PDA

View Full Version : اکیلے میں کسی کا ہونا



شمّی
13-03-2009, 09:00 AM
میرا ایک سوال ہے پلیز اس کا جواب ضرور دیئے گا۔

جب انسان اکیلا ہوتا ہے تو اس کو ایسا کیوں محسوس ہوتا ہے جیسے اس کے ساتھ کوئی اور بھی ہے اور یہ بھی کے جب ہم اکیلے چلتے ہیں خاص کر رات کو تو ایسا کیوں لگتا ہے کے کوئی ہمارے ساتھ ہے۔

پلیز

شکریہ

SmyleAgain
13-03-2009, 09:02 AM
ہایئں۔۔۔مجھے تو ایسا کبھی نہیں لگا???
کیا آپ کو ہمیشہ ہی ایسا محسوس ہوتا ہے؟ یا کسی مخصوص وقت، جگہ، یا حالات میں ایسا لگتا ہے؟

شمّی
13-03-2009, 09:05 AM
مجھے اکثر ایسا لگتا ہے خاص کر رات کے ٹائم

پلیز کیا کسی اور کو ایسا نہیں لگتا

SmyleAgain
13-03-2009, 09:07 AM
ہممممم۔۔۔۔عجیب بات ہے۔۔۔کچھ پراسرار بھی۔۔۔کیا ہر جگہ ایسے ہی لگتا ہے؟ یا صرف اپنے کمرے میں یا کمرے سے نکلتے ہوئے؟
اچھا ویسے آپ ڈرتی ہیں؟

شمّی
13-03-2009, 09:12 AM
کمرے میں بھی اور باہر بھی کبھی کبھی اگر کہیں اندھیری جگہ میں جاؤں تو۔


ڈر تو نہیں لگتا لیکن محسوس بہت ہوتا ہے

SmyleAgain
13-03-2009, 09:18 AM
ہممم۔۔۔بھئ ایسا محسوس ہونے کی تو دو ہی وجوہات ہو سکتی ہیں۔۔ایک تو یہ کہ واقعی کوئ دوسرا موجود ہو، اور ایک یہ کہ یہ محض وہم ہو۔۔۔۔اب کسی کے موجود ہونے کی صورت میں صرف فیلینگ تو نہیں ہو گی۔۔۔اور بھی کچھ نا کچھ تو ہوگا نا کسی کی موجودگی سے۔۔۔جیسے کہ آوازیں وغیرہ۔۔۔ مجھے تو جب بھی کسی غیر مرئ چیز کے ہونے کا احساس ہوا ہے تو وہ آوازوں یا کچھ نظر آنے سے ہوا ہے۔۔۔
میرا تو خیال ہے یہ صرف احساس ہی ہے۔۔۔اگر توجہ نہ دیں تو خود ہی ختم ہو جائے گا۔۔۔
ویسے باقیوں کی بھی رائے کا انتظار کرتے ہیں اگر کسی اور کو بھی ایسا لگتا ہے۔

دانیہ
13-03-2009, 09:22 AM
کبھی Aura کا ذکر سنا ہے تم لوگوں نے پیراسائکولوجی میں ہے ۔ کچھ اسی طرح کی symptoms ہوتی ہیں کسی پرابلم کی وجہ سے ایکٹو ہو جاتا ہے تو انسان کو ایسا ہی محسوس ہوتا ہے

SmyleAgain
13-03-2009, 09:27 AM
کبھی Aura کا ذکر سنا ہے تم لوگوں نے پیراسائکولوجی میں ہے ۔ کچھ اسی طرح کی symptoms ہوتی ہیں کسی پرابلم کی وجہ سے ایکٹو ہو جاتا ہے تو انسان کو ایسا ہی محسوس ہوتا ہے
اورا تو انسان کے اپنے جسم سے ارد گرد ہوتا ہے نا؟ مطلب کسی بھی انسان کے ارد گرد۔۔۔
تو کیا اپنا اورا ہی ایسے فیل ہونے لگتا ہے جیسے کوئ اور موجود ہو؟

شمّی
13-03-2009, 09:27 AM
بہت شکریہ آپ کا آپ نے جواب دیا جی انتظار کرتے ہیں اور بھی سب کا

