PDA

View Full Version : ون اردو کے محترم سخنور(فرخ) بھائی کا تفصیلی تعارف

KishTaj
24-07-2009, 03:38 PM
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

میں یہاں ون اردو کے محترم سخنور(فرخ) بھائی کا انٹرویو شروع
کررہی ہوں پلزز سب مل کر ساتھ دیجئے گا
تو فرخ بھائی آپ تیار ہیں نا
اور باقی سب سوالات کرنے کے لیئے ہیں نا تیار
چلیں پہلے میں ہی سوالات کی شروعات کردیتی ہوں
آپ کا پورا نام؟
آپکی صحیح عمر کیا ہے ؟
آپکی تعلیم کتنی ہے؟
کونسے ادیب پسند ہیں؟
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کہاں رہتے ہیں؟

فی الحال اتنے ہی
املا کی اگر کوئی غلطی ہو تو معذرت مہربانی کرکے تصحیح کردیجئے گا

Romana
24-07-2009, 06:35 PM
~

Rubab
24-07-2009, 06:53 PM
کچھ سوالات میری طرف سے بھی

اردو ادب میں دلچسپی کب لینی شروع کی، اور اس دلچسپی کی کوئی خاص وجہ۔

اردو زبان کے علاوہ کسی اور زبان کے ادب سے بھی آپ کی دلچسپی ہے یا پڑھتے ہیں۔

ون اردو تک کس طرح پہنچے۔

سخنور
24-07-2009, 07:02 PM
بہت شکریہ کشور ۔ جیسے جیسے مجھے وقت ملتا رہا میں جوابات دیتا رہوں گا۔ کوشش یہی ہوگی کہ ہر سوال کا جواب دے سکوں۔ بشرطیکہ کوئی ایسی بات نہ پوچھی جائے جو ناگفتنی ہو۔ :)

آپ کا پورا نام؟
میرا پورا نام فرّخ منظور

آپکی صحیح عمر کیا ہے ؟
میری عمر 40 سال کچھ ماہ

آپکی تعلیم کتنی ہے؟

بی اے اور بی سی ایس یعنی کمپیوٹر سائنسر

کونسے ادیب پسند ہیں؟
لاتعداد ہیں لیکن شاعری میں کلاسیکی شعرا زیادہ پسند ہیں۔ غالب، میر، سودا، اقبال، امیر خسرو، فیض احمد فیض، ن م راشد، عبیداللہ علیم نئے بلکہ زندہ شعرا میں نوشی گیلانی پسند ہیں۔ نثر میں منٹو، ممتاز مفتی، غلام عباس، اور بھی کئی۔
کس پیشے سے وابستہ ہیں؟
کمپیوٹر بیچ کھاتا ہوں۔ :)
کہاں رہتے ہیں؟
زندہ دلان کے شہر لاہور میں۔

سخنور
24-07-2009, 07:08 PM
سمارا کے سوالات کے جوابات۔

اردو ادب میں دلچسپی کب لینی شروع کی، اور اس دلچسپی کی کوئی خاص وجہ۔

اردو ادب میں دلچسپی تب سے ہی لینا شروع کر دی تھی جب دوسری جماعت میں مجھے اردو ٹھیک طریقے سے پڑھنی آگئی تھی۔ اس دلچسپی میں میرے والد صاحب کا کافی ہاتھ ہے جب مجھے اردو پڑھنا آگئی تو والد صاحب مجھ سے علامہ اقبال کی بچوں کی نظمیں پڑھنے کو کہتے تھے اور وہ نظمیں میں انہیں باآوازِ بلند پڑھ کر سنایا کرتا تھا۔ یوں میرے پہلے پسندیدہ شاعر علامہ اقبال ہی تھے۔

اردو زبان کے علاوہ کسی اور زبان کے ادب سے بھی آپ کی دلچسپی ہے یا پڑھتے ہیں۔
اردو زبان کے علاوہ کبھی کبھی روسی ادب پڑھ لیتا ہوں۔ دوستوفسکی میرے پسندیدہ ادیب ہیں۔

ون اردو تک کس طرح پہنچے۔
اقبال سائبر لائبریری سے ہوتا ہوا یہاں تک پہنچا۔
:)

Rubab
24-07-2009, 07:18 PM
یہ بھی بتائیں کہ ادب کے علاوہ آپ کے اور کیا کیا مشاغل ہیں۔

نثر اور نظم میں سے آپ کو زیادہ کیا پسند ہے۔

اگر افسانوں کے اگلے مقابلے میں، جج مجھے بنا دیا گیا تو کیا آپ افسانہ لکھیں گے۔;)

1UM-SiteAdmins
24-07-2009, 07:24 PM
کیا آپ کی شادی ھو چکی ھے۔

اگر ھاں اور بچے ھیں تو ان کی تعداد

گوشت ، دال ، سبزی کو پسند کے لحاظ سے ترتیب دے دیں۔

سخنور
24-07-2009, 07:40 PM
یہ بھی بتائیں کہ ادب کے علاوہ آپ کے اور کیا کیا مشاغل ہیں۔

ادب کے علاوہ موسیقی سننا اور موسیقی پر تحقیق کرنا۔ پرانی انڈین فلمیں دیکھنا اور ان پر تحقیق کرنا۔ کبھی کبھی سنجیدہ تھیٹر کرنا۔

نثر اور نظم میں سے آپ کو زیادہ کیا پسند ہے۔

پہلے تو دونوں اصناف ہی پسند تھیں۔ لیکن اب نظم یعنی شاعری ہی پسند ہے۔

اگر افسانوں کے اگلے مقابلے میں، جج مجھے بنا دیا گیا تو کیا آپ افسانہ لکھیں گے۔;)
افسانہ تو لکھ لوں لیکن کس پر ۔
:)

سخنور
24-07-2009, 07:42 PM
کیا آپ کی شادی ھو چکی ھے۔

جی شادی 1995 میں ہو چکی۔

اگر ھاں اور بچے ھیں تو ان کی تعداد

دو بچے ہیں۔ ایک بیٹی اور ایک بیٹا

گوشت ، دال ، سبزی کو پسند کے لحاظ سے ترتیب دے دیں۔

دال، گوشت، سبزی

Rubab
24-07-2009, 07:45 PM
تھیٹر میں آپ کی کس قسم کی مصروفیات ہوتی ہیں۔ مطلب ایکٹنگ کرتے ہیں۔ اسکرپٹ لکھتے ہیں۔ اسٹیج کی سجاوٹ وغیرہ۔

اپنے کسی اسٹیج ڈرامے کا نام بھی بتائیں۔

صرف انڈین پرانی فلمیں دیکھتے ہیں یا پرانی پاکستانی فلموں سے بھی کوئی لگاؤ ہے۔

پسندیدہ اداکار اور اداکارہ۔

سخنور
24-07-2009, 08:00 PM
تھیٹر میں آپ کی کس قسم کی مصروفیات ہوتی ہیں۔ مطلب ایکٹنگ کرتے ہیں۔ اسکرپٹ لکھتے ہیں۔ اسٹیج کی سجاوٹ وغیرہ۔

زیادہ تر ایکٹنگ کی ہے اور کچھ ڈائریکشن بھی۔

اپنے کسی اسٹیج ڈرامے کا نام بھی بتائیں۔

اب تک صرف تین ڈرامے ہی کئے ہیں۔
1- خاموش عدالت جاری ہے۔
یہ اندر جیت ٹنڈولکر کا ایک گجراتی پلے تھا جس کا ترجمہ انتظار حسین صاحب نے کیا تھا۔
2- جاگ اٹھے جب خاک نشیں
یہ ایک جرمن پلے رائٹ گنٹر گراس کے ایک ڈرامے سے ماخوذ تھا اور وجاہت مسعود نے اسے تحریر کیا تھا۔
3- ناٹک
یہ کھیل انتظار حسین نے پی ٹی وی کے لئے لکھا تھا اور اس پر پی ٹی وی نے ڈرامہ بھی بنایا تھا لیکن ہم نے بھی اس پر سٹیج پلے کیا تھا۔

صرف انڈین پرانی فلمیں دیکھتے ہیں یا پرانی پاکستانی فلموں سے بھی کوئی لگاؤ ہے۔

پاکستانی فلمیں کم ہی دیکھتا ہوں البتہ کچھ پرانے پاکستانی گانے اور موسیقار کافی پسند ہیں۔ جیسے خواجہ خورشید انور، رشید عطرے، جی اے چشتی وغیرہ۔

پسندیدہ اداکار اور اداکارہ۔
بہت سے ہیں۔ لیکن چند کے نام لکھ رہا ہوں۔ دلیپ کمار، وحیدہ رحمان، نوتن، مدھو بالا، نصیر الدین شاہ، جانی واکر، نرگس، اور پاکستانی کامیڈین لہری بہت پسند ہیں۔

Ahsan_Yaz
24-07-2009, 08:06 PM
السلام علیکم
کچھ پسندیدہ فلموں کے نام بتائیے گا۔

نثر میں کونسی کتب سب سے زیادہ پسند ہیں؟

لاہور میں کونسی جگہ سب سے اچھی لگتی ہے؟

Rubab
24-07-2009, 08:10 PM
فرخ بھائی آپ تو چھپے رستم نکلے ہیں۔:)

اچھا یہ بتائیں کہ کیا یہ ڈرامے یو ٹیوب پر دستیاب ہیں کہ اگر کوئی دیکھنا چاہے۔

Noor-ul-Ain Sahira
24-07-2009, 08:25 PM
سخنور بھائ فلحال میرا صرف ایک سوال ہے۔
اگر آپکو اپنی کار کی نمبرپلیٹ اپنی مرضی سے بنانے کی اجازت ہو گی اور صرف آپ سات 7 حرف یوز کر سکتے ہیں تو آپکی نمبر پلیٹ پر کیا لکھا ہو گا۔۔۔۔

مثال کے طور پر
Love4LHR
(لاہور سے پیار)
[email protected] Trfc
ذیادہ رش یا ٹریفک سے ناراض ہوں))

وغیرہ وغیرہ وغیرہ
تو پلیز اسی طرح 7 لفظوں میں اپنی شخصیت بیان کریں۔ یہ اردو میں بھی ہو سکتی ھے۔ پہلے ھم خود اسکو بوجھنے کی کوشش کریں گے۔ اگر نا سمجھ سکے تو آپ سے مدد لیں گے8)

Skyla
24-07-2009, 08:28 PM
سخنور بھائی یہ کچھ سوال میں نے منتخب کیئے ھیں-

اگر کسی پریشانی کا خدانخواستہ شکار ہوجاہیں تو کیا کریں گے/کیا کرتے ہیں؟

آپ کی سب سے اچھی عادت جو آپ کو پسند ھے۔
۔
پراسراریت کا زندگی میں کتنا دخل پسند ہے؟

زندگی میں اگر دوبارہ موقع ملے تو کیا بننا چاھیں گے؟

غصہ آتا ہے اور جب آتا ہے تو کس کی شامت آتی ہے
۔
کیسے لوگ پسند ہیں اور کیسے ناپسند

سخنور
24-07-2009, 08:30 PM
السلام علیکم
وعلیکم السلام
جی یازغل بھائی!
کچھ پسندیدہ فلموں کے نام بتائیے گا۔
اجازت، موسم، دستک، پریچے، سلسلہ، پاکیزہ، آندھی، انگور، ممّو، زبیدہ، سرداری بیگم، محافظ، اور بھی بے شمار ہیں۔

نثر میں کونسی کتب سب سے زیادہ پسند ہیں؟
منٹو کے تمام افسانے، غلام عباس کے تمام افسانے، علی پور کا ایلی، ممتاز مفتی کے تمام افسانے، آگ کا دریا از قراۃ العین حیدر، جیلانی بانو کے تمام افسانے، مشتاق احمد یوسفی کی تمام کتب، بزم آرائیاں از کرنل محمد خاں (افسانے) اور بھی کافی ہیں فی الوقت یہی یاد آرہی ہیں۔

لاہور میں کونسی جگہ سب سے اچھی لگتی ہے؟
قائداعظم لائبریری، پنجاب پبلک لائبریری جس کا میں جماعت چہارم سے تاحیات ممبر ہوں۔ اور اکثر سکول سے بھاگ کر وہاں جایا کرتا تھا۔ اور تیسرا باغِ جناح ، جنت نظیر باغ ہے۔
:)

سخنور
24-07-2009, 08:34 PM
فرخ بھائی آپ تو چھپے رستم نکلے ہیں۔:)

اچھا یہ بتائیں کہ کیا یہ ڈرامے یو ٹیوب پر دستیاب ہیں کہ اگر کوئی دیکھنا چاہے۔

افسوس ان میں سے کسی کی بھی ریکارڈنگ میرے پاس نہیں۔ اور دو کی ریکارڈنگ تو جب ہم نے بھی دیکھی تھی تب بھی بہت فضول سی تھی۔ ان میں پہلے دو ڈرامے 1995 کے ہیں۔ اس لئے تب یو ٹیوب میسر ہی نہیں تھا۔ اس میں سے دلچسپ امر یہ ہے کہ ماریہ واسطی نے جتنے بھی سٹیج پلے کیے وہ ہمارے ساتھ ہی کیے۔ اور اس زمانے میں وصی شاہ بھی ہمارے پلے میں ایکٹنگ کرنے کے متمنی تھے اور اکثر وہاں تشریف لایا کرتے تھے لیکن ان کے شاگرد اس وقت انہیں یہ مہلت نہ دے سکے۔
:)

سخنور
24-07-2009, 08:39 PM
سخنور بھائ فلحال میرا صرف ایک سوال ہے۔
اگر آپکو اپنی کار کی نمبرپلیٹ اپنی مرضی سے بنانے کی اجازت ہو گی اور صرف آپ سات 7 حرف یوز کر سکتے ہیں تو آپکی نمبر پلیٹ پر کیا لکھا ہو گا۔۔۔۔

مثال کے طور پر
Love4LHR
(لاہور سے پیار)
[email protected] Trfc
ذیادہ رش یا ٹریفک سے ناراض ہوں))

وغیرہ وغیرہ وغیرہ
تو پلیز اسی طرح 7 لفظوں میں اپنی شخصیت بیان کریں۔ یہ اردو میں بھی ہو سکتی ھے۔ پہلے ھم خود اسکو بوجھنے کی کوشش کریں گے۔ اگر نا سمجھ سکے تو آپ سے مدد لیں گے8)

یہ بہت عجیب سا سوال ہے۔ :) لیکن اگر میں لاہور کے علاوہ کہیں ہوں تو میں لاہور سے پیار والی نمبر پلیٹ بنوانا پسند کروں گا۔

Noor-ul-Ain Sahira
24-07-2009, 08:44 PM
یہ بہت عجیب سا سوال ہے۔ :) لیکن اگر میں لاہور کے علاوہ کہیں ہوں تو میں لاہور سے پیار والی نمبر پلیٹ بنوانا پسند کروں گا۔

یہ عجیب نہیں بلکہ الجھا ہوا ہے تھوڑا سا:cool:اور مشکل بھی۔ میں اتنی جلدی آپ سے اسکا جواب متوقع نہیں کر سکتی۔ آپ سوچنے کے لئے کافی دن لے سکتے ہیں;d۔ میری عادت ہے ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنے سے اگلی ہر کار کی نمبر پلیٹ بہت غور سے پڑھنے کی۔ آپ اسکو میرا شوق اور مشغلہ بھی کہ سکتے ہیں۔ کھبی کھبی اس قدر دلچسپ تحریر پڑھنے کو ملتی ہے ان سات لفظوں میں کہ دل نثار ھو جاتا ھے اور ھم سے اگلی گاڑی میں بیٹھا ہوا بندہ جو ہمکو نظر بھی نہیں آ رہا ہوتا ایک پل میں اسکی پوری شخصیت ہم پر عیاں ہو جاتی ہے8)۔

سخنور
24-07-2009, 08:46 PM
[QUOTE=ماہ بانو;987783]سخنور بھائی یہ کچھ سوال میں نے منتخب کیئے ھیں-

اگر کسی پریشانی کا خدانخواستہ شکار ہوجاہیں تو کیا کریں گے/کیا کرتے ہیں؟

پریشانی کو نوعیت پر منحصر ہے۔ ویسے زیادہ تر ڈپریشن میں غالب اور ن م راشد کو پڑھتا ہوں۔

آپ کی سب سے اچھی عادت جو آپ کو پسند ھے۔

کوشش کرنا کہ ہمیشہ سچ بولا جائے اور کسی کا حق نہ مارا جائے

پراسراریت کا زندگی میں کتنا دخل پسند ہے؟

پراسراریت کا میری زندگی میں شاید بالکل بھی دخل نہیں

زندگی میں اگر دوبارہ موقع ملے تو کیا بننا چاھیں گے؟

موسیقار۔ :)

غصہ آتا ہے اور جب آتا ہے تو کس کی شامت آتی ہے

جس پر غصہ آیا ہو۔ کمہار کی بجائے گدھے پر غصہ نہیں نکالتا۔ :)

کیسے لوگ پسند ہیں اور کیسے ناپسند

احمق اور جھوٹے نا پسند ہیں اور سچے اور ذہین لوگ پسند ہیں۔

Fatima
24-07-2009, 08:48 PM
کیسے لوگ پسند ہیں

احمق

:o

Noor-ul-Ain Sahira
24-07-2009, 08:49 PM
:o

ھاھاھاھھاھھا فاطمہ
گڈ کیچ

Fozan
24-07-2009, 08:53 PM
:o

ھاھاھاھھاھھا فاطمہ
گڈ کیچ

مگر ہو سکتا ہے کے احمق لوگ پسند ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں سخنور بھائی شاید اس میں بھی کوئی راز ہو۔۔;d:)

سخنور
24-07-2009, 08:55 PM
او ہو دراصل لکھنا تھا کہ احمق اور جھوٹے نا پسند ہیں۔ اور سچے اور عقل مند لوگ پسند ہیں۔
:)

Skyla
24-07-2009, 09:08 PM
سخنور بھائی یہ میرے منتخب کردہ سوالوں کا دوسرا اور آخری حصہ

لاھورمیں سب سے اچھی کھانے پینے کی اور سیر و تفریح کی جگہ کونسی ھے-

تقریبات کو کس طرح انجوائے کرتے ہیں؟

خاموش بیٹھے رہتے ہیں یا سب کے ساتھ ہلا گلا کرتے ہیں؟

کس طرح کی تقریبات میں جانا اچھا نہیں لگتا؟

اپنے تاثرات کس حد تک چھپا سکتے ہیں؟

آپ کے خیال میں انسانی ذات کی عکاس۔ ۔ کیا چيز ہوتی ہے؟ اس کی ذات میں سے ؟ آنکھیں۔ چہرہ؟ وغیرہ

اور آپ کی کیا چيز آپ کے پول کھول دیتی ہے؟

سخنور
24-07-2009, 09:28 PM
[QUOTE=ماہ بانو;987828]سخنور بھائی یہ میرے منتخب کردہ سوالوں کا دوسرا اور آخری حصہ

لاھورمیں سب سے اچھی کھانے پینے کی اور سیر و تفریح کی جگہ کونسی ھے-

سب سے اچھی کھانے پینے کی جگہ تو اب لاہور میں دو ہی ہیں۔ ایک پرانی انارکلی کی ٹریولر سٹریٹ اور دوسری گوالمنڈی کی فوڈ سٹریٹ۔ ویسے بادشاہی مسجد کے پاس ککوز ڈین بھی کافی مشہور ہے یہ اقبال حسین ایک مشہور مصور ہیں ان کا ریستوران ہے۔

تقریبات کو کس طرح انجوائے کرتے ہیں؟
خاموش بیٹھے رہتے ہیں یا سب کے ساتھ ہلا گلا کرتے ہیں؟
تقریب کونسی ہے یہ اس پر منحصر ہے ۔ اگر کوئی خاندان میں شادی ہو تو دو تین شخصیات سے بہت گھل مل جاتا ہوں ۔ باقی سے نہیں۔ اگر دوستوں کی کوئی تقریب ہے تو اس پر تو وہ غل غپاڑہ مچتا ہے کہ خدا کی پناہ۔ :)

کس طرح کی تقریبات میں جانا اچھا نہیں لگتا؟
مذہبی تقریبات میں۔

اپنے تاثرات کس حد تک چھپا سکتے ہیں؟
کافی حد تک چھپا سکتا ہوں لیکن غصہ کم ہی چھپایا جاتا ہے۔

آپ کے خیال میں انسانی ذات کی عکاس۔ ۔ کیا چيز ہوتی ہے؟ اس کی ذات میں سے ؟ آنکھیں۔ چہرہ؟ وغیرہ
کچھ لوگوں کی آنکھیں اور کچھ کا چہرہ۔ جو بھی زیادہ باتیں کرتا ہو۔

اور آپ کی کیا چيز آپ کے پول کھول دیتی ہے؟
میری آنکھیں میرے کافی پول کھول دیتی ہیں۔
:)

اشتباہِ نظر
24-07-2009, 09:51 PM
بہت خوب !
میں فرخ بھائی کا ایک انٹرویو تو پہلے پڑھ چکی ہوں ، اب دوسرا پڑھونگی ، شاید کچھ سمجھ آجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;d

Minha Malik
24-07-2009, 09:54 PM
پہلے والے کا لنک دے دیں یہاں اشتی سس۔ ۔ ۔
ہم بھی کوشش کریں۔ ۔ ۔
دماغ لڑا کر انعام پائیں۔ ۔
;)

اشتباہِ نظر
24-07-2009, 09:57 PM
فرخ بھائی کیا کبھی ایسا موقع آیا جب مخالف شخص پہ بہت غصہ آیا ہو لیکن آپ نے اسے کنٹرول کر لیا ہو ؟;)
موجودہ حالات میں لاہور میں ادبی سرگرمیوں کا کیا سکوپ ھے ؟

