PDA

View Full Version : جاسوسی مقابلہ۔۔۔۔قاتل تلاش کیجئے



سلمان سلّو
10-07-2009, 03:59 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم


السلام علیکم

۔ایک نیا مقابلہ بلکہ مقابلوں کا اک نیا سسلسلہ شروع کررہا ہوں۔۔۔یہ مقابلہ یا مقابلے جاسوسی طرز کے ہونگے ان مقابلوں میں آپ نے قاتل کو پکڑنا ہوگا یعنی شرلاک ہومز یا انسپکٹر فریدی کا کردار ادا کرنا ہوگا ہے نہ دلچسپ مقابلہ؟۔۔۔

تو بس جناب پھر تیار ہوجائیں اپنے زہن کو لائن حاضر کیجئے اور ایک عدد پنسل اور نوٹ بک بھی سنبھال لیجئے کیونکہ اس کے بناء تفتییش ممکن نہیں اور تفتیش کے بناء قاتل کو گرفتار کرنا قطعا'' ناممکن ہے۔۔۔۔



قواعد و ضوابط

اپنے جوابات یہاں پوسٹ نہ کریں بلکہ مجھکو بذریعہ ذاتی پیغام بھیج دیجئے ۔۔

تُکے سے ایک نام بتا دینا کافی نہیں آپ نے وہ تفصیل بھی لکھنی ہوگی جس سے آپ نے قاتل کوتلاش کیا تھا۔

جو کوئی مقابلے میں شرکت کا خواہشمند ہو وہ اپنا نام یہاں ضرور تحریر کرے تاکہ سند رہے۔

ایک ممبر ایک جواب ہی دے سکتا ہے۔



انعامات

انعامات کی تعداد دو عدد ہیں جیتنے والے دونوں افراد کو برابر 300 ،300 پوائنٹس کے انعامات دیئے جاینگے

اگر درست جوابات کی تعداد دو سے زیادہ ہوئی تو پھر قرعہ اندازی کے زریعے دو لکی ویئنر کو چنا جائے گا۔۔




مقابلے میں شرکت کرنے کی آخری تاریخ 30 جولائی 2009 ہے۔




***************

قاتل تلاش کیجئے۔




شاہین اور پروین، احمد رضا کی بہنیں تھیں۔۔
جاوید اور پرویز، ہما نیازی کے بھائی تھے۔۔
یہ تمام افراد مندرجہ ذیل پیشوں سے وابستہ تھے۔۔۔




رضا فیملی۔۔

احمد رضا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر

شاہین رضا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر

پروین رضا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وکیل



نیازفیملی۔۔

جاوید نیازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر

پرویز نیازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وکیل

ہما نیازی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وکیل




ایک شام ان میں سے دو افراد ایک باغ میں تھے۔۔۔
دو افراد سمندر کے کنارے تفریح کررہے تھے اور دو افراد ایک سینما گھر میں فلم دیکھ رہے تھے۔۔

سمندر کے کنارے موجود افراد میں سے ایک نے دوسرے کو قتل کردیا۔۔




مندرجہ ذیل حقائق کی روشنی میں معلوم کریں کہ ان 6 افراد میں سے قاتل کون فرد تھا؟۔۔۔۔




۔۔1۔۔ ایک ڈاکٹر اور ایک وکیل باغ میں تھے۔۔

۔۔2۔۔ جو دو افراد سینما میں فلم دیکھ رہے تھے۔۔ وہ ہم پیشہ تھے۔۔

۔۔3۔۔ قاتل اور مقتول ، دونوں جڑواں تھے۔۔

۔۔4۔۔ مقتول کی شادی باغ میں موجود دو افراد میں سے ایک سے ہوئی تھی۔۔

۔۔5۔۔ قاتل کی شادی باغ میں موجود دوسرے فرد سے ہوئی تھی۔۔

۔۔6۔۔ مقتول اس کے رشتہ ازدواج میں منسلک فرد کے پیشے ایک دوسرے سے مختلف تھے۔۔

۔۔7۔۔ سینما گھرمیں موجود دو افراد میں سے ایک اور باغ میں موجود افراد میں سے ایک سابقہ میاں بیوی رہ چکے تھے۔۔

