PDA

View Full Version : کیا صبح کے وقت سچے خواب آتے ہیں؟



فراز
12-03-2009, 01:02 AM
سنا ہے کہ ، صبح کے وقت سچے خواب آتے ہیں۔

اور اگر ہاضمے یا معدے میں گڑبڑ ہو تو ،بر خواب آتےہیں۔

1UM-SiteAdmins
13-03-2009, 01:01 AM
خواب 90 منٹ کے دورانئیے کے کئی سائیکلز پر مشتمل ھوتے ھیں۔ یعنی پہلے نوے منٹ ایک پورا عمل دھرایا جاتا ھے۔ پھر دوبارہ نوے منٹ کی ایک فلم چلتی ھے۔ ھر 90 منٹ کے آخر میں ریپڈ آئی موومنٹ یعنی آر ای ایم کا پیریڈ ھوتا ھے۔ اس دوران خواب دیکھے جاتے ھیں۔
آر ای ایم پہلے 90 منٹ میں کم ھوتی ھے اور بعد کے دورانیوں میں زیادہ ھوتی چلی جاتی ھے۔ چنانچہ اگر ھم آٹھ گھنٹے کی نیند سوئیں تو صبح کے وقت زیادہ واضح اور طویل خواب دیکھنے کو ملتے ھیں۔

Durre Nayab
13-03-2009, 01:03 AM
سنا ہے کہ ، صبح کے وقت سچے خواب آتے ہیں۔

اور اگر ہاضمے یا معدے میں گڑبڑ ہو تو ،بر خواب آتےہیں۔

پہلی بات کے بارے میں تو میں نے بھی سنا ہے لیکن دوسری بات کی صورت میں تو نیند ہی نہیں آتی۔

فراز
13-03-2009, 01:39 AM
خواب 90 منٹ کے دورانئیے کے کئی سائیکلز پر مشتمل ھوتے ھیں۔ یعنی پہلے نوے منٹ ایک پورا عمل دھرایا جاتا ھے۔ پھر دوبارہ نوے منٹ کی ایک فلم چلتی ھے۔
اس کے بعد اماں ابا کی آواز آتی ہے بیٹا اٹھ جاو ، ایک ہی ٹکٹ میں کتنی فلمیں دیکھو گے;d

1UM-SiteAdmins
13-03-2009, 02:17 AM
اس کے بعد اماں ابا کی آواز آتی ہے بیٹا اٹھ جاو ، ایک ہی ٹکٹ میں کتنی فلمیں دیکھو گے;d
یار میں سیریس ھوں۔
;d
اچھا ھی تھا ناں پہلے ھم سب آپ کو سرفراز کہتے تھے اور آپ ھر ایک کو سمجھاتے رھتے تھے۔
:)

شمّی
13-03-2009, 09:20 AM
خواب 90 منٹ کے دورانئیے کے کئی سائیکلز پر مشتمل ھوتے ھیں۔ یعنی پہلے نوے منٹ ایک پورا عمل دھرایا جاتا ھے۔ پھر دوبارہ نوے منٹ کی ایک فلم چلتی ھے۔ ھر 90 منٹ کے آخر میں ریپڈ آئی موومنٹ یعنی آر ای ایم کا پیریڈ ھوتا ھے۔ اس دوران خواب دیکھے جاتے ھیں۔
آر ای ایم پہلے 90 منٹ میں کم ھوتی ھے اور بعد کے دورانیوں میں زیادہ ھوتی چلی جاتی ھے۔ چنانچہ اگر ھم آٹھ گھنٹے کی نیند سوئیں تو صبح کے وقت زیادہ واضح اور طویل خواب دیکھنے کو ملتے ھیں۔

آپ بلکل صحیح کہہ رہے ہیں لیکن میں نے جہاں تک سنا ہے صبح کے خواب خاص کر فجر کے وقت کے۔اب یہ بات کہاں تک سچ ہے اگر کسی کا خواب اسی ٹائم کا سچ ہوا ہو تو وہ ضرور بتائے تاکہ سب کو پتا چل سکے

pakizach
16-03-2009, 11:01 AM
اس کے بعد اماں ابا کی آواز آتی ہے بیٹا اٹھ جاو ، ایک ہی ٹکٹ میں کتنی فلمیں دیکھو گے;d
nice

pakizach
16-03-2009, 11:14 AM
فراز بھائی یہ سچ ہے۔ میرے اکثر خواب صبح کے سچے ہوتے ہیں۔

FarisUsman
16-03-2009, 12:08 PM
السلام علیکم

صبح کے وقت صرف ایک ھی خیال اور خواب اتا ھے وہ ہے نماز فجر اور افس

کیایہ بات درست ھے

KishTaj
16-03-2009, 11:43 PM
اسلامُ علیکم
فراز بھائی صبح کہ وقت سچے خواب آتے ہیں مگر ہر ایک کو نہیں
کچھ لوگوں میں بہت ذیادہ اور کچھ میں تھوڑی روحانیت ہوتی ہے ۔۔۔۔تو جن لوگوں میں بہت ہوتی ہے انہیں تو ایسے ہی ذیادہ تر سچے ہی خواب آتے ہیں، مطلب یہ کہ وقت کی قید نہیں اور یہ ضروری نہیں کہ صبح کے وقت آنے والے خواب ہی سچے ہوتے ہوں کیونکہ میں تو خود اکثر صبح کے وقت انتہائی اوٹ پٹانگ اور فضول قسم کے خواب بھی دیکھا کرتی ہوں ، اور کبھی بہت سچے خواب بھی رات کے وقت دیکھا کرتی ہوں ۔ ویسے میں نے بھی یہی سنا ہے لیکن ذیادہ تر وہی سب خواب میں نظر آتا ہے جو ذہن میں چل رہا ہوتا ہے، یا اس چیز کو ان دنوں دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔یہ تو میری اپنی رائے ہے۔
آگے اللہ بہتر جانتا ہے۔

