PDA

View Full Version : Illusions or...?



Smiling Eyes
04-06-2009, 05:25 AM
اسلام علیکم۔۔>:(???

جینٹل مین
04-06-2009, 05:57 AM
وعلیکم السلام


جیسا مسلئہ آپ کے ساتھ ھے ایسا ہی مسلئہ میری ایک کزن کے ساتھ بھی ھے۔۔
اسے بھی ایسا ہی محسوس ھوتا ھے جیسے کوئی اس کے پاس ھے۔
اسے گھٹن ھو رہی ھوتی ھے۔
مسلسل ایک ہی خواب دیکھی جا رہی ھوتی ھے ھفتوں ھفتوں تک۔
ڈر لگ رہا ھوتا ھے۔۔ جہاں بیٹھ جاتی ھے وہاں سے اٹھتی نہیں ھے پھر۔۔
ایسی صورت میں وہ چھت پر ڈوڑ کر چلی جاتی ھے۔۔
اور کہتی ھے کہ یہاں سکون ھے۔۔ حیرت ھے۔
اگر ساتھ والے کمرے میں لائٹ بھی آف ھو تو وہاں نہیں جاتی۔۔
روتی رہتی ھے ہر وقت۔۔

نیند سے کبھی کبھی اٹھتی ھے تو کہتی ھے کہ میرے پاس کوئی تھا ابھی۔۔
پھر دوبارہ وہ نہین سو سکتی۔۔
ساتھ میں بہن بھی ھوتی ھے پھر بھی اسے ڈر لگ رہا ھوتا ھے۔۔۔

بہت پریشان رہتی ھے وہ اور گھر والے۔۔ اس کا سائکولوجسٹ کے پاس بھی لے کر گئے ھیں تو وہ کہتے ھیں کہ یہ اکیلی رہتی ھے اس لیے اسے ایسا لگتا ھے وگرنہ ایسا کچھ بھی نہیں ھے۔۔۔

:(:(

SmyleAgain
04-06-2009, 08:17 AM
آپ رات کو سونے سے پہلے آیت الکرسی، سورۃ فاتحہ اور چاروں قُل پڑھ کر سویا کریں۔۔۔ہر نماز کے بعد تین تین بار آخری قُُل اور سورۃ بقرہ کی آخری دو آیات پڑھ لیا کیجیئے۔

Gudo
04-06-2009, 07:24 PM
aslam-o-alikum

i was going to say the same thing as smyleagain sister said

secondly eat less salt and check out with doc for bloodpressure or any medical symptoms too

سخنور
05-06-2009, 04:42 PM
ایمان میرا خیال ہے یہ سوال آپ نفسیاتی کلینک میں ڈاکٹر صاحبہ سے بھی پوچھیں۔ میرے خیال میں کچھ عورتوں کو مخصوص ایّام میں ایسے احساسات ہوتے ہیں۔

Smiling Eyes
06-06-2009, 04:45 AM
یہ سارے سال کا مسئلہ ہے سپیشلی نماز وغیرہ میں سانس گھٹنے وغیرہ کا۔۔۔دم وغیرہ کروانے سے ٹھیک ہو گیا تھا، اب کچھ منتھس سے پھر واپس آ گیا ہے۔۔۔

ڈاکٹرز چاہیئے مشورے کے لئے ہوں، مجھے بڑی خار ہےآُن سے، ہر وقت ڈاکٹرز کے نرغے میں رہنے کا اثر....>:( میں نے بہت سائکاٹرسٹ کے چکر لگائے ہیں۔۔۔میری اپنی فیملی میں ماشاءاللہ سے بہت ڈاکٹر ہیں، اور سب کے مطابق میں بلکل ٹھیک ہوں، بس کم نیند لیتی ہوں تو اس وجہ سے ایسی چیزیں دکھتی ہیں مجھے۔۔۔۔یا آئینہ دیکھ لیا تھا سونے سے پہلے;d

ایکچوئلی میرا بہت خوفناک ایکسیڈنٹ ہوا تھاکچھ عرصے پہلے ، تب سے بھی کچھ خوف سا سوار رہتا ہے، ھاں یہ جن بھوتوں والے کام کچھ زیادہ بڑھ گئے ہیں۔۔لاسٹ منتھ میں 2 ایکسیڈنٹ سامنے ہوئے ہیں میرے، تو آج ہی میرے ذہن میں یہ آ رھا تھا کہ شاید اس چیز سےمیرا ذہنی خوف پھر سے آ رہا ہے باہر۔۔

