PDA

View Full Version : Contest5.بذریعہ شعر تصویر کو عنوان دیجئے.Contest5



سلمان سلّو
20-05-2009, 02:24 AM
http://i41.tinypic.com/29mk9eg.jpg

http://i43.tinypic.com/11lsleb.jpg

سلمان سلّو
20-05-2009, 02:26 AM
پہلا شعر:۔۔۔۔۔

جوئے خون آنکھوں سے بہنے دو کہ ہے شام فراق
میں یہ سمجھوں گا کہ شمعیں دو فروزاں ہوگئیں۔۔۔۔

خلیل
20-05-2009, 02:33 AM
No.1
اے شمع ھم سے تو تیرے نصیب اچھے ہیں
تورات کی رات جلتی ہے،ہم برسوں سے جل رہے ہیں

خلیل
20-05-2009, 02:38 AM
No.2


گرمئی حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں
ھم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں
شمع جس آگ میں جلتی ھے نمائش کیلیے
ھم اسی آگ میں گم نام سے جل جاتے ہیں

NaimaAsif
20-05-2009, 02:44 AM
1


رگوں میں دوڑنے پھرنے کے ہم نہیں قائل
جو آنکھ سے نہ ٹپکا تو لہو کیا ہے۔

NaimaAsif
20-05-2009, 02:46 AM
2


بس اک آنسو بہت ہے محسن کے جاگنے کو
یہ اک ستارہ کوئی بجھائے تو نیند آئے

Ahsan_Yaz
20-05-2009, 02:47 AM
رُخ روشن کے آگے شمع رکھ کر وہ یہ کہتے ہیں
اُدھر جاتا ہے دیکھیں یا اِدھر پروانہ آتا ہے
(داغ)

NaimaAsif
20-05-2009, 02:49 AM
3


اسے گنوا کے میں زندہ ہوں اس طرح محسن
کہ جیسے تیز ہوا میں چراغ جلتا ہے

اجالا
20-05-2009, 06:58 PM
(1)

یہ سوچا تھا برستی آنکھ اس کو روک لے شاید
مگر اشکوں کی کڑیوں سے کہاں زنجیر بنتی ھے
جہاں تاریکیاں آسیب کی صورت مسلط ہوں
وہاں شمعیں جلانے سے کہاں تنویر بنتی ھے

اجالا
20-05-2009, 07:04 PM
(2)

اسی ایک فرد کے واسطے میرے دل میں درد ھے کس لیے؟
میری زندگی کا مطالبہ وہی ایک فرد ھے کس لیے؟
کوئی واسطہ جو نہیں رہا تیری آنکھ میں یہ نمی ھے کیوں
میرے غم کی آگ کو دیکھ کر تیری آہ سرد ھے کس لیے؟

اجالا
20-05-2009, 07:14 PM
(3)

کبھی آہ لب پہ مچل گئی،کبھی اشک آنکھ سے ڈھل گئے
یہ تمہارے غم کے چراغ ہیں،کبھی بجھ گئے،کبھی جل گئے
جو فنا ھوئے غم عشق میں انہیں زندگی کا نہ غم ہوا
جو نہ اپنی آگ میں جل سکے،وہ پرائی آگ میں جل گئے

ضحٰی
20-05-2009, 08:39 PM
دلنشیں آنکھوں میں فرقت زدہ کاجل رویا
شاخِ بازو کے لیے زلف کا بازو رویا

Rizwan
20-05-2009, 09:36 PM
http://i43.tinypic.com/11lsleb.jpg

(1)


درد اٹھتا رھا، وقت چلتا رھا
چاند چھپتا رھا ، چاندنی ڈرتی رھی
آس مٹتی رھی، شمع روتی رھی
وقت ھستا رھا، وقت چلتا رھا


(2)


غم و درد کی پرچھائیں لیے
پھر زندگی نم آنکھ لیے
اک زخم کی طرح ملی
اک شمع کی مانند جلی

(3)


دلوں میں ، ستاروں میں
اچانک جاگ اٹھتی ھے
عجب ھلچل ، عجب جھلمل
چراغ شام سے پہلے

NaziNazi
20-05-2009, 09:46 PM
جلا ئے رکھو ں گی صبح تک میں تمھا ر ے ر ستو ں میں ا پنی آنکھیں
مگر کھیں ضبط ٹوٹ جاے تو بارشیں بھی شما ر کر نا

