PDA

View Full Version : Contest3.بذریعہ شعر تصویر کو عنوان دیجئے.Contest3



سلمان سلّو
05-03-2009, 03:56 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم قارئین۔۔






مقابلہ''بذریعہ شعر تصویر کو عنوان دیجئے" کے سلسلے کے تیسرے مقابلے کے ساتھ حاضر خدمت ہوں۔
مقابلے کے فارمٹ کے بارئے میں تو آپکو معلوم ہی ہےجن کو نہیں معلوم انکو کو بتاتا ہوں یہ مقابلہ ہے بذریعہ شعر تصویرکو عنوان دینے کا یعنی تصویر دیکھ کر شعر موزوں کرنا ہوتا ہے۔۔
اس بار رولز میں کافی تبدیلی کی گی ہے امید کرتا ہوں ان نئے رولز کیساتھ پچھے مقابلے کی طرح اب اس مقابلے میں بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہونگے۔۔۔۔۔اور اپنے بہترین اشعار سے اس مقابلے کی رونق میں آضافہ کروگے۔۔۔

قوانین:
ایک ممبر زیادہ سے زیادہ 3 شعر پوسٹ کرسکتا ہے۔۔
ایک دفعہ اشعار پوسٹ کرنے کے بعد اسکو ایڈیٹ کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔۔۔۔۔
یہ مقابلہ ہے بذریعہ شعر عنوان دینے کا،آپ قطعات بھی پوسٹ کرسکتے ہیں لیکن نظم یا غزل پوسٹ کرنے سے گریز کیا جائے۔۔۔۔
اشعار سارئے ایک ساتھ بھی پوسٹ کئے جاسکتے ہیں اور ایک ایک دو،دو کر کے بھی لیکن اس صورت میں پھر اوپر نمبر ڈالنا ضروری ہوگا۔۔۔۔
اشعار صرف اردو زبان میں ہونے چاہیں رومن اردو میں لکھے ہوئےاشعار قابل قبول نہیں ہونگے۔۔۔
۔
انعامات:
تین بہترین اشعارکا انتخاب کیا جائے گا۔۔

پہلا انعام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔300 پوائنٹس
دوسرا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔200 پوائنٹس
تیسرا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔100 پوائنٹس ۔



مقابلے میں شرکت کرنے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2009 ھے




تصویر یہ ھے


http://www.urduphoto.com/oucache/in/i44.tinypic.com/wl3vxv.jpghttp://i43.tinypic.com/30mn0gg.jpg

سلمان سلّو
05-03-2009, 03:59 AM
پہلا شعر:۔

بے محابہ ہو اگر حُسن تو وہ بات کہاں
چھپ کے جس شان سے ہوتا ہے نمایاں کوئی۔

سلمان خان
05-03-2009, 04:34 AM
میرے دل میں اس کا جادو ہو گیا ہے
مجھے لوٹنے کا اس کا ارادہ ہو گیا ہے

مجھے دال میں کچھ کالا نظر آتا ہے
جو ستم کم اور کرم زیادہ ہو گیا ہے

اس دل میں کوئی بائی پاس نہیں رہا
میرے دل کا راستہ سیدھا سادہ ہو گیا

کتنا جلد تو نے مجھے امیر سے فقیر کیا
میری دوستی سے تجھے کتنا فائدہ ہوگیا ہے

دن رات تیری فرقت میں رو رو کر
دیکھ کوئی غریب سوکھ کر آدھا ہو گیا ہے

Minha Malik
07-03-2009, 02:09 PM
نمبر1


نگاہوں سے نگاہیں مل گئی ہیں
بڑی آسان راہیں مل گئی ہیں
تمہارا شکریہ اے ہنسنے والو
میرے غم کو پناہیں مل گئی ہیں۔

