PDA

View Full Version : Contest4.بذریعہ شعر تصویر کو عنوان دیجئے.Contest4



سلمان سلّو
16-04-2009, 12:18 AM
http://i41.tinypic.com/e89vsz.jpg

http://i40.tinypic.com/258795z.jpg

سلمان سلّو
16-04-2009, 12:21 AM
پہلا شعر:۔
سزا کے طور پر ہم کو قفس ملا جالب
بہت شوق تھا ہمیں آشیاں بنانے کا۔

QIRTAAS
17-04-2009, 10:43 PM
شعر 1



رکھے ہیں کس لیے صیاد نے اس قدر پہرے
بن پروں کے پرندے اڑا نہیں کرتے

Qartaas
17-04-2009, 10:58 PM
بس ایک ماہ جنوں خیز کی ضیا کے سوا
نگر میں کچھ نہیں باقی ہوا کے سوا

Askk
18-04-2009, 01:17 AM
http://i40.tinypic.com/258795z.jpg

(1)

اپنے قاتل کی زہانت سے پریشاں ہو میں
روز ایک موت نئے طرز کی ایجاد کرے

اُسکی مُٹھی میں بہت روز رہا میرا وجود
میرے ساحر سے کہو اب مجھے آزاد کرے

رفعت
21-04-2009, 10:53 PM
http://i40.tinypic.com/258795z.jpg
[/QUOTE]

پہلا شعر

قفس میں رہتے رہتے ہو گئی صیاد سے الفت
میں خود ہی نوچ ڈالتا ہوں میرا پر جو نکلتا ہے

رفعت
21-04-2009, 10:54 PM
دوسرا شعر

لگتا نہیں ہے دِل میرا اُجڑے دیار میں
کِس کی بنی ہے عالمِ نا پائیدار میں
ہم کو ہے باغباں سے نہ صیاد سے گِلہ
قسمت میں قید لکھی تھی فصلِ بہار میں

رفعت
21-04-2009, 11:15 PM
تیسرا شعر

بچھڑ بھی جائے مگر مجھ سے بے خبر بھی رہے
یہ حوصلہ ہی کہاں میرے بدگمان کا ہے

قفس تو خیر مقدر میں تھا مگر محسن
ہوا میں شور ابھی تک مری اڑان کا ہے

Mohsina
22-04-2009, 02:48 PM
شعر (1)
اب تو اٹھ سکتا نہیں آنکھوں سے بار انتظار
کس طرح کاٹے کوئی لیل ونہار انتظار
انکی الفت کا یقین ہو انکے آنے کی امید
ہوں یہ دونوں صورتیں،تب ہے بہار انتظار

Mohsina
22-04-2009, 02:51 PM
شعر (2)
دار قفس سے پر جب ہوا گذرتی ہے
کسے خبر کہ اسیروں پہ کیا گذرتی ہے
تعلقات کبھی اس قدر نہ ٹوٹے تھے
کہ تیری یاد بھی دل سے خفا گذرتی ہے

Mohsina
22-04-2009, 02:57 PM
شعر(3(
بس احترام میں پنجرے کے ،پرسمیٹے ہوں
جو پر پسار دوں پنجرے کی تیلیاں اڑ جائیں

اجالا
22-04-2009, 04:26 PM
(1)


کیا بتاؤں کس قدر زنجیر پا ثابت ھوئے
چند تنکے جن کو اپنا آشیاں سمجھا تھا میں

اجالا
22-04-2009, 04:29 PM
(2)


تھیں عجیب رنگ کی ساعتیں جو بسر ھوئیں تیرے پیار میں
کبھی بے سہاروں کے ذیل میں،کبھی ملزموں کی قطار میں
تیری چاہتوں سے نکل کے بھی میں کئی زمانوں میں قید ھوں
کہیں روز و شب کی شکست میں،کہیں موسموں کے حصار میں

اجالا
22-04-2009, 04:31 PM
(3)


اب تو ایک مدت سے ھیں دیوار و در کی قید میں
ساتھ رہتے تھے کبھی صحرا،سمندر اور ہم

iram.dar
22-04-2009, 07:40 PM
can we write in roman urdu or in english.???