سخنور
24-07-2009, 10:01 PM
اشتباہِ نظر;987934]فرخ بھائی کیا کبھی ایسا موقع آیا جب مخالف شخص پہ بہت غصہ آیا ہو لیکن آپ نے اسے کنٹرول کر لیا ہو ؟;)

ہاں ایسا اکثر ہو جاتا ہے اگر وہ شخص سامنے موجود نہ ہو۔ ;)

موجودہ حالات میں لاہور میں ادبی سرگرمیوں کا کیا سکوپ ھے ؟
بہت سکوپ ہے بلکہ شاعروں سے تو لاہور بھرا پڑا ہے۔ ہر اینٹ کے نیچے ایک شاعر بیٹھا نظر آتا ہے۔
:)
بس نثری اصناف پر توجہ کم ہے۔

اشتباہِ نظر
24-07-2009, 10:10 PM
پہلے والے کا لنک دے دیں یہاں اشتی سس۔ ۔ ۔
ہم بھی کوشش کریں۔ ۔ ۔
دماغ لڑا کر انعام پائیں۔ ۔
;)

;d

ہاہا لیکن پھر اس انٹرویو کا مزا خراب ہو جائیگا ، ویسے وہ انٹرویو بھی میں نے پورا نہیں پڑھا تھا ۔;)

اشتباہِ نظر
24-07-2009, 10:13 PM
ہاں ایسا اکثر ہو جاتا ہے اگر وہ شخص سامنے موجود نہ ہو۔ ;)

اسکا مطلب ھے ایسا موقع کبھی نہیں آیا
;d

Minha Malik
24-07-2009, 10:13 PM
چلیں پھر مجھے پی ایم کر دیں وہ لنک۔ ۔ ۔
~

اشتباہِ نظر
24-07-2009, 10:27 PM
زندگی کا اب تک خوشگوار دن کونسا تھا ؟

اگر آپ کو پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے ؟

ون اردو کو دیکھ کے کیا خیال آتا ھے کہ اگر یہاں کچھ بدلنے کا موقع ملے تو کس کس چیز میں تبدیلی کریں گے ؟

Ahsan_Yaz
24-07-2009, 10:36 PM
کچھ پسندیدہ فلموں کے نام بتائیے گا۔
اجازت، موسم، دستک، پریچے، سلسلہ، پاکیزہ، آندھی، انگور، ممّو، زبیدہ، سرداری بیگم، محافظ، اور بھی بے شمار ہیں۔
:)
بہت خوب جناب۔ گلزار کی تو تقریبا" تمام فلمیں ہی اس فہرست میں متوقع تھیں۔ لیکن زبیدہ اور سرداری بیگم لکھا دیکھ کے بہت خوشی ہوئی یعنی کہ آپ شیام بینگل کے لئے بھی نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ ویسے رکھنا بھی چاہئے۔

Fozan
24-07-2009, 10:39 PM
اسکا مطلب ھے ایسا موقع کبھی نہیں آیا
;d

سخنور بھائی کیا یہ سچ ہے?:confused:
ایک بار تو آیا ہو گا کم از کم~

Ahsan_Yaz
24-07-2009, 10:40 PM
کچھ مزید سوالات::

لاہور کے علاوہ آپ کا پسندیدہ شہر کونسا ہے،،،، یا یوں کہہ لیں کہ کس شہر کو دیکھنا پسند کریں گے؟

علم یا تجربے میں سے آپ کس چیز کو برتر گردانتے ہیں؟

موجودہ یعنی زندہ شعراء میں سے کونسا شاعر یا شاعرہ پسند ہے؟

سخنور
24-07-2009, 10:43 PM
اشتباہِ نظر;987983]زندگی کا اب تک خوشگوار دن کونسا تھا ؟
جب پہلی بار سٹیج پلے میں اداکاری کی تھی ۔ اس میں میرا کردار فیض احمد فیض کے بہت اچھے دوست۔ سجاد ظہیر کا تھا ۔ جنہیں عرفِ عام میں بنے میاں کہا جاتا تھا۔

اگر آپ کو پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے ؟

دیوانِ غالب اور اس کی شرح بہت سی تعداد میں چھپوا کر ثواب کے لئے بانٹوں گا۔ اور یہی نفلی شکرانہ ہو گا۔ ;)
ون اردو کو دیکھ کے کیا خیال آتا ھے کہ اگر یہاں کچھ بدلنے کا موقع ملے تو کس کس چیز میں تبدیلی کریں گے ؟

جو تبدیلی لانا چاہتا تھا وہ آرہی ہے۔ یعنی رومن اردو کی بجائے اردو سکرپٹ میں لکھنا۔ :)

ویسے یہ سوال بہت روائتی سے نہیں؟

سخنور
24-07-2009, 10:45 PM
بہت خوب جناب۔ گلزار کی تو تقریبا" تمام فلمیں ہی اس فہرست میں متوقع تھیں۔ لیکن زبیدہ اور سرداری بیگم لکھا دیکھ کے بہت خوشی ہوئی یعنی کہ آپ شیام بینگل کے لئے بھی نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ ویسے رکھنا بھی چاہئے۔

یازغل بھائی بہت زیادہ نرم گوشہ۔ بلکہ شیام بینیگل سے تو میں لاہور میں مل بھی چکا ہوں۔ ان کی بیگم لاہور کے اندرون شہر کی ہیں۔

سخنور
24-07-2009, 10:47 PM
سخنور بھائی کیا یہ سچ ہے?:confused:
ایک بار تو آیا ہو گا کم از کم~

نہیں اب ایسی بھی بات نہیں۔ اب اپنے سے بڑوں پر تو غصہ نہیں نکال سکتا ناں۔
:)

سخنور
24-07-2009, 10:50 PM
[QUOTE=Yazghil;988007]کچھ مزید سوالات::

لاہور کے علاوہ آپ کا پسندیدہ شہر کونسا ہے،،،، یا یوں کہہ لیں کہ کس شہر کو دیکھنا پسند کریں گے؟
کراچی حالانکہ کبھی دیکھا نہیں۔ :)

علم یا تجربے میں سے آپ کس چیز کو برتر گردانتے ہیں؟
میرے خیال میں دونوں ہی بہت ضروری ہیں تاہم تجربہ زیادہ بڑا استاد ہے۔

موجودہ یعنی زندہ شعراء میں سے کونسا شاعر یا شاعرہ پسند ہے؟
جی یہ میں نے بتا دیا تھا۔ نوشی گیلانی کافی پسند ہیں۔

Fozan
24-07-2009, 10:53 PM
نہیں اب ایسی بھی بات نہیں۔ اب اپنے سے بڑوں پر تو غصہ نہیں نکال سکتا ناں۔
:)

یہ بڑوں کس کو کہا ہے :(- خیر جانے دیں آپکا انٹرویو ہے نا;d;d

سخنور
24-07-2009, 10:55 PM
یہ بڑوں کس کو کہا ہے :(- خیر جانے دیں آپکا انٹرویو ہے نا;d;d

جو مجھ سے عمر میں بڑے ہیں۔
:)

اشتباہِ نظر
24-07-2009, 10:56 PM
دیوانِ غالب اور اس کی شرح بہت سی تعداد میں چھپوا کر ثواب کے لئے بانٹوں گا۔ اور یہی نفلی شکرانہ ہو گا۔ ;)

یا خدا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
::)

Fozan
24-07-2009, 10:56 PM
جو مجھ سے عمر میں بڑے ہیں۔
:)
:):)

اشتباہِ نظر
24-07-2009, 10:59 PM
اشتباہِ نظر;987983]زندگی کا اب تک خوشگوار دن کونسا تھا ؟
جب پہلی بار سٹیج پلے میں اداکاری کی تھی ۔ اس میں میرا کردار فیض احمد فیض کے بہت اچھے دوست۔ سجاد ظہیر کا تھا ۔ جنہیں عرفِ عام میں بنے میاں کہا جاتا تھا۔

اگر آپ کو پاکستان کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے ؟

دیوانِ غالب اور اس کی شرح بہت سی تعداد میں چھپوا کر ثواب کے لئے بانٹوں گا۔ اور یہی نفلی شکرانہ ہو گا۔ ;)
ون اردو کو دیکھ کے کیا خیال آتا ھے کہ اگر یہاں کچھ بدلنے کا موقع ملے تو کس کس چیز میں تبدیلی کریں گے ؟

جو تبدیلی لانا چاہتا تھا وہ آرہی ہے۔ یعنی رومن اردو کی بجائے اردو سکرپٹ میں لکھنا۔ :)

ویسے یہ سوال بہت روائتی سے نہیں؟

جی ہیں تو روایتی لیکن تھے تو ضروری ، :cool:
غیر روایتی پوچھے تو اپ بھاگ ہی نہ جائیں ۔
;)

سخنور
24-07-2009, 11:01 PM
جی ہیں تو روایتی لیکن تھے تو ضروری ، :cool:
غیر روایتی پوچھے تو اپ بھاگ ہی نہ جائیں ۔
;)

ہا ہا بالکل بھی نہیں بھاگوں گا اشتباہ۔ ہاں روایتی سوالوں سے شاید بھاگ جاؤں۔
;)

Ahsan_Yaz
24-07-2009, 11:15 PM
شاعری میں وزن کا اندازہ کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جانا چاہئے؟

کیا با وزن شاعری کی صلاحیت قدرتی بھی ہو سکتی ہے یا سیکھنے سے ہی آتی ہے؟

آپ کے خیال سے کس شاعر کو اس کی صلاحیت کے لحاظ سے اس کا مقام نہیں مل سکا؟

Smiling Eyes
24-07-2009, 11:27 PM
اوہو سخنور بھائی کا انٹرویو ہو رہا ہے۔۔

ویلکم بھائی۔۔::)

سخنور
24-07-2009, 11:27 PM
[QUOTE=Yazghil;988083]شاعری میں وزن کا اندازہ کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جانا چاہئے؟
ظاہر ہے اس کا عروض ہی ایک واحد طریقہ ہے جس سے آپ کبھی بھی غلطی نہیں کر سکتی۔ باقی تمام طریقوں میں غلطی کا امکان بہت زیادہ ہے۔

کیا با وزن شاعری کی صلاحیت قدرتی بھی ہو سکتی ہے یا سیکھنے سے ہی آتی ہے؟
باوزن شاعری کی صلاحیت کچھ شاعروں میں قدرتی بھی ہوتی ہے۔ لیکن اچھے شاعر حتمی طور پر اساتذہ سے پھر بھی اصلاح لیتے ہیں۔ جیسے فیض احمد فیض عروض میں اتنے طاق نہیں تھے اور ہمیشہ صوفی تبسّم سے اصلاح لیا کرتے تھے۔ بلکہ کوئی بھی کلام بغیر انہیں دکھائے چھپواتے نہیں تھے۔

آپ کے خیال سے کس شاعر کو اس کی صلاحیت کے لحاظ سے اس کا مقام نہیں مل سکا؟
میرے خیال میں میں ایسے کسی شاعر کو نہیں جانتا۔
:)

سخنور
24-07-2009, 11:29 PM
اوہو سخنور بھائی کا انٹرویو ہو رہا ہے۔۔

ویلکم بھائی۔۔::)

بہت بہت شکریہ ایمان! آپ کو بھی بہت زیادہ خوش آمدید۔
:)

Ahsan_Yaz
24-07-2009, 11:58 PM
تاریخ کے کس کردار یعنی شخصیت سے متأثر ہیں؟

ترقی پسند ادب کی اصطلاح کافی سنی ہے۔ یہ کیا چیز ہے؟

تنہائی کو کس حد تک انجوائے کرتے ہیں؟

سخنور
25-07-2009, 12:18 AM
[QUOTE=Yazghil;988261]تاریخ کے کس کردار یعنی شخصیت سے متأثر ہیں؟
میرے لئے تو تاریخ کے وہی کردار متاثر کن ہیں جو شاعر یا موسیقار تھے۔
ان میں مرزا غالب، علامہ اقبال، اور موسیقار بہت سے ہیں۔ موزارٹ، بیتھوون، باخ اور برصغیر کے خواجہ خورشید انور، ایس ڈی برمن، مدن موہن، شنکر، جے کشن وغیرہ بہت متاثر کن ہیں۔

ترقی پسند ادب کی اصطلاح کافی سنی ہے۔ یہ کیا چیز ہے؟
تقسیم سے پہلے کچھ کمیونسٹ جھکاؤ کے مالک ادیبوں نے اس تحریک کی بنیاد ڈالی تھی یعنی جو مذہب کو نہیں مانتے تھے۔ اسی لئے ترقی پسند تحریک سے منٹو کو نکال باہر کیا تھا کہ وہ ہر افسانے کے شروع میں 786
لکھا کرتا تھا۔ یعنی یہ وہ تحریک تھی جو کمیونسٹ طرزِ فکر کی حامی تھی۔

تنہائی کو کس حد تک انجوائے کرتے ہیں؟
اگر کمپیوٹر ہو نیٹ ہو، موسیقی ہو، کتابیں ہوں تو بہت زیادہ لطف اندوز ہوتا ہوں۔

KishTaj
25-07-2009, 03:46 AM
السلامُ علیکم فرخ بھائی
کچھ مذید سوالات

کتنے مذہبی ہیں؟

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟

کونسا مضمون ناپسندیدہ ہے اور کیوں؟

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی ہے اردو کے علاوہ~ ؟

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟

ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں؟

شادی کس سن میں ہوئی ،اپنے بچوں کو کیا بنانا چاہتے ہیں ایک اچھے انسان کے بعد؟

گھر میں کس کی چلتی ہے بھابھی کی یا آپ کی~؟
خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟

فرخ بھائی لگتا ہے یہ کچھ مذید نہیں کچھ ذیادہ ہی مذید سوالات ہوگئے ہیں;);d

سخنور
25-07-2009, 01:37 PM
[QUOTE=kishtaj;988620]السلامُ علیکم فرخ بھائی
کچھ مذید سوالات

وعلیکم السلام کش بٹیا!
کتنے مذہبی ہیں؟
معاشرتی مذہبی ہوں۔ یعنی معاشرے میں جو مذہبی اقدار رائج ہیں ان کا احترام کرتا ہوں اور ان پر عمل کرتا ہوں۔

حالات حاضرہ سے دلچسپی ہے؟
حالاتِ حاضرہ سے صرف جاننے کی حد تک دلچسپی ہے۔

آپکے پسندیدہ استاد کون ہیں یا تھے؟

میرے بچپن اور لڑکپن کے ایک استاد تھے کرم حسین معصوم ۔ حالانکہ وہ ایک کارپوریشن کے سکول میں پرائمری ٹیچر تھے لیکن اردو، انگریزی، اور فارسی میں یکساں دسترس رکھتے تھے۔ بلکہ عربی کے بھی اچھے عالم تھے۔

کونسا مضمون ناپسندیدہ ہے اور کیوں؟
کوئی بھی مضمون نا پسند نہیں البتہ دلچسپی کم یا زیادہ تھی۔ سیاسیات میں سب سے کم دلچسپی ہے۔

پڑھائی میں کارکردگی کیسی رہی ہے اردو کے علاوہ ؟

میں ایک اوسط درجے کا طالب علم رہا ہوں۔ کیونکہ مجھے کورس کے علاوہ ہر کتاب سے دلچسپی ہوتی تھی۔

دن بھر کا کون سا وقت اچھا لگتا ہے؟
دن کا کوئی بھی پہر پسند نہیںَ
دن کا جو بھی پہر گزرتا ہے
کوئی احسان سا اترتا ہے

البتہ رات بہت پسند ہے۔

خود کو کیسا انسان دیکھنا چاہتے ہیں یا کوئی ایسی عادت جو اپنانا چاہتے ہوں؟
جیسا ہوں ویسا ہی دیکھنا چاہتا ہوں۔ مزید بہتری کی امید مشکل ہے۔ کیونکہ اب اس عمر کو پہنچ چکا ہوں جہاں عادتیں بدلنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

کیا آپ کا کوئی تکیہ کلام ہے اگر ہے تو کیا ہے؟

تکیہ کلام کوئی خاص نہیں ہے۔ کیونکہ جانتا ہوں کہ تکیہ کلام اکثر رسوائی کا موجب بنتے ہیں۔

ون اردو پر کس ممبر کو اپنا ہم مزاج سمجھتے ہیں؟
یہ کافی مشکل سوال ہے۔ ون اردو پر ابھی تک کوئی ہم مزاج نہیں مل سکا ۔ لیکن دوست سب ہی ہیں۔

کتنے صفائی پسند اور نفاست پسند ہیں؟

ایک مخصوص حد تک ہی صفائی پسند اور نفاست پسند ہوں۔ ایسا صفائی پسند نہیں کہ ذہنی مریض کا گمان ہونے لگے۔
گھر میں سب سے ذیادہ کس کے قریب تھے یا ہیں؟
کسی کے بھی نہیں ۔ یعنی مکمل ذہنی ہم آہنگی کسی کے ساتھ بھی نہیں۔

اپنی باتیں کس کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ؟
اپنی شریکِ حیات کے ساتھ کہ اب ہر چیز میں وہی شریک ہیں۔

کیا گھر میں اور گھر سے باہر رویہ ایک سا ہوتا ہے ؟
میرا خیال میں ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔ اگر کوئی فرق ہے بھی تو مجھے نہیں معلوم شاید دوسرے بہتر بتا سکیں۔

ناراض ہوتے ہیں اگر ہاں تو کن باتوں پر اور کتنی مدت کے لیے؟

ناراض نہیں ہوتا البتہ غصہ آجاتا ہے۔ اب وہ بھی خاصا کم ہوگیا ہے۔ :) لیکن غصہ انتہائی وقتی ہوتا ہے۔ اور ناراض تو میں کسی سے بھی نہیں ہوتا۔

ذیادہ بولتے ہیں یا خاموش طبع ہیں؟
میرا خیال ہے نہ خاموش طبع ہوں نہ بہت زیادہ بولتا ہوں۔ بس ٹھیک ہی ہوں۔

ون اردو پرکون سا بورڈ سب سے زیادہ پسند ہے ؟

اردو شعر و شاعری

ون اردو پر سب سے پہلے کس ممبر سے گفتگو ہوئی تھی؟

ٹیم بھائی سے ہی ہوئی۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے۔

اگر کوئی غلطی پر ہو اورمستقل بحث پر آمادہ ہو تو آپ کا کیا رد ِعمل ہوتا ہے یا
ہوگا؟
اسے اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے اور کہا جائے کہ ہاں تم ٹھیک ہو اور میں غلط

آپ کے خیال سے آپ کا مزاج کیسا ہے اور دوسرے آپ کے مزاج کو کیسا
سمجھتے ہیں اگر اسکے جوابات میں مماثلت نہیں تو آپ کے خیال میں کیا وجہ ہے؟

مزاج میرے خیال میں ٹھیک ہی ہے۔ نہ زیادہ برا نہ زیادہ اچھا۔ دراصل میرے ساتھ اکثر یہ مسئلہ ہے کہ میری باتیں اکثر لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتی۔ جہاں مجھے توقع ہو کہ نہیں سمجھ آئے گی تو کوشش کرتا ہوں کہ خاموش ہی رہوں۔ اس لئے دوستوں میں کافی آرام دہ محسوس کرتا ہوں جبکہ کسی اور کے ساتھ نہیں۔ کیونکہ میرے دوست میری باتیں زیادہ بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں۔

دوست کتنے ہیں ؟دوست بناتے وقت کسی میں کیا خوبی دیکھتے ہیں؟
دوست لا تعداد ہیں۔ آدھا لاہور دوست ہے۔ دوست بناتے وقت یہی دیکھتا ہوں کہ ذہین ہو، معقول ہو، اور تھوڑی بہت دانشورانہ صلاحیتیں بھی رکھتا ہو۔

شادی کس سن میں ہوئی ،اپنے بچوں کو کیا بنانا چاہتے ہیں ایک اچھے انسان کے بعد؟

1995 میں پہلے بھی بتا چکا ہوں۔ اچھے انسان کے بعد وہ جو بھی بننا چاہیں یہ ان کی مرضی ہے۔ البتہ بیٹا موسیقار بن سکے تو زیادہ بہتر ہے۔ جو کہ میں نہیں بن سکا۔

گھر میں کس کی چلتی ہے بھابھی کی یا آپ کی؟
میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں گھر کے معاملات میں بالکل مداخلت نہ کروں۔ مگر بعض اوقات بہ امر مجبوری دخل اندازی کرنا پڑتی ہے کیونکہ بعض معاملات میری بیوی کے بس سے باہر ہو جاتے ہین۔

خود سے چھوٹوں پر رعب جماتے ہیں؟
بالکل نہیں جماتا پہلے یہ شوق تھا یعنی جب نا سمجھ تھا۔ اب بالکل رعب نہیں جماتا جب تک کہ بہت ضروری نہ ہو جائے۔ یعنی جب بات حد سے نکل جائے تب ہی رعب جماتا ہوں۔

نوٹ: سمائلی کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب سمائلی شامل نہیں ہو رہے ۔ براہِ مہربانی ہر جواب کے ساتھ سمائلی لازمی دیکھا جائے۔

Minha Malik
25-07-2009, 01:53 PM
السلام علیکم سخنور بھائی ۔۔
میری طرف سے چند سوالات۔ ۔

جتنی بھی گزری جیسی بھی گزری۔ ۔شوق، خواہشات اور توقعات تا عمر انسان کے ساتھ رہتی ہیں۔۔ ۔ تو آپ زندگی سے کیا چاہتے ہیں?

کبھی زندگی میں ایسا موقع آیا کہ آپ کو خود سے شکایت ہوئی ہو? کیا اور کب? اپنی زات سے کیا چاہتے ہیں?