باقی انشاءاللہ ویکینڈ پر مسجد جانا ھوا تو اپنے ٹیچر سے بات کروں گی۔۔

Skyla
06-06-2009, 07:37 AM
آپکا مسئلہ میرے خیال سےجسمانی نوعیت کا ھے اور نیند کم لینے کو معمولی نا سمجھیں یہ چیز دماغ کو بڑے پروبلمز کی طرف بھی لے جاتی ھے --- دم گھٹنے کی وجہ کئی مرتبہ بلڈ میں آئرن لیول کا کم ھونا بھی ھو سکتا ھے ---اگر آپ نماز اور دعاؤں کی پابندی کرتی ھیں تو یقین رکھیں اس میں کوئی جن بھوت انوالو نہیں---اور یہ وہم دل سے نکالنا اسلیئے ضروری ھے کہ ایکبار اسکو وجہ سمجھ لیا توآپ کبھی بھی اس چکر سے باھر نہیں آیئں گی --اللہ آپکو صحت دے--

Smiling Eyes
06-06-2009, 08:03 AM
ہمم جانتی ہوں سس۔۔۔
اصل میں ، میں ڈر بہت گئی تھی، اب تو ٹھیک ہی ہے، دن کو سو لیتی ہوں۔۔اور میں بلکل ایسے چکروں میں نہیں پڑنے والی۔۔۔تھنکس آپکا۔۔انشاءاللہ۔۔..:)
شائد ذہنی دباو کی وجہ سے ہی ہے، نیند مجھے آتی نہیں، 2 گھنٹے سے زیادہ سو نہیں پاتی۔۔بہت سکون ہو گھرمیں تو سنڈے کو 4، 5 گھنٹے۔۔۔ایگزامز کی وجہ سے تو بمشکل ایک گھنٹے سے زیادہ نہیں سو پاتی۔۔۔

SmyleAgain
06-06-2009, 08:11 AM
کیا آپ نے سائکولوجسٹ بھی ٹرائے کیا ہے یا صرف سائکیٹرسٹ کو ہی دکھایا ہے؟
اگر نہیں، تو پھر سائکو تھیراپی بھی ٹرائے کر لیجیئے۔۔۔۔کچھ ذہنی ایکسرسائزز پوچھ لیجیئے جو آپ کو ذہنی دباو اور خوف سے ڈیل کرنے میں مدد دے سکیں۔

کوثر بیگ
06-06-2009, 11:26 AM
اللہ آپ کی مدد کریے سورہ بقر گھر میں روز پڑھیےآپ ٹیپ یا کمپیو ٹر برریکارڈ کر کے بھی سن سکتے ہیں۔اس سے اگر کوئی بلا ھے تو چلے جائگی۔میرے پاس مختلف آیتوں کی ایک سی ڈی ھےجس کے سنے سے بہت فائدہ ہوتا ھے مگر مجھے نہیں معلوم کے میں آپکو وہ کیسے دو بحرحال آپ میری دعاوں میں شامل ضرور رہیگی انشاءاللہ

ام حمزہ
06-06-2009, 02:10 PM
اسلام علیکم
اگر یہ مسئلہ آپ کو صرف رات کے وقت ھوتا ھے تو رات کا کھانا کھانے کے بعد فورا بستر پر نہ جائیں بلکہ کچھ دیر واک کریں دوسرا میرا مشورہ یہ ھے کہ دینی کتابوں کی دوکان پر "منزل"کے نام سے اک چھوتی سی کتاب ملتی ھے اس میں ساری قرآن کی آیتیں ھی ھوتی ھیں آپ 40دن تک روزآنہ پانی پر دم کرکے پی لیا کرین اگر اس قسم کی کوئی شکایت ھوگی اثرات وغیرہ تو انشاءاللہ اس سے بھت فائدہ ھوتا ھے
اللہ تعالی آپ کو شفا دے کوشش کریں کہ ھر وقت باوضو رھیں

1UM-SiteAdmins
06-06-2009, 03:12 PM
اس لحاظ سے نفسیاتی مسائل بھی دینی مسائل کی طرح ھیں کہ لوگوں کو ان کے بارے میں کچھ پتہ ھو یا نہ ھو اظہار خیال ضرور کرتے ھیں۔
;d


چنانچہ اسی فلسفے پر عمل کرتے ھوئے میں اپنا مفت مشورہ یہاں تحریر کر رھا ھوں۔ میں خلوص کی گارنٹی دے سکتا ھوں خدا کرے ٹھیک بھی ھو۔
~