HarfeDua
23-04-2009, 07:35 AM
شعر 1

اب دیکھ یہ حسرت بھری اُجڑی ہوئی آنکھیں
دنیا ترے بارے میں میرے خواب بہت تھے

HarfeDua
23-04-2009, 08:40 AM
شعر 2

کھنچی ہوئی تھی مرے گرد واہموں کی لکیر
میں قید اپنے بنائے ہوئے حصار میں تھا
کوئی مکیں تھا نہ مہمان آنے والا تھا
تو پھر کواڑ کھلا کس کے انتظار میں تھا

سلمان سلّو
23-04-2009, 10:52 AM
can we write in roman urdu or in english.???

جی نہیں رومن اردو اور انگلش میں لکھنے کی اجازت نہیں ،آپ اردو کی بورڈ سے لکھنے کی کوشش کرو۔۔




دوسرا شعر:۔
پھنس ہی جائے گا بے وفا کوئی
ہم وفاوں کے جال بُنتے ہیں۔

روشنی
23-04-2009, 04:43 PM
شام تک قید رھا کرتے ھیں دل کے اندر
درد ھو جاتے ھیں سارے ہی رھا شام کے بعد



کسی دن ان فضاؤں میں چہکتے دیکھنا ہم کو

ابھی اس شوق کی تکمیل ہم پنجرے میں کرتے ہیں

ِ

در و دیوار زنداں سے مخاطب ہو رہے ہیں ہم

وہی کچھ کر رہے ہیں لوگ جو ایسے میں کرتے ہیں

iram.dar
23-04-2009, 05:32 PM
جی نہیں رومن اردو اور انگلش میں لکھنے کی اجازت نہیں ،آپ اردو کی بورڈ سے لکھنے کی کوشش کرو۔۔





دوسرا شعر:۔
پھنس ہی جائے گا بے وفا کوئی
ہم وفاوں کے جال بُنتے ہیں۔


ok................>:(

prfectjemini
23-04-2009, 05:52 PM
اے خدا جو بھی مجھے پند شکیبائی دے
اُس کی آنکھوں کو میرے زخم کی گہرائی دے
اتنا بے صرفہ نہ جائے میرے گھر کا جلنا
چشم گریاں نہ سہی چشم تماشائی دے

prfectjemini
23-04-2009, 06:01 PM
__________________



بچھڑ کے تجھ سے ہزاروں طرف خیال گیا
تیری نظر مجھے کن منزلوں میں چھوڑ گئی

NaimaAsif
24-04-2009, 02:42 AM
1




قیدی پرندہ صیاد کا شکار کرے گا
خوب یہ شکاری چمتکار کرے گا

صیاد کے زندان کا یہ پرشکستہ طائر
صیاد تیری جیت کو بھی ہار کرے گا

NaimaAsif
24-04-2009, 02:44 AM
2

قید سے رہائی حاصل کرنے کی تمنا میں
اسیر زنداں سعی وار بار بار کرے گا

Muhammad Atique
24-04-2009, 11:04 AM
شعر نمبر 1


ہم کو وہ دن نہ دکھانا اے خدا
قفس میں حسن ہو، عاشق ہو زندہ

شاعر: عتیق الرحمٰن

سیکنڈ سٹار
24-04-2009, 10:40 PM
اس تصویر کو دیکھ کر اس بندی خدا کے خیالات شیئر کر ہا ہوں۔

بنا گلاب تو کانٹے چبھا گیا اک شخص
ہوا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اک شخص
محبتیں بھی عجب اس کی نفرتیں بھی کمال
مری طرح کا ہی مجھ میں سما گیا اک شخص

NaimaAsif
25-04-2009, 12:02 AM
3کتر کے جال بھی صیاد کی رضا کے بغیر
تمام عمر نہ اڑتی ، اسیر ایسی تھی

Aleesha
25-04-2009, 02:38 AM
قیدے وفا کے منظر کو تو بھی اپنا کے دیکھ
ھم نے جو کھو یا ھے تو بھی آزما کے دیکھ
چا ھت کے ھر مو سم کو محبت کے ھر جزبے کو
ھم نے جو پا یا ھے وہ بھی دو ھرا کے دٰیکھ

