PDA

View Full Version : پُراسرار شادیوں کی فہرست



1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 08:42 PM
ابھیشک اور ایشوریا کی شادی کے بارے میں تو آپ جانتے ھی ھوں گے۔ یہ بالکل ایک نارمل شادی ھے۔ ایک فلم انڈسٹری کے دو ستاروں کی آپس میں شادی سمجھ میں آتی ھے۔ لیکن فرض کریں ابھیشک کی شادی تنزانیہ میں کسی غیر ھندو گھرانے میں ھوتی اور ایشوریا کی کسی اطالوی خاندان میں تو یہ عجیب اور پراسرار بات ھوتی۔


دلچسپ بات یہ ھے کہ دنیا میں ایسی بہت سی بے جوڑ بلکہ پراسرار شادیاں موجود ھیں۔ یہاں ھم ایسی شادیوں کی فہرست تیار کریں گے۔


شادی ویسے تو کسی بھی شخص کا ذاتی مسئلہ ھے لیکن اھم شخصیات، اداروں ، تنظیموں پر قانونی قبضے کا سب سے مؤثر طریقہ بھی شادی ھی ھے۔


میں نے زندگی کے دوران کچھ بنیادی اصول اخذ کیے ھیں۔ ان میں سے ایک یہ بھی ھے۔: افراد/اداروں/ملکوں کو ھائی جیک کرنا تعمیر کرنے سے بہت زیادہ آسان ھے۔

اس لحاظ سے یہ ایک اجتماعی مسئلہ ھے۔

اس فہرست کا آغاز کیجیے۔ کچھ دلچسپ معلومات اکٹھی ھوں گی۔

Galaxy
05-03-2009, 08:47 PM
واہ مزےدار تھریڈ کھولا ھے مجھے تو ابھی کوی شاد ی یاد نہیں جو پرسرار ھو:)

Lubna Ali
05-03-2009, 08:49 PM
ویسے آپکے زنبیل میں اور کتنے جناتی سوالات ہیں
??????
روز ایک بلی تھیلی سے باہر آتی ہے

Meem
05-03-2009, 08:56 PM
ایشوریہ کی درخت سے شادی بھی ہوئی تھی اور کسی جانور سے بھی ۔۔
یہ تو ہوئی نا عجیب و غریب شادی۔
اب اللہ جانے ان دونوں )درخت اور جانور) کا کیا حال ہے ؟:confused:
ویسے انڈیا میں تو ہوتی ہیں الگ مزاہب میں شادیاں ۔۔آپ کس قسم کی شادی کو پر اسرار کہیں گے؟???

محمد فیصل
05-03-2009, 09:03 PM
پراسرار شادیوں میں بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی ہے ایک طرف اکسفورڈ سے تعلیم یافتہ ،عالمی شہرت کی مالک،ایک بڑے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی اور دوسری طرف ایک ایسا شخص جس کی پہچان صرف اس شادی کے بعد ہوئی

1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 09:08 PM
واہ مزےدار تھریڈ کھولا ھے مجھے تو ابھی کوی شاد ی یاد نہیں جو پرسرار ھو:)
ذھن پر زور دیں ایک دو دن میں آپ کو کئی پراسرار شادیاں نظر آ جائیں گی۔

1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 09:09 PM
ویسے آپکے زنبیل میں اور کتنے جناتی سوالات ہیں
??????
روز ایک بلی تھیلی سے باہر آتی ہے
لو میں تو بڑی مشکل سے ڈھونڈ ڈھونڈ کے لا رھا ھوں بلکہ لوگوں سے پوچھتا پھر رھا ھوں۔

Meem
05-03-2009, 09:10 PM
پراسرار شادیوں میں بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی ہے ایک طرف اکسفورڈ سے تعلیم یافتہ ،عالمی شہرت کی مالک،ایک بڑے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی اور دوسری طرف ایک ایسا شخص جس کی پہچان صرف اس شادی کے بعد ہوئی


واقعی یہ ایک منفرد شادی تھی ۔۔جس کے اثرات آج تک پاکستانی قوم پر ہیں ۔۔::)

1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 09:16 PM
ایشوریہ کی درخت سے شادی بھی ہوئی تھی اور کسی جانور سے بھی ۔۔
یہ تو ہوئی نا عجیب و غریب شادی۔
اب اللہ جانے ان دونوں )درخت اور جانور) کا کیا حال ہے ؟:confused:
ویسے انڈیا میں تو ہوتی ہیں الگ مزاہب میں شادیاں ۔۔آپ کس قسم کی شادی کو پر اسرار کہیں گے؟???