جیسا کہ آپ نے کہا کہ آپ کو موسیقار بننے کا شوق رہا ہے۔۔ ۔تو دوستوں کی محفل میں بیٹھ کر یہ شوق پورا کیا کبھی? اور اس پر کسی دوست سے ملنے والے بہترین ریمارکس کیا رہے?

کونسا گیت یا کلام اکثر گنگناتے ہیں?

غالب کا بہترین شعر یا کلام آپ کی نظر میں کونسا ہے?

KishTaj
25-07-2009, 02:05 PM
بہت شکریہ فرخ بھائی
کچھ مذید سوالات

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

آپکا ستارہ کیاہے ،کیاستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

اخبارکونساپڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟

آپکو اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہے؟

کیاکبھی پاکستان سےباہرجانےکااتفاق ہوا ہے؟

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟

قرآن پاک کتنی عمر میں ختم کیاتھا؟

پسندیدہ رنگ کونسا ہے؟

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟

دوست کی تعریف بیان کریں۔

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔

سمر
25-07-2009, 04:22 PM
السلام علیکم
فرخ بھائی!کچھ روایتی اور غیر روایتی سوالات میری طرف سے بھی_
دن میں کتنا ٹائم پڑھنے کو اور کتنا کمپیوٹر کو دیتے ھیں
کبھی ایسا ھوا کہ کسی بڑے شاعر کے شاعری سمجھ میں نہ آئی ھو
بچوں کو بچوں کی طرح ھی ٹریٹ کرتے ھیں یا سنجیدہ رھتے ھیں_

سمر
25-07-2009, 04:34 PM
اردو ادب میں مزاح لکھنے والے بھی بہت ھیں آپ کو کون پسند ھے
کیا اردو ادب کو علاقائی بنیادوں پر تقسیم کیا جا سکتا ھے
ھندوستانی ادب اور پاکستانی ادب میں کوئی ایسا تضاد جو ناپسند ھو_
جذبات کی صحیح عکاسی دور قدیم کی شاعری کرتی ھے یا دور جدید کی شاعری_
زندگی کا فلسفہ سمجھنا ھو تو کس ادیب یا شاعر کو پڑھنا مفید ھو گا_

عبداللہ
25-07-2009, 04:47 PM
مجھے صرف یہ بتا دیں کہ آپ غصّہ کس بات ، شرارت یا حرکت سے کھائے گیں تاکہ میں وہ کام کر سکوں

سخنور
25-07-2009, 04:52 PM
مجھے صرف یہ بتا دیں کہ آپ غصّہ کس بات ، شرارت یا حرکت سے کھائے گیں تاکہ میں وہ کام کر سکوں

;d
عبداللہ تمہاری باتوں پر مجھے صرف ہنسی آتی ہے۔ غصہ نہیں آتا۔ تم ایک معصوم بچے کی طرح مجھے لگتے ہوَ اور جب مجھے پتہ ہو کہ کوئی مجھے جان بوجھ کر غصہ دلانا چاہتا ہے تو پھر مجھے کبھی بھی غصہ نہیں آتا۔
:)

سعد
25-07-2009, 05:04 PM
السلام علیکم فرخ بھائی۔ مزاج کیسے ہیں؟
خاکسار بھی کچھ سوالات کرنے کی جسارت کرنا چاہتا ہے۔

خیالات کے اظہار کا بہترین ذریعہ کیا ہے؟
محبت کو زندگی میں کس مقام پر دیکھتے ہیں؟
آج کل کے مشینی دور کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
ترقی آپ کی نظر میں کیا ہے؟
مشرق و مغرب کا حسین امتزاج آپ کی نظر میں کیا ہو سکتا ہے؟

Alishba
25-07-2009, 05:32 PM
السلام علیکم فرّخ بھائی
کیا حال ہیں آپ کے۔ آپکا انٹرویو دیکھا تو سوچا کہ میں بھی کچھ پوچھوں آپ سے اور سوال کرنے سے پہلے سارا انٹرویو پڑھا ۔ میں جو سوال پوچھنا چاہتی تھی وہ تو سب پوچھے جا چکے ہیں۔ اسلیے کوئی فائدہ نہیں میرے سوال پوچھنے کا۔ لیکن مزا آیا آپکا انٹرویو پڑھ کے۔

سخنور
25-07-2009, 05:43 PM

میں بالکل خیرت سے ہوں۔
شکریہ علشبہ بٹیا تشریف لانے کے لئے۔
جیتی رہو بٹیا۔ اور نانا ابو کی طرف سے اپنی بٹیا کو بہت پیار دینا۔
:)

سخنور
25-07-2009, 08:23 PM
[QUOTE=kishtaj;989178]بہت شکریہ فرخ بھائی
کچھ مزید سوالات

کوئی ایسےلمحات یا دورجسکےلوٹ آنےکی خواہش ہو؟

ظاہر ہے ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ کوئی مجھے بچپن یا لڑکپن واپس لا دے۔ اسی طرح میری بھی خواہش ہے کہ لڑکپن کے دن واپس آسکیں۔

آپ کی نظر میں اعلٰی مقام حاصل کرنے کے لیئے کیا ضروری ہے؟

میرے خیال میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے لئے یا بہت زیادہ محنت و مشقت یا پھر بہت زیادہ خوشامد کی ضرورت ہے۔ میں ان دونوں میں سے ایک بھی نہیں کر سکتا۔

آپکا ستارہ کیاہے ،کیاستاروں پریقین ہے اگر ہے تو کتنا ہے؟

میزان، ستاروں پر یقین نہیں رکھتا۔
ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا
وہ خود فرّاخیِ افلاک میں ہے خوار و زبوں

اخبارکونساپڑھتےہیں اورکونساصفحہ سب سے پہلے دیکھتےہیں؟

اخبار بہت کم پڑھتا ہوں۔ زیادہ تر سرخیاں دیکھتا ہوں اور سب سے پہلے پہلا صفحہ۔ گھر میں نوائے وقت آتا ہے لیکن پڑھتا کم ہی ہوں۔ البتہ ٹی وی پر خبریں دیکھتا رہتا ہوں۔

آپکو اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہے؟

بہت سی ہیں۔ سب نہیں بتا سکتا۔

کیاکبھی پاکستان سےباہرجانےکااتفاق ہوا ہے؟

نہیں پاکستان سے باہر جانے کا اتفاق تو بہت دور کی بات ہے ۔ میں نے آج تک پاسپورٹ نہیں بنوایا

پسندیدہ ڈش کونسی ہے میٹھےمیں اورنمکین میں؟
پلاؤ ہر قسم کا، میٹھے میں کھیر

زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ بتائیں گے؟
جب میری بیٹی پیدا ہوئی۔

قرآن پاک کتنی عمر میں ختم کیاتھا؟
ساتویں جماعت میں شروع کیا تھا لیکن ختم کبھی نہ کر سکا۔

پسندیدہ رنگ کونسا ہے؟
نیلا، گرے

کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
قدرتی خوشبو میں موتیا یعنی یاسمین پودے کی ایک قسم بہت پسند ہے۔

دوست کی تعریف بیان کریں۔
دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے۔

زندگی کا فلسفہ بتائیں۔
زندگانی کی حقیقت کوہکن کے دل سے پوچھ
جوئے شیر و تیشہ و سنگِ گراں ہے زندگی

سخنور
25-07-2009, 08:33 PM
[QUOTE=ماظق;989288]السلام علیکم
فرخ بھائی!کچھ روایتی اور غیر روایتی سوالات میری طرف سے بھی_
دن میں کتنا ٹائم پڑھنے کو اور کتنا کمپیوٹر کو دیتے ھیں

وعلیکم السلام ماظق بھائی!
بہت شکریہ جناب!
چونکہ میرا کام ایسا ہے کہ ہر وقت کمپیوٹر پر بیٹھنا پڑتا ہے اس لئے کتابیں بھی اکثر کمپیوٹر پر ہی پڑھتا ہوں۔ میرے پاس کافی کتابیں سافٹ شکل میں موجود ہیں جو میں پڑھتا رہتا ہوں۔ اور اکثر اسی سے ٹائپ کر کے پوسٹ کرتا ہوں۔

کبھی ایسا ھوا کہ کسی بڑے شاعر کے شاعری سمجھ میں نہ آئی ھو
ن م راشد کی اکثر نظمیں تو ابھی تک سمجھ میں نہیں آرہیں۔ :)

بچوں کو بچوں کی طرح ھی ٹریٹ کرتے ھیں یا سنجیدہ رھتے ھیں
بچوں سے تو اس حد تک بچوں جیسا رویہ رکھتا ہوں کہ بعض اوقات بڑے بھی ہنسنے لگ جاتے ہیں۔ آپ ون اردو پر بچوں کے سیکشن میں چکر لگائیں اور دیکھیں میں نے بچوں کے لئے کتنی نظمیں پوسٹ کی ہوئی ہیں۔ اور جو بچہ ابھی بولنے کے قابل نہ ہوا ہو۔ اس سے ہمیشہ اسی کی آوازوں میں گفتگو کرتا ہوں کبھی الفاظ کا استعمال نہیں کرتا۔
:)

سخنور
25-07-2009, 08:42 PM
[QUOTE=ماظق;989299]اردو ادب میں مزاح لکھنے والے بھی بہت ھیں آپ کو کون پسند ھے
جی مجھے نثر میں ابنِ انشا، مشتاق احمد یوسفی، شفیق الرحمٰن، پطرس بخاری بہت پسند ہیں۔ اور نظم میں سید ضمیر جعفری، سید محمد جعفری، انور مسعود، مجید لاہوری، بہت پسند ہیں۔

کیا اردو ادب کو علاقائی بنیادوں پر تقسیم کیا جا سکتا ھے
میرا نہیں خیال کہ تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ اردو تو ون اردو ہی ہے۔

ھندوستانی ادب اور پاکستانی ادب میں کوئی ایسا تضاد جو ناپسند ھو_
بظاہر تو مجھے کوئی تضاد نظر نہیں آتا لیکن ہندوستان میں اردو ادب میں کوئی قابلِ ذکر کام نہیں ہو رہا جس کا مجھے افسوس ہے۔

جذبات کی صحیح عکاسی دور قدیم کی شاعری کرتی ھے یا دور جدید کی شاعری
شاعری تو نام ہی جذبات کی عکاسی کا ہے۔ قدیم شعرا میں بات کو کہنے کا ڈھنگ زیاہ خوبصورت تھا جبکہ اب کچھ بے ڈھنگی شاعری بھی دیکھنے میں آتی ہے۔

زندگی کا فلسفہ سمجھنا ھو تو کس ادیب یا شاعر کو پڑھنا مفید ھو گا
میرا نہیں خیال کہ کسی ایک ادیب یا شاعر کو پڑھ کر آپ زندگی کا فلسفہ سمجھ سکتے ہیں۔ میرے خیال میں اچھے ادب کو مسلسل پڑھتے رہنے سے ہی آپ زندگی کا فلسفہ سمجھ سکتے ہیں۔

سخنور
25-07-2009, 09:00 PM
[QUOTE=سعد;989337]السلام علیکم فرخ بھائی۔ مزاج کیسے ہیں؟
خاکسار بھی کچھ سوالات کرنے کی جسارت کرنا چاہتا ہے۔
وعلیکم السلام سعد بھائی۔ جی ضرور جسارت کریں جناب۔ :)

خیالات کے اظہار کا بہترین ذریعہ کیا ہے؟
اگر تو آپ ادب کے حوالے سے پوچھ رہے ہیں تو مجھے تمام اصناف پسند ہیں۔ شاید ہی ادب میں کوئی ایسی صنف ہو جو میں نے نہ پڑھی ہو۔ جس طرح انسانوں میں مختلف المزاج لوگ ہیں اسی طرح ادب کی بھی اصناف ہیں اور سبھی اصناف بہت خوبصورت ہیں۔ اس کے بعد پسند نا پسند آجاتی ہے ۔ ہر شخص کو اپنے مزاج کے لحاظ سے ادب کی اصناف سے دلچسپی ہوتی ہے۔

محبت کو زندگی میں کس مقام پر دیکھتے ہیں؟
محبت کے بغیر تو انسان جی ہی نہیں سکتا۔ لیکن یہ جنسِ مخالف والی محبت کا ذکر نہیں کر رہا بلکہ محبت ایک عمومی جذبے کے طور پر کہہ رہا ہوں۔ لہٰذا محبت کا مقام بہت بلند ہے۔ اور ہر انسان محبت کا متقاضی ہے اس کے بغیر تو زندگی کا تصور محال ہے۔

آج کل کے مشینی دور کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
مشینیں انسانی ترقی کے لئے بہت ضروری ہیں۔ اور میں بذات خود مشین کو بہت پسند کرتا ہوں۔ میرے بارے میں شاید یہ نظریہ ہو کہ میں علامہ اقبال کی طرح شاید یہ سمجھتا ہوں۔
ہے دل کے لئے موت مشینوں کی حکومت
احساسِ مروت کو کچل دیتے ہیں حالات
لیکن میرا نظریہ اس سے ذرا مختلف ہے میں نہیں سمجھتا کہ مشینیں احساسِ مروت کو ختم کرتی ہیں ہاں ایک نئ طرح کے احساس مروت کو پیدا کرنے کا موجب بنتی ہیں۔ اس حوالے سے مجھی کافی سائنس فکشن فلمیں بھی پسند ہیں۔ مثلاً میٹرکس میری بہت ہی پسندیدہ فلم ہے۔

ترقی آپ کی نظر میں کیا ہے؟
میری نظر میں مادی ترقی قومی سطح پر ضرور ہونا چاہیے۔ اور یہی ترقی ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ معاشرتی ترقی بھی بہت ضروری ہے۔ یعنی ہم میں بہت سی ترقیوں کی گنجائش موجود ہے جو کہ ہونا چاہیے۔ معاشی، معاشرتی، روحانی ہر طرح سے ہماری قوم کو ترقی کرنا چاہیے۔ اگر آپ کچھ اور پوچھنا چاہتے تھےتو وہ بھی بتادیں۔

مشرق و مغرب کا حسین امتزاج آپ کی نظر میں کیا ہو سکتا ہے؟
عبداللہ بھائی اس سوال کو ذرا واضح کریں۔ میری نظر میں نصرف فتح علی یا فتح علی خان، یا ذاکر حسین نے جو فیوژن کیا ہے وہ حسین امتزاج ہے۔
:)

سعد
25-07-2009, 09:07 PM
مشرق و مغرب کا حسین امتزاج کی اصطلاح میں نے وسیع معنوں میں استعمال کی تھی۔ اس سے میری مراد کوئی شخصیت، چیز، جگہ وغیرہ ہے جس میں مشرق اور مغربی کی چیزوں کا بحسن خوبی استعمال کیا گیا ہو۔

سخنور
25-07-2009, 09:08 PM
[QUOTE=MinhaMalik;989163]السلام علیکم سخنور بھائی ۔۔
میری طرف سے چند سوالات۔ ۔
جی ضرور معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کے سوالات میں بھول گیا تھا۔

جتنی بھی گزری جیسی بھی گزری۔ ۔شوق، خواہشات اور توقعات تا عمر انسان کے ساتھ رہتی ہیں۔۔ ۔ تو آپ زندگی سے کیا چاہتے ہیں?

اگر زندگی نے موقع دیا تو کچھ ڈرامے پروڈیوس کرنا چاہتا ہوں۔ جن میں سے دوستوفسکی کے ناول پر ڈرامے سرِ فہرست ہیں۔

کبھی زندگی میں ایسا موقع آیا کہ آپ کو خود سے شکایت ہوئی ہو? کیا اور کب? اپنی زات سے کیا چاہتے ہیں?

شکایت یہی ہے کہ مجھے عام ڈگر پر چلنا نہیں آتا۔ میرے بھائی نے میرے لئے ایک کارڈ بھیجا تھا جس میں ایک شخص ساری گلی کو چھوڑ کر اس کی درمیان والی لکیر پر چلنے کی کوشش کرتا ہے۔ بس وہی میرا حال ہے۔ لیکن یہ شکایت بھی نہیں میں ایسا ہی ہوں۔

جیسا کہ آپ نے کہا کہ آپ کو موسیقار بننے کا شوق رہا ہے۔۔ ۔تو دوستوں کی محفل میں بیٹھ کر یہ شوق پورا کیا کبھی? اور اس پر کسی دوست سے ملنے والے بہترین ریمارکس کیا رہے?
نہیں یہ شوق ایک مخصوص تعلیم کا محتاج ہے یعنی کلاسیکی موسیقی کی تعلیم کا جو میں اس خاندان سے تعلق رکھنے کی بنا پر حاصل نہیں کر سکا۔

کونسا گیت یا کلام اکثر گنگناتے ہیں?

لاتعداد ہیں۔ ہندوستانی پرانے گانے اکثر گنگناتا ہوں۔ فریدہ خانم، مہدی حسن کی کچھ غزلیں یا غالب، اقبال اور فیض کے لاتعداد اشعار ہیں جو دہراتا رہتا ہوں۔

غالب کا بہترین شعر یا کلام آپ کی نظر میں کونسا ہے?
دیوانِ غالب۔
:)

سخنور
25-07-2009, 09:11 PM
مشرق و مغرب کا حسین امتزاج کی اصطلاح میں نے وسیع معنوں میں استعمال کی تھی۔ اس سے میری مراد کوئی شخصیت، چیز، جگہ وغیرہ ہے جس میں مشرق اور مغربی کی چیزوں کا بحسن خوبی استعمال کیا گیا ہو۔

شخصیت سلیمہ ہاشمی فیض احمد فیض کی صاحبزادی۔ چیز تو میں نے بتا دی یعنی موسیقی کے کچھ فیوژن۔ جگہ میرے خیال میں سپین

سعد
25-07-2009, 09:15 PM
گزشتہ سے پیوستہ
ادب کے علاوہ بھی خیالات کے اظہار کے بارے میں بتا دیجیے۔
مشینوں کے لحاظ سے سائنس کی بہترین ایجاد موبائل اور پی سی کے علاوہ کسے گردانتے ہیں؟ نیز آپ کس قسم کی کوئی مشین چاہیں گے کہ ایجاد ہو جائے جو ابھی تک ایجاد نہیں ہوئی؟
ترقی کے لیے شعور پیدا کرنا پڑتا ہے، جس کے لیے تعلیم ضروری ہے۔ آپ کے خیال میں تعلیم کی طرف لوگوں کو راغب کرنے اور شعور پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ کیا ہے؟

سعد
25-07-2009, 09:16 PM
روسی ادب کی طرف کیسے راغب ہوئے؟
کسی اور غیر ملکی ادب کو گہرائی میں پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں؟

سخنور
25-07-2009, 09:34 PM
[QUOTE=سعد;989724]گزشتہ سے پیوستہ
ادب کے علاوہ بھی خیالات کے اظہار کے بارے میں بتا دیجیے۔
میرے خیال میں ادب کے علاوہ موسیقی بہترین پیرایہ ہے جذبات کے اظہار کا بلکہ بعض اوقات تو یہ ادب سے بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فلم بھی اچھا ذریعہ ہے۔ یہ بھی بعض اوقات ادب سے بڑھ جاتا ہے۔ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبے ہی انسانی خیالات کے اظہار کے بہترین ذریعے ہیں۔ جیسے ہم تھیٹر کرتے ہیں تو اس میں بھی خیالات کا اظہار ہوتا ہے اور بعض ادب پارہ ڈرامے کے ذریعے زیادہ بہتر سمجھایا جا سکتا ہے۔ کلاسیکی رقص بھی اپنی جگہ ایک مسلم ذریعہ ہے۔ بعض اوقات رقص سے وہ بات سمجھا دی جاتی ہے جو اور کسی ذریعے سے نہیں سمجھائی جاتی۔
:)
مشینوں کے لحاظ سے سائنس کی بہترین ایجاد موبائل اور پی سی کے علاوہ کسے گردانتے ہیں؟
ہوائی جہاز، راکٹ اور انٹرنیٹ

نیز آپ کس قسم کی کوئی مشین چاہیں گے کہ ایجاد ہو جائے جو ابھی تک ایجاد نہیں ہوئی؟
میں ایسی مشین چاہتا ہوں جو کبھی ایجاد ہی نہیں ہو سکتی یعنی ٹائم مشین۔ جس سے ماضی اور مستقبل میں جھانکا جا سکے۔

ترقی کے لیے شعور پیدا کرنا پڑتا ہے، جس کے لیے تعلیم ضروری ہے۔ آپ کے خیال میں تعلیم کی طرف لوگوں کو راغب کرنے اور شعور پیدا کرنے کا بہترین ذریعہ کیا ہے؟
تعلیم کے لئے بہترین ذریعہ کمپیوٹر کو ہی سمجھتا ہوں۔ کہ سستے داموں آپ بہت سی تعلیم گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔ اور کمپیوٹر آئی کیو بڑھانے میں بھی بہت سود مند ثابت ہوتا ہے۔

سخنور
25-07-2009, 09:38 PM
روسی ادب کی طرف کیسے راغب ہوئے؟
کسی اور غیر ملکی ادب کو گہرائی میں پڑھنے کا شوق رکھتے ہیں؟

دوستو فسکی کا بہت نام سنا تھا چنانچہ اسے پڑھنے کے چکر میں ہی کچھ روسی ادب پڑھ ڈالا۔ روسی ادب اور خاص طور پر روسی ناول نگار بہت ہی عمدہ لکھتے ہیں۔ اور ان کے ناولوں میں جو حالات و واقعات بیان کئے جاتے ہیں وہ ہمارے پاکستانی معاشرے سے بہت مطابقت رکھتے ہیں۔ خاص طور پر روسی انقلاب سے پہلے والے ادبا۔
فرانسیسی ادب اور فارسی ادب پڑھنے کا شوق رکھتا ہوں۔ اولِ الذکر مصروفیات کی وجہ سے زیادہ نہ پڑھ سکا اور ثانی الذکر اس وجہ سے کہ فارسی نہیں آتی ۔ اور کچھ یہ وجہ بھی ہے کہ اب میری نثر سے دلچسپی کافی کم ہو چکی ہے۔