۔۔8۔۔ سینما گھر میں موجود دوسرا فرد اور باغ میں موجود ڈاکٹر ایک ہی جنس سے تعلق

رکھتے تھے اور پہلے روم سیٹ میں رہ چکے تھے۔۔

SmyleAgain
10-07-2009, 04:44 AM
میرا نام لکھ لیں
ویسے مجھے امید تو نہیں کیونہ ابھی تک کچھ سمجھ آیا نہیں لیکن کوشش جاری ہے۔

Hina Rizwan
10-07-2009, 04:50 AM
میں بھی اپنی طرف سے پوری پوری کوشش کروں گی
لیکن ابھی پڑھ کر تو سر ہی گھوم گیا::)

دانیہ
10-07-2009, 06:13 AM
میں بھی غور فرما رہی ہوں کچھ پلے پڑا تو نہیں لیکن سر درد ضرور ہو چکا ہے کوشش جاری ہے ۔۔۔

SmyleAgain
10-07-2009, 06:21 AM
میں نے تو جواب بھیج دیا ہے۔۔۔۔اب دیکھتے ہیں۔۔۔

دانیہ
10-07-2009, 06:23 AM
میں نے تو جواب بھیج دیا ہے۔۔۔۔اب دیکھتے ہیں۔۔۔
ہیں سچی جواب بھی بھیج دیا مجھے بھی بھیج دو نہ ۔۔۔اچھی بہن نہیں ہو

SmyleAgain
10-07-2009, 06:29 AM
ہیں سچی جواب بھی بھیج دیا مجھے بھی بھیج دو نہ ۔۔۔اچھی بہن نہیں ہو
اچھی تو ہوں لیکن اتنی اچھی۔۔۔۔::)
اچھا پہلے کوئی نذر نذرانہ ;)

دانیہ
10-07-2009, 06:32 AM
اچھی تو ہوں لیکن اتنی اچھی۔۔۔۔::)
اچھا پہلے کوئی نذر نذرانہ ;)
یہ تو اچھی بہنوں والی بات نہ ہوئی ناں:(۔۔۔
اچھا آج میں عقل کے گھوڑے دوڑا رہی ہوں تھک کر گر جائیں گے;) تو تمہیں ;dآواز دوں گی

SmyleAgain
10-07-2009, 06:34 AM
یہ تو اچھی بہنوں والی بات نہ ہوئی ناں:(۔۔۔
اچھا آج میں عقل کے گھوڑے دوڑا رہی ہوں تھک کر گر جائیں گے;) تو تمہیں ;dآواز دوں گی
بھئی میری اچھائی نذرانوں کے ڈائرکٹلی پروپوشنل ہے;)

ٹھیک ہے پہلے گھوڑوں کو زحمت دے لیں، گدھوں کی باری بعد میں;d

دانیہ
10-07-2009, 06:37 AM
بھئی میری اچھائی نذرانوں کے ڈائرکٹلی پروپوشنل ہے;)

ٹھیک ہے پہلے گھوڑوں کو زحمت دے لیں، گدھوں کی باری بعد میں;d
یعنی تمہارا شمار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ہوتا ہے 8);d;d

عبداللہ صابر
10-07-2009, 06:40 AM
لالہ جی۔۔۔۔۔صرف تین سو پوائنٹس کے لئے اتنا ڈینجرس مشن۔۔۔۔۔۔۔۔

SmyleAgain
10-07-2009, 06:41 AM
یعنی تمہارا شمار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں ہوتا ہے 8);d;d
خالی جگہ پُر کریں

Ajnabii
10-07-2009, 08:23 AM
hmmmm main bhi sochtii hooon, lets see kya hota hai

Hina Rizwan
10-07-2009, 11:11 AM
۔3۔۔ قاتل اور مقتول ، دونوں جڑواں تھے۔۔???


جڑواں کا مطلب کے وہ بہن بھائی تھے???

