PDA

View Full Version : مقابلہ بذریعہ شعر تصویر کو عنوان دیجئے۔۔۔



سلمان سلّو
20-12-2008, 03:27 PM
السلام علیکم۔۔

ایک نئے مقابلے کیساتھ حاضر خدمت ہوں۔۔۔

یہ مقابلہ ہے تصویر کو بذریعہ شعر عنوان دینے کا۔۔۔۔۔۔۔ یعنی تصویر دیکھ کر شعر موزوں کرنا ہوگا۔۔شعر و شاعری سے شغف رکھنے والوں کے لئے یقینا'' یہ اک دلچسپ مقابلہ ثابت ہوگاانشاءاللہ،امید کرتا ہوں آپ سب لوگ عام و خاص بھرپور شرکت کروگے گو مقابلہ بظاہر تھوڑا مشکل معلوم ہورہا ہے لیکن یقین کیجئے یہ ہے بہت آسان۔۔۔


قوانین۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک ممبر 3 سے 5 شعر کہ سکتا ہے۔
ایڈیٹ کی اجازت نہیں۔۔۔۔
اشعار سارئے ایک ساتھ بھی پوسٹ کئے جاسکتے ہیں اور ایک ایک دو،دو کر کے بھی لیکن اس صورت میں پھر اوپر نمبر ڈالنا ضروری ہوگا۔۔۔۔
اشعار صرف اردو زبان میں ہونے چاہیں رومن اردو میں لکھے ہوئےاشعار قابل قبول نہیں ہونگے۔۔۔
اشعار پوسٹ کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھے کہ آپکا سیگنچر آف ہوں{پوسٹ نیو تریڈ والے بکس میں نیچے چیک / ان چیک کا آپشن ہے وہاں سے آف کر دے}


انعامات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تین بہترین اشعار کا انتخاب کیا جائے گا۔۔۔
پہلا انعام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 300 پوائنٹس
دوسرا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔200 پوائنٹس
تیسرا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔100 پوائنٹس


مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 20 جنوری 2009 ہے۔۔۔۔


تصویر یہ ہے۔۔۔۔

http://www.urduphoto.com/oucache/in/i43.tinypic.com/2d1s8zn.jpg

سلمان سلّو
20-12-2008, 03:31 PM
پہلا شعر۔۔۔۔۔
برسات کے موسم سے تجھے پیار بہت تھا
اب دیکھ لے آکر مری بھیگی ہوئی آنکھیں۔۔۔

Muhammad Atique
20-12-2008, 03:46 PM
1
آسماں سے بارش برسی برسی خوب زور سے
نظر آیا کوئ دیوانہ رو رہا تھا،دیکھا جب غور سے

شاعر: عتیق الرحمٰن

سمر
20-12-2008, 05:35 PM
پہلا شعر

مزہ گر چاھو بارش کا تو ان آنکھوں میں آ جاؤ
وہ برسوں میں کہیں برسے،یہ برسوں سے برستی ھیں

سمر
20-12-2008, 05:39 PM
دوسرا شعر

رنگ برسات نے بھرے کچھ تو
زخم دل کے ھوئے ھرے کچھ تو

سمر
20-12-2008, 05:45 PM
تیسرا شعر

میل ملن کی رت آنے دو
تھم جائیں گے آنسو بہنا
قوس قزح کا ھار فلک نے
برکھا رُت کے ھاتھوں پہنا

Meem
20-12-2008, 09:23 PM
شعر (1)
اس نے مانگا بھی اگر کچھ تو جدائی مانگی
اور ہم کو مگر انکار نہ کرنا آیا

Meem
20-12-2008, 09:27 PM
شعر (2)

ملا تھا راہ میں اک آنسوؤں کا سوداگر
ان کی آنکھ کے موتی خرید لائے بہت

Meem
20-12-2008, 09:30 PM
شعر (3)

اپنی آنکھوں کے سمندر میں اتر جانے دے
تیرا مجرم ہوں مجھے ڈوب کےمرجانے دے

HarfeDua
20-12-2008, 09:56 PM
شعر 1

اور کچھ بھی نہیں ہوتا تو بھری بارش میں
تجھ سے بچھڑے ہوئے رستوں پہ سفر کرتا ہوں

HarfeDua
20-12-2008, 10:00 PM
شعر 2

اس دفعہ تو بارشیں رُکتی نہیں ہیں دوستو
ہم نے کیا آنسوں پیئے کے سارے موسم رودیئے

دانیہ
21-12-2008, 03:51 AM
شعر 1 .

