PDA

View Full Version : بھوت



Siddiqui
03-04-2009, 06:41 AM
دنیاکا محتصر ترین افسانہ


کیاتم نے بھوت دیکھاہے؟
نہیں : اور وہ غائب ہوگیا۔



لیکن آج تک میری سمجھ میں نہیں آیاکہ سوال کرنے والاغائب ہواتھا یا جواب دینے والا۔ویسے زیادہ قرین قیاس تو جواب دینے والاہی ہے۔ آپ کاکیاخیال ہے۔

Almas Saifi
04-04-2009, 07:20 AM
اسلام عیلیکم!۔
میرا خیال ہے چاہے پہلا غائب ہوا ہو یا دوسرا، دونوں صورتوں میں یہ بھوت افسانہ پراسرار :eek: بھی ہے اور غائب ہوجانے والے کے لیے مزاحیہ بھی ;d۔ ویسے زیادہ امکان پہلے والے کا بنتا ہے۔ ہو سکتا ہے وہ دوسرے کے جواب کے ردِ عمل میں غائب ہوا ہو۔

Smiling Eyes
01-05-2009, 08:00 AM
آئی تھنک جواب دینے والا جواب دیتے ہی غائب ھوا،
پھلے والا تو پوچھ رھا تھا غالبا???”

سلمان سلّو
21-05-2009, 04:39 AM
اس افسانے کے بارئے میں بہت پہلے میں نے کہی پڑھا تھا اس کو مختصر ترین اور بہترین افسانے کا فرسٹ پرائز بھی ملا تھا اورمجھ کو یاد پڑتا ہے ،ایسا کچھ نہیں کہا گیا تھا کہ کون غائب ہوا تھا بس ایسا ہی لکھا گیا تھا یہ افسانہ جیسے آپ نے لکھا ہے بہت کنفوژنگ ہے کہ کون غائب ہوا زیادہ نزدیک تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ جس نے سوال کیا تھا وہ ہی غائب ہوا ہوگا۔۔۔۔:confused:۔۔۔

Sajjad_Sarwar
28-05-2009, 01:28 PM
میرے خیال میں سوال پوچھنے والا غائب ھوا تھا۔
جواب دینے والے نے جب کہا کہ نہیں۔ تب اس نے غائب ھو کر دکھایا کہ اگر اس سے پوچھا جائے کہ کبھی بھوت دیکھا تو وہ کہے گا ھاں دیکھا تھا فورا غائب ھوگیا تھا۔
دوسری صورت میں تو اگر جواب دینے والا غائب ھوا تو مطلب کہ اس نے جھوٹ بولا ھوگا۔