دانیہ
13-03-2009, 09:31 AM
اورا تو انسان کے اپنے جسم سے ارد گرد ہوتا ہے نا؟ مطلب کسی بھی انسان کے ارد گرد۔۔۔
تو کیا اپنا اورا ہی ایسے فیل ہونے لگتا ہے جیسے کوئ اور موجود ہو؟
ہاں میں نے روحانیت کے بارے میں ایک بک پڑھی تھی اس میں اس کا ذکر پڑھا تھا کہ انسان کو اپنے ارد گرد کسی کا محسوس ہونا دراصل اورا کے ایکٹو ہونے کی وجہ سے ہے
ویسے جن کی بک تھی ان کے مطابق کھانے میں نمک کا استعمال کم کر دیا جائے اور ریفائنڈ کے بجائے پہاڑی نمک کا استعمال کیا جائے تو فرق پڑے گا یہ بات کہاں تک درست ہے واللہ اعلم

www.thiaoouba.com/seeau.htm
یہ بھی دکھ لینا

مجھے نہیں پتا یہ پرابلم کیوں ہے لیکن سیم سچویشن اس بک میںڈیسکرائب تھی تو یاد آ گیا

1UM-SiteAdmins
13-03-2009, 12:57 PM
میرا ایک سوال ہے پلیز اس کا جواب ضرور دیئے گا۔

جب انسان اکیلا ہوتا ہے تو اس کو ایسا کیوں محسوس ہوتا ہے جیسے اس کے ساتھ کوئی اور بھی ہے اور یہ بھی کے جب ہم اکیلے چلتے ہیں خاص کر رات کو تو ایسا کیوں لگتا ہے کے کوئی ہمارے ساتھ ہے۔

پلیز

شکریہ
آپ اس احساس کی کچھ تفصیل سے بیان کریں۔
کیا آپ کو آنکھوں کے کنارے پر کوئی چیز محسوس ھوتی ھے یا کوئی سایہ سا محسوس ھوتا ھے یا پھر صرف ایک احساس ھے۔
آپ اس غیر مرئی وجود کو منفی یا مثبت کیوں سمجھتی ھیں۔

1UM-SiteAdmins
13-03-2009, 12:59 PM
ہاں میں نے روحانیت کے بارے میں ایک بک پڑھی تھی اس میں اس کا ذکر پڑھا تھا کہ انسان کو اپنے ارد گرد کسی کا محسوس ہونا دراصل اورا کے ایکٹو ہونے کی وجہ سے ہے
ویسے جن کی بک تھی ان کے مطابق کھانے میں نمک کا استعمال کم کر دیا جائے اور ریفائنڈ کے بجائے پہاڑی نمک کا استعمال کیا جائے تو فرق پڑے گا یہ بات کہاں تک درست ہے واللہ اعلم

www.thiaoouba.com/seeau.htm
یہ بھی دکھ لینا

مجھے نہیں پتا یہ پرابلم کیوں ہے لیکن سیم سچویشن اس بک میںڈیسکرائب تھی تو یاد آ گیا
یہ نمک والی بات قابل غور ھے یہ کس کتاب میں لکھا تھا۔

asoobilla
13-03-2009, 03:48 PM
مجھے تو آج تک ایسا نہیں محسوس ہوا ھے ۔ لیکن ایسا ھوسکتا ھے کہ انسان کے دل کا خوف اسے احساس دلاتا ھے کہ اسکے ساتھ کوئی موجود ھے

Gudo
13-03-2009, 08:00 PM
aoa

yeh sometime u feel like that and mostly it happens in night time especially in dark allys

it happens to me many times and after i come out of the ally to fully lit area it disapear

so its just a fear and due to hearing and reading horror stories i like them and enjoy this feeling

may be sometime can see the story aliens or fictional jinns just joking

usually its fear due to the stories we hear and the news we read about some crime story and it stays into subconcious and surfs when alone in sutiable timings

دانیہ
13-03-2009, 11:35 PM
یہ نمک والی بات قابل غور ھے یہ کس کتاب میں لکھا تھا۔

شہزاد بھائی ایک گروپ ہے روحانیت وغیرہ کا سلسلہ ہے ان کا یہ مراقبہ وغیرہ بھی کرتے ہیں اور اس سے اور شعاؤں سے علاج بھی بتاتے ہیں خواجہ شمس الدین عظیمی اس کے سرپرست ہیں اور کئی کتابوں کے مصنف ۔ اب تو ان کے روحانی سینٹرز دنیا بھر میں ہی ہیں ۔ اس وقت بک کا نام تو نہیں یاد البتہ یہ پرابلم ایک اور جگیہ بھی ریڈکیا تھا میںنے ۔
ہاں وہ جنگ اخبار کراچی میں ہر چھٹی والے دن سوالوں کے جواب دیا کرتے تھے
شاید اب بھی ان کا کالم آتا ہو اس میں انہوں نے اس کو اورا کہا تھا اور علاج یہی تھا کہ نمک کا استعمال کم کر دیں اور ریفائنڈ سالٹ سے تو ہر شخص کو ہی پرہیز بتایا تھا


