PDA

View Full Version : تجویز : پوزیشننگ بمقابلہ نمبرنگ سسٹم

1UM-SiteAdmins
20-07-2009, 09:59 AM
ھمارے ھاں تمام مقابلوں میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن کا نظام رائج ھے۔ میری تجویز ھے کہ اس کی جگہ فیصد نمبرز کا نظام رائج کیا جائے تاکہ زیادہ افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

پوزیشن سسٹم تمام پرانی قسم کے اسکولوں میں رائج ھے تاھم اب اس پر بہت سے اعتراضات کیے جا رھے ھیں۔ فرض کریں 100 بچوں کی کلاس میں سے 3 نے پوزیشن لی اس سے جہاں ان 3 کی حوصلہ افزائی ھوئی وھاں 97 بچوں کی حوصلہ شکنی بھی ھوئی۔ اور جب تک پوزیشن سسٹم رھے گا تب تک اکثریت کی حوصلہ شکنی ھوتی رھے گی۔

اب تو بچوں کی کلاسوں کے نام بھی تبدیل کر دیتے ھیں جیسے پہلے تھرڈ اے ، تھرڈ بی ، تھرڈ سی وغیرہ تھے تو اب تھرڈ ریڈ ، تھرڈ گرین ،تھرڈ بلیو وغیرہ جیسے نام ھوتے ھیں تاکہ کسی بھی طریقے سے بچوں کی حوصلہ شکنی نہ ھو۔ یہاں تک بات واضح ھو گئی اور چونکہ اب جدید تعلیم سے ھم میں سے اکثر کا کسی نہ کسی طرح واسطہ پڑ رھا ھے اس لیے اس میں کوئی نئی بات بھی شاید نہ ھو۔

چنانچہ اب پوزیشن کے لیے کلاس کے بجائے نمبروں سے مقابلہ کیا جاتا ھے۔ یعنی اس بچے نے 100 میں سے 95 نمبر لیے ھیں۔ اس نے 100 میں 85 نمبر لیے ھیں۔ اب اس طرح کی پوزیشن 100 فیصد بچے لے سکتے ھیں اور مقابلے کی نوعیت بھی دوسروں سے مقابلے کی بجائے اپنی شخصیت پر محنت بن جاتی ھے یوں کسی کی حوصلہ شکنی کا پہلے سے تیار شدہ منصوبہ نہیں ھے بلکہ ھر شخص بلندی کی انتہا تک پہنچنے کو آزاد ھے۔

چنانچہ میرے خیال میں ھمیں بھی یہاں پوزیشننگ کی بجائے نمبرنگ سسٹم رائج کرنا چاھیے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو آگے نکلنے کا موقع مل سکے۔ چنانچہ ھمارے ھاں ایسا ھو سکتا ھے۔
وال پیپر مقابلہ
98/100 ممبر الف، ب ، ج ، د ، ث ، ک
95/100 ممبر ل ، م ، ن ،و
پوزیشننگ والا سسٹم ختم ھونے سے انعامات کی تقسیم مشکل ھو جائے گی لیکن اس کے لیے کوئی حل ڈھونڈا جا سکتا ھے۔ ابھی پہلے یہ بات فائنل ھونی ھے کہ کیا یہ سسٹم اکثریت کی حوصلہ افزائی کا باعث ھے یا حوصلہ شکنی کا۔

ابھی یہ تجویز گفتگو کے لیے پیش کر رھا ھوں۔ کچھ نتیجہ نکلا تو پھر ووٹنگ کے لیے پیش کیا جا سکتا ھے۔

Raising Moon
20-07-2009, 10:04 AM
پوزیشننگ والا سسٹم ختم ھونے سے انعامات کی تقسیم مشکل ھو جائے گی لیکن اس کے لیے کوئی حل ڈھونڈا جا سکتا ھے۔ ا

میں بھی یہی کہنا چاہتی تھی اگر اس پرابلم کا کوئی مناسب حل نکل آئے تو میرے خیال میں اس سسٹم کو رائج کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور میں یہ بھی جاننا چاہوں گی کہ نمبرنگ کرنے کا کیا پروسیجر ہوگا کیونک ہو سکتا ہے کچھ لوگوں کو نمبرنگ کرنے کے طریقے پر اعتراض ہو

TaiYang
20-07-2009, 10:05 AM
بہت ہی اچھا آییڈیا ہے ۔

متفق

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Fozan
20-07-2009, 10:11 AM
اگر پوزیشنز کے بغیر مقابلہ کر وانا ہے تو پھر فیصد کی بجائے گریڈنگ سکیل کا نظام ذیادہ مناسب ہے-