Sadia Akhlaq
10-07-2009, 11:50 AM
میرا نام لکھ لیں

Sajjad_Sarwar
10-07-2009, 11:54 AM
لو جی میں بھی کوشش کروں گا۔ اس کیس کو حل کرنے کی۔

SmyleAgain
10-07-2009, 12:00 PM
۔3۔۔ قاتل اور مقتول ، دونوں جڑواں تھے۔۔???


جڑواں کا مطلب کے وہ بہن بھائی تھے???

بہن بھائی/بہن بہن/بھائی بھائی

Sadia Akhlaq
10-07-2009, 12:17 PM
oh its too much tricky and tough but its seeming interesting to play

all of you must try it

KishTaj
10-07-2009, 12:17 PM
سلمان بھائی میں بھی اسمقابلے میں شامل ہورہی ہوں۔

Hashmi
10-07-2009, 12:18 PM
بات دراصل یہ ہے کہ میں بہت سخت افسر ہوں۔
مجھے تفتیش کے لئے چھترول بھی کرنی پڑ سکتی ہے۔
اس لئے میرا ہاتھ کوئی نہ ڈکے۔
اگر قاتل کو پکڑنا ہے تو۔

우스만
10-07-2009, 12:21 PM
Salam bhai mera naam bhi likh lijiay main bhi inshallah jald hi iss pay dimagh khapaoon ga aur jwabo bhaij doon ga aapko

Muhammad Atique
10-07-2009, 12:22 PM
میرا بھی نام لکھ لیں۔

میرے خیال سے پیپر ورک کے بعد اس کا کوئی نتیجہ نکالا جا سکتا ہے۔

KishTaj
10-07-2009, 12:29 PM
اور پہلے روم سیٹ میں رہ چکے تھے۔۔
is ka matlab plz samjhaaye thora

چاندی
10-07-2009, 12:45 PM
میں بھی اپنی طرف سے پوری پوری کوشش کروں گی

Diya
10-07-2009, 12:48 PM
السلام علیکم۔۔۔
بہت ہی دلچسپ سلسلہ ہو گا یہ۔۔
میں بھی کوشش کروں گی۔۔

우스만
10-07-2009, 12:49 PM
اور پہلے روم سیٹ میں رہ چکے تھے۔۔
is ka matlab plz samjhaaye thora
bazahir to aisa lagta hai k room mate likha ho ga typing mistake hai laikan i am not sure .........
lets wait for salman bhai

Hashmi
10-07-2009, 12:51 PM
ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ۔۔۔ ان چھ میں سے ایک قاتل ہے اور ایک مقتول ہے۔
جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھیں گی اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا عوام کو۔

شکریہ

Sadia Akhlaq
10-07-2009, 12:58 PM
ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ۔۔۔ ان چھ میں سے ایک قاتل ہے اور ایک مقتول ہے۔
جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھیں گی اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا عوام کو۔

شکریہ

واہ جی واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اتن ی سیکرٹ معلومات فراھم کرنے کا شکریہ

اب اپنا خیال بھی رکھیے گا کھیں یہ اھم معلومات اٌؤٹ کرنے پہ اٌپ کو سلمان بھائی جرمانہ نا کر دیں

Sadia Akhlaq
10-07-2009, 01:05 PM
میری تو کچھ سمجھ میں نھیں اٌ رھا

Ajnabii
10-07-2009, 01:16 PM
hmm interesting, main ne tu apni sis ko bhi laga diya hai apne saath sochne pe but abi tak yani 12.30 am se le kar 2.45am tak kuch outcome nahi aya,

itna confuse kiya hua hai is ne, but phir bhi demagh hai k sochee hi ja raha hai is pe.

Sadia Akhlaq
10-07-2009, 01:20 PM
yeh hai he buhat mzay ka kaam

우스만
10-07-2009, 02:01 PM
main bht dimagh lara chuka hun laikan iss jumlay ka matlab samajh nai aya

اور پہلے روم سیٹ میں رہ چکے تھے۔

Ahsan_Yaz
10-07-2009, 04:52 PM
بہت اچھا مقابلہ ہے سلمان بھائی۔ ویسے اس طرح کے سوال این ٹی ایس کے امتحان میں کافی ہوتے ہیں۔