یہ ان کی ویب سائٹ ہے
باقی تفصیل کا مجھے علم نہیں ہاں کہ یہ بات کہاںتک درست ہے جنگ اخبار میں سہیل عظیمی اور اخبار جہاں میں وقار یوسف عظیمی کا کالم اب بھی آتا ہے شاید

http://www.azeemiasilsila.org/khwaja_shamsuddin.shtml


http://www.azeemiafoundation.org/khawaja.htm

شمّی
14-03-2009, 02:09 AM
آپ اس احساس کی کچھ تفصیل سے بیان کریں۔
کیا آپ کو آنکھوں کے کنارے پر کوئی چیز محسوس ھوتی ھے یا کوئی سایہ سا محسوس ھوتا ھے یا پھر صرف ایک احساس ھے۔
آپ اس غیر مرئی وجود کو منفی یا مثبت کیوں سمجھتی ھیں۔

میں اس کو منفی لیتی ہوں کیوں؟ وہ اس لیے کیوں کے مجھے اس سے ڈر لگتا ہے کیونکہ اس کا کوئی فائدہ تو ہوتا نہیں الٹا جب اکیلے چلو تو لگتا ہے جیسے کوئی ساتھ ہے ایسا جس کے ساتھ بھی ہوگا اس کو ڈر ہی لگے گا اور مجھے آنکھوں کے کنارے پہ کبھی کبھی بہت زیادہ اندھیرا لگتا ہے کچھ نظر نہیں آتا سب کالا کالا ہو جاتا ہے تب تو میں آنکھیں کچھ دیر کے لیے بند کرلیتی ہوں۔

sublime
15-03-2009, 06:45 PM
delusion اسے کہتے ہیں ۔
اتنی پریشانی کی بات نہیں ہے ۔ کھانے میں نمک کم کر دیں
بالکل ٹھیک ھوجائے گا
منیب

شمّی
15-03-2009, 10:31 PM
شکریہ منیب میں نمک تو ایسے ہی کھاتی رہتی ہوں مجھے اچھا لگتا ہے لیکن اس سے یہ ہو جائےگا مجھے معلوم نہیں تھا

Durre Nayab
18-03-2009, 03:43 PM
ایسا میرے ساتھ بھی ہوتا ہے لیکن بہت ہی کم اور یہ نیم اندھیرے میں ہوتا ہے یا شام کے وقت میں۔ اگر میں مصروف ہوتی ہوں یا کسی چیز میں میرا کونسنٹریشن ہوتا ہے اور اچانک جیسے کوئی سرعت سے سامنے سے گزر گیا کبھی تو ایسا ہوتا ہے میں اٹھ کر دیکھنے جاتی ہوں کہ کون یہاں سے گزرا اور سب ہی منع کردیتے ہیں۔ تو میں وہم سمجھ کر اگنور کردیتی ہوں۔
کبھی نماز میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی پیچھے آکر کھڑا ہوگیا ہے، یہ زیادہ تر تب محسوس ہوتا ہے جب میں گھر میں یا کمرے میں اکیلی ہوتی ہوں۔

sublime
18-03-2009, 05:28 PM
آپ چند دن کے لیے نمک کم کر دیں اور میٹھا زیادہ کھائیں ، آئندہ ایسا نھیں ہو گا ۔ اس کی وجہ میرے خیال میں آپ کا روحانی طور پر حساس ہونا ہے ۔ اگر آپ کسی کی نگرانی میں چند ایک روحانی مشقیں کرلیں تو آپ حیرت انگیز صلاحیتیں حاصل کر سکتی ھیں

شمّی
19-03-2009, 02:18 AM
آپ چند دن کے لیے نمک کم کر دیں اور میٹھا زیادہ کھائیں ، آئندہ ایسا نھیں ہو گا ۔ اس کی وجہ میرے خیال میں آپ کا روحانی طور پر حساس ہونا ہے ۔ اگر آپ کسی کی نگرانی میں چند ایک روحانی مشقیں کرلیں تو آپ حیرت انگیز صلاحیتیں حاصل کر سکتی ھیں


یہ بات آپ کس طرح کہہ رہے ہیں کس طرح کی صلاحیتیں ?

