PDA

View Full Version : جاسوسی مقابلہ۔۔۔۔قاتل تلاش کیجئے کا رزلٹ۔۔۔۔The Result



سلمان سلّو
02-08-2009, 06:46 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم



السلام علیکم



جولائی 2009 سے لیکر 30 جولائی 2009 تک ''جاسوسی مقابلہ قاتل تلاش کیجئے''کے عنوان سے جو مقابلہ منعقد ہوا تھا آج اس کا رزلٹ اناونس کیا جارہا ہے۔

اس مقابلے میں بذریعہ ذاتی پیغام جن ساتھیوں نے شرکت کی اور مجھکو اپنے جوابات ارسال کیں ان پارٹیسیپنٹ کے اسم گرامی یہ ہیں۔

SmyleAgain ،ھوشربا ،Muhammad Usman ،Sajjad_Sarwar ،hina_rizwan ،kishtaj ،[Yazghil] ،NAWEEM ،AteeqMaster ،eemaaan UsmanKhan1012

آپ سبکے مقابلے میں شرکت کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔



اس مقابلہ کا درست جواب تھا۔۔

قاتل: پرویز نیازی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مقتول:ہما نیازی۔



درست جوابات دینے والوں کے نام یہ ہیں۔۔

ھوشربا، AteeqMaster،eemaaan ،[Yazghil]، Sajjad_Sarwar، UsmanKhan1012، NAWEEM

بذریعہ قرعہ اندازی جن دو ساتھیوں کے ناموں کا انتخاب ہوا ۔۔۔۔۔



ھوشربا۔۔۔
Sajjad_Sarwar

آپ دونوں لکی وینرز کو بہت بہت مبارک ہو۔۔



{حنا سسٹر براہ مہربانی دونوں ویئنرز کو 300،300 پوائنٹس کی ادائیگی کردیجئے شکریہ۔۔}

دوسرے پوسٹ میں،میں وہ تمام جوابات شامل کر رہا ہوں جو مجھکو بذریعہ ذاتی پیغام موصول ہوئے تھے،غلط جواب دینے والے یا غلطی کرنے والے ساتھی دیکھ لے انہوں نے کہاں پر غلطی کی۔۔

سلمان سلّو
02-08-2009, 06:58 AM
ھوشربا۔۔

السلام علیکم سلمان بھائی۔۔۔
لیجیئے میری کوشش حاضر ہے۔۔۔۔۔ امید ہے کہ صحیح نتیجے پر پہنچی ہوں۔۔۔۔


۱۔ سینما گھر میں موجود دوسرا فرد اور باغ میں موجود ڈاکٹر ایک ہی جنس سے تعلق
رکھتے تھے اور پہلے روم سیٹ میں رہ چکے تھے
یعنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ احمد اور جاوید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دونوں ڈاکٹر
ان میں سے ایک سینما میں ہے اور ایک باغ میں


۲۔ جو دو افراد سینما میں فلم دیکھ رہے تھے۔۔ وہ ہم پیشہ تھے۔۔
یعنی ۔۔۔۔۔۔۔ شاہین اور احمد اور جاوید میں سے کوئی ایک

۳۔ قاتل اور مقتول ، دونوں جڑواں تھے۔۔
یعنی ۔۔۔۔۔۔۔۔ پرویز اور ہما ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تینوں ڈاکٹرز پہلے ہی یا تو باغ میں ہیں یا سینما میں۔۔۔۔۔۔ پروین بھی نہیں ہو سکتی کیونکہ اس کا جڑواں بزی ہے کہیں اور ۔۔۔۔۔ باقی بچے پرویز اور ہما۔۔۔

۴۔ باغ میں احمد یا جاوید میں سے کوئی ایک ہے اور ساتھ میں پروین۔۔۔

۵۔ مقتول کی شادی باغ میں موجود دو میں سے کسی ایک سے ہوئی ہے اور ان کے پیشے مختلف ہیں۔۔۔۔ مطلب ہما اور احمد میاں بیوی ہیں۔۔۔۔


ہما مقتول ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور پرویز قاتل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

mystery solved.....
file closed...


Sajjad_Sarwar


جواب قاتل تلاش کیجئے۔

قاتل کا نام پرویز نیازی ھے۔

تفصیل کچھ یوں ھے۔
جو لوگ سینما میں تھے۔ ڈاکٹر شاہین رضا اور ڈاکٹر جاوید نیازی
جو لوگ باغ میں تھے۔ ڈاکٹر احمد رضا اور پروین رضا ایڈوکیٹ
اور جو لوگ ساحل پر تھے ایڈووکیٹ پرویز نیازی اور ایڈووکیٹ ہما نیازی

۔۔1۔۔ ایک ڈاکٹر اور ایک وکیل باغ میں تھے۔۔
ڈاکٹر احمد رضا اور پروین رضا ایڈوکیٹ

۔۔2۔۔ جو دو افراد سینما میں فلم دیکھ رہے تھے۔۔ وہ ہم پیشہ تھے۔۔
ڈاکٹر شاہین رضا اور ڈاکٹر جاوید نیازی