آج بہت دن بعد سنی ہے بارش کی آواز
آج بہت دن بعد کسی منظر نے رستہ روکا ہے
رم جھم کا ملبوس پہن کر یاد کسی کی آئی ہے
آج بہت دن بعداچانک آنکھ یونہی بھر آئی ہے

دانیہ
21-12-2008, 04:06 AM
شعر 2۔
اس دفعہ تو بارش رکتی نہیں ہے دوستو
ہم نے کیا آنسو پیئے کہ سارے موسم رو دیئے

دانیہ
21-12-2008, 04:10 AM
شعر 3

بارش کی رم جھم جدائیوں کا موسم ہے
منتظر نگاہوں میں پانیوں کا موسم ہے
خواب بن کر نگاہوں میں کوئی نہیں آئیگا
ان جزیروں میں اب رت جگوںکا موسم ہے

Rubi
21-12-2008, 06:53 PM
شعر نمبر 1
یادیں جاگ جاتی ہیں ۔بارشوں کے موسم میں
ہر گھڑی ستاتی ہیں بارشوں کے موسم میں
ذہین کے جھروکے میں جب کوئی صدا ابھرے
آنکھیں بھیگ جاتی ہیں بارشوں کے موسم میں

Rubi
21-12-2008, 07:02 PM
شعر نمبر 2
سنو!
تمیں بارش بہت پسند ہے نا
تو آؤ دیکھو
آج مقابلہ ہے
رم جھم برستی بارش کا
میرے بہتے آنسوں سے

ArmanFaruqui
21-12-2008, 09:55 PM
1۔ یہ کہدو ابر باراں سے اگر برسے تو یوں برسے
کہ جیسے مینہ برستا ہے ہمارے دیدہءتر سے
2۔ مزہ برسات کا چاہو تو ان آنکھوں میں آ بیٹھو
سفیدی ہے سیاہی ہے شفق ہے ابر باراں ہے
3 واں کرم کو عذر بارش تھا عناں گیر خرام
گریہ سے یاں پنبہء بالش کف سیلاب تھا
4۔ آج قسمت سے نظر آئ ہے برسات کی رات
کیا بگڑ جائگا رہ جاو یہیں رات کی رات
5۔ لپٹ جاتے ہیں وہ بجلی کے ڈر سے
الہی یہ گھٹا دو دن تو برسے

Rubi
22-12-2008, 03:05 AM
شعر 3
دل کی بات لبوں پر لا کر اب تک ہم دکھ سہتے ہیں
ہم نے سنا تھا اس بستی میں دل والے بھی رہتے ہیں
بیت گیا ساون کا مہینہ موسم نے نظریں بدلی
لیکن ان پیاسی آنکھوں سے اب تک آنسو بہتے ہیں

Rubi
22-12-2008, 03:16 AM
شعر 4
وہ جانتا تھا
بہت پسند ہیں بارشیں مجھے
اور اس لیے
جاتے سمے میری آنکھوں کو
دے گیا ہے ساون کا پتہ

Raising Moon
22-12-2008, 11:40 AM
شعر نمبر-1
ہوگئ رخصت گھٹا بارش کے بعد
اک دیا جلتا رہا بارش کے بعد
میرے بہتے آنسووں کو دیکھ کر
رو پڑی ٹھنڈی ہوا بارش کے بعد

Raising Moon
22-12-2008, 11:45 AM
السلام علیکم۔۔

ایک نئے مقابلے کیساتھ حاضر خدمت ہوں۔۔۔

یہ مقابلہ ہے تصویر کو بذریعہ شعر عنوان دینے کا۔۔۔۔۔۔۔ یعنی تصویر دیکھ کر شعر موزوں کرنا ہوگا۔۔شعر و شاعری سے شغف رکھنے والوں کے لئے یقینا'' یہ اک دلچسپ مقابلہ ثابت ہوگاانشاءاللہ،امید کرتا ہوں آپ سب لوگ عام و خاص بھرپور شرکت کروگے گو مقابلہ بظاہر تھوڑا مشکل معلوم ہورہا ہے لیکن یقین کیجئے یہ ہے بہت آسان۔۔۔


قوانین۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک ممبر 3 سے 5 شعر کہ سکتا ہے۔
ایڈیٹ کی اجازت نہیں۔۔۔۔
اشعار سارئے ایک ساتھ بھی پوسٹ کئے جاسکتے ہیں اور ایک ایک دو،دو کر کے بھی لیکن اس صورت میں پھر اوپر نمبر ڈالنا ضروری ہوگا۔۔۔۔
اشعار صرف اردو زبان میں ہونے چاہیں رومن اردو میں لکھے ہوئےاشعار قابل قبول نہیں ہونگے۔۔۔
اشعار پوسٹ کرتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھے کہ آپکا سیگنچر آف ہوں{پوسٹ نیو تریڈ والے بکس میں نیچے چیک / ان چیک کا آپشن ہے وہاں سے آف کر دے}