NaziNazi
21-05-2009, 04:30 AM
آنکھو ں کے چر ا غو ں میں اجا لے نہ ر ھیں گے
آ جا و کہ پھر د یکھنے و ا لے نہ ر ھیں گے
جا شو ق سے لیکن وا پس پلٹ آ نے کے لیے جا
ھم دیر تک ا پنے آ پ کو سنبھا لنے نہ ر ھیں گے

( خما ر با رہ بنکو ئ)

Qurat-Ul-Ain
22-05-2009, 04:53 AM
حسنِ فردا،غم امروز سے ضو پائے گا
چاند ڈوبا ہے تو سورج بھی ابھر آئے گا
آندھیوں میں بھی فروزاں ہے چراغِ امید
خاک ڈالےسےیہ شعلہ کہیں بجھ جائےگا

Qurat-Ul-Ain
22-05-2009, 05:32 AM
آنکھوں سے میرے اس لیے لالی نہیں جاتی
یادوں سے کوئی رات جو خالی نہیں جاتی
ہمراہ تیرے پھول کھلاتی تھی جو دل میں
اب شام وہی درد سے خالی نہیں جاتی

Qurat-Ul-Ain
22-05-2009, 05:45 AM
درد ہوتے ہیں کئ دل میں چھپانے کے لئے
سب کےسب آنسو نہیں ہوتے بہانےکےلئے
کچھ دیے دیوار پہ رکھنے ہیں وقتِ انتظار
کچھ دیے لایا ہوں پلکوں پہ جلانے لے لئے

خلیل
22-05-2009, 11:34 PM
No.3

کیسے بھر آئیں سر شام کسی کی آنکھیں
کیسے تھرائی چراغوں کی ضیاء یاد نہیں

صرف دھندلائےہوئےستاروں کی چمک دیکھی ہے
کب ہوا کون ہوا مجھ سے خفا یاد نہیں


ساغر صدیقی

Manshaa
23-05-2009, 06:53 AM
(1)

آج تک قائم ہے اُس کے لوٹ آنے کی امّید
آج تک ٹھہری ہے زندگی اپنی جگہہ
لاکھ چاہا کہ تجھکو بھول جائیں مگر
حوصلے اپنی جگہہ اور بے بسی اپنی جگہہ

سوبی
23-05-2009, 04:32 PM
1

اسی کے نام سے لفظوں میں چاند اترے ہیں
وہ اک شخص کو دیکھوں تو آنکھ بھر آئے
جو کھو چکے ہیں انہیں ڈھونڈنا تو ممکن ہے
جو جا چکے ہیں انہیں کوئی کسطرح لائے۔

2

رلاتی ہے مجھے راتوں کو خاموشی ستاروں کی
نرالا عشق ہے میرا نرالے میرے نالے ہیں
نہ پوچھو مجھ سے لذت خانماں برباد رہنے کی
نشیمن سینکڑوں میں نے بنا کر پھونک ڈالے ہیں۔

3

ہمارا دل سویرے کا سنہرا جام ہو جائے
چراغوں کی طرح آنکھیں جلیں جب شام ہو جائے
سمندر کے سفر میں اس طرح آواز دے ہم کو
ہوائیں تیز ہوں اور کشتیوں میں شام ہو جائے

Aleesha
24-05-2009, 06:05 PM
1


http://i40.tinypic.com/280kxa0.jpg


زندہ ھوں اس طرح کہ غم میں یہ زند گی نہیں
جلتا ھوا دیا ھوں مگر روشنی نہیں

Mohsina
24-05-2009, 06:33 PM
1

آتاہے جو خوشی کی انتہا پر
بہت روئے ہیں اُس آنسوں کی خاطر

Mohsina
24-05-2009, 06:39 PM
2

ہر آنسو میں کوئی تصویر اکثر جھلملاتی ہے
تمہیں آنکھیں بتائیں گی دئیوں میں کون جلتاہے

imported_Usman
25-05-2009, 11:56 AM
مناؤ جشن بہاراں کچھ اس احتیاط کے ساتھ
کہ کسی چراغ کی لو سے کسی کا دل نہ جلے

