PDA

View Full Version : کیا ہوا وزن رکھتی ہے؟



Ahsan_Yaz
05-03-2009, 11:23 PM
ایک سوال میری طرف سے بھی۔ ویسے شاید یہ بھی ماورائی کی بجائے سائنسی سوال ہو۔

سوال یہ ہے کہ کیا ہوا وزن رکھتی ہے؟
آسان سا جواب ہو سکتا ہے کہ ہاں، ہر مادی چیز وزن رکھتی ہے۔
لیکن اگر وزن رکھتی ہے تو یہ زمین کی طرف اسی طرح کیوں نہیں کھنچتی جیسے باقی مادی اشیاء کھنچتی ہیں۔
نیوٹن کے قانونِ تجاذب کے تحت تو ہر دو اجسام جو وزن رکھتے ہیں وہ ایک دوسرے کی طرف ایک خاص قوت سے کھنچتے ہیں اور یہ قوت ایک حسابی فارمولے سے معلوم بھی کی جا سکتی ہے۔
لیکن ہوا تو ادھر سے ادھر اڑتی پھرتی ہے زمین کی طرف کھنچنے کی بجائے۔ ایسا کیوں ہے۔

M.Ahmad
06-03-2009, 07:30 AM
ہوا گیسوں کا مجموعہ ہے۔اور ہر گیس وزن رکھتی ہے تو ہوا بھی وزنی ہے ۔

چونکہ زمیں کے ایٹم زمین کے حجم کے مطابق تعداد میں سب سے زیادہ ہیں تو انکی
مقناطیسیت زمین میں نمایاں کشش پیدا کرتی ہے ۔۔کشش ثقل..۔جو ہر موومنٹ پر ہاوی ہے اسی کشش کے پریشر کے نتجہ میں ہوا میں موجود پارٹیکلز اوپر نیچے ہوتےرہتے ہیں یعنی ۔۔۔ہلکے والے اوپر اور وزنی نیچے ۔ کیسے ؟

جب زمینی کشش ہوا کے وزنی پارٹیکلز پر پریشر ڈالتی ہے تو انکے آپس کے باونڈز ٹوٹ جاتے ہیں وہ ہلکے ہو کر اوپر اٹھ جاتے ہیں اوپر جانےکی تیز رفتار کی وجہ سے ان پھر مقناطیسیت آجاتی ہے اور وہ پھر سے اپنے مخالف چارج سے مل کر وزنی ہوجاتے ہیں اور نیچے کی طرف آتے ہیں ۔۔۔پریشر کی سمت زمیں کی طرف ہوتی ہے مگر ان کی اوپر نیچے کی حرکت کی وجہ سے ایک دائرہ سا بن جاتا ہے ۔۔۔اسی وجہ سے ہوا ہمیں بھاگتی ڈورتی محسوس ہوتی ۔۔حقیقتاّ میں اسکی سمت نیچے ہی ہے زمین کی طرف