اجالا
07-03-2009, 03:27 PM
نمبر=1

ان کی آنکھیں یہ کھہ رھی ھیں عدم
ھم پہ تصنیف اک کتاب کرو

نمبر=2

یہ سر خوشی ھے یا پھر کوئی انقلاب سا ھے
تمام منظر ھستی ھی خواب خواب سا ھے
جو اصل حسن ھے اس کا نا جانے کیا ھو گا
ابھی تو چھرے پہ جلووں کا اک نقاب سا ھے

نمبر=3

تیری آنکھوں کی طرح گھرا تھا
زخم بھرنے میں بھت دیر لگی

Swan
07-03-2009, 09:41 PM
no 1تجھ پہ اُ ٹھی ہیں وہ کھو ئی ہی ساحر آنکھیں
تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوا دی ہم نے

Swan
07-03-2009, 09:43 PM
no i mistakenly sher kay sath likha gaya hai

Wish
07-03-2009, 09:48 PM
تو راز دل کہاں خود کھولتا ہے
تیری آنکھوں کا لہجہ بولتا ہے۔ ۔

Wish
07-03-2009, 09:53 PM
2

!تُو نے اس کی انکھوں کو غور سے پڑھا قاصد
کچھ تو کہہ رہا ہو گا اُس نظرکا سنّاٹا۔

Minha Malik
07-03-2009, 09:58 PM
نمبر2

صرف ہاتھوں کو نہ دیکھو آنکھیں بھی پڑھا کرو
کچھ سوالی بڑے خوددار ہوا کرتے ہیں

Wish
07-03-2009, 10:07 PM
3

تمھیں معلوم ہو کہ نہ ہو شاید، تمھاری آنکھوں میں وہ اثر ہے
جو کام تیز خنجر نہ کر سکیں گے، وہ کام تیری نگاہ کر دے
یہ پردہ داری ہے یا تماشہ، مُجھی میں رہ کر مُجھی سے پردہ
تباہ کرنا اگر ہے مجھ کو، نقاب اٹھا اور تباہ کر دے۔

Rubi
08-03-2009, 03:19 AM
پہلا شعر1
اجڑی ہوئی آنکھوں کو رائیگاں نہ سمجھ
ان میں خوابوں کے شہر ہوتے ہیں

Rubi
08-03-2009, 03:42 AM
شعر2
تیری تصویر میری آنکھوں میں بسی کیوں ہے
جدھر دیکھوں بس ادھر تو ہی تو ہے
تیری یادوں سے وابستہ میری تقدیر ہے لیکن
تجھے نہ پا کر میری تقدیر روتی کیوں ہے
مجھ کو ہے خبر آسان نہیں تجھ کو حاصل کرنا
پھر بھی ہہ انتظار ہہ ہیقراری کیوں ہے

Rubi
08-03-2009, 04:11 AM
شعر3

پانی جب بھی ان کی آنکھوں سے بہتا ہو گا
یادوں کا درد ان کا دل بھی سہتا ہو گا
بارش کی بوندیں جب بھی ان کی پلکھوں کو بھیگوتی ہوں گی
میری یاد میں ان کی آنکھیں بھی روتی ہوں گی
کریں لاکھ منہ مگر نام سن کر میرا
ہلکی سی چبھن ان کے دل میں بھی تو ہوتی ہو گی

Nosheen Qureshi
08-03-2009, 03:00 PM
اس جھیل کنارے پل دو پل وہ روپ نگر آباد تو ہو
دن رات کے اس آئینے سے وہ عکس کبھی آزاد تو ہو
ان جھیل سی گہری آنکھوں میں اک شام کہیں آباد تو ہو

shor
08-03-2009, 03:08 PM
1
داستان ختم ہوبھی سکتی ہے
آپ کی آنکھ بھر نہ آئے اگر

shor
08-03-2009, 03:09 PM
2
رنج پہنچا ہے مجھے شورشِ دوراں سے جمیل
آنکھ روتی ہے مری شمعِ فروزاں کی طرح

shor
08-03-2009, 03:10 PM
3
فطرتاً نمناک آنکھیں دل پہ کرتی ہیں اثر
اشک غم کے ہوں، خوشی کے ہوں ، نمی جیسی بھی ہو