۔۔3۔۔ قاتل اور مقتول ، دونوں جڑواں تھے۔۔
پرویز نیازی اور ہما نیازی

۔۔4۔۔ مقتول کی شادی باغ میں موجود دو افراد میں سے ایک سے ہوئی تھی۔۔
ھما نیازی کی شادی احمد رضا کے ساتھ ھوئی جو کہ باغ میں تھا

۔۔5۔۔ قاتل کی شادی باغ میں موجود دوسرے فرد سے ہوئی تھی۔۔
قاتل پرویز نیازی کی شادی باغ میں موجود پروین رضا سے ھوئی

۔۔6۔۔ مقتول اس کے رشتہ ازدواج میں منسلک فرد کے پیشے ایک دوسرے سے مختلف تھے۔۔
مقتول وکیل اور اسکا شوھر ڈاکٹر تھا

۔۔7۔۔ سینما گھرمیں موجود دو افراد میں سے ایک اور باغ میں موجود افراد میں سے ایک سابقہ میاں بیوی رہ چکے تھے۔۔
جاوید نیازی اور پروین رضا سابقہ میاں بیوی تھے۔

۔۔8۔۔ سینما گھر میں موجود دوسرا فرد اور باغ میں موجود ڈاکٹر ایک ہی جنس سے تعلق رکھتے تھے اور پہلے روم سیٹ میں رہ چکے تھے۔۔
احمد رضا ور جاوید نیازی روم میٹ رہ چکے تھے


Yazghil

السلام علیکم
میری کوشش حاضر ہے۔
چونکہ باغ میں ایک ڈاکٹر اور ایک وکیل ہے۔ اور سینما میں ہم پیشہ لوگ ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ سمندر کنارے یعنی قاتل و مقتول بھی ہم پیشہ ہیں۔
باغ میں موجود ڈاکٹر اور سینما میں موجود ایک شخص ایک ہی جنس کے ہیں اور روم میٹ بھی رہے ہیں تو اس کا مطلب ہوا کہ وہ دونوں ایک ہی پیشے کے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ دونوں مرد ہیں چونکہ ایک عورت اور دو مرد ڈاکٹرز ہیں۔
اب مقتول اور قاتل یقینا" وکیل تو ہیں اور جڑواں ہیں تو اس کا مطلب ہوا کہ وہ پرویز اور ہما نیازی ہیں۔ اب رہ گئی یہ گتھی کہ ان میں سے قاتل کون اور مقتول کون تو اس کا طریقہ یوں ہوا کہ مقتول اور باغ میں اس کے جیون ساتھی کے پیشے مختلف ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ مقتول کی شادی ڈاکٹر سے ہوئی تھی جو کہ مرد ہے۔ یعنی کہ ہما نیازی مقتول ہوئی۔ اور پرویز نیازی قاتل


NAWEEM

اسلام علیکم
میرا جواب ھے کہ قاتل پرویز ھے جو کہ ھما کا قاتل ھے۔
اس کی وضاخت کچھ یوں ھےکہ اس سوال میں کل چھ افراد ہیں جو کہ تین مختلف جگہوں پر ہیں اس طرح دو افراد باغ میں دو سمندر کے کنارے اور دو سینیما میں ہیں۔
آپ نے جو شرائط یا کلیو دئیے ہیں ان کو مدنظر رکھتے ھوے میں نے جو ترتیب دی ھے وہ کچھ یوں ھے۔
باغ میں احمد اور پروین ہیں
سمندر کنارے پرویز اور ھما
سینیما میں شاہین اور جاوید
یہی وہ ترتیب ھے جو کہ تمام شرائط پر پورا اترتی ھے
باغ میں موجود افراد یعنی احمد اور پروین میں سے احمد ڈاکٹر ھے اور پروین وکیل
سینیما والے افراد ہم پیشہ ہیں یعنی شاہین اور جاوید دونوں ڈاکٹر ہیں
قاتل اور مقتول ہعنی پرویز اور ھما جڑواں ہیں
مقتول یعنی ھما کی شادی باغ میں موجود احمد سے ہوئی ھے
قاتل یعنی پرویز کی شادی باغ میں موجود پروین سے ھوئی ھے
ھما اور احمد کے پیشے ایک دوسرے سے مختلف ہیں
سینیما میں موجود جاوید اور باغ میں موجود پروین سابقہ میاں بیوی رہ چکے ہیں
سینیما میں موجود جاوید اور باغ میں موجود احمد دونوں ہم جنس اور ہم پیشہ ہیں۔
میں نے اس مسئلے کا حل سمندر کنارے موجود افراد پر بیس کرکے نکالا ھے جو کہ جڑواں ہیں تو دو خاندانوں کے چھ افراد میں سے چھ جڑواں جوڑے بنتے ھیں جن میں سے اوپر دی گئ ترتیب ھی تمام شرائط پر پورا اترتی ھے۔

