسکول لائف میں تو صرف ایک ہی دوست تھا۔ کالج میں بھی کچھ دوست بنے اور میرے گاؤں میں بھی میرے دوست ہیں۔ ان سب سے تقریبا" رابطے میں ہوں۔
کلاس میں اور اساتذہ کی نظر میں کیسے اسٹوڈنٹ تھے؟
قابل،شریف بچہ۔ ہاں کبھی کبھی شرارت کرتا تھا جو کہ معاف کر دی جاتی تھی۔
پڑھائی کا ذمانہ کیسا گزرا۔۔؟ رٹے لگانے بچے تھے یا لاجیک سے سیکھتے تھے؟
زیادہ تر سوال کو سمجھتا تھا۔ اور پیپر میں اپنے خیالات۔ اسی وجہ سے مطالعہ پاکستان زیادہ شوق سے نہیں پڑھتا تھا کہ اس میں بندہ اپنی طرف سے نہیں چھوڑ سکتا۔ تاریخوں کی وجہ سے زیادہ مسئلہ پڑھ جاتا ہے۔
اپنے دکھ چھپا کر رکھتے ہیں یا شیئر کرتے ہیں؟
اب بہت زیادہ چھپا کر رکھتا ہوں۔ اور بعض اوقات اپنی پریشانیوں کو پاس رکھ کر بھی ان سے بہت دور ہوتا ہوں۔
کوئی ایسی خواہش جس کے پورے ہونے کی تمنا آج بھی ہو؟
ابھی ایسی کوئی تمنا نہیں۔
زندگی کا کوئی خوشگوار موڑ جہاں لوٹ جانے کو جی چاہے؟
چاہے جتنا مرضی انسان تمنا کر لے وہ وقت واپس نہیں آتے اس لئے ایسی سوچ نہ رکھنا ہی بہتر ہے۔
بہت زیادہ خوشی کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟
کوئی مخصوص طریقہ نہیں ہے۔ بس جب میں خوش ہوتا ہوں تو کوشش کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس میں شریک کروں۔
کیا لوگ آپ کو آسانی سے سمجھ لیتے ہیں؟
لگتا تو ایسے ہی ہے۔

Muhammad Atique
19-08-2009, 09:54 AM
کوئی ایک دفعہ ;d;d

کیا ہوا۔ لگتا ہے آپ کو کبھی نہیں پڑی مار

Misbah94
19-08-2009, 10:14 AM
کیا ہوا۔ لگتا ہے آپ کو کبھی نہیں پڑی مار

السلام علیکم۔۔۔

جی ھاں۔۔۔ ، کیونکہ میری امی بہت مہر بان ھیں ۔۔۔

ویسے ماں باپ کی مار تو اولاد کے لیے ایسے ہوتی ہے جیسے کھیت کے لیے پانی۔۔۔ کیا غلط کہا ؟

آپ کا کیا خیال ہے کہ بچے کے بگڑنے کا چانس نظر آئے ۔۔ تو چھترول ہونی چاہیئے یا نھیں ۔۔۔۔ ؟؟؟

Muhammad Atique
19-08-2009, 10:19 AM

میں مانتا ہوں کہ والدین کی مار بہت اچھی ہوتی ہے۔ اس سے بندہ مار کھا کھار کر تندرست ہو جاتا ہے۔ اور اسکول کی مار کا پھر اس پر کم ہی اثر ہوتا ہے۔ ہاہاہاہاہا

اگر بچہ سمجھانے سے سمجھ جائے تو مار کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ لیکن والدین کو بچے پر نظر رکھنی ضروری ہے اور سختی بھی ہونی چاہیئے لیکن فل ٹائم نہیں۔

Muhammad Atique
19-08-2009, 12:38 PM
اور کوئی سوال کسی کی طرف سے ہے تو وہ بھی حاضر کر دیں۔

Rizwan
19-08-2009, 01:24 PM
عتیق بھائی میرے کچھ سوالوں کے جواب بھی دیں

1

آپ نے اپنی تعلیم پوری کیوں نہیں کی ، میرا مطلب بی کام کے بعد اور بھی کام ہوتے ہیں ، کیا آپ سمجھتے ہیں یہ تعلیم کافی ہے ترقی کے لئے

