PDA

View Full Version : ایک ہی وقت میں دو لڑکیوں کا ایک ہی خواب دیکھنا

KishTaj
20-03-2009, 08:22 PM
اسلامُ علیکم
میں آج آپ لوگوں سے ایک عجیب و غریب واقع شئیر کرہی ہوں۔
میرے پاپا کے ایک دوست کی ایک بیٹی نے خواب میں دیکھا کہ روز۔ قیامت آگیاہے، ہر طرف آگ جل رہی ہے، لوگ قتل کیئے جارہے ہیں اور ہر ایک سے پوچھا جارہا ہے "تو نے فلاں جرم کیا تھا نا یہ اس کی سزا ہے" پس ایک قیامت کا منظر تھا تمام نظام درہم برہم ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ انتہائی ڈراؤنا اور خطرناک خواب رات میں دیکھا اور پھر صبح بڑی مشکل سے اپنی بہن سے شئیر کیا تب ان کی بہن نے بتایا کہ میں نے بھی یہی خواب دیکھا ہے، جیسے جیسے وہ واقعات بتانے لگتیں کہ پھر فلاں آدمی آیا اور پھر فلاں کو سزا دی گئیں ویسے ویسے دوسری بہن اس کی تائید کرتی جاتیں اور پھر انھوں نے وقت بھی بتایا کہ جیسے ہی سوئی یہ خواب دیکھا میں نے اور ان کی بہن نے وقت کی بھی تائید کی۔
یعنی کہ دو بہنوں نے ایک ہی وقت میں ایک جیسے خواب دیکھے تھے۔۔۔۔۔ ہم چھوٹے تھے جب ہم نے سنا تو ہم نے پوچھ لیا کہ کیا آپ لوگ ایک ساتھ سوئیں تھیں کہ آپ کا خواب ان کو بھی نظر آرہا تھا ، انھوں نے کہا نہیں "نہیں الگ الگ"
خیر میں سوچتی ہوں کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے ،کیا ایسا اور کبھی بھی ہوا ہے، پلز اگر آپ میں سے بھی کسی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہو تو شئیر کیجئے۔

imkan
20-06-2009, 08:14 PM

یہ ممکن ہے اس کی دو وجوھات ہو سکتی ہیں ایک یہ کہ ان دونوں نے قیامت کی نشانیوں سے متعلق اور قیامت کے بارے میں اسی رات ایک جیسی کتابوں کا مطالعہ کیاتھا اور اس کتاب میں قیامت کے بارے میں کئ گئی منظر کشی کے متعلق دونوں نے ایک جیسی منظر کشی زہن میں بنا لی اور رات کو وہ دونوں اس زہہن اور خاکے کے ساتھ سو گئی ہوں عام طور دن کے کاموں اور مصرفیات میں گھراشخص خواب میں بھی اس سوچ و فکر میں اپنے آپ کو دیکھتا ہے
دوسری صورت یہ ہو سکتی ہے کہ یہ دونوں لڑکیاں انتہائی نیک ہوں اور اللہ تعالی نیک لوگوں کو نیک کی ترغیب دینے کے لیے ایسے خواب بھی دکھلاتے ہیں جو عام طور پر انسان نہیں دیکھ پاتا جیسے کہ خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار اس حوالے سے احادیث میں یہ صراحت آئی کہ کہ اللہ تعالی نے شیطان کو یہ طاقت نہیں دی کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت اختیار کر کے خواب میں آسکے اس طرح کے خواب جن میں قیامت یا حضور صلی اللہ کو دیکھا جائے عام افراد کو نہیں بتانے چاہیں کہ اس سے اس روحانی قوت میں کمی آجاتی ہے جس کی بنیاد پر آدمی یہ خواب دیکھتا ہے یہ روحانی اور وجدانی قوت کے مضبوط ہونے کی علامت ہوتی ہے اور یہ قوت عطیہ خداوندی ہوتی ہے میں ایسے کئی لوگوں سے مل چکا ہوں جنہوں نے قیامت کے منظر کو خواب میں دیکھا ہے واللہ اعلم بالصواب