AteeqMaster


جج صاحب تمام ثبوت اور بیانات مندرجہ ذیل ہیں۔

۔۔1۔۔ ایک ڈاکٹر اور ایک وکیل باغ میں تھے ۔۔جاوید نیازی(ڈاکٹر) پروین رضا(وکیل)
۔۔2۔۔ جو دو افراد سینما میں فلم دیکھ رہے تھے۔۔ وہ ہم پیشہ تھے۔۔احمد رضا(ڈاکٹر) شاہین رضا(ڈاکٹر)
۔۔3۔۔ قاتل اور مقتول ، دونوں جڑواں تھے ۔۔پرویز نیازی ،ہما نیازی
۔۔4۔۔ مقتول کی شادی باغ میں موجود دو افراد میں سے ایک سے ہوئی تھی۔۔ جاوید نیازی سے
۔۔5۔۔ قاتل کی شادی باغ میں موجود دوسرے فرد سے ہوئی تھی۔۔ پروین رضا سے
۔۔6۔۔ مقتول اس کے رشتہ ازدواج میں منسلک فرد کے پیشے ایک دوسرے سے مختلف تھے ۔۔ہما نیازی وکیل اور جاوید نیازی ڈاکٹر
۔۔7۔۔ سینما گھرمیں موجود دو افراد میں سے ایک اور باغ میں موجود افراد میں سے ایک سابقہ میاں بیوی رہ چکے تھے۔۔ شاہین رضا اور جاوید نیازی۔ یہ مجھے اس طرح پتا لگا کہ سوال میں یہ نہیں کہا گیا کہ باغ میں موجود پہلا فرد۔ کیونکہ باغ میں اگر دوسرا فرد جاوید نیازی تھا تو پہلا فرد پروین رضا تھی۔ سوال کی نوعیت یہ بتاتی ہے کہ سوال میں جو فرد باغ میں موجود ہے وہ دونوں میں سے کوئی ایک ہے۔ یعنی اس کو پہلا اور دوسرا لکھ کر مخصوص نہیں کیا گیا۔
۔۔8۔۔ سینما گھر میں موجود دوسرا فرد اور باغ میں موجود ڈاکٹر ایک ہی جنس سے تعلق رکھتے تھے اور پہلے روم سیٹ میں رہ چکے تھے ۔۔احمد رضا اور جاوید نیازی (دونوں ڈاکٹر تھے اور مرد تھے)

اب میری معزز عدالت سے اپیل ہے کہ پرویز نیازی کو دفعہ 302 کے تحت مجرم قرار دیا جائے اور اسے کڑی سے کڑی سزا دی جائے کہ اس نے ہم سب کو اتنی دیر تک الجھائے رکھا۔


eemaaan

اسلام و علیکم پرویز نیازی قاتل ہے
اور ریزن یہ ہے کہ ہنٹ کے مطا بق قاتل اور مقتول جڑواں تھے اور ان کی شادی باغ میں بیٹھے دو لوگوں سے ہوئی تھی تو اس حساب سے باغ والے بھی دونوں بھا ئی بہن ہوئے بھائی بھائ اور بھن بہن ہونے سے ان کے پیشے سیٹئسفا ئیڈ نہیں ہو رہے تھے
اب ایک اور ہنٹ کے مطابق باغ میں موجود ڈاکٹر سینما میں موجود اہک فرد کاروم میٹ اور ہم جنس تھا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ سینماوالا بھی ڈاکٹر ہے اسی لئے روم میٹ تھےاور سینما میں بیٹھا دوسرا بندہ بھی ڈاکٹر ہے کیو نکہ سینما والے دونوں افراد کا پیشا سیم ہےتو ایک ڈاکٹر ہے تو لازمی دوسرا بھی ہو گا اب لڑکیوں میں صرف شاہین ڈاکٹر ہے تو پھر روم شئر کرنے والے دونوں ہم جنس مرد ہوں گے
اب ایک اور ہنٹ کے مطابق باغ میں موجود ڈاکٹر سینما میں موجود اہک فرد کاروم میٹ اور ہم جنس تھا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ سینماوالا بھی ڈاکٹر ہے اسی لئے روم میٹ تھےاور سینما میں بیٹھا دوسرا بندہ بھی ڈاکٹر ہے کیو نکہ سینما والے دونوں افراد کا پیشا سیم ہےتو ایک ڈاکٹر ہے تو لازمی دوسرا بھی ہو گا اب لڑکیوں میں صرف شاہین ڈاکٹر ہے تو پھر روم شئر کرنے والے دونوں ہم جنس مرد ہوں گے
تو اس حساب سے ہما اور پرویز سمندر کے کنارے گھوم رہے ہیں اور ہما اور احمد اور پروین اور پرویز میاں بیوی ہیں اب ہما اور پرویز میں سے ایک قاتل اور دوسرا مقتول ہے مگر مقتول کے شریک حیات کا پیشہ اس سے مختلف تھا تو پرویز اور پروین کا پیشہ ایک ہے ہما اور احمد کا مختلف ہے تو اس حساب سے ہما مقتو ل اور پرویز قاتل ہوا

Usmankhan1012

Clues!

--- katil aur maktool dono ki shadi bagh main mojood 2 logo se hui thi,, yani aik male aur aik female bagh aur sumandar pe hain.
--- katil aur maktool dono Jurtwan hain. Yni wo dono behan bhai, behnain, ya dono bhai hain.

