PDA

View Full Version : بذریعہ شعر تصوریر کو عنوان دیجئے کونٹیسٹ 4 رزلٹ



سلمان سلّو
19-05-2009, 01:36 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم


السلام علیکم قارئین۔

15 اپریل سے 14 مئی تک ''بذریعہ شعر تصویر کو عنوان دیجئےکونٹیسٹ 4'' کے
عنوان سے جو مقابلہ منعقد ہوا تھا آج اُس مقابلے کا رزلٹ اناوئنس کیا جارہا ہے۔۔

اس سلسلے کے پچھلے مقابلے میں 31 کونٹیسٹینٹ نے 71اشعار کیساتھ شرکت کی تھی اس بار 21کونٹیسٹینٹ نے 50اشعار کیساتھ پارٹیسپیشن کی۔۔۔ جن محترم لوگوں نے اس مقابلے میں شرکت کی ان کے اسم گرامی یہ ہیں۔۔


Qirtass,Qartass,Askk,رفعت،mohsina_mac, اجالا،حرف دعا ،روشنی،prfectjemini,ناعمہ آصف،ateeqmaster,سیکنڈ سٹار ،aleesha,mzia29,lonely guy,raising moon84
,k2475,manshaa,hafeezbandhani,javedarshad,
سلمان سلّو
۔آپ سب کی شرکت کا بہت شکریہ۔۔

اور اب حسب روایت و حسب دستور چیف گیسٹ کا مختصر تعارف،آپ کسی تعارف کے مختاج نہیں ون اردو فورم کے جانے پہچانے ہر دلعزیز شخصیت ہیں،شعر و شاعری سے گہرا شغف رکھتے ہیں بلکہ ناک ناک تک اس میں ڈوبے نظر آتے ہیں،فاخرہ بتول صاحبہ کے سچے مداح اور عاشق سوری :)میرا مطلب فاخرہ بتول صاحبہ کی شاعری کے سچے عاشق اور شاعرانہ مشن کے گروپ''آو کچھ خواب بنیں''کے روح رواں و شاعر ہیں یقینا'' آپ پہچان گئے ہونگے تو بس ویلکم کیجئے آپ سب کی بھرپور تالیوں میں تشریف لاتے ہیں محترم بھائی عمران نیئر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عمران بھائی کے لئے ڈھیر ساری تالیاں و نیک خواہشات اور پھول،عمران بھائی آپکی تشریف آوری کا بہت بہت شکریہ۔۔۔عمران بھائی ابھی کچھ دیر میں رزلٹ بتانے تشریف لا رہے ہیں براہ مہربانی آپ لوگ عمران بھائی کی تشریف آوری تک تالیاں کا ردھم اسی طرح برقرار رکھئے گا شکریہ۔۔۔:)

رفعت
19-05-2009, 02:36 AM
ایک تو آپ جو ایک دن پہلے ہی دیہاڑی پر لگا دیتے ہیں نا اس سے بڑی تنگ ہوں میں
تالیاں بجا بجا کر ہاتھ سوج جانے ہیں روٹی کیسے بناؤں گی
اب مزدور ہائر کرتی ہوں
http://i18.tinypic.com/8aa3z9e.jpg
یہ تالیاں بجائے گےمیں سوتی ہوں آرام سے

رفعت
19-05-2009, 02:48 AM
آپ کا سگنیچر بہت اچھا ہے سلمان بھائی

IN Khan
19-05-2009, 04:39 AM
السلام علیکم

جیتے رہیئے سلمان بھائی
آپ نے اس ناچیز کو رزلٹ اناؤنس کرنے کی سعادت بخشی۔۔۔اس کے لئے شکرگذار ہوں
ہاں یہ ہے کہ تعریفوں کے پل باندھتے وقت آپ کچھ زیادہ ہی کمال دکھا گئے۔۔۔۔ھاھاھا۔۔
صرف فاخرہ بتول ہی نہیں ذرا ہمارے مشن میں آکر دیکھئے ۔۔۔میں اور شعراء کا بھی بہت بڑا مداح ہوں۔۔۔۔:):)

اور اب آتے ہیں رزلٹ کی طرف

تمام اشعار کا بخوبی جائزہ لینے کے بعد میں نے سات اشعار سلیکٹ کئے اور پھر ان میں سے بہترین۔۔۔۔۔
چونکہ سلاخوں کو اسیری سے تشبہیہ دی گئی۔۔۔لیکن اس کے باوجود لڑکی کے چہرے پر کوئی دکھ یا پریشانی کے آثار نہیں۔۔۔۔مطلب یہ کہ یہ اسیری بھی اسے پیاری ہے۔http://oneurdu.com/forums/images/smilies/smile.gif

