PDA

View Full Version : شہزاد قیس کا انٹرویو



1UM-SiteAdmins
05-01-2009, 12:06 AM
محترم ممبران آداب
خواھش ھے میرا یہ پیغام آپ کو بہتر سے بہتر حال میں ملے

آج آپ کی خدمت میں اپنا انٹرویو لے کر حاضر ھوا ھوں۔ آپ اس تھریڈ میں سوالات کر سکتے ھیں۔ جوابات 15 جنوری تک حاضر کر دوں گا اور پندرہ کو ھی انٹرویو ختم ھو جائے گا۔

دیگر ممبران نے ابھی تک اپنے انٹرویوز کا خلاصہ تیار نہیں کیا جس کی وجہ سے اتنی دلچسپ اور معلوماتی انفارمیشن بہت زیادہ قابل استفادہ نہیں رھی۔ اگر ایسا ھو جاتا تو ھم آٹھ دس انٹرویوز سے ایک ای بک تیار کر سکتے تھے۔ بہرحال ابھی بھی وقت ھے اپنے اپنے انٹرویوز کا خلاصہ تیار کرلیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ انتہائی آسانی کے ساتھ انٹرویو پڑھ سکیں۔

میں ساتھ ساتھ خلاصہ تیار کرتا رھوں گا اور انٹرویو ختم ھونے پر تمام سوالات آرکائیو میں منتقل کر دئیے جائیں گے اور ایک مختصر اور مفید انٹرویو سامنے آ جائے گا۔ دوسرے افراد سے بھی یہی گزارش ھے۔

اگر میں آپ کی کچھ اور مدد کر سکوں تو حُکم کیجیے گا
بصد خلوص
شہزاد قیس
(ٹیم اُردو کا ایک ممبر)
سائٹ ایڈمنسٹریٹر
وَن اُردو ڈاٹ کام

سعد
05-01-2009, 12:50 AM
السلام علیکم قیس بھائی۔
میرا سوال ہے کہ آپ نے اپنا تخلص قیس ہی کیوں چنا؟

Meem
05-01-2009, 12:55 AM
السلام علیکم،
1) ون اردو کا خیال کیوں آیا؟کیا وجوہات تھیں؟
2)کیا امید تھی کہ اتنی کامیابی ہوگی؟
3) سب سے پہلا ممبر یاد ہیں؟کون تھے/تھیں؟
4)پسندیدہ مصنف/مصنفہ؟

مینا
05-01-2009, 01:15 AM
ون اردو کو 2009 میں کہاں دیکھتے ہیں؟


صرف سیریس سوالات کا جواب دیں گے یا ہر سوال کا جواب ملے گا؟

HJaved
05-01-2009, 01:23 AM
شہزاد بھائی آپ کے انٹرویو کا خلاصہ دیکھ کر ہم بھی ویسے ہی :)لکھ لیں گے پھر ،ٹھیک۔
سوالات
1۔۔۔۔۔۔آپ کی جائے رہائش?
2۔۔۔۔۔۔آپ کی تعلیم?
3۔۔۔۔۔۔کیا سائیٹ بنانے کا خیال اچانک آیا ،اتفاقی حادثہ تھا یا سوچا :confused:سمجھا منصوبہ?
4۔۔۔۔۔۔۔شروع کا رسپانس کیسا تھا? کبھی مایوس ہوئے کہ یہ تو چلنے کا کام نہیں ?
5۔۔۔۔۔۔۔کیا کسی نے مدد کی شروع میں اسے چلانے کیلئے?مدد شئیرنگز کے حساب سے کہہ رہی ہوں ۔
6۔۔۔۔۔۔کامیابی کا پہلا احساس کب ہوا کہ سائیٹ درست سمت میں رواں دواں ہو گئی ہے?
7۔۔۔۔۔۔شروع کا کوئی واقعہ یاد ہو تو بتائیں ۔
8۔۔۔۔۔۔۔بالکل سٹارٹ میں کتنے یوزرز تھے?
9۔۔۔۔۔۔۔کن ممبرز سے بہت دوستی ہوئی یا ان کے آنے کے بعد بہت خوشی ملی?
8)10۔۔۔۔اب کتنا وقت دیتے ہیں سائیٹ کو?

HJaved
05-01-2009, 01:28 AM
آپ کا پسندیدہ ملک
پسندیدہ شہر
پسندیدہ رشتہ
پسندیدہ شخصیت
پسندیدہ پھول
پسندیدہ خوشبو
پسندیدہ قول
پسندیدہ نام
پسندیدہ شعر یا اشعار
پسندیدہ اداکار،گلوکار
پسندیدہ سیاسی شخصیت
پسندیدہ محاورہ
پسندیدہ کتاب اور کیوں?
پسندیدہ مصنف اور کیوں?
پسندیدہ تہوار۔
پسندیدہ کھلاڑی۔
8)

HJaved
05-01-2009, 01:30 AM
ٹیم بھائی ساتھ ساتھ جواب دیتے جائیں مزا آئے گا ۔ خلاصہ تو یوں بھی پھر پیش کریں گے ہی ۔

Khuloos
05-01-2009, 01:33 AM
ٹیم بھائی ساتھ ساتھ جواب دیتے جائیں مزا آئے گا ۔ خلاصہ تو یوں بھی پھر پیش کریں گے ہی ۔
ٹیم بھائی شاید استخارہ کرکے جواب دیں۔ ۔ ۔

HJaved
05-01-2009, 01:37 AM
زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ
نا خوشگوار لمحہ
کمزور لمحہ
ایسا لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی ہو۔
ایسا لمحہ جب مایوس ہوئے بہت۔
جب خوفزدہ ہوئے۔

1UM-SiteAdmins
05-01-2009, 01:50 AM
ٹیم بھائی ساتھ ساتھ جواب دیتے جائیں مزا آئے گا ۔ خلاصہ تو یوں بھی پھر پیش کریں گے ہی ۔
ابھی تو چل رھا ھے ایک دو دن ساتھ ساتھ جواب بھی عرض کر دوں گا۔ خاص طور پر اگلی چھٹیوں میں۔ لیکن ابھی بنیادی سوالات ھی چل رھے ھیں ان کا جواب دے دیا تو ھر نئے شخص نے پھر یہی پوچھنے ھیں۔

جس سوال کو میں کاپی کر رھا ھوں اس کا تھینکس ادا کر رھا ھوں تاکہ نشاندھی ھو سکے۔

HJaved
05-01-2009, 02:08 AM
چلیں ٹھیک ہے ۔اصل میں بعض سوال ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے جواب میں ہی اگلا سوال ڈھونڈا جاتا ہے اور اس کا ہی زہادہ مزا آتا ہے کہ انٹرویو دینے والے کی دلچسپی کے ہی سوال بن پاتے ہیں ۔
اور زیادہ سنجیدگی سے چونکہ مجھے الرجی ہے اس لیے سارے سنجیدہ ہرگز نہیں ہونگے کچھ رنجیدہ تو کچھ خندیدہ بھی ہونگے :cool:،ٹھیک ۔ جواب بھی سب کے ہی دیں گے ۔کوئی عزر نہیں ~،ہیں جی ۔

Rubab
05-01-2009, 03:05 AM
1-ون اردو کی کامیابی کی کیا وجہ ہے۔ ( ممبرز کی کنٹری بیوشن/ تعاون وغیرہ کے علاوہ کوئی ایسی وجہ جو آپ کے نزدیک کامیابی کی وجہ ہو)

2-کامیابی حاصل کرنے کا کیا فارمولہ ہے۔

Arain
05-01-2009, 03:17 AM
شھراد بھائی چند سوالات میری طرف سے بھی ۔۔

آپ کی سب سے اچھی عادت جو آپ کو پسند ھے۔۔
آپ کی سب سے بری عادت جو آپ کو ناپسند ھے،اگر ھے تو۔۔
ایک بات جو آپ اکثر اکیلے بیٹھ کر سوچتے ھیں۔
اپنے چاھنے والے ساتھیوں سے کچھ کھنا چاھتے ھیں۔
ون اردو کی کامیابی دیکھ کر کیسا محسوس کرتے ھیں۔
کوئی ایسی شخصیت جن کو آپ بھت یاد کرتے ھیں۔
کون سے کھانے پسند ھیں۔

اللہ حافظ

imkan
05-01-2009, 11:39 AM
شہزاد بھائی سچ مچ آپ کے انٹرویو کا انتظار تھا آپ کو لڑکپن سے جوانی تک کب اندازہ ہوا کہ آپ غیر معمولی ہیں کیا آپ کو قوت خیال اور ذہانت کی بنیاد کسی نے اب تک جینس کہا۔کیا آپ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کیا بے پناہ ذہانت اور دوراندیشی کی بنیاد پر خوش قسمت بنا جا سکتا ہے الجھے ہوئے اور باعزت قسم کے خطرناک سوالا ت کے لیے تیار رہیے گا یہ پہلا سوال آپ کو صرف خوش آمدید کرنے لے پیش کیا جارہا ہے

