PDA

View Full Version : کیا یہ بھی پراسرار واقعہ سمجھا جائے گا؟

Ahsan_Yaz
02-03-2009, 10:11 PM
یہ ایک ذاتی مشاہدے کا احوال ہے جو کہ ون اردو سے بھی متعلق ہے۔ اب کیا یہ بھی پر اسرار واقعہ سمجھا جائے یا نہیں، اس بارے میں ضرور بتائیے گا۔
میں اپنی کچھ پرانی کتابیں سیٹ کر رہا تھا کہ مجھے ایک پرانا جاسوسی ڈائجسٹ نظر آیا۔ اس میں علیم الحق حقی کی ایک یادگار کہانی دوسری فصل نظر آئی تو میں نے اس کو سکین کر کے ون اردو پہ پوسٹ کر دیا۔ اس سے ایک یا دو دن بعد میں نے اردو کتب کی ایک سائٹ کتاب گھر ڈاٹ کام کا چکر لگایا تو وہاں سب سے آخری ناولز میں دوسری فصل کا نام لکھا دیکھ کر حیرانی سی ہوئی۔ وہاں یہ ناول کمپوز کر کے پیش کیا گیا تھا۔ یہ ناول شاید ۱۹۹۰ کے قریب قریب کے شمارے میں تھا۔ اگر تو کوئی نئی کتاب ہوتی تو یہ سمجھا جا سکتا تھا کہ دو مختلف لوگوں یا فورمز نے اکٹھے ہی اس کو دیکھا اور سکین یا ٹائپ کر کے پوسٹ کر دیا۔ لیکن اٹھارہ سال پرانے ناول پہ تقریبا'' اکٹھے ہی کام کرنا کافی حیران کن لگا۔
ویسے آج کل تو ایک فورمز کے ناولز دوسرے فورمز پر کاپی کرنے کا رواج سا چل پڑا ہے، اس وقت تک ایسی بات نوٹ نہیں ہوئی تھی۔ بہر حال آخری بات جو ذہن میں آئی، وہ یہی تھی کہ میں نے جب ناول پوسٹ کیا تو کتاب گھر والوں نے اس کے فورا'' بعد ہی اس کو ون اردو سے لیکر کمپوز کر لیا ہو گا۔ شاید ان کے پاس بھی ایک دو امان بھائی موجود ہوں جنہوں نے ایک دن کے اندر اندر ہی ساٹھ، ستر دو کالمی پیج کمپوز کر کے دے دیئے ہوں (;dشکاری کے متاثرین ڈبل کالم کے لوڈ کو محسوس کر سکتے ہوں گے ;d)۔
یہاں تک تو بات ٹھیک تھی، لیکن اگلی چیز نے واقعی حیران کر دیا۔ کچھ ہفتوں بعد ایک اور پرانا ڈائجسٹ ملا جس میں کاشف زبیر کا ایک شاندار ناول دسواں باب کے نام سے تھا۔ یہ بھی پانچ، سات سال پرانا ڈائجسٹ ہی تھا۔ اس کو بھی سکین کر کے پوسٹ کرنے کا ارادہ کیا، لیکن یہی وہ دن تھے جب میرا سکینر پہلے بیمار اور پھر مکمل فوت ہو گیا۔ :( تو میں اس ناول کے چند پیج سکین کر پایا اور باقی ابھی رہتے تھے لیکن بہر حال نہ ان پیجز کو کہیں پوسٹ کیا اور نہ ہی کسی بھی جگہ یہ اعلان کیا کہ یہ ناول پوسٹ کروں گا، لیکن انہی دنوں کتاب گھر کا چکر دوبارہ لگا تو وہاں آخری ناول میں یہی ناول موجود تھا۔ یہ میرے لئے انتہائی حیران کن بات تھی اور ہے۔ مجھے اپنے پوسٹ کردہ ناول اور کتاب گھر میں کمپوز کردہ ناول کے درمیان کوئی بھی تعلق نظر نہیں آتا کیونکہ میرے علاوہ کسی بھی اور شخص کو اس بات کا علم ہی نہیں ہوتا تھا کہ میں کونسا ناول سکین کر رہا ہوں یا سکین کروں گا۔
اب پتا نہیں یہ بھی پُر اِسرار واقعہ بنتا ہے یا کسی طرح سے سرقے کا کیس بنتا ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟

Gudo
02-03-2009, 10:16 PM
aoa

its strange may the choice of both of u ie same and unknowingly ur times matched its intersting

lets all try to figure this out

اشتباہِ نظر
02-03-2009, 10:18 PM
کتاب گھر کے اکثر ناول اقبال سائبر لائبریری میں جا کر کھلتے ہیں ، کچھ پلے پڑا ؟
;d

سخنور
02-03-2009, 10:21 PM
کتاب گھر کے اکثر ناول اقبال سائبر لائبریری میں جا کر کھلتے ہیں ، کچھ پلے پڑا ؟
;d

خوب! ;)

Ahsan_Yaz
02-03-2009, 10:25 PM
کتاب گھر کے اکثر ناول اقبال سائبر لائبریری میں جا کر کھلتے ہیں ، کچھ پلے پڑا ؟
;d
ہو سکتا ہے کہ آپ کی بات درست ہو، لیکن اس کے باوجود یہ ایک عجیب واقعہ ہے۔ کیونکہ پہلے ناول کے پوسٹ کرنے اور اس کے کمپوز شدہ حالت میں سامنے آنے کا وقت تقریبا'' ایک ہی تھا۔
اور سب سے اہم بات دوسرے ناول والی ہے کہ جس کو میں نے ابھی پوسٹ ہی نہیں کیا، نہ کسی کو بتایا۔
امید ہے کہ کچھ پلے پڑا ہو گا

Komal
02-03-2009, 10:33 PM
یہ اتفاقیہ حادثہ ہوسکتاہےیا پھرزائچہ گری بھی ہوسکتی۔

rfi
02-03-2009, 10:37 PM
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔اسے کہتےہیں دماغ کو پڑھانا۔۔۔۔۔۔۔برین ریڈنگ

اشتباہِ نظر
02-03-2009, 10:40 PM
ہو سکتا ہے کہ آپ کی بات درست ہو، لیکن اس کے باوجود یہ ایک عجیب واقعہ ہے۔ کیونکہ پہلے ناول کے پوسٹ کرنے اور اس کے کمپوز شدہ حالت میں سامنے آنے کا وقت تقریبا'' ایک ہی تھا۔
اور سب سے اہم بات دوسرے ناول والی ہے کہ جس کو میں نے ابھی پوسٹ ہی نہیں کیا، نہ کسی کو بتایا۔
امید ہے کہ کچھ پلے پڑا ہو گا

میرے خیال سے یہ دونوں لائبریریز باہمی تعاون سے چل رہی ہیں اسلیئے ایسا کہا تھا، باقی ٹیم بھائی ہی بہتر بتا سکتے ہیں لیکن یہ بھی ممکن ھے کہ آپ کے فرشتوں نے ناول پوسٹ کرنے سے پہلے ہی مخبری کر دی ہو ، اب کچھ پلے پڑا؟

اشتباہِ نظر
02-03-2009, 10:42 PM
ہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔اسے کہتےہیں دماغ کو پڑھانا۔۔۔۔۔۔۔برین ریڈنگ

یہ کام کہیں آپکا تو نہیں ؟
:p

rfi
02-03-2009, 10:46 PM
ہم کیا جانیں؟ہمارے پاس تو آفت زدہ سا دماغ ہے ، وہ بھی آدھا۔

اور دل بھی غائب ہے۔۔۔۔۔غرضیکہ پرانی موٹر والی کہانی جو ہم پرصادق آتی ہے۔;d۔

1UM-SiteAdmins
02-03-2009, 10:51 PM
میں کتاب گھر کی ترقی کا خواھشمند ھوں تاھم اقبال سائبر لائبریری سے کتاب گھر کا کوئی تعلق نہیں۔

1UM-SiteAdmins
02-03-2009, 11:01 PM
یہ پراسرار واقعہ ھی لگتا ھے۔ تاھم اس میں صاحب کتاب یا قارئین کی ذھنی توانائی کا اثر لگتا ھے جس کے زور پر ان کتب کو آن لائن کرنے کا جو نزدیک ترین طریقہ ممکن تھا وہ ھو گیا۔

اشتباہِ نظر
02-03-2009, 11:01 PM
میں کتاب گھر کی ترقی کا خواھشمند ھوں تاھم اقبال سائبر لائبریری سے کتاب گھر کا کوئی تعلق نہیں۔

یہ بات کچھ پلے نہیں پڑی ، کچھ وضاحت کریں ٹیم بھائی ۔
???

