PDA

View Full Version : ایک سچا واقعہ

دانیہ
27-02-2009, 10:36 AM
یہ واقعی سچا ہے اور میرے سامنے پیش آیا آپ لوگوں کو شاید پراسرار لگے یا نہیں اس کا علم نہیں لیکن میں اب بھی کبھی اس بارے میں سوچتی ہوں تو پراسرار سا لگتا ہے

کراچی میں میں جب یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی تو وہاں مختلف روٹس پر کراچی یونیورسٹی بسسز اسٹوڈینٹس کو پک اینڈ ڈراپ کیا کرتی تھیں ۔ تو گھر کے قریب عام بس اسٹاپ سے ہٹ کر جو جگہ تھی وہاں ہم پانچ چھ اسٹوڈینٹ روزانہ بس کا ویٹ کیا کرتے تھے ۔ خیر جس دن کا ذکر ہے صبح حسب معمول ہم سب بس کا ویٹ کر رہے تھے کہ بس آتی نظر آئے جہاں ہم بس کا ویٹ کیا کرتے تھے وہ ایک کارنر کا مکان تھا تقریبا" تین منزلہ اور اس کے برابر والا مکان بھی تین منزلہ ہی تھا اور اس گھر کے سامنے مسجد تھی اور مسجد کے آگے
ایک درخت بیچ میں روڈ تھی جہاں سے بس نے آنا تھا
تو جناب ہم جس جانب دیکھ کر بس کا انتظار کیا کرتے تھے وہاںسے ایک موٹر سائکل آتی دکھی جیسے ہی وہ ہمارے قریب پہنچا بالکل ہمارے پیچھے کہ گھر کے برابر والے گھر اور اس کے سامنے یعنی مسجد کے درخت کی جانب اوپر سے ایک بڑی سی رسی نیچے آئی ۔ اور اس موٹر سائکل والے کے گلے پر لگ گئی پھندا نہیں بنا بس زوردار سی رگڑ ہوئی ۔ ہمارے ساتھ جو بوائز تھے یہ دیکھ کر بھاگتے ہوئے اس موٹر سائکل سوار کی جانب بھاگے اور اتنی دیر میں وہ رسی آنکھ سے اوجھل ہو گئی ۔ وہ بائک والا گلے پر رگڑ کھانے کے بعد رک گیا تھا اور اپنی گردن سہلا رہا تھا اس کی گردن پر باقاعدہ رسی کی رگڑ سے ٹھیک ٹھاک خراش آ گئی تھی ۔ ہم لڑکیاںوہیں کھڑی تھیں اور اس رسی کا کہیں نام و نشاں نہیں تھا حالانکہ وہ ہم سب کی آنکھوں کے سامنے اوپر سے نیچے آئی اور اچانک غائب ہو گئی

وہ رسی کہاںسے آئی کہاں گئی آج تک میرے لئے معمّہ ہے ۔ اس موٹر سائکل سوار کی بس زندگی تھی کہ وہ بچ گیا اس نے عین موقع پر بریک لگا دیئے ورنہ اس کی موت یقینی تھی ۔ ایک اور بات کہ وہ رسی اس سوار کو نظر ہی نہیں آئی تھی جو ہم سب نے اپنی آنکھوںسے دیکھی اس کے خیال میں کسی غیر مرئی طاقت نے اس سے بائک رکوا دی تھی

واللہ اعلم یہ بھید اللہ ہی جانے

مُون
27-02-2009, 10:57 AM
اچھا تو یہ بات ہے۔۔۔۔ ہہہہممممم۔۔۔۔۔ بڑے درخت ہوتے ہیں جو ان پر قدرتی طور پر رسیاں سی بن جاتی ہیں اور لٹکتی رہتی ہیں۔ میں جس گاؤں میں رہتی تھی وہاں ایک بہت پُرانا درخت تھا۔ قیام پاکستان سے پہلے کا۔ ہمارے دادا نے بتایا تھا۔ تو اُس میں بھی موٹی موٹی سی رسی نما کوئی چیزیں لٹکتی رہتی تھیں۔
اب یہ مُجھے سمجھ نہیں آرہا کہ وہ رسی کیسے ایک دم سے غائب ہوگئ۔۔۔ یعنی ہو سکتا ہے اوپر ہی اُٹھ گئ ہو ہوا یا کسی اور وجہ سے۔

Gudo
27-02-2009, 08:53 PM
aoa

did any climbed the tree may be some one hidding on it

دانیہ
27-02-2009, 08:57 PM
نہیں مون وہ ایسا نہیں تھا کہ رسی ایک طرف سے آئی ہو ۔۔۔۔درخت اور اس کے سامنے جو مکان تھا یعنی ہم جہاں کھڑے تھے اس کے اوپر کی جانب سے آئی تھی اس طرح جیسے بچے رسی کودتے ہیں ایک سرا ایک کے ہاتھ میں اور دوسرا کسی اور کے ہاتھ میں بالکل یہی سچویشن تھی اوپر سے آتے ہوئے میں نے خود دیکھی تھی اس بندے کی گردن کی ہائٹ تک آئی تھی پھر وہ رک گیا اور اپنی گردن سہلانے لگا اور وہ رسی غائب ۔ باقاعدہ قسم کی رسّی ہی تھی ۔۔۔۔ اور اس درخت کی کوئی رسّی نما چیز نہیں لٹک رہی تھی آج بھی نہیںہے وہ کوئی اتنا پرانا درخت نہیں ہے کراچی کے رہائشی علاقوں میں درخت عموما" اتنے اونچےاور
پرانے نہیں ہوتے کچھ جگہوں پر موجود ہیں مگر میں نے جہاں کا ذکر کیا وہاں نہیں

اور وہ روڈ بھی کافی چوڑی تھی چار لینز والی سائڈ میں واک وے علیحدہ

دانیہ
27-02-2009, 09:02 PM
aoa

did any climbed the tree may be some one hidding on it
پھر رسّی کہاں گئی اس درخت کی ہائٹ سامنے مکان کی ہائٹ سے کم تھی درخت کا کوئی رول نہیں تھا اس رسّی میں مین نے اکثر اس کے بعد ا س پہلو پر غور کیا تھا ۔ رسّی نیچے آ کر غائب ہو گئی تھی ہماری آنکھوں کے سامنے اور ایک جانب سے آتی تو اس موٹر سائکل سوار کو کوئی نقصان تھوڑا ہی ہوتا وہ تو یوں تھا کہ جیسے سرا دونوںجانب سے تھما ہوا ہو جیسے اکثر چودہ اگست اور الیکشن میںسڑک کے بیچ میں پرچم لگائے جاتے ہیں دو سروں پر رسّی باندھ کر ۔ بس یہ تھا کہ وہ دونوں سرے یکساں بلندی پر ہوتے ہیں اور یہاں درخت اور اس کے پیچھے مسجد دونوں کی لمبائی اس گھر کے برابر نہیں تھی

Gudo
27-02-2009, 09:07 PM
aoa

was it hanging in the air and u can see the both ends

if not then it may be some one who tried to kill or injure that person on some gurge and in ur rush to check that person u missed somthing in panic

humans r very clever in their invetions or ways to harm their enemies even the reason can be so illogical

دانیہ
27-02-2009, 09:15 PM

اگر اوپر پہلے سے موجود ہو تو علم نہیں کیونکہ ہم نے پہلے چیک نہیںکیا تھا بس
نیچے آتی نظر آئی تھی اور پھر آکر غائب واپس اوپر نہیں اٹھی تھی نہ ہی زمین پر گر گئی تھی

ہاںایسے ہو سکتا ہے کہ کوئی کسی کو مارنے کی کوشش کر رہا ہو لیکن وہاں روڈ پر رش نہیں تھا میں نے اسی لئے تمہید میں بتایا تھا کہ ہم چھ اسٹوڈینٹ تھے وہاں پر موجود اسن میں دو بوائز تھے اور چار لڑکیاں لڑکے تو یہ دیکھ کر فورا" اس بائک والے کی جانب بھاگے ہم لڑکیاں وہیں کھڑی ہوئی دیکھ رہی تھیں اب چار چھ لوگوں کی نظر ایک ساتھ دھوکا کیسے کھا سکتی ہے ۔
میں کوئی سسپنس کریئٹ کرنے کی کوشش نہیں کر رہی مجھے بھی تو رسّی کے غائب ہونے پر ہی تشویش ہے ۔ ان تمام پہلوؤں پر غور کر چکی ہوں میں اور ایسے واقعات پر مجھے بھی جلدی یقین نہیں آتا اکثر بے پر کے ہی لگتے ہیں یہ واقعہ بھی اگر کوئی اور سناتا تو مجھے ہوائی ہی لگتی لیکن خود کے سامنے پیش آیا تھا اس لئے یقین کرنے پر مجبور ہوں

٭Saba
28-02-2009, 03:56 AM
تو دانیہ اس کے بعد بھی آپ اسی سٹاپ سے یونیورسٹی جاتی تھیں؟؟؟

HarfeDua
28-02-2009, 04:21 AM
:o
دانیہ ان دونوں گھروں میں کیا کوئی نہیں رہتا تھا؟

دانیہ
28-02-2009, 04:33 AM
:o
دانیہ ان دونوں گھروں میں کیا کوئی نہیں رہتا تھا؟
جس گھر کی جانب سے آئی تھی وہاںکوئی نہیں رہتا تھا نیچے مٹھائی اور بیکری شاپس تھیں بیچ کی منزل میں مٹھائی کا کارخانہ تھا اوپر کوئی نہیں رہتا تھا شاید ورکرز استعمال کرتے ہوں گے چھت

HarfeDua
28-02-2009, 04:36 AM
جس گھر کی جانب سے آئی تھی وہاںکوئی نہیں رہتا تھا نیچے مٹھائی اور بیکری شاپس تھیں بیچ کی منزل میں مٹھائی کا کارخانہ تھا اوپر کوئی نہیں رہتا تھا شاید ورکرز استعمال کرتے ہوں گے چھت
یا شاید "کوئی اور" استمعال کرتا ہوگا وہ چھت ;)۔ ۔ ۔ ایڈریس دیجے گا نیکسٹ ٹائم پاکستان جاؤں گی تو دیکھنے ضرور جاؤں گی۔
;d

دانیہ
28-02-2009, 04:37 AM
تو دانیہ اس کے بعد بھی آپ اسی سٹاپ سے یونیورسٹی جاتی تھیں؟؟؟

ہاں بالکل
شاہراہ عام تھی دوبارہ کبھی تو ایسا کوئی زکر نہیں سنا آگے ایک کافی بڑا ہاسپٹل عباسی شہید ہاسپٹل تھا شاید کافی لوگ جانتے بھی ہوں اس فورم کے یہ علاقہ سات نمبر کا کہلاتا تھا بہت مصروف شاہراہ ہے اس وقت بھی تھی بس یہ واقعہ جس وقت پیش آیا اس وقت ٹریفک اتنی نہیں تھی مے بی صبح کا ٹائم تھا اس لئے