ضحٰی
25-05-2009, 08:49 PM
(2)


اب تو خورشید کو ڈوبے ہوئے صدیاں گزریں
اب اسے ڈھونڈنے میں تا بہ سحر جاوءں گا
زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیم
بجھ تو جاوءں گا مگر صبح تو کر جاوءں گا

Gul Rehna
26-05-2009, 05:00 AM
۱


ھوا چلی ھے رات بھر دیا مگر بُجھا نہیں
سُلگ رہا تھا دل میرا دُھواں مگر اُٹھا نہیں



میں خودکلامیوں میں اس قدر ھوں بےخبر
دیے پہ ھاتھ رکھ دیا تو ھاتھ بھی جلا نہیں

NaziNazi
26-05-2009, 05:07 AM
here is the 3rd one




تم نے تو کھ دیا کہ محبت نھیں ملی مجھ کو تو یہ بھی کہنے کی مہلت نہ ملی


نیند وں کے د یس جا تے کو ئ خو ا ب دیکھتے لیکن دیا جلا نے سے فر صت نہ ملی

کوثر بیگ
26-05-2009, 12:00 PM
اتر چکے ہو سمندر میں حوصلہ رکھنا
ہوا چلے نہ چلے بادباں کھلا رکھنا
کبھی نہ جلتے چراغوں کا سلسلہ ٹوٹے
جو ایک بجھنے لگے ساتھ دوسرا رکھنا

Muhammad Atique
26-05-2009, 04:04 PM
# 1

شمع روشن ہے شب ہے تنہائی ہے
یہ کس لمحے مجھکو تیری یاد آئی ہے
نم آنکھوں کا سبب تجھ پر عیاں ہے
پھر بھی نہ آئے تو یہ تیری بیوفائی ہے

jhelum1
27-05-2009, 04:29 AM
No.2


گرمئی حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں
ھم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں
شمع جس آگ میں جلتی ھے نمائش کیلیے
ھم اسی آگ میں گم نام سے جل جاتے ہیں


very nice

Muhammad Atique
27-05-2009, 12:20 PM
# 2

مثل شمع جل کر ہم ہیں خود پہ نازاں
کہ کیا ہے ساری رات تیری محفل میں چراغاں


شاعر: عتیق الرحمٰن

Muhammad Atique
28-05-2009, 09:03 AM
# 3

مجھے چاند تیری طلب نہیں
تیری روشنی بڑی دور ہے
مجھے جس چراغ سے پیار تھا
میرا گھر اسی نے جلا دیا

Sajjad_Sarwar
28-05-2009, 09:46 AM
1
یہ دیس ھے پتھر کا کہیں اور چلا جا
کون دیکھے کا یہاں تیری روح کے چھالے

Sajjad_Sarwar
28-05-2009, 09:58 AM
2
راتوں کو اٹھ اٹھ کر جن کے لئے روتے ہیں
وہ اپنے شبستاں میں آرام سے سوتے ہیں

Raising Moon
28-05-2009, 03:14 PM
1

گلابی رنگ تھا پلکوں کی جھالر سے جھلکتا سا
نہ جانے اشک کیوں مجھ سےچھپائےتھے کبھی اُس نے

یقیں کی شمع ایسے جلتی رہتی ہے مرے دل میں
چراغِ عشق جیسے جلائے تھے کبھی اُس نے

Raising Moon
28-05-2009, 03:15 PM
2

بارش میں پہاڑ کی ایک شام



بہت تیز بارش ہے

کھڑکی کے شیشوں سے بوچھاڑ ٹکرا رہی ہے

اگر میز سے سب کتابیں ہٹا دوں تو چائے کے برتن رکھے جا سکیں گے


یہ بارش بھی کیسی عجب چیز ہے

یوں بیک وقت دل میں خوشی اور اداسی کسی اور شے سے کہاں

تم جو آؤ تو کھڑکی سے بارش کو اک ساتھ دیکھیں

ابھی تم جو آؤ تو میں تم سے پوچھوں کہ دل میں خوشی اور اداسی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر جانتی ہوں کہ تم کیا کہو گے


مری جان '