1UM-SiteAdmins
02-03-2009, 11:03 PM
یہ بات کچھ پلے نہیں پڑی ، کچھ وضاحت کریں ٹیم بھائی ۔
???

میرے خیال سے یہ دونوں لائبریریز باہمی تعاون سے چل رہی ہیں اسلیئے ایسا کہا تھا، باقی ٹیم بھائی ہی بہتر بتا سکتے ہیں
یہ آپ کی اس بات کا جواب تھا۔

مینا
02-03-2009, 11:26 PM
یہ تو واقعی پراسرار بات ہے۔۔۔۔۔اس بارے میں بھی پتا کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔ جس طرح "ہم" نے پراسرار طریقے سے دوسری سائٹس پر ہمارے ناولز ٹرانسفر کرنے والوں کے بارے میں پتا لگایا ہے۔۔۔۔۔۔۔
;d

Noor-ul-Ain Sahira
02-03-2009, 11:40 PM
اب پتا نہیں یہ بھی پُر اِسرار واقعہ بنتا ہے یا کسی طرح سے سرقے کا کیس بنتا ہے۔ آپ کیا کہتے ہیں؟

ھو سکتا ھے آپکا ھمزاد چپکے چپکے یہ سب کر رھا ھو اور آپکو خبر بھی نہ ھو۔
یا پھر کتاب گھر والوں کے پاس کوئی فرھاد تیمور ٹائپ بندہ ھو جسکی ٹیلی پیتھی کا فوکس آپکا ننھا سا دماغ ھو اور بڑی آسانی سے سب ادھر ادھر موو ھو جاتا ھو۔

اشتباہِ نظر
02-03-2009, 11:42 PM
یہ آپ کی اس بات کا جواب تھا۔

اسکا مطلب ھے سائبر لائبریری کی جن کتابوں کے لنک وہاں موجود ہیں اس میں کتاب گھر کی کوئی کاوش نہیں ھے اور اسکا کریڈٹ سائبر لائبریری کو ہی جاتا ھے ؟

Ahsan_Yaz
02-03-2009, 11:54 PM
یہ تو واقعی پراسرار بات ہے۔۔۔۔۔اس بارے میں بھی پتا کرنا پڑے گا۔۔۔۔۔۔۔ جس طرح "ہم" نے پراسرار طریقے سے دوسری سائٹس پر ہمارے ناولز ٹرانسفر کرنے والوں کے بارے میں پتا لگایا ہے۔۔۔۔۔۔۔
;d
جی بالکل، لیکن اس کے لئے بھی سامری جادوگر کا پتا لگوانا پڑے گا۔ ;)

Ahsan_Yaz
02-03-2009, 11:56 PM
ھو سکتا ھے آپکا ھمزاد چپکے چپکے یہ سب کر رھا ھو اور آپکو خبر بھی نہ ھو۔
یا پھر کتاب گھر والوں کے پاس کوئی فرھاد تیمور ٹائپ بندہ ھو جسکی ٹیلی پیتھی کا فوکس آپکا ننھا سا دماغ ھو اور بڑی آسانی سے سب ادھر ادھر موو ھو جاتا ھو۔

یہ تو بڑی خطرناک بات ہو گی پھر، کیونکہ میرے ننھے سے دماغ میں تو کافی سارا قیمتی ڈیٹا پڑا ہوا ہے، کہیں وہ بھی چُرا نہ لیا جائے۔