میرے خیال میں کسی شادی میں جتنے زیادہ مندرجہ ذیل فاصلے ھوں گے وہ اتنی ھی پراسرار ھو گی۔

افراد کی حیثیت : پراسرار شادی صرف اھم افراد سے ھی مربوط ھے۔ جو جتنا زیادہ اھم ھو گا اس کی شادی میں معمولی سا پراسراریت بھی بہت اھم ھو گی۔

مکانی فاصلہ : ایک ھی شہر کے دو افراد آپس میں شادی کریں تو کوئی حیرت کی بات نہیں لیکن دنیا کے مشرقی حصے سے ایک شخص اٹھ کر مغربی حصے کی کسی عورت سے شادی کرے تو یہ عجیب ھو گی۔

زمانی فاصلہ : ایک بہت بڑی عمر کا مرد کسی بہت چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کرے تو چونکہ معاشرے میں ایسا عام طور پر نہیں ھوتا اس لیے یہ پراسرار ھو گی۔ اگرچہ اس کا درجہ سب سے کم ھے۔

مذھبی فاصلہ : دو مختلف مذاھب کے افراد کی آپس میں شادی عجیب ھے۔

ثقافتی فاصلہ : دو افراد کی ثقافتوں کے درمیان فاصلہ جتنا زیادہ ھو گا ان کی آپس میں شادی اتنی ھی پراسرار ھو گی۔

یہ ساری باتیں صرف اھم افراد کے لیے ھیں۔ عام افراد میں ان چیزوں کا پایا جانا عجیب نہیں ھے۔

1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 09:17 PM
پراسرار شادیوں میں بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی شادی ہے ایک طرف اکسفورڈ سے تعلیم یافتہ ،عالمی شہرت کی مالک،ایک بڑے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والی اور دوسری طرف ایک ایسا شخص جس کی پہچان صرف اس شادی کے بعد ہوئی

یہ ایک پراسرار شادی ضرور ھے لیکن اس میں وہ ساری پوائنٹس مکمل شدت کے ساتھ نہیں پائے جاتے جو میں نے عرض کیے ھیں۔

Meem
05-03-2009, 09:22 PM
ڈاکٹر عبدالقدیر خان ان کو وائف کا نام بھول رہی ہوں میں ۔۔
ٖفیض احمد فیض اور ایلس فیض۔۔۔۔

1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 09:28 PM
ڈاکٹر عبدالقدیر خان ان کو وائف کا نام بھول رہی ہوں میں ۔۔
ٖفیض احمد فیض اور ایلس فیض۔۔۔۔


Alys Faiz (Urdu (http://en.wikipedia.org/wiki/Urdu): ایلس فیض) (September 22, 1914 - March 13, 2003 ) was a British-born naturalized Pakistani (http://en.wikipedia.org/wiki/Pakistan) poet, writer, journalist, human rights activist, social worker and teacher.

She is best known as the wife of the famous Pakistani poet Faiz Ahmed Faiz (http://en.wikipedia.org/wiki/Faiz_Ahmed_Faiz). By birth she was British but later adopted Islam and Pakistan as her religion and country. She married Faiz Ahmed Faiz (http://en.wikipedia.org/wiki/Faiz_Ahmed_Faiz) in the 1930s. They had two daughters.