Askk
09-03-2009, 12:47 AM
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i44.tinypic.com/wl3vxv.jpg



(۱)

تیری آنکھیں دیکھ کے جاناں
من سے آواز آئی تھی
میری آنکھوں پہ اب تیری آنکھوں کا
جاگتے سوتے میں پہرہ ہوگا

Askk
09-03-2009, 01:16 AM
چہرہ نہ دِکھاوے نہ دِکھلا،مگر با اندازِ عتّاب
زرا آنکھیں ہی دِکھلا دے مجھ کو

Neena
09-03-2009, 04:30 AM
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i44.tinypic.com/wl3vxv.jpg

اُس کی آنکھوں کو غور سے دیکھا ہے فراز
رونے والوں کی طرح جاگنے والوں جیسی

Raising Moon
09-03-2009, 11:13 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم قارئین۔۔






مقابلہ''بذریعہ شعر تصویر کو عنوان دیجئے" کے سلسلے کے تیسرے مقابلے کے ساتھ حاضر خدمت ہوں۔
مقابلے کے فارمٹ کے بارئے میں تو آپکو معلوم ہی ہےجن کو نہیں معلوم انکو کو بتاتا ہوں یہ مقابلہ ہے بذریعہ شعر تصویرکو عنوان دینے کا یعنی تصویر دیکھ کر شعر موزوں کرنا ہوتا ہے۔۔
اس بار رولز میں کافی تبدیلی کی گی ہے امید کرتا ہوں ان نئے رولز کیساتھ پچھے مقابلے کی طرح اب اس مقابلے میں بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہونگے۔۔۔۔۔اور اپنے بہترین اشعار سے اس مقابلے کی رونق میں آضافہ کروگے۔۔۔

قوانین:
ایک ممبر زیادہ سے زیادہ 3 شعر پوسٹ کرسکتا ہے۔۔
ایک دفعہ اشعار پوسٹ کرنے کے بعد اسکو ایڈیٹ کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔۔۔۔۔
یہ مقابلہ ہے بذریعہ شعر عنوان دینے کا،آپ قطعات بھی پوسٹ کرسکتے ہیں لیکن نظم یا غزل پوسٹ کرنے سے گریز کیا جائے۔۔۔۔
اشعار سارئے ایک ساتھ بھی پوسٹ کئے جاسکتے ہیں اور ایک ایک دو،دو کر کے بھی لیکن اس صورت میں پھر اوپر نمبر ڈالنا ضروری ہوگا۔۔۔۔
اشعار صرف اردو زبان میں ہونے چاہیں رومن اردو میں لکھے ہوئےاشعار قابل قبول نہیں ہونگے۔۔۔
۔
انعامات:
تین بہترین اشعارکا انتخاب کیا جائے گا۔۔

پہلا انعام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔300 پوائنٹس
دوسرا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔200 پوائنٹس
تیسرا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔100 پوائنٹس ۔



مقابلے میں شرکت کرنے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2009 ھے




تصویر یہ ھے


http://www.urduphoto.com/oucache/in/i44.tinypic.com/wl3vxv.jpg




شعر نمبر 1
یہ حسن کی تمکنت قیامتِ وفا سے توبہِ جفا پہ قبضہ
ابھی تو ہے خیر سے لڑکپن مگر جب آیا شباب توبہ
وہی ہوں میں جس سے کمسنی ہی میں تم طلبگار دل ہوئے تھے
اُسی محبت شعار واحد سے آج اتنا حجاب توبہ توبہ


شعر نمبر 2

ظاہرکو نہ متشبہ کرو شئے کی اصل سے
دنیا ئے تہہ آب دِکھتی نہیں ساحل سے
ہوسکتا ہےآباد کبھی دل میں جہاں ایک
دیکھو میری ویران نگاہوں سے نکل کے