سمر
05-01-2009, 11:57 AM
السلام علیکم
شہزاد بھائی آپ سائیٹ کا سب سے مشکل ممبر کسے سمجھتے ھیں؟
کیا سائیٹ پر ٹائم دینے سے نجی زندگی متاثر ھوتی ھے؟

IN Khan
05-01-2009, 11:57 AM
واہ شہزاد بھائی آخر آپ میسر ہو ہی گئے۔۔چلیں جی دیر آید درست آید۔۔۔
آپ سے پانچ پانچ سوالوں کا سیٹ پوچھوں گا۔۔۔
امید ہے جواب ضرور ملے گا۔۔۔


1-دولت، شہرت، محبت اور آزادی
درجہ بندی کریں؟


2-تپتی دوپہر میں کبھی ننگے پاوں چلنے کا اتفاق ھوا ؟
آبلہ پائی کا سفر کیسا لگتا ھے؟


3-پراسراریت کا زندگی میں کتنا دخل پسند ہے؟

4-شوق کی انتہا چاھی کبھی؟

5-کبھی کسی رشتے کو کھو کر بہت دکھ ہوا ہو؟

سمر
05-01-2009, 12:00 PM
سائیٹ کی کامیابی میں آپ کے علاوہ اور کون کون شامل ھیں؟
کس طرح کے ٹاپک آپ سمجھتے ھیں کہ نہ ھوتے تو بہتر تھے؟

سمر
05-01-2009, 12:03 PM
آپ بچپن میں شرارتی تھے یا سیدھے سادھے؟
تعلیمی کیرئیر کیسا تھا؟
کون سی گیم کھیلتے تھے؟

سمر
05-01-2009, 12:07 PM
زندگی کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ھے؟
زندگی میں اگر دوبارہ موقع ملے تو کیا بننا چاھیں گے؟

سمر
05-01-2009, 12:09 PM
کون سی دعا آپ زیادہ مانگتے ھیں؟
قسمت اور محنت میں سے کس پر یقین رکھتے ھیں؟

NoureenIjaz
05-01-2009, 12:19 PM
KON SAI ASI KHAWAISH JO DIL KARIYAN JALAID PURI HO JAYIAN?

Raising Moon
05-01-2009, 12:30 PM
ٹیم بھائی میں بھی کچھ پوچھنا چاہتی ہوں
آپ کی اب تک کی کون سی خواہش ہے جو پوری نہیں ہوئی اور جسکے پوری ہونے کا آپ کو شدت سے انتظار ہے۔
آپ کا فیورٹ ممبر کون ہے
ون اردو آپ کے خیال میں آج وہاں ہے جہاں آپ کو امید تھی
ون اردو کے ممبرز کی کون سی چیز اچھی لگتی ہے اور کونسی نہیں

مینا
08-01-2009, 03:22 AM
جواب کب آئیں گے؟۔۔۔۔پھر اور سوال بھی تو پوچھنے ہیں

HJaved
08-01-2009, 04:12 AM
مینا ٹیم بھائی نے کہا ہے کہ سوال لکھتے جائیں تو تم لکھ ڈالو اور بھی اگر ذہن میں ہیں تو۔ میں خود بھی آج مزید لکھوں شاید۔

Gul Rehna
08-01-2009, 04:16 AM
السلام علیکم قیس بھائی
اوہو پریشان مت ہوں
سوال ہی کروں گی جی
پوائنٹس کا مطالبہ ابھی نہیں کر رہی

1) آپ کی یاداشت کیسی ہے
2)غصہ آتا ہے اور جب آتا ہے تو کس کی شامت آتی ہے
3)کبھی ایسا لگا کہ آپ غلط ہو لیکن اپنی غلطی ماننے سے انکار کر دیا
4) گھر میں کس کی زیادہ چلتی ہے، آپ کی یا بھابھی کی
5)کبھی جھوٹ سے کام چلایا
6)کوئی ایسی تبدیلی جو آپ اپنی ذات میں لانا چاہیں گے
7)کوئی ایسا لمحہ جب آپ کا دل چاہا‘ یہ لمحے ٹھہر جائیں
8-گھر آکر آپ کی پہلی خوائش کیا ہوتی ہے۔
9) اپنے لیے ایک دعا
10) اپنی شخصیت کو تین الفاظ میں بیاں کریں
ابھی اور بھی سوچتی ہوں۔ آج کے لیے یہی بہت ہیں۔

٭Saba
08-01-2009, 04:28 AM
السلام علیکم
میں بھی حاضر ہوں سوالوں کی پٹاری لے کر :)
٭ شہزاد بھائی آپ کی تعیمی قابیت کیا ہے؟؟
٭ تدیبر یا تقدیر میں سے کس پر یقین رکھتے ہیں؟؟
٭ جب یہ سائٹ نئی بنی تھی تو آپ نے لوگوں کو کس طرح اس کے بارے میں بتایا تھا؟؟
٭ اپنے بچوں کو کمپیوٹر استمعال کرتے دیکھ کر کیسا محسوس ہوتا ہے؟؟ اگر استمعال کرتے ہیں تو
٭ آپ اتنا ٹائم کمپوٹر کے سامنے رہتے ہیں، آپ کی بچے یا بیگم کچھ کہتے نہیں؟؟ مثلا عید تہوار پر بھی یہاں ہوتے ہیں تو۔۔

imkan
09-01-2009, 04:27 PM
شہزاد بھائی آپ کیا بننا چاہتےتھےاور کیابن گئے والدین کی سوچ کیا تھی کیا آپ کی مستقبل کی منصوبہ بندی جو آپ نے شعور میں اکر سوچی تھی حرف بحرف پوری ہو گئی یا نہیں ویسے آپس کی بات ہے ایسا ہوتا کم ہے

Muhammad Atique
10-01-2009, 11:36 AM
کوشش کروں گا کہ میرے سوال معمول سے ہٹ کر ہوں۔ لیکن پھر بھی میرا کوئ پتا نہیں۔ہاہاہاہا
1۔اگر آپ کو لگے کہ کوئ کام کرنا آپ کے لیے دشوار ہو رہا ہے تو آسانی پیدا کرنے کے لیے سب سے پہلے کسے یاد کرتے ہیں۔
2۔کون سی ایسی چیز ہے کہ جس کا پاس ہونا آپ کے لیے باعث مسرت ہوتاہےیا باعث نفرت۔
3۔"زندگی نشیب و فراز کا نام ہے۔بہتر انسان وہی ہے جو دونوں میں اعتدال پسندی کا مظاہرہ کرے"۔ آپ اس بات کو کس حد تک سہی مانتے ہیں۔
4۔اگر ون اردو کا کوئ ممبر(خدا نہ کرے) آپ سے تلخ لہجا استعمال کرتے ہوئے کچھ کہ ڈالے تو آپ کو کیسا محسوس ہو۔
5۔ایسا یا ایسے انسان جن سے آپ جانے انجانے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے۔

Durre Nayab
10-01-2009, 06:59 PM
بھائی جی کچھ سوالات میرے بھی
* ون اردو سے آگے کیا?
* ون اردو کو پروموٹ کرنے کے لئے کیا اقدامات سوچے ہیں?
*ون اردو نعرے کا کیا ہوا?
*آپ کی ہم (ممبرز) سے کیا expectations ہیں?
* اتنی بڑی تعداد ایکٹو ممبرز کی فورم کو کس طرح سے فائدہ پہنچا رہی ہے?

Khuloos
11-01-2009, 06:18 PM
ٹیم بھائی! میرا اکلوتا سوال۔ ۔ ۔ (فی الحال)۔ ۔ ۔
کبھی ایسا ہوا کہ بھابی نے اس (کمپیوٹری)ڈبے کو (گتّے کے )ڈبے میں بند کرنے کی دھمکی دی ہو۔ ۔ یا ڈائریکٹ ایکشن لیا ہو؟

imkan
13-01-2009, 05:05 PM
آپ آج جوانی کی دہلیز پر داخل ہوئے ہیں اور اب صورت حال یہ کہ آپ کو ازدواجی مستقبل (محبت) اور پیشہ وارانہ مستقبل (نیٹ کمپوٹر فلیڈ)میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے تو آپ کس مستقبل کو ترجیح دیں گے ان دو محبتوں میں سے کس کو اور کیوں ترجیح دیں گے

Samreen Waheed
14-01-2009, 03:48 AM
ahh mujhey dair se pata chala k Qais bhai ka interview hai aur ap sub ne tu sarey ssawal pooch liye maerey pochny k liye kuch bacha hi nhi

Kashfeen
14-01-2009, 04:27 AM
ٹیم بھائی یہ بتائیے کہ نظر اور نظریہ میں سے کس کی اہمیت زیادہ ھے؟

Ahmed Lone
14-01-2009, 05:26 AM
اسلام و علیکم
شہزاد بھائی
آپ کا غصہ میں کیا رد عمل ہوتا ہے
ایک دفعہ آپ نے بتایا تھا کہ آپ ملک سے باہر کا سفر بھی کر چکے ہیں
تو باہر جانے کی وجہ
کس ملک گئے
اور واپس کیوں آگئے
مزہب سے آپکا تعلق کیسا ہے?
کبھی کسی سے محبت کی?
اگر کی تو کیا ہوا ہجر ملا یا?
میرے حساب سے آپ بلا کے تحمل مزاج ہیں اور میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس کی وجہ آپکا پرفیشن ہے یا کہ کوئی اور وجہ
ایک طرف آپکا پروفیشن ہے تو دوسری طرف ماں باپ بہن بھائی بچے اور بیوی
کس کو اہمیت دیں گے۔اس بات کو زرا واضح کر دوں کہ آپ کو امارات کا ویزہ آفر کیا جاتا ہے تین سال کا پیسہ خوب لیکن آپ پاکستان تین سال بعد ہی جاسکتے ہیں تو آپ کا فیصلہ کیا ہو گا

سمر
14-01-2009, 10:23 AM
آپ فارغ وقت میں کیا کرتے ھیں،مطلب کس طرح کے مشاغل ھیں؟
سواری کون سی پسند ھے؟
کیا آپ اپنی اب تک کی زندگی سے مطمئن ھیں؟

Minha Malik
14-01-2009, 11:22 AM
ہمممم
السلام علیکم شہزاد بھائی
مجھے بھی آپ کے انٹرویو کا بہت انتظار تھا جو کہ ان ختم ہی ہوو چاہتا تھا۔
کیونکہ ستمبر2008 کا وقت آپ نے دیا تھا۔
چلیں دیر آید درست آید۔
میں کوئی سوال نہیں کروں گی۔ کیونکہ تمام ممبران نے جو سوالات کئے ہیں میرا خیال ہے کہ انہی کا جواب آپ دیں تو ایک انٹرویو مکمل ہو جاتا ہے بشرطیکہ سچائی اور سنجیدگی پر مبنی ہوں۔
وجہ یہ کہ میں نے پہلے جن ممبران کے انٹرویوز پڑھے ان سے کوئی خاص تشفی نہیں ہوئی۔ معذرت کے ساتھ وجہ عرض کرتی چلوں کہ انٹرویو ایک بے حد کارآمد چیز ہے جس سے ہم ناصرف کسی انسان کی ظاہری خصوصیات بلکہ باطنی عادات و اطوار اور نفسیات سے بھی واقف ہوپاتے ہیں۔
اگر غیر سنجیدگی اور ٹال مٹول سے کام لے کر انٹرویو کے سوالات کا جواب دیا جائے تو وہ "انٹر۔۔ویو" نہیں رہ جاتا۔ امید ہے آپ میری بات سمجھ گئے ہوں گے اور اپنے اس انٹرویو کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اگر میں نے کوئی بات غلط کہی ہو یا کسی کو بری لگی ہو تو چھوٹی بہن سمجھ کر درگزر کیجئے گا۔
آپ سب کی دعاوں کی طالب۔ منہا ملک

imkan
14-01-2009, 05:14 PM
آپ کو ایک پورا دن بیکار بیٹھا دیا جائے شام کو آپ کو ہسپتال لے جانے کی نوبت آئے گی یا آپ نارمل ہونگے یاد رہے آپ کو جاتے رہنا ہوگا یہ سوال ممکن ہے بہت سارے دوستوں کو
معمولی لگیں مگر یہ کراس کوئسچن ہیں
ان سوالات سے زہنی رجحانات اور طرز فکر کااندازہ ہوتا

Lubna Ali
14-01-2009, 05:42 PM
جزبات کا اظہار کرنا کس حد تک پسند کرتے ھیں? یا خاموش رہنابہترسمجھتے ھیں?
زمانہ طالبعلمی میں شرارتی تھے یا سنجیدہ ۔۔۔اپنی کوئی شرارت زمانہ طالبعلمی کی یاد ھو تو بتائیں

KishTaj
14-01-2009, 07:10 PM
اسلامُ علیکم
کچھ سوالات لیکر میں بھی حاضر ہوں
1) مذہب کے معاملے میں معاملے میں کیسے ہیں?
2)اگر کسی پریشانی کا خدانخواستہ شکار ہوجاہیں تو کیا کریں گے/کیا کرتے ہیں?
3)ٹی وی تو دیکھتے ہیں? اور ٹی وی پر آنے والا کونسا پروگرام بہت پسند ہے?
اور یاد آئیں گے تو بعد میں پوچھ لوں گی
ویسے تو اب تک جتنے بھی پوچھے گئے میرے خیال سے ان کے بعد اور سوالات کی ضرورت نہیں رہ جاتی۔

دانیہ
15-01-2009, 12:14 PM
کچھ سوال میرے بھی

شاعری میں آپ کی انسپریشن کون تھا یا ہے
پہلا شعر کیا کہا تھا
ٹیم اردو میں آپ کے علاوہ کون شامل تھا یا ہے

Skyla
16-01-2009, 03:06 AM
ایک سوال میرا ہے
یہ سایٹ کب سٹا ر ٹ ہوئ

Gul Rehna
16-01-2009, 03:51 AM
السلام علیکم
جی میں پھر سے آگئی ہوں
کچھ اور سوالات کے ساتھ

1- کیسے لوگ پسند ہیں اور کیسے ناپسند
2- اپنی زندگی میں کس شخصیت سے متاثر ہیں
3- کیا موسم آپ کے مزاج پر اثرانداز ہوتے ہیں
4- اپنی کسی خامی کا اعتراف اور وہ بھی برملا
5- دور کون سا اچھا تھا آج کا یا گزرے کل کا
6- زندگی میں کیا کھویا اور کیا پایا
7- زندگی کے دو بہترین اور بدترین سال
8-والدین کی کوئی ایسی نصیحت جو گرہ سے باندھ لی ہو
9- شدید بھوک میں آپکی کیاکیفیت ہوتی ہے
10- تقدیر پر یقین ہے یا تدبیر پر

Aisha Malik.
16-01-2009, 07:33 AM
:confused:شہزاد بھائی آپ کب جوابات دیں گے؟؟
نہ جانے انتظار کی گھڑیاں کب ختم ہوں گی؟
سب ممبرز نے اتنے اچھے سوالات پوچھ لئے ہیں کہ اب میری بے صبری میں مزید اضافہ ???ہوگیا ہے۔ ۔

٭Saba
16-01-2009, 07:35 AM
ہاں جی اور آج تو 16 تاریخ بھی ہو گی ہے، آپ نے 15 کا کہا تھا

Aisha Malik.
16-01-2009, 07:52 AM
شاید قیس بھائی وعدہ خلافی کے موڈ میں ہیں۔ :confused::confused::confused:۔

Durre Nayab
18-01-2009, 06:54 PM
آہا ٹاپک لاک نہیں ہوا اس کا مطلب ہے ایک سوال اور پوچھ سکتی ہوں۔
میرا ایک مزید سوال یہ ہے کہ آپ کی ڈی پی میں کیئنو ریوز کی تصویر کی کیا وجہ ہے?
کیا وہ آپ سے ملتا جلتا ہے?
کیا آپ اس سے متاثر ہیں?
یا بس ایویں ایں۔

Raising Moon
19-01-2009, 05:44 PM
Inteha ho gai intezar kiiiiiiiiiiii

Gul Rehna
21-01-2009, 05:14 AM
انتظار فرمائیے

مینا
21-01-2009, 08:21 AM
مجھے لگ رہا ہے شہزاد بھائی یہ تھریڈ بھول گئے ہیں

Khuloos
21-01-2009, 08:35 AM
سرہانے ٹیم بھائی کے آہستہ بولو
اب تجربے کرکر ٹک سوئے ہیں
;d

malikadnan
21-01-2009, 09:59 AM
Very nice interview

Raising Moon
21-01-2009, 10:12 AM
غضب کیا جو تیرے وعدہ پر اعتبار کیا

فائزہ صدف
21-01-2009, 11:42 AM
قیس بھائی اب تو پندرہ کے بعد بھی 6 دن گزر چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔لگتا ہے اب آپ سب کے صبر کا امتحان لے رہے ہیں ایسے تو بالکل مزہ نہیں آرہا انٹروویو کا کچھ تو جواب دیں سارے نہ سہی لیکن تھوڑا بہت تو اسٹارٹ لیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مانا کہ آپ بہت مصروف بندے ہیں :)۔

Usman Shani
21-01-2009, 11:46 AM
غضب کیا جو تیرے وعدہ پر اعتبار کیا



صبر کر لیں آپ لوگ اتنی بے صبری کیا ہے اتنے سوالات ہیں جواب میں ٹائم تو لگے گا نا

شہزاد بھائی ترتیب لگا رہے ہیں جوابوں کی پھر کمپوز بھی کرنے ہیں نا

شہزاد بھائی میں کوئی ہیلپ کروں آپ کی

Qartaas
25-01-2009, 04:15 PM
بہترین سلسلہ ہے
اور سسپنسیو بھی

رفعت
28-01-2009, 03:54 PM
ایک سوال میرا بھی

آپ کو کیا سننا ،پڑھنا اچھا لگتا ہے ان میں سے،شہزاد بھائی،،،قیس بھائی،،یا ٹیم اردو بھائی?

ایک اور

کتابیں پڑھتے ہیں اگر ہاں تو کس قسم کی?

ایک اور

سچ سچ بتایئے گا کہ کیا بھابی نے کبھی کہا کہ یہ کمپیوٹر میری سوکن ہے?

Ahmed Lone
29-01-2009, 02:29 AM
لگتا ہے کہ شہزاد بھائی ایسے انٹرویو نہیں دینے والے
کچھ احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے
لانگ مارچ کے بارے میں کیا خیال ہے

imkan
29-01-2009, 04:28 PM
میری توبہ میں سوال نہیں کروں گا جواب شہزاد بھائی نہیں دے رہے شہزاد بھائی آپ ایک منٹ کی فرصت نکال کر مجھے اپنا ترجمان بنا دیں پھر دیکھیں ہم آپ کے ترجمان بن کر جواب دیں گے اگر آپ نے ترجمان نہیں بنایا تو ہم خود بن جائیں گے تو ناظریں شہزاد بھائی کے ترجمان عرف امکان کہتے ہییں شہزاد بھائی ان دنوں نہایت فنی کاموں میں مصروف ہیں انہیں جو ں ہی فرصت ملے گی وہ جواب ضرور دیں اس دوران جن لوگوں کو انتظار کے باعث پریشان ہوئی امکان بھائی شہزاد بھائی کے خود ساختہ ترجمان کے طور پر تمام ناظریں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں امید ہے تمام لوگ امکان بھائی کو بڑا بھائی سمجھتے ہوئے معاف کردیں گے مزید کوئی بات پوچھنے ہو تو امکان عرف ترجمان حاضر ہیں

Rubab
29-01-2009, 05:51 PM
لگتا ہے کہ شہزاد بھائی ایسے انٹرویو نہیں دینے والے
کچھ احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے
لانگ مارچ کے بارے میں کیا خیال ہے
مارچ تو ابھی بہت دور ہے، لانگ فروری کے بارے میں کیا خیال ہے اور اگر بہت جلدی ہے تو لانگ جنوری کا بھی سوچا جا سکتا ہے۔

Lubna Ali
29-01-2009, 06:30 PM
مارچ تو ابھی بہت دور ہے، لانگ فروری کے بارے میں کیا خیال ہے اور اگر بہت جلدی ہے تو لانگ جنوری کا بھی سوچا جا سکتا ہے۔

;d;d
آئیڈیا برا نہیں ۔۔۔۔سلوگن تیار کر لینے چایئے

سمر
30-01-2009, 11:52 AM
ایک اھم سوال۔
صدر زرداری کہتے ھیں کہ وعدے قرآن اور حدیث نہیں کہ عمل کیا جائے،آپ کی کیا رائے ھے؟

Khuloos
02-02-2009, 05:41 PM
عملی رائےناکافی ہے کیا ماظق بھائی؟ ;d

Ahmed Lone
02-02-2009, 05:51 PM
احتجاج احتجاج احتجاج احتجاج احتجاج احتجاج احتجاج احتجاج احتجاج احتجاج

شہزاد بھائی کے وعدہ کرنے کے باوجود سوالات کے جوابات شائع نہ کرنے پر احتجاج

rfi
02-02-2009, 06:29 PM
یہ کیا احتجاج پر گولیاں کون چلاتا ہے؟:p:p

imkan
02-02-2009, 11:02 PM
احتجاج سے مسائل حل نہیں ہو تے فورم کا کوئی شہزاد بھائی کا نائب ہو گا وہ ان سے رابطہ کرے اور شہزاد بھائی کی خیریت معلوم کرے اور اگر انکی مصروفیت ہے تو آگاہ کرے تاکہ لوگوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے ورنہ امکان بھائی اپنے جن کو روانہ کردیں گے

رفعت
03-02-2009, 12:29 AM
ایک اور سوال
جب آپ کو پتا ہو کافی سارے لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں ۔تو کیسے جذبات ہوتے ہیں ،،مغرور تو نہیں ہو جاتے کہیں،؟
یہ اس صورت حال سے ملتا جلتا لگ رہا ہے نا سوال

اب ایک سنجیدہ سوال

آپ کے خیال میں سکون کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟دولت شہرت یا اللہ سے قربت؟

کبھی روئے ہیں زندگی میں سچی والا رونا؟اب یہ مت کہیے گا کہ روز روتا ہوں بیگم کی ڈانٹ سن کر۔؟

اپنے بچوں کو مارتے ہیں یا صرف گھورنے سے ہی کام چل جاتا ہے۔؟

دانیہ
03-02-2009, 12:35 AM
ایک اور سوال
جب آپ کو پتا ہو کافی سارے لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں ۔تو کیسے جذبات ہوتے ہیں ،،مغرور تو نہیں ہو جاتے کہیں،؟
یہ اس صورت حال سے ملتا جلتا لگ رہا ہے نا سوال


;d;d

good question

1UM-SiteAdmins
09-02-2009, 10:31 PM
پہلے تو تاخیر کی انتہائی معذرت۔

ایک ’’گرہ‘‘ پیش ھے۔
قیس محبوس تھا ، پا بستہ ء زنجیر بھی تھا
’’ ھوئی تاخیر تو کچھ باعث ِ تاخیر بھی تھا ‘‘

1۔ اگر کسی سوال کا جواب رہ گیا ھو تو مجھے میسیج کر دیں میں اپ ڈیٹ کر دوں گا۔
2۔ چونکہ اتنے زیادہ دن سوالات کرنے کے لیے موجود تھے اس لیے اب کسی نئے سوال کا جواب نہیں دے سکوں گا۔
3۔ اگر آپ میرے متعلق مزید جاننے کے خواھشمند ھیں تو یہ آپ کی محبت اور احسان ھے ورنہ آج کل کے مصروف دور میں کس کو فرصت ھے۔ میں اپنے ذاتی ویب سائٹ/بلاگ کو اپ ڈیٹ کرتا رھوں گا اور اس پر آئندہ کچھ عرصے میں میری ذات اور خیالات پر مشتمل ھزاروں صفحات کا آپ مطالعہ کر سکیں گے۔

اپنا خیال رکھیے گا۔ شکریہ

1UM-SiteAdmins
09-02-2009, 10:51 PM
شہزاد قیس سے متعلق سوالات


آپ نے اپنا تخلص قیس ہی کیوں چنا؟
شاید جس طرح کے خیالات میرے تھے اس طرح کے کسی مجنوں کے ھی ھو سکتے ھیں اس لیے۔


پسندیدہ مصنف/مصنفہ؟
کوئی ایک نہیں۔ موضوعات کے لحاظ سے متعدد ھیں۔


صرف سیریس سوالات کا جواب دیں گے یا ہر سوال کا جواب ملے گا؟
شکر ھے کوئی تو مجھے سیریس سمجھتا ھے۔ ویسے یہ اس اوتار کی تصویر کا کمال بھی ھے۔ انسان بھی کتنے سادہ ھوتے ھیں۔


آپ کی جائے رہائش؟
سیف زلفی کا شعر ملاحظہ کریں
لاھور کی زمین سے زلفی بفیض عشق
میں روز دیکھتا ھوں مدینہ رسول کا



آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے؟؟
کمپیوٹر سائنس اور بزنس مینیجمنٹ میرے بنیادی شعبے ھیں۔ اس کے علاوہ چند اور ڈپلومے اور سرٹیفیکیٹس جن میں ڈپلومہ ان لائبریری سائنس بھی شامل ھے جو میں نے صرف سائبر لائبریری کو بہتر طور پر چلانے کے لیے کیا تھا۔


آپ کا پسندیدہ ملک
پاکستان


پسندیدہ شہر
لاھور


پسندیدہ رشتہ
ماں


پسندیدہ شخصیت
علامہ اقبال


پسندیدہ پھول
گلاب


پسندیدہ خوشبو
قدرتی عطریات زیادہ اچھے لگتے ھیں۔


پسندیدہ قول
انساں کی کسی طور بھی تحقیر نہ کرنا
پھرتا ھے زمانے میں خدا بھیس بدل کر


پسندیدہ نام
قیس


پسندیدہ شعر یا اشعار
خودی کو کر بلند اتنا کہ ھر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ھے


پسندیدہ اداکار
آرنلڈ، کیانو ریوز، شاہ رخ خان، نواز شریف ،آصف زرداری


گلوکار
مہدی حسن، مائیکل جیکسن، پنکج ادھاس


پسندیدہ سیاسی شخصیت
قائد اعظم


پسندیدہ محاورہ
ضرورت ایجاد کی ماں ھے۔


پسندیدہ کتاب اور کیوں؟
قرآن ۔ یہ کتاب کبھی پرانی نہیں ھوتی۔


پسندیدہ مصنف اور کیوں؟
متعدد ھیں۔ جو بھی اپنے موضوع سے انصاف کرے وہ اچھا ھے۔


پسندیدہ تہوار۔
عید


پسندیدہ کھلاڑی۔
عمران خان، جہانگیر خان


زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ
شادی


نا خوشگوار لمحہ
والد صاحب کی وفات


کمزور لمحہ
جب کسی سے مشورہ نہ لے سکوں اور کام کو ٹالا بھی نہ جا سکتا ھو تو وہ کمزور لمحہ ھی ھے۔


ایسا لمحہ جس نے زندگی بدل ڈالی ہو۔
ایک استاد کی نظر کرم


ایسا لمحہ جب مایوس ہوئے بہت۔
پہلے کافی ھوتا تھا خاص طور پر جب میں کسی کی اصلاح کرنا چاھتا اور اسے بات سمجھ نہ آرھی ھوتی مگر اب کسی کو اس کے حال پر چھوڑ دینا آسان لگتا ھے۔


جب خوفزدہ ہوئے۔
ھاں ایک مرتبہ میری بیٹی نے نیا نیا چلنا شروع کیا تھا تو میں سڑک کے کنارے اسے زمین پر کھڑا کر کے کسی کام میں مشغول ھو گیا۔ وہ اچانک چل پڑی۔ نہایت قریب سے ایک بس گزری تاھم میری بیٹی ڈر کر وھیں بیٹھ گئی اور آگے نہیں گئی۔ اب بھی سوچتا ھوں کہ شاید وہ دو قدم بھی اور اٹھا لیتی تو آج زندہ نہ ھوتی۔ ظاھر ھے جہاں شکر کا مقام ھے وھاں خود پر بہت غصہ بھی آیا۔


آپ آج جوانی کی دہلیز پر داخل ہوئے ہیں اور اب صورت حال یہ کہ آپ کو ازدواجی مستقبل (محبت) اور پیشہ وارانہ مستقبل (نیٹ کمپوٹر فلیڈ)میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے تو آپ کس مستقبل کو ترجیح دیں گے ان دو محبتوں میں سے کس کو اور کیوں ترجیح دیں گے
ھوں! جوانی کی دہلیز؟ صرف محبت۔ کیوں کا پتہ نہیں


یہ بتائیے کہ نظر اور نظریہ میں سے کس کی اہمیت زیادہ ھے؟
نظر کی کیونکہ
پلکوں سے گر نہ جائیں یہ موتی سنبھال لو
دنیا کے پاس دیکھنے والی نظر کہاں
نظریئے کا انحصار اس بات پر ھے کہ آپ کس زاوئیے سے دیکھتے ھیں۔


آپ کا غصہ میں کیا رد عمل ہوتا ہے
اگر ممکن ھو تو دو تین دن ٹالنے کی کوشش کرتا ھوں۔ اس دوران بہتر فیصلہ ھو سکتا ھے۔ فوری فیصلہ کرنا ھو تو پھر جیسے حالات ھوں۔


ایک دفعہ آپ نے بتایا تھا کہ آپ ملک سے باہر کا سفر بھی کر چکے ہیں تو باہر جانے کی وجہ کس ملک گئے اور واپس کیوں آگئے
ایک کمپنی میں ملازمت کے دوران کچھ معاملات کو دیکھنے کے لیے مڈل ایسٹ کئی مرتبہ جانا ھوتا تھا۔ نوکری چھوڑ دی تو واپسی ھو گئی۔


مذہب سے آپکا تعلق کیسا ہے؟
اچھا ھے۔ اپنی سی کوشش کرتا ھوں۔


کبھی کسی سے محبت کی؟ اگر کی تو کیا ہوا ہجر ملا یا؟
جی!۔ وصال


میرے حساب سے آپ بلا کے تحمل مزاج ہیں اور میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس کی وجہ آپکا پرفیشن ہے یا کہ کوئی اور وجہ۔
آپ کا حساب تو بہت مزے کا ھے۔ میں یہ سوچتا ھوں کہ دوسرا ایک مکمل انسان ھے اور
انساں کی کسی طور بھی تحقیر نہ کرنا
پھرتا ھے زمانے میں خدا بھیس بدل کر


ایک طرف آپکا پروفیشن ہے تو دوسری طرف ماں باپ بہن بھائی بچے اور بیوی۔ کس کو اہمیت دیں گے۔اس بات کو زرا واضح کر دوں کہ آپ کو امارات کا ویزہ آفر کیا جاتا ہے تین سال کا پیسہ خوب لیکن آپ پاکستان تین سال بعد ہی جاسکتے ہیں تو آپ کا فیصلہ کیا ہو گا۔
اس صورت میں تو پروفیشن ایک ٹول ھو گا ان لوگوں کی خدمت کرنے کا اس لیے اگر ان کی رضامندی ھوئی تو پروفیشن۔


آپ فارغ وقت میں کیا کرتے ھیں، مطلب کس طرح کے مشاغل ھیں؟
مطالعہ زیادہ پسند ھے۔


سواری کون سی پسند ھے؟
ٹرین


کیا آپ اپنی اب تک کی زندگی سے مطمئن ھیں؟
الحمد للہ


آپ کو ایک پورا دن بیکار بٹھا دیا جائے شام کو آپ کو ہسپتال لے جانے کی نوبت آئے گی یا آپ نارمل ہونگے یاد رہے آپ کو جاگتے رہنا ہوگا۔
فارغ تو نہیں بیٹھ سکتا۔ کوئی کتاب پڑھ لوں گا۔ کسی کاغذ پر کچھ لکھنا شروع کر دوں گا۔ یا پھر مختلف نمبروں کو ذھنی طور پر ضربیں دیتا رھوں گا۔


جزبات کا اظہار کرنا کس حد تک پسند کرتے ھیں؟ یا خاموش رہنابہترسمجھتے ھیں؟
اظہار صرف زبان سے ھی تو ممکن نہیں۔


زمانہ طالبعلمی میں شرارتی تھے یا سنجیدہ ۔۔۔اپنی کوئی شرارت زمانہ طالبعلمی کی یاد ھو تو بتائیں
پہلے کچھ عرصہ شرارتی۔ آخری سیٹ پر بیٹھتے تھے۔ لگی ھوئی کلاس کے دوران ھی باھر جا کر نان ، چنے کھا کر آ جاتے تھے۔ مگر پھر ایک ٹیچر نے آگے بٹھا دیا اس کے بعد پڑھائی شروع۔


اگر کسی پریشانی کا خدانخواستہ شکار ہوجاہیں تو کیا کریں گے/کیا کرتے ہیں؟
حل ڈھونڈنے کی کوشش کروں گا۔ اپنے دوستوں اور ماھر افراد سے رائے لوں گا۔ اگر انٹرنیٹ پر کوئی انفارمیشن موجود ھوئی تو اسے تلاش کروں گا۔


ٹی وی تو دیکھتے ہیں؟ اور ٹی وی پر آنے والا کونسا پروگرام بہت پسند ہے؟
ٹی وی بہت ھی کم۔ ایک دن جیو کے ساتھ اور ھم سب امید سے ھیں زیادہ پسند ھے۔


شاعری میں آپ کی انسپریشن کون تھا یا ہے۔
ڈاکٹر بشیر بدر


پہلا شعر کیا کہا تھا
واقعی یاد نہیں۔


آپ کی سب سے اچھی عادت جو آپ کو پسند ھے۔۔
عاجزی


آپ کی سب سے بری عادت جو آپ کو ناپسند ھے،اگر ھے تو۔۔
عاجزی ھی کیونکہ اس کی وجہ سے میں برے کو کھل کر برا بھی نہیں کہہ سکتا جبکہ بعض انسان عجز و انکسار کی زبان نہیں سمجھتے۔


ایک بات جو آپ اکثر اکیلے بیٹھ کر سوچتے ھیں۔
ھمیں کیا سوچنا ھے سوچتے ھیں۔


اپنے چاھنے والے ساتھیوں سے کچھ کھنا چاھتے ھیں۔
تم خدا کا روپ ھو تمہیں یہ بات کب سمجھ آئے گی؟


کوئی ایسی شخصیت جن کو آپ بہت یاد کرتے ھیں۔
ایک دوست جو وطن سے باہر مقیم ھیں۔


کون سے کھانے پسند ھیں۔
سبزیاں ، دال چاول ، مچھلی ، بریانی، حلیم ، نہاری وغیرہ


آپ کو لڑکپن سے جوانی تک کب اندازہ ہوا کہ آپ غیر معمولی ہیں کیا آپ کو قوت خیال اور ذہانت کی بنیاد کسی نے اب تک جینس کہا۔کیا آپ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کیا بے پناہ ذہانت اور دوراندیشی کی بنیاد پر خوش قسمت بنا جا سکتا ہے
دنیا کا ھر شخص انتہائی غیر معمولی، ذھین اور دوراندیش ھے صرف اکثر انسانوں کو اس کا علم نہیں ھے۔ وہ ایک ایسے شیر کی مانند ھیں جو بھیڑوں میں پلے بڑھے ھیں۔ جس دن سمجھ آ گئی ذھانت شروع۔ اسی لیے تو اقبال نے کہا ھے۔
ھوئی جس کی خودی پہلے نمودار
وھی مہدی ، وھی آخر زمانی۔


-دولت، شہرت، محبت اور آزادی ۔درجہ بندی کریں؟
آزادی ، محبت ، دولت اور پھر شہرت
دلیل ۔ علامہ اقبال نے فرمایا وہ کچھ اور شے ھے محبت نہیں ھے۔ سکھاتی ھے جو غزنوی کو ایازی۔ اب ایاز غلام تھا اس کا مطلب ھے آزادی محبت سے پہلے ھے۔ شہرت سے جان چھڑانی مشکل ھو جاتی ھے اس لیے اس سے پرھیز ھی بہتر ھے۔


تپتی دوپہر میں کبھی ننگے پاوں چلنے کا اتفاق ھوا ؟
مجبوری کے عالم میں۔ جیسے ایک مرتبہ بادشاھی مسجد میں۔ گرم فرش پر جس جگہ کارپٹ نہیں تھا وھاں بہت تنگی ھوئی۔


آبلہ پائی کا سفر کیسا لگتا ھے؟
شوق ھو تو کوئی مشکل نہیں۔ ورنہ تو اس کا تصور بھی جاں کنی کے مترادف ھے۔


پراسراریت کا زندگی میں کتنا دخل پسند ہے؟
حقیقت کسی بھی افسانے سے زیادہ پراسرار ھے۔


شوق کی انتہا چاھی کبھی؟
ابھی شوق کی حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کر رھا ھوں۔


کبھی کسی رشتے کو کھو کر بہت دکھ ہوا ہو؟
دوستی کا رشتہ ایسا رشتہ ھے جسے کئی مرتبہ کھویا اور دکھ تو ھونا ھی تھا۔


آپ بچپن میں شرارتی تھے یا سیدھے سادھے؟
سیدھا سادا۔ گم صم


تعلیمی کیرئیر کیسا تھا؟
بس مناسب 60 سے 70 فیصد


کون سی گیم کھیلتے تھے؟
آؤٹ ڈور کرکٹ۔ ان ڈور بیڈمنٹن، لڈو، شطرنج


زندگی کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ھے؟
سمجھ نہیں آئی ابھی تک۔ ابھی بہت کچھ سمجھنا باقی ھے۔ اور یہی سمجھ آیا ھے۔ میرے خیال سے جنہوں نے بڑے بڑے نظریات بنا لیے ھیں انہیں ابھی اتنا بھی سمجھ نہیں آیا۔


زندگی میں اگر دوبارہ موقع ملے تو کیا بننا چاھیں گے؟
پہلے ایسا سوچتا تھا کہ آئندہ زندگی میں یہ بنوں گا۔ لیکن اب اسی زندگی میں ان خواھشات کو پورا کرنے کا سوچا ھے۔ ابھی فیصلہ کر رھا ھوں کہ مستقبل میں مجھے کیا بننا ھے۔ باقی لوگوں کے برعکس میں روزگار کی مشکل کو حل کر چکا ھوں اس لیے مجھے یہ پرابلم نہیں کہ لازمی پروگرامنگ ھی کرنی ھے یا مارکیٹنگ ھی کرنی ھے۔ اس لیے میں صرف اپنی دلچسپی کو فوقیت دوں گا۔ ابھی ٹیسٹ کر رھا ھوں کہ مجھ میں کون سی صلاحیت زیادہ نکھری ھوئی ھے اسی میں کام کروں۔ آپ راھنمائی کیجیے ناں۔


کون سی دعا آپ زیادہ مانگتے ھیں؟ آپ کی اب تک کی کون سی خواہش ہے جو پوری نہیں ہوئی اور جسکے پوری ہونے کا آپ کو شدت سے انتظار ہے۔ کون سی ایسی خواھش جو دل کرتا ھے جلد پوری ھو جائے
سچی دعا دوبارہ مانگنے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور جب دعا بار بار مانگنی پڑے تو غور کرنا چاھیے یا تو وہ پوری ھو چکی ھے اور ھمیں نظر نہیں آ رھی یا پھر اس میں مصلحت نہیں ھے۔اردو کتابوں کی ایک بہت بڑی لائبریری بنانا۔


تدیبر یا تقدیر میں سے کس پر یقین رکھتے ہیں؟؟
قسمت اور محنت میں سے کس پر یقین رکھتے ھیں؟
قسمت محنت سے بنتی ھے۔ کبھی نہ کبھی تو بارش ھو گی یہ قسمت کے ھاتھ میں ھے لیکن کیا آپ نے بارش کا پانی جمع کرنے کے لیے گڑھے کھود رکھے ھیں یہ آپ کے اپنے ھاتھ میں ھے۔


آپ کی یاداشت کیسی ہے
کافی اچھی ھے۔


غصہ آتا ہے اور جب آتا ہے تو کس کی شامت آتی ہے۔
واصف نے کہا ھے انسان پہلے دلیل کی طاقت استعمال کرتا ھے لیکن اگر یہ کام نہ کرے تو پھر طاقت کی دلیل۔ میں اپنی بات کو جسمانی طاقت سے منوانے پر یقین نہیں رکھتا۔ اور آج کل تو یہ حال ھے کہ میں نے مجنوں پہ لڑکپن میں اسد ۔ سنگ اٹھایا تھا کہ سر یاد آیا۔ جب بھی کسی پر غصہ آتا ھے تو دیکھتا ھوں کہ وھی خصوصیت کسی نہ کسی درجے یا زاوئیے سے میرے اندر بھی موجود ھے اس لیے غصہ ٹھنڈا پڑ جاتا ھے۔


کبھی ایسا لگا کہ آپ غلط ہو لیکن اپنی غلطی ماننے سے انکار کر دیا۔
جی بالکل۔


گھر میں کس کی زیادہ چلتی ہے، آپ کی یا بھابھی کی۔
جب میں نے گھر ان کے حوالے کر دیا تو ان کے کام میں مداخلت نہیں کرتا اس لیے ان کی ھی زیادہ چلتی ھے۔


کبھی جھوٹ سے کام چلایا
ھاں


کوئی ایسی تبدیلی جو آپ اپنی ذات میں لانا چاہیں گے۔
کافی ساری ھیں۔


کوئی ایسا لمحہ جب آپ کا دل چاہا یہ لمحے ٹھہر جائیں۔
قدرتی مناظر کو دیکھ کر ایسا ھوتا رھتا ھے۔


گھر آکر آپ کی پہلی خواہش کیا ہوتی ہے۔
اپنے کمرے میں جانا


اپنے لیے ایک دعا
خدا تجھے کسی طوفاں سے آشنا کر دے۔ کہ تیرے بحر کی موجوں میں اضطراب نہیں


اپنی شخصیت کو تین الفاظ میں بیان کریں
مستقل طالب علم


کیسے لوگ پسند ہیں اور کیسے ناپسند
سادہ مزاج اور بناوٹی۔


اپنی زندگی میں کس شخصیت سے متاثر ہیں
کافی سارے افراد ھیں۔


کیا موسم آپ کے مزاج پر اثرانداز ہوتے ہیں
جی ھاں


اپنی کسی خامی کا اعتراف اور وہ بھی برملا
یہ تو اچھی بات نہیں۔ شرعی طور پر اس سے منع کیا گیا ھے۔


دور کون سا اچھا تھا آج کا یا گزرے کل کا
آج کل


زندگی میں کیا کھویا اور کیا پایا
صرف احساس ھی کھویا اور پایا۔ چیزیں تو سب یہیں رہ جائیں گی۔


زندگی کے دو بہترین اور بدترین سال
ابتدائی دو سال بہترین۔ بدترین ابھی آئے نہیں۔


والدین کی کوئی ایسی نصیحت جو گرہ سے باندھ لی ہو
قرض نہیں لینا۔


شدید بھوک میں آپ کی کیا کیفیت ہوتی ہے؟
آپ مجھے انسان ھی سمجھیں۔


تقدیر پر یقین ہے یا تدبیر پر
تدبیر سے خودی کو بلند کرنے پر یقین ھے۔


آپ کی ڈی پی میں کیئنو ریوز کی تصویر کی کیا وجہ ہے؟ کیا وہ آپ سے ملتا جلتا ہے؟ کیا آپ اس سے متاثر ہیں؟ یا بس ایویں ایں۔
ملتا جلتا تو آپ اس سے پوچھیں۔ ویسے شاید کوئی خاص وجہ نہیں۔ بس ایک اچھا اداکار ھے اور اس کی فلم میٹرکس مجھے بہت پسند آئی تھی۔ اب کچھ عرصے بعد تبدیل کر لوں گا۔


آپ کو کیا سننا ،پڑھنا اچھا لگتا ہے ان میں سے،شہزاد بھائی،،،قیس بھائی،،یا ٹیم اردو بھائی?
ون اردو پر ٹیم اردو اور ویسے شہزاد قیس


کتابیں پڑھتے ہیں اگر ہاں تو کس قسم کی؟
ھر طرح کی مذھب ، فلسفہ ، تاریخ ، نفسیات ، کمپیوٹر ، ادبی ، مینیجمنٹ۔ ۔ ۔ ۔


جب آپ کو پتا ہو کافی سارے لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں ۔تو کیسے جذبات ہوتے ہیں ،،مغرور تو نہیں ہو جاتے کہیں،؟
نہیں شرمندگی ھوتی ھے۔


آپ کے خیال میں سکون کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟دولت شہرت یا اللہ سے قربت؟
الا بذکر اللہ تطمئن القلوب۔


کبھی روئے ہیں زندگی میں سچی والا رونا؟اب یہ مت کہیے گا کہ روز روتا ہوں بیگم کی ڈانٹ سن کر۔؟
میں آدمی ھوں کوئی فرشتہ نہیں جناب


اپنے بچوں کو مارتے ہیں یا صرف گھورنے سے ہی کام چل جاتا ہے۔؟
گھورنے سے کام چل جاتا ھے۔

1UM-SiteAdmins
09-02-2009, 11:02 PM
ایسا یا ایسے انسان جن سے آپ جانے انجانے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے۔
پہنچے ھوئے انسان جو جسمانی طور پر تو یہاں ھوں مگر روحانی طور پر کہیں اور۔


اپنے بچوں کو کمپیوٹر استمعال کرتے دیکھ کر کیسا محسوس ہوتا ہے؟؟ اگر استمعال کرتے ہیں تو
اچھا لگتا ھے۔ تاھم یہ وقت کی بات ھے۔ آج کل کے دور کا یہ تقاضا ھے۔


آپ اتنا ٹائم کمپوٹر کے سامنے رہتے ہیں، آپ کی بچے یا بیگم کچھ کہتے نہیں؟؟ مثلا عید تہوار پر بھی یہاں ہوتے ہیں تو۔۔
نہیں انہیں میرے کام کی اھمیت کا اندازہ ھے۔


آپ کیا بننا چاہتےتھےاور کیابن گئے والدین کی سوچ کیا تھی کیا آپ کی مستقبل کی منصوبہ بندی جو آپ نے شعور میں اکر سوچی تھی حرف بحرف پوری ہو گئی یا نہیں ویسے آپس کی بات ہے ایسا ہوتا کم ہے۔
آپ غالبا پروفیشن کی بات کر رھے ھیں۔ والد صاحب ریلوے آفیسر بنانا چاھتے تھے


اگر آپ کو لگے کہ کوئی کام کرنا آپ کے لیے دشوار ہو رہا ہے تو آسانی پیدا کرنے کے لیے سب سے پہلے کسے یاد کرتے ہیں۔
مصیبت میں تو خدا ھی یاد آتا ھے۔ اس کے بعد اگر اس مشکل سے متعلق کوئی دوست ھو تو اسے یاد کیا جاتا ھے۔


کون سی ایسی چیز ہے کہ جس کا پاس ہونا آپ کے لیے باعث مسرت ہوتا ہے یا باعث نفرت۔
اچھی کتاب باعث مسرت ، بری محفل باعث نفرت


"زندگی نشیب و فراز کا نام ہے۔بہتر انسان وہی ہے جو دونوں میں اعتدال پسندی کا مظاہرہ کرے"۔ آپ اس بات کو کس حد تک صحیح مانتے ہیں۔
اچھی بات ھے۔


ون اردو سے متعلق سوالات

ون اردو کا خیال کیوں آیا؟کیا وجوہات تھیں؟
دوسرے بہت سے فورم دیکھ کر کوفت ھوتی تھی ایک تو بہت پیچیدہ لگتے تھے۔ (ویسے اب ون اردو بھی کافی پیچیدہ بن گیا ھے اور اس سال اسے انتہائی سادہ بھی کرنا ھے) دوسرے وھاں کوئی مفید کام جیسے مطالعہ وغیرہ نہیں ھو رھا تھا۔ سائبر لائبریری سے پتہ چلا کہ اگر لوگوں کو موقع دیا جائے تو وہ کتابیں بھی پڑھ سکتے ھیں۔ میں اسی طرح کی کوئی کمیونٹی چاھتا تھا۔


کیا امید تھی کہ اتنی کامیابی ہوگی؟
جی نہیں۔


سب سے پہلا ممبر یاد ہیں؟کون تھے/تھیں؟
کوئی دس ، بارہ کے قریب تو اپنے ھی دوست تھے جنہوں نے وعدہ کیا تھا کہ فورم کو رواں کرنے تک ساتھ دیں گے مگر پہلے ھی ساتھ چھوڑ گئے۔


ون اردو کو 2009 میں کہاں دیکھتے ہیں؟
انشااللہ بہت زیادہ ترقی ھو گی۔ شاید ڈبل یا پھر اس سے بھی زیادہ


کیا سائیٹ بنانے کا خیال اچانک آیا ،اتفاقی حادثہ تھا یا سوچا سمجھا منصوبہ؟
سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ پہلے بھی کئی مرتبہ فری سرورز وغیرہ پر کوشش کر چکا تھا مگر پھر مارکیٹنگ کے اصولوں پر کچھ بنیاد رکھنے کی کوشش کی۔


شروع کا رسپانس کیسا تھا؟ کبھی مایوس ہوئے کہ یہ تو چلنے کا کام نہیں ؟
ریسپانس اچھا تھا تاھم جس مارکیٹ سگمنٹ کو میں ٹارگٹ کرنا چاہ رھا تھا یعنی مطالعہ پسند افراد وہ بہت ھی تھوڑے تھے۔ اور ابھی بھی کم ھی ھیں۔ گیمز ، چیٹنگ ، میوزک یا پھر مطالعے میں صرف شاعری لوگوں کی ترجیحات ھیں۔


کیا کسی نے مدد کی شروع میں اسے چلانے کیلئے؟ مدد شئیرنگز کے حساب سے کہہ رہی ہوں ۔
بطور ممبران تو تقریبا سب نے ھی کچھ نہ کچھ حصہ ڈالا


کامیابی کا پہلا احساس کب ہوا کہ سائیٹ درست سمت میں رواں دواں ہو گئی ہے؟
ایک ھزار ممبرشپ مکمل ھونے پر


بالکل سٹارٹ میں کتنے یوزرز تھے؟
ایک


کن ممبرز سے بہت دوستی ہوئی یا ان کے آنے کے بعد بہت خوشی ملی؟
شروع میں یازغل، شامی، وارث، سمارا اور اشتباہ ۔ اب تو گنتی یاد نہیں۔


اب کتنا وقت دیتے ہیں سائیٹ کو؟
اپنا تمام فارغ وقت اکثر اسے ھی دیتا ھوں۔ تاھم مطالعہ کرنا بھی اچھا لگتا ھے لیکن گزشتہ کچھ عرصے میں زیادہ تر ایمرجینسیز ھی رھیں ویب سائٹ پر اس لیے زیادہ ٹائم دینا پڑا۔