اک چیز ہے تیز بارش سے بھی تند

جس سے بیک وقت ملتی ہے دل کو خوشی اور اداسی

'محبت


مگر تم کہاں ہو؟

یہاں سے وہاں رابطے کا کوئ بھی وسیلہ نہیں ہے

بہت تیز بارش ہے اور شام گہری ہوئ جا رہی ہے

نجانے تم آؤ نہ آؤ


میں اب شمع دانوں میں شمعیں جلا دوں

کہ آنکھیں بجھا دوں؟

Raising Moon
28-05-2009, 03:16 PM
3


عنابی بھیگتی آنکھیں
کہ جن میں کرب پھیلا ہے
سسکتے ، کپکپاتے ہونٹ
ہونٹوں پر بہت مہمل سے
کچھ الفاظ رکھے ہیں
برودت سے ٹھٹھرتے ہاتھ
ہاتھوں کی لکیروں پر شکستہ داستانیں ہیں
فقط ہجرت کے قصے ہیں
نظر آفاق کی وسعت میں گم
ان دیکھے نقطے پر جمی ہے
اور سماعت ہر نئی آہٹ پہ
جیسے چونک اٹھتی ہے
خدایا ! اب وہ آجائے

Neena
30-05-2009, 01:43 AM
میں اک آنسو ہی سہی ، ہوں بہت انمول مگر
یوں نہ پلکوں سے گرا کر مجھے مٹی میں ملا

Neena
30-05-2009, 04:50 AM
یوں کے بجائے ہوں لکھ دیا ہے کیا ایڈٹ کر سکتی ہوں پلیز:-\

Kainat
30-05-2009, 07:21 PM
آیا ہی تھا خیال کہ آنکھیں چھلک گئیں
آنسو کسی کی یاد سے کتنے قریب تھے

رفعت
30-05-2009, 08:25 PM
۱

زندگی کی اداس راتوں میں اک دیا سا ٹمٹماتا ہے
اے تمنا اسے بھی گل کر دے ڈھل چکی رات اب کون آتا ہے

رفعت
30-05-2009, 08:40 PM
2


جی میں آئی تو بیچ کر شیشے
شعلہ جام جم خریدیں گے


ہم وہ تاجر ہیں جو سر محفل
قہقہے دے کے غم خریدیں گے

سلمان سلّو
01-06-2009, 02:23 AM
یوں کے بجائے ہوں لکھ دیا ہے کیا ایڈٹ کر سکتی ہوں پلیز:-\
:)

جی ضرور اچھی بات ہے آپ ہوں کو یوں کیجئے لیکن پلیز اور کچھ نہ کیجئے۔:)۔

Raising Moon
01-06-2009, 09:22 AM
گم کردہ راہ کی مٹی نہ ہو خراب
گرد اس طرف اٹھی ہے جدھر کارواں نہیں

کیوں شمعِ انتظار بجھاتے ہو اے قمرؔ
نالے ہیں یہ کسی کے شہر کی اذاں نہیں

مروہ ڈار
02-06-2009, 12:32 AM
http://i41.tinypic.com/29mk9eg.jpg

http://i43.tinypic.com/11lsleb.jpg



شعر نمبر ایک

ہلال عید دیکھ کے مانگتی رہی ہوں جو دعا
اب کی بار شاید وہ با اثر ہو جائے

مروہ ڈار
02-06-2009, 12:37 AM
شعر نمبر دو

متاع دل کا اعتبار باقی ہے
کہ تیرے بعد بھی تیرا انتظار باقی ہے

SA92
02-06-2009, 12:56 AM
ٹپک اے شمع آنسو بن کے پروانے کی آنکھوں سے

سراپا درد ھوں حسرت بھری ہے داستاں میری

Mehero Ul Nisa Dar
02-06-2009, 07:23 AM
http://i43.tinypic.com/11lsleb.jpg




شعر نمبر 1

سلگتی آنکھوں میں یادوں کی برف حل کر کے
چلا گیا وہ میرا سارا وجود شل کر کے
اب آئینہ بھی مجھے اجنبی سا لگتا ہے
یہ عمر کیسے کٹی ایک ایک پل کر کے