دانیہ
28-02-2009, 04:39 AM
یا شاید "کوئی اور" استمعال کرتا ہوگا وہ چھت ;)۔ ۔ ۔ ایڈریس دیجے گا نیکسٹ ٹائم پاکستان جاؤں گی تو دیکھنے ضرور جاؤں گی۔
;d
ہی ہی ہی لکھ لو احباب مسجد کے سامنے وہ درخت ابھی بھی موجود ہے اور احباب سوئٹس جس جگہ واقع ہے اس کی اوپری منزل کا ذکر ہے ناظم آباد سات نمبر وہ روڈ جو عباسی شہید ہاسپٹل کی طرف جا رہی ہے
اب کے ضرور جانا درخت دیکھنے نہیں مٹھائی کھانے بہت ٹیسٹی مٹھائی ہوتی ہے;)

٭Saba
28-02-2009, 04:41 AM
جس گھر کی جانب سے آئی تھی وہاںکوئی نہیں رہتا تھا نیچے مٹھائی اور بیکری شاپس تھیں بیچ کی منزل میں مٹھائی کا کارخانہ تھا اوپر کوئی نہیں رہتا تھا شاید ورکرز استعمال کرتے ہوں گے چھت

ہممم۔۔۔۔ مٹھائی کی دوکان کے ساتھ کارخانہ بھی :eek:
پھر تو ضرور کوئی چکر ہو گا ;d;d
میں ایوں سسپنس پھیلا رہی ہوں :cool:

HarfeDua
28-02-2009, 04:42 AM
ہی ہی ہی لکھ لو احباب مسجد کے سامنے وہ درخت ابھی بھی موجود ہے اور احباب سوئٹس جس جگہ واقع ہے اس کی اوپری منزل کا ذکر ہے ناظم آباد سات نمبر وہ روڈ جو عباسی شہید ہاسپٹل کی طرف جا رہی ہے
اب کے ضرور جانا درخت دیکھنے نہیں مٹھائی کھانے بہت ٹیسٹی مٹھائی ہوتی ہے;)
;dہاں ضرور۔۔
چھت پر بھی تو جاؤں گی نا وہاں کے رہائشیوں سے ملنے۔ ;)

HarfeDua
28-02-2009, 04:44 AM
ہممم۔۔۔۔ مٹھائی کی دوکان کے ساتھ کارخانہ بھی :eek:
پھر تو ضرور کوئی چکر ہو گا ;d
میں ایوں سسپنس پھیلا رہی ہوں :cool:

;d
اور سسپینس نہ پھیلائیں ہم اولریڈی ڈر چکے ہیں۔

دانیہ
28-02-2009, 04:45 AM
ہاں ضرور۔۔
چھت پر بھی تو جاؤں گی نا وہاں کے رہائشیوں سے ملنے۔ ;)

ہممم۔۔۔۔ مٹھائی کی دوکان کے ساتھ کارخانہ بھی :eek:
پھر تو ضرور کوئی چکر ہو گا ;d;d
میں ایوں سسپنس پھیلا رہی ہوں

ہاں تم دونوں نے ضرور دوسری مخلوق کو بیچ میں لانا ہے گھسیٹ کے :(بھلے سے بیچاروں کا کوئی قصور ہی نہ ہو

HarfeDua
28-02-2009, 04:46 AM
ہاں تم دونوں نے ضرور دوسری مخلوق کو بیچ میں لانا ہے گھسیٹ کے :(بھلے سے بیچاروں کا کوئی قصور ہی نہ ہو
~ ہماری اتنی ہمت۔۔۔
وہ خود ہی بیچ میں آجاتے ہیں۔ اب دیکھیں نا سوچنے کی بات تو ہے۔ ۔ ۔ وہ رسی کہاں سے آئی؟
::)

٭Saba
28-02-2009, 04:48 AM
ہاں تم دونوں نے ضرور دوسری مخلوق کو بیچ میں لانا ہے گھسیٹ کے :(بھلے سے بیچاروں کا کوئی قصور ہی نہ ہو

;d;d
تو پھر وہ رسی کہاں سے آئی تھی اور کہاں گئ؟؟
ہو سکتا ہے چھوٹی جننیاں سکیپنگ کر رہی ہوں 8);d

SmyleAgain
28-02-2009, 04:49 AM
میں یہ جنوں کے قصے چھیڑ کر پچھتا تو ہرگز نہیں رہی ہوں۔۔۔۔کیونکہ میں ڈر تو بالکل نہیں رہی۔۔۔۔مجھے تو ڈر لگتا ہی نہیں ہےنا:(~

HarfeDua
28-02-2009, 04:50 AM
;d
تو پھر وہ رسی کہاں سے آئی تھی اور کہاں گئ؟؟
ہو سکتا ہے چھوٹی جننیاں سکیپنگ کر رہی ہوں

ہاں یہ ہوسکتا ہے۔
;d;d
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i80.photobucket.com/albums/j173/ccrbumblebee/Smileys/JumpingRopeSmileys.gif

٭Saba
28-02-2009, 04:51 AM
میں یہ جنوں کے قصے چھیڑ کر پچھتا تو ہرگز نہیں رہی ہوں۔۔۔۔کیونکہ میں ڈر تو بالکل نہیں رہی۔۔۔۔مجھے تو ڈر لگتا ہی نہیں ہےنا:(~

;d;d

٭Saba
28-02-2009, 04:51 AM
ہاں یہ ہوسکتا ہے۔
;d
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i80.photobucket.com/albums/j173/ccrbumblebee/Smileys/JumpingRopeSmileys.gif

;d;d پر درمیان والی تو تم لگ رہی ہو دعا :eek:

HarfeDua
28-02-2009, 04:53 AM
;d;d پر درمیان والی تو تم لگ رہی ہو دعا :eek:

:mad: کوئی نہیں یہ وہ صاحب ہیں جو دونوں کے گیم کے بیچ میں آگئے تھے۔
;d

HarfeDua
28-02-2009, 04:55 AM
میں یہ جنوں کے قصے چھیڑ کر پچھتا تو ہرگز نہیں رہی ہوں۔۔۔۔کیونکہ میں ڈر تو بالکل نہیں رہی۔۔۔۔مجھے تو ڈر لگتا ہی نہیں ہےنا:(~
;d نہیں آپ نے واقعی بہت اچھا کیا۔۔۔۔۔مجھے تو بہت مزہ آرہا ہے۔
لیکن سننے کی حد تک۔~

دانیہ
28-02-2009, 04:55 AM
~ ہماری اتنی ہمت۔۔۔
وہ خود ہی بیچ میں آجاتے ہیں۔ اب دیکھیں نا سوچنے کی بات تو ہے۔ ۔ ۔ وہ رسی کہاں سے آئی؟
::)

;d
تو پھر وہ رسی کہاں سے آئی تھی اور کہاں گئ؟؟
ہو سکتا ہے چھوٹی جننیاں سکیپنگ کر رہی ہوں 8);d

میں بھی تو یہی ڈھونڈ رہی ہوں کہ رسّی کہان سے آئی کہاں گئی کیوں آئی تھی

دانیہ
28-02-2009, 04:56 AM
ہاں یہ ہوسکتا ہے۔
;d;d
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i80.photobucket.com/albums/j173/ccrbumblebee/Smileys/JumpingRopeSmileys.gif
ایگزیکٹلی یہی سچویشن تھی رسی ایسے ہی نیچے آئی تھی اور غائب ہو گئی گڈو اور مون کو سمجھانے میں ایویںا تنی پوسٹس کیں;d

SmyleAgain
28-02-2009, 04:58 AM
;d نہیں آپ نے واقعی بہت اچھا کیا۔۔۔۔۔مجھے تو بہت مزہ آرہا ہے۔
لیکن سننے کی حد تک۔~
ہاں بیٹا لے لو مزے۔۔۔۔مجھے تو کچھ عجیب سی آوازیں سنائ دینا شروع ہو گئ ہیں

دانیہ
28-02-2009, 04:58 AM
میں یہ جنوں کے قصے چھیڑ کر پچھتا تو ہرگز نہیں رہی ہوں۔۔۔۔کیونکہ میں ڈر تو بالکل نہیں رہی۔۔۔۔مجھے تو ڈر لگتا ہی نہیں ہےنا:(~
نہیں تم نے تو بہت اچھا کیا دیکھو بھولے بسرے قصّے یاد آ گئے ایک اور بھی یاد آیا آپ بیتی وہا ںگپ شپ می ںسنا دوںگی

HarfeDua
28-02-2009, 04:58 AM
ایگزیکٹلی یہی سچویشن تھی رسی ایسے ہی نیچے آئی تھی اور غائب ہو گئی گڈو اور مون کو سمجھانے میں ایویںا تنی پوسٹس کیں;d
;d
بس موٹر سائکل پر ایک آدمی آتے نظر نہیں آرہے اس کے علاوہ یہ امیج سمجھانے کے لیے کافی ہے۔

٭Saba
28-02-2009, 04:58 AM
ایگزیکٹلی یہی سچویشن تھی رسی ایسے ہی نیچے آئی تھی اور غائب ہو گئی گڈو اور مون کو سمجھانے میں ایویںا تنی پوسٹس کیں;d

تو بس پھر کنفرم ہوگیا کہ اس میں دعا کا ہاتھ تھا۔۔۔ اسی لیے تو اتنے پرفکٹ طریقے سے پوٹرے کیا ;d;d

دانیہ
28-02-2009, 04:59 AM
ہاں بیٹا لے لو مزے۔۔۔۔مجھے تو کچھ عجیب سی آوازیں سنائ دینا شروع ہو گئ ہیں

کیسی آوازیں شششششششش کوئی ہے ;d کیا؟;d

HarfeDua
28-02-2009, 05:00 AM
ہاں بیٹا لے لو مزے۔۔۔۔مجھے تو کچھ عجیب سی آوازیں سنائ دینا شروع ہو گئ ہیں
;d
ہاں ابھی تو مزے لے کر سن لیں گے۔ بعد میں ڈر لگے گا۔

دانیہ دوسرا بھی یہیں سنادیں۔
اچھا میرے پاس ایک چھوٹی سی بک ہے۔ جنوں کے بارے میں وہ شئر کروں گی ۔۔۔۔کرن ڈائجسٹ کے ساتھ آتی ہیں نا۔۔۔ کرن کتاب۔۔۔ہوسکتا ہے کچھ انٹرسٹنگ ہو۔

دانیہ
28-02-2009, 05:01 AM
تو بس پھر کنفرم ہوگیا کہ اس میں دعا کا ہاتھ تھا۔۔۔ اسی لیے تو اتنے پرفکٹ طریقے سے پوٹرے کیا ;d;d