KishTaj
19-03-2009, 02:40 AM
agar aap log chaahen tou kuch share b karoon

شمّی
19-03-2009, 02:50 AM
بلکل کشتاج آپ شیئر کریں ہم بھی دیکھیں گے

KishTaj
19-03-2009, 03:03 PM
اسلامُ علیکم
میں اپنی امی کے دو یا تین سچے خواب شئیر کرونگی۔
میری امی کی شادی کے بعد دو اولادیں ہوئیں اور دونوں ہی نہیں بچ سکی تھیں اور اس کے بعد اولاد ہی نہیں ہوتی تھی بہت دعائیں کیں، سب لوگوں نے کوشش کی کہ اولاد نہیں ہوتی تو گود لے لیں لیکن امی نے پورابھروسہ اللہ پر کیا کہ اللہ کو جو منطور ہوگا اور جس وقت منظور ہوگا تب ہی ہوگا اور پھر آٹھ سال بعد انھوں نے خواب میں دیکھا کہ وہ جائے نماز پر بیٹھی دعا پڑھ رہی ہیں "میری کشتی پار لگادینا" اور پھر ایک سیاہ بلی آتی ہے اور امی پر گلاب کے پھول نچھاور کرجاتی ہے ، ان کو پورا پھولوں سے ڈھک جاتی ہے۔
اس کے بعد جب امی اٹھیں تو اٹھتے ہی کہا کہ اس سال میرے ہاں اولاد ہوگی اور پھر میری بڑی باجی ہوئیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرے خیال سے اسے سچا خواب ہی کہیں گے یا بشارت ہی سمجھیں لیکن ہم بہت حیران ہوتے ہیں یہ سن کر ۔
ویسے یہ سب ہی کو پتہ ہے کہ خواب میں پھول دیکھنا اولاد کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔

شمّی
19-03-2009, 09:43 PM
میں آپ سے ایک بات پوچھنا چاہتی ہوں آپ کا نام کشتاج ہے یا کشور اور اس کے معنی کیا ہیں آپ کی امی نے کہا تھا "میری کشتی پار لگا دے" کیا اس لیے آپ کا نام ایسا رکھا ہے

مائینڈ نہ کیے گا میں صرف ایسے ہی پوچھ رہی ہوں

KishTaj
20-03-2009, 01:38 AM
میرا نام کشور ہے۔ اور اس کے معنی دنیا یا جہاں کے ہیں ۔ میری چھوٹی بہن کا نام تاجور ہے اور اس لیئے میں نے اپنا یوزر نیم کشور کا کش اور تاجور کا تاج ملا کر رکھا ہے یعنی کشتاج ، ہاہاہا جی نہیں امی نے اس وجہ سے میرا نام کشور نہیں رکھا یہ تو ایک نعت ہے " اے مولا علی اے شیر۔ خدا میری کشتی پار لگا دینا" ، کوئی بات نہیں ۔

KishTaj
20-03-2009, 01:41 AM
ایسے ہی امی نے ایک بار خواب میں دیکھا کہ انھوں نے اپنی ایک کزن، ایک بھابھی اور ایک بہن کے گھر پودا لگایا ہے اور ان کی بھابھی کا پودا تھوڑے ہی دنوں میں مرجھاگیا تب سے ہی امی پریشان رہنے لگیں اور آخر کار یہی ہوا ان تینوں کے ہاں ہی اولاد ہوئی لیکن میری ممانی یعنی امی کی بھابھی کی بیٹی دو دن بعد ہی فوت ہوگئی ۔

شمّی
20-03-2009, 02:07 AM
آں ہاں ! اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی امی کو آنے والے خوابوں میں سے کچھ حیقیت ہوتے ہیں۔خاص کر اولاد والے

KishTaj
20-03-2009, 02:21 AM
ji haan keh sakti hayn
lagay hath ek or sunaati hon woh bhi aesa hi hay lakin as lye nahi bata rahi thi k pata nahin sab kia sochen
کچھ ذیادہ نہیں لیکن امی نے اپنے پہلے بیٹے کے لئیے خواب میں ایک گلا ہوا آم دیکھا تھا اور سوچتی تھیں پھل تو اچھی بات ہے مگر گلا ہوا کیوں۔۔۔۔ اور جب امی کی پہلی اولاد ہوئی تو وہ پیدائیش کے 4 گھنٹے بعد ہی فوت ہوگئی تھی۔

شمّی
20-03-2009, 02:48 AM
کشور آپ کی امی سچ میں خواب میں حقیقت دیکھ لیتی ہیں۔نہیں ایسا ہو سکتا ہے اتنی بڑی دنیا میں کسی کے ساتھ تو ایسا ہوتا ہوگا نا اب اگر آپ کی امی کے ساتھ ہوتا ہے تو اس میں کوئی کیا کہے گا۔

ویسے آپ نے یوزر نیم اچھا رکھا ہے اپنا اور اپنی بہن کو بھی ملا دیا گڈ۔:)