Mehero Ul Nisa Dar
02-06-2009, 07:27 AM
http://i43.tinypic.com/11lsleb.jpg




شعر نمبر 2

عید آئی ہے تو آنکھوں میں اتر آئےہیں
ہجر کی اوس میں بھیگے ہوئے پنچھی کتنے

Mehero Ul Nisa Dar
02-06-2009, 07:46 AM
http://i43.tinypic.com/11lsleb.jpg




شعر نمبر 3


یہ مت سمجھنا کہ تم بن بہت تنہا ہوں فراز
آج بھی میرے پاس ہے تنہائی آنسو اور یادیں

Kashfeen
02-06-2009, 07:50 AM
شعر نمبر 1




ہم نے پردیس میں کی چاند کو تاکیدیں
ان سے کہنا انھیں لاکھ مبارک عیدیں

Kashfeen
02-06-2009, 07:55 AM
شعر نمبر 2

شام بھی ہوگئی،دھندلا گئیں آنکھیں بھی مری
بھولنے والے،میں کب تک ترا رستہ دیکھوں

iram.dar
02-06-2009, 05:48 PM
http://i41.tinypic.com/29mk9eg.jpg


http://i43.tinypic.com/11lsleb.jpg





app hamesha aik jaisse pic post karta hoi....iss phir abb log kya likein..jab ka yeh ansoo he fake hain....>:(:(

سلمان سلّو
03-06-2009, 04:24 AM
app hamesha aik jaisse pic post karta hoi....iss phir abb log kya likein..jab ka yeh ansoo he fake hain....>:(:(
:)

ایک جیسی تو نہیں ہیں آپ پچھلے مقابلے دیکھ لو سب ہی ایک دوسرے سے خاصے مختلف تصویریں ہیں۔۔یہ تصویر تو بہت واضح ہے اس پر تو ہزاروں اشعار لکھے جاسکتے ہیں آپ زرا سرچ کر کے تو دیکھو اشعار کو۔۔آنسو فیک نہیں ،ہاں شمع اور چاند ستارے میرے ایڈ کئے ہوئے ہیں۔:)۔

iram.dar
03-06-2009, 04:59 AM
:)

ایک جیسی تو نہیں ہیں آپ پچھلے مقابلے دیکھ لو سب ہی ایک دوسرے سے خاصے مختلف تصویریں ہیں۔۔یہ تصویر تو بہت واضح ہے اس پر تو ہزاروں اشعار لکھے جاسکتے ہیں آپ زرا سرچ کر کے تو دیکھو اشعار کو۔۔آنسو فیک نہیں ،ہاں شمع اور چاند ستارے میرے ایڈ کئے ہوئے ہیں۔:)۔


really pehle moqabla mein be aik larki thee green ankooin wali..dosri mein woh aik fence ka pecha kari thee aur abb yeh..wasie mein reality ke baat kar rahi thee i mean kyun itna makeup kar kar rota hai upper se uski lipstick ka color be buhat wrong hai..waise be uski ankahain real nahi hain...iss liye rona na mumkin hai contact ka saat...aur aik aur baat app na edit nahi kya tu iss ka yeh matlab nahi hai ka apka pehla kissi aur na edit nahi ke ho ga..waise poetry tu feeling ki zobain hai...tu jis pic mein feelings he aik dekawa ho...uski poetry be meaningless ho gi....wasie mein poet tu nahi but mein na socha ka yeh baat clear ho jani chahya ka

Aleesha
04-06-2009, 04:53 PM
2

http://i43.tinypic.com/28vrin9.jpg


ھم جو بچھڑے تو بتاؤ بھلا کیا ھو گا
تیری آنکھ میں جلتا ھوا میری یاد کا اک دیا ھو گا
پوچھیں لوگ تجھ سے سبب تیری اُداسی کا
کہیں پلکوں پہ کوئی آنسو اٹکا ھو گا
بھول جائیں گے لوگ رفتہ رفتہ سمجھ کر اک حادثہ اس کو
ان آنکھو ں میں مگر اک درد سا ٹھہرا ھو گا

Askk
05-06-2009, 01:12 AM
http://i43.tinypic.com/11lsleb.jpg





وہ یادیں جو مجھ کو مری ہستی کا نشاں تھیں
وہ خواب جو مجھ کو مری آنکھوں کی طرح تھے



اس رات ستاروں کی بھی آنکھوں میں نمی تھی
اس رات تو آنسو بھی چراغوں کی طرح تھے


(۱)

