PDA

View Full Version : جاسوسی مقابلہ نمبر 2،قاتل کی تلاش میں انسپکٹرصاحب کی مددکیجئے۔



سلمان سلّو
06-08-2009, 09:10 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم




السلام علیکم




جاسوسی مقابلہ کیس نمبر 2 کیساتھ حاضر خدمت ہوں۔۔۔یہ کیس پچھلے کیس کے مقابلے میں کچھ مشکل ہوگا کم از کم مجھکو خاصی دقت ہوئی تھی جب میں اسکو حل کر رہا تھا ہوسکتا ہے آپ کے لئے آسان ثابت ہو۔۔پچھلے مقابلے میں بہت ہی کم لوگوں نے حصہ لیا تھا سب سے گذارش کرونگا کہ بھرپور حصہ لیا کریں آسان مقابلوں میں تو آپ حصہ لیتے ہی رہتے ہو کبھی کبھار ایسے مقابلوں میں شرکت کر لیا کروں جہاں آپکے دماغ کی خوب ورزش ہوتی ہو۔۔۔۔




قواعد و ضوابط

اپنے جوابات یہاں پوسٹ نہ کریں بلکہ مجھکو بذریعہ ذاتی پیغام بھیج دیجئے ۔۔

تُکے سے ایک نام بتا دینا کافی نہیں آپ نے ساتھ میں وہ دیگر تفصیلات بھی لکھنی ہوگی جسکی مدد سے آپ نے قاتل کوتلاش کیا تھا۔

جو کوئی مقابلے میں شرکت کا خواہشمند ہو وہ اپنا نام یہاں ضرور تحریر کرے تاکہ سند رہے۔

ایک ممبر ایک جواب ہی دے سکتا ہے۔




انعامات

انعامات کی تعداد پانچ عدد ہیں جیتنے والے پانچواں افراد کو برابر 300 ،300 پوائنٹس کے انعامات دیئے جاینگے

اگر درست جوابات کی تعداد 5 سے بھی زیادہ ہوئی تو پھر قرعہ اندازی کے زریعے 5 لکی ویئنر کو چنا جائے گا۔۔

سب سے پہلے درست جواب ارسال کرنے والے ساتھی کو 200 پوائنٹس کا خصوصی انعام دیا جائے گا۔{یاد رہے یہ 200 پوائنٹس ان 300 پوائنٹس کے علاوہ ہونگے جو آپکو درست جواب پر دے جاینگے}۔

پانچویں لکی ونرز کے درمیان گولڈ ممبرشپ کے لئے بھی قرعہ اندازی ہوگی ۔یہ قرعہ اندازی سسٹر حنا کروائی گئی اور لکی ونر کے نام کا اعلان بھی حنا سسٹر ہی کرئے گی۔۔




آپ اپنے جوابات آپ مجھکو بذریعہ زاتی پیغام 26 اگست تک بھجوا سکتے ہو۔۔

***************


قاتل کی تلاش میں انسپکٹر صاحب کی مدد کیجئے۔



سر تھامس کو گزشتہ شب بارہ بجے کے قریب ان کے اسٹڈی میں قتل کردیا گیا۔۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مشتبہ افراد کی فہرست میں سے پانچ افراد کو منتخب کرلیا جن کے بارئے میں انہیں یقین تھا کہ قاتل انہی میں سے ایک ہے۔وہ پانچویں افراد سرتھامس کے ذاتی ملازمین تھے۔اس کیس کی تفتیش کی ذمہ داری انسپکٹر فریڈرکس کے سپرد کردی گئی تھی۔جب انسپکٹر ان پانچویں مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کا آغاز کرنا چاہتا تھا تو اسے کسی نامعلوم فرد کا ٹیلی فون موصول ہوا۔اس نامعلوم فرد نے انسپکٹر کو بتایا کہ ان پانچوں میں سے دو ملازم ہمیشہ سچ بولتے ہیں اور دو ہمیشہ جھوٹ۔لیکن قاتل بےحد چالاک ہے جو یا تو ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے یا ہمیشہ سچ۔بلکہ قاتل سچ اور جھوٹ آگے پیچھے بولتا ہے'{یعنی وہ سچ یا جھوٹ مسلسل دو مرتبہ بولنے سے گریز کرتا ہے}۔۔اس سے قبل کہ انسپکٹر اس نامعلوم فرد سے قاتل کی شناخت کے بارے میں کچھ پوچھتا ،اس فرد نے فون بند کردیا۔۔۔
مشتبہ ملازمین کے مندرجہ زیل بیانات کی روشنی میں جو کہ اسی ترتیب سے لئے گئے ہیں،کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ان میں سے ہر ملازم کا نام کیا ہے،سرتھامس کے پاس وہ کس حثیت سے ملازم تھا اور سب سے اہم یہ کہ ان میں سے قاتل کون ہے۔۔۔۔۔
مشتبہ ملازمین کے بیانات:
۔۔ملزم نمبر 1۔۔بیکی باغبان ہے۔مجھے علم ہے کہ وہی قاتلہ ہے۔ملزم نمبر2 ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے۔۔میں شوفر ہوں۔
۔۔ملزم نمبر 2۔۔میں سچ گو ہوں۔بٹلر ہمیشہ سے دروغ گو ہے۔اوپری منزل کی ملازمہ نے سرتھامس کو قتل نہیں کیا۔اوپری منزل کی ملازمہ کا نام رینڈی ہے۔
۔۔ملزم نمبر 3۔۔باغبان کے بعد مجھ سے پوچھ گچھ ہوئی تھی۔ملزم نمبر1 بٹلر ہے۔لارنس ہمیشہ سچ بولتا ہے۔میں شوفر نہیں ہوں۔
۔۔ملزم نمبر 4۔۔راشیل باورچن ہے۔قاتل ملزم نمبر 1 یا ملزم نمبر 3 دونوں میں سے کوئی ہے۔میرا نام ڈک ہے۔
۔۔ملزم نمبر 5۔۔میں اوپری منزل کی ملازمہ نہیں ہوں۔ملزم نمبر 4 ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے۔میں اس بات کا اقرار کرتی ہوں کہ قاتل میں ہوں۔۔۔

{اس کیس میں قاتل کا نام تو آپ نے لازمی بتانا ہی ہے ،دیگر تفصیلات میں آپ نےتمام ملازمین کے نام، انکے ملازمت کی نوعیت یا حثیت اور سچ اور جھوٹ کا بھی بتانا ہوگا کہ وہ کونسے دو ملازم ہیں جو ہمیشہ سچ بولتے ہیں اور وہ کونسے دو ملازم ہیں جو ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں اور وہ کونسا ملازم ''جو حقیقت میں قاتل بھی ہے''ہے جو یا تو ہمیشہ سچ بولتا ہے یا ہمیشہ جھوٹ۔۔یعنی وہ سچ یا جھوٹ مسلسل دو مرتبہ بولنے سے گریز کرتا ہے۔}

حنا
07-08-2009, 12:32 AM
سلمان بھائی یہ گولڈ ممبر شپ کس کی طرف سے ہوگی؟
اور پوائنٹس کے انعامات کس کی طرف سے ہوں گے

Sajjad_Sarwar
07-08-2009, 06:18 PM
میں انسپکڑ کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا ۔ میرا نام نوٹ کرلیں

ھوشربا
07-08-2009, 07:27 PM
میں نے اپنا جواب بھیج دیا ہے سلمان بھائی۔۔۔۔
کافی محنت لگی اور بہت مزہ آیا۔۔۔۔ بہت شکریہ

TaiYang
07-08-2009, 08:05 PM
سلمان بھایی میں بھی انسپکٹر کی مدد کرنے کی کوشش کرونگا۔
لیکن آج ذرا سکاٹ لینڈ یارڈ میں ایک کلاس لے لوں تو۔۔۔۔۔۔
میرا نام بھی نوٹ کرلیں۔

سلمان سلّو
08-08-2009, 03:58 PM
سلمان بھائی یہ گولڈ ممبر شپ کس کی طرف سے ہوگی؟
اور پوائنٹس کے انعامات کس کی طرف سے ہوں گے



جیسے کہ میں پہلے عرض کرچکا ہوں اگر گولڈ ممبرشپ کی اسکیم چل رہی ہو جیسا کہ اب تک دیگر مقابلوں میں ہوتا رہا ہیں،ہر مقابلے کے ونیر کو اس اسکیم میں شامل کیا جاتا ہے اسکی بات کر رہا تھا۔۔۔اور پوائنٹس کے انعامات بھی بلاشبہ آپکی جانب سے ہونگے~،ورنہ میں دے دونگا آج کل ماشاءاللہ میرے ہاتھ میں کافی ''پوائنٹس'' ہیں۔۔:)۔۔


میں انسپکڑ کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا ۔ میرا نام نوٹ کرلیں

بہت شکریہ۔۔۔آپکے مدد کا انتظار رہے گا۔۔


میں نے اپنا جواب بھیج دیا ہے سلمان بھائی۔۔۔۔
کافی محنت لگی اور بہت مزہ آیا۔۔۔۔ بہت شکریہ

بہت شکریہ آپکا جواب مل گیا ہے۔۔


سلمان بھایی میں بھی انسپکٹر کی مدد کرنے کی کوشش کرونگا۔
لیکن آج ذرا سکاٹ لینڈ یارڈ میں ایک کلاس لے لوں تو۔۔۔۔۔۔
میرا نام بھی نوٹ کرلیں۔