فرض کریں کسی بلڈنگ میں ایک لفٹ ھے جب ھم لفٹ کے ذریعے دوسری منزل پر جاتے ھیں تو ھم دوسری منزل کی تمام چیزوں تک رسائی حاصل کر سکتے ھیں مگر دوسری منزل سے بھی تو کوئی لفٹ میں سوار ھو سکتا ھے۔ اسی طرح اگر تہہ خانے میں کچھ جرائم پیشہ افراد کا ٹھکانہ ھو تو جب لفٹ تہہ خانے میں جائے گی تو ھمیں خطرہ ھو سکتا ھے۔


انسانی ذھن کی فریکوئنسی اسی طرح ھے۔ جب ھم نچلے درجے کی فریکوئنسیز تک رسائی حاصل کرتے ھیں تو وھاں سے ھمیں خطرہ بھی ھو سکتا ھے۔ تمام مخفی علوم کے ماھرین کے لیے یہ بڑی بنیادی بات ھے اس لیے شیلڈ ، حفاظتی دائرہ سمیت کئی طرح کے حصار قائم کیے جاتے ھیں اور اگر ان میں کوئی کمی رہ جائے تو نقصان ھو سکتا ھے جیسا کہ بہت سارے افراد کے ساتھ ھوا ھے۔ عام افراد کو یہ خطرات درپیش نہیں ھوتے کیونکہ ان کے اپنے ذھن کی فریکوئنسی وھاں تک نہیں پہنچتی اس لیے وھاں سے کوئی پراسرار طاقت بھی یہاں نہیں آ سکتی۔


ذھنی فریکوئنسی کو ناپا جا سکتا ھے اور اس کے لیے ای ای جی کی اصطلاح استعمال ھوتی ھے۔ تفصیل یہاں (http://en.wikipedia.org/wiki/Eeg) ملاحظہ کیجیے۔


آپ نے پاکستان قیام کے دوران کسی پراسرار وجود کو محسوس کیا یا جو بھی اس دوران ھوا اس کی بھی اھمیت ھے کیونکہ آپ کا کہنا ھے کہ ساری بات اس کے بعد ھی ھوئی۔ چنانچہ اس دوران ھونے والے واقعات کو یاد کریں۔


اب دو باتیں ھو سکتی ھیں۔
1۔ کوئی پراسرار قوت آپ کے گرد احاطہ کیے ھوئے ھے۔
2۔ آپ کی ذھنی فریکوئنسی بار بار ڈاؤن ھو جاتی ھے۔ بلڈ پریشر بھی اس کا ثبوت ھے۔


انہی دو حالتوں میں آپ پراسرار چیزوں کو محسوس کر سکتی ھیں۔ اگرچہ باقی ماھرین کا سارا زور اسی بات پر ھو گا کہ یہ فضول اور وھمی باتیں ھیں مگر آپ کے لیے یہ باتیں سورج سے زیادہ حقیقی ھیں۔ ان دونوں حالتوں کے حل مندرجہ ذیل ھیں۔


پانی سے علاج
پانی اور خاص طور پر جاری پانی بہت بڑی طاقت ھے اور پراسرار منفی قوتیں اس سے خوف کھاتی ھیں۔ چنانچہ آج بھی بے شمار چشمے شفایابی کے لیے مشہور ھیں۔ جب ایسی کسی مشکل میں مبتلا لوگ وھاں جاتے ھیں تو یہ قوتیں وھاں نہیں جا سکتی اور یوں وہ لوگ آزاد ھو جاتے ھیں۔ بعض افراد شہروں میں پراسرار موجودات کی بہت کم موجودگی کی بھی یہی دلیل دیتے ھیں کہ اکثر شہروں میں پانی اور پائپوں کا جال بچھا ھوتا ھے جس سے ان چیزوں کو کوفت ھوتی ھے۔ چنانچہ پانی سے دو کام ھو سکتے ھیں۔
الف ۔ اپنے بیڈ کے نیچے پانی کا ایک پیالہ بھر کر رکھیں۔ پیالے اور گلاس میں فرق ھوتا ھے۔ پیالہ ڈش انٹینا کی خاصیت رکھتا ھے اور شعاؤں کو ایک نقطے پر فوکس کر سکتا ھے۔ چنانچہ پیالہ یا اس طرح کی کوئی چیز ھی استعمال کریں۔
ب ۔ فرض کریں یہ بات سچ ھے کہ پراسرار وجود جاری پانی سے خوف کھاتے ھیں اور اسے عبور نہیں کر سکتے تو ایک نلکے کو لمبا ربڑ کا پائپ لگا کر آپ جاری پانی بنا سکتی ھیں۔ اب اس کو ھاتھ میں پکڑ کر اپنے ارد گرد بچھا کر گول دائرہ بنا لیں۔ پائپ میں پانی بھی چل رھا ھے اور آپ کے اطراف ایک گول دائرہ بھی بن گیا ھے۔ اب آپ جمپ لگا کر اس گول دائرے سے باھر آ جائیں تو وہ چیز آپ کے پیچھے نہیں آ سکے گی۔ اب اس گول دائرے کے اوپر شاور کھول دیں۔ اگر اس چیز کا چہرہ نظر آتا ھوتا تو اس کی حالت دیکھنے والی ھوتی۔ خود بھی شاور سے نہائیں۔ پانی کا استعمال کثرت سے کریں۔ پینے میں بھی اور نہانے میں بھی۔