میں نے بھی تفصیلی تجزئے کے ساتھ اپنا جواب بھیج دیا ہے۔

حنا
10-07-2009, 05:13 PM
main bht dimagh lara chuka hun laikan iss jumlay ka matlab samajh nai aya

اور پہلے روم سیٹ میں رہ چکے تھے۔


شائد روم میٹ ہو املا کی غلطی ہو سکتی ہے

ھوشربا
10-07-2009, 07:16 PM
بہت اچھا مقابلہ ہے۔۔۔
میں نے بھی اپنا جواب آپ کو پی ایم کر دیا ہے سلمان بھائی۔۔۔۔۔۔۔

iram.dar
10-07-2009, 07:22 PM
so easy you know our teacher use to give out these problems for fun;d;d
liken meri bhain was obssess with these>:( ....god you should have waited when she is here i could have given her these to solve...waise mein be part banna chahti hoon iss muqabla mein hesal liena chahti hoon agar time mila tu..waise this take alot of time..you know..naam batoin ka yaad hai...???

بہت ایسے ہے اورمیری ٹیچر ایسا روزانہ سوال روزانہ کرنا کو کہتا تھا
. اورمیری بھہیں ایسا سوالوں میںبہت اچھی ہے . پر ابھی وہ یہیں نہیں ہے.لیکن میں پر بے اسس موقبلا میں حیسا لینا چاہتی هوں. پر اگر میرا پاس وقت ہوا تو ویسے یہ موقبلا اس گونگ تو تکے لوٹ وف تھمے ....پر بھی ترے کرتی ہوں.لٹ سی ہو یت گونگ .انے وے نام باتوں یہ یاد ہے.

Sajjad_Sarwar
10-07-2009, 07:35 PM
سلمان بھائی میں نے بھی آپکو قاتل کا نام بمعہ تفصیل پی ایم کر دیا ھے۔ اب سوموار کو آن لائن ھوں گا۔ خدا حافظ

حنا
10-07-2009, 08:25 PM
میں بھی ٹرائی کروں گی
ایک بات تو ضرور ہے قتل ہوا ہے اور سلمان بھائی کو مقتول کا نہیں پتا ورنہ سلمان بھائی چھ سو پوائنٹس کبھی خرچ نہ کرتے

ام حمزہ
10-07-2009, 08:34 PM
??????

iram.dar
10-07-2009, 09:53 PM
میں بھی ٹرائی کروں گی
ایک بات تو ضرور ہے قتل ہوا ہے اور سلمان بھائی کو مقتول کا نہیں پتا ورنہ سلمان بھائی چھ سو پوائنٹس کبھی خرچ نہ کرتے




app na bilkul theek kaha..lagta hai...kisse na shart lagai hai in say
waise muskil nahi per ajj mera brain free day iss liye mein kuch sochana nahi chahti

iram.dar
10-07-2009, 09:56 PM
aik hint yeh hai kya iss ko apna aisa solve karna hai ka aik side per all the member ka naam liko
aik side per relation aur aik side per all the professions..aur jaise he clue mila options ko cut out karta jao..baad mein aik answer bachta hai

SmyleAgain
11-07-2009, 01:15 AM
بہت اچھا مقابلہ ہے سلمان بھائی۔ ویسے اس طرح کے سوال این ٹی ایس کے امتحان میں کافی ہوتے ہیں۔

میں نے بھی تفصیلی تجزئے کے ساتھ اپنا جواب بھیج دیا ہے۔

مجھے وہیں سے ان کا چسکہ لگا ہے۔۔۔۔اتنا مزہ آتا ہے یہ کرنے میں۔۔۔۔مجھے ٹیسٹ نہیں بھی دینا تھا میں پھر بھی کرتی رہتی تھی

سلمان سلّو
12-07-2009, 03:48 AM
میں بھی اپنی طرف سے پوری پوری کوشش کروں گی
لیکن ابھی پڑھ کر تو سر ہی گھوم گیا

یہ تو اچھی بہنوں والی بات نہ ہوئی ناں۔۔۔
اچھا آج میں عقل کے گھوڑے دوڑا رہی ہوں تھک کر گر جائیں گے تو تمہیں آواز دوں گی
;d