پہلے بتانا تھا ناں میں ایویں اتنا عرصہ پریشان رہی کہ کون ہو سکتا ہے چلو بھئی ٹاپک کلوز کرو سرا مل گیا

اور مجھے لگ رہا ہے کہ کھڑکی سے کوئی جھانک رہا ہے
ویسے بچپن میں سنا تھا کہ جب جنوں کی بات کریں تو آس پاس ہی ہوتے ہیں
اور میں اس بات سے باقی بچوں کو بہت ڈراتی تھی
;d;d

SmyleAgain
28-02-2009, 05:01 AM
کیسی آوازیں شششششششش کوئی ہے ;d کیا؟;d
میں کل سو رہی تھی تو کسی کے بولنے کی آواز آئ۔۔۔میں نے جیسے ہی اپنے خیمے میں سے منہ باہر نکالا، آواز بند ہو گئ۔۔۔جب دوبارہ اندر کر لیا تو پھر آنے لگ گئ۔۔۔

Noma
28-02-2009, 05:02 AM
asalamualaikum
jinoo wali sarkar aaj sara din kidher gaib thi tum,
itna waqeaat maloom hoe hein idher tu aaj

دانیہ
28-02-2009, 05:02 AM
;d
ہاں ابھی تو مزے لے کر سن لیں گے۔ بعد میں ڈر لگے گا۔

دانیہ دوسرا بھی یہیں سنادیں۔
اچھا میرے پاس ایک چھوٹی سی بک ہے۔ جنوں کے بارے میں وہ شئر کروں گی ۔۔۔۔کرن ڈائجسٹ کے ساتھ آتی ہیں نا۔۔۔ کرن کتاب۔۔۔ہوسکتا ہے کچھ انٹرسٹنگ ہو۔

پتہ نہیں انٹرسٹنگ ہے کہ نہیں لیکن ہے سو فیصد سچ

HarfeDua
28-02-2009, 05:02 AM
تو بس پھر کنفرم ہوگیا کہ اس میں دعا کا ہاتھ تھا۔۔۔ اسی لیے تو اتنے پرفکٹ طریقے سے پوٹرے کیا ;d;d

;d
کوئی نہیں مسکی۔ بس مجھے جلدی سمجھ آجاتی ہے بات۔ انٹیلیجنٹس کی وجہ سے۔ :p
ورنہ میں کسی جننی کو نہیں جانتی۔

Noma
28-02-2009, 05:02 AM
ufffffff,tum itna kharata leti ho toba ha;d;d
میں کل سو رہی تھی تو کسی کے بولنے کی آواز آئ۔۔۔میں نے جیسے ہی اپنے خیمے میں سے منہ باہر نکالا، آواز بند ہو گئ۔۔۔جب دوبارہ اندر کر لیا تو پھر آنے لگ گئ۔۔۔

SmyleAgain
28-02-2009, 05:02 AM
اس کے بعد جب غور کیا تو وہ برابر والوں کی آواز تھی;d

دانیہ
28-02-2009, 05:03 AM
ufffffff,tum itna kharata leti ho toba ha;d;d
;d

SmyleAgain
28-02-2009, 05:04 AM
;d
اور مجھے لگ رہا ہے کہ کھڑکی سے کوئی جھانک رہا ہے
ویسے بچپن میں سنا تھا کہ جب جنوں کی بات کریں تو آس پاس ہی ہوتے ہیں
اور میں اس بات سے باقی بچوں کو بہت ڈراتی تھی
;d;d

ویسے پتا ہے ایسا اصل میں ہوتا ہے۔۔۔۔اس لئے کبھی بھی مذاق نہیں اڑانا چاہیئے

HarfeDua
28-02-2009, 05:04 AM
پہلے بتانا تھا ناں میں ایویں اتنا عرصہ پریشان رہی کہ کون ہو سکتا ہے چلو بھئی ٹاپک کلوز کرو سرا مل گیا

:mad:
میں تو کبھی وہاں گئی بھی نہیں۔ لیکن اس پر ریسرچ کرنے جانے کا موڈ ہے کے اس چھت پر کون رہتا ہے۔
;d

;d
اور مجھے لگ رہا ہے کہ کھڑکی سے کوئی جھانک رہا ہے
ویسے بچپن میں سنا تھا کہ جب جنوں کی بات کریں تو آس پاس ہی ہوتے ہیں
اور میں اس بات سے باقی بچوں کو بہت ڈراتی تھی
;d

اب ضرور جھانک رہا ہوگا۔ ارے مسکی یہ ونڈو کس نے کھولی۔ ۔ ۔ :o

٭Saba
28-02-2009, 05:05 AM
میں کل سو رہی تھی تو کسی کے بولنے کی آواز آئ۔۔۔میں نے جیسے ہی اپنے خیمے میں سے منہ باہر نکالا، آواز بند ہو گئ۔۔۔جب دوبارہ اندر کر لیا تو پھر آنے لگ گئ۔۔۔

:o امید آپ کہاں خمیے میں سوتی ہو؟؟

SmyleAgain
28-02-2009, 05:05 AM
asalamualaikum
jinoo wali sarkar aaj sara din kidher gaib thi tum,
itna waqeaat maloom hoe hein idher tu aaj
ہاہاہاہہا
بس میں نے کہا کچھ پڑھ بھی لوں، آخر کوئ ہارر مووی سائن کرنے تھوڑا ہی آئ ہوں;) لیکن اب جب یہاں آکر دیکھا تو افسوس ہو رہا ہے کہ اتنا کچھ مس کر گئ:(

HarfeDua
28-02-2009, 05:06 AM
ویسے پتا ہے ایسا اصل میں ہوتا ہے۔۔۔۔اس لئے کبھی بھی مذاق نہیں اڑانا چاہیئے
اب ڈرائیں تو نہیں۔ :(
میں اور مسکان تو صرف ڈسکس کررہے ہیں۔;)

SmyleAgain
28-02-2009, 05:06 AM
:o امید آپ کہاں خمیے میں سوتی ہو؟؟

ہاہاہاہاہہاہاہاہاہہا
ہاں نا۔۔۔اپنے کمفرٹر کے خیمے میں;);d

Noma
28-02-2009, 05:06 AM
koi nahin agla 3 din tum na yahin hona ha 22 ghanta musalsal or phir akhri 2 ghanta bolo g mujha Allah jana itni nend kiuon aati ha

SmyleAgain
28-02-2009, 05:06 AM
اب ڈرائیں تو نہیں۔ :(
میں اور مسکان تو صرف ڈسکس کررہے ہیں۔;)
یہ مجھے نہیں، اس کھڑکی والے کو بتانا:p

SmyleAgain
28-02-2009, 05:07 AM
koi nahin agla 3 din tum na yahin hona ha 22 ghanta musalsal or phir akhri 2 ghanta bolo g mujha Allah jana itni nend kiuon aati ha
;d;d;d
نومااااااااااااااا

Noma
28-02-2009, 05:08 AM
btata howe zuban aasi hi rakhna donoo, umeed ka jin na isko bataya hoga ye bolna bhool gae ha aap ko
یہ مجھے نہیں، اس کھڑکی والے کو بتانا:p

دانیہ
28-02-2009, 05:08 AM
ہاہاہاہہا
بس میں نے کہا کچھ پڑھ بھی لوں، آخر کوئ ہارر مووی سائن کرنے تھوڑا ہی آئ ہوں;) لیکن اب جب یہاں آکر دیکھا تو افسوس ہو رہا ہے کہ اتنا کچھ مس کر گئ:(
او ہو ہو ہو آپ یہان پڑھنے آئی ہیں میں سمجھی تھیسز کا ٹاپک ون اردو ہو گا ;d

٭Saba
28-02-2009, 05:08 AM
ویسے پتا ہے ایسا اصل میں ہوتا ہے۔۔۔۔اس لئے کبھی بھی مذاق نہیں اڑانا چاہیئے

:eek::eek: واقعی۔۔۔۔ میں نے تو آج تک اس بات تو فرضی سمجھا
لیکن جو جو گھر میں اکیلا بیٹھا ہے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہم کون سا بول رہے ہیں، لکھ ہی تو رہے ہیں :cool:

:mad:
میں تو کبھی وہاں گئی بھی نہیں۔ لیکن اس پر ریسرچ کرنے جانے کا موڈ ہے کے اس چھت پر کون رہتا ہے۔
; d
اب ضرور جھانک رہا ہوگا۔ ارے مسکی یہ ونڈو کس نے کھولی۔ ۔ ۔ : o

کسی نے نہیں :p میں نے اپنی کلفی تھوری جموانی ہے کھڑکی کھول کے
ویسے اگر تم جھانک رہی ہو تو بتا دو

Noma
28-02-2009, 05:10 AM
lo g mein koi jhoot boliya koi na, sach per hansi aae tum ko mein aeinda aasa hi such bolon g,wesa tumhara mamoo jin ko jin tang karta tha bwp mein rahta hein kya
;d;d;d
نومااااااااااااااا

Noma
28-02-2009, 05:11 AM
good job dania hum ko suchai ka sath dena ha
او ہو ہو ہو آپ یہان پڑھنے آئی ہیں میں سمجھی تھیسز کا ٹاپک ون اردو ہو گا ;d

دانیہ
28-02-2009, 05:11 AM
یہ مجھے نہیں، اس کھڑکی والے کو بتانا:p
کھڑکی والے یا کھڑکی والے بابا;d

SmyleAgain
28-02-2009, 05:12 AM
او ہو ہو ہو آپ یہان پڑھنے آئی ہیں میں سمجھی تھیسز کا ٹاپک ون اردو ہو گا ;d
ہاں نا۔۔۔یہی سوچ رہی ہوں۔۔۔بیٹا تھیلیسیمیا پرانا ہوگیا۔۔۔اب کچھ نیا کرنا چاہیئے۔۔۔جیسے کے ون اردو کے ایڈکٹڈ لوگوں کی جین تھیراپی ;)کیسا؟؟

٭Saba
28-02-2009, 05:12 AM
btata howe zuban aasi hi rakhna donoo, umeed ka jin na isko bataya hoga ye bolna bhool gae ha aap ko

;d;d

Noma
28-02-2009, 05:12 AM
wesa mera pass bhi aik waqea ha 2 sal pahla ka per cooking karta hoe type karna mein mza nahin aa raha or dar ha jin ka khudanakhwasta un ka jin ko maloom par gya tu bus phir dhondta rahna mujh masomni ko

HarfeDua
28-02-2009, 05:12 AM
واقعی۔۔۔۔ میں نے تو آج تک اس بات تو فرضی سمجھا
لیکن جو جو گھر میں اکیلا بیٹھا ہے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہم کون سا بول رہے ہیں، لکھ ہی تو رہے ہیں

کسی نے نہیں :p میں نے اپنی کلفی تھوری جموانی ہے کھڑکی کھول کے
ویسے اگر تم جھانک رہی ہو تو بتا دو

