PDA

View Full Version : زلفِ دراز کا بلکہ زلف ِ مختصر کا بھی کیا فائدہ ھے؟

1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 04:29 PM
بھئی کوئی اور بھی سوال پوچھیں میں کب تک اس سیکشن کو دھکا لگاؤں۔ کیا واقعی آپ کو کوئی چیز پراسرار نہیں لگتی اور اس موضوع پر آپ کے ذھن میں سوال پیدا نہیں ھوتا۔ اب میرا سوال ھے کہ : ۔

انسانی بالوں کا فائدہ کیا ھے؟

ھم بالوں کے بغیر بھی بڑے آرام سے رہ لیتے ھیں۔ بلکہ عورتیں بیچاری تو اس نعمت اور سکون سے محروم ھیں جو گنجے سر میں ھوتی ھے۔

بالوں کی تعمیر اور نشوونما پر انسانی جسم کے کتنے ھی وسائل خرچ ھو جاتے ھیں۔

الجھا ھے پاؤں یار کا زلف ِ دراز میں۔ لو آپ اپنے دام میں صیاد آ گیا۔

اگر بال نہ ھوتے یا پھر پاؤں ھی نہیں ھوتے تو شاعروں کی زندگی میں کتنا سکون آ جاتا۔ دیوان کے دیوان جو زلف ِ بنگال کی تعریف میں لکھے گئے ھیں وہ بچوں کے ھوائی جہاز بنانے کے کام آتے۔

اگر صرف خوبصورتی اور ذھنی سکون کا مسئلہ ھے تو کیا وہ وگ سے پورا نہیں ھو سکتا۔

سوچیے اگر بال نہ ھوتے تو (کچھ )1 عورتیں کیوٹ کیوٹ سی نہ لگتیں جیسے یہ ???

چونکہ یہ بہت بنیادی اور سامنے کا سوال ھے اس لیے یقیننا اس موضوع پر سائنسی تحقیق ھوئی ھو گی اگر آپ کو کچھ علم ھے تو شئیر کریں۔

1۔ بطور احتیاط استعمال کیا گیا ھے

IN Khan
05-03-2009, 04:34 PM
ھاھاھا شہزاد بھائی اس سوال کا جواب تو صرف اور صرف خواتین کو دینا چاہیئے کہ اگر زلفیں نہ ہوتیں تو وہ کیا محسوس کرتیں۔۔۔۔
ویسے وہ دراز زلفوں کو کم کم کرتے ہوئے گنجے پن کی طرف لا ہی رہی ہیں تو۔۔۔۔
دیکھیئے ہم کچھ عرض کریں گے تو شکایت ہوگی۔۔۔اس لئے اس پرخواتین کی رائے پہلے آنا چاہیئے۔۔;):)۔

SmyleAgain
05-03-2009, 04:37 PM
افففف یہ تو بہت ہی عجیب سوالات ہیں۔۔۔کچھ زیادہ ہی ماورا ہیں میری سمجھ سے۔۔۔
لیکن اگر بال نہ ہوتے تو آپ یہ سوال کیسے کرتے۔۔۔۔

Minha Malik
05-03-2009, 04:38 PM
السلام علیکم شہزاد بھائی جی

بہتتتتتتتتتتتتتت اچھا اور واقعی عقل سے ماورا سوال ہے۔

اور شہزاد بھائی اگر ابتداء ہی سے بالوں کا وجود نہ ہوتا تو اس کی کوئی کمی بھی محسوس نہ ہوتی۔
اور یہ ایک بات بھی ہے اگر بال ہوتے ہی نا تو وگ کا بھی تصور نہین کیا جا سکتا تھا۔
اسکی کوئی ضرورت محسوس نہ ہوتی۔

اور ماورائی سوا ل کا ماورائی جواب؟؟؟؟
میرے ذہن میں تو یہی آتا ہے کہ بال اصل میں جوووں کی رہائش کے لیے بنائے گئے ہیں۔
آخر ان کو بھی تو ٹھکانہ دینا تھا نا اللہ نے۔