سمر
26-07-2009, 03:58 PM
اسٹوڈینٹ لائف کیسی تھی،کیا شرارتیں کرتے تھے_
آپ ٹیچرز سے ڈرتے تھے یا ٹیچرز آپ سے_
کون سا سبجیکٹ خوشی سے پڑھتے تھے اور کس سبجیکٹ کو بادل ناخواستہ_

سمر
26-07-2009, 04:04 PM
کیا گیمز میں دلچسپی لیتے ھیں_
کوئی کھیل جو آپ کھیلتے ھوں_
تہوار گھر میں گزارتے ھیں یا دوستوں کے ساتھ_
کون سا تہوار سب سے زیادہ اچھا لگتا ھے_

سمر
26-07-2009, 04:08 PM
کیا محافل سخن میں شرکت کرتے ھیں
غزل کون سے گلوکار یا گلوکارہ کی آواز میں سننا پسند کرتے ھیں_

سخنور
26-07-2009, 06:25 PM
[QUOTE=ماظق;990548]اسٹوڈینٹ لائف کیسی تھی،کیا شرارتیں کرتے تھے_
ماظق بھائی سکول میں تو کبھی بھی شرارت نہیں کی لیکن مذاق اور مزاح سے ضرور لطف اندوز ہوتا تھا اور کچھ شرارتی لڑکے دوست بھی تھے۔ چونکہ خود شرارتی نہیں تھا اس لئے انہیں شرارتیں کرتے دیکھ کر خوش ہوتا تھا۔ :) بلکہ سکول میں مجھے کچھ دوستوں نے علاّمہ کے خطاب سے نواز رکھا تھا۔
جب کالج آیا تو تب کچھ شرارتیں کی تھیں۔ وہ بھی بے ضرر سی یعنی اس دور میں سٹوڈنٹ لیڈرز کا کافی رعب تھا ۔ تو ایک آدھ بار جھوٹ موٹ کا سٹوڈنٹ لیڈر بن کر ویگن والے پر رعب ڈالا تھا کیونکہ زمانۂ طالب علمی میں اکثر غربت کا دور ہوتا ہے اور بعض اوقات کرائے نہ ہونے کی وجہ سے یہ ڈرامہ کرنا پڑا۔

آپ ٹیچرز سے ڈرتے تھے یا ٹیچرز آپ سے
اساتذہ سے ڈرتا نہیں تھا لیکن احترام بہت کرتا تھا ۔ البتہ اگر کوئی استاد ناانصافی کرتا تھا تو اس کے خلاف آواز بلند کرتا تھا اور انہیں کہتا تھا کہ یہ آپ نے غلط کیا ہے۔

کون سا سبجیکٹ خوشی سے پڑھتے تھے اور کس سبجیکٹ کو بادل ناخواستہ

سارے ہی خوشی سے پڑھتا تھا لیکن اردو سب سے زیادہ پسند تھا۔ البتہ انگریزی اس زمانے میں تھوڑا اوپر سے گزر جاتی تھی۔ لیکن کالج میں آکر انگریزی بھی ٹھیک ہو گئی۔

سخنور
26-07-2009, 06:32 PM
[QUOTE=ماظق;990556]کیا گیمز میں دلچسپی لیتے ھیں_
کھیلوں میں بالکل دلچسپی نہیں ہے۔ البتہ بچپن میں فٹ بال اور کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ سو تنگ آکر ہم نے دونوں کو ادھورا چھوڑ دیا۔
:)
کوئی کھیل جو آپ کھیلتے ھوں۔
تاش اور لڈو بہت اچھی کھیل لیتا ہوں۔
;d
تہوار گھر میں گزارتے ھیں یا دوستوں کے ساتھ
تہوار زیادہ تر رشتے داروں کے ہاں یا دوستوں کے ساتھ گھر میں کم ہی تہوار مناتے ہیں۔

کون سا تہوار سب سے زیادہ اچھا لگتا ھے
لڑکپن تک عید کا تہوار بہت پسند تھا۔ کیونکہ سب ہی چھوٹے بڑے مل کر اور خاص طور پر بڑے چھوٹوں کو اکٹھا کر کے اور اپنے گھر سے چادریں لے کر بادشاہی مسجد ، لاہور میں نماز پڑھنے جاتے تھے اور بادشاہی مسجد میں نماز پڑھنے کا اپنا ہی لطف ہے جو مجھے کسی اور مسجد میں کبھی نہیں آیا۔ عجیب پر شکوہ مسجد ہے۔ مجھ پر ایک سحر سا طاری کر دیتی ہے۔ اس کے بعد محلے کے سب نوجوان مل کر محلے کے بیچوں بیچ کرسیاں بچھا کر بیٹھ جاتے اور خوش گپیاں لگاتے۔

سخنور
26-07-2009, 06:36 PM
ماظق;990562]کیا محافل سخن میں شرکت کرتے ھیں
اگر محافل سخن سے مراد آپ کی مشاعرے ہیں تو ان میں کم ہی شرکت کرتا ہوں لیکن اگر کوئی اچھے شعرا ہوں تو ضرور شامل ہوتا ہوں۔ اور اگر محافلِ سخن سے مراد آپ کی محافلِ موسیقی ہیں۔ تو لاہور کی تقریباً تمام سنجیدہ محافلِ موسیقی میں ضرور شرکت کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

غزل کون سے گلوکار یا گلوکارہ کی آواز میں سننا پسند کرتے ھیں
افسوس کہ جن کی آواز میں غزل سننا پسند ہے وہ لوگ اٹھتے جاتے ہیں۔ میرے پسندیدہ غزل گائک مہدی حسن، فریدہ خانم، اقبال بانو ہیں۔ یا کسی زمانے میں جگجیت، چترا کو بہت سنتا تھا ۔ لیکن اب جگجیت کو کم سنتا ہوں کیونکہ اب ان کی آواز میں نہ وہ دم رہا ہے اور نہ ہی ان کی کمپوزیشن میں وہ بات رہی ہے جو پہلے تھی۔

عبداللہ
26-07-2009, 07:11 PM
اشعار خصوصاً علامہ اقبال ، غالب ، احسان دانش اور ان جیسے دوسرے بڑے شعراء کے شعروں کو صحیح سمجھنے کے لئے کیا ضروری ھے
سخن ، عقل، دماغ ، کسی استاد کی شاگردی یا پھر جو سمجھ آئے سمجھ لو

سخنور
26-07-2009, 09:45 PM
اشعار خصوصاً علامہ اقبال ، غالب ، احسان دانش اور ان جیسے دوسرے بڑے شعراء کے شعروں کو صحیح سمجھنے کے لئے کیا ضروری ھے
سخن ، عقل، دماغ ، کسی استاد کی شاگردی یا پھر جو سمجھ آئے سمجھ لو

عبداللہ بھائی میرے خیال میں جو ان اشعار کو پڑھ سکتا ہے اس میں عقل تو ہوتی ہی ہے۔ بس ان کے اشعار کے معانی سمجھنے کے لئے جستجو کی ضرورت ہے۔ وہ جستجو ایک چھوٹی سطح پر لغت سے بھی پوری ہو سکتی ہے۔ پھر دوسری سطح یہ ہے کہ آپ ان شعرا کے کلام کی شرحیں خریدیں۔ اور اگر کوئی استاد مل جائے تو اس سے بھی کسبِ فیض کریں۔ لیکن بہرحال کم سے کم لغت تو ضرور دیکھنا چاہیے لیکن کوئی اچھی لغت۔ براہِ مہربانی کوئی فیروز اللغات نہ دیکھے۔ فیروزاللغات حد درجہ بے کار لغت ہے۔ اس کے لئے اچھی لغات وارث سرہندی صاحب کی علمی لغت، نسیم اللغات، فرہنگ آصفیہ وغیرہ ہیں۔
یا ویب پر ایک کرلپ کی لغت دستیاب ہے وہ بھی اچھی ہے۔
اور اچھے اشعار کی خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ ہر انسان کو اس کے علم اور تجربے کے لحاظ سے ہی سمجھ میں آتی ہے۔ مثلاً غالب کے کئی اشعار کا مفاہیم کا مجھے علم تھا لیکن اصل مفاہیم عمر گزرنے کے ساتھ تجربات کے ساتھ کھُلے۔

عبداللہ
26-07-2009, 10:40 PM
عبداللہ بھائی میرے خیال میں جو ان اشعار کو پڑھ سکتا ہے اس میں عقل تو ہوتی ہی ہے۔ بس ان کے اشعار کے معانی سمجھنے کے لئے جستجو کی ضرورت ہےجواب دینے کا شکریہ آپ نے بڑا اچھا جواب دیا اور میری ایک مشکل حل کر دی اب ایک سوال یہ بتائیں کہ اردو تحریر کو اور بولتے ھوئے بھی پر کشش بنانے کے لئے محاروں اور کہاوتوں کا استعمال کہاں تک ھونی چاھیئے _ محاورا یا کہاوت کسی دوسری زبان کی بھی ھو سکتی ھے یا اردو کی ھی ھونی چاھیئے
آپ اردو کے علاوہ کون کونسی زبانیں جانتے ھیں اور کیا انکے ادب میں بھی دلسپی ھے
روسی ادب روسی زبان میں پڑھتے ھیں یا اردو ترجمعہ میں

اب ایک اجازت بھی دیں کہ کیا میں آپ کے جواب پر کچھ اس قسم کا تجزیہ کر سکتا ھوں

اگر کسی پریشانی کا خدانخواستہ شکار ہوجاہیں تو کیا کریں گے/کیا کرتے ہیں؟

پریشانی کو نوعیت پر منحصر ہے۔ ویسے زیادہ تر ڈپریشن میں غالب اور ن م راشد کو پڑھتا ہوں۔

شکر ھے صرف پڑھتے میں سمجھا آواز دیتے ھونگے

زندگی میں اگر دوبارہ موقع ملے تو کیا بننا چاھیں گے؟

موسیقار۔ :)

پہلی بات جہاں میرا آپ سے اختلاف ھوا لیکن وہ کیا کہتے ھیں پسند اپنی اپنی ٹھیک ھے ناں

کیسے لوگ پسند ہیں اور کیسے ناپسند

احمق اور جھوٹے نا پسند ہیں اور سچے اور ذہین لوگ پسند ہیں۔

اس فہرست میں تو صف اول میں ھونگا: ھے ناں !

سخنور
26-07-2009, 11:32 PM
[QUOTE=عبداللہ;991360]جواب دینے کا شکریہ آپ نے بڑا اچھا جواب دیا اور میری ایک مشکل حل کر دی اب ایک سوال یہ بتائیں کہ اردو تحریر کو اور بولتے ھوئے بھی پر کشش بنانے کے لئے محاروں اور کہاوتوں کا استعمال کہاں تک ھونی چاھیئے _ محاورا یا کہاوت کسی دوسری زبان کی بھی ھو سکتی ھے یا اردو کی ھی ھونی چاھیئے
آپ اردو کے علاوہ کون کونسی زبانیں جانتے ھیں اور کیا انکے ادب میں بھی دلسپی ھے
روسی ادب روسی زبان میں پڑھتے ھیں یا اردو ترجمعہ میں

اب ایک اجازت بھی دیں کہ کیا میں آپ کے جواب پر کچھ اس قسم کا تجزیہ کر سکتا ھوں

لو جی تبصرہ کر بھی لیا اور اجازت بعد میں مانگی۔ لیکن تبصرہ اچھا تھا۔
;)
خیر اب آتے ہیں سوال کی طرف دراصل جب آپ ادب کا کافی مطالعہ کر لیتے ہیں تو اشعار یا محاورات نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کی گفتگو میں در آتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو کوئی خاص کاوش نہیں کرنا پڑتی۔ روانی میں خود بخود یہ آپ کی تحریر اور گفتگو سے مترشح ہوتا ہے۔ لہٰذا یہ کسی کے علم پر مبنی ہے کہ اس کی گفتگو میں محاورات، کہاوتیں اور اشعار کس حد تک موجود ہوتے ہیں اور میرے خیال میں گفتگو جس زبان میں بھی آپ کر رہے ہوں محاورات و اشعار اسی زبان کے ہونا چاہئیں۔ تاہم اگر کوئی بات سمجھانا ضروری ہو اور کسی اور زبان کا ہو تو وہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جیسے اردو میں فارسی محاورات بھی استعمال ہوتے ہیں۔
گربہ کشتن روزِ اول یعنی پہلے دن ہی بلی مار دو
وغیرہ
اردو کے علاوہ پنجابی میری مادری زبان ہے اور پنجابی کے ادب سے بھی میرے دلچسپی کافی زیادہ ہے خاص طور پر کلاسیکی شعرا سے۔
انگریزی بھی جانتا ہوں لیکن اس کا ادب محدود تعداد میں ہی پڑھا ہے۔
اس کے علاوہ کوئی زبان نہیں جانتا۔

Kainat
26-07-2009, 11:35 PM
فرخ بھائی،میری طرف سے بھی کچھ سوالات ہیں

کیا آپ اپنی لائف سے مطمئن ہیں ؟ یعنی خوش ہیں یا اپنی زندگی سے کچھ شکوہ باقی ہے ؟

آپ کس گیت نگار کے گانے پسند کرتے ہیں ؟

موسیقی وقت گزاری کے لیے سنتے ہیں یا موسیقی سننے سے آپکی روح کو سکون ملتا ہے؟

آپ نے پسندیدہ ایکٹرز کے نام دلیپ کمار،وحیدہ رحمان،نوتن،مدھو بالا اور نرگس لکھے مگر آپکی پسندیدہ فلموں کی لسٹ میں انکی کوئی بھی فلم شامل نہیں تھی ؟

ڈپریشن آپ پر حاوی ہوتا ہے یا آپ ڈپریشن پر؟

غصے میں اپنے آپ کو کس مقام پر پاتے ہیں ؟مطلب با اختیار سے بے اختیار ہو جاتے ہیں یا پانی وانی پی لیتے ہیں؟

گھر والے آپکا صبر آزماتے ہیں یا آپ ان کا صبر آزماتے ہیں؟

بچوں کی پٹائی خود لگاتے ہیں یا بیوی سے لگواتے ہیں؟

سخنور
26-07-2009, 11:41 PM
اور ہاں روسی ادب زیادہ تر انگریزی ترجمے والا پڑھا ہے۔ اردو میں شاید ایک ناول ہی پڑھا تھا۔ ذلتوں کے مارے لوگ۔ دوستو فسکی کا وہ انگریزی میں نہیں مل سکا تھا۔

سخنور
27-07-2009, 03:25 PM
[QUOTE=kausar56;991432]فرخ بھائی،میری طرف سے بھی کچھ سوالات ہیں

کیا آپ اپنی لائف سے مطمئن ہیں ؟ یعنی خوش ہیں یا اپنی زندگی سے کچھ شکوہ باقی ہے ؟
شکریہ کوثر صاحبہ! شکوہ تو نہیں کہہ سکتے البتہ کچھ کام کرنا چاہتا تھا جو نہیں کر سکا۔ مثلاً اردو ادب میں کچھ ایسا کام جو یادگار ہو، چند ڈرامے پروڈیوس کرنا چاہتا ہوں اور کچھ صداکاری کا کام۔ وہ ابھی ادھورا ہے۔ اگر موقع ملا تو ضرور مکمل کروں گا۔

آپ کس گیت نگار کے گانے پسند کرتے ہیں ؟
گلزار، شیلندر، حسرت جے پوری، کیفی اعظمی، ساحر لدھیانوی

موسیقی وقت گزاری کے لیے سنتے ہیں یا موسیقی سننے سے آپکی روح کو سکون ملتا ہے؟

موسیقی روح کی غذا ہے یہ مجھ پر بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔ خاص طور پر غمگین گانے سننے سے روح سرشار ہوتی ہے وہ عام گانوں سے نہیں ہوتی۔ :) کیونکہ ان گانوں میں موسیقی کی زیادہ گہرائی پوشیدہ ہوتی ہے۔

آپ نے پسندیدہ ایکٹرز کے نام دلیپ کمار،وحیدہ رحمان،نوتن،مدھو بالا اور نرگس لکھے مگر آپکی پسندیدہ فلموں کی لسٹ میں انکی کوئی بھی فلم شامل نہیں تھی ؟
دراصل اس زمانے میں فلموں کے موضوعات اتنے اچھے نہیں ہوتے تھے۔ لیکن پھر بھی میں نے اپنے پسندیدہ اداکاروں کی تقریباً تمام فلمیں ہی دیکھ رکھی ہیں۔ دراصل یہ فلمیں موسیقی کے حوالے سے بہت خوبصورت فلمیں ہیں۔ اس لئے مجھے ان اداکاروں کی تمام فلمیں ہی پسند ہیں۔

ڈپریشن آپ پر حاوی ہوتا ہے یا آپ ڈپریشن پر؟
شروع میں ڈپریشن مجھ پر حاوی ہوتا ہے لیکن کچھ شاعری پڑھنے کے بعد میں اس پر حاوی ہو جاتا ہوں۔

غصے میں اپنے آپ کو کس مقام پر پاتے ہیں ؟مطلب با اختیار سے بے اختیار ہو جاتے ہیں یا پانی وانی پی لیتے ہیں؟
تھوڑا بہت غصہ آئے تو پی جاتا ہوں لیکن جب بہت غصہ آئے تو پھر اس کا اظہار بھی کر دیتا ہوں۔

گھر والے آپکا صبر آزماتے ہیں یا آپ ان کا صبر آزماتے ہیں؟
اس سوال کی سمجھ نہیں آئی لیکن میرا خیال ہے کہ گھر والے اور میں ایک دوسرے کا صبر کم ہی آزماتے ہیں۔

بچوں کی پٹائی خود لگاتے ہیں یا بیوی سے لگواتے ہیں؟
کوشش کرتا ہوں کہ بالکل کسی کی پٹائی نہ کروں یہ کام بیوی پر ہی چھوڑ دیتا ہوں لیکن جب بات حد سے گزر جائے تو میری سرزنش سے ہی کام چل جاتا ہے۔ اس لئے پٹائی کی نوبت نہیں آتی۔

KishTaj
27-07-2009, 03:48 PM
السلامُ علیکم
کچھ اور سوالات
فرخ بھائی موسیقی سے اتنے لگاؤ کی کیا وجہ ہے؟
کیا آپ اپنے بیٹے کو موسیقار بنانے کے لیئے کوئی خاص تربیت دے رہے ہیں؟
آپ کی تربیت میں سب سے ذیادہ کس کا ہاتھ ہے؟
ہر انسان کے کچھ نہ کچھ اصول ہوتے ہیں آپ کی زندگی کے کیا اصول ہیں؟
کیا کبھی بھی جھوٹ بولا یا مذاق میں؟

عبداللہ
27-07-2009, 06:27 PM
لو جی تبصرہ کر بھی لیا اور اجازت بعد میں مانگی۔ لیکن تبصرہ اچھا تھا۔
;)
خیر اب آتے ہیں سوال کی طرف دراصل جب آپ ادب کا کافی مطالعہ کر لیتے ہیں تو اشعار یا محاورات نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کی گفتگو میں در آتے ہیں۔

یہ تو ٹریلر تھا اور ٹریلر بن بتائے ھی دیا جاتا ھے( ویسے ٹریلر کی اردو کیا ھو گی پوائنٹ ٹو بی نوٹڈ)

آپ نے یہ جواب صحیح سے نہین دیا میں نے پوچھا کہ کس حد تک یعنی فی لائن ایک کہاوت یا شعر یا پھر ایک پیراگراف اختتام یا آغاز شعر سے کرنا کیسا ھوتا ھے وغیرہ وغیرہ

Kainat
27-07-2009, 09:37 PM
فرخ بھائی،سوالات کی اگلی قسط حاضر ہے،

کیا آپ گلوکار کندن لال سہگل کو سن سکتے ہیں؟

مضبوط اعصاب کے مالک ہیں یا جلدی حوصلہ چھوڑ دیتے ہیں ؟

چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو انجوائے کرتے ہیں یا بڑی خوشی کے منتظر رہتے ہیں ؟

کونسی چیز آپکے موڈ کو ایک دم فریش کر دیتی ہے ـ ایک کپ گرما گرم چائے،ایک اچھا گانا یا ایک اچھی کتاب ؟

اپنے آپ کو ریلیکس کیسے کرتے ہیں ؟ نماز پڑھ کر،یوگا کر کے یا واک کر کے

MuhammadRaza
28-07-2009, 02:10 PM
او ہو دراصل لکھنا تھا کہ احمق اور جھوٹے نا پسند ہیں۔ اور سچے اور عقل مند لوگ پسند ہیں۔
:)

ہاہا
لکھا تو ٹھیک ہی تھا پہلے بھی فرخ بھائی
صفائی کے دس نمبر

MuhammadRaza
28-07-2009, 02:19 PM
[QUOTE=ماہ بانو;987828]سخنور بھائی یہ میرے منتخب کردہ سوالوں کا دوسرا اور آخری حصہ

لاھورمیں سب سے اچھی کھانے پینے کی اور سیر و تفریح کی جگہ کونسی ھے-

سب سے اچھی کھانے پینے کی جگہ تو اب لاہور میں دو ہی ہیں۔ ایک پرانی انارکلی کی ٹریولر سٹریٹ اور دوسری گوالمنڈی کی فوڈ سٹریٹ۔ ویسے بادشاہی مسجد کے پاس ککوز ڈین بھی کافی مشہور ہے یہ اقبال حسین ایک مشہور مصور ہیں ان کا ریستوران ہے۔