شعر نمبر 3

تیری مدہوش نگاہوں کی قسم راحتِ جاں
جب ستارہ کوئی ٹوٹا تو تیری یاد آئی

سیکنڈ سٹار
09-03-2009, 11:38 PM
پہلا شعر:

وہ جو آجاتے تھے آنکھوں میں ستارے لے کر
جانے کس دیس گئے خواب ہمارے لے کر

دوسرا شعر:

ہزاروں لوگ ملتے ہیں ہزاروں ساتھ چلتے ہیں
مگر اس ایک چہرے سا کوئی لگتا نہیں ہم کو

Neena
09-03-2009, 11:57 PM
2
آئینہ جذبات نہاں ہیں تیری آنکھیں
اک کار گہہ شیشہ گراں ہیں تیری آنکھیں
اندازِِِِِ خموشی میں ہے گفتار کا پہلو
گویا نہ سہی چپ بھی کہاں ہیں تیری آنکھیں

Neena
10-03-2009, 12:13 AM
3


کیوں ڈالے پھرتے ہو نقابوں پہ نقابیں
بے عیب ہے چہرہ تو دیکھا کیوں نہیں دیتے

سلمان سلّو
10-03-2009, 01:49 AM
دوسرا شعر:۔

تیری آنکھیں میری آنکھیں لگتی ہیں
سوچ رہا ہوں کون یہ تجھ سا مجھ میں ہے۔

Askk
10-03-2009, 02:20 AM
(۳)

خدا بچائے ان مست مست آنکھوں سے
فرشتہ ہو تو بہک جائے انسان کیا ہے

Smiling Eyes
10-03-2009, 02:22 AM
1
جاتی ہےکسی جھیل کی گہرائی کہاں تک
آنکھوں میًں تیری ڈوب کے دیکھیں گے کسی روز

2
پیاس ایسی کہ پی جاوں آنکھیں اُسکی
نصیب ایسا کہ میسر زہر بھی نہیں

3.
قیامت خیز ہیں آنکھیں تمھاری
تم آخر خواب کس کے دیکھتے ھو?

QIRTAAS
12-03-2009, 08:45 PM
شعر نمبر 1

آنکھیں ہی کہا کرتی ہیں سب دل کے چھپے راز
کیوں تجھ کو یقین میری نگاہوں پہ نہیں ہے

شعر 2

یہی حاصل سفر ہے یہی داستاں ہے میری
میری آنکھ میں فروزاں میری آرزو کے سائے

شعر 3

تم لاکھ چھپاؤ چہرے سے احساس ہماری چاہت کا
دل جب بھی تمہارا دھڑکا ہے آواز یہاں تک آئی ہے

سلمان سلّو
13-03-2009, 03:08 AM
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i44.tinypic.com/wl3vxv.jpg

شوق حیا میں لپٹی رہتی ہیں میری آنکھیں
قوس قزح لگتی ہیں دُنیا کو میری آنکھیں

uqabirooh
13-03-2009, 05:40 AM
ازیتوں کے۔۔۔۔۔۔
تمام نشتر۔۔۔۔،
مری رگوں مین اتار کر وہ۔۔۔
بڑی محبت سے پوچھتا ھے:
۔۔۔۔۔"تمھاری آنکھوں کو۔۔۔
کیا ھوا ھے?!

sosainali
14-03-2009, 09:38 AM
ہر چند میں نے آنکھ میں آنسو چُھپا لیا
لیکن نہ چھپ سکا میرا چہرہ سوالیہ

2
کسی کی آنکھ میں خُود کو تلاش کرنا ہے
پھر اِس کے بعد ہمیں آئینوں سے ڈرنا ہے

3
خواب آنکھوں میں چبھو کر دیکھوں
کاش میں بھی کبھی سو کر دیکھوں

Muhammad Atique
14-03-2009, 11:46 AM
شعر 1
حسین ہیں بہت اور آنکھیں بڑی بڑی
کوئی تو بچاؤ مجھے ان جناب سے
غصہ کہوں، حیا کہوں یا انداز گفتگو
سرخ نقاب اور آنکھیں باہر نقاب سے!


