PDA

View Full Version : خود کو شیشے میں کھڑے دیکھا



Noor-ul-Ain Sahira
12-03-2009, 12:13 AM
میری نیس ایک ایسے روم میں سو رھی تھی جس کی ایک پوری دیوار صرف شیشے کی بنی ھوئی تھی۔ رات کو اسے پیاس لگی تو پانی پینے کو اٹھنے لگی تھی کہ اچانک نظر سامنے شیشے پر پڑی تو وہ گنگ رہ گئی اور خوف سے اسکی گھگی بندہ گئی کیونکہ وہاں اندھیرا نھی تھا بلکہ اچھی خاصی لائٹ تھی اور وہ اسی شیشے میں خود کو کھڑا دیکھ رھی تھی جبکہ ذاتی طور پر وہ ابھی بیٹھی تھی کھڑی نھی ھوئی تھی۔ ڈر کے مارے اس سے بولا بھی نھی جا رھا تھا ۔اس نے یقین کرنے کو دوبارہ منہ سے کمبل ھٹا کر دیکھا تو پھر سے شیشے میں خود اپنے ھی عکس کو کھڑے ھوئے اپنی طرف دیکھ کر مسکراتا پایا۔ وہ اتنا ڈر گئی کہ چٰیخ بھی نہ سکی اور کمبل منہ پر لے کر آیتیں وغیرہ پرھتی رھی۔ جب صبح سب کو بتایا تو کسی نے یقین نھی کیا اور سب یہی کھتے ھیں اس نے خواب میں ایسا دیکھا ھو گا مگر وہ بہت چڑ جاتی ھے اور کہتی ھے نھی وہ خواب ہرگز نھی تھا بلکہ سچ تھا۔ باقی اللہ جانتا ھے۔

1UM-SiteAdmins
13-03-2009, 12:30 AM
جی فرض کریں وہ ٹھیک ھی کہہ رھی ھیں۔ اب ان کا ری ایکشن کیا ھے۔ یعنی انہوں نے اس کی کیا وجہ ڈھونڈی ھے۔ دنیا میں کسی اور کو ان کی بات پر تو یقین نہیں آئے گا لیکن انہیں خود تو آ گیا ھونا چاھیے تو کیا انہوں نے اس کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی؟

Noor-ul-Ain Sahira
14-03-2009, 12:23 PM
جی فرض کریں وہ ٹھیک ھی کہہ رھی ھیں۔ اب ان کا ری ایکشن کیا ھے۔ یعنی انہوں نے اس کی کیا وجہ ڈھونڈی ھے۔ دنیا میں کسی اور کو ان کی بات پر تو یقین نہیں آئے گا لیکن انہیں خود تو آ گیا ھونا چاھیے تو کیا انہوں نے اس کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی؟

اس سے کچھ پوچھو تو وہ چڑ کر کہتی ھے۔ ویسا ہاریبل فیل کرنے کے لئےویسا دیکھنا ضروری ھے اور اس خطرناک تجربے سے گزرنا ضروری ھے۔ جس نے نھی دیکھا وہ صرف اسکو سائنسی طریقے سے غلط ھی پروو کرنے کی کوشش میں لگا رھے گا اگر دیکھ لے اپنی آنکھوں سے تو وہیں فٹک کے لٹک جائے گا اور سب بہادری دھری کی دھری رھ جائے گی۔
;d;d;d۔

مُون
14-03-2009, 12:29 PM
ہہممم میری بہنا کو کُچھ ایسا ویسا محسوس ہوا تھا۔ یعنی وہ کمرے میں سونے گئ تھیں اور اُنکو کمرے میں سفید رنگ کی روشنی جیسا آدمی چلتا پھرتا محسوس ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ بیچاری ڈر کر باہر نکل آئی۔ ہمیں بتایا تو ہم ہنسنے کے سوا کُچھ نہیں کر سکے کیونکہ اُس سارا دن ہم نے روحوں بد روحوں پر مبنی پروگرامز دیکھے تھے۔ جن میں گھروں میں روحیں بسی ہوئی تھیں اور وہ
لوگ ان کو نکالنے کے لیے مختلف طریقے آزما رہے تھے وغیرہ وغیرہ۔

تو بہن سمیت سب کا یہی خیال ہے اُس دن کے پروگراموں کا اثر تھا۔
ورنہ اُس دن سے پہلے اور بعد کیوں نہی کُچھ ایسا نظر نہیں آیا یا محسوس ہوا۔
میرا مقصد جنوں بھوتوں کو غلط کہنا نہیں ہے۔ لیکن چونکہ آج تک میرے ساتھ اور میرے دور و نزدیک جاننے والوں میں ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا اس لیے میرا سو فار یہی یقین ہے کہ یہ چیزیں ہم کو تنگ کرنے کے لیے دُنیا میں نہیں بھیجی گئیں۔