Hina Rizwan
05-06-2009, 05:18 AM
شعر نمبر 1

آج آنکھوں سے آنسو بہ جانے دیجیے
فسانہ غم کا کہ دینے دیجیے
کل کی یادوں کو،آج کے درد کو
ہر تنہا پل کو مٹا دینے دیجیے
زندگی کے اس اندھیرے میں
شمع ُامید جلانے دیجیے

Hina Rizwan
05-06-2009, 05:33 AM
شعر نمبر 2

وہ مل جاتے ہیں کہانی بن کر
دل میں بس جاتے ہیں نشانی بن کر
جنہیں ہم رکھتے ہیںاپنی آنکھوں میں
کیوں نکل جاتے ہیں وہ پانی بن کر

Hina Rizwan
05-06-2009, 07:08 AM
شعر نمبر 3

کبھی دل کو کبھی شمع کو جلا کر روئے
تیری یاد کو دل سے لگا کر روئے
رات کی گود میں جب سو گئی دنیا ساری
چاند کو تیری تصویر بنا کر روئے

سلمان سلّو
06-06-2009, 04:21 AM
really pehle moqabla mein be aik larki thee green ankooin wali..dosri mein woh aik fence ka pecha kari thee aur abb yeh..wasie mein reality ke baat kar rahi thee i mean kyun itna makeup kar kar rota hai upper se uski lipstick ka color be buhat wrong hai..waise be uski ankahain real nahi hain...iss liye rona na mumkin hai contact ka saat...aur aik aur baat app na edit nahi kya tu iss ka yeh matlab nahi hai ka apka pehla kissi aur na edit nahi ke ho ga..waise poetry tu feeling ki zobain hai...tu jis pic mein feelings he aik dekawa ho...uski poetry be meaningless ho gi....wasie mein poet tu nahi but mein na socha ka yeh baat clear ho jani chahya ka

~:)

بھئی انہی فیک آنسووں پر آپکا سارا بالی وڈ چل رہا ہے ۔۔وہاں ایسی ہی ایک دو آنسو کے قطرے گرا کر فلم اور ایکٹریس دونوں ہٹ ہوجاتے ہیں اور کروڑوں کما لاتے ہیں۔۔۔:)۔۔یہ لڑکی بھی ایک بولی وڈ ایکٹریس ہی ہیں:)۔۔لپ سٹک کا کلر میں نے ایسا کیا ہے اسکے لپ اسٹک ایسا گہرا سرخ تھا اب آنسو بہاتے ہوئے لڑکی کا ایسا لپ اسٹک تو اچھا نہیں تو میں نے کلر چینج کردیا۔۔:)۔۔۔کونٹکیٹ کے ساتھ رونا ناممکن ہے؟۔۔بھئی میں نے تو ایشوریہ کو ہمیشہ روتے ہی دیکھا ہے ہاہا۔۔بات کلیئر ہوگی اب آپ کچھ اشعار بھی مقابلے میں شیئر کیجیئے۔۔۔۔شکریہ۔۔

Askk
06-06-2009, 06:36 PM
http://i43.tinypic.com/11lsleb.jpg







شمع جلتی رہی کوئی پروانہ نہیں آیا
اشک بہتے رہے وہ میرا دیوانہ نہیں آیا

رخِ قمر،روشن چشم،چاند ستارے سب منتظر ہیں
وصل کی گھڑی ساتھ لیے ابھی وہ زمانہ نہیں آیا

(۲)

iram.dar
07-06-2009, 07:10 PM
بھئی انہی فیک آنسووں پر آپکا سارا بالی وڈ چل رہا ہے ۔۔وہاں ایسی ہی ایک دو آنسو کے قطرے گرا کر فلم اور ایکٹریس دونوں ہٹ ہوجاتے ہیں اور کروڑوں کما ۔۔یہ لڑکی بھی ایک بولی وڈ ایکٹریس ہی ۔۔لپ سٹک کا کلر میں نے ایسا کیا ہے اسکے لپ اسٹک ایسا گہرا سرخ تھا اب آنسو بہاتے ہوئے لڑکی کا ایسا لپ اسٹک تو اچھا نہیں تو میں نے کلر چینج کے ساتھ رونا ناممکن ہے؟۔۔بھئی میں نے تو ایشوریہ کو ہمیشہ روتے ہی دیکھا ہے ہاہا۔۔بات کلیئر ہوگی اب آپ کچھ اشعار بھی مقابلے میں شیئر کیجیئے۔۔۔۔شکریہ۔۔