Durre Nayab
02-03-2009, 11:58 PM
مجھے تو خود یاز بھاءی ہی پراسسسسسرار لگتے ہیں۔ وہ کیسے؟ وہ ایسے کہ انہوں نے شکاری پوری کی پوری پڑھی ہے۔ اس سے زیادہ پراسراریت یہ کہ پوسٹ کی پوری کی پوری، پھر کوئز سیکشن بھی بنایا اور جانے کیا جنتر منتر کیا کہ آج کل سارا ون اردو اس کی وبا میں ہے۔

Ahsan_Yaz
03-03-2009, 12:10 AM

یہ تو مینوفیکچرنگ ڈیفیکٹ ہے

rfi
03-03-2009, 12:16 AM
مجھے تو خود یاز بھاءی ہی پراسسسسسرار لگتے ہیں۔ وہ کیسے؟ وہ ایسے کہ انہوں نے شکاری پوری کی پوری پڑھی ہے۔ اس سے زیادہ پراسراریت یہ کہ پوسٹ کی پوری کی پوری، پھر کوئز سیکشن بھی بنایا اور جانے کیا جنتر منتر کیا کہ آج کل سارا ون اردو اس کی وبا میں ہے۔

اسے کہتےہیں مارکیٹنگ کی بہتریں ٹیکنیک

اشتباہِ نظر
03-03-2009, 12:18 AM
کوئی مجھ سے پوچھے کہ میں شکاری کیسے کمپوز کر رہی ہوں ۔
:(

HJaved
03-03-2009, 12:19 AM
کوئی مجھ سے پوچھے کہ میں شکاری کیسے کمپوز کر رہی ہوں ۔
:(
:eek:کیسے کر رہی ہو۔ہیں جی۔

Durre Nayab
03-03-2009, 12:22 AM
:eek:کیسے کر رہی ہو۔ہیں جی۔

آٹھ آٹھ آنسو رو کر :(

اشتباہِ نظر
03-03-2009, 12:24 AM
:eek:کیسے کر رہی ہو۔ہیں جی۔

جیسے میٹرک کا امتحان دیتے ہیں ۔
:(

Ahsan_Yaz
03-03-2009, 12:25 AM
کوئی مجھ سے پوچھے کہ میں شکاری کیسے کمپوز کر رہی ہوں ۔
:(
آپ شکاری کمپوز کر رہی ہیں،،،،،،،،،،،،، یہ تو بذاتِ خود ایک خبر ہے بلکہ ایک پر اسرار بلکہ پُر اصرار واقعہ ہے۔ کیا غلط کہا

Ahsan_Yaz
03-03-2009, 12:26 AM
آٹھ آٹھ آنسو رو کر :(
یہ شکاری کمپوز کر رہی ہیں یا پیاز کاٹ رہی ہیں۔ ;d;d

Durre Nayab
03-03-2009, 12:40 AM
یہ شکاری کمپوز کر رہی ہیں یا پیاز کاٹ رہی ہیں۔ ;d;d

بھائی ایک صفحے شکاری کی کمپوزنگ کی نسبت ایک کلو پیاز کاٹنا زیادہ آسان ہے۔ >:(

rfi
03-03-2009, 08:11 PM
یہ شکاری کمپوز کر رہی ہیں یا پیاز کاٹ رہی ہیں۔ ;d;d

ارے بھائی آپ کا یہ پراسرار واقعہ شکاری کے معاملے میں قابل عمل نہیں ہے کیا؟

Ahsan_Yaz
03-03-2009, 08:19 PM
ارے بھائی آپ کا یہ پراسرار واقعہ شکاری کے معاملے میں قابل عمل نہیں ہے کیا؟
شکاری کا پوسٹ کرنا بذاتِ خود ایک پراسرار واقعہ ہے۔

رفعت
04-03-2009, 01:11 AM
ساحرہ کیا یاد کرا دیا فرھاد تیمور توبہ توبہ ایک بار پڑھی تھی میں نے کسی ڈائجسٹ میں کہانی اللہ ہی معاف کرے،

اور یازغل بھائی یہ پریشان ہونے کا نہیں خوش ہونے کا وقت ہے آپ بس سوچا کریںکہ یہ کتاب سکین کرنی ہے یا ایک آدھا صفحہ کر دیا کریں باقی خود ہی آجایا کرے گی نیٹ پر کیسا؟