---- 2 log jo cinema main hain wo hum paisha hain aur un main se aik shakhs bagh main mojood Doctor ka hum jins ha aur room mate reh chuka ha yani wo bhi doctor ho sakta ha. Yani Cinema main dono Doctor hi bethay hain. kyu ke cinema ghar walay dono hum paisha hain.
----Bagh main do log jo thay wo aur cinema main jo do log thay wo apas main mian biwi nahi balke bagh main dono logo ke spouse cinema main hain.
---- agar Do Doctor Cinema main hain tu it means ke 3rd Doctor Bagh main ha. as mentioned.

---Cinema main Javed aru Shaheen hain.( dono hum paisha yani doctor hain)
---Bagh main Ahmed aur Parveen hain. (Ahmed Doctor, Parveen Wakeel)

Katil aur maktool dono ki shadi bagh main mojood do logo se hui. (Maktool aur uss ke spouse ke paishay mukhtlif hain)Yani Doctor aik hi ha bagh main baki 2 cinema main. Aik doctor Bagh main ha yani Sea pe dono wakeel hain 2no wakeel behan bhai Pervaiz aur Hum hain.

---Huma ki shadi Ahmed se hui jo Doctor ha aur bagh main apni behan Parveen ke sath ha,(1 Doc, 1Wakeel)
Parveen ki shadi Pervaiz se hui (Dono ka paisha aik hi ha Wakeel) Yani Parvaiz Maktool nahi ho sakta kyu ke maktoool ka paisha apnay spouse se alag ha is liye

Pervaiz Katil ha aru Huma Maktool.

Salman bhai, 1 naki si koshish ha thorti lachak se faisla kerna ke theek ha ke nahi.
Thanks
Usman



hina_rizwan

لیجیے سلمان بھائی اپنی طرف سے میں نے جواب دے دیا ہے آگے آپ کو سمجھ آئے نہ آئے

قاتل شاہین ہے اور مقتول احمد
تفصیل:
سمندر پہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ احمد (ڈاکٹر) اور شاہین (ڈاکٹر) دونوں بہن بھائی
باغ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہما (وکیل) اور جاوید (ڈاکٹر)
سینما میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پرویز (وکیل) اور پروین (وکیل)

احمد(مقتول) کی شادی باغ میں موجود دوسرے فرد(ہما) سے ہوئی
شاہین(قاتل) کی شادی باغ میں موجود دوسرے فرد(جاوید) سے ہوئی
مقتول(احمد ڈاکٹر)اسکے رشتہ ازدواج میں منسلک فرد (ہما وکیل) کے پیشے ایک دوسرے سے مختلف ہیں
سینما گھرمیں موجود دو افراد میں سے ایک(پروین) اور باغ میں موجود افراد میں سے ایک (جاوید) سابقہ میاں بیوی رہ چکے ہیں
سینما گھر میں موجود دوسرا فرد(پرویز) اور باغ میں موجود ڈاکٹر (جاوید)ایک ہی جنس سے تعلق رکھتے ہیںاور روم میٹ بھی رہ سکتے ہیں


SmyleAgain

شاہین رضا نے احمد رضا کو قتل کیا۔۔

باغ میں جاوید (ڈاکٹر) اور ہما (وکیل) تھے
سمندر کنارے شاہین اور احمد تھے (جڑواں، ہم پیشہ)
سینما میں پروین اور پرویز (ہم پیشہ، وکیل)
مقتول احمد(ڈاکٹر) کی شادی ہما (وکیل) سے ہوئی تھی
قاتل شاہین کی شادی جاوید سے ہوئی تھی
جاوید کی پچھلی شادی پروین سے ہوئی تھی

یہ پتا ایسے چلا کہ اگر سمندر کنارے والے لوگ جڑواں تھے تو ظاہر ہے کہ باغ والے لوگوں کو بھی ایک ہی گھر کا ہونا تھا کیونکہ ان کی شادی سمندر والوں سے ہوئی تھی۔

باغ میں ایک ڈاکٹر اور ایک وکیل ہوں اور سینما میں ہم پیشہ تو اس کا مطلب کہ سمندر کنارے والے بھی ہم پیشہ

یعنی قاتل مقتول نہ صرف ایک گھر کے تھے بلکہ ہم پیشہ بھی تھے۔۔۔۔poe سے پرویز اور ہما یا پھر احمد اور شاہین بنتے تھے۔۔۔۔
پرویز اور ہما والے کیس میں سینما اور باغ والوں کی تعلق والے پوائنٹس پورے نہیں ہو رہے تھے۔ احمد اور شاہین کے کیس میں سارے پوائنٹس پورے بن رہے تھے