لگتا گھوڑے ابھی دوڑنے میں مصروف ہی ہیں؟۔۔ہاہا۔۔


لالہ جی۔۔۔۔۔صرف تین سو پوائنٹس کے لئے اتنا ڈینجرس مشن۔۔۔۔۔۔۔۔

بھرا جی،خون پسینے کے پوائنٹس ہیں کچھ تو خیال کرو۔۔۔ہاہا۔۔


بات دراصل یہ ہے کہ میں بہت سخت افسر ہوں۔
مجھے تفتیش کے لئے چھترول بھی کرنی پڑ سکتی ہے۔
اس لئے میرا ہاتھ کوئی نہ ڈکے۔
اگر قاتل کو پکڑنا ہے تو۔

ہاہا۔۔آپ تو سیکرٹ ایجنٹ کی جگہ کوئی پولیس آفیسر معلوم ہو رہے ہو اس کیس کے لئے یا تو خود آپ نے سیکڑٹ ایجنٹ بننا ہوگا یا کسی کو ہائر کرنا ہوگا یہ پولیس کا کام نہیں۔۔ہاہا۔۔


میرا بھی نام لکھ لیں۔

میرے خیال سے پیپر ورک کے بعد اس کا کوئی نتیجہ نکالا جا سکتا ہے۔

جی ہاں آپ درست کہہ رہے ہو اس کیس میں پیپر ورک بہت لازمی ہے۔۔


bazahir to aisa lagta hai k room mate likha ho ga typing mistake hai laikan i am not sure .........
lets wait for salman bhai

جی ہاں،ٹائپنگ مسٹیک ہی ہے روم میٹ درست لفظ ہے۔۔


ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ۔۔۔ ان چھ میں سے ایک قاتل ہے اور ایک مقتول ہے۔
جیسے جیسے تحقیقات آگے بڑھیں گی اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا عوام کو۔

شکریہ

یعنی چھترول کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے؟۔۔ہاہا۔۔ویسے آپ چھترول کس کا کروا رہے ہو قاتل کا یا مقتول کا؟؟۔ہاہا۔



میری تو کچھ سمجھ میں نھیں اٌ رھا


آپکو ایک عدد نوٹ بک اور پنسل کی ضرورت ہے ہاہا۔۔اور بادام کی بھی۔۔ہاہا۔


۔
[QUOTE=Yazghil;957236]بہت اچھا مقابلہ ہے سلمان بھائی۔ ویسے اس طرح کے سوال این ٹی ایس کے امتحان میں کافی ہوتے ہیں۔

میں نے بھی تفصیلی تجزئے کے ساتھ اپنا جواب بھیج دیا ہے۔


بہت شکریہ۔۔
یہ این ٹی ایس کا امتحان تو نہیں ہے لیکن اس کے بعد یقینا'' کوئی این ٹی اس کے امتحان میں نہیں جائے گا۔ ہاہا۔۔شکریہ آپکا جواب مل گیا۔۔۔۔


so easy you know our teacher use to give out these problems for fun
liken meri bhain was obssess with these ....god you should have waited when she is here i could have given her these to solve...waise mein be part banna chahti hoon iss muqabla mein hesal liena chahti hoon agar time mila tu..waise this take alot of time..you know..naam batoin ka yaad hai...

بہت ایسے ہے اورمیری ٹیچر ایسا روزانہ سوال روزانہ کرنا کو کہتا تھا
. اورمیری بھہیں ایسا سوالوں میںبہت اچھی ہے . پر ابھی وہ یہیں نہیں ہے.لیکن میں پر بے اسس موقبلا میں حیسا لینا چاہتی هوں. پر اگر میرا پاس وقت ہوا تو ویسے یہ موقبلا اس گونگ تو تکے لوٹ وف تھمے ....پر بھی ترے کرتی ہوں.لٹ سی ہو یت گونگ .انے وے نام باتوں یہ یاد ہے.