انعامات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تین بہترین اشعار کا انتخاب کیا جائے گا۔۔۔
پہلا انعام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 300 پوائنٹس
دوسرا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔200 پوائنٹس
تیسرا انعام۔۔۔۔۔۔۔۔۔100 پوائنٹس


مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 20 جنوری 2009 ہے۔۔۔۔


تصویر یہ ہے۔۔۔۔

http://www.urduphoto.com/oucache/in/i43.tinypic.com/2d1s8zn.jpg





Salman i posted my first shair on this topic but i forgot to off my signature & put the number of shair, will it count or can i edit this

سلمان سلّو
22-12-2008, 12:52 PM
Salman i posted my first shair on this topic but i forgot to off my signature & put the number of shair, will it count or can i edit this


شکریہ۔۔
اگر آپ ایڈیٹ کرو سکو تو شیورلی زیادہ بہتر ہوگا ۔۔۔۔۔ نہیں تو پلیز ڈو کیئر نیکسٹ ٹائم۔۔۔:)۔

Muhammad Atique
22-12-2008, 03:33 PM
2

آج پھر تیری یاد آئ بارش کو دیکھ کر
دل پہ زور نہ رہا اپنی بے بسی کو دیکھ کر
روئے اس قدر تیری یاد میں اے دوست
کہ بارش بھی تھم گئ میری بارش کو دیکھ کر

Raising Moon
22-12-2008, 04:07 PM
شعر نمبر 2
غم کی بارش نےبھی تیرےغم کو دھویا نہیں
تونےمجھ کوکھودیامیں نےتجھےکھویا نہیں
نیندکاہلکاگلابی ساخمار آنکھوں میں تھا
یوں لگا جیسے وہ شب دیر تک سویا نہیں
جانتا ہوں اک شخص کو میں بھی فراز
غم سے پتھر ہوگیا مگر رویا نہیں

IN Khan
22-12-2008, 04:16 PM
شعر نمبر 1

آنکھ برسی ہے تیرے نام پہ ساون کی طرح
جسم سلگا ہے تیری یاد میں ایندھن کی طرح

لوریاں دی ہیں کسی قرب کی خواہش نے مجھے
کچھ جوانی کے بھی دن گزرے ہیں ،بچپن کی طرح

Raising Moon
22-12-2008, 04:33 PM
شعر نمبر 3
سنو بارش! کبھی خود سے بڑھ کر کسی کو دیکھا ہے
جواب آیا ! ان آنکھوں کی مگر برسات گہری ہے

HJaved
24-12-2008, 02:13 AM
وقت رخصت وہ چپ رہا تابش
آنکھ میں پھیلتا گیا کاجل

شاعر کے نام سے تھوڑی الجھن ہے ۔اگر غلط ہوا تو ٹھیک کروں گی پھر ۔ٹھیک ہے نا سلو بھائی۔

우스만
24-12-2008, 01:24 PM
انہی راستوں پہ چل کے آ سکتے ہو تو آؤ
مرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے



تصویر یہ ہے۔۔۔۔

http://www.urduphoto.com/oucache/in/i43.tinypic.com/2d1s8zn.jpg

سلمان سلّو
24-12-2008, 02:06 PM
وقت رخصت وہ چپ رہا تابش
آنکھ میں پھیلتا گیا کاجل

شاعر کے نام سے تھوڑی الجھن ہے ۔اگر غلط ہوا تو ٹھیک کروں گی پھر ۔ٹھیک ہے نا سلو بھائی۔

:(.................;d.

Raising Moon
24-12-2008, 02:25 PM
شعر نمبر 4

بھیگی ہوئ آنکھوں کا یہ منظر نہ ملے گا
۫گھر چھوڑ کر کے مت جاؤ کہیں درنہ ملےگا
آنسوؤں کو کبھی بارش کا قطرہ نہ سمجھنا
ایسا تمھیں چاہت کا سمندر نہ ملے گا

Meem
24-12-2008, 05:36 PM
شعر نمبر 4
رونے والے تجھے رونے کا سلیقہ ہی نہیں
اشک پینے کے لیئے ہوتے ہیں بہانے کے لیئے نہیں

Minha Malik
24-12-2008, 11:14 PM
السلام علیکم
سب سے پہلے تو سلمان بھائی اتنا اچھا مقابلہ شروع کرنے پر مبارکباد اور شکریہ قبول فرمائیے۔
میرا شعر بلکہ قطعہ نمبر ایک ہے