اپنی ذھنی فریکوئنسی کو ڈاؤن نہ ھونے دیں۔
خوراک میں تبدیلی۔
اگر آپ گوشت ، پیاز ، ادرک ، لہسن ، ہلدی وغیرہ کا استعمال زیادہ کر دیں تو آپ کی فریکوئنسی کا ڈاؤن ھونا مشکل ھو جائے گا۔
ماحول میں تبدیلی۔
پتہ نہیں آپ کا گھریلو ماحول کیسا ھو گا لیکن آپ کے نک اور سگنیچر شعر کو دیکھنے سے بڑی ھی مایوسی والی فضا بنتی ھے۔ ملاحظہ کریں۔
ڈسرپٹڈ سول ۔ کیا کبھی روح ڈسرپٹ ھو سکتی ھے۔ یہ صرف جسم یا ذھن ھوتا ھے جو ڈسرپٹ ھوتا ھے۔ روح کے متعلق تو بہت سے علما اس آیہ کو مدنظر رکھتے ھیں۔ و نفخت فیه من روحی
یعنی روح کی اصل ماھیت خدائی ھے اس لیے اس سے یا اس کے لیے کسی بری بات کا تصور نہ کریں۔
سگنیچر ملاحظہ کریں۔ مرتے ھیں آرزو میں مرنے کی ۔ موت آتی ھے پر نہیں آتی۔
ان تمام چیزوں کو تبدیل کریں۔ پہلے فیصلہ کریں آپ نے زندہ رھنا ھے یا نہیں اپنے لیے نہ سہی کسی کے لیے۔ اگر رھنا ھے تو تمام مایوسی کی باتیں چھوڑ دیں۔ خوشبو، اچھے لباس ، اچھا ماحول ، خوشگوار موسیقی ، چہکتے ھوئے پرندے، ھر وقت باوضو ، اچھی آواز میں قرآن کی تلاوت ، مہربان دوستوں اور رشتہ داروں کی محبت کو محسوس کرنا۔ کوئی ایک آدھ خدا کی نعمت ھو تو گنوا بھی دوں آپ خود ھی محسوس کر لیجیے۔ بسم اللہ پڑھ کے اٹھیں اور آج سے پرانی زندگی کو الوداع کر کے نئی زندگی کا آغاز کریں۔ خدا آپ کی خود مدد کرے گا۔


نوٹ : یہ ساری باتیں مختلف کتابوں کے مطالعہ سے اخذ کردہ ھیں۔ کسی اچھے برے نتائج کا میں ذمہ دار نہیں تاھم انتہائی خلوص سے میں اپنی اس بہن کی صحتیابی کے لیے دعا گو ھوں۔

Pari
06-06-2009, 03:21 PM
great job team bhai...itna mufasil jwab diya hay....is say to kafi chezon mein rehnamai milti hay...
thanks

Noor-ul-Ain Sahira
06-06-2009, 03:53 PM
نوٹ : یہ ساری باتیں مختلف کتابوں کے مطالعہ سے اخذ کردہ ھیں۔ کسی اچھے برے نتائج کا میں ذمہ دار نہیں تاھم انتہائی خلوص سے میں اپنی اس بہن کی صحتیابی کے لیے دعا گو ھوں۔