ایلس فیض کی شادی 1930 میں ھوئی تھی۔ چنانچہ یہ کچھ کم پراسرار ھے۔ اس دور میں انگریزوں کے ساتھ کافی شادیاں ھوتی تھیں۔

محمد فیصل
05-03-2009, 09:35 PM
راجیو گاندھی اور سونیا گاندھی


Religion Christianity (http://en.wikipedia.org/wiki/Christianity) (Roman Catholic (http://en.wikipedia.org/wiki/Roman_Catholic))


Sonia Gandhi (Hindi (http://en.wikipedia.org/wiki/Hindi): सोनिया गांधी; born Edvige Antonia Albina Maino[1] (http://en.wikipedia.org/wiki/Sonia_Gandhi#cite_note-0) in Lusiana (http://en.wikipedia.org/wiki/Lusiana), Italy (http://en.wikipedia.org/wiki/Italy) on 9 December 1946) is the Italian (http://en.wikipedia.org/wiki/Italian_People)-born President (http://en.wikipedia.org/wiki/Congress_President) of the Indian National Congress (http://en.wikipedia.org/wiki/Indian_National_Congress) and the widow of former Prime Minister of India (http://en.wikipedia.org/wiki/Prime_Minister_of_India), Rajiv Gandhi (http://en.wikipedia.org/wiki/Rajiv_Gandhi). She also serves as the Chairperson of the ruling United Progressive Alliance (http://en.wikipedia.org/wiki/United_Progressive_Alliance) in the Lok Sabha (http://en.wikipedia.org/wiki/Lok_Sabha) and the leader of the Congress Parliamentary Party.



An influential person in Indian politics, she was named the third most powerful woman (http://en.wikipedia.org/wiki/The_World%27s_100_Most_Powerful_Women) in the world by Forbes (http://en.wikipedia.org/wiki/Forbes_Magazine) magazine in the year 2004[2] (http://en.wikipedia.org/wiki/Sonia_Gandhi#cite_note-1) and was ranked 6th (http://en.wikipedia.org/wiki/The_World%27s_100_Most_Powerful_Women) in 2007.[3] (http://en.wikipedia.org/wiki/Sonia_Gandhi#cite_note-2) She was also named among the Time (http://en.wikipedia.org/wiki/Time_%28Magazine%29) 100 most influential (http://en.wikipedia.org/wiki/Time_100) people in the world for the years 2007[4] (http://en.wikipedia.org/wiki/Sonia_Gandhi#cite_note-3) and 2008.[5 (http://en.wikipedia.org/wiki/Sonia_Gandhi#cite_note-4)

1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 09:40 PM
ذوالفقار علی بھٹو اور نصرت بھٹو




Nusrat Bhutto was born on September 21, 1929. She comes from the wealthy Hariri (http://en.wikipedia.org/wiki/Hariri) Esfahani family in Esfahan (http://en.wikipedia.org/wiki/Esfahan), Iran (http://en.wikipedia.org/wiki/Iran). The Kurdish (http://en.wikipedia.org/wiki/Kurdish_people) connection comes from her grandmother who had married into Hariri family [1] (http://en.wikipedia.org/wiki/Nusrat_Bhutto#cite_note-nusrat-0) Nusrat Bhutto is the daughter of a wealthy Iranian businessman who settled in Karachi (http://en.wikipedia.org/wiki/Karachi), British India (http://en.wikipedia.org/wiki/British_India) before its partition.[1] (http://en.wikipedia.org/wiki/Nusrat_Bhutto#cite_note-nusrat-0) Nusrat met Zulfikar Ali Bhutto in Karachi where they got married on September 8 (http://en.wikipedia.org/wiki/September_8), 1951 (http://en.wikipedia.org/wiki/1951).[2] (http://en.wikipedia.org/wiki/Nusrat_Bhutto#cite_note-bhutto-1) She was Zulfikar Ali Bhutto (http://en.wikipedia.org/wiki/Zulfikar_Ali_Bhutto)'s second marriage, and they had four children together, three of whom she has outlived.

