PDA

View Full Version : چھوٹا سا پُراسرار ننگ دھڑنگ بچہ



IN Khan
28-02-2009, 03:03 PM
ڈر لگنا اور نہ لگنا ایک الگ بحث ہے۔۔۔۔۔۔میں تو جنوں کے وجود کی بات کررہا ہوں جو بہرحال قرآن پاک سے بھی ثابت ہے۔۔۔۔
حقیقت میں ہماری امی جان نے ایک بار واقعہ سنایا تھا کہ جب ہم بہن بھائیوں میں سے کوئی بہت چھوٹا تھا تو اس کے لیئے فیڈر بنانے کے لئے رات کے کسی پہر وہ اٹھیں۔۔۔۔تو باہراوپر کی منزل پر جو کچن سے صاف نظر آتی تھی انہوں نے ایک چھوٹے سے ننگ دھڑنگ بچے کو جو گھونگھریالے بالوں والا تھا دیکھا جو سائز میں بہت بڑا محسوس ہورہا تھا۔۔۔۔امی جان بتاتی ہیں کہ میں تو اسی وقت کسی سے بھی کچھ کہے بغیر فورآ کمرے میں واپس آگئی اور جتنی آیات یاد تھیں سب دہرا ڈالیں۔۔۔۔

ام حازم
14-08-2009, 04:26 AM
یہ تو چلیں انہوں نے دور سے دیکھا ـ ہمارے اپارٹمنٹ کے بالکل برابر والے اپارٹمنٹ میں ہماری پڑوسن کی بڑی بیٹی اپنے امتحانوں کی تیاری کی وجہ سے جاگ رہی تھی کہ اچانک اس کی نظر اس دیوار پر پڑی جو ہمارے اپارٹمنٹ سے ملی ہوئی تھی اس نے دیکھا کہ ایک بچہ چلتا ہوا اس دیوار میں سے نکل کر آیا اور سیدھا چلتا ہوا اس کے برابر اسے اگلی دیوار سے نکل گیا ـ اس کی حالت اتنی غٰیر ہو گئی کہ وہ رائٹنگ ٹیبل پر چڑھ کر گٹھری بن کر سو گئی اور صبح جب اس کی امی نے اسے جگایا تو اس نے یہ واقع بتایا ـ پھر اسی شام اس کی والدہ نے ہمیں بھی کہا کہ بھئی رات کو سب اپنا حصار کرکے سویا کرو پتا نہیں کون ہے کچھ کہہ نہیں سکتے ـ ہمارے والد صاحب تو ایسی باتوں کو بالکل اگنور کر دیتے ہیں لیکن والدہ نے سنجیدگی سے پھر پورے گھر کا حصار کرنا شروع کر دیا تھا ـ بہت دنوں تک ہم لوگ بھی ڈر ڈر کر اچھل پڑتے تھے بلکہ میں اور مجھ سے بڑی بہن تو اپنے بھانجے کو بھی غور سے دیکھا کرتے تھے جو اس وقت سوا سال کا تھا کہیں اس میں بھی تو ـ ـ ـ ـ ـ ـ