1UM-SiteAdmins
19-03-2009, 02:34 AM
یہ بات آپ کس طرح کہہ رہے ہیں کس طرح کی صلاحیتیں ?
کیا کریں گی حیرت انگیز صلاحیتیں لے کر؟ آپ اپنی موجودہ صلاحیتوں کو حیرت انگیز کیوں نہیں سمجھتیں۔ دیکھنا ، سننا ، بولنا ، سمجھنا یہ سب انتہائی حیرت انگیز ھی تو ھیں۔

کسی بزرگ کی نگرانی میں چند روحانی مشقوں سے تو کسی کو بھی حیرت انگیز صلاحیتیں مل سکتی ھیں۔ بقول علامہ اقبال
اگر کوئی شعیب آئے میسر
شبانی (بکریاں چرانا) سے کلیمی(کلیم اللہ بننا) دو قدم ھے۔

شمّی
19-03-2009, 02:40 AM
بلکل شہزاد بھائی اگر خدا مجھے یہ سب نا دیتا تو میں ایک مکمل انسان نا ہوتی اس کا لاکھ لاکھ احسان ہے

میں نے ان سے ایسے ہی تبصرہ کرنے کے لیے پوچھ لیا ناجانے کون سی صلاحیت کا ذکر کر رہے ہیں

sublime
19-03-2009, 08:10 AM
Very Soon I am going to start a new thread on Roohaniaat (Spiritualism) Which will cover all your questions.

sublime
19-03-2009, 08:19 AM
یقینا انسان بذات خود ہی سب سے حیرت انگیز تخلیق ہے رب کائنات کی ۔ آنکھوں، کان ، دماغ اور دل کا غیر معمولی استعمال ۔ یہ مطلب ھے روحانی صلاحیتوں سے

Durre Nayab
19-03-2009, 01:19 PM
آپ چند دن کے لیے نمک کم کر دیں اور میٹھا زیادہ کھائیں ، آئندہ ایسا نھیں ہو گا ۔ اس کی وجہ میرے خیال میں آپ کا روحانی طور پر حساس ہونا ہے ۔ اگر آپ کسی کی نگرانی میں چند ایک روحانی مشقیں کرلیں تو آپ حیرت انگیز صلاحیتیں حاصل کر سکتی ھیں



ویسے مجھے نمک زیادہ پسند نہیں ہے اور میں نمکین کھانے بھی زیادہ نہیں کھاتی ہاں پانی بہت پیتی ہوں شاید دس گلاس تک جہاں جاتی ہوں پانی کی بوتل ساتھ میں ہی ہوتی ہے گرمیوں میں روزے میں میری حالت دیکھنے کے قابل ہوتی ہے۔ کیا زیادہ پانی کا استعمال بھی ڈیلوژن پیدا کرتا ہے؟

نمک اور شکر کا استعمال تو سمجھ آتا ہے مگر یہ روحانی مشقیں؟ نا بابا نا۔
ہم ان کے بغیر ہی اچھے ہیں۔ ویسے یہ ہوتی کیا ہیں؟۔

sublime
21-03-2009, 08:16 PM
Actually the thing is that in most cases such sort of feelings occur because of change of chemical levels in brain. There may be many reasons for such change. Heavy use of salt is one of those. Harmonic disorder, Stomach problem etc may also cause this situation.Just change your eating habits and you will be all ok.
Aur Haan kisi aamil shamil kay chakar main na par jana....................

Durre Nayab
21-03-2009, 11:16 PM
عامل بابا ہاہاہا، ویسے مجھے تو آپ بھی عامل بابا ہی لگ رہے ہو۔

sublime
25-03-2009, 05:55 PM
عامل بابا ! ہا ہا ہا ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہاہاہا
پیاری بہن ، میں عامل تو نہیں ، مگر ان عاملوں کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہوں ، کیونکہ میں نے جنات ، جادو ، اور عاملہں حضرات پر اچھی خاصی ریسرچ کی ہے اور میں نے ایک ادارہ / این جی او جس کا نام ہے paranormal investigation
قائم کی ہوئی ہے ، جو کہ غیر معمولی واقعات کی چھان بین کرکے حقائق کا پتہ چلاتی ہے ، میں نے روحانیات پر ریسرچ کی اور تقریبا تین ہزار عاملین کے انٹرویو کیے ، جنات سے بھی گفتگو کی ، اپنی ریسرچ کو اب میں عنقریب منظر عام پر لا رہا ہوں تاکہ عوام میں روحانیت ، جنات اور جادو کے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ حقائق سے بھی آگاہ کیا جاسکے اور ان جعلی عاملوں کی لوٹ مار سے بچایا جاسکے ،
ویسے میرا تعارف یہ ہے کہ میں حافظ قرآن ہوں ، عربی ، انگریزی ، فرنچ، فارسی ، سندھی ، پنجابی ، اور سرائیکی زبانوں پر عبور رکھتا ہوں ، مزید یہ کہ میں سول سروس سے تعلق رکھتا ہوں اور اس وقت بہاولپور میں تعینات ہوں
منیب الرحمن