Taqwa
12-08-2009, 11:02 PM
hallo esa hi kuch me b betana chahoon gi pakistan hemare gher k sehen me neim ka derkht tha main ne or meri sister ne khawab dekha k derkht ki seb se mezbot shakh toot gei hai haan hem ne yeh khawab 1 hi raat ko nehi dekha tha mera khayl hai 3,4 din ka waqfa tha.hemra yeh khwab es rang me pora huwa kuch denon bad hemare dada ge ki deth hogei qunke abu ki deth k bad wohi hemara mezbot sehara they .yeh tabeer me khod se nehi beta rehi belke us time jesko b yeh khwab sunaiy a tha seb ne keha sedqa do yeh acha khwab nehi:(

mqali
25-10-2009, 01:56 PM
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

ہاں یہ ممکن ہے،۔
کیونکہ ایک رات میں اور میری زوجہ محترمہ نے ایک خواب دیکھا جس میں میں نے اپنے بھایی صاحب کو دیکھا تھا اور زوجہ محترمہ نے بھابی کو دیکھا تھا۔۔ کچھ عرصے بعد وہ کنیڈا چلے گیے۔۔
الحمد اللہ بخیریت و عافیت ۔
وہ سب خیریت سے ہیں اور ھم لوگ نیک دعاءوں میں یاد رکھتے ھیں۔

راجہ صاحب
11-10-2010, 12:19 AM
کیا کسی اور کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے ؟

AmirShahzad
11-10-2010, 12:42 AM
قیامت کے متعلق تو میں ایک بار نہیں کئی بار خواب دیکھ چکا ہوں اور توبہ
جو نشانیاں بیان ہیں قرآن پاک میں بلکل ایسے ہی دیکھا ہے ہر چیز روئی کی طرح اڑتی ہوئی اور خوف ایسا ہوتا تھا کے اٹھ جاتا تو سارا وجود پسینے سے بھیگا ہوتا تھا
وجہ میرے نزدیک تو شائد گناہوں میں اضافہ ہونے کی ہو سکتی ہے

روزبیہ خواجہ
11-10-2010, 01:22 AM
جی میں نے کئی بار ایسے خوابوں کے متعلق پڑھا ہے کہ یہ دراصل اشارہ ہوتا ہے اللہ کی طرف سے کہ دنیا کی زندگی کی طرف دھیان زیادہ ہے تو آخرت کے لیے تیاری شروع کی جائے۔

اللہ بہتر جانتا ہے۔

ویسے یہ تھریڈ کافی پرانا ہے۔???

Sayien
11-10-2010, 02:21 AM
جی میں نے کئی بار ایسے خوابوں کے متعلق پڑھا ہے کہ یہ دراصل اشارہ ہوتا ہے اللہ کی طرف سے کہ دنیا کی زندگی کی طرف دھیان زیادہ ہے تو آخرت کے لیے تیاری شروع کی جائے۔

اللہ بہتر جانتا ہے۔

ویسے یہ تھریڈ کافی پرانا ہے۔???

جی کیا تھریڈ پرانا ھو جاے تو اس میں جھانکنا منع ھو جاتا ھے
مایئڈ نا کیجیے گا ویسے ھی ذھن میں آیا تو کھہ دیا~

روزبیہ خواجہ
11-10-2010, 09:40 PM
جی کیا تھریڈ پرانا ھو جاے تو اس میں جھانکنا منع ھو جاتا ھے
مایئڈ نا کیجیے گا ویسے ھی ذھن میں آیا تو کھہ دیا~

;d
مائنڈ میں ہی تو آتا ہے اور کہاں آئے گا؟؟؟

آپ جھانکیے نا کس نے منع کیا ہے۔:) میں نے تو بس ایسے ہی کہا ایک سال پرانا ہے نا اس لیے۔

Sehar Azad
11-10-2010, 09:51 PM
تمام نیک خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں اور تمام بد خواب شیطانی وسوسوں کی وجہ سے ۔

اکثر ہم جو سوچتے ہیں خوابوں میں ان کے متعلق لاشعوری سوالوں کے جواب دماغ کی طرف سے پیش کیے جاتے ہیں۔ اگر دو لوگ ایک ہی جیسے لاشعوری سوالات رکھتے ہیں تو ان کو ایک ہی جیسا خواب بھی آ سکتا ہے۔