شاعر :عتیق الرحمٰن

MagicEyes
14-03-2009, 05:54 PM
عجیب تماشہ تھا دیدارِ دل لگا کے فراز
کہ نظریں بھی مجھ پہ تھی اور پردہ بھی مجھ سے

Saahil
14-03-2009, 06:09 PM
تصویر یہ ھے







http://www.urduphoto.com/oucache/in/i44.tinypic.com/wl3vxv.jpg






یار سلمان بھائی تصویر تو بہت اچھی ھے
کہاں سے لاتے ھو ۔۔۔۔:)

Saahil
14-03-2009, 07:54 PM
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i44.tinypic.com/wl3vxv.jpg







پہلا شعر ۔۔۔

تم جو نظروں کو اٹھاؤ تو ستارے جھک جائیں
تم جو پلکوں کو جھکاؤ تو زمانے جھک جائیں
کیوں نہ بن جائیں ان آنکھوں کی پجاری آنکھیں
رنگ میں ڈوبی ھوئی نیند سے بھاری آنکھیں


دوسرا شعر۔۔۔۔


جب بھی آتی ہیں خیالوں میں تمہاری آنکھیں
بھیگ جاتی ہیں کسی غم سے ہماری آنکھیں
سلسلہ ٹوٹ بھی سکتا تھا بصارت کا کبھی
تھام لیتی نہ اگر آنکھ تمہاری آنکھیں

تیسرا شعر۔۔۔۔

میکدے نہ بھی ھوتے تو یہ آنکھیں ھوتی
مدہوشی کے ساگر لیئے دلوں کو مدہوش کیئے
ستارے نہ بھی ھوتے تو یہ آنکھیں ھوتی
ٹمٹماتی ھوئی، جھلملاتی ھوئی

سلمان سلّو
15-03-2009, 06:15 AM
یار سلمان بھائی تصویر تو بہت اچھی ھے
کہاں سے لاتے ھو ۔۔۔۔:)

ہاہاہاہا۔۔تصویر کہ تصویر والی؟؟۔۔ہاہا۔۔ہاں واقعی بہت اچھی تصویر ہے ;)ہاہاہا۔۔
کہاں سے؟ہاہا وہ کل میں چمن میں گیا تھا تو بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہا

Saahil
16-03-2009, 03:20 PM
ہاہاہاہا۔۔تصویر کہ تصویر والی؟؟۔۔ہاہا۔۔ہاں واقعی بہت اچھی تصویر ہے ;)ہاہاہا۔۔

کہاں سے؟ہاہا وہ کل میں چمن میں گیا تھا تو بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاہا



:):):)

uqabirooh
17-03-2009, 01:52 AM

"خود دل میں رہ کہ آ نکھ سے پردہ کرے کوئ‘

ھاں لطف جب ہے پا کے بھی ڈھونڈا کرے کوئ۔

مجھکو یہ آرزو وہ اٹھائں نقاب۔ ۔ ۔ خود،

انکو یہ انتظار۔ ۔ ۔ تقاضہ کرے کوئ!!!!

Ajnabii
17-03-2009, 07:47 PM
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم قارئین۔۔






مقابلہ''بذریعہ شعر تصویر کو عنوان دیجئے" کے سلسلے کے تیسرے مقابلے کے ساتھ حاضر خدمت ہوں۔
مقابلے کے فارمٹ کے بارئے میں تو آپکو معلوم ہی ہےجن کو نہیں معلوم انکو کو بتاتا ہوں یہ مقابلہ ہے بذریعہ شعر تصویرکو عنوان دینے کا یعنی تصویر دیکھ کر شعر موزوں کرنا ہوتا ہے۔۔
اس بار رولز میں کافی تبدیلی کی گی ہے امید کرتا ہوں ان نئے رولز کیساتھ پچھے مقابلے کی طرح اب اس مقابلے میں بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہونگے۔۔۔۔۔اور اپنے بہترین اشعار سے اس مقابلے کی رونق میں آضافہ کروگے۔۔۔