TaiYang
20-07-2009, 10:13 AM
میں بھی یہی کہنا چاہتی تھی اگر اس پرابلم کا کوئی مناسب حل نکل آئے تو میرے خیال میں اس سسٹم کو رائج کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے اور میں یہ بھی جاننا چاہوں گی کہ نمبرنگ کرنے کا کیا پروسیجر ہوگا کیونک ہو سکتا ہے کچھ لوگوں کو نمبرنگ کرنے کے طریقے پر اعتراض ہو

میرے خیال میں تو کسی کو منتخب کرنے کے لیے طریقہ کار ( پروسیجر ) وہی ہوگا ۔کیونکہ پوزیشننگ میں بھی تو جج صاحبان پہلے نمبرز دیتے ہیں ، اس کے بعد جن ارکان کے حاصل کردہ نمبرز اکھٹے کر کے پوزیشننگ یعنی نمبر ون ، نمبر ٹو یا نمبر تھری اسی طرح ترتیب دیتے ہیں ۔۔ ۔ ۔ ۔

اب اس کے بجایے صاف صاف نمبرز دیکھایے جاینگے کہ کس رکن نے کتنےفیصد نمبرز حاصل کیے ہیں۔ ۔ ۔ اس سے دوسرے ، تیسرے نمبر پر آنے والے اور تمام ارکان کو یہ بھی اندازہ ہو سکے گا کہ کہ نمبر ون آنے والے رکن سے اس کے کتنے نمبر کم تھے کہ وہ نمبر دو پہ آیا ہے۔۔ اسی طرح سب ۔ ۔ ۔ ۔

اور ٹیم بھایی میرے خیال میں انعامات کی تقسیم بھی کویی مسلہ نہیں ہوگا ، کیونکہ تین سب سے زیادہ نمبر لینے والے ارکان ہی انعام کے مستحق قرار پاینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Raising Moon
20-07-2009, 10:23 AM

چلیں ٹھیک ہے بھائی دیکھتے ہیں اور لوگوں کی کیا رائے ہے اس بارے میں

روشنی
20-07-2009, 11:38 AM
بہت اچھی تجویز ھے ،لیکن میرے خیال میں کچھ مقابلوں میں گریڈنگ کا اور کچھ میں نمبرنگ والا نتیجہ ھونا چاھیئے

مثال

1۔جن مقابلوں میں ذاتی محنت ھوتی ھے اور اس کا کچھ مخصوص طریقہ کا ھے ،تو اس میں نمبرنگ ٹھیک رھے گی ،جیسے افسانہ نگاری میں ایسے ھو سکتا ھے

منظر نگاری ،ماحول کی تفصیل ۔20

جزبات و احساسات ۔10

مکالمہ ۔10

موضوع ۔10۔

مقصد۔10

تشنگی۔10

انداز بیاں ۔30

اسطرح ایک تو شرکت کنندہ کو معلوم ھوگا کہ وہ کہاں کمزور ھے اور اصلاح کی ضرورت ھے ،دوسرا نتیجہ بھی مجموعی نمبرز سے آئے گا ،تو ھو سکتا ھے کہ ھارنے والے مبرز انفرادی طور پر چاہے ایک ھی جگہ اگر زیادہ نمبر لیں گے تو انکی حوصلہ شکنی نہیں ھو گی۔

2۔جو مقابلے صرف شئرنگ کے ھوتے ھیں ،جیسے فیشن ،وال پیپر ۔ان میں گریڈنگ ھونی چاہئے اور کچھ اصول بھی ھوں تاکہ ان کا بھی مجموعی نتیجہ سامنے آئے

imported_Usman
20-07-2009, 12:37 PM
السلام علیکم

بہت اچھا نقطہ اٹھایا ہے ٹیم بھائی

میرے خیال میں شاید فیصد نمبروں کی بجائے گریڈنگ نظام زیادہ بہتر رہے گا اور شاید جج صاحبان کے لئے آسان بھی

جیسے کسی مقابلے میں تین پوزیشنوں کے ساتھ ساتھ 0 سے 5 تک کے سکیل پر گریڈ بھی دیئے جائیں اور پھر ایک تھریڈ ایسا ہو جس میں ہر ممبر کے ٹوٹل گریڈنگ پوائنٹس لکھے ہوں جو ہر مقابلے کے اختتام پر اپ ڈیٹ کیئے جائیں اس طرح ایک قسم کا ریٹنگ یا اوور آل رینکنگ نظام بھی بن جائے گا

اس طرح ایک ممبر جو زیادہ مقابلوں میں حصہ لیتا ہے لیکن جیت نہیں پاتا تو اس کے پوائنٹس زیادہ ہوں گے اور اس کی بھی حوصلہ افزائی بھی ہو گی