Muhammad Atique
25-04-2009, 10:53 AM
شعر نمبر 2


تجھے دیکھ کر وفا یاد آتی ہے
"بے وفا کبھی یوں اجڑا نہیں کرتے"

شاعر: عتیق الرحمٰن

mzia29
26-04-2009, 11:58 AM
پھول سے رنگ جدا ہو تو بکھرجاتا ہے
دیکھنے والے مرے ھال پر ھیران نہ ہو

اس نے اپنا بنا کرچھور دیا
کیا اسیری ھے کیا رہائ ہے

بلبل کو باغبان سے نہ صیاد سے گلہ
قسمت میں قید تھی لکھی فصل بہار میں

سیکنڈ سٹار
26-04-2009, 02:50 PM
شعر نمبر 2


تمہیں جب کبھی ملیں فرصتیں ،مرے دل سے بوجھ اتار دو
میں بہت دنوں سے اداس ہوں مجھے کوئی شام ادھار دو

مجھے اپنے روپ کی دھوپ دو کہ چمک سکیں مرے خال و خد
مجھے اپنے رنگ میں رنگ دو ، مرے سارے زنگ اتار دو

lonely guy
26-04-2009, 03:22 PM
number 1

مرنے کا تیرے غم میں ارادہ بھی نہیں ہے
ہے عشق مگر اتنا ذیادہ بھی نہیں ہے
کیوں دیکھتے رہتے ہیں ستاروں کی طرف ہم
جب ان سے ملاقات کا وعدہ بھی نہیں ہے

نمبر دو

غضب کیا ترے وعدے پہ اعتبار کیا
تمام رات قیامت کا انتظار کیا

نمبر تین

عید کی رات ہے برسات میری آنکھوں سے
لیجئے بس یہی سوغات میری آنکھوں سے

Muhammad Atique
28-04-2009, 04:41 PM
شعر نمبر 3


جو تجھ کو پسند ہے تو جانا
میرا گھر یہی میری حد یہیں
میں نہ قفس کا نام کبھی دوں اسے
پر چاہوں بنے لحد یہیں


شاعر: عتیق الرحمٰن

Askk
29-04-2009, 04:33 AM
http://i40.tinypic.com/258795z.jpg


(2)



آکہ وابستہ ہیں اس حسن کی یادیں تجھ سے
جس نے اس دل کو پری خانہ بنا رکھا تھا
تجھ پہ اُٹھی ہیں وہ کھوئی ہوئی ساحر آنکھیں
تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوا دی ہم نے

Raising Moon
29-04-2009, 05:25 PM
(1)
نہ یہ زندگی مری زندگی، نہ یہ داستاں مری داستاں
میں خیال و وہم سے دور ہوں، مجھے آج کوئی صدا نہ دے

(2)

محبت کی اسیری سے رہائی مانگتے رہنا
بہت آساں نہیں ہوتا جدائی مانگتے رہنا

عجب ہے وحشت ِ جاں بھی کہ عادت ہو گئی دل کی
سکوتِ شام ِ غم سے ہم نوائی مانگتے رہنا



(3)
مجھے حُسن نے ستایا مجھے عشق نے مٹایا
کسی اور کی یہ حالت کبھی تھی نہ ہے نہ ہوگی

تِرے دَر سے بھی نبھاہے ، دَرِ غیر کو بھی چاہے
مِرے سَر کو یہ اجازت کبھی تھی نہ ہے نہ ہو گی

خلیل
30-04-2009, 04:54 AM
ہمیں معلوم ھے اس طائر کے دل پہ کیا گزرتی ھے
جو پر تولے ھو ئے ھو اور زیر دام آ جائے

خلیل
30-04-2009, 05:23 AM
اے صید!!! تیرے حکم رھائی کا شکریہ
ھم تو قفس میں کاٹ چکے دن بہار کے