بہت مکمل اور خوبصورت جواب دیا ہے ٹیم بھائ نے اور آپ کا نام بدلوانے کی کوشش تو میں بھی کب سے کر رہی ہوں۔ ناموں کا آپکی شخصیت پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے اور یقین کریں آپکا نام دیکھ کر میرے ذہن میں بالکل وہی تصویر بنتی ہے جیسے آپ نے اپنے حالات لکھے ہیں۔ یا ہر بار مجہے مائکل جیکسن کا وہ گانا یادآنے لگتا ہے جس میں وہ قبر کے مردوں کے ساتہ ڈانس کر رہا ہے۔

Dua Ahmed
06-06-2009, 04:02 PM
I ALSO WANT TO GIVE U A HUMBEL SUGGETION ...IK DAFA ALLAH KE GHAR SE BHI HO AYEN UMRAH YA HAAJ KARNYE INSHALLAH GOD VIL BLESS U.

کوثر بیگ
06-06-2009, 04:28 PM
شہزاد بھائی نے بالکل سچ کہا ھے یہ میرا ذاتی تجربہ بھی ھے اگر کوئی روح پیچھے پڑے تو اسے جانے کہے ہم کو ابھی جینا ھے کہہ دیے دیکھیے میں نےاپنا واقعہ پراسرار شخصیات سے ملاقات میں ذکر کیا ھے ۔دوسری کام کی بات جو کہی ھے وہ ہیشہ با وضو رہنا آپ شہزاد بھائی کے بتایے ہوے ساری باتوں پر عمل کرے اور منزل بھی پڑھے یہ سب ہی باتیں بڑی کام کی ہیں پابندی سے کاربندرہیے۔

IbneRushd
21-06-2009, 02:06 PM
ایک مشورہ میں بھی دینا چاھوں گی کھانے میں نمک کی مقدار کم کردیں انسانی جسم کا نظام بہت پیچیدہ ھے بعض اوقات بعض چیزوں کی کمی اور زیادتی بہت سارے مسئلوں کو جنم دیتی ھے

Smiling Eyes
30-06-2009, 01:43 AM
اسلام علیکم
آپ سب بہن بھائیوں کے خلوص اور دعاوں کا بہت شکریہ۔۔
خوش رہیں بہت۔۔آمین۔۔:)

Smiling Eyes
30-06-2009, 01:49 AM
ا
اپنی ذھنی فریکوئنسی کو ڈاؤن نہ ھونے دیں۔
خوراک میں تبدیلی۔
اگر آپ گوشت ، پیاز ، ادرک ، لہسن ، ہلدی وغیرہ کا استعمال زیادہ کر دیں تو آپ کی فریکوئنسی کا ڈاؤن ھونا مشکل ھو جائے گا۔
ماحول میں تبدیلی۔
پتہ نہیں آپ کا گھریلو ماحول کیسا ھو گا لیکن آپ کے نک اور سگنیچر شعر کو دیکھنے سے بڑی ھی مایوسی والی فضا بنتی ھے۔ ملاحظہ کریں۔
ڈسرپٹڈ سول ۔ کیا کبھی روح ڈسرپٹ ھو سکتی ھے۔ یہ صرف جسم یا ذھن ھوتا ھے جو ڈسرپٹ ھوتا ھے۔ روح کے متعلق تو بہت سے علما اس آیہ کو مدنظر رکھتے ھیں۔ و نفخت فیه من روحی
یعنی روح کی اصل ماھیت خدائی ھے اس لیے اس سے یا اس کے لیے کسی بری بات کا تصور نہ کریں۔
سگنیچر ملاحظہ کریں۔ مرتے ھیں آرزو میں مرنے کی ۔ موت آتی ھے پر نہیں آتی۔
ان تمام چیزوں کو تبدیل کریں۔ پہلے فیصلہ کریں آپ نے زندہ رھنا ھے یا نہیں اپنے لیے نہ سہی کسی کے لیے۔ اگر رھنا ھے تو تمام مایوسی کی باتیں چھوڑ دیں۔ خوشبو، اچھے لباس ، اچھا ماحول ، خوشگوار موسیقی ، چہکتے ھوئے پرندے، ھر وقت باوضو ، اچھی آواز میں قرآن کی تلاوت ، مہربان دوستوں اور رشتہ داروں کی محبت کو محسوس کرنا۔ کوئی ایک آدھ خدا کی نعمت ھو تو گنوا بھی دوں آپ خود ھی محسوس کر لیجیے۔ بسم اللہ پڑھ کے اٹھیں اور آج سے پرانی زندگی کو الوداع کر کے نئی زندگی کا آغاز کریں۔ خدا آپ کی خود مدد کرے گا۔