Hameedi
05-03-2009, 09:50 PM
یاسر عرفات اور اسکی یہودی نژاد بیوی ۔

بڑھاپے میں اگر شادی ہی کرنی تھی تو اپنی فلسطینی مسلمان عورت کے بارے میں سوچنے کی بجائے ایک تو نوجوان دوسرے غیر مذہب والی سے شادی شاید سیاسی تھی ۔

Galaxy
06-03-2009, 03:43 AM
انڈیا میں تو ایسی شادیاں عام ہی ہِیں جن میں ایک مسلم دوسرا ہندو، شاہ رخ مسلم اسکی بیوی ہندو ، ریتھک ہندو اسکی بیوی مسلم وٰغیرہ

سلمان خان
06-03-2009, 04:07 AM
پر اسرار سے کیا مراد ھے بھائی ۔ پراسرار یعنی جس میں اسرار چھپا ھو۔ خفیہ وغیرہ۔ یا پھر ایسا کچھ جو سمجھ نہ آئے عقل سے باہر اس قسم کی شادی کی مثال ڈھونڈنا تھورا مشکل ضرور ھے ناممکن نہیں۔۔

ھمارے ایک جاننے والے ھیں مشہور شخصیت نہیں ھمارے جیسے ہی ھیں ان کی شادی کو پر اسرار کہ سکتے ھیں۔ کیونکہ جہاں ان کی شادی ھوئی وہاں نہ تو وہ صاحب زادے تیار تھے نہ اس کے گھر والے نہ ان کے خاندان سے کوئی تیار تھا یعنی ہر جگہ سے منائی تھی۔ پھر اچانک شادی ھوگئی کسی کو پتا نہییں چلا ۔ شادی کے بعد ھوش آیا کے یہ ھم کیا کر بیٹھے ھم نے تو یہاں رشتہ نہیں کرنا تھا وہ آج بھی اس ادھیڑ بن میں ھیں۔ سننے میں آیا انھی کی زبانی کے ھم پر جادو کروایا گیا ھے۔۔

M.Ahmad
06-03-2009, 04:24 AM
قائد اعظم محمد علی جناح اور انکی زوجہ محترمہ رتنا بائ صاحبہ

میرے ذہن میں تو یہی آیا ہے

دانیہ
06-03-2009, 05:58 AM
کچھ ہی دن پہلے پاکستان فلم انڈسٹری کے بارے میںآرٹیکل پڑھا تھا ایسی کچھ شادیاں تو پاکستان فلم انڈسٹری میں بھی ہوئی ہیں

بابرہ شاہد راتوں رات شادی اور پھر علیحدگی
سلمیٰ آغا اور جاوید شیخ کی شادیاں
ندیم اور فرزانہ لوگ کہتے ہیںکہ ندیم نے یہ شادی فرزانہ صاحبہ کے والد کے احسانات کی وجہ سے کی تھی بہرحال ایک کامیاب شادی
زیبا اور محمد علی ایک بہت کامیاب شادی مگر شادی سے پہلے زیبا کسی اور اسٹار کی منکوحہ تھیں
عدنان سمیع اور زیبا بختیار

Ahsan_Yaz
06-03-2009, 10:52 AM
عمران خان اور جمائما خان کی شادی۔
اس میں ویسے تو کوئی زیادہ پر اسراریت نہیں ہے، لیکن کہا جاتا ہے کہ اس میں ہنری کسنجر کا بھی ہاتھ تھا جو کہ عمران خان کے سسر جیمز گولڈ سمتھ کا قریبی دوست تھا۔ ہنری کسنجر امریکہ کا سابق وزیرِ خارجہ اور یہودی لابی کا بہت بڑا حامی تھا اور ہے۔ یہی ہنری کسنجر تھا جس نے مبینہ طور پر ایٹمی پروگرام جاری رکھنے پر بھٹو کو عبرت کا نمونہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔
عمران خان کی شادی عمران خان کے ان ملک گیر دوروں کے کچھ ہی بعد ہوئی تھی جن میں اس نے ہسپتال کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے کے لئے آخری مہم چلائی تھی۔ اس میں عمران خان کو بہت ہی زیادہ پذیرائی ملی تھی اور اس کے کچھ ہی بعد اس نے سیاست میں آنے کا اعلان کر دیا تھا۔
اور اس کے کچھ ہی بعد عمران اور جمائما کی شادی ہو گئی تھی۔ ایک رائے یہ ہے کہ انگلینڈ کی اس امیر فیملی اور یہودی لابی کا خیال تھا کہ اس ملک کی سیاست کا مستقبل بس عمران خان ہی کے ہاتھ میں ہے اور عمران خان پاکستان کے سیاسی افق پر چھایا ہی چاہتا ہے۔ لیکن تقریبا'' ایک عشرہ بیت جانے کے بعد ان کو احساس ہوا کہ پاکستان میں تو حالات ہی مختلف ہیں۔ بے تحاشا شہرت رکھنے کے باوجود عمران خان اپنے حلقے سے باہر الیکشن جیتنا تو درکنار، اس کا سوچ بھی نہیں سکتا تو اسی لابی نے جمائما کی طلاق کروا دی یعنی اپنی کُڑی واپس لے لی۔