2

آپ کے خیال میں بہتری کے لئے رسک لینا اچھا اقدام ہوتا ہے

3

اگر آپ کو موقعہ دیا جائے تو آپ کون سی شخصیت بننا پسند کریں گے

4

ہر انسان زندگی میں کسی نہ کسی کا محتاج ہوتا ہے ، ایسا کون ہے جس کے نہ ہونے سے آپ مشکل میں آ سکتے ہیں ،

5
کبھی کوئی چوری کی ہے ، جیسے بچپن میں پنڈ میں گرمیوں کی چھٹیوں میں جامن کے پییڑوں سے چوری کے جامن اتارے ہوں وغیرہ

Muhammad Atique
19-08-2009, 02:42 PM
آپ نے اپنی تعلیم پوری کیوں نہیں کی ، میرا مطلب بی کام کے بعد اور بھی کام ہوتے ہیں ، کیا آپ سمجھتے ہیں یہ تعلیم کافی ہے ترقی کے لئے
بی کام سے آگے کی پڑھائی افورڈ ایبل نہیں تھی میرے لئے اس وقت۔ اگر آپ کے پاس آپ کے کام کا تجربہ موجود ہے تو بی کام بھی ٹھیک ہے ویسے میں سوچ رہا اب آگے MBA میں داخلہ لینے کا لیکن وہ میں اوپن یونیورسٹی سے کروں گا۔کیونکہ جاب کو بھی تو جاری رکھنا ہے نا۔
آپ کے خیال میں بہتری کے لئے رسک لینا اچھا اقدام ہوتا ہے
بہتری کے لئے جائز رسک لینا کوئی بری بات نہیں۔ کیونکہ اگر آپ رسک نہیں لو گے تو آنے والے وقت میں اس رسک نہ لینے پر بھی آپ کو پچھتاوا ہو گا۔
اگر آپ کو موقعہ دیا جائے تو آپ کون سی شخصیت بننا پسند کریں گے
اگر مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ یا علامہ اقبال رحمتہ اللہ تعالٰی علیہ کا غلام بھی بن جاؤں تو کافی ہو گا۔ کیونکہ جتنی بڑی شخصیت ہوتی ہے قربانی اور امتحان بھی اسی حساب سے ہوتا ہے۔
ہر انسان زندگی میں کسی نہ کسی کا محتاج ہوتا ہے ، ایسا کون ہے جس کے نہ ہونے سے آپ مشکل میں آ سکتے ہیں ،
اگر ماں باپ کے علاوہ بات کی جا رہی ہے تو ایسا فی الحال کوئی نہیں۔
کبھی کوئی چوری کی ہے ، جیسے بچپن میں پنڈ میں گرمیوں کی چھٹیوں میں جامن کے پییڑوں سے چوری کے جامن اتارے ہوں وغیرہ
ہمارے اپنے درخت تھے اس وجہ سے چوری کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ ویسے بھی الحمداللہ میں شروع ہی سے چوری وغیرہ سے بچا ہوا ہوں۔

Muhammad Atique
21-08-2009, 02:53 PM
لگتا ہے کہ سب کی طرف سے آنے والے سوالات ختم ہو گئے ہیں۔

Rubab
21-08-2009, 03:01 PM
آپ نے پرانے سوالوں کے جواب دے دئیے ہیں کیا عتیق بھائی۔

Muhammad Atique
21-08-2009, 03:16 PM
آپ نے پرانے سوالوں کے جواب دے دئیے ہیں کیا عتیق بھائی۔

کونسے پرانے۔ میں نے ابھی تک جتنے پوچھے گئے ہیں سوال صرف اور صرف انہی کے جواب ارسال کئے ہیں۔ باقی آپ خود چیک کر لیں

Barvi
21-08-2009, 03:35 PM
السلام علیکم
عتیق بھائی
آپ کا چونکہ مذہب کی طرف لگا ؤ ہے اس لیے پوچھ رہا ہوں آپ کسی روحانی سلسلے سے تعلق رکھتے ہیں یا نہیں اگر ہاں تو کس سلسلے سے اور آپ کے شیخ کون ہیں؟

آپ کی آئیڈیل شخصیت کون ہے ؟

Muhammad Atique
21-08-2009, 03:41 PM
السلام علیکم
عتیق بھائی
آپ کا چونکہ مذہب کی طرف لگا ؤ ہے اس لیے پوچھ رہا ہوں آپ کسی روحانی سلسلے سے تعلق رکھتے ہیں یا نہیں اگر ہاں تو کس سلسلے سے اور آپ کے شیخ کون ہیں؟