باقی جس طرح ممبران کی رائے ہو وہی کیا جائے

Diya
20-07-2009, 12:42 PM

متفق۔

سخنور
20-07-2009, 08:44 PM
میرے خیال میں اس نظام سے ججوں کو تو خاصی مشکل ہو گی کہ انہیں بہت باریک بینی سے تمام چیزوں کو دیکھ کر گریڈنگ کرنا پڑے گی۔ لیکن یہ خیال اچھا ہے ایسا بھی کیا جا سکتا ہے۔

iram.dar
20-07-2009, 09:16 PM
lu team bhai iss mein maza kya...waise sirf yeh he aik jaga hai oneurdu per jahain thora competition hai..per app yeh be katam karna ke baat kar raha hai..waise mujhe lagta hai..position se zada khushi milti hai..win kar na mein

سلمان سلّو
21-07-2009, 05:26 AM
۔میرے خیال میں تصویری مقابلوں کے واسطے پوزیشنگ سسٹم ہی بہتریں ہے{کیونکہ تصاویر سارے انٹرنیٹ سے ہی حاصل کیے جاتے ہیں سو مقابلہ صرف انتخاب کا ہوتا ہے}۔۔ ہاں تحریری مقابلوں کے لئے اگر نمبررنگ سسٹم شروع کیا جائے تو یہ بہت بہترین بات ہوگی خاص طور پر افسانہ نگاری شاعری،مضامین لکھنے والے مقابلوں کے لئے یہ سسٹم بہت بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔۔اس سے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بھلے سے اس کو کوئی بھی پرائز نہ ملے ۔۔۔۔لیکن کم از کم رینک کا تو اندازہ ہوگا۔۔۔۔

Mehero Ul Nisa Dar
22-07-2009, 04:58 PM
ھمارے ھاں تمام مقابلوں میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن کا نظام رائج ھے۔ میری تجویز ھے کہ اس کی جگہ فیصد نمبرز کا نظام رائج کیا جائے تاکہ زیادہ افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

پوزیشن سسٹم تمام پرانی قسم کے اسکولوں میں رائج ھے تاھم اب اس پر بہت سے اعتراضات کیے جا رھے ھیں۔ فرض کریں 100 بچوں کی کلاس میں سے 3 نے پوزیشن لی اس سے جہاں ان 3 کی حوصلہ افزائی ھوئی وھاں 97 بچوں کی حوصلہ شکنی بھی ھوئی۔ اور جب تک پوزیشن سسٹم رھے گا تب تک اکثریت کی حوصلہ شکنی ھوتی رھے گی۔

اب تو بچوں کی کلاسوں کے نام بھی تبدیل کر دیتے ھیں جیسے پہلے تھرڈ اے ، تھرڈ بی ، تھرڈ سی وغیرہ تھے تو اب تھرڈ ریڈ ، تھرڈ گرین ،تھرڈ بلیو وغیرہ جیسے نام ھوتے ھیں تاکہ کسی بھی طریقے سے بچوں کی حوصلہ شکنی نہ ھو۔ یہاں تک بات واضح ھو گئی اور چونکہ اب جدید تعلیم سے ھم میں سے اکثر کا کسی نہ کسی طرح واسطہ پڑ رھا ھے اس لیے اس میں کوئی نئی بات بھی شاید نہ ھو۔

چنانچہ اب پوزیشن کے لیے کلاس کے بجائے نمبروں سے مقابلہ کیا جاتا ھے۔ یعنی اس بچے نے 100 میں سے 95 نمبر لیے ھیں۔ اس نے 100 میں 85 نمبر لیے ھیں۔ اب اس طرح کی پوزیشن 100 فیصد بچے لے سکتے ھیں اور مقابلے کی نوعیت بھی دوسروں سے مقابلے کی بجائے اپنی شخصیت پر محنت بن جاتی ھے یوں کسی کی حوصلہ شکنی کا پہلے سے تیار شدہ منصوبہ نہیں ھے بلکہ ھر شخص بلندی کی انتہا تک پہنچنے کو آزاد ھے۔

چنانچہ میرے خیال میں ھمیں بھی یہاں پوزیشننگ کی بجائے نمبرنگ سسٹم رائج کرنا چاھیے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو آگے نکلنے کا موقع مل سکے۔ چنانچہ ھمارے ھاں ایسا ھو سکتا ھے۔
وال پیپر مقابلہ
98/100 ممبر الف، ب ، ج ، د ، ث ، ک
95/100 ممبر ل ، م ، ن ،و
پوزیشننگ والا سسٹم ختم ھونے سے انعامات کی تقسیم مشکل ھو جائے گی لیکن اس کے لیے کوئی حل ڈھونڈا جا سکتا ھے۔ ابھی پہلے یہ بات فائنل ھونی ھے کہ کیا یہ سسٹم اکثریت کی حوصلہ افزائی کا باعث ھے یا حوصلہ شکنی کا۔

ابھی یہ تجویز گفتگو کے لیے پیش کر رھا ھوں۔ کچھ نتیجہ نکلا تو پھر ووٹنگ کے لیے پیش کیا جا سکتا ھے۔

میں آپکی اس بات سے متفق ہوں