Rose
06-03-2009, 11:19 AM
پتا نہیں یہ شادیاں پراسرار ہیں ہا نہیں لیکن تذکرہ کر رہی ہوں__

ہولی ووڈ کی اداکارہ الزبتھ ٹیلر کی نو شادیاں__

سیاست دان غلام مصطفٰے کھر کی نو شادیاں__

Ahsan_Yaz
06-03-2009, 05:39 PM
پتا نہیں یہ شادیاں پراسرار ہیں ہا نہیں لیکن تذکرہ کر رہی ہوں__

ہولی ووڈ کی اداکارہ الزبتھ ٹیلر کی نو شادیاں__

سیاست دان غلام مصطفٰے کھر کی نو شادیاں__
ایلزبتھ ٹیلر کی شادیوں کا تو پتا تھا لیکن کھر کی بھی نو شادیاں ہیں، یہ نہیں معلوم تھا۔ مجھے تین چار کا ہی پتا تھا۔

اشتباہِ نظر
06-03-2009, 05:44 PM
ایلزبتھ ٹیلر کی شادیوں کا تو پتا تھا لیکن کھر کی بھی نو شادیاں ہیں، یہ نہیں معلوم تھا۔ مجھے تین چار کا ہی پتا تھا۔




اسکا مطلب ھے آپ ٹک سوئے رہے ہیں ، آخری شادی تو اسکی بیٹی سے بھی کم عمر لڑکی سے ہوئی ھے ، یاد رہے یہ نو شادیاں رجسٹرڈ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
;d

Lubna Ali
06-03-2009, 05:48 PM
پاکستانی فلم اسٹار نور کی شادی
جس کی شادی ایک ہندو لڑکے سے ہوئی تھی بقول اسکے اس نے اس لڑکے کو مسلمان کرکے شادی کی
میری ایک رشتہ دار یہاں اسی بلڈنگ میں رہتی ہے جہاں نور رہا کرتی تھی
اس کے کہنے کے مطابق وہ تو بالکل ہندووں کی طرح ہی رہا کرتی تھی اسکا شوہر ان کے بیٹے کا دوست بھی تھا اس نے تو کبھی اسکے مسلمان ہونے کی خبر نہیں سنی
اب تو ان صاحبہ کے بارے میں کچھ اور ہی سننے میں آرہا ہے
جو مشکوک سی لگتی ہے

Durre Nayab
07-03-2009, 02:21 AM
میرے خیال میں تو لیڈی ڈائی اور چارلس کی شادی کو پراسرار کہنا چاہیئے ایک دنیا جانتی تھی کہ وہ ایک شادی شدہ بڑھیا کے عشق میں گرفتار ہے۔یہاں تک کہ بڑھیا کے شوہر نے بڑھیا کے عشق سے تھک ہار کر طلاق بھی دے دی۔ پھر بھی ملکہ رانی نے بڑھ چڑھ کر اپنے بیٹے کی شادی کرواءی اور اپنے سارے ارمان نکالے۔
دو بیٹوں کے بعد اچانک ملکہ اور اس کے بیٹے کو چہیتی بہو میں ساری برائیاں نظر آنے لگی پھر طلاق اور پراسرار حادثہ اور فائنلی بڑھیا اور شہزادے کا ملاپ۔