امید ہے یہ جواب ٹھیک ہوگا۔۔۔

سلمان سلّو
02-08-2009, 07:03 AM
KishTaj

اسلامُ علیکم
شاہین قاتل ہے اسنے اپنے جڑواں بھائی احمد رضا کا قتل کیا ہے۔
سلمان بھائی میں نے پورا چارٹ بنایا ہے پر سمجھاؤں کیسے مشکل لگ رہا ہے۔خیر کوشش کرتی ہوں۔
۔۔1۔۔ ایک ڈاکٹر اور ایک وکیل باغ میں تھے۔۔
ڈاکٹر ہما نیازی اور وکیل جاوید نیازی باغ میں بیٹھے ہیں۔
۔۔2۔۔ جو دو افراد سینما میں فلم دیکھ رہے تھے۔۔ وہ ہم پیشہ تھے۔۔
وکیل پروین رضا اور وکیل پرویز نیازی دونوں ہم پیشہ سینیما گھر میں بیٹھے ہیں۔
۔۔3۔۔ قاتل اور مقتول ، دونوں جڑواں تھے۔۔
ڈاکٹر احمد رضا اور وکیل شاہین قاتل اور مقتول کی حیثیت سے سمندر کے کنارے پر ہیں۔ چانکہ دونوں ایک ہی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اسی لیئے جڑواں ہوسکتے ہیں۔
مقتول اور اسکے رشتہ ازدواج سے منسلک فرد کے پیشے مختلف ہیں ، یعنی احمد رضا اور ہما۔ شاہین اسلیئے مقتول نہیں ہوسکتی کیوں کہ اسکے رشتہ ازدواج سے منسلک فرد کے پیشے ایک جیسے ہیں۔لہذا شاہین ہی قاتل ہے۔
۔۔4۔۔ قاتل اور مقتول ، دونوں جڑواں تھے۔۔یعنی احمد اور شاہین ۔اور سمندر کے کنارے تو صرف جڑواں ہی بیٹھے ہیں۔
۔۔5۔۔ مقتول کی شادی باغ میں موجود دو افراد میں سے ایک سے ہوئی تھی۔ یعنی احمد رضا اور ہما کی شادی۔
۔۔6۔۔ قاتل کی شادی باغ میں موجود دوسرے فرد سے ہوئی تھی۔
یعنی شاہین کی شادی باغ میں بیٹھے دوسرے فرد یعنی جاوید سے ہوئی۔
۔۔7۔ سینما گھرمیں موجود دو افراد میں سے ایک اور باغ میں موجود افراد میں سے ایک سابقہ میاں بیوی رہ چکے تھے۔۔چونکہ سینیما گھر میں بیٹھے پرویز کی شادی اسکی بہن(ہما) سے نہین ہوسکتی اور نا ہی جاوید سے اس لیئے پروین اور جاوید سابقہ میاں بیوی رہ چکے ہیں۔
۔۔8۔۔ سینما گھر میں موجود دوسرا فرد اور باغ میں موجود ڈاکٹر ایک ہی جنس سے تعلق رکھتے تھے اور پہلے روم سیٹ میں رہ چکے تھے۔۔
یعنی سینیما کے کنارے بیٹھے دوسرے فرد یعنی جاوید اور باغ میں بیٹھے ڈاکٹر یعنی احمد رضا دونوں ہم جنس ہیں۔روم سیٹ کا کیا مطلب ، اگر ایک ہی روم یا ایک ہی گھر کی بات کی ہے تو بھی دونوں بھائی ہیں لہٰذہ ساتھ رہ ہی چکے ہونگے۔
سلمان بھائی مجھے بڑا مزہ آیا اسے حل کرکے خاص طور پر فریدی کی طرح حل کیا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ یہ غلط ہوگا ۔ ویسے اس کیس میں حمید نے کچھ نہیں کیا سب فریدی ہی نے کیا ہے
اس سے ذیادہ تفصیل سے نہیں لکھا گیا مجھ سے

Muhammad Usman

Assalam o alaikum
salman bhai Filhaal to jwaab note kijiay k
Shaheen Raza Killed Ahmed Raza

Inshallah waqt nay mohalat di to jald hi aapko mazeed detailed sketch bhi send kar doon ga jahan say yeh out come aai hai

Wasalam
Muhammad Usman

Assalam o alaikum Salman bhai

As you may remember main nay jawab to chand roz pehlay hi send kar dia tha laikan waqt ki kami ki waja say sab detail send nai kar paya so detailed answer kuch yun hai

Lets Abbreviate as Follows

Raza Family
Ahmed Raza = AR(Dm)
Shaheen Raza = SR(Df)
Parween Raza = PR(Wf)


Niazi Family
Javed Niazi = JN(Dm)
Parvez Niazi = PN(Wm)
Hina Niazi = HN(Wf)

LEGEND:
D=Doctor
W=Wakeel
m=male
f=female

then according to the formulations the arrangement is

Bagh Cinema Beach

JN(Dm) & HN(Wf) PN(Wm) & PR(Wf) SR(Df) Kills AR(Dm)
CORRECT ANSWER



۔۔1۔۔ ایک ڈاکٹر اور ایک وکیل باغ میں تھے۔۔

JN(Dm) & HN(Wf)
۔۔2۔۔ جو دو افراد سینما میں فلم دیکھ رہے تھے۔۔ وہ ہم پیشہ تھے۔۔
PN(Wm) & PR(Wf)


۔۔3۔۔ قاتل اور مقتول ، دونوں جڑواں تھے۔۔

SR(Df) Kills AR(Dm)
۔۔4۔۔ مقتول کی شادی باغ میں موجود دو افراد میں سے ایک سے ہوئی تھی۔۔
AR(Dm) ++ HN(Wf)