پہلے نمبر پر پوسٹ نمبر 6 رفعت سس کی ہے

قفس میں رہتے رہتے ہوگئی صیاد سے الفت
میں خود ہی نوچ ڈالتا ہوں ، میرا جو پر نکلتا ہے

دوسرے نمبر پر پوسٹ نمبر 3 ہے قرطاس سس کی

رکھے ہیں اس قدر کیوں صیاد نے پہرے
بن پروں کے پرندے اڑا نہیں کرتے

تیسرے نمبر کے لئے ناعمہ آصف کی پوسٹ نمبر 27 اور اسک بھائی کی پوسٹ نمبر 5 میں کانٹے کا مقابلہ تھا۔۔۔۔
اور آخرکار دونوں کی ٹائی پر یہ فیصلہ ہوا۔
اس لئے دونوں کو تیسرے نمبر کا انعام دیا جارہا ہے

ناعمہ آصف کی پوسٹ نمبر 27

کتر کے جال بھی صیاد کی رضا کے بغیر
تمام عمر نہ اڑتی، اسیر ایسی تھی

پوسٹ نمبر 5 اسک بھائی کی یہ ہے

اپنے قاتل کی ذہانت سے پریشان ہوں میں
روز اک موت نئے طرز کی ایجاد کرے

اُسکی مُٹھی میں بہت روز رہا میرا وجود
میرے ساحر سے کہو اب مجھے آزاد کرے


آپ سب کو بہت مبارکباد جی۔۔۔:)
اول انعام یافتہ کے لئے 300 پوائنٹس
دوئم کے لئے 200 پوائنٹس
سوئم کےلئے 100،100 پوائنٹس جلد روانہ کردیئے جائیں گے

رفعت
19-05-2009, 09:46 AM
واؤ میں جیت گئی
باقی سب جیتنے والو کو بھی مبارک میری طرف سے اور مجھے بھی
اور عمران بھائی کا شکریہ تالیوں سمیت

Skyla
19-05-2009, 09:50 AM
مبارک ھو رفعت ---اس جیت کی خوشی میں پردیسیوں سے اپنی کٹی ختم کرکے پھر سے دوستی کر لو -- چلو شاباش--

رفعت
19-05-2009, 09:54 AM
تھینکس ماہ بانو

Noma
19-05-2009, 10:14 AM
سب جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک قبول ہو

Raising Moon
19-05-2009, 10:14 AM
آپ سب کو بہت مبارکباد جی۔۔۔:)

روشنی
19-05-2009, 11:05 AM
وعلیکم السلام
جیتنے والو کو مبارک میری طرف سے

Mohsina
19-05-2009, 12:17 PM
سبھی جیتنے والوں کو بہت بہت مبارکباد۔ ۔ ۔ ۔ ۔

چاندی
19-05-2009, 12:23 PM
سب جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک قبول ہو

Sajjad_Sarwar
19-05-2009, 12:32 PM
سب جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک قبول ہو

Askk
19-05-2009, 12:47 PM
رفعت ،قرطاس اور ناعمہ بہت بہت مبارک ہو:)

IN Khan
19-05-2009, 01:04 PM
واؤ میں جیت گئی
باقی سب جیتنے والو کو بھی مبارک میری طرف سے اور مجھے بھی
اور عمران بھائی کا شکریہ تالیوں سمیت

رفعت سس۔۔۔یہ شکریہ کرائے کی تالیوں والا تو نہیں:):)

رفعت
19-05-2009, 01:09 PM
|نہیں تو شکریہ بھی بھلا کرائے کا ہوتا ہے
اب آپ خود سوچیں رات کی اب تک تالیاں بجاتے بجاتے میں تو گئی تھی نا کام سے اس لیے کرائے کی تالیاں بجوائیں
لیکن شکریہ ذاتی میری طرف سے ہے

NaimaAsif
19-05-2009, 02:37 PM
شکریہ جی شکریہ۔ میری طرف سے بھی سب جیتنے والوں کو مبارکککککککککککک

kashaff
19-05-2009, 02:51 PM
tasveer kahaan hai:confused:

Askk
19-05-2009, 07:06 PM
ایک تو آپ جو ایک دن پہلے ہی دیہاڑی پر لگا دیتے ہیں نا اس سے بڑی تنگ ہوں میں
تالیاں بجا بجا کر ہاتھ سوج جانے ہیں روٹی کیسے بناؤں گی
اب مزدور ہائر کرتی ہوں
http://i18.tinypic.com/8aa3z9e.jpg
یہ تالیاں بجائے گےمیں سوتی ہوں آرام سے

ھاھاھا رفعت سِس اِن لوگوں کو جانے مت دینا،بڑے کام کے لوگ ہے ون اردو پر اکثران کی ضرورت پڑتی ہے،سب شیئر کرکے ان کی دیہاڑی;d دینگے

Askk
19-05-2009, 07:13 PM
tasveer kahaan hai:confused:

جنابہ یہ رزلٹ ہے پچھلے کونٹیسٹ کا۔تصویر یہاں دیکھ سکتی ہو آپ،
http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=44565
نیا کونٹیسٹ جلدی شروع ہوگا:)

اجالا
20-05-2009, 01:24 AM
میری طرف سے بھی سب جیتنے والوں کو مبارکباد۔

سلمان سلّو
20-05-2009, 01:58 AM
ایک تو آپ جو ایک دن پہلے ہی دیہاڑی پر لگا دیتے ہیں نا اس سے بڑی تنگ ہوں میں
تالیاں بجا بجا کر ہاتھ سوج جانے ہیں روٹی کیسے بناؤں گی
اب مزدور ہائر کرتی ہوں
http://i18.tinypic.com/8aa3z9e.jpg
یہ تالیاں بجائے گےمیں سوتی ہوں آرام سے
;d

سوجے ہوئے ہاتھوں سے بنانا ہاہا۔۔ویسے روز بنانا ضروری بھی تو نہیں یا ہے؟ ہاہہاہا۔۔۔ ہاں بالکل اس کو کہتے ہیں تالیاں بجنا ہاہا۔۔ویسے بہت اچھے مزدور آپ نے ہائر کررکھے ہیں ان انگریزوں سے ایسا ہی مزدوری کروانی چاہیے ہاہا دوسرے قطار میں بالکل دائیں جانب جو خاتون ہیں بہت فنی لگ رہی ہیں۔۔:)۔۔۔دیکھو سس تالیاں بجانے پر آپکو فرسٹ پرائز ملا ہاہا بہت مبارک ہو آپکو قرطاس بہن ،ناعمہ آصف بہن اور بھائی آسک کو بھی دلی مبارک باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


السلام علیکم

جیتے رہیئے سلمان بھائی
آپ نے اس ناچیز کو رزلٹ اناؤنس کرنے کی سعادت بخشی۔۔۔اس کے لئے شکرگذار ہوں
ہاں یہ ہے کہ تعریفوں کے پل باندھتے وقت آپ کچھ زیادہ ہی کمال دکھا گئے۔۔۔۔ھاھاھا۔۔
صرف فاخرہ بتول ہی نہیں ذرا ہمارے مشن میں آکر دیکھئے ۔۔۔میں اور شعراء کا بھی بہت بڑا مداح ہوں۔۔۔۔

آپ سب کو بہت مبارکباد جی۔۔۔
اول انعام یافتہ کے لئے 300 پوائنٹس
دوئم کے لئے 200 پوائنٹس
سوئم کےلئے 100،100 پوائنٹس جلد روانہ کردیئے جائیں گے

;d

بہت شکریہ۔۔۔
کمال ؟۔۔میں نے کوئی کمال بھی دکھایا ہے؟؟۔۔ہاہا۔۔نہ میں نے کوئی پل بندھی مجھ سے بندھتی ہی نہیں میں اتنی کوشش کرتا ہوں پھر بھی ہاہا۔۔ہاں ٹھیک ہے لیکن فاخرہ بتول کی تو بات ہی اور ہےہاہا۔۔
پوائنٹس کا بھی بہت شکریہ بہت نوازش۔۔۔۔:)۔۔میرے سر سے ایک بھاری بوجھ اتر گیا۔۔ہاہا۔اک درستگی کردو جو دوسرا انعام جس شعر کو ملا ہے وہ قرطاس بھائی نہیں بہن ہے قرطاس بھائی کا شعر اس کے نیچے ہے۔۔



جنابہ یہ رزلٹ ہے پچھلے کونٹیسٹ کا۔تصویر یہاں دیکھ سکتی ہو آپ،
http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=44565
نیا کونٹیسٹ جلدی شروع ہوگا

شکریہ۔۔
جی ہاں بلکہ سمجھو شروع ہوگیا ہے ابھی جا کر تھریڈ بناتا ہوں امید کرتا ہوں آپ لوگ اپ کونٹسیٹ 5 میں بھی اسطرح زوق و شوق سے شریک ہونگے۔۔۔

Qurat-Ul-Ain
22-05-2009, 06:15 AM
سب جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک قبول ہو

سیکنڈ سٹار
23-05-2009, 07:19 AM
تمام جیتنے والے دوستوں کو میری طرف سے بھی مبارکباد

MuhammadRaza
23-05-2009, 09:15 AM
سب جیتنے والوں کو مبارک باد
رفعت سس کو خاص طور پہ
تالیاں

Smiling Eyes
24-05-2009, 10:27 PM
sab winners ko boht mubarak ho...