دانیہ
07-03-2009, 02:28 AM
میرے خیال میں تو لیڈی ڈائی اور چارلس کی شادی کو پراسرار کہنا چاہیئے ایک دنیا جانتی تھی کہ وہ ایک شادی شدہ بڑھیا کے عشق میں گرفتار ہے۔یہاں تک کہ بڑھیا کے شوہر نے بڑھیا کے عشق سے تھک ہار کر طلاق بھی دے دی۔ پھر بھی ملکہ رانی نے بڑھ چڑھ کر اپنے بیٹے کی شادی کرواءی اور اپنے سارے ارمان نکالے۔
دو بیٹوں کے بعد اچانک ملکہ اور اس کے بیٹے کو چہیتی بہو میں ساری برائیاں نظر آنے لگی پھر طلاق اور پراسرار حادثہ اور فائنلی بڑھیا اور شہزادے کا ملاپ۔
;d;d

نایاب یہ بڑھیا نے پڑھ لیا تو ہارٹ اٹیک آنے سے پہلے ہی خودکشی کر لے گی;d

Durre Nayab
07-03-2009, 02:49 AM
[/color]
;d;d

نایاب یہ بڑھیا نے پڑھ لیا تو ہارٹ اٹیک آنے سے پہلے ہی خودکشی کر لے گی;d

کاش پڑھ ہی لے ویسے دانی یہ کمیلا کہیں سچ مچ کی چڑیل تو نہیں ہے نا؟ کیونکہ جب بھی میں چڑیل کا تصور کرتی ہوں تو کمیلا کا تھوبڑہ ہی ذہن میں آتا ہے۔???

دانیہ
07-03-2009, 02:59 AM
کاش پڑھ ہی لے ویسے دانی یہ کمیلا کہیں سچ مچ کی چڑیل تو نہیں ہے نا؟ کیونکہ جب بھی میں چڑیل کا تصور کرتی ہوں تو کمیلا کا تھوبڑہ ہی ذہن میں آتا ہے۔???
جھریوں والا ویسے ڈایانا کے بیٹے اسے کیا کہتے ہوں گے ممی،آنٹی یا نانی ماں;d

Durre Nayab
07-03-2009, 12:50 PM
یہ لوگ تو سرے سے ممی آنٹی کے چکر سے آزاد ہی ہے تو میرے خیال میں "کو_ملا ،کو_ملا" کرتے ہوں گے۔

محمد فیصل
07-03-2009, 02:57 PM
پاکستانی فلم اسٹار نور کی شادی
جس کی شادی ایک ہندو لڑکے سے ہوئی تھی بقول اسکے اس نے اس لڑکے کو مسلمان کرکے شادی کی
میری ایک رشتہ دار یہاں اسی بلڈنگ میں رہتی ہے جہاں نور رہا کرتی تھی
اس کے کہنے کے مطابق وہ تو بالکل ہندووں کی طرح ہی رہا کرتی تھی اسکا شوہر ان کے بیٹے کا دوست بھی تھا اس نے تو کبھی اسکے مسلمان ہونے کی خبر نہیں سنی
اب تو ان صاحبہ کے بارے میں کچھ اور ہی سننے میں آرہا ہے

جو مشکوک سی لگتی ہے
اسی طرح ماضی کی ٹی وی کی اداکارہ مرینہ خان نے بھی ایک کرسچین لڑکے سے شادی کی تھی اور مرینہ خان کے بقول وہ کم از کم انسان تو ہے

Ameera
07-03-2009, 03:32 PM
اردن کے شاہ عبداللہ اور فلسطینی نژاد رانیہ کی شادی۔پتہ نہیں یہ شادی پرسرار ہے یا نہیں۔ملکہ رانیہ کویت میں پلی بڑھی اورمصر میں امریکن یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کی۔عراق نے جب کویت پر حملہ کیا تو وہ اپنی فیملی کے سساتھ اردن چلی گئ جہاں انہوں نے بیننکنگ کئرئر شروع کیا وہیں ملکہ رانیہ کی ملاقات ایک پارٹی میں شاہ عبداللہ سے ہوئ شاہ عبداللہ شاہ حسین کی چار بیویوں میں سے برطانوی نژاد شہزادی منی کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے ابتدائ تعلیم برطانوی سکول سے حاصل کی بعد ازاں سینڈ ہرسٹ اور آکسفورڈ اور امریکہ کی جارجیا یونیورسٹی س تعلیم پائ۔چھ م کی ملاقاتوں کے بعدد انہہوں نے شادی کر لی۔