۔۔5۔۔ قاتل کی شادی باغ میں موجود دوسرے فرد سے ہوئی تھی۔۔

SR(Df) ++ JN(Dm)
۔۔6۔۔ مقتول اس کے رشتہ ازدواج میں منسلک فرد کے پیشے ایک دوسرے سے مختلف تھے۔۔

AR(Dm) ++ HN(Wf)
۔۔7۔۔ سینما گھرمیں موجود دو افراد میں سے ایک اور باغ میں موجود افراد میں سے ایک سابقہ میاں بیوی رہ چکے تھے۔۔

PR(Wf) ++ JN(Dm)
۔۔8۔۔ سینما گھر میں موجود دوسرا فرد اور باغ میں موجود ڈاکٹر ایک ہی جنس سے تعلق

رکھتے تھے اور پہلے روم سیٹ میں رہ چکے تھے۔۔

PN(Wm) ++ JN(Dm)

دانیہ
02-08-2009, 07:34 AM
کتنا گھوما ہوا سوال تھا ۔۔۔سلام ان سب کو جو قاتل تک پہنچ گئے ۔۔۔
اچھا ہوا میں نے کبھی پولیس ، جج یا وکیل بننے کے بارے میں نہیں سوچا ورنہ عقل کے گھوڑوں کے ساتھ ساتھ خود بھی کہیں بے ہوش پائی جاتی ;d;d

سلمان سلّو
02-08-2009, 08:20 AM
کتنا گھوما ہوا سوال تھا ۔۔۔سلام ان سب کو جو قاتل تک پہنچ گئے ۔۔۔
اچھا ہوا میں نے کبھی پولیس ، جج یا وکیل بننے کے بارے میں نہیں سوچا ورنہ عقل کے گھوڑوں کے ساتھ ساتھ خود بھی کہیں بے ہوش پائی جاتی ;d;d
;d

ارے یہ تو صرف اک ٹریلر تھا اصل فلم تو اب چلے گی میرا مطلب اگلے کیس سے ہے۔۔ہاہا۔ہاں ان سب کو سلام جو قاتل تک پہنچ گئے اور جو نہیں پہنچ پائے انکو کیا گفٹ دیا جائے؟خاص طور پر انکو جو راستے میں بے ہوش ہوگے۔۔۔ہاہا۔۔

دانیہ
02-08-2009, 08:32 AM
;d

ارے یہ تو صرف اک ٹریلر تھا اصل فلم تو اب چلے گی میرا مطلب اگلے کیس سے ہے۔۔ہاہا۔ہاں ان سب کو سلام جو قاتل تک پہنچ گئے اور جو نہیں پہنچ پائے انکو کیا گفٹ دیا جائے؟خاص طور پر انکو جو راستے میں بے ہوش ہوگے۔۔۔ہاہا۔۔

ارے سوچا تو تھا نہ کون کس کا بھائی ہے اور کون کس کی بہن ہے اور کس نے کس کے ساتھ بے وفائی کی اور کون کس کو چکر دے رہا ہے اس کا بھی گفٹ ہونا چاہیئے

سلمان سلّو
02-08-2009, 09:42 AM
ارے سوچا تو تھا نہ کون کس کا بھائی ہے اور کون کس کی بہن ہے اور کس نے کس کے ساتھ بے وفائی کی اور کون کس کو چکر دے رہا ہے اس کا بھی گفٹ ہونا چاہیئے

ہاہا۔۔جی ضرور کیوں نہیں گفٹ ضرور ملے گا آپکو لیکن اگلے مقابلے میں ہاہا۔۔ اور یہ بے وفائی کس نے اور کب کی؟۔۔ہاہا۔۔نیکسٹ مقابلے میں ضرور پارٹیسیپٹ کرنا بلکہ نیکسٹ مقابلے کو تو اک گورکھ دھندہ کہنا ہی زیادہ مناسب ہوگا دانتوں پسینہ کبھی آیا ہے آپکو؟۔۔نیسکٹ مقابلے میں آپکو نہ صرف دانتوں تلے پسینہ آئے گا بلکہ ساتھ میں آپکے ہاتھوں کے طوطے بھی اڑ جاینگے۔۔۔ہاہا۔

eemaaan
02-08-2009, 11:08 AM
مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ میری لک اتنی نہیں کہ قرعہ اندازی میں میں جیت جاؤں
چلے خیرسجاد بھائی اور ہوشربا بہن کو بہت بہت مبارک ہوں

حنا
02-08-2009, 03:59 PM
لکی ونرز کو بہت بہت مبارک باد اور پوائنٹس
صحیح جواب دینے والے ممبران کے لئے بھی کچھ پوائنٹس
اور سلمان بھائی کے لئے بھی کچھ پوائنٹس

حنا
02-08-2009, 04:01 PM
http://i31.tinypic.com/f3vm9u.jpg

حنا
02-08-2009, 04:06 PM
سلمان بھائی اگلے مقابلے میں پوائنٹس کچھ اس طرح ہوں تو بہتر ہے

سب سے پہلے درست جواب دینے پر 300 پوائنٹس
پھر دو لکی ونرز کو 200 پوائنٹس
باقی صحیح جواب دینے والوں کو 100 پوائنٹس