نوٹ : یہ ساری باتیں مختلف کتابوں کے مطالعہ سے اخذ کردہ ھیں۔ کسی اچھے برے نتائج کا میں ذمہ دار نہیں تاھم انتہائی خلوص سے میں اپنی اس بہن کی صحتیابی کے لیے دعا گو ھوں۔
السلام علیکم ٹیم بھائی۔۔
اتنے مکمل اور خوبصورت جواب اور دعاؤں کا بیحد شکریہ۔۔

باقی رہی بات، نک، اور سگنیچرز کی تو۔۔بس ایسے ہی۔۔رکھ ڈالے۔۔ورنہ الحمداللہ میں بہت ہیپی شیپی رہنے والی بندی ہوں۔۔ گھر والوں کی بھی لاڈلی ہوں۔۔زرا چینج کے لئے یہ سب رکھا ہوا ہے ۔۔۔ہی ہی:cool:

انشاءاللہ میں آپکی باتوں پر عمل کی کوشش کروں گی۔۔۔تھینکس ونس اگین۔۔۔
خوش رہیں۔۔۔:)

Smiling Eyes
30-06-2009, 01:54 AM
بہت مکمل اور خوبصورت جواب دیا ہے ٹیم بھائ نے اور آپ کا نام بدلوانے کی کوشش تو میں بھی کب سے کر رہی ہوں۔ ناموں کا آپکی شخصیت پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے اور یقین کریں آپکا نام دیکھ کر میرے ذہن میں بالکل وہی تصویر بنتی ہے جیسے آپ نے اپنے حالات لکھے ہیں۔ یا ہر بار مجہے مائکل جیکسن کا وہ گانا یادآنے لگتا ہے جس میں وہ قبر کے مردوں کے ساتہ ڈانس کر رہا ہے۔
آؤوو۔۔۔ بس اب میں ذرا ویلی ہوں تو ٹیم بھائی سے کہ کر نک چینج کروا ہی لوں گی۔۔آپ نے جو نقشہ کھینچہ ہے، اس سے یہ نک میرے دل سے اتر گیا ہے۔۔ہی ہی :eek:
مجھ پر کوئی شے اثر نہ کرے، اسی لئے ڈیڈ نے ایمان نام رکھا تھا۔۔۔غلط اثر کو ختم کرتا رہتا ہے نا8)

1UM-SiteAdmins
30-06-2009, 10:02 AM
آپ کے نام کی تبدیلی سے بہت خوشی ھو رھی ھے۔ ان شااللہ خوشیاں آپ کے چاروں طرف جمع ھونا شروع ھو چکی ھوں گی۔ خوش رھیے۔

Smiling Eyes
01-07-2009, 04:29 AM
تھینکس ٹو یو بھائی۔۔
فار ایودی تھنگ۔۔
آپ بھی بہت ڈھیر سارا خوش رہیں۔۔:)

inquisitives
15-06-2010, 04:29 PM
آپ کسی روحانی علم کرنے والے کو دکھائیں، اس سے پہلے کے آپ کا مسئلہ بگڑ جائے، کیوں کہ ہم لوگ سائنس کا دور سائنس کا دور کرکے جنات پر یقین نہیں رکھتے جب کہ حقیقتا ان کا وجود ہے۔ آپ کسی اچھے عالم کو دکھائیں تاکہ وہ ان مسئلے کا کوئی حل نکالیں۔

Fatima Noor
15-06-2010, 04:52 PM
اسلام علیکم
میرا خیال ہے آپ کو قران شریف کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کرنی چاہیے
وہ بھی ترجمے کے ساتھ کیونکہ جب تک ہمیں پتہ ہی نہیں ہوگا کہ ہم جو پڑھ رہیں ہیں اس کا مطلب کیا ہے اور ہم اپنے رب سے کیا مانگ رہے ہیں تو مطلوبہ فوائد حاصل نہیں ہو سکتے
ساتھ ہی ساتھ کسی دینی عالم سے بھی ضرور رجوع کریں کہ بہرحال وہ ہم سے زیادہ جانتے ہیں
اور ہاں اچھی اچھی باتیں سوچیں اپنی سوچ کو بدلنے کی کوشش کریں اس سے زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں میرا ذاتی تجربہ ہے
اللہ تعالٰی آپ کو اور ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔
آمین