PDA

View Full Version : سائنس اور جادو میں کیا فرق ھے؟



1UM-SiteAdmins
13-03-2009, 12:51 AM
ایک دفعہ کا ذکر ھے ایک مغربی سیاح افریقہ کے جنگلات میں بھٹک گیا۔ اپنے ساتھیوں سے بچھڑ کر وہ ایک دور دراز علاقے میں نکل گیا۔ وھاں اس کی ملاقات ایک لڑکے سے ھوئی۔

اس لڑکے سے پانی لینے کے بعد کچھ گفتگو کی تو اس لڑکے نے وائرلیس کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کہا یہ کیا ھے؟
مغربی سیاح نے جواب دیا یہ وائرلیس ھے اس سے میں جنگل کے اس پار موجود اپنے دوستوں سے بات کر سکتا ھوں۔
لڑکے نے حیرت سے اس کی بات سنی اور زوردار آواز میں ناممکن کہا۔
جب اس نے اصرار کیا تو لڑکے نے کہا ٹھہرو میں اپنے والد سے ٹیلی پیتھی کے ذریعے رابطہ کر کے پوچھتا ھوں۔ کچھ دیر تک آنکھیں بند رکھنے کے بعد اس نے کہا
میرے ابو کہتے ھیں کہ ھمارے بزرگوں نے ھمیں بتایا تھا کہ آخری زمانے میں ایسے لوگ آئیں گے جو آلات کی مدد سے بھی دوسرے انسانوں سے گفتگو کر لیں گے مگر ابھی یہ بات ناممکن ھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمہارے دوست مشرقی حصے میں موجود ھیں۔
مغربی سیاح یہ سن کر بے ھوش ھو گیا۔


یہ بات بڑی دلچسپ ھے کہ جو چیزیں پرانے زمانے میں جادو یا ماورائی علوم کے زور پر بادشاھوں اور عظیم لوگوں کو دستیاب تھیں وہ آج سائنس کے زور پر ھمیں بھی دستیاب ھیں۔

پہلے لوگ اڑن قالین پر بیٹھ کر سفر کرتے تھے۔ اگر یہ بات جھوٹ بھی ھو تو حضرت سلیمان کا تخت تو ھوا پر ھی سفر کرتا تھا۔ اور آج ھم میں سے ھر کوئی ھوائی جہاز میں بیٹھ سکتا ھے۔

جام جم صرف جمشید کے پاس تھا۔ ھم میں سے ھر ایک کے پاس موبائل اور ٹی وی موجود ھے۔ صرف یہ کہ ھمارا جام جم جھوٹ زیادہ بولتا ھے۔

اس گفتگو کی روشنی میں سائنس اور جادو میں بنیادی طور پر کیا فرق ھے۔ آپ کچھ روشنی ڈالیں گے۔

eemaaan
14-03-2009, 06:51 PM
actually physics me 1 law yeh ha k '' hr ction k peechy koi na koi moharrak hota ha''ab insaan jis moharrak ko jaan leeta ha es action ko science ka naam deta ha n jis kaam k moharrrak ko jaan nhi pataa es ko jadoo keh deta ha.mera to yehi khial ha