تقریبات کو کس طرح انجوائے کرتے ہیں؟
خاموش بیٹھے رہتے ہیں یا سب کے ساتھ ہلا گلا کرتے ہیں؟
تقریب کونسی ہے یہ اس پر منحصر ہے ۔ اگر کوئی خاندان میں شادی ہو تو دو تین شخصیات سے بہت گھل مل جاتا ہوں ۔ باقی سے نہیں۔ اگر دوستوں کی کوئی تقریب ہے تو اس پر تو وہ غل غپاڑہ مچتا ہے کہ خدا کی پناہ۔ :)

کس طرح کی تقریبات میں جانا اچھا نہیں لگتا؟
مذہبی تقریبات میں۔

اپنے تاثرات کس حد تک چھپا سکتے ہیں؟
کافی حد تک چھپا سکتا ہوں لیکن غصہ کم ہی چھپایا جاتا ہے۔

آپ کے خیال میں انسانی ذات کی عکاس۔ ۔ کیا چيز ہوتی ہے؟ اس کی ذات میں سے ؟ آنکھیں۔ چہرہ؟ وغیرہ
کچھ لوگوں کی آنکھیں اور کچھ کا چہرہ۔ جو بھی زیادہ باتیں کرتا ہو۔

اور آپ کی کیا چيز آپ کے پول کھول دیتی ہے؟
میری آنکھیں میرے کافی پول کھول دیتی ہیں۔
:)

کس طرح کی تقریبات میں جانا اچھا نہیں لگتا؟
مذہبی تقریبات میں۔

ایسا کیوں ہے فرخ بھائی

MuhammadRaza
28-07-2009, 02:36 PM
اشتباہِ نظر;987934]فرخ بھائی کیا کبھی ایسا موقع آیا جب مخالف شخص پہ بہت غصہ آیا ہو لیکن آپ نے اسے کنٹرول کر لیا ہو ؟;)

ہاں ایسا اکثر ہو جاتا ہے اگر وہ شخص سامنے موجود نہ ہو۔ ;)

موجودہ حالات میں لاہور میں ادبی سرگرمیوں کا کیا سکوپ ھے ؟
بہت سکوپ ہے بلکہ شاعروں سے تو لاہور بھرا پڑا ہے۔ ہر اینٹ کے نیچے ایک شاعر بیٹھا نظر آتا ہے۔
:)
بس نثری اصناف پر توجہ کم ہے۔

رگڑ گئے نا سب کو فرُّخ بھائی
شاعر کہلائے گا تو وہی نا جو شاعری کرے گا
ہم ایسے نثری بٹیرے نکلتے ہیں اینٹ کے نیچے سے، شاعر نہیں۔
شاعر تو لاکھوں میں معدودے چند ہوتے ہیں۔
ہاں یہ کہنا چاہئیے تھا کہ بس نثر کی طرف توجہ زیادہ ہے شاعر کم ہیں۔

Misbah94
28-07-2009, 02:39 PM
[QUOTE=عبداللہ;992601]اچھا جی 1995 سے ابتک 14 سال بنتے ھیں ان چودہ سالوں میں کچن کے کتنے برتن ٹوٹے ، کتنی دفعہ میکے جانے کی دھمکی ملی ، اس دھمکی پر آپ ری ایکشن کیا ھوتا یہ فرماتے تھے کہ کہ کل نہیں آج اور آج نہیں ابھی جاؤ یا پھر منانے کی کوشش کرتے
اگر کبھی کبھی لڑائی ھو جائے تو صلح میں پہل کون کرنا _ لڑائی سے مُراد ہلکی پہلکی نوک جھوک ھے جو ھوتی رھتی
جواب دینے سے پہلی ایک اسمائیلی کے ذریعے بتائے گا یہ سوال کیسے لگے

عبداللہ بھائ جتنی آپکی عمر ہے ۔۔۔۔ اس کے حوالے سے سوال پوچھیں ۔ ۔ ۔ ۔ بی جمالو بنے جارہے ہیں ۔۔۔۔;d

سخنور
28-07-2009, 02:40 PM
[QUOTE=KishTaj;992268]السلامُ علیکم
کچھ اور سوالات
فرخ بھائی موسیقی سے اتنے لگاؤ کی کیا وجہ ہے؟
میرے خیال میں والدین سے وراثت میں یہ شوق ملا ہے۔ میرا حال بالکل اس کردار کی طرح ہے جیسے غلام عباس میں ایک افسانے "کن رس" میں ذکر کیا ہے۔ مجھے بھی موسیقی سے اتنا ہی لگاؤ ہے جتنا اس افسانے میں اس کردار کو ہوتا ہے۔

کیا آپ اپنے بیٹے کو موسیقار بنانے کے لیئے کوئی خاص تربیت دے رہے ہیں؟
ابھی وہ کافی چھوٹا ہے بڑا ہوگا تو اس کے ذہنی رجحان کا اندازہ ہوگا اگر اس کا رجحان ہوا تو ضرور اس سلسلے میں اس کا پورا ساتھ دوں گا۔ میں ایسے والدین میں سے نہیں ہوں جو اپنی مرضی بچوں پر تھوپتے ہیں۔

آپ کی تربیت میں سب سے ذیادہ کس کا ہاتھ ہے؟
میری تربیت میں سے سے زیادہ میرے والد صاحب کا ہاتھ ہے۔

ہر انسان کے کچھ نہ کچھ اصول ہوتے ہیں آپ کی زندگی کے کیا اصول ہیں؟

کوشش کرتا ہوں کہ جھوٹ نہ بولوں، کسی کے ساتھ زیادتی نہ کروں، کسی کا حق نہ ماروں، خوشامد نہ کروں۔

کیا کبھی بھی جھوٹ بولا یا مذاق میں؟
میں یہ تو نہیں کہتا کہ میں کبھی جھوٹ نہیں بولتا جو یہ کہتا ہے وہ خود جھوٹا ہے۔ لیکن کوشش کرتا ہوں کہ کم سے کم جھوٹ بولا جائے۔ دراصل جھوٹ وہیں بولتا ہوں جہاں اگلے آدمی میں سچ سننے کی تاب نہ ہو۔ ورنہ کوشش کرتا ہوں ہمیشہ سچ ہی بولا جائے۔

Raising Moon
28-07-2009, 02:41 PM
فرخ بھائی کچھ سوالات میں بھی کرنا چاہوں گی آپ سے

روزمرہ کے کاموں میں کونسا کام کرنا سب سے مشکل لگتا ہے۔
زندگی میں زندگی سے کیا چاہتے ہیں
کون سا کام ہے جو آپ کرنا چاہتے ہیں مگر کر نہیں سکتے کسی بھی وجہ سے سہی۔
وہ کون سی بات ہے جس کو سوچ کر اکثر وبیشتر ڈر جاتے ہیں۔
کس بات سے سب سے زیادہ خوشی ملتی ہے
وہ کون سی بات ہے جس کے ہوتے ہیں بگڑا سے بگڑا موڈ ٹھیک ہو جاتا ہے۔
محبت کو کم سے کم لفظوں میں واضح کریں
سوچ کا دھرا اکثر کس بات پر گھومتا ہے
کس لمحہ کو سوچ کر کانپ جاتے ہیں
میرے بارے میں آپ کی رائے ایک دم سچی والی جاننا چاہوں گی۔
بیٹا زیادہ پیارا ہے یا بیٹی اور دونوں کہ نام کیا ہیں
آپ کا پسندیدہ شعر کونسا ہے اور غالب کو پسند کرنے کی وجہ
آپ کو پیسہ جمع کرنے کا شوق ہے یا خرچ کرنے کا۔ مطلب خرچیلے ہیں کہ نہیں

سخنور
28-07-2009, 02:47 PM
مون آپ کے سوالوں میں کچھ ایسے سوالات ہیں جن کا میں جواب دے چکا ہوں۔ آپ پہلے تمام انٹرویو پڑھ لیجیے پھر اپنے سوالوں کو مرتب کیجیے گا۔
:)

Raising Moon
28-07-2009, 02:51 PM
مون آپ کے سوالوں میں کچھ ایسے سوالات ہیں جن کا میں جواب دے چکا ہوں۔ آپ پہلے تمام انٹرویو پڑھ لیجیے پھر اپنے سوالوں کو مرتب کیجیے گا۔
:)

اچھا ٹھیک ہے جنکا نہیں دیا ہے انکا تو دیں باقی میں خود ڈھونڈ لوں گی~

عبداللہ
28-07-2009, 06:58 PM
عبداللہ بھائ جتنی آپکی عمر ہے ۔۔۔۔ اس کے حوالے سے سوال پوچھیں ۔ ۔ ۔ ۔ بی جمالو بنے جارہے ہیں ۔۔۔۔;d

دل ھونا چاھئیے جوان ، تے عمراں اچ کی رکھیا
ویسے یہ بی جمالو کیا ھے

سخنور
29-07-2009, 05:13 PM
[QUOTE=kausar56;992960]فرخ بھائی،سوالات کی اگلی قسط حاضر ہے،

کیا آپ گلوکار کندن لال سہگل کو سن سکتے ہیں؟
میں کندل لال سہگل کے کچھ گانے سن سکتا ہوں۔
:)

مضبوط اعصاب کے مالک ہیں یا جلدی حوصلہ چھوڑ دیتے ہیں ؟
میرا خیال ہے مضبوط اعصاب کا مالک ہوں لیکن پھر بھی یہ حالات پر منحصر ہے۔

چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو انجوائے کرتے ہیں یا بڑی خوشی کے منتظر رہتے ہیں ؟
چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو ہی مقدم سمجھتا ہوں۔ ورنہ اس وقت ون اردو پر نہ ہوتا۔ مجھے آپ ٹی وی پر دیکھ رہے ہوتے۔ :)

کونسی چیز آپکے موڈ کو ایک دم فریش کر دیتی ہے ـ ایک کپ گرما گرم چائے،ایک اچھا گانا یا ایک اچھی کتاب ؟
ایک اچھا گانا کہیں بھی سن لوں تو موڈ کافی بہتر ہو جاتا ہے۔

اپنے آپ کو ریلیکس کیسے کرتے ہیں ؟ نماز پڑھ کر،یوگا کر کے یا واک کر کے

سنگیت سن کر یا اچھی شاعری پڑھ کر

سخنور
29-07-2009, 05:35 PM
[QUOTE=Raising Moon;993975]فرخ بھائی کچھ سوالات میں بھی کرنا چاہوں گی آپ سے

روزمرہ کے کاموں میں کونسا کام کرنا سب سے مشکل لگتا ہے۔

گھر کا سودا سلف لانا

زندگی میں زندگی سے کیا چاہتے ہیں
کون سا کام ہے جو آپ کرنا چاہتے ہیں مگر کر نہیں سکتے کسی بھی وجہ سے سہی۔
صداکاری اور کچھ ڈرامے پروڈیوس کرنا چاہتا تھا جو نہیں کر سکا۔

وہ کون سی بات ہے جس کو سوچ کر اکثر وبیشتر ڈر جاتے ہیں۔
یہ نہیں بتا سکتا کیونکہ بتا دیا تو جنہوں نے پڑھا وہ بھی ڈر جائیں گے۔

کس بات سے سب سے زیادہ خوشی ملتی ہے
کتھارسس کر کے۔

وہ کون سی بات ہے جس کے ہوتے ہیں بگڑا سے بگڑا موڈ ٹھیک ہو جاتا ہے۔
اگر کوئی پرانا یارِ طرح دار مل جائے۔

محبت کو کم سے کم لفظوں میں واضح کریں
یہ ایک مشکل کام ہے اور میرے بس سے باہر

سوچ کا دھرا اکثر کس بات پر گھومتا ہے

بس اس قسم کے خیالات ہی گھومتے رہتے ہیں جیسے غالب نے کہا تھا۔
دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے؟
آخر اس درد کی دوا کیا ہے؟

ہم ہیں مشتاق اور وہ بےزار
یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟

میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں
کاش پوچھو کہ مدّعا کیا ہے

جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود
پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے؟

یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں؟
غمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے؟

شکنِ زلفِ عنبریں کیوں ہے
نگہِ چشمِ سرمہ سا کیا ہے؟

سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیں؟
ابر کیا چیز ہے؟ ہوا کیا ہے؟

کس لمحہ کو سوچ کر کانپ جاتے ہیں
یہ ایک بہت ذاتی سا سوال ہے۔

میرے بارے میں آپ کی رائے ایک دم سچی والی جاننا چاہوں گی۔
میں ہمیشہ سچی رائے ہی دیتا ہوں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ون اردو پر اتنا بدنام نہ ہوتا۔ :) خیر آپ کے بارے میں میری رائے کافی اچھی ہے۔ آپ کا ذوق وہی ہے جو میرا ذوق ہے اسی لئے وہی شاعری پوسٹ کرتی ہیں جو میں نے اکثر پوسٹ کی ہوتی ہے یا جو مجھے بہت پسند ہوتی ہے۔ البتہ آپ کو فورم پر گپ شب سے بہت دلچسپی ہے جبکہ مجھے فورم پر گپ شپ سے کوئی دلچسپی نہیں۔

بیٹا زیادہ پیارا ہے یا بیٹی اور دونوں کہ نام کیا ہیں
دونوں ہی پیارے ہیں لیکن چونکہ بیٹی تنگ نہیں کرتی اس لئے زیادہ پیاری ہے۔
بیٹے کا نام فیضان اور بیٹی کا غانیہ ہے۔

آپ کا پسندیدہ شعر کونسا ہے اور غالب کو پسند کرنے کی وجہ
میرے لاتعداد پسندیدہ اشعار ہیں۔ غالب اس لئے پسند ہے کہ وہ جدید ہیں اور انتہائی چونکا دینے والے خیالات کو مضمون کرتے ہیں۔ یعنی ان کے اکثر اشعار ایسے ہوتے ہیں جو سوچنے پر مجبور کرتے ہیں اور انسانوں اور دنیا کو سمجھنے کے نئے زاویے عطا کرتے ہیں۔
آپ کو پیسہ جمع کرنے کا شوق ہے یا خرچ کرنے کا۔ مطلب خرچیلے ہیں کہ نہیں
پیسے جمع کرنے کا بالکل کوئی شوق نہیں اگر ہوتا تو بہت امیر شخص ہوتا۔ لیکن میانہ روی ہی پسند کرتا ہوں۔ نہ کنجوس ہوں اور نہ شاہ خرچ

Kainat
30-07-2009, 11:56 AM
لیجئے آپکے لئے سوالات کی اگلی قسط،

آپ غالب اور نصیرالدین شاہ دونوں کو پسند کرتے ہیں تو جلدی سے بتایئے کہ آپ نے نصیرالدین شاہ پر ایکٹ ہوا ڈرامہ مرزا غالب دیکھا ؟

پاکستان کے ٹی وی ڈراموں سے پہلے مطمئن تھے یا اب ہیں؟ یا اس وقت مطمئن ہونگے جب آپ خود اس میں کوئی رول ادا کریں گے ؟

مہکی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں، جھومتے بادل اور موتیوں کی طرح برستی بوندیں آپ کو کتنا متاثر کرتی ہیں ؟

گھر کا بجٹ آپ بناتے ہیں یا آپ کی ہم سفر ؟ دونوں کہہ کر پتلی گلی سے مت نکل جایئے گا

رات سونے سے پہلے لائٹ موسیقی سنتے ہیں یا کوئی کتاب پڑھتے ہیں یا اپنے آپ کو دن بھر کی سرگرمیوں کے کٹہرے میں کھڑا کرتے ہیں ؟

سخنور
30-07-2009, 01:47 PM
[QUOTE=kausar56;997351]لیجئے آپکے لئے سوالات کی اگلی قسط،

آپ غالب اور نصیرالدین شاہ دونوں کو پسند کرتے ہیں تو جلدی سے بتایئے کہ آپ نے نصیرالدین شاہ پر ایکٹ ہوا ڈرامہ مرزا غالب دیکھا ؟
پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
:)
یہ ڈرامہ تو میں لڑکپن سے دیکھ رہا ہوں۔ جب یہ انڈیا دوردرشن سے لگا کرتا تھا اور چھت کے اوپر انٹینا لگے ہوتے تھے۔ بڑی مشکل سے اسے صحیح سمت میں کیا جاتا تھا کہ انڈیا صاف نظر آئے اور یہ محنت اکثر اسی ڈرامے کے لئے ہوتی تھی۔

پاکستان کے ٹی وی ڈراموں سے پہلے مطمئن تھے یا اب ہیں؟ یا اس وقت مطمئن ہونگے جب آپ خود اس میں کوئی رول ادا کریں گے ؟
;d یہ اچھا سوال ہے۔ نہیں ایسی کوئی بات نہیں۔ البتہ اب پاکستانی ڈراموں کا معیار بہت گر چکا ہے۔ 1995 سے پہلے تک ڈراموں کا معیار بہت بلند تھا۔
یعنی جب میں نے تھیٹر شروع کیا اس کے بعد ڈراموں کا معیار پست ہونا شروع ہو گیا۔ ورنہ شاید میں ان ڈراموں میں اداکاری کے لئے کوشش ضرور کرتا۔ اور کچھ نہیں تو ماریہ واسطی یا وصی شاہ سے کہہ کر ہی کسے ڈرامے میں رول مل سکتا تھا۔ لیکن مجھے ایسے ڈراموں سے دلچسپی نہیں رہی تھی۔

مہکی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں، جھومتے بادل اور موتیوں کی طرح برستی بوندیں آپ کو کتنا متاثر کرتی ہیں ؟
پہلے بہت متاثر کرتی تھیں۔ لیکن اب کام دھندے میں ایسا مصروف رہتا ہوں کہ اس طرف کم ہی توجہ جاتی ہے۔
دنیا نے تری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے

گھر کا بجٹ آپ بناتے ہیں یا آپ کی ہم سفر ؟ دونوں کہہ کر پتلی گلی سے مت نکل جایئے گا
مجھے بجٹ بنانے سے چڑ ہے۔ اس لئے یہ کام میری نصف بہتر ہی کرتی ہیں۔

رات سونے سے پہلے لائٹ موسیقی سنتے ہیں یا کوئی کتاب پڑھتے ہیں یا اپنے آپ کو دن بھر کی سرگرمیوں کے کٹہرے میں کھڑا کرتے ہیں ؟
پہلے موسیقی سنا کرتا تھا اب خبریں دیکھتا ہوں۔
;d
مجھے بہت حیرت ہوتی تھی جب ہمارے بڑے پی ٹی وی کی 9 بجے کی خبروں کا انتظار کرتے تھے۔ میں سوچتا تھا کہ بھئی اس خبرنامے میں کیا ایسی بات ہے جو ہمارے بڑے اس کا اتنا انتظار کرتے ہیں اور اتنے شوق سے دیکھتے ہیں۔ اب یہی حال میرا ہے۔ کہ کام سے فارغ ہو کر گھر جا کر سب سے پہلے خبروں کے چینلز ڈھونڈتا ہوں۔

Raising Moon
30-07-2009, 04:43 PM
[QUOTE=Raising Moon;993975]فرخ بھائی کچھ سوالات میں بھی کرنا چاہوں گی آپ سے

روزمرہ کے کاموں میں کونسا کام کرنا سب سے مشکل لگتا ہے۔

گھر کا سودا سلف لانا

زندگی میں زندگی سے کیا چاہتے ہیں
کون سا کام ہے جو آپ کرنا چاہتے ہیں مگر کر نہیں سکتے کسی بھی وجہ سے سہی۔
صداکاری اور کچھ ڈرامے پروڈیوس کرنا چاہتا تھا جو نہیں کر سکا۔

وہ کون سی بات ہے جس کو سوچ کر اکثر وبیشتر ڈر جاتے ہیں۔
یہ نہیں بتا سکتا کیونکہ بتا دیا تو جنہوں نے پڑھا وہ بھی ڈر جائیں گے۔
;d;d
کس بات سے سب سے زیادہ خوشی ملتی ہے
کتھارسس کر کے۔

وہ کون سی بات ہے جس کے ہوتے ہیں بگڑا سے بگڑا موڈ ٹھیک ہو جاتا ہے۔
اگر کوئی پرانا یارِ طرح دار مل جائے۔

محبت کو کم سے کم لفظوں میں واضح کریں
یہ ایک مشکل کام ہے اور میرے بس سے باہر

سوچ کا دھرا اکثر کس بات پر گھومتا ہے

بس اس قسم کے خیالات ہی گھومتے رہتے ہیں جیسے غالب نے کہا تھا۔
دلِ ناداں تجھے ہوا کیا ہے؟
آخر اس درد کی دوا کیا ہے؟

ہم ہیں مشتاق اور وہ بےزار
یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟

میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں
کاش پوچھو کہ مدّعا کیا ہے

جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود
پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے؟

یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں؟
غمزہ و عشوہ و ادا کیا ہے؟

شکنِ زلفِ عنبریں کیوں ہے
نگہِ چشمِ سرمہ سا کیا ہے؟

سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیں؟
ابر کیا چیز ہے؟ ہوا کیا ہے؟

کس لمحہ کو سوچ کر کانپ جاتے ہیں
یہ ایک بہت ذاتی سا سوال ہے۔

میرے بارے میں آپ کی رائے ایک دم سچی والی جاننا چاہوں گی۔
میں ہمیشہ سچی رائے ہی دیتا ہوں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو ون اردو پر اتنا بدنام نہ ہوتا۔ :) خیر آپ کے بارے میں میری رائے کافی اچھی ہے۔ آپ کا ذوق وہی ہے جو میرا ذوق ہے اسی لئے وہی شاعری پوسٹ کرتی ہیں جو میں نے اکثر پوسٹ کی ہوتی ہے یا جو مجھے بہت پسند ہوتی ہے۔ البتہ آپ کو فورم پر گپ شب سے بہت دلچسپی ہے جبکہ مجھے فورم پر گپ شپ سے کوئی دلچسپی نہیں۔