خلیل
30-04-2009, 05:50 AM
کوئی موسم ھو دل میں ھے تمھاری یاد کا موسم
کہ بدلا ھی نہیں جاناں تمھارے بعد کا موسم
قفس کےبام و در میں روشنی سی آئی جاتی ھے
چمن میں آ گیا شاید لب آ زاد کا مو سم

iram.dar
30-04-2009, 04:40 PM
کوئی موسم ھو دل میں ھے تمھاری یاد کا موسم
کہ بدلا ھی نہیں جاناں تمھارے بعد کا موسم
قفس کےبام و در میں روشنی سی ائی جاتی ھے
چمن میں آ گیا شاید لب آ زاد کا مو سم

whaa amazing..i love it

Manshaa
04-05-2009, 03:52 AM
http://i40.tinypic.com/258795z.jpg



تا عمر قید میں رہے، سزا کے طور پر
نہ سزا میں کمی آئی، نہ وقت کی رفتار میں
تھم گئ اشکوں کی برسات، مجھے اکیلا چھوڑ کر
اب بھی اک سوال اُمڈ آتا ہے ان خشک آنکھوں میں
اے خدا ! کس گناہ کیلیے یہ بنواس ملا، سزا کے طور پر

by: Manshaa M.

Manshaa
05-05-2009, 07:20 AM
http://i40.tinypic.com/258795z.jpg


اپنی یادوں کو اس قید میں بھی برستا دیکھو
اک آہٹ پے میرا دل مچلتا دیکھو
لگی ہے آگ جدائی کی شددت سے
اک پل کے لیے آوٴ، اور مجھے جلتا دیکھو

Manshaa
05-05-2009, 07:28 AM
http://i40.tinypic.com/258795z.jpg


(3)
گیلے کاغد کی طرح ہے زندگی اپنی
کوئی لکھتا بھی نہیں اور جلاتا بھی نہیں
اس قدر اکیلے ہیں اس قید میں آج کل
کوئی ستاتا بھی نہیں اور مناتا بھی نہیں۔۔۔۔

HafeezBandhani
05-05-2009, 03:42 PM
ہو کے برباد بھی ہر حال میں خوش
ہم پرندے ہیں تیرے جال میں خوش
دل تو زخموں میں خوش ہے جیسے
کوئی پنچھی ہو پر و بال میں خوش

Javedarshad
06-05-2009, 05:08 AM
حد نگاہ تک مڑ مڑ کے دیکھنا مجھے
کیا پتہ کل زندگی وفا کرے نہ کرے










جاوید

Askk
08-05-2009, 04:34 PM
http://i40.tinypic.com/258795z.jpg




سازشیں زمانے کی کام کر گئی آخر
آپ ہے ادھر تنہا ہم ادِھر اکیلے ہیں

پاس ہے صبا جسکے ایک نہ ایک حسیں قاتل
جُستجو میں قاتل کے صرف ہم اکیلے ہیں

سلمان سلّو
09-05-2009, 01:50 AM
تیسرا شعر:۔
گر کیا ناصح نے ہم کو قید،اچھا یوں ہی سہی
یہ جنون عشق کے انداز چھٹ جائیں گے کیا۔

NaziNazi
11-05-2009, 07:33 AM
hello khwateen-o-hazrat kia poetry apnee honee zarori hia ...is baat say zaeoe bakhber kerian mehrbani hogeee....werna mian tu poet hergaz nahi but i can find some thing ....just clear this for me thanks

رفعت
11-05-2009, 10:35 AM
نہیں اپنی ہونا ضروری نہیں ہے بس تصویر پر فٹ ہوتی ہو

خلیل
12-05-2009, 10:42 PM
دَر تھا کُھلا ، پر بیٹھے رھے پر سمیٹ کر
کرتے بھی کیا کہ جائے اماں ہی قفس میں تھی

اَب کے بھی ھے جمی ہُوئی، آنکھوں کے سامنے
خوابوں کی ایک دُھند جو پچھلے برس میں تھی

سلمان سلّو
14-05-2009, 03:29 AM
السلام علیکم
اس مقابلے کا وقت ختم ہوگیا ہے ،آپ سب کی شرکت کا بہت بہت شکریہ۔۔رزلٹ کی اناونسمینٹ انشاءاللہ بہت جلد کر دی جائے گی۔۔
شکریہ۔