http://i40.tinypic.com/se7h9f.jpg

now i should better be the winnner..kyun ka mein na itna nukse batain hai...apki pic mein waise ...ash ke ankaan real hai>:(yeh actress hai...ohh mujhe abb yaad ayaa mein na isse abishak se movie mein daka tha aur iss na salman ka saat be kaam kya hai...i don't remember the name..is she bumoka chawla...

M.Mughal
07-06-2009, 10:17 PM
اے شمع تجھ پہ رات یہ بھاری ہے جس طرح
ھم نے تمام عمر گزاری ہے اس طرح

سلمان سلّو
08-06-2009, 02:09 AM
now i should better be the winnner..kyun ka mein na itna nukse batain hai...apki pic mein waise ...ash ke ankaan real hai>:(yeh actress hai...ohh mujhe abb yaad ayaa mein na isse abishak se movie mein daka tha aur iss na salman ka saat be kaam kya hai...i don't remember the name..is she bumoka chawla...

ہاہا۔۔اوکے جی لیکن اشعار بھی تو کچھ شیئر کروں نہ۔:)۔رئیل نہیں ہے وہ اتنی کثرت سے کونٹیکٹ کا استعمال کرتی ہیں کہ کسی کو اسکے رئیل آئیز کلر کا پتہ ہی نہیں۔۔یہ بومیکا نہیں اسکا نام ہسنکا موتوانی ایسا کچھ ہے،جو سنگر ہے ہمیشں رمشیہ کیساتھ اسکی پہلی مووی تھی۔۔

iram.dar
08-06-2009, 02:24 AM
ہاہا۔۔اوکے جی لیکن اشعار بھی تو کچھ شیئر کروں نہ۔:)۔رئیل نہیں ہے وہ اتنی کثرت سے کونٹیکٹ کا استعمال کرتی ہیں کہ کسی کو اسکے رئیل آئیز کلر کا پتہ ہی نہیں۔۔یہ بومیکا نہیں اسکا نام ہسنکا موتوانی ایسا کچھ ہے،جو سنگر ہے ہمیشں رمشیہ کیساتھ اسکی پہلی مووی تھی۔۔


share tu kya tha..pasand nahi ayaa....ohh u mean woh larki tu uski wife thee

Kash
08-06-2009, 02:06 PM
http://i43.tinypic.com/11lsleb.jpg



آتش عشق تو سب کچھ جلا دے
میرے دیوانگی کی مجھ کو سزا دے

سلمان سلّو
09-06-2009, 03:29 AM
share tu kya tha..pasand nahi ayaa....ohh u mean woh larki tu uski wife thee

کہاں پر شیئر کیا تھا؟۔۔میں اشعار شیئر کرنے کی بات کر رہا ہوں۔۔>:(پتہ نہیں وائف تھی یا ہے کہ نہیں معلوم بس یہ پتہ ہے وہ ایک لڑکی ہے۔:)۔

iram.dar
09-06-2009, 03:37 AM
کہاں پر شیئر کیا تھا؟۔۔میں اشعار شیئر کرنے کی بات کر رہا ہوں۔۔>:(پتہ نہیں وائف تھی یا ہے کہ نہیں معلوم بس یہ پتہ ہے وہ ایک لڑکی ہے۔:)۔



http://i40.tinypic.com/se7h9f.jpg

yeh lu..woh uski wife he thee..mein na movie dakhi hai..woh uski real life per thee

سلمان سلّو
09-06-2009, 03:43 AM
۲
دو گھڑی چاہت کے بدلے درد کے تحفے ملے
کتنی جاں لیوا سحر تھی چاندنی راتوں کے بعد

Pari
09-06-2009, 12:40 PM
1
تو نے دیکھی ہے وہ پیشانی وہ رخسار وہ لب
زندگی جس کے تصور میں لٹا دی ہم نے
تجھ پر اٹھی ہیں وہ کھوئ ہوئ ساحر آنکھٰیں
تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوا دی ہم نے