آپ کی آئیڈیل شخصیت کون ہے ؟

الحمداللہ میں قادری عطاری ہوں۔

غازی علم الدین شہید اور علامہ محمد اقبال

Rubab
21-08-2009, 03:52 PM
کونسے پرانے۔ میں نے ابھی تک جتنے پوچھے گئے ہیں سوال صرف اور صرف انہی کے جواب ارسال کئے ہیں۔ باقی آپ خود چیک کر لیں
شکریہ عتیق بھائی، پھر کشور نئے سوالوں کے ساتھ آتی ہی ہوں گی۔

KishTaj
22-08-2009, 09:07 AM
ون اردو پر کیسے آئے؟

مت پوچھیں بہت لمبی داستان ہے۔

عتیق بھائی یہ داستان کب سنائیں گے۔

کونسی زبان سے محبت ہے اور کونسی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟

عربی سیکھنے کا بہت شوق ہے

کونسی زبان سے محبت ہے؟ اسکا بھی جواب دیں نا عتیق بھائی۔
عربی کتنی سیکھ لی اب تک ،کیا یہ شوق پورا کرنے کا موقع ملا کبھی

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

میں عموما" خوشبو استعمال نہیں کرتا۔

عتیق بھائی بھلا کس نے پوچھا کہ کونسی خوشبو استعمال کرتے ہیں، کوئی خوشبوتو پسند ہوگی ہی۔???

Muhammad Atique
22-08-2009, 09:23 AM
[/RIGHT]
عتیق بھائی یہ داستان کب سنائیں گے۔

یہ ہے ساری داستان غم (http://www.oneurdu.com/forums/showpost.php?p=764100&postcount=83)

Muhammad Atique
22-08-2009, 09:30 AM
[/RIGHT]

کونسی زبان سے محبت ہے؟ اسکا بھی جواب دیں نا عتیق بھائی۔
عربی کتنی سیکھ لی اب تک ،کیا یہ شوق پورا کرنے کا موقع ملا کبھی

ظاہر ہے اردو سے محبت ہے اسی لئے تو اردو کمیونٹی کو جوائن کیا ہے۔

ابھی یہ شوق پورا کرنے کا موقع نہیں ملا۔ لیکن ان شاء اللہ عزوجل جیسے ہی کوئی موقع ملا کوشش کروں گا کہ ضرور سیکھوں۔

Muhammad Atique
22-08-2009, 09:31 AM
[/RIGHT]
عتیق بھائی بھلا کس نے پوچھا کہ کونسی خوشبو استعمال کرتے ہیں، کوئی خوشبوتو پسند ہوگی ہی۔???

عطر گلاب

KishTaj
22-08-2009, 09:38 AM
کیا ون اردو پر کوئی خامی یا کمی محسوس ہوتی ہے اور کونسی؟

کبھی کبھی ایک کمی محسوس ہوتی ہے اور وہ یہ کہ یہاں پر جس کسی کو بھی کسی دوسرے سے کوئی ناراضگی ہوتی ہے وہ ڈائرکٹ ایک تھریڈ بنا دیتا ہے۔ میرے خیال میں ایسے دوستوں کے لئے ایک علیحدہ سیکشن بنایا جانا چاہئے جس میں وہ اپنی شکایات درج کروائیں اور متعلقہ دوست کو اس کا پی ایم کر دیں۔

صحیح کہا بھائی

یا کسی نے آپ کو الو بنایا؟

جی ہاں

عتیق بھائی کیا شئر کرنا پسند کریں گے۔
پسندیدہ گانا؟
پسندیدہ گلوکار؟
پسندیدہ ڈرامہ؟
پسندیدہ فلم؟
پسندیدہ اداکار و اداکارہ؟
کتنا جذباتی ہیں؟
کبھی آپ کے گھر کا کوئی فرد آپ کی کسی غلطی پر ناراض ہوجائے اور آپ معافی مانگ لیں اور وہ نا مانے تو آپ کیا کریں گے۔
کبھی کسی جن سے ملاقات ہوئی ہے؟
تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا ہے اب تک آپ کا؟
کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہے ہیں ؟
بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دیں گے؟(تیاری میں )
آیس کریم زیادہ پسند ہے یا چاکلیٹ؟
اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟
کیا کھانا بنانا آتا ہے؟
کبھی گھر میں مجبوری میں کھانا پکایا ہے آپ نے؟
اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتے تھے؟
جیب خرچ ملتا تھا؟
کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتے تھے؟

