PDA

View Full Version : خوراک کی پیکنگ اندر سے چمکدار کیوں ھوتی ھے؟

1UM-SiteAdmins
04-03-2009, 01:28 PM
میرا سوال
1۔ کیا آپ اس بات سے اتفاق کرتے ھیں کہ کھانے پینے والی اکثر اشیاء کی پیکنگ اندر سے چمکدار ھوتی ھے۔ ھمارے ملک میں تو اکثر اشیاء کی پیکنگ کے اندر ایک چمکیلی تہہ لگی ھوتی ھے۔
2۔ میرے لیے اس میں حیرانی کی بات یہ ھے کہ چیزوں کو محفوظ رکھنے کے لیے اس کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

سائنسی طور پر تو یہ بات کہی جاتی ھے کہ جراثیم ھوا کے ذریعے سے باھر سے داخل ھوتے ھیں اگر وہ داخل نہ ھوں تو خوراک خراب نہیں ھو سکتی۔

لیکن چمکدار تہہ اس بات کی دلیل ھے کہ :
1۔ خوراک کے اندر کوئی توانائی موجود ھے جو اگر باھر نکل گئی تو خوراک خراب ھو جائے گی۔
2۔ اس توانائی کی ماھیت روشنی جیسی ھے اس لیے چمکیلی تہہ لگا کر اسے اندر روکا جا سکتا ھے۔

اگر آپ اس کی کوئی سائنسی وجہ پیش کر دیں تو مشکور ھوں گا۔

سخنور
04-03-2009, 02:31 PM
شہزاد بھائی! اس کے لئے آپ وکی پیڈیا پر ایلمونیم فوئل کا لنک (http://en.wikipedia.org/wiki/Aluminum_foil) دیکھیں۔ بات واضح ہوجائے گی۔

1UM-SiteAdmins
04-03-2009, 03:21 PM
شہزاد بھائی! اس کے لئے آپ وکی پیڈیا پر ایلمونیم فوئل کا لنک (http://en.wikipedia.org/wiki/Aluminum_foil) دیکھیں۔ بات واضح ہوجائے گی۔

As aluminium foil acts as a complete barrier to light and oxygen
بہت شکریہ۔ آپ کے جواب سے کچھ حوصلہ ھوا

اس میں کہا گیا ھے کہ المونیم فوائل روشنی اور آکسی جن >:Dکے لیے رکاوٹ کا باعث ھے۔ اس صورت میں پیکنگ کا بیرونی حصہ چمکدار ھونا چاھیے تھا اندرونی نہیں۔ اندرونی تو اندر کی روشن توانائی کو روکنے کا کام کرے گا۔ جب کہ بیرونی حصے پر پرنٹنگ وغیرہ ھوتی ھے۔ یہی میری الجھن ھے۔

Ahmed Rlz
04-03-2009, 03:44 PM

~

Ahsan_Yaz
04-03-2009, 04:55 PM
لیکن چمکدار تہہ اس بات کی دلیل ھے کہ :
1۔ خوراک کے اندر کوئی توانائی موجود ھے
ویسے یہ سوال ہے تو دلچسپ، لیکن میرے خیال سے ماورائی سوالات کے زمرے میں نہیں آتا۔

جہاں تک یہ سوال ہے کہ خوراک کے اندر کوئی توانائی موجود ہے تو اس کا سادا سا جواب ہے کہ جی ہاں۔ خوراک ہی کیا، ہر چیز کے اندر توانائی موجود ہے جو کہ باہر کے ماحول کے ساتھ مکس ہونے کی کوشش کرتی ہے۔ یہ توانائی نظر بھی آ سکتی ہے جیسے سرخ گرم لوہے میں اور نادیدہ بھی ہو سکتی ہے۔ آپ نے بلیک باڈی ریڈی ایشن کے بارے میں تو پڑھا ہی ہو گا۔ یہی توانائی ہے جو کہ دنیا کی ہر چیز میں موجود ہے تاوتیکہ اس کا درجہ حرارت منفی دو سو تہتر ڈگری سنٹی گریڈ یعنی زیرو کیلون تک نہ جا پہنچے۔

1UM-SiteAdmins
04-03-2009, 05:12 PM
لو اب تو آپ بھی پراسرار لگنا شروع ھو گئے ھیں۔ ٹینن ٹینان

حضور مجھے کوئی اصرار نہیں کہ اسے ماورائی مسئلہ ھی مانا جائے۔ تھوڑی سی تسلی ھو جائے تو حل شدہ سیکشن میں موو کر دیں گے۔
سائنسی طور پر یہ کہیں نہیں کہا جاتا کہ اس کے اندر کوئی چیز ھے جو باھر چلی گئی تو یہ خراب ھو جائے گی۔ سارا زور اسی بات پر ھے کہ باھر سے روشنی اور ھوا اسے خراب کر دیں گی۔ یہی میرا کنفیوژن ھے۔

سخنور
04-03-2009, 05:49 PM

قبلہ جراثیم ہوا میں ہوتے ہیں اور روشنی سے پنپتے ہیں۔ اسی لئے کھلی چیزیں جلدی خراب ہوتی ہیں جبکہ ڈھکی ہوئی چیزیں جلدی خراب نہیں ہوتیں۔ اگر آپ کوئی کھانا پکائیں اور اسے ڈھکیں نہ تو وہ جلدی خراب ہوجائے گا اس کھانے کی نسبت جسے آپ نے پکا کر ڈھک دیا۔ اور ریفریجریٹر میں رکھ دیں تو اس کی زندگی مزید بڑھ جاتی ہے۔

Lubna Ali
04-03-2009, 05:56 PM

;d;d
یہ اس وجی سے بھی ہوتا ہے چمکدار چیز ہر چیز کو ریفلیکٹ کرتی ہے
جیسے روشنی وغیرہ
اندورونی سطح کا چمکدار ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کے اس کھانے کی چیز کا فلیور خراب نا ہو یعنی اس کا مزہ اڑنے نا پائے???

Ahsan_Yaz
04-03-2009, 05:57 PM
قبلہ جراثیم ہوا میں ہوتے ہیں اور روشنی سے پنپتے ہیں۔ اسی لئے کھلی چیزیں جلدی خراب ہوتی ہیں جبکہ ڈھکی ہوئی چیزیں جلدی خراب نہیں ہوتیں۔ اگر آپ کوئی کھانا پکائیں اور اسے ڈھکیں نہ تو وہ جلدی خراب ہوجائے گا اس کھانے کی نسبت جسے آپ نے پکا کر ڈھک دیا۔ اور ریفریجریٹر میں رکھ دیں تو اس کی زندگی مزید بڑھ جاتی ہے۔
فرخ بھائی، آپکی بات درست ہے۔ لیکن اس سے شہزاد بھائی کے سوال کا جواب نہیں ملتا۔ یعنی اس طرح تو ریپرز وغیرہ کی اندرونی سطح چمکیلی کی بجائے کالی بھی ہو تو وہ ہوا اور روشنی سے محفوظ رکھے گی۔
میرے خیال سے اس کا تعلق بلیک باڈی ریڈی ایشن سے ہے کہ صرف چمکیلی سطح ہی خوراک سے خارج ہونے والی بلیک باڈی ریڈی ایشن کو جذب کرنے کی بجائے خوراک کی طرف لوٹا دے گی۔ جبکہ باقی کوئی بھی رنگدار سطح اس ریڈی ایشن کو اپنی خصوصیات کے مقدور بھر جذب کر لے گی جس سے خوراک میں مجموعی توانائی کی کمی واقع ہوتی جائے گی۔