IN Khan
05-03-2009, 04:43 PM
اور ماورائی سوا ل کا ماورائی جواب؟؟؟؟
میرے ذہن میں تو یہی آتا ہے کہ بال اصل میں جوووں کی رہائش کے لیے بنائے گئے ہیں۔
آخر ان کو بھی تو ٹھکانہ دینا تھا نا اللہ نے۔

اور اگر یہ مخلوق نہ ہوتی تو پھر اینٹی لائس شیمپو بنانے کی ضرورت کیوں پیش آتی کمپنیوں کو۔۔۔ظاہر ہے ان کا ایک طرح سے نقصان ہی شمار ہوتا نا۔۔۔:)

1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 04:49 PM

اگر ایسا ھوتا تو جوئیں مارنا حرام ھوتا جیسا کہ حج کے دنوں میں ھوتا ھے۔

1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 04:50 PM
اور اگر یہ مخلوق نہ ہوتی تو پھر اینٹی لائس شیمپو بنانے کی ضرورت کیوں پیش آتی کمپنیوں کو۔۔۔ظاہر ہے ان کا ایک طرح سے نقصان ہی شمار ہوتا نا۔۔۔:)
لو یہ خرچہ تو میں نے گنا ھی نہیں۔ اینٹی ڈینڈرف شیمپو کی بھی بچت ھوتی۔

1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 04:51 PM
افففف یہ تو بہت ہی عجیب سوالات ہیں۔۔۔کچھ زیادہ ہی ماورا ہیں میری سمجھ سے۔۔۔
لیکن اگر بال نہ ہوتے تو آپ یہ سوال کیسے کرتے۔۔۔۔
لو آپ ان سوالات کو ماورائی کہہ رھی ھیں ابھی تو عمران بھائی نے سوالات پوچھنے ھیں۔

SmyleAgain
05-03-2009, 04:54 PM
لو آپ ان سوالات کو ماورائی کہہ رھی ھیں ابھی تو عمران بھائی نے سوالات پوچھنے ھیں۔
میری عقل سے تو یہ بھی ماورا ہی ہیں:(۔۔۔چلیں بھئ عمران بھائ اپنے سوالات پیش کریں۔۔۔ابھی مقابلہ کیے لیتے ہیں۔۔۔bring it on

فراز
05-03-2009, 04:55 PM
ویسے شاید بالوں کا ایک فائدہ سر دماغ کی حفاظت ہو سکتا ہے ، بھری دوپہر میں اگر ننگے سر چلیں تو دماغ متاثر ہوسکتا ہے،
گنجے افراد شاید دماغ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تو ریسورس اس میں لگ کر بالوں تک کم پہنچتے ہیں ، یاپھر گنجے ہونے تک ان کا دماغ خاصہ قوی ہوچکا ہوتا ہے کہ مزید حفاظت کی ضرورت نہ پڑتی ہو۔
;d

Minha Malik
05-03-2009, 04:57 PM

;d;d;d;d

IN Khan
05-03-2009, 04:58 PM
لو آپ ان سوالات کو ماورائی کہہ رھی ھیں ابھی تو عمران بھائی نے سوالات پوچھنے ھیں۔

ارے بھائی میں ٹھہرا ناچیز بندہ میں کیا سوال پوچھوں گا۔۔۔
ہاں ایک بات ضرور ذہن میں آرہی ہے کہ پھر تو اس محاورہ کی کیا ہی قدر و قیمت ہوتی کہ
خدا گنجے کو ناخن نہ دے۔۔۔۔
یعنی کہ خدا گنجی کو ناخن نہ دے ۔۔۔تو کیا ہوتا۔۔۔
خواتین نے تو ایک دوسرے کر سر پر نقش و نگار ہی بنائے رکھنے تھے۔۔;d۔
یا وہ کیا کہتے ہیں بناؤ سنگھار کے لیئے خواتین سر پر ٹیٹو بنا لیتیں۔۔۔پھر۔۔

