PDA

View Full Version : اچھی فطرت کے جنوں کا بسیرا

asoobilla
06-03-2009, 07:46 PM
اسلام و علیکم ، ہمارے گھر میں اچھی فطرت کے جنوں کا بسیرا ھے، میری ایک کزن نے پہت بار انکوں دیکھا ھے ، اور ایک رات تو ایسا ھوا کہ میں رات کے 3:00 بجے انٹر نیٹ سے فارغ ھوا اور جیسے ہی سونے کیلئے لحاف میں گھسا۔ میرے کمرے کا دروازہ دھیرے سے کھلا اور ایک بچےنے دروازے سے جھانک کر دیکھا اور میرانام لیا " عالم " کچھ نہ پوچھیئے کہ میری جو حالت ھوئ میں نے لحاف میں سر دیا اور آیت الکرسی پڑھتے پڑھتے سوگیا۔ اس کے علاوہ مجھے کوئی خاص واقعہ یاد نہیں ۔۔۔

Noor-ul-Ain Sahira
06-03-2009, 08:21 PM

ماشاءاللہ۔ کیا اطمعنانیہ طبیعت پائی ھے جناب نے کہ اسکے بعد سو بھی گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فراز
06-03-2009, 08:40 PM

:eek::eek::eek:

1UM-SiteAdmins
06-03-2009, 08:49 PM
ماشاءاللہ۔ کیا اطمعنانیہ طبیعت پائی ھے جناب نے کہ اسکے بعد سو بھی گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انہوں نے یہ تو نہیں کہا کہ وہ جن تھا یہ تو آپ نے خود اخذ کیا ھے۔

Meem
06-03-2009, 08:51 PM
ویسے میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ہر مسلمان گھرانے کی چھت پر مسلمان جنات کا بسیرا ہوتا ہے ۔۔اور ان کا رزق ہمارے ساتھ ہوتا ہے ۔
حوالہ جات نہیں یاد مجھ کو ۔۔
اور ایک بات یہ بھی پڑھی تھی کہ شیطان نے اللہ سے فریاف کری تھی جنت سے نکلتے ہوئے کہ آدم انسانی میں اگر ایک پیدا ہوگا تو ان میں دو ۔یعنی ہر ایک انسان کے ساتھ دو جنات۔۔
اور یہ بھی کہ اگر آسمان سے ایک سوئی بھی پھینکی جائے تو وہ کسی جن سے ہی ٹکرائے گی بجائے زمین سے ٹکرانے کے۔۔
اب یہ اللہ نے ان کو کیسے ہم سے الگ کیا ہوا ہے اس کی حکمت وہی جانے۔۔

asoobilla
06-03-2009, 09:18 PM
بہن میں اطمینان کی وجہ نے نہیں سویا بلکہ اس وقت میری ایسی حالت تھی کہ ڈر کے مارے مجھ سے آیۃالکرسی بھی نہیں پڑھی جارہی تھی ۔ اور ویسے بھی انھوں نے آج کوئی ایسی حرکت کی تھی کہ میں ساری رات جاگتا رہتا۔

asoobilla
06-03-2009, 09:22 PM
قیس بھائ جان میں نے اخذ نہیں کیا کہ وہ جن تھا بلکہ وہ واقعی میں جن تھا کیونکہ ہمارے گھر میں کوئی بچہ نہیں ھے

Noor-ul-Ain Sahira
06-03-2009, 09:34 PM
انہوں نے یہ تو نہیں کہا کہ وہ جن تھا یہ تو آپ نے خود اخذ کیا ھے۔

جناب کہا تو ھم نے بھی کچھ نھی اس بارے میں ابھی تک تو پھر آپ نے کیسے اخذ کر لیا؟؟؟؟؟

;d

1UM-SiteAdmins
06-03-2009, 10:34 PM
جناب کہا تو ھم نے بھی کچھ نھی اس بارے میں ابھی تک تو پھر آپ نے کیسے اخذ کر لیا؟؟؟؟؟

;d
???

1UM-SiteAdmins
06-03-2009, 10:37 PM
قیس بھائ جان میں نے اخذ نہیں کیا کہ وہ جن تھا بلکہ وہ واقعی میں جن تھا کیونکہ ہمارے گھر میں کوئی بچہ نہیں ھے
یعنی آپ کہہ رھے ھیں کہ جس گھر میں کوئی بچہ نہیں ھوتا وھاں جن آ جاتے ھیں اور جس گھر میں بچے ھوتے ھیں وھاں سے جن بھاگ جاتے ھیں۔

خیر یہ تو نوک جھونک تھی۔ لیکن میرے ذھن میں یہ سوال پیدا ھوتا ھے کہ آپ اتنی آسانی سے اس کو اگنور کیسے کر سکتے ھیں۔ آپ کی پوری زندگی میں ایک انقلابی تبدیلی کیوں نہیں نمودار ھو گئی۔ دیکھیں ناں کسی اور کے لیے یہ بات اس طرح ثابت نہیں ھو سکتی جس طرح آپ پر ثابت ھوئی پھر آپ کو پراسرار پہلوؤں پر کافی زیادہ سوچنا چاھیے تھا یا ایسا ھی ھوا۔