یہ کچھ سوالات تھے جو ادھر ادھر سے جمع کیئے گئے ہیں آج کل مصروفیت کے باعث ذیادہ وقت نہیں دے پارہی اس لیئے فی الحال ان کے جوابات دیجیئے،۔
شکریہ
بہت بہت اچھا لگا آپ کا انٹرویو واقعی رئیل سا لگا۔

Muhammad Atique
22-08-2009, 09:43 AM
اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتی تھیں:o:o؟
کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتی تھیں:o:o؟

توبہ ہے سس۔ یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں۔ برائے کرم تصیح فرما لیں

KishTaj
22-08-2009, 09:45 AM
توبہ ہے سس۔ یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں۔ برائے کرم تصیح فرما لیں
عتیق بھائی یہ ادھر ادھر سے جلدی میں سواات چرانے کا نتیجہ ہے، ابھی ٹھیک کرتی ہوں۔;d

Muhammad Atique
22-08-2009, 09:46 AM
عتیق بھائی یہ ادھر ادھر سے جلدی میں سواات چرانے کا نتیجہ ہے، ابھی ٹھیک کرتی ہوں۔;d
;d;d

KishTaj
22-08-2009, 09:52 AM
واہ جی واہ بہت اچھی لگی داستانِ غم:)

Muhammad Atique
22-08-2009, 10:00 AM
پسندیدہ گانا؟

درد رکتا نہیں ایک پل بھی عشق کی یہ سزا مل رہی ہے
موت سے پہلے ہی مر گئے چوٹ نظروں کی ایسی لگی ہے

ویسے یہ مجھے سننے کی حد تک ہی پسند ہے۔ یہ نہ سمجھ لینا کہ اس کا میری رئیل زندگی سے کوئی تعلق واسطہ ہے۔
پسندیدہ گلوکار؟
کوئی نہیں۔ ویسے جواد احمد کا دوستی بہت پسند ہے۔
پسندیدہ ڈرامہ؟
ریت کا شہر، لنڈا بازار اور فیملی فرنٹ
پسندیدہ فلم؟
کوئی نہیں۔ بہت کم فلمیں دیکھیں ہیں میں نے
پسندیدہ اداکار و اداکارہ؟
کوئی نہیں۔
کتنا جذباتی ہیں؟
تھوڑا بہت ہوں لیکن زیادہ تر جذباتی نہیں ہوتا۔
کبھی آپ کے گھر کا کوئی فرد آپ کی کسی غلطی پر ناراض ہوجائے اور آپ معافی مانگ لیں اور وہ نا مانے تو آپ کیا کریں گے۔
تو میں پھر سے معافی مانگ لوں گا۔ یا کوئی تحفہ لا کر دے دوں گا۔
کبھی کسی جن سے ملاقات ہوئی ہے؟
ابھی تک تو نہیں۔
تعلیمی ریکارڈ کیسا رہا ہے اب تک آپ کا؟
الحمداللہ اچھا تھا۔
کیا ریگولر اسٹوڈنٹ رہے ہیں ؟
جی ہاں۔ اور اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ جس دن چھٹی کرتا تھا بس میری شامت آ جاتی تھی۔
بہت ارجنٹ نکلنا ہو تو ۔ ۔ کن چيزوں پر لازمی دھیان دیں گے؟
(تیاری میں )
آپ کو پتا ہی ہے کہ جب جلدی ہو تو صرف جلدی ہوتی ہے۔ عموما" زیادہ کچھ یاد نہیں رہتا اور سامنے پڑی ہوئی چیزوں کو بھی ڈھونڈنے کی نوبت آ جاتی ہے۔ ویسے جہاں تک میرا تعلق ہے تو موبائل اور والٹ ضرور لیکر نکلتا ہوں کہ کبھی بھی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

Muhammad Atique
22-08-2009, 10:32 AM
آیس کریم زیادہ پسند ہے یا چاکلیٹ؟
سچی پوچھیں تو سردیوں کے دنوں میں جب ہلکی ہلکی بوندا باندی ہو رہی ہو اس وقت آئسکریم کا ایک اپنا ہی مزا ہوتا ہے۔ سو آئسکریم ہی زیادہ پسند ہے۔
اپنی امی کے ہاتھ کی پکی ہوئی کیا چيز پسند ہے ؟
ویسے تو الحمداللہ گھر میں جو بھی پکا ہو میں کھا لیتا ہوں لیکن امی کے ہاتھ کا پراٹھا اور میٹھا ٹوڈا(چاولوں کے آٹے سے بنی میٹھی روٹی) بہت پسند ہے۔
کیا کھانا بنانا آتا ہے؟
ابھی نہیں لیکن چاہتا ہوں کہ ایک آدھ ڈش سیکھ لوں۔
کبھی گھر میں مجبوری میں کھانا پکایا ہے آپ نے؟
جب بنانا نہیں آتا تو تجربے کرنے کی کیا ضرورت ہے مجھے۔
اسکول یا کالج میں کینٹین سے چيزيں لے کر کھایا کرتے تھے؟
اسکول تو ہمارے ہی گاؤں میں تھا تو ریسیس(تفریح) کے وقت اسکول سے باہر بھی آ جاتا تھا۔ لیکن کبھی کبھی اسکول کی کینٹین سے بھی چیزیں لے لیتا تھا۔

اور کالج میں تو ماشاءاللہ کینٹین ہی نہیں تھی۔
جیب خرچ ملتا تھا؟
جی
کتنا اور کہاں اور کیسے خرچ کرتے تھے؟
دس سے بیس روپے کے درمیان، اور پھر خرچ بھی جیب کو ذہن میں رکھ کر ہی کیا جاتا تھا۔ کہ کالج لائف میں تو سائیکل پر تقریبا" 8 کلومیٹر تک کا بھی سفر کرنا ہوتا تھا۔ اس لئے زیادہ فضول خرچی نا قابل برداشت بھی ہو سکتی تھی کہ اگر سارے پیسے خرچ کر دیتا اور راستے میں سائیکل پنکچر ہو جاتی تو مشکل پڑ جانی تھی۔

KishTaj
22-08-2009, 11:42 AM
یہ لیجیئے کچھ اور سوالات
(اسے سوا لات نا ~سمجھیئے گا ہی;d ہی )
کیا کبھی
کسی کا بہت انتظار کیا ہے؟ انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟ اگر آپ کو کوئی وقت دے کر نا آئے تو آپ کا کیا ردِ عمل ہوگا یا ہوتا ہے؟
بچے کیسے لگتے ہیں؟ بچوں سے کس حد تک لگاؤ ہے؟
بچپن میں کیا شوق تھے ،کس طرح کے کھیل کھیلے اور اب کبھی موقع ملتا ہے تو کس طرح کے گیمز کھیلتے ہیں؟
کسی کی کوئی ایسی نصیحت جو بری لگتی ہو؟
آپ کا پسندیدہ نظم غزل اور ناول بتایئے۔
کوئی ایسا کام جو زندگی میں کرنے کی شدید خواھش ھو کر چکے یا باقی ھے۔
کام کے لئے پلاننگ کرتے ھیں یا شروع ھو جاتے ھیں؟
موڈی کتنے ھیں یا بالکل نھیں ھیں؟
جلد بدگمان ھوتے ھیں یا موقع دیتے ھیں؟
کچھ غلط فہمی ہوجائے تو کلئیر کرتے ھیں یا ناراض ھو جاتے ھیں؟
آپ کی نظر میں جھوٹ بولنا کیسا ہے کس حد تک جھوٹ کو ناپسند کرتے ہیں۔
شکریہ

