PDA

View Full Version : آپ کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے



Wish
16-04-2009, 11:16 PM
آپ کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے


پہلے کئی بار میرے ساتھ بھی ہوا، کسی کو دیکھ کے کبھی ایسا لگا، کہ اس انسان کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہوا ہے،
اگر اپنی کنفیوژن دور کرنے کے لئے پوچھ بھی لیا جائے تو جواب نہ ہی ہوتا ہے، یا اس انسان کا دور دور تک کسی ایسی چیز، جگہ یا جاننے والے سے واسطہ نہیں ہوتا کہ ہمارے اس شک کو کوئی تقویت ملے۔

مزید یہ کہ کبھی کبھی کچھ ایسا ہوتا ہے، کہ ہمیں لگتا ہے ایسا کچھ پہلے بھی ہوا ہوا ہے، لیکن کبھی یاد نہیں آیا۔

پہلے مجھے لگتا تھا ایسا بس میرے ساتھ ہوتا ہے،
پھر ایک دو بار کسی اور سے بھی سُنا،
آج بھی کہیں یہی ذکر چل نکلا تو مجھے بہت حیرت ہوئی،
ساتھ ہی یہ خیال آیا کہ یہاں پوسٹ کروں گی،
شاید کوئی فجہ معلوم ہو جائے اس کی،
کیا آپ میں سے کسی کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے؟

Biya
17-04-2009, 02:24 PM
وش ایسا تو میرے ساتھ کبھی نہیں ہوا کہ کسی انسان سے ملی ہوں اور ایسا لگے کہ پہلے بھی کہیں دیکھا ہے یا مل چکی ہوں
ہاں البتہ دوسری بات جو تم نے کی کہ


مزید یہ کہ کبھی کبھی کچھ ایسا ہوتا ہے، کہ ہمیں لگتا ہے ایسا کچھ پہلے بھی ہوا ہوا ہے، لیکن کبھی یاد نہیں آیا۔

تو اس کا جواب نیچے دیئے گئے لنک پر مل جائے گا۔
اس کیفیت کو ڈیجاوو کہتے ہیں۔
ایسا بہت بار سب کے ساتھ ہی ہوتا ہے کہ کسی سچوئیشن میں ہمیں لگتا ہے کہ یہی حالات اور سچوئیشن بالکل ایسے ہی پہلے بھی کہیں ہو چکی ہے لیکن کسی سے پوچھو تو جواب نا ہی ہوتا ہے۔

http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=40439

میرے ساتھ تو ایسا بہت بار ہوا ہے۔بلکہ اکثر گھر میں کسی ٹاپک پر بات کر رہے ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ پہلے بھی یہی ٹاپک ڈسکس ہو چکا ہے۔
پھر میں سب سے پوچھتی ہوں تو کہتے ہیں کہ نہیں۔