;d
میں اتنی دور کیسے آسکتی تھی وہ بھی اتنے شورٹ نوٹس پر۔۔۔کس اور نے کھولی ہے۔۔۔۔اب کھول کر بند بھی کردی اندر آکر۔ ::) آپ کیا کررہی ہیں۔ کسی کو جگائیں۔
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i435.photobucket.com/albums/qq75/shorty61_2008/cid_4FF6A073-C269-4D70-9FAE-D54EEAC.gif
اب یہ مت کہی گا کہ یہ میں ہوں۔ :mad:

SmyleAgain
28-02-2009, 05:12 AM
lo g mein koi jhoot boliya koi na, sach per hansi aae tum ko mein aeinda aasa hi such bolon g,wesa tumhara mamoo jin ko jin tang karta tha bwp mein rahta hein kya
ہاں جی۔۔۔ٹرسٹ کالونی میں

Noma
28-02-2009, 05:14 AM
muskan g aaj mein aap logogan ki waja sa buhhut udas rahi g meri uljhan ko suljha dejia aap tu wesa hi underline moderator ho g

دانیہ
28-02-2009, 05:14 AM
;d
میں اتنی دور کیسے آسکتی تھی وہ بھی اتنے شورٹ نوٹس پر۔۔۔کس اور نے کھولی ہے۔۔۔۔اب کھول کر بند بھی کردی اندر آکر۔ ::) آپ کیا کررہی ہیں۔ کسی کو جگائیں۔
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i435.photobucket.com/albums/qq75/shorty61_2008/cid_4FF6A073-C269-4D70-9FAE-D54EEAC.gif
اب یہ مت کہی گا کہ یہ میں ہوں۔ :mad:
یہ جھاڑو والی جننی ہے مسکان کھڑکی بند کر لو

Noma
28-02-2009, 05:15 AM
tu abhi tak yeah jin wahan pae jata hein kya
ہاں جی۔۔۔ٹرسٹ کالونی میں

٭Saba
28-02-2009, 05:15 AM
; d
میں اتنی دور کیسے آسکتی تھی وہ بھی اتنے شورٹ نوٹس پر۔۔۔کس اور نے کھولی ہے۔۔۔۔اب کھول کر بند بھی کردی اندر آکر۔ :: ) آپ کیا کررہی ہیں۔ کسی کو جگائیں۔
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i435.photobucket.com/albums/qq75/shorty61_2008/cid_4FF6A073-C269-4D70-9FAE-D54EEAC.gif
اب یہ مت کہی گا کہ یہ میں ہوں۔ : mad:

لو خود ہی تو بتا دیا کہ کیسے آؤ گي ۔۔۔ ایسے ہی اپنے جھاڑو پر اڑتے ہوئے ;)
;)
میری طرف تو خطرہ ٹل گیا ہے، آذانیں شروع ہو گئی ہیں، اب کوئی ڈر نہیں 8)

SmyleAgain
28-02-2009, 05:15 AM
;d
میں اتنی دور کیسے آسکتی تھی وہ بھی اتنے شورٹ نوٹس پر۔۔۔کس اور نے کھولی ہے۔۔۔۔اب کھول کر بند بھی کردی اندر آکر۔ ::) آپ کیا کررہی ہیں۔ کسی کو جگائیں۔
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i435.photobucket.com/albums/qq75/shorty61_2008/cid_4FF6A073-C269-4D70-9FAE-D54EEAC.gif
اب یہ مت کہی گا کہ یہ میں ہوں۔ :mad:
Fireboltttttttttttt

٭Saba
28-02-2009, 05:17 AM
muskan g aaj mein aap logogan ki waja sa buhhut udas rahi g meri uljhan ko suljha dejia aap tu wesa hi underline moderator ho g

;d;d
خیریت نوما کیا ہو؟؟ بتائيں شاید میں کچھ مدد کر سکوں

٭Saba
28-02-2009, 05:18 AM
یہ جھاڑو والی جننی ہے مسکان کھڑکی بند کر لو

ہممم۔۔۔۔ کر لوں۔۔۔
میرا تو خیال تھا کہ دعا اتنی دور سے آرہی ہے مل تو لوں کم از کم ~

HarfeDua
28-02-2009, 05:18 AM
یہ جھاڑو والی جننی ہے مسکان کھڑکی بند کر لو
;d

لو خود ہی تو بتا دیا کہ کیسے آؤ گي ۔۔۔ ایسے ہی اپنے جھاڑو پر اڑتے ہوئے ;)
;)
میری طرف تو خطرہ ٹل گیا ہے، آذانیں شروع ہو گئی ہیں، اب کوئی ڈر نہیں 8)

:mad:
کوئی نہیں۔۔۔۔اب میں کچھ نہیں کہہ رہی یہاں آپ لوگ مجھ پر شک کرنے لگی ہیں۔

دانیہ
28-02-2009, 05:19 AM

اور ہماری طرف اندھیرا ہونا شروع ہو گیا ہے وہاں کا خطرہ ٹلا یہاں شروع::)

HarfeDua
28-02-2009, 05:19 AM
ہممم۔۔۔۔ کر لوں۔۔۔
میرا تو خیال تھا کہ دعا اتنی دور سے آرہی ہے مل تو لوں کم از کم ~

:o
چچچ۔۔۔۔اس پر PIA لکھا نظر نہیں آرہا۔۔۔۔میں اسی میں آتی ہوں۔ 8)

Noma
28-02-2009, 05:20 AM
subha sa dastan sunae ja rahi hoon>:( mujha bhi na baji g yeal wala na umeed wala award chahiya tha inni qareeb thi kal mein 75% ka qareeb??? aaj jab aae tu bus g daka para howa ghazab khuda ka inni katuti g:o ab dasoo aap meri ki madad kar sakta ho
;d;d
خیریت نوما کیا ہو؟؟ بتائيں شاید میں کچھ مدد کر سکوں

SmyleAgain
28-02-2009, 05:20 AM
tu abhi tak yeah jin wahan pae jata hein kya
نہیں اب تو نہیں ہوتے۔۔۔ان کے گھر کے اس حصے میں پہلے بھی ہوتے تھے۔۔۔پھر جب ان ماما کی شادی ہوئ تو انہوں نے وہاں کے پرانے سٹور اور برآمدے کو ہٹا کر نیا کمرہ وغیرہ بنوا لیا۔۔۔۔تو پھر وہ چلے گئے۔۔۔لیکن کچھ عرصے بعد پھر آ گئے۔۔۔اور جب آئے تو ممانی اپنی اماں کے گئ ہوئ تھیں۔۔۔اور تین دن تک وہ ماما کو تنگ کرتے رہے اور انہوں نے کسی کو کچھ نہیں بتایا۔۔۔پھر تو جب انکی حالت بہت خراب ہو گئ تب ممانی کو بلوایا اور گھر والوں کو بتایا۔۔۔پھر کسی کو بلوا کر پڑھائ وغیرہ کروائ۔۔۔انہوں نے تب گھر والوں سے پوچھا کہ اگر کوِ چیز وغیرہ گمی ہے تو ابھی بتا دیں۔۔۔تب سب نے گھبراہٹ میں کہہ دیا کہ نہیں کچھ نہیں ہے بس جلدی دے بھگا دیں۔۔۔وہ تو بعد میں پتا چلا کہ ممانی کے سارے زیور غائب تھے۔۔۔لیکن تب کچھ نہیں ہو سکتا تھا۔

HarfeDua
28-02-2009, 05:20 AM
subha sa dastan sunae ja rahi hoon>:( mujha bhi na baji g yeal wala na umeed wala award chahiya tha inni qareeb thi kal mein 75% ka qareeb aaj jab aae tu bus g daka para howa ghazab khuda ka inni katuti g:o ab dasoo aap meri ki madad kar sakta ho
میں نے کل گپ کی صفائی کی تھی۔
~~~

دانیہ
28-02-2009, 05:21 AM
;d

:mad:
کوئی نہیں۔۔۔۔اب میں کچھ نہیں کہہ رہی یہاں آپ لوگ مجھ پر شک کرنے لگی ہیں۔
کس نے شک کیا نام بتاؤ ہمارا شمار تو یقین کرنے والوں میں ہوتا ہے

Noma
28-02-2009, 05:21 AM
44%per thi g subha sa inni fazool goi kar ka 4% barhae ha, hath bhi dukh gae g

SmyleAgain
28-02-2009, 05:22 AM
subha sa dastan sunae ja rahi hoon>:( mujha bhi na baji g yeal wala na umeed wala award chahiya tha inni qareeb thi kal mein 75% ka qareeb??? aaj jab aae tu bus g daka para howa ghazab khuda ka inni katuti g:o ab dasoo aap meri ki madad kar sakta ho
لالچ بری بلا ہے
حسد بری بلا ہے
;d :p

Noma
28-02-2009, 05:22 AM
na kurya sari safae meri hisa ki hi ho gae lagta ha
میں نے کل گپ کی صفائی کی تھی۔
~~~

٭Saba
28-02-2009, 05:22 AM
:mad:
کوئی نہیں۔۔۔۔اب میں کچھ نہیں کہہ رہی یہاں آپ لوگ مجھ پر شک کرنے لگی ہیں۔

اوہو۔۔۔۔ ناراض مت ہو۔۔۔ میں شک تو نہیں کر رہی مجھے تو یقین ہے 8);)

HarfeDua
28-02-2009, 05:23 AM
کس نے شک کیا نام بتاؤ ہمارا شمار تو یقین کرنے والوں میں ہوتا ہے
:(:(
یہ تو غلط بات ہے بھئی۔ میں مزے لینے کے لیے آئی تھی اس سیکشن میں آپ لوگ مزے لینے لگے۔ میں جارہی ہوں۔
:p

Noma
28-02-2009, 05:23 AM
lo dasoo kar lo gal, g aik tu mein aap ko copy kar rahi hoon, or aap lalich ka nam do bus g zamana hi kharab ha aap ka ki qasoor nahin
لالچ بری بلا ہے
حسد بری بلا ہے
;d :p

دانیہ
28-02-2009, 05:23 AM
44%per thi g subha sa inni fazool goi kar ka 4% barhae ha, hath bhi dukh gae g
میری بھی کل 75 پرسنٹ تھی یہ دعا نے ہی اپنی جھاڑو پھیری ہے تبھی یہ حال ہے

SmyleAgain
28-02-2009, 05:25 AM
lo dasoo kar lo gal, g aik tu mein aap ko copy kar rahi hoon, or aap lalich ka nam do bus g zamana hi kharab ha aap ka ki qasoor nahin
ہاہاہاہہاہا
نہیں نہیں آپ بالکل چل سکتی ہیں میرے نقش قدم پر۔۔۔اجازت ہے:p

SmyleAgain
28-02-2009, 05:25 AM
میری بھی کل 75 پرسنٹ تھی یہ دعا نے ہی اپنی جھاڑو پھیری ہے تبھی یہ حال ہے
جس جھاڑو پر یہ سوار ہے وہی والی نا؟؟;)

HarfeDua
28-02-2009, 05:25 AM
na kurya sari safae meri hisa ki hi ho gae lagta ha
نہیں سب کی ہوئی ہیں۔ میری بھی۔
~

اوہو۔۔۔۔ ناراض مت ہو۔۔۔ میں شک تو نہیں کر رہی مجھے تو یقین ہے ;)

:mad::mad:

میری بھی کل 75 پرسنٹ تھی یہ دعا نے ہی اپنی جھاڑو پھیری ہے تبھی یہ حال ہے
~

دانیہ
28-02-2009, 05:25 AM
:(:(
یہ تو غلط بات ہے بھئی۔ میں مزے لینے کے لیے آئی تھی اس سیکشن میں آپ لوگ مزے لینے لگے۔ میں جارہی ہوں۔
:p
ناں ناں آپ مزے لو
یہیں رہو چلو میں تمہیں اور مزے دینے کا انتظام کرتی ہوں اپنا دوسرا واقعہ لکھتی ہوں

مینا
28-02-2009, 05:25 AM
السلام علیکم!