فیشن کا فیشن اور بالوں کی الجھنوں سے بھی راحت ہی راحت;)

IN Khan
05-03-2009, 05:00 PM
ویسے شاید بالوں کا ایک فائدہ سر دماغ کی حفاظت ہو سکتا ہے ، بھری دوپہر میں اگر ننگے سر چلیں تو دماغ متاثر ہوسکتا ہے،
گنجے افراد شاید دماغ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تو ریسورس اس میں لگ کر بالوں تک کم پہنچتے ہیں ، یاپھر گنجے ہونے تک ان کا دماغ خاصہ قوی ہوچکا ہوتا ہے کہ مزید حفاظت کی ضرورت نہ پڑتی ہو۔
;d

لیکن فراز بھائی پھر وہ ٹوپی کا استعمال کیوں کرتے ہیں;)

for I=now to Next10Minutes do
{
:mad:
}

فراز
05-03-2009, 05:02 PM
لیکن فراز بھائی پھر وہ ٹوپی کا استعمال کیوں کرتے ہیں;)
تو کچھ کے نہیں بھی ہوتے ہوں گے ،

;d;d

IN Khan
05-03-2009, 05:04 PM
تو کچھ کے نہیں بھی ہوتے ہوں گے ،

;d;d

دیٹس دا پوائنٹ۔۔۔کیا ماورائی پوائنٹ نکالا فراز بھائی نے۔۔۔;)

فراز
05-03-2009, 05:04 PM
for I=now to Next10Minutes do
{
:mad:
}
:confused::confused:

آپ انجمن بال برداران کے لیے آواز نیچی کی ہوئے ہیں؟؟

Minha Malik
05-03-2009, 05:05 PM
ارے دیکھئے عمران بھائی

اسی لئے فراز بھائی نےٹوپی پہنی ہوئی ہے۔
;d;d

IN Khan
05-03-2009, 05:06 PM
میں نے نہیں ۔۔فراز بھائی نے منہا۔۔۔پلیز چیک اٹ ناؤ۔۔۔;)

محمد فیصل
05-03-2009, 05:09 PM
سوال اچھا ہے ا صول اگر بال نہ ہوتے تو ناخن بھی نہ ہوتے کیونکہ خدا گنجے کو ناخن نہیں دیتا
اسی طرح لوگوں کے آنکھوں میں بال بھی نہیں ہوگا۔
بجلی کی بھی بچت ممکن ہے ایک بلب جلاؤ اپ کے سر روشن سے کمرا جگمگا جائے گا

Minha Malik
05-03-2009, 05:10 PM
میں نے نہیں ۔۔فراز بھائی نے منہا۔۔۔پلیز چیک اٹ ناؤ۔۔۔;)

سوری بھائی جی۔
میں نے تصحیح کر دی ہے۔
آپ بھی ٹھیک کر لیں۔

فراز
05-03-2009, 05:11 PM
ویسے میں آخری مرتبہ نویں جماعت میں گنجا ہوا تھا، اس کے بعد شاید بی ایس میں سال دوئم یا سوئم میں مشین پھروائی تھی، گو یہ مصنوعی گنج پن تھا ، لیکن اس دوران مجھے گرمی کا احساس زیادہ ہوتا تھا، مجھے ان لوگوں پر کافی حیرت ہوتی تھی جو گرمیوں میں خصوصی طور گنجے ہوتے تھے ۔
شاید اسی وجہ سے میں بال کافی لمبے کیے ہوئے ہیں
;d،
پر آج کل بڑی تیزی کے ساتھ بال سر کے عارضی ٹھکانے سے نقل مکانی کر رہے ہیں، تو ہوسکتا ہے کچھ عرصے بعد میرا دماغ بھی قوی ہوجائے اور بالوں کے جھنجھٹ سے آزاد ہوجائے۔
;d

SmyleAgain
05-03-2009, 05:13 PM

دماغ کے قوی ہونے کی وجہ سے بال گر جاتے ہیں، بالوں کے گرنے سے دماغ قوی نہیں ہوتا۔۔۔۔۔
اچھا کوئ بتائے کہ لمبے بالوں میں کیا خصوصی خوبورتی ہوتی ہے؟