بیٹا زیادہ پیارا ہے یا بیٹی اور دونوں کہ نام کیا ہیں
دونوں ہی پیارے ہیں لیکن چونکہ بیٹی تنگ نہیں کرتی اس لئے زیادہ پیاری ہے۔
بیٹے کا نام فیضان اور بیٹی کا غانیہ ہے۔

آپ کا پسندیدہ شعر کونسا ہے اور غالب کو پسند کرنے کی وجہ
میرے لاتعداد پسندیدہ اشعار ہیں۔ غالب اس لئے پسند ہے کہ وہ جدید ہیں اور انتہائی چونکا دینے والے خیالات کو مضمون کرتے ہیں۔ یعنی ان کے اکثر اشعار ایسے ہوتے ہیں جو سوچنے پر مجبور کرتے ہیں اور انسانوں اور دنیا کو سمجھنے کے نئے زاویے عطا کرتے ہیں۔
آپ کو پیسہ جمع کرنے کا شوق ہے یا خرچ کرنے کا۔ مطلب خرچیلے ہیں کہ نہیں
پیسے جمع کرنے کا بالکل کوئی شوق نہیں اگر ہوتا تو بہت امیر شخص ہوتا۔ لیکن میانہ روی ہی پسند کرتا ہوں۔ نہ کنجوس ہوں اور نہ شاہ خرچ

فرخ بھائی جوابات کے لیے بہت شکریہ اور ذاتی سوال کے لیۓ معذرت

ویسے مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی یہ مردوں کو سودا سلف لانا مشکل کیوں لگتا ہے
اپنے بارے میں آپ کی رائے جان کر بہت خوشی ہوئی ہاں یہ تو ہے مجھے باتیں کرنے کا بہت شوق ہے اور آپ کم گو۔ مجھے آپ کی بیٹی کا نام بہت پیارا لگا اس کا مطلب بتائیں گے۔

Kainat
30-07-2009, 05:24 PM
[QUOTE=kausar56;997351]لیجئے آپکے لئے سوالات کی اگلی قسط،

آپ غالب اور نصیرالدین شاہ دونوں کو پسند کرتے ہیں تو جلدی سے بتایئے کہ آپ نے نصیرالدین شاہ پر ایکٹ ہوا ڈرامہ مرزا غالب دیکھا ؟
پوچھتے ہیں وہ کہ غالب کون ہے
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
:)
یہ ڈرامہ تو میں لڑکپن سے دیکھ رہا ہوں۔ جب یہ انڈیا دوردرشن سے لگا کرتا تھا اور چھت کے اوپر انٹینا لگے ہوتے تھے۔ بڑی مشکل سے اسے صحیح سمت میں کیا جاتا تھا کہ انڈیا صاف نظر آئے اور یہ محنت اکثر اسی ڈرامے کے لئے ہوتی تھی۔

پاکستان کے ٹی وی ڈراموں سے پہلے مطمئن تھے یا اب ہیں؟ یا اس وقت مطمئن ہونگے جب آپ خود اس میں کوئی رول ادا کریں گے ؟
;d یہ اچھا سوال ہے۔ نہیں ایسی کوئی بات نہیں۔ البتہ اب پاکستانی ڈراموں کا معیار بہت گر چکا ہے۔ 1995 سے پہلے تک ڈراموں کا معیار بہت بلند تھا۔
یعنی جب میں نے تھیٹر شروع کیا اس کے بعد ڈراموں کا معیار پست ہونا شروع ہو گیا۔ ورنہ شاید میں ان ڈراموں میں اداکاری کے لئے کوشش ضرور کرتا۔ اور کچھ نہیں تو ماریہ واسطی یا وصی شاہ سے کہہ کر ہی کسے ڈرامے میں رول مل سکتا تھا۔ لیکن مجھے ایسے ڈراموں سے دلچسپی نہیں رہی تھی۔

مہکی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں، جھومتے بادل اور موتیوں کی طرح برستی بوندیں آپ کو کتنا متاثر کرتی ہیں ؟
پہلے بہت متاثر کرتی تھیں۔ لیکن اب کام دھندے میں ایسا مصروف رہتا ہوں کہ اس طرف کم ہی توجہ جاتی ہے۔
دنیا نے تری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے

گھر کا بجٹ آپ بناتے ہیں یا آپ کی ہم سفر ؟ دونوں کہہ کر پتلی گلی سے مت نکل جایئے گا
مجھے بجٹ بنانے سے چڑ ہے۔ اس لئے یہ کام میری نصف بہتر ہی کرتی ہیں۔

رات سونے سے پہلے لائٹ موسیقی سنتے ہیں یا کوئی کتاب پڑھتے ہیں یا اپنے آپ کو دن بھر کی سرگرمیوں کے کٹہرے میں کھڑا کرتے ہیں ؟
پہلے موسیقی سنا کرتا تھا اب خبریں دیکھتا ہوں۔
;d
مجھے بہت حیرت ہوتی تھی جب ہمارے بڑے پی ٹی وی کی 9 بجے کی خبروں کا انتظار کرتے تھے۔ میں سوچتا تھا کہ بھئی اس خبرنامے میں کیا ایسی بات ہے جو ہمارے بڑے اس کا اتنا انتظار کرتے ہیں اور اتنے شوق سے دیکھتے ہیں۔ اب یہی حال میرا ہے۔ کہ کام سے فارغ ہو کر گھر جا کر سب سے پہلے خبروں کے چینلز ڈھونڈتا ہوں۔

جب میں نے تھیٹر شروع کیا اس کے بعد ڈراموں کا معیار پست ہونا شروع ہو گیا۔

;d;d

سخنور
30-07-2009, 05:29 PM
غانیہ عربی زبان کا لفظ ہے۔ اس کا مادہ یعنی جس سے یہ لفظ نکلا ہے۔ غ ن ی ہے۔ یعنی غنی، غنا، مستغنیٰ اور استغنیٰ سے یہ لفظ نکلا ہے۔ اس کا مطلب ہے ایسی عورت جو بناؤ سنگھار سے مستغنیٰ ہو۔ یعنی بناؤ سنگھار کے بغیر ہی خوبصورت نظر آئے۔

Minha Malik
30-07-2009, 06:09 PM
عمر کے کسی حصے میں بھی پہنچ جائیں۔ ۔ ۔ہر انسان کے اندر ایک معصوم سا بچہ چھپا بیٹھا ہوتا ہے۔۔ ۔ کچھ لوگ حالات سے مجبور ہو کر اسے وقتی طور پر دبا دیتے ہیں۔ ۔لیکن درحقیقت وہ بہت اندر کہیں آخری سانسوں تک موجود رہتا ہے۔ ۔ ۔
آپ نے اپنے اندر کے بچے کے ساتھ کیا کیا?
بعض اوقات یہ ندامت کا باعث بنتا ہے لیکن یہ بہت پرسنل سا ہوجائے گا اس لئے یہ نیہں پوچھوں گی ۔۔
آپ یہ بتائیں کیا کبھی اس کے ہاتھوں ایسی کوئی حرکت سرزد ہوئی جس پر آج تک سوچتے ہیں تو ہنسی آجاتی ہے ۔ ۔ کب اور کیا۔ ۔اور کیسے?

1UM-SiteAdmins
30-07-2009, 06:22 PM
کیا آپ کے کوئی مزید سائٹس ھیں جیسے بلاگر ، ای سنپس ، فیس بک ، ٹوئٹر، سوشل بک مارکنگ اکاؤنٹس وغیرہ۔ اگر ھیں تو کوئی لنک عنایت کیجیے۔

سخنور
30-07-2009, 06:54 PM
کیا آپ کے کوئی مزید سائٹس ھیں جیسے بلاگر ، ای سنپس ، فیس بک ، ٹوئٹر، سوشل بک مارکنگ اکاؤنٹس وغیرہ۔ اگر ھیں تو کوئی لنک عنایت کیجیے۔

ٹیم بھائی ایک بلاگ اور ایک عدد سائٹ بہت عرصے سے زیرِ تعمیر ہے۔ لیکن میری سستی اور کاہلی کی وجہ سے مکمل نہیں ہورہی۔ کوشش کرتا ہوں کہ جلد سے جلد اسے مکمل کر لوں پھر میرے دستخطوں میں آپ وہ لنک دیکھ سکیں گے۔

Skyla
30-07-2009, 07:03 PM
سخنور بھائی یہ بتائیں کہ آپ اور ٹیم بھائی ایک ھی شہر میں رھتے ھیں اور ھم زوق بھی معلوم ھوتے ھیں تو کیا آپ دونوں کی اب تک ملاقات ھوئی ھے-اگر ھاں تو ھمیں اسکے بارے میں بتائیں اور اگر نہیں تو اب تک کیوں ملاقات نہیں ھوئی-

سخنور
30-07-2009, 07:11 PM
[QUOTE=MinhaMalik;997932]عمر کے کسی حصے میں بھی پہنچ جائیں۔ ۔ ۔ہر انسان کے اندر ایک معصوم سا بچہ چھپا بیٹھا ہوتا ہے۔۔ ۔ کچھ لوگ حالات سے مجبور ہو کر اسے وقتی طور پر دبا دیتے ہیں۔ ۔لیکن درحقیقت وہ بہت اندر کہیں آخری سانسوں تک موجود رہتا ہے۔ ۔ ۔
آپ نے اپنے اندر کے بچے کے ساتھ کیا کیا?
بعض اوقات یہ ندامت کا باعث بنتا ہے لیکن یہ بہت پرسنل سا ہوجائے گا اس لئے یہ نیہں پوچھوں گی ۔۔

آپ یہ بتائیں کیا کبھی اس کے ہاتھوں ایسی کوئی حرکت سرزد ہوئی جس پر آج تک سوچتے ہیں تو ہنسی آجاتی ہے ۔ ۔ کب اور کیا۔ ۔اور کیسے?

اپنے اندر کے بچے کو کبھی بھی مرنے نہیں دیا۔ اور یہ بچہ کبھی بھی میرے لئے شرمندگی کا موجب نہیں بنا۔ ایک دلچسپ واقعہ آپ کو سناتا ہوں کہ میں اور میرے کچھ دوست لاہور سے مری گئے۔ مری میں بارش ہوگئی اور میں اور میرے دوست سردی میں ٹھٹرنے لگے مری میں اتنا رش تھا کہ ہمیں کوئی کمرہ رات گزارنے کے لئے نہ مل سکا۔ اور ہمیں ایک دوست کے ایک جاننے والے نے ایک چھوٹا سا کمرہ دے دیا لیکن ہمارے لئے وہ کمرہ نا کافی تھا۔ ہم سب پنڈی پوائنٹ چلے گئے وہاں پر ایک پارک میں کچھ جھولے لگے ہوئے تھے ہم سب دوستوں نے رات کے دو بجے وہ جھولے جھولنا شروع کر دئیے۔ تھوڑی دیر بعد وہاں کا چوکیدار ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھا اور اپنے کمرے سے باہر نکل کر ہمیں حیرانی سے دیکھنے لگا۔ اسے اپنے آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا اور وہ ہمیں ہکا بکا ہو کر دیکھ رہا تھا۔ بالآخر میں نے اس کی حیرانی کو دور کیا اور کہاں خان صاحب دراصل ہمیں یہ جھولے جھولنے کا بہت جی چاہتا ہے لیکن اتنے بڑے ہو کر دن میں ان جھولوں کو نہیں جھول سکتے اس لئے اس وقت آگئے ہیں۔ آپ پریشان نہ ہوں اور بے فکر ہو کر سو جائیں۔ وہ بیچارہ یہ سن کر دوبارہ اپنے کمرے میں چلا گیا اور ہم جھولے جھولتے رہے۔
:)

سخنور
30-07-2009, 07:12 PM
سخنور بھائی یہ بتائیں کہ آپ اور ٹیم بھائی ایک ھی شہر میں رھتے ھیں اور ھم زوق بھی معلوم ھوتے ھیں تو کیا آپ دونوں کی اب تک ملاقات ھوئی ھے-اگر ھاں تو ھمیں اسکے بارے میں بتائیں اور اگر نہیں تو اب تک کیوں ملاقات نہیں ھوئی-

اس بات کا جواب ٹیم بھائی بہتر دے سکیں گے۔
;)

Skyla
30-07-2009, 07:15 PM
اس بات کا جواب ٹیم بھائی بہتر دے سکیں گے۔
;)

آپکے جواب نے تو تجسس کو ھوا دے ڈالی -

اشتباہِ نظر
30-07-2009, 07:55 PM
اس بات کا جواب ٹیم بھائی بہتر دے سکیں گے۔

اچھا اچھا اب میں سمجھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:cool:;):confused::eek:::)

Kainat
30-07-2009, 08:46 PM
سخنور بھائی یہ بتائیں کہ آپ اور ٹیم بھائی ایک ھی شہر میں رھتے ھیں اور ھم زوق بھی معلوم ھوتے ھیں تو کیا آپ دونوں کی اب تک ملاقات ھوئی ھے-اگر ھاں تو ھمیں اسکے بارے میں بتائیں اور اگر نہیں تو اب تک کیوں ملاقات نہیں ھوئی-

یہ تو وہی بات ہو گئی جیسے یہ جاننے پر کہ میں لاہور سے ہوں، کسی نے بڑی حسرت سے مجھے پوچھا تھا کہ، اچھا آپ لاہور سے ہیں پھر تو آپ نے نورجہاں کو بھی دیکھا ہو گا ؟;d;d

اشتباہِ نظر
30-07-2009, 08:52 PM
یہ تو وہی بات ہو گئی جیسے یہ جاننے پر کہ میں لاہور سے ہوں، کسی نے بڑی حسرت سے مجھے پوچھا تھا کہ، اچھا آپ لاہور سے ہیں پھر تو آپ نے نورجہاں کو بھی دیکھا ہو گا ؟;d;d

;d

سخنور
30-07-2009, 09:03 PM
میرے خیال میں اب مجھے بولنا ہی پڑے گا۔
:)
کوثر یہ بتائیے کہ ٹیم بھائی نورجہاں ہیں یا شہزادہ سلیم؟
:)

Skyla
30-07-2009, 09:13 PM
میں نے تو ایک عام سا سوال پوچھا تھا کیونکہ میں خود ون اردو پر ملنے والی چند ھم خیال دوستوں سے فون پر بات چیت کر چکی ھوں اور اگر اتفاق سے آپکا شہر ایک ھے تو ملاقات بھی ھوسکتی ھے-کیونکہ ھم سب عام افراد ھیں کوئی سیلیبریٹز تو نہیں کہ ملنا جلنا ایک دشوار امر ھو ھاں مصروفیات روکاوٹ بن سکتی ھیں-اس میں نور جہاں والی مثال تو فٹ نہیں ھوتی-

اشتباہِ نظر
30-07-2009, 09:37 PM
میرے خیال میں اب مجھے بولنا ہی پڑے گا۔
:)
کوثر یہ بتائیے کہ ٹیم بھائی نورجہاں ہیں یا شہزادہ سلیم؟
:)

آپ مت بولیے ، ہم دوسری مثال خود ہی فٹ کر لیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)

;d

Misbah94
30-07-2009, 09:40 PM
[QUOTE=اشتباہِ نظر;998057]اچھا اچھا اب میں سمجھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:

ذرا سا ہمیں بھی سمجھ داری سے حصہ دیدیں~

Kainat
30-07-2009, 10:15 PM
ماہ بانو;998177]میں نے تو ایک عام سا سوال پوچھا تھا کیونکہ میں خود ون اردو پر ملنے والی چند ھم خیال دوستوں سے فون پر بات چیت کر چکی ھوں اور اگر اتفاق سے آپکا شہر ایک ھے تو ملاقات بھی ھوسکتی ھے-کیونکہ ھم سب عام افراد ھیں کوئی سیلیبریٹز تو نہیں کہ ملنا جلنا ایک دشوار امر ھو ھاں مصروفیات روکاوٹ بن سکتی ھیں-اس میں نور جہاں والی مثال تو فٹ نہیں ھوتی-[/QUOTE]

کوثر یہ بتائیے کہ ٹیم بھائی نورجہاں ہیں یا شہزادہ سلیم؟
:)

=اشتباہِ نظر;998220]آپ مت بولیے ، ہم دوسری مثال خود ہی فٹ کر لیں گے

تھینکس اشتباہ نظر سسٹر،آپ نے بچا لیا،ورنہ مجھے بھی کوئی پتلی گلی ڈھونڈنی پڑ نی تھی~

MuhammadRaza
30-07-2009, 10:18 PM
اچھا اچھا اب میں سمجھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:cool:;):confused::eek:::)

ہاہاہاہاہاہا
امیجز دیکھ کے بیساختہ ہنسی نکلی میری۔
بہت اعٰلی

اشتباہِ نظر
30-07-2009, 10:32 PM
ماہ بانو;998177]میں نے تو ایک عام سا سوال پوچھا تھا کیونکہ میں خود ون اردو پر ملنے والی چند ھم خیال دوستوں سے فون پر بات چیت کر چکی ھوں اور اگر اتفاق سے آپکا شہر ایک ھے تو ملاقات بھی ھوسکتی ھے-کیونکہ ھم سب عام افراد ھیں کوئی سیلیبریٹز تو نہیں کہ ملنا جلنا ایک دشوار امر ھو ھاں مصروفیات روکاوٹ بن سکتی ھیں-اس میں نور جہاں والی مثال تو فٹ نہیں ھوتی-

کوثر یہ بتائیے کہ ٹیم بھائی نورجہاں ہیں یا شہزادہ سلیم؟
:)

=اشتباہِ نظر;998220]آپ مت بولیے ، ہم دوسری مثال خود ہی فٹ کر لیں گے

تھینکس اشتباہ نظر سسٹر،آپ نے بچا لیا،ورنہ مجھے بھی کوئی پتلی گلی ڈھونڈنی پڑ نی تھی~
[/QUOTE]

ہاہاہا کوثر اسی لیے بیچ بچاؤ کروانے کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)
;d

Kainat
30-07-2009, 10:34 PM
سب الرٹ ہو جائیں،ٹیم بھائی انسپکشن کے لئے اچانک آ گئے ہیں

ابھی ڈھونڈ ہی رہیں تھیں تمھیں یہ نظر ہماری
کہ تم آ گئے اچانک بڑی عمر ہے تمہاری

اشتباہِ نظر
30-07-2009, 10:36 PM
سب الرٹ ہو جائیں،ٹیم بھائی انسپکشن کی لئے آئے ہیں

ابھی ڈھونڈ ہی رہیں تھیں تمھیں یہ نظر ہماری
کہ تم آ گئے اچانک بڑی عمر ہے تمہاری

;)یہ آپکو بھی پتہ چل گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
;d

MuhammadRaza
30-07-2009, 10:39 PM
;)یہ آپکو بھی پتہ چل گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
;d

ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہ اہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہ ا
حال میں خوب فٹ کیا ہے ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہ اہاہاہا

Wish
02-08-2009, 03:10 PM
آپکو اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہے؟
بہت سی ہیں۔ سب نہیں بتا سکتا۔

کچھ تو بتائیں؟

جو بچہ ابھی بولنے کے قابل نہ ہوا ہو۔ اس سے ہمیشہ اسی کی آوازوں میں گفتگو کرتا ہوں کبھی الفاظ کا استعمال نہیں کرتا۔
:)

بچوں سے ان کی آواز میں کی گئی چند باتیں ہمیں لکھ کر بتائیں۔

اردو ادب میں کچھ ایسا کام جو یادگار ہو، چند ڈرامے پروڈیوس کرنا چاہتا ہوں اور کچھ صداکاری کا کام۔ وہ ابھی ادھورا ہے۔ اگر موقع ملا تو ضرور مکمل کروں گا۔

آج کل جیسا زمانہ ہے کہ لوگ ایک خاص قسم کے ہی ٹی وی شو اور ڈرامے پسند کرتے ہیں، یعنی اس میں تھوڑا ماڈرن ٹچ ہو۔ اللہ کرے آپ کو کچھ پروڈیوس کرنے کا موقع ملے تو کیا آپ اپنے شو کو وہ ایک ماڈرن ٹچ جو ہے وہ دیں گےِ؟ اگر نہیں تو کیوںِ؟ اور ہاں تو کیوں؟

آج کل کے موجودہ ہیرو ہیروئن میں سے کسے اپنے ٹی وی شو کے لیئے کاسٹ کرنا چاہیں گے؟

﴿باقی آئیندہ﴾

KishTaj
02-08-2009, 03:51 PM
کچھ اور سوالات فرخ بھائی
رات کو کتنی دیر تک جاگتے ہیں۔
صبح کتنے بجے اٹھتے ہیں۔
کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟

سخنور
03-08-2009, 08:10 PM
[QUOTE=Wish;1003607]آپکو اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہے؟
بہت سی ہیں۔ سب نہیں بتا سکتا۔

کچھ تو بتائیں؟
زود رنج ہوں، حساس ہوں، کسی حد تک وہمی بھی ہوں، کاہل ہوں، مسابقت پسند نہیں کرتا یعنی اگر کوئی مجھ سے دوڑ میں آگے نکلنے کی کوشش کرے تو مقابلہ کرنے کی بجائے اس کے لئے راستہ چھوڑ دیتا ہوں۔

جو بچہ ابھی بولنے کے قابل نہ ہوا ہو۔ اس سے ہمیشہ اسی کی آوازوں میں گفتگو کرتا ہوں کبھی الفاظ کا استعمال نہیں کرتا۔
:)

بچوں سے ان کی آواز میں کی گئی چند باتیں ہمیں لکھ کر بتائیں۔
اووو آااں، مییییییییی آووووں، ٹِم ٹُم ٹِم ٹُم، اڑن اڑن ٹرم ٹرم اس کے علاوہ بہت سے جانوروں کی آوازیں بھی نکال لیتا ہوں اورپتلیوں کو بھی اچھا چلا لیتا ہوں۔ یعنی پتلی تماشا اچھا کر لیتا ہوں۔ :)