Wish
13-06-2009, 02:46 PM
۱


سارے دکھ سہہ گئی آنکھیں میری
دیکھتی رہ گئیں آنکھیں میری
ان کی نظروں کی سمت دیکھا تھا
بس وہیں رہ گئیں آنکھیں میری

Wish
13-06-2009, 02:47 PM
۲

تیرے آنے کا دھوکا سا رہا ہے
دیا سا رات بھر جلتا رہا ہے
عجب ہے رات سے آنکھوں کا عالم
یہ دریا رات بھر چڑھتا رہا ہے

Wish
13-06-2009, 02:48 PM
۳

آتا ہے جو خوشی کی انتہا پر
بہت روئے ہیں اس آنسو کی خاطر

ضحٰی
13-06-2009, 08:54 PM
3


پھولوں کے کٹوروں سے چھلک پڑتی ہے شبنم
ہنسنے کو ترے پیچھے بھی سو بار ہنسی ہوں

قسمت کے کھلونے ہیں اجالا کہ اندھیرا
دل شعلہ طلب تھا سو بہر حال جلی ہوں

Amaan
14-06-2009, 07:36 PM
1
سوکھ گئے ہیں آنسو بھی میرے
کوئی غم بھی اب مجھے رلاتا نہیں

2
ہنسنے کی آرزو میں دبایا جو درد کو
آنسو ہماری آنکھ میں پتھر ہوگئے

سلمان سلّو
16-06-2009, 04:18 PM
السلام علیکم
اس مقابلے کا وقت ختم ہوگیا۔۔
آپ سب کی شرکت کا بہت بہت شکریہ۔۔
رزلٹ کا اعلان انشاءاللہ بہت جلد کردیا جائے گا۔۔۔۔
شکریہ۔۔

Payari
22-06-2009, 03:38 AM
شمع رو رو کے پروانوں*سے کہہ رہی ہے
مجھے رومال لا دو میری ناک بہہ رہی ہے


وہ کیا ہے کہ اُداس شاعری پڑھنا لکھنا سننا بڑے دل گردے کا کام ہے جو مجھ سے نا ممکن ہے ( کبھی کبھی ایسی شاعری چل بھی جاتی ہے )
لیکن اس پکچر کو دیکھ کر بے ساختہ یہ شعر یاد آگیا کوئی مائنڈ نہ کرنا

iram.dar
22-06-2009, 03:17 PM
result kab ayaa gay..i am waiting for my prize...;d;d

سلمان سلّو
23-06-2009, 03:09 AM
شمع رو رو کے پروانوں*سے کہہ رہی ہے
مجھے رومال لا دو میری ناک بہہ رہی ہے


وہ کیا ہے کہ اُداس شاعری پڑھنا لکھنا سننا بڑے دل گردے کا کام ہے جو مجھ سے نا ممکن ہے ( کبھی کبھی ایسی شاعری چل بھی جاتی ہے )
لیکن اس پکچر کو دیکھ کر بے ساختہ یہ شعر یاد آگیا کوئی مائنڈ نہ کرنا
:):)

بلاشبہ ایسی شاعری چلتی اگر یہاں پر لڑکی کی ناک بہہ رہی ہوتی ۔۔۔:)۔۔۔مائنڈ ؟۔۔ہم کو تو خوشی ہو رہی ہے کہ شمع کی ناک بہہ رہی ہے پروانے کی نہیں۔۔۔:)۔۔


result kab ayaa gay..i am waiting for my prize...

رزلٹ میں بلاشبہ تاخیر ہوئی ہے ۔۔۔ جس کے لئے میں معذرت خواہ ہوں ،مصروفیات اتنی زیادہ ہے کہ سر کھجانے کو بھی ٹائم نہیں ملتا اس واسطے اس اسمائلی سے سر کھجانے کا شوق پورا کرتا ہوں۔۔۔???۔۔۔ہاہا۔۔
میں نے انویٹیشن سینڈ کردیا ہے جج صاحب کو انشاء اللہ کل پرسوں میں رزلٹ کی اناونسمینٹ ہوجائیگی۔۔۔

Swan
25-06-2009, 07:03 PM
bohat hi

pyara signature