اس سے میں کچھ پا سکوں ایسی کہاں تھی امید
غم بھی شاید وہ برائے مہربانی دے گیا
خیر میں پیاسا رہا اس نے اتنا تو کیا
میری پلکوں کی قطاروں کو پانی دے گیا

سلمان سلّو
25-12-2008, 04:56 AM
السلام علیکم
سب سے پہلے تو سلمان بھائی اتنا اچھا مقابلہ شروع کرنے پر مبارکباد اور شکریہ قبول فرمائیے۔
میرا شعر بلکہ قطعہ نمبر ایک ہے


اس سے میں کچھ پا سکوں ایسی کہاں تھی امید
غم بھی شاید وہ برائے مہربانی دے گیا
خیر میں پیاسا رہا اس نے اتنا تو کیا
میری پلکوں کی قطاروں کو پانی دے گیا



وعلیکم السلام۔۔
بہت شکریہ،
یو آر موسٹ ویلکم سس۔۔

MagicEyes
25-12-2008, 06:52 AM
رونے کو اب کوئی وجہ نہیی چاہئے
اس زندگی کو اب کوئی دعا نہیی چاہئے
کیا رہ گیا تیرے چلے جانے کے بعد
لے لو یہ زندگی ہم کو ایسی زندگی نہیی چاہئے

سلمان سلّو
25-12-2008, 07:00 AM
دوسرا شعر۔۔۔۔

یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے
کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں۔۔۔۔

سوبی
25-12-2008, 08:20 AM
.....

Wisaal Khan
25-12-2008, 05:13 PM
نمبر ون

موسم تھا بے قرار تمھیں سوچتے رہے
کل رات باربار تمھیں سوچتے رھے
بارش ہوئی تو گھر کے دریچوں سے لگ کر ہم
چپ چاپ سوگوار تمھیں سوچتے رہے

Wisaal Khan
25-12-2008, 05:18 PM
نمبر دو

موسم ہی کچھ جدائی کا اتنا تویل ہوگیا
دل میں تیرے وصال کے جتنے تھے زخم بھر گئے

Wisaal Khan
25-12-2008, 05:27 PM
نمبر تین

برسات کے حسیں موسم میں آنکھ کچھ نم
بھاگتی دوڑتی زندگی کے پل بھی کچھ کم ہیں
یہ بھی حسیں رتوں کا کمال ہے جان منزل
اپنی اداس طبیعت پہ آج ہم خود بھی برہم ہیں

HarfeDua
26-12-2008, 04:00 AM
شعر نمبر 3
نجانے کون سا آنسوں کسی سے کیا کہہ دے
ہم اس خیال سے نظریں جُھکا کے چلتے ہیں

Minha Malik
26-12-2008, 11:43 PM
السلام علیکم
شکریہ سلمان بھائی۔

دوسرا شعر


بوندیں گریں تو آنکھ میں آنسو بھی آگئے
بارش کا اس کی یاد سے رشتہ ضرور ہے

سلمان سلّو
27-12-2008, 12:54 AM
تیسرا شعر۔۔۔۔۔

بارش کی دعاوں میں نمی آنکھ کی مل جائے
جذبے کی کبھی اتنی رفاقت بھی بہت ہے۔۔۔

سوبی
27-12-2008, 06:49 AM
......

سوبی
27-12-2008, 06:51 AM
.......

IN Khan
30-12-2008, 04:16 PM
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i43.tinypic.com/2d1s8zn.jpg






اشعار۔نمبر 2

لاکھ دوری ہو مگر عہد نبھاتے رہنا
جب بھی بارش ہو مرا سوگ مناتے رہنا

تم گئے ہو تو سر ِ شام یہ عادت ٹھہری
بس کنارے پہ کھڑے ہاتھ ہلاتے رہنا

MahaZohaib
30-12-2008, 08:13 PM
::. پہلا شعر .::

بارشوں کے اداس موسم میں
خود کو دیکھوں تو یاد آئے کوئی
کاش اک بار تو یوں بھی ہو جائے
میں پکاروں تو لوٹ آئے کوئی

MahaZohaib
30-12-2008, 08:21 PM
::. دوسرا شعر .::

لوگ یاد آتے ہیں بارشوں کے موسم میں
درد مسکراتے ہیں بارشوں کے موسم میں
زیر آب آگئی ہیں بستیاں دل و جاں کی
بند ٹوٹ جاتے ہیں بارشوں کے موسم میں

عبدالمهيمن
30-12-2008, 09:01 PM
1
آسماں سے بارش برسی برسی خوب زور سے
نظر آیا کوئ دیوانہ رو رہا تھا،دیکھا جب غور سے

شاعر: عتیق الرحمٰن


طبعاً انا مش عارف اللغه أو معناها
ولاكن انا أحب لغة الخط الجميل الخاص بلغتكم
كل عام وانتم بخير بمناسبة عيد رأس السنه الهجريه اعادعا الله علينا وعليكم وعلى الأمه اإسلاميه بالخير والبركات
- كما نرجو من كل أعضاء المنتدى ان يدعو لشعب فلسطين بالنصر والتأييد من عند الله سبحانه وتعالى
والسلام عليكم ورحمة الله وبركاته

Payari
02-01-2009, 12:14 AM
سر راہ گزر پس کارواں میں شکستہ پا ہوں تو کس لیئے
کہ قدم تو سب نے ملا لیئے میرا دل کسی سے ملا نہیں

کوہِ نور
02-01-2009, 04:18 PM
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i43.tinypic.com/2d1s8zn.jpg







شعر 1

آنکھ بن جاتی ہے ساون کی گھٹا شام کے بعد
لوٹ جاتا ہے اگر کوئی خفا شام کے بعد
مار دیتا ہے اجڑ جانے کا دہرا احساس
کاش ہو کوئی کسی سے نہ جدا شام کے بعد
.

کوہِ نور
02-01-2009, 04:20 PM
شعر 2

جہاں جہاں برسات اترتی دیکھی ہے
ہر سو تیری یاد بکھرتی دیکھی ہے
بس اک جینے کی خواہش تھی اور وہ بھی
ہم نے اپنی آنکھوں مرتی دیکھی ہے

,

کوہِ نور
02-01-2009, 04:22 PM
شعر 3

سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے
ورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے
کتنا آساں تھا تیرے ہجر میں مرنا جانا
پھر بھی اک عمر لگی جان سے جاتے جاتے


.

کوہِ نور
02-01-2009, 04:27 PM
http://www.urduphoto.com/oucache/in/i43.tinypic.com/2d1s8zn.jpg







شعر 4

غمِ ہجر سے نہ دل کو کبھی ہمکنار کرنا
میں آؤں گا پلٹ کر میرا انتظار کرنا


شعر 5

کیا کہیں کتنے مراسم تھے ہمارے اس سے
وہ جو ایک شخص ہے منہ پھیر کے جانے والا

KishTaj
02-01-2009, 10:33 PM
شعر نمبر 1
سلیقہ ہو اگر بھیگی ہوئی آنکھوں کو پڑھنے کا
تو بہتے ہوئے آنسو بھی اکثر برسات لگتے ہیں

Minha Malik
05-01-2009, 01:38 PM
السلام علیکم
شعر نمبر 3
وہ گیا تو ساتھ ہی لے گیا سبھی رنگ شہر کے
کوئی شخص تھا میرے شہر میں کسی دور پار کے شہر کا
چلو کوئی دل تو اداس تھا، چلو کوئی آنکھ تو نم ہوئی
چلو کوئی در تو کھلا رہا شب انتظار کے شہر میں

KishTaj
06-01-2009, 07:52 PM
شعر نمبر 2

مزہ برسات کا چاہو تو ان آنکھوں میں آبیٹھو
سفیدی ہے سیاہی ہے شفق ہے ابر۔ باراں ہے

مروہ ڈار
07-01-2009, 11:51 PM
شعر نمبر ایک
غور سے دیکھ یہ بارش نہیں میرے آنسو ہیں
اس امید سے بہتے ہوئے
کہ شاید
تیرے دل کو پور پور بگھو دیں

مروہ ڈار
07-01-2009, 11:53 PM
شعر نمبر ایک
غور سے دیکھ یہ بارش نہیں میرے آنسو ہیں
اس امید سے بہتے ہوئے
کہ شاید
تیرے دل کو پور پور بگھو دیں
ویسے مجھ کو شعرو شاعری اتی نہیں ویسے ہی ابھی بونگی مارنے کو دل کیا تھا یہ میری زندگی میں میرا لکھا ہوا پہلا شعر ہے یہ بس ابھی ابھی 5 سیکنڈ میں بنایا ہے
پلیز مزاق مت اڑائیے گا شکریہ

سلمان سلّو
08-01-2009, 05:18 AM
ویسے مجھ کو شعرو شاعری اتی نہیں ویسے ہی ابھی بونگی مارنے کو دل کیا تھا یہ میری زندگی میں میرا لکھا ہوا پہلا شعر ہے یہ بس ابھی ابھی 5 سیکنڈ میں بنایا ہے
پلیز مزاق مت اڑائیے گا شکریہ


واہ صرف 5 سیکنڈ میں اتنا عمدّہ شعر۔۔۔یقین نہیں ہو رہا ہے ۔:o۔
کافی اچھی بونگی تھی میرا مطلب ہے کافی اچھا شعر تھا ۔۔ھاھا۔ویسے ضروری نہیں کہ بس آپ اپنی ہی بونگیاں شیئرکرو آپ دوسری شعراء کی "بونگیاں" بھی یہاں شیئر کرسکتی ہو۔۔

;d

مروہ ڈار
08-01-2009, 10:52 PM
واہ صرف 5 سیکنڈ میں اتنا عمدّہ شعر۔۔۔یقین نہیں ہو رہا ہے ۔:o۔
کافی اچھی بونگی تھی میرا مطلب ہے کافی اچھا شعر تھا ۔۔ھاھا۔ویسے ضروری نہیں کہ بس آپ اپنی ہی بونگیاں شیئرکرو آپ دوسری شعراء کی "بونگیاں" بھی یہاں شیئر کرسکتی ہو۔۔

;d
ہائیں سچ مین اچھا تھا واقعی
بس ایسے ہ دل کر رہا تھا کچھ خود سے کہنے کو 5 سیکند مین یہی سوچ سکی تھی بس ہاہاہا
شکریہ‘
کسی اور کے ہاہاہ مجھ کو شعر ع شاعری سمجھ ہی کم کم آتی ہے تو کیا یاد رہے گی
اچھا اور بھی لکھ سکتے ہین کیا شاید 5 اک اور کوشش کرتی ہوں

مروہ ڈار
08-01-2009, 10:54 PM
مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 20 جنوری 2009 ہے۔۔۔۔


تصویر یہ ہے۔۔۔۔


http://www.urduphoto.com/oucache/in/i43.tinypic.com/2d1s8zn.jpg


[/quote]
شعر نمبر دو
مجھے یقین تو نہیں پر یہ بھی سچ ہے
میں تیرے واسطے عمریں گزار سکتی ہوں
یہی نہیں کہ تجھے جیتنے کی خواہش ہے
میں تیرے واسطے خود کو بھی ہار سکتی ہوں

مروہ ڈار
08-01-2009, 10:58 PM
مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 20 جنوری 2009 ہے۔۔۔۔



تصویر یہ ہے۔۔۔۔


http://www.urduphoto.com/oucache/in/i43.tinypic.com/2d1s8zn.jpg



شعر نمبر 3
کہیں دیکھا تھا
کہیں سنا تھا
کہ اجنبی دل توڑ جاتے ہیں
پر دل یہ نہ مانتا تھا
کہ وہ آنکھوں میں آنسو بھی دے جاتے ہیں

شعر نمبر دو اور تین کسیے لگے ضرور بتائیں ایک اور چھوٹی سی کوشش یعنی بونگی
ہاہاہاہاہا

Askk
08-01-2009, 11:25 PM
السلام علیکم۔۔






ایک نئے مقابلے کیساتھ حاضر خدمت ہوں۔۔۔


یہ مقابلہ ہے تصویر کو بذریعہ شعر عنوان دینے کا۔۔۔۔۔۔۔ یعنی تصویر دیکھ کر شعر موزوں کرنا ہوگا۔۔شعر و شاعری سے شغف رکھنے والوں کے لئے یقینا'' یہ اک دلچسپ مقابلہ ثابت ہوگاانشاءاللہ،امید کرتا ہوں آپ سب لوگ عام و خاص بھرپور شرکت کروگے گو مقابلہ بظاہر تھوڑا مشکل معلوم ہورہا ہے لیکن یقین کیجئے یہ ہے بہت آسان۔۔۔



مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 20 جنوری 2009 ہے۔۔۔۔


تصویر یہ ہے۔۔۔۔


http://www.urduphoto.com/oucache/in/i43.tinypic.com/2d1s8zn.jpg




وِل ڈن مین ۔ بہت اچھا تھریڈ شروع کیا ہے۔

Askk
08-01-2009, 11:33 PM
تصویر یہ ہے۔۔۔۔


http://www.urduphoto.com/oucache/in/i43.tinypic.com/2d1s8zn.jpg





(۱)
ایک قیامت کی برسات گزر جاتی ہے
یاد آتا ہے مجھے منظر جب وہ جُداءی کا

Askk
08-01-2009, 11:42 PM
(۲)
کوءی تجھ سا،تیرے جیسا جو مل گیا کوءی
میں زندگی کی طرف پھر سے لوٹ آؤں گا

Askk
08-01-2009, 11:47 PM
شعر نمبر ایک
غور سے دیکھ یہ بارش نہیں میرے آنسو ہیں
اس امید سے بہتے ہوئے
کہ شاید
تیرے دل کو پور پور بگھو دیں

مروہ بہت اچھی کوشش ہے ۔ جاری رکھیں

مروہ ڈار
09-01-2009, 04:07 AM
(۲)
کوءی تجھ سا،تیرے جیسا جو مل گیا کوءی
میں زندگی کی طرف پھر سے لوٹ آؤں گا
putter ki dukh we
sachi sachi bol dawo
;)

مروہ ڈار
09-01-2009, 04:08 AM
مروہ بہت اچھی کوشش ہے ۔ جاری رکھیں
thanxx wese maine yeh shair 5 sac main likha tha:)

Askk
09-01-2009, 10:39 AM
تصویر یہ ہے۔۔۔۔


http://www.urduphoto.com/oucache/in/i43.tinypic.com/2d1s8zn.jpg






(۳)
بارش کے باوجود بھی جلتا رہا مکاں
آنسو بھی دل کی آگ کو ٹھنڈا نہ کر سکے

Amber Ali
09-01-2009, 10:44 AM
نمبر 1
بارشوں کے موسم میں
تم کو یاد کرنے کی
عادتیں پرانی ہیں
اب کی بار سوچا ہے
عادتیں بدل ڈالیں
پھر خیال آیا کہ
عادتیں بدلنے سے
بارشیں نہیں رکتی

Amber Ali
09-01-2009, 11:04 AM
نمبر 2
کسی روز بارش میں گھر سے نکلنا
خزاں میں گرے ٹوٹے پتوں پہ چلنا
ٹپکنے لگے گاجب درختوں سے پانی
تمھیں یاد آئے گی بیتی کہانی

Amber Ali
09-01-2009, 11:11 AM
no 3
ہجر موسم میں یہ بارش کا برسنا کیسا
ایک صحرا سے سمندر کا گزرنا کیسا

Amber Ali
09-01-2009, 11:45 AM
نمبر 4
اب کے برس کویئ نہ ہوگا چھتری لے کر بارش میں
اب کے برس بھیگے قدموں سیے واپس گھر آ جائیں گے

Amber Ali
09-01-2009, 11:49 AM
نمبر 5
یادیں جاگ جاتی ہیں برشوں کے موسم میں
ہر گھڑی ستاتی ہیں بارشوںکے موسم میں
زہہن کے جھروکوں میں جب کوئی صدا ابھرے
آنکھیں بھیگ جاتی ہیں بارشوں کے موسم میں

Amber Ali
09-01-2009, 11:52 AM
thanxx wese maine yeh shair 5 sac main likha tha:)
marwa tum to barri bakamaaaal ho bhai

سمر
10-01-2009, 11:48 AM
شعر نمبر چار

لاکھ دوری ھو عہد نبھاتے رہنا
جب بھی بارش ھو میرا سوگ مناتے رہنا

Askk
11-01-2009, 01:43 AM
(۴)
میں اپنا آج ، اپنا کل تمھارے نام کرتی ہوں
میں اس جیون کا ہر اِک پل تمھارے نام کرتی ہوں

برستا بھیگتا موسم ہے کمزوری میری ، لیکن
میں یہ ساون گھٹا بادل تمھارے نام کرتی ہوں

حنا
11-01-2009, 02:47 AM
شعر نمبر 1

آج یوں موسم نے دی جشن محبت کی خبر
پھوٹ کر رونے لگے ہیں ، میں محبت اور تم

حنا
11-01-2009, 02:58 AM
شعر نمبر 2

کبھی ہم بھیگتے ہیں چاہتوں کی تیز بارش میں
کبھی برسوں نہیں ملتے کسی ہلکی سی رنجش میں

حنا
11-01-2009, 03:17 AM
شعر نمبر 3


سمندر میں اترتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
تری آنکھوں کو پڑھتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

ہزاروں موسموں کی حکمرانی ہے مرے دل پر
مگر جب بھی ہنستا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

حنا
11-01-2009, 03:23 AM
شعر نمبر 4

آج یوں موسم نے دی جشن محبت کی خبر
پھوٹ کر رونے لگے ہیں ، میں محبت اور تم


پہلے سیگنچر آف کرنا بھول گئی تھی اب سیگنچر آف ہے

حنا
11-01-2009, 03:26 AM
شعر نمبر 5

کبھی ہم بھیگتے ہیں چاہتوں کی تیز بارش میں
کبھی برسوں نہیں ملتے کسی ہلکی سی رنجش میں


پہلے سیگنچر آف کرنا بھول گئی تھی اب سیگنچر آف ہے

Zainab
11-01-2009, 09:04 AM
I Compse this Shair by myself, hope u like


بھیگ جاو اگر تم کبھی بن موسم کی بارش مے
سمج جانا کے یے میرے نینوں کے موتی ہیں
تیری یاد میں جو گرتے ان آنکھوں سے آنسوں
بن کے برس جاتے ہیں بن موسم کی بارش