اردو ادب میں کچھ ایسا کام جو یادگار ہو، چند ڈرامے پروڈیوس کرنا چاہتا ہوں اور کچھ صداکاری کا کام۔ وہ ابھی ادھورا ہے۔ اگر موقع ملا تو ضرور مکمل کروں گا۔

آج کل جیسا زمانہ ہے کہ لوگ ایک خاص قسم کے ہی ٹی وی شو اور ڈرامے پسند کرتے ہیں، یعنی اس میں تھوڑا ماڈرن ٹچ ہو۔ اللہ کرے آپ کو کچھ پروڈیوس کرنے کا موقع ملے تو کیا آپ اپنے شو کو وہ ایک ماڈرن ٹچ جو ہے وہ دیں گےِ؟ اگر نہیں تو کیوںِ؟ اور ہاں تو کیوں؟

جدید تو ضرور ہوں گے میرے ڈرامے لیکن کہانیاں کافی پرانی ہوں گی۔ جیسے دوستو فسکی کے کچھ ناول اورمنٹو کی کچھ کہانیاں وغیرہ۔

آج کل کے موجودہ ہیرو ہیروئن میں سے کسے اپنے ٹی وی شو کے لیئے کاسٹ کرنا چاہیں گے؟

ابھی تک تو مجھے ماریہ واسطی کے علاوہ کسی کی اداکاری پسند نہیں۔ البتہ کچھ پرانے اداکار جو اب بھی کام کر رہے ہیں مجھے کافی پسند ہیں۔

Kainat
03-08-2009, 08:54 PM
سوالات کا نیا سلسلہ،

نیند سے کتنی دوستی ہے ، نیند کی دیوی کو منانا پڑتا ہے یا بیٹھے بیٹھے بس گئے کام سے ؟

کتنے بہن بھائی ہیں؟ ان کے ساتھ معاملات زندگی میں شیئرنگ سے رہتے تھے یا شاعرانہ مزاج کے سبب اپنی دنیا علیحدہ بساتے تھے ؟

کیا آپ کو فلمی غزلیں پسند ہیں ؟اگر ہیں تو پھر کیا طلعت محمود کی فلمی غزلیں آپکا انتخاب ہیں ؟

کیا آپ کبھی گلوکارہ ثریا ، گیتا دت اور گلوکار مناڈے کی گائیکی سنتے ہیں؟

آپ نے بتایا ہے کہ آپکو پاکستانی موسیقاروں میں بابا جی اے چشتی کی کمپوزنگ پسند ہے ، تو پھر ان کے کمپوز کئے اپنی پسند کے دو گیت بتایئں؟

سخنور
03-08-2009, 09:36 PM
[QUOTE=KishTaj;1003643]کچھ اور سوالات فرخ بھائی
رات کو کتنی دیر تک جاگتے ہیں۔
رات 2 یا 3 بجے تک

صبح کتنے بجے اٹھتے ہیں۔
11 بجے

کونسا مضمون پسند نہیں ہے؟
اپنی کونسی عادات پسند ہیں؟
اپنی کونسی عادات پسند نہیں ہیں؟
پسندیدہ رنگ کونسا ہے اور ناپسند کونسا ہے؟
کس قسم کی خوشبو اچھی لگتی ہے؟
کش میں مندرجہ بالا سوالات کے جوابات دے چکا ہوں۔ جوابات سے آگاہی کے لئے پچھلی پوسٹ پڑھیں۔
:)
قدرتی مناظر میں سے کونسا منظر بہت ذیادہ پسند ہے؟
جھیل سیف الملوک اور سوات کے بہت سے علاقوں کے مناظر

کس علم کو سب سے بہترین جانتے ہیں؟
ہر علم ہی بہترین ہے۔

پسندیدہ رشتہ کونسا ہے والدین کے بعد؟
اولاد کا اور میاں بیوی کا

گھر کے سامان میں سے کیا پسند ہے؟
الیکٹرونکس کی تمام اشیا اور ان میں سے بھی سب سے زیادہ کمپیوٹر

سخنور
03-08-2009, 10:51 PM
بہت شکریہ کوثر صاحبہ! پھر یہ بھی سنیے

کٹتے ہیں دکھ میں یہ دن
گلوکارہ: لتا منگیشکر
فلم: پرچھائیں
موسیقی: سی رام چندر

لتا منگیشکر کو بھی یہ گیت بہت پسند ہے۔

YouTube - Parchhaain-"katate hain dukh me din" (http://www.youtube.com/watch?v=vw5VVbGcsN0&feature=PlayList&p=FF60F0DC0989E122&playnext=1&playnext_from=PL&index=59)

سخنور
04-08-2009, 04:25 PM
[QUOTE=kausar56;1005628]
سوالات کا نیا سلسلہ،

نیند سے کتنی دوستی ہے ، نیند کی دیوی کو منانا پڑتا ہے یا بیٹھے بیٹھے بس گئے کام سے ؟
دن کو اونگھتا رہتا ہوں اور رات کو چاق و چوبند۔ نیند بعض اوقات تو جلدی آجاتی ہے بعض اوقات پوری رات جاگتا رہتا ہوں اور دن چڑھے نیند آجاتی ہے۔ :)

کتنے بہن بھائی ہیں؟ ان کے ساتھ معاملات زندگی میں شیئرنگ سے رہتے تھے یا شاعرانہ مزاج کے سبب اپنی دنیا علیحدہ بساتے تھے ؟
ہم کل تین بہن بھائی ہیں۔ یعنی دو بھائی ایک بہت۔ میں سب سے بڑا ہوں۔ بھائی مجھ سے چھوٹا اور بہن سب سے چھوٹی۔ شئیر ضرور کرتا ہوں۔ لیکن اس کے باوجود اپنی دنیا ذرا الگ ہے ۔ میرے بھائی نے ایک بار مجھے ایک کارڈ بھیجا تھا جو مجھے بہت پسند آیا تھا وہی یہاں شئیر کر رہا ہوں۔

http://i641.photobucket.com/albums/uu138/sukhanwur/card2.jpg

کیا آپ کو فلمی غزلیں پسند ہیں ؟اگر ہیں تو پھر کیا طلعت محمود کی فلمی غزلیں آپکا انتخاب ہیں ؟
فلمی غزلیں مجھے کافی پسند ہیں لیکن زیادہ تر لتا منگیشکر کی گائی ہوئی۔ طلعت محمود کی چند ایک غزلیں پسند ہیں۔

کیا آپ کبھی گلوکارہ ثریا ، گیتا دت اور گلوکار مناڈے کی گائیکی سنتے ہیں؟
جی بالکل سنتا ہوں اور گیتا دت اور مناڈے کے تقریباً تمام گانے ہی سن رکھے ہیں۔ اور ثریا کو بھی کافی سنا ہے اور سنتا رہتا ہوں۔ کسی زمانے میں ثریا نے خواجہ خورشید انور کے لئے بھی گایا تھا۔

آپ نے بتایا ہے کہ آپکو پاکستانی موسیقاروں میں بابا جی اے چشتی کی کمپوزنگ پسند ہے ، تو پھر ان کے کمپوز کئے اپنی پسند کے دو گیت بتایئں؟
مجھے سب سے زیادہ پاکستانی موسیقاروں میں خواجہ خورشید انور ہی پسند ہیں۔
لیکن جی اے چشتی بھی پسند ہیں۔ بلکہ جی اے چشتی اچھے شاعر بھی تھے اور بہت سے پنجابی گانے انہوں نے خود لکھے۔
ان کے کچھ گانے
مینوں رب دو سوں تیرے نال پیار ہو گیا
کلی سواری بھئی بھاٹی لوہاری بھئی
میری چنی دیاں ریشمی تنداں

اشتباہِ نظر
04-08-2009, 04:47 PM
واہ فرخ بھائی کارڈ بہت خوب ھے ۔:)

سخنور
04-08-2009, 06:21 PM
واہ فرخ بھائی کارڈ بہت خوب ھے ۔:)

جی اشتباہ کارڈ واقعی بہت خوب ہے۔ اسی لئے چند سالوں سے سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔
:)

سخنور
05-08-2009, 06:37 PM
بچوں کی ایک نظم لال بجھکڑ از سعید لخت میری آواز میں سنیے

YouTube - Movie (http://www.youtube.com/watch?v=vVskz9-Sq8M)
(http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=54645)

آسیہ علی
05-08-2009, 06:44 PM
سیچوایشنز کے حساب سے وائس ایکسپریشنز بہت اچھے دئیے ہیں آپ نے۔

سخنور
05-08-2009, 06:53 PM
سیچوایشنز کے حساب سے وائس ایکسپریشنز بہت اچھے دئیے ہیں آپ نے۔

بہت شکریہ آسیہ صاحبہ۔ سکول میں میرے اردو کے ایک استاد فرمایا کرتے تھے کہ لڑکا اردو اچھی پڑھتا ہے لیکن ہے گستاخ۔
:)

اشتباہِ نظر
05-08-2009, 10:39 PM
گریٹ وائس فرخ بھائی ، کیا ریڈیو پہ بھی کام کیا ھے کبھی ؟:)

Wish
05-08-2009, 10:49 PM
بچوں کی ایک نظم لال بجھکڑ از سعید لخت میری آواز میں سنیے

YouTube - Movie (http://www.youtube.com/watch?v=vVskz9-Sq8M)
(http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=54645)

واہ فرخ بھائی زبردست۔ ۔۔ ۔
یہ گایا ہے یا پڑھا ہے جو بھی بہت اچھا ہے۔ اور آواز بھی۔
آپ ریڈیو ضرور ٹرائی کریں۔ ۔ ۔ میں سنتی تھی نائٹ ٹرانسمیشن والے شو ایسی آوازوں کو ہی دیتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔
۔
۔
۔مطلب اچھی آوازوں کو
:)

سخنور
05-08-2009, 11:00 PM
گریٹ وائس فرخ بھائی ، کیا ریڈیو پہ بھی کام کیا ھے کبھی ؟:)

اپنا ریڈیو سٹیشن کھولوں گا تو پھر ہی صدا کاری کروں گا۔ ویسے تھیٹر میں کافی کچھ کیا تھا۔ خاص طور پر جب شروع میں ضیا محی الدین کی فیض صاحب کی پڑھی ہوئی نظمیں نہیں چلتی تھیں تو مجھے ہی پڑھنے کے لئے آگے کر دیا جاتا تھا۔
:)

واہ فرخ بھائی زبردست۔ ۔۔ ۔
یہ گایا ہے یا پڑھا ہے جو بھی بہت اچھا ہے۔ اور آواز بھی۔
آپ ریڈیو ضرور ٹرائی کریں۔ ۔ ۔ میں سنتی تھی نائٹ ٹرانسمیشن والے شو ایسی آوازوں کو ہی دیتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔
۔
۔
۔مطلب اچھی آوازوں کو
:)

وش اسے تحت اللفظ میں صدا کاری کہتے ہیں۔ یعنی تحت اللفظ میں کوئی شاعری پڑھنا۔ جیسے ضیا محی الدین بھی پڑھتے ہیں۔ سب یہی کہتے ہیں کہ ریڈیو پر آؤ لیکن ان کمبخت مارے پروڈیوسروں کی کون منت سماجت کرتا پھرے۔
:)

اشتباہِ نظر
05-08-2009, 11:02 PM
یعنی آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ آپ بھی ضیاءمحی الدین کے زمانے سے تعلق ::)رکھتے ہیں ؟

سخنور
05-08-2009, 11:41 PM
یعنی آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ آپ بھی ضیاءمحی الدین کے زمانے سے تعلق ::)رکھتے ہیں ؟

ارے یہ میں نے کب کہا۔ اب ایسی بات بھی نہیں ہے۔ میں تو اس سے بھی زیادہ پرانے زمانے سے تعلق رکھتا ہوں۔
;)

رفعت
06-08-2009, 08:06 AM
انٹرویو پر انٹرویو
السلام علیکم
اب تک جتنا پڑھا آپ کے بارے میں مجھے یہی لگا کہ آپ کو جنون کی حد تک ادب شاعری کا شوق ہے ذہن میں ایک دو سوال بھی آئے لیکن پہلے پوچھنا مناسب سمجھا کہ پوچھ لوں برا تو نہیں مانیں گے،؟

سخنور
06-08-2009, 01:44 PM

رفعت صاحبہ آپ نے یہ کیسے سوچ لیا کہ مجھے برا لگے گا۔ آپ ضرور سوال کیجیے۔
:)

رفعت
09-08-2009, 10:11 AM
وعلیکم السلام

رفعت صاحبہ آپ نے یہ کیسے سوچ لیا کہ مجھے برا لگے گا۔ آپ ضرور سوال کیجیے۔
:)

پہلے تو یہ بتا دوں کہ تین دن لگے یہ صاحبہ کا لاحقہ ہضم کرنے میں۔

1۔غالب کے بہت بڑے مداح ہیں آپ?تو اگر کوئی آپ کے سامنے غالب کی برائی کرے تو?

2۔اور برائی کرنے والا /والی ایسی شخصیت ہو جس کو آپ برا بھلا بھی نہیں کہہ سکتے تو?

3۔آپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذہبی محفلوں میں جانا پسند نہیں کرتے ۔وجہ جان سکتی ہوں?

4۔ایک طرف کوئی عالم دین درس دے رہے ہیں اور دوسری طرف غالب یا کوئی بھی آپ کے پسندیدہ شاعر کا پروگرام ہے تو کہاں جانے کو اولیت دیں گے۔؟

5۔اگر ابھی تک غصہ نہیں آیا تو بہت اچھی بات ہے اگر آگیا ہے تو اپنی کیفیت بتائیں؟

6۔گھر میں بھی کیا شعر و شاعری میں ہی گفتگو کرتے ہیں۔مطلب کیا بھابی کو بھی شوق ہے شاعری کا؟

اگر ایک صبح آپ اٹھیں آپ کے سارے دیوان ساری کتابیں یہاں تک کہ کمپیوٹر سے بھی سب کچھ غائب ہو تو کیا کریں گے؟

سخنور
09-08-2009, 04:45 PM
[QUOTE=رفعت;1014998]پہلے تو یہ بتا دوں کہ تین دن لگے یہ صاحبہ کا لاحقہ ہضم کرنے میں۔

1۔غالب کے بہت بڑے مداح ہیں آپ?تو اگر کوئی آپ کے سامنے غالب کی برائی کرے تو?
2۔اور برائی کرنے والا /والی ایسی شخصیت ہو جس کو آپ برا بھلا بھی نہیں کہہ سکتے تو?

یہ ایک ہی سوال کے دو حصے ہیں اس لئے میں ان کا ایک ہی جواب دے رہا ہوں۔
غالب میں جو برائیاں تھی وہ تو ایک مسلمہ حقیقت ہے۔ بحیثیت انسان کے ہر آدمی میں کمزوریاں اور خامیاں تو ہوتی ہی ہیں۔ وہ خامیاں اور کمزوریاں تو میں بھی دوسروں کو گنواتا رہتا ہوں۔ مثلاً غالب شراب پیتے تھے اور جوا کھیلتے تھے۔ جوا کھیلنے کی پاداش میں ایک بار قاضئ شہر نے انہیں حوالات میں بھی بند کر دیا تھا۔ پیسہ جمع نہیں کرتے تھے جو ملا وہ جوئے اور شراب میں اڑا دیتے تھے۔ البتہ اگر کوئی یہ کہے کہ غالب سے بڑا شاعر اردو زبان میں کوئی ہے تو پھر اس سے میری کافی بحث ہو سکتی ہے۔ اور اگر مجھ سے کوئی بڑا ہوگا تو ظاہر ہے ان کی رائے کا میں احترام ضرور کروں گا لیکن اختلاف رائے کا حق تو رکھتا ہوں۔ میرے بارے میں شاید یہ تاثر ہے کہ میں اختلاف برداشت نہیں کرتا حالانکہ ایسی بات نہیں ہے۔ اگر کوئی دلیل سے میری نقطۂ نظر کو جھٹلائے تو میں ضرور اس کا احترام کروں گا لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ میں آپ کی بات نہیں مانتا اور کوئی حوالہ اور دلیل بھی نہ دے تو اس پر میں صرف خاموش ہی رہ سکتا ہوں۔ کیونکہ جہلا سے بحث کرنا فضول عمل سمجھتا ہوں۔ :)

3۔آپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذہبی محفلوں میں جانا پسند نہیں کرتے ۔وجہ جان سکتی ہوں?

وجہ کے طور پر غالب اور بلھے شاہ کے دو اشعار
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

گَل سمجھ لئی تے رولا کی
اے رام رحیم تے مولا کی

4۔ایک طرف کوئی عالم دین درس دے رہے ہیں اور دوسری طرف غالب یا کوئی بھی آپ کے پسندیدہ شاعر کا پروگرام ہے تو کہاں جانے کو اولیت دیں گے۔؟

ظاہر ہے پسندیدہ شاعر کے پروگرام میں ۔ ;)

5۔اگر ابھی تک غصہ نہیں آیا تو بہت اچھی بات ہے اگر آگیا ہے تو اپنی کیفیت بتائیں؟

ارے میرا غصہ کیا ناک پر دھرا رہتا ہے۔ :) مجھے نامعقولیت پر تو غصہ آ سکتا ہے لیکن معقول سوالات پر نہیں۔ میں آپ کے سوالات پڑھ کے کافی محظوظ ہوا ہوں۔

6۔گھر میں بھی کیا شعر و شاعری میں ہی گفتگو کرتے ہیں۔مطلب کیا بھابی کو بھی شوق ہے شاعری کا؟

ہا ہا کہاں۔ یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصالِ یار ہوتا۔ کہاں میخانے کا دروازہ غالب اور کہاں آپ کی بھابھی :) حالآنکہ انہوں نے اردو ادب کے ساتھ گریجویشن کی ہے لیکن انہیں شاعری سے مطلق دلچسپی نہیں بلکہ کتابوں سے بھی کوئی دلچسپی نہیں سوائے بچوں کے کورس کی کتابوں کے۔ جبکہ میں ان کے بالکل برعکس ہوں۔ یعنی کورس کی کتابوں کے علاوہ دنیا کی ہر کتاب سے دلچسپی ہے۔

اگر ایک صبح آپ اٹھیں آپ کے سارے دیوان ساری کتابیں یہاں تک کہ کمپیوٹر سے بھی سب کچھ غائب ہو تو کیا کریں گے؟

پھر تو صفِ ماتم بچھ جائے گی اور معلوم نہیں کب تک جاری رہے۔
:)

مروہ ڈار
09-08-2009, 04:59 PM
سلام۔۔میں بھی پوچھوں سوال
آپ کس شخصیت میں خود کو دیکھتے ہیں?
کس شخصیت جیسا بننا چاہتے ہیں?
کس کو دیکھ کلر لگتا ہے کہ میں اس جیسا ہوں?
کیا بننا چاہتے تھے ۔۔اور کیا وہ بنے?
کس چیز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس چیز کو حاصل کر کے رہوں گا
کن لوگوں سے بات کرنا پسند کرتے ہیں
ضدی ہیں یا نہیں
چیز اگر آپ کو نہ ملے تو صبر کرتے ہیں یو پا کر ہی رہتے ہیں
اگر کوئی آپ کی چیز لے لے تو کیا ری ایکٹ کرتے ہیں
میرے خیال سے آپ ان سوالات کے جوابات دیں باقی بعد میں اگر اجازت دیں تو

سخنور
09-08-2009, 05:29 PM
[QUOTE=مروہ ڈار;1015258]سلام۔۔میں بھی پوچھوں سوال
آپ کس شخصیت میں خود کو دیکھتے ہیں?

اس سوال کی سمجھ نہیں آئی :confused:
کس شخصیت جیسا بننا چاہتے ہیں?
اب تو جو بننا تھا بن چکا ۔ :) اب مزید کچھ بننے کے امکانات نہیں۔

کس کو دیکھ کلر لگتا ہے کہ میں اس جیسا ہوں?
کسی کو دیکھ کر ایسا نہیں لگتا۔ ہر انسان اپنی ذات میں انجمن ہے اور ہر انسان کے اندر ایک جہان آباد ہے۔

کیا بننا چاہتے تھے ۔۔اور کیا وہ بنے?
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔ بہت کچھ بننا چاہتا تھا لیکن حالات نے ان میں سے ایک بھی نہ بننے دیا۔ :)

کس چیز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس چیز کو حاصل کر کے رہوں گا

فارسی پڑھنے والوں پر رشک آتا ہے۔ کوشش کروں گا کہ فارسی ضرور سیکھ سکوں۔

کن لوگوں سے بات کرنا پسند کرتے ہیں
جن کا آئی کیو کافی اچھا ہو۔

ضدی ہیں یا نہیں
پہلے تھا اب نہیں۔
چیز اگر آپ کو نہ ملے تو صبر کرتے ہیں یو پا کر ہی رہتے ہیں

ہمیشہ صبر ہی کرتا ہوں۔

اگر کوئی آپ کی چیز لے لے تو کیا ری ایکٹ کرتے ہیں
بلاوجہ لے لے تو جو بن پڑتا ہے، کرتا ہوں۔ اور اگر کوئی وجہ ہو تو بخوشی اسے دے دوں گا۔

میرے خیال سے آپ ان سوالات کے جوابات دیں باقی بعد میں اگر اجازت دیں تو

اجازت ہے لیکن کوشش کیجیے کہ آئندہ ایسے سوالات کریں جن کے جوابات دینے میں مجھے بھی مزہ آئے۔
:)

مروہ ڈار
09-08-2009, 06:20 PM

جی ضرور۔۔ابھی اس وقت سمجھ نہیں ا رہا تھا کہ کیا پوچھوں۔۔۔تب ہی جو سب سے پوچھتی ہوں وہی پوچھ لئے۔۔۔نیکسٹ ٹائم مزے کے سوال پوچھوں گی انشاء اللہ
شکریہ جواب دینے کے لئے بھائی

رفعت
09-08-2009, 09:07 PM
3۔آپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذہبی محفلوں میں جانا پسند نہیں کرتے ۔وجہ جان سکتی ہوں?