بہت شکریہ انتظار رہے گا آپکے جواب کا۔۔۔اسکاٹ لینڈ یارڈ میں کلاس:confused:۔۔۔

سوبی
09-08-2009, 03:31 PM
::)::)::)::)

میں تو سوسال بعد بھی قاتل تک نہیں پہنچ سکتی۔۔:(

سلمان سلّو
10-08-2009, 10:39 AM
::)

میں تو سوسال بعد بھی قاتل تک نہیں پہنچ سکتی۔۔:(
:)

ہمت مرداں مدد خدا۔۔۔۔:)۔۔بلکہ ہمت عوراتاں مدد خدا زیادہ بہتر ہوگا۔۔۔;)۔۔اور پھر قائداعظم محمد علی جناح کا یہ فرمان بھی مت بھولو کہ ''عورتوں کو چاہیے کہ وہ کبھی کبھار اپنے سر کا استعمال بھی کر لیا کریں۔۔۔ہاہا۔

Suhani
11-08-2009, 01:31 AM
ufff Allah....are you sure keh ye aap ne urdu mai likha haiN?::)
kuch samajh hi nahi aayi:(

Sajjad_Sarwar
11-08-2009, 11:21 AM
سلمان بھائی

جواب پی ایم کر دیا ھے۔

Qurat-Ul-Ain
16-08-2009, 01:16 AM
افف پھر سے سلمان بھائی وہی بہت آسان سوال پوچھ لیا آپ نے۔بھلا اسیر ِ پاکستانی پولیس کیا جانے اصلی قاتل کی گرفتاری کا مزا???

Hina Rizwan
21-08-2009, 03:26 AM
یہ کم از کم مجھ سے تو حل نہیں ہو گا:(:(

دانیہ
21-08-2009, 03:30 AM
سلمان بھائی کل پورے دو گھنٹے لگائے سوچنے میں ایک بھی سرا ہاتھ نہیں آیا۔۔۔۔۔
لیکن الجھن بہت ہو رہی ہے ۔۔۔۔آپ پی ایم کر کے آنسر بتا دو ۔۔۔سچی کسی کو بھی نہیں بتاؤں گی

سلمان سلّو
23-08-2009, 04:45 PM
ufff Allah....are you sure keh ye aap ne urdu mai likha haiN?::)
kuch samajh hi nahi aayi:(

جی اسکو ''خالص اُردو'' کہتے ہیں۔۔میں جانتا ہوں خالص اردو ایسے آسانی سے سمجھ میں آئے تو اسکو خالص اردو کون کہے؟۔۔ہاہا۔


افف پھر سے سلمان بھائی وہی بہت آسان سوال پوچھ لیا آپ نے۔بھلا اسیر ِ پاکستانی پولیس کیا جانے اصلی قاتل کی گرفتاری کا مزا???

جی بلاشبہ سوال تو کافی آسان ہے بس جواب دینا مشکل لگ رہا ہے۔۔پولیس دیسی ہو یا بدیسی ہم نے قاتل کو گرفتار کرنا ہے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔۔

سلمان سلّو
23-08-2009, 04:53 PM
یہ کم از کم مجھ سے تو حل نہیں ہو گا:(:(

ہاہا۔۔پلیز آپ کوشش تو کیجئے ،بلکہ کچھ مزید کوشش کیجئے ضرور حل ہوگا کوئی چیز بھی نہ ممکن نہیں ہوتی، کافی پرانا مقولہ ہے لیکن ہے صد فیصد درست۔،میرا بارہا آزمایا ہوا:)۔۔۔


سلمان بھائی کل پورے دو گھنٹے لگائے سوچنے میں ایک بھی سرا ہاتھ نہیں آیا۔۔۔۔۔
لیکن الجھن بہت ہو رہی ہے ۔۔۔۔آپ پی ایم کر کے آنسر بتا دو ۔۔۔سچی کسی کو بھی نہیں بتاؤں گی

ہاہاہا۔۔ھمم تو دو گھنٹے میں جواب نہیں آیا۔:(۔
آنسر تو نہیں بتا سکتا ہاں کچھ ہنٹس ضرور دے سکتا ہوں بذریعہ پی ایم پھر کوشس کرلیجئے اور آنسر دیجئے یہاں پر۔۔

Sajjad_Sarwar
27-08-2009, 04:17 PM
سلمان بھائی
کیا بنا اس مقابلے کا

سلمان سلّو
29-08-2009, 01:51 AM
سلمان بھائی
کیا بنا اس مقابلے کا

رزلٹ بس بنا رہا ہوں۔،۔۔۔~۔۔۔