قوانین:
ایک ممبر زیادہ سے زیادہ 3 شعر پوسٹ کرسکتا ہے۔۔
ایک دفعہ اشعار پوسٹ کرنے کے بعد اسکو ایڈیٹ کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔۔۔۔۔
یہ مقابلہ ہے بذریعہ شعر عنوان دینے کا،آپ قطعات بھی پوسٹ کرسکتے ہیں لیکن نظم یا غزل پوسٹ کرنے سے گریز کیا جائے۔۔۔۔
اشعار سارئے ایک ساتھ بھی پوسٹ کئے جاسکتے ہیں اور ایک ایک دو،دو کر کے بھی لیکن اس صورت میں پھر اوپر نمبر ڈالنا ضروری ہوگا۔۔۔۔
اشعار صرف اردو زبان میں ہونے چاہیں رومن اردو میں لکھے ہوئےاشعار قابل قبول نہیں ہونگے۔۔۔
۔
انعامات:
تین بہترین اشعارکا انتخاب کیا جائے گا۔۔

پہلا انعام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔300 پوائنٹس
دوسرا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔200 پوائنٹس
تیسرا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔100 پوائنٹس ۔



مقابلے میں شرکت کرنے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2009 ھے




تصویر یہ ھے


http://www.urduphoto.com/oucache/in/i44.tinypic.com/wl3vxv.jpg





Very Nice picture,
N sorry for my urdu which is not really good, but i tried


HERE IT IS.........................



اے نقاب والئ، ترے نقاب کا کیا فائدہ

آنکھٰیں تو نظر آتئ ھٰیں ، ھونٹ چھپا نے کا کیا فائدہ

Muhammad Atique
18-03-2009, 01:21 PM
shair # 2
قصہ ابھی حجاب سے آگے نہیں بڑھا
میں آپ، وہ جناب سے آگے نہیں بڑھا


رخصار کا پتا نہیں آنکھیں تو خوب ہیں
دیدار ابھی نقاب سے آگے نہیں بڑھا

oodas_adami
19-03-2009, 06:20 AM
شعر نمبر 1

کچھ نہ کچھ تو خاص ہے تیری ان آنکھوں میں
ورنہ راہگیر یونہی سرِ راہ ٹھہرا نہیں کرتے
آنکھوں میں بسا لیتے ہیں روٹے ہوئے منظر
جاتے ہوئے لوگوں کو پکارا نہیں کرتے

oodas_adami
19-03-2009, 06:22 AM
شعر نمبر 2

پھر کون بھلا دادِ تبسم دے گا انھیں
روئیں گی بہت مجھ سے بچھڑ کر تیری آنکھیں

oodas_adami
19-03-2009, 07:22 AM
شعر نمبر 3

نہ جانے کیسی قیامت کا پیش حیمہ ھیں
یہ الجھنیں تیری بے انتساب آنکھوں میں

سیکنڈ سٹار
21-03-2009, 11:23 AM
آخری شعر اپنی طرف سے لکھ رہا ہوں۔۔۔۔۔۔امید ہے کہ پسند آئے گا۔۔۔۔۔۔

انکھیں تیری لگتی ہیں مجھے جھیل سی
جی تو کرتا ہے کہ ان میں ڈوب کے جان تجھ پہ نچھاور کردوں

chandnii
22-03-2009, 05:33 AM
بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علیکم قارئین۔۔