فراز
05-03-2009, 05:14 PM
ارے دیکھئے عمران بھائی

اسی لئے فراز بھائی نےٹوپی پہنی ہوئی ہے۔
;d;d

میں نے نہیں ۔۔فراز بھائی نے منہا۔۔۔پلیز چیک اٹ ناؤ۔۔۔;)

بچوں کے دماغ کو تو ضرورت بھی ہوتی ہے نا ، اچھی نگہداشت ہی اچھے دماغ کی ضامن ہوگی نا، بالوں کے ساتھ ٹوپی ، گویا سونے پر سہاگہ
;d

IN Khan
05-03-2009, 05:17 PM
کہتے ہیں مونچھ مردانہ حسن اور لمبے بال نسوانی حسن کے لئے لازمی ہیں۔۔۔ایسا کیوں کہتے ہیں بھلا ۔۔۔کسی کو علم ہے جی:)

فراز
05-03-2009, 05:18 PM
دماغ کے قوی ہونے کی وجہ سے بال گر جاتے ہیں، بالوں کے گرنے سے دماغ قوی نہیں ہوتا۔۔۔۔۔
اچھا کوئ بتائے کہ لمبے بالوں میں کیا خصوصی خوبورتی ہوتی ہے؟
چہرے کی ساخت پر منحصر ہے ، آوٹ آف کانٹیکسٹ تو نہیں کہہ سکتے کچھ

SmyleAgain
05-03-2009, 05:20 PM
کہتے ہیں مونچھ مردانہ حسن اور لمبے بال نسوانی حسن کے لئے لازمی ہیں۔۔۔ایسا کیوں کہتے ہیں بھلا ۔۔۔کسی کو علم ہے جی:)

چہرے کی ساخت پر منحصر ہے ، آوٹ آف کانٹیکسٹ تو نہیں کہہ سکتے کچھ
کہا تو آوٹ آف کنٹیکسٹ ہی جاتا ہے نا۔۔۔جیسے کوئ یونیورسل ٹرتھ ہو

فراز
05-03-2009, 05:20 PM
کہتے ہیں مونچھ مردانہ حسن اور لمبے بال نسوانی حسن کے لئے لازمی ہیں۔۔۔ایسا کیوں کہتے ہیں بھلا ۔۔۔کسی کو علم ہے جی:)
پتہ نہیں عمران بھائی ، مونچھیں تو بہت ہی واہیات لگتی ہیں ، داڑھی سے کچھ مردانہ وجاہت آتی ہے۔

IN Khan
05-03-2009, 05:23 PM

لیکن اب تو داڑھی کے ساتھ القائدہ کا شبہ ہی آتا ہے;):)

کسی مونچھ والے سے پٹ نہ جایئے گا

فراز
05-03-2009, 05:26 PM
کہا تو آوٹ آف کنٹیکسٹ ہی جاتا ہے نا۔۔۔جیسے کوئ یونیورسل ٹرتھ ہو
پتہ نہيں میرا اپنا نظریہ ہے، ویسے تو ہر چیز کی علیحدہ خوبصورتی ہوتی ہے لیکن ،چہرے پر تو جب سب چیزیں ملتی ہیں تو بہتر تاثر دیتی ہیں۔
چہرے کی ساخت ، پیشانی ،گالوں کی ہڈیوں کی لوکیشن،ٹھوڑی ،ان پر زیادہ منحصر کرتا ہے۔شاید

IN Khan
05-03-2009, 05:26 PM
کسی مونچھ والے سے پٹ نہ جایئے گا

کسی سے کیوں بھئی۔۔
ہم بقلم خود بہت بڑی اور گھنی مونچھیں رکھتے ہیں۔۔۔لیکن یہ تو اپنے فراز بھائی ہیں نا۔۔۔;)