[COLOR=black]وجہ کے طور پر غالب اور بلھے شاہ کے دو اشعار
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

گَل سمجھ لئی تے رولا کی
اے رام رحیم تے مولا کی

اب ان اشعار کا مطلب کون سمجھائے گا یہ بھی زحمت آپ ہی کیجئیے پلیز

]

سخنور
09-08-2009, 09:16 PM
[QUOTE=رفعت;1015397]3۔آپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذہبی محفلوں میں جانا پسند نہیں کرتے ۔وجہ جان سکتی ہوں?

[QUOTE]
اگر وجہ صاف صاف بتانا ہوتی تو نثر میں ہی جواب دے دیتا۔
~

*Nazish*
09-08-2009, 11:05 PM
[QUOTE=رفعت;1014998]:)

3۔آپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذہبی محفلوں میں جانا پسند نہیں کرتے ۔وجہ جان سکتی ہوں?

وجہ کے طور پر غالب اور بلھے شاہ کے دو اشعار
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

گَل سمجھ لئی تے رولا کی
اے رام رحیم تے مولا کی

4۔ایک طرف کوئی عالم دین درس دے رہے ہیں اور دوسری طرف غالب یا کوئی بھی آپ کے پسندیدہ شاعر کا پروگرام ہے تو کہاں جانے کو اولیت دیں گے۔؟

ظاہر ہے پسندیدہ شاعر کے پروگرام میں ۔ ;)

ان سوالوں کے جواب پڑھ کر لگ رہا ہے کہ خاصے صاف گو انسان ہیں آپ۔۔۔۔۔

چلیں انہی سوالوں کو آگے بڑھاتی ہوں

اگر جنت میں کوئی دینی پروگرام اور دوزخ میں کوئی محفل موسیقی جاری ہو اور آپ کو اپنی مرضی سے چننے کی آزادی بھی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو پھر کہاں :cool:جائیں گے
سچ بولنا شرط ہے ورنہ میرا سوال اگنور کر دیجئے گا

*Nazish*
09-08-2009, 11:30 PM
جہاں اور جن محفلوں میں بیٹھتے ہیں وہاں دوست زیادہ بناتے ہیں یا دشمن

سوالوں کے جوابات پڑھ کر لگا کہ صاف گو ہونے کے ساتھ ساتھ تھوڑے خود پسند بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔کیا میں نے آپ کا صحیح تجزیہ کیا ہے۔۔۔

اگر آپ اپنے بچوں کو کچھ اور بنانا چاہتے ہوں اور ان کا رجحان کسی اور جانب ہو تو کیا کریں گے
خاموش کڑھتے رہیں گے
شور ہنگامہ کر کے اپنی بات منوائیں گے
یا بچوں کی خوشی میں راضی ہو جائیں گے

*Nazish*
09-08-2009, 11:32 PM
پہلی نظر کا عشق اور پہلے امپریشن کے بارے میں آپ کیا نظریہ ہے

رفعت
10-08-2009, 03:28 AM
[QUOTE=رفعت;1015397]3۔آپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مذہبی محفلوں میں جانا پسند نہیں کرتے ۔وجہ جان سکتی ہوں?

[COLOR=black]وجہ کے طور پر غالب اور بلھے شاہ کے دو اشعار
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکن
دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے

گَل سمجھ لئی تے رولا کی
اے رام رحیم تے مولا کی

اب ان اشعار کا مطلب کون سمجھائے گا یہ بھی زحمت آپ ہی کیجئیے پلیز
[QUOTE]
اگر وجہ صاف صاف بتانا ہوتی تو نثر میں ہی جواب دے دیتا۔
~

مطلب شاعری میں صاف وجہ نہیں بتائی جا سکتی تو ہم جیسوں کا کیا ہو گا پھر

چلیں جی خوش رہیں

مروہ ڈار
10-08-2009, 06:10 AM
ایسی کون سی جگہ ہے۔جہاں جانا پسند کریں گے
تنہائی پند ہیں۔۔یا۔۔۔کسی کی کمپنی میں وقت کزارنا اچھا لگتا ہے۔۔۔اب کسی سے مراد کوئی پرٹیکوالر بندہ نہیں۔۔کوئی بھی ہو سکتا ہے
کس چیز کو دیکھ کر خوشی کا احساس ہوتا ہے
بھائیوں سے زیادہ اٹیچ ہیں یا بہنوں سے۔۔۔۔۔
اپنے رائے پر ڈٹے رہتے ہیں یا۔۔۔کسی کی بات پر غور کرتے ہیں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ بہت سنجیدہ لگتے ہیں۔۔۔تبھی مجھ کو سمجھ نہیں آتا کیا سوال کروں۔۔۔اسی لئے مجھ کو اس سے زیادہ سنجیدہ سوال آتے بھی نہیں اور سچ یہ ہے کہ آپ سے مزاق کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے کیونکہ آپ کافی سیرئیس قسم کے لگتے ہیں۔۔۔

Raising Moon
10-08-2009, 02:31 PM

;d;d;d

سخنور
10-08-2009, 02:42 PM
[quote=سخنور;1015255]

ان سوالوں کے جواب پڑھ کر لگ رہا ہے کہ خاصے صاف گو انسان ہیں آپ۔۔۔۔۔

چلیں انہی سوالوں کو آگے بڑھاتی ہوں

اگر جنت میں کوئی دینی پروگرام اور دوزخ میں کوئی محفل موسیقی جاری ہو اور آپ کو اپنی مرضی سے چننے کی آزادی بھی ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو پھر کہاں :cool:جائیں گے
سچ بولنا شرط ہے ورنہ میرا سوال اگنور کر دیجئے گا

ایک دوسرے فورم پر کچھ اور دوستوں کے ساتھ میرا حشر مرزا غالب کے ساتھ ہونا ٹھہرا ہے۔ تو جناب قبلہ و کعبہ مرزا غالب جہاں بھی ہوں گے ہم ان کے قدموں میں ہی ہوں گے اور خیال اغلب ہے کہ مرشد ضرور دوزخ میں ہوں گے اور نہ بھی ہوئے تو دوزخ کو جنت سے ملانے کی مہم ضرور شروع کر رکھی ہوگی۔ جیسا کے اس شعر میں فرما گئے ہیں۔
کیوں نہ فردوس میں دوزخ کو ملا لیں یارب
سیر کے واسطے تھوڑی سی فضا اور سہی

لہٰذا امیدِ واثق ہے کہ دوزخ میں موسیقی کے پروگرام ہمیں کروایا کریں گے تو اگر منتظمین میں ہمیں شامل ہوں گے تو اپنا پروگرام چھوڑ کر کہاں جائیں گے۔
~:)

سخنور
10-08-2009, 02:53 PM
[QUOTE=nabkam;1015573]جہاں اور جن محفلوں میں بیٹھتے ہیں وہاں دوست زیادہ بناتے ہیں یا دشمن

میرے لاتعداد دوست ہیں۔ اور ظاہر ہے انہی کے ساتھ ہی زیادہ اچھا محسوس کرتا ہوں اور انہی کے ساتھ محفل جمتی ہے سو دوستوں میں اضافہ ہی ہوا ہے کمی بہت کم ہوئی ہے۔
:)
سوالوں کے جوابات پڑھ کر لگا کہ صاف گو ہونے کے ساتھ ساتھ تھوڑے خود پسند بھی ہیں ۔۔۔۔۔۔کیا میں نے آپ کا صحیح تجزیہ کیا ہے۔۔۔

جی ہاں اچھا تجزیہ ہے آپ کا۔ لیکن اتنا بھی خود پسند نہیں بس تھوڑا سا ضرور ہوں۔ :) بقول فیض
ہم سہل پسند کون سے فرہاد تھے لیکن
اب شہر میں تیرے کوئی ہم سا بھی کہاں ہے۔

اگر آپ اپنے بچوں کو کچھ اور بنانا چاہتے ہوں اور ان کا رجحان کسی اور جانب ہو تو کیا کریں گے
خاموش کڑھتے رہیں گے
شور ہنگامہ کر کے اپنی بات منوائیں گے
یا بچوں کی خوشی میں راضی ہو جائیں گے

میں ان کو وہی بنانا پسند کروں گا جو وہ بننا چاہیں گے ۔ روایتی باپ کی طرح نہیں ہوں۔
:)

سخنور
10-08-2009, 02:57 PM
پہلی نظر کا عشق اور پہلے امپریشن کے بارے میں آپ کیا نظریہ ہے

میرے خیال میں یہ بات کچھ زیادہ سچ نہیں ہے۔ کیونکہ اگر آپ تھوڑے سے بھی حقیقت پسند ہیں تو یہ نظریہ کبھی بھی آپ کا من پسند نہیں ہو سکتا۔ چونکہ میں تھوڑا سا حقیقت پسند ہوں اس لئے کبھی بھی ظاہری چیزوں پر فدا نہیں ہوتا۔
انسان اتنا پیچیدہ ہے کہ بعض اوقات مدتوں کی رفاقت میں بھی نہیں کھُلتا۔
:)

Raising Moon
10-08-2009, 02:58 PM

کبھی کبھی لمحوں کا اسیر بھی تو ہوتا ہے

سخنور
10-08-2009, 04:18 PM
کبھی کبھی لمحوں کا اسیر بھی تو ہوتا ہے

واہ بہت خوب!
:cool:

Raising Moon
10-08-2009, 04:22 PM
واہ بہت خوب!
:cool:
نوازش نوازش

*Nazish*
11-08-2009, 07:48 AM
کچھ سوال اور
اللہ کے بنائے رشتوں پر ایمان ہے یا انسان کے بنائے ۔۔۔۔میری مراد رشتہ دار اور دوستوں سے ہے
اپنے سے کم عمروں کو عموما" کیا نصیحت کرتے ہیں

بزرگوں کی کس بات پر غصّہ ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔
بچوں کی کس بات ہر دل کرتا ہے کہ کاش ایک لگا سکتا
نوجوان نسل کی سب سے بڑی برائی آپ کی نظر میں کیا ہے

سخنور
11-08-2009, 08:35 PM
[QUOTE=مروہ ڈار;1015834]ایسی کون سی جگہ ہے۔جہاں جانا پسند کریں گے
قبر میں۔ :)

تنہائی پند ہیں۔۔یا۔۔۔کسی کی کمپنی میں وقت کزارنا اچھا لگتا ہے۔۔۔اب کسی سے مراد
کوئی پرٹیکوالر بندہ نہیں۔۔کوئی بھی ہو سکتا ہے
اگر میرے دوستوں میں سے کوئی ہو تو ان سے اچھی کمپنی کوئی نہیں ہو سکتی۔ لیکن خواہ مخواہ کسی شخص کے ساتھ وقت گزارنے سے بہتر ہے میں تنہا رہ لوں۔

کس چیز کو دیکھ کر خوشی کا احساس ہوتا ہے

کوئی اچھی موسیقی سن لوں یا کوئی اچھی شاعری پڑھ لوں تو خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ یا کوئی خوبصورت قدرتی منظر دیکھ لوں۔

بھائیوں سے زیادہ اٹیچ ہیں یا بہنوں سے۔۔۔۔۔

نہ بھائی سے زیادہ اٹیچ ہوں نہ بہن سے۔

اپنے رائے پر ڈٹے رہتے ہیں یا۔۔۔کسی کی بات پر غور کرتے ہیں۔۔۔
نہیں دوسروں کی سنتا ضرور ہوں اگر بات معقول لگے تو ضرور مانتا ہوں۔ لیکن اگر معقول نہ لگے تو پھر اپنی ہی منواتا ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ بہت سنجیدہ لگتے ہیں۔۔۔تبھی مجھ کو سمجھ نہیں آتا کیا سوال کروں۔۔۔اسی لئے مجھ کو اس سے زیادہ سنجیدہ سوال آتے بھی نہیں اور سچ یہ ہے کہ آپ سے مزاق کرتے ہوئے بھی ڈر لگتا ہے کیونکہ آپ کافی سیرئیس قسم کے لگتے ہیں۔۔۔

اب چالیس سال کی عمر میں اتنی سنجیدگی تو آ ہی جاتی ہے۔ یہ عمر کا تحفہ ہے اس میں میرا دخل کم ہے۔ لیکن آپ سوال کر سکتی ہیں چاہے کچھ مزاح کا پہلو لئے ہوئے ہی کیوں نہ ہوں لیکن ہوں ذرا منفرد اور مجھے جواب دینے پر اکسائیں۔ دراصل مزاح میں بھی کوالٹی کا بہت قائل ہوں۔ اگر مزاح اعلیٰ پائے کا ہو تو ضرور اس کی داد دیتا ہوں۔
:)

سخنور
11-08-2009, 08:45 PM
[QUOTE=nabkam;1017319]کچھ سوال اور
اللہ کے بنائے رشتوں پر ایمان ہے یا انسان کے بنائے ۔۔۔۔میری مراد رشتہ دار اور دوستوں سے ہے

میرے خیال میں رشتہ داروں میں آپ کو انتخاب کا دخل نہیں ہوتا لیکن وہی رشتے سب سے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ دوست ملتے ہیں بچھڑ جاتے ہیں اور بعض اوقات ایسے بچھڑتے ہیں کہ پھر کبھی نظر نہیں آتے۔ لیکن اس میں ایمان ہونے اور نہ ہونے کی مجھے سمجھ نہیں آئی۔ :)

اپنے سے کم عمروں کو عموما" کیا نصیحت کرتے ہیں

کبھی کسی کو نصیحت نہیں کرتا۔ کوشش کرتا ہوں کہ اسے دونوں پہلوؤں سے آگاہ کر دوں تاکہ وہ خود فیصلہ کر سکے کہ میں نے کس سمت جانا ہے۔ اس کی مثال ایسے ہے کہ ایک بار ایک مشہور فرانسیسی فلاسفر سارتر کے پاس دوسری جنگِ عظیم کے زمانے میں ایک لڑکا آیا اور اس سے پوچھنے لگا کہ میری ماں بیمار ہے اور مجھے جنگ میں بھی حصہ لینا ہے۔ اگر میں جنگ میں گیا تو میری ماں شاید زندہ نہ رہ سکے اور اگر جنگ میں نہ گیا تو شاید میرا ملک ہار جائے تو بتائیے میں کیا کروں۔ سارتر نے کہا کہ اگر تم جنگ میں گئے اور تمہاری ماں زندہ نہ بچی تو اس کی ذمہ داری تم پر ہوگی اور اگر تم جنگ میں نہ گئے اور تمہارا ملک ہار گیا تو اس کی بھی ذمہ داری تم پر ہوگی۔ اب تمہی نہ یہ فیصلہ کرنا ہے کہ تمہاری ترجیحات کیا ہیں۔ سو نصیحت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں البتہ چھوٹوں کو یہ ضرور بتانا چاہیے کہ ان کے فلاں کام کرنے اور نہ کرنے کے کیا فائدے اور کیا نقصانات ہیں۔

بزرگوں کی کس بات پر غصّہ ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔
ان کی بچگانہ باتوں پر۔ :)

بچوں کی کس بات ہر دل کرتا ہے کہ کاش ایک لگا سکتا

جب کوئی بدتمیز، ہٹ دھرم اور خواہ مخواہ کی ضدیں کرنے والا بچہ سامنا آجائے ۔

نوجوان نسل کی سب سے بڑی برائی آپ کی نظر میں کیا ہے۔

احساس ذمہ داری کا نہ ہونا کسی بھی چیز پر غور و فکر نہ کرنا۔ اپنی تہذیب و ثقافت اور اپنے ادب کو بھولتے جانا۔

عبداللہ
12-08-2009, 04:12 PM
ساب جی یہ بتائیں کہ کبھی گلی ڈنڈا کھیلا کہ نہیں :p

Raising Moon
12-08-2009, 04:13 PM
ساب جی یہ بتائیں کہ کبھی گلی ڈنڈا کھیلا کہ نہیں :p
ہاہاہاہاہا;d
سپر

سخنور
12-08-2009, 04:23 PM
ساب جی یہ بتائیں کہ کبھی گلی ڈنڈا کھیلا کہ نہیں :p

عبداللہ بھائی۔ اس قسم کی تمام حرکتیں کرنے کی ذمہ داری میرے چھوٹے بھائی پر عائد تھی۔ اس نے دنیا کا کوئی کھیل نہیں چھوڑا۔ گلی ڈنڈا اور کنچوں سے لے کر کرکٹ، ہاکی اور تیراکی تک میرے حصے کا سب اس نے کیا ہے۔
:)

Raising Moon
12-08-2009, 04:27 PM

اور آپ نے کیا کیا بھائی

سخنور
12-08-2009, 04:37 PM
اور آپ نے کیا کیا بھائی

شاعری
;)

Raising Moon
12-08-2009, 04:49 PM
شاعری
;)
ملا کی دوڑ مسجد تک والا حساب ہے یہ تو :)~

سخنور
12-08-2009, 05:04 PM
ملا کی دوڑ مسجد تک والا حساب ہے یہ تو :)~

ظاہر ہے اگر ملا موسیقی کی محفل میں جائے گا تو لوگ اسے جینے نہیں دیں گے۔
:)

Raising Moon
12-08-2009, 05:07 PM
ظاہر ہے اگر ملا موسیقی کی محفل میں جائے گا تو لوگ اسے جینے نہیں دیں گے۔
:)
ہاہاہاہا چلیں جو آپ نے کیا ایک دم ٹھیک کیا ویسے میں نے گلی ڈانڈا کھیلا ہوا ہے بڑا مزہ آتا ہے;) کاش آپ نے کھیلا ہوتا

مروہ ڈار
12-08-2009, 06:35 PM
;d;d;d
are mooni appi hansney wali kon si baat hai..muj ko waqai itne sanjeeda swal ate b nahi..or dr b lagta hai baba iun se mazaq kerte hue..ahahah itne serious se to hain..or main her baat hi mazaq main bukti hon ahahaha

عبداللہ
15-08-2009, 04:46 PM
السلام علیکم قبلہ آپ اردو تحریر میں رموز و اوقات یعنی قومہ(،) وغیرہ کے استعمال کے متعلق کیا کہتے ھیں ـ حالانکہ یہ تحریر کی زبان ھوتے ھیں ـ لیکن مجھ سمیت تقریباً سبھی ممبران ان چیزوں کو نظر انداز کرتے ھیں ، حتٰی کہ جو افسانے لکھے گئے ھیں ان میں بھی انکا استعمال برائے نام ھی ھے _ اسپر آپ کیا کہینگے ، شکریہ

سخنور
15-08-2009, 04:57 PM

عبداللہ سب سے پہلے تو املا کی طرف توجہ دینا چاہیے۔ اگر لفظوں کی املا ہی ٹھیک نہ ہو تو رموز و اوقاف تو بہت بعد میں آتے ہیں۔ ہم تو بہت سے الفاظ کی ابھی تک صحیح املا ہی نہیں لکھ رہے ، پہلے الفاظ کی صحیح املا لکھنا آجائے تو اس طرف بھی توجہ دینا چاہیے۔ دراصل معاملہ یہ ہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو رموز و اوقاف سکھائے ہی نہیں جاتے ۔ میں نے بہت سے تعلیمی اداروں کا نصاب دیکھا ہے لیکن کسی میں بھی اردو نہ انگریزی کسی بھی زبان کے رموز و اوقاف نہیں سکھائے جاتے اور رموز و اوقاف کا مجھے بھی کچھ زیادہ علم نہیں سوائے ایک آدھ کے جیسے کاما یا اسفہامیہ نشان وغیرہ
آپ نے جو الفاظ اکٹھے کر کے لکھے ہیں وہ بھی غلط املا ہے۔ اس پر، کہیں گے وغیرہ اور حتیٰ کی املا بھی غلط ہے حتیٰ میں ی کے اوپر زبر ہے نہ کہ ت کے اوپر۔
:)
خوش رہیے۔

عبداللہ
15-08-2009, 05:06 PM
حتیٰ کی کو تو غلطی ھے میں تسلیم کرتا ھوں _ اور کہیں گے کو اگر اکھٹا لکھیں تو ویسا ھی ھو گا جیسا میں نے لکھا ھے _یا پھر کوئی اور طریقہ ھے _
باقی آتے ھیں نصاب کی طرف تو قبلہ میں واقعی کافی بلکہ بہت بہت زیادہ تبدیلی کی ضرورت ھے _ لیکن ھر چیز کو نصاب سے جوڑ دینا بھی مناسب نہیں _ املا کے لئے تو تختی لکھنی چاھئیے اور میں نے بہت تختی لکھی ھے شوقیہ _
بہر کیف میرے پاس رموز و اوقاف سے متعلق ایک مضمون پڑا ھوا ھے میں اسکو کمپوز کر کے شیئر کرنے کی کوشش کرونگا ، آپ بھی خوش رہیئے _

15-08-2009, 05:26 PM

ہاں یہ تو بالکل ٹھیک کہا حضرت! :) ہر چیز کو نصاب سے نہیں جوڑا جا سکتا لیکن پھر بھی نصاب ہماری تعلیم میں سب زیادہ کردار ادا کرتا ہے۔ میں اس سلسلے میں جو کر سکتا ہوں وہ کرتا رہتا ہوں مگر ظاہر ہے مجھ اکیلے نے ہی یہ سب نہیں کرنا اگر آپ کے پاس وہ مضمون پڑا ہے تو پوسٹ کیجیے۔ یعنی نیکی اور پوچھ پوچھ یہ کیا بات ہوئی؟ :) فوراً اسے کمپوز کریں اور شئیر کریں۔
: