PDA

View Full Version : وش آپی کا انٹر ویو

صنوبر
05-05-2009, 01:50 PM
السلام علیکم

مجھے وش آپی کے بارے میں جاننے کی بہت آرزو تھی میں کافی دنوں سے سوچ رہی تھی آج ہمت کر لی

آپ کا نام / عمر /

پاکستان کہاں سے ہیں

لیبیا کیسے جانا ہوا

شادی شدہ ہیں

جہاں تک مجھے لگا آپ کو مرد ذات سے الرجی اس کی کوئی خاص وجہ

زندگی میں دھوکہ دیا کبھی کسی نے

شاعری سے لگائو آپ کو ون اردو پر آ کر ہوا یا پہلے سے ہی تھا

کھانے میں کیا پسند ہے

فارغ وقت کس کام میں گزارتی ہیں

کیا آپ ٹیچر ہیں

دنیا میں سب سے زیادہ پیار کس سے کرتی ہیں اور نفرت کس سے

یہ چند سوال سے سٹارٹ کر رہی ہوں باقی لوگ بھی سوال کریں نا رفعت سسس???سسسس کہاں ہیں

Biya
05-05-2009, 01:54 PM
بہت اچھا کی صنوبر جو شروع کر دیا ۔
رفعت ابھی حاضر ہوجائیں گی کہیں نا کہیں سے نا بھی آئیں تو ان کے سوال اٹھا کر یہاں کاپی پیسٹ کر دیں گے (اجازت ہے رفعت؟) لیکن وش تو شام میں ہی جواب دے پائے گی ابھی تو وہ جاب پر ہوگی ۔
ابھی بس سوال ہی جمع کریں سب۔

Wish
05-05-2009, 01:56 PM
Sanobar itna achanak hamla? I wasn't ready at all.
Yar gupshup me aa k poch leti.
Anyway apko sb jawab mil jain gay laikin sham ko.
:)

HJaved
05-05-2009, 02:02 PM
ہاں بھئی سب سوال لکھیں۔
:)وش کے بارے میں جان کر خوشی ہو گی۔
ویسے وش 'آپی' تو نہیں لگتی مجھے۔چھوٹی سی لگتی ہے کالج :confused:گرل۔کیا غلط کہا۔

سخنور
05-05-2009, 02:08 PM
میں بھی سوچ رہا ہوں کہ وش، آپی کب سے بن گئی۔ وش تو کافی بچی ہے۔ اور کیا پتہ صنوبر سے بھی چھوٹی ہو۔
:)

رفعت
05-05-2009, 03:08 PM
;dاوہ وش آپی کا انٹرویو
مجھے بھی ڈھیرررررررررررررررررررررر ررررر سارے سوال کرنے ہیں لیکن ابھی نہیں شام میں

Raising Moon
05-05-2009, 03:11 PM
or yar yeh main soch rahi hoo k wish say pochoo keya:o

رفعت
05-05-2009, 03:22 PM
jo dil main aaye pocho jawab to dena paray ga usay

Raising Moon
05-05-2009, 03:33 PM
jo dil main aaye pocho jawab to dena paray ga usay
aray Raffat Appi itna tu phala hii main wish ko udhar chukii hooo abb or keya pocha buss yehi pochna rahgaya ha k KOI MIL GAYA HA K NAHI heheheh

صنوبر
05-05-2009, 06:35 PM
اگر آپ ون اردو کی ایڈمنسٹریٹر ہوتیں تو کیا تبدیلی کرتیں موجودہ نظام میں سے

کوکنگ کا شوق ہے

سیر و تفریح کرتیں ہیں اگر دنیا کے کسی ایک ملک کے وزٹ کا چانس ملیں تو کہاں جانا پسند کریں گیں

بچپن کیسا گزرا بچپن کا کوئی یاد گار واقعہ شئیر کرنا چاہیں گی

اگر آپ کو ان دو میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو ۔ ایک وہ جو آپ سے محبت کرتا ہو دوسرا وہ جس سے آپ محبت کرتیں ہوں تو کسے چوز کریں گیں

آپ کا پسندیدہ موسم

غصہ کس حد تک آتا ہے

کوئی ایسی مشہور شخصیت جس سے ملنے کی خواہش مند ہوں

اگر آپ کا کسی بہت اچھے دوست سے جھگڑا ہو جائے کسی بھی ایشو پر تو اسے منانے کی کوشش کرتیں ہیں یا یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خود منائے

آپ کے خیال میں ہماری نوجوان نسل انٹر نیٹ کا صحیح استعمال کر رہی ہے

کوئی ایسا گزرا ہوا لمحہ جو آپ چاہتی ہوں واپس لوٹ آئے

آپ کا کوئی بہت ہی خاص جو آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہو وہ آپ سے روٹھ گیا ہو اسے شاعرانہ انداز میں منائیں ، ذاتی شاعری کر کے ( اس سوال کے وقت کی کوئی قید نہیں آپ جب بھی جواب دے سکیں آسانی سے تب دے دینا ضروری نہیں آج ہی لکھ کر دیں )

آپ نے اپنا نک نیم وش رکھا ، کیا سوچ کر کیسے آپ کے مائنڈ میں آیا

اگر آپ کو چاند پر جانے کا موقعہ ملے تو اپنے ساتھ ون اردو میں سے کس یوزر کو ساتھ لے جانا پسند کریں گیں

مزید کا انتظار رکھئے گا

Minha Malik
05-05-2009, 07:49 PM
لیں جی چند ابتدائی اور بنیادی سوالات کے ساتھ حاضر ہوں۔ ۔ ۔ ۔ ۔

آپکا پورا نام/ تاریخ پیدائش/جائے پیدائش/ رہائش/ ذات
فیملی ممبرز کی تعداد/ آپکا نمبر
تعلیمی قابلیت/پسندیدہ مضمون/ استاد/تعلیمی دور
پسندیدہ مشروب/سویٹ ڈش/ فاسٹ فوڈ/ فروٹ/ ویجیٹیبل
پسندیدہ پرندہ/جانور/عجوبہ/وقت/موسم
پسندیدہ شخصیت/ ٹی وی چینل/ اسلامی اور انگریزی مہینہ/ٹرانسپورٹ
آپکی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد
کیسے لوگ پسند/ناپسند ہیں
کیسے لوگوں کو بھول نہیں سکتیں
لوگوں کی نیچر کا اندازہ کیسے لگاتی ہیں

Minha Malik
05-05-2009, 07:50 PM
لوگوں کی کس بات سے متاثر ہوتی ہیں
خوبصورت لوگوں کو دیکھ کر کیا خیال آتا ہے
اگر کسی ایک شخص کو قتل کرنے کا موقع ملے تو
خود کو تین لفظوں میں ڈیفائن کریں
زندگی میں کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے
آپکی زندگی میں کس چیز کی زیادتی ہے
ماضی، حال یا مستقبل کس کے بارے میں زیادہ سوچتی ہیں
آپکی کمزوری
زندگی کا مقصد/ کتنی مذہبی ہیں
کن باتوں پر غصہ آتا ہے

Minha Malik
05-05-2009, 07:51 PM
جھوٹ کب بولتی ہیں
۔ تین اچھی اور تین بری عادات بتائیں
۔ زندگی کا یاد گار ترین لمحہ
ایک جملہ جو اپنے بارے میں سننے کی منتظر ہیں
آپکو کہا جانیوالا کونسا جملہ بہت زیادہ خوشی کا باعث بنتا ہے
آیئنے میں دیکھ کر کیا خیال آتا ہے
اپنے چہرے میں کیا چیز سب سے اچھی لگتی
ہے
ہاتھوں کی لکیروں پر کتنا یقین رکھتی ہیں/کبھی ہاتھ دکھانے کا اتفاق ہوا
آپ خوفزدہ ہو جاتی ہیں
زندگی کا اداس ترین دن

Wish
05-05-2009, 08:04 PM
السلام علیکم

وعلیکم اسلام

مجھے وش آپی کے بارے میں جاننے کی بہت آرزو تھی میں کافی دنوں سے سوچ رہی تھی آج ہمت کر لی

اچھایہ نہ ہو اس آرزو کے پورا ہونے کے بعد آپ کو یہ کہنا پڑے کہ یہ آرزو آرزو ہی رہتی تو اچھا تھا، پوری نہ ہوتی۔ اور ہمت کر لی، تو کیا ڈر لگتا ہے مجھ سے؟

آپ کا نام / عمر /
میرا نام مہوش ہے، اور عمر 23 سال،

پاکستان کہاں سے ہیں
لاہور سے

لیبیا کیسے جانا ہوا
اپنے فادر کی جاب کی وجہ سے۔

شادی شدہ ہیں
نہیں جی، فی الحال تو نہیں، الحمد للہ۔

جہاں تک مجھے لگا آپ کو مرد ذات سے الرجی اس کی کوئی خاص وجہ

مرد ذات سے تو نہیں، خاص قسم کی مرد ذات سے۔
بہت سی وجوہات میں سے ایک یہ کہ عورت کی ذات کو زیادہ تر تکلیف یہی ذات پہنچاتی ہے۔

زندگی میں دھوکہ دیا کبھی کسی نے
شاید آپ مرد کے دیئے گئے دھوکے کا ہی پوچھ رہی ہی، تو پہلے میں کسی پہ اعتبار تو کر لوں جو کوئی مجھے دھوکہ سکے۔ الحمد للہ ایسی نوبت کبھی نہیں آئی۔

شاعری سے لگائو آپ کو ون اردو پر آ کر ہوا یا پہلے سے ہی تھا

نہیں یہی پہ موجود کچھ لوگوں کی صحبت کا اثر ہے یہ۔

کھانے میں کیا پسند ہے

چکن کی عموماً ہر چیز، بریانی اور روسٹ زیادہ، سپیششلی کے۔ایف سی والوں کا۔

فارغ وقت کس کام میں گزارتی ہیں
ون اُردو سے فارغ ہو جاؤں تو کبھی کبھی کوئی کام بھی دیکھ لیتی ہوں،

کیا آپ ٹیچر ہیں
ہاں جی

دنیا میں سب سے زیادہ پیار کس سے کرتی ہیں اور نفرت کس سے
دنیا میں حیات لوگوں میں انسان والدین سے بڑھ کر کسے چاہ سکتا ہے۔ اپنے والدین سے۔ اور نفرت مجھے کبھی ہوئی نہیں، بس پسند نا پسند پہ بات رُک جاتی ہے۔

Saahil
05-05-2009, 08:07 PM
آئی تھنک ۔۔۔۔۔
عمران بھائی کا انٹرویو مکمل ھوجائے
پھر آپ جوابات دینا ۔۔۔۔۔۔
(متفق ھونا ضروری نہیں )
دو انٹرویو ایک ساتھ چلیں گے تو کنفیوثن ھوگی ۔۔۔۔۔۔

Wish
05-05-2009, 08:10 PM
آئی تھنک ۔۔۔۔۔
عمران بھائی کا انٹرویو مکمل ھوجائے
پھر آپ جوابات دینا ۔۔۔۔۔۔
(متفق ھونا ضروری نہیں )
دو انٹرویو ایک ساتھ چلیں گے تو کنفیوثن ھوگی ۔۔۔۔۔۔

میں نے سوچا جس نے لینا شروع کیا ہے وہ تو انتظار میں ہو گی، لیکن میں متفق ہوں
اگر صنوبر اجازت دے دیں تو ایک دو دن بعد سے جواب دینا شروع کر دوں؟
عمران بھائی کا انٹرویو بھی شروع ہے نا ابھی ابھی ہی ہوا،
اس لئے۔
جو آپ کہو صنوبر۔ ۔ ۔ ۔

صنوبر
05-05-2009, 08:11 PM
آئی تھنک ۔۔۔۔۔
عمران بھائی کا انٹرویو مکمل ھوجائے
پھر آپ جوابات دینا ۔۔۔۔۔۔
(متفق ھونا ضروری نہیں )
دو انٹرویو ایک ساتھ چلیں گے تو کنفیوثن ھوگی ۔۔۔۔۔۔
qqqqqqqqqqq

mujhe to is me koi aise bat nahe lagte

aap din me aik tv par kitne chanel dekhte he ? :p

me to aik or ka bhe start karne wali the karo kiya ~

Minha Malik
05-05-2009, 08:19 PM
ارے نہیں صنوبر سس۔ ۔ ۔
اور مت شروع کرنا۔ ۔ ۔
یہ جاری ہی رکھتے ہیں۔ ۔ ۔
آپ کے لیے

ایک وقت میں ایک اس لیے کہ دھیان نہ بٹے۔ ۔
ورنہ شخصیت کا تجزیہ کرنے لگیں تو۔ ۔
دو دو انٹرویوز ایک ساتھ پڑھ کر ذہن میں جو کھچڑی تیار ہوگی ۔ ۔

اس میں مہوش کا خاکہ کیسا بنے گا۔ ۔
میں بتاوں کیا؟
;d

صنوبر
05-05-2009, 08:25 PM

ok jese aap sab ki marze

aap itna zor de kar q keh rahe he k next na start karo ap ko kise ne btaya to nahe next woh ******* he ;d

Minha Malik
05-05-2009, 08:31 PM
نہیں مجھے نہیں پتا۔ ۔ ۔
;)

ویسے جو شک مجھے ہو رہا ہے۔ ۔
وہ نہ ہی ہو تو تمہارے نازک سے چڑیا جتنے دل کے لیے اچھا رہے گا۔ ۔
:)

Wish
05-05-2009, 08:33 PM
بہت اچھا کی صنوبر جو شروع کر دیا ۔
رفعت ابھی حاضر ہوجائیں گی کہیں نا کہیں سے نا بھی آئیں تو ان کے سوال اٹھا کر یہاں کاپی پیسٹ کر دیں گے (اجازت ہے رفعت؟) لیکن وش تو شام میں ہی جواب دے پائے گی ابھی تو وہ جاب پر ہوگی ۔
ابھی بس سوال ہی جمع کریں سب۔

تھینکس بیا،
میری مشکل سمجھنے کے لئے

ہاں بھئی سب سوال لکھیں۔
:)وش کے بارے میں جان کر خوشی ہو گی۔
ویسے وش 'آپی' تو نہیں لگتی مجھے۔چھوٹی سی لگتی ہے کالج :confused:گرل۔کیا غلط کہا۔

بہت شکریہ ہما سس،
چھوٹی سی کالج گرل۔ ۔ ۔ ۔
نہیں اتنی بھی چھوٹی نہیں اب
:)

میں بھی سوچ رہا ہوں کہ وش، آپی کب سے بن گئی۔ وش تو کافی بچی ہے۔ اور کیا پتہ صنوبر سے بھی چھوٹی ہو۔
:)

کافی بچی،
اُفففففففف
کیا اتنی ام میچور باتیں ہوتی ہیں میری کہ آپ سب کے ذہن میں میرا یہ امیج ہے

:(

سخنور
05-05-2009, 08:36 PM
کافی بچی،
اُفففففففف
کیا اتنی ام میچور باتیں ہوتی ہیں میری کہ آپ سب کے ذہن میں میرا یہ امیج ہے

:(

بھئی ایک تو میرے لحاظ سے بہت بچی ہو۔ دوسرا یہ کہ بہرحال تم اتنی امیچور باتیں تو بالکل نہیں کرتی جبھی صنوبر نے تمہیں آپی بنا دیا ہے۔ اور تیسرا یہ کہ مجھے تمہاری عمر کا ویسے بھی پتہ ہے۔

Raising Moon
05-05-2009, 09:01 PM
بھئی ایک تو میرے لحاظ سے بہت بچی ہو۔ دوسرا یہ کہ بہرحال تم اتنی امیچور باتیں تو بالکل نہیں کرتی جبھی صنوبر نے تمہیں آپی بنا دیا ہے۔ اور تیسرا یہ کہ مجھے تمہاری عمر کا ویسے بھی پتہ ہے۔
BHAI YEEHH WISH NA SUB KO DHUKAY MAN RAKHA HA YEH KAFII BARII HAIN MADAM KUCH NAI KUCH NAHI TU MERA AMA SAY TU BARI HAIN HII YEH HEHEEH;d

صنوبر
05-05-2009, 09:04 PM
نہیں مجھے نہیں پتا۔ ۔ ۔
;)

ویسے جو شک مجھے ہو رہا ہے۔ ۔
وہ نہ ہی ہو تو تمہارے نازک سے چڑیا جتنے دل کے لیے اچھا رہے گا۔ ۔
:)

yeh to bas us ki qismat ache me to swal likh rahe the urdu keyborad me to yeh shor much gaya or me ruk gai

wese aap ka shaq shayd drust he he :p

Wish
05-05-2009, 09:09 PM
صنوبر;
اگر آپ ون اردو کی ایڈمنسٹریٹر ہوتیں تو کیا تبدیلی کرتیں موجودہ نظام میں سے

نظام میں تو کوئی خاص ضرورت نہیں
بس ڈیزائننگ کچھ خاص نہیں
اور سرور کا مسئلہ تو سب کا سانجھا ہے، لیکن اب کافی سنبھل چکا ہے۔ اس لئے کچھ خاص نہیں۔

کوکنگ کا شوق ہے

نہیں، بالکل بھی نہیں۔

سیر و تفریح کرتیں ہیں اگر دنیا کے کسی ایک ملک کے وزٹ کا چانس ملیں تو کہاں جانا پسند کریں گیں

سیرو تفریح کی شوقین ہوں، اور ہر ہی اچھی جگہ اچھی لگتی ہے،
کسی جگہ جانے کی شوق کی بات ہو تو بس خانہ کعبہ اور روضہء رسول (ص)
تفریح کے لئے کسی خاص جگہ جانے کا شوق نہیں۔ میرے لئے وہی جگہ خاص ہوتی ہے جہاں میں ہوتی ہوں۔

بچپن کیسا گزرا بچپن کا کوئی یاد گار واقعہ شئیر کرنا چاہیں گی

بچپن تو بس پڑھتے پڑھتے ہی گزر گیا، ہر وقت پڑھنے پہ لگائے رکھتے تھے۔ لیکن اچھا ہی گزرا ہے، اور واقعہ کیا بتاؤں۔ ۔ ۔ ۔
میں زیادہ شرارتی نہیں تھی، سیدھی سادی سی۔
کوئی یاد نہیں خاص، جو بتا سکوں۔

اگر آپ کو ان دو میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو ۔ ایک وہ جو آپ سے محبت کرتا ہو دوسرا وہ جس سے آپ محبت کرتیں ہوں تو کسے چوز کریں گیں

اگر تو جسے میں پسند کرتی ہوں یا محبت کہہ لو، وہ مجھے بھی کرتا ہو، تب تو اسی کو چنوں گی، اور اگر وہ مجھ سے محبت نہ کرتا ہو تو سوال ہی نہیں کہ مجھے اس سے محبت ہو جائے۔ تو پھر دوسرے کا ہی چانس بنا۔
ویسے میرے اندر اس والی محبت کا زیادہ مادہ نہیں،
میں بس رشتوں سے محبت کرتی ہوں۔

آپ کا پسندیدہ موسم

برسات

غصہ کس حد تک آتا ہے

آتا تو ذرا ذرا سی بات پہ ہے لیکن بس اتنا ہی کہ اپنے دانت پیس لوں یا دبانا ان کو، یا کچھ بول دوں جس پہ غصہ آیا ہو۔ اس سے زیادہ نہیں۔

کوئی ایسی مشہور شخصیت جس سے ملنے کی خواہش مند ہوں

ملنے کی خواہش مند؟ عمیرہ احمد شاید،
میں نے کبھی سوچا نہیں اس طرح سے، جو جہاں ہوتا ہے وہیں اچھا لگتا ہے،
ایکٹر ایکٹرس ٹی وی پہ، مصنف تحریروں میں۔
ہاں البتہ اگر کوئی علم و ادب کی محفل ٹائپ ہو، تو وہاں پر بولنے والے لوگوں سے جلدی انسپائر ہو جاتی ہوں، اور دل کرتا ہے مزید ملوں۔

اگر آپ کا کسی بہت اچھے دوست سے جھگڑا ہو جائے کسی بھی ایشو پر تو اسے منانے کی کوشش کرتیں ہیں یا یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ خود منائے

خواہش تو یہی ہوتی ہے کہ دوست منا لے،
نہ منائے اور بات زیادہ سنجیدہ بھی نہ ہو تو منا لیتی ہوں۔ لیکن مشکل بہت لگتا ہے۔

آپ کے خیال میں ہماری نوجوان نسل انٹر نیٹ کا صحیح استعمال کر رہی ہے

نہیں۔ 90% تو نہیں۔

کوئی ایسا گزرا ہوا لمحہ جو آپ چاہتی ہوں واپس لوٹ آئے

ہمممم میرے بی اے کے دن، میری دوست عندلیب کے ساتھ۔

آپ کا کوئی بہت ہی خاص جو آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہو وہ آپ سے روٹھ گیا ہو اسے شاعرانہ انداز میں منائیں ، ذاتی شاعری کر کے ( اس سوال کے وقت کی کوئی قید نہیں آپ جب بھی جواب دے سکیں آسانی سے تب دے دینا ضروری نہیں آج ہی لکھ کر دیں )

کوشش کروں گی اس ٹاپک پہ آپ کے کہنے پہ لکھوں۔
لیکن کبھی مجھ میں ایسی فیلنگز نہیں آئیں، تو کام ذرا مشکل ہے۔
لٹس سی۔

آپ نے اپنا نک نیم وش رکھا ، کیا سوچ کر کیسے آپ کے مائنڈ میں آیا

میرے نام کا اینڈ والا حصہ تھا،
اور یہ نام مجھے میری دوست نے دیا تھا،
وش، جو سب کی خواہش ہو۔

اگر آپ کو چاند پر جانے کا موقعہ ملے تو اپنے ساتھ ون اردو میں سے کس یوزر کو ساتھ لے جانا پسند کریں گیں

ون اُردو میں سے اپنے ساتھ؟ یہ تو بڑا مشکل سوال ہے یار، کسی ایک کا نام کیسے لے لوں؟ پھر آپ کو ہی لے جاؤں گی۔ پوچھا جو آپ نے ہے۔

مزید کا انتظار رکھئے گا

اچھا جی انتظار ہے۔ ۔۔ ۔ ۔

:)

Wish
05-05-2009, 09:56 PM
minhamalik;

آپکا پورا نام/ تاریخ پیدائش/جائے پیدائش/ رہائش/ ذات
فیملی ممبرز کی تعداد/ آپکا نمبر
تعلیمی قابلیت/پسندیدہ مضمون/ استاد/تعلیمی دور
پسندیدہ مشروب/سویٹ ڈش/ فاسٹ فوڈ/ فروٹ/ ویجیٹیبل
پسندیدہ پرندہ/جانور/عجوبہ/وقت/موسم
پسندیدہ شخصیت/ ٹی وی چینل/ اسلامی اور انگریزی مہینہ/ٹرانسپورٹ
آپکی نظر میں سائنس کی بہترین ایجاد
کیسے لوگ پسند/ناپسند ہیں
کیسے لوگوں کو بھول نہیں سکتیں
لوگوں کی نیچر کا اندازہ کیسے لگاتی ہیں
[/QUOTE]

مہوش جاوید/ 24 ستمبر 1985/ لاہور / لاہور (فی الحال لیبیا)/ راجپوت/ تین بھائیوں چار بہنوں میں سب سے بڑی ہوں/

ایوریج(یا تھوڑی سی اچھی ایوریج سے) لٹریچر (انگلش) پڑھا ہے اور نفسیات اور جرنلیزم۔ یہ اچھے لگتے تھے تینوں ہی۔

مس نغمانہ اور ایک مس ہاجرہ (ڈرامہ اور ناول پڑھا ان سے)/ بی اے کا تعلیمی دور پسندیدہ ہے/ پیپسی یا مالٹوں کا جوس/ جلیبیاں/ چکن روسٹ/ آم، مالٹا/ آلو کے ساتھ میتھی/ چڑیا، مینا، طوطا/ مور/ کوئی نہیں

/ جس وقت آسمان پر سے سے زیادہ رنگ ہوں، یا سورج کے آنے کا یا جانے کا/ شخصیت میں میرا اتنا انٹرسٹ نہیں، لیکن قائد اعظم/ آج کل ہم چینل/ رمضان اور انگریزی مہینوں کا کیا پسندیدہ ہونا؟ بڑی بڑی بسیں جیسے ڈائیوہ، یا سکائیویز شاید یہی نام تھے/ بجلی
/
اچھے لوگ پسند ہیں، خوبیاں تو بہت درکار ہیں سب بتاؤں کیا؟ / بس جو دل کو اچھا نہ لگے ناپسند، کوئی خامی ہونی ضروری نہیں/ اچھے اور برے دونوں طرح کے ہی نہیں بھولتے۔ لوگوں کو یاد رکھنے میں میری یاداشت اچھی ہے۔

Wish
05-05-2009, 10:20 PM
minhamalik;
لوگوں کی کس بات سے متاثر ہوتی ہیں
ہر ایک میں الگ الگ متاثر کُن بات ہوتی ہے،
کسی کی پرسنیلیٹی سے، تو کسی کی باتوں سے،
کسی کے نالج سے تو کبھی کسی کے اندازِ گفتگو سے۔
ڈیپینڈز۔ ۔ ۔ ۔

خوبصورت لوگوں کو دیکھ کر کیا خیال آتا ہے
پہلے تو ایک لمبا سا ہائےےےےےے کرتی ہوں،
پھر جو ساتھ ہو، عموماً بہن ہی ہوتی ہے تو کہتی ہوں دنیا کتنی خوبصورت ہے، پھر سبحان اللہ کہتی ہوں۔

اگر کسی ایک شخص کو قتل کرنے کا موقع ملے تو
نہیں جی قتل جیسے نیک ارادے میرے آس پاس سے بھی نہیں گزرتے۔

خود کو تین لفظوں میں ڈیفائن کریں
1۔ ہنس مکھ
2۔ easy going
3. caring

زندگی میں کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے
دوستوں کی یہاں کافی کمی تھی، اب وہ پوری ہوئی ہے تو یہ کے آپ مل
نہیں سکتے،
ویسے کمیوں کے بارے میں میں سوچتی نہیں۔ جو ہوتا ہے اسی میں کوش رہتی ہوں۔ الحمد للہ۔

آپکی زندگی میں کس چیز کی زیادتی ہے
زیادتی کا بھی نہیں پتا کس چیز کی ہے۔

ماضی، حال یا مستقبل کس کے بارے میں زیادہ سوچتی ہیں
حال میں جیتی ہوں، ماضی کو سوچتی اس طرح ہوں کہ اچھی باتیں یاد کرتی ہوں،
مستقبل کے لئے تو بس اللہ توکل۔

آپکی کمزوری
کمزوری اب کیا فورم پہ بتاؤں؟
اچھا جب کوئی مجھ سے ریکویسٹ کرتا ہے نا کسی بھی چیز کی، پھر مجھ سے چاہتے ہوئے بھی نہ نہیں ہوتی۔

زندگی کا مقصد/ کتنی مذہبی ہیں
میری زندگی کا مقصد یا ان جنرل زندگی کا مقصد؟
میرا تو کوئی مقصد نہیں، سوائے ایک سوچ کے کہ پاکستان آ کے تھوڑا پڑھنے کا سلسلہ جہاں سے توڑا تھا وہاں سے جوڑ لوں۔
اور بس یہی کہ اللہ اس راستے پر ڈال دے، جس سب کے لئے ہم اس دنیا میں تشریف لائے ہیں۔

کن باتوں پر غصہ آتا ہے
ذرا ذرا سی بات پہ، اب کیا کیا بتاؤں۔
کوئی میرے پاس بیٹھ کے آواز سے کھانا کھائے تو۔ ۔ ۔ ۔
کوئی اپنی انگلیوں کو دبا دبا کے اُن کے پٹاخے بجائے تو اس کی آواز پہ بھی۔ ۔ ۔
میں کوئی کام کہوں ایک بار اور وہ نہ ہو۔ ۔ ۔
اور بھی بہت ہیں فی الحال یہی سہی ہیں۔

Noma
05-05-2009, 11:07 PM
بہت شکریہ وش اتنی جلدی جواب لکھنے پر
بہت اچھا لگا تمہارے متعلق جان کر جیتی رہو خوش رہو:)

صنوبر
06-05-2009, 12:16 AM
وش سس بہت خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر میں آپ کو شادی شدہ خاتون سمجھتی تھی پھر جب بچی کے;d نعرے لگنے لگے تو میں کنفیوز ہو گئی

خیر آپ کا بہت شکریہ جوابات دینے کا

یہ پھول اور ڈھیر ساری دعائیں آپ کے لیئے

http://i42.tinypic.com/2i70duv.jpg

http://i41.tinypic.com/4jorgi.jpg

http://i40.tinypic.com/2uhpdgx.jpg

صنوبر
06-05-2009, 12:20 AM
تھوڑے سے سوال اور

آپ کی کیا ڈیمانڈز ہیں کہ آپ کے انہوں کیسے ہوں تفصیل سے بتائیں

شادی کا ارادہ کب تک کا ہے

مزہب سے کتنا لگائو ہے نماز پڑھتی ہیں کتنی نمازیں پڑھتی ہیں

فیشن کرتی ہیں یا سادہ ہیں

ٹیچنگ آپ کا شوق تھا یا کوئی مجبوری

تنخواہ کا کیا کرتی ہیں سب امی کو دے دیتی ہیں یا اپنے اکائونٹ میں جمع کرتی ہیں

انٹر نیٹ پر چیٹنگ کرتی ہیں نیٹ پر کتنے دوست ہیں آپ کے میل زیادہ ہیں یا فیمیل

اپنے سٹوڈنٹس سے کیسا رویہ ہے آپ کا

ڈانٹتی ہیں مارتی ہیں یا پیار سے سمجھانے کی کوشش کرتی ہیں

ان لوگوں کے بارے میں آپ کے کیا تاثرات ہیں

مہنہا ملک

رفعت

میم

ساحل

عمران نیر

شہزاد قیس

اور باقی لوگ سوال کیوں نہیں کر رہے وششششش رفعت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ تو نہیں ہو گیا آپ کا

Minha Malik
06-05-2009, 03:33 PM
کس لمحے نے زندگی بدل دی?

بچپن کی ایسی خواہش جو بڑے ہونے پر حسرت بن گئی۔

چھٹی کا دن کیسے گزارتی ہیں?

خواتین کب بری لگتی ہیں?

?کس بات پر دوسرے کی تعریف کرتی ہیں

آپ کی کون سی عادت گھروالوں کو ناپسند ہے?

زندگی میں کس دن کی منتظر ہیں?

گھر آ کر پہلی خواہش کیا ہوتی ہے? اور سب سے پہلے کیا کرتی ہیں?

گھر کا کوئی ایسا کام جو کرنا پسند نہ ہو مگر مجبوراً کرنا پڑتا ہو۔

اپنی شخصیت اور فطرت میں کون کونسی چیز بدلنا چاہیں گی اگر موقع ملے تو۔ ۔

Wish
06-05-2009, 09:12 PM
minhamalik;

جھوٹ کب بولتی ہیں
جب بہانے بنانے ہوں،
کبھی چھٹی کرنے لے لئے بھی بول دیتی ہوں،
جب کسی ایویٹیشن کو نہ رفیوز کرنا ہو تب بھی،
بس ایسے ہی بولنا پڑ جاتا ہے، جو ہوتا تو ویسے جھوٹ ہی ہے لیکن کہلاتا بہانا ہے۔

۔ تین اچھی اور تین بری عادات بتائیں
اپنی تعریف اپنے ہی منہ سے اچھا چلو،
اچھی بات یہ کہ
1۔ لوونگ ہوں
2۔ کیئرنگ ہوں
3۔ sincere
اور بری:
1۔ سُست
2۔ کام کاج بلکل نہیں آتے۔
3۔ شاید تھوڑی زیادہ پوزیسسو ہوں۔

۔ زندگی کا یاد گار ترین لمحہ
جب میں پہلی بار ایز اے ٹیچر بچوں کے سامنے کھڑی تھی،
بہت زیادہ نروس تھی، تب میں 21 سال کی تھی، اور فرسٹ ائیر کے بچے جو کہ لگ بھگ سولہ یا سترہ کے ہوتے ہیں، اور لڑکے تو ویسے ہی اتنے بڑے لگتے ہیں،
اور میں ان کے آگے چُنی منی سی، وہ یاد ہے مجھے، لگ رہا تھا، ساری دنیا مجھے ہی دیکھ رہی ہے، بہت عجیب سا لگ رہا تھا۔

ایک جملہ جو اپنے بارے میں سننے کی منتظر ہیں
یہ کہ میں بہت سگڑ ہوں

آپکو کہا جانیوالا کونسا جملہ بہت زیادہ خوشی کا باعث بنتا ہے

عموماً لوگ میرے مسکراتے رہنے کی تعریف کرتے ہیں
کوئی کوئی غلطی سے سمائل کی بھی کر دیتا ہے، تب اچھا سا لگتا ہے

آیئنے میں دیکھ کر کیا خیال آتا ہے
اس جواب کے لئے معذرت
پلیز ڈونٹ مائنڈ

اپنے چہرے میں کیا چیز سب سے اچھی لگتی
ہے
پتہ نہیں مجھے تو سبھی کچھ اچھا لگے گا،
اور لگتا ہے، ایک کیا بتاؤں۔
سمائل ہی شاید

ہاتھوں کی لکیروں پر کتنا یقین رکھتی ہیں/کبھی ہاتھ دکھانے کا اتفاق ہوا

یقین تو ہے، لیکن کبھی کسی ایسے کو نہیں دکھایا جسے سہی سہی آتا ہو، کالج میں ایسے ہی آپس میں شغل کر لیتے تھے۔
میں اور میری دوست پامسٹری کی کتاب پڑھ کے لڑکیوں کو بے وقوف بناتے تھے۔
خود میں نے نہیں دکھایا کبھی
،
آپ خوفزدہ ہو جاتی ہیں
کس سے؟
ہو جاتی ہوں
عموماً ہی، اور بہت ساری چیزوں سے

زندگی کا اداس ترین دن

اُداس ترین دن؟

شاید وہ جب میری دادی فوت ہوئی تھیں۔
اور تو کوئی یاد نہیں۔

رفعت
06-05-2009, 09:21 PM
اچھا جی وش میں بھی کچھ اوٹ پٹانگ پوچھنے لگی ہوں ورنہ صنوبر نے رشوت کا الزام لگا دینا ہے
روزانہ دن کے آغاز سے لے کر اختتام تک کتنے کام نپٹاتی ہیں،اور اتنی مصروفیت میں ون اردو کے لیے اتنا سارا ٹائم کیسے نکال لیتی ہو؟

*کوئی یادگار تحریر جو شئیر کرنا چاہو؟

*کوئی یادگار جملہ جو کسی نے آپ کے لیے کہا ہو اور آپ کو آج بھی یاد ہو؟

*اپنی ذات کی خوبیاں،خامیاں بیان کریں؟یاد رہے عادت نہیں پوچھی میں نے؟

*اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت واقعہ اگر چاہو تو بتاؤ؟

*ایک شعر مکمل کرو،،جب سے دیکھی ہیں وہ بھیگی ہوئی آنکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

*بارش اچھی لگتی ہے اور بری بھی کیوں؟

*زندگی کب خوبصورت لگتی ہے،بلحاظ موسم؟

*تقریبا سب ہی لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں جھوٹ سے نفرت ہے تو پھر جھوٹ کون بولتا ہے؟

*اچھا جی یہ بتاؤ کہ بےچارے اور معصوم لڑکےگرلز کالج کے سامنے ہی کیون کھڑے ہوتے ہیں؟

*ان کو کس ترتیب میں رکھو گی۔۔دولت، شہرت، عزت، محبت، رشتے؟

*انسان کی زندگی دوسروں کے لیے تماشہ کب بن جاتی ہے؟

*جو لوگ دولت کو محبت پر ترجیح دیتے ہیں ان کے بارے میں کیا کہو گی؟

ابھی کے لیے اتنا ہی
جس سوال کا جواب نہ دینا چاہو کوئی زبردستی نہیں ہے

Wish
06-05-2009, 09:45 PM
صنوبر;

تھوڑے سے سوال اور

آپ کی کیا ڈیمانڈز ہیں کہ آپ کے انہوں کیسے ہوں تفصیل سے بتائیں

اُنھوں کا کیا بتاؤں۔
دیکھنے میں بس ایسا کہ
made for each other لگیں۔
اور ویسے عادات کے لحاظ سے کیئرنگ ہی ہو گا تو اس میں سب آ جاتا ہے۔
مذہب سے بھی تھوڑا بہت لگاؤ تو ہو۔

شادی کا ارادہ کب تک کا ہے
میرا تو کوئی نہیں فی الحال
گھر والوں کا ہے پاکستان واپس جا کر، کچھ بھی فائنل نہیں۔

مزہب سے کتنا لگائو ہے نماز پڑھتی ہیں کتنی نمازیں پڑھتی ہیں
مذہب سے لگاؤ تو کافی ہے،
لیکن عمل اتنا نہیں ہو پاتا
نماز کا بھی بس یہی ہے کبھی کوئی پڑھی جاتی ہے کبھی نہیں۔
ورکنگ ڈیز میں تو اور کوئی پڑھی جائے نہ جائے فجر پڑھ لیتی ہوں
چھٹیوں میں پڑھوں تو فجر رہ جاتی ہے
اور عشاء کی بھی
اللہ پاک توفیق دے۔
آمین

فیشن کرتی ہیں یا سادہ ہیں
کر ہی لیتی ہوں فیشن، لیکن ایک حد میں رہ کر۔

ٹیچنگ آپ کا شوق تھا یا کوئی مجبوری

مجبوری تو الحمد للہ کوئی نہیں۔
بس یہاں چار سال گزارنے بھی تو تھے کسی طرح،ْ
اور کچھ کرنے کو تھا نہیں تو یہی کر لیا۔

تنخواہ کا کیا کرتی ہیں سب امی کو دے دیتی ہیں یا اپنے اکائونٹ میں جمع کرتی ہیں
پہلے دن تو ٹریٹ دیتی ہوں گھر پر۔
پھر کچھ شاپنگ، یاموبائل وغیرہ چینج کرنا ہو تو،
کچھ امی کو۔ اپنے لئے الگ سے نہیں رکھتی، امی کو ہی دیتی ہوں۔

انٹر نیٹ پر چیٹنگ کرتی ہیں نیٹ پر کتنے دوست ہیں آپ کے میل زیادہ ہیں یا فیمیل

انٹرنیٹ پر چیٹ روم میں تو چیٹنگ نہیں کرتی، البتہ پاکستان میں کوئی دوست یا ریلیٹوز ہوں ان سے۔ باقی ون اردو پہ ہی۔

اپنے سٹوڈنٹس سے کیسا رویہ ہے آپ کا

سٹوڈنس کے ساتھ رویہ تو سٹوڈنٹ پر ڈیپینڈ کرتا ہے،
اپنے کریئر کے پہلے سال میں اتنی زیادہ سمجیدہ اور سخت رہی، کہ جب ان بچوں کی فیئر ویل تھی تو، انھوں نے کہا مس آپ مسکراتی بھی ہیں۔
ان کے لئے یہ بات انوکھی تھی۔
پھر آہستہ آہستہ چیزیں بدلتی گئیں۔
اب پہلے میں سٹوڈنٹ کے لیول کا تعین کرتی ہوں، کہ کس حد تک فری کرنا ٹھیک ہے اور کس حد تک فاصلہ، اب پہلے جتنی ریزرو نہیں۔

ڈانٹتی ہیں مارتی ہیں یا پیار سے سمجھانے کی کوشش کرتی ہیں

ان لوگوں کے بارے میں آپ کے کیا تاثرات ہیں

مہنہا ملک

رفعت

میم

ساحل

عمران نیر

شہزاد قیس

ان لوگوں کے بارے میں تاثرات ضرور بتاؤں گی، لیکن سب سے آخر میں۔

Meem
06-05-2009, 10:17 PM
السلام علیکم ،
کچھ سوالات میرے بھی ۔۔۔۔"امید بہار "8)

1ـ زندگی کیا ہے ؟
2ـ کیا یہ دنیا رنگین ہے ۔۔ ہے تو کون سا رنگ سب سے زیادہ پسند ہے ۔۔؟
3ـ ایسا کون سا احساس ہے جو بیک وقت خوشی اور غم دونوں کیفیات رکھتا ہے ۔۔؟
4ـ وسعت متاثر کرتی ہے ؟ تو کہاں اور کس طریقے سے ۔۔؟

5ـ کس کریکٹر کو دیکھ کر یا پڑھ کر لگا ارے یہ تو میں ہی ہوں ۔؟
6ـ انسانی فیچرز میں سب سے متاثر کن چیز کیا لگتی ہے ۔؟
7ـ مردوں کی سب سے اچھی کوالٹی اور بری بھی ؟
8- سیل پر آج کل کون سی رنگ ٹون ہے ؟
9- برانڈ کونشس ہو ؟
10-کس کی طرح بننا چاہیتی ہو ؟

اتنے بہت ہیں نا ابھی ۔۔یا اور کروں ۔۔::)

Wish
06-05-2009, 10:30 PM
minhamalik;

کس لمحے نے زندگی بدل دی?

میرا نہیں خیال لمحے تبدیلیاں لاتے ہیں
جیسا کہ ایک شعر میں کہا گیا ہے

وقت کرتا ہے پرورش برسوں
حادثہ ایک دم نہیں ہوتا

تبدیلیوں کے لئے ایک مدت لگتی ہے۔ میرے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی لمحے نے مجھ میں کچھ بدلا ہو
،
بچپن کی ایسی خواہش جو بڑے ہونے پر حسرت بن گئی۔

ٹی وی ایکٹریس یا ماڈل بننے کی
;);d

چھٹی کا دن کیسے گزارتی ہیں?

کمپیوٹر پہ، یا تھوڑی بہت صفائی کر لیتی ہوں۔
آرام ہی کرتی ہوں بس، کچھ خاص نہیں۔

خواتین کب بری لگتی ہیں?

جب وہ کوئی فسادی کام کریں۔

?کس بات پر دوسرے کی تعریف کرتی ہیں

کوئی بھی بات جو تعریف کے قابل ہو،
اور جب کوئی خود سے کچھ پوچھے تب بھی تعریف ہی کرتی ہوں، دل نہیں توڑتی،
ہاں لیکن خود سے جب کروں سچی ہی کرتی ہوں۔

آپ کی کون سی عادت گھروالوں کو ناپسند ہے?

کام نہ کرنے کی

زندگی میں کس دن کی منتظر ہیں?
اس دن کی جب خانہ کعبہ میں کھڑی ہوؤں
اور فی الحال کوئی نہیں جس کا مجھے انتظار یا خواہش ہو۔

گھر آ کر پہلی خواہش کیا ہوتی ہے? اور سب سے پہلے کیا کرتی ہیں?

پہلی خواہش یہی ہوتی کہ سالن پسند کا بنا ہو۔
اور آ کے کپڑے وغیرہ بدل کر ٹی وی کے آگے بیٹھ کے کھانا کھاتی ہوں
ساتھ ہی چائے۔

گھر کا کوئی ایسا کام جو کرنا پسند نہ ہو مگر مجبوراً کرنا پڑتا ہو۔

گھر کے سارے ہی کام مجبوری میں کرتی ہوں۔
ایک دو سالن آتے ہیں بس وہ کبھی کبھی بنانے کو دل کرتا ہے، باقی کچھ نہیں۔

اپنی شخصیت اور فطرت میں کون کونسی چیز بدلنا چاہیں گی اگر موقع ملے تو۔ ۔
بس یہی یار کہ گھر کے کاموں میں مجھے تھوڑی دلچسپی ہو جائے۔

Wish
07-05-2009, 03:25 PM
رفعت;

اچھا جی وش میں بھی کچھ اوٹ پٹانگ پوچھنے لگی ہوں ورنہ صنوبر نے رشوت کا الزام لگا دینا ہے

جی جی جناب ضرور

روزانہ دن کے آغاز سے لے کر اختتام تک کتنے کام نپٹاتی ہیں،اور اتنی مصروفیت میں ون اردو کے لیے اتنا سارا ٹائم کیسے نکال لیتی ہو؟

ان کاموں جی گنتی تو نہ ہی پوچھیں، کیوں کہ گنے چنے کام ہیں جو میں کرتی ہوں، اور فارغ ہی ہوتی ہوں، اس لئے ون اردو پہ ہی پائی جاتی ہوں۔ اور دوسرا یہ
موبائل سے کافی سہولت رہتی ہوں، روز ٹریول کرتے ہوئے، اسکول میں فارغ ٹائم میں آن لائن ہو جاتی ہوں۔

*کوئی یادگار تحریر جو شئیر کرنا چاہو؟

یادگار تحریر، کوئی خاص ذہن میں نہیں لیکن مجھے ناول پیرِ کامل سے یہ چند لائینیں بہت پسند ہیں،

What is next to ecstasy?"
"Pain"
"What is next to pain?"
"Nothingness"
"And what is next to nothingness?"
"Hell"
"What is next to hell?"

”تمھیں خوف نہیں آتا؟“
”کس چیز سے؟“

Hell
سے، اس جگہ سے جس کے آگے اور کچھ بھی نہیں ہوتا۔ ۔ ۔ سب کچھ
اس کے پیچھے ہی رہ جاتا ہے۔ معتوب اور مغضوب ہونے کے بعد باقی بچتا کیا ہے، جسے جاننے کا تمھیں تجسس ہے؟“

*کوئی یادگار جملہ جو کسی نے آپ کے لیے کہا ہو اور آپ کو آج بھی یاد ہو؟

پرانی باتوں میں تو کچھ یاد نہیں، بس عام عام ہی تعریف ہوتی ہے،
البتہ یہاں ون اُردو پہ تعریفی جملہ تو نہیں البتہ کلمات ایسے ضرور ہیں،
ایک تو سہی والی تعریف ہے، دوسری ذرا ٹیڑھی والی۔
ایک کسی کا مجھے ”اُمیدِ بہار“ بُلانا
اور کسی کا مجھے ”وش کنیا بُلانا کافی یادگار ہے۔

*اپنی ذات کی خوبیاں،خامیاں بیان کریں؟یاد رہے عادت نہیں پوچھی میں نے؟

میری ذات میں خوبی یہ ہے کہ میں دانستہ کسی کو نقصان یا تکلیف نہیں پہنچاتی، ہاں اگر پہنچ جائے تو وہ الگ بات ہے۔
تھوڑی سی ایگو پرابلم بھی ہے،
بس ایک ایک خوبی خامی ہی کافی ہے۔

*اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت واقعہ اگر چاہو تو بتاؤ؟

سب سے خوبصورت واقعہ، بہت سے ہیں، اب کیا بتاؤں، باقیوں کے لئے تو کچھ خاص نہیں ہوں گے نا وہ۔ کوئی ایسا خاص نہیں جو بتاؤں۔

*ایک شعر مکمل کرو،،جب سے دیکھی ہیں وہ بھیگی ہوئی آنکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟

،جب سے دیکھی ہیں وہ بھیگی ہوئی آنکھیں
ان آنکھوں نے ہنسنا چھوڑ دیا۔

*بارش اچھی لگتی ہے اور بری بھی کیوں؟

بارش تب اچھی لگتی ہے جب آپ کے سر پہ مضبوط سائبان ہو، آپ کو بہہ جانے ی بھیگ جانے کا خطرہ نہ ہو۔
اور بری تب لگ ہے جب وہ سائباں نہ ہو، یا اتنا مضبوط نہ ہو کہ بارش کا بار اٹھا سکے۔

*زندگی کب خوبصورت لگتی ہے،بلحاظ موسم؟

موسم تو برسات یا بہار کا پسند ہے،
لیکن زندگی تب ہی اچھی لگتی ہے، جب من کا موسم اچھا ہو،
ورنہ کوئی بھی موسم آپ کو خوش نہیں کر سکتا۔

*تقریبا سب ہی لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمیں جھوٹ سے نفرت ہے تو پھر جھوٹ کون بولتا ہے؟

پتہ نہیں، یہ تو وقت وقت کی بات ہے، نفرت کرنے والے بھی شاید کبھی بول لیتے ہوں، جیسے میں

*اچھا جی یہ بتاؤ کہ بےچارے اور معصوم لڑکےگرلز کالج کے سامنے ہی کیون کھڑے ہوتے ہیں؟

نہیں جی بیچارے اور معصوم لڑکے گرلز کالج کے باہر نہیں ہوتے، اور جو ہوں نہ وہ بیچارے ہوتے ہیں نہ معصوم۔

*ان کو کس ترتیب میں رکھو گی۔۔دولت، شہرت، عزت، محبت، رشتے؟

رشتے، عزت، محبت، دولت، شہرت۔

*انسان کی زندگی دوسروں کے لیے تماشہ کب بن جاتی ہے؟

تماشہ، جب وہ اپنی زندگی کو سنبھال نہ پائیں، اپنے رشتوں کی عزت اور قدر نہ کر پائیں تب۔

*جو لوگ دولت کو محبت پر ترجیح دیتے ہیں ان کے بارے میں کیا کہو گی؟

materialistic

Wish
07-05-2009, 04:17 PM
Meem;
السلام علیکم
،
کچھ سوالات میرے بھی ۔۔۔۔"امید بہار "8)
وعلیکم اسلام
بالکل جناب
حاضر ہیں ہم
:)

1ـ زندگی کیا ہے ؟

زندگی ایک سفر ہے، جس میں ہر موڑ پہ ایک نئی کہانی ہے۔
یہ کٹھن بھی ہے اور آسان بھی، یہ انسان پہ ہے کہ وہ اس سفر میں راستہ کون سا اختیار کرتا ہے۔

2ـ کیا یہ دنیا رنگین ہے ۔۔ ہے تو کون سا رنگ سب سے زیادہ پسند ہے ۔۔؟

یہ دنیا اتنی ہی رنگین ہے جتنی رنگین آپ اسے دیکھنا چاہیں
اور مجھے اس دنیا کا سفید رنگ پسند ہے، کیونکہ وہ باقی ساتوں رنگوں کا مجموعہ ہوتا ہے۔

3ـ ایسا کون سا احساس ہے جو بیک وقت خوشی اور غم دونوں کیفیات رکھتا ہے ۔۔؟

لڑکیوں کے لئے شاید رخصتی کا احساس ہے،
اور تو مجھے کچھ ذہن میں نہیں آیا۔
;d
4ـ وسعت متاثر کرتی ہے ؟ تو کہاں اور کس طریقے سے ۔۔؟

بہتتتتت ، بہت زیادہ، دلوں کی وسعت، علم کی، سمند کی، اور نیلے آسمان کی۔

5ـ کس کریکٹر کو دیکھ کر یا پڑھ کر لگا ارے یہ تو میں ہی ہوں ۔؟

پتہ نہیں، پر ہر کریکٹر میں ہی اپنے سے ملتا جلتا کچھ نظر آ جاتا ہے،
لیکن فی الحال کسی نے مجھے یا مجھ جیسی کو اگر کسی کردار میں اتارا ہےتو میری نظر سے نہیں گزرا

6ـ انسانی فیچرز میں سب سے متاثر کن چیز کیا لگتی ہے ۔؟

آنکھیں

7ـ مردوں کی سب سے اچھی کوالٹی اور بری بھی ؟

اچھی یہ کہ وہ تحفظ دیتے ہیں
بری یہ کہ وہ ہی عورت کو بے آبرو بھی کرتے ہیں

8- سیل پر آج کل کون سی رنگ ٹون ہے ؟

heaven's tale
ya love music rehti hy

9- برانڈ کونشس ہو ؟

کچھ چیزوں کے معاملے میں
جیسا کہ موبائل فون میں، کاسمیٹکس میں۔

10-کس کی طرح بننا چاہیتی ہو ؟

ایک نیک، اور دوسری ایسی کہ ہر کوئی تعریف کرے میرے والدین کی

اتنے بہت ہیں نا ابھی ۔۔یا اور کروں ۔۔::)

بہت ہیں جناب بہت ہیں

Minha Malik
07-05-2009, 06:06 PM
کوکنگ کر لیتی ہیں؟ کوئی ایسی ڈش جو آپ بہت اچھی بناتی ہیں۔۔ ۔

اگر آپ کو ایک مہینے کے لیے گھر میں اکیلا چھوڑ دیا جائے۔ ۔
تو گھر کی حالت کیا ہوگی ایک ماہ میں؟۔ ۔

گھر میں سب کے ساتھ کیسا رویہ ہوتا ہے آپکا۔
چھوٹے بہن بھائیوں سے پر رعب جماتی ہیں یا۔ ۔یا فرینڈلی انداز میں گپ شپ ہوتی ہے؟

ایک شکایت جو گھر والوں کو اکثر آپ سے رہتی ہے؟

گھر والوں کی کونسی بات پر آپ کا موڈ خراب ہو جاتا ہے۔ ۔ ؟

موڈ بے حد خوشگوار کب ہوتا ہے؟ اور ایسے میں کیا کرنا پسند کرتی ہیں؟

بلا وجہ اداسی گھیرے میں لے لے ۔ ۔تو کیا کرتی ہیں۔ ۔ ؟

آپکی شخصیت کا ایسا پہلو جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں؟

ایسا گیت جو اکثر آپ گنگناتی ہیں؟

محبت اور خلوص میں فرق بتائیں۔ ۔ ۔کسی رشتے کو نبھانے کے لیے ان دونوں میں سے کیا ضروری ہے؟

Wish
07-05-2009, 11:08 PM
minhamalik;

کوکنگ کر لیتی ہیں؟ کوئی ایسی ڈش جو آپ
بہت اچھی بناتی ہیں۔۔ ۔

تھوڑی بہت کر لیتی ہوں۔ میں چکن کڑاہی اور پیاز میں بُھنا ہوا قیمہ بہت اچھا بنا لیتی ہوں۔

اگر آپ کو ایک مہینے کے لیے گھر میں اکیلا چھوڑ دیا جائے۔ ۔
تو گھر کی حالت کیا ہوگی ایک ماہ میں؟۔ ۔

تو ایک ماہ بعد گھر ویسا کا ویسا ہی ملے گا جیسا ایک ماہ پہلے چھوڑ کے گئے تھے۔
میں بلکل بھی کسی چیز کو نہیں چھیڑتی
;d

گھر میں سب کے ساتھ کیسا رویہ ہوتا ہے آپکا۔
چھوٹے بہن بھائیوں سے پر رعب جماتی ہیں یا۔ ۔یا فرینڈلی انداز میں گپ شپ ہوتی ہے؟

گھر میں رعب ہے میرا، لیکن وہ رعب ہر وقت نہیں چلاتی، ضرورت پڑنے پر،
اور فرینڈلی گپ شپ بھی ہوتی ہے، خاص طور پر بہنوں سے۔ ون اردو کے سارے قصے سناتی ہوں، امی کو بھی۔

ایک شکایت جو گھر والوں کو اکثر آپ سے رہتی ہے؟

کام کم کرتی ہوں، اور پی سی پہ زیادہ ہوتی ہوں

گھر والوں کی کونسی بات پر آپ کا موڈ خراب ہو جاتا ہے۔ ۔ ؟

گھر والوں کی بات پہ کم ہی موڈ خراب ہوتا ہے، کیونکہ ہوں ہی سب سے بڑی، مجھے کسی نے کیا کہنا ہے،
اور الحمد للہ میری امی بہتتتتتت ہی کم کچھ کہتی ہیں،
ماشا اللہ۔

پھر اگر میں کوئی فرمائش کروں وہ پوری نہ ہو تو بھی، کیونکہ میں فرمائشیں کرتی ہی بہت کم کم ہوں۔

موڈ بے حد خوشگوار کب ہوتا ہے؟ اور ایسے میں کیا کرنا پسند کرتی ہیں؟

کب ہوتا ہے، ایسے ہی بس، کوئی خوشی ملے، سیلری ملنے پر بھی، شاپنگ کرنے پر بھی۔ اچھے اچھے لوگوں سے مل کے.
بس عموماً اچھا ہی رہتا ہے الحمد للہ۔

بلا وجہ اداسی گھیرے میں لے لے ۔ ۔تو کیا کرتی ہیں۔ ۔ ؟

تو دکھی دکھی گانے سنتی ہوں
اور ہاں اچھے اور برے موڈ میں واک بھی عموماً ہی کرتی ہوں ساتھ ساتھ گانے لگا لیتی ہوں موبائل پہ

اور خوشی اور اداسی میں بھی ایک دوست ہوتا ہے میرا جو ہر وقت میرے ساتھ ہوتا ہے، بس کچھ دنوں گائب رہتا ہے،
چاند
مجھے چاند بہت پسند ہے، اس کو سمائل پاس کرتی ہوں عموماً اور مجھے لگتا ہے وہ جواب بھی دیتا ہے سمائل کا سمائل سے

آپکی شخصیت کا ایسا پہلو جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں؟

یہ کہ میں سوشل ورک اور سیاست کی فیلڈ میں کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ جو کہ ناممکن ہے۔

ایسا گیت جو اکثر آپ گنگناتی ہیں؟

ویسے گانے تو بہتتتت سے ہیں جو مجھے پسند ہیں اور گنگنا بھی لیتی ہوں، لیکن ایک پرانا گانا جسے یہ شرف حاصل ہے وہ ہے
”آج پھر جینے کی تمنا ہے“۔

محبت اور خلوص میں فرق بتائیں۔ ۔ ۔کسی رشتے کو نبھانے کے لیے ان دونوں میں سے کیا ضروری ہے؟

خلوص میں آپ جو بھی کرتے ہیں کسی کے لئے سچے دل اور نیک تمناؤں سے کرتے ہیں،
محبت میں اس سب کے ساتھ ساتھ ایک اٹریکشن اور خواہش بھی ہوتی اس بندے سے بات کرنے کی، اس کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کی۔

کام تو دونوں سے چل جاتا ہے، لیکن محبت زیادہ ضروری ہوتی ہے

imkan
10-05-2009, 11:01 PM
آپکی شخصیت کا ایسا پہلو جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں؟

یہ کہ میں سوشل ورک اور سیاست کی فیلڈ میں کچھ کرنا چاہتی ہوں۔ جو کہ ناممکن ہے۔

اس کا ایک حل ہے آپ کو جیسے جرنلزم کا مضمون پسند تھا یہ دونوں شعبے سوشل اور سیاست ایک شعبے میں جمع ہو سکتے ہیں آپ کوشش کرو کہ کالم نگاری شروع کردو قومی اخبارات کے بڑے کالم نگاروں کو پڑھنا شروع کر دو اس طرح کالم نگاری کی فیلڈ میں یہ دونوں شوق پورے ہو سکتے ہیں عام طور پر خواتین کالم نگار معاشرتی موضوعات پر لکھتی ہیں
انٹرویو اچھا ہے ایک سوال یہ کہ ٹیچنگ کا تجربہ کیسا رہا آپ نے لکھا کہ بچوں نے تعجب سے پوچھا کہ آپ مسکراتی بھی ہیں اس سے کیا مطلب لیا جائے کہ کیا آج کے بچوں کو لاڈ سے نہیں پڑھایا جاسکتا

Wish
10-05-2009, 11:30 PM

بہت شکریہ امکان بھائی آپ کا
آپ کا مشورہ تو بہت اچھا ہے، لیکن اپنے اپنے انٹرسٹ کی بات ہے، میرا انٹرسٹ لکھنے سے زیادہ کرنے میں ہے، لیکن بہرحال کبھی مجھے لگا کہ میں کسی ٹاپک پر کچھ لکھ سکتی ہوں تو ضرور لکھوں گی۔

اور دوسرا سوال کہ بچوں کو لاڈ سے پڑھایا جا سکتا ہے کہ نہیں، تو بات یہ ہے، آپ کوئی بھی ماحول دیکھ کے اپنے آپ کو اس کے مطابق بناتے ہو نا۔
اگر سردیاں ہوں تو گرم کپڑے پہننے پڑتے ہیں، اور گرمیوں میں ہلکے، ہر چیز وقت کی مناسبت سے۔
میں نے بھی کچھ ایسا ہی کیا تھا، اور الحمد للہ کامیاب بھی رہی۔
لاڈ ہو یا سختی، طریقے دونوںہی بچوں کو پڑھانے کے ہیں،
یہ اب استاد پہ ہے کہ موقع کی مناسبت سے ایک چن لے۔
شکریہ

Minha Malik
12-05-2009, 10:03 PM
اپنی کن باتوں پر کنٹرول نہیں کر سکتیں؟

کون سے الفاظ یا محاورے زیادہ استعمال کرتی ہیں؟ کوئی تکیہ کلام؟ ۔

کون سی چیز ساتھ لیے بغیر گھر سے نہیں نکلتیں؟

کبھی دل میں خواہش آئی کہ کاش می لڑکا ہوتی۔ ۔؟۔

اگر موبائل کی سہولت آپ سے چھین لی جائے تو۔۔ ؟۔۔ ۔

کن چیزوں پر بہت خرچ کرتی ہیں؟

آج تک اپنے لیے سب سے قیمتی چیز کیا خریدی؟

ٹین ایج میں کیا ہوا پیار سچا ہوتا ہے یا نادانی؟

ایک نصیحت جو آپ اکثر کرتی ہیں۔ ۔

ایک نصیحت جو آپ کو اکثر کی جاتی ہے۔ ۔

آپ کی نظر میں خوبصورت بات کیا ہے؟

آپ کی نظر میں بد صورت بات کیا ہے؟

کوئی ایسا اچھا منظر جو آپ کی آنکھوں میں بس گیا ہو؟

کوئی ایسا خوفناک منظر جو آپ کی آنکھوں میں بس گیا ہو؟

Minha Malik
13-05-2009, 09:48 PM
آپکی تربیت میں کس کا ہاتھ زیادہ ہے؟

زندگی میں کسی سے کبھی نفرت کی؟

کن دنوں کو بہت زیادہ یاد کرتی ہیں؟

کس شخصیت کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنا چاہتی ہیں؟

مہمانوں کی اچانک آمد پر آپ کے کیا تاثرات ہوتے ہیں؟

کہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہیں؟

اگر میک اپ کے استعمال پر پابندی لگ جائے تو؟

ایک وہم جو اکثر پریشان کرتا ہے؟

زندگی ایک امتحان ہے۔ ۔ایسا کبھی لگا؟ کب؟

زندگی بوجھ کب لگنے لگتی ہے؟

Wish
16-05-2009, 11:23 PM
آپ کا کوئی بہت ہی خاص جو آپ سے بے پناہ محبت کرتا ہو وہ آپ سے روٹھ گیا ہو اسے شاعرانہ انداز میں منائیں ، ذاتی شاعری کر کے ( اس سوال کے وقت کی کوئی قید نہیں آپ جب بھی جواب دے سکیں آسانی سے تب دے دینا ضروری نہیں آج ہی لکھ کر دیں )

لیں جی صنوبر آپ کی فرمائش پہ یہ میری ذاتی شاعری حاضر ہے جس میں میں کسی کو منانے جا رہی ہوں۔

کسی کو منانا بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے، اور مجھے بھی بہت مشکل لگتا ہے، ویسے ہو سکتا ہے کبھی میں کسی کو ایسے بھی مناؤں جیسے میں نے اپنی اس شاعری میں لکھا۔ ۔ ۔ ۔

اب آپ لوگ پڑھ کے بتائیں کہ کیا ایسی شاعری سے کوئی مانے گا بھی یا میں نے خوامخواہ ہی اتنا سر کھپا لیا
:(:(:(

اب مان بھی جاؤ

کتنا آسان تھا نا

مٹا دینا اُن یادوں کو
بُھلا دینا اُن وعدوں
توڑ کے سارے ناتوں کو
ہو جانا انجان راہوں کو

کیا یہ سوچا تھا

وہ سب جو تم چھوڑ چلے ہو
وہ تعلق جسے تم توڑ چلے ہو
سیپ میں پرویا اک موتی تھا
راہوں میں جسے تم رول چلے ہو

اِک ذرا سی غلطی پر

چل دیئے کیسے رُخ موڑ کر
چاہتوں سے بھرا میرا دل توڑ کر
فریب سے بھری اس دنیا میں
تنہا اکیلی مجھے چھوڑ کر

اب یہ فاصلے

ان فاصلوں کو گر جو مٹانا ہے
جانتی ہوں مجھی کو پلٹ کر آنا ہے
انا کے شکنجے سے پا کر رہائی
جانتے ہو کن راہوں سے گزر کر جانا ہے؟

تم کیا جانو
!
آبلہ پائی کی راہوں کو
انا کے چبھتے کانٹوں کو
اپنے پیروں تلے روندنے کی اذیت
پھر برہنہ پا، کرنا عبور ان راستوں کو

ایسے سفر کے بعد

شکوہ کوئی زیرِ لب نہیں
گلے کوئی دل میں اب نہیں
آنکھوں میں امید دل میں امنگ لیئے
تیری راہوں میں میں بے سبب نہیں

تھام لو

واپس بلانے کو بڑھے ان ہاتھوں کو
مت کرو فراموش بیتیاُن سب باتوں کو
سنگ کیئے تھے جتنے قول و اقرار
چلو نبھاتے ہیں ان قسموں وعدوں کو

بلاتی ہے اب بھی

زندگی، جہاں خوشیاں مسکراتی ہوں
آنکھیں پیار کے نغمے گُنگناتی ہوں
قربتوں کی اک ایسی نگری
جہاں محبت ہر سُو لہلہاتی ہو۔۔ ۔ ۔

~Irum~
17-05-2009, 12:51 AM
Assalam-o-Alaikum Wish.

Few questions from my side ( And yes i want the more PASSIONATE SIDE to come out here ) :)

1. When someone truly says "They're In Love", according to you what do they mean?
2. How would you take the fact that someone is "Inspired by you"?
3. How would you define rage? Both in positive and negative aspects, comment!
4. Is it better to Dream rather than being Realistic?
5. Do you think girls are INDEPENDENT?

^^^ I got plenty more questions, thoray se likhe cuz i wanted to go easy on you :p didn't want to ask but soucha kuch simple se pouch leti hoon.... If my questions resemble any previous question tu duss dena ...!

:)

Wish
17-05-2009, 03:07 AM
MinhaMalik;
اپنی کن باتوں پر کنٹرول نہیں کر سکتیں؟

کنٹرول تو میں کر ہی لیتی ہوں کرنا چاہوں تو، لیکن صبح نہ اٹھنے پر نہیں کرتی، کبھی کبھی غصہ پر بھی نہیں کرتی۔

کون سے الفاظ یا محاورے زیادہ استعمال کرتی ہیں؟ کوئی تکیہ کلام؟ ۔

کوئی خاص نہیں

کون سی چیز ساتھ لیے بغیر گھر سے نہیں نکلتیں؟

موبائل، اور بیگ

کبھی دل میں خواہش آئی کہ کاش می لڑکا ہوتی۔ ۔؟۔

ہاں کبھی کبھی، جب تھوڑا باؤنڈ فیل کروں۔

اگر موبائل کی سہولت آپ سے چھین لی جائے تو۔۔ ؟۔۔۔

تو میں ون اردو پہ نسبتاً کم پائی جاؤں اور تو کچھ خاص نہیں ہوتا میرے موبائل پہ

کن چیزوں پر بہت خرچ کرتی ہیں؟

کاسمیٹکس یا جوتے۔ ۔ ۔
پاکستان میں ہوؤں تو کپڑے۔

آج تک اپنے لیے سب سے قیمتی چیز کیا خریدی؟

موبائل

ٹین ایج میں کیا ہوا پیار سچا ہوتا ہے یا نادانی؟

پتہ نہیں کبھی ہوا تو نہیں،
لیکن مشاہدہ تو یہی ہے کہ بہت بڑی نادانی۔ ۔ ۔

ایک نصیحت جو آپ اکثر کرتی ہیں۔ ۔
نصیحت تو وقت اور بندے پہ ڈیپینڈ کرتی ہے نا، ایک ہی نصیحت ہر جگہ تو نہیں چل سکتی۔

ایک نصیحت جو آپ کو اکثر کی جاتی ہے۔ ۔
کچھ کام وام سیکھ لو

آپ کی نظر میں خوبصورت بات کیا ہے؟
جو دل کو چھو جائے

آپ کی نظر میں بد صورت بات کیا ہے؟
جو بات بے قصور دل کو دکھا دے

کوئی ایسا اچھا منظر جو آپ کی آنکھوں میں بس گیا ہو؟
آج کل تو سمند ہی سر پہ سوار ہوا ہوا ہے، کیونکہ میرے اسکول کے راستہ میں پڑتا ہے، تو بس آتے جاتے دیکھتی ہوں اسے
کوئی ایسا خوفناک منظر جو آپ کی آنکھوں میں بس گیا ہو؟

خوفناک، اتنا تو نہیں لیکن ہماری گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہوا تھا تو بس وہ نہیں بھولتا۔

Wish
17-05-2009, 03:20 AM
MinhaMalik;
آپکی تربیت میں کس کا ہاتھ زیادہ ہے؟

میری امی کا

زندگی میں کسی سے کبھی نفرت کی؟
نہیں نفرت کرنے کا تجربہ ابھی تک نہیں ہوا

کن دنوں کو بہت زیادہ یاد کرتی ہیں؟
کالج لائف

کس شخصیت کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنا چاہتی ہیں؟
اپنے والدین

مہمانوں کی اچانک آمد پر آپ کے کیا تاثرات ہوتے ہیں؟
اگر وہ لوگ مجھے اچھے لگتے ہیں پھر تو خوشی ہوتی ہے، اور جو اچھے نہ لگتے ہوں ان کی آمد پہ کوئی خاص خوشی نہیں ہوتی۔

کہاں جانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہیں؟
کہیں بھی نہیں۔ ڈیپینڈ کرتا ہے موڈ پہ۔

اگر میک اپ کے استعمال پر پابندی لگ جائے تو؟
تو میک اپ کرنے والے سے زیادہ انھیں میک اپ میں دیکھنے والوں کو خطرہ ہے۔

ایک وہم جو اکثر پریشان کرتا ہے؟
وہم تو کوئی لاحق نہیں الحمد للہ۔

زندگی ایک امتحان ہے۔ ۔ایسا کبھی لگا؟ کب؟
ایسا تو ہے، یہ زندگی ایک امتحان ہی ہے۔ ایسے جب لگے تب سمجھیں نارمل ہیں، نہ لگے تو لگانا چاہیئے۔
میں بھی عموماً خود کو یاد دلاتی ہوں کہ یہ ایک امتحان ہے، تیاری کر۔

زندگی بوجھ کب لگنے لگتی ہے؟
بڑھاپے میں شاید

صنوبر
17-05-2009, 03:53 PM
لیں جی صنوبر آپ کی فرمائش پہ یہ میری ذاتی شاعری حاضر ہے جس میں میں کسی کو منانے جا رہی ہوں۔

کسی کو منانا بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے، اور مجھے بھی بہت مشکل لگتا ہے، ویسے ہو سکتا ہے کبھی میں کسی کو ایسے بھی مناؤں جیسے میں نے اپنی اس شاعری میں لکھا۔ ۔ ۔ ۔

اب آپ لوگ پڑھ کے بتائیں کہ کیا ایسی شاعری سے کوئی مانے گا بھی یا میں نے خوامخواہ ہی اتنا سر کھپا لیا
:(:(:(

اب مان بھی جاؤ

کتنا آسان تھا نا

مٹا دینا اُن یادوں کو
بُھلا دینا اُن وعدوں
توڑ دینا سب ناتوں کو
اور ہو جانا انجان راہوں کو

کیا تم نے سوچا تھا

وہ سب جو تم چھوڑ چلے ہو
وہ تعلق جسے تم توڑ چلے ہو
سیپ میں پرویا اک موتی تھا
جسے راہوں میں تم رول چلے ہو

اِک ذرا سی غلطی پر

کیسے چل دیئے تم رُخ موڑ کر
میرا چاہتوں سے بھرا دل توڑ کر
فریب سے بھری اس دنیا میں
تنہا اکیلی مجھے چھوڑ کر

اب یہ فاصلے

ان فاصلوں کو گر جو مٹانا ہے
جانتی ہوں مجھی کو پلٹ کر آنا ہے
انا کی قید سے پا کر رہائی
جانتے ہو کن راہوں سے گزر کر جانا ہے؟

تم کیا جانو!

آبلہ پائی کی راہوں کو
انا کے چبھتے کانٹوں کو
اپنے پیروں تلے روندنے کی اذیت
پھر برہنہ پا، کرنا عبور ان راستوں کو

ایسے سفر کے بعد

کوئی بھی شکوے زیرِ لب نہیں
گلے کوئی دل میں کوئی اب نہیں
آنکھوں میں امید دل میں امنگ لیئے
تیری راہوں میں میں بے سبب نہیں

تھام لو

واپس بلاتے ان بڑھے ہاتھوں کو
مت کرو فراموش اُن بیتی باتوں کو
جتنے قول و اقرار کیئے تھے سنگ
چلو نبھاتے ہیں ان قسموں وعدوں کو

بلاتی ہے اب بھی

زندگی جہاں خوشیاں مسکراتی ہوں
آنکھیں پیار کے نغمے گُنگناتی ہوں
قربتوں کا اک ایسا جہاں
جہاں محبت ہر سُو لہلہاتی ہو۔۔ ۔ ۔

bhot he zabardast

and thank you so much sis

bhot acha likha aap ne

aise swal ka maqsad aap ki salahato ko mazead ujagar karna he or aap k shoq ko barqrar rakhna he

jare rakhe inshAllha behtar nataij he mile ge hmare duai aap k sath he
hmesha khush rahe

Meem
17-05-2009, 06:48 PM
لیں جی صنوبر آپ کی فرمائش پہ یہ میری ذاتی شاعری حاضر ہے جس میں میں کسی کو منانے جا رہی ہوں۔

کسی کو منانا بہت ہی مشکل کام ہوتا ہے، اور مجھے بھی بہت مشکل لگتا ہے، ویسے ہو سکتا ہے کبھی میں کسی کو ایسے بھی مناؤں جیسے میں نے اپنی اس شاعری میں لکھا۔ ۔ ۔ ۔

اب آپ لوگ پڑھ کے بتائیں کہ کیا ایسی شاعری سے کوئی مانے گا بھی یا میں نے خوامخواہ ہی اتنا سر کھپا لیا
:(:(:(

اب مان بھی جاؤ

کتنا آسان تھا نا

مٹا دینا اُن یادوں کو
بُھلا دینا اُن وعدوں
توڑ دینا سب ناتوں کو
اور ہو جانا انجان راہوں کو

کیا تم نے سوچا تھا

وہ سب جو تم چھوڑ چلے ہو
وہ تعلق جسے تم توڑ چلے ہو
سیپ میں پرویا اک موتی تھا
جسے راہوں میں تم رول چلے ہو

اِک ذرا سی غلطی پر

کیسے چل دیئے تم رُخ موڑ کر
میرا چاہتوں سے بھرا دل توڑ کر
فریب سے بھری اس دنیا میں
تنہا اکیلی مجھے چھوڑ کر

اب یہ فاصلے

ان فاصلوں کو گر جو مٹانا ہے
جانتی ہوں مجھی کو پلٹ کر آنا ہے
انا کی قید سے پا کر رہائی
جانتے ہو کن راہوں سے گزر کر جانا ہے؟

تم کیا جانو!

آبلہ پائی کی راہوں کو
انا کے چبھتے کانٹوں کو
اپنے پیروں تلے روندنے کی اذیت
پھر برہنہ پا، کرنا عبور ان راستوں کو

ایسے سفر کے بعد

کوئی بھی شکوے زیرِ لب نہیں
گلے کوئی دل میں کوئی اب نہیں
آنکھوں میں امید دل میں امنگ لیئے
تیری راہوں میں میں بے سبب نہیں

تھام لو

واپس بلاتے ان بڑھے ہاتھوں کو
مت کرو فراموش اُن بیتی باتوں کو
جتنے قول و اقرار کیئے تھے سنگ
چلو نبھاتے ہیں ان قسموں وعدوں کو

بلاتی ہے اب بھی

زندگی جہاں خوشیاں مسکراتی ہوں
آنکھیں پیار کے نغمے گُنگناتی ہوں
قربتوں کا اک ایسا جہاں
جہاں محبت ہر سُو لہلہاتی ہو۔۔ ۔ ۔

آن ہاں ۔۔
آہم آہم ۔۔
زبردست ۔۔بلکہ بہت اچھے ۔۔;)
مان جانا چاہیئے اتنے پر ۔۔ جب کہ منانے والا بھی کچھ کچھ " امید بہار " جیسا ہو ۔۔:p

Minha Malik
19-05-2009, 09:30 PM
سیاست سے کتنی دلچسپی ہے؟

کبھی دل میں آیا کہ میں ہوتی فلانے سیاستدان کی جگہ تو بتاتی کہ اصل ذمہ داریاں کیا ہیں ایک حکومت کی۔ ۔

پاکستان کی موجودہ حکومت سے کتنے فیصد مطمئن ہیں؟

سیاسی ٹاک شوز دیکھتی ہیں؟ کونسا شو سب سے زیادہ پسند ہے؟

اگر آپ کو کسی سیاسی ایشو پر کالم لکھنے کو کہا جائے تو؟

اگر ٹرانسپورٹیشن کا کنٹرول آپ کے ہاتھ میں دے دیا جائے تو کونسی ٹرانسپورٹ کو بین کروائیں گی؟

اگر آپ کو پاکستاب کے کسی شہر کی پاور دے دی جائے تو کس شہر کو سلیکٹ کریں گی؟

پاکستان میں آمریت اور جمہوریت میں کیا فرق ہے؟ اور کس کو پسند کرتی ہیں؟

آپ کیا سمجھتی ہیں کہ ایک اچھے اور مخلص لیڈر کا مل پانا ممکن ہے پاکستان میں؟

عمران خان کو کیسا سیاست دان سمجھتی ہیں؟ اگر اسے پوسٹ مل جائے تو کیا وہ بھی سیاستدانوں کی روایت کو قائم رکھے گا ۔ ۔مطلب جیبیں بھرے گا۔ ۔ یا ایک اچھی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اس کی آمد؟

Minha Malik
19-05-2009, 09:32 PM
اسکول کے دور میں مطالعہ پاکستان کا کونسا سوال یاد کرنا مشکل لگتا تھا؟

میتھس میں کتنی دلچسپی ہے؟ اور کس لیول تک میتھس پڑھا ہوا ہے آپ نے؟

پہلی بار کمپیوٹر کب استعمال کیا تھا؟

کس سبجیکٹ کو آپ اضافی سمجھتے ہیں میٹرک کے کورس میں؟

اگر آپ کو استاد کی سیٹ دے دی جائے تو کس کلاس تک کون سے سبجیکٹس با آسانی ڈیل کر سکتی ہیں؟

آج کل جو موٹو چل رہا ہے اسکولز میں۔ ۔ مار نہیں پیار۔ ۔ ۔اس کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟

کیا آپ سمجھتی ہیں کہ تمام بچے پیار سے ڈیل کیے جانے والے ہوتے ہیں؟

آج تک کسی چھوٹے بچے یا بہن بھائی کو تھپڑ لگایا؟

اگر کسی کو آپ کے زیر تربیت دیا جائے تو آپ اسکی تربیت میں کن باتوں کو سب سے اول درجہ پر رکھیں گی؟۔

آپ کی ایسی عادات جو آپ چاہیں گی کہ آپ کے زیر تربیت شخص میں نہ آنے پائیں؟

Wish
26-05-2009, 11:27 PM
[QUOTE=Irum;855436]Assalam-o-Alaikum Wish.

Few questions from my side ( And yes i want the more PASSIONATE SIDE to come out here ) :)

Walaikum Assalam Irum, i ll try to answer your question in the way you want me to.... but you know na, its hard...

1. When someone truly says "They're In Love", according to you what do they mean?
According to me if someone says that he is in love with someone, he or she wants to propose the other person, and want to spend more and more time together.

2. How would you take the fact that someone is "Inspired by you"?
If some will ever say that, i'll doubt his mental condition
;d
I really don't consider my personality strong enough to inspire any intellectual person.I said intellectual person, because i like them.

3. How would you define rage? Both in positive and negative aspects, comment!

If you 'll ask definition of RAGE then i'll say its a violent feeling inside a person.
Positive and negative aspect?
I wonder if Rage really has any positive aspect.
To me the person in Rage has least control on his own self, and its not good at all.

4. Is it better to Dream rather than being Realistic?

Instead of telling what is better, i would like to say:
keep your dreams your fuel to give you power to face reality.
And be realistic

5. Do you think girls are INDEPENDENT?
In Pakistan, NO.
(I am not counting exceptional cases)

^^^ I got plenty more questions, thoray se likhe cuz i wanted to go easy on you :p didn't want to ask but soucha kuch simple se pouch leti hoon.... If my questions resemble any previous question tu duss dena ...!

:)

Go easy on me? Honey i am not afraid of any question at all.
You can put your mind into it
;)

Wish
26-05-2009, 11:51 PM
MinhaMalik;

سیاست سے کتنی دلچسپی ہے؟
ہے تو بہت لیکن بس دیکھ دیکھ کے دل کڑھتا رہتا ہے۔ ۔ ۔
لیکن سیاست کی انفو مجھے بلکل نہیں رہتی۔ ۔ ۔ بس کون کیا کر رہا ہے اس سے دلچسپی ہے۔

کبھی دل میں آیا کہ میں ہوتی فلانے سیاستدان کی جگہ تو بتاتی کہ اصل ذمہ داریاں کیا ہیں ایک حکومت کی۔ ۔
کبھی ایسا دل میں تو نہیں آیا لیکن ہاں میرے اندر جذبہ ضرور ہے، لوگوں کے لیئے کچھ کرنے کا۔

پاکستان کی موجودہ حکومت سے کتنے فیصد مطمئن ہیں؟

میرا خیال ہے 60%

سیاسی ٹاک شوز دیکھتی ہیں؟ کونسا شو سب سے زیادہ پسند ہے؟
ویسے تو نہیں دیکھتی البتہ جب کوئی خاص صورتحال ہو تب دیکھتی ہوں
جیو سے۵۰ منٹ
اور اے آر وائے سے "آف دا ریکارڈ" پسند ہیں

اگر آپ کو کسی سیاسی ایشو پر کالم لکھنے کو کہا جائے تو؟
کہا جائے تو کیا، لکھ دوں گی جیسا بھی لکھ سکی۔ اچھا ہونے کی گارنٹی تو نہیں ہے نا۔

اگر ٹرانسپورٹیشن کا کنٹرول آپ کے ہاتھ میں دے دیا جائے تو کونسی ٹرانسپورٹ کو بین کروائیں گی؟
کیوں بھئی بین کیوں کرواؤں، کتنے لوگوں کا روزگار وابستہ ہوتا ہے اس سے۔ لیکن ہاں اگر اس کا آلٹرنیٹ دینے کا آپشن ہو تو پاکستان میں وہ بائیک والا رکشہ۔

اگر آپ کو پاکستاب کے کسی شہر کی پاور دے دی جائے تو کس شہر کو سلیکٹ کریں گی؟
شہر کو نہیں، دیہاتی علاقوں کو، وہاں ضرورت ہے کسی انقلاب کی۔

پاکستان میں آمریت اور جمہوریت میں کیا فرق ہے؟ اور کس کو پسند کرتی ہیں؟
پاکستان میں آمریت اور جمہوریت کا فرق کیا نارمل مطلب سے مختلف ہے؟
آمریت وہ تھی جب پرویز صاحب نے بغیر پوچھے اور الیکٹ ہوئے قبضہ لے لیا تھا، اور جمہوریت یہ تھی جب قوم سڑکوں پہ نکل کے میاں نواز شریف کے ساتھ چل پڑی۔ ویسے مجھے سیاست کا زیادہ علم نہیں۔
میں پسند تو جمہوریت ہی کرتی ہوں، لیکن میرا خیال ہے ملک میں اگر بادشاہت کا ٹرینڈ ہو تو ملک میں سکون زیادہ ہو۔
کیونکہ پھر سیاسی اختلافات ختم ہو جائیں گے جن کی زد میں آج کل ہمارا ملک ہے۔

آپ کیا سمجھتی ہیں کہ ایک اچھے اور مخلص لیڈر کا مل پانا ممکن ہے پاکستان میں؟
بلکل جی ممکن کیوں نہیں۔ ہمارے ملک میں بہت اچھے لوگ ہیں، بات بس شعور کی اور پاور کی ہے۔
کسی میں شعور ہے پر پاور نہیں، کسی میں پاور ہے لیکن شعور نہیں۔
جس دن یہ دونوں ایک میں مل گئے اس دن ہم (پاکستانی) ایک نئے سفر لو نکلیں گے۔

عمران خان کو کیسا سیاست دان سمجھتی ہیں؟ اگر اسے پوسٹ مل جائے تو کیا وہ بھی سیاستدانوں کی روایت کو قائم رکھے گا ۔ ۔مطلب جیبیں بھرے گا۔ ۔ یا ایک اچھی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی اس کی آمد؟
یہ تو بھئی وہ ہی جانے کہ اس کا ضمیر کیسا ہے۔ البتہ باتیں اچھی کر لیتا ہے۔ لیکن ہم صرف کسی کی باتوں سے اس کے آئیندہ عمل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے

Wish
27-05-2009, 12:02 AM
MinhaMalik;

اسکول کے دور میں مطالعہ پاکستان کا کونسا سوال یاد کرنا مشکل لگتا تھا؟
جس میں تاریخیں یا فگرز ہوتے تھے،

میتھس میں کتنی دلچسپی ہے؟ اور کس لیول تک میتھس پڑھا ہوا ہے آپ نے؟
کوئی دلچسپی نہیں ہے مجھے میتھس میں۔ بس میٹرک تک ہی پڑھا تھا۔

پہلی بار کمپیوٹر کب استعمال کیا تھا؟
ٹھیک سے یاد نہیں، شاید میٹرک کے بعد۔

کس سبجیکٹ کو آپ اضافی سمجھتے ہیں میٹرک کے کورس میں؟
آرٹس کے سبجیکٹس میں کچھ سبجیکٹس ایسے ضرور ہیں، جو میں کبھی بچوں کو رکمینڈ نہیں کرتی، کہ اسے سلیکٹ کریں۔ لیکن میں یہاں اس طرح نام بتانا پسند نہیں کروں گی۔

اگر آپ کو استاد کی سیٹ دے دی جائے تو کس کلاس تک کون سے سبجیکٹس با آسانی ڈیل کر سکتی ہیں؟
مڈل سے آگے۔۔ ۔۔

آج کل جو موٹو چل رہا ہے اسکولز میں۔ ۔ مار نہیں پیار۔ ۔ ۔اس کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟
ایک حد تک ٹھیک ہے، سخت مار تو نہیں ہونی چاہیئے لیکن کبھی کبھی ایک آدھ سٹک یا اسکیل سے ہاتھ پہ مار لینا مناسب ہے۔
مار بھی آج کل کے ماحول کو دیکھیں تو ٹھیک ہے یہ موٹو۔۔۔
کیونکہ نئی نسل میں صبر بس نام کا ہے۔۔۔۔ تو بجائے کہ آپ مار کے بچے کو مشتعل کر دو، بہتر ہے کوئی اور راہ اختیار کی جائے۔۔۔

کیا آپ سمجھتی ہیں کہ تمام بچے پیار سے ڈیل کیے جانے والے ہوتے ہیں؟
یہ بچے بچے پہ ڈیپینڈ کرتا ہے، کہ وہ کس طرح کے ماحول میں تربیت پا رہا ہے یا پا چکا ہے۔

آج تک کسی چھوٹے بچے یا بہن بھائی کو تھپڑ لگایا؟
ہاں زیادہ غصے میں ہوتی ہوں تو لگا بھی دیتی ہوں، لیکن منہ پہ نہیں اور زور سے بلکل نہیں۔۔۔ ہلکا سا۔۔۔
:(

اگر کسی کو آپ کے زیر تربیت دیا جائے تو آپ اسکی تربیت میں کن باتوں کو سب سے اول درجہ پر رکھیں گی؟۔
مذہبی رجحان کی طرف خاص توجہ دوں گی۔۔۔
اور مذہب کو ہماری روزمرہ کی زندگی میں کیسے اپلائی کرنا ہے۔۔۔

آپ کی ایسی عادات جو آپ چاہیں گی کہ آپ کے زیر تربیت شخص میں نہ آنے پائیں؟
lack of decision power

Wish
27-05-2009, 01:13 AM
صنوبر;

ان لوگوں کے بارے میں آپ کے کیا تاثرات ہیں
ان سب کے بارے میں تاثرات دینے سے پہلے یہ بتا دوں کہ جو کچھ میں کہوں گی وہ مکمل نہیں۔ ۔ ۔ کچھ ایسے بھی تاثرات ہوتے ہیں جو ہر ایک پر نہیں کسی خاص پر ہی عیاں ہوتے ہیں۔ ۔ ۔ تو ہو سکتا ہے ان میں سے کسی کے بارے میں کچھ ایسی باتیں ہو جو باقی نہیں بس میں ہی ڈھونڈ پائی ہوؤں ان لوگوں میں تو اب میں فورم پہ اس کا اعلان تو نہیں کر سکتی نا۔ ۔ ۔
اور خاص طور پہ منفی پہلوو اگر کسی میں کوئی ہے بھی تو اس کو بھی نہیں بتاؤں گی۔
یہ میں اس لیٔے کہہ رہی ہوں تاکہ ان سب کو اندازہ رہے کہ جو کچھ میں یہاں کہنے والی ہوں میں ان کے بارے میں بس اتنا ہی نہیں مزید بھی جانتی ہوں

مہنہا ملک
منہا۔ ایک بہت ہی اچھی لڑکی ہے۔ ہر ایک سے جلدی فرینک ہو جانا، اسے دوست بنا لینا۔ ۔ ۔ اس سے خلوص جتانا بہت اچھے سے جانتی ہے۔ شاعری سے دلچسپی ہے اور بہت اچھی شاعری کرتی ہے۔ ۔ ۔ جس کو پڑھ کے آپ اس کے احساسات کا اندازہ بخوبی لگا سکتے ہیں۔
اور اس کے بارے میں میں اتنا زیادہ جانتی ہوں لیکن بتا نہیں سکتی کیونکہ اسے موضوع گفتگو بننا اور یہ کہ اس کا زیادہ تزکرہ ہو نہیں پسند۔۔۔

رفعت
ان کے بارے میں کیا کہوں۔۔۔
شاید ہی یہاں کوئی ہو جو انہیں نہ جانتا ہو، ماشا اللہ کافی پی آر ہے ان کی۔ ہر ایک سے بہت وارملی بات کرتی ہیں، اور ہر بات پہ تبصرہ بھی بہت کمال کا کرتی ہیں
بہت لائیولی سی ہیں، طبیعت میں کافی صبر اور مزاج شوخ ہے۔۔۔ البتہ گانے تھوڑے سیڈ پسند کرتی ہیں
آپ ان کی کمپنی میں بلکل بور نہیں ہو سکتے۔ اور مشورے بھی بہت کمال کے دیتی ہیں۔
میم
اب اگر میں سب کی تعریفیں ہی تعریفیں لکھ رہی ہوں تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں۔ آپ نے پوچھا ہی ان لوگوں کا ہے جو مجھے اچھے لگے اور یہاں میرے دوست ہیں۔
ان میں سب سے پہلے میم یعنی مونا ہی سے دوستی ہوئی تھی۔
بہت اچھی صوبر، اور ہر نئے آنے والے کو بہت اچھی طرح سے ویلکم کرنے والی یہ ہیں مونا۔ ۔ ۔
ان کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہنے کو سوائے تعریفوں کہ ایک لمبی لسٹ۔
لیکن ان کی ایک بات جو مجھے سب سے زیادہ پسند ہے وہ یہ ہے کہ یہ کبھی بھی اپنی رائے یا سوچ کسی پہ مسلط نہیں کرتیں، اور دوسرا بے شک بچہ ہی کیوں نہ ہو۔۔۔ اس کی ہر رائے اور بات کو غور سے سنتی ہیں اور اسے سپورٹ کرتی ہیں۔۔
اور بچے ہو یا بڑا ہر ایک کی من پسند ہیں کیونکہ ہر ایک سے اس کے لیول پر آ کے بات کرتی ہیں

ساحل
ساحل کے بارے میں کیا کہوں،اس کے بارے میں جتنا بیت بازی والے جانتے ہیں اتنا ہی گپ شپ سیکشن والے۔
ایک بند دروازے کی طرح ہے، جس میں ایک چھوٹی سی کھڑکی ہے، اس کے سامنے بھی اس نے ایک ایسی تصویر لگائی ہوئی ہے جو وہ دوسروں کو دکھانا چاہتا ہے۔
اور اس میں چیدہ چیدہ باتیں یہ کہ شاعری سے لگاؤ جیسا کہ سب جانتے ہیں،
اور زیادہ تر ذرا دکھی شعر ہی سلیکٹ کرتا ہے۔ اب ایسا کیوں یہ تو مجھے نہیں پتہ

اینی وے بہت پولائیٹ ہے، بہت کم بولتا ہے۔ لڑائی اور بحث مباحثہ سے دور بھاگتا ہے۔۔۔
بس اس سے زیادہ میرا کچھ اندازہ نہیں اس کے بارے میں
ہاں اور یہ کہ فورم پہ کافی لوگوں کا چہیتا اور فیورٹ ہے، آپ کہہ لیں جسٹ لائیک اے چاکلیٹ۔۔۔ (دھیان رہے چاکلیٹ بھی سب کو پسند نہیں ہوتی;d(

عمران نیر
عمران نیئر۔ ۔ ۔
اوپس۔۔۔
ان کے بارے میں کیا کہوں اب۔۔۔ سب سے پہلے تو ہو جاؤں با ادب۔۔ پھر کچھ کہتی ہوں۔۔۔

با ادب اس لیئے کہ ادب سے بہت لگاؤ ہے نا ان کا۔۔۔ ویسے بھی ان کو میں جتنا جانتی ہوں توبہت عزت کرتی ہوں۔
مزید ان کے بارے میں یہ کہوں گی کہ کھرے بندے ہیں، ہر بات کو لوجک کی بیس پہ دیکھتے ہیں، فیلنگز کا اثر فیصلوں اور تجزیوں پر کم ہی پڑنے دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عموماً جج منعقد ہوتے ہیں

اور اب کیا کہوں ان کے بارے میں وہ بھی یہاں، جب کہ سب کچھ سر عام کہنے کے لیئے نہیں ہوتا۔ اور ہاں اگر ان کو بھی ساحل کی طرح کسی چیز سے تشبیہہ دوں تو۔۔۔۔۔
میں کہوں گی کہ یہ بلکل آئیسکریم کی طرح ہیں;d
وہ کیوں، اس لیئے کہ احتیاط سے کھاؤ توبہت اچھا ورنہ دانتوں کو ٹھنڈا لگ جائے تو تکلیف بھی دیتا بھی
;)

شہزاد قیس
شہزاد قیس بھائی۔۔۔
ان کےبارے میں کیا کہوں، ان سے تو کبھی بات چیت نہیں ہوئی تو ان کی شخصیت کا اندازہ تو نہیں اتنا، لیکن پھر بھی کہنے کو تو بہت کچھ ہے ڈر ہے اس کے بعد میں بین ہی نہ ہو جاؤں
;d

شہزاد بھائی کےبارے میں سب سے پہلے تو یہ ہی کہ جیسا ایک پلیٹ فارم انہوں نے ہمیں مہیا کیا ہے اس سے ان کے بارے میں کافی اندازہ ہو جاتا ہے کہ کس مینٹل اپروچ کے بندے ہیں۔۔۔
تو وہ ظاہر ہے اچھا ہی ہے۔۔ اس کے بعد یہ کہ اس اتنے بڑے فورم پہ ہر چیز بہت ہی ڈسپلنڈ ہے تو یہ ان کے خود کے ڈسپلینڈ ہونے کا پتہ دیتی ہے۔۔۔
اس کے علاوہ میں بھی پہلے ہر نئے آنے والے کی طرح یہی سمجھتی تھی کہ بڑے ہی سنجیدہ قسم کے اور رعب دار بندے ہیں، لیکن ان کا انٹرویو پڑھا تھا تھوڑا سا اور بعض اوقات کچھ پوسٹس بھی نظر سے گزر جاتی ہیں جن سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اتنے بھی طنزو مزاح سے عاری نہیں۔۔۔۔
ہاں البتہ ان کے نام کا لال لال رنگ خوفزدہ کرنے کے لیئے کافی ہے، باہر دیکھنے میں اتنا فیل نہیں ہوتا لیکن جب آپ کسی تھریڈ میں ہو اور ان کی آمد ہو جائے تو خوامخواہ ہی ایسا احساس ہوتا ہے جیسے بچے لیٹ نائٹ جاگ کے ٹی وی دیکھ رہے ہوں اور اوپر سے آ جائیں ابو۔۔۔
اور اپنی لال لال آنکھوں سے بچوں کو گھور رہے ہوں
;d
ان کے لیئے بھی میرے ذہن میں ایک کھانے کی چیز سے مماثلت ہے جو بلکل انہی کی طرح لال ہوتی ہے
جو صحیح جواب دے گا اس کو ٹیم بھائی ۱۰۰ پوائینٹس کا انعام دیں گے۔
اگر۔۔۔۔ انہوں نے نہ دیئے تو کوئی بات نہیں میں دے دوں گی۔۔۔

اگر کسی کو لگے اس پوسٹ میں میں نے اس کے بارے میں کچھ بھی ایسا کہا جو اس کی طبیعت پہ گراں گزرا تو مجھے بتا دیں میں پوسٹ ایڈیٹ کر دوں گی۔
شکریہ

~Irum~
27-05-2009, 02:34 AM
Go easy on me? Honey i am not afraid of any question at all.
You can put your mind into it
;)[/QUOTE]

OHooooo AM I WITNESSING ANGER?

Anywhoooo, Shukriya Jawab denay k leye
Waise muje already answers pata the ... So it was lyk reading what i already had in my mind!

But thanks !
appreciate that !

Take care !

Meem
27-05-2009, 10:09 AM
السلام علیکم ،
ماشاءاللہ سے وش بہت اچھے جوابات دیئےہیں ۔۔اور کم عمری میں مچیورٹی رئر کومبینیشن۔۔
آگے جاکر کہیں کوئی افلاطون تو نہیں ہونے والی نا ۔۔۔

سخنور
27-05-2009, 03:35 PM
میرا خیال ہے وش کہ تمہیں خاکہ نگاری کی طرف بھی توجہ دینا چاہیے۔ بلکہ شاعری کی نسبت خاکہ نگاری کی طرف زیادہ توجہ دینا چاہیے کیونکہ تمہارے مختصر خاکے کافی اچھے ہیں۔ اگر خاکہ نگاری کی تو اس میں مشہور ہونے کے چانسز بھی زیادہ ہیں ۔ کیونکہ شاعر تو اتنے ہیں کہ لگتا ہے پاکستان میں ہر دوسرا آدمی شاعر ہوگا یا کالم نگار۔ یعنی سیاست پر لکھنے والے اور شاعری کرنے والے تو بہت مل جاتے ہیں لیکن اچھا خاکہ نگار جس میں مزاح کا عنصر بھی ہو وہ بہت کم ملتے ہیں جبکہ تم میں یہ عناصر کافی پائے جاتے ہیں۔

Wish
27-05-2009, 03:50 PM
Go easy on me? Honey i am not afraid of any question at all.
You can put your mind into it
;)

OHooooo AM I WITNESSING ANGER?

Anywhoooo, Shukriya Jawab denay k leye
Waise muje already answers pata the ... So it was lyk reading what i already had in my mind!

But thanks !
appreciate that !

Take care ![/QUOTE]

ارے نہیں ڈیئر غصہ کیسا اور کس بات پہ؟
ناٹ ایٹ آل۔ ۔ ۔
یہ تو بس ایسے ہی کہہ دیئے کسی دھن میں، ڈونٹ ٹیک اٹ ان دیٹ وے
:)

Wish
27-05-2009, 03:52 PM
السلام علیکم ،
ماشاءاللہ سے وش بہت اچھے جوابات دیئےہیں ۔۔اور کم عمری میں مچیورٹی رئر کومبینیشن۔۔
آگے جاکر کہیں کوئی افلاطون تو نہیں ہونے والی نا ۔۔۔

وعلیکم اسلام۔
بہت شکریہ مونا جوابات کی تعریف کا۔ ۔ ۔
اور افلاطون۔ ۔ ۔ ؟
اب مزید کیا بنوں، جو بننا تھا بن گئی اب تو۔ ۔ ۔
خود سے تو اب کچھ بننے کا ارادہ نہیں، وقت یا ون اردو بنا دے تو کچھ کہہ نہیں سکتی
:)

Wish
27-05-2009, 03:54 PM
میرا خیال ہے وش کہ تمہیں خاکہ نگاری کی طرف بھی توجہ دینا چاہیے۔ بلکہ شاعری کی نسبت خاکہ نگاری کی طرف زیادہ توجہ دینا چاہیے کیونکہ تمہارے مختصر خاکے کافی اچھے ہیں۔ اگر خاکہ نگاری کی تو اس میں مشہور ہونے کے چانسز بھی زیادہ ہیں ۔ کیونکہ شاعر تو اتنے ہیں کہ لگتا ہے پاکستان میں ہر دوسرا آدمی شاعر ہوگا یا کالم نگار۔ یعنی سیاست پر لکھنے والے اور شاعری کرنے والے تو بہت مل جاتے ہیں لیکن اچھا خاکہ نگار جس میں مزاح کا عنصر بھی ہو وہ بہت کم ملتے ہیں جبکہ تم میں یہ عناصر کافی پائے جاتے ہیں۔

بہت بہت شکریہ فرخ بھائی اس عزت افزائی کا، اور اتنے اچھے مشورے کا۔ میں کوشش ضرور کروں گی ایک بار آپ کے کہنے پہ، اچھی ہو گئی تو کرتی رہوں گی۔
اس پر خلوص مشورے اور تعریف کا شکریہ
:)

IN Khan
28-05-2009, 01:48 PM
بہت شکریہ وش۔۔۔
اتنے پیارے تبصرے کا۔۔۔۔:)
ویسے میں بھی فرخ بھائی کی اس بات سے متفق ہوں کہ آپ کو خاکہ نگاری کی طرف بھی توجہ دینی چاہیئے۔۔۔
شوخیء بیاں اور روانی ہی تحریر کا حسن ہوتے ہیں ۔۔اور یہ خوبیاں آپ کے قلم میں بدرجہء اتم موجود ہیں۔۔
جیتی رہیئے،خوش رہیئے
اور ہاں آئس کرئیم جو ہوتی ہے وہ صرف کمزور دانتوں اور مسوڑھوں کو ہی ٹھنڈی لگتی ہے۔۔۔ہے نا ٹھیک بات;)

سمر
28-05-2009, 01:55 PM
متفق

ویسے میں بھی فرخ بھائی کی اس بات سے متفق ہوں کہ آپ کو خاکہ نگاری کی طرف بھی توجہ دینی چاہیئے۔۔۔
شوخیء بیاں اور روانی ہی تحریر کا حسن ہوتے ہیں ۔۔اور یہ خوبیاں آپ کے قلم میں بدرجہء اتم موجود ہیں۔۔

Wish
28-05-2009, 05:41 PM
بہت شکریہ وش۔۔۔
اتنے پیارے تبصرے کا۔۔۔۔:)
ویسے میں بھی فرخ بھائی کی اس بات سے متفق ہوں کہ آپ کو خاکہ نگاری کی طرف بھی توجہ دینی چاہیئے۔۔۔
شوخیء بیاں اور روانی ہی تحریر کا حسن ہوتے ہیں ۔۔اور یہ خوبیاں آپ کے قلم میں بدرجہء اتم موجود ہیں۔۔
جیتی رہیئے،خوش رہیئے
اور ہاں آئس کرئیم جو ہوتی ہے وہ صرف کمزور دانتوں اور مسوڑھوں کو ہی ٹھنڈی لگتی ہے۔۔۔ہے نا ٹھیک بات;)

بہت شکریہ اس حوصلہ افزائی کا، اور آپ لوگوں نے ایک نئی راہ بتائی ہے۔ انشا اللہ کوشش ضرور کروں گی، آگے اللہ کی مرضی۔
ایک بار پھر شکریہ۔
اور آئس کریم نے بس جب لگنا ہو لگ جاتی ہے
;)
یہ تو اس کی مرضی نا، وہ ہی جانے کس کس کو لگنا ہے
;);d

Wish
28-05-2009, 05:42 PM
متفق

بہت شکریہ ماظق بھائی
تھینکس آلاٹ
:)