ون اردو کی کامیابی کی کیا وجہ ہے۔ ( ممبرز کی کنٹری بیوشن/ تعاون وغیرہ کے علاوہ کوئی ایسی وجہ جو آپ کے نزدیک کامیابی کی وجہ ہو)
میں نے بڑا اچھا اصول پڑھا تھا کہ انسانوں کو مینیج نہ کرو انسان اپنے آپ کو خود مینیج کر لیں گے آپ صرف سسٹم کو مینیج کرو۔ اسی اصول کو اپناتے ھوئے میں کوشش کرتا ھوں کہ دوسروں کی راہ میں رکاوٹ نہ بنوں۔ بہت سے دوسرے ویب سائٹس(بشمول میرے اپنے دیگر سائٹس) میں تمام چیزیں انتظامیہ کے گرد گھومتی ھیں لیکن ون اردو پر میں جب کسی کو کسی سیکشن کی ذمہ داری سونپتا ھوں تو پھر پرواہ نہیں کرتا چاھے وہ پورا سیکشن ھی ڈیلیٹ کر دے۔ یہ بظاھر رسکی ھے لیکن انتہائی محفوظ کیونکہ اس طرح انہیں اس سیکشن کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر نبھانا ھوتا ھے اس لیے یہ ایک اچھا اصول ھے۔


کامیابی حاصل کرنے کا کیا فارمولہ ہے۔
فوکس اور اچھی ٹیم۔


ون اردو کی کامیابی دیکھ کر کیسا محسوس کرتے ھیں۔
اس کا مطلب ھے کچھ مفید کام کیا جا سکتا ھے۔


آپ سائیٹ کا سب سے مشکل ممبر کسے سمجھتے ھیں؟
جو ممبر سمجھے کہ اسے کل حقیقت سمجھ آ گئی ھے اور اب صرف دوسروں کو ھر طرح قائل کرنا چاھیے ایسا ممبر مشکل ھی ھے۔ چنانچہ وہ تمام انسان جو اپنی بات اور نظریات دوسروں پر مسلط کرنا چاھتے ھوں وہ مشکل ھی ھیں۔


کیا سائیٹ پر ٹائم دینے سے نجی زندگی متاثر ھوتی ھے؟
جی نہیں۔ سائٹ میرے تمام تفریحی ٹائم میں سے حصہ لیتا ھے۔ ٹی وی وغیرہ چھوڑ دینا تو کوئی قربانی نہیں ھے۔


سائیٹ کی کامیابی میں آپ کے علاوہ اور کون کون شامل ھیں؟
اصل حصہ تو ممبران کا ھی ھے۔ میرا تو صرف اتنا ھی حصہ ھے کہ میں نے دوسروں کو کام کرنے دیا یا پھر سسٹم کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا رھتا ھوں۔


کس طرح کے ٹاپک آپ سمجھتے ھیں کہ نہ ھوتے تو بہتر تھے؟
تمام اختلافی ٹاپکس۔ ویسے تو ھر ٹاپک کسی نہ کسی کے لیے اختلافی ھی ھو گا لیکن بعض ٹاپک ھمارے اندر کے منفی انسان کو باھر نکال دیتے ھیں اور ھم آپ سے تم اور تم سے تو پر اتر آتے ھیں۔ ایسا ٹاپک شروع کرنے والے اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے ایسا نہ کرتے تو بہتر تھا۔


آپ کا فیورٹ ممبر کون ہے
یازغل


ون اردو آپ کے خیال میں آج وہاں ہے جہاں آپ کو امید تھی۔
امید سے بہت بڑھ کے ترقی ھو چکی۔ اسکیننگ کے نئے ٹارگٹ کے لیے میں نے مینا بہن سے درخواست کی کہ پتہ تو چلے کہ کتنے ناولز/کتابیں اسکین ھو چکی ھیں۔ جواب سن کر میں حیران رہ گیا۔ جاسوسی ناولز اور دیگر کتب ملا کر 1400 سے زائد کتب اسکین کر کے فراھم ھو چکی ھیں اور یہ ھر لحاظ سے بہت بڑی کامیابی ھے۔


ون اردو کے ممبرز کی کون سی چیز اچھی لگتی ہے اور کونسی نہیں
اجتماعی طور پر با ادب ، فیملی فرینڈلی ماحول کو برقرار رکھنا اچھا لگتا ھے۔ بعض ممبران میں ذرا ادب کی کمی ھوتی ھے۔ یا تو کچھ عرصے میں یہ چیز سیکھ جاتے ھیں یا پھر کسی اور سائٹ پر چلے جاتے ھیں۔


جب یہ سائٹ نئی بنی تھی تو آپ نے لوگوں کو کس طرح اس کے بارے میں بتایا تھا؟
اردو بکس فورم کہہ کے متعارف کروایا تھا۔


اگر ون اردو کا کوئی ممبر(خدا نہ کرے) آپ سے تلخ لہجا استعمال کرتے ہوئے کچھ کہ ڈالے تو آپ کو کیسا محسوس ہو گا۔
ایسا کبھی کبھار ھوتا رھتا ھے ۔ خاص طور پر جب کسی سے کوئی غلط پوسٹ یا میسیج کرنے پر وضاحت طلب کی جائے۔ تاھم مجموعی طور پر ممبران بہت اچھے ھیں۔ پہلے تو اپنے میسیج کا یا اس ممبر کی مشکل کا جائزہ لیتا ھوں کہ اس میں مجھ سے کیا غلطی ھوئی کیا میری جگہ کوئی اور ھوتا تو اس کو بہتر طور پر حل کر سکتا تھا۔ اگر کوئی بدتمیزی وغیرہ کرے تو جواب نہیں دیتا۔ اگر محسوس ھو کہ یہ ممبر دیگر افراد کے ساتھ بھی یہی زبان استعمال کرے گا تو اس کی ممبرشپ ختم کر دیتا ھوں۔


ون اردو سے آگے کیا؟
ون اردو ھی مزید بڑا ، مزید بہتر اور مزید مفید ۔ تاھم ون اردو کے ضمنی مشنز ممبران کی دلچسپی کے حساب سے کافی سارے چلتے رھیں گے۔


ون اردو کو پروموٹ کرنے کے لئے کیا اقدامات سوچے ہیں؟
فی الحال تو جتنے ممبران کی ضرورت ھے اتنے ویسے ھی بن رھے ھیں۔ لیکن مستقبل میں آن لائن اور آف لائن پروموشن چلانے کا ارادہ ھے


ون اردو نعرے کا کیا ہوا؟
ابھی ووٹنگ کروانی ھے۔ فرصت نہیں مل سکی۔


آپ کی ہم (ممبرز) سے کیا توقعات ہیں؟
ناولوں سے آگے بھی ایک دنیا ھے خاص طور پر اپنی ذات اور کردار کی تعمیر۔ اکثر فلموں اور ناولوں کی کہانی شادی کے گرد گھومتی ھے جبکہ عملی زندگی تو شادی کے بعد شروع ھوتی ھے اور یہ کافی سنجیدہ روئیے کی متقاضی ھوتی ھے۔ اس میں حصہ لیں۔


اتنی بڑی تعداد ایکٹو ممبرز کی فورم کو کس طرح سے فائدہ پہنچا رہی ہے؟
بہت زیادہ فائدہ پہنچ رھا ھے۔ جیسے کسی نے کہا ھے کہ ناں کہ اگر آپ کے پاس ایک سیب ھو اور میرے پاس بھی ایک سیب اور میں اپنا سیب آپ کو دے دوں اور آپ اپنا سیب مجھے دے دیں تو پھر بھی ھمارے پاس ایک ایک سیب ھی رھے گا لیکن خیالات کاپی ھو سکتے ھیں اس لیے اگر آپ کے پاس ایک اچھا خیال ھو اور آپ وہ مجھے دے دیں اور میں اپنا نیک خیال آپ کو دے دوں تو ھم دونوں کے پاس دو دو اچھے خیالات ھو جائیں گے۔ یہی کام یہاں ھو رھا ھے اور ابھی میں اس سارے کام کی ابتدا دیکھ رھا ھوں۔


کبھی ایسا ہوا کہ بھابی نے اس (کمپیوٹری)ڈبے کو (گتّے کے )ڈبے میں بند کرنے کی دھمکی دی ہو۔ ۔ یا ڈائریکٹ ایکشن لیا ہو؟
ایسا ویسا؟ بڑی لڑائیاں ھوئیں کہ یہ تو میری سوکن ھے گھر میں۔ لیکن آھستہ آھستہ سمجھ آ گئی ۔ اب تو ان کا اپنا کمپیوٹر ھے ، بچوں کا اپنا۔


ٹیم اردو میں آپ کے علاوہ کون شامل تھا یا ہے
چار ممبران اور بھی ھیں۔ اس سال انشااللہ کافی سارے ممبران ھو جائیں گے۔


یہ سائٹ کب سٹارٹ ہوئی
04 اپریل 2007

آپ کی توجہ کا بہت شکریہ

اشتباہِ نظر
12-05-2009, 11:15 PM
۔بہت خوب ٹیم بھائی نے بہت اچھے جوابات دیے ، جیتے رہیں مطلب خوش رہیئے ۔
لیکن میری غیر موجودگی میں یہ انٹرویو مکمل کر کے تالا لگا دیا ، یہ اچھی بات نہیں ۔:p