آپ سب کی کیا رائے ہے ؟

eemaaan
02-08-2009, 05:06 PM
شکریہ حنا آ پی

Biya
02-08-2009, 06:48 PM
ہوشربا اور سجاد بھائی کو بہت بہت مبارک ہو جی مقابلہ جیتنے پر ۔
باقی جن کے جوابات درست تھے آپ سب کو بھی مبارک ہو ۔

سلمان بھائی اور حنا کا شکریہ اتنا دلچسپ مقابلہ لے کر آئے آپ لوگ۔

Hina Rizwan
03-08-2009, 02:59 AM
ہوشربا اور سجاد بھائی کو بہت بہت مبارک ہو

Muhammad Atique
03-08-2009, 08:58 AM
چلو شکر ہے میری وجہ سے کوئی بے گناہ نہیں پھنس گیا۔

اب میری معزز عدالت سے گزارش ہے کہ پرویز نیازی کو اور سخت سے سخت سزا دی جائے اور ہو سکے تو دو تین اور مقدمے اس کے سر ڈال دئیے جائیں۔ ہاہاہاہاہا

imported_Usman
03-08-2009, 09:31 AM
السلام علیکم
سب سے پہلے تو سب جیتنے والوں کو مبارک باد

اور سلمان بھائی کا بہت بہت شکریہ ہمارے دماغوں سے زنگ اتارنے کی کوشش کرنے کا ہاہاہا

ھوشربا
03-08-2009, 09:41 PM
بہت شکریہ آپ سب کا۔۔۔۔۔۔۔
باقی سب صحیح جواب دینے والوں کو بھی مبارک باد۔۔۔۔۔۔

اور سلمان بھائی ہم سب یہاں بالکل تیار بیٹھے ہے اپنے دماغ کا دہی کرنے کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جلدی سے اگلی پزل بتائیے۔۔۔۔

سلمان سلّو
04-08-2009, 12:19 PM
مجھے پہلے ہی پتہ تھا کہ میری لک اتنی نہیں کہ قرعہ اندازی میں میں جیت جاؤں
چلے خیرسجاد بھائی اور ہوشربا بہن کو بہت بہت مبارک ہوں
:)

آپ اگلے مقابلے میں بھی حصہ لینا اگلے مقابلے میں،میں ونیرز کی تعداد 2 سے بڑھا کر 5 کر رہا ہوں امیدہے اس سے آپکے لک پر کافی مثبت اثر پڑے گا ٹھیک ہے نہ؟۔۔۔۔ہاہا۔

سلمان سلّو
04-08-2009, 12:31 PM
سلمان بھائی اگلے مقابلے میں پوائنٹس کچھ اس طرح ہوں تو بہتر ہے

سب سے پہلے درست جواب دینے پر 300 پوائنٹس
پھر دو لکی ونرز کو 200 پوائنٹس
باقی صحیح جواب دینے والوں کو 100 پوائنٹس

آپ سب کی کیا رائے ہے ؟



بہت شکریہ۔۔۔
میری رائے تو یہ ہوگی کہ ونرز کی تعداد کو 2 سے بڑھا کر پانچ کر دیا جائے یعنی 5 درست جواب دینے والے ساتھیوں کو 300 پوائنٹس کا ریوارڈ دیا جائے گا اور اگر درست جوابات کی تعداد 5 سے زیادہ ہوئی پھر قرعہ اندازی کے ذریعے 5 لکی ونرز کو چنا جائے۔۔
اگر گولڈ ممبرشب اسکیم چل رہی ہو تو سب سے پہلے درست جواب ارسال کرنے والے ساتھی کو گولڈ ممبرشپ کے قرعہ اندازی میں شامل کیا جائے۔۔۔ورنہ پھر کوئی اور خصوصی انعام ہونا چاہیے۔۔{لکی ونرز کے درمیان بھی گولڈ ممبرشپ کے لئے قرعہ اندازی کرائی جاسکتی ہے۔}
باقی سب کونٹسٹینٹ کو بھی فردا'' فردا'' 100 پوائنٹس کا انعام دیا جائے۔۔
اس بارئے میں کوئی اظہار خیال کرنا چاہیے تو مہربانی ہوگی۔۔

سلمان سلّو
04-08-2009, 12:35 PM
چلو شکر ہے میری وجہ سے کوئی بے گناہ نہیں پھنس گیا۔

اب میری معزز عدالت سے گزارش ہے کہ پرویز نیازی کو اور سخت سے سخت سزا دی جائے اور ہو سکے تو دو تین اور مقدمے اس کے سر ڈال دئیے جائیں۔ ہاہاہاہاہا
:):)

بھائی یہ ''پرویز نیازی'' ہے ''پرویز مشرف''نہیں کہ آپ سخت سے سخت سزا اور دو تین سچے جھوٹے اور مقدمات اس کے بیچارے کے سر ڈال رہے ہو ۔۔ہاہا۔۔

سلمان سلّو
04-08-2009, 12:40 PM
السلام علیکم
سب سے پہلے تو سب جیتنے والوں کو مبارک باد

اور سلمان بھائی کا بہت بہت شکریہ ہمارے دماغوں سے زنگ اتارنے کی کوشش کرنے کا ہاہاہ