ویسے کبھی چھوٹے بچوں کو ڈرایا ہے کسی نے؟

Noma
28-02-2009, 05:25 AM
yar aik section pak mein jo aap ka sath waqeat or logon ka rawaiya hota hein un ka bhi bnae ga pardesiuon mein, mujha last time bazar mein hath ki safae ki maza chakhna pra tha buhhut bura,:(:( hamesha ka lya sabq mila

HarfeDua
28-02-2009, 05:26 AM
السلام علیکم!

ویسے کبھی چھوٹے بچوں کو ڈرایا ہے کسی نے؟
وعلیکم السلام
یہ نیک کام آپ کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا
;)

SmyleAgain
28-02-2009, 05:27 AM

نہیں جی ہمارے ہاں کے چھوٹے ہم سے بھی بڑے ہیں۔۔۔۔ضد کر کر کے ہارر فلمیں منگواتے ہیں، اور جو ان کے سٹینڈرڈ سے کم ڈراونی ہوں تو باتیں بھی سناتے ہیں:(

Noma
28-02-2009, 05:27 AM
chota bachoon ko tu ankhein ki palkon wali side opar ka ka mein na bra draya ha bachoon ki jo chekein hoti hein, or khoud darna universal horrer nihgt mein jata tha
السلام علیکم!

ویسے کبھی چھوٹے بچوں کو ڈرایا ہے کسی نے؟

HarfeDua
28-02-2009, 05:29 AM
chota bachoon ko tu ankhein ki palkon wali side opar ka ka mein na bra draya ha bachoon ki jo chekein hoti hein, or khoud darna universal horrer nihgt mein jata tha
;d;d;d
اففف۔۔۔۔بیچارے معصوم بچے۔

ہائے ان آنکھوں سے تو مجھے ابھی بھی بڑا ڈر لگتا ہے۔۔۔۔کوئ ایسا ابھی بھی کرے تو میں اپنی آنکھیں بند کر کے چیخیں مارنے لگتی ہوں

مینا
28-02-2009, 05:30 AM
وعلیکم السلام
یہ نیک کام آپ کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا
;)
نہیں سچ میں ٹرائے کرنا ۔۔۔۔اٹس فن
;d

نہیں جی ہمارے ہاں کے چھوٹے ہم سے بھی بڑے ہیں۔۔۔۔ضد کر کر کے ہارر فلمیں منگواتے ہیں، اور جو ان کے سٹینڈرڈ سے کم ڈراونی ہوں تو باتیں بھی سناتے ہیں:(
;d

chota bachoon ko tu ankhein ki palkon wali side opar ka ka mein na bra draya ha bachoon ki jo chekein hoti hein, or khoud darna universal horrer nihgt mein jata tha
;d

ویسے ڈرنے سے یاد آیا میری بڑی سس ابھی تک اپنے روم کی لائٹ جلا کر سوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔

Noma
28-02-2009, 05:30 AM
sachi jab bachoon na cheikha ka mma bhoot ban gae kiuoon bra mza aaya tha or haan sath woh oranges ki skin ka dant bhi bnae tha
;d;d;d
اففف۔۔۔۔بیچارے معصوم بچے۔

Noma
28-02-2009, 05:31 AM
Allah ki bandi sis ap Allah sa darna ka ilawa kis sa darta drata ho yeah bahn bhi darti ha ka nahin aap sa

HarfeDua
28-02-2009, 05:32 AM
نہیں سچ میں ٹرائے کرنا ۔۔۔۔اٹس فن
;d

ویسے ڈرنے سے یاد آیا میری بڑی سس ابھی تک اپنے روم کی لائٹ جلا کر سوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔
چچ یہ بچوں کے لیے بہتتتت ڈینجرس ہوتا ہے۔ اپنے فن کے چکر میں چچچ۔:( واقعییی بہت ڈینجرس ہے۔
ویسے کل میں اپنے نیفیو کو مانسٹر سے ڈرا رہی تھی۔ پی سی میں مانسٹر کی وؤاس پلے کرکے۔
;d

٭Saba
28-02-2009, 05:32 AM
subha sa dastan sunae ja rahi hoon>:( mujha bhi na baji g yeal wala na umeed wala award chahiya tha inni qareeb thi kal mein 75% ka qareeb??? aaj jab aae tu bus g daka para howa ghazab khuda ka inni katuti g: o ab dasoo aap meri ki madad kar sakta ho

اس بات کے بارے میں مجھے زیادہ تو نہیں پتا لیکن صبح فراز بھائی نے بتایا تھا کہ ایکٹوٹی پورے ہفتے کی کیلکولیٹ ہوتی ہے، ایورج لے کر
لیکن میں یہ کر سکتی ہوں اس بارے میں پوری تفصیل لے کر آپ کو بتا دوں گي اور افسوس بھی کر سکتی ہوں
ویسے ہفتہ ڈیڑھ پہلے تک میری ایکٹوٹی بھی 99 ٪ تھی ، میں بیمار ہو گئی اور 2،4 دن نہیں آسکی تو اس حال کو پہنچ گئي
سو اس کا غم نہ کریں آنی جانی چیزیں ہیں۔۔۔ ابھی آپ صرف ایکٹوٹی پر اداس ہیں ہم نے تو اپنےاتنےےےےےےےےےےےےے سارے پوائنٹس بھی گنوائے ہیں :(

میں نے کل گپ کی صفائی کی تھی۔

میرے خیال سے پوسٹس کم ہونے سے ایکٹوٹی کو فرق نہیں پڑتا ، ہاں شاید لیول کو فرق پڑتا ہے

مینا
28-02-2009, 05:32 AM
Allah ki bandi sis ap Allah sa darna ka ilawa kis sa darta drata ho yeah bahn bhi darti ha ka nahin aap sa
نہیں ان کی بہن صرف ڈراتی ہے
;d

اللہ کی بندی
28-02-2009, 05:33 AM
السلام علیکم

مینا
28-02-2009, 05:33 AM
میرے خیال سے پوسٹس کم ہونے سے ایکٹوٹی کو فرق نہیں پڑتا ، ہاں شاید لیول کو فرق پڑتا ہے

:o:o

ہیں میں خواب تو نہیں دیکھ رہی۔۔۔۔۔۔یہ اپنی مسکی ہی ہے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسکان چندا آج آنلائن کیسے آگئیں

HarfeDua
28-02-2009, 05:34 AM
نہیں ان کی بہن صرف ڈراتی ہے
;d
:mad::mad:
کوئی نہیں۔ ۔ ۔ میں کسی کو نہیں ڈراتی۔۔۔:p اللہ کی بندی کو تو بالکل بھی نہیں۔ اللہ کے نیک بندوں کو ڈرانا بھی نہیں چاہیے۔

;d

مینا
28-02-2009, 05:34 AM
السلام علیکم
وعلیکم السلام!!
ویسے آپ کی کم گوئی کا راز ہمیں معلوم ہوچکا ہے۔۔۔;d۔۔۔۔
دعا جی کے سامنے کون بول سکتا ہے

SmyleAgain
28-02-2009, 05:36 AM
ویسے ڈرنے سے یاد آیا میری بڑی سس ابھی تک اپنے روم کی لائٹ جلا کر سوتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔

اور جب میں بچوں سے کہتی تھی کہ فلم کے دوران لائٹ بند نہیں کرنی تو وہ ٹانگ برابر بچے میرا مذاق اڑاتے تھے:(

HarfeDua
28-02-2009, 05:36 AM
:o:o

ہیں میں خواب تو نہیں دیکھ رہی۔۔۔۔۔۔یہ اپنی مسکی ہی ہے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسکان چندا آج آنلائن کیسے آگئیں
میں نے روکا ہے۔
:cool: دیکھا میری کتنی بات مانتی ہیں سب۔

وعلیکم السلام!!
ویسے آپ کی کم گوئی کا راز ہمیں معلوم ہوچکا ہے۔۔۔;d۔۔۔۔
دعا جی کے سامنے کون بول سکتا ہے
وعلیکم السلام اللہ کی بندی۔
مینا آپ یہاں مجھ پر اٹیک کرنے آئی ہیں۔ بلکہ سب ہی۔
:mad:

اللہ کی بندی
28-02-2009, 05:37 AM
مجھے سب سے زیادہ ڈر اللہ کی مخلوق سے لگتا ہے۔۔

مینا
28-02-2009, 05:38 AM
اور جب میں بچوں سے کہتی تھی کہ فلم کے دوران لائٹ بند نہیں کرنی تو وہ ٹانگ برابر بچے میرا مذاق اڑاتے تھے:(
;d;d;d;d

اللہ کی بندی
28-02-2009, 05:38 AM
جنوں کو بھگایا جاسکتا ہے لیکن انسانوں سے کیسے جان چھڑائیں گے?