ضرور ضرور آپ ضرور حصہ لو،نہیں بہن کو نہیں دینا یہ فاول پلے ہوگا خود سے کرنا ہے شاباش ہاہا۔۔آپکے جواب کا انتظار رہے گا۔۔


سلمان بھائی میں نے بھی آپکو قاتل کا نام بمعہ تفصیل پی ایم کر دیا ھے۔ اب سوموار کو آن لائن ھوں گا۔ خدا حافظ

بہت شکریہ آپکا جواب مل گیا۔۔
اللہ حافظ۔۔



میں بھی ٹرائی کروں گی
ایک بات تو ضرور ہے قتل ہوا ہے اور سلمان بھائی کو مقتول کا نہیں پتا ورنہ سلمان بھائی چھ سو پوائنٹس کبھی خرچ نہ کرتے




ہاہا۔۔انتظار رہے آپکے جواب گا۔۔
ہاہا۔۔یہ چھ سو پوائنٹس تو آپ دو گی سرکاری خزانے سے،اس واسطے 600 پوائنٹس رکھے ہیں تاکہ سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہو۔۔ورنہ میں تو 50 پوائنٹس کا سوچ رہا تھا۔ہاہا۔

Hina Rizwan
12-07-2009, 04:39 AM
سلمان بھائی میں نے بھی گھوڑے ڈورانے کے بعد جواب پی ایم کر دیا ہے

سلمان سلّو
12-07-2009, 05:04 AM
سلمان بھائی میں نے بھی گھوڑے ڈورانے کے بعد جواب پی ایم کر دیا ہے

ہاہاہا۔۔آپکا جواب مل گیا بہت شکریہ۔۔۔جی ہاں میں ابھی ملاحظہ کر رہا تھا ''گھوڑوں کی بھاگ دوڑ''معلوم ہوتا ہے آپ نے گھوڑے کو سرپٹ دوڑا ہیں اس واسطے گھوڑے کچھ بے سمت میں بھاگے ہوئے سے لگ رہے ہیں۔ ہاہا۔۔

Hina Rizwan
12-07-2009, 05:09 AM
اوہ میرے گھوڑے بےسمت بھاگ گئے:(:(

SmyleAgain
12-07-2009, 05:12 AM
میرے گھوڑے بھی پہنچے کہ نہیں؟ بہت پہلے روانہ کئے تھے۔۔۔۔

KishTaj
12-07-2009, 05:13 AM
سلمان بھائی میرے گھوڑے کی تو سمت ٹھیک تھی نا
رفتار اور ولاسٹی بھی بتایئے گا ہی ہی ہی

우스만
13-07-2009, 06:23 AM
salman bhai mera jawab umeed hai mil chuka ho ga
abhi kuch der main apnay ghorray bhi rawana karta hun

دانیہ
13-07-2009, 06:26 AM
اوہ میرے گھوڑے بےسمت بھاگ گئے:(:(
میرے گھوڑے تو بے دم ہو کر کب کے گرے ہوئے ہیں انجکشن دیا ڈرپ لگوائی۔۔۔ بس ایک کرین کا انتظار ہے جو اٹھا کر منزل تک پہنچا دے۔۔۔

سلمان بھائی ہیلپ......

Yasmeen
13-07-2009, 04:23 PM
دلچسپ مقابلہ ھے میں بھی حصہ لوں گی

Ahsan_Yaz
13-07-2009, 07:00 PM
مجھے وہیں سے ان کا چسکہ لگا ہے۔۔۔۔اتنا مزہ آتا ہے یہ کرنے میں۔۔۔۔مجھے ٹیسٹ نہیں بھی دینا تھا میں پھر بھی کرتی رہتی تھی
اچھااااا۔ یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ این ٹی ایس کے ٹیسٹ تو بڑے دلچسپ ہوتے ہیں۔ خصوصا" اینیلیٹیکل پورشن والے۔

Ahsan_Yaz
13-07-2009, 07:02 PM
میرے گھوڑے تو بے دم ہو کر کب کے گرے ہوئے ہیں انجکشن دیا ڈرپ لگوائی۔۔۔ بس ایک کرین کا انتظار ہے جو اٹھا کر منزل تک پہنچا دے۔۔۔

سلمان بھائی ہیلپ......
کی ہو گیا دانی جی؟۔ ذرا غور شور کرو گے تے جواب سمجھ آ ہی جائے گا۔