یے شعر میں نے خود ل لکھا ھے

سلمان سلّو
12-01-2009, 03:08 AM
I Compse this Shair by myself, hope u like


بھیگ جاو اگر تم کبھی بن موسم کی بارش مے
سمج جانا کے یے میرے نینوں کے موتی ہیں
تیری یاد میں جو گرتے ان آنکھوں سے آنسوں
بن کے برس جاتے ہیں بن موسم کی بارش

یے شعر میں نے خود ل لکھا ھے

واہ آپ نے خود لکھا ہے ویل ڈن۔۔۔تصویر کی مناسبت سے اچھا آیئڈیاہے۔۔۔۔

شکریہ۔۔۔۔۔:)۔۔

MagicEyes
12-01-2009, 04:21 AM
#2

ہم تو آغازِ محبت میں ہی لُٹ چکے فراز
لوگ کہتے ہیں کہ انجام بُرا ہوتا ہے

سلمان سلّو
12-01-2009, 07:35 AM
چوتھا شعر۔۔۔۔۔۔۔

تمہاری یاد کے موسم بھی رُخ بدلنے لگے
ہوا تھمی ھے تو بارش کے تیر چلنے لگے

hk786
16-01-2009, 02:50 PM
آنسو نھیں تھمتے ھیں آنکھو ں میں ابھی تک
جا تے ھو ےء روتا ھوا وہ مجھے چھوڑ گیا تھا
no..1

hk786
16-01-2009, 03:41 PM
آنکھ بن جاتی ھے ساون کی گھٹا شام کے بعد
لوٹ جاتا ھے اگر کوئی خفا شام کے بعد
no,,2

Alhamia
17-01-2009, 11:22 AM
who mila tho sadyoon baad bhi mere lub pa koye gila na tha
meri chup ne oose rula diya jise guftagoo main kamal tha....

Ayesha meer
18-01-2009, 06:56 PM
غم کی بارش نےبھی تیرےغم کو دھویا نہیں
تونےمجھ کوکھودیا میں نےتجھےکھویا نہیں

مروہ ڈار
18-01-2009, 11:51 PM
marwa tum to barri bakamaaaal ho bhai
ہاہاہ تھینکس ایمبی
بس کبھی تم نے گور ہی نہیں کیا کہ مین کتنی لینٹڈ ہوں کسی کا یلینت بھی کتنا چھپ سکتا ہے آخر تو تم کو دیکھ ہی گیا کیوں
ہاہاہہاہاہا ماق کر رہی ہوں بس دل کر رہا تھا لکھنے کو ہاہا علینہ تو پریشان ہی ہو گئی کہ یہ میں نے ہی لکھا ہے اس نے 4 بار پرھا تو پھر بھی میرے طرف تکر ٹکر دیکھ رہی تھی ہاہاہاہاہاہ
بس سب میرے لئے دعا کریں کل کا پیپر بھی اچھا ہو پھر آیا کروں گی روز ہی اج کل پیپر ہین نا پابندی ے آنکھ بچا کر بیٹھی ہوں ہاہاہا

sidra23
19-01-2009, 04:24 PM
برسا بھی تو کس دشت کے بے فیض بدن پر
میرے کھیت تھے عمر بھر جس ابر کو ترسے

سلمان سلّو
20-01-2009, 08:07 AM
اس مقابلے کا وقت ختم ہوگیا ہے رزلٹ کا اعلان انشاءاللہ جلد کردیا جائے گا۔۔
شکریہ۔

مروہ ڈار
25-01-2009, 04:55 PM
aa kab ho ga

mujh ko plzz koi bta daina jab nateeja niklay ga

acha faisla main kon kon se judge they yeh likhna zaroor plzzzz

Amber Ali
25-01-2009, 05:00 PM
marwa tum lait ho gye ho iss ka to result bhi aa gya kab ka

Amber Ali
25-01-2009, 05:02 PM
http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=37036
yeh lo link
dekh lo mjhe bhi prize mila hay

Kainat
02-02-2009, 03:24 PM
zindgi hai ya koi tufan hai
hum tu is jene k haton mar chale

Kainat
02-02-2009, 03:32 PM
please tell the result

Saahil
02-02-2009, 03:39 PM
please tell the result


http://www.oneurdu.com/forums/showthread.php?t=37036

Kainat
09-02-2009, 07:46 PM
زندگی ہے یا کوی طوفان ہے
ھم تو اس جینے کے ہاتھون مر چلے