Hameedi
07-03-2009, 04:22 PM
زیبا اور محمد علی ایک بہت کامیاب شادی مگر شادی سے پہلے زیبا کسی اور اسٹار کی منکوحہ تھیں

زیبا پہلے سدھیر جس کا اصل نام شہزمان خان افریدی اور فلمی شاہقین لالہ سدھیر کے نام سے یاد کرتے ہیں کی بیوی تھی یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور طلاق کے بعد زیبا نے محمد علی سے شادی کر لی ۔دونوں خاوندوں سے زیبا کے کوئ اولاد نہیں ۔زیبا اور محمد علی نے جس بچی کی شادی اپنی بیٹی بتا کر کی وہ لے پالک ہے ۔

Rose
07-03-2009, 04:30 PM
پاکستانی فلمسٹارز کی بات چلی ہے تو دو اور معروف فلمی جوڑیوں کا قصہ بھی کچھ کم دلچسپ نہیں__
اداکارہ صبیحہ اداکار درپن سے محبت کرتی تھی جو کہ اداکار سنتوش کمار کے چھوٹے بھائی تھے اور اداکارہ نیر سلطانہ اداکار سنتوش کمار سے محبت کرتی تھی لیکن نیر سلطانہ کی شادی درپن اور صبیحہ خانم کی شادی سنتوش کمار سے ہوئی__

talha2c
08-03-2009, 03:30 PM
فلم اسٹار جاوید شیخ اور ہدائیتکار سید نور کی تو ہر شادی ہی طلسمی ہوتی ہے ۔ ہیں جی، اب بتائیں کہ میں نے ایک ہی بار میں کتنی زیادہ طلسمی شادیاں آپکو بتا دی ہیں ۔ ہیں جی

Hameedi
09-03-2009, 04:34 PM
ڈاکٹر عبدالقدیر خان ان کو وائف کا نام بھول رہی ہوں میں ۔۔

محسن پاکستان محترم ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب کی بیگم کانام ہینی خان ہے۔

Ahmed Rlz
12-03-2009, 08:00 PM
:)

Taqwa
30-03-2009, 08:35 PM
hallo legta hai aap sab apne captan shoaib malik ki shadi bhool ge hain mere khal me yeh b 1 achi khasi purasrar shadi thi huwi INDIA
me munda PAKI kuri SAUDI-ARBIEN or end me LERKI hi cgange ho gi yani LERKI ki bejae KHALA ge nekal aeei:on

Biya
31-03-2009, 02:41 PM
بالکل ٹھیک کہا تقوی آپ نے ۔
یہ بھی واقعی بہت ہی پراسرار شادی تھی ۔
اور پتہ نہیں تھی بھی یا نہیں؟
کچھ سمجھ نہیں آتا۔
???::)

alishba0902
02-07-2009, 12:15 PM
ALLAH nayab 101% theek kaha tum nay ...mujhey bhee kameela ko daikh ker yehi khyal aata hay....hahahaha

Taqwa
22-08-2009, 04:48 PM
ایک اور شادی بھی تھوڑی انوکھی ھی ھے وہ ھے کرن اور جارج کی شادی یہ وھی جارج ھیں جو جیو پر ،جارج کا پاکستان، پروگرام کرتے تھے یہ مسلمان ھو گے ھیں کرن ایک ٹی وی اینکر ھیں مجھے ان کی یہ بات اچھی لگی کہ شادی کہ بعد یہ دونوں انگلینڈ شفٹ ھونے کی بجاے پاکستان ھی ھیں اور آج چینل پر مورننگ شو کرتے ھیں