مقابلہ''بذریعہ شعر تصویر کو عنوان دیجئے" کے سلسلے کے تیسرے مقابلے کے ساتھ حاضر خدمت ہوں۔
مقابلے کے فارمٹ کے بارئے میں تو آپکو معلوم ہی ہےجن کو نہیں معلوم انکو کو بتاتا ہوں یہ مقابلہ ہے بذریعہ شعر تصویرکو عنوان دینے کا یعنی تصویر دیکھ کر شعر موزوں کرنا ہوتا ہے۔۔
اس بار رولز میں کافی تبدیلی کی گی ہے امید کرتا ہوں ان نئے رولز کیساتھ پچھے مقابلے کی طرح اب اس مقابلے میں بھی بڑھ چڑھ کر شریک ہونگے۔۔۔۔۔اور اپنے بہترین اشعار سے اس مقابلے کی رونق میں آضافہ کروگے۔۔۔

قوانین:
ایک ممبر زیادہ سے زیادہ 3 شعر پوسٹ کرسکتا ہے۔۔
ایک دفعہ اشعار پوسٹ کرنے کے بعد اسکو ایڈیٹ کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔۔۔۔۔
یہ مقابلہ ہے بذریعہ شعر عنوان دینے کا،آپ قطعات بھی پوسٹ کرسکتے ہیں لیکن نظم یا غزل پوسٹ کرنے سے گریز کیا جائے۔۔۔۔
اشعار سارئے ایک ساتھ بھی پوسٹ کئے جاسکتے ہیں اور ایک ایک دو،دو کر کے بھی لیکن اس صورت میں پھر اوپر نمبر ڈالنا ضروری ہوگا۔۔۔۔
اشعار صرف اردو زبان میں ہونے چاہیں رومن اردو میں لکھے ہوئےاشعار قابل قبول نہیں ہونگے۔۔۔
۔
انعامات:
تین بہترین اشعارکا انتخاب کیا جائے گا۔۔

پہلا انعام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔300 پوائنٹس
دوسرا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔200 پوائنٹس
تیسرا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔100 پوائنٹس ۔



مقابلے میں شرکت کرنے کی آخری تاریخ 30 مارچ 2009 ھے




تصویر یہ ھے


http://www.urduphoto.com/oucache/in/i44.tinypic.com/wl3vxv.jpg






یہ آنکھیں ھیں کہ جھیل تمھاری
بنا دیجے ان کو قسمت ہماری
اسے اور کیا چاھیے زندگی میں
جیسے مل گئ ھو محبت تمھاری

حنا
22-03-2009, 11:23 AM
محوِ دیدار ہو گئی ہے نظر
اپنا اظہار ہو گئی ہے نظر

لوٹ آئی ہے کوئے جاناں سے
کتنی شرشار ہو گئی ہے نظر

Zainab
22-03-2009, 04:33 PM
ان آنکھوں کی مستی کے مستانے ھزاروں ھیں
ان آنکھوں سے وابستہ افسانے ھزاروں ھیں
اک تم ھی نہں تنہا الفت میں میری رسوا
اس شہر میں تم جیسے دیوانے ھزاروں ھیں

حنا
22-03-2009, 08:17 PM
2

نیند کو ڈھونڈتی رہی آنکھیں
صبح تک جاگتی رہی آنکھیں

پھر ہوا یوں کہ ہم چپ ہی رہے
اور بس بولتی رہی آنکھیں

رفعت
23-03-2009, 01:09 AM
1
کبھی نظریں ملانے میں زمانے بیت جاتے ہیں
کبھی نظریں چرانے میں زمانے بیت جاتے ہیں
کسی نے آنکھ بھی کھولی تو سونے کی نگری میں
کسی کو گھر بنانے میں زمانے بیت جاتے ہیں

رفعت
23-03-2009, 01:31 AM
2
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا
وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
اتنا مانوس نہ ہو خلوت غم سے اپنی
تو کبھی خود کو بھی دیکھے گا تو ڈر جائے گا

رفعت
23-03-2009, 01:36 AM
3
نہیں نگاہ میں منزل تو جستجو ہی سہی
نہیں وصال میسر تو آرزو ہی سہی
نہ تن میں خون فراہم نہ اشک آنکھوں میں
نماز شوق تو واجب ھے بے وضو ہی سہی