اور پھر ہم ٹھہرے جمہوری لوگ۔۔۔ہر کسی کو کھلی آزادی ہے رائے دہی کی:)

IN Khan
05-03-2009, 05:30 PM
پتہ نہيں میرا اپنا نظریہ ہے، ویسے تو ہر چیز کی علیحدہ خوبصورتی ہوتی ہے لیکن ،چہرے پر تو جب سب چیزیں ملتی ہیں تو بہتر تاثر دیتی ہیں۔
چہرے کی ساخت ، پیشانی ،گالوں کی ہڈیوں کی لوکیشن،ٹھوڑی ،ان پر زیادہ منحصر کرتا ہے۔شاید

لیکن فراز بھائی ان سب چیزوں پر مختلف قسم کے ہیئر اسٹائلز بنا کے دیکھیں تو بندہ ہر بار ہی نیا نیا لگتا ہے ۔۔اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ بالوں کا رول نہایت اہم ہے شخصیت میں:)

SmyleAgain
05-03-2009, 05:30 PM
ویسے بالوں کی اصل خوبصورتی ان کے texture میں ہوتی ہے، length میں نہیں

فراز
05-03-2009, 05:30 PM
لیکن اب تو داڑھی کے ساتھ القائدہ کا شبہ ہی آتا ہے;):)
ہاں ،عمران بھائی ، لیکن یہ کتنی غلط بات ہے ہمارا ہی شعار ہے اور اس کو ہی ہم نے کسی اور رنگ میں لینا شروع کردیا ہے
:(

ویسے یہ القاعدہ ہوتا ہے ،
القائدہ تو شاید قائد کی مونث ہے۔

IN Khan
05-03-2009, 05:31 PM
شہزاد بھائی آپ کے دس منٹ گزر چکے ہیں ۔۔اب تو:)

فراز
05-03-2009, 05:32 PM
لیکن فراز بھائی ان سب چیزوں پر مختلف قسم کے ہیئر اسٹائلز بنا کے دیکھیں تو بندہ ہر بار ہی نیا نیا لگتا ہے ۔۔اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ بالوں کا رول نہایت اہم ہے شخصیت میں:)
ہاں نیا تو لگتا ہے،، مگر ضروری نہیں کہ ہر اسٹائل میں اچھا بھی لگے۔

ویسے بالوں کی اصل خوبصورتی ان کے texture میں ہوتی ہے، length میں نہیں

لمبائی کو ٹیسکچر سے علیحدہ کرنا تھوڑا مشکل ہے، لمبائی کی وجہ سے ٹکسچر زیادہ نظر آتا ہے۔

فراز
05-03-2009, 05:33 PM
شہزاد بھائی آپ کے دس منٹ گزر چکے ہیں ۔۔اب تو:)
ہاں ٹیم بھائی ، وجہ بھی بتائیے گا اس احتجاج کی۔
:confused:

SmyleAgain
05-03-2009, 05:35 PM
لمبائی کو ٹیسکچر سے علیحدہ کرنا تھوڑا مشکل ہے، لمبائی کی وجہ سے ٹکسچر زیادہ نظر آتا ہے۔
مممم۔۔۔۔لیکن اگر ٹیکسچر برا ہو تو لمبے بالوں میں اور زیادہ برا لگتا ہے، اور اگر اچھا ہو تو چھوٹوں میں بھی اچھا لگتا ہے

IN Khan
05-03-2009, 05:35 PM
ہاں نیا تو لگتا ہے،، مگر ضروری نہیں کہ ہر اسٹائل میں اچھا بھی لگے۔

لمبائی کو ٹیسکچر سے علیحدہ کرنا تھوڑا مشکل ہے، لمبائی کی وجہ سے ٹکسچر زیادہ نظر آتا ہے۔

اچھا نہ لگنے والی بات کا تعلق تو آپ کے حسن نظر سے ہے نا۔۔۔۔
بعض اوقات وہ بات بھی اچھی لگ جاتی ہے جو سب کو بری لگ رہی ہوتی ہے

Raising Moon
05-03-2009, 05:45 PM
اچھا نہ لگنے والی بات کا تعلق تو آپ کے حسن نظر سے ہے نا۔۔۔۔
بعض اوقات وہ بات بھی اچھی لگ جاتی ہے جو سب کو بری لگ رہی ہوتی ہے
ye aik haqeeqat ha husn dekhna wali ankh main hi hota ha lekin yeh hi kion kahta hain k lambay bal logo ko attract kartahain jaldi
asa mera sath bhi hota haa jub kisi k lambay bal dekhti hoon tu mutawaja ho jatii hoon

Raising Moon
05-03-2009, 05:47 PM
aksar ghar ki barii bhorrion say suna ha k agar bal lamby hoon tu kahtii hain k khoolay mat choro kion bhai yeh jin shahiban ko bal hi kion acha lagta hain woh bhi lambay yeh bhi koi mujha bataiii

Biya
05-03-2009, 05:55 PM
مممم۔۔۔۔لیکن اگر ٹیکسچر برا ہو تو لمبے بالوں میں اور زیادہ برا لگتا ہے، اور اگر اچھا ہو تو چھوٹوں میں بھی اچھا لگتا ہے

متفق علیہ۔
اگر ٹیکسچر برا ہو تو جتنے لمبے بال ہوں گے اتنا ہی انسان کی اوور آل لک پر برا اثر پڑتا ہے۔ اور اجڑا چمن جیسی صورتحال بھی ہوجاتی ہے اکثر۔
;d

SmyleAgain
05-03-2009, 05:59 PM
aksar ghar ki barii bhorrion say suna ha k agar bal lamby hoon tu kahtii hain k khoolay mat choro kion bhai yeh jin shahiban ko bal hi kion acha lagta hain woh bhi lambay yeh bhi koi mujha bataiii

چڑیلوں کی زیادہ شباہت آ جاتی ہے نا۔۔۔تو وہ بے چارے غلط فہمی میں مارے جاتے ہیں

Raising Moon
05-03-2009, 06:00 PM
چڑیلوں کی زیادہ شباہت آ جاتی ہے نا۔۔۔تو وہ بے چارے غلط فہمی میں مارے جاتے ہیں
hahahahah tumharay bal bhi lambay hain na dear

Raising Moon
05-03-2009, 06:05 PM
چڑیلوں کی زیادہ شباہت آ جاتی ہے نا۔۔۔تو وہ بے چارے غلط فہمی میں مارے جاتے ہیں
hahahahah tumharay bal bhi lambay hain na dear

SmyleAgain
05-03-2009, 06:16 PM
hahahahah tumharay bal bhi lambay hain na dear

اب نہیں رہے۔۔۔اسی لئے قینچی چلوا دی

1UM-SiteAdmins
05-03-2009, 06:17 PM
ہاں ٹیم بھائی ، وجہ بھی بتائیے گا اس احتجاج کی۔
:confused:
احتجاج نہیں پاگل پن کا دورہ۔ قیسویت

Sajjad_Sarwar
05-03-2009, 06:47 PM
کافی عرصہ پہلے اپنے ایک دوست سے سنا تھا کہ
عرش کے نیچیے فرشتے یہ تسبیح کرتے ھیں کہ تعریف اس خدا کی جس نے مردوں کو داڑھی سے اور عورت کو سر کے بالوں سے زینت بخشی۔
داڑھی سے خوبصورتی تو آتی ھے ۔ کم از کم اپنی ذات تک تو مجھے یقین ھے۔

Durre Nayab
05-03-2009, 07:23 PM
متفق علیہ۔
اگر ٹیکسچر برا ہو تو جتنے لمبے بال ہوں گے اتنا ہی انسان کی اوور آل لک پر برا اثر پڑتا ہے۔ اور اجڑا چمن جیسی صورتحال بھی ہوجاتی ہے اکثر۔
;d
اجڑا چمن نہیں بلکہ بے جا گھاس پھوس یا اوور گرون گراس، بقول میرے بھائی کے جاڑو مفت میں دستیاب ہے۔