Muhammad Atique
17-07-2009, 09:32 AM
میں نے اپنا جواب بھیج دیا ہے سلمان بھائی کو۔

اب دیکھتے ہیں کہ کہیں کوئی بے گناہ تو نہیں پھنس گیا۔

Qurat-Ul-Ain
17-07-2009, 01:45 PM
اف او کیا گورک دھندا ہے میرے تو کچھ بھی پلے نہیں پڑ رہا۔خیر کوشش جاری و ساری ہے:confused:

UsmanKhan1012
21-07-2009, 01:08 AM
Mera naam likh lain, main ne PM pe reply send ker diya ha.
Usman

سلمان سلّو
21-07-2009, 03:45 AM
میرے گھوڑے بھی پہنچے کہ نہیں؟ بہت پہلے روانہ کئے تھے۔۔۔۔

ہاہا۔۔سب سے پہلا آپکا ہی گھوڑا پہنچا تھا،ماشاءاللہ بہت ''پہنچا''ہوا گھوڑا لگ رہا ہے آپکا گھوڑا ہاہاہا۔بہت شکریہ۔۔


سلمان بھائی میرے گھوڑے کی تو سمت ٹھیک تھی نا
رفتار اور ولاسٹی بھی بتایئے گا ہی ہی ہی

سمت؟۔۔ھمم ہاں بس ٹھیک ہی تھی ۔۔ہاہا۔۔


salman bhai mera jawab umeed hai mil chuka ho ga
abhi kuch der main apnay ghorray bhi rawana karta hun

جی ہاں بھائی۔ بہت شکریہ۔آپکا گھوڑا بھی دو حصوں میں مل چکا ہے ہاہا۔۔


میرے گھوڑے تو بے دم ہو کر کب کے گرے ہوئے ہیں انجکشن دیا ڈرپ لگوائی۔۔۔ بس ایک کرین کا انتظار ہے جو اٹھا کر منزل تک پہنچا دے۔۔۔

سلمان بھائی ہیلپ......

ہاہاہا۔۔یہ تو اچھی بات نہیں:( دیکھو اتنے سارے لوگوں نے اتنے ڈھیر سارے گھوڑے بھجوایں ہیں میرا سارا اصطبل ہی بھر گیا ہے پلیز آپ بھی کوشس کرو نہ ،اپنے گھوڑے کو سوچ بچار کا 600 سی سی کا اک انجکشن دو پھردیکھنا کیسے نہیں اٹھ کھڑا ہوتا اور بھاگتا ہاہاہا۔


میں نے اپنا جواب بھیج دیا ہے سلمان بھائی کو۔

اب دیکھتے ہیں کہ کہیں کوئی بے گناہ تو نہیں پھنس گیا۔

بہت شکریہ۔۔
ہاہا۔۔آپکا جواب بھی مل گیا اب آپ رزلٹ کا انتظار کیجئے آپکی اس بات سے اک شعر یاد آیا ہے۔۔۔
پھنس ہی جائے گا بے وفا کوئی
ہم وفاووں کے جال بنتے ہیں ۔۔
بے وفا کی جگہ آپ بے گناہ اور وفاووں کی جگہ گناہگار کردو تو اک دم پرفیکٹ شعر ہوگا۔ہاہا۔۔


اف او کیا گورک دھندا ہے میرے تو کچھ بھی پلے نہیں پڑ رہا۔خیر کوشش جاری و ساری ہے:confused:

ہاہاا۔۔ٹرائی ٹرائی آگین۔۔۔



Mera naam likh lain, main ne PM pe reply send ker diya ha.
Usman

بہت شکریہ۔۔آپکا جواب مل گیا بلکہ آپکے پانچ جوابات مل گئے آپکا اک جواب ۵ دفعہ آیا ہے ہاہا۔۔

iram.dar
31-07-2009, 07:30 PM
opse i forgot about this sorry..

سلمان سلّو
06-08-2009, 09:02 AM
opse i forgot about this sorry..

کوئی بات نہیں آپ دوسرے مقابلے میں حصہ لے لیجئے گا۔۔۔:)۔۔۔