SmyleAgain
28-02-2009, 05:39 AM
چچ یہ بچوں کے لیے بہتتتت ڈینجرس ہوتا ہے۔ اپنے فن کے چکر میں چچچ۔:( واقعییی بہت ڈینجرس ہے۔
ویسے کل میں اپنے نیفیو کو مانسٹر سے ڈرا رہی تھی۔ پی سی میں مانسٹر کی وؤاس پلے کرکے۔
;d
اچھا جی میاں فضیحت:p
ویسے یہ واقعی بہت غلط ہوتا ہے، بیچارے بچے بہت زیادہ اثر لے لیتے ہیں اور آگے جا کر مسئلہ ہوتا ہے۔۔۔میرے خالہ کے بیٹے کی نینی اسے بہت ڈراتی تھی، تاکہ وہ اسے تنگ نہ کرے۔۔۔۔چاند تک سے ڈراتی تھی۔۔۔اور اس بچے کا حال یہ ہوگیا تھا بعد میں کہ چاند نکلا ہوتا تھا تو وہ باہر نہیں نکلتا تھا۔۔وئر وولف کی طرح:(

٭Saba
28-02-2009, 05:39 AM
السلام علیکم

وعلیکم السلام

: o: o

ہیں میں خواب تو نہیں دیکھ رہی۔۔۔۔۔۔یہ اپنی مسکی ہی ہے نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسکان چندا آج آنلائن کیسے آگئیں

ہاں جی یقین کر لو میں ہی ہوں، آج فجر کے ٹائم سورج نکل آیا ہے ;d
اب تم خود لیٹ آتی ہو تو میرا کیا فصور :p

SmyleAgain
28-02-2009, 05:40 AM
مجھے سب سے زیادہ ڈر اللہ کی مخلوق سے لگتا ہے۔۔

جنوں کو بھگایا جاسکتا ہے لیکن انسانوں سے کیسے جان چھڑائیں گے?
you are so right

HarfeDua
28-02-2009, 05:40 AM
اور جب میں بچوں سے کہتی تھی کہ فلم کے دوران لائٹ بند نہیں کرنی تو وہ ٹانگ برابر بچے میرا مذاق اڑاتے تھے:(

;dہاں تو ہارر موویز لائٹ اون کرکے ڈر پوک لوگ ہی دیکھتے ہیں۔
ڈئیرنگ لوگ تو مووی لائٹ بند کرے دیکھتے ہیں پھر اتنے دن تک سوچ کر ڈرتے رہتے ہیں۔
;d

٭Saba
28-02-2009, 05:42 AM
مجھے سب سے زیادہ ڈر اللہ کی مخلوق سے لگتا ہے۔۔

بالکل صحیح کہا :)

جنوں کو بھگایا جاسکتا ہے لیکن انسانوں سے کیسے جان چھڑائیں گے?

لگتا ہے تجربہ بول رہا ہے۔۔۔ کہیں دعا کے لیے تو نہیں کہہ رہی آپ ایسا ;d
دعا سے معزرت کے ساتھ ~

Noma
28-02-2009, 05:42 AM
;d;d;d
اچھا جی میاں فضیحت:p
ویسے یہ واقعی بہت غلط ہوتا ہے، بیچارے بچے بہت زیادہ اثر لے لیتے ہیں اور آگے جا کر مسئلہ ہوتا ہے۔۔۔میرے خالہ کے بیٹے کی نینی اسے بہت ڈراتی تھی، تاکہ وہ اسے تنگ نہ کرے۔۔۔۔چاند تک سے ڈراتی تھی۔۔۔اور اس بچے کا حال یہ ہوگیا تھا بعد میں کہ چاند نکلا ہوتا تھا تو وہ باہر نہیں نکلتا تھا۔۔وئر وولف کی طرح:(

HarfeDua
28-02-2009, 05:45 AM
بالکل صحیح کہا

لگتا ہے تجربہ بول رہا ہے۔۔۔ کہیں دعا کے لیے تو نہیں کہہ رہی آپ ایسا ;d
دعا سے معزرت کے ساتھ ~

:o
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i300.photobucket.com/albums/nn1/urdulover/chtakh-1.gif
یہ سب میرے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں۔
>:(

٭Saba
28-02-2009, 05:45 AM
:eek::eek:
بہنو اس سچے واقعے کے ساتھ کیا ہوا۔۔۔ اب ادھر کوئی آئے گا تو وہ واقعہ ہی ڈھونڈتا رہ جائے گا کہ اسکے علاوہ یہاں سب کچھ ہے ;d

اللہ کی بندی
28-02-2009, 05:46 AM
جی مسکان آپ نے صیحح پہچانہ ۔۔
تجزیہ نہیں میرا تجربہ بول رہا ہے۔۔۔
یہ سب لکھنے کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سب سے دعا کی درخواست ہے

٭Saba
28-02-2009, 05:46 AM
: o
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i300.photobucket.com/albums/nn1/urdulover/chtakh-1.gif
یہ سب میرے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں۔
> :(

:o :(
مجھے پھر سے رونے والی سمائلی یاد آرہی ہے

HarfeDua
28-02-2009, 05:47 AM
:eek::eek:
بہنو اس سچے واقعے کے ساتھ کیا ہوا۔۔۔ اب ادھر کوئی آئے گا تو وہ واقعہ ہی ڈھونڈتا رہ جائے گا کہ اسکے علاوہ یہاں سب کچھ ہے ;d

;dاسی کے بارے میں باتیں ہیں۔
ہم اوف دا ٹوپک گفتگو نہیں کررہے۔ اب دیکھیں نا وہ جننیاں اور جمپ روپ سب کی امیج بھی دکھادی۔۔۔جو بھی پڑھے گا ٹھیک طرح سے واقعہ سمجھ آجائے گا۔
::)

٭Saba
28-02-2009, 05:49 AM
جی مسکان آپ نے صیحح پہچانہ ۔۔
تجزیہ نہیں میرا تجربہ بول رہا ہے۔۔۔
یہ سب لکھنے کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ سب سے دعا کی درخواست ہے

;d;d
مجھے تو یہاں سے ہی چٹاخ پڑ گيا۔۔۔ آپ بھی کوئی حفاظی اقدامات کر لیں

:o آخر سب مجھ معصوم کو ہی کیوں کہتے ہیں۔
اب میں بولوں گی ہی نہیں۔
:mad:

:o
مجھے پھر سے رونے والی سمائلی یاد آرہی ہے

;d
پہلے شرارتیں کرتی ہو۔۔۔جب پٹائی ہوتی ہے تو رو کر ڈراتی بھی ہو۔ :p

HarfeDua
28-02-2009, 05:51 AM
;d;d
مجھے تو یہاں سے ہی چٹاخ پڑ گيا۔۔۔ آپ بھی کوئی حفاظی اقدامات کر لیں

بڑوں کی پٹائی نہیں کرتے۔ آپ پر تو چلتا ہے۔:p
~

Noma
28-02-2009, 05:51 AM
Allah ki bandi aap nahin dro ab dua itni bhi khatanak nahin ho g, bus darna mat hum sab dua karein ga aap ka haq mein

٭Saba
28-02-2009, 05:52 AM
بڑوں کی پٹائی نہیں کرتے۔ آپ پر تو چلتا ہے۔:p
~

چلو یعنی اللہ کی بندی کی تو بچت ہو گئی :)
اوکے اب خوش ہو جاؤ میں جارہی ہو:p
پھر بات ہو گي
ٹیک کئیر
اللہ حافظ

HarfeDua
28-02-2009, 05:53 AM
Allah ki bandi aap nahin dro ab dua itni bhi khatanak nahin ho g, bus darna mat hum sab dua karein ga aap ka haq mein
:o
آپ سب کو صرف میں نظر آرہی ہوں۔ یہاں دانیہ کی اسٹوری کی بات ہورہی تھی۔
:mad:

HarfeDua
28-02-2009, 05:54 AM
چلو یعنی اللہ کی بندی کی تو بچت ہو گئی :)
اوکے اب خوش ہو جاؤ میں جارہی ہو:p
پھر بات ہو گي
ٹیک کئیر
اللہ حافظ

آپ کے جانے پر خوش ہوجاؤں؟ ::)
ویسے اب نیند کیسے آئے گی۔ ۔ ۔ ؟ آپ جیسے ہی آنکھیں بند کریں گی ونڈو سے جن آجائے گا۔
ٹیک گڈ کئر اوف یور سیلف۔
;d
اللہ حافظ

SmyleAgain
28-02-2009, 05:54 AM
:o
آپ سب کو صرف میں نظر آرہی ہوں۔ یہاں دانیہ کی اسٹوری کی بات ہورہی تھی۔
:mad:
دانیہ کی سٹوری ابھی تخلیق کے مراحل سے گزر رہی ہے۔۔۔انتظار فرمایئے اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے دیجیئے

دانیہ
28-02-2009, 05:55 AM
آپ سب یہیں ہو ابھی

SmyleAgain
28-02-2009, 05:55 AM
چلو یعنی اللہ کی بندی کی تو بچت ہو گئی :)
اوکے اب خوش ہو جاؤ میں جارہی ہو:p
پھر بات ہو گي
ٹیک کئیر
اللہ حافظ

اس میں خوش ہونے والی کیا بات ہے۔۔۔۔فائربولٹ پر آپ تو نہیں تھیں نا???
اوکے جناب اپنا خیال رکھنا اور زیادہ ڈرنا مت;)
اللہ حافظ

فراز
28-02-2009, 05:55 AM
ہاں بالکل
شاہراہ عام تھی دوبارہ کبھی تو ایسا کوئی زکر نہیں سنا آگے ایک کافی بڑا ہاسپٹل عباسی شہید ہاسپٹل تھا شاید کافی لوگ جانتے بھی ہوں اس فورم کے یہ علاقہ سات نمبر کا کہلاتا تھا بہت مصروف شاہراہ ہے اس وقت بھی تھی بس یہ واقعہ جس وقت پیش آیا اس وقت ٹریفک اتنی نہیں تھی مے بی صبح کا ٹائم تھا اس لئے

ہی ہی ہی لکھ لو احباب مسجد کے سامنے وہ درخت ابھی بھی موجود ہے اور احباب سوئٹس جس جگہ واقع ہے اس کی اوپری منزل کا ذکر ہے ناظم آباد سات نمبر وہ روڈ جو عباسی شہید ہاسپٹل کی طرف جا رہی ہے
اب کے ضرور جانا درخت دیکھنے نہیں مٹھائی کھانے بہت ٹیسٹی مٹھائی ہوتی ہے;)

یہ علاقہ تو کسی حد تک دیکھا ہوا میں نے، میرا ایک دوست ادھر ہی عباسی شہید کے پاس رہتا ہے، اب ملنے جانا ہوا تو دیکھوں گا، ۔ویسے یہ احباب سوئٹس ہیں کافی مشہور ، اور لذیذ بھی
;d

ایک اور بات یہ ہے کہ یہ ناظم آباد کا علاقہ ویسے کافی پرانا ہے۔ ادھر کچھ سایہ ہونے کے کافی چانسز ہوسکتے ہیں، ۔میں شمالی ناظم آباد میں رہتا ہوں، بمبئی ٹاون کی طرف ، تو ادھر سی بلاک والا علاقہ میں کافی گھروں میں بسیرا سننے میں آیا ہے۔
ایک صاحب کے بارے میں سنا ہے کہ ان کےمکان کا نچلا حصہ خالی رکھا ہے انھوں نے، شاید کوئی ایگریمنٹ ہوگیا تھا :cool:

HarfeDua
28-02-2009, 05:56 AM
دانیہ کی سٹوری ابھی تخلیق کے مراحل سے گزر رہی ہے۔۔۔انتظار فرمایئے اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے دیجیئے
یعنی آپ دانیہ پر شک کرہی ہیں کے وہ خود اسٹوری بنارہی ہیں۔ ۔ ۔
سن لیں دانیہ۔ ۔ ۔آپ کی اسٹوری مشکوک ہے۔
;d

SmyleAgain
28-02-2009, 05:56 AM
آپ سب یہیں ہو ابھی
آپ کوئ واقعہ سنا رہی تھیں غالبا''

دانیہ
28-02-2009, 05:57 AM
دانیہ کی سٹوری ابھی تخلیق کے مراحل سے گزر رہی ہے۔۔۔انتظار فرمایئے اور صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹنے دیجیئے
جی نہیں وہ پوری لکھ بھی لی تھی پر وہ عمر ہے ناں اس نے تار ہی نکال دی کمپیوٹر کی جن سے کم تھوڑا ہی ہے اب دوبارہ ٹائپ کرنے کی ہمت نہیںپھر ایک کلائنٹ کا فون آگیا تھا اس کے ساتھ دماغ ماری کی

SmyleAgain
28-02-2009, 05:58 AM
یعنی آپ دانیہ پر شک کرہی ہیں کے وہ خود اسٹوری بنارہی ہیں۔ ۔ ۔
سن لیں دانیہ۔ ۔ ۔آپ کی اسٹوری مشکوک ہے۔
;d
نہیں نہیں ہرگز نہیں۔۔۔میری ایسی مجال۔۔۔میں تو کہہ رہی تھی کہ وہ ابھی صفحہء قرطاس پر منتقل ہو رہا ہے ان کی یاداشت کے اوراق سے

دانیہ
28-02-2009, 05:58 AM
یعنی آپ دانیہ پر شک کرہی ہیں کے وہ خود اسٹوری بنارہی ہیں۔ ۔ ۔
سن لیں دانیہ۔ ۔ ۔آپ کی اسٹوری مشکوک ہے۔
;d
جاؤ میں :mad:نہیں سناتی مجھ پر شک کیا>:(

SmyleAgain
28-02-2009, 05:59 AM
ایک بار بہتتتتتتتتت پہلے اخبار میں آیا تھا کراچی کے ہانٹڈ ہاوسز کے بارے میں فیچر۔۔۔۔اس کو پڑھ کر تو لگ رہا تھا کراچی کا ہر گھر ہی ہانٹڈ ہے

HarfeDua
28-02-2009, 06:00 AM
جاؤ میں :mad:نہیں سناتی مجھ پر شک کیا>:(
;dمیں نے نہیں امید نے۔

SmyleAgain
28-02-2009, 06:00 AM
جی نہیں وہ پوری لکھ بھی لی تھی پر وہ عمر ہے ناں اس نے تار ہی نکال دی کمپیوٹر کی جن سے کم تھوڑا ہی ہے اب دوبارہ ٹائپ کرنے کی ہمت نہیںپھر ایک کلائنٹ کا فون آگیا تھا اس کے ساتھ دماغ ماری کی
اوہو۔۔۔میری طرف سے شاباش دے دیجیئے گا

Noma
28-02-2009, 06:01 AM
chalu dania tum himat kar ka likho, mein bhi chapatiyan bna loon tab tak abhi flan ki bhi farmaeish aa gae ha pudding sa ghata kar flan per pohncha hein mera bacha, tu jaldi sa ready karon, tu khoush rahu sab hansta muskurata

HarfeDua
28-02-2009, 06:01 AM
نہیں کرو کہیں آ ہی نا جائیں

دعا یہ پوسٹ ڈ یلیٹ کر دینا
~ میں نہیں کرسکتی۔ مسکان کرسکتی ہیں اگر وہ ابھی تک ہیں۔ یا جس کی پوسٹ ہے وہ خود ہی ایڈٹ کرلیں۔

SmyleAgain
28-02-2009, 06:01 AM
;dمیں نے نہیں امید نے۔
او لڑکی تم کیا بننے کی کوشش کر رہی ہو:p;d

دانیہ
28-02-2009, 06:02 AM
یہ علاقہ تو کسی حد تک دیکھا ہوا میں نے، میرا ایک دوست ادھر ہی عباسی شہید کے پاس رہتا ہے، اب ملنے جانا ہوا تو دیکھوں گا، ۔ویسے یہ احباب سوئٹس ہیں کافی مشہور ، اور لذیذ بھی
;d

ایک اور بات یہ ہے کہ یہ ناظم آباد کا علاقہ ویسے کافی پرانا ہے۔ ادھر کچھ سایہ ہونے کے کافی چانسز ہوسکتے ہیں، ۔میں شمالی ناظم آباد میں رہتا ہوں، بمبئی ٹاون کی طرف ، تو ادھر سی بلاک والا علاقہ میں کافی گھروں میں بسیرا سننے میں آیا ہے۔
ایک صاحب کے بارے میں سنا ہے کہ ان کےمکان کا نچلا حصہ خالی رکھا ہے انھوں نے، شاید کوئی ایگریمنٹ ہوگیا تھا :cool:

لو جی آپ بھی آپ بھی آ گئے ڈرانے کو

نہیں بھئی وہ ریلوے لائن کے اس پار کا علاقہ ہے یہ اتنا پرانا نہیں مطلب قیام پاکستان کے بعد کا ہی ہے نارتھ ناظم آباد کے ساتھ ہی ڈویلپ ہو ا تھا

HarfeDua
28-02-2009, 06:02 AM
او لڑکی تم کیا بننے کی کوشش کر رہی ہو:p;d
~
کچھ نہیں بھئی۔ ۔ ۔ میں نے کیا کہا؟ صرف دانیہ کی توجہ اس طرف دلوارہی تھی۔
;)

Noma
28-02-2009, 06:02 AM
ok g zindagi bakher tu raat ko milein ga kasuti or gup shup mein
tab tak apna or apna girdoniwah mein jo jo bhi basta ha uska khyal rakhia ga
t c
Allah Hafiz
asalamualakim

HarfeDua
28-02-2009, 06:04 AM
ok g zindagi bakher tu raat ko milein ga kasuti or gup shup mein
tab tak apna or apna girdoniwah mein jo jo bhi basta ha uska khyal rakhia ga
t c
Allah Hafiz
asalamualakim
یعنی اب جن بھوتوں کا بھی خیال رکھنا پڑے گا۔ ::)گرد و نوا میں۔ ۔ ۔ ;d

اللہ حافظ

دانیہ
28-02-2009, 06:05 AM
ok g zindagi bakher tu raat ko milein ga kasuti or gup shup mein
tab tak apna or apna girdoniwah mein jo jo bhi basta ha uska khyal rakhia ga
t c
Allah Hafiz
asalamualakim
ہاں ایویں ٹائم ضائع کیا کسوٹی ہی شروع کر لیتے

SmyleAgain
28-02-2009, 06:06 AM
ok g zindagi bakher tu raat ko milein ga kasuti or gup shup mein
tab tak apna or apna girdoniwah mein jo jo bhi basta ha uska khyal rakhia ga
t c
Allah Hafiz
asalamualakim
چلیں جی یہاں اپنا خیال نہیں رکھا جا رہا آپ گرد و نواح کی بات کرتی ہیں۔۔۔ابھی ابھی چائے کا مگا الٹا کر بیٹھی ہوں۔۔۔پورے کمرے کے آف وائٹ کارپٹ پر چائے کا ڈیزائن بن چکا ہے۔۔۔:(

HarfeDua
28-02-2009, 06:09 AM

آپ سے ہی گری ہے یا کسی اور نے گرادی؟::)
گر دو نواح والوں میں سے کسی کا ہاتھ لگ گیا ہوگا کپ پر۔
;d

فراز
28-02-2009, 06:09 AM
ایک بار بہتتتتتتتتت پہلے اخبار میں آیا تھا کراچی کے ہانٹڈ ہاوسز کے بارے میں فیچر۔۔۔۔اس کو پڑھ کر تو لگ رہا تھا کراچی کا ہر گھر ہی ہانٹڈ ہے

ہاں یہ میں نے بھی پڑھا تھا شاید مڈویک میں آیا تھا ،
اور صدر کے چند گھروں کے بارے میں تھا ، وہ گھر ویسے حقیقت میں بھی کافی ڈراونے لگتے ہیں ۔ ان میں سے ایک دو مجھے نظر آئے تھے ۔ بس وغیرہ سے جاتے ہوئے ۔

SmyleAgain
28-02-2009, 06:11 AM
آپ سے ہی گری ہے یا کسی اور نے گرادی؟::)
گر دو نواح والوں میں سے کسی کا ہاتھ لگ گیا ہوگا کپ پر۔
;d
ہاہاہہا
نہیں مجھ ہی سے گری، گرم کرنے اٹھ رہی تھی، خود اٹھ گئ اور چائے بیٹھ گئ، بلکہ پھیل کر لیٹ گئ۔۔۔اور میرا کام بڑھا گئ۔۔۔:(>:(

HarfeDua
28-02-2009, 06:12 AM

چلیں کوئی بات نہیں۔ ۔ ۔"کسی" سے کہہ کر صاف کروالیں۔
;d

SmyleAgain
28-02-2009, 06:12 AM
ہاں یہ میں نے بھی پڑھا تھا شاید مڈویک میں آیا تھا ،
اور صدر کے چند گھروں کے بارے میں تھا ، وہ گھر ویسے حقیقت میں بھی کافی ڈراونے لگتے ہیں ۔ ان میں سے ایک دو مجھے نظر آئے تھے ۔ بس وغیرہ سے جاتے ہوئے ۔
اندر جا کر دیکھنا تو تھا۔۔۔لاہور میں بھی ایک گھر بہت مشہور ہے، ڈیفنس میں۔۔۔لیکن کبھی کوئ لے کر ہی نہیں گیا اس کے اندر:(

SmyleAgain
28-02-2009, 06:13 AM
;d
چلیں کوئی بات نہیں۔ ۔ ۔"کسی" سے کہہ کر صاف کروالیں۔
;d
"کوئ" ایسا کام نہیں کرتا میرے لئے:(

HarfeDua
28-02-2009, 06:15 AM
"کوئ" ایسا کام نہیں کرتا میرے لئے:(
کام سے یاد آیا میں سارے کام چھوڑ کر یہاں باتیں کررہی ہوں۔ :(اب ذرا اسکیننگ کرلینی چاہیے۔
تو میں بھی چلی۔ اللہ حافظ

SmyleAgain
28-02-2009, 06:17 AM
کام سے یاد آیا میں سارے کام چھوڑ کر یہاں باتیں کررہی ہوں۔ :(اب ذرا اسکیننگ کرلینی چاہیے۔
تو میں بھی چلی۔ اللہ حافظ