Qurat-Ul-Ain
23-03-2009, 05:44 AM
1
صبح کی طرح چمکتا ہے شبِ غم کا افُق
فیض،تابندگیِ دیدہِ تر تو دیکھو

Qurat-Ul-Ain
23-03-2009, 05:54 AM
2
اپنے آپ سے ذات چھپائی جاسکتی ہے
چاند سےکیسےرات چھپائی جا سکتی ہے
وہ تو اختر آنکھیں بھی پڑھ لیتا ہے
تم کہتے ہو بات چھپُائی جا سکتی ہو

Qurat-Ul-Ain
23-03-2009, 05:57 AM
3
کھلے جو اک دریچے میں آج حُسن کے پھول
تو صبح جھوم کے گلزار ہو گئ یکسر
جہاں کہیں بھی گرا نور ان نگاہوں سے
ہر ایک چیز طرح دار ہو گئ یکسر

MagicEyes
23-03-2009, 10:51 PM
دوسرا شعر

یقین کس پہ کروں اب تک سمجھ میں یہ نہیں آیا
نگاہ کچھ اور کہتی ہے ،ادا کچھ اور کہتی ہے

Ghazal
24-03-2009, 12:19 AM
پہلا شعر
دل کو بے چین سا کرتی ہیں تمھاری آنکھیں
رات کو دیر تلک تم مجھے سوچا نا کرو!!!

Ghazal
24-03-2009, 12:21 AM
دوسری شعر
جس فرشتے نے بنائی ہوں گی تیری آنکھیں
سینکڑوں بار وہ کوثر میں نہایا ہوگا

Ghazal
24-03-2009, 12:25 AM
شعر نمبر تین

تمھاری جیسی آنکھوں والے ساحل پر جب آتے ہیں
لہریں شور مچاتی ہیں،لو آج سمندر ڈوب گیا!!!

Imminent
24-03-2009, 09:57 AM
ایک رنگین نقاب نے مارا
حسن بن کر حجاب نے مارا
چھپتے ہیں اور چھپا نہیں جاتا
اس ادائے حجاب نے مارا

Kainat
27-03-2009, 10:10 PM
شعر نمبر ایک

مجھے اس طرح دیکھتے جا رہے ہو
کہ جیسے ابھی مسکرانے لگو گے
عجب اک چمک اپنی آنکھوں میں لا کر
میرے دل پہ بجلیاں گرانے لگو گے

Kainat
28-03-2009, 02:40 PM
2

اسے ڈھونڈتی ہیں ہر سو میری بے قرار آنکھیں
جسے ایک بار دیکھا وہ غبار بن نہ جائے

Kainat
28-03-2009, 03:00 PM
3

ہم نے تیری نگاہ میں وہ چیز دیکھ لی
جسکو کہ نام پیار کا دیتے ہیں سارے لوگ

سرخی حیا کی چہرے پہ رقصاں ہے اسطرح
جیسے کہ ضبط کرتے ہیں خوشیوں کے مارے لوگ

سلمان سلّو
31-03-2009, 02:14 AM
السلام علیکم
اس مقابلے کا وقت ختم ہوگیا ہے رزلٹ کا اعلان انشاءاللہ جلد کر دیا جائے گا۔۔آپ سب کی شرکت کا بہت بہت شکریہ۔۔۔

۔

Sanober
03-04-2009, 01:18 PM
I shair

مجھ کو یہ آرزو وہ اٹھائیں نقاب خود
ان کو یہ انتظار،تقاضا کرے کوئی

II shair

چھرےکا نصف ھصّا زر نقاب کار کے
کرتے ہے حسن والے دیدار میں ملاوٹ

III shair
گوں ھوا-گلستاںنے میرےدل کی لاج رکھ لی
وہ نقاب خود ئٹھاتے تو کچھ آور بات ھوتی

i m just learing to use urdu key boar so pls avoid my mistakes in the post