Biya
27-03-2009, 05:48 PM
منیب بھائی تو آپ اپنی ریسرچ یہاں پر شئر کریں بلکہ اگر آپ پیرانارمل میں ایکسپرٹ ہیں تو ایک سوال جواب کا ٹاپک ہونا چاہیئے وہاں پر آپ ان کے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیں۔

میرا سوال آپ سے یہ ہے کہ بدروحیں کیا ہوتی ہیں؟ اور میں نے یہ سنا ہے کہ بدروحیں جانوروں۔ ۔ کتا بلی پر قابض بھی ہوجاتی ہیں؟ ان کی حقیقت کیا ہے ان کے بارے میں بتائیں۔
بہت اچھا آیڈیا ہے نایاب ۔
شکریہ۔
منیب بھائی اگر آپ تیار ہوں تو پھر بنادیا جائے ایک ٹاپک جس میں آپ سے سوالات کیئے جا سکیں؟

Farrukh
27-03-2009, 06:18 PM
بہت اچھا آیڈیا ہے نایاب ۔
شکریہ۔
منیب بھائی اگر آپ تیار ہوں تو پھر بنادیا جائے ایک ٹاپک جس میں آپ سے سوالات کیئے جا سکیں؟



Biya can you please change your font colout...its very dull...I am facing difficulty to read your messages. I will be very thankful to you.

Biya
27-03-2009, 06:28 PM
Biya can you please change your font colout...its very dull...I am facing difficulty to read your messages. I will be very thankful to you.


اوکے بھائی شیور ۔
میں کوشش کروں گی اب اس کلر میں نا لکھوں۔

Farrukh
27-03-2009, 06:38 PM
اوکے بھائی شیور ۔
میں کوشش کروں گی اب اس کلر میں نا لکھوں۔



thanks for this.

Biya
28-03-2009, 07:35 PM
Paranormal expert ..... Muneeb !! (http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=43212)

لو جی منیب بھائی آپ کے لیئے یہ الگ سے ٹاپک بنا دیا ہے ۔
جس جس نے بھی منیب بھائی سے کوئی سوال کرنا ہے یا کسی الجھن کو دور کرنا ہو تو اس ٹاپک میں سوالات کر سکتے ہیں جس کا لنک اوپر دیا ہے ۔
:)

alishba0902
03-07-2009, 03:23 AM
ji shami jee main nay bhee is k baarey main bohat studies ki hay...khwaja shamsudin azeemi aur raees amrohi were specialist . hota yeh hay k insan k under ka insan ya aura keh layen ....some time ziada namak ya ziada ibaadat ki wajah say bhee...active ho jata hay aur agar to insan ki thinking possitive ho aur woh musbat amal kerta ho aur belief ho to phir yeh is ko humzad bhee kehtay hain koi nuqsaan naheen daita.
isi liye kehtay hain k always think positive,kuch insanon main doosray logon ki nisbat aik cheez ziada hotee hay is cheez ko 6th ya 7th hiss yani mahsoos kernay ki quwat kehtay hain

افلاطون
03-07-2009, 10:20 PM
یہ صرف آپ کا وہم ہے۔کوئی پراسرار چیز قطعی نہیں ہے۔دراصل آپ نے کہانیوں وغیرہ میں پڑھا ہو گا کہ ہمارے اردگرد ماورائی مخلوقات رہتی ہیں تو تب سے آپ کے دل میں یہ ڈر بیٹھ گیا کہ میرے اردگرد کچھ نادیدہ چیزیں ہیں۔ویسے اس کو ڈر نہیں کہ سکتے۔بلکہ یہ تو صرف آپ کا خیال ہے جو کہ مجسم ہو کر آپ کے سامنے آتا ہے۔رہی بات مخصوص اوقات والی تو کچھ اوقات ایسے ہوتے ہیں جب انسان کا ذہن اپنے ماحول سے جلدی متاثر ہو جاتا ہے۔مثلا‘ رات کا وقت یا گرمیوں میں دوپہر کا وقت۔آپ اس بات سے بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔کیونکہ خدائے عزوجل نے ہر مخلوق کی ایک حد رکھی ہے کہ وہ اپنی لمٹس کو کراس نہیں کر سکتا۔