اچھا جی اب کچھ کام بھی کر لو۔۔۔۔
میں بھی اپنا معمول کا کام کر لوں
اللہ حافظ۔۔۔
ملتے ہیں بریک کے بعد

SmyleAgain
28-02-2009, 02:53 PM
ارے نہیں حضرت آپ کی بات ۔اور ہم برا منائیں۔۔۔۔۔سوچیے گا بھی مت۔۔۔۔:)
ویسے ایک بات ہے کہ سائنس تو ابھی خود ان باتوں کو ثابت کررہی ہے جو قرآن پاک میں ہیں۔۔۔تو کیا پتہ کسی وقت اس بات کابھی سائنس پروف کرہی ڈالے۔۔۔۔;)
its just a matter of time:)

فراز
28-02-2009, 03:33 PM
اندر جا کر دیکھنا تو تھا۔۔۔لاہور میں بھی ایک گھر بہت مشہور ہے، ڈیفنس میں۔۔۔لیکن کبھی کوئ لے کر ہی نہیں گیا اس کے اندر:(

نہ بھئی،، ہم دور ہی بھلے ، ;d

SmyleAgain
28-02-2009, 03:35 PM
نہ بھئی،، ہم دور ہی بھلے ، ;d
اس پر ایک لفظ بولنے کو بڑا دل کر رہا ہے۔۔۔۔لیکن چلیں رہنے دیجیئے;)

Khuloos
28-02-2009, 03:38 PM
یہ واقعی سچا ہے اور میرے سامنے پیش آیا آپ لوگوں کو شاید پراسرار لگے یا نہیں اس کا علم نہیں لیکن میں اب بھی کبھی اس بارے میں سوچتی ہوں تو پراسرار سا لگتا ہے

کراچی میں میں جب یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی تو وہاں مختلف روٹس پر کراچی یونیورسٹی بسسز اسٹوڈینٹس کو پک اینڈ ڈراپ کیا کرتی تھیں ۔ تو گھر کے قریب عام بس اسٹاپ سے ہٹ کر جو جگہ تھی وہاں ہم پانچ چھ اسٹوڈینٹ روزانہ بس کا ویٹ کیا کرتے تھے ۔ خیر جس دن کا ذکر ہے صبح حسب معمول ہم سب بس کا ویٹ کر رہے تھے کہ بس آتی نظر آئے جہاں ہم بس کا ویٹ کیا کرتے تھے وہ ایک کارنر کا مکان تھا تقریبا" تین منزلہ اور اس کے برابر والا مکان بھی تین منزلہ ہی تھا اور اس گھر کے سامنے مسجد تھی اور مسجد کے آگے
ایک درخت بیچ میں روڈ تھی جہاں سے بس نے آنا تھا
تو جناب ہم جس جانب دیکھ کر بس کا انتظار کیا کرتے تھے وہاںسے ایک موٹر سائکل آتی دکھی جیسے ہی وہ ہمارے قریب پہنچا بالکل ہمارے پیچھے کہ گھر کے برابر والے گھر اور اس کے سامنے یعنی مسجد کے درخت کی جانب اوپر سے ایک بڑی سی رسی نیچے آئی ۔ اور اس موٹر سائکل والے کے گلے پر لگ گئی پھندا نہیں بنا بس زوردار سی رگڑ ہوئی ۔ ہمارے ساتھ جو بوائز تھے یہ دیکھ کر بھاگتے ہوئے اس موٹر سائکل سوار کی جانب بھاگے اور اتنی دیر میں وہ رسی آنکھ سے اوجھل ہو گئی ۔ وہ بائک والا گلے پر رگڑ کھانے کے بعد رک گیا تھا اور اپنی گردن سہلا رہا تھا اس کی گردن پر باقاعدہ رسی کی رگڑ سے ٹھیک ٹھاک خراش آ گئی تھی ۔ ہم لڑکیاںوہیں کھڑی تھیں اور اس رسی کا کہیں نام و نشاں نہیں تھا حالانکہ وہ ہم سب کی آنکھوں کے سامنے اوپر سے نیچے آئی اور اچانک غائب ہو گئی

وہ رسی کہاںسے آئی کہاں گئی آج تک میرے لئے معمّہ ہے ۔ اس موٹر سائکل سوار کی بس زندگی تھی کہ وہ بچ گیا اس نے عین موقع پر بریک لگا دیئے ورنہ اس کی موت یقینی تھی ۔ ایک اور بات کہ وہ رسی اس سوار کو نظر ہی نہیں آئی تھی جو ہم سب نے اپنی آنکھوںسے دیکھی اس کے خیال میں کسی غیر مرئی طاقت نے اس سے بائک رکوا دی تھی

واللہ اعلم یہ بھید اللہ ہی جانے
اس میں کافی پوائنٹ غیر واضح ہیں۔ ۔ مثلا یہ کہ۔ ۔ ۔ بائک رکتے دیکھنے کے بعد آپ سب کا فوکس کس چیز پر تھا؟
اور رسی کو نیچے آتے کب دیکھا تھا۔ ۔ یعنی تقریبا نیچے آجانے کے بعد یا بلندی سے نیچے آتے ہوئے بھی دیکھا؟
اگر بلندی سے نیچے آتے دیکھا ہو۔۔ ۔ تو کیا اس وقت کسی نے پیچھے مڑ کر گھر کی طرف بھی دیکھا تھا کہ دوسرا سرا کہاں ہے؟ (مجھے اوپر کی وضاحت سے یہی سمجھ آیا کہ درخت سامنے اور گھر پشت کی جانب تھا )

دانیہ
28-02-2009, 08:59 PM

جی جناب گھر پشت والے گھر کے برابر میں اور درخت اُس گھر کے سامنے تھا
جب رسّی نیچے آئی (اصل میں اس کو رسّی کہنا بھی نہپیں چاہئے وہ موٹی رسّی جس کا رسّا بھی کہا جاتا ہے وہ تھا ) تو میں نے اور ساتھ جو تھیں انہوں نے اوپر ہی دیکھا سرے نظر نہیں آئے رسّی دونوں جانب سے ہینگ تھی اور کتنی اونچائی تھی یہ اندازہ نہیں ہو سکا کیونکہ ایسا نہیں لگا کہ کوئی اس گھر کی چھت پر دیوار کے ساتھ یا درخت پر اس کو تھامے کھڑا ہے اس طرح لگا کہ اور پیچھے سے کسی نے تھاما ہوا ہے رسّی البتہ اوپر کی طرف ہی سے آئی تھی لمحہ بھر بعد ہی نیچے دیکھا وہ بندہ اپنی گردن سہلا رہا تھا اور یہ چند لمحوں کا ہی فرق تھا کہ رسّی سے آنکھ بھٹک کر بندے کو دیکھا اور رسّی غائب ہو چکی تھی یہ طے ہے کہ واپس اوپر نہیں اٹھی تھی اور نہ زمین پر پڑی تھی
جو بوائز اس بائک والے کی جانب گئے تھے ان کا کہنابھی یہی تھا کہ رسّٰا اوپر سے آیا وہ بھاگتے اس جانب پہنچے اور انہیں وہ رسّی یا رسّا نظر نہیں آیا ۔ تو نظر کے دھوکے کا سوال نہیں پیدا ہوتا
فوکس اسی جانب تھا جہاں سے بائک آئی رسّی نیچے آتی دکھی تو رسّی پر ہی ہوا پھر بندے پر یہ سب چند سیکنڈز میںہوا میں اگر اکیلے اس کی چشم دید گواہ ہوتی تو شاید اس کو نظر کا دھوکا ہی سمجھتی لیکن میں نے کہا ناں کہ چھ لوگ ایک ساتھ کسی فریب نظر کا شکار نہیں
ہو سکتے
ویسے اس واقعے کہ چند دنوں بعد کچھ ھندو کی جادوئی ہنڈیا وغیرہ ہوتی ہے اس کو کئی لوگوں نے اس جگہ سے تھوڑی دور پڑے پایا تھا ۔ اس کے بارے میں ذکر جنگ اخبار میں آیا تھا کل سے آج تک کی ڈسکشن کے بعد یہ مجھے اس واقعہ کا کوئی سفلی وغیرہ سے لنک لگنے لگا ہے

فراز
28-02-2009, 09:12 PM
ہاں یہ ہانڈی ، تالے اور پتلے وغیرہ کے بارے میں کافی سنا ہے ، کافی مہلک ہوتی ہے۔۔
ویسے یہ کانسپٹ دیکھ کر ، ویڈیو گیم یاد آجاتے ہيں ، فائٹنگ والے ، جس میں مختلف کومبو لگاتے ہیں۔
:cool:

Meem
28-02-2009, 09:44 PM
ہمارے گھرسے کچھ دور ایک آنٹی کے بارے میں سنا تھا کہ وہ سفلی وغیرہ کرتی ہیں ۔۔
تو ان کا کوئی عمل الٹا ہوا تھا اور وہ آگے آگے بھاگ رہی تھیں ۔۔اور پیچھے سے جو ان کو چانٹے لگا رہا تھا وہ کسی کو نہیں دکھا ۔۔اور یہ سب نے دیکھا ہے ۔۔جن میں بھی شامل ہوں۔۔
اور اماں سے چھپ کر ان کے گھر بھی گئی تھی ۔۔سنا تھا حج بھی کر چکی ہیں ۔۔
مگر ان کے گھر میں مورتیاں تھیں ۔۔اور گھر کے دروازے پر اینٹرنس ڈور پر گھوڑے کی نعل ہوتی ہے نا وہ لگی تھی۔۔
اور مجھے گھر میں بھی نہیں آنے دیا انہوں نے اپنے ۔۔اب اللہ جانے کیا حقیقت ہے ۔۔

دانیہ
28-02-2009, 09:52 PM

ہاں سفلی وغیرہ تو اللہ معاف کرے دوسروں کا برا کرنے اور سوچنے والوں کہ ساتھ وہی ہوتا ہے جو انہوں نے دوسرے کے ساتھ کیا ہوتا ہے
ایک اور واقعہ بھی سنا تھا شاید عالم آنلائن میں آیا تھا وہ پروگرام میں نے نہیں دیکھا تھا کسی اور نے بتایا تھا کہ ایک خاتون حج کرنے گئی تھیں ان کو خانہء کعبہ ہی نظر نہیں آیا اس
کا لنک بھی کچھ سفلی وغیرہ سے ہی تھا
کسی اور نے اس بارے میں سنا ہے

Meem
28-02-2009, 09:56 PM

اس کی تو تردید کردی تھی ۔۔انہوں نے ۔۔کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے ۔

دانیہ
28-02-2009, 10:03 PM
اس کی تو تردید کردی تھی ۔۔انہوں نے ۔۔کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے ۔
اچھا چلو یہ بھی ٹھیک ہے ایویں لوگوں نے سسپنس پھیلایا ہوا تھا