Muhammad Atique
22-08-2009, 12:14 PM
کیا کبھی کسی کا بہت انتظار کیا ہے؟ انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟ اگر آپ کو کوئی وقت دے کر نا آئے تو آپ کا کیا ردِ عمل ہوگا یا ہوتا ہے؟
انتظار تو کرنے کی کہہ لیں کے تھوڑی عادت سی پڑھ گئی ہے۔ لیکن مجھے انتظار کرنا زیادہ اچھا نہیں لگتا۔ اگر کوئی مجھے وقت دے کر نہ آئے تو کچھ زیادہ نہیں اسے ایک دفعہ فون پر یہ ضرور کہہ دوں گا کہ میں آپ کا انتظار کرتا رہا لیکن آپ نہیں آئے۔
بچے کیسے لگتے ہیں؟ بچوں سے کس حد تک لگاؤ ہے؟
بچوں سے مجھے بہت ہی زیادہ محبت ہے۔ آپ اس بات کا اندازہ سے بات سے لگا سکتی ہیں کہ ہمارے اکثر اوقات کسی بچے کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر جھولا دیتا ہوں۔ انکو کوئی کھانے والی چیز لے کر دے دی۔ چھوٹے بچے جن کی عمر چھے ماہ سے زائد ہو ان کو اٹھا کر باہر کی طرف نکل جاتا ہوں اور بسا اوقات آدھ گھنٹا اسے اسی طرح سیر کرواتا رہتا ہوں۔
بچپن میں کیا شوق تھے ،کس طرح کے کھیل کھیلے اور اب کبھی موقع ملتا ہے تو کس طرح کے گیمز کھیلتے ہیں؟
بچپن میں کوئی خاص شوق نہیں تھے۔ بس چیزوں کو کھول کر ان پر تجربے کرنا پسند تھا۔ لیکن عموما" وہ چیزیں خراب ہو جاتی تھیں کیونکہ ان کو بند کرنا میرے لئے مشکل ہو جاتا تھا۔

میرے پاس الارم والی چھوٹی سی گھڑی تھی۔ اس کا الارم نہ جانے کیسے بند ہو گیا۔ اس وقت گھر میں کوئی نہیں تھا تو سوچا چلو اس کا الارم ٹھیک کرتا ہوں۔ اسکو کھولا لیکن کچھ سمجھ نہ آیا اس لئے دو اور کلاک جو گھر میں لگے ہوئے تھے ان کا بھی آپریشن کر ڈالا۔ اور آخر میں نتیجہ یہ نکلا کہ گھر والے جب گھر واپس آئے تو میرے سامنے تین مرحوم گھڑیاں پڑی ہوئی تھیں۔

آج کل میں کرکٹ کھیلتا ہوں۔۔
کسی کی کوئی ایسی نصیحت جو بری لگتی ہو؟
ابھی تک نہیں۔ کیونکہ میں مثبت پہلو پر زیادہ توجہ دیتا ہوں۔
آپ کا پسندیدہ نظم غزل اور ناول بتایئے۔
ابھی یاد نہیں۔
کوئی ایسا کام جو زندگی میں کرنے کی شدید خواھش ھو کر چکے یا باقی ھے۔
ابھی ایسا کوئی کام نہیں۔
کام کے لئے پلاننگ کرتے ھیں یا شروع ھو جاتے ھیں؟
اب تو زیادہ تر پلاننگ کر کے ہی شروع کرتا ہوں۔
موڈی کتنے ھیں یا بالکل نھیں ھیں؟
ہوں لیکن بالکل تھوڑا سا۔
جلد بدگمان ھوتے ھیں یا موقع دیتے ھیں؟
میں اکثر بد گمانی نہیں کرتا۔
کچھ غلط فہمی ہوجائے تو کلئیر کرتے ھیں یا ناراض ھو جاتے ھیں؟
میں جس سے ناراض ہوتا ہوں اسے میری ناراضگی کی وجہ کا علم ہوتا ہے۔ لیکن پھر بھی میں کوشش کر کے غلط فہمی کو کلئیر کر دیتا ہوں۔
آپ کی نظر میں جھوٹ بولنا کیسا ہے کس حد تک جھوٹ کو ناپسند کرتے ہیں۔
جھوٹ بولنا بیہودہ بات کرنے سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ جھوٹ کو نا پسند بھی کرتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ بات کرتے وقت جھوٹ نہ بولوں۔

KishTaj
31-08-2009, 10:42 PM
طمعزز ممبران
السلامُ علیکم
آج نیا مہینہ شروع ہو چکا ہے اسی لیئے ماہ اگست کے تمام انٹرویوز لاک اپ کیئے جارہے ہیں،اگر کسی کو کوئی اعتراض یعنی کہ کوئی خاص سوالات رہ گئے ہوں تو مجھے پی ایم کردیجیئے گا ،ویسے میرے ذہن میں بہت سے سوالات تھے لیکن وقت ختم ہوگیا اور میں اب تک بے حد مصروفیت کی بنا پر پوچھ نہیں پائی۔
شکریہ
اللہ حافظ
شکریہ