Durre Nayab
05-03-2009, 07:29 PM
احتجاج نہیں پاگل پن کا دورہ۔ قیسویت

ماوراءی سوال یہ بھی ہے کہ مجنوں وغیرہ کے بال کیوں لمبے تھے؟ کیا وہ بقول فراز بھائی دماغ نہیں استعمال کرتے تھے؟ اس سے زیادہ ماوراءی سوال یہ بھی ابھرتا ہے کہ کہیں آپ کا بالوں سے یا بالوں کا آُپ سے ناتا تو
نہیں ٹوٹ رہا؟

Lubna Ali
05-03-2009, 07:54 PM
ماوراءی سوال یہ بھی ہے کہ مجنوں وغیرہ کے بال کیوں لمبے تھے؟ کیا وہ بقول فراز بھائی دماغ نہیں استعمال کرتے تھے؟ اس سے زیادہ ماوراءی سوال یہ بھی ابھرتا ہے کہ کہیں آپ کا بالوں سے یا بالوں کا آُپ سے ناتا تو
نہیں ٹوٹ رہا؟
;d;d???

Noor-ul-Ain Sahira
05-03-2009, 08:51 PM
لیکن فراز بھائی ان سب چیزوں پر مختلف قسم کے ہیئر اسٹائلز بنا کے دیکھیں تو بندہ ہر بار ہی نیا نیا لگتا ہے ۔۔اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ بالوں کا رول نہایت اہم ہے شخصیت میں:)

لمبے بال عورت کی خوبصورتی میں 4 چاند لگا دیتے ھیں اور وہ ھر بار نئے ھیر اسٹائل کے ساتھ نئ نئی سی لگتی ھے مگر کٹے ھوئے بالوں کا ایک سا طریقہ دیکھ دیکھ کر دل گھبرانے لگتا ھے۔
مرد کی مردانی میں 4 چاند لگ جاتے ھیں اگر اسکو مونچھیں سوٹ کر جائیں تو۔

Noor-ul-Ain Sahira
05-03-2009, 08:53 PM
;d;d???
مجنوں کے بال اس لئے لمبے ھوتے تھے کہ اسکے پاس لیلی سے عشق کرنے کے علاوہ کچھ اور کرنے کا وقت نھیں ھوتا تھا، کجا حجام کے پاس جانے جیسا غیر رومانوی کام؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

IN Khan
05-03-2009, 11:49 PM
مجنوں کے بال اس لئے لمبے ھوتے تھے کہ اسکے پاس لیلی سے عشق کرنے کے علاوہ کچھ اور کرنے کا وقت نھیں ھوتا تھا، کجا حجام کے پاس جانے جیسا غیر رومانوی کام؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

لیکن ساحرہ سس۔۔۔۔۔۔حجامت کے بعد ہی تو وہ خوبرو لگتا تھا ورنہ تو بچے بھی دیکھ کر ڈرجاتے تھے۔۔۔۔;):)

M.Ahmad
06-03-2009, 04:05 AM
۔
۔۔توبہ بال کی کھال اتار کر رکھ دی ۔آپ لوگوں نے

سائٹفیکلی ۔۔۔بال بنیادی طور پر ایک میڈیم کا کام دیتے ہیں ۔ان کی وجہ سے ہم موسمی اثرات محسوس کرتے ہیں

جن جانوروں کے جسم پر بال نہیں ہوتے جیسے ہاتھی وغِیرہ وہ ہر موسم کی شدت باآسانی
سہہ جاتے ہیں ۔کیونکہ انکی جلد کی احساسیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔بال نہ ہوں تو ہم تیز ہوا کو بھی محسوس نہ کرسکیں ۔۔۔جیسے ناخن ہیں بالوں کے بغیر ویسے ہی محسوسات ہو نگے۔۔

۔لیکن انسان ، بلی ،شیر وغیرہ گرمی اور سردی محسوس کرتے ہیں ۔۔بالوں کی وجہ سے