وعلیکم السلام
خیر مبارک۔۔۔
ہاہا۔۔آپکا بھی شکریہ کہ آپ نے اپنے دماغ سے زنگ اتروانا منظور کیا یعنی مقابلے میں شرکت کی۔۔ہاہا۔۔ویسے اس مقابلے کا دوسرا کیس بھی میں انشاءاللہ جلد پیش کررہا ہوں امید ہے وہ بھی اصل ریگمال جیسا کام دے گا۔۔ہاہا۔۔

سلمان سلّو
04-08-2009, 12:47 PM
بہت شکریہ آپ سب کا۔۔۔۔۔۔۔
باقی سب صحیح جواب دینے والوں کو بھی مبارک باد۔۔۔۔۔۔

اور سلمان بھائی ہم سب یہاں بالکل تیار بیٹھے ہے اپنے دماغ کا دہی کرنے کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جلدی سے اگلی پزل بتائیے۔۔۔۔

آپکا بھی شکریہ۔۔۔
خیر مبارک آپکو بھی مبارک۔۔۔
دہی؟۔۔ہاہاہا۔۔ضرور میں کیس تیار کر رہا ہوں،دوسرا کیس کچھ مشکل ہوگا آپ لوگ زرا اچھی طرح سے تیاری کرلیجئے گا کیونکہ ،دودھ ،دہی ،لسی ،فالودہ سب کا امکان ہےہہاہاہا۔۔

imported_Usman
04-08-2009, 12:56 PM
وعلیکم السلام

خیر مبارک۔۔۔
ہاہا۔۔آپکا بھی شکریہ کہ آپ نے اپنے دماغ سے زنگ اتروانا منظور کیا یعنی مقابلے میں شرکت کی۔۔ہاہا۔۔ویسے اس مقابلے کا دوسرا کیس بھی میں انشاءاللہ جلد پیش کررہا ہوں امید ہے وہ بھی اصل ریگمال جیسا کام دے گا۔۔ہاہا۔۔



ہاہاہا
خیر سوال تو آپکا پہلا بھی کمال تھا میں ابھی تک سوچ رہا ہوں کہ شاہین رضا بچ کیسے گئی سزا سےمقدمہ تو بڑا پکا بنایا تھا ہاہاہاہہاہاہاہا اور یہ بھی سوچ رہا ہوں کہ یہ پرویز صاحب کہاں سے اتنے سیانے ہو گئے کہ کانوں کان خبر بھی نا ہوئی اور صاحب قتل کیے بیٹھے ہیں ہاہاہاہا

eemaaan
04-08-2009, 07:52 PM
:)

آپ اگلے مقابلے میں بھی حصہ لینا اگلے مقابلے میں،میں ونیرز کی تعداد 2 سے بڑھا کر 5 کر رہا ہوں امیدہے اس سے آپکے لک پر کافی مثبت اثر پڑے گا ٹھیک ہے نہ؟۔۔۔۔ہاہا۔


جی شکریہ مگر حنا آپی نے پہلے ہی سب کو پوائنٹس دے دیے ہیں
اور اللہ معاف کرے یہ لوگ آپس میں کیا کیا تھے یہ مجھے دس منٹ کے اندر سمجھ آگیا تھا مگر یہ ایسے کیوں ہے یہ سمجھ میں ابھی تک نہییں آیا افففففف پتہ نہیں بہن بھائیوں کی کونسی قسم تھی
اس لیے آئندہ ان کیسوں کو سمجھنے کی میں تو کوشش نہیں کروں گی ماشااللہ سے ہوشربا بہن اورسجادبھائی جیسے کافی عقلمند جاسوس موجود ہیں تو وہ ضرور سولو کر دیں گےصرف تین سو پوائنٹس میں:)

eemaaan
04-08-2009, 07:58 PM
ہاہاہا
خیر سوال تو آپکا پہلا بھی کمال تھا میں ابھی تک سوچ رہا ہوں کہ شاہین رضا بچ کیسے گئی سزا سےمقدمہ تو بڑا پکا بنایا تھا ہاہاہاہہاہاہاہا اور یہ بھی سوچ رہا ہوں کہ یہ پرویز صاحب کہاں سے اتنے سیانے ہو گئے کہ کانوں کان خبر بھی نا ہوئی اور صاحب قتل کیے بیٹھے ہیں ہاہاہاہا

بھائی آپ پاکستا نی پو لیس میں لگ رہے ہیں یعنی جو میں نے سمجھا ہے بس وہی قاتل ہو سکتا ہے میرا تو خیال ہے کہ اگر آپ کے ہاتھ میں یہ کیس ہوتا تو شاہین سے اب تک اقبال جرم بھی کروا چکے ہوتےاور پرویز کو باعزت بری

imported_Usman
04-08-2009, 08:29 PM
بھائی آپ پاکستا نی پو لیس میں لگ رہے ہیں یعنی جو میں نے سمجھا ہے بس وہی قاتل ہو سکتا ہے میرا تو خیال ہے کہ اگر آپ کے ہاتھ میں یہ کیس ہوتا تو شاہین سے اب تک اقبال جرم بھی کروا چکے ہوتےاور پرویز کو باعزت بری


;d;d;d